2025-11-24@11:32:38 GMT
تلاش کی گنتی: 8819
«کورٹ کے 5 ججز کی»:
(نئی خبر)
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 6 کی خلاف ورزی پر سزا ملے گی۔ سزا کی بات آئین میں درج ہے۔ آئینی عہدوں کو دنیا میں عزت دی جاتی ہے۔ سابق صدر، وزیراعظم کا احترام کیا جاتا ہے۔ یہاں ہر وقت کوئی وزیراعظم جیل میں ہوتا ہے۔ ریٹائرمنٹ پر صدر کو استثنیٰ میں کیا برائی ہے۔ سابق صدر کوئی عہدہ لے تو استثنیٰ نہیں ہوگا۔ آئینی عدالت کے ججوں کے انٹرویو کمشن کرے گا۔ پہلی تعیناتی وزیراعظم کی ایڈوائس پر ہوگی۔
نیویارک: اقوام متحدہ کی خوراک اور زراعت کی تنظیم (FAO) اور عالمی خوراک پروگرام (WFP) نے مشترکہ رپورٹ جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ دنیا کے 16 علاقوں میں شدید غذائی قلت بڑھ رہی ہے اور نومبر 2025 سے مئی 2026 کے دوران لاکھوں افراد قحط کا شکار ہو سکتے ہیں۔ عالمی رپورٹس کے مطابق زیادہ تر متاثرہ علاقوں میں بھوک کی بنیادی وجہ جنگ اور تشدد ہیں، اور سب سے زیادہ خطرے والے ممالک میں ہائٹی، مالی، فلسطین، جنوبی سوڈان، سوڈان، اور یمن شامل ہیں جہاں آبادی کو فوری طور پر شدید غذائی قلت کا سامنا ہے، افغانستان، کانگو، میانمار، نائجیریا، صومالیہ اور شام کو انتہائی خطرہ والے علاقے قرار دیا گیا، جبکہ برکینا فاسو، چاڈ، کینیا اور...
سوئی سدرن گیس کمپنی کے ذمہ داران سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے جعفر مندوخیل نے کہا کہ سخت سردی کے موسم کے دوران گیس کی سپلائی بلاتعطل یقینی بنائے اور رات دس بجے گیس بند کرنیکی بجائے اس میں مناسب توسیع کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر بلوچستان شیخ جعفر مندوخیل نے کوئٹہ شہر کے عوام کو مکمل پریشر کے ساتھ گیس کی فراہمی کی خصوصی ہدایت کہا ہے کہ گیس سے متعلق تمام عوامی شکایات کے ازالے کیلئے فوری طور پر ٹھوس عملی اقدامات کیے جائیں۔ سخت سردی کے موسم کے دوران گیس کی سپلائی بلاتعطل یقینی بنائے اور رات دس بجے گیس بند کرنے کی بجائے اس میں مناسب توسیع کیا جائے۔ غیرقانونی کمپریسرز لگانے اور...
اپوزیشن اتحاد نے حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر حالات نہ بدلے تو وہ حکومت کے لیے مشکلات پیدا کریں گے اور غیر ملکی سفیروں کو خطوط لکھ کر انہیں موجودہ حکومت سے کیے گئے تمام معاہدے ختم کرنے کی ہدایت کریں گے۔ نامزد اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی نے اپوزیشن ارکان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں اعلان کیاکہ جمعے کو ملک گیر تحریک کا آغاز کیا جائے گا۔ احتجاج پرامن ہوگا اور ایک بھی پتھر نہیں پھینکا جائے گا۔ مزید پڑھیں: قومی اسمبلی نے 27ویں آئینی ترمیم کی دو تہائی اکثریت سے منظوری دے دی انہوں نے مزید کہاکہ اپوزیشن عالمی سفارتخانوں سے رابطے کرے گی اور ان سے موجودہ حکومت کے ساتھ کیے...
دہلی بم دھماکہ کے بعد نریندر مودی کو بھوٹان جانے کی جگہ ذمہ داری اور جوابدہی طے کرنی چاہیئے تھی، کانگریس
کانگریس ترجمان نے دہلی بم دھماکہ کے 24 گھنٹوں بعد بھی حکومت کی طرف سے کوئی مفصل بیان سامنے نہیں آنے پر حیرانی ظاہر کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ دہلی میں لال قلعہ کے قریب ہوئے کار بم دھماکہ معاملے میں کانگریس پہلے ہی اظہارِ افسوس کرتے ہوئے متاثرہ کنبہ کے تئیں اپنی تعزیت ظاہر کر چکی ہے، اب پارٹی نے اس مشکل وقت میں وزیراعظم نریندر مودی کے بھوٹان دورہ پر سوال اٹھا دیا ہے۔ کانگریس کمیٹی کے ترجمان سپریا شرینیت نے کا ایک ویڈیو پیغام سامنے آیا ہے جس میں نریندر مودی کے بھوٹان دورہ پر حیرانی ظاہر کی گئی ہے۔ کانگریس نے اپنے آفیشیل ایکس ہینڈل پر سینیئر لیڈر سپریا شرینیت کی ویڈیو جاری کی ہے۔ اس ویڈیو...
آج سینیٹ کے بعد قومی اسمبلی نے بھی27ویں آئینی ترمیم کی منظوری دے دی ہے، جس کے بعد ترمیم کے لاگو ہونے کا لائحہ عمل شروع ہو جائے گا۔ آئین کے مطابق قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور ہونے والی آئینی ترمیم کا بل اسپیکر قومی اسمبلی یا چیئرمین سینیٹ کی جانب سے وزارت پارلیمانی امور کو بھجوایا جاتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:27ویں ترمیم میں ووٹ کے لیے نواز شریف کی پارلیمنٹ آمد، قائد مسلم لیگ ن نے کتنے اجلاسوں میں شرکت کی؟ وزارت یہ بل وزیراعظم آفس کو بھیج دیتی ہے، جو آئینی ترمیمی بل پر دستخط کرنے اور گزٹ نوٹیفیکیشن جاری کرنے کے لیے صدر مملکت کو بھیج دیتا ہے۔ ایوان صدر میں کارروائی ایوان صدر میں سیکشن...
اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان فارماسیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پی پی ایم اے) نے واضح کیا ہے کہ فروری 2024 میں حکومت کی ڈی ریگولیشن پالیسی کے بعد ادویات کی قیمتوں میں 23 فیصد نہیں بلکہ اوسطاً 15 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان فارماسیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے بیان میں وضاحت کی گئی کہ 32 فیصد کا اعداد و شمار گزشتہ دو سالوں میں ہونے والے مجموعی اضافے کی نمائندگی کرتا ہے، صرف ڈریگولیٹریشن کے بعد کے عرصے کی نہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ 15 فیصد کے حقیقی اضافے میں تقریباً 2.5 فیصد پیداواری یونٹس کی توسیع اور نئی مصنوعات کی تعارفی قیمت شامل ہے، جس کا مطلب ہے کہ موجودہ ادویات پر اصل اثر تقریباً 13.5 فیصد کے قریب...
احمد آباد:(ویب ڈیسک) بھارت میں ایک ہولناک واقعہ سامنے آیا ہے جہاں ایک خاتون نے اپنے آشنا کے ساتھ مل کر شوہر کو قتل کیا اور لاش اپنے ہی کچن میں دفنا دی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گجرات کے شہر احمد آباد میں 2015 میں محمد اسرائیل اکبر علی انصاری نامی شخص نے روبی نامی خاتون سے محبت کی شادی کی تھی۔ اسرائیل اکبر بطور مستری کام کرتا تھا اور اپنی اہلیہ اور دو بچوں کے ساتھ سرکھیج علاقے میں مقیم تھا۔ کچھ سال بعد روبی کے عمران واگھیلا نامی شخص سے تعلقات قائم ہو گئے۔ اسرائیل کو جب اس تعلق کا علم ہوا تو میاں بیوی کے درمیان جھگڑے شروع ہوگئے۔ بعدازاں روبی نے اپنے عاشق عمران...
کیڈٹ کالج وانا کے اساتذہ اور کیڈٹس کے حوصلے بلند ہیں جبکہ دہشتگردی کے خلاف سیسہ پلائی دیوار کا عزم ہے۔ذرائع کے مطابقفیلڈ مارشل عاصم منیر نے لمحہ بہ لمحہ آپریشن پر نظر رکھی، فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ہدایت دی کہ قوم کے یہ معمار ہمارا سرمایہ ہیں، ہر گز کوئی آنچ نہ آنے پائے۔کیڈٹس نے کہا کہ پاک فوج کے جوان 24 گھنٹے سے زیادہ کیڈٹس اور خوارج کے درمیان ڈھال بن کر کھڑے رہے، شہادتیں دے کر بچوں کو بچایا۔افغان خوارج کا کیڈٹ کالج وانا پر حملہ ناکام بنانے والے آپریشن کمانڈر کرنل محمد طاہر کا کہنا تھا کہ؛ 10نومبر کو 5 افغانی خوارج نے کیڈٹ کالج وانا پر حملہ کر دیا۔آپریشن کمانڈر کرنل محمد طاہر نے...
نیویارک: امریکا نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ استحکام فورس کے قیام کے لیے نئی ترمیم شدہ قرارداد پیش کر دی ہے۔ اس فورس کو ایک بورڈ آف پیس کے تحت قائم کیا جائے گا، جس کی سربراہی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کریں گے۔ غزہ استحکام فورس کے بورڈ کے مختلف ذیلی ادارے قائم کیے جائیں گے، جو غزہ میں معاشی بحالی کے پروگرام اور غیر ریاستی گروہوں کو غیر مسلح کرنے کے اقدامات کی نگرانی کریں گے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق، امریکی مسودے میں صدر ٹرمپ کا مکمل 20 نکاتی امن منصوبہ شامل ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ مصر میں ٹرمپ کی موجودگی میں غزہ کے حوالے سے ایک معاہدہ طے پایا تھا، جس...
