2025-09-22@11:44:18 GMT
تلاش کی گنتی: 4759
«ورکشاپ کا»:
(نئی خبر)
ممبئی (نیوز ڈیسک) بھارتی اداکارہ اونیت کور نے کرکٹر ویرات کوہلی کی جانب سے ان کی بولڈ تصاویر لائیک کرنے کے معاملے پر اپنا ردعمل دے دیا۔ رواں برس مئی میں ویرات کوہلی اس وقت خبروں کی زینت بنے جب ان کے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ایک فین پیج پر شیئر کی گئی اونیت کور کی تصاویر کو لائیک کیا گیا۔ یہ تصاویر 30 اپریل کو پوسٹ کی گئی تھیں جن میں اداکارہ سبز ٹاپ اور منی اسکرٹ میں نظر آرہی تھیں۔ لائیک سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر معاملہ تیزی سے وائرل ہوا۔ صارفین نے قیاس آرائیاں شروع کیں اور کئی لوگوں نے انوشکا شرما کو پوسٹ میں ٹیگ کیا جبکہ میمز بھی وائرل ہوئیں۔ معاملہ...
بالی ووڈ اداکارہ، ماڈل اور ڈانسر ملائکہ اروڑا اپنی جوانی، چمکتی ہوئی جلد اور فٹنس کی وجہ سے ہمیشہ خبروں میں رہتی ہیں۔ لیکن حالیہ انٹرویو میں انہوں نے اپنی صحت اور خوبصورتی کا ایسا راز بتایا جس نے مداحوں کو حیران کر دیا۔ 51 سالہ فٹنس آئیکون نے اداکارہ سوہا علی خان کے پوڈکاسٹ “All About Her” میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ صبح کا آغاز چائے یا کافی کے بجائے پانی سے کرتی ہیں۔ ان کے مطابق وہ خالی پیٹ تقریباً دو لیٹر پانی پیتی ہیں اور یہی ان کی جلد کے نکھار اور توانائی کا سب سے بڑا ذریعہ ہے۔ ملائکہ نے کہا، “یہ میری زندگی کا نان نیگوشی ایبل حصہ ہے۔ پانی جسم کو...
فرانس کے وزیراعظم فرانسوا بیرو نے اعلان کیا ہے کہ ان کی حکومت 8 ستمبر کو قومی اسمبلی میں اعتماد کا ووٹ طلب کرے گی۔ اس اقدام کو ملک میں بڑھتے ہوئے عوامی قرضے کے بحران کے تناظر میں دیکھا جا رہا ہے، جو ان کی اقلیتی حکومت کے لیے ایک بڑا سیاسی امتحان بن سکتا ہے۔ بیرو نے پیرس میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ’’میں نے صدر سے درخواست کی ہے، اور انہوں نے منظوری دے دی ہے، کہ پیر 8 ستمبر کو پارلیمنٹ کا غیر معمولی اجلاس بلایا جائے۔‘‘ ان کے مطابق حکومت تقریباً 44 ارب یورو (51 ارب ڈالر) سالانہ بچت کے اقدامات کرنے جا رہی ہے تاکہ فرانس کے مالیاتی خسارے کو کم...
حمل: 21 مارچ تا 21 اپریل مثبت: آپ کےلیے ایک اہم وقت آگیا ہے۔ ایک روحانی چکر جو کھلنے کا انتظار کررہا ہے۔ زیادہ تر اچھے طریقوں سے۔ آپ کے احتیاط سے بنائے گئے منصوبے شاندار طریقے سے کام کر رہے ہیں، جیسا کہ آپ کے نیک مقاصد بھی۔ اب اس کو جمع کریں، ان چمکدار مناظر میں برف کے پتلے بنائیں اور یقینی طور پر اپنے اعلیٰ ترین مقاصد کو الٰہی کے حوالے کردیں۔ خالص منطق کیا نہیں کرسکتی، آپ کے وژن میں یقین اسے لے آسکتا ہے۔ آپ اس زندگی کو بنا رہے ہیں جس کی آپ ہمیشہ خواہش کرتے تھے، اب کیا آپ اس کا لطف اٹھانا بھی سیکھیں گے؟ منفی: آج آپ کو اپنی صحت کا...
کرپٹو اور بلاک چین کے وزیر مملکت بلال بن ثاقب نے کہا ہے کرپٹو ڈپلومیسی نے پاکستان کو دنیا میں وصول کنندہ کی بجائے بلڈر کے طور پر متعارف کرایا ہے ۔اپنے ایک بیان میں اُنہوں نے کہا کہ پاکستان آج ایک چھپے ہوئے خزانے کی طرح ہے، جس کی حقیقی طاقت مستقبل میں ظاہر ہوگی۔انہوں نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ پاکستان ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی کا قیام، پاکستان کی کرپٹو مارکیٹ کے لیے ایک اہم قدم ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ پاکستان نے اپنے ‘ بٹ کوائن اسٹریٹیجک ریزرو ‘ کی تشکیل کے ذریعے، عالمی کرپٹو حکمت عملی میں شمولیت اختیار کی۔بلال بن ثاقب نے پاکستان کی کرپٹو ڈپلومیسی کو نئی شکل دی،جس کے باعث...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے عہدے سے علیحدہ ہو رہے ہیں تاکہ قانونی معاملات پر اپنی توجہ مرکوز کر سکیں۔ سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ وہ کل بانی پی ٹی آئی عمران خان سے باضابطہ گزارش کر کے عہدے سے علیحدگی اختیار کریں گے، تاہم بطور وکیل اپنی خدمات بلامعاوضہ پارٹی کے لیے جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ منگل کو انہوں نے ایڈووکیٹ علی بخاری کے ذریعے عمران خان کو درخواست دی تھی کہ پارٹی ارکان کو دی جانے والی ناحق سزاؤں کے پیش نظر انہیں سیکریٹری جنرل کے عہدے سے سبکدوش کردیا جائے تاکہ وہ...
سعودی ایئر لائن فلائی ادیل نے پاکستان کے لئے اپنی باقاعدہ پروازوں میں اضافہ کرتے ہوئے پشاور اور اسلام آباد کے لئے بھی پروازیں شروع کردیں۔ ہیڈکوارٹرز پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پشاور پر 25 اگست 2025 کو افتتاحی پرواز کا خیرمقدم کیا گیا۔ ترجمان نے بتایا کہ اس موقع پر مینزیس آر اے ایس کی جانب سے انٹرنیشنل ڈپارچر لاؤنج میں سی آئی پی لاؤنج کے سامنے کیک کاٹنے کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (PAA)، ایئرپورٹ سکیورٹی فورس (ASF) اور مینزیس آر اے ایس کے حکام نے شرکت کی، فلائی اڈیل اب ہر ہفتے پیر اور بدھ کو ریاض سے پشاور کے لئے دو...
اپردیر(نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں دہشتگردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں اور حملے جاری ہیں۔ اپر دیر، ہنگو اور بنوں میں پیش آنے والے واقعات نے صوبے میں سیکیورٹی صورتحال کو مزید تشویشناک بنا دیا ہے۔ ضلع اپر دیر میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر دہشتگردوں کے خلاف مشترکہ آپریشن کیا۔ تحصیل دیر کے علاقوں دوبندو، بریکوٹ، سلام کوٹ اور ہاتن درہ میں فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔ اس آپریشن میں 8 پولیس اہلکار زخمی جبکہ سلام کوٹ کا ایک شہری، یار محمد، شہید ہوگیا۔ ان کی نماز جنازہ رات گئے پولیس لائن میں ادا کی گئی۔ پولیس حکام کے مطابق ہلاک دہشتگرد 14 اگست کو پناہ...
انسان کی یہ بنیادی جبلت کہ اس کے خیالات، نظریات اور رائے کو دنیا قبول کرے اور ان پر عمل کرے، ایک ایسا پہلو ہے جو ہماری انسانی شخصیت اور معاشرتی ڈھانچے پر گہرے اثرات ڈالتا ہے۔ کیا یہ محض ایک مضبوط شخصیت کی نشانی ہے یا اس کے پیچھے کوئی گہری نفسیاتی الجھن چھپی ہے؟ آئیے، اس رویے کا نفسیاتی اور سماجی تجزیہ کرتے ہوئے اس کے مثبت اور منفی اثرات پر روشنی ڈالتے ہیں۔ جب اپنی سوچ ہی حتمی سچ لگے: نفسیاتی اور عملی پہلو جب کوئی فرد اپنے نظریات کو دوسروں پر مسلط کرنے کی کوشش کرتا ہے، تو اس کے پیچھے کئی پیچیدہ نفسیاتی محرکات کارفرما ہو سکتے ہیں۔ یہ رویہ محض ایک سادہ خواہش...
اداکار عمران عباس نے حالیہ تنقیدی بیانات پر جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ دوسروں کی منفی رائے اکثر ان کی اپنی محرومیوں اور احساسِ کمتری کو ظاہر کرتی ہے۔ چند روز قبل ایک ٹی وی پروگرام میں اداکار ببرک شاہ نے اپنے کیریئر اور دیگر فنکاروں پر بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمران عباس فلمی کرداروں کے لیے موزوں نہیں لگتے اور ان کی شخصیت ٔاسکرین پر مردانہ تاثر نہیں چھوڑتی۔ یہ بھی پڑھیے: عمران عباس اپنی پہلی پنجابی فلم ’جی وے سوہنیا‘ میں کراس بارڈر عاشقی کے لیے تیار ببرک شاہ نے اسی شو میں فواد خان کو بھی ’اوور ریٹڈ‘ قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ فلمی دنیا میں ان سے بلاوجہ بڑی توقعات وابستہ...
اپر دیر: خیبرپختونخوا کے علاقے اپر دیر میں پولیس اور محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے خفیہ اطلاع پر دہشت گردوں کے خلاف مشترکہ کارروائی کی اور اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گرف ہلاک ہوگئے جبکہ 5 پولیس اہلکار زخمی اور ایک شہری شہید ہوگیا۔ پولیس نے بتایا کہ اپر دیر کے علاقوں دوبندو، بریکوٹ، سلام کوٹ اور اٹنڈرہ میں دہشت گردوں کے خلاف ڈسٹرکٹ پولیس، سی ٹی ڈی، آر آر ایف اور ایلیٹ فورس کے دستوں نے ایک بڑا اور کامیاب آپریشن شروع کر رکھا ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اپر دیر سید محمد بلال کی قیادت میں یہ آپریشن بھرپور حکمت عملی کے تحت کیا گیا اور سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں...
