بلدیاتی نمائندوںکا اسپرے غیر موثر، عوام مچھر وں سے اپنی حفاظت خود کریں
اشاعت کی تاریخ: 23rd, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)لوگوں کو ڈینگی کی وباء سے محفوظ رکھنے کے لیے ضروری ہے کہ اپنی مدد اپ کے تحت روزانہ کی بنیاد پر مچھر مار اسپرے کو یقینی بنایا جائے۔ان خیالات کا اظہار متحدہ قومی موومنٹ پاکستان حیدرآباد میاں سرفراز ٹاؤن کے ذمے دار و یو سی 32 کے ٹکٹ ہولڈر انجینئر نادرخان دیسوالی نے بھائی خان ویلفیئر کے فاؤنڈر جنرل سیکرٹری حاجی محمد یاسین آرائیں سے ویلفیئر کر کے مرکزی آفس میں ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر یو سی 32 کے انچارج عمران ،یو سی 30 کے انچارج آصف پٹھان،محمد اسماعیل شیخ، محمد حنیف شیخ و دیگر بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ یو سی چیئرمینوں کی جانب سے کیے جانے والا اسپرے غیر مؤثر اور فوٹو سیشن کی حد تک محدود ہے۔انہوں نے کہا کہ یو سی 32 میں ڈینگی کے کافی کیسز مثبت آنے کی وجہ سے علاقہ مکینوں میں تشویش پائی جاتی ہیں جس کی وجہ سے لوگوں میں خوف و ہراس کی فضا برقرار ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ عوام کی خدمت متحدہ قومی موومنٹ کے منشور کا حصہ ہے ہم نے ہمیشہ لوگوں کی فلاح بہبود کے لیے کام کیے ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
عباس آفریدی ہانگ کانگ سکسز میں پاکستان کی قیادت کریں گے
بولنگ آل راؤنڈر عباس آفریدی ہانگ کانگ سکسز میں پاکستان کی قیادت کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ 7 سے 9 نومبر تک کھیلا جائے گا جس میں شرکت کے لیے پاکستان کی ٹیم 5 نومبر کو روانہ ہوگی۔
ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ میں 12 ٹیمیں حصہ لیں گی۔
پاکستان ٹیم اپنے دونوں گروپ میچز 7 نومبر کو کھیلے گی۔
پاکستان اسکواڈ:
عباس آفریدی (کپتان)، عبدالصمد، خواجہ محمد نافع، معاذ صداقت، محمد شہزاد، سعد مسعود اور شاہد عزیز
نان ٹریولنگ ریزرو:
دانش عزیز، محمد فائق
Abbas Afridi to lead Pakistan in Hong Kong Sixes
Details here ⤵️ https://t.co/qARGuaYs8s