2025-09-18@10:03:59 GMT
تلاش کی گنتی: 570

«مہنگا ہونے کا امکان»:

(نئی خبر)
    حماس کا نازیوں سے موازنہ، ٹرمپ کے متنازعہ الفاظ پر ہنگامہ WhatsAppFacebookTwitter 0 9 April, 2025 سب نیوز واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک انتہائی متنازعہ بیان میں اسرائیلی یرغمالیوں کے معاملے پر حماس کو نازیوں سے تشبیہ دے دی، جس پر عالمی سطح پر شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔ یہ بیان انہوں نے پیر کے روز وائٹ ہاؤس میں اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے ساتھ ملاقات کے دوران دیا۔ جب ان سے اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کی کوششوں پر سوال کیا گیا تو انہوں نے براہِ راست جواب دینے کے بجائے نازی دور سے موازنہ شروع کر دیا۔ ٹرمپ نے کہا کہ “نازیوں کے برعکس، حماس نے یرغمالیوں کے ساتھ کوئی ‘محبت’ نہیں دکھائی۔”...
    پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 8 اپریل 2025ء) اسلام آباد میں تین روزہ بین الاقوامی اوورسیز کنونشن کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں ، حکومت پاکستان اور اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن ( او پی ایف ) کی طرف سے تارکین وطن کاروباری شخصیات کو دعوت نامے ارسال کردئے گئے ، وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اوورسیز کنونشن سے کلیدی خطاب کریں گے ، صدر پاکستان اور آرمی چیف سید عاصم منیر سے بھی اوورسیز شرکاء کی ملاقاتیں ترتیب دے دی گئی ہیں ، یورپ کی معروف کاروباری و سماجی شخصیت سردار ظہور اقبال چیئرمین پاکستان بزنس فورم فرانس کی قیادت میں یورپی یونین کے مختلف ممالک سے پچاس رُکنی کاروباری شخصیات کا وفد بھی اس اوورسیز کنونشن میں شرکت کرے گا...
    ملک میں حج آپریشن 2025ء کا آغاز 29 اپریل سے ہو گا۔ حج آپریشن کے حکام کے مطابق کراچی ایئر پورٹ سے پہلی حج پرواز 29 اپریل کو روانہ ہو گی۔ حکام کا کہنا ہے کہ مدینہ کے لیے پہلی حج پرواز ای آر 1611، 29 اپریل کو رات 10 بج کر 15 منٹ پر روانہ ہو گی، پرواز میں 285 عازمین سوار ہوں گے۔ حج آپریشن کے حکام حکام نے مزید بتایا ہے کہ تمام ابتدائی پروازیں مدینہ منورہ ایئر پورٹ پر اتریں گی۔ حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ 14 مئی سےحج پروازیں جدہ ایئر پورٹ کی جانب روانہ ہوں گی۔ Post Views: 2
    لاہور (خصوصی نامہ نگار) جماعت اسلامی پنجاب کے زیرِ اہتمام گندم کے بحران، حکومتی نااہلی اور کسان دشمن پالیسیوں کے خلاف آل پارٹیز کانفرنس میں امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 15 اپریل تک حکومت نے کاشتکاروں کے مطالبات نہ مانے تو ملک بھر میں اضلاع کی سطح پر ہر شہر میں کسانوں کے ساتھ مل کر جماعت اسلامی بھرپور اور زبردست احتجاج کرے گی۔ موجودہ حکومت کی جانب سے گندم کی قیمت میں بے حسی کا مظاہرہ کیا جانا اور سرکاری سطح پر گندم کی خریداری نہ کئے جانے سے نہ صرف زراعت تباہ ہوگی بلکہ کسانوں اور زمینداروں کا معاشی قتل بھی ہوگا۔ جب تک کسانوں اور زمینداروں کے مسائل...
    تہران (نیوزڈیسک)ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے سنیچر کو اپنے پارلیمانی امور کے نائب کو انٹارکٹیکا کے مہنگے دورے پر برطرف کر دیا ہے۔ ان کے نائب نے یہ دورہ ایک ایسے وقت میں کیا ہے جب ملک میں شدید معاشی بحران کی وجہ سے افراط زر کی شرح بہت بلند ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق حالیہ دنوں میں سوشل میڈیا پر شیئر ہونے والی ایک تصویر میں برطرف ہونے والے نائب صدر شہرام دبیری کو ایک خاتون کے ساتھ دکھایا گیا ہے جس کی شناخت ان کی اہلیہ کے طور پر کی گئی ہے، اور وہ پلانس کروز جہاز کے قریب کھڑے دکھائی دے رہے ہیں۔ ایرانی صدر نے سرکاری نیوز ایجنسی ارنا کی طرف...
    لاہور (نیوز رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سپورٹس ایونٹس معاشرے میں امن اور ترقی کی راہ ہموار کرتے ہیں۔ ہر کمیونٹی کی سماجی ترقی اور امن کو فروغ دینے کے لیے کھیلوں کی سرگرمیوں کو امن کے طور پر منایا جاتا ہے۔ امن اور کھیل لازم و ملزوم ہیں، امن ہو گا تو کھیل ہوں گے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ترقی اور امن کے لیے کھیلوں کا عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ کھیلوں کے عالمی دن کو منانے کا مقصد دنیا میں امن کا فروغ ہے۔ پنجاب میں کھیلوں کے فروغ کے لئے کھیلتا پنجاب پروگرام شروع کیا گیاہے۔ پنجاب میں پنک گیمز امن اور مساوی ترقی کا...
    لاہور( این این آئی)امریکہ کی طرف سے پاکستانی مصنوعات پر 29 فیصد ٹیرف عائد کرنے کے معاملہ پر حکومت نے اسٹیک ہولڈرز کا اہم اجلاس آج ( پیر) کے روز طلب کر لیا ۔وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ اجلاس کی صدارت کریں گے ، اجلاس میں پاکستانی مصنوعات پر 29 فیصد ٹیرف کے ممکنہ اثرات کا تجزیہ کیا جائے گا۔
    لاہور میں ایس او ایس ویلیج کی پچاسویں سالگرہ کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے آج مجھے یہاں بھیجا ہے، میں ان کا مشکور ہوں اور گولڈن جوبلی پر چلڈرن ویلیج پاکستان کو مبارکباد دیتا ہوں، آپ کا بورڈ اجازت دیے تو ایک بچے کے ہائر ایجوکیشن کے اخراجات اٹھا سکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ ملک میں معیشت کے استحکام کے ساتھ نئے روزگار پیدا ہو رہے ہیں۔ انہوں نے لاہور میں ایس او ایس ویلیج کی پچاسویں سالگرہ کے موقع پر تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی، تقریب میں ادارے کی صدر ثریا انور، سینیٹر ولید اقبال، کامران لاشاری،...
    ویب ڈیسک :وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ  نے کہا ہے کہ پاکستانی معیشت مشکلات میں تھی اب بہتری کی طرف جا رہی ہے۔ لاہور میں تقریب سے خطاب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک میں معاشی استحکام کے ساتھ روزگار کے نئے مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔" وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ  وزیراعظم شہباز شریف کی طرف سے 10 کروڑ روپے ایس او ایس کو دیئے جاتے ہیں۔ خوشی ہے کہ ایس او ایس کے بچے تعلیم کے ہر شعبے میں آگے جارہے ہیں۔ بہت بڑے ہاسپٹل کے سربراہ کو کورونا ہو گیا
    پشاور (نوائے وقت رپورٹ) پی ٹی آئی خیبر پی کے کے صدر جنید اکبر نے کہا ہے کہ اگلے ہفتے پورے صوبے میں احتجاجی تحریک کا آغاز ہو گا۔ احتجاج کیلئے جو حکم ہو گا وہ کریں گے۔ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کو ہٹانے کی کوئی بات نہیں ہوئی۔ علی امین گنڈا پور کو بانی پی ٹی آئی نے وزیراعلیٰ بنایا ہے، وزیراعلیٰ کے وکٹ کے دونوں طرف کھیلنے پر تبصرہ نہیں کروں گا۔ پارٹی کی سینئر قیادت نے وزیراعلیٰ کے بیان کا نوٹس لیا ہے۔ دونوں فریقین کو صبر اور تحمل کا مشورہ دیا گیا ہے۔ پولیٹیکل کمیٹی معاملے کو جلد حل کر لے گی ۔ میرے اور وزیراعلیٰ کے درمیان بھی اختلاف تھا، پارٹی میں اختلافات ہوتے...
    میڈیا سے گفتگو میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ شہر میں ٹریفک گردی سے متاثرہ افراد کو 12 اپریل 2025ء کے روز گورنر ہاﺅس کراچی آنے کی دعوت دیتا ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ شہر میں ٹریفک گردی سے متاثرہ افراد کو 12 اپریل 2025ء کے روز گورنر ہاﺅس کراچی آنے کی دعوت دیتا ہوں، متاثرہ افراد کو 80 گز کے پلاٹ دیں گے اور ان کے ساتھ مل کر آئندہ کا لائحہ عمل بھی بنائیں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرجانی یوسف گوٹھ میں ٹریفک گردی کا شکار نذر عباس کے گھر تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ گورنر سندھ نے متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی...