کراچی:سندھ حکومت نے صوبے میں کچے کے ڈاکوؤں کیخلاف تیز اور بے رحمانہ آپریشن کا فیصلہ کرلیا۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت کچے کے علاقوں میں امن و امان یقینی بنانے کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں کور کمانڈر کور فائیو لیفٹیننٹ جنرل محمد دستگیر، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار، ڈی جی رینجرز میجر جنرل محمد شمریز، سیکریٹری داخلہ اقبال میمن، آئی جی پولیس غلام نبی میمن، پرنسپل سیکریٹری آغا واصف، ایڈیشنل آئی جیز، سی ٹی ڈی ، اسپیشل برانچ اور دیگر اداروں کے نمائندے شریک ہوئے۔ وزیراعلیٰ سندھ کو کچے میں آپریشن کے حوالے سے مختلف اداروں کی جانب سے بریفنگ دی گئی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کچے میں فیصلہ کن آپریشن...

صدر ٹرمپ کا ڈاک ووٹنگ اور ووٹنگ مشینوں کے استعمال کو ختم کرنے کے لیے ایگزیکٹو آرڈر جاری کرنے کا عندیہ
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19 اگست ۔2025 )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2026 کے وسط مدتی انتخابات سے قبل بذریعہ ڈاک ووٹنگ اور ووٹنگ مشینوں کے استعمال کو ختم کرنے کے لیے ایک ایگزیکٹو آرڈر جاری کرنے کا عہد کیا ہے، یہ اقدام ریاستوں کی جانب سے قانونی چیلنجز کو جنم دے سکتا ہے. امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق صدر ٹرمپ نے ”ٹروتھ سوشل“پر ایک پیغام میں لکھا کہ میں بذریعہ ڈاک ووٹنگ کو ختم کرنے کے لیے ایک تحریک کی قیادت کرنے جا رہا ہوں اور ساتھ ہی بہت مہنگی اور متنازع ووٹنگ مشینوں کو بھی ختم کریں گے.(جاری ہے) انہوں نے یوکرینی صدر زیلنسکی کے ساتھ وائٹ ہاﺅس میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران بھی اس معاملے...
پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے اپنی ایک ماہ کی تنخواہ سیلاب زدگان کی امداد کے لیے دینے کا فیصلہ کر لیا۔ صوبے کے مختلف اضلاع میں حالیہ سیلاب متاثرین کے لیے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے اہم اقدام اٹھایا ہے۔ صوبائی کابینہ اراکین نے 15 دنوں کی تنخواہیں جبکہ ممبران صوبائی اسمبلی کی 7 دنوں کی تنخواہوں متاثرین کی امداد کے لیے دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسی طرح، اسکیل 17 اور اوپر کے ملازمین کی دو دنوں جبکہ اسکیل ایک سے 16 تک کے ملازمین کی ایک دن کی تنخواہ سیلاب زدگان کے لیے دی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ نے ان عطیات کے شفاف استعمال کے لیے بھی طریقہ کار...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے سینئر رہنما اور وفاقی وزیر رانا ثناء اللہ خان کو سینیٹر بنانے کا فیصلہ کر لیا۔ پنجاب کی سینئر وزیر اور انفارمیشن سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں پارٹی کے فیصلے سے آگاہ کیا۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے رانا ثناء اللہ خان کو پنجاب اسمبلی سے سینٹ کی جنرل نشست پر ٹکٹ جاری کر دیا۔ انہوں نے مزید کہا اعجاز چوہدری کی نااہلی سے خالی نشست پر انتخاب 9 ستمبر کو ہو گا۔
جنوبی افریقا کے نوجوان بلے باز ڈیوالڈ بریویس نے آسٹریلیا کے خلاف ٹی20 سیریز میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑ دیا۔ آسٹریلیا کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں مہمان ٹیم جنوبی افریقہ کو دلچسپ مقابلے کے بعد 1-2 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تاہم نوجوان بلے باز ڈیوالڈ بریویس نے پے در پے ریکارڈز بنا کر اپنے تابناک مستقبل کی نوید سنا دی۔ ڈیوالڈ بریویس نے آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ٹی20 میں 26 گیندوں پر 6 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 53 رنز کی اننگز کھیلی تھی تاہم انہوں نے اپنی نصف سنچری صرف 22 گیندوں پر مکمل کی تھی اور ریکارڈ بھی اپنے نام...
منافق سیاستدان ودیگر اپنی سمت ٹھیک کرلیں، ورنہ رگڑ دیے جائیں گے، فیصل واوڈا کا بیان WhatsAppFacebookTwitter 0 17 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)سینیٹر فیصل واوڈا نے سیاستدان این جی اوز ودیگر ہمیشہ افواج پاکستان کو کمزور کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں وہ اپنی سمت ٹھیک کر لیں۔تفصیلات کے مطابق سینیٹر فیصل واوڈا نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر ایک ٹویٹ کیا ہے، جس میں انہوں نے سیاستدانوں سمیت این جی اوز اور دیگر پر شدید تنقید کی ہے۔فیصل واوڈا نے لکھا کہ سیاستدان، این جی اوز اور دیگر ہمیشہ افواج پاکستان کو کمزور کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں۔ یہ اپنے ذاتی مفادات کے لیے گھناونی کوشش کرتے ہیں۔سینیٹر نے اپنے ٹویٹ...
ترجمان ایم ڈبلیو ایم نے کہا کہ پولیس کی جانب سے اس واقعے کو خودکشی قرار دینا قبل از وقت ہے، خاور حسین کے قتل کے واقعے کی شفاف تحقیقات کر کے اصل حقائق سامنے لائے جائیں، حکومت صحافیوں کو مکمل تحفظ فراہم کرے تاکہ وہ بلا خوف و خطر اپنے فرائض انجام دے سکیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے ترجمان نے ڈان نیوز کے رپورٹر خاور حسین کی پراسرار موت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ خاور حسین نڈر اور بے باک صحافی تھے جنہوں نے ہمیشہ دیانت داری اور جرات کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیے۔ ترجمان نے کہا کہ پولیس کی جانب سے اس واقعے کو خودکشی قرار دینا...

تعلیم فاؤنڈیشن، پاکستان پبلک ہیلپ فاؤنڈیشن کے مابین منڈی بہاالدین کے اسکولوں کی اپ گریڈیشن کا معاہدہ
اسلام آباد: تعلیم فاؤنڈیشن اور پاکستان پبلک ہیلپ فاؤنڈیشن کے درمیان پنجاب کے ضلع منڈی بہاالدین کے 20 اسکولوں کو جدید سہولیات کے ساتھ اَپ گریڈ کرنے سے متعلق معاہدہ طے پا گیا۔ منصوبے کے پہلے مرحلے میں 5 اسکولوں کو اَپ گریڈ کیا جائے گا اور مرحلہ وار اَپ گریڈیشن کا عمل 20 اسکولوں تک بڑھایا جایا جائے گا۔ معاہدے کی تقریب میں تعلیم فاؤنڈیشن کے چیئرمین ڈاکٹر ظفر قادر اور پاکستان پبلک ہیلپ فاؤنڈیشن کے چیئرمین ناصر عباس تارڑ اور سی ای او محمد سلیم احمد رانجھا نے دستخط کیے۔ تقریب میں ڈاکٹر محمد سعید (صدر چیپٹر سوئٹزرلینڈ و سابق ڈائریکٹر انٹرنیشنل ٹریڈ سینٹر)، زمان مہدی (پاکستانی مندوب برائے یو این او)، حسام چیمہ (کونسلر پاکستان...
ویب ڈیسک : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر فیڈرل ریزرو پولیس کی ٹیمیں سوات کے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے سرگرم عمل ہیں۔ فیڈرل ریزرو پولیس کی ڈسٹرکٹ آفیسر ماریہ کی سربراہی میں سوات کے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن جاری ہے۔ اس موقع پر فیڈرل ریزرو پولیس کے جوانوں نے متعدد متاثرین کو ریسکیو اورمتاثرہ لوگوں کو محفوظ پر منتقل کیا ۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے کمانڈنٹ فیڈرل ریزرو پولیس ریاض نذیر گاڑا، ڈسٹرکٹ آفیسر سوات ماریہ اور انکی ٹیم کے عزم اور جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ مشکل کی گھڑی میں فیڈرل ریزرو پولیس کے جوان متاثرہ بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ متاثرہ لوگوں کا اپنے...
سربراہ میری پہچان پاکستان نے کہا کہ ملک کے بانیوں اور مسلح افواج کی قربانیوں کوخراج تحسین پیش کرتا ہوں، خاص طور پر بھارت کی حالیہ در اندازی کوپسپا کرنے کے لئے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی حکمت عملی اور فیصلہ کن قیادت قابل تحسین و قابل فخر ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق گورنر سندھ (نشان امتیاز) و سربراہ میری پہچان پاکستان ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ قومی یکجہتی اور احتساب کی تجدید وقت کی ضرورت ہے، آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی نے ہمارا سر فخر سے بلند کیا، فیلڈ مارشل اور افواج پاکستان نے اپنا کام کردیا اب حکومتوں کے کردار ادا کرنے کی باری ہے، گڈگورننس اور معیشت کے لئے بہترین اصلاحات اور انقلابی...
منجھی ہوئی دلکش اداکارہ فضیلہ قاضی کو ان کی فنکارانہ خدمات پر حکومتِ پاکستان نے ستارہ امتیاز دینے کا اعلان کیا ہے جو وہ 23 مارچ 2026 کو وصول کریں گی۔ اس موقع پر ان کے شوہر اور معروف اداکار قیصر نظامانی اپنی اہلیہ پر فخر کا اظہار کیے بغیر نہ رہ سکے اور سوشل میڈیا پر ایک جذباتی نوٹ لکھ ڈالا۔ قیصر نظامانی نے اپنی اہلیہ کو شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے لکھا کہ آج آپ کو آپ کا حق مل گیا۔ آپ صرف میری بیوی نہیں، بلکہ ایک سپراسٹار ہیں۔ قیصر نظامانی نے کہا کہ یہ اعزاز قوم کے لیے باعث فخر سہی لیکن میرے لیے یہ ایک جدوجہد کی کہانی ہے۔ ادکار نے مزید لکھا...