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کراچی میں جاری ترقیاتی منصوبے شہری سہولتوں کی فراہمی اور پائیدار ترقی کے لیے نہایت اہم ہیں، اور عوام کے تعاون سے ان منصوبوں کے ثمرات جلد نظر آئیں گے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کے فور منصوبہ حکومتِ سندھ کا عوام سے کیا گیا ایک بڑا وعدہ ہے، جس کے تحت شہریوں کو صاف اور وافر پانی فراہم کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کے تمام ادارے باہمی ہم آہنگی کے ساتھ کام کر رہے ہیں، اور عزیز بھٹی پارک سے اردو یونیورسٹی تک پانی کی پائپ لائن بچھانے کا مقصد شہریوں کو بہتر سہولت فراہم کرنا ہے۔ شرجیل میمن نے...
---فائل فوٹو ایئر لائنز کے انتظامی مسائل کے سبب آج 46 پروازوں میں تاخیر ہے جبکہ قومی ایئر کی آج کوئی بھی پرواز منسوخ نہیں۔فلائٹ شیڈول کے مطابق لاہور کراچی کی پرواز پی کے 302 میں 7 گھنٹے کی تاخیر کر دی گئی، اسلام آباد ایئرپورٹ کی 17 پروازوں میں ایک سے ڈھائی گھنٹے کی تاخیر ہے۔فلائٹ شیڈول کے مطابق لاہور ایئرپورٹ کی 10 پروازویں ایک سے 7 گھنٹے کی تاخیر کا شکار ہیں۔کراچی کی 4، ملتان 3، فیصل آباد ایک، سیالکوٹ 4 اور پشاور کی 3 پروازوں میں تاخیر ہے جبکہ کوئٹہ اسلام آباد کی نجی ایئر کی 4 پروازوں میں 3 سے ساڑھے 7 گھنٹے تاخیر ہے۔غیر ملکی ایئرلائن کا طیارہ سیالکوٹ ایئرپورٹ پر فنی خرابی کا شکار...
ایڈوکیٹ منہاس نے کہا کہ لیفٹیننٹ گورنر کی انتظامیہ، بھارتی فورسز کی قیادت اور بی جے پی حکومت 5 اگست 2019ء کے غیر قانونی اقدامات کو جواز فراہم کرنے کے لیے امن، سرمایہ کاری اور ترقی کی جھوٹی داستانیں گھڑ رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ غیرقانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے علاقے میں حالات معمول پر آنے کے بی جے پی حکومت کے جھوٹے دعوے کی شدید مذمت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں اور گھروں پر چھاپوں کے دوران ڈاکٹروں، عام شہریوں، نوجوانوں اور ان کے والدین کو گرفتار...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251112-2-24 سیف اللہ
سٹی42: لیسکو میں میٹرز کے بعد دیگر میٹریل کی قلت شدت اختیار کر گئی، کمپنی کے پاس میٹرز کے بعد ٹرانسفارمرز کی کمی پیدا ہو گئی ہے۔ خاص طور پر 100 کے وی اے اور 50 کے وی اے ٹرانسفارمرز کا اسٹاک ختم ہو چکا ہے۔ کمپنی نے صارفین کو ہدایت دی ہے کہ وہ ڈیمانڈ نوٹسز کے تحت پرانے ٹرانسفارمرز استعمال کریں۔ مزید برآں، ڈی فیوز سیٹ کا اسٹاک بھی ختم ہو چکا ہے۔ کیمیکل انجینئرنگ کے ریٹائرڈ پروفیسر ڈاکٹر محمد علی انتقال کرگئے لیسکو نے گزشتہ 3 ماہ سے سنگل فیز میٹرز کے ڈیمانڈ نوٹسز پر میٹرز کا اجرا نہیں کیا، جس کے باعث صارفین ڈیمانڈ نوٹس جمع کروانے کے بعد دفاتر کے چکر لگانے...
رواں سال تھائی لینڈ میں مس یونیورس مقابلے میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی روما ریاض نے اپنی رنگت پر ہونے والی تنقید کا خوبصورت اور پُرعزم انداز میں جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ میری جلد اسی رنگ کی ہے جس کی پاکستان کی مٹی ہے۔ روما ریاض نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو جاری کی ہے، جس میں انہوں نے کہا ہے کہ میری جلد پاکستان کی مٹی کے رنگ جیسی ہے، اسی رنگ کی عورتوں نے ہمارے خاندان، ہمارے گھر بنائے اور اپنے دلوں میں اس وطن کو بسایا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہر وہ پاکستانی خاتون جو کبھی یہ سن چکی ہے کہ وہ بہت سانولی ہے، بہت نڈر ہے یا بہت...
پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار علی طاہر نے والد کو گردے کے کینسر کی تشخیص ہونے کے بارے میں انکشاف کیا ہے۔ علی طاہر نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنی زندگی کے انتہائی پریشان کن لمحے کے بارے میں بات کی۔ اُنہوں نے بتایا کہ 2006ء میں میرے والد کو کینسر کی تشخیص ہوئی تھی اور یہ خبر ہمیں مغرب کے وقت ملی تھی اور آپ تصور کر سکتے ہیں کہ یہ خبر سننے کے بعد کھانے کی میز کا کیسا منظر ہوگا۔ اداکار نے مزید بتایا کہ ہمارے والد کی یہ خوبی ہے کہ وہ اس طرح کی بیماریوں کا ہمت کے ساتھ سامنا...
حکومت کل تک وفاقی آئینی عدالت کے قیام کی خواہشمند، ججز بھی حلف اٹھائیں گے، 27 ویں ترمیم آج شام تک منظور کرانے کا عزم
اسلام آباد(ویب ڈیسک) سرکاری ذرائع نے دی نیوز کو بتایا ہے کہ 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری اور اس پر صدر مملکت کے دستخط کے فوراً بعد حکومت جمعرات کو وفاقی آئینی عدالت کا قیام چاہتی ہے۔ ذرائع کے مطابق، ترمیم پر قومی اسمبلی میں بحث بدھ کو (آج) دوبارہ شروع ہوگی، جس میں حکومت پرعزم ہے کہ شام تک یہ ترمیم ایوان سے منظور کرا لے۔ سینئر عہدیدار کا کہنا تھا کہ جیسے ہی یہ ترمیم قومی اسمبلی سے منظور ہوگی، یہ بل صدر مملکت کو دستخط کیلئے بھیج دیا جائے گا اور اس کے بعدیہ ترمیم باضابطہ طور پر آئین کا حصہ بن جائے گی۔ جیسے ہی آئینی عمل مکمل ہوگا، حکومت کا ارادہ ہے کہ جمعرات...
ستائیسویں آئینی ترمیم کی آج منظوری کا امکان؛ حکومت وفاقی آئینی عدالت کے جلد قیام کی خواہاں WhatsAppFacebookTwitter 0 12 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) ستائیسویں آئینی ترمیم کی آج قومی اسمبلی سے منظوری کا امکان ہے جب کہ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت وفاقی آئینی عدالت کے جلد قیام کی خواہاں ہے۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں 27 ویں آئینی ترمیم پر گزشتہ روز سے بحث جاری ہے، جس کی آج منظوری کا قوی امکان ہے۔ اس حوالے سے میڈیا ذرائع کے مطابق حکومت جلد از جلد وفاقی آئینی عدالت کو قائم کرنے کی خواہش رکھتی ہے۔ اس سلسلے میں آئینی ترمیم پر صدر مملکت کے دستخط ہوتے ہی وفاقی آئینی عدالت...
اسلام آباد: 27 ویں آئینی ترمیم کی آج قومی اسمبلی سے منظوری کا امکان ہے جب کہ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت وفاقی آئینی عدالت کے جلد قیام کی خواہاں ہے۔ قومی اسمبلی میں 27 ویں آئینی ترمیم پر گزشتہ روز سے بحث جاری ہے، جس کی آج منظوری کا قوی امکان ہے۔ اس حوالے سے میڈیا ذرائع کے مطابق حکومت جلد از جلد وفاقی آئینی عدالت کو قائم کرنے کی خواہش رکھتی ہے۔ اس سلسلے میں آئینی ترمیم پر صدر مملکت کے دستخط ہوتے ہی وفاقی آئینی عدالت کے قیام کے لیے عملی اقدامات شروع کیے جا سکتے ہیں۔ ذرائع کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ قومی اسمبلی میں...
اقوام متحدہ کے سالانہ ماحولیاتی سربراہی اجلاس (کوپ30) میں درجنوں مقامی قبائلیوں پر مشتمل مظاہرین نے زبردستی داخل ہونے کی کوشش کی، جس پر ان کی سیکیورٹی اہلکاروں سے جھڑپ ہوئی۔ یہ واقعہ برازیل کے شہر بیلم میں پیش آیا، جہاں دنیا بھر کے نمائندے اقوام متحدہ کے اس اہم ماحولیاتی اجلاس میں شریک ہیں۔ مقامی باشندوں نے ماحولیاتی تحفظ اور جنگلات کے بچاؤ کے لیے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا۔ یہ بھی پڑھیے: 1990 کی دہائی میں کی گئی ماحولیاتی پیش گوئیاں درست ثابت، سیٹلائٹ تصاویر سے بڑا انکشاف ٹوپینامبا قبیلے کے رہنما گل مار نے کہا کہ ہم اپنی زمینوں کو زرعی کاروبار، تیل کی تلاش، غیر قانونی کان کنی اور لکڑی کے کاروبار سے آزاد...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">باخبر ذرائع کے مطابق حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری اور اس پر صدر مملکت کے دستخط کے فوراً بعد وفاقی آئینی عدالت کے قیام کا باضابطہ عمل شروع کیا جائے گا۔منصوبے کے تحت، جیسے ہی یہ آئینی ترمیم منظور ہو کر آئین کا حصہ بنے گی، جمعرات کے روز وفاقی آئینی عدالت کے ججوں کی تقریبِ حلف برداری منعقد کی جائے گی، جس کے ساتھ ہی عدالت باقاعدہ طور پر اپنا کام شروع کر دے گی۔ذرائع کے مطابق حکومت نے عدالت کے چیف جسٹس اور دیگر ججوں کے تقرر سے متعلق ابتدائی انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔ عدالت میں ججوں کی ابتدائی تعداد ایک صدارتی آرڈر کے تحت مقرر کی جائے گی،...