    پی ٹی آئی سندھ کے صدر کا کہنا تھا کہ سندھ کے باسیوں کے لیے اب وقت ہے کہ وہ ان کے حقوق غصب کرنے والوں کے خلاف اعلان جنگ کردیں بصورت دیگر وہ اور ان کی آنے والی نسل بدتر غلامی کی زندگی بھوک افلاس بدحالی بدامنی اور قید و بند کی زندگی بسر کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ وہ حقوق غصب کرنے والے ظالموں کے دشمن اور مظلوم طبقے کے مددگار ہیں، پیپلز پارٹی پارلیمینٹرین کے سربراہ آصف علی زرداری اور اس کے حواریوں نے سندھو دریا کے نہری پانی پر ڈاکہ اور شہری علاقوں کے عوام کو پیاسا مارنے اور سندھ کی زراعت کو تباہی...
    وزیراعظم کی جانب سے بجلی کی قیمتو ں میں کمی  کے اعلان کے بعد لائف لائن صارفین کے لیے بجلی کا ٹیرف 4 روپے 78 پیسے مقرر کردیا گیا، سویونٹ تک استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کے لیے بجلی نرخ 9 روپے 37 پیسے فی یونٹ مقرر کیے گئے ہیں۔اس کے علاوہ  100 یونٹ استعمال کرنے والے پروٹیکٹیڈ صارفین کے لیے 8 روپے 52 پیسے مقرر کیے گئے، دوسو یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے پروٹیکٹیڈ صارفین کے لیے 11 روپے 51 پیسے فی یونٹ مقرر کیے گئے۔ تین سو یونٹ استعمال کرنے والے نان پروٹیکٹیڈ صارفین کے لیے بجلی کا ٹیرف 34 روپے 3پیسے فی یونٹ، تین سو یونٹ استعمال کرنے والے نان پروٹیکٹیڈ  ٹی او یوصارفین کے لیے...
    عید الفطر  کے پہلے روز مرغی، بکرے، گائے  کے گوشت،  چینی، سبزیاں اور پھل سب مہنگے ہو گئے۔  رپورٹ کے مطابق عید الفطر کی چھٹیاں منڈیاں بند دکانداروں نے من مانیاں شروع کر دی، مرغی کا ریٹ 595 لیکن 800 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بکرے کا چھوٹا گوشت 1900 کی بجائے 2500سے2700 روپے کلو میں فروخت ہو رہا ہے، چینی 163 روپے کی بجائے 180 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔ اس کے علاوہ گائے کا بڑا گوشت 900 روپے کی بجائے 1300 روپے کلو فروخت ہو رہا ہے،  الو دوئم 70 روپے کلو ٹماٹردوئم سے 100 روپے کلو، پیاز سوئم80روپے کلو  فروخت ہو رہا ہے، کیلا 300 کا درجن سیب 400 روپے کلو خربوزہ 250 روپے کلو ہورہا ہے۔ شہریوں...
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) صدر مملکت آصف علی زرداری نے عید الفطر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پوری قوم اور عالمِ اسلام کو عید الفطر پر دلی مبارکباد دیتا ہوں۔ خوشی کا یہ دن ہمیں رمضان المبارک کی برکتوں، عبادات اور تقوی کے سفر کے بعد نصیب ہوتا ہے۔ عیدالفطر اللہ تعالی کا انعام ہے جو  اللہ نے ہمیں روزے کی عبادت پر عطا کیا ہے۔ عیدالفطر کے موقع پر ہمیں اپنے ان بہن بھائیوں کو یاد رکھنا چاہیے جو معاشی مشکلات کا شکار ہیں۔ اصل خوشی دوسروں کے ساتھ اپنی خوشیاں بانٹنے میں ہے۔ ہمیں چاہیے کہ زکوۃ، صدقات اور فطرانہ بڑھ چڑھ کر ادا کریں تاکہ کوئی بھی ضرورت مند عید کی خوشیوں سے...
    اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنا اللّٰہ نے کہا ہے  نہروں کا مسئلہ فیڈریشن سے بڑا نہیں، نہروں پر اتفاق رائے ہوگا تو بات آگے بڑھے گی۔ انہوں نے کہا  وزیراعظم اور بلاول بھٹو کی ملاقات میں کینالز کا مسئلہ زیر بحث آیا، وزیراعظم نے معاملہ اتفاق رائے سے حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔  رانا ثنا اللّٰہ نے کہا سندھ میں کینالز کے خلاف پیپلز پارٹی اور فیڈریشن پر حملے ہو رہے ہیں۔  پیپلز پارٹی کو رد عمل دینا چاہیے، فیڈریشن کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔ رانا ثنااللّٰہ نے کہا ہمیں اکھٹے ہو کر ملک کو معاشی بحران سے نکالنا چاہیے، بجلی کے نرخ...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 مارچ2025ء)حکومت کا رمضان المبارک کے آخری ہفتے میں مہنگائی کم ہو جانے کا دعوٰی، مہنگائی میں کمی کے حکومتی دعووں کے باوجود عید سے قبل ایل پی جی، گوشت، دالوں، سبزیوں سمیت 10 اشیاء مزید مہنگی ہو گئیں۔ وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں مسلسل دوسرے ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں اضافے کی رفتار 0.15 فی صد کم ہوئی ہے جبکہ ملک میں سالانہ بنیادوں پر مہنگائی بڑھنے کی شرح منفی 1.26فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔وفاقی ادارہ شماریات نے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی رپورٹ جاری کی جس میں بتایا گیا کہ ایک ہفتے میں 10 اشیائے ضروریہ...
    حکومت کا مسلسل دوسرے ہفتے مہنگائی میں کمی کا دعوی، 10اشیا مہنگی ہو گئیں WhatsAppFacebookTwitter 0 28 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)حکومت نے مہنگائی کی شرح میں مسلسل دوسرے ہفتے کمی کا دعوی کیا ہے جب کہ اسی دورانیے میں 10 اشیائے ضروریہ مزید مہنگی ہو گئیں۔وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں مسلسل دوسرے ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں اضافے کی رفتار 0 اعشاریہ15فی صد کم ہوئی ہے جب کہ ملک میں سالانہ بنیادوں پر مہنگائی بڑھنے کی شرح منفی 1اعشاریہ26فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ وفاقی ادارہ شماریات نے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی رپورٹ جاری کی، جس میں بتایا گیا...
    اسلام آباد: حکومت نے مہنگائی کی شرح میں مسلسل دوسرے ہفتے کمی کا دعویٰ کیا ہے جب کہ اسی دورانیے میں 10 اشیائے ضروریہ مزید مہنگی ہو گئیں۔   وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں مسلسل دوسرے ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں اضافے کی رفتار 0.15 فی صد کم ہوئی ہےجب کہ ملک میں سالانہ بنیادوں پر مہنگائی بڑھنے کی شرح منفی 1.26فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ وفاقی ادارہ شماریات نے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی رپورٹ جاری کی، جس میں بتایا گیا کہ ایک ہفتے میں 10 اشیائے  ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 10 اشیا کی قیمتوں میں کمی جب...
    شہریوں کا کہنا ہے کہ ایک طرف مہنگائی میں دن بہ دن اضافہ ہو رہا ہے تو دوسری جانب بے روزگاری بھی بڑھ رہی ہے۔ روزگار نہ ہونے کی وجہ سے گھر کا کرایہ، بجلی، گیس اور پانی کے بلز ادا کرنا مشکل ہو رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں بے امنی سے کاروبار منتقل ہونے کے نتیجے میں صوبے میں بے روزگاری بڑا چیلنج بن گیا۔ تفصیلات کے مطابق ملٹی نیشنل کمپنیوں اور صنعتکاروں کے امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورت حال کے باعث دوسرے صوبوں کو منتقل ہونے کے بعد صوبائی دارالحکومت پشاور سمیت خیبر پختونخوا میں بیروزگارى میں اضافہ ہوگیا ہے، جس کی وجہ سے لوگوں کى روزمرہ زندگی انتہائی مشکلات کا شکار ہے۔ شہریوں...
    پشاور: خیبر پختونخوا میں بے امنی سے کاروبار منتقل ہونے کے نتیجے میں صوبے میں بے روزگاری بڑا چیلنج بن گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ملٹی نیشنل کمپنیوں اور صنعتکاروں کے امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورت حال کے باعث دوسرے صوبوں کو منتقل ہونے کے بعد صوبائی دارالحکومت پشاور سمیت خیبر پختون خوا میں بیروز گارى میں اضافہ ہوگیا ہے، جس کی وجہ سے لوگوں کى روزمرہ زندگی انتہائی مشکلات کا شکار ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ایک طرف مہنگائی میں دن بہ دن اضافہ ہو رہا ہے تو دوسری جانب بے روزگاری بھی بڑھ رہی ہے۔ روزگار نہ ہونے کی وجہ سے گھر کا کرایہ، بجلی، گیس اور پانی کے بلز ادا...
    اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکا  کی قائم مقام سفیر نتالی  بیکر نے ملاقات کی، جس میں پاک امریکا تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور سمیت دو طرفہ تعاون اور دہشت گردی کے خلاف باہمی اشتراک کار بڑھانے کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔ قائم مقام امریکی سفیر کی جعفر ایکسپریس اور دیگر  دہشتگردانہ حملوں کی مذمت اور  شہداء کے خاندانوں سے تعزیت  کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات میں جاں بحق افراد کے خاندانوں سے دلی ہمدردی ہے۔ ملاقات میں رواں سال جون میں کاونٹر ٹیررزم ڈائیلاگ کرانے پر اتفاق کیا گیا۔ وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری، امریکا کے پولیٹیکل قونصلر زیک ہارکن...
    اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور خارجہ سید طارق فاطمی نے اہم امریکی حکام سے ملاقاتیں کیں جس میں انہوں نے پاک امریکا دوطرفہ تعلقات بالخصوص تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں، علاقائی صورتحال اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ امریکا میں پاکستانی سفارتخانے کی پریس ریلیز کے مطابق معاون خصوصی نے سینئر بیورو آفیشل قائم مقام انڈر سیکرٹری آف سٹیٹ برائے سیاسی امور لیزا کینا اور سینئر ڈائریکٹر برائے جنوبی اور وسطی ایشیا نیشنل سکیورٹی کونسل رکی گل سے ملاقات کی۔ انہوں نے رینکنگ ممبر کانگریس رکن گریگوری میکس، ذیلی کمیٹی برائے جنوبی اور وسطی ایشیا کے چیئرمین، ایوان کی خارجہ امور کی کمیٹی...
    ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جموں ڈویژن میں ڈاکٹروں کی 980 آسامیاں جبکہ کشمیر ڈویژن میں 420 آسامیاں خالی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض حکام نے اعتراف کیا ہے کہ علاقے میں تقریباً 5603 ڈینٹل سرجن بے روزگار ہیں۔ ذرائع کے مطابق یہ بات کنگن سے نیشنل کانفرنس کے رکن اسمبلی میاں مہر علی کے ایک سوال کے تحریری جواب میں وزیر صحت سکینہ ایتو نے قانون ساز اسمبلی کو بتائی۔ انہوں نے کہا کہ پورے جموں و کشمیر میں تقریبا 5603 ڈینٹل سرجن بے روزگار ہیں۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جموں ڈویژن میں ڈاکٹروں کی 980 آسامیاں جبکہ...
    پاکستان کوسٹ گارڈزنے غیرقانونی ماہی گیری اوراسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 3 ٹرالر ضبط کر لیے۔ ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈز کے مطابق ٹرالنگ ماہی گیری کا ممنوع طریقہ ہے جو نہ صرف سمندری ماحولیات کو نقصان پہنچاتا ہے بلکہ ماہی گیروں کے روزگار کو بھی متاثر کرتا ہے۔ ٹرالنگ والی کشتیاں دیگر غیر قانو نی سر گرمیوں، ہتھیاروں اور منشیات کی اسمگلنگ میں بھی ملوث ہوتی ہیں۔ پاکستان کوسٹ گارڈز نے گزشتہ ہفتے سفینہ عبدالرحمن نامی فشگنگ ٹرالر کوغیر قانونی ٹرالنگ کرتے ہوئے گرفتار کر لیا۔ علاوہ ازیں یکم جنوری سے25 مارچ 2025تک غیر قانونی ماہی گیری کے خلاف آ پریشن کے دوران  2   ٹرالر کو پہلے ہی ضبط کیا جا چکا ہے۔ مزید پڑھیں: پاکستان کوسٹ گارڈز کی...
    گینگ وار کمانڈر نے پولیس اہلکار سے بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہم چاہتے ہیں اب آپ بھی ڈیوٹی کرو، اب پورے شہر میں کارروائی کروں گا، دیکھو تم اب، بہت آرام کرلیا آپ لوگوں نے، پولیس اہلکار نے جواب دیا کہ اب ہم بھی آرام سے نہیں ہیں، ہم تیار بیٹھے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گینگ وار کمانڈر نے پولیس کو دھمکیاں دیتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں اتنے لوگ ماروں گا کہ مجبور ہو جاؤ گے۔ پولیس اہل کار اور گینگ وار کمانڈر وصی اللہ لاکھو کے درمیان ہونے والی گفتگو کی ریکارڈنگ منظرعام پر آگئی ہے، جس میں گینگ وار کمانڈر وصی اللہ لاکھو نے کہا کہ چھالیہ کا دو نمبر کام کریں گے اور پیسے...
    بھارت کے سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے ویرات کوہلی کوکیے گئے میسج کے متعلق بات کرنے سے صاف انکار کر دیا۔ بھارت کے سابق کپتان ویرات کوہلی اس متعلق متعدد بار بتا چکے ہیں کہ جب انہوں نے بھارت کی ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی چھوڑنے کا فیصلہ کیا تو سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی وہ واحد کرکٹر تھے جنہوں نے ان کو ٹیکسٹ کیا۔ البتہ، جب حال ہی میں ایک انٹرویو میں ایم ایس دھونی سے اس متعلق پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ وہ ویرات کے ساتھ اپنے تعلق کے حوالے سے تو بات کریں گے لیکن میسج کے حوالے سے نہیں۔ سابق کپتان کا کہنا تھا کہ وہ میسج کے بجائے تعلق پر بات کریں گے۔ وہ...
    وزارتِ خزانہ نے ماہانہ معاشی ماہانہ آؤٹ لُک رپورٹ جاری کر دی۔ رپورٹ کے مطابق ترسیلاتِ زر، برآمدات، درآمدات، محصولات، نان ٹیکس آمدنی میں اضافہ ہوا ہے جبکہ مالی خسارے اور مہنگائی میں کمی اور اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مارچ میں مہنگائی بڑھنے کی رفتار 1 سے 1.5 فیصد رہنے کا امکان ہے جبکہ اپریل میں مہنگائی بڑھنے کی شرح 2 سے 3 فیصد رہنے کی توقع ہے۔ فروری میں چینی، ڈیری اور ویجیٹبل آئل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، ان اشیاء کی مہنگائی 8.2 فیصد سے بڑھ کر 9.7 ریکارڈ ہوئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 8 ماہ میں مہنگائی کی شرح 5.9 فیصد ریکارڈ ہوئی، گزشتہ مالی...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزارتِ خزانہ نے ماہانہ معاشی آوٹ لک رپورٹ جاری کر دی۔روز نامہ جنگ نے رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ ترسیلاتِ زر، برآمدات، درآمدات، محصولات، نان ٹیکس آمدنی میں اضافہ ہوا ہے جبکہ مالی خسارے اور مہنگائی میں کمی جبکہ سٹیٹ بینک کے ذخائر میں اضافہ ہوا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مارچ میں مہنگائی بڑھنے کی رفتار 1 سے 1.5 فیصد رہنے کا امکان ہے جبکہ اپریل میں مہنگائی بڑھنے کی شرح 2 سے 3 فیصد رہنے کی توقع ہے۔فروری میں چینی، ڈیری اور ویجیٹیبل آئل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، ان اشیا کی مہنگائی 8.2 فیصد سے بڑھ کر 9.7 ریکارڈ ہوئی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 8 ماہ میں مہنگائی...
    کانگریس لیڈر نے کہا کہ "انڈیا اتحاد" کی پارٹیوں میں نظریات اور پالیسیوں میں تھوڑا سا اختلاف ہو سکتا ہے لیکن وہ ملک کے تعلیمی نظام پر کبھی سمجھوتہ نہیں کر سکتے۔ اسلام ٹائمز۔ کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے پیر کے روز آر ایس ایس کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اگر آر ایس ایس نے بھارت کے تعلیمی نظام پر مکمل طور پر قابو پالیا تو یہ ملک تباہ ہوجائے گا۔ کانگریس لیڈر نے کہا کہ "انڈیا اتحاد" کی پارٹیوں میں نظریات اور پالیسیوں میں تھوڑا سا اختلاف ہو سکتا ہے لیکن وہ ملک کے تعلیمی نظام پر کبھی سمجھوتہ نہیں کر سکتے۔ راہل گاندھی نے انڈیا اتحاد سے منسلک طلبہ تنظیموں کی طرف سے نئی...
    ممبئی: بالی وڈ کی معروف پلے بیک گلوکارہ الکا یاگنک نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے ماضی میں موسیقار اے آر رحمان کی پیشکش کو مسترد کر دیا تھا۔ بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں الکا یاگنک نے کہا کہ اس وقت اے آر رحمان ممبئی فلم انڈسٹری میں ایک نیا نام تھے اور زیادہ مشہور نہیں تھے۔ انہوں نے مجھے گانے کی پیشکش کی لیکن میں پہلے ہی دوسرے پروجیکٹس میں مصروف تھی، اس لیے فوری طور پر دستیاب نہیں تھی۔ الکا یاگنک کا کہنا تھا کہ وہ انڈسٹری کے سینئر موسیقاروں کے ساتھ کام کر رہی تھیں اور نہیں چاہتی تھیں کہ کسی نئے موسیقار کے لیے اپنے تعلقات خراب کریں۔ انہوں نے کہا کہ...