"معافی وہ مانگیں جنہوں نے 26 نومبر کو اپنے ہم وطنوں پر گولیاں چلائیں"فیلڈ مارشل کے بیان پر پاکستان تحریک انصاف کا ردعمل
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)فیلڈ مارشل و آرمی چیف سید عاصم منیر کے بیان’’سیاسی مصالحت سچے دل سے معافی مانگنے سے ممکن ہے‘‘پر پاکستان تحریک انصاف کا ردعمل بھی آ گیا۔ تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی سہیل وڑائچ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے اپنی ملاقات کا احوال بیان کیا تھا جس کے مطابق سیاسی حوالے سے کئے گئے سوال پر فیلڈ مارشل نے کہاکہ سیاسی مصالحت سچے دل سے معافی مانگنے سے ممکن ہے، اس حوالے سے انہوں نے سٹیج پر قرآن پاک کی آدم کی تخلیق او رشیطان کے کردار کے حوالے سے آیات کا متن اور ترجمہ سنایا جس سے واضح ہوتا تھا کہ شروع میں فرشتوں کو آدم سے مسئلہ تھا مگر خدا نے آدم کو...
اسلام آباد: پاکستان میں متعین آسٹریلوی ہائی کمشنر نے خیبرپختونخوا اور سوات میں سیلاب کی تباہ کاریوں پرافسوس کا اظہار کیا ہے۔ آسٹریلوی ہائی کمشنر نیل ہاکنز کا کہنا ہے کہ اس مشکل وقت میں آسٹریلیا اپنے پاکستانی دوستوں کے ساتھ یکجہتی سے کھڑا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تباہ کن سیلاب سے 200 سے زائد قیمتی جانوں کےضیاع پر دل بہت دکھی ہے، ریسکیو اہلکار بھی ہیلی کاپٹر حادثے کا شکارہوکر اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ آسٹریلوی ہائی کمشنر نے مزید کہا کہ اس مشکل وقت میں آسٹریلیا اپنے پاکستانی دوستوں کے ساتھ یکجہتی سے کھڑا ہے، ہماری ہمدردیاں اور دعائیں تمام متاثرین کے ساتھ ہیں۔ Tagsپاکستان
کیپریس کلاسک شیورلیٹ کمپنی کی تیار کردہ اپنے وقت کی ایک خوبصورت اور عالیشان گاڑی ہے۔ اس گاڑی کے مالک کی محبت، محنت اور دیکھ بھال کے باعث یہ گاڑی آج بھی اپنی اصل حالت میں چمک رہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی میں ونٹیج کا عشق، ویسپا سائیڈ کار اور سنہ 70 کا موپیڈ انتہائی سنبھال کر رکھا گیا س کا اصلی اندرونی حصہ اور چمکتا دمکتا بہترین انجن اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ اگر کسی چیز سے سچی محبت ہو تو پھر اس کی قدر ایسے ہی کی جاتی ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘...
فضیلہ قاضی کو ستارۂ امتیاز ملنے پر شوہر کا دل کو چھو لینے والا پیغام وائرل WhatsAppFacebookTwitter 0 17 August, 2025 سب نیوز لاہور:منجھی ہوئی دلکش اداکارہ فضیلہ قاضی کو ان کی فنکارانہ خدمات پر حکومتِ پاکستان نے ستارہ امتیاز دینے کا اعلان کیا ہے جو وہ 23 مارچ 2026 کو وصول کریں گی۔ اس موقع پر ان کے شوہر اور معروف اداکار قیصر نظامانی اپنی اہلیہ پر فخر کا اظہار کیے بغیر نہ رہ سکے اور سوشل میڈیا پر ایک جذباتی نوٹ لکھ ڈالا۔ قیصر نظامانی نے اپنی اہلیہ کو شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے لکھا کہ آج آپ کو آپ کا ھق مل گیا۔ آپ صرف میری بیوی نہیں، بلکہ ایک سپراسٹار ہیں۔...

وفاقی وزیر خزانہ کا مشیر خزانہ خیبر پی کے سے ٹیلیفونک رابطہ، جانی نقصان پر افسوس، تعاون کی یقین دہانی
پشاور (بیورو رپورٹ) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب خان نے وزیراعلیٰ خیبر پی کے کے مشیر برائے خزانہ مزمل اسلم سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اورحالیہ سیلابی صورتحال کی وجہ سے خیبر پی کے میں ہونے والے جانی اور مالی نقصانات پر افسوس کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ خیبر پی کے کے مشیر برائے خزانہ مزمل اسلم کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب خان نے مشکل گھڑی میں اپنے تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ دکھ اور تکلیف کی اس گھڑی میں وفاق، خیبر پختونخوا حکومت کے ساتھ برابر کا شریک ہے۔ مزمل اسلم نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت وزیر اعلیٰ علی امین کی قیادت میں اپنے متاثرہ عوام...
ایک چائے والے سے وزیراعظم تک کا سفر یقیناً ایک ناقابل یقین سفر ہے۔ عام طور پر ایسی خواہشات پر مشتمل سفر خواب میں ہی کیا جاتا ہے۔ خوابوں کی دنیا بھی عجیب دنیا ہوتی ہے، کبھی آغاز ڈراؤنا تو انتہا خوبصورت اور کبھی آغاز رومانوی تو انتہا عبرتناک۔ اسی میں مودی کا مستقبل چھپا اور عیاں دونوں ہیں بس دیکھنے والے کی نظر ہونی چاہیے۔ ایک بات تو طے ہے کہ ایسے عہدوں تک پہنچنے کے لیے اپنوں کے کندھوں اور گردن پر پیر رکھنے پڑتے ہیں اور اس میں اگر گردن ڈھلک بھی جائے تو کوئی مضائقہ نہیں ہے بلکہ یہ تو گردن ڈھلک جانے والے کا قصور گردانا جائے گا کہ اس نے پہلے سے کسی اور...
گرمیوں کے لمبے دن پکنک کے لیے بہترین ہوتے ہیں لیکن بِھڑ (تتیا) اکثر بغیر بلائے مہمان کی طرح آ کر خوشگوار لمحات خراب کر دیتی ہیں۔ ایک آسان طریقہ ہے جو آپ کو ان کے حملوں سے بچا سکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: جب ویلز کے رہائشی کو بھڑوں سے بھڑنا مہنگا پڑگیا بی بی سی کی ایک رپورٹ میں دی کانورسیشن میں شائع ہونے والے ایک مضمون کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ زیادہ تر لوگ بھڑ سے خوفزدہ ہوتے ہیں کیونکہ انہیں جارحانہ اور تکلیف دہ حشرات سمجھا جاتا ہے لیکن زمین پر جنگلی حیات کی کمی کے اس دور میں ہمیں ہر جاندار کے ساتھ رہنا سیکھنا ہوگا حتیٰ کہ بھڑوں کے ساتھ بھی۔ بھڑیں اہم...
گلگت: گلگت بلتستان کے ضلع غذی میں بارش اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کا ریسکیو آپریشن جاری ہے جہاں کئی خاندان کے گھر اور فصلیں تباہ ہوگئی ہیں۔ گلگت بلتستان کے ضلع غذر حالیہ شدید سیلاب کے نتیجے میں گاؤں خلتی کے 11 خاندان شدید متاثر ہوئے ہیں، تاہم گاؤں گامیس میں 11 عارضی ٹینٹوں پر مشتمل ولیج قائم کیا گیا ہے۔ گاؤں گامیس میں عارضی ٹینٹ ولیج میں متاثرہ خاندانوں کے لیے رہائش، کھانے پینے اور علاج معالجے کا بندوبست کیا گیا۔ پاک فوج، سول انتظامیہ اور جی بی ڈی ایم اے کی جانب سے متاثرہ خاندانوں میں ریلیف پیکجز تقسیم کیے گئے جبکہ ریسکیو آپریشن کے دوران پاک فوج، ریسکیو 1122، پولیس اور...
عثمان خان: سیاسی لیڈر پر فائرنگ کرنے والا اس کا اپنا بیٹا نکلا۔ بدبخت نے ماں کو بھی قتل کر دیا۔ خیبرپختونخوا کے علاقے بٹ خیلہ میں جمعیت علما اسلام کے ضلعی امیر مفتی کفایت اللہ کے گھر میں فائرنگ کے نتیجے میں ان کی اہلیہ ، بیٹی اوربیٹا جاں بحق ہوگئے۔ اب تصدیق ہوئی ہے کہ مفتی کفایت اللہ کے بیٹے نے ہی اپنے والد، والدہ اور بہن بھائی پر فائرنگ کر دی تھی۔ فائرنگ کے نتیجے میں مفتی کفایت اللہ شدید زخمی ہوئے،ان کی اہلیہ ، بیٹی اور بیٹاجاں بحق ہوگئے۔ مائع قدرتی گیس کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان لیویزحکام کا کہنا ہےکہ فائرنگ مفتی کفایت اللہ کےبیٹے نےکی۔ قاتل واردات کے بعد فرار ہوگیا۔ ...
لبنان کی ایک ماہر تعلیم اور تربیتی اور تعلیمی مشیر محترمہ فاطمہ نصراللہ نے اسلام ٹائمز کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ لبنان کی مزاحمت کے مرکز میں خواتین اپنے روایتی کرداروں سے ہٹ کر ایک منفرد مقام رکھتی ہیں۔ وہ نہ صرف مائیں اور بیویاں ہیں بلکہ انہیں ایک مزاحمتی معاشرے کے تسلسل کا بنیادی ستون اور آنے والی نسلوں کی تعلیم کے لیے ایک زندہ درسگاہ بھی سمجھا جاتا ہے۔ مزاحمت کے دشمنوں کو اس بات کا بخوبی علم ہے کہ یہ خواتین معاشرے پر گہرے اثرات مرتب کرتی ہیں اور اسی وجہ سے وہ ان کی حرکات و سکنات پر گہری نظر رکھتی ہیں۔ انٹرویو: معصومہ فروزان جبر اور جارحیت کے خلاف مزاحمت اور...
