2025-04-28@08:51:54 GMT
تلاش کی گنتی: 542

«باپ آگ میں ہے»:

(نئی خبر)
    معروف اداکار فرحان علی آغا نے جم میں ورزش کرنے کی اپنی ویڈیوز اور تصاویر شئیر کی ہیں جس میں مداحوں کو بھی اپنی فٹنس کا خیال کرنے کی ترغیب دی گئی ہے۔  فرحان علی آغا ایک ورسٹائل فنکار ہیں۔ اداکاری اور میزبانی کے میدان میں یکساں طور پر مقبول ہیں۔ اداکار جہاں اپنے کردار اور کہانی کے چناؤ میں باریک بینی سے کام لیتے ہیں ویسے ہی اپنی فٹنس کا بھی بہت خیال رکھتے ہیں۔ فرحان علی آغا 49 سال کے ہونے کے باوجود چست اور توانا نظر آتے ہیں اور حال ہی میں ان کی شیئر کی گئی تصاویر دیکھ کر صارفین حیران رہ گئے۔ A post shared by Farhan Ally Agha (@farhanallyaghaofficial) تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان سیاسی چپقلش اور ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی پر پی ٹی آئی رہنما نے ردعمل دیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسف زئی نے وفاق میں حکمران جماعت مسلم لیگ ن اور اس کی اتحادی پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان اختلافات اور دونوں جانب سے ایک دوسرے کے خلاف بیانات پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اس کو وفاقی حکومت کے جلد خاتمے سے تعبیر کیا ہے۔ شوکت یوسف زئی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دونوں جماعتوں کے رہنما ایک دوسرے پر کام نہ کرنے کے الزامات لگا رہے ہیں۔ دونوں جماعتیں اپنے اپنے مفادات کیلیے لڑ رہی ہیں اور اس لڑائی کا انجام...
    آسٹریلیا کی ریاست کوئینزلینڈ میں والدین نے ایک مقامی ہائی اسکول کے استاد پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے جو مبینہ طور پر خود کو ایک بلی شناخت کررہا اور طالب علموں پر بلی جیسی آوازیں نکالتا ہے اور کلاس کے دوران اپنے اور ان کے ہاتھوں کی پشت چاٹتا ہے۔ برسبین کے مارسڈن اسٹیٹ ہائی اسکول میں ملازم ایک ٹیچر نے مبینہ طور پر طالب علموں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسے "مس پَر" کہیں۔ تصاویر اور کچھ ویڈیوز میں ٹیچر کو کلاس روم کے سامنے بلی کے کانوں جیسے ہیڈبینڈ پہنے دیکھا جاسکتا ہے اور گلے میں ڈوری جس پر لفظ "purr" لکھا ہوا ہے۔ سوشل میڈیا پر والدین نے اطلاع دی کہ ٹیچر طلبا کو...
    حمل: 21 مارچ تا 21 اپریل مثبت: آپ کے بڑھے ہوئے جذبات پوشیدہ حقائق کو پکار رہے ہیں۔ آہستہ ہوجائیں، کھلیں اور زندگی کو محسوس کریں۔ آپ کا کاروبار صرف آپ کو کسی ایسی چیز سے دور رکھ سکتا ہے جس سے آپ بچنا چاہتے ہیں یا غیر شعوری طور پر دور رہ رہے ہیں۔ پیداوری کا تعلق اس سے نہیں ہے کہ آپ خود کو کتنا مصروف رکھتے ہیں۔ یہ ایک مختصر تخلیقی دھماکا ہوسکتا ہے جو آپ کو زندگی کے دیگر پہلوؤں، اپنے جذبات سمیت، کو دریافت کرنے کےلیے کافی جگہ چھوڑ دیتا ہے۔ دوسروں کے بوجھ اٹھانا بند کریں، اور اپنے اردگرد موجود ہر چیز کےلیے شکر گزار ہونا شروع کریں۔ آپ کو حاصل کرنے کے لیے...
    پشاور(آئی این پی )قومی وطن پارٹی کے صوبائی چیئر مین سکندر حیات خان شیر پائونے ملک میں صحیح جمہوریت اور فلاحی ریاست کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایک سال قبل ملک میں ہونے والے انتخابات نے ملک میں مزید سیاسی عدم استحکام پیدا کیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گائوں شیرپائو میں شہید وطن حیات محمد خان شیرپائو کی کامیاب برسی کے انعقاد پر پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر پارٹی کے صوبائی چیئرمین نے تمام عہدیداران اور کارکنان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ مستقبل میں بھی متحد ہوکر پارٹی کاز اور عوامی فلاح و بہبود کیلئے عملی جدوجہد کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ برسی...
    لاہور: وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے ترجمان سندھ حکومت کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے 90 فیصد منصوبے اپنے فنڈز سے مکمل ہورہے ہیں، سیہون میں وزیراعلیٰ سندھ کےعلاقے میں حادثے کو وفاق پرمت ڈالیں۔ میڈیا ذرائع کے مطابق عظمیٰ بخاری نے حکومت سندھ کے ترجمان ارسلان شیخ کی نیوز کانفرنس پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ اللہ کرے سندھ نے جو 956 ارب کا ترقیاتی بجٹ منظور کیا تھا وہ جلد از جلد لگ جائے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ انہوں نے واضح کیا کہ پنجاب کے 90 فیصد منصوبے اس کے اپنے فنڈز سے مکمل ہو رہے ہیں لہذا سیہون میں وزیراعلیٰ سندھ کے علاقے میں ہونے والے حادثے کو وفاق پر مت...
    لاہور : وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مراد علی شاہ کو اپنے حلقے میں کام کے لیے بھی وفاق کی ضرورت پڑتی ہے ، عظمیٰ بخاری نے سندھ حکومت میں متعدد ترجمانوں پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلی سندھ اپنے نئے 100 ترجمانوں کو زمینی حقائق پر بریفنگ بھی دیں۔ عظمیٰ بخاری نے ایک بیان میں کہا کہ ان نا تجربہ کار ترجمانوں کو جو جھوٹی سچی پرچیاں دی جاتی وہ وہی بول دیتے ہیں، جب کارکردگی اور کام بولتے ہوں تو ترجمانوں کا لاؤ لشکر رکھنے کی ضرورت نہیں پڑتی، کارکردگی اچھی ہوتو کام بولتا ہے جیسے مریم نواز کا کام بول رہا ہے۔ وزیراطلاعات پنجاب نے کہا کہ مراد علی شاہ واحد وزیراعلیٰ...
    راؤدلشاد: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے سندھ حکومت کے ترجمانوں  کے بیانات پر ردعمل دے دیا۔  وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے  ہے کہ پنجاب حکومت کے 90 فیصد منصوبے اپنے فنڈ سے مکمل ہو رہے ہیں،سہون میں وزیراعلی سندھ کے علاقے  میں ہونے والے حادثے کو وفاق پر مت ڈالا جائے،پچھلے 16 سال سے سندھ پر حکومت پیپلز پارٹی کی ہے مسلم لیگ ن کی نہیں،سندھ نے جو 956 ارب کا ترقیاتی بجٹ منظور کیا تھا اللہ کرے وہ جلد از جلد لگ جائے۔ صائم ایوب  کیساتھ خوبرو اداکارہ کے لندن میں سیرسپاٹے،ویڈیوز وائرل  عظمیٰ بخاری نے کہاکہ مالی سال ختم ہونے والا ہے ابھی تک وزیراعلی سندھ اپنے علاقے کی گلیاں اور سڑکیں اور ہائی...
    ویسے تو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) یا اس کے بانی مسٹر عمران خان کی سیاسی حکمت عملیوں کی ناکامی کی تاریخ کافی طویل ہے لیکن ماضی میں بہت دور تک جائے بغیر اگر صرف عمران خان حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کیے جانے اور اس کے کامیاب ہو جانے سے لے کر آج تک کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے تو اندازہ ہوتا ہے اول تو ابتدا سے ہی انہوں نے درست حکمت عملی نہیں اپنائی ، اور اگر کہیں ان کی پلاننگ درست تھی بھی تو ٹائمنگ کسی بھی طور درست نہ تھی۔ جب عمران خان حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی گئی تو قومی اسمبلی میں ارکان کی تقسیم بالکل واضح تھی...
    حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)انجمن تاجران سندھ حیدرآباد کے صدر صلاح الدین غوری نے محمدعلی راجپوت،تقی شیخ،شجاع الدین شیخ،سعید الدین طاہر آرائیں، شہزاد احمد،نعمان کے ساتھ حیدرآبادہوسٹ لائیز کلب کے زیر اہتمام فری آئی کیمپ میں شرکت کی،ہوسٹ لائیز کلب صدر اشفاق احمد کیمپ، چیئرمین ڈاکٹر اقبال ہارون نے وفد کا خیرمقدم کیا اور کیمپ چیئرمین ڈاکٹر اقبال ہارون نے فری آئی کیمپ کا دورہ کرایا اور کہا کہ ہم اللہ کی رضا اور غریب عوام کی خدمت کیلیے فری آف کاسٹ آنکھوں کے آپریشن میں کررہے ہیں، تقریباً 500 کے قریب کیٹریکسز و دیگر آئی کے آپریشن فری کیے جائیں گے، صدر اشفاق احمد نے کہا ہم اپنی پوری ٹیم کے ساتھ پورے پاکستان کی عوام کی خدمت کررہے ہیں، ہرسال فری...
    کراچی (رپورٹ: منیر عقیل انصاری) نوجوان ملکی سسٹم سے مایوس اور اپنا مستقبل تاریک دیکھ رہے ہیں‘ اسی و جہ سے ملک چھوڑکر جانا چاہتے ہیں‘ نجی اداروں میں کم تنخواہیں اور سرکاری ملازمتوں میں اقربا پروری عروج پر ہے، کاروبار کے لیے بلاسود قرضوں کی عدم دستیابی، اعلیٰ تعلیم کے کم مواقع اور ناقص تعلیمی نظام ہے‘ امن و امان کی خراب صورتحال اور سیاسی عدم استحکام نے ملکی مسائل کوگمبھیرکیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ممبر صوبائی اسمبلی (ایم پی اے) اور پارلیمانی سیکرٹری برائے کھیل و امورِ نوجوانان ایڈووکیٹ صائمہ آغا، اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز ایسوسی ایشن کے نائب صدر محمد عدنان پراچہ، آغا خان یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر ساجد علی، پاکستان ڈرگ لائیر فورم کے صدر ڈاکٹر...
    ـــ فائل فوٹو چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آج پاکستان کا نوجوان مایوس ہے تو اس میں بانی پی ٹی آئی کا کردار ہے، بانی پی ٹی آئی کی سیاست سے پاکستان کو پاک کرنا ہوگا۔میونخ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے جمہوری کردار کی امید نہیں، ہمیں یہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ ملک کیسے چلانا ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مقاصد کے حصول کے لیے سیاسی و معاشی استحکام ودیگر مسائل پر غور کی ضرورت ہے، ہمارا ہمیشہ موقف رہا ہے کہ تمام ادارے ایک دائرے میں کام کریں، سیاست دان بھی اپنے دائرے میں رہ کر کام کریں۔ان کا کہنا تھا کہ فرانس...
    ممبئی(شوبز ڈیسک)انڈین پریمیئر لیگ کے بانی اور سابق چیئرمین، کرکٹ ایڈمنسٹریٹر اور بزنس مین للت مودی کو دوبارہ محبت مل گئی۔ ویلنٹائن ڈے کے موقع پر انھوں نے اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انکی لیڈی لَو بھی نظر آرہی ہیں، جس سے اس بات کی بھی تصدیق ہوگئی ہے کہ ان کا بالی وڈ اداکارہ سشمیتا سین سے بریک اپ ہوگیا ہے۔ شیئر کی گئی ویڈیو میں انھوں نے اپنی پارٹنر کے نام کا تو انکشاف نہیں کیا ہے لیکن متعدد تصاویر ضرور شیئر کی ہے، البتہ یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ ان دونوں کے تعلقات 25 برس پر محیط ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل للت مودی کی مینال مودی سے 1991...
    لاہور(ویب ڈیسک) صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب کو حقیقی معنوں میں فوڈ باسکٹ صوبہ بنانے پر تیزی سے کام جاری ہے۔ اپنے ایک بیان میں وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ پنجاب میں زراعت،صنعت اور انفرا سٹرکچر کا دور اپنے عروج پر ہے ، مریم نواز ہر شعبے میں انقلابی اور تاریخی اقدامات اٹھارہی ہیں، پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسانوں کےلئے تاریخی 400 ارب کا کسان کارڈ پروگرام شروع کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کو حقیقی معنوں میں فوڈ باسکٹ صوبہ بنانے پر تیزی سے کام جاری ہے، کسانوں کو گرین ٹریکٹر،سپر سیڈرز اور کرایہ پر مشینری کی فراہمی کا سلسلہ بھی کامیابی سے جاری ہے ،...
    اپنے ایک بیان میں عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کیلئے یہی بہتر ہے کہ حماس، غزہ کی حکومت سے دستبردار ہو جائے۔ اسلام ٹائمز۔ عرب دنیا کی بے پناہ مخالفت کے باوجود UAE نے 15 ستمبر 2020ء کو "ڈونلڈ ٹرامپ" کی سفارش پر اسرائیل سے تعلقات بحال کرنے کے لئے ابراہیم معاہدے پر دستخط کئے اور اب اس ملک کے صدارتی مشیر "انور قرقاش"، فلسطین کی مقاومتی تحریک "حماس" سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ وہ غزہ کی پٹی کی حاکمیت سے دستبردار ہو جائے۔ انور قرقاش نے ان خیالات کا اظہار سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے ایک ٹویٹ میں کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ عرب لیگ کے سربراہ "احمد...
    حیدرآباد میں شب برأت کے موقع پر شہری اپنے پیاروں کی قبروں پرفاتحہ خوانی کررہے ہیں
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نےآب و ہوا میں تبدیلیوں کے مسئلہ سے نمٹنے کے لئے پاکستان کے مضبوط عزم کا اعادہ کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ ترقی یافتہ ممالک کلائمیٹ فنانسنگ کے سلسلہ میں اپنے وعدے پورے کریں گے، پاکستان اقوام متحدہ کے ساتھ مختلف منصوبوں پر عملدرآمد سمیت موسمیاتی تبدیلیوں کے شعبے میں اہم امور پر کام جاری رکھے گا۔ وزیراعظم آفس کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان میں اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر محمد یحییٰ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے جمعہ کو یہاں ان سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم...
    اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) بیرسٹر گوہر نے انکشاف کیا ہے کہ بانی تحریک انصاف عمران خان نے اپنے حالیہ خط میں کئی سنجیدہ مسائل کی نشاندہی کی ہے،عمران خان فوج اور عوام کے درمیان خلیج پیدا نہیں ہونے دینا چاہتے اور قومی مفاد کو مقدم رکھ رہے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اپنے خط میں واضح کیا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج نے بڑی قربانیاں دی ہیں اور ان کی قربانیوں کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، بانی پی ٹی آئی چاہتے ہیں کہ ملک میں فوج اور عوام کے درمیان ہم آہنگی برقرار رہے۔ پارٹی کے اندرونی معاملات پر بات کرتے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی اسمبلی اجلاس کے دوران شیر افضل مروت نے وقفہ سوالات میں اپنے ہی ارکان سے ایسا سوال کر دیا جس پر ایوان میں قہقہے لگ گئے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران شیر افضل مروت کا چٹکلا چھوڑ دیا،سپیکر نے موبائل کمپنیوں کے ضم ہونے پر ضمنی سوال کرنے کا کہا تو شیر افضل مروت نے کہاکہ میرا سوال تو ابھی صرف اپنے لوگوں سے ہے کہ مجھے کیوں نکالا۔ شیر افضل مروت کے مختصر نکتہ اعتراض پر ایوان میں قہقہے لگ گئے،شیر افضل مروت کے جواب پر حکومتی ارکان کے قہقہے جبکہ  پی ٹی آئی اراکین خاموش رہے۔ سندھ اور پشاور ہائیکورٹس کے...
    ملک بھر میں شب برات عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جارہی ہے، گھروں اور مساجد میں نفلی عبادات اور ذکر و اذکار کا اہتمام کیا گیا ہے۔ شب بارات کےموقع پر گھروں اور مساجد میں چراغاں کیا گیا ہے اور اہل ایمان ذکر اذکار، نوافل کی ادائیگی میں مصروف ہیں اور اللّٰہ کے حضور گڑگڑا کر اپنے گناہوں کی معافی اور رزق کی فراحی طلب کررہے ہیں۔ عوام بڑی تعداد میں اپنے مرحومین کے ایصال ثواب کیلئے قبرستانوں کا رُخ کررہے ہیں۔
    فیصل آباد(وقائع نگارخصوصی)جماعت اسلامی کے ضلعی امیرپروفیسرمحبوب الزماںبٹ نے کہاہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کا غاصب اسرائیلی صدر کے ساتھ مل کر غزہ پر قبضہ کرنے کا بیان مضحکہ خیز، انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی اور مسلم دشمنی کا کھلا ثبوت ہے ، غزہ میں صہیونی افواج کی جانب سے جنگی جرائم کا ارتکاب کیا گیا ہے،غزہ کے 27لاکھ فلسطینیوں کوجارحیت ،نسل کشی اور طاقت کے بل بوتے پر اپنی سر زمین سے نکالنے کی سازشیں کبھی کامیاب نہیں ہوںگی، مسلم دنیا کے نام نہاد حکمران اگر غزہ پر مسلط سواسال کی جنگ میں مظلوم فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑی ہوتی تو آج ٹرمپ کی طرف سے غزہ کے عوام کو فرعونیت سے بھری ہوئی دھمکی آمیز بیانات اور...
