2025-07-26@06:47:55 GMT
تلاش کی گنتی: 10152

«ہونے کا»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 11 جولائی 2025ء ) مرکزی رہنماء پی ٹی آئی راؤف حسن نے کہا ہے کہ عمران خان نے واضح کردیا کہ جو پارٹی بیانیئے کابوجھ نہیں اٹھا سکتا وہ الگ ہوجائے، اس بارتحریک میں لیڈرشپ قیادت کرتی نظر آئے گی۔ انہوں نے جیونیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی تحریک ملک گیر تحریک ہے، ہماری تحریک آئندہ دو ہفتوں میں شروع ہوجائے گی، ہماری امیدیں عوام سے وابستہ ہیں، ہم نے جو پہلے احتجاج کئے امیدیں تھیں، اب بھی موجودہ حالات میں عوام سے امیدیں وابستہ ہیں۔ ہمیں احساس نہیں تھا کہ ملک پر براجمان حکمران ریاست کو اس حد تک گرا دیں...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 11 جولائی 2025ء) پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے (یو این ایچ سی آر) نے یونان میں شمالی افریقہ سے کشتیوں کے ذریعے آنے والے تارکین وطن کی پناہ کے لیے درخواستوں کی وصولی معطل کیے جانے پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔ادارے کا کہنا ہے کہ پناہ کے حصول کی کوشش ایک بنیادی حق ہے جو بین الاقوامی، یورپی اور یونان کے ملکی قانون میں بھی مندرج ہے اور اس کا اطلاق ہر جگہ سے ملک میں آنے والے لوگوں پر ہوتا ہے۔ Tweet URL اگرچہ دنیا بھر میں بہت سے ممالک کو بڑی تعداد میں مہاجرین کے مسئلے کا سامنا ہے لیکن انہیں پناہ کے خواہاں لوگوں کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے مسائل کا حل طاقت کے بجائے سیاسی مذاکرات اور مفاہمت سے نکالا جانا چاہیے۔انہوں نے زور دیا کہ اس وقت بلوچستان میں ریاستی رٹ نہ ہونے کے برابر ہے، اور جب ملک کے اندرونی حالات خراب ہوں تو بیرونی قوتیں مداخلت کا موقع حاصل کر لیتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر داخلی حالات بہتر ہوں گے تو کسی بیرونی مداخلت کا خدشہ باقی نہیں رہے گا۔عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ لاپتہ افراد کا مسئلہ حل کیے بغیر بلوچستان میں پائیدار امن ممکن نہیں، اور یہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کا اعتماد بحال کرے۔ حالات کی بہتری کے لیے پالیسیوں پر...
    کانگریس صدر نے زور دیکر کہا کہ اگر دلت، قبائلی اور نوجوان طبقے اپنے حق کیلئے آواز بلند نہیں کرینگے اور مزاحمت نہیں کرینگے تو بی جے پی حکومت انکے وجود کو ہی مٹا دینے کی سمت میں کام کریگی۔ اسلام ٹائمز۔ انڈین نیشنل کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے بی جے پی حکومت پر سخت حملہ بولتے ہوئے کہا کہ مرکز میں برسر اقتدار بھارتیہ جنتا پارٹی آئین سے "سیکولرازم" اور "سوشلزم" جیسے بنیادی اصولوں کو ختم کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دلت، قبائلی اور نوجوان اگر اپنے حقوق کے لئے لڑنا نہ سیکھیں تو بی جے پی ان کا وجود مٹا دے گی۔ ملکارجن کھڑگے دہلی میں منعقدہ کانگریس کے "آئین بچاؤ" پروگرام سے خطاب کر...
    پاکستان نے کشیدہ تعلقات اور ٹیم کو لاحق سیکیورٹی خدشات کو دیکھتے ہوئے ایشیا کپ کے لیے ہاکی ٹیم کو بھارت نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان نے ہمیشہ کھیلوں کو ملکی سیاستوں سے بالا تر رکھا ہے لیکن بھارت نے کھیلوں کو سیاست کی نظر کیا اور متنازعہ بنایا ہے۔ بھارتی میڈیا پاکستان کے خلاف زہر اگل رہا ہے۔ انتہا پسند تنظیم مختلف سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے پاکستان ہاکی ٹیم کو کھلم کھلا دھمکیاں دے رہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق موجودہ صورتحال، تعلقات کی کشیدگی اور ٹیم کو لاحق سیکیورٹی خدشات کو دیکھتے ہوئے کھلاڑیوں کو نہیں بھیجا جاسکتا۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے شہر میں مسلسل بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائم، مسلح ڈکیتیوں اور پولیس کی مجرمانہ خاموشی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی اس وقت ایک غیر محفوظ، خوفزدہ اور قانون سے ماوراء شہر بن چکا ہے جہاں عام شہری کی جان و مال کسی بھی وقت خطرے میں ہے۔منعم ظفر خان نے کہا کہ شہر میں جرائم کا مکمل راج ہے جبکہ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے محض تماشائی بنے بیٹھے ہیں، صرف جون 2025ء میں کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی 5000 سے زائد وارداتیں رپورٹ ہوئیں، جن میں 3883 موٹرسائیکلیں، 138 گاڑیاں اور 1436 موبائل فون اسلحے کے زور پر چھینے گئے جبکہ...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جولائی2025ء) بانی پی ٹی آئی اور کارکنوں کیخلاف حقیقی آزادی مارچ کیس میں عمران خان کی عدم دستیابی کے باعث کیس میں پیشرفت نہیں ہوسکی اور عدالت نے ملزمان کی حاضری کے بعد کیس کی سماعت ملتوی کردی جبکہ پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کی 9 مئی کے کیس میں بریت کی درخواست پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی ودیگر کے خلاف 9 مئی کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ شہزاد خان نے کی، جس میں عدالت نے شاہ محمود قریشی کی طرف سے بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔دورانِ سماعت شاہ محمود قریشی کے...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جولائی2025ء)سپریم کورٹ نے پی ٹی سی ایل کے سابق ملازمین کے پنشن کیس پر فیصلہ سنا تے ہوئے انھیں پنشن کاحقدار قراردے دیا۔سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ پی ٹی سی ایل 90 دن کے اندر پنشن کی ادائیگی کا شیڈول مرتب کرے۔پنشن پر نظرِ ثانی وفاقی حکومت کی پالیسی کے مطابق کی جائے۔ تین رکنی بینچ نے 200 سے زائد اپیلوں پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کرتے ہوئے سابقہ ملازمین کو پنشن کا حقدار قرار دیاہے۔(جاری ہے) چیف جسٹس اور جسٹس امین الدین خان نے پنشنرز کے حق میں فیصلہ دیا، جبکہ جسٹس عائشہ ملک نے اختلافی نوٹ لکھا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ مالی مسائل کسی ادارے کو...
      کراچی کے فلیٹ سے ملنے والی معروف ٹی وی اداکارہ حمیرا اصغر کی موت کا معمہ تاحال حل نہیں ہو سکا، تاہم ان کی میت کراچی سے لاہور منتقل کرکے ماڈل ٹاؤن کے کیو بلاک قبرستان میں سپرد خاک کر دی گئی۔ نماز جنازہ ماڈل ٹاؤن کے قبرستان میں ادا کی گئی جس میں اہل خانہ اور قریبی عزیز و اقارب نے شرکت کی۔ حمیرا کی میت گھر لانے کے بجائے براہِ راست قبرستان منتقل کی گئی۔ اس حوالے سے اداکارہ کے والد کا کہنا تھا کہ ان کی بیٹی کے ساتھ جو کچھ ہوا، اس کا حساب اللہ تعالیٰ لے گا۔ انہوں نے میڈیا پر چلنے والی ان خبروں کو بے بنیاد قرار دیا جن میں دعویٰ...