علی ساہی:محکمہ ایکسائز نے پراپرٹی ٹیکس کے چالان ڈلیور کرنا شروع کردیئےہیں۔ ایکسائزحکام کے مطابق چالان اب مینول ڈلیوری کی بجائے ایپ کےذریعےڈلیورکئےجارہےہیں،پنجاب میں تمام کانسٹیلزاورانسپکٹرزپراپرٹی چالان خودٹیکس دہندگام تک ڈلیورکرکےتصاویربنائینگے،ہرڈلیورہونیوالےچالان کی آن لائن ڈلیوری اورفوٹوسسٹم میں اپلوڈکی جائیگی،پراپرٹی یونٹ کی آئی ڈی پن ،وقت اورتاریخ بھی اپلوڈکی جائے گی،چالان ڈلیوری کیساتھ لوکیشن بھی سسٹم میں اپلوڈکی جائےگی۔ایکسائزحکام کے مطابق چالان ڈلیوری اپلوڈنگ کیساتھ ہی تفصیلات ہیڈ آفس ،ڈائریکٹرزکےڈیش بورڈپرنمایاں ہوجائینگی،لاہورکے سوا8لاکھ سمیت پنجاب میں ساڑھے24لاکھ ٹیکس دہندہ پراپرٹیزموجودہیں،لاہور میں سوا لاکھ سمیت پنجاب میں ابتک4لاکھ ٹیکس دہندگان کونوٹسزبھجوا دیئے گئے ۔ مائع قدرتی گیس کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان
اسلام آباد: پاکستان میں متعین آسٹریلوی ہائی کمشنر نے خیبرپختونخوا اور سوات میں سیلاب کی تباہ کاریوں پرافسوس کا اظہار کیا ہے۔ آسٹریلوی ہائی کمشنر نیل ہاکنز کا کہنا ہے کہ اس مشکل وقت میں آسٹریلیا اپنے پاکستانی دوستوں کے ساتھ یکجہتی سے کھڑا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تباہ کن سیلاب سے 200 سے زائد قیمتی جانوں کےضیاع پر دل بہت دکھی ہے، ریسکیو اہلکار بھی ہیلی کاپٹر حادثے کا شکارہوکر اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ آسٹریلوی ہائی کمشنر نے مزید کہا کہ اس مشکل وقت میں آسٹریلیا اپنے پاکستانی دوستوں کے ساتھ یکجہتی سے کھڑا ہے، ہماری ہمدردیاں اور دعائیں تمام متاثرین کے ساتھ ہیں۔
پاک فوج کا خیبرپختونخوا کے شدید بارشوں، سیلاب اور کلاؤڈ برسٹ سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن جاری ہے جب کہ بونیر، سوات اور باجوڑ میں پاک فوج کی ٹیمیں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ رپورٹ کے مطابق بونیر، سوات اور باجوڑ میں پاک فوج / فرنٹیئر کور کا فلڈ ریلیف آپریشن جاری ہے، پاک فوج کی ٹیمیں سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ حکام نے بتایا کہ پاک فوج کے ہیلی کاپٹرز کے ذریعے سیلاب متاثرین کو راشن اور دیگر سامان مہیا کیا جارہا ہے اور سیلاب زدہ علاقوں سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا کام بھی جاری ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے مزید دستے بھی ریلیف آپریشن میں حصہ...
ویب ڈیسک: پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی کے خلاف آپریشن کا مقصد معصوم عوام کو نقصان پہنچانا نہیں بلکہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔ آئی ایس پی آر کے زیراہتمام جاری انٹرنشپ پروگرام کے دوران لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے بلوچستان کے طلبا کے ساتھ خصوصی نشست کی، جس میں پاکستان اور خاص طور پر بلوچستان کے حوالے سے سیر حاصل گفتگو ہوئی۔ مائع قدرتی گیس کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان ڈی جی آئی ایس پی آر نے نشست میں بلوچستان کے طلبا کے سوالات کے مفصل جوابات بھی دیے گئے۔ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2025ء) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے باجوڑ میں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیلی کاپٹر کو پیش آنے والے افسوسناک حادثے اور اس میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔(جاری ہے) سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری اپنے بیان میں چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر مشکل حالات میں امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینے والے اہلکار ہماری قوم کے اصل ہیروز ہیں، جن کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ شہداء اپنے کردار اور خدمت سے ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔سید یوسف رضا گیلانی نے ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے اہلکاروں کے...
پشاور: صوبائی حکومت نے خیبر پختونخوا ٹورازم پولیس کی مدت ملازمت میں توسیع کا فیصلہ کر لیا۔ ٹورازم پولیس کی ملازمت میں توسیع ایک دفعہ ہوگی۔ بل کے متن کے مطابق فیصلہ سیاحت کے سیزن کے شروع ہونے اور نئی بھرتی میں تاخیر کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ ملازمت میں توسیع سے پہلے ٹورازم ترمیمی ایکٹ کا بل اسمبلی میں پیش ہوگا۔ ترمیم کے تحت ٹورازم پولیس کی بھرتی مخصوص مدت کے لیے کی جائے گی، اتھارٹی اپنی مجاز استعداد کی ترقی کے بعد اپنی پولیس بھرتی کر سکتی ہے۔ Tagsپاکستان
—فائل فوٹو لاہور کے علاقوں کاہنہ اور چوہنگ میں 2 مبینہ پولیس مقابلوں میں 3 ملزمان اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ چوہنگ میں مبینہ مقابلے میں 2 ملزمان مارے گئے جبکہ کاہنہ میں مبینہ مقابلے میں ایک ملزم مارا گیا۔حکام نے بتایا کہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دیا گیا ہے۔
ڈیفنس میں بچوں کو مبینہ قتل کرنے والی ماں کے خلاف تھانہ درخشاں میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔2 روز قبل ڈیفنس میں خاتون نے اپنے کمسن بیٹے اور بیٹی کو تیز دھار آلے سے قتل کردیا تھا جس کے بعد اسے گرفتار کرلیا گیا تھا ۔تاہم اب گرفتار ملزمہ کے خلاف سابق شوہرغفران کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جب کہ مقتول بہن اوربھائی کو ڈیفنس فیز 8 میں واقع قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا ہے۔ملزمہ خاتون کے سابق شوہر نے دعویٰ کیا ہے کہ بچے اپنی والدہ کے پاس رہنے کے لیے گئے تھے، 14 اگست کی دوپہرڈھائی بجے کےقریب سابقہ اہلیہ ادیبہ نےفون کال کی اور سوال کیا کہ کیا تمہیں پتا چلا کہ میں نے...

امیرمقام کاسوات کے ہیروز کو خراج تحسین: سیلاب متاثرین کی جانیں بچانے والے رضاکاروں کیلئے 10،10 لاکھ روپے انعام کااعلان
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر اور صدر مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا انجینئر امیر مقام نے سوات میں حالیہ سیلاب کے دوران اپنی جان خطرے میں ڈال کر کئی قیمتی جانیں بچانے والے بے لوث رضاکاروں محمد ہلال اور عصمت علی کو وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے 10، 10 لاکھ روپے کے چیک پیش کیے۔ یہ انعام ان کی بہادری اور بروقت امدادی کارروائیوں کے اعتراف میں دیا گیا۔ محمد ہلال اور عصمت علی نے قدرتی آفت کے مشکل وقت میں کئی افراد کو ڈوبنے سے بچایا اور انسانیت کی خدمت کی شاندار مثال قائم کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر مقام نے کہا کہ ان نوجوانوں کے اقدامات انسانیت اور حب الوطنی کا عملی مظہر ہیں۔...

صاف پانی، واٹر فلٹریشن پلانٹ دیگر ترقیاتی امور کا جائزہ، لاہور کے بعض منصوبے مکمل نہ ہونے پر مریم نواز کا اظہار ناپسندیدگی
لاہور (نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں صاف پانی، واٹر فلٹریشن پلانٹ اور دیگر ترقیاتی امور کا جائزہ لیا گیا۔ مریم نوازشریف کو مثالی گاؤں پراجیکٹ کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ لاہور ڈویلپمنٹ پراجیکٹ اور پنجاب ڈویلپمنٹ پراجیکٹ پر پیشرفت، دور دراز علاقوں کے لئے واٹر پمپ لگانے کی تجویز کا بھی جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے واٹر فلٹریشن پلانٹ کے حوالے سے 30جون 2026ء کی ڈیڈ لائن دے دی ہے۔ مریم نواز نے لاہور ڈویلپمنٹ پراجیکٹ میں سٹریٹس کی تعمیر و مرمت جلد مکمل کرنے پر زور دیا اور بعض پراجیکٹ کی تکمیل بروقت نہ ہونے پر نا پسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے پنجاب کے ہر شہر میں بیوٹیفکیشن کے 122منصوبوں...
ترجمان وزیراعلیٰ کے پی کے مطابق صوبائی حکومت کے بڑے ہیلی کاپٹر ایم آی 17 کو باجوڑ میں ریسکیو کے لیے بھیجا گیا، صوبائی حکومت کے پاس صرف یہ دو ہی ہیلی کاپٹر ہیں جو ریسکیو سرگرمیوں کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی ہدایت پر مکانات کی چھتوں پر پھنسے افراد کو نکالنے کے لیے صوبائی حکومت کا چھوٹا ہیلی کاپٹر فوری طور پر بونیر روانہ ہوا اور ریسکیو آپریشن کیا گیا۔ ترجمان وزیراعلیٰ کے پی کے مطابق صوبائی حکومت کے بڑے ہیلی کاپٹر ایم آی 17 کو باجوڑ میں ریسکیو کے لیے بھیجا گیا، صوبائی حکومت کے پاس صرف یہ دو ہی ہیلی کاپٹر ہیں جو ریسکیو سرگرمیوں کے...