    حیدرآباد ،شب برأت کی مناسبت سے شہری اپنے پیاروں کی قبروں کو درست کررہے ہیں
    واشنگٹن: امریکا کی ریپبلکن پارٹی کے رہنما اور رکن امریکی کانگریس جو ولسن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ عمران خان کی سزا کے خلاف کانگریس میں پاکستان ڈیموکریسی ایکٹ لانے کی تیاری کر رہے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں جو ولسن نے کہا کہ اس ایکٹ کے تحت حکومت پاکستان کے ان ذمہ داروں کے خلاف پابندی لگائی جائے گی جو عمران خان کی سزا میں ملوث ہیں۔ رکن امریکی کانگریس جو ولسن کا کہنا تھا کہ پاکستان ڈیموکریسی ایکٹ کا مسودہ تیاری کے مراحل میں ہے، جس کا مقصد عمران خان کے خلاف مقدمات بنانے اور قید کرنے والے پاکستانی حکومت کے عہدیداروں پر پابندی لگائی جائے...
    راولپنڈی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 13 فروری 2025ء ) عمران خان نے آرمی چیف کے نام پیغام میں کہا ہے کہ بار بار یہ کہنا کہ ادارہ سیاست میں مداخلت نہیں کرتا، قوم کی عقل کی توہین ہے ، انتخابات میں دھاندلی ہو ، عدلیہ کی تباہی ہو یا کالے قانون، ناصرف ہماری باشعور قوم،عالمی برادری کو بھی معلوم ہے کہ اس کے پیچھے کون سے "نامعلوم” ہاتھ کارفرما ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے اڈیالہ جیل سے آرمی چیف کے نام تیسرا کھلا خط لکھا گیا ہے۔ اپنے خط میں عمران خان کا کہنا ہے کہ " میں اپنی ذات کے لیے کوئی ڈیل یا اپنی جماعت کے لیے کسی سے...
    راولپنڈی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 13 فروری 2025ء ) عمران خان نے آرمی چیف کے نام پیغام میں کہا ہے کہ سیاسی و معاشی استحکام اور ملکی سلامتی کے لیے ناگزیر ہے کہ فوج اور عوام کے درمیان خلیج کم ہو، فوج اور عوام کے درمیان بڑھتی خلیج کو کم کرنے کی صرف ایک ہی صورت ہے کہ فوج اپنی آئینی حدود میں واپس جائے، سیاست سے خود کو علیحدہ کرے اور اپنی متعین کردہ ذمہ داریاں پوری کرے۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے اڈیالہ جیل سے آرمی چیف کے نام تیسرا کھلا خط لکھا گیا ہے۔ اپنے خط میں عمران خان کا کہنا ہے کہ " میں اپنی ذات کے لیے...
    جنگ کے بادل منڈلانے لگے؛ اسرائیل نے غزہ میں مزید نفری طلب کرلی WhatsAppFacebookTwitter 0 13 February, 2025 سب نیوز غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے ختم ہونے یا جاری رہنے سے متعلق بے یقینی کی صورت حال ہے۔عرب میڈیا کے مطابق امریکا اور اسرائیل کی حماس کو دھمکیوں کے تناظر میں غزہ پر از سرِ نو جنگ کے بادل پھر سے منڈلانے لگے ہیں۔اسرائیلی قیادت حماس کی جانب سے ہفتے کو طے شدہ اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کو مؤخر کرنے کے اعلان کو جواز بناکر جنگ کی راہ ہموار کر رہی ہے۔معصوم شہریوں پر وحشیانہ بمباری اور جنگی کارروائی کے لیے پہلے سے موجود اسرائیلی فوج نے اپنے ریزروو فوجیوں کو بھی غزہ طلب کرلیا۔دوسری جانب امریکی وزیر...
    سہ فریقی سیریز کے تیسرے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر صارفین پاکستان کی جیت پر مختلف تبصرے کر رہے ہیں اور خاص طور پر کپتان محمد رضوان اور نائب کپتان سلمان علی آغا کی بیٹنگ کے خوب چرچے ہیں  جنہوں نے شاندار سنچریاں بنائیں۔ اور شائقین انہیں داد بھی دے رہے ہیں۔ عروج جاوید پاکستان کی جیت پر خوشگوار حیت سے لکھتی ہیں کہ ’یہ اپنی ہی ٹیم ہے نا‘۔ Ye apni hi team hai na?#PAKvsSA #SAvPAK #PakistanCricket pic.twitter.com/IwXmdXXF9p — Urooj Jawed???????? (@uroojjawed12) February 12, 2025 محمد سمیع نامی صارف نے محمد رضوان کی بہترین کارکردگی پر لکھا کہ وہی سٹائل، وہی جذبہ،...
    آج بروزجمعرات،13 فروری 2025 :آج کے دن آپ کے ستارے آپ کی زندگی کے حوالے سے کیا کہتے ہیں ۔ آپ کے کیرئیر ، ملازمت، محبت، صحت، پیسے، کیریئر سے متعلق اپنے گہرے سلگتے سوالات کے جوابات تلاش کریں حمل(Aries) :15مارچ تا 21اپریل فکری کوششیں زور پکڑیں ​​گی۔ آپ تعلیم اور فنکارانہ مہارتوں میں سبقت لے جائیں گے۔ کام کی جگہ پر آپ کا اثر و رسوخ بڑھے گا، اور آپ کی کامیابی کی شرح بلند ہوگی۔ آپ امتحانات اور مقابلوں میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔ پیشہ ورانہ معاملات میں متحرک رہیں اور اپنی صلاحیتوں سے ایک مقام بنائیں۔ کام کی کارکردگی متاثر کن رہے گی۔ بزرگوں کو غور سے سنیں اور تخلیقی سرگرمیوں میں مشغول رہیں۔...
    سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کے دوران بینچ کے سربراہ جسٹس امین الدین خان  نے وکیل سلمان اکرم راجا سے مکالمہ کیا ہے کہ ہم نے اپنا قانون دیکھنا ہے برطانیہ کا نہیں، یہ غیرضروری بحث ہے، آپ وقت ضائع کر رہے ہیں۔ سپریم کورٹ میں ملٹری کورٹس کیس کی سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ کر رہا ہے۔ سلمان اکرم راجہ  نے اپنے  دلائل جاری رکھتے ہوئے کہا کہ بنچ کی جانب سے بھارت میں کورٹ مارشل کیخلاف اپیل کا حق دینے کا سوال ہوا تھا، برطانیہ میں کورٹ مارشل فوجی افسر نہیں بلکہ ہائی کورٹ طرز پر تعینات ہونے والے ججز کرتے ہیں، کمانڈنگ...
    اپنی نصف صدی کی زندگی میں اس مملکت خداداد میں طرح طرح کی حکومتیں دیکھی ہیں۔ آغاز ضیاء الحق شہید کی مارشل لائی حکمرانی سے ہوا ، سویلین حکمرانی کا مشاہدہ بھی جاری رہا ،بفضل خدا زندگی رہی تو مزید حکومتیں بھی دیکھیں گے۔ ماضی کی ان حکومتوں میں سے کسی سے ہمدردی رہی تو کسی سے سرد مہری ۔ لیکن کوئی ایسا حکمران نہ دیکھا جس پر ترس کھایا جا سکے ۔ مارشل لائی حکمران کا عوامی تعلق نہیں ہوتا ہے، ان کا کوئی حلقہ انتخاب نہیں ہوتا، انھوں نے زور زبردستی سے حکومت حاصل کی ہوتی ہے لیکن سیاسی حکمران عوامی تعلق کا محتاج ہوتا ہے اور جب تک عوام سے اس کا رابطہ رہتا ہے، وہ کامیاب...
    شام کے عبوری صدر احمد الشارع نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا فلسطینیوں کو بے گھر کرنے اور غزہ پر قبضہ کرنے کا منصوبہ ایک سنگین جرم ہے جو بالآخر ناکام ہو جائے گا۔ حیات تحریر الشام گروپ کے سربراہ اور شام کے عبوری صدر احمد الشارع نے ایک برطانوی پوڈ کاسٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ کوئی طاقت لوگوں کو ان کی سرزمین سے نہیں نکال سکتی اور بہت سے ممالک نے ایسا کرنے کی کوشش کی ہے لیکن وہ سب ناکام رہے ہیں۔ احمد الشارع کا کہنا تھا کہ غزہ تنازعے کو 80 سال سے زیادہ ہو چکے ہیں اور فلسطینیوں کو بے دخل کرنے کی تمام کوششیں ناکام رہی...