    کوئٹہ کے نواحی علاقے نواں کلی میں واقع سرکاری فلیٹس کی زبوں حالی پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔ کئی سال قبل لیبر ڈیپارٹمنٹ نے ملازمین کے لیے 400 سے زائد فلیٹوں کی تعمیر مکمل کی تھی تاہم اتنا عرصہ گزرجانے کے باوجود اب تک ان فلیٹس کی الاٹمنٹ نہیں کی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کراچی میں 480 سے زائد مخدوش عمارتیں ہیں، بغیر اجازت تعمیر پر سخت کارروائی ہوگی: وزیراعلیٰ سندھ الاٹمنٹ نہ ہونے کی وجہ سے یہ فلیٹس اب کھنڈرات میں تبدیل ہونے لگے ہیں اور ان کی مینٹیننس نہ ہونے کے سبب عمارتوں کے قیمتی شیشے بھی ٹوٹ چکے ہیں۔ حکومتی ذرائع کے مطابق ان فلیٹس کی حالت اتنی خراب ہو چکی ہے کہ حکومت کے کروڑوں روپے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے انکشاف کیا ہے کہ صوبائی اسمبلی میں تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے 30 اراکین اسمبلی اب آزاد حیثیت اختیار کر چکے ہیں اور جب اپوزیشن کے پاس مطلوبہ نمبرز مکمل ہوں گے تو تحریک عدم اعتماد لائی جا سکتی ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ سیاست میں ملاقاتیں معمول کا حصہ ہوتی ہیں اور سیاسی اتحاد بنتے بھی ہیں اور ٹوٹتے بھی ہیں، اگر اپوزیشن کے پاس اکثریت ہو تو آئینی و طور پر تحریک عدم اعتماد لانے کا حق حاصل ہے۔گورنر کا کہنا تھا کہ جب نمبرز مکمل ہوں گے تو ہمیں کوئی نہیں روک سکتا، آئین  میں یہی طریقہ کار...
    کراچی میں اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش ملنے کے واقعے کے بعد انکشاف ہوا ہے کہ گھر والوں کو ان کے گھر کا پتا معلوم نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حمیرا اصغر کے چچا محمد علی نے کہا ہے کہ ہمیں کراچی میں حمیرا اصغر کے گھر کا پتا نہیں تھا۔ انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حمیرا جب بھی لاہور آتی تھی گھر ضرور آتی تھی اور ہمارا حمیرا کے ساتھ فون پر رابطہ ہوتا تھا لیکن ہمیں کراچی میں ان کے گھر کا نہیں پتا تھا۔ وہ 2018 میں کراچی چلی گئی تھیں۔ یہ بھی پڑھیے: اداکارہ حمیرا اصغر نے فلیٹ کا آخری کرایہ کب ادا کیا؟ حمیرا اصغر کے...
    ---فائل فوٹو  پنجاب اسمبلی کے 26 معطل اپوزیشن اراکین اور اسپیکر ملک احمد خان کے درمیان ہونے والی ملاقات بے نتیجہ ختم ہوگئی۔ذرائع کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی اور 26 معطل ارکان کے درمیان ملاقات ایک گھنٹہ سے زائد جاری رہی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیکر اور معطل ارکان کے درمیان آج ہی مذاکرات کے لیے دوسری نشست ہونے کا بھی امکان ہے۔
    لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے رات بارہ بجے کے بعد ریسٹورنٹس کھلے رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔ جسٹس شاہد کریم نے ہارون فاروق سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی جس میں محکمہ ماحولیات سمیت دیگر محکموں کے افسران پیش ہوئے۔ سماعت کے دوران عدالت نے حکم دیا کہ ریسٹورنٹس رات بارہ بجے کے بعد کھلے رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں کی جائیں، کینال روڈ سے درخت عدالت کی اجازت کے بغیر نہ کاٹے جائیں۔ وکیل پی ایچ اے نے مؤقف اختیار کیا کہ درختوں سے متعلق ڈی جی پی ایچ اے کی جانب سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔ اس پر عدالت نے ریمارکس دیے کہ ڈی جی کو اپنے بیان پر معذرت کرنی...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سینیٹ کی منصوبہ بندی کمیٹی کے اجلاس میں رائیونڈ سے لاہور تک مجوزہ سولہ کلومیٹر موٹروے منصوبے پر شدید سوالات اٹھائے گئے، چیئرپرسن سینیٹر قرات العین مری نے این ایچ اے حکام کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے یہ سڑک صرف ایک مخصوص گھر کے لیے بنائی جا رہی ہے۔ این ایچ اے حکام نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ رائیونڈ تا لاہور موٹروے کا منصوبہ زیر غور ہے اور زمین کے سروے کا عمل جاری ہے۔ تاہم، سینیٹر قرات العین مری نے استفسار کیا کہ اس منصوبے کی فنڈنگ کون کرے گا؟ کیا یہ وفاقی ادارہ این ایچ اے برداشت کرے گا یا صوبائی حکومت؟ ان...
    اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کی سینئر رہنما اور ممبر پنجاب اسمبلی اسما عباسی نے کہا ہے کہ عمران خان کے بچوں کو پاکستان آ کر اپنے والد سے ملاقات کرنے کا مکمل حق حاصل ہے، اگر وہ احتجاج میں شرکت کے لیے آنا چاہتے ہیں تو ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تک جو اطلاعات موصول ہوئی ہیں ان کے مطابق عمران خان کی سابقہ اہلیہ نے بچوں کو پاکستان آنے سے روک رکھا ہے۔اسما عباسی نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ پاکستان تحریک انصاف احتجاج کرے یا کوئی اور حکمت عملی اپنائے، عمران خان کو ان کی سزا پوری کیے بغیر کوئی ریلیف نہیں ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ سپیکر قومی اسمبلی...
    کراچی کے علاقے بغدادی میں عمارت گرنے سے 27 افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعے کی ابتدائی اطلاعی رپورٹ پولیس نے عدالت میں جمع کروادی۔اس رپورٹ میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کے 6 ڈائریکٹرز سمیت 14 ملزمان کو قصور وار قرار دیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق 1986 میں مالک نے 2 حصوں پر مشتمل گراؤنڈ پلس 5 کی عمارت تعمیر کی تھی، کافی عرصے سے اس عمارت کے دونوں حصے خستہ حال اور ناقابلِ رہائش تھے۔ لیاری میں 5 منزلہ عمارت گرنے سے ہوئی تباہی کے مناظرکراچی کے علاقے لیاری بغدادی میں 5 منزلہ عمارت گر گئی، جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہو گئے، عمارت منہدم ہونے سے ہوئی تباہی کی تصاویر سامنے آ گئیں۔ رپورٹ...
    سپیکر ملک محمد احمد خان نے مذاکرات کی تجویز کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اسے ایک "پسندیدہ پارلیمانی عمل" قرار دیا۔ اس موقع پر حکومت اور اپوزیشن نے باہمی مشاورت سے سینئر اراکینِ اسمبلی پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دینے پر اتفاق کیا، جو معاملے کے حل کیلئے مذاکراتی عمل کو آگے بڑھائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے 26 ارکانِ اسمبلی کیخلاف نااہلی ریفرنس کے معاملے پر سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے اہم پیشرفت کرتے ہوئے اسمبلی چیمبر میں اپوزیشن کے معطل ارکان اور حکومتی نمائندوں سے ملاقات کی۔سپیکر نے معطل ارکان کو شنوائی کا موقع فراہم کرتے ہوئے سیاسی افہام و تفہیم کے ماحول کو فروغ دینے کی کوشش کی۔ ملاقات کے...
    غزہ پٹی سے حماس کا خاتمہ ہو گا، نیتن یاہو اسرائیل پر دباؤ کے لیے یورپی یونین متحرک اسرائیل پر دباؤ کے لیے یورپی یونین متحرک یورپی یونین غزہ پٹی میں امدادی سامان کی فراہمی کے معاہدے کی ناکامی کی صورت میں اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کے لیے ایک لائحہ عمل طے کر رہی ہے، جس میں ان ممالک کو شامل کیا جا رہا ہے، جو اسرائیل پر دباؤ ڈال سکتے ہیں۔ یورپی یونین کی جانب سے اسرائیل پر دباؤ کے لیے بنائے جانے والے اس لائحہ عمل میں متعدد دیگر اقدامات بھی تجویز کیے گئے ہیں، جن میں تجارتی مراعات کی معطلی، اسلحے کی برآمد پر پابندی اور اسرائیل کی یورپی یونین کے ’’ہورائزن تحقیقاتی فنڈنگ پروگرام‘‘ تک رسائی...
    وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ اگر بانی پی ٹی آئی کے بیٹے گرفتار ہوتے ہیں تو وہ سیاسی طور پر نمایاں ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قاسم اور سلیمان عمران خان کے بیٹے ہیں اور انہیں تحریک انصاف میں شامل ہونے کا حق حاصل ہے   پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ اگر عمران خان کے بیٹے گرفتار ہوتے ہیں تو سیاسی طور پر ان کا قد بڑھ جائے گا۔ ان کے بقول یہ ایک فطری سیاسی عمل ہے پروگرام میں شریک پی ٹی آئی کے رہنما علی ظفر نے اس بات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ قاسم اور سلیمان کا پاکستان آنے کا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ غزہ جنگ بندی کے امکانات ماضی کی نسبت کہیں زیادہ روشن ہو چکے ہیں۔ملائیشیا میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فریقین کے درمیان کئی بنیادی شرائط پر اتفاق ہو چکا ہے اور اب صرف عملدرآمد کے طریقہ کار کو حتمی شکل دینا باقی ہے۔کوالالمپور میں جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کے اجلاس کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مارکو روبیو نے کہا کہ ہم جنگ بندی کے بہت قریب ہیں، بات چیت مثبت سمت میں آگے بڑھ رہی ہے، اگرچہ ہم یہ بھی جانتے ہیں کہ ماضی میں اسی مرحلے پر معاہدے ناکام ہو چکے ہیں، لیکن اس بار امید زیادہ ہے۔امریکی وزیر خارجہ نے...
    کوالالمپور(نیوز ڈیسک) امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کے امکانات پہلے سے زیادہ روشن ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فریقین کے درمیان کئی شرائط پر اتفاق ہو چکا ہے اور اب صرف عملدرآمد کے طریقہ کار پر بات باقی ہے۔ خبررساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق روبیو نے جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کے اجلاس کے موقع پر ملائیشیا میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: “ہم جنگ بندی کے قریب ہیں، بات چیت مثبت سمت میں بڑھ رہی ہے، اگرچہ ماضی میں اسی مرحلے پر مذاکرات ناکام ہو چکے ہیں۔” مارکو روبیو نے حماس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر حماس غیر مسلح ہونے کی...
    پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر کامران اکمل نے قومی ٹیم میں سلیکشن کے غیر شفاف عمل پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے موجودہ کرکٹ سسٹم کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ایک نجی اسپورٹس پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہر چار ماہ بعد کپتان، کوچ اور سلیکٹرز کی تبدیلی ہو رہی ہے، کوئی مربوط نظام دکھائی نہیں دیتا اور نہ ہی کوئی ایسا شخص ہے جو ٹیم کو درست سمت میں لے جائے کامران اکمل نے کہا کہ فیصلے چند افراد کی ذاتی پسند و ناپسند کی بنیاد پر کیے جا رہے ہیں جس کا خمیازہ پوری ٹیم کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے سلیکشن میں مستقل مزاجی نہ ہونے پر شدید مایوسی...
    لیجنڈری بھارتی گلوکارہ آشا بھوسلے کی موت کی خبریں سوشل میڈیا اور بھارتی میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد گلوکارہ کے بیٹے آنند بھوسلے کا بیان سامنے آگیا۔ گلوکارہ آشا بھوسلے کے انتقال سے متعلق افواہوں نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی، تاہم ان کے بیٹے آنند بھوسلے نے اس خبر کو غلط قرار دے کر واضح طور پر تردید کی ہے۔ آنند بھوسلے نے بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کی والدہ بالکل خیریت سے ہیں اور ان کی موت کی افواہ سراسر جھوٹ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ افواہ ایک فیس بک صارف کی جانب سے کی گئی پوسٹ کے ذریعے پھیلائی، جس میں آشا بھوسلے کی تصویر پر ہار لگا...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 جولائی ۔2025 )سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ چینی بحران پر کرپشن کا الزام تو نہیں لگا سکتے مگر یہ واضح طور پر نااہلی کا نتیجہ ہے ، پی ٹی آئی کا تحریک کا مقصد عمران خان کو جیل سے نکالنا تو تحریک کامیاب نہیں ہوگی، تحریک چلانے میں ملک کی بات ہونی چاہئے ایک انٹرویو میںانہوں نے کہا کہ 2016 میں پاکستان چینی برآمد کرتا تھا اورسبسڈی بھی دی گئی مگر پی ٹی آئی دورمیں غیردانشمندانہ فیصلوں سے چینی مہنگی ہوئی.(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ چینی کی درآمد یا برآمد دونوں صورتوں میں نقصان کسان کو ہوتا ہے اصل سوال یہ ہے کہ فائدہ کس کو پہنچ رہا...
    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ بے نظیر دور میں تھر کوئلے سے 2 پلانٹ لگانے کا منصوبہ بنایا تھا، 1996ء میں حکومت گئی تو سرمایہ کاروں کو بہت تنگ کیا گیا، 2008ء میں حکومت دوبارہ آئی تو سرمایہ کاروں نے پاکستان آنے سے منع کردیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ پاکستان کی انرجی باسکٹ ہے، 105 کلومیٹر کی ریلوے لائن بچھائی جارہی ہے، جو تھر کوئلہ دنیا بھر میں پہنچائے گی۔ کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 6 سال میں 3 کروڑ ٹن کوئلہ آئی پی پیز کو دے چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 6 سال میں کوئلے سے 31...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 جولائی ۔2025 )ملک کی کاروباری برادری نے فنانس ایکٹ 2026 اور مجوزہ صوبائی لیبر پالیسی میں شامل کاروبار مخالف اقدامات پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے 19 جولائی کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے. رپورٹ کے مطابق پاکستان کے بڑے تجارتی چیمبرز نے کہاہے کہ وہ 19 جولائی کو ملک گیر ہڑتال کریں گے تاکہ فنانس ایکٹ 2026 اور مجوزہ صوبائی لیبر پالیسیوں میں شامل کاروبار دشمن اقدامات کے خلاف احتجاج کیا جا سکے کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی) نے بتایا کہ یہ ہڑتال ملک بھر کی نمایاں تجارتی تنظیموں اور چیمبرز کے تعاون سے کی جا رہی ہے.(جاری ہے) کے سی سی آئی...
    امریکی فیڈرل اپیل کورٹ نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اپیل کو مسترد کرتے ہوئے نیویارک کی جیوری کے اُس فیصلے کو برقرار رکھا ہے، جس میں ٹرمپ کو مصنفہ ای جین کیرول سے جنسی زیادتی اور جھوٹ بولنے کا مرتکب قرار دیا گیا تھا۔ 3 رکنی اپیل بینچ نے جمعرات کو اپنا فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ یہ ثابت کرنے میں ناکام رہے کہ ضلعی عدالت نے مقدمے کے دوران کسی قانونی غلطی کا ارتکاب کیا یا اُن کے حقوق متاثر ہوئے۔ یہ مقدمہ 1996 کے اس واقعے پر مبنی تھا، جس میں ای جین کیرول نے الزام لگایا کہ ٹرمپ نے نیویارک کے برگڈورف گڈمین ڈیپارٹمنٹ اسٹور میں ان کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔ اس...
    ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی ایک ٹویٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہوں نے اسلام آباد کے پوش علاقے ایف سکس میں بیورلے سینٹر کے باہر ایک غریب خاتون کی ریڑھی ہٹا دی اور اس کی تصویر بھی پوسٹ کر دی۔ پوسٹ کی گئی تصویر میں پہلے اور بعد کا منظر دکھایا گیا تھا ایک تصویر میں دکھایا گیا کہ خاتون نے سڑک کے کنارے اپنی ریڑھی لگائی ہوئی ہے جس پر غباروں سمیت چند اشیاء بیچنے کے لیے رکھی ہیں جبکہ دوسری تصویر میں اس جگہ سے خاتون کی ریڑھی ہٹا دی گئی اور کیپشن میں لکھا کہ ’بیورلے سینٹر بلیو ایریا کے باہر‘۔ یہ پوسٹ وائرل ہوئی تو صارفین ڈی سی اسلام آباد کو...
    بلوچستان میں ایک بار پھر امن دشمنوں نے وار کر دیا، سرہ ڈاکئی میں دہشت گردوں نے9معصوم شہریوں کی جان لے لی،صدرمملکت آصف علی زرداری ، وزیراعظم شہبازشریف ودیگر نے واقعہ کی مذمت کی ہے۔اسسٹنٹ کمشنر ژوب نوید عالم نے بتایا کہ دہشت گردوں نے 9 مسافروں کو بسوں سے اتار کر اغوا کے بعد گولیاں مار کر قتل کیا، مقتولین کا تعلق پنجاب کے مختلف علاقوں سے ہے، لاشیں مل گئیں، مسافروں میں سے 2 کا تعلق دنیا پور سے ہے، عثمان طور اور جابر طور دونوں بھائی کوئٹہ میں رہائش پذیر تھے، والد کے انتقال پر گھر جارہے تھے۔بے گناہ شہریوں کو بیہمانہ طریقے سے قتل کرنا فتنہ الہندوستان کی کھلی درندگی ہے، اطلاع ملتے ہی سکیورٹی فورسز...
    ذرائع کے مطابق جی این میر نے واشنگٹن سے ایک بیان میں خبردار کیا کہ تنازعے کشمیر کو ہرگز نظرانداز نہیں کیا جا سکتا، ایسا کیا گیا تو اس کے سنگین نتائج نکلیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ ورلڈ کشمیر اویئرنیس فورم کے صدر ڈاکٹر غلام این میر نے عالمی طاقتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مداخلت کریں اور دہائیوں پرانے تنازعہ کشمیر کے پرامن حل کے لیے ایک جاندار کردار ادا کریں۔ ذرائع کے مطابق جی این میر نے واشنگٹن سے ایک بیان میں خبردار کیا کہ تنازعے کشمیر کو ہرگز نظرانداز نہیں کیا جا سکتا، ایسا کیا گیا تو اس کے سنگین نتائج نکلیں گے۔انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی بیش بہا قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا، یہ قربانیاں ایک...
    بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2025ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان ایک ایسی قوم ہے جو تہذیبوں کے سنگم پر واقع ہے، سی پیک تہذیبوں کو جوڑنے کا راستہ ہے، ہم موہنجو داڑو اور ٹیکسلا جیسے تاریخی ورثوں کے وارث ہیں، یہ وہ تہذیبیں ہیں جو محض تاریخ کا باب نہیں بلکہ ہمارے شعور، ہنر اور نوجوانوں کے افکار میں زندہ ہیں، حکومت نے ثقافت اور ورثے کی ڈیجیٹلائزیشن کا عمل شروع کر دیا ہے، مستقبل ڈیجیٹل روابط میں ہے، ڈیجیٹل میڈیا ہماری نئی راہداری ہے، عالمی تہذیبی اقدام کا وژن پیش کرنے پر صدر شی جن پنگ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ ان خیالات کا...
     اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک کی کاروباری برادری نے فنانس ایکٹ 2026 اور مجوزہ صوبائی لیبر پالیسی میں شامل کاروبار مخالف اقدامات پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے 19 جولائی کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔ڈان اخبار میں شائع خبر کے مطابق، پاکستان کے بڑے تجارتی چیمبرز نے جمعرات کے روز اعلان کیا ہے کہ وہ 19 جولائی کو ملک گیر ہڑتال کریں گے تاکہ فنانس ایکٹ 2026 اور مجوزہ صوبائی لیبر پالیسیوں میں شامل کاروبار دشمن اقدامات کے خلاف احتجاج کیا جا سکے۔کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی) نے بتایا کہ یہ ہڑتال ملک بھر کی نمایاں تجارتی تنظیموں اور چیمبرز کے تعاون سے کی جا رہی ہے۔کے سی سی...
    ذرائع کے مطابق حریت رہنما الطاف حسین وانی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ کشمیر کونسل ای یو کے چیئرمین علی رضا سید اور نائب صدر خالد محمود جوشی اور دیگر نے خطاب کیا۔ اسلام ٹائمز۔ کشمیر کونسل ای یو کے زیراہتمام برسلز میں ایک تقریب میں شہدائے کشمیر خصوصا معروف نوجوان رہنماء برہان مظفر وانی کو ان کے یوم شہادت پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق حریت رہنما الطاف حسین وانی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ کشمیر کونسل ای یو کے چیئرمین علی رضا سید اور نائب صدر خالد محمود جوشی اور دیگر نے خطاب کیا۔مقررین نے شہید برہان وانی سمیت تمام کشمیری شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے جدوجہد آزادی کشمیری کو ناقابل تنسیخ...
    بیجنگ(نیوز ڈیسک)بیجنگ میں منعقدہ بین الاقوامی فورم “سولائزیشن ایکسچینج اینڈ میوچل لرننگ” سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے پاکستان اور چین کے تاریخی تعلقات، مشترکہ تہذیبی ورثے اور ڈیجیٹل دور میں نئی جہتوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان صرف جغرافیائی ہمسائے نہیں بلکہ ہمارے درمیان صدیوں پر محیط تہذیبی اور ثقافتی رشتہ موجود ہے۔ “ہم چین کو ہمیشہ اپنا آئرن برادر کہتے ہیں، یہ صرف ایک نعرہ نہیں بلکہ ہماری باہمی وابستگی اور اعتماد کی علامت ہے۔” عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ شاہراہِ ریشم اب سی پیک کی صورت اختیار کر چکی ہے جو محض ایک تجارتی راستہ نہیں بلکہ تہذیبوں کو جوڑنے کا...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2025ء) خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہر ماں کی صحت، ہر بچے کا تحفظ اور ہر خاندان کی ترقی ہمارا قومی فرض ہے، ہماری توجہ اس بات پر مرکوز رہنی چاہیے کہ ہر ماں صحت مند ہو، ہر بچہ محفوظ ہو اور ہر خاندان کو ترقی کرنے کا موقع ملے۔ ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق خاتون اول نے ان خیالات کا اظہار عالمی یوم آبادی کے موقع پر اپنے پیغام میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو زچگی کی صحت، بچوں کی فلاح و بہبود اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے حوالے سے سنگین چیلنجز درپیش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تولیدی...
    واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن) ٹرمپ انتظامیہ کی جنوبی و وسطی ایشیا کے لیے پوائنٹ پرسن میری بِشوپنگ نے پاکستان کے ابھرتے ہوئے اہم معدنیات کے شعبے پر خصوصی توجہ مرکوز کرتے ہوئے، پاکستان اور  امریکہ کے درمیان اقتصادی تعاون کو بڑھانے پر زور دیا۔ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق رواں سال یونیورسٹی آف ڈسٹرکٹ آف کولمبیا میں منعقد ہونے والے سالانہ پاکستانی مینگو فیسٹیول سے خطاب کرتے ہوئے میری بِشوپنگ نے کہا کہ ’آگے دیکھتے ہوئے، ہم مشترکہ مفادات کے مختلف شعبوں میں اپنے تعاون کو جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں، اقتصادی محاذ پر ہم باہمی طور پر فائدہ مند تجارت اور خاص طور پر پاکستان کے ترقی کرتے ہوئے اہم معدنیات کے شعبے میں تجارتی مواقع کو بڑھانے...