امریکا کی ریاست آرکنساس کے “کریٹر آف ڈائمنڈز اسٹیٹ پارک” میں ایک خاتون کو ایسا خزانہ مل گیا جس کی وہ صرف امید ہی رکھ سکتی تھیں۔ نیویارک شہر کے مین ہیٹن کی 31 سالہ رہائشی میشیر فاکس نے اپنی منگنی کی انگوٹھی کے لیے قیمتی پتھر خود تلاش کرنے کا خواب دو سال پہلے دیکھا تھا — اور اس خواب کی تعبیر انہوں نے اپنے ہاتھوں سے پا لی۔ میشیر نے اپنی منگنی کے لیے ہیرا خود ڈھونڈنے کا فیصلہ کیا۔ وہ چاہتی تھیں کہ یہ انگوٹھی صرف خوبصورت نہ ہو، بلکہ اس میں محنت اور یادیں بھی جڑی ہوں۔ ان کے منگیتر نے بھی ان کے اس منفرد فیصلے کی حمایت کی اور دونوں نے اس سفر کا...
سٹی42: جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب سے اب تک خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اور پنجاب میں بارشوں، سیلابی ریلوں اور بارش سے متعلق حادثات میں چوبیس گھنٹوں میں 164 جاں بحق ہو چکے ہیں۔ : این ڈی ایم اے نے سیلاب کے نقصانات پر اپ ڈیٹ جاری کر دیا۔ مون سون بارشوںکے ساتویں سپیل کی تباہ کاریاں جاری ہیں۔ این ڈی ایم اے نے 24 گھنٹے کے دوران مزید 164 افراد جاں بحق، 23 زخمی ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔ ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.31 فیصد کا اضافہ ریکارڈ؛ 17 اشیا مہنگی این ڈی ایم اے کے مطابق 24 گھنٹے میں خیبر پختونخوا میں 150 اموات ہو چکی ہیں۔ آزاد کشمیر میں 9، گلگت...
سوات: پاک فوج نے وادی سوات میں سیلابی صورتحال کے دوران ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے عوام اور اسکول کے بچوں کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا۔ پاک فوج دفاع وطن ک ساتھ ساتھ قدرتی آفات میں بھی عوام کے شانہ بشانہ کھڑی نظر آتی ہے۔ مشکل کی ہر گھڑی میں پاک فوج کے جوان انسانی خدمت کی اعلیٰ مثالیں قائم کرتے ہیں۔ پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت اور جذبۂ قربانی کی بدولت ہزاروں جانیں محفوظ بنائی جاتی ہیں۔ سوات کے شدید سیلاب میں پاک فوج کے جوانوں نے بروقت اور جرأت مندانہ امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا۔ پانی میں گھرے ہوئے علاقوں سے متاثرہ افراد کو نکال کر محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔ ویڈیو میں دیکھا...
ویب ڈیسک : باجوڑ اور بونیر میں سیلابی صورتحال خطرناک ہوگئی ، کے پی حکومت کے 2ہیلی کاپٹر ریسکیو آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں ، وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور صوبہ بھر کی صورتحال کی خود نگرانی کر رہے ہیں ترجمان وزیراعلیٰ کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی ہدایت پر مکانات کی چھتوں پر پھنسے افراد کو نکالنے کے لیے صوبائی حکومت کا چھوٹا ہیلی کاپٹر فوری طور پر بونیر روانہ ہوا اور ریسکیو آپریشن کیا گیا۔ترجمان وزیراعلیٰ کے پی کے مطابق صوبائی حکومت کے بڑے ہیلی کاپٹر ایم آی 17 کو باجوڑ میں ریسکیو کے لیے بھیجا گیا، صوبائی حکومت کے پاس صرف یہ دو ہی ہیلی کاپٹر ہیں جو ریسکیو سرگرمیوں کے لیے استعمال...

بھارتی وزیراعظم کے ایٹمی دھمکیوں اور جھکنے سے انکار کے بیان پر وزیردفاع خواجہ آصف کا ردعمل بھی آگیا
اسلام آباد (ویب ڈیسک) بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی نے یوم آزادی کی تقریب سے خطاب میں پاکستان کا نام لیے بغیر کہا کہ انڈیا ’ایٹمی دھمکیوں کے آگے جھکنے والا نہیں ہے جس پر پاکستان کے وزیر دفاع نے کہا کہ " ہم کسی کو بلیک میل نہیں کرتے، مودی کو خواب میں بھی پاکستان اور پاکستانی افواج نظر آتی ہیں، وہ بنیادی طور پر اپنے ووٹرز کو مطمئن کر رہے ہیں۔ یادرہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم پاکستان نے واضح کیا کہ ہماری ایٹمی طاقت جارحانہ سوچ نہیں بلکہ انڈیا کی جوہری جارحیت کے توازن کے لیے ہے"۔نجی ٹی وی چینل جیونیوز سے خصوصی گفتگو میں خواجہ آصف کاکہناتھاکہ ہم کسی کو بلیک میل نہیں کرتے، نیوکلیئر صلاحیت ہمارے دفاع...
سونف صرف منہ کی بدبو دور کرنے کے لیے نہیں، بلکہ صدیوں سے ہاضمے کو بہتر بنانے کے لیے بھی استعمال ہو رہی ہے۔ جب بھی بدہضمی یا پیٹ کے پھولنے کی شکایت ہو، تو سب سے پہلا اور آزمودہ گھریلو نسخہ جو ذہن میں آتا ہے، وہ سونف ہی ہے۔ مگر سوال یہ ہے کہ کیا سونف کو ویسے ہی چبانا زیادہ فائدہ مند ہے، جیسے ہماری دادی نانی کھانے کے بعد کرتی تھیں؟ یا پھر جدید غذائی ماہرین کی تجویز کے مطابق سونف کا پانی پینا زیادہ مؤثر ہے؟ دونوں طریقے اپنے اپنے انداز میں فائدہ پہنچاتے ہیں اور الگ طریقے سے جسم پر اثر انداز ہوتے ہیں۔ اگر آپ بھی اسی سوچ میں ہیں کہ سونف...
یومِ آزادی کے موقع پر جہاں عوام پاک سرزمین سے اپنی محبت کے جذبات کا اظہار کر رہے ہیں وہیں شوبز شخصیات بھی کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔ شوبز شخصیات نے انسٹاگرام اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر سبز و سفید رنگوں میں ملبوس، ہاتھوں میں پرچم تھامے، اپنے وطن سے وفاداری اور بہتری کی امید کے پیغامات شیئر کیے ہیں۔ A post common by Sonya Hussaiyn (@sonyahussyn) شوبز ستارے پاکستان کے بہتر مستقبل کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے دکھائی دیے۔ کچھ اداکاروں نے اپنی تصاویر کے ساتھ قوم کو اتحاد، ایثار اور جدوجہد کا پیغام دیا۔ موسیقاروں اور گلوکاروں نے حب الوطنی کے گیت شیئر کیے، جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئے۔ ...
پاکستانی ٹیلی وژن اور فلم کے معروف اداکار ہمایوں اشرف نے معاشرے میں خواتین کا دولت مند مردوں کی طرف رجحان پر اظہار خیال کیا ہے۔ ہمایوں اشرف اپنی ہمہ جہت اداکاری اور شاندار پرفارمنس کے باعث شوبز انڈسٹری میں ایک نمایاں مقام رکھتے ہیں۔ وہ متعدد کامیاب ڈراموں میں کام کرچکے ہیں۔ ہمایوں نے ایک انٹرویو کے دوران معاشرے میں خواتین کے مالی طور پر مستحکم مردوں کو ترجیح دینے کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا ’’آج کل محبت کا تعلق مادّیت سے جڑ گیا ہے، یہ حساب کتاب اور عملی سوچ پر مبنی ہوچکی ہے، اور یہ بالکل درست ہے۔ آج کی محبت مادّی بنیادوں پر قائم ہے اور کسی مستحکم...
روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن آج جمعہ کے روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے امریکی ریاست الاسکا میں ملاقات کریں گے۔ اس سربراہی اجلاس میں سب سے اہم موضوع یوکرین تنازع کے حل کی کوششیں ہوں گی، جبکہ روس۔امریکا 2 طرفہ تعلقات پر بھی بات چیت متوقع ہے۔ الاسکا: امریکا کی روس سے قریب ترین ریاست یہ ملاقات الاسکا میں ہوگی، جو بیئرنگ اسٹریٹ کے پار روسی سرحد سے صرف چند میل کے فاصلے پر ہے۔ اجلاس جمعہ کی صبح اینکریج شہر میں قائم جوائنٹ بیس ایلمینڈورف-رچرڈسن پر شروع ہوگا۔ کریملن کے خارجہ پالیسی کے مشیر یوری اوشاکوف کے مطابق اس فوجی بیس کے قریب وہ مقام ہے جہاں دوسری جنگِ عظیم کے دوران لینڈ-لیز معاہدے کے تحت طیارے...
لندن کی 18 سالہ ماہ نور چیمہ، جو پاکستانی نژاد برطانوی ہیں، نے تعلیمی تاریخ رقم کر دی۔ انہوں نے 24 اے لیول مضامین میں شاندار کامیابی حاصل کر کے چار نئے عالمی ریکارڈ توڑ دیے۔ یہ بھی پڑھیں:پاکستانی نژاد محمد عباس پہلی مرتبہ کیوی سینٹرل کنٹریکٹ حاصل کرنے میں کامیاب، کین ولیمسن نظر انداز اس سے قبل اپنے جی سی ایس ای کے نتائج کے ساتھ وہ مجموعی طور پر 6 عالمی تعلیمی ریکارڈ اپنے نام کر چکی ہیں، جو کسی بھی اسکول کے طالب علم کے لیے دنیا کا سب سے بڑا اعزاز ہے۔ نواز شریف اور شہباز شریف نے ماہ نور چیمہ کو ’قوم کی بیٹی‘ قرار دیا۔ ماہ نور کو طب (میڈیسن) کی تعلیم کے لیے...
