2025-09-22@14:54:42 GMT
تلاش کی گنتی: 6688

«فضائی حدود کی خلاف ورزی»:

(نئی خبر)
    بنوں(نیوز ڈیسک) فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیر اعظم شہباز شریف کے بنوں کے دورے کے دوران دہشتگردی کیخلاف حکمت عملی سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہے۔ تفصیلات کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیر اعظم شہباز شریف بنوں پہنچ گئے، سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ دونوں رہنما دہشتگردی کیخلاف جاری آپریشنز کا جائزہ لیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عسکری اور سیاسی قیادت کے درمیان ملاقات میں موجودہ سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی جبکہ دہشتگردی کیخلاف حکمت عملی سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ دورے کے دوران آپریشنز کی پیش رفت اور خطے میں امن و امان کے قیام کے لیے مزید اقدامات پر بھی مشاورت کی جائے...
    وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف اور  فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے دورہ بنوں کے دوران دہشت گردی کے خلاف جاری حکمت عملی سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اس وقت بنوں کا دورہ کر رہے ہیں اور وزیر اعظم پاکستان بھی بنوں پہنچ رہے ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع  نے بتایا کہ دورے کے دوران دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشنز کا جائزہ لیا جائے گا۔ سیکیورٹی ذرائع  کے مطابق عسکری اور سیاسی قیادت کی ملاقات میں دہشت گردی کے خلاف جاری حکمت عملی سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں۔
    اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مشن اور مسلم امریکن لیڈرشپ الائنس (MALA) کے زیر اہتمام ایک اعلیٰ سطحی تقریب میں مقررین نے کہا کہ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے (Indus Waters Treaty) کو یکطرفہ طور پر معطل کرنے کا اعلان عالمی وعدوں کی ساکھ پر سنگین سوالات اٹھاتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:سندھ طاس معاہدے سے ’فرار‘ اختیار کرنے کی بھارتی کوشش، پاکستان کی کڑی تنقید مقررین نے بھارتی اقدام کو بین الاقوامی قوانین، بشمول انسانی حقوق اور انسانی ہمدردی کے قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔ Speakers have said that Indian move to unilaterally hold the Indus Waters Treaty in abeyance has raised serious doubts about the sanctity of international commitments@PakistanPR_UN @ForeignOfficePk #RadioPakistan #News #IWT #MALA...
    لاہور: ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما حسان نیازی کی ملٹری کورٹ کی کارروائی کے خلاف دائر درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی ہے۔ جسٹس سید شہباز علی رضوی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ 16 ستمبر کو درخواست پر سماعت کرے گا۔ عدالت نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات پر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کر رکھا ہے۔ رجسٹرار آفس نے مؤقف اپنایا ہے کہ درخواست کے ساتھ کمانڈنگ آفیسر کے مصدقہ آرڈر کی نقل شامل نہیں کی گئی اور متعلقہ فورم سے رجوع بھی نہیں کیا گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز عدالت نے حسان نیازی کی ملٹری کسٹڈی، ملٹری کورٹ کی کارروائی اور کورٹ مارشل کے خلاف درخواست پر وفاقی حکومت سے جواب طلب کیا...
    دبئی(سپورٹس ڈیسک) بھارتی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ سیتانشو کوٹک نے کہا ہے کہ ایشیا کپ میں پاکستان کے خلاف میچ سے متعلق سیاسی ہلچل کے باوجود ٹیم کی نظریں صرف اور صرف کرکٹ پر ہیں۔ پاکستان اور بھارت کل دبئی میں آمنے سامنے ہوں گے۔ یہ دونوں ملکوں کے درمیان رواں سال مئی میں سرحدی کشیدگی کے بعد پہلا ٹکراؤ ہوگا، جس نے میچ کو مزید حساس بنا دیا ہے۔ کوٹک نے دبئی کے آئی سی سی اکیڈمی گراؤنڈ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: “جب بی سی سی آئی نے کہا کہ وہ حکومت کے فیصلے کے ساتھ ہے تو ہماری توجہ صرف میچ پر ہی رہی۔ پاکستان بمقابلہ بھارت ہمیشہ ایک سنسنی خیز مقابلہ ہوتا...
    حسان نیازی کی ملٹری کورٹ کارروائی کیخلاف درخواست سماعت کےلئے مقرر WhatsAppFacebookTwitter 0 13 September, 2025 سب نیوز لاہور:ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما حسان نیازی کی ملٹری کورٹ کی کارروائی کے خلاف دائر درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی ہے۔جسٹس سید شہباز علی رضوی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ 16 ستمبر کو درخواست پر سماعت کرے گا۔ عدالت نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات پر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کر رکھا ہے۔ رجسٹرار آفس نے مؤقف اپنایا ہے کہ درخواست کے ساتھ کمانڈنگ آفیسر کے مصدقہ آرڈر کی نقل شامل نہیں کی گئی اور متعلقہ فورم سے رجوع بھی نہیں کیا گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز عدالت نے حسان نیازی کی ملٹری کسٹڈی، ملٹری...
    لاہور (نیوز ڈیسک) سیشن عدالت نے معروف یوٹیوبر رجب بٹ کے خلاف مبینہ توہینِ مذہب سے متعلق مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ ایڈیشنل سیشن جج شفقت شہباز راجہ کے جاری کردہ فیصلے میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) کو قانون کے مطابق کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے۔ یہ درخواست شہری شہزادہ عدنان نے دائر کی تھی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ رجب بٹ نے اپنے بیانات میں توہینِ مذہب کا ارتکاب کیا ہے۔ درخواست گزار کے مطابق انہوں نے NCCIA کو باقاعدہ شکایت بھی دی، لیکن کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد تحریری حکم نامہ جاری کیا اور ہدایت دی...
    لاہور کی سیشن عدالت نے معروف یوٹیوبر رجب بٹ کے خلاف مبینہ توہین مذہب سے متعلق مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج شفقت شہباز راجہ کی جانب سے جاری کردہ فیصلے میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) کو قانون کے مطابق کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے۔ یہ درخواست شہری شہزادہ عدنان کی جانب سے دائر کی گئی تھی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ یوٹیوبر رجب بٹ نے اپنے بیانات میں توہین مذہب کا ارتکاب کیا ہے۔ درخواست گزار کے مطابق اس نے NCCIA کو باقاعدہ شکایت جمع کرائی، تاہم ادارے کی جانب سے کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔ عدالت نے...
    انگلینڈ نے مانچسٹر میں دوسرے ٹی20 انٹرنیشنل میں جنوبی افریقہ کے خلاف شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 وکٹوں پر 304 رنز بنائے جو کہ ان کی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ کی سب سے بڑی اننگز ہے۔ یہ ریکارڈ مجموعی طور پر مردوں کے ٹی20 انٹرنیشنلز میں تیسرا سب سے بڑا اسکور ہے۔ اس سے بڑے اسکور زمبابوے کے 344 رنز (4 وکٹ پر) بمقابلہ گیمبیا (2024) اور نیپال کے 314 رنز (3 وکٹ پر) بمقابلہ منگولیا (2023) ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: انگلینڈ بھارت ٹیسٹ سیریز میں ٹوٹے اور بنے نئے ریکارڈز اس اننگز میں فل سالٹ نے 141 رنز ناٹ آؤٹ اسکور کیے جو کہ انگلینڈ کی جانب سے سب سے بڑی انفرادی اننگز ہے۔ یہ ان کا...
    نیپال کی سابق چیف جسٹس سشیلہ کرکی نے جمعہ کو ملک کی پہلی خاتون وزیراعظم کے طور پر حلف اٹھا لیا۔ یہ اقدام اس وقت سامنے آیا جب کرپشن اور اقربا پروری کے خلاف نوجوانوں کے شدید احتجاج نے وزیراعظم کے پی شرما کو استعفیٰ دینے پر مجبور کردیا تھا۔ 73 سالہ کرکی نوجوان مظاہرین کی غیر متوقع حمایت یافتہ رہنما بن کر ابھریں، جنہوں نے سوشل میڈیا اور پھر سڑکوں پر نکل کر سب سے بڑی عوامی تحریک برپا کی۔ مزید پڑھیں: نیپالی وزرا اور اہل خانہ  کیسے فوجی ہیلی کاپٹر کی رسی سے لپٹ کر فرار ہوئے، ویڈیو وائرل کرکی 2016 میں نیپال کی پہلی خاتون چیف جسٹس مقرر ہوئیں اور کرپشن کے خلاف سخت مؤقف کے باعث مشہور...
    خاتون وکیل ایمان مزاری کی جانب سے اداروں کے خلاف مبینہ سوشل میڈیا مہم چلانے کے کیس میں پیشرفت سامنے آئی ہے، وزارت داخلہ اور نارکوٹکس کنٹرول نے خصوصی پراسیکیوٹرز کی تقرری کی منظوری دے دی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ایف آئی اے کو سائبر کرائمز کی کتنے لاکھ درخواستیں موصول ہوئیں؟ وزارت داخلہ اور نارکوٹکس کنٹرول کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سائبر کرائم رپورٹنگ سنٹر اسلام آباد میں زیر سماعت اس مقدمے کے لیے 3 وکلا کو پراسیکیوٹر مقرر کیا گیا ہے۔ ان میں بیرسٹر فہد ارسلان چوہدری، بیرسٹر منصوراعظم اور محمد عثمان رانا شامل ہیں۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ مقرر کیے گئے پراسیکیوٹرز کی فیس نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی(این سی سی آئی...