    معروف گلوکار علی سیٹھی کے عالمی شہرت یافتہ گانے ‘پسوڑی’ نے دنیا بھر میں دھوم مچائی، لیکن حیران کن طور پر ان کی والدہ جگنو محسن کو یہ گانا بالکل پسند نہیں آیا۔ علی سیٹھی اور شے گل کے گائے گئے اس پنجابی گانے نے 2022 میں میوزک چارٹس پر راج کیا اور اب تک بلین ویوز حاصل کر چکا ہے، لیکن علی کی والدہ نے اسے ناپسندیدہ قرار دے دیا۔ ایک ویڈیو میں جگنو محسن نے انکشاف کیا، “مجھے پسوڑی پسند نہیں، جب کہ یہ گانا اب بلین ویوز حاصل کر چکا ہے۔ علی نے مجھ سے خود کہا کہ ‘امی، مجھے معلوم ہے کہ آپ کو یہ گانا پسند نہیں آیا’، جس پر میں نے جواب دیا...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2025ء)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ملک کو ترقی، خوشحالی اور استحکام کی راہ پر گامزن کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے یوم پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ آج کا دن پاکستان کی تاریخ میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے، جب 23 مارچ 1940 کو برصغیر کے مسلمانوں نے ایک علیحدہ اور خودمختار ریاست کے قیام کا عہد کیا تھا۔ قراردادِ پاکستان کی منظوری محض ایک دستاویز نہیں تھی بلکہ یہ ایک ایسی انقلابی سوچ کا اظہار تھا جس نے برصغیر کے مسلمانوں کو ایک مشترکہ منزل کی جانب گامزن کیا۔ انہوںنے کہاکہ یومِ...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر پاکستان ان 10 ممالک میں شامل ہے جن کو پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے، اقوامِ متحدہ کے مطابق رواں سال پاکستان خشک سالی کا شکار ہو جائے گا۔روز نامہ جنگ کے مطابق ورلڈ واٹر ڈے کے موقع پر شیری رحمٰن نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج کے دن کا مقصد لوگوں میں پانی کی اہمیت اور تحفظ کے بارے میں آگاہی پھیلانا ہے۔شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ تربیلا اور منگلا ڈیم کے چند دن میں ڈیڈ لیول پر پہنچنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، پانی کی کمی کے باعث رواں ربیع سیزن...
    سٹی42 : پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ اقوامِ متحدہ کے مطابق رواں سال پاکستان خشک سالی کا شکار ہو جائے گا۔  ورلڈ واٹر ڈے کے موقع پر شیری رحمٰن نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج کے دن کا مقصد لوگوں میں پانی کی اہمیت اور تحفظ کے بارے میں آگاہی پھیلانا ہے۔  شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ تربیلا اور منگلا ڈیم کے چند دن میں ڈیڈ لیول پر پہنچنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، پانی کی کمی کے باعث رواں ربیع سیزن کی فصلیں شدید متاثر ہونے کا امکان ہے، ملک میں 40 فیصد کم بارشوں اور برف باری کے نتیجے میں خشک سالی کی صورتِ حال...
    اسلام آباد: حکومت نے مہنگائی کی شرح میں معمولی کمی کا دعویٰ کیا ہے جب کہ دوسری جانب ایک ہفتے کے دوران 11 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔   ملک میں 2ہفتے مسلسل اضافے کے بعد حالیہ ہفتے کے دوران مہنگائی میں اضافے کی رفتار کی شرح میں 0.35 کمی واقع ہوئی ہے جب کہ ملک میں سالانہ بنیادوں پر مہنگائی بڑھنے کی شرح منفی 1.20 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ وفاقی ادارہ شماریات نے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردیے ہیں، جس کے مطابق ایک ہفتے میں 11 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 18 اشیا کی قیمتوں میں کمی جب کہ 22 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔...
    حکومت کا مہنگائی کی شرح کم ہونے کا دعوی، ایک ہفتے میں 11اشیا مزید مہنگی WhatsAppFacebookTwitter 0 21 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)حکومت نے مہنگائی کی شرح میں معمولی کمی کا دعوی کیا ہے جب کہ دوسری جانب ایک ہفتے کے دوران 11 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔ملک میں 2ہفتے مسلسل اضافے کے بعد حالیہ ہفتے کے دوران مہنگائی میں اضافے کی رفتار کی شرح میں 0 اعشاریہ35کمی واقع ہوئی ہے جب کہ ملک میں سالانہ بنیادوں پر مہنگائی بڑھنے کی شرح منفی 1 اعشاریہ20فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ وفاقی ادارہ شماریات نے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردیے ہیں، جس کے مطابق ایک ہفتے میں11اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں...
    پنجاب حکومت نے پی ٹی آئی کو 22 مارچ کو مینار پاکستان لاہور پرجلسے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے ممکنہ دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر پی ٹی آئی کو مینار پاکستان لاہور پر جلسے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس حوالے سے پنجاب حکومت لاہور ہائیکورٹ میں جلسے کی اجازت نہ دینے کے متعلق جواب کل جمع کروائے گی، چیف سیکرٹری ، آئی جی ، ہوم سیکرٹری ، کمشنر سمیت دیگر کی جانب سے جواب جمع کروایا جائے گا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر کل پی ٹی آئی کے رہنماء اکمل خان کی درخواست پر سماعت کریں گے۔ پنجاب حکومت کی...
    لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19 مارچ ۔2025 ) لاہور ہائی کورٹ نے قراردیاہے کہ قتل کا واقعہ تاخیر سے پولیس کو رپورٹ کرنے کا فائدہ ملزم کو ہو گا لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور چوہدری اور جسٹس سردار اکبر ڈوگر پر مشتمل دو رکنی بنچ نے ملزم واصف کی اپیل پر 16 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے جسٹس سردار اکبر ڈوگر نے 16 صفحات پر مشتمل فیصلہ تحریر کیا اور قانونی نکتہ طے کیا.(جاری ہے) جسٹس سردار اکبر ڈوگر نے فیصلے میں لکھا کہ ملزم واصف سعید سمیت دیگر پر 2018 میں قتل سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا، ٹرائل کورٹ نے 2021 میں تین شریک ملزموں کو بری جبکہ ملزم...
    بھارتی شہر ناگپور میں ہندو انتہا پسند گروہ کی جانب سے مغل بادشاہ اورنگزیب کے مزار کو گرانے کے مطالبے پر پرتشدد جھڑپیں شروع ہوگئیں، جس کے بعد حکام نے غیر معینہ مدت کے لیے کرفیو نافذ کر دیا۔ پولیس کے مطابق، پیر کے روز ہونے والے فسادات میں متعدد گاڑیوں کو نذرِ آتش کر دیا گیا، جبکہ پندرہ سے زائد پولیس اہلکار زخمی ہوئے، جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ مہاراشٹرا کے وزیراعلیٰ دیویندر فڈنویس نے ایک ویڈیو پیغام میں تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ قانون اور امن و امان کی بحالی کے لیے سخت اقدامات کیے جائیں گے۔ پولیس رپورٹ کے مطابق، وشو ہندو پریشد (VHP) کے کارکنان نے اورنگزیب کے...
    بھارتی ریاست مہارشٹرا کے علاقے ناگپور میں مغل بادشاہ اورنگزیب کے مقبرے کو ہٹانے کے بیان کے بعد ہنگامے پھوٹ پڑے تھے جس کی وجہ اداکار وکی کوشل کی فلم کو قرار دیا جارہا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق مہاراشٹر میں جاری اورنگزیب تنازع اور ناگپور میں پیر کے تشدد کے درمیان، وزیر اعلی دیویندر فڈنویس نے ایک حالیہ بیان میں وکی کوشل کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’چھاوا‘ کو 17ویں صدی کے مغل بادشاہ کے خلاف لوگوں کے غصے کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ ایک گروپ کی جانب سے مذہبی کتاب کو جلانے کی افواہ پھیلنے کے بعد ناگپور میں ہونے والے تشدد کے بارے میں بات کرتے ہوئے، وزیر اعلی دیویندر فڈنویس نے کہا کہ فسادات کی پہلے...
    پاکستان کوسٹ گارڈز نے بلوچستان میں کارروائی کرتے ہوئے اسپیڈ بوٹ میں چھپائی گئی اعلیٰ کوالٹی چرس برآمد کرلی۔ ترجمان کوسٹ گارڈز کے مطابق انٹیلی جنس ذرائع کی بنیاد پرجیوانی (بلوچستان)کے علاقے کنٹانی میں کارروائی کرتے ہوئے اسپیڈ بوٹ میں چھپائی گئی1864کلوگوام اعلی کوالٹی کی چرس اور 7.2کلوگرام نشہ آور براؤن شوگر برآمدکر لی گئی۔ خدشہ ہے کہ یہ منشیات سمندر کے راستے بیرون ملک اسمگل ہو نا تھی۔ مزید پڑھیں: اے این ایف نے 16 کروڑ سے زائد مالیت کی منشیات پکڑلی، 10 ملزمان گرفتار   ترجمان کے مطابق پکڑی جانے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت 31.7 ملین ڈالر  اور 83.72 ملین روپے کے لگ بھگ ہے۔ پاکستان کوسٹ گارڈز منشیات اور ہر طرح کی اسمگلنگ کی روک...