ہمارے بندے کے ساتھ جو ہوا، اس کے بعد حکومت کسی تعاون کی امید نہ رکھے، رہنما جے یو آئی کامران مرتضیٰ
سینیٹر کامران مرتضیٰ کا کہنا ہے کہ 27ویں آئینی ترمیم کی حمایت میں ووٹ دینے والے جمیعت علما اسلام کے سینیٹرنے اگر چند روز میں استعفیٰ دیدیا تو ٹھیک ہے ورنہ ان کے خلاف آرٹیکل 63 کے تحت کارروائی شروع کردی جائے گی۔ آے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رہنما جے یو آئی کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے ان کی جماعت کے سینیٹر کو ہمنوا بنانے پر مولانا فضل الرحمان کی واپسی پر یقیناً گلہ کریں گے۔ کامران مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ ہر دو طرف واضح کردیا گیا تھا کہ وہ ہمارے افراد پر ہاتھ نہ ماریں لیکن اس کے باوجود یہ کیا گیا۔ ’میں تو گلہ کرنے کی پوزیشن میں نہیں...
امریکا نے پاکستان کے لیے اپنی ویزا پالیسی میں متعدد تبدیلیاں متعارف کرائی ہیں، جن کا مقصد سیکیورٹی جانچ کو مزید سخت بنانا اور درخواستوں کے عمل کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہے۔ نئی پالیسی میں جہاں سوشل میڈیا، صحت اور مالی شفافیت سے متعلق سخت اقدامات شامل کیے گئے ہیں، وہیں بعض پاکستانی درخواست دہندگان کے لیے انٹرویو چھوٹ اور آن لائن اپوائنٹمنٹ کے نظام میں آسانیاں بھی فراہم کی گئی ہیں۔ مزید پڑھیں: امریکی ویزا اور گرین کارڈ کے قواعد مزید سخت کردیے گئے سوشل میڈیا کی جانچ اب لازم قرار امریکی قونصلیٹ کراچی اور لاہور کی جانب سے جاری تازہ ہدایات کے مطابق اب پاکستان سے غیر ہجرتی ویزوں خصوصاً تعلیم (ایف)، تربیت (ایم) اور تبادلہ پروگرام...
اسلام آباد (خبر نگار) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی ڈاکٹر مصدق ملک نے ٹاسک فورس برائے آبی قلت اور اس کے ربیع و خریف فصلوں پر اثرات کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی۔ ربیع اور خریف سیزن کے لیے موجودہ اور متوقع آبی دستیابی کے منظرناموں پر تفصیلی غور اور بھارت سے آنے والے آبی بہائوکے تازہ ترین اعداد و شمار اور گزشتہ چند سالوں میں ان کے تغیرات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ خیبر پی کے اور بلوچستان کو پانی کی تقسیم کے معاملے میں نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔ تمام علاقوں کو ان کا جائز اور طے شدہ پانی کا حصہ فراہم کیا جانا چاہیے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(صباح نیوز)عدالت عظمیٰ نے توہین مذہب کے گرفتارملزم کا15روز میں ٹرائل مکمل کرنے کاحکم دے دیا۔جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس دیے ہیں کہ ہم ٹرائل کورٹ کوآخری موقع دے دیتے ہیں 15روز میں ٹرائل مکمل کرے۔ٹرائل کورٹ ٹرائل جاری رکھے اور 15روز میں کیس کافیصلہ کرے جبکہ شاہد وحیدنے ریمارکس دیئے ہیں کہ آخری مرتبہ ہم نے ہدایت دی تھی کہ ٹرائل ختم کریں، کیوں ٹرائل ختم نہیں کررہے، کیا ہمارا حکم ٹرائل کورٹ کوملاہے۔ سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس جمال خان مندوخیل کی سربراہی میں جسٹس شاہد وحید اور جسٹس صلاح الدین پہنور پر مشتمل 3رکنی بینچ نے توہین مذہب اورپیکا کے تحت درج کیس میں گرفتارملزم شیراز احمد کی جانب سے بریت کیلیے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی میںعدالت نے دو ملزمان کو منشیات رکھنے کے الزام میں عمر قید کی سزا سنا دی۔ رمضان علی اور ثاقب پر دو کلو سے زائد آئس اور ہیروئن رکھنے کا جرم ثابت ہوا۔ عدالت نے دونوں ملزمان پر پانچ، پانچ لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔ ایکسائز پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کر کے دو ملزمان کو موقع سے گرفتار کیا تھا۔ پولیس کا الزام تھا کہ گرفتار ملزمان نے آئس اور ہیروئن فروخت کرنے کے لیے رکھی ہوئی تھی،مجرمان کی جانب سے بیانِ حلفی یا دفاع میں کوئی گواہ پیش نہیں کیا گیا۔ دفاعی مؤقف کو عدالت نے کمزور اور ناقابلِ یقین قرار دیا۔ عدالت کا کہنا...
شیعہ علما کونسل پاکستان ڈیرہ غازی خان کے سینئر رہنما سید ندیم حیدر نقوی و سید علی حضور نقوی ڈویژنل صدر شیعہ علما کونسل ڈیرہ غازی خان نے تنظیمی احباب اور سادات برادری سے مشاورت کے بعد این اے حلقہ 185 ضمنی الیکشن میں سردار دوست محمد خان کھوسہ کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان ڈیرہ غازیخان کے مسئولین نے این اے 185 ڈیرہ غازیخان کے ضمنی الیکشن میں پاکستان پیپلزپارٹی کے اُمیدوار سابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار دوست محمد کھوسہ کی حمایت کا اعلان کر دیا، شیعہ علما کونسل پاکستان ڈیرہ غازی خان کے سینئر رہنما سید ندیم حیدر نقوی و سید علی حضور نقوی ڈویژنل صدر شیعہ علما کونسل ڈیرہ غازی خان...
انتظامیہ نے بتایا کہ کوئٹہ اور کراچی کے درمیان چلنے والی بولان میل سروس بھی معطل ہے۔ انتظامیہ کا کہنا تھا کہ بلوچستان سے دیگر صوبوں کے لیے ٹرین سروس آپریشنل سیکورٹی وجوہات کی بنیاد پر معطل کی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ اور پشاور کے درمیان چلنے والی جعفر ایکسپریس کی سروس تیسرے روز بھی معطل ہے۔ تفصیلات کے مطابق ریلوے انتظامیہ نے بتایا کہ جعفر ایکسپریس کی آمد ورفت 13 نومبر تک معطل رہے گی۔ انتظامیہ نے یہ بھی بتایا کہ کوئٹہ اور کراچی کے درمیان چلنے والی بولان میل سروس بھی معطل ہے۔ انتظامیہ کا کہنا تھا کہ بلوچستان سے دیگر صوبوں کے لیے ٹرین سروس آپریشنل سیکورٹی وجوہات کی بنیاد پر معطل کی گئی ہے۔ تاہم دوسری...
کیڈٹ کالج وانا کی صورتحال کے ویڈیو مناظرسامنے آگئے ، تمام طلباء اور اساتذہ کو بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا
وانا ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) کیڈٹ کالج وانا کی صورتحال کے تازہ ترین ویڈیو مناظرسامنے آگئے اور سیکیورٹی فورسز نے کالج میں موجود تمام طلباء اور اساتذہ کو بحفاظت ریسکیو کر لیا۔ ’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جانب سے بچوں کو ریسکیو کرتے ہوئےدیکھا جاسکتا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کالج میں موجود تمام طلباء اور اساتذہ کو بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا۔کیڈٹ کالج پر حملے کے وقت 525 کیڈٹس سمیت تقریباً 650 افراد موجود تھے۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسزکا آپریشن نہایت احتیاط اورحکمتِ عملی سے جاری ہے۔ افغان خوارج کی کالج میں موجودگی اور کیڈٹس کی جانوں کی حفاظت کے پیش نظر آپریشن احتیاط سے کیا جارہا تھا۔ اب...
کیڈٹ کالج وا نا میں بھارت کے آلہ کار دہشتگردوں کے حملے کے بعد سکیورٹی فورسز نے کالج میں موجود تمام طلبہ اور اساتذہ کو بحفاظت باہر نکال لیا ہے۔ سکیورٹی فورسز کے کالج سٹوڈنٹس اور ٹیچرز کو بچا کر باہر نکالنے کے آپریشن کی ویڈیو فوٹیج سامنے آ گئی جس میں پاک فوج کے جوان معصوم بچوں کو ریسکیو کرتے ہوئےنطر آ رہے ہیں۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق کالج میں موجود تمام طلبہ اور اساتذہ کو بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا۔ پی جی ٹرینی ڈاکٹروں کی سنی گئی آج وانا میں کیڈٹ کالج پر حملہ ہوا تو اس وقت 525 کیڈٹس سمیت تقریباً 650 افراد کالج میں موجود تھے۔ بچوں اور سویلین ملازموں کی بڑی تعداد کی...