    ایشیا کپ کے چوتھے میچ میں پاکستان نے عمان کے خلاف ٹاس جیت بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے والے پاکستان کے کپتان سلمان آغا کا کہنا تھا کہ وکٹ اچھی دکھائی دے رہی ہے۔ وہ چاہتے ہیں پہلے بیٹنگ کر کے اچھا اسکور کریں اور مخالف ٹیم کو پریشر میں لیں۔
     وزارتِ مواصلات میں بڑے پیمانے پر مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی تازہ رپورٹ کے مطابق، وزارت میں مجموعی طور پر 78 ارب روپے سے زائد کی مالی بے قاعدگیاں ریکارڈ کی گئی ہیں، جن میں سے 50 ارب روپے کی بے ضابطگیاں صرف پاکستان پوسٹ میں پائی گئیں۔ پاکستان پوسٹ میں چوری، کرپشن اور غیر شفاف خریداری رپورٹ کے مطابق صرف پاکستان پوسٹ میں 28 کروڑ 42 لاکھ روپے کی چوری اور کرپشن کی نشاندہی کی گئی ہے۔ ایچ آر ڈیپارٹمنٹ میں بھی 1 ارب 25 کروڑ 69 لاکھ روپے کی بے ضابطگیاں پائی گئیں۔ مختلف خریداریوں میں 2 ارب 84 کروڑ روپے کی سنگین خلاف ورزیاں ریکارڈ ہوئیں، جن میں پبلک پروکیورمنٹ...
    عمران خان کیخلاف ہرجانہ کیس، وزیراعظم شہباز شریف کی جلد جرح مکمل کرنے کی استدعا WhatsAppFacebookTwitter 0 12 September, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے عمران خان کے خلاف ہرجانے کے کیس میں جلد جرح مکمل کرنے کی استدعا کر دی۔وزیراعظم شہباز شریف کی بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانے کے دعوے پر سماعت سیشن کورٹ لاہور میں ہوئی۔بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے پوچھا کیا آپ نے لیگل نوٹس بھجوایا تھا؟ جس پر شہبازشریف کے وکیل نے جواب دیا جی میں نے لیگل نوٹس بھیجا تھا، کوریئر کمپنی کے ذریعے لیگل نوٹس ارسال کیا گیا تھا۔ویڈیو لنک پر موجود وزیراعظم شہباز شریف نے کہا میں کل خصوصی دورے پر...
    قطر پر اسرائیلی حملہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، پاکستان پر کسی نے جارحیت کی کوشش کی تو بھرپور جواب دیں گے، دفترخارجہ mofa WhatsAppFacebookTwitter 0 12 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد:دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ قطر پر اسرائیلی حملہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، پاکستانی قوم برادر ملک قطر کے ساتھ کھڑی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے پریس بریفنگ میں کہا کہ پاکستان غزہ میں اسرائیلی مظالم کی مذمت کرتا ہے، پاکستان تنازع فلسطین کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف قطر کا ہنگامی دورہ کیا، پاکستانی قوم برادر ملک قطر کے ساتھ کھڑی ہے، قطر پر اسرائیلی...
    کراچی: ملیر کینٹ پولیس نے گلستان جوہر بھٹائی آباد میں 2 بھانجیوں اور بھانجے کی اہلیہ کو قتل کرنے اور ایک بھانجی اور پڑوسی خاتون کو زخمی کرنے کے دلخراش واقعے کا مقدمہ ماموں کیخلاف درج کرلیا۔ ملیر کینٹ تھانے کے علاقے گلستان جوہربلاک 9 بھٹائی آباد گلی نمبر 30 میں ماموں اجے نے اپنی دو بھانجیوں 23 سالہ عاشی اور 22 سالہ تانیا اور بھانجے کی اہلیہ 32 سالہ مینا کو گلے پرچھری کے وار کرکے قتل جبکہ ایک بھانجی نندنی اورپڑوسی خاتون پریا کوچھری کے وارکرکے زخمی کردیا اور بعد ازاں خود کو بھی چھری مارکر زخمی کردیا تھا۔ ملیر کینٹ پولیس نے واقعے کا مقدمہ قتل کی جانے والی دو بہنوں کے بھائی اور مقتولہ...
    اسلام آ باد(نیوز ڈیسک)دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ قطر پر اسرائیلی حملہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، پاکستانی قوم برادر ملک قطر کے ساتھ کھڑی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے پریس بریفنگ میں کہا کہ پاکستان غزہ میں اسرائیلی مظالم کی مذمت کرتا ہے، پاکستان تنازع فلسطین کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف قطر کا ہنگامی دورہ کیا، پاکستانی قوم برادر ملک قطر کے ساتھ کھڑی ہے، قطر پر اسرائیلی حملہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، پاکستان اور صومالیہ کی درخواست پر ہنگامی اجلاس بلایا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ قازقستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ نے...
    معروف کامیڈین گلوکار چاہت فتح علی خان نے برطانیہ کے ایک ریسٹورنٹ کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان کیا ہے، جس نے تین ماہ بعد ان پر انڈوں سے حملے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی۔ چاہت فتح علی خان نے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں بتایا کہ برطانیہ کے ریسٹورنٹ نے وہ فوٹیج سوشل میڈیا پر ڈال دی، جس میں جون کے مہینے میں دو افراد نے ان پر انڈے پھینک کر حملہ کیا تھا، حالانکہ جب انہوں نے اس حوالے سے ریسٹورنٹ انتظامیہ سے پوچھا تو جواب دیا گیا کہ کوئی ویڈیو موجود نہیں ہے۔ گلوکار کے مطابق یہ واقعہ 19 جون کو برطانیہ کے شہر بلیک برن میں پاکستانی ریسٹورنٹ ’پراٹھا اسٹاپ...
    لوئر دیر کے علاقے میدان، سر بانڈہ میں شدت پسندوں کے خلاف سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن کے دوران کم ازکم 7 ایف سی اہلکار شہید جبکہ 13 زخمی ہوئے۔ نجی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق سرکاری ذرائع نے بتایا کہ لال قلعہ تھانہ کی حدود میں پہاڑی علاقے میں شدت پسندوں کے ساتھ شدید جھڑپ کے دوران ایک ایف سی اہلکار کے لاپتہ ہونے کی بھی اطلاع ہے، شدت پسندوں نے مورچے بنا کر سیکیورٹی قافلے پر فائرنگ کی۔ زخمیوں کو پہلے لال قلعہ ہسپتال اور بعد میں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال تیمرگرہ منتقل کیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق، پولیس، ایلیٹ فورس اور دیر اسکاؤٹس کی بھاری نفری علاقے میں موجود رہی اور آپریشن جاری رہا۔ سکیورٹی فورسز...
    ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی 2025 کے تیسرے میچ ہانگ کانگ کی بنگلہ دیش کے خلاف بیٹنگ جاری ہے، بنگلہ دیش نے ہانگ کانگ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ یہ میچ ابوظہبی کے زاید کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔ بنگلہ دیشی ٹیم کی قیادت وکٹ کیپر بلے باز لٹن داس کر رہے ہیں جبکہ ٹیم میں تنزید حسن، پرویز حسین ایمان، توحید ہردوئے، شمیم حسین، جاکر علی، ماہدے حسن، تنزیم حسن، رشاد حسین، تسکین احمد اور مستفیض الرحمٰن شامل ہیں۔ ہانگ کانگ کی قیادت یاسِم مرتضیٰ کر رہے ہیں۔ ٹیم میں وکٹ کیپر ذیشان علی، انشی راتھ، بابر حیات، نزاکت خان، کلہان چالو، کنچت شاہ، ایزاز خان، آیوش شکلا، عتیق اقبال اور احسن خان شامل...
    عدالت نے نیب، ایف آئی اے اور پولیس سے عمران خان کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات طلب کر لیں WhatsAppFacebookTwitter 0 11 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیب، ایف آئی اے اور پولیس سے عمران خان کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات طلب کرلیں۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محمد اعظم خان نے عمران خان کی جانب نیب، پولیس اور ایف آئی اے کی کارروائیاں روکنے کی درخواست پر سماعت کی جس دوران وکیل سلمان صفدر، عمران خان کی بہنیں اور نیب حکام عدالت میں پیش ہوئے۔دوران سماعت عمران خان کے وکیل نے لارجر بینچ تشکیل دینے کی استدعا کی تاہم نیب حکام نے مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ درخواست میں ایسی کوئی گرانڈ نہیں...
    ایشیا کپ 2025 کے تیسرے میچ میں بنگلا دیش نے ہانگ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ ابوظبی میں شیڈول میچ میں ٹاس جیت کر ہانگ کانگ کو پہلے بلے بازی کی داعوت دینے والے کپتان لٹن داس کا کہنا تھا کہ یہ ایونٹ میں ان کا پہلا میچ ہے۔ وہ بولنگ لے کر کنڈیشنز دیکھنا چاہتے ہیں۔
    آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں اسرائیل پاکستان پی ٹی آئی جوابی وار قطر نئی چال
    سپریم کورٹ 26ویں ترمیم کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے جلد مقرر کرے، بیرسٹر گوہر کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 11 September, 2025 سب نیوز پشاور (سب نیوز)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان ہمارے خلاف رات کی تاریکی میں فیصلے کرتا ہے، الیکشن کمیشن نے ممبران اسمبلی کو نا اہل کیا، اس کے خلاف پشاور ہائیکورٹ آئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پشاور ہائیکورٹ کے احاطے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سپریم کورٹ سے مطالبہ ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کی جائیں۔انہوں نے کہا کہ آزاد عدلیہ کے لیے چاہیے کہ ججز پر دبا ونہ ہو، اگرججز بھی کہہ رہے ہیں...
