2025-11-07@10:52:57 GMT
تلاش کی گنتی: 2752
«مختص کردیے»:
(نئی خبر)
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 14 اکتوبر 2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مصر کے شرم الشیخ میں پیر کے روز، غزہ امن معاہدے پر دستخط کی تقریب کے دوران اس امن پیش رفت کے لیے پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف اور پاکستانی فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل جنرل آصف منیر کی بھی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ علاقائی امن ''اچھے دوستوں کے اچھے اقدامات‘‘ پر منحصر ہے۔ صدر ٹرمپ نے کہا، ''بھارت ایک عظیم ملک ہے، جس کے سربراہ میرے بہت اچھے دوست ہیں۔ انہوں نے شاندار کام کیا ہے۔ میرا خیال ہے کہ پاکستان اور بھارت اب بہت اچھے تعلقات کے ساتھ ایک دوسرے کے ساتھ رہیں گے۔‘‘ شہباز شریف کی طرف اشارہ کرتے ہوئے...
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے 13 میں سے 11 کیسز کے فیصلے سنادیے جبکہ 2 درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔محتسب اعلیٰ سندھ کے فیصلوں کے خلاف درخواستوں پر گورنر سندھ نے اپیلیٹ اتھارٹی کی حیثیت سے سماعت کی۔کامران ٹیسوری نے 13 کیسز نمٹائے، جن میں 11 درخواستوں پر فیصلے سنائے جبکہ 2 پر فیصلہ محفوظ کیا گیا۔ اپیلوں میں صوبائی محکموں میں بدانتظامی، خواتین کو کام کی جگہ پر ہراسانی کی شکایات شامل تھیں۔گورنر سندھ نے کہا کہ عوام کو بروقت ریلیف کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہے، معاملات میں شفافیت، میرٹ کو یقینی بنایا جائے تاکہ شہریوں کا اعتماد بحال رہے۔گورنر ہاؤس میں ہراسانی، صوبائی محکموں میں بدانتظامی کی شکایات وصولی کےلیے افسر مقرر ہے۔
امریکا، مصر، ترکیہ اور قطر کے سربراہان نے غزہ امن معاہدے پر دستخط کردیے WhatsAppFacebookTwitter 0 13 October, 2025 سب نیوز شرم الشیخ (سب نیوز)مصر کے سیاحتی شہر شرم الشیخ میں منعقدہ غزہ امن سربراہی کانفرنس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ثالث ممالک مصر، ترکیہ اور قطر نے غزہ امن معاہدے پر دستخط کردیے ہیں۔پیر کو مصر کے سیاحتی شہر شرم الشیخ میں غزہ امن معاہدے پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی، جس کی صدارت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے مشترکہ طور پر کی۔اجلاس میں 28 ممالک کے رہنما اور 3 بین الاقوامی تنظیموں کے سربراہان شریک ہیں۔ غزہ سمٹ میں پاکستان کی جانب سے وزیراعظم شہبازشریف بھی شریک ہیں۔اس موقع پر غزہ...
مصر کے شہر شرم الشیخ میں منعقدہ غزہ امن سربراہی کانفرنس میں غزہ امن معاہدے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ثالث ممالک مصر، قطر اور ترکیہ نے دستخط کردیے۔ اس موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ آج غزہ کے عوام کے لئے تاریخی دن ہے، غزہ امن معاہدے میں مصر کا اہم کردار ہے، غزہ میں معاہدے کی وجہ سے امن اور ترقی ہوگی، مشرق وسطیٰ میں دیرپا امن اور استحکام چاہتے ہیں۔ ٹرمپ نے مزید کہا کہ دوست ملکوں کے تعاون سے غزہ امن معاہدہ ممکن ہوا، غزہ امن معاہدے کیلئے سب کا شکر گزار ہوں۔ قبل ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ غزہ امن سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے مصر پہنچ گئے، جہاں ان...
امریکا اور ثالثوں نے مصر کے شہر شرم الشیخ میں غزہ امن معاہدے پر دستخط کردیے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
غزہ پٹی میں حماس کی قید میں موجود تمام بیس زندہ اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کر دیا گیا رہائی کے بعد یرغمالیوں کی اسرائیل واپسی کے موقع پر امریکی صدر ٹرمپ تل ابیب پہنچ گئے رہائی کے بعد یرغمالیوں کی اسرائیل واپسی کے موقع پر امریکی صدر ٹرمپ تل ابیب پہنچ گئے امریکی صدر ٹرمپ مصر میں ہونے والی ایک امن سربراہی کانفرنس میں شرکت کے لیے امریکہ سے مشرق وسطیٰ جاتے ہوئے، آج پیر 13 اکتوبر کے روز تل ابیب پہنچ گئے۔ ان کے تل ابیب کے اس دورے کا مقصد غزہ امن معاہدے کے نتیجے میں حماس کی طرف سے رہا کردہ اسرائیلی یرغمالیوں کی واپسی کے موقع پر اسرائیلی حکومت اور عوام کو مبارکباد دینا تھا۔(جاری ہے)...
سعودی عرب کی ویژن 2030 نے مدینہ منورہ کو روحانیت، استدامت اور جدیدیت کے حسین امتزاج میں ڈھال دیا ہے، جہاں مقدس روایات اور مستقبل کی ترقی ہم آہنگ نظر آتی ہیں۔ اس وژن کے تحت مدینہ کو مذہبی و ثقافتی سیاحت کا عالمی مرکز بنانے، معیشت کو وسعت دینے اور شہری زندگی کے معیار کو بلند کرنے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: ہر قسم کے ویزا ہولڈر عمرہ کے مناسک ادا کر سکتے ہیں، سعودی عرب کا اعلان گزشتہ برسوں میں شہر کے بنیادی ڈھانچے میں نمایاں بہتری دیکھی گئی۔ ہوٹلوں اور رہائشی سہولتوں کی توسیع کے ساتھ زائرین کی سالانہ گنجائش کو 30 لاکھ تک بڑھانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ سیاحتی...
غزہ: فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے جنگ بندی معاہدے کے پہلے مرحلے کے تحت 7 اسرائیلی یرغمالیوں کو بین الاقوامی ریڈ کراس کمیٹی کے حوالے کر دیا۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق اس معاہدے کے تحت اسرائیل اپنی جیلوں سے سینکڑوں فلسطینی قیدیوں کو رہا کرے گا۔ یہ معاہدہ دو سال سے جاری جنگ کے خاتمے کی سمت ایک اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے، جس کا مقصد ایک پائیدار امن عمل کی بنیاد رکھنا ہے۔ یرغمالیوں کی رہائی کے موقع پر جنوبی غزہ کے نصر اسپتال میں حماس کے نقاب پوش ارکان موجود تھے، جہاں ریڈ کراس کی ٹیمیں بھی پہنچیں۔ دوسری جانب اسرائیل میں فوجی کیمپ رئیم کے باہر اور تل ابیب کے “یرغمالی چوک” میں...
حماس نے 7 اکتوبر 2023 کو اپنے تحویل میں لیے ہوئے 7 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کردیا ہے، ان یرغمالیوں کو ریڈکراس کے حوالے کیا گیا۔ اسرائیلی فوج نے یرغمالیوں کی رہائی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ریڈ کراس کی فراہم کردہ معلومات کے مطابق سات اسرائیلی مغویوں کو ان کی تحویل میں دے دیا گیا ہے، جنہیں اب غزہ پٹی میں اسرائیلی دفاعی فورسز اور انٹیلی جنس سروس کے حوالے کیا جا رہا ہے۔ اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ مزید مغویوں کی منتقلی بھی جلد متوقع ہے جنہیں ریڈ کراس کے ذریعے حوالے کیا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیے: غزہ میں جنگ بندی برقرار، اسرائیل اور حماس کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کی تیاری بین الاقوامی کمیٹی...
ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تنظیمات اہلسنت کے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ ہمارا ازلی دشمن بھارت ابھی تک اپنی سازشوں سے باز نہیں آیا، افغانستان جس پر ہمارے بے پناہ احسانات ہیں ہر نازک موقع پر پاکستان نے افغانستان کی ہر طرح مدد کی ہے، اس کی طرف سے ہماری سرحدوں پر حملہ افسوس ناک ہی نہیں شرم ناک بھی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وسیم ممتاز ایڈووکیٹ ممبر سنی سپریم کونسل جماعت اہل سنت پاکستان، علامہ محمد فاروق خان سعیدی صوبائی ناظم اعلی جماعت اہل سنت پاکستان پنجاب، مولانا محمد ایوب مغل نورانی صدر جمعیت علمائے پاکستان جنوبی پنجاب، صاحبزادہ مفتی محمد عثمان پسروری رہنما تنظیم المدارس اہل سنت پاکستان، سید محمد رمضان شاہ فیضی امیر جماعت اہل سنت...