    پاکستان ریڈیو اور ٹیلی ویژن پر اپنی قابلیت سے لوہا منوانے والے اداکار قاضی واجد کی آج 7 ویں برسی منائی جا رہی ہے۔ اداکار قاضی واجد 1930 میں لاہور میں پیدا ہوئے، انہوں نے 10 برس کی عمر میں فنی کیریئر کا آغاز کیا اور ریڈیو پاکستان پر بچوں کے پروگرام نونہال میں صدا کاری کے جوہر دکھائے، وہ 25 برس تک ریڈیو سے منسلک رہے اور اپنی صدا کاری کے سحر میں سب کو جکڑے رکھا۔ قاضی واجد نے پاکستان ٹیلی ویژن کیلئے1967ء میں پہلا ڈرامہ ’’ایک ہی راستہ‘‘ کیا، ڈرامہ ’’خدا کی بستی‘‘ سے ملک گیر شہرت حاصل ہوئی اور پھر کامیابی کا سفرجاری رہا۔ ان کے یادگار ڈراموں میں ’’دھوپ کنارے‘‘، ’’ان کہی‘‘، ’’تنہائیاں‘‘، ’’حوا کی...
    جنوبی افریقا کے بیٹر ہینرک کلاسین نے کہا ہے کہ اپنی کنڈیشن میں پاکستان ایک مشکل ٹیم ہے۔ کراچی میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے جنوبی افریقا کے بیٹر ہینرک کلاسین نے کہا کہ آج ہمارا ٹریننگ سیشن ہے، ہم کنڈیشن دیکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس سے پہلے بھی پاکستان آچکے ہیں، یہاں کی کنڈیشن تھوڑی مختلف ہیں، ہمارے کھلاڑی کل رات یہاں پہنچے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سے ابھی حال ہی میں ہم نے میچ کھیلا ہے، ابھی توجہ ٹرائی سیریز پر ہے،اینالسٹ سے بیٹھ کر پلان بنائیں گے۔ ہینرک کلاسین نے مزید کہا کہ اگلا میچ ہمارے لیے اہم ہے، بس پلان یہ ہے کہ وکٹ پر زیادہ وقت گزاروں،...
    انقلاب اسلامی کی 46ویں سالگرہ کی مناسبت سے اپنے پیغام میں ایس یو سی سربراہ کا کہنا تھا کہ تمام سازشوں، مظالم، زیادتیوں، محاصروں، پابندیوں اور دیگر ہتھکنڈوں کے باوجود انقلاب اسلامی ایران کرہٗ ارض پر ایک طاقتور انقلاب کے طور پر جرات واستقامت کی بنیادیں فراہم کررہا ہے جس کی رہبری حضرت آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای کررہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ علامہ سید ساجد علی نقوی کا کہنا ہے کہ انقلاب اسلامی ایران نے مختلف شعبہ ہائے حیات میں خاص کر اسلامی تہذیب و ثقافت کے فروغ اور امت مسلمہ کو سامراجی استعماری قوتوں کے مذموم عزائم سے باخبر رکھنے میں اہم کردار ادا کیا اور آج یہ جدوجہد ایک اہم ترین...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 فروری2025ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ ترقی کے لئے اپنی بیٹیوں کو جدید علوم اور آئی ٹی کی مہارتوں سے آراستہ کرنا ہوگا، ایسا پنجاب بنا رہے ہیں جہاں خواتین ترقی کی راہ میں کسی سے پیچھے نہ رہیں بلکہ سب سے آگے ہوں۔ انہوں نے خواتین اور لڑکیوں کے عالمی دن برائے سائنس پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ سائنس اور ٹیکنالوجی کی دنیا میں خواتین کا کردار محض ضروری نہیں بلکہ ناگزیر ہے،ترقی کیلئے اپنی بیٹیوں کو جدید علوم اور آئی ٹی کی مہارتوں سے آراستہ کرنا ہوگا۔ پنجاب حکومت خواتین اور لڑکیوں کو سائنسی و تکنیکی میدان میں آگے لانے کے...
    آج بروزمنگل،11 فروری 2025 :آج کے دن آپ کے ستارے آپ کی زندگی کے حوالے سے کیا کہتے ہیں ۔ آپ کے کیرئیر ، ملازمت، محبت، صحت، پیسے، کیریئر سے متعلق اپنے گہرے سلگتے سوالات کے جوابات تلاش کریں حمل(Aries) :15مارچ تا 21اپریل آپ کا معیار زندگی اور شخصیت متاثر کن رہے گی۔ خاندانی معاملات کو ترجیح دی جائے گی۔ بزرگوں کا تعاون حاصل ہوگا۔ آسانی کو برقرار رکھیں اور نظام کو مضبوط کریں۔ بہتری کے لیے وقت سازگار رہے گا۔ انتظامی معاملات بہتر ہوں گے۔ خاندان کے ساتھ قربت بڑھے گی۔ آرام اور سہولیات پر توجہ دیں۔ ذاتی معاملات پر توجہ رہے گی۔ آپ اہم چیزیں شیئر کر سکتے ہیں۔ ہر ایک کے لئے احترام اور پیار برقرار...
    ٹنڈوجام پریس کلب کے سامنے اساتذہ اپنے مطالبات کے لیے مظاہرہ کر رہے ہیں
    اپنے خطاب میں ایرانی صدر نے کہا کہ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ ایسے شخص کی حمایت کرتا ہے جو کسی کو بھی، جہاں چاہے، جب چاہے قتل کر دے اور پھر وہی شخص یہ اعلان کرتا ہے کہ خطے میں مایوسی کا ذمہ دار ایران ہے، کیا ہم عدم تحفظ کے ذمہ دار ہیں؟، کیا تم سب کے بھائی بننا چاہتے ہو؟، جنگ اور تصادم کے ماحول میں ترقی اور نمو بے معنی ہے اور بالکل ممکن نہیں، حقیقت یہ ہے کہ وہ نہیں چاہتے کہ ہم پرامن رہیں تاکہ ہمارے پیارے لوگ امن اور خوشحالی سے لطف اندوز ہو سکیں، وہ ہمیں مسلسل جنگوں اور لڑائیوں میں الجھانا چاہتے ہیں تاکہ ہم اپنے مسائل حل نہ کر...
    کراچی: ملک میں پراپرٹی اور رئیل اسٹیٹ کے حوالے سے بڑی خبر سامنے آ گئی۔ ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز پاکستان (آباد) کے پیٹرن انچیف محسن شیخانی نے بڑی خوش خبری سنا دی، انہوں نے کہا کہ پراپرٹی کانیا دور شروع ہونے والا ہے۔ حکومت بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے ٹیکسوں میں کمی کررہی ہے۔ اپنے بیان میں محسن شیخانی نے کہا کہ حکومت فائلرز کے لیے پراپرٹی کی خریدوفروخت ومنتقلی پر ٹیکس 13فیصد سے کم کرکے 2 سے 3 فیصد کررہی ہے۔ کیپٹل ویلیو ٹیکس، کیپٹل گین ٹیکس، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی، سپر ٹیکس سمیت دیگر ٹیکسز میں کمی اور خاتمہ ہوگا۔ محسن شیخانی نے کہا کہ حکومت پراپرٹی سیکٹر میں فائلرز پر کوئی...
    ٹنڈوجام:بجلی چوروں کے بقایاجات کی وصولی کے لیے آپریشن پولیس اور رینجرز کی نگرانی میں کیا جارہا ہے
    پاکستان ریلوے پریم یونین CBA حیدرآباد زون کے صدر مبین راجپوت ، نائب صدر لئیق احمد ، نائب صدر اول محمد آباد، نائب صدر دوئم محمد یونس، سیکرٹری عبد الحفیظ، جوائنٹ سیکرٹری نور الدین و دیگر عہدیداران نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ٹرینوں کی نجکاری ملک و قوم سے غداری ہے پاکستان ریلویز کراچی سے پشاور تک ملک و قوم کو متحد رکھے ہوئے ہے اور پاکستان کے باشندوں کو سستی اور محفوظ سواری فراہم کر رہا ہے لیکن افسر شاہی اور ان کے سرپرست اس قومی ادارے کو تباہ کردینا چاہتے ہیں جس کے نتیجے میں کروڑوں پاکستانی سستے اور محفوظ سفر سے محروم ہو سکتے ہیں۔ ان رہنمائوں نے کہا کہ یہ کیسی نجکاری ہے...