    ڈبلن میں جاری آئرلینڈ کے انٹرپرووینشل ٹی20 ٹرافی کے 23ویں میچ میں منسٹر ریڈز کے کپتان اور آل راؤنڈر کرٹس کیمفر نے ناقابلِ یقین کارنامہ انجام دیتے ہوئے صرف 5 گیندوں پر 5 وکٹیں حاصل کر کے پروفیشنل کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کر دی۔ نارتھ ویسٹ ویریئرز کے خلاف کھیلتے ہوئے کیمفر نے 2.3 اوورز میں محض 16 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے اپنے دوسرے اور تیسرے اوور کی مسلسل گیندوں پر یہ کمال کیا۔ 12ویں اوور کی آخری دو گیندوں پر وکٹیں لینے کے بعد وہ ہیٹ ٹرک پوزیشن پر آ گئے، جسے انہوں نے تیسرے اوور کی پہلی گیند پر مکمل کیا۔ پھر اگلی دو گیندوں پر بھی نئے بیٹرز کو آؤٹ کر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بلوچستان واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد دشمن کو عبرت کا نشان بنا کر چھوڑیں گے۔بلوچستان کے علاقے سرہ ڈاکئی میں قومی شاہراہ پر پیش آنے والے دہشتگردی کے دل دہلا دینے والے واقعے پر ملک بھر میں غم و غصہ پایا جاتا ہے۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے واقعے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے دہشتگردوں کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان کر دیا ہے۔انہوں نے دہشتگردی کو بھارت کے اسپانسرڈ نیٹ ورک کا شاخسانہ قرار دیا اور کہا کہ نہتے مسافروں کو شناخت کے بعد فائرنگ کا نشانہ بنانا انسانیت کے خلاف بدترین جرم ہے۔محسن نقوی نے اس سفاکانہ عمل کو فتنۃ الہندوستان ...
    اسلام آباد(اوصاف نیوز) ملک بھر میں‌مون سون کی تباہ کن بارشوں کے باعث فضائی آپریشن بھی شدید متاثر ہوا ، موسم کی خرابی کی وجہ سے درجنوں پروازوں کی آمد و رفت میں تاخیر اور بعض کی روانگی منسوخ ہو گئی۔ ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق خراب موسم کے باعث 3 پروازوں کو متبادل ائیرپورٹس پر لینڈ کرایا گیا جبکہ 3 پروازیں منسوخ کر دی گئیں اور درجنوں پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔ قومی ائیرلائن کی پرواز PK-734 جو پیرس سے لاہور آ رہی تھی، اسے موسم کی خرابی کے باعث ملتان میں لینڈ کرایا گیا۔نجی ائیرلائن کی پرواز 674 جو کراچی سے اسلام آباد جا رہی تھی روانگی کے بعد موسم خراب ہونے پر واپس کراچی بلا لی گئی۔ اسی...
    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بلوچستان کے علاقے سرہ ڈاکئی میں قومی شاہراہ پر پیش آنے والے دہشتگرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے، جس میں نہتے اور بے گناہ مسافروں کو نشانہ بنایا گیا۔انہوں نے واقعے کو فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ سفاکیت کی انتہا ہے۔محسن نقوی نے اس دلخراش واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کی۔انہوں نے کہا کہ ہم دکھ کی اس گھڑی میں سوگوار خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ بے گناہ اور معصوم شہریوں کو نشانہ بنا...
    رہنما تحریک انصاف علی محمد خان کا کہنا ہے کہ اگر سلیمان یا قاسم خان آتے بھی ہیں تو خالصتاً اپنے والد یعنی ہمارے لیڈر سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائی کے لیے اپنا کوئی کردار ادا کرنے آئیں گے، مجھے نہیں لگتا کہ ان کا کوئی پولیٹیکل موٹیو ہے، دوسرا وہ آ رہے ہیں میں یہ کنفرم بھی نہیں کر سکتا۔  نیوز ہے جو تین چار دن سے چل رہی ہے لیکن اگر وہ آنا چاہیں تو ان کا حق ہے، ان کا آبائی ملک ہے، اپنے والد صاحب کے ساتھ یہاں ان کا بچپن گزرا ہے۔رہنما مسلم لیگ (ن) عقیل چوہدری نے کہا کہ کل بھی میں ایک شو میں تھا اور مجھ سے سوال ہوا تو میں...
    افغان طالبان بھارت سے مالی امداد لے کر پاکستان میں دہشتگردوں کی پشت پناہی کر رہے ہیں مالی امداد فتنۃ الخوارج(ٹی ٹی پی) اور بلوچ علیحدگی پسند گروہوں کو دی جاتی ہے، سابق جنرل سمیع سادات افغان طالبان اور بھارت کے گٹھ جوڑ سے متعلق سابق افغان جنرل نے ہوشربا انکشافات کیے ہیں۔افغان فوج کے سابق ڈائریکٹر ملٹری انٹیلی جنس اور اسپیشل آپریشنز فورسز کے کمانڈرجنرل سید سمیع سادات کے مطابق افغان طالبان بھارت سے مالی امداد لے کر پاکستان میں دہشتگردوں کی پشت پناہی کر رہے ہیں۔سابق جنرل سمیع سادات نے کہا کہ افغان طالبان پاکستان مخالف گروہوں کوسپورٹ کرتے ہیں۔ افغان طالبان کے بھارت سے قریبی تعلقات قائم ہیں۔انہوں نے یہ انکشاف بھی کیا کہ طالبان کو بھارت...
    لاہور (خصوصی نامہ نگار+ آئی این پی) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خاں نے 26 معطل ارکان کے خلاف آئینی ریفرنسز پر کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ ترجمان پنجاب اسمبلی کے مطابق، یہ ریفرنسز آئینِ پاکستان کے آرٹیکل 63(2) کو آرٹیکل 113 کے ساتھ ملا کر دائر کیے گئے ہیں، جن میں متعلقہ ارکان کی نااہلی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق سپیکر پنجاب اسمبلی کو یہ ریفرنسز باقاعدہ طور پر موصول ہو چکے ہیں، جن پر آئینی اور قانونی تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے شفاف کارروائی کی جا رہی ہے۔ اس حوالے سے سپیکر نے تمام 26 معطل ارکان اسمبلی کو ذاتی سماعت کا موقع فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سپیکر ملک محمد احمد...