محمود خان اچکزئی—فائل فوٹو اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان (ٹی ٹی اے پی) کے اجلاس کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ افغانستان اور پاکستان کے درمیان معاملات گفتگو اور افہام و تفہیم سے حل ہونے چاہئیں۔اسلام آباد میں محمود خان اچکزئی کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا، جس میں سلمان اکرم راجہ، اسد قیصر، مصطفیٰ نواز کھوکھر، محمد زبیر، علامہ احمد اقبال رضوی، ساجد ترین، زین شاہ، حسین احمد یوسفزئی اور خالد یوسف چوہدری نے شرکت کی۔اعلامیے کے مطابق اجلاس میں ملک کی مجموی سیاسی اور خارجہ صورتِ حال اور اپوزیشن کے مستقبل کی حکمت عملی مشاورت کی گئی۔اعلامیے میں کہا گیا کہ ہمسایہ ملک افغانستان کے ساتھ اچانک ابھرنے والی صورتِ حال پر برادر ملک سعودی عرب کے مؤقف...
مفتی عبدالرحیم صاحب پاکستان کےممتاز عالم دین، استاد اور ایک بہت اہم دینی مدرسہ جامعتہ الرشید کے سربراہ ہیں۔ مفتی صاحب کا تعلق دیوبند مکتب فکر کے بڑے اور کلیدی اسکالرز میں ہوتا ہے۔ میری خوش قسمتی ہے کہ ان کی شفقت حاصل ہے اور ہر ملاقات میں وہ خاصا وقت دیتے اور تفصیل سے گفتگو کرتے ہیں۔ چند ماہ قبل ان سے لاہور میں ملاقات ہوئی تو باتوں میں انہوں نے اچانک کہا، پاکستان کو بھارت سے بھی بڑا خطرہ افغانستان سے ہے۔ (یہ مئی کی پاک بھارت جنگ سے پہلے کی بات ہے۔) یہ بات سن کر میں چونک اٹھا۔ اس لیے بھی مفتی عبدالرحیم صاحب کا افغانستان سے بڑا گہرا تعلق رہا ہے۔ ان کی زندگی کا...
پاکستان نے بھارت اور افغانستان کے مشترکہ اعلامیے اور افغان نگران وزیر خارجہ کے مخالف بیانات پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق افغانستان - بھارت کے مشترکہ اعلامیے اور افغان نگران وزیرخارجہ کے پاکستان مخالف بیانات پر افغان سفیر کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا۔ دفتر خارجہ کے مطابق وزارتِ خارجہ میں آج افغانستان کے سفیر کو طلب کر کے بھارت اور افغانستان کے درمیان 10 اکتوبر 2025 کو نئی دہلی میں جاری ہونے والے مشترکہ اعلامیے کے بعض نکات پر پاکستان کے شدید تحفظات سے آگاہ کیا گیا۔ دفتر خارجہ نے واضح کیا کہ افغانستان اور بھارت کے مشترکہ اعلامیے میں جموں و کشمیر کو بھارت کا حصہ قرار دینا اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ...
پاکستان نے بھارت و افغانستان کے مشترکہ اعلامیے اور بھارت میں افغان نگران وزیرِ خارجہ کے بیانات پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق وزارتِ خارجہ کے ایڈیشنل سیکریٹری (ویسٹ ایشیا و افغانستان) نے آج افغانستان کے سفیر کو طلب کرکے پاکستان کے گہرے خدشات سے آگاہ کیا۔ ترجمان نے بتایا کہ افغان سفیر کو بتایا گیا ہے کہ مشترکہ اعلامیے میں جموں و کشمیر کو بھارت کا حصہ قرار دینا اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور جموں و کشمیر کی قانونی حیثیت کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ بیان میں اس اقدام کو مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کی قربانیوں اور ان کے حقِ خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد کے خلاف شدید بے...
مظاہرین نے پولیس اہلکاروں کو اغوا کیا،قانون ہاتھ میں لینے والوں کو نہیں چھوڑا جائے گا، آئی جی پنجاب
آئی جی پنجاب کے دفتر کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں انکشاف کیا گیا ہے کہ لاہور میں مذہبی جماعت کے کارکنوں نے پولیس اہلکاروں کو اغوا کرلیا ہے۔ آئی جی پنجاب کے دفتر کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تحریکِ لبیک کے پرتشدد اور مسلح احتجاج کا مقصد ملک کا امن و امان برباد، عوام کیلئے مشکلات کھڑی کرنا اور پولیس اہلکاروں پر تشدد کرنے کے علاوہ کچھ نہیں ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ غزہ کے مظلوم عوام سے کسی طور پر بھی اظہار یکجہتی قرار نہیں دیا جاسکتا جبکہ غزہ میں امن معاہدہ ہوچکا ہے جس سے وہاں کے مسلمان نہ صرف مطمئن ہیں بلکہ امن قائم ہونے پر اللہ...
پاکستان میں پہلی بار ایک خاتون کے عطیہ کردہ قارنیہ کی کامیاب پیوند کاری عمل میں لائی گئی ہے، جس کے نتیجے میں پاک فوج کے 2 جوانوں کی بینائی بحال ہوگئی۔ رپورٹس کے مطابق میجر جنرل (ر) ظفر مہدی عسکری کی مرحوم اہلیہ نے اپنی زندگی میں وصیت کی تھی کہ وفات کے بعد ان کے قارنیے عطیہ کر دیے جائیں۔ ان کی وصیت کے مطابق قارنیے آرمڈ فورسز انسٹیٹیوٹ آف اوفتھامولوجی کو دیے گئے۔ پاک فوج کے ماہر سرجنز نے 30 سالہ سپاہی علی اللہ اور 26 سالہ سپاہی فلک شیر کی آنکھوں میں قارنیے کی کامیاب پیوند کاری کی۔ دونوں جوان دہشتگردوں کے خلاف کارروائیوں کے دوران بینائی سے محروم ہو گئے تھے۔ اے ایف آئی او...
راولپنڈی: علیمہ خان کے عدالت میں پیش ہونے پر وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیے گئے جب کہ ان پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کردی گئی۔ انسداد دہشت گردی عدالت میں 26 نومبر احتجاج کے سلسلے میں تھانہ صادق آباد میں درج مقدمے میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان عدالت میں پیش ہو گئیں، جس پر عدالت نے ان کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیے۔ دورانِ سماعت صادق آباد احتجاج کیس میں علیمہ خان پر فرد جرم عائد نہیں ہو سکی۔ انہوں نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ میرے وکیل موجود نہیں ہیں، لہٰذا کارروائی مؤخر کی جائے ۔ بعد ازاں انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے وکیل...
اسلام آباد اور راولپنڈی میں تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے احتجاج کے باعث دوسرے روز بھی معمولاتِ زندگی بری طرح متاثر رہے۔ راستوں کی بندش اور سیکیورٹی ہائی الرٹ کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ تجارتی اور تعلیمی سرگرمیاں معطل میڈیا رپورٹس کے مطابق راستے بند ہونے کے باعث جڑواں شہروں میں تجارتی سرگرمیاں معطل ہیں جبکہ تعلیمی ادارے بھی بند کر دیے گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:ٹی ایل پی مارچ، اسلام آباد کے راستوں پر کنٹینرز پہنچا دیے گئے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر میٹرو بس سروس دوسرے روز بھی بند رہی، اور فیض آباد کے اطراف ہوٹل و ریسٹورنٹس سیل کر دیے گئے۔ اہم شاہراہیں مکمل طور پر سیل فیض آباد انٹرچینج،...
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو امن کا نوبیل انعام نہ ملنے پر وائٹ ہاؤس کا ردعمل سامنے آگیا۔ ترجمان وائٹ ہاؤس اسٹیون چیونگ نے اپنے بیان میں کہا کہ نوبیل کمیٹی نے ثابت کیا کہ وہ سیاست کو امن پر ترجیح دیتے ہیں۔ اسٹیون چیونگ نے کہا کہ صدر ٹرمپ امن معاہدے کرتے رہیں گے، صدر ٹرمپ جنگیں ختم کرتے رہیں گے اور جانیں بچاتے رہیں گے۔ خیال رہے کہ اس سے پہلے سوئیڈن کی رائل سوئیڈش اکیڈمی آف سائنس کے سربراہ جورجین واٹن فریڈنس نے نوبیل امن انعام 2025 اعلان کرتے ہوئے کہا کہ امن کا نوبیل انعام وینزویلا کی جمہوریت نواز رہنما ماریہ کورینا مچاڈو کو دیا جاتا ہے۔ نارویجن نوبیل کمیٹی کے مطابق ماریاکورینا مچاڈو...
نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے اوورسیز پاکستانیوں کی سہولت کے لیے مختلف ممالک میں اپنے کاؤنٹرز فعال کر دیے ہیں۔ نادرا نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے مقصد سے مختلف ممالک کے سفارتخانوں میں نادرا کاؤنٹرز قائم کیے گئے ہیں۔ بیان کے مطابق کینیڈا کے شہروں مونٹریال اور وینکوور، اٹلی کے شہر میلان، بحرین کے دارالحکومت مناما اور اردن کے دارالحکومت عمان میں نادرا کاؤنٹرز فعال ہو چکے ہیں، جب کہ روم (اٹلی) میں بھی جلد کاؤنٹر کا آغاز کیا جائے گا۔
پشاور: پاک فوج کے ترجمان نے دہشت گردوں کے سہولت کاروں کے سامنے تین آپشنز رکھتے ہوئے واضح کیا ہے کہ جو خارجیوں کی سہولت کاری کرے گا وہ اپنے انجام کو پہنچے گا۔ پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ سہولت کاروں کے پاس صرف تین چوائس ہیں۔ سہولت کار خود خارجیوں کو ریاست کے حوالے کر دیں سہولت کار خارجیوں کے خلاف ریاست کے ساتھ مل کر لڑیں اگر ایسا نہیں کرنا تو سہولت کار پاک فوج کے ایکشن کے لیے تیار ہو جائیں انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں اور انکے سہولت کاروں کے لیے زمین تنگ کر دی جائے گی، لہٰذا خارجیوں کے ناسور کو انجام تک...
نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے اوورسیز پاکستانیوں کی سہولت کے لیے مختلف ممالک میں اپنے کاؤنٹرز فعال کر دیے۔نادرا کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ اوور سیز پاکستانیوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی کے لیے مختلف ممالک کے سفارتخانوں میں اپنے کاؤنٹرز فعال کر دیے ہیں۔نادرا کے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ کینیڈا میں مونٹریال اور وینکوور، میلان (اٹلی)، مناما (بحرین) اور عمان (اردن) میں کاؤنٹرز فعال کر دیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ اٹلی کے شہر روم میں بھی جلد نادرا کاؤنٹر کا آغاز کر دیا جائے گا۔ Great News for Overseas Pakistanis! ????????To better serve our Pakistani community abroad, NADRA Counters are now...
وفاقی وزیر اطلاعات کے نامزد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پر الزامات پرڈی جی آئی ایس پی آر نے کیا کہا؟جانیے
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری سے پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران سوال کیا گیاکہ وفاقی وزیر اطلاعات نے پریس کانفرنس میں نامزد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے خارجیوں سے رابطے کاکہا،کیا یہ سچ ہے؟ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے جواب دیتے ہوئے کہاکہ کون ہے جو کہہ رہا ہے کہ دہشتگردوں کیخلاف آپریشن نہیں ہونا چاہئے،کہاں سے یہ آواز آ رہی ہے، کون کہہ رہا ہے کہ آپریشن نہ کریں بات چیت کریں،وہ شخص کون ہے جوپوری اس کارروائی کو چلا رہا ہے کہ خارجیوں سے بات چیت کرلیں آپریشن بند کریں۔ یہ الزام عائد کیا جارہا ہے کہ پاکستان نے گزشتہ رات کابل میں4جگہوں پر سٹرائیک کی ہے؟صحافی کے...
اسکرین گریب ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے خارجیوں کے سہولت کاروں کو تین آپشنز دیے ہیں۔ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ اب اسٹیٹس کو نہیں چلے گا، جو شخص یا گروہ کسی مجبوری یا فائدے کی وجہ سے خارجیوں کی سہولت کاری کر رہا ہے اس کے پاس تین چوائسز ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ’چوائس ون، سہولت کاری کرنے والا خوارجیوں کو ریاست کے حوالے کردے اور چوائس ٹو، دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں میں ریاستی اداروں کے ساتھ مل کراس ناسور کو اپنے انجام تک پہنچائے۔‘انہوں نے چوائس تھری...
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہرعلی خان نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ کا استعفیٰ منظور کرنے کی مدت کے حوالے سے آئین میں کوئی شق موجود نہیں۔بیرسٹرگوہر نے کہا کہ گورنر سے مطالبہ ہے وزیر اعلیٰ کا استعفیٰ فوری منظور کریں۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ گورنر یا وفاقی حکومت کو رکاوٹ نہیں ڈالنی چائیے، ماضی میں سندھ اور پنجاب کے وزرائے اعلیٰ کی بھی ان ہائوس تبدیلی ہوچکی ہے ،یہ جمہوری عمل ہے جسے مکمل ہونا چاہیے ،ہمارے ارکان اسمبلی متحد ہیں کوئی ان سے رابطہ نہیں کرے گا۔
راولپنڈی: ٹی ایل پی کے ممکنہ مارچ کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت میں سکیورٹی سخت کردی گئی ہے، مختلف راستوں پر کنٹینرز پہنچائے گئے ہیں جب کہ جڑواں شہر میں کارکنوں کی گرفتاریاں بھی کی گئی ہیں۔ تحریک لبیک پاکستان نے فیض آباد تا امریکن ایمبیسی یا اقصیٰ ملین مارچ کی کال دے رکھی ہے ،ا س حوالے سے راولپنڈی میں انتظامیہ اور پولیس نے حکمت عملی تیار کرلی اور ٹی ایل پی کے سرکردہ کارکنوں کی پکڑ دھکڑ کے لیے بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن شروع کردیا۔ شہر سے مجموعی طور پر 117 کارکنان کو تحویل میں لیا جاچکا ہے ۔ امن و امان کی صورتحال کو قابو میں رکھنے کے لیے اہم چوراہوں اور...
چین نے عالمی حکمرانی کو بہتر بنانے کے لیے 6نکات پیش کر دیے WhatsAppFacebookTwitter 0 10 October, 2025 سب نیوز اقوام متحدہ : اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل نمائندے گینگ شوانگ نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے چھٹے کمیشن کے “قومی اور بین الاقوامی قانون کی حکمرانی” کے ایجنڈے کے تحت خطاب کیا ۔جمعہ کے روز انہوں نے کہا کہ آج کی دنیا نئی افراتفری اور تبدیلیوں کے دور سے گزر رہی ہے ، یکطرفہ پسندی اور طاقتور ممالک کی بالادستی دن بدن بڑھ رہی ہے ، خودمختاری کی برابری اور دوسرے ممالک کے داخلی معاملات میں عدم مداخلت سمیت بین الاقوامی قانون کے بنیادی اصولوں کو چیلنج کیا جا رہا ہے ، ...
ویب ڈیسک: سوسائٹی آف ائیرکرافٹ انجینئرز پاکستان (سیپ) کے عہدیدار قومی ائیرلائن انتظامیہ کے غلط فیصلوں پر پھٹ پڑے۔ جنرل سیکرٹری سیپ اویس جدون کا کہنا ہے کہ طیاروں کی مرمت میں سنگین کوتاہی اور غیر تیکنیکی فیصلوں نے پی آئی اے کے جہازوں کو کباڑ خانہ بنادیا، 34 طیاروں کا بیڑا پہلے 16 اور اب 12 طیاروں پر آگیا۔ انہوں نے کہا کہ فضائی بیڑے کی تباہی کے ذمہ دار ہم نہیں بلکہ پی آئی اے انتظامیہ ہے، مسافروں کے جان و مال کے تحفظ پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے، لینڈنگ گئیر تبدیل نہ ہونے کی وجہ سے پی آئی اے کا کینیڈا آپریشن بند ہوا، لینڈنگ گئیرتبدیل کرنے کیلئے 3 ماہ ملے لیکن پی آئی اے انتظامیہ...
اسلام آباد: توشہ خانہ ٹو کیس کے سلسلے میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کے عدالت میں دیے گئے بیانات سامنے آ گئے۔ بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے اپنے دفاع میں عدالت میں دیے گئے 342 کے بیان میں کہا گیا ہے کہ کیا 2018 میں توشہ خانہ پالیسی کے مطابق تحفے سے متعلق صرف رپورٹ نہ کرنے پر ایکشن لیا جاسکتا ؟۔ توشہ خانہ تحائف 7 سے 10 مئی 2021 کے درمیان وصول کیے، اس پر نیب کیس بنا ۔ بیان کے مطابق ایف آئی اے کے دائرہ اختیار کے حوالے سے توشہ خانہ رولز مکمل خاموش ہیں۔ اسی بنیاد چوتھے جعلی توشہ خانہ کیس میں مجھے اور میری بیوی کو بری کرنا...