سعودی عرب کی جانب سے حج 1447ہجری کے لیے بروقت اقدامات جاری ہیں۔ سعودی عرب کے وزیر برائے حج و عمرہ توفیق الربیعہ نے گزشتہ روز حج دفاتر کے سربراہوں کے ساتھ 5ویں حج کانفرنس اور نمائش کے موقع پر نصف سالانہ اجلاس منعقد کیا۔ اجلاس میں اسلامی ممالک کے 100 سے زائد وزرا، مفتیانِ اعظم اور حج دفاتر کے سربراہوں نے شرکت کی، اجلاس میں حج 1447 ہجری کے لیے تیاریوں، حجاج کی خدمت کے لیے تنظیمی اور عملی اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان حج 2026ء کے انتظامات پر معاہدہ طے پا گیا وزیر حج اس موقع پر گزشتہ حج سیزن میں کامیابی کے لیے حج دفاتر کی کاوشوں اور تعاون...
فائل فوٹو۔ کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ پری میڈیکل کے 2022 کے امتحانی نتائج میں رد و بدل کے خلاف کیس اینٹی کرپشن کورٹ میں داخل کر دیا گیا، اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے 7 ملزمان کے خلاف چالان عدالت میں جمع کرا دی۔ کیس میں سابق چیئرمین، کنٹرولرز اور آئی ٹی منیجر سمیت 7 افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔ سابق چیئرمین ڈاکٹر سعیدالدین اور نسیم احمد میمن کا نام کیس کے چالان میں شامل ہے، جبکہ ڈپٹی کنٹرولر اسلم چوہان، اسسٹنٹ کنٹرولر تنویر زیدی اور محمد اطہر کا نام بھی فہرست میں شامل ہے۔ چالان کے متن کے مطابق دو ملزمان کو ناکافی ثبوتوں کی بنیاد پر ملزم نہیں بنایا گیا۔ چالان کے متن کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر قائم تحقیقاتی...
ذرائع کے مطابق حکومت اور پولیس کے اندر یہ احساس بڑھ رہا ہے کہ صرف جرمانے لگانے سے ٹریفک کے کلچر میں تبدیلی نہیں لائی جا سکتی، اس کے لیے شہری اداروں اور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈپارٹمنٹ کو شامل کر کے مشترکہ کوشش کی ضرورت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حال ہی میں متعارف کرائے گئے ای ٹکٹنگ نظام خصوصاً بھاری جرمانوں اور ناکافی سڑکوں کے انفرااسٹرکچر پر عوامی ردعمل کے بعد حکومت سندھ نے مختلف خلاف ورزیوں پر چالان کی رقم کم کرنے پر غوروخوض کرنا شروع کردیا ہے۔ شہریوں اور سیاسی جماعتوں نے پیپلز پارٹی کی قیادت، سندھ حکومت اور پولیس پر شدید تنقید کی ہے کہ بھاری جرمانے محض پیسہ کمانے کا ذریعہ بنائے گئے ہیں۔ کم از کم...
چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ اگست 2026 تک پاکستان کی تمام عدالتیں سولر انرجی پر منتقل کی جائیں گی۔ چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت اجلاس ہوا، جس میں ملک بھر میں ای کورٹس نظام کے لیے لائحہ عمل تشکیل دینے پر غور کیا گیا۔ مزید پڑھیں: سپریم کورٹ بلڈنگ کمیٹی کا اجلاس، کراچی برانچ رجسٹری کے ماسٹر پلان کی منظوری اجلاس میں عدالتی نظام کو زیادہ شفاف اور عوام دوست بنانے کے لیے مختف امور کاجاٸزہ لیا گیا۔ اجلاس میں جسٹس محمد علی مظہر، ہارون رشید، بیرسٹر علی ظفر سمیت مختلف اداروں کے حکام نے شرکت کی۔ اس موقع پر چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہاکہ عدلیہ کا ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن عوامی مفاد...
تصویر: سوشل میڈیا سربراہ مجلس وحدت مسلمین (ایم ڈبلیو ایم) راجہ ناصر عباس نے کہا کہ آئین کو مسخ کر کے چند افراد کو نواز دیا گیا، خود کو مستثنیٰ قرار دینے والوں کے ارادے خطرناک ہیں، اب ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے۔اسلام آباد میں دیگر رہنماؤں کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ کل شام سینیٹ سے 27ویں ترمیم کو 64 ووٹوں سے پاس کیا گیا، آپ جانتے ہیں سینیٹ کی تشکیل 26ویں ترمیم کے بعد کیسے ہوئی؟انہوں نے کہا کہ ہم ووٹ لے کر آئے ہیں، 8 فروری کو ہمارے ووٹ پر ایک یلغار ہوئی، ایک حملہ ہوا اس کے باوجود جنہیں منتخب ہونے دیا گیا ان کا حق ہے کہ...
اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے سابق وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کے خلاف شراب و اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے اور انہیں گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم جاری کیا۔ سینئر سول جج مبشر حسن چشتی نے کیس پر سماعت کی۔ علی امین گنڈا پور آج بھی عدالت میں پیش نہ ہوئے۔ عدالت نے مسلسل غیر حاضری کے باعث ہی ان کے وارنٹ جاری کیے ہیں۔ کیس کی آئندہ سماعت 17 نومبر کو ہوگی۔ واضح رہے کہ علی امین گنڈا پور کے خلاف تھانہ بارہ کہو...
اسلام آباد کی عدالت کا گنڈا پور کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 11 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے سابق وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کے خلاف شراب و اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے اور انہیں گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم جاری کیا۔ سینئر سول جج مبشر حسن چشتی نے کیس پر سماعت کی۔ علی امین گنڈا پور آج بھی عدالت میں پیش نہ ہوئے۔ عدالت نے مسلسل غیر حاضری کے...
پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی نے قومی اسمبلی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کےخوف کو سلام، مرد آہن جیل سے باہر آئیگا پھر پتا چلے گا۔ پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی نے کہا آٸین میں ترمیم حساس معاملہ ہوتا ہے، عوام خوش ہوتی ہے کہ ہماری فلاح کیلٸے ترمیم آتی ہے، عدلیہ ایسی ترمیم سے مضبوط ہونے کے بجائے کمزور ہوتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جمہوریت کیلٸے آج سوگ کا دن ہے، جمہوریت کو دفن کرنے کیلٸے ایک قدم آگے بڑھ رہے ہیں، اس باکو ترمیم کو ہم نہیں مناتے، اس ترمیم کے بعد جمہوریت برائے نام رہ جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ 26ویں ترمیم کا رہ جانے والا ایجنڈا اب لایا...
فائل فوٹو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے سرکاری اسکولوں میں چھٹی جماعت سے مصنوعی ذہانت کے کورسز متعارف کرانے کی ہدایت کردی۔ محکمہ تعلیم کو اے آئی کورسز کے لیے ضروری اقدامات اور مطلوبہ وسائل فراہم کرنے کے احکامات جاری کردیے۔وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی زیر صدارت محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کا اجلاس ہوا۔انہوں نے کہا کہ معیشت، تعلیم، صحت اور انتظامی نظام میں اے آئی کا کردار مرکزی حیثیت اختیار کرچکا ہے، نوجوانوں کو اے آئی کی تعلیم دینا دراصل انہیں مستقبل کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے قابل بنانا ہے، مصنوعی ذہانت کی تعلیم سے نوجوانوں میں تخلیقی سوچ اور عالمی معیار کی مہارتیں پیدا ہوں گی۔وزیراعلیٰ نے ضم اضلاع کے اسکولوں میں اساتذہ کی...
لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس فاروق حیدر نے جوا ایپ کی تشہیر کے معاملے میں گرفتار یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کی ضمانت کا کیس سننے سے معذرت کر لی۔جسٹس فاروق حیدر نے عدالت کیس کسی دوسرے بنچ کے پاس لگانے کے لیے فائل چیف جسٹس کو ارسال کردی۔دوران سماعت این سی سی آئی اے کے اہلکار نے عدالت کے سامنے تفصیلی ریکارڈ پیش کیا جبکہ درخواست میں این سی سی آئی اے سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ملزم ڈکی بھائی کی جانب سے ایڈووکیٹ عمران چدھڑ عدالت میں پیش ہوئے، سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی نے جوئے کی ایپ کے پروموشن کے مقدمے میں ضمانت دائر کر رکھی ہے۔اس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ درخواست...
بھارتی میڈیا نے گزشتہ دنوں دعویٰ کیا کہ روس کے سینٹ پیٹرزبرگ میں پاکستانی آئی ایس آئی کا جاسوسی نیٹ ورک پکڑا گیا اور ایک روسی شہری کو Mi-8 ہیلی کاپٹر اور S-400 ایئر ڈیفنس دستاویزات اسمگل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔ صرف بھارتی میڈیا ہی اس خبر پر پروپیگنڈا کر رہا ہے۔ یہ جھوٹی کہانی صرف بھارتی میڈیا سائٹس جیسے Economic Times, Firstpost اور Republic World میں دیکھی گئی ہے۔ کوئی روسی یا بین الاقوامی میڈیا اس کی تصدیق نہیں کر رہا۔ مزید پڑھیں: ٹی ایل پی سے متعلق فیک نیوز پھیلانے والوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کا آغاز روس کی بڑی نیوز ایجنسیوں جیسے TASS، RIA Novosti، Interfax، RT اور Kommersant میں اس گرفتاری کی...
ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ مغرب کے پاس کوئی چارہ نہیں کہ وہ اب ایران کی سائنسی ترقی کو تسلیم کرلے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایٹمی اینرجی آرگنائزیشن کے دورے کے موقع پر ایران کی ایٹمی میدان میں ترقی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا ملک اس معاملے میں کبھی اپنے حق سے دستبردار نہیں ہوگا۔ ایرانی وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ ایران کی جوہری صلاحیتوں میں یورینیم کی افزودگی میں صحت و طب، ماحولیات کے تحفظ زراعت اور صنعتی میدان میں بڑے پیمانے پر استعمال کی گنجائش موجود ہے۔ انہوں نے کہا مغربی ممالک کو یہ اعتراض ہے کہ ہم ایٹمی ہتھیار بنارہے ہیں جبکہ ہم اپنے ملک میں ایٹمی میدان...