    ٹنڈو جام: پاک کوریا نیوٹریشن سینٹر کے تحت منعقدہ ورکشاپ میں شرکاء کو سرٹیفیکیٹ دے جارہے ہیں
    اسلام آباد:وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی میں پھوٹ پڑ چکی، رہنما آپس میں دست وگریباں ہیں۔ یوم تعمیروترقی کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ عوام سے کیے وعدے پورے کر رہے ہیں، حلقے کے عوام کیلئے بڑھ چڑھ کر کام کر رہے ہیں، میری والدہ حلقے کے عوام کی خدمت میں مصروف عمل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وعدہ کیا تھا کہ ووٹ لینےکے بعدغائب نہیں، آپ کےدرمیان رہوں گا، ہمیشہ عوام کا ہاتھ اور بازو بن کر ان کے ساتھ رہوں گا، ہمارے تمام کارکن عوامی خدمت میں حصہ لے رہے ہیں،5 سال بعد حلقے کی شکل بدل کر رکھ دیں گے، تعمیر و ترقی کا...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ہم نے آزادی گڈ گورننس کے لیے حاصل نہیں کی تھی، بلکہ اس لیے آزاد ہوئے تھے کہ لوگ اپنے فیصلے خود کریں۔ صوابی جلسہ عام سے قبل ’وی نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ 8 فروری کو ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکہ مارا گیا، اور 17 نشستیں جیتنے والوں کو اقتدار دے دیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں صوابی میں پی ٹی آئی کا جلسہ ختم: خون کا بدلہ خون لیکن نفرتیں بڑھنے سے ملک کو نقصان ہوگا، علی امین گنڈاپور بیرسٹر گوہر نے کہاکہ ایک سال گزرنے کے بعد بھی عوام عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں، اور دنیا بھر میں بسنے والے پاکستانی یوم...
    بالی ووڈ انڈسٹری کے نامور لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن المعروف بگ بی نے ایکس پر نیا پیغام شیئر کیا ہے۔ لوک سبھا کے سابق رکن امیتابھ بچن نے ایکس (سابق ٹوئٹر) پر نیا پیغام جاری کرتے ہوئے ’جانے کا وقت‘ لکھا ہے۔ 82 سالہ امیتابھ بچن کا یہ ایکس پیغام دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گیا ہے جس پر صارفین کی جانب سے پریشانی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ بگ بی کے اس پیغام پر صارفین ان کی صحت سے متعلق خدشات کا اظہار کرتے ہوئے اپنے پسندیدہ اداکار کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ 1969ء سے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والے امیتابھ بچن تاحال متحرک ہیں اور شوبز انڈسٹری میں...
    کراچی(کامرس رپورٹر)ماحولیاتی استحکام کے حوالے سے اپنے عالمی عزم کو برقرار رکھتے ہوئے، دنیا میں صف اول کی بڑی نیو انرجی وہیکل (این ای وی) بنانے والی کمپنی بی وائی ڈی ”بریتھ پاکستان” جیسے اقدامات کی حمایت کے ذریعے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے اپنی کاوشوں کو مربوط بنا رہی ہے۔ دنیا کے درجہ حرارت کو ایک ڈگری تک کم کرنے اور آلودگی سے پاک نقل و حرکت کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کرنے کے اپنے عالمی مشن کے ساتھ، بی وائی ڈی پاکستان میں کاربن کے اخراج میں کمی لانے اور ہوا کے معیار کو بہتر بنانے سے متعلق اہم حل کے طور پر ماحول دوست نیو انرجی گاڑیوں کے استعمال کو فروغ دے رہا ہے۔ بی...
    بالی ووڈ کے مشہور اداکار رنبیر کپور نے اپنی نئی فیشن اور لائف اسٹائل برانڈ ARKS کی پہلی جھلک پیش کر دی، جو 14 فروری 2025 کو لانچ ہو رہی ہے۔  اس برانڈ کے ذریعے رنبیر کپور فیشن انڈسٹری میں قدم رکھ رہے ہیں۔ حال ہی میں جاری کردہ ایک ویڈیو میں وہ ممبئی کی سڑکوں پر سائیکلنگ کرتے نظر آ رہے ہیں، جہاں وہ شہر کے ساتھ اپنی گہری وابستگی کا اظہار کرتے ہیں۔  ان کی اہلیہ عالیہ بھٹ نے بھی اس پروجیکٹ پر اپنی خوشی کا اظہار کیا اور کپور کے خواب کو سپورٹ کیا۔ ویڈیو میں رنبیر کپور میرین ڈرائیو، باندرہ-ورلی سی لنک اور بینڈ اسٹینڈ پر اپنے والد رشی کپور کے مرئیل کے سامنے نظر آتے...
    بالی ووڈ کے معروف اداکار عامر خان ایک بار پھر محبت میں مبتلا ہوگئے ہیں جس کے سوشل میڈیا سمیت بھارتی میڈیا پر خوب چرچے ہورہے ہیں۔  بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق 59 سالہ اداکار بنگلورو سے تعلق رکھنے والی گوری نامی خاتون کے ساتھ قریبی تعلق میں ہیں، جن کا فلمی صنعت سے کوئی تعلق نہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عامر خان نے اپنی نئی ساتھی کو اپنے اہلخانہ سے بھی ملوایا ہے، اور یہ ملاقات خوشگوار رہی، جو ان کے اس تعلق کو سنجیدگی سے لینے کی علامت ہے۔ A post common by Aamir Khan Productions (@aamirkhanproductions) عامر خان نے اپنی نئی محبت کے حوالے سے کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا، اور نہ ہی...
    امریکی قومی سلامتی کے مشیر مائیکل والٹز نے کہا کہ غزہ کا کنٹرول سنبھالنے کی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تجویز کا مقصد پڑوسی عرب ممالک پر دباؤ ڈالنا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق امریکی قومی سلامتی کے مشیر مائیکل والٹز نے کہا ہے کہ غزہ کا کنٹرول سنبھالنے کی ڈونلڈ ٹرمپ کی تجویز کا مقصد پڑوسی عرب ممالک پر دباؤ ڈالنا ہے کہ وہ اپنے حل تک پہنچ جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس دباؤ کا مقصد پورے خطے میں ایسی تبدیلیاں لانا ہے جو مختلف ممالک کے اپنے مسائل کو حل کرنے کی طرف لے جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر اس مسئلے پر فوری طور پر کوئی حل نہ نکالا گیا تو خطے کے تمام ممالک...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 فروری2025ء) وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات سینیٹرمحمداورنگزیب نے کہاہے کہ گزشتہ ایک سال میں پاکستان نے کلی معیشت کے محاذ پرنمایاں پیش رفت کی ہے،،صوبوں میں زرعی آمدن پرٹیکس کے حوالہ سے قانون سازی قابل تعریف اوردرست سمت میں کلیدی قدم ہے، موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے اپناکرداراداکررہے ہیں۔جمعرات کو موسمیاتی وماحولیاتی تبدیلیوں کے موضوع پربریتھ پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخزانہ نے کہاکہ گزشتہ ایک سال میں پاکستان نے کلی معیشت کے محاذ پرنمایاں پیش رفت کی ہے،جنوری کے اختتام پرمہنگائی کی شرح 2.4فیصدتک گرگئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں ڈھانچہ جاتی اصلاحات پرعمل درآمدہورہاہے،ٹیکس کے محاذ پراچھی پیش رفت ہورہی ہے،صوبوں میں زرعی آمدن پرٹیکس کے حوالہ...
    آج بروزجمعرات،6 فروری 2025 :آج کے دن آپ کے ستارے آپ کی زندگی کے حوالے سے کیا کہتے ہیں ۔ آپ کے کیرئیر ، ملازمت، محبت، صحت، پیسے، کیریئر سے متعلق اپنے گہرے سلگتے سوالات کے جوابات تلاش کریں حمل(Aries) :15مارچ تا 21اپریل خاندان میں خوشی اور تہوار کا ماحول غالب رہے گا۔ آپ ایک وسیع تناظر کو برقرار رکھیں گے۔ آپ کی گفتگو اور طرز عمل متاثر کن رہے گا۔ آپ اپنے پیاروں کے ساتھ سکون اور خوشی بانٹیں گے۔ تجاویز کو تقویت ملے گی، اور نئے تعلقات مضبوط ہوں گے۔ اہم معاملات میں آپ کو تعاون ملے گا۔ ذاتی مسائل حل ہو جائیں گے۔ عزت و تکریم میں اضافہ ہوگا۔ ہچکچاہٹ ختم ہو جائے گی، اور خوشی...
      دبئی : شارجہ واریئرز نے ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 کے سیزن 3 میں پہلی بار پلے آف میں جگہ بنا کر تاریخ رقم کی۔ انہوں نے یہ کارنامہ اپنے آخری تین لیگ میچوں میں سے تین میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد حاصل کیا وہ ایم آئی ایم ای کے خلاف ایلیمنیٹر میں مدمقابل آئے گی جو 6 فروری کو ابوظبی میں ہوگا۔ اس کامیابی پر روشنی ڈالتے ہوئے ہیڈ کوچ جے پی ڈومنی نے ایک مضبوط ہم آہنگ ٹیم بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ جس چیز پر ہم نے شروع میں تبادلہ خیال کیا وہ یہ تھا کہ ہم اپنے طرز عمل میں بہت مستقل رہنا چاہتے تھے چاہے نتیجہ...