    برطانیہ میں پناہ گزینوں کے اپیلوں کے فیصلوں کا انتظار کرنے والوں کی تعداد میں گزشتہ دو سالوں میں 500 فیصد تک اضافہ ہوگیا ہے، جس سے ٹیکس دہندگان پر اربوں پاؤنڈ کا مالی بوجھ پڑ رہا ہے۔ وزارت انصاف کے اعداد و شمار کے مطابق، 2024 کے آخر تک 41,987 اپیلز زیر التوا ہیں، جو 2023 کے شروع میں 7,173 تھیں۔ صرف 2024 کے آخری سہ ماہی میں 12,183 اپیلز دائر کی گئیں، جبکہ پناہ گزین درخواستوں کی منظوری کی شرح 47 فیصد تک گر گئی۔ رفیوجی کونسل کے مطابق، ہوم آفس کی جانب سے کیس ورکرز کی بھرتی اور ابتدائی انٹرویوز کو تیز کرنے کی کوششوں کے نتیجے میں فیصلوں میں غلطیوں اور کوتاہیوں میں اضافہ ہوا...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) قومی اسمبلی کا اجلاس آج دوپہر 2 بجے دوبارہ شروع ہوگا۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے 18 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا۔ ایجنڈے میں ٹیکس ڈیجیٹلائزیشن کیلئے فرم کی خدمات لینے کے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس شامل ہیں۔ وزیر تجارت جام کمال خان اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹیز (ترمیمی) بل 2025، وزیر داخلہ محسن نقوی حوالگی ایکٹ 1972 میں ترمیم کا بل 2025 اور سوسائٹیز رجسٹریشن ترمیمی آرڈیننس پیش کریں گے۔ اسی طرح فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ترمیمی آرڈیننس میں توسیع، وزیر خزانہ انکم ٹیکس ترمیمی آرڈیننس میں توسیع کی قراردادیں اجلاس کا حصہ ہیں۔ جبکہ قائمہ کمیٹی انسداد منشیات سمیت دیگر قائمہ کمیٹیوں کی یکم جولائی سے 31 مارچ تک کی رپورٹس پیش کی جائیں...
    اسلام آباد: رہنما تحریک انصاف رؤف حسن کا کہنا ہے کہ اس قسم کے حالات میں جب کہ ملک سخت دہشت گردی کی زد میں ہے قومی اتفاق رائے سے کوئی اختلاف نہیں کر سکتا، ریاست اور دہشت گردی اکٹھے نہیں چل سکتے،دہشتگردی کو ختم ہونا ہو گا تاکہ ریاست آگے بڑھ سکے۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام سینٹر اسٹیج میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ ہم پاکستان کی سب سے بڑی اور سب سے مقبول جماعت ہونے کے ناطے ہم اپنی ذمے داریوں کو بخوبی سمجھتے ہیں اور ان کو پورا کرنا بھی جانتے ہیں۔  سابق سیکریٹری خارجہ اعزاز سید نے کہا کہ اس کے لیے دو لفظ ہیں، گلوبل جیو پالیٹیکس۔ اس وقت دنیا کی سیاست...
    گال گیڈٹ نے حال ہی میں اپنے حمل کے دوران صحت سے متعلق خوف کے بارے میں بات کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ انہیں لگا تھا کہ وہ مرنے والی ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق میزبان جمی فالن کے ساتھ ان کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے ہالی ووڈ اسٹار گال گیڈٹ نے انکشاف کیا حمل کے دوران کئی دنوں تک ان کے سر میں درد رہنے لگا تھا جب انہوں نے ڈاکٹرز سے معائنہ کروایا تو ڈاکٹرز نے کہا کہ یہ شاید درد شقیقہ ہے یا ہارمون کی تبدیلی کی وجہ سے ہے۔ اداکارہ نے مزید بتایا کہ جب 3 ہفتوں تک درد کم نہ ہوسکا تو ان کی والدہ نے ایم آر آئی کروانے پر زور دیا اور...
    رواں سال کا پہلا مکمل چاند گرہن 14 مارچ کو ہو گا، پاکستان میں جس کا مشاہدہ نہیں کیا جائے گا۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق پاکستانی وقت کے مطابق چاند گرہن کا آغاز صبح 8 بج کر 57 منٹ پر ہو گا۔ محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ صبح 11 بج کر 26 منٹ پر چاند کو مکمل گرہن لگے گا جبکہ11 بج کر 59 منٹ پر چاند گرہن اپنے عروج پر ہو گا چاند گرہن کا اختتام دوپہر 3 بجے ہو گا۔ چاند کا گرہن کا مشاہدہ یورپ اور دیگر ایشیائی ممالک میں کیا جاسکے گا۔ آسٹریلیا کے بیشتر مقامات، افریقہ اور شمالی و جنوبی امریکا میں بھی چاند گرہن کا مشاہدہ کیا جا سکے گا۔ پیسیفک، اٹلانٹک، آرکٹک...
    ویب ڈیسک : جعفر ایکسپریس ٹرین کے ڈرائیور امجد یاسین نے اپنے گھر والوں سے فون پر رابطہ کر کے بتایا ہے کہ وہ محفوظ ہیں اور جلد گھر آ جائیں گے۔ امجد یاسین کے بھائی عامر یاسین نے اس رابطے کی تصدیق کی ہے۔ انھوں نے امجد یاسین کی تازہ تصویر بھی  شیئر کی ہے اس سے قبل رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ جعفر ایکسپریس کے ڈرائیور زخمی ہوگئے ہیں اور بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے ہیں تاہم اب ان کی بخیر و عافیت ویڈیو سامنے آگئی ہے۔ جعفر ایکسپریس حملہ ؛ نہتے شہریوں اور مسافروں پر حملے غیر اِنسانی اور مذموم عمل ہے؛ صدر مملکت  واضح رہے کہ سیکیورٹی...
    رپورٹ کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ماو ننگ نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ چین کے نائب وزیر خارجہ ما زاؤکسو اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اس میٹنگ کے بعد اسی دن نیویارک میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے بند کمرے ایک اجلاس ہوگا، جس میں ایران کی جانب سے یورینیم کے ذخیرے میں توسیع کے حوالے سے بات کی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ ایران کے جوہری پروگرام کے حوالے چین، روس اور ایران کا اہم اجلاس بیجنگ میں ہو گا، روس اور چین اپنے نائب وزرائے خارجہ کو بیجنگ بھیجیں گے۔ رپورٹ کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ماو ننگ نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ چین کے نائب وزیر خارجہ ما زاؤکسو...
    بھارتی لوک سبھا کے رکن نے خواتین کو تیسرے بچے کی پیدائش پر پیسوں اور گائے کی آفر کر دی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق تیلگو دیشم پارٹی (ٹی ڈی پی) کے رکن و ممبر لوک سبھا کالیستی اپالا نائیڈو نے ہفتہ 8 مارچ کو عالمی یومِ خواتین کے موقع پر منعقدہ ایک تقریب میں اعلان کیا کہ جو خواتین تیسرے بچے کو جنم دیں گی انہیں 50 ہزار روپے انعام دیا جائے گا۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ تیسری اولاد بیٹا ہونے پر ایک گائے بھی انعام میں دی جائے گی، یہ نقد رقم وہ اپنی تنخواہ سے دیں گے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق تیلگو دیشم پارٹی کے رہنما اور کارکنان اس پیشکش کو اپنے سوشل میڈیا...
    اسلام آباد (نمائندہ  خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ+ آئی این پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ سمندر پار پاکستانیوں نے ریکارڈ ترسیلات پاکستان بھجوائیں، پاکستان کے معاشی اشاریے مثبت ہو رہے ہیں، دوست ممالک پاکستان کی معاشی ترقی کے معترف ہیں، پاکستان کے مفاد کے لئے جو بھی اقدامات اٹھانا پڑے، اٹھائیں گے، تعمیر و ترقی کا سفر جاری رہے گا۔ ہفتہ کو وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کے ہمراہ میڈیا سے اہم گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیز لائق تحسین ہیں جنہوں نے ریکارڈ ترسیلات زر پاکستان بھجوا کر ملکی ذخائر میں اضافہ کیا۔ پاکستان کے مجموعی معاشی اشاریے مثبت ہو رہے ہیں، دوست ممالک پاکستان کی معاشی ترقی...
    پشاور (نیوزڈیسک ) پشاور تعلیمی بورڈ کی آئندہ میٹرک سالانہ امتحانات کیلئے ڈیٹ شیٹ جاری کر دی گئی۔ جاری اعلامیہ کے مطابق امتحانات 8 اپریل سے 28 اپریل تک جاری رہیں گے۔ امتحانات کا انعقاد دو شفٹوں میں کیا جائے گا۔ صبح کی شفٹ صبح 9 سے دوپہر 12 بجے تک ہوگی۔ دوسری شفٹ دوپہر 2 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔ بورڈ انتظامیہ کی جانب سے تمام طلبہ کو امتحانی مراکز میں وقت پر پہنچنے کی ہدایت کردی گئی . مزیدپڑھیں:دسویں جماعت کا کمپیوٹر کا پیپر شروع ہوتے ہی واٹس ایپ گروپس میں وائرل
    کراچی سے راولپنڈی جانے والی تیز گام ایکسپریس روہڑی سٹیشن پر حادثے کا شکار ہوگئی۔ریلوے حکام  کے مطابق مسافر ٹرین کی ایک بوگی روہڑی سٹیشن پر پٹڑی سے اتر گئی، حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی کرین لوکو شیڈ سے روانہ کر دی گئی تاکہ فوری طور پر بوگی کو ٹریک پر واپس لایا جا سکے۔ حادثے کے بعد اپ ٹریک بلاک ہوگئی، پٹڑی کو بھی نقصان پہنچا  تاہم واقعہ  میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔اپ ٹریک بلاک ہونے کی وجہ سے مختلف ٹرینیں اپنی منزل پر روانہ ہونے سے قاصر ہیں، حادثے کے باعث بہائو الدین زکریا ایکسپریس کو بیگماجی سٹیشن پر روک دیا گیا۔اس کے علاوہ شاہ حسین ایکسپریس، گرین لائن ایکسپریس، فرید ایکسپریس کو مختلف سٹیشنز پر...