فائل فوٹو اسلام آباد میں مذہبی تنظیم کے احتجاج کے اعلان کے پیشِ نظر سیکیورٹی انتظامات سخت کردیے گئے۔ مذہبی جماعت نے اسلام آباد کی جانب مارچ کا اعلان کر رکھا ہے۔اسلام آباد کے داخلی راستوں پر کنٹینر لگا دیے گئے ہیں جس کے باعث شہریوں کو آمدورفت میں شدید مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔موبائل ڈیٹا سروس بھی متاثر ہونے کے سبب شہریوں کو انٹرنیٹ کے استعمال میں مسائل کا سامنا ہے۔علاوہ ازیں راولپنڈی کے بیشتر نجی تعلیمی اداروں میں چھٹی بھی دے دی گئی ہے۔
اورکزئی حملے میں ملوث 30 خارجی اپنے انجام کو پہنچا دیےگئے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق لیفٹیننٹ کرنل جنید طارق، میجر طیب راحت اور 9 جوانوں کی شہادت میں ملوث دہشتگرد ہلاک کردیے گئے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز ملک بھر سے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔یاد رہے کہ 2 روز قبل اورکزئی میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران لیفٹیننٹ کرنل اور سیکنڈ ان کمانڈ میجر سمیت 11 جوان شہید ہوگئے تھے جب کہ فورسز کی جوابی کارروائی میں 19 خوارج مارے گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن 7 اور 8 اکتوبر کی درمیانی شب کیا گیا، آپریشن کے دوران 11 بہادر جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔آئی ایس پی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے سینیئر، جونیئر اور انڈر-18 ٹیموں کے کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ آفیشلز اور ملازمین کے تمام واجبات اور ڈیلی الاؤنسز کی ادائیگی مکمل کر دی ہے۔صدر پی ایچ ایف طارق بگٹی نے بتایا کہ سلطان جوہر کپ میں شرکت کے لیے ملائیشیا روانہ ہونے والی جونیئر ٹیم کے کھلاڑیوں کو ایڈوانس الاؤنس بھی ادا کر دیا گیا ہے تاکہ وہ مالی مشکلات کے بغیر اپنے کھیل پر مکمل توجہ دے سکیں۔ان کا کہنا تھا کہ مالی معاملات کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹایا گیا ہے اور اب تمام کھلاڑیوں اور آفیشلز کے اکاؤنٹس میں رقم منتقل کر دی گئی ہے۔ البتہ جن کھلاڑیوں کے اکاؤنٹس حبیب بینک (ایچ بی ایل) میں نہیں ہیں،...
غزہ: غزہ میں تعینات اسرائیلی افواج نے بتدریج انخلا کا عمل شروع کر دیا ہے، جس کا مشاہدہ جمعرات کی صبح اس وقت ہوا جب ایک فوجی کیمپ میں موجود اہلکاروں کو اپنا سامان باندھتے ہوئے دیکھا گیا۔ اسرائیلی میڈیا کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں فوجیوں کو کیمپ خالی کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جنگ بندی اور یرغمالیوں کے تبادلے سے متعلق مجوزہ معاہدے کا اعلان کیا گیا، جس کے چند گھنٹوں بعد ہی اسرائیلی فوج نے غزہ کے کچھ علاقوں سے واپسی کا آغاز کر دیا۔ ابتدائی مرحلے میں اسرائیلی افواج کی لاجسٹک یونٹس کو غزہ شہر...
کراچی:۔ سندھ ہائیکورٹ نے گورنر سندھ، ان کی اہلیہ، ڈپٹی کمشنر ایسٹ و دیگر کے خلاف مقدمے کے اندراج کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کر دیے۔ قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس ظفر احمد راجپوت کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو گورنر سندھ، ان کی اہلیہ، ڈپٹی کمشنرایسٹ و دیگر کے خلاف مقدمے کے اندراج سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف دیا کہ گیلانی ریلوے سوسائٹی گلشن میں میرا گھر زیر تعمیر تھا۔ ڈپٹی کمشنر ایسٹ، پولیس اور ریلوے حکام نے تعمیرات منہدم کر دیں، یہ تعمیرات گورنر سندھ اور ان کی اہلیہ کی ایماءپر گرائی گئی ہیں۔ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ ماتحت عدالت نے گورنر سندھ...
فیصل آباد: 13 سالہ گھریلو ملازمہ پر مالکان نے بہیمانہ تشدد کرتے ہوئے اس کے بال کاٹ دیے جب کہ کمسن بچی کا جسم بھی گرم چمٹے سے جلایا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق فیصل آباد میں تھانہ سول لائن کےعلاقے میں 13 سالہ کمسن گھریلو ملازمہ پر تشدد کا واقعہ پیش آیا، جس میں گھر کے مالک مالک حبیب سلیم اور اہلیہ صدف نے ملازمہ کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ سفاک ملزمان بچی کے جسم کو گرم چمٹے سے جلاتے رہے اور اس کے سرکے بال بھی کاٹ ڈالے۔ تھانہ سول لائن پولیس نے نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا۔ دوسری جانب چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے واقعے...
شبلی فراز کی خالی سینیٹ نشست پر انتخاب، رہنما پی ٹی آئی عرفان سلیم نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے WhatsAppFacebookTwitter 0 9 October, 2025 سب نیوز پشاور(آئی پی ایس )پی ٹی آئی کے رہنما شبلی فراز کی نااہلی سے خالی سینیٹ کی نشست پر الیکشن کے لیے پی ٹی آئی کے عرفان سلیم نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے۔کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت پی ٹی آئی ورکرز کی بڑی تعداد ہمراہ تھی، سینیٹ کی خالی نشست پر الیکشن 30 اکتوبر کو ہوگا۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں انتقال اقتدار پرامن طریقے سے ہورہا ہے، نئے وزیراعلی کی نامزدگی بانی چیرمین کا فیصلہ ہے، علی امین گنڈاپور نے بانی چیرمین...
پی ٹی آئی کے رہنما شبلی فراز کی نااہلی سے خالی سینیٹ کی نشست پر الیکشن کے لیے پی ٹی آئی کے عرفان سلیم نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے۔ کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت پی ٹی آئی ورکرز کی بڑی تعداد ہمراہ تھی، سینٹ کی خالی نشست پر الیکشن 30 اکتوبر کو ہوگا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں انتقال اقتدار پرامن طریقے سے ہورہا ہے، نئے وزیراعلی کی نامزدگی بانی چیرمین کا فیصلہ ہے، علی امین گنڈاپور نے بانی چیرمین کے فیصلے کے مطابق استعفی دیا۔ عرفان سلیم نے کہا کہ اگر انتقال اقتدار کو بدلنے کی کوشش کی گئی تو عوام سڑکوں پر نکلے گی، عوام کے فیصلے کو روندنے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 09 اکتوبر 2025ء) یہ اعلان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب حماس اور اسرائیلی حکام مصر میں بالواسطہ بات چیت کر رہے ہیں۔ یہ بات چیت ٹرمپ کے پیش کردہ 20 نکاتی امن منصوبے کے بارے میں ہو رہی ہے، جس کا مقصد دو سال سے جاری جنگ کا خاتمہ ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اس امن منصوبے سے متفق ہونے کا مطلب ہے کہ تمام یرغمالی بہت جلد رہا ہو جائیں گے اور اسرائیل ابتدائی طور پر فوجیں ایک متفقہ لائن تک واپس بلا لے گا، تاکہ ایک مضبوط، پائیدار اور دائمی امن کی بنیاد رکھی جا سکے۔ ٹرمپ نے کہا، ''تمام فریقین کے ساتھ منصفانہ سلوک کیا جائے...
پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے کھلاڑیوں کے ڈیلی الاؤنسز کی مد میں تمام واجبات ادا کر دیے۔ تفصیلات کے مطابق فیڈریشن نے سینئر، جونیئر اور انڈر 18 ٹیموں کے کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ آفیشلز اور پی ایچ ایف ملازمین کے ڈیلی الاؤنسز اور واجبات مکمل طور پر ادا کر دیے ہیں۔ صدر پی ایچ ایف طارق بگٹی کا کہنا ہے کہ سلطان جوہر کپ میں شرکت کے لیے ملائیشیا جانے والے جونئیر ٹیم کے کھلاڑیوں کو ان کے الاؤنسز کی مد میں ایڈوانس رقم بھی ادا کر دی گئی ہے تاکہ وہ مالی پریشانی کے بغیر اپنے کھیل پر مکمل توجہ مرکوز کر سکیں۔ میر طارق بگٹی نے کہا کہ ہم نے تمام مالی امور کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹایا...
تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے جمعہ 10 اکتوبر کو ’القدس ملین مارچ‘ کے اعلان کے بعد وفاقی دارالحکومت میں سیکیورٹی انتظامات سخت کر دیے گئے ہیں۔ فیض آباد اور ریڈ زون کی جانب جانے والے ممکنہ راستوں پر احتیاطی طور پر کنٹینرز پہنچا دیے گئے ہیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹا جا سکے۔ مزید پڑھیں: فیکٹ چیک: کیا سربراہ ٹی ایل پی سعد رضوی نے ڈی چوک کریک ڈاؤن کی مذمت کی؟ مارچ کے لیے ابھی تک این او سی جاری نہیں کیا گیا، تاہم قانون نافذ کرنے والے ادارے امن و امان کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ اس وقت تمام راستے کھلے ہیں اور اگر کسی...
اس سال کا نوبل امن انعام 10 اکتوبر 2025 کو اعلان کیا جائے گا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ ہے کہ وہ جنوری سے اب تک 7 جنگیں ختم کرنے پر یہ انعام کے حقدار ہیں۔ نوبل انعامات 1901 میں بانی الفریڈ نوبل کی وصیت کے مطابق شروع کیے گئے، تاکہ سائنس، ادب، طب، معیشت اور امن کے شعبوں میں غیر معمولی خدمات کو سراہا جا سکے۔ مزید پڑھیں: نوبل انعام 2025 کا پہلا اعلان: مکمل شیڈول اور انعامی رقم جاری نوبل انعامات مختلف ادارے دیتے ہیں: رائل سوئیڈش اکیڈمی آف سائنسز (فزکس، کیمسٹری، اکنامکس) نوبل اسمبلی، کارولنسکا انسٹیٹیوٹ (میڈیسن) سوئیڈش اکیڈمی (ادب) ناروے کی نوبل کمیٹی (امن) مزید پڑھیں: جمی کارٹر دوبارہ صدر کیوں منتخب نہ ہوسکے تھے، نوبل...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی: تحریک لبیک کے ممکنہ مارچ کے پیشِ نظر اسلام آباد اور راولپنڈی میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔تحریک لبیک نے کل 10 اکتوبر کو اسلام آباد کی جانب مارچ کا اعلان کیا ہے، جس کے بعد انتظامیہ نے فیض آباد پر کنٹینرز پہنچا دیے ہیں اور شہر بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق مری روڈ اور فیض آباد کے اردگرد ہوٹلز کو خالی کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔ اسلام آباد اور راولپنڈی کے درمیان راستے فی الحال کھلے ہیں، تاہم حالات کے مطابق انہیں بند کرنے کا فیصلہ کیا جا سکتا ہے۔اس صورتِ حال پر قابو پانے کے لیے سی پی او خالد ہمدانی کی زیر صدارت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: امریکا کی ثالثی میں کئی ماہ سے جاری غزہ امن مذاکرات آخرکار ایک اہم موڑ پر پہنچ گئے ہیں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے اعلان میں دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل اور حماس نے مجوزہ امن معاہدے کے پہلے مرحلے کی باضابطہ منظوری دے دی ہے، جو خطے میں ایک نئی امید کی کرن سمجھی جا رہی ہے۔اس معاہدے کا بنیادی مقصد غزہ میں جاری جنگ کو ختم کرنا، انسانی بحران کو کم کرنا اور ایک پائیدار جنگ بندی کے لیے راستہ ہموار کرنا ہے۔صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ معاہدے کے تحت تمام یرغمالیوں کی جلد رہائی ممکن بنائی جائے گی، جب کہ اسرائیلی افواج طے شدہ حدود کے مطابق مرحلہ وار...
راولپنڈی : انسدادِ دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر کے احتجاجی مقدمے میں بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کے وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیے ہیں، عدالت نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر ملزمہ پر فردِ جرم عائد کرنے کا حکم دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آج کی سماعت میں تھانہ صادق آباد کے مقدمے میں علیمہ خان پر فرد جرم عائد کی جانی تھی، ان کے نمائندگان فیصل ملک اور حسنین سنبل نے ایک روزہ حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی۔ پبلک پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے اس پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ فیصل ملک اور حسنین سنبل کے وکالت نامے عدالت کے ریکارڈ پر موجود نہیں، اس لیے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے 2 ادویات کو جعلی قرار دیتے ہوئے انہیں ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔ڈریپ کی جانب سے آج جاری بیان میں کہا گیا کہ ایفاسٹن (Efaston) اور پیرا کیئر (پیراسٹامول) میں فعال جزو موجود نہیں ہے۔ڈریپ کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ ’ایسی جعلی ادویات عوامی صحت کے لیے سنگین خطرہ ہیں کیونکہ یہ علاج میں ناکامی، بیماری بڑھنے اور جان لیوا نتائج تک کا سبب بن سکتی ہیں، خاص طور پر اُن مریضوں کے لیے جو ان ادویات پر اہم علاج کے لیے انحصار کرتے ہیں۔ عوام کو سختی سے ہدایت کی گئی کہ وہ ان مبینہ ادویات کا استعمال نہ کریں۔نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا کہ صارفین...
یوکرین کی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ روس کے لیے لڑنے والا ایک بھارتی نوجوان ہتھیار ڈال کر ان کی قید میں آ گیا ہے۔ یوکرینی میڈیا کے مطابق گرفتار شخص کی شناخت 22 سالہ مجوتی ساحل محمد حسین کے نام سے ہوئی ہے جو بھارتی ریاست گجرات کے ضلع موربی کا رہائشی بتایا جا رہا ہے۔ بھارتی وزارتِ خارجہ کے ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ یوکرین میں ایک بھارتی شہری کی گرفتاری سے متعلق رپورٹس موصول ہوئی ہیں اور اس معاملے کی تفصیلات کی تصدیق کا عمل جاری ہے۔ گرفتار بھارتی شہری نے اپنے بیان میں بتایا کہ وہ منشیات کے مقدمے میں 7 سال قید کاٹ رہا تھا، تاہم روسی حکام نے اسے سزا معاف کرنے...
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے پٹوار خانوں میں پرائیویٹ افراد کے کام کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لگتا ہے سیکرٹریز سمیت نیچے کسی کے بس کی بات نہیں، وزیر کو بلانا پڑے گا۔ اسلام آباد کے پٹوار خانوں میں پرائیویٹ افراد کے کام کرنے کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ دوران سماعت، اسٹیٹ کونسل عبد الرحمٰن نے اسٹبلشمنٹ ڈویژن اور وزارت داخلہ کی رپورٹ پیش کی جس میں بتایا گیا کہ اسٹبلشمنٹ ڈویژن اور وزارت داخلہ نے پٹواریوں کی 35 خالی آسامیاں پُر کرنے کی منظوری دے دی جبکہ وزارت خزانہ نے تاحال اسامیاں پُر کرنے کی منظوری نہیں دی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے ریمارکس دیے کہ امید ہے...
پاکستان ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ) نے بدھ کے روز دو ادویات کو ’جعلی‘ قرار دیتے ہوئے ان کی ضبطی کے احکامات جاری کر دیے۔ اتھارٹی کے جاری کردہ بیان کے مطابق ایفاسٹن گولی یعنی ڈائیڈروجیسٹرون 10 ملی گرام اور پیرا کیئر سسپنشن 60 ملی لیٹر یعنی پیراسیٹامول 120 ملی گرام فی 5 ملی لیٹر میں فعال اجزا موجود نہیں پائے گئے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں تیار شدہ کھانسی کے شربت میں زہریلا مواد شامل، ڈریپ کا کریک ڈاؤن نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ اس طرح کی جعلی ادویات عوامی صحت کے لیے سنگین خطرہ ہیں، کیونکہ یہ علاج کی ناکامی، بیماری میں شدت، یا جان لیوا نتائج کا سبب بن سکتی ہیں، خصوصاً ان مریضوں کے لیے جو ان دواؤں پر علاج...
عمران خان نے علی امین گنڈاپور کو وزیراعلیٰ کے عہدے سے ہٹانے کے احکامات جاری کردیے WhatsAppFacebookTwitter 0 8 October, 2025 سب نیوز راولپنڈی(آئی پی ایس) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔بانی پی ٹی آئی نے علی امین گنڈاپور کو عہدے سے ہٹانے کے احکامات پارٹی کو جاری کر دیئے ہیں۔ عمران خان کی جانب سے سہیل آفریدی کو نیا وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا نامزد کر دیا گیا ہے۔پی ٹی آئی کے فوکل پرسن رائے سلمان نے بتایا کہ عمران خان نے توشہ خانہ کیس کی سماعت کے دوران پارٹی رہنماؤں کو احکامات دیے۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے...