    اسلام آباد ہائیکورٹ، جسٹس طارق محمود جہانگیری کی بطور جج تعیناتی اور اہلیت کیخلاف درخواست اعتراض کے ساتھ سماعت کیلئے مقرر WhatsAppFacebookTwitter 0 11 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس طارق محمود جہانگیری کی بطور جج تعیناتی اور اہلیت کیخلاف درخواست اعتراض کے ساتھ سماعت کیلئے مقرر، وکیل میاں داد ایڈوکیٹ کی آئینی درخواست بطور اعتراض 16ستمبر کو دوبارہ سماعت کیلئے مقرر، چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد اعظم خان سماعت کرینگے ،اس سے قبل سابق چیف جسٹس عامر فاروق نے درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter...
    چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان ( ای سی پی) ہمارے خلاف رات کی تاریکی میں فیصلے کرتا ہے، الیکشن کمیشن نے ممبران اسمبلی کو نا اہل کیا، اس کے خلاف پشاور ہائیکورٹ آئے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق پشاور ہائیکورٹ کے احاطے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سپریم کورٹ سے مطالبہ ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ آزاد عدلیہ کے لیے چاہیے کہ ججز پر دباؤ نہ ہو، اگرججز بھی کہہ رہے ہیں کہ ہمیں انصاف نہیں مل رہا تو پھر عوام کہاں جائیں گے؟ پاکستان...
    پشاور ہائی کورٹ نے زرتاج گل کی نااہلی کے خلاف دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ پشاور ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی رہنما عبدالطیف کی نااہلی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس محمد فہیم ولی پر مشتمل دو رکنی بنچ نے سماعت کی۔ وکیل الیکشن  نے کہا کہ درخواست گزار ممبر قومی اسمبلی ہے، اے ٹی سی نے سزا سنائی، جب کسی کو سزا ہو جائے تو وہ پبلک آفس ہولڈ نہیں کرسکتا۔ جسٹس سید ارشد علی  نے ریمارکس دیے کہ اسحاق ڈار کیس میں لاہور ہائیکورٹ قرار دے چکی یے کہ اگر کسی کو سزا ہوجائے تو پھر بھی ان  کو حقوق حاصل ہوتے ہیں۔ بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ آج عدالت...
    نیتن یاہو نے قطر پر حملے کو پاکستان میں بن لادن کیخلاف امریکی آپریشن سے تشبیہ دے دی WhatsAppFacebookTwitter 0 11 September, 2025 سب نیوز اسرائیلی بینجمن نیتن یاہو نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قطر میں حماس کی قیادت پر حملے کو پاکستان میں اسامہ بن لادن کو نشانہ بنانے کے لیے کیے گئے امریکی آپریشن سے تشبیہ دے دی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کردہ بیان میں اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے گزشتہ روز پوسٹ کیے گئے ویڈیو بیان میں کہا کہ ’کل 11 ستمبر میں ہے، اور اس دن اسلامی دہشت گردوں نے امریکی سرزمین پر تاریخ کی بدترین درندگی کا مظاہرہ کیا، ہمارا بھی ایک 11ستمبر ہے، ہمیں 7...
    اسلام آباد(صغیر چوہدری )بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف نیب، پولیس اور ایف آئی اے کی کاروائیاں روکنے کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے فریقین سے رپورٹ طلب عدالت نے ہدایت کی ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی کے لیے نیب ایف آئی اے اور پولیس سے تازہ رپورٹس پیش کریں اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محمد اعظم خان نے بانی پی ٹی آئی کی درخواستوں پر سماعت کی عمران خان کی جانب سے وکیل سلمان صفدر اور دیگر وکلاء عدالت کے سامنے پیش ہوئے بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان سمیت تینوں بہنیں بھی کمرہ عدالت میں موجود تھیں عمران خان کے وکیل نے سماعت کے...
    میتھ ایمفیٹامائن(آئس) اسمگلنگ کیخلاف جاری مہم میں اے این ایف پورٹ کنٹرول یونٹ نے اہم اور بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے  سمندری راستے سے بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے آئس کی بڑی کھیپ پکڑ لی۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائی انٹیلی جنس اطلاع پر ساؤتھ ایشیا پاکستان ٹرمینل، کراچی پر کی گئی، مصالحہ جات اور فوڈ آئٹمز پر مشتمل آسٹریلیا بھیجے جانے والے ایک کنٹینر کو تحویل میں لیا گیا، دوران تلاشی کنٹینر میں موجود مصالحہ جات کے ڈبو میں چھپائی گئی 100 کلو 800 گرام آئس برآمد ہوئی۔ بیان کے مطابق کنٹینر لاہور سے آسٹریلیا میں نجی کمپنی کیلئے بک کروایا گیا تھا، کنٹینر اور منشیات تحویل میں لیکر ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے تحقیقات کا...
    حسان نیازی کی ملٹری کسٹڈی، کورٹ مارشل کیخلاف درخواست سماعت کیلیے مقرر WhatsAppFacebookTwitter 0 11 September, 2025 سب نیوز لاہور:حسان نیازی نے اپنے وکیل سینئر قانون دان فیصل صدیقی کے ذریعے درخواست دائر کی، فوٹو: فائللاہور ہائیکورٹ میں حسان نیازی کی ملٹری کسٹڈی، ملٹری کورٹ کی تمام کارروائی اور کورٹ مارشل کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر کر لی گئی۔جسٹس سید شہباز رضوی اور جسٹس طارق محمود باجوہ پر مشتمل دو رکنی بینچ آج دن 12 بجے سماعت کرے گا۔ حسان نیازی نے اپنے وکیل سینیر قانون دان فیصل صدیقی کے ذریعے درخواست دائر کی۔حسان نیازی نے درخواست میں موقف اپنایا کہ نو مئی کیس میں گرفتاری کے بعد سویلین عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔ تھانہ...
    لاہور ہائیکورٹ میں حسان نیازی کی ملٹری کسٹڈی، ملٹری کورٹ کی تمام کارروائی اور کورٹ مارشل کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر کر لی گئی۔ جسٹس سید شہباز رضوی اور جسٹس طارق محمود باجوہ پر مشتمل دو رکنی بینچ آج دن 12 بجے سماعت کرے گا۔ حسان نیازی نے اپنے وکیل سینیر قانون دان فیصل صدیقی کے ذریعے درخواست دائر کی۔ حسان نیازی نے درخواست میں موقف اپنایا کہ نو مئی کیس میں گرفتاری کے بعد سویلین عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔ تھانہ سرور روڈ پولیس نے میری کسٹڈی ملٹری کو دے دی، عدالتی حکم کے باوجود غیر قانونی طور پر مجھے ملٹری کے حوالے کیا گیا۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ مجھے ملٹری کسٹڈی میں لینے...
    اسلام آباد: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف قطر پر اسرائیلی جارحیت کے تناظر میں امیر قطر شیخ تمیم بن حماد الثانی، قطری شاہی خاندان اور عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے ایک روزہ دورے پر دوحا روانہ ہو گئے۔ نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار، وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف، وزیرِ اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی وزیرِ اعظم کے ہمراہ پاکستانی وفد میں شریک ہیں۔ وزیرِ اعظم کی دوحا میں قطری امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی سے ملاقات ہوگی، جس میں  وزیرِ اعظم دوحا پر بلاجواز اسرائیلی جارحیت اور بین الاقوامی قوانین کے صریح منافی حملے کے تناظر میں قطری امیر اور قطری عوام سے یکجہتی کا اظہار...
    قطر پر اسرائیلی جارحیت کیخلاف پاکستان کا سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ اسلام آباد: پاکستان نے قطر پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کر دیا۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ قطر کی برادر ریاست پر اسرائیل کی بلا اشتعال اور غیر قانونی جارحیت کے پیشِ نظر پاکستان نے الجزائر اور صومالیہ کے ساتھ مل کر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کی درخواست دی ہے۔ یہ معاملہ نہایت سنگین نوعیت کا ہے اور سلامتی کونسل کو فوری طور پر اس پر غور کرنا چاہیے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان قطر کی حکومت اور برادر عوام کے ساتھ...