    فائل فوٹو وزیرداخلہ محسن نقوی کی ابوظبی میں اماراتی ہم منصب شیخ سیف بن زاید سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں انسداد منشیات اور سیکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ جدید ٹیکنالوجی خصوصاً آرٹیفیشل انٹیلجنس کے ذریعے سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے پر گفتگو ہوئی۔ محسن نقوی کو امارات کےجدید سسٹمز، پولیس مانیٹرنگ سسٹم اور کارکردگی بہتر بنانے کے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔ ملاقات میں اعلیٰ اماراتی حکام اور پاکستانی وزیر داخلہ کے ہمراہ پاکستان حکام بھی شریک ہوئے۔
    فائل فوٹو وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ دہشتگردوں نے بزدل درندے ہونے کا ثبوت دیا، ہمارا جواب سخت ہوگا۔پنجاب جانے والی بسوں سے 9 مسافروں کو اغوا کے بعد قتل کرنے کے افسوس ناک واقعے پر اپنے بیان میں وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ پاکستانی شناخت پر معصوموں کا قتل ناقابل معافی جرم ہے۔انہوں نے کہا کہ بے گناہوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، ریاستی جنگ ہے، اس میں دوٹوک فیصلہ ہوگا۔میر سرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے تمام نیٹ ورک تباہ کریں گے۔
    لاہور: گروپ ایڈیٹر ایکسپریس ایاز خان کا کہنا ہے کہ اسپیکر نے بنیادی طور پر اراکین کو صفائی کا موقع نہیں دیا، انھوں نے خود کو صفائی کا موقع دیا ہے جس ملک احمد خان کو میں جانتا ہوں وہ اس حد تک جانے والے نہیں ہیں، ریفرنس میں اگر تین چار حکومتی ارکان بھی آ جاتے کیونکہ ظاہر ہے تالی ایک ہاتھ سے نہیں بج رہی ہوتی، ادھر سے اسی طرح سے جوابی چیزیں آ رہی ہوتی ہیں۔  ایکسپریس نیوز کے پروگرام ایکسپرٹس میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہم نے بہت سے مناظر دیکھے بھی ہیں وزرا تک وہاں بیٹھی نعرے لگا رہی تھیں۔  تجزیہ کار فیصل حسین نے کہا کہ نے کہ اگر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">  
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">شکارپور(نمائندہ جسارت)پولیس مقابلہ ایک ڈاکو ہلاک، ایک گرفتار، اسلحہ برآمد , ڈاکو نے گھیراؤ تنگ دیکھ کر خودکشی کرلی۔ ایس ایس پی شاہ زیب چاچڑ۔ تفصیلات کے مطابق شکارپور تھانہ ہمایوں کی حدود میں واقع گرڈ اسٹیشن کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ ہوا ایس ایس پی شکارپور شاہ زیب چاچڑ کے مطابق ڈاکو ایک شہری سے موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش کی اور فرار ہونے لگے پولیس بروقت موقع پر پہنچ گئی پولیس کو دیکھ کر ڈاکو قریبی گرڈ اسٹیشن میں جا چھپے،پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے گرڈ اسٹیشن کو گھیرے میں لے لیا،گھیرا تنگ ہونے پر ایک ڈاکو نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی جبکہ دوسرا ڈاکو گرفتار کرلیا گیا۔ ہلاک...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">فیصل آباد(وقائع نگارخصوصی)جماعت اسلامی کے ضلعی امیرپروفیسرمحبوب الزماںبٹ، جنرل سیکرٹری یاسراقبال کھاراایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ حالیہ بارشوں کے بعد واسا اور دیگرانتظامی اداروں کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے ساراشہرجوہڑ کی شکل اختیارکرگیاہے۔ بارشوں کی وجہ سے اکثر نشیبی علاقوں میں پانی بھر گیا ہے جس کی وجہ سے شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں۔سڑکوں پر پانی کی وجہ سے شہریوں کو آمدورفت میں شدیدمشکلات کا سامنا ہے ۔ نمازیوں کا مساجد تک جانامشکل ہوگیاہے،گندے پانی سے اٹھنے والے تعفن سے شہری بیماریوں کا شکار ہونا شروع ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ نے گزشتہ ہفتے دعویٰ کیا تھا کہ واسا نے مون سون سے پہلے آب نکاسی کا انتظام کرلیا ہے مگرحالیہ بارشوں نے واساکے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(کامرس رپورٹر) کمپٹیشن ایپلیٹ ٹربیونل نے ہوم ایپلائنسس بنانے والی معروف کمپنیوں کے خلاف کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے ، کمپنیوں کو، 9 کروڑ روپے جرمانے کی رقم 30 دن کے اندر قومی خزانے میں جمع کرانے کی ہدایت دی ہے۔ ٹربیونل نے اپنے فیصلے میں اس بات کی توثیق کی کمپنیوں نے اپنے ڈسٹری بیوٹرز پر ری سیل پرائس مینٹیننس یعنی صارفین کو فروخت کی قیمت کو فکس کر کے اور اس حوالے سے ڈسٹری بیوٹرز پر شرائط عائد کر کے کمپٹیشن کے قانون کی خلاف ورزی کی۔کمپٹیشن کمیشن نے دو بڑی کمپنیوں پر اپنے ڈیلرز کو متعین قیمت سے کم پر مصنوعات فروخت کرنے، صارف کو اپنے منافع میں سے رعایت دینے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (کامرس ڈیسک ) پاکستان چائنا جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے بدھ کے روز سیکرٹریٹ میں منعقدہ تھنک ٹینک سیشن کے دوران چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت دوطرفہ اقتصادی تعاون اور برآمدات میں اضافے کیلئے پنجاب کے فوڈ پراسیسنگ کے شعبے کی وسیع صلاحیت پر روشنی ڈالی۔پی سی جے سی سی آئی کے صدر نذیر حسین نے پنجاب کی بے مثال زرعی صلاحیت پر زور دیا جس نے قدر میں اضافے اور زرمبادلہ کی کمائی کو مضبوط بنانے کے لیے چینی سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی کی منتقلی کی دعوت دی۔انہوں نے کہا کہ پنجاب پاکستان کی کل فصلوں کا 57 فیصد حصہ یعنی17 ملین ہیکٹر سے زیادہ پر کاشت کرتا ہے جو ملک کی 80...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (کامرس ڈیسک) تاجر رہنماؤں نے سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کی جانب سے مالم جبہ میں پرتعیش کانفرنس کے انعقاد کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے ناقابل قبول بے حسی پر مبنی اور قومی وسائل کا زیاں قرار دیا ہے۔ایس ای سی پی نے گزشتہ ماہ مالم جبہ کے سیاحتی مقام پر رجسٹرار کانفرنس منعقد کی جس پر تقریباً 80 لاکھ روپے خرچ کیے گئے۔ کاروباری برادری کے رہنماؤں نے اقدام کو کاروباری طبقے کی توہین قرار دیتے ہوئے کہا کہ جب پورا ملک مالی دباؤ میں پسا ہوا ہو، جب ٹیکسوں، توانائی کی قیمتوں، کاروباری فیسوں، ریگولیٹری بوجھ اور مہنگائی سے عوام پریشان ہوں، ایسے وقت میں ایک ریگولیٹری ادارے کا یہ شاہانہ...
    حیدرآباد ،بارش کے بعدجمع ہونے والا پانی میونسپل کارپوریشن کے دعوئوں کی قلعی کھول رہاہے
    لاہور کے علاقے گوالمنڈی میں مکان کی بالائی منزل کی چھت گرنے سے 2 بچے اور 4 افراد ملبے تلے دب گئے، بالائی منزل لکڑی سے بنی ہوئی تھی، بارش کی وجہ سے خستہ حال ہوئی اور گرگئی۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور کے علاقے گوالمنڈی میں مکان کی چھت گرگئی۔ بالائی منزل کی چھت گرنے سے 2 بچے اور 4 افراد ملبے تلے دب گئے، بالائی منزل لکڑی سے بنی ہوئی تھی، بارش کی وجہ سے خستہ حال ہوئی اور گرگئی، اطلاع پر امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں، ریسکیو اہلکاروں نے تمام افراد کو بحفاظت ملبے کے نیچے سے نکال لیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق چھت گرنے کے واقعہ میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا، عمارت سے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: دنیا بھر میں ائیر لائنز کی مختلف غلطیاں سامنے آتی رہتی ہیں لیکن پاکستانی نجی ائیرلائن نے تو لاہور سے کراچی کے ڈومیسٹک مسافر کو پاسپورٹ اور ویزے کے بغیر ہی جدہ پہنچا دیا۔کراچی کے رہائشی ملک شاہ زین احمد نے بتایا کہ وہ فیکٹری کے معاملات کے سلسلے میں ایک ماہ تک لاہور میں تھا۔ 7 جولائی کو وہ واپس کراچی جا رہا تھا اور نجی ائیرلائن کی پرواز پی ایف 144 سے ٹکٹ حاصل کی۔وہ علامہ اقبال ائیرپورٹ پہنچے، بورڈنگ پاس لیا، گیٹ نمبر 13 سے بس کے ذریعے رن وے پرکھڑے جہاز میں سوار ہونےکے لیے پہنچے، جہاں ائیر لائن کے دو جہاز قریب قریب کھڑے تھے، رات ہونےکی وجہ سے دیگر مسافروں کے...