پاکستان کرکٹ بورڈ آئندہ سال بھی پاکستان سپر لیگ رمضان کے بعد اپریل اور مئی میں کراناچاہتا ہے، دو اضافی ٹیموں کے ساتھ پی ایس ایل 11، انڈین پریمیئر لیگ کے ساتھ ہوگی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل فرنچائز اور پی سی بی کے درمیان بہت سارے معاملات حل طلب ہیں اور ابھی تک باضابطہ ایسی میٹنگ نہیں ہوئی جس میں اگلی پی ایس ایل پر بات چیت ہو۔اگلے سال کے شروع میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی وجہ سے پی ایس ایل فروری مارچ میں کرانا ممکن نہیں ہے۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز ہوگی جس کے بعد پاکستان اور بنگلا...
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اکتوبر2025ء) ریاستی انتظامیہ کی مخالفت اور مقدمات دائر کیے جانے کے باوجود ٹرمپ انتظامیہ نے نیشنل گارڈ الی نوائے بھیج دیے۔ٹیکساس سے آئے اہلکاروں نے پوزیشن سنبھال لی، نیشنل گارڈ کو امریکی فوج کے ریزور سینٹر میں ٹہرایا گیا ہے۔(جاری ہے) ٹرمپ انتظامیہ مختلف ریاستوں میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد کیخلاف سخت کریک ڈاون کررہی ہے تاہم ڈیموکریٹک ریاست میں نیشنل گارڈ کی تعیناتی کا سبب نہیں بتایا گیا۔ شکاگو میں جرائم کی شرح کم ہونے کے باوجود امریکی صدر کا دعوی ہے کہ ریاست الی نوائے کی صورتحال افغانستان سے بھی بدتر ہے۔ امریکا میں ڈیڑھ سو برس سے نافذ قانون کے تحت فوج کو داخلی...
فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ و سیکنڈری ایجوکیشن (ایف بی آئی ایس ای) نے پاسنگ مارکس کو موجودہ 33 فیصد سے بڑھا کر 40 فیصد کر دیا ہے، ساتھ ہی ایک نیا گریڈنگ سسٹم بھی متعارف کرایا گیا ہے۔ نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق نیا نظام اگلے سال سے سالانہ امتحانات میں نافذ کیا جائے گا۔ ایف بی آئی ایس ای کے ایک عہدیدار کے مطابق فی مضمون موجودہ پاسنگ مارکس 33 فیصد ہیں لیکن اگلے سال سے 40 فیصد کو پاسنگ مارکس تصور کیا جائے گا۔ ایف بی آئی ایس ای نے اپنے پرانے گریڈنگ سسٹم (اے، بی، سی، ڈی، ای) میں بھی تبدیلی کی ہے اور اس کی جگہ نئی کارکردگی کے اشاریے متعارف کرائے ہیں،...
انسدادِ دہشتگردی عدالت راولپنڈی نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کے قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ مقدمہ 26 نومبر کے احتجاج سے متعلق ہے، جو تھانہ صادق آباد میں علیمہ خان سمیت 10 ملزمان کے خلاف درج کیا گیا تھا۔ آج ہونے والی سماعت میں دیگر تمام ملزمان عدالت میں پیش ہوئے، تاہم علیمہ خان حاضر نہ ہوئیں۔ مزید پڑھیں: برطانوی سیکریٹری خارجہ نے عمران خان کو ملک چھوڑنے کی پیشکش کی، علیمہ خان کا انکشاف ان کی جانب سے وکلا فیصل ملک اور حسنین سنبل نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی، مگر عدالت نے یہ درخواست مسترد کر دی۔ پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے مؤقف اختیار کیا کہ دونوں وکلا نے علیمہ...
اسلام آباد: سمندر پار پاکستانیوں کی سہولت کے لیے نادرا نے 4 ممالک میں اپنے کاونٹرز کھول دیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق نادرا نے کینیڈا کے شہروں مونٹریال اور وینکوور میں پاکستانی ایمبیسی میں کاؤنٹر کھول دیے ہیں۔ اٹلی کے شہر میلان، بحرین کے شہر مناما اور اردن کے شہر عمان میں نادرا سہولت کاؤنٹرز کھولے گئے ہیں۔ ترجمان نادرا کے مطابق تمام کاؤنٹرز پاکستانی سفارتخانوں میں کھولے گئے ہیں، اٹلی کے شہر روم میں بھی جلد نادرا کاؤنٹر کھول دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ نادرا آئے روز اپنے نظام میں بہتری لا رہی ہے اور سسٹم کو ڈیجیٹائز بھی کر رہی ہے۔ پاکستانی شہری گھر بیٹھے نادرا کی آن لائن ایپ ’’پاک آئی ڈینٹٹی‘‘ کے ذریعے...
رپورٹس کے مطابق، وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے حکم پر احتجاج روکنے کی آڑ میں اتحادِ ملت کونسل کے رہنماؤں اور دیگر مسلمانوں کی املاک کو بلڈوزر سے مسمار کر دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اترپردیش کے شہر بریلی میں مودی حکومت کے زیر اثر ہندوتوا نظریے کی انتہا نے ایک بار پھر مسلم دشمنی کو بے نقاب کر دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، کانپور سے شروع ہونے والے "آئی لو یو محمد (ص)" احتجاج کے بعد ریاستی حکومت نے مسلمانوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق، وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے حکم پر احتجاج روکنے کی آڑ میں اتحادِ ملت کونسل کے رہنماؤں اور دیگر مسلمانوں کی املاک کو بلڈوزر سے مسمار...
یوکرین کی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ایک بھارتی شہری کو گرفتار کیا ہے جو روسی فوج کے لیے جنگ لڑ رہا تھا۔ بھارت نے اس اطلاع کی باضابطہ تصدیق سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ معاملے کی جانچ کر رہا ہے۔ یوکرینی میڈیا رپورٹس کے مطابق گرفتار شخص کی شناخت مجوتی ساحل محمد حسین کے طور پر ہوئی ہے، جو گجرات کے موربی ضلع کا رہائشی بتایا جا رہا ہے اور اس کی عمر 22 سال ہے۔ بھارتی وزارتِ خارجہ کے ذرائع نے بتایا کہ وہ اس رپورٹ کی صداقت معلوم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ یوکرین کی جانب سے انہیں ابھی تک کوئی باضابطہ اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ یوکرین کی فوجی ویڈیو...
حماس نے غزہ جنگ بندی معاہدے کیلئے اہم مطالبات پیش کردیے WhatsAppFacebookTwitter 0 7 October, 2025 سب نیوز قاہرہ (آئی پی ایس )فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ تنظیم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے منصوبے کی بنیاد پر غزہ جنگ کے خاتمے کے لیے معاہدہ چاہتی ہے تاہم اس کے کچھ بنیادی مطالبات برقرار ہیں۔حماس کے سینئیر رہنما فوزی برہوم نے 7 اکتوبر 2023 کے حملے کو 2 سال مکمل ہونے پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں کہا کہ جنگ بندی معاہدے پر مذاکرات کے لیے مصر میں موجود حماس کا وفد ایسے معاہدے تک پہنچنے کے لیے تمام رکاوٹیں دور کرنے پر کام کر رہا ہے جو غزہ کے عوام کی امنگوں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">قاہرہ:۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے غزہ امن منصوبے پر مصر میں جاری مذاکرات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق حماس نے 6 مطالبات مذاکرات کاروں کے سامنے رکھ دیے۔حماس کے ترجمان فوزی برہوم نے بتایا کہ ان کا وفد ایک ایسے معاہدے کے لیے کوشاں ہے جو غزہ کے عوام کی امنگوں کی عکاسی کرے اور مذاکرات کی تمام رکاوٹوں کو ختم کرے۔حماس کے بنیادی مطالبات میں غزہ میں مستقل اور جامع جنگ بندی، غزہ سے اسرائیلی فوج کا مکمل انخلا، انسانی اور امدادی سامان کی بلا تعطل ترسیل، بے گھر ہونے والے شہریوں کی واپسی اور فلسطینی و اسرائیلی قیدیوں کے تبادلے کا ایک منصفانہ معاہدہ شامل ہے۔ترجمان حماس نے...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پیش کردہ غزہ امن منصوبے پر مصر میں جاری مذاکرات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے مستقل جنگ بندی اور اسرائیلی افواج کے مکمل انخلا سمیت کئی بنیادی مطالبات پیش کردیے ہیں۔ الجزیرہ کے مطابق حماس نے مصر میں جاری بات چیت کے دوران اپنے مؤقف اور شرائط کی تفصیلات واضح کر دی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: غزہ جنگ کے 2 سال: امریکا کی جانب سے اسرائیل کو 21.7 ارب ڈالر کی فوجی امداد کا انکشاف حماس کے ترجمان فوزی برہوم نے بتایا کہ ان کا وفد ایک ایسے معاہدے کے لیے کوشاں ہے جو غزہ کے عوام کی امنگوں کی عکاسی کرے اور مذاکرات کی...