    مائیکروسافٹ کے بانی اور دنیا کے امیر ترین شخصیات میں سے ایک بل گیٹس نے بالآخر اپنی گرل فرینڈ کے بارے میں لب کشائی کردی۔ غیرملکی میڈیا کو انٹرویو میں بل گیٹس نے بتایا کہ پاؤلا ہرڈ سے تعلقات سنجیدہ نوعیت کے ہیں۔ میں خود کو خوش قسمت سمجھتا ہوں۔ 69 سالہ بل گیٹس نے اپنی گرل فرینڈ پاؤلا ہرڈ سے تعلقات پر کہا کہ ہم دونوں ایک ساتھ بہت اچھا وقت گزار رہے ہیں۔ بل گیٹس نے بتایا کہ ہم دونوں اولمپکس میں بھی جا رہے ہیں اور وہاں بہت سے یادگار دن گزاریں گے۔ اپنی طلاق سے متعلق بل گیٹس نے کہا کہ میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی طلاق تھی جس کا پچھتاوا بھی سب سے زیادہ ہے۔ یاد رہے کہ...
    گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ کشمیریوں سے محبت ہمارے خون میں شامل ہے۔ یوم یکجہتی کشمیر پر اپنے پیغام میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ کشمیری بھائیوں کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو مسئلہ کشمیر ہر صورت حل کرنا ہوگا اور بھارت کے ظالمانہ قوانین کو منسو خ کرنا ہوگا۔ کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ حق خود ارادیت بین الاقوامی قانون کا بنیادی اصول ہے ،پوری قوم اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔
    آج بروزبدھ،5 فروری 2025 :آج کے دن آپ کے ستارے آپ کی زندگی کے حوالے سے کیا کہتے ہیں ۔ آپ کے کیرئیر ، ملازمت، محبت، صحت، پیسے، کیریئر سے متعلق اپنے گہرے سلگتے سوالات کے جوابات تلاش کریں حمل(Aries) :15مارچ تا 21اپریل آپ تخلیقی شعبوں میں مثبتیت کے ساتھ پرجوش محسوس کریں گے۔ آسانی اور حساسیت کو برقرار رکھیں۔ پیشہ ورانہ معاملات میں بہتری آئے گی۔ کاروبار اور کام کا انتظام اچھی طرح سے ہو گا۔ جدت جاری رہے گی۔ بات چیت اور بات چیت میں بہتری آئے گی، ہر ایک کو متاثر کرے گا۔ انتظامی اور انتظامی کام کامیاب ہوں گے۔ عزت و تکریم میں اضافہ ہوگا۔ آپ متحرک رہیں گے۔ صنعتی کوششوں میں تیزی آئے گی۔...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ کشمیری عوام اپنے حقِ آزادی کے حصول کے لیے بے مثال اور تاریخی جدوجہد میں مصروف ہیں،ان کی قربانیوں نے آزادی کی شمع کو ہمیشہ روشن رکھا ، مجھے پورا یقین ہے کہ وہ دن قریب ہے جب ان کے خواب تعبیر پائیں گے ۔یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پراپنے خصوصی پیغام میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ آج پوری پاکستانی قوم اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ یکجہتی اور غیر متزلزل حمایت کے عزم کی تجدید کر رہی ہے، مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اپنے جائز حقِ خودارادیت کے لیے قابض بھارتی ظلم و...
    ویب ڈیسک:  یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر صدر مملکت اور وزیراعظم پاکستان نے اپنے اپنے پیغامات جاری کر دیئے۔ صدرمملکت آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال سنگین ہے، بھارت کشمیریوں کو ان کے بنیادی حقوق اور آزادیوں سے محروم کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کشمیری عوام کو شدید ریاستی جبر اور تشدد کا نشانہ بنا رہا ہے، اقوام متحدہ کشمیریوں سے 77 سال قبل کئے وعدوں کا احترام کرے، پاکستان ہمیشہ اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑا رہے گا۔ سوئیڈن ؛ سکول میں فائرنگ،10 افراد ہلاک آصف علی زرداری نے مزید کہا کہ کشمیریوں کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی...
    قنبرعلی خان (نمائندہ جسارت) وزیر داخلہ سندھ نے لاڑکانہ کا دورہ کیا۔ اجلاس کے دوران امن وامان کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ ہائی ویز پولیس فورس کا قیام عمل میں لایا جائیگا۔وزیر داخلہ سندھ وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے لاڑکانہ کا دورہ کرتے ہوئے بالخصوص کچے ایریاز امن اومان کی مجموعی صورتحال اور اس تناظر میں پولیس کی کارکردگی پر ایک جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔اس موقع پر آئی جی سندھ غلام نبی میمن ان کے ساتھ تھے جبکہ ڈی آئی جی لاڑکانہ اور متعلقہ ضلعی ایس ایس پیز لاڑکانہ نے بھی اس اہم اجلاس میں شریک تھے۔ قبل ازیں وزیر داخلہ اور آئی جی سندھ کی ایس ایس پی آفس لاڑکانہ آمد پر پولیس کے چاک و...
    جدہ(اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان قونصلیٹ جدہ میں ٹریڈ اینڈ انویسمنٹ قونصلر سعدیہ خان نے کہا ہے کہ ہم اپنی کوشش کریں گے کہ سعودی عرب میں ہونے والے فیفا ورڈ کپ میں میڈ اِن پاکستان فٹبال استعمال ہوسکے۔جدہ میں ایک انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے سعدیہ خان نے بتایا کہ اس سے پہلے بھی فیفا ورلڈ کپ میں ایڈیڈاس کو پاکستان نے فٹبال بنا کر دیے تھے۔ ہماری کوالٹی اتنی اچھی ہے کہ پاکستان میڈ فٹبال کو ترجیح دی گئی، ہمارے پاس سکِلز ہے، ٹیکنالوجی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم ضرور دیکھنا چاہیں گے کہ سعودی عرب میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ 2034میں میڈ اِن پاکستان فٹبال استعمال کی جائے۔ اگر یہ ہوجائے تو اس سے زیادہ خوشی...
    مشہور امریکی ریپر کانیے ویسٹ ایک بار پھر تنازعات کی زد میں آ گئے ہیں۔  رپورٹس کے مطابق، انہوں نے اپنی اہلیہ بیانکا سینسوری کو 2025 گریمی ایوارڈز میں انتہائی بولڈ لباس پہننے پر مجبور کیا، جس کا مقصد میڈیا میں شہ سرخیاں بٹورنا تھا۔ معروف ویب سائٹ RadarOnline کی رپورٹ کے مطابق، کانیے ویسٹ اپنی اہلیہ کے لباس کا انتخاب خود کر رہے ہیں اور ان کی ڈریسنگ کو "تشہیر کا ہتھیار" بنا رہے ہیں۔  ایک قریبی ذریعے کا کہنا ہے کہ یہ رویہ  "افسوسناک" ہے، کیونکہ وہ اپنی بیوی کو محض "برانڈ پروموشن" کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔ مزید تشویش اس وقت پیدا ہوئی جب ایک ماہر نے دعویٰ کیا کہ ریڈ کارپٹ پر کانیے ویسٹ نے...
    محکمہ وائلڈ لائف پنجاب کے حکام نے کہا ہے کہ معروف ٹک ٹاکر رجب بٹ کو جنگی حیات سے متعلق آگاہی کے لیے وی لاگ کرنے کے لیے کنٹینٹ بھیج دیا ہے تاہم رجب بٹ کی طرف جنگلی حیات کی آگاہی سے متعلق بنائی گئی کوئی ویڈیو تاحال سامنے نہیں آسکی۔ رپورٹ کے مطابق لاہور کی سیشن عدالت نے ٹک ٹاکر رجب بٹ کو گزشتہ ہفتے ایک سال تک ہرماہ کے پہلے ہفتے جنگلی حیات سے متعلق آگاہی کے لئے ایک ویڈیو /وی لاگ بنانے کی سزا دی تھی، رجب بٹ کو یہ سزا ان کے شادی پر تحفے میں ملنے والے شیر کے بچے کی وجہ سے دی گئی تھی، شیر کا بچہ عدالت نے مستقل طور پر لاہور سفاری زو کی تحویل...