    ایشیا کپ 2025 کے دوسرے میچ میں بھارت نے یو اے ای کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ دبئی میں شیڈول میچ میں بھارت کے کپتان سوریاکمار یادو نے ٹاس جیت کر یو اے ای کو پہلے بلے بازی کی دعوت دے دی۔ واضح رہے ایونٹ کے پہلے میچ میں افغانستان ہانگ کانگ کو 94 رنز سے باآسانی شکست دے چکا ہے۔
    سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اور الجزیرہ کی جانب سے تصدیق شدہ فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ لندن میں فلسطین حامی کارکنان کو پولیس دھکیل رہی ہے جب وہ اسرائیلی صدر کے برطانیہ کے دورے کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔ انسٹاگرام پر جاری ویڈیو میں پیر کے روز وسطی لندن میں ہرزوگ کی رہائش کے قریب ایک تناؤ کی صورتحال نظر آتی ہے، جہاں پولیس افسر بار بار’’ پیچھے ہٹو‘‘ چلاتے اور نعرے لگانے والے مظاہرین کو دھکیلتے دکھائی دیتے ہیں۔ درجنوں برطانوی سیاستدانوں نے اسٹارمر کو خط لکھ کر اس دورے پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا ہے جبکہ کارکنان نے ہرزوگ کے خلاف جنگی جرائم کے الزامات پر ان کی گرفتاری کے لیے وارنٹ...
    وفاقی کابینہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر شہدا اور افواجِ پاکستان کے خلاف تضحیک آمیز مواد اور بیانات کی شدید مذمت کرتے ہوئے شرپسند عناصر کے سدباب کے لیے سخت کارروائی کی ہدایت کردی۔ کابینہ نے افواجِ پاکستان کے افسران و جوانوں کو خراجِ تحسین پیش کیا جو سرحدوں کی حفاظت اور ملک میں امن قائم رکھنے کے لیے عظیم قربانیاں دے رہے ہیں، جبکہ شہدا اور ان کے اہل خانہ کو بھی بھرپور انداز میں یاد کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: فوج مخالف پیغام شیئر کرنے پر نادرا کی خاتون افسر گرفتار کابینہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ ایسے عناصر کی ہر فورم پر حوصلہ شکنی اور ان کی تضحیک آمیز مہم کا...
    اسلام آباد: شہریوں کے خلاف صوبوں میں پیکا ایکٹ کے تحت 372 غیر قانونی مقدمات درج ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں اراکین نے بتایا کہ پیکا ایکٹ میں تازہ ترین ترمیم کے بعد صوبے پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج نہیں کر سکتے۔ حکام این سی سی آئی اے کے مطابق پیکا ایکٹ 2025 کے بعد صوبوں میں درج ہونے والے مقدمات این سی سی آئی کو بھیجے جائیں گے۔ چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ یہ تمام مقدمات غیر قانونی ہیں، اب ان کا کیا کریں۔ اراکین کمیٹی نے کہا کہ ہمارے سامنے بات آ گئی کہ یہ مقدمات غلط اور غیر قانونی ہیں۔ قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و...
    ریاض: سعودی عرب نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں اسرائیلی فضائی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مملکت اپنے تمام تر وسائل اور صلاحیتوں کے ساتھ قطر کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ سعودی خبررساں ایجنسی کے مطابق حکومت نے خبردار کیا کہ اسرائیل کے مسلسل جرائم اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کے خطرناک نتائج برآمد ہوں گے۔ ساتھ ہی عالمی برادری پر زور دیا گیا کہ وہ اسرائیلی جارحیت کو روکنے کے لیے مؤثر اقدامات کرے۔ دوسری جانب سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ انہوں نے قطر پر اسرائیلی حملے کو مجرمانہ فعل اور عالمی قوانین کی کھلی...
    ملک کیخلاف پروپیگنڈا کرنے والے فتنے کا مکمل خاتمہ کرنا ہمارا اولین فرض ہے، وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 10 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم افواج پاکستان کی قربانیوں کی بدولت آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں لیکن سوشل میڈیا پر کچھ لوگ اداروں اور شہدا کی تضحیک کررہے ہیں جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے اور ملک کیخلاف پروپیگنڈا کرنے والے فتنے کا مکمل خاتمہ کرنا ہمارا اولین فرض ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے بہادر میجر عدنان اسلم بنوں میں دہشتگردوں کا مقابلہ کرتےہوئے شہید ہوئے، گزشتہ روز جی ایچ کیو میں ان کی نماز جنازہ میں کل ہم شریک...
    بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ ‎‎عمران خان کے خلاف ‎‎کوئی بھی کیس ایسا نہیں جس میں شواہد ہوں، جب یہ مقدمات ہائیکورٹ میں جائیں گے، سب نظر آجائے گا۔ عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ آج ہم توشہ خانہ کیس میں اڈیالہ جیل جارہے ہیں، کل اسلام آباد ہائیکورٹ جا کر بیٹھ جائینگے،  ‎‎کل ہم اسلام آباد ہائی کورٹ میں جج ڈوگر صاحب کو بولیں گے کہ القادر کیس لگایا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ 6  ماہ ہوگئے ہیں القادر کیس کو جج صاحب سننے کو تیار نہیں، ان کو معلوم ہے جیسے ہی کیس لگے گا، ان کی مجبوری ضمانت دینا ہے۔ علیمہ خان نے کہا...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان کے خلاف دائر کسی بھی مقدمے میں شواہد موجود نہیں، اور جب یہ کیسز ہائیکورٹ میں لگیں گے تو سب سامنے آ جائے گا۔ عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں علیمہ خان نے کہا کہ آج ہم توشہ خانہ کیس میں اڈیالہ جیل جا رہے ہیں اور کل اسلام آباد ہائیکورٹ میں جج کو درخواست کریں گے کہ القادر ٹرسٹ کیس سماعت کے لیے مقرر کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ چھ ماہ سے یہ کیس زیر التوا ہے اور جیسے ہی لگے گا، عدالت کو ضمانت دینا پڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ اڈیالہ جیل میں...
    منیشا کوئرالہ نے نیپال میں مظاہرین کیخلاف جاری پرتشدد کریک ڈاؤن پر آواز بلند کردی WhatsAppFacebookTwitter 0 10 September, 2025 سب نیوز نیپالی نژاد بھارتی اداکارہ منیشا کوئرالہ نے نیپال میں مظاہرین کیخلاف جاری پرتشدد کریک ڈاؤن پر اپنا ردعمل دے دیا ہے۔ منیشا نے سوشل میڈیا پر نیپالی زبان میں ایک پیغام جاری کیا ہے جس کیساتھ خون سے بھرے ایک جوتے کی تصویر بھی شیئر کی ہے۔ اداکارہ نے نیپالی زبان میں لکھا کہ ’آج نیپال کیلئے ایک سیاہ دن ہے جب گولیوں کے زریعے عوام کی آواز دبانے کی کوشش کی گئی اور بدعنوانی کیخلاف عوام کے غصے اور انصاف کے مطالبے کا جواب گولیوں سے دیا گیا‘۔ اداکارہ کی جانب سے یہ پیغام جنریشن...
    انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پشاور سینٹرل جیل پر حملے کے مقدمے نامزد پی ٹی آئی کے رہنماعرفان سلیم سمیت 6ملزمان کو جرم ثابت نہ ہونے پرمقدمے سے بری کردیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور سینٹرل جیل پر حملے کے مقدمے کی سماعت اے ٹی سی جج ولی محمد نے کی۔ استغاثہ نے ایک بار پھر ملزمان عرفان سلیم ،سجاد بنگش، علامہ اقبال ، صدیق ، محمد جلال اور عصمت اللہ پر سینٹرل جیل پشاور پر مبینہ حملے کا الزام دہراتے ہوئے کہا کہ ملزمان نے اس دوران اندر داخل ہونے کی بھی کوشش کی تھی۔ عدالت کو استغاثہ نے بتایا کہ واقعہ 24 فروری 2024 کو پیش آیا تھا جس پر مقدمہ درج کیا گیا۔ دوسری جانب ملزمان کے...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے قطر کے امیر، شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔ وزیراعظم نے دوحہ میں اسرائیلی افواج کی جانب سے کی جانے والی غیرقانونی اور بہیمانہ بمباری کی شدید مذمت کی، جس کے نتیجے میں قیمتی جانوں کا ضیاع اور شہری املاک کو نقصان پہنچا۔ انہوں نے امیرِ قطر، شاہی خاندان اور عوام کے ساتھ گہری ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا۔ مزید پڑھیں: پاکستان کی قطر میں اسرائیلی بمباری کی شدید مذمت، معصوم شہریوں کے تحفظ پر زور وزیراعظم نے کہا کہ اسرائیل کا یہ حملہ اس کی قیادت کی خطرناک ذہنیت کو ظاہر کرتا ہے جو اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتی ہے۔ انہوں...
    اسرائیلی حملہ اشتعال انگیز اور قطر کی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی ہے، دفتر خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 9 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان نے برادر اسلامی ملک قطر پر اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ اسرائیلی حملہ اشتعال انگیز، غیر ذمہ دارانہ اور قطر کی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی ہے۔وفاقی دارالحکومت سے جاری بیان میں ترجمان دفترخارجہ کے مطابق پاکستان قطر کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے ، یہ اقدام بین الاقوامی امن و سلامتی کے حوالے سے اسرائیل کی عدم سنجیدگی ہے، اسرائیل کا یہ حملہ خطے کو غیر مستحکم کرنے کی پالیسی کا تسلسل ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ ایسے اقدامات پر عالمی برادری کو خاموش نہیں رہنا چاہیے،...