آزادی کا جشن پر پاکستانی عوام کا جوش و جذبہ عروج پر ہے، پاکستان کی ترقی و کامیابی پر نوجوانوں کا جوش آسمان کو چھونے لگا۔ یومِ آزادی 14 اگست اور معرکۂ حق کے جشن کے موقع پر پاکستانی شہریوں نے پیغام دیا کہ ہم وہ چراغ ہیں جو اندھیروں میں روشنی لاتے ہیں، ہم وہ عزم ہیں جو طوفان میں بھی نہ ڈگمگائیں، یہ دھرتی ہماری پہچان ہے۔ شہری کا کہنا ہے کہ ہمارا عہد ہے کہ اپنی صلاحیت، علم اور جذبے سے اپنے مستقبل کو بہتر بنائیں گے۔ یہ پرچم ہمارا مان ہے، اس وطن کی ترقی اور خوشحالی کے لیے علم کو اپنی طاقت بنائیں گے، اپنے ہنر کو اپنی منزل تک پہنچنے کا راستہ بنائیں...
ویب ڈیسک: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا کے علاقے ریگی میں بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر خیبرپختونخوا پولیس اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہاہےکہ سی ٹی ڈی اور پولیس کی بروقت اور پیشہ ورانہ کارروائی میں 18 مقدمات میں مطلوب انتہائی مطلوب بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا گیا جو ملکی سلامتی کے خلاف مذموم عزائم رکھتے تھے۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس اور سی ٹی ڈی نے دشمن کے ناپاک منصوبے ناکام بنا کر ثابت کر دیا کہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز ہر خطرے کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ جشن آزادی:پنجاب کے 41 اضلاع میں...
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ جدید، ترقی یافتہ اور خوشحال پاکستان کے قیام کے لیے اپنی کوششیں دوگنی کریں۔ انہوں نے یہ بات نیویارک میں پاکستانی مشن میں جشن آزادی تقریب سے خطاب میں کہی، اس موقع پر پرچم کشائی بھی کی گئی۔تقریب سے خطاب میں پاکستان کے مستقل مندوب نے کہا کہ پاکستان نے "معرکۂ حق" اور "بنیان المرصوص" میں شاندار کامیابی حاصل کر کے مئی میں بھارتی جارحیت کو ناکام بنایا۔ عاصم افتخار نے کہا کہ یہ کامیابی صرف عسکری میدان تک محدود نہیں بلکہ سفارتکاری اور ابلاغ کے محاذ پر بھی ایک بھرپور کامیابی ہے، جس نے قومی سلامتی کے تمام خطرات کا مقابلہ کرنے کی ہماری صلاحیت پر قوم...
—فائل فوٹو کراچی کے علاقے محمود آباد میں فائرنگ سے باپ بیٹا جاں بحق اور بچوں سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے۔پولیس نے واقعے میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔حکام کا کہنا ہے کہ مقتولین اور ملزمان کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے اور واقعہ خاندانی دشمنی کا نتیجہ ہے۔تفصیلات کے مطابق محمود آباد کے علاقے اعظم بستی میں فائرنگ سے باپ بیٹا جاں بحق ہو گئے واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ورکرز موقع پر پہنچ گئے۔ کراچی: شوہر سے علیحدگی کے بعد ملنے آئے 2 بچوں کو ماں نے قتل کر دیاایس ایس پی ساؤتھ کا کہنا ہے کہ چھٹی کے دن بچے والدہ سے ملنے آتے تھے، گزشتہ شب بھی بچے...

فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کو ہلال جرأت کا اعزاز نوازے جانےکے دوران حامد میر نے اپنے تاثرات سے متعلق حقیقت بتا دی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)ایوان صدر میں سول و عسکری شخصیات کو اعلیٰ اعزازات دینے کی تقریب میں جب فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کو ہلال جرأت کے اعزاز سے نوازاگیا تو اس دوران معروف صحافی حامد میر کے تاثرات کے حوالےسے سوشل میڈیا پر طرح طرح کی باتیں ہو رہی ہیں تاہم اب حامد میر نے خود ہی اس حوالے سے تفصیل بتا کر افواہوں کادم توڑ دیاہے۔ مائیکرو بلاگنگ سائٹ ایکس پر اس حوالے سے جاری بحث پر رد عمل دیتے ہوئے حامد میر نے بتا یا کہ تقریب کے دوران سینیٹر فیصل سبزواری نے مجھ سے ہلالِ جرأت کے بارے میں استفسار کیاتو میں نے جواب دیتے ہوئے بتایا کہ ہلالِ جرات ایک بڑا فوجی اعزاز...
سربراہ پاکستان سنی تحریک نے کہا کہ آج ہم پاکستان میں آزادزندگی اور آزادی سے سانس لے رہے ہیں شہداء پاکستان کے لہو کی مرہون منت ہے، ہمیں اپنے ملک پاکستان کیلئے ایمانداری، محنت اور خلوص کے ساتھ کام کرنا چاہیئے تاکہ آنے والی نسلیں بھی آزاد فضاء میں سانس لے سکیں۔ اسلام ٹائمز۔ سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ آزادی ایک انمول نعمت ہے آزاد و خودمختار پاکستان ہمارے اسلاف کی قربانیوں کا ثمر ہے، پاکستان کے 78ویں جشن آزادی ہمیں ایمان، اتحاد اور تنظیم کو فروغ دینے سبز ہلالی پرچم کے سائے تلے ایک ہونے کا درس دیتی ہے، غلامی کی زنجیروں کو توڑ کر پاکستان کے قیام کیلئے 22 لاکھ سے...
تقریب سے خطاب میں وزیر بلدیات سندھ نے کہا کہ پاکستانی قوم نے یہ ثابت کیا کہ اس جنگ کے دوران قوم میں اتحاد نظر آیا یکجہتی نظر آئی، یہ سب ہمارے ملک کے لیے بہت ضروری ہے، کیونکہ ہمارے ملک میں بھی کچھ ایسے دشمن اور مخالفین ہیں جو چاہتے ہیں کہ پاکستانی قوم کو سیاسی، لسانی، مذاہب اور مسالک کی بنیاد پر تقسیم کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا کہ آپریشن بنیان المرصوص کے بعد بھارت دنیا میں تنہا جبکہ پاکستان کے ساتھ دنیا کھڑی ہے، جنگ سے پہلے اور بعد کی صورت حال میں دونوں ملکوں کے امیج میں زمین اسمان کی تبدیلی آئی ہے، بھارت کا نہ صرف امیج تباہ...
قرآن خوانی کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ 14 اگست کو پاکستان وجود میں آیا اللہ تعالیٰ ا س وطن عزیز کو تاقیامت سلامت رکھے گا، نوجوان نسل کو یہ موقع ملا کہ اس نے دیکھا کہ پاک فوج نے بھارت کو بدترین شکست دی، معرکہ حق جشن آزادی منانے کا مقصد پوری قوم کا جوش و جذبات بھار ت کو دکھانا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ آج گورنر ہاؤس میں قرآن خوانی میں 100 قرآن پاک ختم کئے گئے ہیں۔ اس قرآن خوانی کا ایصال ثواب معرکہ حق کے شہداء بالخصوص کربلا کے شہیدوں کو پہنچے گا، یکم اگست سے 14 اگست تک معرکہ حق جشن آزادی...
مریم نواز—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا لاہور میں جشن آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی مرکزی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بطور مہمانِ خصوصی تقریب میں شرکت کی، اس موقع پر صوبائی و ضلعی اعلیٰ حکام بھی بڑی تعداد میں تقریب میں شریک ہوئے۔تقریب میں طلباء کی جانب سے ملی نغموں کی گونج میں وطن سے محبت کا اظہار کیا گیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ ہر سال اسی جوش و جذبے سے جشن آزادی مناتے ہیں، اس بار 14 اگست کا جوش و جذبہ ہی کچھ اور ہے، آج کا دن خصوصی طور پر شہداء کے نام ہے، پاکستان کے ان بیٹوں کے نام جنہوں نے اپنی جانوں...
آپریشن “بنیان المرصوص کے دوران، پاک فضائیہ نے اپنی جارحیت کا ردعمل دیتے ہوئے بھارت کے جدید دفاعی نظام S‑400 کو نشانہ بنایا اور منہ توڑ جواب دیا ۔ یہ اہم کارروائی 10 مئی 2025 کو انجام پائی، جب پاکستان نے اپنی فضائی حدود پر ہونے والی بھارتی حملوں کے بعد اعلیٰ سطح کا جوابی حملہ کیا اس تاریخی کامیابی کے اعتراف میں وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اور صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے ایوانِ صدر میں شاندار فنکشن کے دوران وِنگ کمانڈر ملک رضوان الحق کو تمغہ بسالت کے اعزاز سے نوازا وزیرِ اعظم نے انہیں بلارک کر حاضرین کے سامنے ان کی بہادری سے روشناس کروایا—جس پر کارکنوں نے زوردار تالیوں سے داد دی اور ان کے جذبہ اور حوصلے کی...
اسلام آباد(صغیر چوہدری )پاکستان کے 78 ویں یوم آزادی کے موقع پرامریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ جشن آزادی تجدید عہد کا دن ہے لیکن اس مرتبہ 14 اگست اس معرکہ حق کے تین مہینے بعد آیا ہے جس میں ہم نے نہ صرف اپنی آزادی کی تجدید کی بلکہ شاید علاقے میں اور پوری دنیا میں تاکید بھی کی۔ یہ بتایا اور ثابت کیا کہ پاکستان اور دنیا کے کسی بھی خطے میں رہنے والے پاکستانی اپنی آزادی کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔ ہماری بری، بحری اور فضائی افواج نے جس شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور جو فتح حاصل کی اس میں پوری قوم ان کے...
دنیا کی تاریخ میں مسلمانوں کی پہلی منظم اور نظریاتی ریاست، ریاستِ مدینہ تھی، جس کا آغاز باطل کے خاتمے اور حق کے غلبے سے ہوا۔ صحیح بخاری شریف کے مطابق، رسول اللّٰہ ﷺ مکہ مکرمہ میں تشریف لائے تو بیت اللّٰہ کے اطراف تین سو ساٹھ بت نصب تھے۔ آپ ﷺ نے اپنے ہاتھ میں پکڑی لکڑی سے انہیں گراتے ہوئے یہ آیت تلاوت فرمائی: "وَقُلْ جَاءَ الْحَقُّ وَزَهَقَ الْبَاطِلُ ۚ إِنَّ الْبَاطِلَ كَانَ زَهُوقًا" (بنی اسرائیل: 81) ترجمہ: اور کہہ دو کہ حق آ گیا اور باطل مٹ گیا، بے شک باطل مٹنے ہی والا ہے۔ یہ لمحہ صرف بتوں کے ٹوٹنے کا نہیں، بلکہ ایک ایسی ریاست کے آغاز کا اعلان تھا جو عقیدہ، عدل، مساوات اور...