    آج بروزمنگل،4 فروری 2025 :آج کے دن آپ کے ستارے آپ کی زندگی کے حوالے سے کیا کہتے ہیں ۔ آپ کے کیرئیر ، ملازمت، محبت، صحت، پیسے، کیریئر سے متعلق اپنے گہرے سلگتے سوالات کے جوابات تلاش کریں حمل(Aries) :15مارچ تا 21اپریل آپ اپنے بہترین رویے سے سب کو متاثر کرنے میں کامیاب ہوں گے۔ تخلیقی کام میں رفتار برقرار رکھیں۔ آپ اپنے پیاروں سے ملیں گے اور بات چیت کریں گے۔ چاروں طرف سازگار حالات غالب رہیں گے۔ آپ کامیابی کے ساتھ سب کو متاثر کریں گے اور تخلیقی سرگرمیوں میں مصروف رہیں گے۔ راحت اور تندرستی میں اضافہ ہوگا۔ آپ ایک خوشگوار سرپرائز دے سکتے ہیں۔ منصوبہ بندی کے مطابق اپنے کاموں میں رفتار برقرار رکھیں۔...
    لاہور: وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ اے پی پی ایمپلائز یونین (پنجاب) کی تقریب حلف برداری سے خطاب کر رہے ہیں لاہور (نمائندہ جسارت) وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پیکا ایکٹ میں دنیا کے بہترین طریقوں کو اپنایا گیا ہے۔ صحافت کی آڑ میں سوشل میڈیا کو مادر پدر آزاد نہیں چھوڑا جا سکتا۔ جلد ڈیجیٹل میڈیا پروٹیکشن اتھارٹی میں نجی شعبے سے نامزدگیاں کی جائیں گی۔ اے پی پی ایمپلائز یونین پنجاب کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوے انہوں نے کہا پیکا ایکٹ کا مقصد فیک نیوز کا خاتمہ اور سوشل میڈیا کے خطرات کا تدارک کرنا ہے۔ سوشل میڈیا کے خطرات روکنے کے لئے یہ ایک اچھا اقدام ہے۔
    سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) آپریشنز اسلام آباد محمد شعیب خان نے کہا ہے کہ پتنگ بازوں کی چھوٹی غلطی سے لوگ جان گنوا بیٹھتے ہیں۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں محمد شعیب خان نے کہا کہ پتنگ بازوں کے سپلائرز کے خلاف کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔ سوشل میڈیا کی خصوصی مانیٹرنگ کررہے ہیں، ڈی آئی جی اسلام آباد پولیسڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) اسلام آباد پولیس نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا کی خصوصی مانیٹرنگ کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 50 ہزار پتنگیں برآمد کر کے 5 افراد کو گرفتار کرلیا، چھوٹی سی غلطی سے لوگ جان گنوا بیٹھتے ہیں، اسلام آباد میں کسی بھی صورت پتنگ بازی نہیں ہونے دی جائے گی۔ایس ایس پی...
    کوئٹہ ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ قوم کے سپوت اپنے خون سے ماضی کی غلطیوں کا دوبارہ ازالہ کر رہے ہیں، امید ہے ملک جلد امن کا گہوارہ بنے گا۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق کوئٹہ میں وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت امن و امان کے حوالے سے خصوصی اجلاس ہوا جس میں صوبے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا گیا جبکہ حالیہ دہشتگردی کے واقعہ پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان میں دہشت گردی کی لہردوبارہ آئی ہے، قلات میں انتہائی افسوسناک واقعہ ہوا، پوری قوم اپنے شہداءاور غازیوں کو سلام پیش...
    وزیرِ اعظم شہباز شریف—فائل فوٹو وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہمیں آج اپنی صفوں میں اتحاد کی جتنی ضرورت ہے پہلے کبھی نہیں تھی۔بلوچستان میں امن و امان سے متعلق اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قلات میں انتہائی المناک واقعہ پیش آیا ہے، میں نے سی ایم ایچ میں زخمیوں کی عیادت کی، وہ بہت حوصلہ مند تھے۔شہباز شریف کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز نے جانوں کا نذرانہ پیش کیا، پوری قوم سیکیورٹی فورسز کی ان قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔ قلات میں آپریشن: 23 دہشتگرد ہلاک، ایف سی کے 18 جوان شہیدبلوچستان میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائیاں کرتے ہوئے 23 دہشت گردوں کو...
    پی ٹی آئی دور میں ایک ترقیاتی منصوبہ نہیں لگا، صرف لوٹ مار ہوئی، یہ اپنے کئے کی سزا بھگت رہے ہیں، عطا تارڑ WhatsAppFacebookTwitter 0 2 February, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس )وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے معیشت پر توجہ دی، وہ ڈیفالٹ کے دھانے سے واپس لے آئے ہیں، پاکستانی معیشت دنیا کی بہترین معیشت بنے گی۔اپنے حلقے میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارٹی نے جو ہمیں وفا سکھائی ہے یہ نواز شریف کی وجہ سے ہے، ملک میں معیشت میں بہتری آرہی ہے شرع سود کم ہو رہی ہے، شہباز شریف ملک کو ترقی کی جانب لے کر...
    نئی دہلی (نیوز ڈیسک)شادی بیاہ میں گانوں پر رقص کرنا آج کل ایک ٹرینڈ بن چکا ہے لیکن بھارت میں ایک دُلہے کو اپنی شادی کا رقص کر کے جشن منانا مہنگا پڑگیا ہے۔ شادی کے دن کو ہر کوئی یاد گار بنانا چاہتا ہے لیکن بسا اوقات اس کے نتائج غیر متوقع طور پر سنگین ہوسکتے ہیں، اب اس بے چارے دولہے کو ہی دیکھ لیں جس کو چولی کے پیچھے گانے پر رقص اس قدر مہنگا پڑا کہ ہونے والے سسر نے اپنی بیٹی کی شادی ختم کرکے بارات کو واپس لوٹا دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ نی دہلی میں پیش آیا، ہوا کچھ یوں کہ دُلہا نے دوستوں کے اصرار پر بالی وڈ فلم کھل...
    بالی ووڈ کے معروف اداکار گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا نے شوہر سے علیحدہ رہنے کے بیان پر وضاحت پیش کردی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کچھ دن قبل گووندا کی بیوی سنیتا کا یہ بیان وائرل ہوا تھا کہ وہ اپنے بچوں، ٹینا اور یشوردھن کے ساتھ علیحدہ گھر میں رہتی ہیں۔ تاہم اب انہوں نے اس پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ان کے اور گووندا کے درمیان کوئی دوری نہیں اور کوئی بھی انہیں جدا نہیں کر سکتا۔ A post common by Ssunita Ahuja (@sunita.ahuja.7583) سنیتا نے انٹرویو میں کہا کہ ان کی اور گووندا کی محبت میں کوئی کمی نہیں آئی اور وہ ایک ساتھ خوشگوار زندگی گزار رہے ہیں۔ انہوں نے ان لوگوں پر تنقید...
    آج بروزاتوار،2 فروری 2025 :آج کے دن آپ کے ستارے آپ کی زندگی کے حوالے سے کیا کہتے ہیں ۔ آپ کے کیرئیر ، ملازمت، محبت، صحت، پیسے، کیریئر سے متعلق اپنے گہرے سلگتے سوالات کے جوابات تلاش کریں حمل(Aries) :15مارچ تا 21اپریل اہم معاملات میں جلد بازی سے گریز کریں۔ آپ بجٹ اور سرمایہ کاری کی سرگرمیوں میں زیادہ حصہ لیں گے۔ معاشرے اور خاندان کے تئیں ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائیں گی۔ رشتوں میں عاجزی کو برقرار رکھیں۔ حکمت کے ساتھ آگے بڑھیں۔ مالی معاملات میں ہوشیار رہیں۔ اخراجات کو کنٹرول کریں۔ لین دین پر توجہ دیں۔ عدالتی معاملات میں صبر سے کام لیں۔ بیرون ملک سفر کا امکان ہے۔ حکام تعاون کریں گے۔ کام مستحکم...
    ایسی کوئی دوسری قوم نہیں دیکھی جو اپنے گندے کپڑے دوسریممالک میں دھوتی ہے: احسن اقبال WhatsAppFacebookTwitter 0 1 February, 2025 سب نیوز لندن(سب نیوز )وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ایسی اور کوئی دوسری قوم نہیں دیکھی جو اپنے گندے کپڑے دوسریممالک میں دھوتی ہے۔ لندن میں پاکستان ہائی کمیشن میں اڑان پاکستان کی تقریب ہوئی جس میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے شرکت کی۔ ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا تھاکہ ہمیں اپنے کلچر پر فخر ہے، برطانیہ معاشرے میں پاکستانیوں کا کردار نمایاں ہے، ہمیں ان کی خدمات سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ تقریب سے خطاب میں وفاقی وزیر احسن...