چین نے کلین نیوکلیئر انرجی کے حصول کی دوڑ میں امریکا کو پیچھے چھوڑ دیا۔ تقریباً 15 سال کی سخت محنت کے بعد چین نے بالآخر سالٹ ری ایکٹر کے ذریعے تھوریم کو یورینیم میں تبدیل کرکے تقریباً لامحدود جوہری توانائی تک رسائی حاصل کرنے کا راستہ نکال لیا ہے۔ دو میگا واٹ مائع ایندھن سے چلنے والے تھوریم پر مبنی سالٹ ری ایکٹر کو چائنیز اکیڈمی آف سائنسز کے شنگھائی انسٹی ٹیوٹ آف اپلائیڈ فزکس نے صحرائے گوبی میں تیار کیا ہے جو کہ ایک تاریخی کارنامہ ہے۔ اس حوالے سے اکیڈمی نے ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کو بتایا کہ یہ تجربہ سالٹ ری ایکٹر سسٹم میں تھوریم کے وسائل کے استعمال کی تکنیکی فزیبلٹی کو ثابت کرنے...
پارلیمنٹ سے 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے بعد ملک کی بڑی سیاسی جماعتوں اور رہنماؤں نے اسے آئین، عدلیہ اور جمہوری اداروں پر براہِ راست حملہ قرار دیتے ہوئے شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ پی ٹی آئی کے جنرل سیکریٹری سلمان اکرام راجہ نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وہ عدالت سے پیش ہو کر آئے ہیں اور آج سے ہی جج صاحبان کے رویے میں واضح تبدیلی دیکھی ہے۔ ان کے مطابق عدالتی نظام عملاً ختم ہو چکا ہے۔ عوام نے مسلم لیگ (ن) کو صرف 16 نشستیں دی تھیں، لیکن انہیں پیپلز پارٹی کی مدد سے دو تہائی اکثریت میں تبدیل کر دیا گیا۔ یہ عوامی مینڈیٹ پر ڈاکا ہے۔ انہوں نے...
نیویارک(نیوز ڈیسک)عاصم افتخار احمد نے عالمی برادری سے افغانستان میں جدید اسلحے کی غیر قانونی ترسیل روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس سے پورے خطے میں بدامنی پھیل سکتی ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے افغانستان میں دہشت گرد گروپوں کو غیر قانونی اسلحے تک رسائی کو علاقائی امن کے لیے ایک سنگین خطرہ قرار دیتے ہوئے عالمی برادری سے فوری اقدامات کی اپیل کی ہے۔ عاصم افتخار احمد نے اپنے خطاب میں کہا کہ افغانستان میں دہشت گرد تنظیمیں کھلے عام کارروائیاں کر رہی ہیں جو نہ صرف افغانستان کی سلامتی بلکہ پورے خطے کے لیے ایک سنگین مسئلہ بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان گروپوں کو...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور نیوزی لینڈ کی سابق وزیراعظم جاسنڈا آرڈرن نے کاپ 30 کانفرنس کے موقع پر پنجاب حکومت کی جانب سے قائم کردہ "پاکستان پویلین" کا افتتاح کردیا۔ جاسنڈا آرڈرن کو کاپ 30 کانفرنس میں پسیفک ممالک کے لیے خصوصی نمائندہ مقرر کیا گیا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے ہمراہ پنجاب حکومت کے ماحولیاتی بہتری کے اقدامات پر مبنی ایک ڈاکومینٹری دیکھی اور پنجاب حکومت کے ماحول دوست منصوبوں اور آلودگی کے خاتمے کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا۔ تقریب کے دوران وزیراعلیٰ مریم نواز شریف اور نیوزی لینڈ کی سابق وزیراعظم جاسنڈا آرڈرن نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا۔ مریم نواز شریف نے انہیں...
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے پولینڈ کے 107ویں یومِ آزادی کے موقع پر پولینڈ کی حکومت اور عوام کو مبارک باد پیش کی ہے۔ صدرِ مملکت نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان اور پولینڈ کے درمیان 1962ء سے باہمی احترام اور تعاون پر مبنی دوستانہ تعلقات قائم ہیں، جو وقت کے ساتھ ساتھ تجارت، دفاع، تعلیم اور ثقافت سمیت مختلف شعبوں تک پھیل چکے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: پاکستان اور پولینڈ کے تعلقات میں نیا سنگِ میل، باہمی تعاون، تجارت اور امن پر اتفاق صدر زرداری نے جولائی 2025 میں وارسا میں ہونے والی سیاسی مشاورت کے 9ویں دور کو سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک توانائی، زراعت، سائنس و ٹیکنالوجی اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون کے...
مقبوضہ جموں و کشمیر میں ڈاکٹروں کو من گھڑت مقدمات میں پھنسانے کی مہم، ماہرین پر انتہا پسندی کے جھوٹے الزامات
بھارتی غیر قانونی زیرِ قبضہ جموں و کشمیر میں قابض پولیس نے ایک بار پھر انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے متعدد پیشہ ور ڈاکٹروں کو ’انتہا پسندی‘ کے بے بنیاد الزامات میں ملوث قرار دیا ہے۔ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے مختلف علاقوں میں سرگرم طبی ماہرین کے ایک ’شدت پسند نیٹ ورک‘ کو بے نقاب کیا ہے، تاہم تفصیلات اور شواہد کے تضادات نے اس کہانی کو مشکوک بنا دیا ہے۔ واقعہ اس وقت منظرِ عام پر آیا جب سرینگر کے نوگام علاقے میں ایک نامعلوم پوسٹر نظر آیا جس میں مقامی دکانداروں کو مرکزی ایجنسیوں کے ساتھ تعاون نہ کرنے کی وارننگ دی گئی تھی۔ مزید پڑھیں: مقبوضہ جموں و...
اقوامِ متحدہ میں پاکستان نے خبردار کیا ہے کہ افغانستان میں سرگرم دہشت گرد گروہوں کو جدید اور تباہ کن اسلحے تک رسائی خطے کے امن و استحکام کے لیے شدید خطرہ بن چکی ہے۔ سلامتی کونسل میں غیر قانونی چھوٹے اور ہلکے ہتھیاروں سے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار احمد نے کہا کہ داعش خراسان، تحریکِ طالبان پاکستان (فتنہ الخوارج)، بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) اور مجید بریگیڈ جیسے گروہ افغان سرزمین سے پاکستان کے خلاف آزادانہ کارروائیاں کر رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: اقوام متحدہ: علاقائی تخفیف اسلحہ سمیت پاکستان کی 4 اہم قراردادیں منظور سفیر عاصم افتخار نے کہا کہ ان تنظیموں کو خطے کے ایک تخریبی عنصر...
قومی اسمبلی : بھٹو کو قومی شہید قرار دینے کی قرارداد ‘ نجکاری کمشن کے قانوں میں ترمیم کا بل منظور : اپوزیشن کا اجتجاج بلال تارڑ کا حلاف
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) قومی اسمبلی کا اجلاس ہنگامہ آرائی کی نذر رہا اور اپوزیشن ارکان وقفے وقفے سے نعرہ بازی کرتے رہے۔ ڈیسک بجائے گئے اور حکومت کی طرف سے ارکان کے اظہار خیال کے دوران اپوزیشن ارکان نے ایوان میں شور کیے رکھا۔ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی صدارت میں جب قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو انہوں نے گوجرانوالہ سے نو منتخب رکن قومی اسمبلی بلال تارڑ سے رکنیت کا حلف لیا، اور رول پر دستخط کیے۔ اس دوران اپوزیشن کے ارکان اپنے نامزد اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کی قیادت میں ایوان کے اندر داخل ہوئے اور نعرہ بازی شروع کر دی۔ ان کے نعروں میں ظلم کے ضابطے ہم نہیں مانتے، آئین...
وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ 27ویں ترمیم میں عدلیہ کی آزادی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا گیا۔ اس ترمیم کے ثمرات ضرور عوام تک پہنچیں گے بلکہ آئینی عدالت بننے سے سپریم کورٹ التوا کا شکار مقدمات جلد نمٹا سکے گی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مجھے سمجھ نہیں آتا 27ویں ترمیم آئین کے بنیادی ڈھانچے سے متصادم کیسے ہے۔ وزیراعظم پر قدغن ہے کہ آئینی عدالت کے ججز سپریم کورٹ سے ہی لیں گے۔ مزید پڑھیں: 27ویں کے بعد 28ویں آئینی ترمیم بھی آ رہی ہے: رانا ثنااللہ نے تصدیق کردی انہوں نے کہاکہ بنادی ڈھانچے کی بات بعد میں پتا نہیں کہاں سے بنا لی گئی، آئین بنانے والوں نے...
کراچی میں مستقبل کے ڈاکٹروں میں ذہنی سکون اور نیند کی ادویات کے استعمال کا انکشاف ہوا ہے، ہاسٹل میں رہنے والے طالب علم ان ادویات کا زیادہ استعمال کررہے ہیں۔ یہ انکشاف جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے شعبہ کمیونٹی میڈیسن کے حالیہ تحقیق میں کیا گیا ہے۔ یہ تحقیق 336 طبی طالب علموں پر کی گئی جس میں معلوم ہوا ہے کہ 11 فیصد طالب علم ذہنی سکون کے لیے سکون آور ادویات استعمال کررہے ہیں۔ تحقیق کے مطابق گھر سے یونیورسٹی آنے والے طلبا کی تعداد 8.1 فیصد ہے جبکہ ہاسٹلز میں رہنے والے طلبا کی 19 فی صد تعداد ان ادویات کا استعمال کررہی ہیں، یہ طالب علم ذہنی سکون، ڈپریشن اور نیند کی کمی کے لیے سب سے...