افغانستان میں فوجی انفرا اسٹرکچر کی کوششیں ناقابلِ قبول: ماسکو فارمیٹ کا مشترکہ اعلامیہ WhatsAppFacebookTwitter 0 7 October, 2025 سب نیوز ماسکو(آئی پی ایس )روس میں افغانستان سے متعلق ماسکو فارمیٹ کا اجلاس ختم ہوگیا ہے، جس کے مشترکہ اعلامیے میں افغانستان میں فوجی انفرا اسٹرکچر کی کوششوں کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ افغان سرزمین کسی ملک کی سلامتی کے لیے خطرہ نہ بنے۔منگل کو روس میں افغانستان سے متعلق ماسکو فارمیٹ کا ساتواں اجلاس اختتام پذیر ہوگیا، جس میں پہلی بار طالبان کے وزیر خارجہ نے بھی شرکت کی جب کہ اجلاس کے بعد ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔ اعلامیے میں افغانستان میں فوجی ڈھانچے یا انفرا اسٹرکچر کی کسی بھی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستوں کی سماعت براہِ راست نشر کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔دورانِ سماعت جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ ہمارا المیہ ہے ہم ہر چیز کا غلط استعمال کرتے ہیں، ہم نے لائیو اسٹریمنگ سے عوام کو تعلیم دینا چاہی، مگر خود ایکسپوز ہوگئے۔جسٹس عائشہ ملک نے حکومت کے مؤقف سے متعلق استفسار کیا جس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ لائیو اسٹریمنگ کا معاملہ انتظامی نوعیت کا ہے۔ اس موقع پر جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ یعنی بینچ جو فیصلہ کرے، حکومت اس پر متفق ہے۔کے پی حکومت کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ کسی جج پر ذاتی اعتراض نہیں،...
معرکہِ حق میں پاکستان کے ہاتھوں زلت آمیز شکست کے بعد بھارتی عسکری قیادت پر تنقید اور سوالات زور پکڑ گئے۔ پاکستان سے شکست کے بعد بھارت کی جانب سے متضاد بیانات اور تاثر سازی نے خطے میں معلوماتی جنگ کو بھی جنم دے دیا ہے۔ پاکستان کی طرف سے یہ دعویٰ سامنے آیا کہ معرکہِ حق کے دوران پاک فضائیہ نے متعدد بھارتی طیارے مارگرائے؛ جن میں چینی ساختہ J-10C طیاروں کی کارکردگی کو خاص طور پر اجاگر کیا گیا، اس دعوے کی حوالہ جاتی کوریج بین الاقوامی میڈیا نے بھی کی ہے۔ دوسری جانب بھارت کی عسکری قیادت نے کچھ مرحلوں پر دعوؤں کو رد یا محتاط انداز میں جانچا اور بھارتی ایئر چیف/ اعلیٰ افسران نے جانکاری...
کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے ٹی ایم سی گڈاپ اور ابراہیم حیدری کے درمیان ٹیکس وصولی کے تنازع سے متعلق توہین عدالت کی درخواست پر چیئرمین ٹی ایم سی ابراہیم حیدری سمیت 6 افسران کو معطل کر دیا۔ ہائیکورٹ میں ٹی ایم سی گڈاپ اور ابراہیم حیدری کے درمیان ٹیکس وصولی کے تنازع سے متعلق توہین عدالت کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل احمد مسعود ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ عدالت نے ٹاؤن کے درمیان ٹیکس وصولی کا تنازع حل کرنے کے لیے وزیر اعلیٰ سندھ کے روبرو پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔ ٹی ایم سی ابراہیم حیدری نے ٹیکس وصولی کے لیے جامشورو پر غیر قانونی چنگی بنا دی ہے۔ وکیل درخواست گزار نے...
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا وزیراعظم شہباز شریف ملائیشیا کا سرکاری دورہ مکمل ہونے کے بعد وطن واپس روانہ ہوگئے۔ملائیشین وزیراعظم انور ابراہیم نے کوالا لمپور ایئرپورٹ پر شہباز شریف کو الوداع کیا۔وزیراعظم کے دورۂ ملائیشیا کے دوران غیر معمولی گرمجوشی دیکھنے میں آئی۔ شہباز شریف کو ان کی رہائش سے ایئرپورٹ تک غیر معمولی سرکاری پروٹوکول دیا گیا اور دورۂ ملائیشیا کا تصاویر پر مبنی یادگاری البم بھی پیش کیا گیا۔وزیراعظم آفس کے اعلامیے کے مطابق شہباز شریف ملائیشیا کے انتظامی مرکز پتراجایا گئے جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔اعلامیے میں بتایا کہ شہباز شریف کو ملائیشیا کی مسلح افواج کے دستے کی جانب سے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا تھا۔اعلامیے کے مطابق دونوں ممالک کے وزرائے اعظم کے...
جنوبی افریقی ویمن ٹیم کی بلے باز تزمین برٹس نے کئی نئے ریکارڈز قائم کردیے۔ گزشتہ روز اندور میں کھیلے گئے آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں تزمین برٹس نے شاندار سنچری اسکور کی۔ یہ ان کے ون ڈے کیریئر کی مجموعی طور پر ساتویں اور رواں برس پانچویں سنچری تھی۔ اس سنچری کے ساتھ ہی انہوں نے آسٹریلیا کی میگ لیننگ اور بھارت کی سمرتی مندھانا کا ریکارڈ توڑ دیا۔ تزمین برٹس ویمنز کرکٹ میں ایک کلینڈر ائیر میں سب سے زیادہ ون ڈے سنچریز بنانے والی پلیئر بن گئیں۔ Five centuries, one unforgettable year ???? Tazmin Brits sets a new benchmark in women's ODIs ????????#NZvSA #WorldCup2025 pic.twitter.com/NSog67TISF — Wisden (@WisdenCricket)...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت)تالابند ی کے بعد اسکول کھول گئے اور اساتذہ کے عالمی دن کے موقع پر گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول حاجی محمد اسماعیل لاکھو میں ایک پُر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق طویل تالابندی کے بعد اسکول ایک بار کھول گئے ہیں بچوں اور والدین دونوں نے خوشی کا اظہار کیا اور اساتذہ کے عالمی دن کے موقع پر اساتذہ کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول حاجی محمد اسماعیل میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں طلبا، اساتذہ اور مقامی معززین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر اسکول کے طلبا فرمان لاکھومزمل حسین زین العابدین میمن ریحان علی لغاری اور عقیل احمد نے اپنے تاثرات بیان...
آئی فون 17 سیریز کو باضابطہ طور پر پاکستان میں ایپل کے واحد مجاز تقسیم کار مرکنٹائل کے ذریعے پاکستان میں لانچ کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آئی فون کی نئی سیریز میں چار ماڈلز، آئی فون 17، آئی فون 17 پرو، آئی فون 17 پرو میکس اور الٹرا سلم آئی فون ایئر شامل ہیں۔ تمام ماڈلز پی ٹی اے سے منظور شدہ اور مقامی نیٹ ورکس کے ساتھ ہم آہنگ ہیں۔ خریداروں کو پی ٹی اے کی رجسٹریشن کے لیے کوئی اضافی چارجز ادا کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ مرکنٹائل نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ تمام ماڈلز باضابطہ وارنٹی اور بعد از فروخت سپورٹ کے ساتھ لانچ کیے گئے ہیں جو مستند چینلز کے ذریعے خریداری کرنے والے...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کیلیفورنیا سے فوجی دستے اورِیگون کے شہر پورٹ لینڈ روانہ کر دیے ہیں، حالانکہ ایک عدالت نے انہیں نیشنل گارڈ کی تعیناتی کی اجازت دینے سے انکار کر دیا تھا۔ ذرائع کے مطابق، صدر ٹرمپ نے یہ اقدام عدالتی حکم کو بائی پاس کرتے ہوئے کیا، اور اس کے بجائے لاس اینجلس میں پہلے سے تعینات نیشنل گارڈ کے فوجیوں کو پورٹ لینڈ بھیج دیا۔ کیلیفورنیا کے گورنر گیون نیوسم نے اس فیصلے پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس ’قانون کے حیرت انگیز غلط استعمال‘ کے خلاف عدالت میں مقدمہ دائر کریں گے۔دوسری جانب، ایلینوئے کے گورنر جے بی پرٹزکر نے الزام لگایا کہ ٹرمپ نے ٹیکساس نیشنل گارڈ کے فوجیوں...
