2025-08-17@11:28:03 GMT
تلاش کی گنتی: 326
«کے ہاتھوں میں»:
(نئی خبر)
دستگیر میں اسٹریٹ کرائم کے دوران مزاحمت پر عبدالمعیز نامی شہری جاں بحق ہوا۔ 3 جنوری کو کورنگی میں فائرنگ سے ساحل مسیح جان سے گیا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں رواں سال ڈکیتی مزاحمت پر جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 5 ہو گئی۔ کراچی پولیس کے مطابق دستگیر میں اسٹریٹ کرائم کے دوران مزاحمت پر عبدالمعیز نامی شہری جاں بحق ہوا۔ 3 جنوری کو کورنگی میں فائرنگ سے ساحل مسیح جان سے گیا، جبکہ اسٹیل ٹاؤن میں عارف نامی شخص کو بھی فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا تھا۔ علاوہ ازیں کورنگی زمان ٹاؤن میں مظفر نامی شخص 15 جنوری کو جاں بحق ہوا، جبکہ 22 جنوری کو سکھن میں چھریوں کے وار سے قائم الدین نامی شخص جاں بحق ہوا۔...
ابوظہبی:ابوظہبی نائٹ رائیڈرز نے ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 کے تیسرے سیزن میں ابوظہبی نائٹ رائیڈرز کو 42 رنز سے شکست دے دی۔ ابوظہبی نائٹ رائیڈرز اس جیت کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے نمبر پر آ گئی ہے اور شرفو کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ہے۔ابوظہبی نائٹ رائیڈرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سست آغاز کیا اور پاور پلے کے وسط میں ہی کائل میئرز 11 اور مائیکل کائل پیپر صفر پر آؤٹ ہوگئے۔ اس کے بعد اینڈریز گوس اور چریتھ اسلانکا نے دباؤ کو سامنا اور ایک مستحکم شراکت کے ذریعے اسکور کو آگے بڑھایا دونوں نے مل کر 41 رنز کی شراکت قائم کی جس کے بعد گوس 27 رنز بنا کر...
ویب ڈیسک: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی موبائل فون اسمگلنگ میں ملوث ایئرہوسٹس پکڑی گئی۔ رپورٹ کے مطابق کسٹمز حکام نے لاہور ائیرپورٹ پر ابوظہبی سے آنے والی ائیرہوسٹس سے موبائل برآمد کرلیے۔ ذرائع کسٹمز نے کہا کہ ائیرہوسٹس عاصمہ شوکت پرواز پی کے 264 پر درجنوں قیمتی موبائل سمگلر کرکے لائی، ابوظہبی سے لاہور آنے والے ائیرہوسٹس کے سامان کو شک کی بنیاد پر چیک کیا تو موبائل برآمد ہوئے۔ منہاج یونیورسٹی لاہور : "ورلڈ اسلامک اکنامکس اینڈ فنانس کانفرنس" کا آغاز ذرائع کے مطابق کسٹمز نے تمام موبائل ضبط کرکے ائیرہوسٹس کیخلاف تادیبی کارروائی شروع کردی۔ Ansa Awais Content Writer
بلوچستان کے ضلع ژوب کے سرکاری اسکول کے جونیئر کلرک کی جانب سے طلبا کی امتحانی فیس جوئے میں ہارنے کے واقعہ کے بعد صوبائی وزیر میر علی حسن زہری نے طلبا کی امتحانی فیس جمع کرادی ہے۔ صوبائی وزیر میر علی حسن زہری نے 24 لاکھ 16 ہزار 8 روپے کی رقم طلبا کی امتحانی فیس کی مد میں جمع کرائی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ژوب: ہائیر سیکنڈری سکول کا کلرک داخلہ فیس کے 25 لاکھ روپے جوے میں ہار گیا واضح رہے کہ ژوب کے سرکاری اسکول کا جونیئر کلرک نویں اور دسویں جماعت کے طلبا کی امتحانی فیس جوئے میں ہار گیا تھا۔ امتحانی فیس جمع نہ ہونے پر طلبا کے امتحانات سے متعلق شکوک و شبہات پائے...