اسلام آباد : نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کو تاریخی پیشرفت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی عدالت کا قیام عدالتی نظام میں بہتری کی جانب اہم قدم ہے۔ سینیٹ اجلاس کے وقفے کے دوران میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے تمام سینیٹرز، اتحادی جماعتوں اور آزاد اراکین کو مبارکباد پیش کی۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ میثاقِ جمہوریت میں آئینی عدالت کے قیام کی شق شامل تھی، اور اب اس کا عملی نفاذ ایک بڑی کامیابی ہے۔ آئینی عدالت کی دیگر عدالتوں سے علیحدگی خوش آئند تبدیلی ہے جبکہ چیف جسٹس اور تمام ججز کی سنیارٹی برقرار رہے گی۔ نائب وزیراعظم نے کہا کہ یہ بل قومی اتفاقِ رائے اور...
سٹی42: مسلم لیگ نون کے قائد میاں نواز شریف کے قریبی معتمد اور سینیٹ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی پارٹی لیڈر سینیٹر عرفان صدیقی کے اہل خانہ نے سوشل میڈیا پر پھیلائی جا رہی افواہوں کی سختی سے تردید کر دی ہے اور بتایا ہے کہ عرفان صدیقی علیل ضرور ہیں لیکن اس قدر نہیں کہ انہین وینٹی لیتر پر منتقل کرنا پڑے۔ اس طرح کی تمام افواہین قابلِ مذمت ہیں۔ مسلم لیگ نون کے سینئیر کارکن سینیٹر عرفان صدیقی مقامی ہسپتال میں زیر علاج ہیں، ان سے متعلق سوشل میڈیا پر جھوٹ پر مبنی افواہیں پھیلانا انتہائی قابل مذمت اور قابل افسوس ہے۔ مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کی منظوری کے بعد مجوزہ آئینی ترمیم کا مسودہ آج...
چیئرمین لاء کمیٹی فاروق ایچ نائیک نے ستائیسویں ترمیم کے حوالے سے جوائنٹ کمیٹی کی رپورٹ ایوان میں پیش کر دی۔ فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ دو دن جوائنٹ کمیٹی نے اس پر کام کیا ، کمیٹی نے جو بل اس ایوان میں پیش کیا تھا اس میں کافی تبدیلیاں کی گئیں، فیڈرل کانسٹی ٹیشن کورٹ بنانے کا بل میں مطالبہ تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت سپریم کورٹ میں کانسٹی ٹیوشنل بینچز موجود ہیں، کمیٹی نے بل کے اندر کچھ تبدیلیاں کی، تبدیلی میں کہا گیا کہ اس کورٹ میں تمام صوبوں کی یکساں نمائندگی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ دوسری تبدیلی یہ ہے کہ ہائی کورٹ کے جج کے لیے سات سال کا تجربہ مانگا گیا تھا جسے کمیٹی اراکین...
وانا (ڈیلی پاکستان آن لائن) جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں فتنۂ خوارج کی جانب سے کیڈٹ کالج وانا پر دہشت گرد حملے کی کوشش سیکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق کالج کے مرکزی دروازے پر ایک خودکش دھماکہ کیا گیا، تاہم فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کو کالج کے اندر داخل ہونے سے پہلے ہی ہلاک کر دیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن تاحال جاری ہے جبکہ چار سے پانچ دہشت گرد مارے جا چکے ہیں۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ ایسی آئینی ترمیم کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، جسے ایک متنازع اسمبلی نے منظور کیا ہو،اسد قیصر سیکیورٹی ذرائع...
اشرافیہ کو فائدہ پہنچانے والے نظام کے خاتمہ کی جدوجہد، مینار پاکستان اجتماع سے ہوگی۔حافظ نعیم الرحمن
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">(فائل فوٹو)اسلام آباد:۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے ستائیسویں ترمیم کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرضی کے فیصلے اور عدلیہ کو کنٹرول کرنے کے لیے 26 ویں ترمیم کی گئی۔ حکمران طبقے کی لا متناہی خواہشات اور رہی سہی کسر پوری کرنے کے لیے 27 ویں آئینی ترمیم لائی جا رہی ہے، سول اور ملٹری بیورو کریسی کے اس نظام میں پاکستان آج بھی اپنی بقا کی جنگ لڑ رہا ہے، ملک سے اشرافیہ کو فائدہ پہنچانے والے نظام کے خاتمے کی جدوجہد، مینار پاکستان اجتماع سے شروع ہوگی۔ عوام کو ترمیم کی نہیں تعلیم کی ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز اسلام آباد بار ایسوسی...
کنونشن میں ریجنل صدر جنوبی پنجاب علی مصدق، سابق ڈویژنل صدر بہاولپور اختر عباس گھلوو دیگر مقررین نے خطاب کیا۔ کنونشن میں شب شہداء اور شہید مقاومت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، آخر میں ضلعی صدر آئی ایس او بہاولپور کا اعلان کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ضلع بہاولپور کی جانب سے سالانہ شہید مقاومت کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ریجنل صدر جنوبی پنجاب علی مصدق، سابق ڈویژنل صدر بہاولپور اختر عباس گھلو و دیگر مقررین نے خطاب کیا۔ کنونشن میں شب شہداء اور شہید مقاومت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، آخر میں ضلعی صدر آئی ایس او بہاولپور کا اعلان کیا گیا۔ کوثر عباس نئے ضلعی صدر آئی ایس او بہاولپور برائے سال 2025-26...
اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی دارالحکومت کے بلدیاتی الیکشن جلد کروانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے فریقین کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔ دوران سماعت، جسٹس محسن اختر کیانی کا اسسٹنٹ اٹارنی جنرل اور الیکشن کمیشن کے ڈی جی لا سے مکالمہ ہوا۔جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس ددیے کہ لوکل گورنمنٹ الیکشن نہ ہونے سے نظام کا بیڑا غرق ہوگیا ہے، نہ کوئی پراپرٹی ٹیکس لگ سکتا ہے اور نہ کوئی کام سیدھا ہو رہا ہے، بلدیاتی الیکشن سے متعلق مسلسل عدالتوں کے فیصلوں کی خلاف ورزی ہو رہی ہے۔جسٹس محسن کیانی نے ریمارکس دیے کہ حیرت تو اس بات پر ہوتی ہے جنہوں نے خود ایک دن میں...
آئینی ترمیم کی منظوری : نمبر گیم پوری کرنے کیلئے حکومت نے پلان بی پر کام شروع کردیا،اپوزیشن کے4ممبران سے رابطوں کا انکشاف
آئینی ترمیم کی منظوری : نمبر گیم پوری کرنے کیلئے حکومت نے پلان بی پر کام شروع کردیا،اپوزیشن کے4ممبران سے رابطوں کا انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 10 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )ترمیم کی منظوری کے سلسلے میں حکومت نمبر گیم پوری کرنے کیلئے متحرک ہوگئی، نمبر گیم پوری کرنے کیلئے حکومت نے پلان بی پر کام شروع کردیا۔رپورٹ کے مطابق حکومت نے نمبر گیم پوری کرنے کیلئے پی ٹی آئی اور جے یو آئی ممبران سے رابطے کیے ہیں۔ان رابطوں کے بعد حکومت نے اپوزیشن کے 3 ممبران کو ووٹ کے لیے راضی کرنے کا دعوی کیا ہے اور کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے کی گئی کوششوں سے ایک اضافی سینیٹر بھی راضی ہوگیا۔...
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر افنان اللّٰہ نے کہا ہے کہ سہیل آفریدی کا بغیر ثبوت کے الزام لگانا بہت ہی افسوسناک ہے، سہیل آفریدی کی بات کے پیچھے کوئی دلیل نہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے اخلاق سے گری ہوئی بات کی، سہیل آفریدی کی بات کے پیچھے کوئی دلیل نہیں۔ سینیٹر افنان اللّٰہ نے کہا کہ آپ بانی سے محبت کرتے ہیں ٹھیک ہے لیکن اس ملک سے بھی محبت ہونی چاہیے، آپ کا لیڈر کرپشن کے کیس میں اندر گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 27ویں ترمیم کے لیے قانون و انصاف کی مشترکہ کمیٹی بنی تھی، 27ویں ترمیم پر آئینی عدالت کے قیام، آرٹیکل 243 اور ججز ٹرانسفر کی ترمیم...
اسلام آباد ہائی کورٹ میں آئینی عدالت کی ممکنہ تشکیل کے لیے تیاریاں تیز WhatsAppFacebookTwitter 0 10 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)آئینی عدالت کی ممکنہ تشکیل اور جگہ کے انتخاب کے معاملے پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں تیاریاں تیز ہوگئیں۔ ذرائع کے مطابق فیڈرل شریعت کورٹ کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ کی تھرڈ فلور خالی کروانے کا سلسلہ جاری ہے۔ ہائی کورٹ کے تھرڈ فلور سے ریکارڈ روم کو پرانی ہائیکورٹ بلڈنگ میں منتقل کردیا گیا ہے۔ عدالتی ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسسٹنٹ رجسٹرار محمد اسد کو ریکارڈ کی منتقلی کے لیے سپروائزر مقرر کردیا ہے، جبکہ ایڈیشنل رجسٹرار نے اس حوالے سے باقاعدہ آفس آرڈر بھی جاری کیا ہے۔...
خیبر پختونخوا میں سرکاری ملازمین کے تقرر و تبادلوں اور بھرتیوں پر عائد پابندی اٹھا لی گئی۔ مذکورہ پابندی وزیراعلیٰ نے کابینہ کی عدم تشکیل کے باعث عائد کی تھی، کابینہ کی تشکیل کے بعد اب پابندی اٹھالی گئی ہے۔ گریڈ 17 اور اس سے اوپر کی آسامیوں پر تبادلے متعلقہ انتظامی سیکرٹری، وزیر، مشیر یا معاون خصوصی کی اجازت سے ہوں گے۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ بھرتیوں پر بھی عائد پابندی ختم کر دی گئی۔ بھرتی کا عمل میرٹ پر کیا جائے۔ گریڈ 20 کے سینیئر پولیس آفیسر محمد علی گنڈاپور پور ایڈیشنل آئی جی ایلیٹ فورس خیبر پختونخوا تعینات کر دیے گئے۔ وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ سے جاری اعلامیہ کے مطابق محمد حسین کو ڈی آئی جی کرائم اینڈ...