    لندن:وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ایسی اور کوئی دوسری قوم نہیں دیکھی جو اپنے گندے کپڑے دوسرےممالک میں دھوتی ہے۔ لندن میں پاکستان ہائی کمیشن میں اڑان پاکستان کی تقریب ہوئی جس میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے شرکت کی۔ ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا تھاکہ ہمیں اپنے کلچر پر فخر ہے، برطانیہ معاشرے میں پاکستانیوں کا کردار نمایاں ہے، ہمیں ان کی خدمات سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ تقریب سے خطاب میں وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھاکہ بعض افراد کہتے ہیں کہ پاکستان نے کچھ حاصل نہیں کیا اور کچھ کہتے ہیں اس نے بہت کچھ حاصل کیا ہے،...
    آج بروزہفتہ،2 فروری 2025 :آج کے دن آپ کے ستارے آپ کی زندگی کے حوالے سے کیا کہتے ہیں ۔ آپ کے کیرئیر ، ملازمت، محبت، صحت، پیسے، کیریئر سے متعلق اپنے گہرے سلگتے سوالات کے جوابات تلاش کریں حمل(Aries) :15مارچ تا 21اپریل یہ مالیاتی کامیابی کو برقرار رکھنے کا وقت ہے۔ آپ تجارتی سرگرمیوں میں مشغول رہیں گے اور رشتہ داروں کے ساتھ روابط مضبوط ہوں گے۔ اپنے مقاصد کے لیے تیزی سے کام کریں۔ تعلقات مضبوط ہوں گے، اور کام کی کارکردگی میں بہتری آئے گی۔ آپ مثبت کارکردگی کو برقرار رکھیں گے۔ کیریئر اور کاروبار میں بہتری آئے گی۔ ذاتی معاملات میں کوششیں بڑھیں گی۔ مختلف شعبوں میں کامیابیاں زیادہ ہوں گی۔ انتظامی کام پورے ہوں...
    وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز نےاپنے پیغام میں کہا ہے کہ پنجاب سب کا ہے اور یہاں ہر شخص بلا خوف و خطر اپنی عبادات سرانجام دے سکتا ہے،تمام مذاہب محبت، امن و رواداری کا درس دیتے ہیں جو حقیقی فلاحی معاشرے کی بنیاد ہے۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ اختلافات ضرور رکھیں لیکن دین کی تعلیم اور تہذیب کا دامن نہ چھوڑیں، ایک دوسرے کے عقائد کا احترام کرنا اور ہم آہنگی کو فروغ دینا ہی پائیدار امن و ترقی کی ضمانت ہے،پاکستان ہمیشہ سے مختلف مذاہب، ثقافتوں اور روایات کا حسین گلدستہ رہا ہے، پاکستان خصوصاً پنجاب میں ہر شہری کو برابری کے حقوق حاصل ہیں۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ قائداعظم کے افکار کی روشنی میں اقلیتوں کے تحفظ...
    وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز— فائل فوٹو وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب سب کا ہے، یہاں ہر شخص بلا خوف و خطر اپنی عبادات کر سکتا ہے۔بین المذاہب ہم آہنگی کے عالمی ہفتے پر پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ تمام مذاہب محبت، امن و رواداری کا درس دیتے ہیں جو حقیقی فلاحی معاشرے کی بنیاد ہے۔مریم نواز نے کہا کہ عقائد کا احترام اور ہم آہنگی کو فروغ دینا ہی پائیدار امن و ترقی کی ضمانت ہے، پاکستان ہمیشہ سے مختلف مذاہب، ثقافتوں اور روایات کا حسین گلدستہ رہا ہے۔ انتہا پسندی اور تفرقہ انگیز بیان بازی ہمارے سماجی تانے بانے کیلئے خطرہ ہے: وزیرِ اعظم شہباز شریفوزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا...
    دنیا میں بہت سارے ممالک ہیں دنیا میں ایک ایسا بھی ملک ہے جو قدرتی وسائل سے مالا مال ہے۔ جس کی زمین سونا اُگلتی ہے دریا رواں دواں ہیں زمین کے اندر معدنیا ت کی دولت بھری پڑی ہے اس نے اپنے قیام کے ابتدائی ایّام میں دوسرے بدحال ممالک کو قرضے دیکر خود کو اپنے پیروں پر کھڑا کیا۔ اس ملک کے حزب اقتدار اور حزب اختلاف دونوں آپس میں ایسے لڑتے ہیں جس طرح کتّے آپس میں لڑتے ہیں کبھی ان کو پر سکون نہیں دیکھا گیا ہر بات میں ایک دوسرے سے اختلاف کرتے ہیں ایک دوسرے کے قابل ستائش کاموں کو بھی بدنیتی کا شاخسانہ قرار دیتے دونوں ایک سے بڑھ کر ایک رعایا کے...
    حیدرآباد: خاتون اپنے گزر بسر کے لیے پرندے فروخت کر ہری ہے
    ڈھاکا (اے پی پی) بنگلا دیش کے چیف ایڈوائزر ڈاکٹر محمد یونس نے کہا ہے کہ طلبہ اپنی سیاسی جماعت بنانے کی تیاری کررہے ہیں اور اس غرض سے اپنی مہم چلا رہے ہیں اور خود کو پورے ملک میں منظم کر رہے ہیں،انہیں اس کا موقع ضرور ملنا چاہیے۔ ڈھاکا ٹریبیون کے مطابق فنانشل ٹائمز کو انٹرویو میں ملکی آئندہ عام انتخابات کے سوال پر انہوں نے کہا کہ جب ملک میں شیخ حسینہ واجد کی حکومت ختم ہوئی تو انہوں نے اپنی مشاورتی کونسل میں 3 طلبہ کو شامل کیا تھا ، اس وقت میرا موقف یہ تھا کہ اگر وہ ملک کے لیے جان دے سکتے ہیں تو وہ کابینہ میں بیٹھ کر فیصلے بھی کر سکتے...
    گارڈن سے لاپتا ہونے والے بچوںکے لواحقین اپنے بچوںکی بازیابی کے لیے سندھ اسمبلی کے باہر مظاہرہ کررہے ہیں
    نیویارک:اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع وزیراعظم شہبازشریف سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے مصافحہ کررہے ہیں،چھوٹی تصاویر میں ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان، کویت کے ولی عہد شیخ صباح الخالد الحمد المبارک سے ملاقات اوردعوت پر پہنچنے پر بنگلا دیش کے چیف ایڈوائزر ڈاکٹر محمد یونس استقبال کررہے ہیں ڈھاکا: (انٹر نیشنل نیوز ڈیسک) بنگلا دیش کے چیف ایڈوائزر ڈاکٹر محمد یونس نے کہا ہے کہ طلبہ اپنی سیاسی جماعت بنانے کی تیاری کر رہے ہیں، جس کا ان کو پورا حق حاصل ہے، اس غرض سے اپنی مہم چلا رہے ہیں اور خود کو پورے ملک میں منظم کر رہے ہیں، انہیں اس کا موقع ضرور ملنا چاہیے۔میڈیا کے سوال پر ان کا کہنا تھا...
    بالی وڈ اداکار آر مادھون نے اپنے بیٹے ویدانت مادھون کو ایک خاص نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے دوستوں کی طرح لاپرواہ زندگی نہیں گزار سکتا کیونکہ اس پر لوگوں کی نظریں جمی رہتی ہیں۔ ویدانت مادھون ملائیشین اوپن میں پانچ مرتبہ گولڈ میڈل جیت چکے ہیں اور ڈینش، لیٹوین اور تھائی لینڈ اوپن میں بھی کامیابیاں حاصل کر چکے ہیں۔ اپنی غیر معمولی کارکردگی کے باعث وہ بھارت میں تیراکی کے اُبھرتے ہوئے ستارے بن چکے ہیں۔ اداکار آر مادھون نے ایک انٹرویو میں کہا کہ انہیں اپنے بیٹے کی کامیابیوں پر بے حد فخر ہے، لیکن وہ یہ بھی چاہتے ہیں کہ وہ زمین سے جڑا رہے۔  مادھون نے اپنے بیٹے کو سمجھاتے ہوئے کہا:...
    بالی وڈ کی معروف اداکارہ اور فیشن آئیکون ملائکہ اروڑا نے حال ہی میں ایک شاندار فوٹو شوٹ کروایا، جس میں انہوں نے فیشن کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔  ان کا ماننا ہے کہ فیشن صرف رجحانات کی پیروی کا نام نہیں، بلکہ یہ خود کو اظہار دینے اور بااعتماد محسوس کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔ ملائکہ اروڑا کے مطابق، فیشن کا مطلب ہے خود کو محدود نہ رکھنا بلکہ نت نئے تجربے کرنا۔ انہوں نے کہا، "فیشن اپنی حدوں کو چیلنج کرنے اور اپنی شخصیت کے مطابق انتخاب کرنے کا نام ہے۔ جو چیز آپ کے لیے صحیح لگے، وہی پہنیں، لیکن اپنی اصل پہچان کو نہ کھوئیں۔” اداکارہ نے مزید کہا کہ کپڑے اور...