ایک بیان میں الجزیرہ نے کہا کہ فلسطینی سکیورٹی فورسز نے جو کچھ کیا اسے صرف میڈیا کوریج کو روکنے کی کوشش سے تعبیر کیا جا سکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ نیٹ ورک نے جمعرات کے روز اپنے نامہ نگار محمد الاطرش کے گھر پر عباس ملیشیا کے چھاپے اور آج صبح ان کی گرفتاری کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ اتھارٹی کی سکیورٹی فورسز کے من مانی اقدامات قابض دشمن کے ساتھ ہم آہنگی کے مترادف ہیں۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ نامہ نگار محمد الاطرش کی حراست اس وقت عمل میں آئی جب اسے مغربی کنارے میں جنین پر اسرائیلی حملے کی کوریج جاری رکھنے سے...
کراچی (اسٹاف رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی میںباپ کے ہاتھوں بیٹی اور اْس کے محبوب کا غیرت کے نام پر قتل ،عدالت نے ملزم کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا۔پولیس نے ملزم اظہر کو مجسٹریٹ کے روبرو پیش کیا جہاں عدالت نے ملزم کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دیتے ہوئے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے پیشرفت رپورٹ طلب کرلی پولیس کاکہنا تھا کہ فائرنگ کا واقعہ لڑکی کے گھر پر پیش آیا، لڑکا لڑکی سے ملنے آیا تھا کہ باپ نے دیکھ لیا، ملزم کے خلاف تھانہ الفلاح میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جنوری 2025ء ) صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں پولیس انسپکٹر مکو نہ بولے بیٹے نے اس کے اپنے ہی پستول سے قتل کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ لاہور کے علاقہ شیرا کوٹ میں پیش آیا جہاں انسپکٹر سیف اللہ نیازی کو اس کے کار خاص اور منہ بولے بیٹے نے فائرنگ کرکے قتل کردیا، سیف اللہ نیازی شیرا کوٹ کے علاقے بابو صابر کے قریب رہائش پذیر تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ انسپکٹر سیف اللہ نیازی نے کسی بات پر عدیل کو ڈانٹا، جس سے دلبرداشتہ ہوکر ملزم نے طیش میں آکر فائرنگ کردی، فائرنگ کی زد میں آکر سیف اللہ نیازی موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا، ملزم...
کراچی: ایک اور محنت کش کچے کے ڈاکوؤں کے ہاتھوں اغوا ہوگیا، جس پر شدید تشدد کرتے ہوئے ڈاکوؤں کی جانب سے تاوان کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ پولیس نے 18 دسمبر 2024ء کو اغوا ہونے والے شخص کا مقدمہ شاہ لطیف ٹاؤن تھانے میں درج کرلیا۔ 19 جنوری کو درج کیے گئے مقدمے میں انسداد دہشت گردی کی دفعہ بھی شامل کی گئی ہے۔ مغوی کے قریبی رشتے دار کے مطابق محنت کش اللہ یار پیشے سے الیکٹریشن اور پنجاب کے شہر سرگودھا کا رہنے والا ہے جو ممکنہ طور پر الیکٹریشن کا بڑا کام دینے کے بہانے اغوا کیا گیا۔ اللہ یار کی رہائی کے لیے پہلے 60، پھر 50 اور اب 40 لاکھ روپے...
لاہور (وقائع نگارخصوصی ) امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے منصورہ میں تربیت گاہ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری تحریک اسلام کے غلبے کی تحریک ہے 75افراد کا یہ قافلہ آج کروڑوں افراد کا قافلہ بن چکا ہے۔ ہمیں اپنے پیغام کو ہر گھر میں پہنچانا ہے۔ دعوت کے میدان میں آگے بڑھیں گے اور اس تحریک کو طاقت ور بنائیں گے۔ دین کے تقاضے اس وقت پورے نہیں ہونگے جب سارے ضابطے پورے نہیں کئے جائیں گے۔ اسلام ایک مکمل نظام ہے، اگر یہ قائم نہیں ہو گا تو اس کی برکات حاصل نہیں ہونگی۔ آج ہمارے ملک کا نظام جن لوگوں کے ہاتھوں میں ہے وہ اللہ کے باغی بندے ہیں۔...