سیشن کورٹ لاہور نے ریپ کے ملزم سیف اللہ کو 14 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا۔ ایڈیشنل سیشن جج ظفر یاب چدھڑنے کیس کا تحریری فیصلہ جاری کیا۔ عدالتی حکم کے مطابق ملزم کے خلاف تمام تر شواہد اور گواہوں کی روشنی میں ملزم کو سزا کا حکم سنایا۔ ملزم کے خلاف تھانہ سٹی رائیونڈ میں 2024 میں مقدمہ اینٹی ریپ ایکٹ کے تحت درج ہوا تھا۔ ملزم نے (ع) نامی لڑکی کو اپنی دکان کے اندر بلا کر زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی۔
27 ویں ترمیم: ججز کے تبادلے کی ترمیم میں تبدیلی پر غور، چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی پر معاملات طے نہ پاسکے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">27ویں آئینی ترمیم آج سینیٹ میں پیش کیے جانے کا امکان ہے، جس میں کچھ شقوں میں ترامیم کی گنجائش موجود ہے۔پارلیمنٹ کی مشترکہ کمیٹی برائے قانون و انصاف سے منظوری کے بعد یہ ترمیمی مسودہ آج سینیٹ کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق وہ ججز جن کے تبادلے کیے جا چکے ہیں مگر وہ روانہ ہونے سے گریزاں ہیں، انہیں فوری طور پر ریٹائر نہیں کیا جائے گا، اور تبادلے پر اعتراض کرنے والے ججز کے کیسز سپریم جوڈیشل کونسل کو بھی بھیجے جائیں گے۔اسی طرح ریٹائرڈ صدر کی سیاسی زندگی میں واپسی کے حوالے سے بھی بحث ہوئی کہ آیا انہیں صدارتی استثنیٰ حاصل رہے گا یا یہ ختم کر دیا جائے گا۔...
استنبول میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والے مذاکرات کی ناکامی کے بعد علاقائی قوّتیں اور پاکستان کے دوست ممالک بھی دونوں ممالک کے درمیان قیامِ امن کے حوالے سے سرگرم عمل ہو گئے ہیں۔ 7 نومبر کو آذربائیجان کے یومِ فتح تقریبات میں وزیراعظم شہباز شریف نے شرکت کی جہاں دارلحکومت باکو میں وزیراعظم شہباز شریف اور ترکیے کے صدر رجب طیب اُردوان کے درمیان ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی قائم رکھنے پر بات چیت کی گئی۔ صدر رجب طیّب اُردوان نے کہا کہ تُرکیے پاکستان اور افغانستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کو غور سے دیکھ رہا ہے اور وہ مذاکرات اور استحکام کی حمایت کرتا رہے گا۔ صدر طیّب اردوان...
پاکستان اور سعودی عرب نے اپنے دیرینہ برادرانہ تعلقات اور پائیدار دفاعی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ یہ عزم چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا اور سعودی افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاض بن حامد الرویلی کے درمیان سعودی عرب میں ہونے والی ملاقات کے دوران کیا گیا۔ پاک سعودی تعلقات، خصوصاً عسکری تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں جنرل ساحر شمشاد مرزا کو ’شاہ عبدالعزیز میڈل آف آنر‘ (ایکسِلینٹ کلاس) سے نوازا گیا۔ یہ بھی پڑھیے: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کا برونائی کا سرکاری دورہ دونوں رہنماؤں نے عالمی اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال...
وزیراعظم نے اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز کو آج ناشتے پر مدعو کر لیا، اے این پی کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم نے اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز کو صبح ناشتے پر بھی مدعو کر لیا۔ حکومت نے 27 ویں ترمیم پربات کرنے کے لئے اے این پی سے رابطہ کر کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ اے این پی سے وزیراعظم عشائیے میں شرکت کی درخواست کی۔ ذرائع کے مطابق اے این پی کے سینیٹر ارباب عمر فاروق اور سینیٹر حاجی ہدایت اللہ عشائیے میں شرکت کرینگے۔
حیدرآباد: بابن شاہ قبرستان کی دیوار گرنے کے بعد علاقہ مکینوں نے قبرستان کو کچرا کنڈی میں بدل رکھا ہے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251110-2-17 سیف اللہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251110-2-12 حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)قومی عوامی تحریک کے سربراہ، نامور قانون دان اور دانشور ایاز لطیف پلیجو کو تھانہ بولا خان روڈ پر پولیس کی بھاری نفری نے روک لیا، تاہم ایاز لطیف پلیجو نے پولیس کی رکاوٹیں توڑ کر جلسہ گاہ پہنچنے میں کامیاب ہوگئے۔اس حوالے سے قومی عوامی تحریک کے مرکزی ترجمان اشرف پلیجو نے بتایا کہ 27ویں آئینی ترمیم کے ذریعے انصاف اور جمہوریت کے قتل، وسائل اور صوبائی وحدت کیخلاف تھانہ بولا خان میں ہزاروں افراد کا جلسہ عام منعقد کیا جا رہا ہے، مگر پولیس نے تھانہ بولا خان روڈ پر رکاوٹیں لگا کر ایاز لطیف پلیجو کو روک لیا۔انہوں نے مزید کہا کہ کوہستان کے مختلف علاقوں سے آنے والے عوامی قافلوں کو بھی...
اسلام آباد: وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وفاق کی مضبوطی، ملک کے وسیع مفاد، صوبوں کے درمیان ہم آہنگی بڑھانے اور گورننس کو بہتر بنانے کی غرض سے 27ویں آئینی ترمیم کے لیے ہم سب نے مل کر کوشش کی، تمام اتحادی جماعتوں نے قومی سوچ کا بھرپور ساتھ دیا، ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہے۔ اتوار کو وزیرِ اعظم شہباز شریف نے حکومتی اور اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز کے اعزاز میں وزیراعظم ہاؤس میں عشائیہ دیا، جس میں اتحادی جماعتوں کے سینئٹرز اور وفاقی وزرا سمیت ن لیگ، پیپلز پارٹی، ایم کیوایم، بلوچستان عوامی پارٹی اور اے این پی کے سینٹرز بھی شریک ہوئے۔ وزیراعظم کی جانب سے...
یونیورسٹی روڈ کومقامی حکومت کے محکمہ کی نگرانی میں نئی پینے کے پانی کی لائنوں کے نظام کی تعمیراتی کام جاری ہے واضح رہے کہ یونیورسٹی روڈ ٹریفک کے لیے 50دن کے لیے بند کردیاگیاہے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
کراچی:آسٹریلیا کی نیو ساؤتھ ویلز قانون ساز اسمبلی کی رکن جولیا فن بین الاقوامی ہاکی کھلاڑی عبداللہ بابر کو موربینک ہاکی گراؤنڈ سڈنی آسٹریلیا میں پاکستان اسپورٹس کلب آسٹریلیا ہاکی ٹیم کے کپتان کو ہاکی میں تعریفی سرٹیفکیٹ دے رہی ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی کی طبیعت ناساز ہوگئی ہے اور آکسیجن لگنے کی وجہ سے سینیٹ میں 27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے لیے ووٹ نہیں ڈال سکیں گے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومتی ذرائع نے کہا کہ 27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے دوران سینیٹرعرفان صدیقی کی طبیعت سخت ناساز ہوگئی ہے تاہم حکومتی ذرائع نے دعویٰ کیا کہ دو تہائی اکثریت پوری ہے۔ حکومتی ذرائع نے کہا کہ 27 آئینی ترمیم کی منظوری کے لیے پیر کو ایوان میں پیش ہونے جارہی ہے تاہم حکومتی بینچ سے سینیٹر عرفان صدیقی کی طبیعت ناساز ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں آکسیجن لگی ہوئی ہے اور ہوسکتا ہے ووٹ نہ...
سینیٹ اور قومی اسمبلی کی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی نے 27ویں آئینی ترامیم کی شق وار متفقہ منظوری دے دی، جس کے تحت صدر مملکت کو تاحیات استثنیٰ حاصل ہوگا جبکہ اطلاق ماضی کے مقدمات پر بھی ہوگا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق 27ویں آئینی ترمیم کے مسودے پر غور اور اس کی منظوری کیلیے مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس چیئرمین فارق ایچ نائیک کی زیر صدارت ہوا، جس میں حکومت کی اتحادی جماعتوں اور اپوزیشن جماعت جے یو آئی کے آراکین نے شرکت کی۔ پارلیمانی کمیٹی کے اراکین نے 27ویں آئینی ترمیم کے مسودے کی شق وار منظوری دی جس کے بعد اب اسے منظوری کیلیے سینیٹ میں پیش کیا جائے گا۔ اجلاس میں حکومتی اتحادی جماعتوں کی جانب سے پیش کی...
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) بنگلہ دیش کو 5.5 ارب ڈالر کے قرض کی چھٹی قسط نئی منتخب حکومت سے مشاورت کے بعد جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بنگلہ دیش کے مشیر خزانہ صلاح الدین احمد ڈھاکا میں فوڈ پلاننگ اینڈ مانیٹرنگ کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کا اگلا جائزہ مشن فروری میں بنگلہ دیش کا دورہ کرے گا تاکہ ملکی معاشی پیشرفت کا جائزہ لیا جاسکے اور قسط کی ادائیگی کے طریقۂ کار پر بات ہو۔ یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیشی معیشت کو افراط زر اور غیر ملکی سرمایہ کاری میں کمی کا سامنا، ایشیائی ترقیاتی بینک کی آؤٹ لک رپورٹ جاری انہوں نے کہا کہ ’آئی...