    دوحہ میں ہونے والے حملے کے بعد وزیر اعظم نے امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ہنگامی رابطہ کیا اور پاکستان کی مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور دوحہ میں اسرائیلی بمباری کی شدید مذمت کی۔ وزیراعظم نے اسرائیلی حملے میں قیمتی جانوں کے ضیاع اور املاک کے نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے امیرِ قطر اور عوام سے گہری ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ اسرائیلی حملہ قطر کی خودمختاری اور سالمیت کی کھلی خلاف ورزی ہے، اسرائیل کے مذموم عزائم خطے کے امن و استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔ انہوں نے امیر قطر کو...
    وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ٹیلیفون پر بات چیت کی۔ وزیرِ اعظم نے دوحا میں اسرائیلی افواج کی جانب سے کیے گئے غیر قانونی اور بہیمانہ بمباری کی شدید الفاظ میں مذمت کی، جس کے نتیجے میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا اور شہری املاک کو نقصان پہنچا۔ انہوں نے امیرِ قطر، شاہی خاندان اور قطری عوام سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور مکمل یکجہتی کا پیغام دیا۔ وزیرِ اعظم نے اس حملے کو ایک بزدلانہ اقدام قرار دیا جو اسرائیلی قیادت کی اس سوچ کی عکاسی کرتا ہے کہ وہ اپنے مذموم مقاصد کے حصول کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں۔ انہوں نے اس جارحیت...
    اسلام آباد: عمران خان کے خلاف ہتک عزت کے دعوے کے کیس میں وزیراعظم شہباز شریف کو ویڈیو لنک پر جرح کے لیے طلب کرلیا گیا۔ سیشن عدالت لاہور میں وزیراعظم شہباز شریف کے بانی پاکستان تحریک انصاف کے خلاف دائر 10 ارب روپے ہتک عزت کے دعوے کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے وزیراعظم کو 12 ستمبر کو ویڈیو لنک پر جرح کے لیے طلب کرلیا۔ ایڈیشنل سیشن جج نے کیس کی سماعت کی، تاہم بانی پی ٹی آئی کے وکیل کی غیر موجودگی کے باعث سماعت میں کوئی پیش رفت نہ ہو سکی۔ عدالت نے ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پر فریقین کے وکلا صبح 10 بجے عدالت میں پیش ہوں۔ یاد رہے...
    راولپنڈی: عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں 3 گواہوں کے بیانات پر جرح مکمل کرلی  گئی۔ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی اڈیالہ جیل میں  سماعت  ہوئی، جس میں سابق وزیراعظم کے پرسنل سیکرٹری انعام شاہ کا بیان قلمبند کرلیا گیا۔ علاوہ ازیں مقدمے میں3 گواہوں  کے بیانات پر جرح بھی مکمل  کی گئی۔ سماعت کے دوران کسٹم اپریزر رابعہ صمد،ثنا سعید،اے ڈی سی عبداللہ خان کے بیان پر جرح کی گئی ۔ اس موقع پر بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو جیل سے خصوصی عدالت پیش کیا گیا  تھا۔ سماعت کے...
    بھارتی ریاست مغربی بنگال کے شہر کولکتہ کی اردو اکیڈمی نے مذہبی جماعتوں کے اعتراض پر نہ صرف جاوید اختر کی چھٹی کردی بلکہ اپنےادبی پروگرام کو ہی ملتوی کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مذہبی جماعتوں نے نغمہ نگار جاوید اختر کے اعلانیہ مذہب سے بیرازی کے اظہار پر احتجاج کرتے ہوئے ان کی متوقع آمد پر احتجاج کیا تھا۔ مذۃبی جماعتوں نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ جاوید اختر لادینی خیالات کے مالک ہیں اور اسلام پر تنقید سے باز نہیں آتے۔ ان کی آمد سے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوسکتے ہیں۔ جمعیت علمائے ہند سمیت کئی مذہبی تنظیموں کا کہنا تھا کہ جاوید اختر کے بیانات مسلمانوں کے مذہبی عقائد کے خلاف ہیں اس لیے ان کی...
    وزیراعظم محمد شہبازشریف نے اسرائیل کے قطر پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی حملہ قطر کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی ہے، امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی ، شاہی خاندان اور قطرکے عوام سےاظہاریکجہتی کرتے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ اسرائیلی حملہ غیر قانونی اور بہیمانہ ہے، جس سے بے گناہ شہریوں کی زندگیاں خطرے میں پڑ گئیں، ۔ مشکل وقت میں ہماری تمام ہمدردیاں اور یکجہتی امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی، شاہی خاندان اور قطری عوام کے ساتھ ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ اسرائیل کی جارحیت بلاجواز ہے اور قطر کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کی کھلی خلاف...
    اسلام آباد: وزیراعطم شہباز شریف نے دوحہ میں اسرائیل کی کارروائی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حملہ قطر کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی اور خطرناک اشتعال انگیزی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ میں پاکستان کے عوام اور حکومت کی طرف سے اور اپنی طرف سے دوحہ میں اسرائیلی افواج کی جانب سے غیر قانونی حملے اور خوف ناک بمباری، رہائشی علاقے کو نشانہ بنانے اور معصوم شہریوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اس مشکل وقت میں ہماری ہمدردی اور یک جہتی امیر قطر شیخ تمیم بن حمد...
    قطر پر اسرائیلی حملہ علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی اور خطرناک اشتعال انگیزی ہے، وزیراعظم شہباز شریف کا ردعمل WhatsAppFacebookTwitter 0 9 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وزیراعطم شہباز شریف نے دوحہ میں اسرائیل کی کارروائی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حملہ قطر کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی اور خطرناک اشتعال انگیزی ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ میں پاکستان کے عوام اور حکومت کی طرف سے اور اپنی طرف سے دوحہ میں اسرائیلی افواج کی جانب سے غیر قانونی حملے اور خوف ناک بمباری، رہائشی علاقے کو نشانہ بنانے اور معصوم شہریوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے کی...
    اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے دوحا میں اسرائیلی حملے کو ’قطر کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی سنگین خلاف ورزی‘ قرار دیا ہے۔ ایک نیوز بریفنگ کے دوران انتونیو گوتریس کا کہنا تھا کہ وہ ایک ایسے ملک پر حملے کی مذمت کرتے ہیں جو ’جنگ بندی کروانے اور یرغمالیوں کی رہائی کی کوششوں میں مثبت کردار ادا کر رہا ہے۔‘ مزید پڑھیں: پاکستان کی قطر میں اسرائیلی بمباری کی شدید مذمت، معصوم شہریوں کے تحفظ پر زور ان کا کہنا تھا کہ تمام فریقین کو مستقل جنگ بندی کے لیے کام کرنا چاہیے نہ کہ اسے تباہ کرنے کے لیے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے...
    ریاض نے اسرائیل کے قطر میں حملے کی شدید مذمت کی اور عالمی برادری سے اس جارحیت کو روکنے کی اپیل کی سعودی عرب نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہونے والے اسرائیلی حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ سعودی مزاحمتی عہد کا کہنا تھا کہ ہم اپنی تمام تر صلاحیتوں کے ساتھ برادر ملک قطر کے شانہ بشانہ ہیں، اور اس احمقانہ کارروائی کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔ عرب میڈیا اور بین الاقوامی حلقوں میں اسے ایک سنگین خلاف ورزی بین الاقوامی اصولوں اور ریاستی خودمختاری کے ضوابط کی قرار دیا گیا ہے سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کے فون کیا اور...
    سعودی وزارتِ خارجہ نے قطر پر اسرائیلی حملے کو غاصبانہ اور بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ سعودی عرب قطر کے ساتھ مکمل یکجہتی اور تعاون کا اظہار کرتا ہے اور اس کے لیے ہر ممکن سہارا فراہم کرے گا۔ سعودی عرب نے خبردار کیا کہ اسرائیلی اقدامات سنگین نتائج کا باعث بنیں گے، کیونکہ یہ مجرمانہ کارروائیاں کھلے عام بین الاقوامی اصولوں اور قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔ مزید پڑھیں: قطر کی قیادت کا دہشتگردی کے خلاف پاکستان کے کردار کو خراجِ تحسین وزارتِ خارجہ نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اس جارحیت کی مذمت کرے اور اسرائیلی خلاف ورزیوں کو روکنے...
    ایشیا کپ 2025 کے افتتاحی میچ میں افغانستان نے ہانگ کانگ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ ابو ظبی میں شیڈول گروپ بی کے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے والے افغانستان کے کپتان راشد خان کا کہنا تھا کہ وہ بولنگ اٹیک کو میدان میں اتارنے سے قبل اچھا اسکور بنانا چاہتے ہیں۔ اس فارمیٹ میں ٹاس زیادہ اہمیت کا حامل نہیں ہوتا۔
    پشاور: خیبرپختونخوا اسمبلی کے اسپیکر بابر سلیم سواتی نے محکمہ خوراک کی کارکردگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ سیلاب آتے ہیں اور دہشت گردی کے خلاف آپریشنز بھی ہوتے ہیں ایسے میں عوام کو خوراک فرہم کرنے کے لیے کیا اقدامات کیے گئے ہیں۔ خیبرپختونخوا اسمبلی کے اسپیکر بابرسلیم سواتی نے اجلاس کے دوران محکمہ خوراک کی کارکردگی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اتنا بڑا محکمہ صرف گندم اور آٹے  کی خریداری کے لیے بیٹھا ہے، فوڈ گرین کے لیے محکمہ خوراک کیا کر رہا ہے۔ صوبائی وزیر خوراک نے اسپیکر کے سوال پر کہا کہ ہمارے پاس صرف گندم ذخیرہ کرنے کےگودام ہیں۔ اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی نے کہا کہ سیلاب آتے ہیں، دہشت گردی کے...