واشنگٹن : امریکا میں پیٹرول پمپ پر صدر بائیڈن سے متعلق طنزیہ اسٹیکر چسپاں ہے واشنگٹن: امریکا میں مسلح افراد نے ایک اور بھارتی طالب علم کو گولیاں مار کر قتل کردیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی نوجوان کو امریکا کے کیپیٹل شہر واشنگٹن ڈی سی میں نا معلوم مسلح حملہ آوروں نے فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ رپورٹ کے مطابق ہلاک نوجوان کی شناخت روی تیجا کے نام سے ہوئی، جو بھارتی شہر حیدرآباد دکن کا رہائشی تھا، جو امریکا میں ایم اے کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد گیس اسٹیشن پر پارٹ ٹائم ملازمت کرتا تھا، یہیں پر تیجا کو ہلاک کیا گیا۔ اس سلسلے میں پولیس کا کہنا تھا کہ قتل کے وجوہات...
اسرائیلی فوج کو غزہ میں حالیہ خفیہ آپریشن کے دوران اپنے ایک ساتھی کی لاش کی باقیات ملی ہیں جسے 2014 میں حماس نے اغوا کرکے قتل کردیا تھا۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق رات گئے ہونے والے اس خفیہ ملٹری آپریشن میں فوج، شن بیٹ ایجنسی اور نیول کمانڈو یونٹس نے حصہ لیا تھا۔ فوجی اہلکار کی لاش کو اسرائیل واپس لایا گیا اور ابو کبیر فرانزک انسٹی ٹیوٹ میں جانچ کی گئی۔ جہاں لاش کی شناخت اسٹاف سارجنٹ اورون شال کے نام سے ہوئی۔ ارون شال کو 2014 کی ایک جھڑپ میں حماس نے یرغمال بنالیا تھا اور مبینہ طور پر بعد میں قتل کردیا تھا۔ حماس کے ساتھ اسی جھڑپ میں لاپتا ہونے والے ایک اور سپاہی ہیڈر گولڈن کی لاش کی تلاش...

طلبہ کے خواب پورے کرنے کیلئے وسائل مہیا کروں گی، پہلا وزیراعظم چوری کرتے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا: مریم نواز
لاہور+ اوکاڑہ+ رینالہ خورد (نیوز رپورٹر+ نامہ نگاران+ نمائندہ خصوصی) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اوکاڑہ ڈویژن میں ’’سی ایم ہونہار سکالرشپ‘‘لانچ کر دی۔ وزیر اعلیٰ نے طلبہ کو چیک دے کراوکاڑہ میں ہونہار سکالر شپ سکیم کا آغاز کر دیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے طلبہ کیلئے نئے لیپ ٹاپ کی رونمائی کی۔ طلبہ نے لیپ ٹاپ سکیم کے تحت کور آئی سیون، 13جنریشن دیکھ کر پرجوش نعرے لگائے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی یونیورسٹی آف اوکاڑہ آمد پر طلبہ کا جوش وخروش۔ طلبہ نے نشستوں پر کھڑے ہوکر استقبال کیا اور موبائل کی ٹارچ روشن کیں۔ وزیراعلیٰ نے طالبات کے درمیان، بچیوں سے بات چیت کی اور سپیشل بچیوں کو اپنے پاس نشست دی۔...
کراچی: کورنگی کے علاقے جنجال پورہ گوٹھ میں نماز فجر پڑھ کر آنیوالے مظفراقبال نامی نوجوان کو ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے مارڈالا۔ ایس ایس پی کورنگی کے مطابق 17 سالہ نوجوان مظفر اقبال فجر کی نماز پڑھ کر گھر جارہا تھا کہ اس دوران 4 ڈاکو واردات کے بعد فرار ہورہے تھے، نوجوان کے شور مچانے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ ایس ایس پی کورنگی کا کہنا تھا کہ ڈاکو مقتول کے پڑوس میں واردات کرکے جارہے تھے، تاہم واقعہ کے بعد ایس ایچ او زمان ٹاؤن اور چوکی انچارج کو معطل کردیا گیا۔
گولارچی (نمائندہ جسارت) چند روز قبل بھارتی نیوی نے متنازع سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنے پر 22 سالہ نوجوان حافظ عرف بابلی ولدمحمد عمر ملاح نامی پاکستانی ماہی گیر کو گرفتار کیا تھا۔ واضح رہے کہ بابلی ضلع سجاول کے گاؤں محمد سومار ملاح کا رہائشی ہے، اس اثناء میں ماہی گیروں کے حقوق کے سرگرم وکیل اور سندھو لاء فرم انٹرنیشنل کے سی ای او علی چنگیزی سندھو ایڈووکیٹ ہائیکورٹ مفت قانونی خدمات دینے اور مذکورہ شخص کی بھارتی قید سے رہائی کے لیے میدان میں آ گئے۔ یہ بات ضلع بدین میں مچھیروں کے حقوق کے سرگرم کارکن اور انٹرنیشنل میڈیا اینڈ سوشل ایکٹوسٹ فورم ضلع بدین کے صدر محسن رزاق نے گولارچی میں صحافیوں سے کرتے...