اسلام آباد: ریاستِ جونا گڑھ پر بھارت کے غیر قانونی قبضے کو 78 برس مکمل ہو گئے۔ تاریخ کے اس سیاہ باب کی یاد آج بھی مظلوم کشمیریوں اور جونا گڑھ کے عوام کے دلوں پر تازہ ہے، جہاں بھارت نے 1947 میں زبردستی قبضہ کر کے پاکستان سے الحاق کے فیصلے کو پامال کیا۔ تفصیلات کے مطابق ریاست جونا گڑھ نے آزادی کے بعد باقاعدہ طور پر پاکستان سے الحاق کا فیصلہ کیا تھا، جس کی منظوری جونا گڑھ اسٹیٹ کونسل نے دی تھی۔ تاہم، بھارتی رہنما سردار ولبھ بھائی پٹیل نے نواب آف جونا گڑھ پر دباؤ ڈالا کہ وہ اپنا فیصلہ واپس لیں، مگر ناکامی کے بعد بھارت نے طاقت کے زور پر ریاست پر قبضہ...
حکومت نے ملک کی پہلی قومی صنعتی پالیسی (این آئی پی) وفاقی کابینہ میں منظوری کے لیے پیش کر دی ہے، جس میں صنعتی ترقی میں حائل بڑی رکاوٹوں کی نشاندہی اور مینوفیکچرنگ شعبے کی بحالی کے لیے اصلاحات کی تجاویز دی گئی ہیں۔ نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق وزارتِ خزانہ نے وزارتِ صنعت و پیداوار کو ہدایت کی ہے کہ نئی پالیسی میں شامل مراعات کے لیے پہلے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے منظوری حاصل کی جائے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق، وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان کی سربراہی میں پاکستانی ٹیم اور آئی ایم ایف نمائندوں کے درمیان اس ماہ کے آخر میں ملاقات متوقع ہے، جس میں مختلف...
ہمیں اقبالؒ کے اصولوں پر عمل کرتے ہوئے پاکستان کی ترقی اور امن کے لیے کوشاں رہنا ہوگا: وزیر داخلہ محسن نقوی
ویب ڈیسک:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی جانب سے مفکر پاکستان شاعر مشرق علامہ محمد اقبالؒ کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ یومِ اقبال کے موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہاکہ اقبالؒ کی شخصیت اور فکر ایک بے مثال میراث، جس نے مسلمانان ہند میں خودی اور وقار کا جذبہ بیدار کیا،پاکستان اقبال کے خواب کی تعبیر ہے اور اس کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے۔محسن نقوی نے کہا علامہ اقبالؒ کے افکار آج بھی ہمارے لیے رہنمائی کا سرچشمہ ہیں،اقبال کے فلسفۂ خودی نے نوجوانوں کو بلند حوصلہ، غیر متزلزل ایمان اور خود اعتمادی عطا کی ،اقبالؒ کی شاعری لازوال پیغام ہے جو عمل اور فکر کی دعوت دیتی ہیں۔ ...
یوم اقبالؒ پر عظیم شاعر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اقبالؒ کے فلسفۂ خودی نے نوجوانوں کو بلند حوصلہ، خود اعتمادی عطا کی، اقبالؒ کی شاعری لازوال پیغام ہے جو عمل اور فکر کی دعوت دیتی ہیں، ہمیں پاکستان کی ترقی، اتحاد اور امن کیلئے کوشاں رہنا ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے شاعر مشرق علامہ اقبالؒ کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقبالؒ کی شخصیت اور فکر ایک بے مثال میراث ہے، علامہ اقبال ؒنے مسلمانان ہند میں خودی اور وقار کا جذبہ بیدار کیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان اقبال کے خواب کی تعبیر، اس کی حفاظت سب کی ذمہ...
بھارت کے شہر احمدآباد کے علاقے رانیپ میں جیولری کی ایک دکان پر ہونے والی ڈکیتی کی ناکام کوشش کی سی سی ٹی وی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک خاتون، جس نے چہرے کا کچھ حصہ دوپٹے سے ڈھانپ رکھا تھا، گاہک بن کر دکان میں داخل ہوئی۔ زیورات دیکھنے کے بعد اس نے اچانک دکاندار پر مرچ پاؤڈر پھینکنے کی کوشش کی تاکہ اس کی بینائی زائل کر کے زیورات لے کر فرار ہوسکے۔ یہ بھی پڑھیے: پیرس کے میوزیم سے قیمتی زیورات چرانے کے الزام میں 2 مبینہ چور گرفتار تاہم مرچ پاؤڈر دکاندار کی آنکھوں میں نہیں گیا اور اس نے فوراً جوابی کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو...
بھارت، افغانستان جعلی مواد کے ذریعے فوج، ریاستی اداروں کی ساکھ کو نقصان پہنچانے میں مصروف: وزارت اطلاعات
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزارتِ اطلاعات و نشریات پاکستان نے افغان میڈیا کی پاکستان مخالف جعلی اور گمراہ کن خبروں کا پول کھول دیا۔ فریب پر مبنی افغان سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے پاک فورسزپر مساجد کی بے حرمتی کا بے بنیاد الزام لگایا۔ افغان سوشل میڈیا ہینڈل نے جھوٹا دعویٰ کیا کہ پاک فوج نے مسجد اور قرآنِ مجید کی بے حرمتی کی۔ افغان اکاؤنٹ کی جانب سے ویڈیو میں فوجی اہلکاروں پر مسجد میں کتوں کے استعمال کا بے بنیاد الزام لگایا گیا۔ وزارتِ اطلاعات و نشریات پاکستان نے بے بنیاد جھوٹ کا پردہ فاش کرتے ہوئے واضح کیا کہ کسی پاکستانی یا عالمی میڈیا نے مسجد یا قرآن کی مبینہ بے حرمتی کی کوئی تصدیق نہیں...
اویس علی: فیصل آباد میں بجلی بلوں کی مقررہ تاریخ پر بل ادا نہ کرنے والے صارفین کی سنی گئی ، فیسکو نے بجلی بلوں کی مقررہ تاریخ میں 10 روز کی توسیع کی سہولت دے دی۔ گھریلو ، کمرشل اور انڈسٹریل صارفین کو بلوں کی مقررہ تاریخ میں توسیع کی سہولت دی گئی ہے، تاریخ ادائیگی سے قبل صارفین بلوں کی مقررہ تاریخ میں توسیع کرواسکتے ہیں۔ فیسکو حکام کے مطابق بلوں کی مقررہ تاریخ میں توسیع سے صارفین کو جرمانوں سے چھٹکارہ ملے گا ، صارفین کی ادائیگیوں میں سہولت کے لیے مقررہ تاریخ میں توسیع کی سہولت دی گئی ۔ ماس ٹرانزٹ سسٹم کا ٹی کیش کارڈ مہنگا ہوگیا
اسلام آباد(این این آئی) اسلام آباد ہائی کورٹ نے لاہور سے خاتون اور کمسن بچیوں کے اغوا کے معاملے پر پولیس تفتیش پر اظہارِ عدم اطمینان کرتے ہوئے ایف آئی اے کو مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دینے کا حکم دیدیا ۔ ہفتہ کو جسٹس محسن اختر کیانی کے تحریری حکمنامے کے مطابق سابق چیف ایگزیکٹو افسر پی آئی اے مشرف رسول کے وقاص احمد، سہیل علیم کے ساتھ لین دین کے تنازع پر لاہور سے خاتون اور بچیوں کی خلاف ضابطہ گرفتاری کی گئی۔عدالت نے وقاص احمد اور سہیل علیم کے خلاف اسلام آباد میں درج مقدمات میں اب تک کی پولیس تفتیش پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے تحقیقات کیلئے ڈی جی ایف آئی اے کو مشترکہ تحقیقاتی...
پشاور میں واقع تاریخی قصہ خوانی بازار جو قدیم زمانے میں وسط ایشیائی تاجروں کے اہم پڑاؤ کے طور پر مشہور تھا، اپنی کہانیوں اور قصوں کی روایت کے باعث ایک منفرد شناخت رکھتا ہے۔ اگرچہ اب وہاں قصہ گوئی کی محفلیں ماضی کی طرح منعقد نہیں ہوتیں، لیکن بازار میں اب بھی کچھ مقامات ایسے ہیں جہاں اُس عہد کی جھلک دیکھی جا سکتی ہے۔ انہی میں ایک قدیمی قہوہ خانہ شامل ہے جو آج بھی اپنی اصلی حالت میں موجود ہے۔ یہ قہوہ خانہ اپنے روایتی قہوے کی خوشبو اور ذائقے کی بدولت نہ صرف مقامی شہریوں بلکہ ملک بھر سے آنے والے سیاحوں میں بھی مقبول ہے۔ یہاں آنے والے لوگ تاریخی قصہ خوانی بازار کے دلکش...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">غزہ‘انقرہ(صباح نیوز+مانیٹر نگ ڈ یسک )فلسطینی مزاحمتی تنظیم کی جانب اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشوں کی حوالگی کا سلسلہ جاری ہے۔حماس نے غزہ جنگ بندی معاہدے پر عمل کرتے ہوئے ایک اور یرغمالی کی لاش اسرائیل کے حوالے کردی۔ اسرائیلی فوج نے بھی لاش ملنے کی تصدیق کردی۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق لاش کو شناخت کے لیے فارنزک انسٹیٹیوٹ منتقل کردیا گیا، لاش کی شناخت ہونے کے بعد گھر والوں سے رابطہ کیا جائے گا۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق حماس کے پاس 28 یرغمالیوں کی لاشیں موجود تھیں جن میں سے 23 لاشیں حوالے کی جاچکی ہیں، اسرائیلی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حماس کے پاس اب بھی 5 یرغمالیوں کی لاشیں موجود ہیں۔دوسری جانب حماس کا کہنا ہے دیگر یرغمالیوں...