معروف اداکار ہمایوں اشرف نے ایک حالیہ گفتگو میں اس حقیقت پر روشنی ڈالی کہ موجودہ دور میں محبت اور رشتوں کے فیصلے زیادہ تر مالی استحکام سے جڑے ہوتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ آج کی محبت جذبات کے ساتھ ساتھ مادّی حقائق پر بھی قائم ہے اور یہ رویہ غیر حقیقی نہیں بلکہ ایک عملی سوچ کی عکاسی کرتا ہے انہوں نے کہا کہ اگر کسی کے پاس مالی وسائل نہ ہوں تو مسترد کیا جانا فطری امر ہے اور اس پر برا منانے کی ضرورت نہیں ہمایوں اشرف نے اپنی بہن کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ اگر وہ کسی ایسے شخص سے شادی کرنے کا سوچے جو کما نہیں رہا تو وہ اسے ضرور یہ...
راولپنڈی (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن) ویمن ونگ کے زیرِاہتمام جشنِ آزادی و معرکۂ حق کے موقع پر ایک شاندار اور پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ملی جذبے اور یکجہتی کا بھرپور مظاہرہ کیا گیا۔ تقریب کی صدارت رکنِ قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب نے کی جبکہ رکنِ صوبائی اسمبلی اسما عباسی، تحسین فواد سمیت پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔تقریب کا آغاز دعائیہ کلمات سے ہوا، بعدازاں پاکستان کی 78ویں سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔ شرکاء نے ملی نغموں کے ساتھ وطن سے اپنی محبت کا اظہار کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم این اے طاہرہ اورنگزیب اور ایم پی اے اسما عباسی نے پاک افواج کی جرات، قربانیوں اور خدمات کو زبردست...
یوکرینی صدر نے اپنی شمولیت کے بغیر کسی بھی معاہدے کے امکان کو مسترد کردیا۔ زیلنسکی نے ٹرمپ سے کہا کہ پیوٹن دھوکہ دے رہے ہیں اور انہوں نے ڈونباس سے یوکرینی افواج کے انخلا کے حوالے سے اپنا سخت موقف برقرار رکھا ہے۔ یوکرینی صدر نے زور دیا کہ وہ کسی ایسے معاہدے کو قبول نہیں کریں گے جس میں یوکرین اپنے علاقوں سے دستبردار ہو۔ ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، یورپی رہنماؤں اور یوکرینی صدر کا ورچوئل اجلاس ہوا جس میں جنگ بندی سمیت تمام معاملات زیر بحث لائے گئے۔ اجلاس کے موقع پر فرانسیسی صدر میکرون نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے واضح کیا ہے کہ علاقائی مسئلے پر صرف یوکرین کی رضامندی سے بات چیت...
پاکستان سوزوکی موٹر کمپنی (PSMC) نے کار خریداروں کے لیے شاندار پیشکش متعارف کرا دی ہے۔ کمپنی نے اپنے نئے ماڈل سوزوکی ایوری پر محدود مدت کے لیے 4 لاکھ 50 ہزار روپے کا کیش بونس یا ڈسکاؤنٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سوزوکی ایوری کمپنی کی جانب سے گزشتہ سال کے آخر میں طویل عرصے تک چلنے والے بولان کی جگہ متعارف کرایا گیا تھا۔ کمپنی نے صارفین کو پیشکش دیتے ہوئے کہا کہ یہ آفر محدود مدت کے لیے ہے اورصرف سوزوکی ایوری وی ایکس (VX) ویرینٹ پر لاگو ہوگی۔ سوزوکی پاکستان کسی بھی وقت بغیر اطلاع اس آفر میں تبدیلی یا اسے ختم کرنے کا حق رکھتی ہے۔ سوزوکی ایوری وی ایکس کی...

ہم اپنی اپنی فیلڈ میں بھرپور کام کریں گے تاکہ اس ملک کا وقار بڑھتا جائے: چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ
---فائل فوٹو چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ سرفراز ڈوگر نے کہا ہے کہ ہم اپنی اپنی فیلڈ میں بھرپور کام کریں گے تاکہ اس ملک کا وقار بڑھتا جائے۔یوم آزادی کے موقع پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی۔تقریب میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ سرفراز ڈوگر، جسٹس محمد آصف، جسٹس اعظم خان، ہائی کورٹ بار اور ڈسٹرکٹ کے عہدیداروں نے شرکت کی۔اس موقع پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ و دیگر ججز نے پرچم کشائی کے بعد پودے بھی لگائے۔ 78 واں یومِ آزادی آج منایا جارہا ہے، دن کے آغاز پر توپوں کی سلامیدن کے آغاز پر توپوں کی سلامی دی گئی۔ نماز فجر میں ملکی ترقی، یکجہتی، امن اورخوشحالی کے...
ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے سالانہ امتحانات دہم جماعت سائنس گروپ برائے سال 2025 کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ اس سال سائنس گروپ کے امتحانات میں 173738 امیدوار رجسٹرڈ ہوئے اور 172391امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جبکہ1347 امیدوار غیر حاضر رہے اور 27244امیدوار فیل قرار پائے۔ اس سال سائنس گروپ میں مونٹیسوری کمپلیکس ہائی اسکول 13-D1گلشن اقبال کی عینا فاروقی ولد سلمان احمدفاروقی رول نمبر 441597 کے ساتھ 94.73 فیصد نمبر حاصل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ اسی طرح پائنیر گرامر سیکنڈری اسکول اسلام نگر اورنگی ٹاؤن کی وانیہ نور ولد محمد اللہ رول نمبر 490623 کے ساتھ 94.09 فیصد نمبر حاصل کر کے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ تیسری پوزیشن دو طلبہ نے مشترکہ طور پر حاصل کی۔...
گورنر سندھ(فائل فوٹو)۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے بانی ایم کیو ایم کی واپسی سے متعلق اپنے بیان کی وضاحت کر دی۔اپنے وضاحتی بیان میں گورنر سندھ نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کی سیاست سے بانی ایم کیو ایم کا کوئی تعلق نہیں۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم میاں شہباز شریف 8 فروری کے شفاف انتخابات سے وزیراعظم بنے ہیں۔
رضا ربانی : فائل فوٹو سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ، جس میں سینیٹ کے چیئرمین اور قومی اسمبلی کے اسپیکر کو اپنے اپنے ایوانوں میں قائد حزب اختلاف مقرر کرنے سے روک دیا گیا ہے، آئین میں دی گئی اختیارات کی تقسیم کی خلاف ورزی ہے۔اپنے بیان میں رضا ربانی نے کہا کہ پشاور ہائیکورٹ کو یہ آرڈر واپس لینا چاہیے اور الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے اور یہ آئینِ پاکستان کے آرٹیکل 69 کے تحت تحفظ رکھتے ہیں، ان کے کام میں مداخلت نہ کی جائے۔رضا ربانی نے کہا کہ پارلیمنٹ کے معاملات کے خلاف آرڈر جاری کرنے کی غلط روایت لاہور ہائیکورٹ نے شروع...
مقبوضہ کشمیر کے ضلع کلگام میں بھارتی فوج کا طویل آپریشن انجام کو پہنچا اور فوجی خالی ہاتھ واپس لوٹنے پر مجبور ہوگئے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ آپریشن 12 روز تک جاری رہا جس کے دوران محصور بھارتی اہلکار کھانے پینے کی اشیا سے محروم ہوکر بھوک اور پیاس کے عالم میں مٹی کھانے پر مجبور ہوگئے۔ کلگام کی یہ کارروائی بھارتی فورسز اور کشمیری مزاحمت کاروں کے درمیان حالیہ برسوں کی سب سے طویل جھڑپ ثابت ہوئی، جس میں 9 بھارتی فوجی ہلاک اور کرنل سمیت 14 اہلکار شدید زخمی ہوئے۔ اس دوران استعمال کیے گئے ہیلی کاپٹرز اور ڈرونز بھی کوئی نتیجہ نہ دے سکے۔ رپورٹ کے مطابق آپریشن کے اختتام سے قبل ایک بھارتی فوجی...
مقبوضہ کشمیر کے ضلع کلگام میں بھارتی فوج کی جانب سے کشمیری مزاحمت کاروں کے خلاف شروع کیا گیا 12 روزہ فوجی آپریشن بری طرح ناکام ہو گیا، جس نے نہ صرف فوجی صلاحیت بلکہ بھارتی حکومت کی پالیسیوں پر بھی سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق، یہ آپریشن حالیہ برسوں میں سب سے طویل اور مشکل کارروائیوں میں سے ایک تھا، مگر آخر میں بھارتی افواج کو خالی ہاتھ پسپا ہونا پڑا۔ مٹی کھانے پر مجبور فوجی، 9 ہلاکتیں، درجنوں زخمی رپورٹس کے مطابق، اس طویل محاصرے کے دوران بھارتی فوج کے 9 اہلکار ہلاک ہوئے، جبکہ ایک کرنل سمیت 14 شدید زخمی ہوئے۔ ناکارہ ہیلی کاپٹرز اور ڈرونز کے باوجود کشمیری مجاہدین نہ صرف...
اپنے پیغام میں جماعت اسلامی سندھ کے امیر نے کہا کہ آج قوم بے انتہا مشکلات سے دوچار اور ملک اغیار کی غلامی میں جکڑ چکا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان محض ایک ملک کا نہیں بلکہ ایک نظریے، فکر و فلسفہ کا نام ہے، عوام نظریہ پاکستان اور ملک کے اسلامی تشخص کو مٹانے کیلئے کوئی بھی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے، کیونکہ پاکستان کا ایک مقصد تھا، پاکستان حقیقی معنوں میں ایک اسلامی ریاست نہیں بن سکا، یہاں کے لوگوں کو عدل و انصاف نہیں ملا، یہاں کے بچوں کو تعلیم نہیں ملی اور نہ ہی نوجوانوں کو ان کی قابلیت پر میرٹ کی بنیاد پر روزگار ملا،...