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔16 جنوری ۔2025 )امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے اوول آفس میں اپنے الوداعی خطاب میں متنبہ کیا ہے کہ چند انتہائی امیر لوگوں کے ہاتھوں میں طاقت کا آجانا خطرناک ہے اگر ان کے اختیارات کے غلط استعمال کو نہ روکا گیا تو اس کے خطرناک نتائج برآمد ہوں گے انہوں نے کہاکہ امریکہ میںبہت زیادہ دولت، طاقت اور اثر و رسوخ ”اولیگاریکی“ کی شکل اختیار کر رہے ہیں جس سے امریکہ میں پوری جمہوریت، بنیادی حقوق اور آزادیوں کو حقیقت میں خطرات لاحق ہیں. امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق صدر جو بائیڈن نے یہ واضح نہیں کیا کہ ان کا اولیگاری سے کیا مراد ہے انہوں نے خطاب میں سوشل میڈیا کے حوالے سے...
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی نے کہا کہ آئندہ صوبے میں پیپلز پارٹی کی حکومت نہیں بنے گی، سندھ کے عوام تبدیلی دیکھنا چاہتے ہیں اور پیپلز پارٹی کے ہاتھوں عوام کو مزید لوٹنے نہیں دیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر اور سابق اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے پیپلز پارٹی پر سندھ کے وسائل کو لوٹنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب پیپلز پارٹی کو مزید سندھ کے وسائل پر ہاتھ صاف نہیں کرنے دیں گے۔ انہوں نے یہ بات عادل ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ حلیم عادل شیخ نے کہا کہ گزشتہ 17 برسوں میں سندھ حکومت کو 25 ہزار ارب...
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2025ء)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی جانب سے یوم ولادت حضرت علیؓ کے موقع پر گورنر ہائوس میں دعوت حلیم کا اہتمام کیا گیا۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے اپنے ہاتھوں سے حلیم تیار کیا۔(جاری ہے) گورنر سندھ نے مہمان خاص جمعیت علمائے اسلام کے رہنما مولانا راشد سومرو کو پیش کیا۔ مولانا راشد سومرو نے گورنر سندھ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے ہاتھوں سے تیار کیا گیاحلیم بہت ہی ذائقہ دار ہے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ حضرت علیؓ کے یوم ولادت پر حلیم کی تیاری میرے لئے اعزاز کی بات ہے۔
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2025ء)پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر اور سابق اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے پیپلزپارٹی پر سندھ کے وسائل کو لوٹنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب پیپلزپارٹی کو مزید سندھ کے وسائل پر ہاتھ صاف نہیں کرنے دیں گے انہوں نے یہ بات عادل ہائوس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔حلیم عادل شیخ نے کہا کہ گزشتہ 17 برسوں میں سندھ حکومت کو 25 ہزار ارب روپے سے زائد کا بجٹ ملا، لیکن اس کے باوجود صوبے میں بنیادی سہولیات کا فقدان ہے۔ اتنے بڑے بجٹ کے باوجود سندھ میں معیاری اسکول نہ بن سکے، اسپتالوں میں دوائیاں نہیں پہنچ سکیں، اور آج بھی...
—فائل فوٹو کراچی میں یکم جنوری سے اب تک ڈکیتی مزاحمت پر جاں بحق افراد کی تعداد 3 ہو گئی۔پولیس کے مطابق کورنگی جنجال پورہ گوٹھ میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے مظفر اقبال جاں بحق ہو گیا۔ایس ایس پی کورنگی کامران خان نے بتایا ہے کہ فجر کے وقت 4 ڈاکو ایک گھر میں واردات کے بعد فرار ہو رہے تھے، 17 سال کا نوجوان مظفر اقبال نماز فجر پڑھ کر گھر جا رہا تھا۔ کراچی: نئے سال کے چوتھے روز 1 اور شہری ڈکیتی مزاحمت پر قتلکراچی میں ایک اور شہری کو ڈکیتی مزاحمت پر قتل کر دیا گیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ نوجوان کے شور مچانے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کی جس سے وہ موقع پر ہی جاں...