    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ لوگوں میں اب شعور آ چکا ہے عوام کو بدتہذیبی اور بدتمیزی نے کچھ نہیں دیا، انہیں ترقی، مسائل کا حل اور مہنگائی میں کمی چاہئے۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بد تہذیبی اور بد تمیزی کی بنیاد انہوں نے رکھی یے اور اس کا نشانہ  اب یہ خود بن رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس بدتہذیبی اور بدتمیزی کا معاملہ مستقل طور پر  اب ختم ہونے جا رہا ہے، اس نے اپنا لائف سیکل مکمل کر لیا، لوگوں میں اب شعور آ چکا ہے عوام کو بدتہذیبی اور بدتمیزی نے کچھ نہیں دیا۔  انہوں نے کہا کہ عوام کو ترقی چاہیے...
    سینیٹر پرویز رشید پرویز رشید — فائل فوٹو  مسلم لیگ ن کے رہنما و سینیٹر پرویز رشید کا کہنا ہے کہ پاکستان میں مہنگائی کی شرح کم ہوئی ہے، اب مہنگائی ختم ہونے کا زمانہ شروع ہونے والا ہے۔پرویز رشید نے ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے سال ہال کے اندر لوگوں کے چہروں پر پریشانی تھی لیکن آج پارلیمنٹیرینز کے چہرے دیکھ رہا ہوں تو ان پر امید بھی ہے اور مسرت بھی۔اُنہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر ملک کی ساکھ بہتر ہوئی ہے، یقیناً ان اچھی باتوں کا ذکر صدر آصف زرداری بھی کریں گے۔ لیگی رہنما نے کہا کہ آج پاکستان کے لیے ایسی ابتداء ہے جس سے ملک مضبوط ہو گا۔
    چیمپئنز کا چیمپئن کون؟ فیصلہ آج ہوجائے گا WhatsAppFacebookTwitter 0 9 March, 2025 سب نیوز دبئی (آئی پی ایس) چیمپئنز کا چیمپئن کون؟ فیصلہ آج ہوجائے گا،8 ٹیموں کے درمیان شروع ہونے والی جنگ اب 2 سائیڈز تک سمٹ آئی، نیوزی لینڈ اور بھارت چمچماتی ٹرافی ہاتھوں میں اٹھانے کیلیے بے تاب ہیں، دونوں میں سے ایک سائیڈ مقدر کی سکندر ثابت ہوگی. کیویز نے حریف ٹیم کی پارٹی اجاڑنے کی ٹھان لی، اسپن کے ساتھ پیس اٹیک سے بھارت کو نشانہ بنانے کی کوشش ہو گی، راچن رویندرا، ڈیوون کونوے اور ول ینگ کے کندھوں پر توقعات کا بوجھ ہے، کین ولیمسن کا تجربہ بھی کام آئے گا. دوسری جانب دبئی کی ہوم گراؤنڈ جیسی موافق کنڈیشنز...
    کانگریس لیڈر نے کہا کہ گجرات کانگریس میں دو طرح کے لوگ ہیں، ایک وہ جو پارٹی کے نظریے کے تئیں پابند عہد ہیں اور عوام کیلئے کام کررہے ہیں اور دوسرے وہ جو بی جے پی سے ملے ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پارلیمنٹ میں اپوزیشن لیڈر اور کانگریس کے سینیئر لیڈر راہل گاندھی گجرات کے دورے پر ہیں۔ راہل گاندھی نے دورے کے دوسرے دن احمدآباد میں کانگریس کارکنان کو خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 30 سالوں سے کانگریس گجرات میں اقتدار سے باہر ہے، لیکن اب تبدیلی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کانگریس کارکنان کو متحد ہونے کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ جو لوگ پارٹی کے نظریے کے خلاف کام کررہے ہیں، ان کے خلاف...
    ملک کے معروف تاجروں سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ معاشی بہتری اور تمام شعبوں میں اصلاحات کا سفر کاروباری رہنماؤں کی مشاورت سے جاری رہے گا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت سرمایہ کاری اور کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کیلئے سازگار ماحول فراہم کر رہی ہے۔ وہ جمعہ کے روز اسلام آباد میں ملک کے معروف تاجروں سے گفتگو کر رہے تھے۔ وزیر اعظم نے ملکی ترقی کے لیے تاجر برادری کی کوششوں کو سراہا۔  انہوں نے ملک میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں تاجر برادری کے کردار کا بھی اعتراف کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ معاشی بہتری اور تمام شعبوں میں اصلاحات کا سفر کاروباری رہنماؤں کی مشاورت سے...
    ادارہ شماریات نے مہنگائی کے ہفتہ وار اعدادوشمار جاری کر دیئے، گزشتہ ہفتے کے دوران مہنگائی میں 0.09 فیصد کمی، سالانہ شرح منفی 0.87 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں20 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی آئی، اس دوران 13 اشیائے ضروریہ کے دام بڑھ گئے، کیلے 10 فیصد، چینی 3.15 فیصد، انڈے 2.52 فیصد مہنگے ہوگئے۔مٹن، بیف، گڑ، گندم کا آٹا، چاول، ایل پی جی بھی مہنگی ہوئی، گزشتہ ہفتے کپڑے، سگریٹس کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا۔ دوسری جانب پیاز 5.59 فیصد، چائے 4.47 فیصد، لہسن 3.89 فیصد، ٹماٹر 3.60 فیصد، دال چنا 3.49 فیصد، ماش 2.82 فیصد سستی ہوئی ہے۔آلو کی قیمت میں 2.60 فیصد، دال مسور 1.50 فیصد سستی، ڈیزل 2 فیصد...
    ویب ڈیسک : وزیراعظم شہباز شریف سے ملکی مایہ ناز کاروباری شخصیات کے وفد نے وزیر اعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کاروبار شخصیت کی آمد کا خیر مقدم کیا، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مخلص اور دیانتدار کاروباری برادری ہمارا قیمتی اثاثہ ہے، آپ سب نے مشکل وقت میں بھی صنعتی و معاشی ترقی کیلئے اپنا سرمایہ اس ملک میں لگایا، آپ کی کاوشوں کی بدولت ملک کی معیشت کا پہیہ چلا، لوگوں کو روزگار ملا، آپ کی مشاورت سے معیشت کی بہتری، تمام شعبوں میں اصلاحات کا سفر جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ الحمدللہ ملکی معیشت صحیح سمت کی طرف گامزن ہے، شرح سود اور مہنگائی کی شرح میں...
    کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )ماہرین معیشت کا کہناہے کہ افراط زر میں کمی کا مطلب ہرگز یہ نہیں ہے کہ ملک میں مہنگائی کم ہوئی ہے یا چیزوں کی قیمتیں کم ہوئی ہیں‘افراط زرکا 1.5فیصدپر آنا لوگوں کی قوت خریدمیں کمی کا نتیجہ ہے اوریہ معیشت کیلئے اچھا شگون نہیں ‘ اس صورتحال پر جشن نہیں منانا چاہیے بلکہ اس پر فکر مند ہونا چاہیے کیونکہ افراط زر میں کمی کی وجہ ڈیمانڈ میں کمی ہے کیونکہ لوگوں کی آمدن سکڑ گئی ہے جس کی وجہ بیروزگاری اور تنخواہوں میں ہونے والی کمی یا چیزوں کی قیمت میں ہونے والا لگاتار اضافہ ہے‘ افراط زرمیں کمی کامطلب ہے کہ معیشت بیمار ہے اور اس میں نہ تو گروتھ ہو رہی ہے...
    قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب—فائل فوٹو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا ہے کہ مہنگائی کم ہونے کا دعویٰ بے بنیاد، آگے گندم کا بحران آ رہا ہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ حکومت دعویٰ کر رہی ہیں کہ مہنگائی کم ہو رہی ہے، وزراء آ جائیں مارکیٹ چلتے ہیں پتہ لگ جائے گا کہ مہنگائی کیا کم ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ آئی ٹی اور ٹیلی کام سیکٹر میں کوئی سرمایہ کاری نہیں ہوئی، پاکستان کی معیشت بڑھ نہیں رہی بلکہ سکڑ رہی ہے، معیشت سکڑنے کے بعد دو تین بحران آ رہے ہیں۔ کسی سے بیک ڈور ملاقاتیں نہیں ہو رہیں: عمر ایوب قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مارچ2025ء) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ محمد نواز شریف کی رہنمائی میں مسلم لیگ(ن)کی حکومت کے 365دن کے ہر روز کا آغاز پاکستان کی ترقی اور عوام کو ریلیف کی فراہمی کے ساتھ طلوع ہوا۔(جاری ہے) بدھ کو یہاں جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی قیادت میں گزرے ایک سال کے دوران پاکستان نے مایوسی کی جگہ اعتماد، ناامیدی سے امید نو، انتشار سے استحکام اور ڈیفالٹ سے نجات حاصل کر کے معاشی استحکام کی طرف شاندار سفر طے کیا۔انہو ں نے کہا کہ12 ماہ میں معاشی معجزے رونما ہوئے، مہنگائی کی شرح 38 فیصدسے کم ہوکر...
    ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وفاق اور صوبوں کے مکمل تعاون سے ہی پولیو کا مکمل خاتمہ ہو سکے گا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت انسدادِ پولیو مہم کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا۔ وزیراعظم نے پولیو کیسز کی بروقت شناخت اور ان میں منفی رجحان پرتمام صوبوں کی انتظامیہ کو سراہا۔   شہباز شریف کا کہنا تھا کہ فروری 2025 میں پولیو کیسز میں منفی رجحان انسداد پولیو مہم کے مؤثر ہونے کی سند ہے۔ پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے پر عزم ہیں۔ پولیو کیسز میں بتدریج کمی تمام صوبوں کی انتظامیہ کی انتھک محنت کی بدولت ممکن ہوئی۔ وفاق اور صوبوں کے تعاون سے ہی ملک سے پولیو کا مکمل خاتمہ...
    سپریم کورٹ کا پانچ رکنی آئینی بینچ آئندہ ہفتے سے مقدمات کی سماعت کرے گا، جسٹس امین الدین خان آئینی بینچ کے سربراہ ہوں گے۔ جسٹس عامر فاروق کو بھی آئینی بینچ میں شامل کر دیا گیا۔ جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن اظہر بھی بینچ میں شامل ہوں گے۔ آئینی بینچ 10 مارچ سے 14مارچ تک مقدمات کی سماعت کرے گا۔
    بیجنگ: 14 ویں قومی عوامی کانگریس (این پی سی) کے تیسرے اجلاس سے متعلق 4 مارچ کو عظیم عوامی ہال میں ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں این پی سی کے ترجمان لو چھین جیئن نے اجلاس کے ایجنڈے اور این پی سی کے امور کے بارے میں چینی اور غیر ملکی صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے۔منگل کے روز ترجمان نے بتایا کہ 14 ویں قومی عوامی کانگریس کا تیسرا اجلاس 5 مارچ کی صبح شروع ہوگا اور 11 مارچ کی سہ پہر کو اختتام پذیر ہوگا۔ سات روزہ اجلاس کے دوران مجموعی طور پر 3 کل رکنی اجلاس منعقد ہوں گے۔
    لاہور: گروپ ایڈیٹر ایکسپریس ایاز خان کا کہنا ہے ہمارے ہاں جب بھی رمضان کا چاند چڑھے یا کوئی آئی ایم ایف کا چاند چڑھے، اس کے ساتھ مہنگائی نے لازمی آنا ہوتا ہے، یہ دونوں لازم و ملزوم ہیں، یہ شرط ہے کہ چاند مہنگائی کے بغیر آیا ہی نہیں کرتا، اسے شاید ڈر لگتا ہے کہ پتہ نہیں کیا ہو جائے گا۔  ایکسپریس نیوز کے پروگرام ایکسپرٹس میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ رمضان شروع ہوتے ہی پھل بھی مہنگے ہو جاتے ہیں، آئی ایم ایف کے وفد سے بھی مذاکرات جاری ہیں ابھی ایک وہ طوفان آنے والا ہے، اشرافیہ کو قیمتیں بڑھنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔  تجزیہ کار فیصل حسین نے کہا...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مارچ2025ء) پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کے کاٹن سیزن 24/25 کے حتمی اعدادوشمار جاری کرتے ہوئے بتایا کہ 5524593 گانٹھ کی آمد ہوئی جبکہ سابق سال 8393090 گانٹھ کی پیداوار ہوئی تھی۔رواں کاٹن سیزن مجموعی طور پر 2868400 گانٹھ کی کمی سے اختتام ہوا۔(جاری ہے) ماڈرن ریسرچ پر عدم توجہ ،ایکسپورٹ فسلٹیشن سکیم (ای ایس ایف) کے تحت امپورٹڈ کاٹن اور دھاگے کو سیلز ٹیکس سے چھوٹ، مقامی خام کپاس کی پیداوار سے حاصل روئی، تیل،بنولہ اور کھل بنولہ پر عائد اٹھارا فیصد سیلز ٹیکس جیسی پالیسیوں کے نتائج پیداوار میں 34% کمی کے اسباب ثابت ہوئے۔ جس سے پانچ ارب ڈالر کی درآمدات سے معشیت عدم استحکام سے...
    ملٹری ٹرائل کیس: سیکشن 94 کا اطلاق ان پر ہو گا جو آرمی ایکٹ کے تابع ہیں: آئینی بنچ WhatsAppFacebookTwitter 0 3 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد ( سب نیوز ) سپریم کورٹ میں سویلینز کے ملٹری ٹرائل کیخلاف انٹراکورٹ اپیل پر سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس میں کہا ہے کہ سیکشن 94 کا اطلاق ان پر ہی ہو گا جو آرمی ایکٹ کے تابع ہیں۔ تفصیلات کے مطابق جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سات رکنی آئینی بنچ کیس کی سماعت کررہا ہے، جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس حسن اظہر رضوی بنچ میں شامل ہیں جبکہ جسٹس مسرت ہلالی ،جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شاہد بلال حسن...
    فیصل آباد (نیوز ڈیسک) وزیر اعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک میں مہنگائی کی شرح 38 فیصد سے کم ہو کر 3 فیصد پر آ گئی ہے۔ فیصل آباد میں اقلیتی برادری میں مینارٹی کارڈ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ک ہم سب پاکستانی ہیں، ملک کا آئین سب کو برابر کے حقوق دیتا ہے، اقلیت پاکستان میں برابر کے شہری ہیں جبکہ پاکستان کا قانون اور آئین شہریوں میں کوئی فرق روا نہیں رکھتا۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ملک کا آئین اور قانون تمام شہریوں کو یکساں حقوق دیتا ہے لیکن انتہا پسند عناصر پاکستان کے خلاف سازش کرتے ہیں،...
    پریس کانفرنس کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ مجھے جان سے مارنے کی ای میل موصول ہوئی، مجھے عمران فاروق طرز پر قتل کرنے دھکیاں ملیں، قتل کی دھکیوں کے باوجود لندن کا دورہ مکمل کیا، صوبائی وزیر داخلہ کو پرائیویٹ گارڈ سے متعلق خط لکھوں گا، پرائیویٹ سکیورٹی گارڈ رکھنے کی پالیسی وضع ہونی چاہیئے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ڈمپرز حادثات میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ کو پلاٹ دینے کا اعلان کردیا۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ کراچی میں ڈمپرز حادثات میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ کوایک ایک پلاٹ دوںگا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ روزانہ پلاٹ کی قرعہ اندازی ہوگی، بلڈرز اسی...
    وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور مہک مقبول کے درمیان شطرنج کا بڑا اور سنسنی خیز معرکہ آج ہو گا۔ مراد علی شاہ اور انڈر 18 قومی جونیئر شطرنج چیمپئن مہک مقبول کے درمیان شطرنج کا مقابلہ آج سہ پہر 3 بجے ہو گا۔ مہک مقبول سماجی کارکن اور گلوکار شہزاد رائے کے زندگی ٹرسٹ کے ایس ایم بی فاطمہ جناح اسکول کی طالبہ ہیں۔ انہوں نے انڈر 18 ٹائٹل جیت کر قومی جونیئر چیمپئن کا اعزاز اپنے نام کیا تھا۔
    لیاقت بلوچ—فائل فوٹو نائب امیرِ جماعتِ اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ جمہوریت کے استحکام کے لیے حکومت و اپوزیشن جماعتوں کا ڈائیلاگ ضروری ہے۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ رمضان کا چاند نظر نہیں آیا مگر عوام نے مہنگائی دیکھ لی ہے۔ سیاسی بحران گمبھیر ہو رہا ہے: لیاقت بلوچنائب امیرِ جماعتِ اسلامی لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ سیاسی بحران گمبھیر ہو رہا ہے۔ نائب امیرِ جماعتِ اسلامی لیاقت بلوچ نے مزید کہا ہے کہ حکومت اور اداروں کا مہنگائی پر کنٹرول نہیں ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ گھی، چینی اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھنے کی ذمے دار حکومت ہے۔
    ضلع گلگت میں پروینشیل ہسپتال، شہید سیف الرحمن گورنمنٹ ہسپتال، سٹی ہسپتال اور ڈسٹرکٹ جیل مناور میں روزانہ کی بنیاد پر افطار ڈنر کروایا جائے گا۔ مزید برآں دیگر اضلاع میں پاکستان بیت المال کے ضلعی دفاتر بشمول سکردو، غذر، دیامر، استور، گانچھے اور شگر، میں بھی غریب لوگوں کیلئے افطار ڈنر کا اہتمام کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت پاکستان کی جانب سے اڑان پاکستان کے زیر انتظام اہتمام رمضان پروگرام کے تحت پاکستان بیت المال گلگت بلتستان کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد نثار الحق کیانی کی درخواست پر منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال شاہین خالد بٹ نے گلگت بلتستان میں روزانہ 3200 نادار افراد میں یکم رمضان سے 27 رمضان تک افطار ڈنر تقسیم کرنے کی منظوری دے دی۔...