آزادی کا 78 سالہ سفر اور خواتین کا کردار WhatsAppFacebookTwitter 0 13 August, 2025 سب نیوز تحریر: سدرہ انیس پاکستان کی آزادی کا مقصد صرف ایک خطۂ زمین حاصل کرنا نہیں تھا بلکہ ایک ایسا معاشرہ تشکیل دینا بھی تھا جہاں مرد و خواتین دونوں برابر کے شہری ہوں، اور اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر ملک کی ترقی میں حصہ ڈال سکیں۔ 14 اگست 1947 کو جب پاکستان معرضِ وجود میں آیا، اُس وقت خواتین کی تعلیم، معاشی شمولیت اور سماجی حیثیت محدود تھی، مگر جذبۂ حب الوطنی اور قربانی میں وہ کسی سے پیچھے نہیں تھیں۔ تحریکِ پاکستان میں مادرِ ملت فاطمہ جناح، بیگم رعنا لیاقت علی خان اور بے شمار گمنام خواتین نے ناقابلِ...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک )صحافی علی وارثی نے نجی خبررساں ادارے کوانٹرویو دیتے ہوئے کہاکہ علیمہ خان کے بیٹے پرحسان نیازی کوپتلون دینے کاالزام ہے جوحسان نیازی نے لہرائی تھی ۔ صحافی حسن افتخار نے کہاکہ علیمہ خان کے بیٹے نے اپنے وکیل کے ذریعے پناہ کی درخواست واپس لی اور پاکستان کا رخ کیا، جس سے یہ قیاس پیدا ہوا کہ انہیں کہیں نہ کہیں سے یقین دہانی کرائی گئی کہ ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوگی۔ یہ کسی نہ کسی ڈیل یا سیاسی سمجھوتے کا حصہ ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ کچھ لوگ یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ علیمہ خان اپنے سیاسی اثر و رسوخ کو بڑھانے کے لیے پس پردہ رابطے کر رہی ہیں اور انہیں اسٹیبلشمنٹ...
بھارتی کرکٹر آکاش دیپ اپنی ''ڈریم کار'' خرید کر مشکل میں پھنس گئے۔ آکاش دیپ نے اپنی پسندیدہ کار خریدنے کی خوشی میں انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کی تھی تاہم چند روز بعد اترپردیش ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ نے انہیں اور ڈیلر شپ کو نوٹس جاری کردیا۔ بتایا گیا ہے کہ مذکورہ گاڑی ''ہائی سیکیورٹی رجسٹریشن پلیٹ'' کے بغیر چلائی جارہی تھی جو قانونی طور پرلازمی ہے۔ اس معاملہ پر ڈیلر شپ کو ایک ماہ کے لیے معطل کردیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ آکاش نے دورہ انگلینڈ سے واپسی پر وہ گاڑی خریدی تھی جس کے پہلے وہ خواب دیکھا کرتے تھے۔ View this post on Instagram A...
بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے اپنی آمدنی سے والدین کو پہلی بار ریسٹورنٹ لے جانے کا یادگار تجربہ شیئر کردیا۔ مشہور پروگرام "کون بنے گا کروڑپتی” کے 17ویں سیزن کی میزبانی کرنے والے سپر اسٹار و میزبان امیتابھ بچن نے 12 اگست کو اس شو کے پہلے ایپی سوڈ میں اپنی جوانی کا وہ یادگار قصہ سُنایا ہے جب وہ اپنے والدین کو پہلی مرتبہ اپنی کمائی سے کھانا کھلانے باہر لے گئے تھے۔ پروگرام کے دوران دہلی کے وجے نامی شخص نے بتایا کہ ان کے والد روزانہ مزدوری کرتے ہیں اور وہ اپنے والدین کو بہتر زندگی دینا چاہتے ہیں اس لئے اس پروگرام میں بطور اُمیدوار حصہ لیا ہے۔ وجے نے بتایا کہ 2024 میں انہوں نے...

کامران ٹیسوری اپنے بیان پرگورنر کے عہدے سے فارغ ہو سکتے ہیں؟اینکرپرسن عدنان حیدرکے سوال پر سینئر صحافی نصرت جاوید نے تجزیہ پیش کردیا
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جشن آزادی کے حوالے سے تقریب میں کامران ٹیسوری اپنے بیان گورنرسندھ کے عہدے سے فارغ ہو سکتے ہیں، اینکرپرسن عدنان حیدر کے سوال پر سینئر صحافی نصرت جاوید نے تجزیہ پیش کردیا۔ نجی ٹی وی پبلک نیوز کے پروگرام ’’خبرنشر‘‘میں اینکرپرسن عدنان حیدر نے گورنر سندھ کے ووٹ دینے سے متعلق بیان پر سوال اٹھاتے ہوئے کہاکہ جب دھاندلی کی بات آتی ہے تو اس کا مطلب ہے کہ پی ٹی آئی سچی روتی ہے،بیرسٹر گوہر، عمر ایوب صحیح روتے ہیں کہ ان کا الیکشن چوری ہوا،آپ (گورنر)نے اس کی توثیق کی ہے ۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کو ستارہ امتیاز کیلئے نامزد کر دیا گیا سینئر صحافی و تجزیہ کارنصرت جاوید نے...
—فائل فوٹو وفاقی وزیر احسن اقبال نے ملکی ترقی کیلئے نوجوانوں سے اپنا کردار ادا کرنے کا حلف لے لیا۔اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2035ء تک ملک کی معیشت کا حجم ایک ہزار ارب روپے تک لائیں گے، پاکستان کے نوجوانوں کے ذریعے ترقی کا سفر آگے بڑھائیں گے۔احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان کے وجود میں آنے بعد سے بھارت نے پاکستان کے لیے بے شمار مسائل پیدا کیے۔ لیکن 1947ء سے اب تک پاکستان نے متعدد شعبوں میں بے پناہ ترقی کی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان آج دنیا کی ساتویں ایٹمی طاقت ہے، آج ہم جے ایف تھنڈر جیسے جہاز بناتے ہیں، آج پاکستان میں 250 یونیورسٹیاں ہیں۔ان کا کہنا...
لاہور: والد کے حج کی رقم کو آن لائن ٹریڈنگ میں ضائع کرنے کے بعد ڈکیتی کا ڈراما رچانے کا پول کھل گیا۔ پولیس کے مطابق گلبرگ کے علاقے میں ڈکیتی کی جھوٹی کال کا ڈراپ سین ہوگیا، جس میں باپ کے حج کے لیے آئے 15 لاکھ روپے آن لائن ٹریڈنگ میں ضائع ہونے پر ملزم نے ڈکیتی کی جھوتی کال چلائی تھی۔ ایس ایچ او گلبرگ تیمور عباس خان نے بتایا کہ ملزم نے ون فائیو پر کال کی کہ ملزمان اسلحہ کے زور پر اس کی گاڑی اور 15 لاکھ روپے چھین کر فرار ہو گئے ہیں۔ ایف آئی آر کے مطابق عبیداللہ کے بھائیوں عمر اور عبداللہ نے اپنے والد کے حج کے لیے...

آپ کا کام صرف ٹیبل کے نیچے سے پیسے کمانا ہے؟ایس بی سی اے حکومت کا سب سے بدنام ادارہ ، افسران کیلئے جہنم میں بھی خاص جگہ ہوگی،سندھ ہائیکورٹ کے ریمارکس
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ ہائیکورٹ میں گارڈن ویسٹ رمضان آباد میں غیرقانونی تعمیرات کے خلاف درخواست پر جسٹس اقبال کلہوڑو نے کہاکہ آپ کا کام صرف ٹیبل کے نیچے سے پیسے کمانا ہے؟ایس بی سی اے حکومت کا سب سے بدنام ادارہ ہے،ایس بی سی اے افسران کیلئے جہنم میں بھی خاص جگہ ہوگی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں گارڈن ویسٹ رمضان آباد میں غیرقانونی تعمیرات کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی،کے ایم سی اور ایس بی سی اے افسران عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ 2000میں عمارت بنی ، ابتک آپ نے کیا کارروائی کی؟ڈائریکٹر ایس بی سی اے نے کہاکہ معاملہ ابھی نوٹس میں آیا، عدالتی حکم پر کارروائی...
پاکستان کا قومی ترانہ قیامِ پاکستان کے وقت فوری طور پر دستیاب نہیں تھا۔ ابتدا میں صرف ایک حب الوطنی نظم استعمال کی جاتی تھی۔ 1949 میں حکومتِ پاکستان نے قومی ترانے کے لیے موسیقی ترتیب دینے کا فیصلہ کیا اور احمد غلام علی چغتائی کی تیار کردہ دُھن کو منتخب کیا گیا، جسے 1950 میں پہلی بار بیرونِ ملک سفر پر جانے والے پاکستانی وفد کے لیے بجایا گیا۔ 1952 میں حفیظ جالندھری نے قومی ترانے کے بول تحریر کیے، ان اشعار کو 1954 میں منظوری ملی اور دُھن کے ساتھ ملا کر مکمل ترانہ بنا، 13 اگست 1954 کو قومی ترانے کو سرکاری طور پر اپنایا گیا، ترانے کی دُھن ایرانی، عربی اور ترکی موسیقی سے متاثر ہے...
پاکستان اور ایشیا کی پہلی خاتون بم ڈسپوزل یونٹ افسر بن کر خواتین کے لیے کامیابی کا نیا باب رقم کیا، ان کی کامیاب کاوشوں نے پولیس سمیت ملک بھر میں خواتین کے لیے نئی راہیں ہموارکیں۔ اسلام ٹائمز۔ بم ڈسپوزل یونٹ میں کی انسپیکٹر رافیہ قاسم بیگ کی کامیابی دنیا بھر کی خواتین کے لیے مثال بن گئی۔ پاکستان اور ایشیا کی پہلی خاتون بم ڈسپوزل یونٹ افسر بن کر خواتین کے لیے کامیابی کا نیا باب رقم کیا، ان کی کامیاب کاوشوں نے پولیس سمیت ملک بھر میں خواتین کے لیے نئی راہیں ہموارکیں۔ انسپیکٹر رافیہ قصیم بیگ نے "ہر فرد ہے ملت کے مقدر کا ستارہ" سیریز میں بات کرتے ہو ئے کہا کہ بچپن سے میرا...