کراچی (اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے منگل کو ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت کے ہاتھوں کراچی میں تعلیمی نسل کشی ہر گز نہیں ہونے دیں گے، انٹر سال اوّل کے حالیہ نتائج میں بدترین دھاندلی، ہیر پھر کے خلاف اور کراچی کے طلبہ کے حق کیلیے طلبہ و طالبات اور والدین کے ساتھ کل بروز جمعرات 16 جنوری کو انٹر بورڈ آفس پر احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔ اسٹیل مل کی بندش کے بعد گلشن حدید کا پانی بھی بند کر دینا انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے، اس غیر انسانی اور غیر قانونی عمل کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر...
بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چینی حکام نے مبینہ طور پر ٹک ٹاک کے امریکی آپریشنز ایلون مسک کو فروخت کرنے کے امکانات پر غور شروع کردیا۔ خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی سپریم کورٹ نے ٹک ٹاک کی مالک کمپنی بائٹ ڈانس کو 19 جنوری تک کا وقت دیا ہے کہ وہ یا تو ٹک ٹاک امریکا کے آپریشنز فروخت کرے یا قومی سلامتی کے خدشات پر ممکنہ پابندی کا سامنا کرے۔ یہ پلیٹ فارم تقریباً 17کروڑ امریکی استعمال کرتے ہیں جب کہ اسے مبینہ طور پر امریکی صارفین کا ڈیٹا جمع کرنے اور قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے کے الزامات پر تحقیقات کا سامنا ہے۔پابندی کے بارے میں قیاس آرائیاں اس وقت شدت اختیار کر گئیں جب نومنتخب امریکی صدر...
کراچی:امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت کے ہاتھوں کراچی میں تعلیمی نسل کشی ہرگز نہیں ہونے دیں گے۔ ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے منعم ظفر خان نے مزید کہا کہ انٹر سالِ اوّل کے حالیہ نتائج میں بدترین دھاندلی، ہیر پھر کے خلاف اور کراچی کے طلبہ کے حق کے لیے طلبہ و طالبات اور والدین کے ہمراہ جمعرات 16جنوری کو انٹر بورڈ آفس پر احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیل مل کی بندش کے بعد گلشن حدید کا پانی بھی بند کر دینا انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے، اس غیر انسانی اور غیر قانونی عمل کے خلاف سندھ ہائی...
بیروت(انٹرنیشنل ڈیسک)لبنان میں سیاسی خلا کے بعد نئی حکومت کی تشکیل کے لیے اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ لبنانی صدر جوزف عون نے عالمی عدالت انصاف (آئی سی جے) کے جج نواف سلام کو وزیر اعظم نامزد کیا ہے۔ نواف سلام کی نامزدگی کے بعد 128 نشستوں والی پارلیمنٹ میں سے 84 اراکین نے ان کی حمایت کی، جبکہ 9 اراکین نے نگران وزیر اعظم نجیب میقاتی کے کابینہ بنانے کے حق میں ووٹ دیا۔ 35 اراکین نے دونوں امیدواروں کی حمایت سے انکار کیا۔ نواف سلام اس وقت ہیگ میں عالمی عدالت انصاف کے سربراہ کے طور پر اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں اور وہ منگل کو لبنان واپس پہنچیں گے۔ لبنان میں گزشتہ دو سال سے...
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) احسن آباد نور محمد گوٹھ میں سنگدل سوتیلے باپ نے مکان کی لالچ میں مبینہ طور پر جوان بیٹے کو ہاتھ پاؤں باندھ کر تیز دھار آلے سے قتل کردیا۔تفصیلات کے مطابق سائٹ سپر ہائی وے تھانے کی حدود سپر ہائی وے احسن آباد نور محمد گوٹھ عائشہ مسجد قریب سے زمین میں دفن ایک شخص کی ہاتھ پاوں بندھی گلا کٹی ہوئی لاش ملی، مقتول کی شناخت 28سالہ اسد ولد عابد حسین کے نام سے ہوئی ۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول اسد کا پوسٹ مارٹم کر لیا گیا ہے۔ مقتول نوجوان اسد کے قتل کا مقدمہ سائٹ سپر ہائی وے تھانے میں اس کی ماں کی مدعیت میں درج کر لیا گیا، جس...