    کانگریس کی جنرل سکریٹری نے کہا کہ مڈل کلاس کی بچت 50 سال کی ذیلی سطح پر ہے اور نوکری پیشہ لوگوں کی آمدنی 10 برسوں سے ٹھہری ہوئی ہے، صرف چند امیر مزید امیر ہوتے جارہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گزشتہ دنوں "بلوم ونچرس" کی ایک رپورٹ سامنے آئی تھی جس میں انکشاف ہوا تھا کہ بھارت میں امیر مزید امیر ہوتے جا رہے ہیں اور غریبوں میں مزید غربت بڑھتی جا رہی ہے۔ یعنی امیروں اور غریبوں کے درمیان کا فاصلہ بڑھتا جا رہا ہے۔ اس عدم مساوات پر کانگریس کی جنرل سکریٹری اور رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی نے آج سخت ردعمل کا اظہار کیا۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کئے گئے ایک پوسٹ میں لکھا...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج پشاور میں ہو گا۔ ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد اجلاس کی صدارت کریں گے، زونل رویت ہلال کمیٹیاں اپنے متعلقہ مقامات پر اجلاس کریں گی۔ ترجمان وزارت مذہبی امور نے مزید بتایا کہ چاند نظر آنے یا نہ آنے کا اعلان مرکزی کمیٹی کرے گی۔
    اسلام ا?باد: فافن نے پاکستان کے انتخابی نتائج کے متعلق سال 2002تا2024 تک کی رپورٹ جاری کر دی۔فافن رپورٹ کے مطابق پاکستان کے انتخابی نتائج گزشتہ دو دہائیوں میں کسی بہتری کی جانب گامزن نہیں ہوئے، قومی اور صوبائی اسمبلیاں ایک چوتھائی سے بھی کم رجسٹرڈ ووٹرز اور نصف ڈالے گئے ووٹوں کے مینڈیٹ سے منتخب ہو رہی ہیں۔اسی طرح 2002 سے 2024 تک ہونے والے پانچ عام انتخابات میں نمائندگی کا خلا برقرار رہا ہے ، 2002 کی قومی اسمبلی کو 20 فیصد رجسٹرڈ ووٹرز اور 47 فیصد ڈالے گئے ووٹوں کی حمایت حاصل تھی، 2008 کی اسمبلی کو 22 فیصد رجسٹرڈ ووٹرز اور 50 فیصد ڈالے گئے ووٹوں کی تائید حاصل ہوئی۔رپورٹ کے متن میں بتایا گیا کہ...
    سندھ کابینہ کے اجلاس میں مراد علی شاہ نے رمضان المبارک میں انتظامات بہتر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماہِ صیام میں ذخیرہ اندوزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، عوام کو سہولتوں کی فراہمی کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں، بازاروں میں معیاری اشیاء کی وافر اور سستی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے حکم دیا ہے کہ ماہِ صیام میں مصنوعی مہنگائی پر سخت کارروائی کی جائے۔ ترجمان کے مطابق وزیرِاعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں 30 نکات پر غور کیا گیا اور اہم فیصلے ہوئے۔ وزیرِ اعلیٰ سندھ نے وزراء کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ...
    — فائل فوٹو وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے حکم دیا ہے کہ ماہِ صیام میں مصنوعی مہنگائی پر سخت کارروائی کی جائے۔ ترجمان کے مطابق وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں 30 نکات پر غور کیا گیا اور اہم فیصلے ہوئے۔ وزیرِ اعلیٰ سندھ نے وزراء کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی کاموں کی تکمیل میں تیزی لائی جائے، جن اسکیموں پر کام سست روی کا شکار ہے، وہاں پیش رفت کو تیز کیا جائے۔ وزیراعلیٰ سندھ کا کورنگی صنعتی ایریا میں لوٹ مار کا نوٹس کراچی وزیراعلیٰ سندھ نے کورنگی صنعتی ایریا میں... ترجمان نے بتایا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ سندھ نے رمضان المبارک میں...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی پاور کے اجلاس میں سیکرٹری پاور نے کہا کہ آئی پی پیز پر مذاکرات میں کوئی دباونہیں تھا، آئی پی پیز کی طرف سے معاہدوں کی خلاف ورزی دکھائی گئی۔روز نامہ جنگ کے مطابق قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں ایم کیو ایم کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی مصطفیٰ کمال نے کہا کہ آئی پی پیز سے معاہدوں کا ابھی تک ریلیف کیوں نہیں آرہا؟ جس پر سیکرٹری پاور نے کہا کہ ابھی تو دو ماہ ہوئے ہیں ان کا ریلیف آنا شروع ہو جائے گا۔مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کیا آئی پی پیز پر دباوکی بات درست ہے، سیکرٹری پاور نے کہا کہ آئی پی پیز پر مذاکرات...
    وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقی احسن اقبال نے یونیورسٹی آف نارووال کے تحت ہونے والے 3 روزہ رنگا رنگ سپورٹس فیسٹیول کا نارووال سپورٹس سٹی میں افتتاح کر دیا طلبہ و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ مجھے بڑی خوشی ہے کہ یونیورسٹی آف نارووال نے نارووال سپورٹس سٹیڈیم میں 3 روزہ سپورٹس گالا کا اہتمام کیا ہے نارووال سپورٹس سٹی وہ منصوبہ ہے جس میں نوجوان کو جدید تربیت سے کھیلنے کا موقع فراہم ہو گا اس منصوبے کو بنانے کے جرم میں عمران خان نے مجھے ڈھائی ماہ قید میں رکھا اور مجھے انتقامی کاروائی کا ہی نشانہ نہیں بنایا بلکہ اسنصونے کے فنڈز بند کرکے 5 سال کام کو روکے رکھا...
    ملک میں یکم مارچ سے پٹرول مہنگا اور ڈیزل سستا ہونے کا امکان ہے۔ پٹرول کی قیمت میں تقریبا 4 روپے فی لٹر اضافے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک روپے فی لٹر کمی ہو سکتی ہے۔ پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا تخمینہ بین الاقوامی نرخوں میں معمولی اضافے اور ڈالر کے مقابلے میں شرح تبادلہ میں کمی کی وجہ سے لگایا گیا ہے، بینچ مارک برینٹ کی قیمتیں عام طور پر گزشتہ 10 دنوں کے دوران مستحکم رہی ہیں۔ایکس ڈپو پٹرول کی قیمت اس وقت 256 روپے 13 پیسے فی لٹراور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 263 روپے 95 پیسے فی لٹرہے۔
    آج بروزبدھ،26 فروری 2025 :آج کے دن آپ کے ستارے آپ کی زندگی کے حوالے سے کیا کہتے ہیں ۔ آپ کے کیرئیر ، ملازمت، محبت، صحت، پیسے، کیریئر سے متعلق اپنے گہرے سلگتے سوالات کے جوابات تلاش کریں حمل(Aries) :15مارچ تا 21اپریل کاروبار اور تجارت میں پرکشش تجاویز آئیں گی۔ آپ کو حکمران جماعت کی حمایت حاصل ہوگی۔ آپ بات چیت میں اثر انداز رہیں گے۔ آپ کا کیریئر مضبوط ہوگا، اور آپ نتائج کے بارے میں پرجوش ہوں گے۔ آپ ذمہ دار اور سینئر لوگوں کے ساتھ اچھا کام کریں گے۔ آپ مختلف کاموں کو تیزی سے مکمل کریں گے۔ کیرئیر اور کاروباری منافع کا سلسلہ جاری رہے گا۔ آپ سنجیدہ موضوعات میں دلچسپی لیں گے۔ عزیز...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26فروری 2025)ملک بھر میں یکم مارچ سے پٹرول مہنگاہونے کا امکان،بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں 3 فیصد کم ہونے کے باوجود پاکستان میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کی تیاریاں،یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں تقریباً 4 روپے فی لیٹر اضافے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) اور مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک روپے فی لیٹر کمی ہو سکتی ہے۔پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا تخمینہ بین الاقوامی نرخوں میں معمولی اضافے اور ڈالر کے مقابلے میں شرح تبادلہ میں کمی کی وجہ سے لگایا گیا ہے۔ بینچ مارک برینٹ کی قیمتیں عام طور پر گزشتہ 10 دنوں کے دوران مستحکم رہی ہیں۔ایکس ڈپو پیٹرول کی...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں 3 فیصد کم ہونے کے باوجود پاکستان میں یکم مارچ سے پٹرول مہنگا ہونے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں تقریباً 4 روپے فی لیٹر اضافے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) اور مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک روپے فی لیٹر کمی ہو سکتی ہے۔ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا تخمینہ بین الاقوامی نرخوں میں معمولی اضافے اور ڈالر کے مقابلے میں شرح تبادلہ میں کمی کی وجہ سے لگایا گیا ہے، بینچ مارک برینٹ کی قیمتیں عام طور پر گزشتہ 10 دنوں کے دوران مستحکم رہی ہیں۔ایکس ڈپو پیٹرول کی قیمت اس وقت 256 روپے 13 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل...