2025-08-10@07:13:11 GMT
تلاش کی گنتی: 2603

«کنٹینر مسافر»:

(نئی خبر)
    میرپور ماتھیلو ریلوے اسٹیشن کے قریب مال بردار ٹرین کا انجن اور 5 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔ریلوے حکام کے مطابق حادثہ میرپورماتھیلو ریلوے اسٹیشن سے کچھ دوری پر پیش آیا جہاں پنجاب سے کراچی جانیوالی مال بردار ٹرین کا انجن اور 5 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، حادثے کے مقام سے ریلوے ٹریک اکھڑ گیا اور بوگیاں الگ ہوگئیں۔حکام نے کہا کہ حادثے کے باعث اپ اور ڈائون ٹریک بند ہوگیا، مسافر گاڑیوں کو مختلف ا سٹیشنوں پر روک دیا گیا۔ریلوے حکام کے مطابق ٹریک بحالی کی کوششیں جاری ہیں، چند گھنٹوں میں بحال کر دیا جائے گا۔
    افغان سرحد سے پاکستان میں دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی گئی، 30 دہشت گرد مارے گئے،صدرمملکت آصف علی زرداری ،وزیراعظم شہبازشریف اور وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے سکیورٹی فورسز کو دہشگردوں کیخلاف کامیاب کارروائی پر خراج تحسین  پیش کیا ہے ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں پاکستان اور افغانستان کی سرحد کے قریب 1 اور 2 جولائی کی درمیانی شب اور پھر 2 اور 3 جولائی کی رات بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد گروہ کی بڑی نقل و حرکت کو سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا۔یہ دہشتگرد گروہ، جسے بھارت کی مکمل سرپرستی حاصل تھی، پاکستان میں دراندازی کی کوشش کر رہا تھا، جسے موثر...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جولائی2025ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پاک افغان بارڈر پر بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔(جاری ہے) جمعہ کو اپنے پیغام میں انہوں نےفتنہ الخوارج کے 30 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو شاباش دی اور کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف بروقت اور موثر کارروائی سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ بھارتی پشت پناہی والے دہشت گردوں کو انجام تک پہنچایا جا رہا ہے۔فتنہ الخوارج کے خاتمے کے لئے سکیورٹی فورسز کے جرأت مندانہ اقدامات قابل ستائش ہیں۔قوم کو اپنے سکیورٹی اداروں کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں پاک افغان سرحد کے قریب بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنۃ الخوارج کے ایک بڑے گروہ کی دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی،جس میں 30 دہشت گرد مارے گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ کارروائی یکم اور 2 جولائی کی درمیانی شب اور پھر 2 اور 3 جولائی کی درمیانی شب عمل میں آئی، جب سیکیورٹی فورسز نے سرحدی علاقے میں دہشت گردوں کی مشکوک نقل و حرکت بروقت محسوس کی۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گرد گروہ بھارت کی سرپرستی میں پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کے لیے سرگرم تھا۔ کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ،...
    لاہور: ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں کو مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا ۔ جسٹس سید شہباز علی رضوی کی سربراہی میں 2رکنی بینچ نے بانی  پی ٹی آئی کی درخواست ضمانتوں کو مسترد کرنے کا  7صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا، جس کے مطابق  2 رکنی بینچ نے ضانت کی 8 درخواستیں مسترد کردیں۔ فیصلے کے مطابق تمام مقدمات ممنوع جرائم اور ضابطہ فوجداری کے سیکشن 497 کے زمرے میں آتے ہین۔ کیسز میں مزید تحقیقات کی ضرورت ہے۔  ٹرائل کورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف کے پولی گرافک ٹیسٹ،فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ اور وائس میچنگ ٹیسٹ کرانے کی اجازت دی ہے۔ عدالت کے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پاک افغان سرحد پر بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد تنظیم “فتنۂ الخوارج” کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی کو سراہتے ہوئے ان کی جرات، پیشہ ورانہ صلاحیت اور قومی خدمت کے جذبے کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے 30 خوارجی دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ یہ بروقت اور مؤثر کارروائی ملک کی سالمیت کے تحفظ میں ہماری فورسز کے عزم کا ثبوت ہے۔ سردار ایاز صادق نے کہا کہ بھارتی پشت پناہی والے دہشت گردوں کو ان کے منطقی انجام تک پہنچایا جا رہا ہے، اور اس مقصد میں پاکستان کی بہادر سیکیورٹی فورسز کلیدی...
    فائل فوٹو شمالی وزیرستان میں پاک افغان سرحد پر بھارتی اسپانسرڈ خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام بنادی گئی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے حسن خیل کے علاقے میں بروقت کارروائی کی، ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولا بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق یکم اور 2 جولائی کی رات بھارتی اسپانسرڈ خوارج کی نقل و حرکت کا پتہ چلنے پر سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کی۔آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ افغان حکومت اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہونے سے روکنے کے مؤثر اقدامات کرے، سیکیورٹی فورسز سرحدوں کے دفاع اور بھارت کی اسپانسرڈ دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے...
    سکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد پر فتنۃ الخوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام بنادی، 30 خوارج ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 4 July, 2025 سب نیوز بھارتی حمایت یافتہ فتنۃ الخوارج کی افغان سرحد سے پاکستان میں دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی گئی، جس میں 30 دہشت گرد مارے گئے۔پاک فوج کے شعبہ ابلاغ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں پاکستان اور افغانستان کی سرحد کے قریب 1 اور 2 جولائی کی درمیانی شب اور پھر 2 اور 3 جولائی کی رات بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد گروہ ’’فتنہ الخوارج‘‘کی بڑی نقل و حرکت کو سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا۔ یہ دہشتگرد گروہ، جسے بھارت کی مکمل...
    احمد منصور:سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں افغانستان سے ہونے والی دراندازی کی کوشش کو بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بناتے ہوئے 30 دہشتگرد ہلاک کر دیے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ دراندازی بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد تنظیم "فتنہ خوارج" کی جانب سے کی جا رہی تھی جس میں 30 دہشتگرد ہلاک کر دیے گئے ہیں۔  کارروائی میں بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا ہے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستانی سیکیورٹی فورسز سرحدوں کے دفاع اور بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کے خاتمے کے لیے مکمل پرعزم ہیں۔ساتھ ہی عبوری افغان حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ اپنی سرزمین بھارتی ایجنٹوں کے ہاتھوں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) الخدمت کراچی کے واش پروگرام (WASH) پروگرام اور ٹی ایم سی ناظم آباد کے مابین2واٹر فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت (MOU) پر دستخط کر دیے گئے۔ فلٹریشن پلانٹس ملت پارک اور گول مارکیٹ ناظم آباد میں نصب کیے جائیں گے، جس کا مقصد شہریوں کو صاف اور محفوظ پینے کا پانی فراہم کرنا ہے۔معاہدے پر دستخط کی تقریب الخدمت ہیڈ آفس میں منعقد کی گئی،تقریب میں چیف ایگزیکٹو الخدمت کراچی نوید علی بیگ اور ٹی ایم سی ناظم آباد کے ڈائریکٹر پارکس آصف حسین نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔اس موقع پر ٹاؤن چیئرمین سید محمد مظفر، ایگزیکٹو ڈائریکٹر الخدمت کراچی راشد قریشی، ڈائریکٹر واش پروگرام گوہرالا سلام سمیت دیگر موجود...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">وانا(مانیٹرنگ ڈیسک)صوبہ خیبرپختونخوا کے جنوبی وزیرستان کے دونوں اضلاع میں سیکورٹی خدشات کے پیش نظر صبح 6 سے شام 7 بجے تک کے لیے کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنرز نے دونوں اضلاع میں نقل و حرکت اور کاروباری سرگرمیوں پر پابندی عائد کی ہے، ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان لوئر ناصر خان کے مطابق وانا شہر اور مضافاتی علاقوں میں کرفیو نافذ کرنے کا مقصد سیکورٹی خدشات سے نمٹنا اور امن برقرار رکھنا ہے۔علاقے میں دفعہ 144 بھی نافذ کردی گئی ہے، عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ سیکورٹی فورسز کی گاڑی دیکھ کر اپنی گاڑی 50 میٹر کے فاصلے پر ہی روک لیں۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(بزنس رپورٹر )آل صدر ریٹیل ٹی ایسوسی ایشن کی جانب سے صدر کے علاقے میں چائے کا کاروبار کرنے والے دکانداروں کے مسائل کے حل کے لیے ایک اہم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ اس میٹنگ میں مختلف مشہور چائے کمپنیوں کے نمائندگان نے بھرپور شرکت کی اور موجودہ صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی۔میٹنگ میں گرانڈ ٹی کمپنی کی نمائندگی خرم بھائی نے کی، جبکہ پاک ایرانیان ٹی سے ناصر بھائی، کینیا دربار ٹی سے آصف ترابی، ایرانیان ٹی سے رضا بھائی، فاران ٹی سے یوسف بھائی، عباسی ٹی سے ندیم بھائی، نیو ایرانیان سے نصیب بھائی، راجہ ٹی سے شیراز بھائی، شہباز ٹی سے آیاز بھائی اور لیبین ٹی کی نمائندگی عنایت بھائی نے کی۔اس اجلاس میں...
    سٹی 42:  ڈہرکی ریلوے اسٹیشن پر لاہور سے کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس کا انجن فیل  ہوگیا  ریلوے حکام  کے مطابق کئی گھنٹوں سے مسافر ٹرین ڈہرکی ریلوے اسٹیشن پر کھڑی ہے ،ڈہرکی : شدید گرمی اور حبس کے باعث مسافر خواتین بچے مرد پریشان ہیں ، متبادل انجن روہڑی سے طلب کر لیا گیا ہے،  ریلوے حکام انجن پہنچنے پر ٹرین کو منزل مقصود کی جانب  روانہ کیا جائے گا، معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ سے شہری کو زخمی کرنے والا ملزم گرفتار
    کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن مومن آباد میں 3 افراد کی ہلاکت کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں گھر کے باہر سڑک پر جمع افراد کو دیکھا جاسکتا ہے، بات چیت کے دوران اچانک ایک شخص فائرنگ کرتا ہے جس سے بھگدڑ مچ جاتی ہے۔ فائرنگ سے دو افراد موقع پر ہی گرجاتے ہیں جبکہ عقب میں ایک اور شخص کو پکڑ کر لایا جاتا ہے، بیچ سڑک پر اس شخص کو بھی گولیاں مار کر ہلاک کر دیا جاتا ہے۔ ملزمان نے پورا برسٹ خالی کیا، پھر مرنے والے کا بھی پستول نکال لیا۔ اس پستول سے بھی فائر کیے، پستول کے بٹ بھی مارے۔پولیس حکام کے مطابق واقعہ سسر اور داماد کے...
    کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر عمر کی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں ممکنہ شمولیت کی کوشش ناکام ہو گئی۔ اگرچہ اس اقدام کی منظوری چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے دی جا چکی تھی، تاہم پارٹی کی اعلیٰ قیادت کے اندرونی اختلافات کے باعث یہ فیصلہ مؤخر کر دیا گیا۔ پی ٹی آئی کے قانونی مشیر ایڈووکیٹ فیصل چوہدری نے ایک حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا کہ زبیر عمر کی شمولیت کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے تھے، یہاں تک کہ پریس کانفرنس کے دعوت نامے بھی جاری کیے جا چکے تھے۔ ان کے مطابق، عمران خان نے جیل...
    سوات واقعے میں مختلف محکموں کی کوتاہی سامنے آئی ہے: چیئرمین انسپیکشن ٹیم کا عدالت میں اعتراف WhatsAppFacebookTwitter 0 3 July, 2025 سب نیوز پشاور(آئی پی ایس) چیئرمین انسپیکشن ٹیم سانحہ سوات نے ہائیکورٹ میں اعتراف کیا ہےکہ سوات واقعے میں مختلف محکوں کی کوتاہی سامنے آئی ہے۔ پشاور ہائیکورٹ میں سانحہ سوات سےمتعلق کیس کی سماعت ہوئی جس دوران متعلقہ افسران نے عدالت میں پیش ہوئے۔ دوران سماعت چیئرمین انسپیکشن ٹیم سانحہ سوات نے عدالت کو بتایا کہ دریائے سوات واقعے کی تحقیقات جاری ہیں جس میں مختلف محکموں کی کوتاہی سامنےآئی ہے، اس پر چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے کہا کہ غفلت برتنے والوں کا تعین جلد کیا جائے۔ چیف جسٹس ہائیکورٹ نے عدالت میں موجود کمشنر...
    —فائل فوٹو جنوبی وزیرستان لوئر اور اپر کے دونوں اضلاع میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر صبح 6 بجے سے شام7 بجے تک کے لیے کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنرز نے دونوں اضلاع میں نقل و حرکت اور کاروباری سرگرمیوں پر پابندی عائد کی ہے۔ ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان لوئر ناصر خان کے مطابق وانا شہر اور مضافاتی علاقوں میں کرفیو نافذ کرنے کا مقصد سیکیورٹی خدشات سے نمٹنا اور امن برقرار رکھنا ہے۔  شمالی وزیرستان: کل صبح 5 سے شام 7 بجے تک کرفیو، 1 ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذشمالی وزیرستان میں کل صبح 5 سے شام 7 بجے تک کرفیو نافذ رہے گا۔ اس حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے...
    جنوبی وزیرستان اپر میں سکیورٹی خدشات کے باعث ا صبح  6  بجے سے کرفیو نافذ کر دیا گیا ، جس کے تحت تمام تحصیلوں میں نقل و حرکت پر پابندی عائد کی گئی ۔تودہ چینہ تا مکین، سراروغہ، کوٹکئی اور سپینکئی روٹس مکمل بند کر دیئے گئے ، مکین تا کانی گرم اور شیروانگی تک آمدورفت نہیں ہو سکی۔ اس کے علاوہ عزیز آباد چوک سے شین وارسک، مولا خان سرائے اور چگملائی کو بھی بند کر دیا گیا ۔نوٹیفکیشن میں شہریوں سے کہا گیا کہ سکیورٹی فورسز کی گاڑی دیکھ کر گاڑی کو 100 میٹر دور کھڑی کیا جائے، عوام امن و امان کے لیے تعاون کریں۔
    غزہ میں امریکی سیکیورٹی کنٹریکٹرز کی جانب سے خوراک کے لیے جمع فلسطینیوں پر فائرنگ کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ امریکی خبر ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ غزہ میں امدادی مراکز پر تعینات امریکی سیکیورٹی کنٹریکٹرز نے خوراک کے لیے جمع بھوک سے نڈھال فلسطینیوں پر براہِ راست گولیاں چلائیں، اسٹن گرینیڈز اور مرچ اسپرے کا بھی استعمال کیا۔ رپورٹ کے مطابق یہ اقدامات بغیر کسی واضح خطرے کے کیے گئے۔ دو امریکی کنٹریکٹرز نے بتایا کہ سیکیورٹی عملہ غیر تربیت یافتہ اور بھاری اسلحے سے لیس تھا۔ ویڈیوز میں کنٹریکٹرز کو اسرائیلی ٹینکوں کے ذریعے طاقت کا مظاہرہ کرنے کی بات کرتے سنا گیا۔ رپورٹ میں...
    ویب ڈیسک :جنوبی وزیرستان اپر میں سکیورٹی خدشات کے باعث آج صبح  6 سے شام 7 بجے تک مکمل کرفیو نافذ کر دیا گیا ، جس کے تحت تمام تحصیلوں میں نقل و حرکت پر پابندی عائد ہو گی۔  تودہ چینہ تا مکین، سراروغہ، کوٹکئی اور سپینکئی روٹس مکمل بند کر دیئے گئے ہیں، مکین تا کانی گرم اور شیروانگی تک آمدورفت نہیں ہو سکے گی۔  اس کے علاوہ عزیز آباد چوک سے شین وارسک، مولا خان سرائے اور چگملائی  کو بھی بند کر دیا گیا ہے۔ ایمرجنسی کی صورت میں شناختی کارڈ اور دستاویزات کے ساتھ  سفر ممکن ہو گا۔ سپریم کورٹ کے حکم پر مخصوص نشستیں بحال، نوٹیفکیشن جاری    نوٹیفکیشن میں شہریوں سے کہا گیا...
    ویب ڈیسک:  وفاقی حکومت کی جانب سے مختلف افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔ اسلام آباد پولیس میں تعینات پولیس سروس گریڈ 19 کے افسر یاسر آفریدی کو ان کے عہدے سے تبدیل کر کے اُن کی خدمات خیبرپختونخوا حکومت کے سپرد کر دی گئی ہیں۔ دوسری جانب اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں تقرری کی منتظر قراة العین فاطمہ کو ڈپٹی سیکریٹری کامرس ڈویژن تعینات کیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ کے حکم پر مخصوص نشستیں بحال، نوٹیفکیشن جاری   اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق یہ تقرریاں و تبادلے فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے اور تاحکمِ ثانی مؤثر رہیں گے۔
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیرصحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے کہاہےجناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا نام تبدیل کرنے کی تجویزتھی، پارٹی کےسنئیررہنماؤں اوروزرا نے بھی مریم نوازانسٹی ٹیوٹ آف کارڈیو ویسکولیر ڈیزیز نام رکھنے کے لیے کہا مگروزیراعلی نے تجویز مسترد کردی ۔ وزیر صحت پنجاب نے سما ء کے نمائندے  سے خصوسی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جناح اسپتال کےچیرمین بورڈ آف مینجمنٹ نےمریم نوازکےنام پراسپتال کی درخواست کی، پارٹی کےسنئیررہنماؤں اوروزرانےتجویزکی توثیق کی، وزیراعلی پنجاب نےاسپتال کوانکےنام سےمنسوب کرنےکی مخالفت کی، مریم نوازنےکہابابائےقوم کانام تبدیل نہیں ہوگا، لاہورمیں نوازشریف میڈیکل ڈسٹرکٹ بنانےجارہےہیں، نوازشریف میڈیکل ڈسٹرکٹ میں کارڈیک اسپتال سمیت دیگرکانام منسوب کرسکتےہیں۔ خیبرپختونخوا اسمبلی: مخصوص نشستوں پر ممبران کی بحالی کے بعد نمبر گیم تبدیل مزید...
    اسلام آباد: خیبرپختونخوا (کے پی) کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے پارلیمانی پارٹی اجلاس میں کسی کا نام لیے بغیر کہا ہے کہ یہاں کوئی کمپرومائزڈ ہے اور کوئی کسی کے کہنے پر لگا ہوا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق علی امین گنڈاپور نے پی ٹی آئی کے پارلیمانی پارٹی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف لمبے ریس کے گھوڑے والی پارٹی ہے۔ ذرائع کے مطابق انہوں نے کہا کہ صرف نظریے والے ہی پاکستان تحریک انصاف میں رہیں گے، جو نظریے پر کھڑے ہیں انہیں پرواہ نہیں کہ جیل ہو جائے۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ مجھے عمران خان نے صرف نظریہ سکھایا ہے، میرا...
    پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی)  کی صوبائی اور قومی اسمبلی سمیت سینیٹ کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی اجلاس میں اسیر رہنماؤں کےخط پر غور  کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عامر ڈوگر نے اجلاس میں اسیر رہنماؤں کا خط پڑھ کر سنایا۔ پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹ و قومی اسمبلی ارکان کا اجلاس طلبتحریک انصاف کی پارلمیانی پارٹیوں کے ارکان کو کے پی ہاؤس بلا لیا گیا۔ جیل میں قید 5 پی ٹی آئی رہنماؤں نے پارٹی کو در پیش بدترین بحران سے نکلنے کا واحد راستہ مذاکرات کو قرار دیا ہے۔اسیر رہنماؤں نے مذاکرات میں بانی سمیت تمام گرفتار رہنماؤں کو شامل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں کے پی اور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ہرارے: جنوبی افریقا کے تجربہ کار اسپنر کیشو مہاراج انجری کے باعث زمبابوے کے خلاف جاری ٹیسٹ سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کو زمبابوے کے خلاف جاری ٹیسٹ سیریز کے دوسرے اور فیصلہ کن معرکے سے قبل ایک بڑا دھچکا اس وقت لگا، جب عبوری کپتان اور تجربہ کار اسپنر کیشو مہاراج گروئن انجری کا شکار ہوکر سیریز سے باہر ہوگئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق تفصیلات کے مطابق بائیں ہاتھ کے اسپنر کیشو مہاراج کو بولاوایو ٹیسٹ کے تیسرے دن بیٹنگ کرتے ہوئے بائیں گروئن میں تکلیف محسوس ہوئی، جس کے بعد طبی معائنے کی غرض سے وہ فوری طور پر جنوبی افریقہ روانہ ہو رہے ہیں۔ٹیم مینجمنٹ کے مطابق کیشو مہاراج کی...
    ورلڈچیمپیئن شپ آف لیجنڈز؛ پاکستان ٹیم کا نیا لوگو سامنے آگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 2 July, 2025 سب نیوز کراچی:پاکستان چیمپیئنز نے چیمپیئن شپ آف لیجنڈز (ڈبلیو سی ایل) سیزن 2 سے قبل اپنا نیا لوگو متعارف کروا دیا۔فرنچائز کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اس اعلان کے ساتھ کیپشن دیا گیا کہ ’’انتظار ختم ہوا، شناخت سامنے آگئی ہے۔ یہ ہے ہماری دھاڑ، یہ ہیں پاکستان چیمپیئنز۔ ہمارے ساتھ شامل ہوں اور ہمارا ساتھ دیں کیونکہ ہم ہیں قوم کی ی دھاڑ۔‘‘ نیا لوگو ٹیم کی نئی توانائی اور عزم کی عکاسی کرتا ہے، کیونکہ وہ ڈبلیو سی ایل کا ٹائٹل جیتنے کے ایک اور موقع کے لیے تیار ہو رہی ہے۔گزشتہ سال ٹورنامنٹ کے پہلے ایڈیشن میں پاکستان...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 02 جولائی 2025ء) صوبہ خیبر پختونخواکے ضلع باجوڑ میں بدھ کے روز سڑک کنارے نصب کیے گئے بم کے دھماکے میں مقامی اسسٹنٹ کمشنر سمیت کم از کم پانچ سرکاری اہلکار ہلاک اور 11 زخمی ہو گئے۔ باجوڑ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق اس حملے کا نشانہ ایک سرکاری گاڑی تھی، جو ضلعی انتظامیہ کے افسران کو لے جا رہی تھی۔ بتایا گیا ہے ہلاک ہونے والوں میں اسسٹنٹ کمشنر فیصل سلطان بھی شامل ہیں۔ ضلعی پولیس کے سربراہ وقاص رفیق کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والےافراد کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں کئی افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ تاحال کسی بھی گروہ نے اس دھماکے...
    کراچی: جنوبی افریقا کو زمبابوے کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے قبل بڑا دھچکا لگا ہے، کیونکہ عبوری کپتان کیشو مہاراج گروئن انجری کے باعث میچ سے باہر ہوگئے ہیں۔ بائیں ہاتھ کے اسپنر کیشو مہاراج کو بولاوایو میں پہلے ٹیسٹ کے تیسرے دن بیٹنگ کے دوران بائیں طرف کی گروئن میں کھنچاؤ کی شکایت ہوئی۔ وہ انجری کی نوعیت کا مکمل جائزہ لینے کے لیے وطن واپس جائیں گے۔ مہاراج کی عدم موجودگی میں آل راؤنڈر ویان ملڈر کو دوسرے اور آخری ٹیسٹ کے لیے ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے، جو اتوار سے شروع ہونا ہے۔ اس کے ساتھ ہی سینیورن متھوسامی کو مہاراج کے متبادل کے طور پر اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔...
    ا سلام آ باد (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونی­کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) اور ممبران کی جانب سے خلافِ ضابطہ 5 کروڑ 60 لاکھ روپے کے الاؤنسز لینے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔ڈان نیوز کے مطابق اس حوالے سے آڈٹ حکام نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کی ذیلی کمیٹی کو تفصیلی بریفنگ دی۔کنوینئر ملک عامر ڈوگر کی زیر صدارت پی اے سی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں پی ٹی اے سے متعلق آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا۔آڈٹ حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ 2008 سے اب تک چیئرمین اور ممبران پی ٹی اے کو ساڑھے پانچ کروڑ روپے کے الاؤنسز دیے گئے، جن میں سے 2021 میں ایک کروڑ 13 لاکھ...
    —فائل فوٹو خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹ و قومی اسمبلی ارکان کا اجلاس طلب کر لیا گیا۔تحریک انصاف کی پارلمیانی پارٹیوں کے ارکان کو کے پی ہاؤس بلا لیا گیا۔ کے پی کے ہاؤس اجلاس میں بیرسٹر گوہر علی خان اور سلمان اکرم راجہ شریک ہوں گے۔ قومی اسمبلی میں خیبرپختونخوا کی خواتین کی 5 مخصوص نشستیں بحالقومی اسمبلی میں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کو دو دو نشستیں مل گئی ہیں۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی کا یہ اجلاس ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی میں خیبرپختونخوا کی خواتین کی 5 مخصوص نشستیں بحال کر دیں۔قومی اسمبلی میں مسلم...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے افغانستان کی طالبان حکومت سے دوحہ معاہدے پر عملدرآمد کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کابل نے وعدوں کا احترام نہ کیا تو دنیا اسکا محاسبہ اسکے دوستوں کے کردار سے کرے گی۔ اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ دہشت گردوں کیخلاف پاکستان پورے عزم کیساتھ برسر پیکار ہے، دہشت گردی ایک عالمی مسئلہ ہے اور پاکستان دہشتگردی کے خلاف ہر اول دستے کا کردار ادا کررہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں 92 ہزار جانوں کی قربانی دی اور ہماری معیشت 150 ارب ڈالر سے زائد کا نقصان اٹھایا مگر ہم اب بھی...
    فوٹو: فائل شیخوپورہ میں لیسکو آفس میں مانگنے کی غرض سے آئی بوڑھی بھکارن کے ساتھ بدسلوکی سے پیش آنے والے سیکیورٹی گارڈ کو معطل کردیا گیا۔شیخوپورہ میں بوڑھی بھکارن کو گھسیٹ کر باہر نکالنے کا واقعہ لاہور روڈ پر لیسکو آفس میں پیش آیا۔ واقعے کی ویڈیو وائرل ہوئی تو ایس ای لیسکو نے سیکیورٹی گارڈ کو معطل کر کے انکوائری کا حکم دے دیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر لیسکو زاہد کمال نے میڈیا کو بتایا کہ بھکاری خاتون سائلین سے پیسے مانگتی تھی اور پیسے نہ ملنے پر گاڑی کے آگے لیٹ جاتی تھی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر لیسکو کے مطابق آفس کے سیکیورٹی گارڈ رب نواز نے اسے گاڑی کے سامنے لیٹنے سے روکنے کے لیے باہر نکالا تھا۔پولیس نےایک نوجوان خاور شہزاد...
    اسلام آباد (نیوزڈیسک) ایم این اے شیر افضل مروت نے دعویٰ کیا ہے کہ مجھے علیمہ خانمہ نے پارٹی سے نکلوایا، وہ سمجھتی ہیں پارٹی ان کے دم پر چل رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق رکن قومی اسمبلی شیرافضل مروت نے اے آر وائی کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا بانی پی ٹی آئی تک رسائی ہوگی تو یقیناً مشاورت درست ہوسکے گی ، خط کے ذریعے اظہار کیا گیا پارٹی رہنماؤں اورقیادت پراعتماد کرنا ہوگا۔ شیر افضل کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی اور دیگر رہنماؤں پر اعتماد کرنا چاہیے، ہر چیز کیلئے اڈیالہ جانےکی ضرورت نہیں، پارٹی رہنماؤں پر اعتماد کرنا چاہیے، ماضی میں جوغلطیاں ہوئی ہیں ان کااعتراف کرنا...
    دہشتگردی پر کام کرنے والے تھنک ٹینک کی رپورٹ کے مطابق جون میں سکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائیوں میں 71 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا جبکہ 52 مشتبہ دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2025ء کے پہلے 6 ماہ کے دوران ملک میں دہشتگردی کے 502 واقعات رپورٹ ہوئے جن میں 737 افراد جاں بحق اور 991 زخمی ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ جون 2025ء میں فتنہ الہندوستان کی جانب سے دہشتگردی کی 78 کارروائیاں کی گئیں جن میں 100 افراد جاں بحق اور 189 زخمی ہوئے۔دہشتگردی پر کام کرنے والے تھنک ٹینک کی رپورٹ کے مطابق جون میں سکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائیوں میں 71 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا جبکہ 52 مشتبہ دہشتگردوں کو گرفتار...
    رکنِ قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ مجھے پی ٹی آئی کا وجود خطرے میں نظر آ رہا ہے، 9 مئی کے بعد پی ٹی آئی مردہ گھوڑا تھی، آج پھر پارٹی اسی پوزیشن پر آ کھڑی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ پی ٹی آئی کا کوئی ایسا لیڈر نہیں ہے جس کو سوشل میڈیا پر غدار نہ کہا گیا ہو، یہ پی ٹی آئی کے اپنے لوگ کر رہے ہیں، یہ لوگ 9 مئی کے بعد غاروں میں چھپ گئے تھے، کیا یہ آج عمران خان کو جیل سے نکالیں گے؟ یہ بھی پڑھیں: الیکشن میں دھاندلی کے خلاف عمران خان اور شیرافضل مروت کی درخواستیں قابل سماعت...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان میں جون میں دہشت گردی کے 78 حملے ہوئے جن میں سیکورٹی فورسز کے 53 جوانوں سمیت 94 افراد شہید ہوئے۔اسلام آباد کے نجی تھینک ٹینک ’پاکستان انسٹیٹیوٹ فار کانفلکٹ اینڈ سیکورٹی اسٹڈیز (پکس) نے ماہانہ سیکورٹی رپورٹ جاری کردی، جس کے مطابق گزشتہ ماہ جون میں ملک میں دہشت گردی کے 78 حملے ہوئے جن میں 94 افراد لقمہ اجل بنے۔رپورٹ کے مطابق جون میں دہشت گردی کے حملوں میں سیکورٹی فورسز کے 53 جوان، 39 شہری جبکہ امن کمیٹی کے 2 ارکان شہید ہوئے جبکہ ان حملوں میں 189 افراد زخمی بھی ہوئے جن میں 126 اہلکار اور 26 شہری شامل ہیں، رپورٹ کے مطابق جون میں دہشت گردی کے واقعات میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی نے مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے کے بعد وفاداری تبدیل ہونے کے خدشے کے پیش نظر اراکین اسمبلی سے ایک بار پھر وفاداری کا حلف لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس اسلام آباد میں طلب کرلیا گیا ہے جس میں تمام اراکین قومی اور صوبائی اسمبلی کو شرکت کی ہدایت کی گئی ہے۔پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق اجلاس میں مخصوص نشستوں اور صوبے کی سیاسی صورتحال پر مشاورت کی جائے گی جبکہ تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی سے دوسری پارٹی میں شمولیت نہ کرنے کا حلف نامہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی خیبر پختونخوا اسمبلی کے 35 آزاد...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (اسپورٹس ڈیسک )جنوبی افریقا کے فاف ڈوپلیسی نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں قومی کرکٹر بابراعظم کا ریکارڈ توڑ دیا۔ذرائع کے مطابق فاف ڈوپلیسی مختصر فارمیٹ میں سب سے زیادہ 8 سنچریاں بنانے والے کپتان بن گئے۔جنوبی افریقی کرکٹر نے امریکا کی میجر لیگ کرکٹ میں ٹیکساس سپر کنگز کی جانب سے ترپن گیندوں پر 103 رنز کی اننگز کھیلی۔ڈوپلیسی کی دھواں دھار اننگز میں 5 چوکے اور 9 چھکے شامل تھے۔یہ میجر لیگ میں سان فرانسسکو یونی کارنز کے بعد اس سال ان کی دوسری سنچری ہے۔ اس اننگز کے ساتھ ڈوپلیسی 40 برس کی عمر کے بعد ٹی ٹوئنٹی کی تاریخ میں 2 سنچریاں بنانے والے پہلے بیٹر بن گئے ہیں۔انہوں نے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں...
    آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) کے فائنل کی ٹیلی ویژن اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر نشریات نے ماضی کے سارے ویوورشپ ریکارڈ توڑ دیے۔ لارڈز کے تاریخی میدان میں 11 سے 14 جون تک کھیلا گیا فائنل اسٹار اسپورٹس نیٹورک پر انڈیا کے بغیر کھیلے گئے ٹیسٹ میچز میں سب سے زیادہ دیکھا جانے والا ٹیسٹ بن گیا۔ آفیشل اعداد و شمار کے مطابق ٹی وی پر فائنل کے 2.94 ارب منٹ دیکھے گئے جبکہ بھارت میں یہ فائنل 4 کروڑ 70 لاکھ افراد نے دیکھا۔ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر بھی ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کو 22 کروڑ 50 لاکھ افراد نے دیکھا۔ یہ تعداد 2023 میں آسٹریلیا اور انڈیا کے درمیان اوول میں کھیلے...
    گورنر کامران خان ٹیسوری نے سندھ فنانس بل 2025-2026 کی منظوری دے دی۔ جس کے بعد بل یکم جولائی سے نافذ العمل ہوگیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق گورنر سندھ نے منگل کے روز سندھ اسمبلی سے منظور ہونے والے فنانس بل 2026 کی منظوری دے دی۔ گورنر سندھ کی منظوری کے بعد فنانس بل 2025-2026 سے نافذ العمل ہوگیا۔ گورنر سندھ کی منظوری کے بعد فنانس بل میں موٹر سائیکل کو لازمی انشورنس کی شرط سے مستثنیٰ قرار دے دیا گیا ہے۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ تعلیم، صحت، آئی ٹی، پیشہ ورانہ ٹیکسیشن، انفرااسٹرکچر اور مینوفیکچرنگ سمیت مختلف شعبوں میں عوام کو ریلیف دیا گیا ہے۔ انہوں نے فنانس بل پر شفاف عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے سندھ فنانس بل 2025ء کی منظوری دے دی۔گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی منظوری کے بعد سندھ فنانس بل یکم جولائی سے نافذ العمل ہو گیا۔فنانس بل میں موٹر سائیکل کو لازمی انشورنس کی شرط سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ تعلیم، صحت، آئی ٹی، پیشہ ورانہ ٹیکسیشن، انفرااسٹرکچر اور مینوفیکچرنگ سمیت مختلف شعبوں میں عوام کو ریلیف دیا گیا ہے۔گورنر سندھ نے بل پر شفاف عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی ہے۔
    ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کا اجلاس کل اسلام آباد میں ہوگا، اسلام آباد میں موجود ممبران قومی و صوبائی اسمبلی کو اجلاس میں شرکت کی ہدایت کی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کا مشاورتی اجلاس طلب کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کا اجلاس کل اسلام آباد میں ہوگا، اسلام آباد میں موجود ممبران قومی و صوبائی اسمبلی کو اجلاس میں شرکت کی ہدایت کی گئی ہے۔ تحریک انصاف کے اجلاس میں مخصوص نشستوں کے فیصلوں کے بعد کی صورتحال پر مشاورت کی جائے گی۔
    پاکستان تحریک انصاف کی لاہور جیل میں قید قیادت کے بیان کے مطابق سیاسی و مقتدرہ سطح پر مذاکرات ہونے چاہئیں، آغاز کار کے طور پر سیاسی بنیادوں پر مذاکرات کئے جائیں، تحریک انصاف کے لاہور میں قید راہنماؤں کو اس کا حصہ بنایا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کی لاہور جیل میں قید قیادت نے بھی مذاکرات کی اپیل کر دی۔ پی ٹی آئی راہنماؤں نے جیل سے مذاکرات کرنے کے لئے بیان جاری کیا جس میں کہا گیا کہ ملک کے بدترین بحران سے نکلنے کا واحد راستہ مذاکرات ہیں، مذاکرات ہونا ہر سطح پر لازمی ہیں۔ بیان کے مطابق سیاسی و مقتدرہ سطح پر مذاکرات ہونے چاہئیں، آغاز کار کے طور پر سیاسی بنیادوں پر مذاکرات...
    پشاور: پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی نے مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے کے بعد وفاداری تبدیل ہونے کے خدشے کے پیش نظر اراکین اسمبلی سے ایک بار پھر وفاداری کا حلف لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل اسلام آباد میں طلب کرلیا گیا ہے جس میں تمام اراکین قومی اور صوبائی اسمبلی کو شرکت کی ہدایت کی گئی ہے۔ اجلاس میں مخصوص نشستوں اور صوبے کی سیاسی صورتحال پر مشاورت کی جائے گی جبکہ تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی سے دوسری پارٹی میں شمولیت نہ کرنے کا حلف نامہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی ٹی آئی خیبر پختونخوا اسمبلی کے 35 آزاد ارکان سے حلف نامہ...
    پشاور(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی نے آزاد اراکین سے ایک بار پھر وفاداری کا حلف لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل اسلام آباد میں طلب کرلیا گیا ہے جس میں تمام اراکین قومی اور صوبائی اسمبلی کو شرکت کی ہدایت کی گئی ہے۔ پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق اجلاس میں مخصوص نشستوں اور صوبے کی سیاسی صورتحال پر مشاورت کی جائے گی جبکہ تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی سے دوسری پارٹی میں شمولیت نہ کرنے کا حلف نامہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی خیبر پختونخوا اسمبلی کے 35 آزاد ارکان سے حلف نامہ لیا جائے گا۔ واضح رہے...
    پہلے ٹیسٹ میں جنوبی افریقا نے زمبابوے کو 328 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے دی۔ بلاوائیو میں 28 جون سے شروع ہونے میچ کے چوتھے روز زمبابوے کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 208 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ جنوبی افریقا نے زمبابوے کو جیت کیلئے 537 رنز کا ہدف دیا تھا۔ جنوبی افریقا نے اپنی پہلی اننگز 418/9 پر ڈکلیئر کی تھی جبکہ دوسری اننگز میں افریقی ٹیم 369 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی، زمبابوے کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 251 اور دوسری اننگز میں 208 رنز بناسکی۔ پہلی اننگز میں 153 رنز بنانے والے جنوبی افریقا کے لوہان ڈری پریٹوریس کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 6 سے...
    بیجنگ :بدعنوانی کا مسئلہ سیاسی جماعتوں کو حکمرانی کے عمل میں درپیش ایک مشترکہ مسئلہ ہے۔ مغربی سیاسی جماعتیں بدعنوانی سے لڑنے کے لئے سرجری جیسے طریقہ کار پر انحصار کرتی ہیں ،جب کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا نے “خود انقلاب” کا طریقہ اختیار کیا ہے۔ یہ طریقہ کار 100 ملین سے زائد ارکان کی حامل مسلسل 76 سال سے حکمران کرنے والی پارٹی کی کامیابی کا ایک کوڈ بن چکا ہے۔2012 میں جیسے ہی شی جن پھنگ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سکریٹری منتخب ہوئے، انہوں نے “آٹھ نکاتی ریگولیشن” کا اعلان کیا، جس میں کفایت شعاری،سرکاری دوروں اور میٹنگ کے انتظامات کو سادہ کرنے سمیت آٹھ پہلوؤں پر ٹھوس ضوابط پیش کیے گئے ۔ اس...
    بلوچستان کے ضلع مستونگ میں مسلح افراد کی جانب سے نجی بینکوں اور دفاتر پر حملے اور فائرنگ سے ایک بچہ جاں بحق ہوگیا ہے جبکہ سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ منگل کے روز بلوچستان کے ضلع مستونگ میں مسلح افراد کی جانب سے شہر میں قائم نجی بینکوں اور دفاتر پر حملہ کر دیا گیا۔ لیویز حکام کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے تحصیل آفس، 3 بینکوں اور دیگر سرکاری املاک پر حملہ کیا۔ حملہ آوروں نے تحصیل آفس میں داخل ہو کر تین سرکاری گاڑیوں اور اہم سرکاری ریکارڈ کو نذر آتش کر دیا۔ یہ بھی پڑھیں: مستونگ: دہشتگردوں کا لیویز تھانے پر حملہ، عمارت نذر آتش، گاڑی اور ریکارڈ بھی جلا دیا اسی...
    لاہور (نیوز ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور معروف آل راؤنڈر شاہد آفریدی ایک بار پھر کرکٹ کے میدان میں دکھائی دیں گے۔ انہیں ورلڈ چیمپئنز لیگ 2025ء کے لیے پاکستان چیمپئنز ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا گیا۔ یہ ٹورنامنٹ ستمبر کے مہینے میں کھیلا جائے گا جس میں دنیا بھر سے ریٹائرڈ شائن اسٹار کرکٹرز شرکت کریں گے۔ بھارت، آسٹریلیا، انگلینڈ، ویسٹ انڈیز اور دیگر ملکوں کی ٹیمیں بھی میدان میں اتریں گی۔ شاہد آفریدی، جنہیں ان کے بہترین کھیل اور تیز رفتار بیٹنگ کی وجہ سے “بوم بوم” کہا جاتا ہے، اب ایک بار پھر شائقین کو اپنی کارکردگی دکھائیں گے۔ ان کی قیادت میں کئی دیگر سابق پاکستانی کھلاڑی بھی اس ٹیم کا...
    کوئٹہ: بلوچستان میں مون سون کے پہلے اسپیل میں ایک بچے و خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے گزشتہ ماہ مون سون میں ہونے والے جانی و مالی نقصان کی رپورٹ جاری کی ہے، جس کے مطابق مون سون کے پہلے اسپیل میں ایک بچے اور 5 خواتین سمیت 6 افراد جاں بجق ہوئے ۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دیوار گرنے اور سیلابی ریلے میں بہنے سے 3 خواتین سمیت 7 افراد زخمی ہوئے ۔ علاوہ ازیں خضدار اور زیارت میں بارشوں سے 11 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا  جب کہ ژوب میں گاڑی سیلابی ریلے میں بہنے سے ایک بچہ اور 3 خواتین جاں بحق ہوئیں...
    کراچی (نیوز ڈیسک) تحریک انصاف کو آزاد کشمیر میں بڑا جھٹکا، دو اہم اراکین اسمبلی پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے۔ پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و رکنِ سندھ اسمبلی فریال تالپور سے سیاسی رہنماؤں کی ملاقاتیں ہوئیں جس میں انہوں نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ فریال تالپور سے پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے سینئر نائب صدر و ایم ایل اے چودھری رفیق نیئر اور وزیر ٹرانسپورٹ جاوید بٹ کی ملاقات ہوئی۔ زرداری ہاؤس کراچی میں ملاقات کے دوران چودھری رفیق نیئر اور جاوید بٹ نے اپنے اپنے ساتھیوں اور حامیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ چودھری رفیق نیئر اور جاوید بٹ نے صدر مملکت آصف علی زرداری اور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جیکب آباد (نمائندہ جسارت)جیکب آباد اسٹیشن پر ہیٹ اسٹروک سے جعفر ایکسپریس کا مسافرجاں بحق،پولیس نے اسپتال منتقل کیا،جہاں ڈاکٹر نے موت کی تصدیق کی،لاش کی شناخت نہیں ہوئی موت کا سبب جاننے کے لئے پوسٹ مارٹم کرایا جائے گا۔اے ایس آئی ریلوے۔ کوئٹہ سے آنے والی جعفر ایکسپریس میں گزشتہ روز ایک مسافر جیکب آباد اسٹیشن پر بے ہوش ہو گیا جسے ریلوے پولیس نے طبی امداد کے لئے سول اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹر نے مسافر کی موت کی تصدیق کی ۔اس سلسلے میں ریلوے اے ایس آئی امحمد ابراہیم نے بتایا کہ لگتا ہے نوجوان گرمی لگنے سے فوت ہو ا ہے، موت کا سبب معلوم کرنے کے لئے پوسٹ مارٹم کرایا جائے گا۔ لاش...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">میرانشاہ (صباح نیوز)سکیورٹی خدشات کے باعث شمالی وزیرستان میں کرفیونافذ کردیا گیا ،کرفیو کے پیش نظر بنوں بورڈ کا نویں کلاس پرچہ بھی منسوخ کیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق سکیورٹی خدشات کے باعث شمالی وزیرستان میں کرفیونافذ کردیا گیا،اہم شاہراہوں پر ٹریفک معطل رہی ۔
    جنوبی افریقا کے خلاف بلاوائیو ٹیسٹ میں زمبابوے کی ٹیم سخت مشکل میں گھر گئی ہے۔ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن کے اختتام پر جنوبی افریقا نے زمبابوے کو 537 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔جنوبی افریقی ٹیم نے گزشتہ روز کی اپنی دوسری نامکمل اننگز 49 رنز ایک کھلاڑی آؤٹ سے آگے بڑھائی اور پوری ٹیم 369 رنز پویلین لوٹ گئی۔جنوبی افریقا کی طرف سے ویان مولڈر نے 147 رنز کی شانداری باری کھیلی اور اننگز کے دوران 17 چوکے اور 2 چھکے لگائے۔کیشو مہاراج 51 کے علاوہ کوئی اور بیٹر نصف سنچری تک بھی نہ پہنچ سکا اور پوری ٹیم 369 پر آؤٹ ہوگئی، یوں زمبابوے کو 537 رنز کا ہدف مل گیا۔جنوبی افریقا نے پہلی اننگز 9 وکٹ...
    تحریک انصاف کو آزاد کشمیر میں بڑا جھٹکا، دو اہم اراکین اسمبلی پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے۔ پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و رکنِ سندھ اسمبلی فریال تالپور سے سیاسی رہنماؤں کی ملاقاتیں ہوئیں جس میں انہوں نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔فریال تالپور سے پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے سینئر نائب صدر و ایم ایل اے چودھری رفیق نیئر اور وزیر ٹرانسپورٹ جاوید بٹ کی ملاقات ہوئی۔ زرداری ہاؤس کراچی میں ملاقات کے دوران چودھری رفیق نیئر اور جاوید بٹ نے اپنے اپنے ساتھیوں اور حامیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔چودھری رفیق نیئر اور جاوید بٹ نے صدر مملکت آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی...
    آم کے شوقین افراد ہوشیار ہوجائیں ، کیا آپ کیلشیم کاربائیڈ سے پکے آم تو نہیں کھا رہے؟ تفصیلات کے مطابق گرمی کے آتے ہی بازار مختلف قسم کے آموں سے بھر جاتے ہیں، آم کھانے کے شوقین پھلوں کے بادشاہ کا مزہ لینے کے لیے اس کا بے صبری کے ساتھ انتظار بھی کرتے ہیں۔ اس وقت مارکیٹ میں آموں کی بہت سی اقسام دستیاب ہیں، جس میں انور رٹول، لنگڑا، سندھڑی، چونسہ، طوطا پری اور دسہری وغیرہ شامل ہیں۔کوٹ ادو میں آموں کو پکانے کیلئے ممنوعہ کیلشیم کاربائیڈ استعمال کرنیوالوں کیخلاف ایکشن ہوا۔ڈائریکٹرآپریشنز فوڈ اتھارٹی شہزاد مگسی کی زیرنگرانی 216 مقامات پر انسپکشن کیا گیا اور اس دوران 117 کلو کیلشیم کاربائیڈ اور 95 کلو آم تلف کر...
    لاہور: پنجاب میں فرقہ واریت اور اشتعال انگیزی پر مبنی 271 سوشل میڈیا اکاؤنٹ پی ٹی اے کو رپورٹ کیے گئے جب کہ سوشل میڈیا پر نفرت انگیزی میں ملوث 17 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ محکمہ داخلہ پنجاب میں کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا 31 واں اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت صوبائی وزیر صحت اور چیئرمین خواجہ سلمان رفیق نے کی۔ اجلاس میں صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین نے بھی شرکت کی۔ اجلاس کے دوران محرم الحرام کے سکیورٹی پلان پر عمل درآمد کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بریفنگ دی۔ کابینہ کمیٹی نے سائبر پٹرولنگ اینڈ کوئیک ایکشن سیل کی کارکردگی کا جائزہ...
    جوہانسبرگ(نیوز ڈیسک)قائم مقام جنوبی افریقی کپتان کیشو مہاراج نے 200 ویں ٹیسٹ وکٹ حاصل کر کے تاریخ رقم کر دی۔ وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے پہلے جنوبی افریقی اسپنر بن گئے ہیں۔ کیشور مہاراج نے یہ ریکارڈ بلاوایو میں جاری زمبابوے کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کے دوسرے روز زمبابوے کے کپتان کریگ اروائن کی وکٹ لے کر قائم کیا۔ جنوبی افریقا کو ٹیسٹ چیمپئن شپ جتوانے والے کپتان ٹیمبا باووما کی عدم موجودگی میں ٹیم کی کپتانی کرنے والے کیشو مہاراج جنوبی افریقا کی جانب سے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والوں کی فہرست میں 9 ویں نمبر پر ہیں۔ مزیدپڑھیں:سوات واقعہ کیوں پیش آیا، قصور وار کون ہے؟ تہلکہ خیز انکشاف
    زرداری ہاؤس کراچی میں پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و رکنِ سندھ اسمبلی سے پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے 2 راہنماؤں نے ملاقات کے دوران پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ دونوں راہنماؤں نے صدر مملکت اور چیئرمین پیپلز پارٹی کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کو آزاد کشمیر میں بڑا جھٹکا، 2 اہم اراکین اسمبلی پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے۔ پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و رکنِ سندھ اسمبلی فریال تالپور سے سیاسی راہنماؤں کی ملاقاتیں ہوئیں جس میں انہوں نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ فریال تالپور سے پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے سینئر نائب صدر و ایم...
    بیجنگ :کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے ارکان کی کل تعداد 31دسمبر 2024 تک 100.271 ملین تک پہنچ گئی جو 2023 کے اختتام سے 1.086 ملین ، یا 1.1فیصد کا خالص اضافہ ہے۔پیر کے روز چینی میڈیا نے بتایا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا (سی پی سی) کی اب 5.25 ملین نچلی سطح کی کمیٹیاں ہیں ، جو 2023 کے آخر سے 74،000 یا 1.4 فیصد کا خالص اضافہ ہے۔ خواتین پارٹی ارکان کی تعداد30.995 ملین رہی ، جو پارٹی ممبروں کی کل تعداد کا 30.9 فیصد ہے۔ اقلیتی قومیتوں سے تعلق رکھنے والے ارکان کی تعداد 7.734 ملین رہی ، جو کل تعداد کا 7.7 فیصد بنتی ہے۔ کالج یا اس سے بلند تعلیمی ڈگری رکھنے والے ارکان کی تعداد...
    سانحہ دریائے سوات کی انکوائری میں سابق ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو نے سوات واقعے کی تحقیقات کے لیے بنی انکوائری کمیٹی کو اپنا جواب جمع کرواتے ہوئے کہا کہ محدود وقت میں ٹیم جو کرسکتی تھی اس نے کیا۔ یہ بھی پڑھیں: سوات واقعہ پر خیبرپختونخوا حکومت کی وضاحت، پاکپتن سانحہ پر مریم نواز سے استعفیٰ مانگ لیا جواب میں کہا گیا کہ 40،45 منٹ میں جو کر سکتےتھے ہم نے کیا اور 3 سیاحوں کو بھی ریسکیو کیا۔ افسر نے کمیٹی کو بیان ریکارڈ کروا دیا، سابق افسر کا مؤقف تھا کہ واقعہ کی جگہ پر پانی کے تیز بہاؤ کے باعث ریسکیو میں مشکلات پیش آئیں۔ ریسکیو افسر نے ریسکیو کی کارروائی سے متعلق شواہد، فوٹیجز اور گاڑیوں کا ریکارڈ...
    اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 جون 2025ء ) پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ ایک مینڈیٹ ہمارا 8 فروری کو چوری ہوا تھا دوسرا مینڈیٹ ہمارا مخصوص نشستوں کے فیصلے سے چوری ہوا ہے، مخصوص نشستوں کے فیصلے نے بتا دیا ہے کہ یہ ملک بے آئین اور بے قانون ہے۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ اور پی ڈی ایم کی مشترکہ سازش سے عمران خان کی حکومت گرائی گئی سندھ ہاؤس میں بے ضمیروں کی منڈی لگائی گئی عمران خان نے دو صوبوں میں حکومت کی قربانی دی لیکن آئین اور قانون کو روندتے ہوئے 90 روز میں الیکشن نہیں کروائے گئے، عام انتخابات میں...
    علی ساہی:اینٹی وہیکل لفٹنگ سٹاف کی مبینہ غفلت سامنے آ گئی، دیگر جرائم میں ملوث گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کو بلاک نہ کرانے کا انکشاف ہوا ہے۔   جاری کردہ مراسلہ  کے مطابق سٹاف صرف چھینی وچوری گاڑیوں و موٹرسائیکلوں کوہی ایکسائزمیں بلاک کرواتے ہیں، عدالت عالیہ نےدیگرجرائم میں ملوث گاڑیوں و موٹرسائیکلوں کےایکسائزمیں بلاک نہ کروانےکانوٹس جاری کر دیا،عدالت عالیہ کی دیگرجرائم میں ملوث گاڑیوں وموٹرسائیکلوں کےبلاک نہ کروانےبارےہدایات جاری کر دی۔ انارکلی : مکان کی چھت گر نے سےملبےتلےدب کر5افراد زخمی دیگرجرائم میں ملوث گاڑیوں اورموٹرسائیکلوں کوایکسائزکواطلاع دیکربلاک کروایاجائے،سٹاف دیگرجرائم میں ملوث گاڑیوں وموٹرسائیکلوں کوقبضہ میں لیتامگرایکسائزکواطلا ع نہیں دیتا،عدالت عالیہ کیجانب سےمذکورہ ہدایت پرسختی سےعملدرآمدکروانےکےاحکامات جاری کئےگئے۔ 
    انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے سنگجانی جلسہ کیس میں پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کی ضمانت قبل از گرفتاری میں توسیع کرتے ہوئے کیس کی سماعت 6 اگست تک ملتوی کر دی۔پیر کو انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے کیس پر سماعت کی، سماعت کے دوران عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ اسد قیصر شامل تفتیش ہو چکے ہیں تاہم ان کا بیان بذریعہ ٹیلیفونک کال آیا تھا وہ خود پیش نہیں ہوئے۔تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ وہ اسد قیصر سے تفتیش کے لیے دو مرتبہ گئے مگر وہ دستیاب نہیں تھے، عدالت نے اسد قیصر کو ہدایت کی کہ وہ تفتیشی افسر سے کوآرڈینیشن کر کے اگلی سماعت تک تفتیش...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 30 جون 2025ء) ترکی کے بڑے شہر استنبول میں اتوار کے روز ایل جی بی ٹی کیو پلس کمیونٹی کے لوگوں نے اپنی معروف "پرائیڈ پریڈ" منعقد کرنے کی کوشش کی، جسے پولیس نے روک دیا۔ حکام نے اس طرح کی ریلی پر پہلی ہی پابندی عائد کر دی تھی اور کارکنان کے مطابق مارچ کرنے کی کوشش کرنے والے 50 سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ ترکی: استنبول میں 'پرائیڈ پریڈ' پر پابندی اور گرفتاریاں حکام 'استنبول پرائیڈ' نامی اس مارچ پر سن 2015 سے ہی ہر سال پابندی عائد کرتے رہے ہیں اور اس برس بھی استنبول کے گورنر نے اس پریڈ کے انعقاد پر یہ کہتے ہوئے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 30 جون 2025ء) ایک سینیئر پاکستانی سکیورٹی اہلکار نے بتایا ہے کہ خیبر پختونخواہ کے شمالی وزیرستان ضلع میں ہفتے کے روز ہونے والے خودکش حملے اور افغانستان کی سرحد سے متصل صوبے میں ہونے والی جھڑپوں کے بعد غلام خان بارڈر کو بند کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس حملے کے بعد شمالی وزیرستان میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے اور سرحد کو غیر متعینہ مدت کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ طورخم بارڈر کی بندش سے اطراف کے تاجروں کو شدید مالی نقصانات اس خودکش حملے میں کم از کم چودہ سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوئے جب کہ متعدد سویلین اور سکیورٹی اہلکار زخمی بھی ہوئے۔ عبوری...
    جنوبی افریقی اسپنر کیشو مہاراج نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنے ملک کے لیے نئی تاریخ رقم کر دی۔ کیشو مہاراج نے زمبابوے کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے دوران 200 وکٹیں مکمل کر کے جنوبی افریقا کے پہلے اسپنر ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ 35 سالہ مہاراج نے یہ سنگ میل زمبابوے کی پہلی اننگز کے 34 ویں اوور میں حریف کپتان کریگ ایرون کو آؤٹ کر کے عبور کیا۔ انہوں نے یہ کارنامہ اپنے 59 ویں ٹیسٹ میچ میں سرانجام دیا۔ جنوبی افریقہ کی ٹیسٹ تاریخ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا ریکارڈ تیز گیند باز ڈیل اسٹین کے پاس ہے جنہوں نے 93 میچز میں 439 شکار کیے۔ دوسری جانب بلاوائیو ٹیسٹ پر جنوبی افریقہ کی گرفت مزید مضبوط...
    سکیورٹی خدشات کے باعث شمالی وزیرستان میں کرفیونافذ کردیا گیا ،کرفیو کے پیش نظر بنوں بورڈ کا نویں کلاس پرچہ بھی منسوخ کیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق سکیورٹی خدشات کے باعث شمالی وزیرستان میں کرفیونافذ کردیا گیا،اہم شاہراہوں پر ٹریفک معطل رہی ۔شمالی وزیرستان میں کرفیو کی باعث بنوں بورڈ کے نویں کلاس کا پرچہ منسوخ کردیا گیا۔ذرائع کے مطانق بنوں بورڈ کے نویں کلاس کا حساب کا پرچہ ہونا تھا،جس کو کرفیو کے باعث منسوخ کردیا گیا۔بورڈ کی جانب سے پرچہ منسوخ ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے پرچے کیلئے دوسری تاریخ مقرر کرنے کی ہدایت کردی گئی ۔
    جنوبی افریقہ کے قائم مقام کپتان اور تجربہ کار اسپنر کیشو مہاراج نے کرکٹ کی تاریخ میں نیا باب رقم کر دیا ہے۔ وہ جنوبی افریقہ کی ٹیسٹ کرکٹ کی 136 سالہ تاریخ میں 200 وکٹیں لینے والے پہلے اسپنر بن گئے ہیں۔ مہاراج نے یہ سنگِ میل زمبابوے کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں اپنے 59ویں ٹیسٹ میں عبور کیا۔ انہوں نے زمبابوے کے کپتان کریگ ایرون کو 36 رنز پر اسٹمپ آؤٹ کرکے نہ صرف اہم وکٹ حاصل کی بلکہ اپنے کیریئر کی 200ویں وکٹ بھی حاصل کی۔ یہ اوور کی چوتھی گیند تھی، جو آف اسٹمپ سے تھوڑا باہر تھی۔ ایرون نے آگے بڑھ کر کھیلنے کی کوشش کی لیکن مکمل طور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی(مانیٹر نگ ڈ یسک ) وزیر ریلوے حنیف عباسی نے راولپنڈی ریلوے اسٹیشن کا دورہ کیا ہے۔اعلامیے کے مطابق وزیر ریلوے حنیف عباسی راولپنڈی سے بذریعہ ٹرین لاہور کے لیے روانہ ہوئے، انہون نے ٹکٹ خرید کر لاہور جانے والی ٹرین پر سوار ہوئے۔حنیف عباسی نے راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پر جدید ٹک شاپس کے کام کا بھی معائنہ کیا اور کام کو جلد ختم کرنے کی ہدایت کی، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جب تک خود ٹرین میں سفر نہیں کروں گا، مسافروں کی مشکلات نہیں سمجھ سکتا۔ وزیر ریلوے نے مزید کہا کہ راولپنڈی سے لاہور سفر کے دوران مسافروں کے تاثرات سنوں گا، محکمہ ریلوے کو کرپشن سے پاک اور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جماعت اسلامی پاکستان کے امیر، حافظ نعیم الرحمان نے مخصوص نشستوں سے متعلق نظرثانی کیس کے عدالتی فیصلے کو عدلیہ کی سیاہ تاریخ میں ایک اور افسوسناک باب قرار دیا ہے۔لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کی، جماعت اسلامی کی جیتی ہوئی نشستیں چھین لی گئیں۔ انہوں نے بتایا کہ انہیں ایک نشست پر کامیاب قرار دیا گیا تھا، لیکن انہوں نے وہ نشست احتجاجاً واپس کر دی۔ان کا کہنا تھا کہ وہ خود چند ووٹوں سے ہارے، لیکن کراچی میں جعلی طریقے سے ایک میئر کو مسلط کیا گیا۔ عام انتخابات میں بھی جماعت اسلامی کی جیتی ہوئی نشستیں انہیں نہیں دی گئیں۔انہوں...
    لاہور   (ڈیلی پاکستان آن لائن) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے مخصوص نشستوں کو پی ٹی آئی کا حق قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کا فیصلہ افسوس ناک ہے جبکہ انہوں نے کراچی کے بلدیاتی نظام پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں جعلی طریقے سے میئر مسلط کیا گیا۔ نجی ٹی وی آ ج نیوز کے مطابق لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کراچی میں جعلی طریقے سے میئر مسلط کیا گیا، عام انتخابات میں بھی ہماری نشستیں چھینیں گئیں، مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کا بنیادی حق تھا، ملک میں جاگیرداروں اور چوہدریوں کی اجارہ داری ہے، جاگیرداروں اور چوہدریوں نے پورے معاشرے...
    امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے مخصوص نشستوں کو پی ٹی آئی کا حق قرار دیدیا WhatsAppFacebookTwitter 0 29 June, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے مخصوص نشستوں کو پاکستان تحریک انصاف کا حق قرار دیدیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کا حق تھا، ایک اصولی سیاست اور دوسری وصولی سیاست ہے، مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ افسوسناک ہے۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پی ٹی آئی کی مخصوص نشستوں کی بندر بانٹ کی گئی ہے، اصولی سیاست والی جماعتوں کو مخصوص نشستیں لینے سے انکار کرنا چاہیے۔انہں نے کہا کہ کراچی میں ہماری میئرشپ پر ڈاکہ...
    فائل فوٹو امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا حق تھا کہ انہیں مخصوص نشستیں دی جاتیں۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے بلدیات پر ڈاکا مارا، الیکشن میں ہماری جیتی ہوئی نشستوں کو دھاندلی کر کے چھینا گیا۔حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ڈاکا ڈال کر جعلی طریقے سے کراچی میں میئر مسلط کیا گیا۔ مخصوص نشستوں کے کیس میں قانون کی درست تشریح ہوئی: شہباز شریفوزیر اعظم نے کہا کہ فیصلے سے آئین و قانون کی بالا دستی قائم ہوئی ہے، قانون کی درست تشریح ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ مجھے کامیاب قرار دیا گیا لیکن میں نے سیٹ واپس کردی، میں خود چند ووٹوں سے ہار...
    معروف اداکارہ اور ماڈل شیفالی جریوالا کا انتقال جمعہ کی رات اچانک ہوا، جب ان کو دل کا دورہ پڑا۔ شیفالی کی آخری رسومات ہفتہ کو ممبئی میں قریبی رشتہ داروں اور دوستوں کی موجودگی میں ادا کی گئیں۔ تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ شیفالی کئی سالوں سے اینٹی ایجنگ ادویات کا استعمال کر رہی تھیں۔ ان کے گھر پر 27 جون کو ایک پوجا تھی، جس کی وجہ سے وہ روزہ رکھ رہی تھیں، مگر اس کے باوجود انہوں نے دوپہر میں اینٹی ایجنگ کا انجیکشن لگوایا۔ یہ ادویات انہیں کئی سال پہلے ڈاکٹر نے تجویز کی تھیں اور وہ یہ دوائیں یا انجیکشن ماہانہ بنیادوں پر لیتی آ رہی تھیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق،...
    سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے مخصوص نشستوں پر نااہلی کے فیصلے کے بعد تحریک انصاف کو ایک نئے سیاسی بحران کا سامنا ہے۔ قومی و صوبائی اسمبلی میں اپنی نمائندگی محدود ہونے پر پارٹی نہ صرف عددی اعتبار سے کمزور ہوئی ہے بلکہ مستقبل کی پارلیمانی سیاست میں مؤثر کردار ادا کرنا بھی ایک چیلنج بن چکا ہے۔ ایسی صورتحال میں اب سب کی نگاہیں اس چیز پر ہیں کہ پی ٹی آئی کی قیادت اب ایسا کیا کرے گی، کس قسم کی نئی حکمت عملی مرتب کرکے سیاسی میدان میں اپنی گنجائش پیدا کی جائے گی، اور اس کے لیے اگلا سیاسی قدم کیا ہوگا؟ یہ بھی پڑھیں سپریم کورٹ کا فیصلہ مایوس کن، پی ٹی آئی کی...
    سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے فیصلے کے بعد پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کیلئے مسائل بڑھنے لگے مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی ارکان کیلئے مسائل بڑھنے لگے۔سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پی ٹی آئی ارکان سیاسی جماعتوں کے ریڈار پر آگئے۔ پاکستان پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن اور جمعیت علمائے اسلام ف ارکان کو ساتھ ملانے کی کوششیں تیز کر دیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا اور عدالت عظمیٰ کا گزشتہ سال 12 جولائی کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ بحال کیا۔فیصلے کے بعد سنی اتحاد کونسل پاکستان تحریک...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی میں محرام الحرام کے دوران پولیس کے 20 ہزار 350 افسران و اہلکار سیکورٹی پر تعینات کیے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس نیمحرم الحرام سے متعلق سیکیورٹی پلان جاری کردیامحرم الحرام کے دوران کراچی پولیس کے 20 ہزار 350 افسران و اہلکار سیکیورٹی پر تعینات کئے جائیں گے۔محرم الحرام کے دوران 829 جلوس برآمد ہونگے جبکہ 5227 مجالس کا انعقاد ہو گا،کراچی میں مجالس پر 4605 جلوسوں پر 7004 جبکہ انتہائی حساس مقامات /امام بارگاہوں پر 1660 افسران و جوان سیکیورٹی ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دینگے۔ٹریفک پولیس کے 1100 افسران و جوان محرم الحرام میں اپنے ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دینگے کراچی پولیس کے ترجمان نے عوام سے اپیل ہے...
    لاہور( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 28 جون 2025ء ) نائب امیر جماعت اسلامی، سیکرٹری جنرل مِلی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے امریکہ، اسرائیل کے مقابلہ میں جنگ کی فتح ”یومِ فتح“ پر خطابِ جمعہ اور بعد ازاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل غزہ اور ایران سے مزاحمت پر سٹپٹا گئے ہیں، انڈیا کو افواجِ پاکستان اور پوری قوم کے اتحاد نے بڑی شکست سے دوچار کیا اور ایران کی عظیم فتح نے عالمِ اسلام کے لیے مستقبل کے روشن امکانات پیدا کردیے ہیں۔ مِلی یکجہتی کے صوبائی صدور مولانا ہدایت الرحمن، اسداللہ بھٹو، پیر نورالحسنین گیلانی، محمد ایوب مُغل، احمد نورانی صدیقی، اسد عباس نقوی، زاہد اخوندزادہ، سید اُسامہ بخاری، عبدالعزیز...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کیا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جینیس یعنی عبقری ہیں؟ معروف ماہرِ معاشیات کا کہنا ہے کہ ٹیرف کے معاملے میں امریکا اور یورپ کے بیشتر ماہرینِ معاشیات نے صدر ٹرمپ کو غلط قرار دیا تھا اور یہ خیال ظاہر کیا تھا کہ اُن کے اقدامات بیک فائر کریں گے مگر ایسا نہیں ہوا۔ حقیقت یہ ہے کہ صدر ٹرمپ نے بیشتر ماہرینِ معاشیات کو پیچھے چھوڑ دیا۔برطانوی اخبار دی انڈیپینڈنٹ میں شایع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق اپالو گلوبل مینیجمنٹ کے چیف اکنامسٹ ٹارسٹین سلاک کا کہنا ہے کہ امریکی صدر نے بیشتر ماہرینِ معاشیات کے اندازوں کو بالکل غلط ثابت کردیا ہے۔ اب یہ کہا جاسکتا ہے کہ معاشی اقدامات کے حوالے سے فکر و نظر...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مخصوص نشستوں سے پی ٹی آئی کو محروم رکھ کر عوامی مینڈیٹ کی توہین کی گئی ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہاکہ پارٹی کے 39 امیدواروں کے نوٹیفکیشن کو کسی نے چیلنج نہیں کیا تھا، اس کے باوجود مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دینے کے بجائے دیگر جماعتوں کو منتقل کردی گئیں۔ یہ بھی پڑھیں ٹرانسفر کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججوں نے سپریم کورٹ میں انٹرا کورٹ اپیل دائر کردی انہوں نے کہاکہ اگر سپریم کورٹ فل بینچ کے ساتھ نظرثانی کرتا تو ہمیں...
    عیسی ترین:ضلع زیارت کے علاقے سنجاوی میں تحریک انصاف کے 100سے زائد رہنمائوں اور کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ مقدمہ سنجاوی پولیس نے پارٹی کی جانب سے کنوینشن کے انعقاد پر کیا ۔ پولیس کی مدعیت میں ایف آئی آر میں تحریک انصاف کے صدر دائود شاہ کاکڑ اور دیگر رہنما اور کارکن نامزد ہیں۔ مقدمے میں تحریک انصاف کے رہنمائوں اور کارکنوں پر اشتعال انگیز تقریر کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے ۔ مخصوص نشستوں کی بحالی کا فیصلہ؛ کس پارٹی کو کیا ملا
    قوتِ گویائی سے محروم لڑکی پر کمرے میں بند کرکے تشدد کیا گیا، جسے سیف سٹی کے تربیت یافتہ عملے نے اشارہ سمجھ کر بچا لیا۔ خانیوال میں سیف سٹی اتھارٹی کی جانب سے سائن لینگویج کی تربیت کا عملی فائدہ سامنے آ گیا، جب قوتِ گویائی سے محروم ایک لڑکی نے گھریلو تشدد کا نشانہ بننے کے بعد ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن سے ویڈیو کال کے ذریعے رابطہ کیا۔ لڑکی نے اشاروں کی زبان میں بتایا کہ اسے گھر والوں نے کمرے میں بند کر کے مارا پیٹا ہے اور وہ مدد کی منتظر ہے۔ سیف سٹی کے تربیت یافتہ افسران نے لڑکی کے اشاروں سے صورت حال کو فوری طور پر سمجھا اور موقع پر پولیس کو روانہ...
    خانیوال(نیوز ڈیسک) قوتِ گویائی سے محروم لڑکی پر کمرے میں بند کرکے ت ش دد کیا گیا، جسے سیف سٹی کے تربیت یافتہ عملے نے اشارہ سمجھ کر بچا لیا۔ خانیوال میں سیف سٹی اتھارٹی کی جانب سے سائن لینگویج کی تربیت کا عملی فائدہ سامنے آ گیا، جب قوتِ گویائی سے محروم ایک لڑکی نے گھریلو تش دد کا نشانہ بننے کے بعد ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن سے ویڈیو کال کے ذریعے رابطہ کیا۔ لڑکی نے اشاروں کی زبان میں بتایا کہ اسے گھر والوں نے کمرے میں بند کر کے مارا پیٹا ہے اور وہ مدد کی منتظر ہے۔ سیف سٹی کے تربیت یافتہ افسران نے لڑکی کے اشاروں سے صورت حال کو فوری طور پر سمجھا...
    ٹرمپ انتظامیہ کا دباؤ، صدر یونیورسٹی آف ورجینیا بھی مستعفی WhatsAppFacebookTwitter 0 28 June, 2025 سب نیوز واشنگٹن (شاہ خالد )امریکا کی وفاقی حکومت (ٹرمپ انتظامیہ) کے دباؤ کے باعث یونیورسٹی آف ورجینیا کے صدر جیمز رائن کو عہدے سے استعفیٰ دینا پڑگیا۔ رپورٹ کے مطابق یونیورسٹی آف ورجینیا کے صدر جیمز رائن نے یونیورسٹی آف ورجینیا کی کمیونٹی کے نام پیغام میں لکھا کہ وہ انتہائی بوجھل دل کے ساتھ آگاہ کر رہے ہیں کہ انہوں نے بطور یونیورسٹی صدر استعفیٰ دیدیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ وہ جس بات پر یقین رکھتے ہیں اس کے لیے اٹھ کھڑے ہونے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ گزستہ 7 سال سے جیمز رائن یونویرسٹی کے صدر تھے، تاہم ٹرمپ انتظامیہ کی...
    —فائل فوٹو  دریائے سوات میں سیاحوں کے ڈوبنے کے بعد خیبر پختون خوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی نے ایڈوائزری جاری کر دی۔خیبر پختون خوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی نے اپنی ایڈوائزری میں کہا ہے کہ ہوٹل مالکان فوری دریا کے کنارے بیٹھنے کی گنجائش ہٹائیں، ہوٹلز اور ریسٹورنٹس ہدایات اور سیفٹی قوانین پر سختی سے عمل کریں۔ دریائے سوات میں ڈوبے افراد کو بچانا جن کی ذمے داری تھی، ان کی ترجیحات کچھ اور ہیں: شاہد آفریدی شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ ان لوگوں کو اندازہ نہیں تھا کہ جن کی یہ ذمہ داری ہے، ان کی ترجیحات کچھ اور ہیں۔ کلچر اینڈ ٹورزم اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ایڈوائزری پر عمل نہ کرنے پر انتظامی اور قانونی کارروائی کی...
     سٹی42:  سیلفیاں بنانے کے شوقین   بپھرے ہوئے دریا کی طغیانی میں بہہ گئے۔ حفاظتی اقدامات سے بے خبر تفریح کرنے والوں کی تفریح ماتم میں بدل گئی۔    دریائے سوات میں اچانک پانی کا ریلا آیا تو اس وقت دوسرے علاقوں سے گئے ہوئے بہت سے لوگ وہاں تفریح کے لئے موجود تھے، کچھ دریا مین کشتیاں چلا رہے تھے اور سیلفیاں بنا رہے تھے۔ پانی کا ریلا سب کو بہا کر لے گیا۔  18 افراد سوات دریا کے تیز پانی کے ریلے میں بہہ گئے۔ ریسکیو 1122  نے کوئی لمحہ ضائع کئے بغیر سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کیا لیکن بہت سے لوگوں کو بچایا نہین جا سکا۔ 40 سے زائد افراد کو بحفاظت ریسکیو کیا گیا، کئی لوگ لاپتہ ہیں...
    پی ٹی آئی کی مخصوص نشستوں کو مالِ غنیمت کی طرح مسترد شدہ جماعتوں میں بانٹا گیا، فیصلہ آئینی تاریخ کا ایک سیاہ ترین باب ہے ، پی ٹی آئی WhatsAppFacebookTwitter 0 27 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف نے سپریم کورٹ کا مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کا فیصلہ مسترد کر دیا ۔ پی ٹی آئی کی جانب سے ردعمل میں کہا گیا ہے کہ ماضی میں اسی سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کا مخصوص نشستوں کا آئینی استحقاق تسلیم کیا تھا، یہ وہ وقت تھا جب عدالت نے آئین کی روشنی میں فیصلہ دیا تھا، یہ نظرثانی کیس مہینوں عدالتوں میں چلتا رہا۔پاکستان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف اور پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان اور ممتاز کرکٹر ثناء میر کے  درمیان ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات میں وزیر اعظم نے انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کے ہال آف فیم میں ثناء میر کا نام شامل ہونے پر انہیں مبارکباد دی اور ثناء میر کی بطور پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان کارکردگی کو سراہا۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ثناء میر کی زیر قیادت پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے نمایاں کامیابیاں حاصل کیں اور پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کیا۔ امید ہے وہ اپنے تجربے سے نئے ٹیلنٹ کو کرکٹ کے حوالے سے تربیت فراہم کرنے میں فعال کردار ادا کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کھیل کے ہر میدان میں میرٹ کی بنیاد...
    محرم الحرام کے آغاز پر افسران سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کراچی نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ خود فیلڈ میں موجود رہیں، جلوسوں اور مجالس کی نگرانی کریں، اور علما کرام، ماتمی انجمنوں اور مقامی کمیونیٹیز کے ساتھ قریبی روابط برقرار رکھیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچا جا سکے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے جلوسوں، مجالس، امام بارگاہوں، مساجد اور دیگر حساس مقامات پر سیکیورٹی کے موثر اور مربوط انتظامات کو ہر صورت یقینی بنایاجائے۔ سندھ بوائز اسکاٹس آڈیٹوریم میں محرم الحرام 1447ھ کے دوران سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے کراچی رینج کے افسران سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: محرم الحرام کے دوران امن و امان کو برقرار رکھنے اور کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لیے پنجاب حکومت نے یکم محرم سے 10 محرم الحرام (27 جون تا 6 جولائی 2025) تک صوبہ بھر میں دفعہ 144 نافذ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اس دوران متعدد پابندیاں عائد رہیں گی جن کا اطلاق صوبے کے تمام اضلاع پر ہوگا۔ ان پابندیوں کا مقصد فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو فروغ دینا اور شہریوں کی جان و مال کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق صرف وہی جلوس اور مجالس منعقد کی جا سکیں گی جن کی پیشگی اجازت لی گئی ہو۔ اس دوران...
    پی ٹی آئی خیبر پختونخوا میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 27 June, 2025 سب نیوز پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا میں اندرونی اختلافات کھل کر سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔پارٹی ذرائع کے مطابق سینئر رہنماؤں کے درمیان بڑھتی ہوئی چپقلش نے نہ صرف تنظیمی ڈھانچے کو متاثر کیا ہے بلکہ ورکرز بھی قیادت کے خلاف آواز بلند کرنے لگے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پارٹی کے اہم رہنماؤں نے اب خاموشی اختیار کرنے کی حکمت عملی اپنالی ہے تاکہ مختلف بیانات سے پیدا ہونے والے نقصان سے بچا جا سکے۔بجٹ سمیت مختلف معاملات پر قیادت کی متضاد آراء نے پارٹی کی ساکھ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔ پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مختلف...