گزشتہ چند روز سے سوشل میڈیا پر یہ بحث زور پکڑ چکی ہے کہ آیا پاکستان نے کبھی عمران خان سے بڑا کوئی کھلاڑی پیدا کیا ہے یا نہیں۔ اس بحث نے کھیلوں کے حلقوں سمیت عام صارفین کو بھی دو واضح گروہوں میں تقسیم کر دیا ہے، ایک طرف وہ افراد ہیں جو عمران خان کو پاکستان کا عظیم ترین کھلاڑی قرار دیتے ہیں، جبکہ دوسری جانب کچھ صارفین وسیم اکرم، شاہد آفریدی اور دیگر کرکٹرز کو اس اعزاز کا حقدار سمجھتے ہیں۔ Bigger in terms of Cricketing ability? Wasim Akram Bigger in terms of Star ability? Shahid Afridi https://t.co/F63a0dqiOl — Shehzad Ghias Shaikh (@Shehzad89) October 5, 2025 بحث میں شدت اس وقت آئی جب پاکستان کے لیجنڈری...
امریکی سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے شکاگو کو ’جنگی علاقہ‘ قرار دیتے ہوئے شہر میں وفاقی فوجیوں کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔ یہ فیصلہ مقامی ڈیموکریٹ رہنماؤں کی سخت مخالفت کے باوجود کیا گیا۔ ہوم لینڈ سیکیورٹی کی سیکریٹری کرسٹی نوم نے دفاع میں کہا کہ شکاگو واقعی جنگی زون بن چکا ہے۔ مزید پڑھیں: حماس نے امن منصوبے پر عملدرآمد سے انکار کیا تو صفحہ ہستی سے مٹا دیں گے، ٹرمپ کی دھمکی ادھر ریاست الینوائے کے گورنر جی بی پرٹزکر نے الزام لگایا کہ ریپبلکن رہنما جان بوجھ کر افراتفری پیدا کر رہے ہیں تاکہ فوجی مداخلت کا جواز بنایا جا سکے۔ فیڈرل کورٹ نے اس سے قبل اوریگن میں ایسی ہی تعیناتی کو غیر...
ہرجاس سنگھ نے 141 گیندوں میں 314 رنز بنا کر آسٹریلین کلب کرکٹ کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔ بیس سالہ آسٹریلوی کرکٹر ہرجاس سنگھ نے آسٹریلوی کلب کرکٹ کی تاریخ میں نیا باب رقم کیا ہے۔ انہوں نے پرٹن پارک میں سڈنی کرکٹ کلب کے خلاف 50 اوور کے گریڈ کھیل میں ویسٹرن سبربس کے لیے صرف 141 گیندوں پر 314 رنز بنائے۔ ان کی غیر معمولی اننگز میں 35 چھکے اور 14 چوکے شامل تھے جس سے یہ سڈنی فرسٹ گریڈ کرکٹ میں تیسرا سب سے بڑا انفرادی اسکور ہے اور آسٹریلیا کی فرسٹ گریڈ پریمیئر کرکٹ میں اب تک کا سب سے زیادہ محدود اوورز کا ریکارڈ ہے۔ سنگھ کی اننگز نے آسٹریلیا کے سابق کپتان باب...
—فائل فوٹو محکمۂ موسمیات نے طوفان شکتی کراچی سے 800 کلو میٹر جنوب مغرب میں ہونے کی تصدیق کی ہے۔محکمہ موسمیات کے اعلامیے کے مطابق طوفان آئندہ 12 گھنٹے کے دوران مزید کمزور ہو جائے گا۔اعلامیے کے مطابق طوفان شکتی کی وجہ سے سمندر میں طغیانی 7 اکتوبر بروز منگل تک رہ سکتی ہے۔
بلوچستان کے علاقے کورکی میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں نے پُرامن لوگوں پر حملہ کردیا. دہشتگردوں اور قبائل میں جھڑپ کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔ بلوچستان کے علاقے کورکی میں مقامی قبائل کے اصرار کے باوجود دہشتگردوں نے علاقہ خالی کرنے سے انکار کیا۔کلی آدم زئی کور کی خواتین نےقراآن کا واسطہ دیکر دہشتگردوں کو جانے کےلیے بھی کہا،دہشتگردوں نے کورکی میں مقامی خواتین کو مسلسل ہراساں کیا۔دہشتگردوں کے مذموم عزائم کے پیش نظر مقامی قبائل نے اپنے دفاع کا فیصلہ کیا. جھڑپ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور مقامی قبیلے کا ایک فرد شہید اور 2 زخمی ہوگئے۔ذرائع نے بتایا کہ دہشتگردوں کے مذموم عزائم کے پیش نظرمقامی قبائل نے اپنے دفاع کا فیصلہ...
لاہور: پاکستان ریلوے نے لاہور اور راولپنڈی کے درمیان چلنے والی ریل کار ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ کر دیا ہے، جس کا اطلاق آجسے ہو گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان پاکستان ریلوے نے کہا کہ ریل کار سبک خرام اور سبک رفتار کے کرایوں میں 150 سے 250 روپے تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔ کرایوں میں اضافے کے باوجود ریلوے انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ مسافروں کو اب سفر کے دوران ریفریشمنٹ بھی فراہم کی جائے گی تاکہ سہولت میں بہتری لائی جا سکے۔ ترجمان کے مطابق لاہور اور راولپنڈی کے درمیان مختلف کلاسز کے نئے کرائے درج ذیل ہیں ، اے سی پارلر کلاس کاکرایہ 2500 روپے ہوگیا ہے، اے سی بزنس کلاس کا...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) قائم مقام صدرِ پاکستان سردار ایاز صادق نے اساتذہ کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ اساتذہ معاشرے کی تعمیر و ترقی کے حقیقی معمار ہیں۔ انہوں نے اساتذہ کی لگن، محنت اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کے فروغ اور نوجوان نسل کی کردار سازی میں اساتذہ کا کردار بنیادی حیثیت رکھتا ہے۔ قائم مقام صدر نے کہا کہ دینِ اسلام نے معلم کو عظیم درجہ عطا کیا ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے خود فرمایا کہ “مجھے معلم بنا کر مبعوث کیا گیا۔” اسلامی تعلیمات میں حصولِ علم اور اساتذہ کے احترام کو بنیادی اصول قرار دیا گیا ہے۔ یہی...
پاکستان پیپلزپیپلز پارٹی (پی پی پی) نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے متنازعہ کینال منصوبے کے حوالے سے دیے گئے ریمارکس کو سی سی آئی کے فیصلے کی خلاف ورزی اور آئینی فورم کی توہین قرار دیا ہے۔ پی پی پی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے مطالبہ کیا کہ وہ مریم نواز کے بیانات کا نوٹس لیں اور پارٹی پالیسی واضح کریں۔ یہ بھی پڑھیں: کینالز منصوبہ ختم ہونے کے باوجود سندھ میں احتجاج کیوں جاری ہے؟ نثار کھوڑو نے کہا کہ سی سی آئی ایک آئینی فورم ہے جس نے متنازعہ کینال منصوبے کو متفقہ طور پر مسترد کیا ہے اور جب تک تمام صوبے اتفاق نہیں کرتے، کوئی کینال منصوبہ...
محکمہ جنگلی حیات نے افزائش کے سیزن میں سبز کچھوؤں کے مزید 120 بچے سمندر میں چھوڑ دیے ہیں۔محکمے کے اعداد و شمار کے مطابق چند دنوں میں سبز کچھوؤں کے 224 بچے سمندر میں چھوڑے گئے ہیں، جن میں 104 ننھے کچھوے گزشتہ ہفتے سمندر کے حوالے کیے گئے۔محکمہ جنگلی حیات کے مطابق اب تک گرین ٹرٹل کے 9 ہزار 500 انڈے گھونسلوں میں رکھے گئے ہیں۔محکمے کے مطابق افزائش نسل کے لیے کچھوے فروری تک پاکستان کے ساحلوں پر انڈے دینے کے لیے آتے ہیں۔
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اکتوبر2025ء)پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (پی این ایس سی)کے ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کا اعلان کر دیا گیا۔(جاری ہے) اس بات کا اعلان کراچی سے جاری اعلامیے میں کیا گیا ہے۔اعلامیے کے مطابق پی این ایس سی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی جانب سے افسران کو 4 بونس دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