مریضوں کو مفت ادویات کا وعدہ ہر صورت پورا ہو گا: وزیرِا علیٰ پنجاب
اشاعت کی تاریخ: 26th, April 2025 GMT
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی کا وعدہ ہر صورت پورا کیا جائے گا۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے رکنِ صوبائی اسمبلی نوشیر خان انجم لنگڑیال سے ملاقات کے موقع پر کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے ہر دور میں عوام کے لیے منصوبے شروع کیے۔
انہوں نے کہا ہے کہ حکومت کے مؤثر اقدامات سے کسان کے لیے ترقی و خوش حالی کے راستےکھل رہے ہیں۔
رکنِ صوبائی اسمبلی نے ملتان وہاڑی روڈ پراجیکٹ کے آغاز پر وزیرِ اعلیٰ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ مریم نواز کا پنجاب کو فلاحی ریاست میں تبدیل کرنے کا عزم قابلِ تحسین ہے۔
Post Views: 4.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کہا ہے کہ
پڑھیں:
پشاور: حیات میڈیکل کمپلیکس میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال دوسرے روز بھی جاری، مریض مشکلات سے دوچار
پشاور:حیات میڈیکل کمپلیکس پشاور میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال دوسرے روز بھی جاری ہے جس کے باعث مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے او پی ڈیز اور آپریشنز کا مکمل بائیکاٹ کیا گیا جبکہ احتجاج کرنے والے ڈاکٹروں نے او پی ڈی کمروں کو تالے بھی لگا دیے۔ ہڑتال کے باعث اسپتال میں مختلف طبی سروسز کی فراہمی معطل ہو کر رہ گئی۔
اس صورتحال کے نتیجے میں علاج کی غرض سے آنے والے مریضوں اور ان کے اہل خانہ کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر اسفندیار نے مطالبہ کیا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اپنے وعدے کے مطابق کرپشن کی شفاف تحقیقات کروائیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر حکومت نے اس حوالے سے فوری اقدامات نہ کیے تو صوبے بھر کے تمام اسپتال بند کر دیے جائیں گے۔