    میڈیا نمائندگان پر تشدد، پی ٹی آئی کارکنوں کیخلاف مقدمے میں دہشتگردی کی دفعات لگانے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 9 September, 2025 سب نیوز راولپنڈی(سب نیوز)اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا نمائندگان پر پی ٹی آئی کارکنان کے تشدد کے کیس میں پولیس نے انسدادِ دہشتگردی ایکٹ کی دفعات شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق مقدمے میں دفعہ 21-آئی لگائی جائے گی، جو میڈیا نمائندگان کو فرائض کی انجام دہی سے روکنے، ڈرانے، دھمکانے اور تشدد سے متعلق ہے۔ دہشتگردی کی دفعات شامل کرنے کے بعد گرفتار ملزمان کو انسدادِ دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی کیس کی مزید تفتیش انسپکٹر رینک کے افسر کے سپرد کی جائے گی تاکہ تحقیقات...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیرصدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں سیلابی صورتحال کے باعث گندم کی غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کے مسئلے پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبے بھر میں گندم کا اسٹاک ڈیکلئر کرنے کے لیے 3 دن کی مہلت دی جائے گی، جس کے بعد غیر قانونی طور پر گندم ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ گندم کا سٹاک رضاکارانہ طور پر ظاہر کرنے والوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوگی تاہم جو عناصر صورتحال کا فائدہ اٹھا کر مصنوعی قلت پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ان کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ مزید پڑھیں:  پنجاب...
    عدالت نے یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔  پاکستانی یوٹیوبر سعد الرحمٰن عرف ڈکی بھائی کی جسمانی ریمانڈ میں توسیع کے خلاف درخواست پر لاہور کی ضلع کچہری میں سماعت ہوئی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے ڈکی بھائی کے جسمانی ریمانڈ پر سماعت کی۔ ڈکی بھائی کیخلاف کیس کے تفتیشی افسر شعیب ریاض نے جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر ملزم  کو عدالت پیش کیا اور مزید آٹھ روزہ جسمانی ریمانڈ مانگا۔ نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر شعیب ریاض نے عدالت کو بتایا کہ ملزم سے موبائل فون، ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے لنک، لیپ ٹاپ اور کرنسی برآمد کر لی گئی ہے تاہم ملزم سے مزید برآمدگی متوقع ہے اس لئے عدالت...
    سینیئر صحافی اور کالم نگار جاوید چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ اسٹبلشمنٹ نے ملک میں فیملی ولاگنگ کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اپنے وی لاگ میں ان کا کہنا تھا کہ فیملی ولاگرز ملک میں فحاشی و عریانی پھیلا رہے ہیں اور معاشرے کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں، پہلے مرحلے میں انہیں بلا کر سمجھایا جائے گا تاکہ یہ اپنا رویہ بدل سکیں۔ یہ بھی پڑھیے: یوٹیوبر ڈکی بھائی کے اکاؤنٹس سے کتنے کروڑ برآمد ہوئے؟ صحافی جاوید چوہدری کا اہم دعویٰ سامنے آگیا انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے ساتھ ساتھ جو لوگ جووے کی ویب سائٹ چلا رہے ہیں اور منشیات کو فروغ دے رہے ہیں، ان کے خلاف بھی کارروائی...
    چیف ٹریفک آفیسر کیپٹن (ر) حمزہ ہمایوں کی ہدایت پر اسلام آباد ٹریفک پولیس کی جانب سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف بھرپور مہم جاری ہے۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق اس مہم کے دوران مختلف خلاف ورزیوں پر ہزاروں شہریوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔ غیر قانونی پارکنگ کے باعث 1 لاکھ 382 گاڑیاں روڈ سے ہٹا کر قانونی کارروائی کی گئی۔ اسی طرح 35 ہزار 81 موٹر سائیکل سواروں کو بغیر ہیلمٹ سفر کرنے پر چالان جاری کیے گئے۔ یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد پولیس کی بڑی کارروائی، راہزنی میں ملوث بین الصوبائی گروہ گرفتار اعداد و شمار کے مطابق لین وائلیشن پر 26 ہزار 367، سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر 23 ہزار...
    کراچی: ایڈیشنل آئی جی کراچی کی ہدایت پر اسپیشلائزڈ انویسٹیگیشن یونٹ کا کراچی بھر میں آن لائن منشیات فروش گروہوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ایس آئی یو نے سرسید کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے آن لائن منشیات کی خرید و فروخت کرنے والے ڈیلیوری رائیڈر کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی سی آئی اے عارف اسلم راؤ کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت عبدالحمید کے نام سے ہوئی جس کے قبضے سے ایک پاؤ سے زائد منشیات کرسٹل برآمد کی گئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملزم حب وندر سے منشیات خرید کر شہر کے اندرونی علاقوں میں سپلائی کرتا تھا، ملزم ڈیلیوری کے لئے سوشل اپلیکیشن کا استعمال کرتا تھا۔  گرفتار ملزم کے خلاف ایس آئی یو میں...
    بھارتی عدالت نے مسلم مخالف جذبات کو ہوا دینے پر معروف ٹی وی اینکر انجنا کیشپ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ یہ مقدمہ ریٹائرڈ پولیس افسر امیتابھ ٹھاکر کی درخواست پر درج کرنے کا حکم دیا گیا، جنہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ انجنا کیشپ نے اپنے پروگرام میں بھارتی مسلمانوں کو ’’ناپسندیدہ بوجھ‘‘ کے طور پر پیش کیا اور ان کے خلاف نفرت انگیز جذبات بھڑکائے۔ رپورٹ کے مطابق 14 اگست کو انجنا کیشپ نے اپنے پروگرام ’’ہندوستان کی تقسیم کا نامکمل ایجنڈا‘‘ میں کہا تھا کہ 1947 میں 4 کروڑ بھارتی مسلمانوں میں سے صرف 96 لاکھ پاکستان گئے۔ انہوں نے یہ سوال بھی اٹھایا کہ جب تقسیم مذہب کی بنیاد پر تھی...
    نیپالی حکومت نے ملک گیر احتجاج کے دوران سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں کم از کم 19 افراد کی ہلاکت کے بعد سوشل میڈیا پر عائد پابندی ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ کابینہ کے ترجمان اور وزیر اطلاعات و مواصلات پرتھوی سبا گرونگ نے تصدیق کی کہ حکومت نے گزشتہ ہفتے لگائی گئی سوشل میڈیا پابندی واپس لے لی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے سوشل میڈیا پر عائد پابندی ختم کر دی ہے، اب تمام پلیٹ فارمز کام کر رہے ہیں، دوسری طرف ملک کے وزیر داخلہ رمیش لکھک نے بھی اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: آسٹریلیا میں نابالغوں پر سوشل میڈیا پابندی: سرکاری رپورٹ میں بڑے انکشافات پابندی...
    پی ٹی آئی کارکنان کے تشدد کے شکار صحافی نے تھانے میں علیمہ خان کیخلاف درخواست جمع کرادی WhatsAppFacebookTwitter 0 8 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)علیمہ خان سے سوال کرنے پر پی ٹی آئی کارکنان کے تشدد کا شکار بننے والے صحافی نے تحریک انصاف کے رہنماوں اور کارکنوں کے خلاف تھانے میں مقدمہ اندراج کیلئے درخواست دائر کردی۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی شوکت خانم اسپتال کے فنڈز سے علیمہ خان کی جانب سے امریکا میں جائیدادیں بنانے کے سوال پر پی ٹی آئی کارکنان نے صحافی طیب بلوچ کو پارٹی قیادت کے ساتھ تشدد کا نشانہ بنایا۔پی ٹی آئی کارکنان نے علیمہ خان کی موجودگی اور نعیم پنجھوتہ کے کہنے پر صحافیوں پر تشدد جس میں سے...
    سونا، تانبہ و دیگر نایاب دھاتیں نکالنے کیلئے حکومت اور امریکی کمپنیوں کے درمیان ایم او یو پر دستخط WhatsAppFacebookTwitter 0 8 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)امریکا کی معدنیات نکالنے والی تین معروف فرمز کے اعلی سطح وفد نے پاکستان کا دورہ کیا، یہاں موجود سونا، تانبہ اور دیگر نایاب معدنیات نکالنے سے متعلق وزیراعظم اور آرمی چیف کی موجودگی میں حکومت اور امریکی فرمز کے درمیان دو ایم او یو سائن ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق معدنیات، کان کنی اور انفرااسٹرکچر سیکٹر کی معروف عالمی کمپنیوں یونائیٹڈ اسٹیس، اسٹریٹجک میٹلز اور موٹہ اینگل کے اراکین پر مشتمل ایک اعلی سطح امریکی وفد نے 7 سے 9 ستمبر تک پاکستان میں کان کنی کے آپریشنز کو وسعت دینے کے...
    علیمہ خان سے سوال کرنے پر پی ٹی آئی کارکنان کے تشدد کا شکار بننے والے صحافی نے تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف تھانے میں مقدمہ اندراج کیلیے درخواست دائر کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی شوکت خانم اسپتال کے فنڈز سے علیمہ خان کی جانب سے امریکا میں جائیدادیں بنانے کے سوال پر پی ٹی آئی کارکنان نے صحافی طیب بلوچ کو پارٹی قیادت کے ساتھ تشدد کا نشانہ بنایا۔ پی ٹی آئی کارکنان نے علیمہ خان کی موجودگی اور نعیم پنجھوتہ کے کہنے پر صحافیوں پر تشدد جس میں سے ایک صحافی طیب بلوچ کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ تشدد کا شکار بننے والے صحافی طیب بلوچ نے پی ٹی آئی رہنماوں،کارکنوں کے خلاف تھانہ صدر بیرونی میں درخواست...
    عمران خان کیخلاف ہرجانے کا کیس، وزیراعظم ویڈیو لنک پر جرح کیلئے طلب WhatsAppFacebookTwitter 0 8 September, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)لاہور کی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف 10 ارب روپے ہرجانے کے کیس میں وزیراعظم شہباز شریف کو جرح کیلئے طلب کر لیا۔ایڈیشنل سیشن جج نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کے خلاف 10 ارب روپے ہتک عزت کے دعوی پر سماعت کی۔دوران سماعت عمران خان کے وکیل کی عدم دستیابی کے باعث کیس میں کوئی پیشرفت نہ ہو سکی۔عدالت نے وزیراعظم شہباز شریف کو ویڈیو لنک پر جرح کیلئے 12 ستمبر کو طلب کر لیا اور جج نے ریمارکس دیئے کہ آئندہ سماعت پر فریقین وکلا 10 بجے...
    اسرائیل کیخلاف جنگ جیتنے پر ایرانی بھائیوں کوگلے لگا کر مبارکباد دیتے ہیں، نواز شریف WhatsAppFacebookTwitter 0 8 September, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز) مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے خلاف جنگ جیتنے پر ایرانی بھائیوں کو گلے لگا کر مبارک باد دیتے ہیں۔لاہور میں نواز شریف اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز سے ایران کے سفیر نے ملاقات کی، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال، توانائی اور تجارت کے فروغ پر تبادلہ خیال ہوا۔ ملاقات میں پاک ایران تعلقات کو بلندیوں کے نئے افق تک لے جانے پر اتفاق کیا گیا۔اس موقع پر نواز شریف کا کہنا تھا کہ ایران کے صدر کی پاکستان آمد پر لاہور میں...
    پیمرا نے میسرز حمزہ صادق نیوز نیٹ ورک پرائیویٹ لمیٹڈ لاہور کیخلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 8 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا)نے میسرز حمزہ صادق نیوز نیٹ ورک (پرائیویٹ)لمیٹڈ لاہورکے خلاف واجبات کی ادائیگی کے لیے دیئے جانے والے دو پوسٹ ڈیٹڈ چیکوں کے بینک سے ڈس آنر ہونے پر متعلقہ کمپنی کے خلاف تادیبی کاروائی کرتے ہوئے پیمرا آرڈیننس 2002 ترمیم شدہ پیمرا (ترمیمی )ایکٹ 2023کے سیکشن 33(3)کے تحت متعلقہ تھانے میں ایف آئی آر کے اندراج کیلئے درخواست جمع کرا دی ہے۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ مذکورہ کمپنی کے ذمہ ابھی بھی ایک کروڑ تینتالیس لاکھ چوبیس ہزار دوسو پچاسی روپے واجب الادا ہیں، جن...
     نیپال میں حکومت کی جانب سے سوشل میڈیا پر پابندیوں اور بدعنوانی کے خلاف شروع ہونے والا احتجاج اب ایک شدید عوامی تحریک میں تبدیل ہو چکا ہے۔ دارالحکومت کھٹمنڈو سمیت مختلف شہروں میں ہزاروں مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے، جہاں پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں کم از کم 10 افراد ہلاک اور 87 سے زائد زخمی ہو گئے۔ مظاہرین نے قومی پرچم تھامے ہوئے نیپال کا قومی ترانہ پڑھ کر احتجاج کا آغاز کیا، جس کے بعد سوشل میڈیا کی بندش اور حکومتی کرپشن کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔ حالات اس وقت بگڑ گئے جب مظاہرین پارلیمنٹ کے قریب ریڈ زون میں داخل ہو گئے اور خار دار تاریں عبور کر کے احاطے تک جا...
    سندھ کے وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار نے کہا ہے کہ کچے اور ساحلی علاقوں میں حالیہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر اگر کوئی ڈاکو یا جرائم پیشہ گروہ ہتھیار ڈالنا چاہے تو ان کے ساتھ قانون کے دائرے میں رہ کر نمٹا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہتھیار ڈالنے یا خود کو قانون کے حوالے کرنے سے متعلق ضابطے واضح ہیں، اور ہر عمل قانون کے مطابق ہوگا۔ یہ بات انہوں نے کراچی میں کچے کے علاقوں کی مانیٹرنگ کمیٹی کے پہلے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں کچے کے علاقوں کی موجودہ صورتحال، جاری پولیس آپریشنز اور مستقبل کی حکمت عملی پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اجلاس کے دوران اے آئی جی آپریشنز نے...
    نیپال میں سوشل میڈیا پر پابندی کے خلاف نوجوان بڑے پیمانے پر سڑکوں پر نکل آئے اور احتجاج کیا جس نے تشدد کی شکل اختیار کرلی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق "جنریشن زی" احتجاج نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو کے علاقے مائتیگھرا میں ایک قومی یادگار کے مقام سے شروع ہوا۔ اس احتجاج کا انعقاد نوجوانوں کے سماجی تنظیم ہامی نیپال نے کیا جسے 2015 میں قائم کیا گیا تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کا بنیادی مطالبہ قانون کی بالادستی، شفافیت اور انصاف ہے۔ مظاہروں میں ہزاروں نوجوان اسکول اور کالج یونیفارم پہن کر جمع ہوگئے اور سڑک کو بلاک کرکے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے رہے۔ نوجوانوں نے ملک میں بڑھتی ہوئی کرپشن کے خلاف بھی ناراضی کا اظہار کیا اور بدعنوان...
    اڈیالہ جیل کے باہر بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کی میڈیا سے گفتگو کے دوران ناخوشگوار واقعہ پیش آیا، جہاں پی ٹی آئی کارکنان نے صحافیوں کے ساتھ بدسلوکی کی، گالم گلوچ کیا اور ہاتھا پائی بھی ہوئی۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک صحافی نے علیمہ خان سے سوال پوچھا، جس پر مشتعل کارکنوں نے نہ صرف سوال کرنے والے صحافی پر تشدد کیا بلکہ موقع پر موجود دیگر صحافیوں کو بھی دھکے دیے۔ اس رویے کے خلاف احتجاجاً صحافیوں نے علیمہ خان کی میڈیا ٹاک کا بائیکاٹ کر دیا، تاہم اس بائیکاٹ کے بعد بھی صورتحال کشیدہ رہی اور پی ٹی آئی کارکنوں نے ایک بار پھر صحافی پر تشدد کیا۔ صحافتی...
    وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی جانب سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف دائر کیے گئے 10 ارب روپے ہتکِ عزت کے مقدمے میں لاہور کی مقامی عدالت نے انہیں 12 ستمبر کو ویڈیو لنک کے ذریعے جرح کے لیے طلب کر لیا۔ ایڈیشنل سیشن جج یلماز غی کی عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی، جس میں وزیر اعظم شہباز شریف کی درخواست پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ سماعت کے دوران عمران خان کے وکیل کی غیر موجودگی کے باعث کارروائی آگے نہ بڑھ سکی۔ یہ بھی پڑھیں: 10 ارب ہرجانہ کیس، عمران خان کے وکیل کی وزیراعظم پر جرح جج نے آئندہ سماعت کے لیے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ دونوں جانب کے وکلا آئندہ سماعت...
    عمران خان اور بشری بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں 3گواہوں کے بیانات پر جرح مکمل WhatsAppFacebookTwitter 0 8 September, 2025 سب نیوز راولپنڈی(سب نیوز)عمران خان اور بشری بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں 3گواہوں کے بیانات پر جرح مکمل کرلی گئی۔بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی اڈیالہ جیل میں سماعت ہوئی، جس میں سابق وزیراعظم کے پرسنل سیکرٹری انعام شاہ کا بیان قلمبند کرلیا گیا۔ علاوہ ازیں مقدمے میں3 گواہوں کے بیانات پر جرح بھی مکمل کی گئی۔سماعت کے دوران کسٹم اپریزر رابعہ صمد،ثنا سعید،اے ڈی سی عبداللہ خان کے بیان پر جرح کی گئی ۔ اس موقع پر بانی پی ٹی آئی عمران...
    کراچی: آئی سی سی نے اگست 2025 کیلئے پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا۔ خواتین کی کیٹیگری میں پاکستان ویمن ٹیم کی وکٹ کیپر منیبہ علی بھی شارٹ لسٹ تین کھلاڑیوں میں شامل ہیں جنہوں نے گزشتہ ماہ آئرلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا تھا۔  اوپنر منیبہ علی نے آئرلینڈ کیخلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 68 گیندوں پر 100 رنز بنائے، جن میں 14 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔ یہ انکی دوسری ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سنچری تھی جبکہ ویمنز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں کسی پاکستانی بیٹر کی دوسری سنچری ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ منیبہ علی نے اپنی پہلی ٹی ٹوئنٹی سنچری...
    سندھ ہائیکورٹ نے فیشن ڈیزائنر نومی انصاری کیخلاف ٹیکس فراڈ کے مقدمے میں سفری پابندیوں کے معاملے ایف بی آر حکام کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر ایف آئی اے کو درخواست گزار کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل کرنے کا حکم نامہ معطل کردیا۔ رپورٹ کے مطابق ہائیکورٹ میں فیشن ڈیزائنر نومی انصاری کیخلاف ٹیکس فراڈ کے مقدمے میں سفری پابندیوں کے معاملے ایف بی آر حکام کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ عدالت کی جانب سے عبوری حکم جاری کرنے کے بعد درخواستگزار کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کردیا گیا۔ عدالت کی جانب سے ایک بار سفر کی اجازت کے بعد درخواستگزار نے بیرون ملک سفر...
    لاہور ہائیکورٹ میں محسن نقوی کی بطور نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب تعیناتی کے خلاف دائر انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت ہوئی، تاہم 2 رکنی بینچ نے ذاتی وجوہات کی بنا پر کیس سننے سے معذرت کرلی۔ یہ بھی پڑھیں: ‘قبرستان میں ریڈ کارپٹ بچھایا گیا تاکہ مردے بھی امپریس ہو جائیں‘ نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی پر تنقید جسٹس فیصل زمان خان کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے اپیل کی ابتدائی سماعت کی، تاہم فریقین کے دلائل سننے سے قبل ہی عدالت نے فائل واپس چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بھجوا دی اور کہا کہ ذاتی وجوہات کی بنیاد پر کیس نہیں سن سکتے، معاملہ کسی اور بینچ کو بھجوایا جائے۔ یہ انٹرا کورٹ اپیل سابق وفاقی وزیر اور عوامی...
    لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان کی سینئر اداکارہ نشو بیگم نے اپنی بیٹی اور مشہور اداکارہ صاحبہ افضل کی زندگی سے متعلق دلچسپ اور چونکا دینے والے انکشافات کیے ہیں۔ صبیح سمیر کے پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے نشو بیگم نے بتایا کہ وہ ابتدا میں صاحبہ کے فلمی کیریئر اور بعد ازاں اداکار جان ریمبو سے شادی کے سخت خلاف تھیں۔ اداکارہ نے بتایا کہ صاحبہ نے فلموں میں آنے کے لیے بے حد ضد کی تھی اور یہاں تک کہا تھا کہ اگر اسے اجازت نہ ملی تو وہ اپنی جان لے لے گی۔ اس صورتحال میں، بیٹی کی ضد اور بلیک میلنگ کے آگے انہیں اور ان کے دوسرے شوہر کو اجازت دینا پڑی۔ انہوں نے کہا کہ...
    لاہور (نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بانی تحریک انصاف عمران خان کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانے کے کیس میں عدالت نے وزیراعظم کو 12 ستمبر کو ویڈیو لنک پر جرح کے لیے طلب کرلیا۔ لاہور کی مقامی عدالت میں ہتک عزت کے دعوے پر سماعت ایڈیشنل سیشن جج یلماز غی نے کی۔ عمران خان کے وکیل کی عدم دستیابی کے باعث کیس میں کوئی پیش رفت نہ ہوسکی۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ آئندہ سماعت پر دونوں فریقین کے وکلا صبح 10 بجے پیش ہوں۔ یہ مقدمہ اس الزام پر دائر کیا گیا تھا جو عمران خان نے اپریل 2017 میں لگایا تھا۔ عمران خان نے کہا تھا کہ پاناما لیکس پر خاموشی اختیار کرنے...
    ہائیکورٹ کا سی ڈی اے انتظامیہ کے خلاف بڑا حکم، آفیسران کی پروموشن سے روک دیا، تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 8 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے) کو افسران کی ترقیوں سے روکنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ عدالت نے سی ڈی اے کو ہدایت کی ہے کہ وہ آئندہ تین ماہ تک کسی افسر کی پروموشن سے متعلق کوئی حکم نامہ جاری نہ کرے۔یہ احکامات جسٹس محسن اختر کیانی نے سی ڈی اے کے ایک افسر سید حامد علی شاہ کی جانب سے دائر درخواست پر جاری کیے۔ عدالت نے ابتدائی سماعت کے بعد سی ڈی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے...
    کراچی: جنوبی افریقی کپتان ٹیمبا باووما تیسرے ون ڈے میں فیلڈنگ کے دوران بائیں پنڈلی میں کھنچاؤ کا شکار ہوگئے۔ انجری کی شدت ابھی طے نہیں کی گئی لیکن یہ صورتحال جنوبی افریقی ٹیم کے لیے تشویش کا باعث ہے کیونکہ پانچ ہفتوں بعد وہ پاکستان میں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میچزکھیلیں گے۔ باووما رواں سال دوسری بار دوران میچ انجرڈ ہوئے، اس سے قبل جون میں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کے دوران بھی وہ ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے تھے مگر اس کے باوجود انہوں نے 66 رنز بنائے۔  آسٹریلیا کے خلاف حالیہ ون ڈے سیریز میں ان کا ورک لوڈ محدود رکھا گیا تھا لیکن انگلینڈ کے خلاف وہ تینوں میچوں میں شریک ہوئے،  وہ...
    چھبیس نومبراحتجاج کیس؛بشریٰ بی بی، عمر ایوب سمیت دیگرکی ضمانت میں توسیع کردی گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 8 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد:انسداددہشت گردی عدالت اسلام آباد نےپی ٹی آئی رہنماوں کیخلاف 26 نومبر اورسپریم کورٹ کےباہر احتجاج ودیگر مقدمات میں بشریٰ بی بی،عمر ایوب سمیت دیگرکی ضمانت قبل ازگرفتاری میں توسیع کر دی۔ انسداددہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نےکیس پرسماعت کی،شیر افضل مروت، سابق وزیراعظم آزادکشمیر عبدالقیوم نیازی،سمیت دیگر رہنما عدالت میں پیش ہوئے جبکہ عمر ایوب، زرتاج گل ،ودیگرکی حاضری سے استنی کی درخواستیں دائر کی گئیں۔ عدالت نےحاضری سےاستنی کی تمام درخواستیں منظورکرلیں اور متعلقہ مقدمات میں پولیس کو13 نومبر تک گرفتاری سےروک دیا پی ٹی آئی رہنماوں کی مجموعی طور پر...
    کراچی: انگلینڈ نے جنوبی افریقا کو سب سے بڑے مارجن سے شکست دیکر ون ڈے کرکٹ میں تاریخ رقم کردی۔ اتوار کو روز باؤل میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری میچ میں انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کو 342 رنز کے بھاری فرق سے شکست دے دی۔ یہ ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں سب سے بڑی کامیابی ہے۔ انگلینڈ نے 415 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پروٹیز کو صرف 72 رنز پر ڈھیر کر دیا۔ اس سے قبل سب سے بڑی فتح کا ریکارڈ بھارت کے پاس تھا، جس نے 2023 میں سری لنکا کو 317 رنز سے شکست دی تھی۔ یہ انگلینڈ کی ون ڈے تاریخ کی سب سے بڑی کامیابی بھی ہے جس نے 2018 میں آسٹریلیا...
    ججز کیخلاف 64 شکایات کا فیصلہ ہو چکا ہے، نئے عدالتی سال کی تقریب میں چیف جسٹس کا خطاب WhatsAppFacebookTwitter 0 8 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس) چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں سپریم کورٹ میں سالانہ چھٹیوں کے بعد نئے عدالتی سال کے موقع پر جوڈیشل کانفرنس منعقد ہوئی۔ کانفرنس میں سپریم کورٹ اور ہائیکورٹس کے ججز کے ساتھ ساتھ اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان، پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے عہدے داران نے شرکت کی۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس روایت کا آغاز 1970 کی دہائی میں ہوا تھا جبکہ 2004 سے اسے باقاعدگی سے منایا جا رہا...
    امریکی ریاست انڈیانا سے تعلق رکھنے والے دیوالیہ پن کے وکیل مارک ایس زکربرگ نے ٹیکنالوجی کمپنی میٹا پلیٹ فارمز کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا ہے۔ ان کا مؤقف ہے کہ کمپنی نے بار بار ان کے اکاؤنٹس اس بنیاد پر معطل کیے کہ وہ مبینہ طور پر فیس بک کے سی ای او اور ہم نام مارک ای زکربرگ کی نقالی کر رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: میریون سپیریئر کورٹ میں دائر اس مقدمہ میں کہا گیا ہے کہ 2022 سے 2025 کے دوران وکیل کے ذاتی اور پیشہ ورانہ اکاؤنٹس متعدد مرتبہ بند کیے گئے۔  https://Twitter.com/Global_Folder/status/1964357268583174399 ان کے بقول، ان کا ذاتی پروفائل 9 بار معطل ہوا جبکہ ان کی لا فرم کا صفحہ 5 مرتبہ ہٹایا...