    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں راہنماؤں کے درمیان ملاقات کوالالمپور میں آسیان علاقائی فورم کی سائیڈ لائنز پر ہوئی۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کی ملاقات ہوئی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں راہنماؤں کے درمیان ملاقات کوالالمپور میں آسیان علاقائی فورم کی سائیڈ لائنز پر ہوئی۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا گیا، شنگھائی تعاون تنظیم کی وزراء کونسل کے اجلاس کے دوران دوبارہ ملاقات پر اتفاق کیا گیا۔
    دبئی ( نیوز ڈیسک)دبئی میں اب ایئر لائنز ٹکٹ کی خریداری میں کرپٹو کرنسی کا استعمال ہوسکے گا۔ اس حوالے سے دبئی ایئرپورٹ کے حکام کا عالمی کرپٹو حکام کے ساتھ معاہدہ ہوگیا ہے، جس کے تحت اماراتی ایئر لائنز کے ٹکٹس کی خریداری کیلئے کرپٹو کرنسی قابل قبول ہوگی۔ حکومت دبئی کے مطابق دبئی ڈیوٹی فری میں بھی کرپٹو کرنسی سے شاپنگ ممکن ہوگی۔ دبئی کے حکام پُرعزم ہیں کہ دبئی کا ڈیجیٹل وژن کرپٹو کرنسی سے مربوط ہوگا۔ مزید پڑھیں:ایشیا کپ ہاکی بھارت ،پاکستان ٹیم کاتحفظ یقینی بنائیں گے، رانا مشہود
    کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 6 کے فلیٹ میں ناقابل شناخت حالت میں مردہ پائی گئی اداکارہ کے بھائی کو میت حوالے کردی گئی ہے۔ اداکارہ حمیرا اصغر کے بھائی نوید اصغر شام کو لاہور سے کراچی پہنچے جس کے بعد انہوں نے پولیس سے رابطہ کر کے قانونی کارروائی مکمل کی اور پھر چھیپا فاؤنڈیشن نے میت حوالے کردی۔ رمضان چھیپا کے ہمراہ میڈیا یسے گفتگو کرتے ہوئے نوید اصغر نے کہا کہ میری بہن خودار تھی، اللہ اس کی مغفرت فرمائے اور آگے کی منازل کو آسان فرمائے۔ انہوں نے کہا کہ یہ غلط خبر ہے کہ ہم نے بہن سے لاتعلقی کی، ہم گزشتہ تین روز سے پولیس اور چھیپا سے مسلسل رابطے میں تھے اور میت وصول کرنے...
    وزیراعظم شہباز شریف نے نیشنل ٹیرف کمیشن کے قانونی، انتظامی اور ادارہ جاتی کاموں کی فوری تشکیل نو کی ہدایت کی ہے۔وہ اسلام آباد میں نیشنل ٹیرف کمیشن کی کارکردگی سے متعلق اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ادارے کو مزید موثر بنانے کے لیے کمیشن کی حالیہ کارکردگی کا تیسرے فریق سے جائزہ لیا جائے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ نئے ٹیرف نظام کے تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے نیشنل ٹیرف کمیشن کی جدید خطوط پر تنظیم نو ضروری ہے۔وزیر اعظم نے زور دیا کہ این ٹی سی کے پاس گھریلو کاروبار، درآمدات، برآمدات اور مارکیٹ کے منظر نامے سے متعلق تمام زمینی حقائق کو مؤثر طریقے سے جمع کرنے کی صلاحیت...
    یوٹیوب نے 15 جولائی سے اپنے مونیٹائزیشن پالیسی میں تبدیلیوں کا اعلان کیا ہے جس سے بہت سارے صارفین کو اس پلیٹ فارم سے ہونے والی کمائی سے ہاتھ دھونا پڑسکتا ہے۔ یوٹیوب کے مطابق ان تبدیلیوں کا مقصد غیر مستند، غیر معیار اور مصنوعی ذہانت کی مدد سے بنائے جانے والی ویڈیوز کو روکنا ہے۔ یوٹیوب اب صرف ایسے مواد کو مونیٹائز کرے گا جس میں اصلیت، تخلیقی محنت اور انسانی عمل دخل واضح ہو۔ یہ بھی پڑھیے: عدالتی حکم پر بلاک ہونے والے 27 یوٹیوب چینلز تک کیا وی پی این کے ذریعے رسائی ممکن ہے؟ یوٹیوب کا کہنا ہے کہ نئے اصول ان ویڈیوز کو نشانہ بنائیں گے جو آج کے دور میں ‘غیر مستند’ سمجھی جاتی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2025ء)وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی نے کہاہے کہ تعلیم یافتہ خواتین کو معاشی طور پر بااختیار بنایا جا رہا ہے اور ان کی شرکت قومی ترقی کے لیے ناگزیر ہے۔علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں پاکستان کی نان فارمل ایجوکیشن رپورٹ 2023-24 کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمانِ خصوصی وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی تھے۔تقریب کے دوران، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے باضابطہ طور پر رپورٹ کا اجرا کیا اور اسے نان فارمل ایجوکیشن کے شعبے میں پالیسی سازی اور ڈیٹابیس کی تیاری کے لیے ایک اہم سنگِ میل قرار دیا۔وفاقی سیکریٹری تعلیم، ندیم محبوب نے بھی تقریب میں شرکت...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">وٹامن سی کی کمی ایک سنجیدہ مگر اکثر نظر انداز کی جانے والی حالت ہے، جو نہ صرف جسمانی صحت کو متاثر کرتی ہے بلکہ ذہنی کیفیت پر بھی اثر ڈالتی ہے۔اس کی بنیادی وجہ متوازن غذا کا فقدان ہے، خاص طور پر جب غذا میں تازہ پھل اور سبزیاں شامل نہ ہوں۔ تاہم کچھ کم واضح عوامل بھی اس کمی کا باعث بن سکتے ہیں، جیسے تمباکو نوشی، گردوں کی بیماریاں، کچھ مخصوص ادویات، اور زخم کے بعد جسم کی مرمت کی ضرورت۔ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ انسانی جسم نہ تو خود وٹامن سی بناتا ہے اور نہ ہی اسے ذخیرہ کر سکتا ہے، اسی لیے اس کا روزانہ کی بنیاد پر استعمال ضروری ہے۔ خواتین...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نئی دہلی: کانگریس کے سینئر رہنما ششی تھرور نے کہا کہ ایمرجنسی کو بھارت کی تاریخ کے صرف ایک سیاہ باب کے طور پر یاد نہیں کیا جانا چاہیے، بلکہ اس کے سبق کو پوری طرح سمجھنا چاہیے۔جمعرات کو ملیالم روزنامہ دیپیکا میں ایمرجنسی پر شائع ہونے والے ایک مضمون میں کانگریس ورکنگ کمیٹی کے رکن نے 25 جون سنہ 1975 اور 21 مارچ سنہ 1977 کے بیچ اس وقت کی وزیر اعظم اندرا گاندھی کی طرف سے اعلان کردہ ایمرجنسی کے ‘سیاہ دور’ کو یاد کیا۔اسی کے ساتھ انہوں نے کہا کہ نظم و ضبط اور نظام کے لیے کی جانے والی کوششیں اکثر ظلم کے ایسے کاموں میں بدل جاتی ہیں جن کا کوئی جواز نہیں...
    کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس فیز 6 خیابان اتحاد میں واقع فلیٹ سے ملنے والی اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش تقریباً 9 ماہ پرانی ہونے کا انکشاف ہوا ہے، جس کے بعد کیس معمہ بن گیا اور کئی سوالات کھڑے ہوگئے، پولیس نے رات گئے فلیٹ کو ڈی سیل کرکے مزید شواہد اکھٹا کیے لیکن کوئی خاطر خواہ پیش رفت نہ ہوسکی، آج لواحقین کا لاش وصول کرنے کا امکان ہے لیکن تاحال کوئی بھی شخص کراچی نہیں پہنچ سکا۔ ادکارہ حمیرہ اصغر علی کی موت معمہ بن گئی، لاش 6 ماہ نہیں تقریباً 9 ماہ پرانی نکلی، اداکارہ حمیرا کے والد اصغر سے ٹیلی فونک رابطہ کیا گیا، حمیرا کے گھر والے میت وصول کرنے پر رضا مند ہوگئے،...
    بھارت کے اعتراضات کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر محسن نقوی نے کونسل کا سالانہ اجلاس بنگلہ دیش کے دارالخلافے ڈھاکہ میں طلب کر لیا۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو ایشین کرکٹ کونسل کی صدارت مل گئی، محسن نقوی نئے صدر ہوں گے میڈیا رپورٹس کے مطابق اے سی سی کا سالانہ جنرل اجلاس 24 جولائی کو ڈھاکا میں منعقد ہو گا اور اس حوالے سے ایشین کرکٹ کونسل نے رکن ممالک کو نوٹس بھیجوادیے گئے ہیں۔ محسن نقوی نے اجلاس طلب کیا ہے جو پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹی 20 سیریز کے دوران ہوگا۔ ان دنوں رکن ممالک کو بھی مدعو کیا جائے گا۔ یہ بات بھی اہم ہے کہ...
    لاہور( نیوز ڈیسک) وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی دور میں عثمان بزدار، پرویز الہٰی اور فرح گوگی نے گندم کا پیسہ کھایا۔ عظمیٰ بخاری نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ایک فتنہ گروپ کا کام سازش کرنا اور فیک نیوز پھیلانا ہے، بڑے بڑے دانشور آڈٹ رپورٹ پڑھے بغیر تبصرے کر رہے ہیں۔ وزیرِ اطلاعات پنجاب نے کہا کہ ستھرا پنجاب کے بعد اب پنجاب سدھار نے کی مہم شروع کردی گئی ہے، پنجاب میں امن و امان برقرار رکھنا حکومت کی ذمے داری ہے۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ لاہور میں ڈکیتی کے واقعات کی شرح میں 43 فیصد سے زائد کمی ہوئی ہے، گجرات میں ڈکیتی کے واقعات کی شرح 23.5 فیصد...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2025ء)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان نے مالی سال 2024-25 کے اختتام پر ملکی تاریخ میں پہلی بار 1046 ارب روپے کے ریکارڈ ترقیاتی اخراجات کیے جو ایک تاریخی سنگ میل ہے، سخت مالی حالات کے باوجود وفاقی حکومت نے ترقیاتی اہداف کامیابی سے حاصل کیے، ترقیاتی بجٹ کا 96 فیصد حصہ موثر طریقے سے خرچ کیا گیا جو شفافیت، کارکردگی اور منصوبہ بندی کی کامیابی کا ثبوت ہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار جمعرات کو یہاں ماہانہ ترقیاتی رپورٹ پر میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔ احسن اقبال نے وزارت منصوبہ بندی کی ٹیم کو بجٹ کے بروقت...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2025ء)وفاقی وزیر توانائی (پاور ڈویڑن) سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایت پر گڈ گورننس اور اصلاحات کے آغاز کے ایک سال کے اندر 591 ارب روپے کے نقصانات کو کم کرکے 399 ارب روپے پر لانے میں کامیاب ہوئے ہیں، مالی سال 2023-24ء کے دوران حکومت کے زیر انتظام 10 تقسیم کار کمپنیوں نے ملک اور ٹیکس دہندگان پر 591 ارب روپے کا بوجھ ڈالا تھا، ایک سالہ اصلاحات کے آغاز سے اس نقصان کو کم کرنے میں تاریخ میں پہلی مرتبہ کامیابی ملی ہے، بورڈ کے اراکین کی تعیناتی کا عمل بھی شفاف بنایا گیا ہے، لیسکو نے بجلی چوری کا بہت...
    فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد پراکسیز کے خلاف فیصلہ کن کارروائی ناگزیر ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری)، کی زیر صدارت جی ایچ کیو راولپنڈی میں کور کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں ملکی داخلی و خارجی سلامتی، علاقائی صورتحال، اور قومی دفاعی حکمت عملی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ کانفرنس کا آغاز حالیہ دہشت گردانہ حملوں میں شہید ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی سے کیا گیا۔ فورم نے بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والی دہشتگرد تنظیموں کے ہاتھوں ہونے والے ان بزدلانہ حملوں کی شدید مذمت کی اور اس عزم...
    لیاری میں پانچ منزل رہائشی عمارت زمین بوس ہونے کے واقعہ کا مقدمہ درج، پولیس نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے سینیئر افسران  اور متاثرہ عمارت کے مالکان کو حراست میں لے لیا۔ رپورٹ کے مطابق 4 چولائی کو بغدای تھانے کے علاقے لیاری بغدادی فداحیسن شیخا روڈ پر واقع پانچ منزلہ خستہ حال رہائشی عمارت زمین بوس ہو گئی تھی جس کے ملبے تلے دب کر11 خواتین سمیت 27 افراد جاں بحق اور 11 افراد زخمی ہوگئے تھے۔ گزشتہ روزمیں پانچ منزل رہائشی عمارت زمین بوس ہونے کے واقعہ مقدمہ درج کرلیا گیا، مقدمے میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے سیینئرافسران اورعمارت کے مالکان کو نامزد کیا گیا۔ پولیس کی جانب سے رہائشی عمارت زمین بوس ہونے کے واقعہ...
    اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2025ء) تیز رفتار کار ٹائر برسٹ ہونے کے باعث موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی، 8 سالہ بچے سمیت 2 افرادجاں بحق، تیسرا شخص شدید زخمی ہو گیا، ریسکیو زرائع کے مطابق پاکپتن روڈ نزد اللّٰہ پور کے پاس کار ٹائر برسٹ ہونے کے باعث موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی۔(جاری ہے) حادثہ ٹائر برسٹ ہونے کی وجہ سے پیش آیا. حادثہ میں موٹر سائیکل پر سوار 35 سالہ اعظم اور 8 سالہ بچہ عدیل جاں بحق ہوگئے جبکہ تیسرا 30 سالہ عمر شدید زخمی ہو گیا۔اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔ پولیس نے ضروری کاروائی شروع کر دی. ریسکیو ٹیموں نے زخمی کو فوراً...
    لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔10 جولائی ۔2025 )لاہور کی الیکٹر انکس مارکیٹ ہال روڈ جو طویل عرصے سے پاکستان میں الیکٹرانکس ریٹیل کا مرکز سمجھا جاتا تھا شمسی توانائی سے چلنے والے آلات کے فروغ پزیر بازار میں تبدیل ہو گیا ہے ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق، دکانیں اب نمایاں طور پر شمسی پنکھے، شمسی لائٹس، اور توانائی کی بچت کرنے والے دیگر گیجٹس کی نمائش کرتی ہیں شہر کے دیگر بڑے الیکٹرانکس مراکز جیسے عابد مارکیٹ، جوہر ٹاﺅن اور ٹاﺅن شپ کی دکانیں بھی سولر پینلز، انورٹرز اور بیٹریوں کے علاوہ شمسی توانائی سے چلنے والے کولنگ اور حرارتی آلات سے بھری ہوئی ہیں یہ تبدیلی پورے جنوبی ایشیائی ملک میں بجلی کے نرخوں میں ہوشربا اضافے اور...
    ---فائل فوٹو وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ 24-2023ء کے اندر بجلی تقسیم کار کمپنیوں میں 591 ارب روپے کے نقصانات ہوئے، اگر یہ نقصانات نہ ہوتے تو ملک کا قرضہ اتارنے میں آسانی ہوتی۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اویس لغاری نے کہا کہ گڈ گورننس کی بدولت ہم پاور ڈسٹری بیوشن کے اندر نقصانات کو کم کرنے میں کامیاب ہوئے، پچھلے سال 591 ارب کے نقصان کو کم کرکے 399 ارب تک لے آئے ہیں، ہم نے 100 ارب کے نقصانات کو کم کرنے کا ٹارگٹ رکھا تھا، پچھلے سال تمام ڈسکوز نے 315 ارب روپے ریکور نہیں کیے تھے، 276 ارب روپے کی بجلی چوری ہے۔ اپریل میں پاکستان خطے میں سب سے...
    اجلاس میں سرفراز بگٹی نے کہا کہ گڈ گورننس اور بہتر کارکردگی کیلئے اصلاحات ناگزیر ہیں۔ اصلاحاتی ایجنڈے کو ہر صورت میں آگے بڑھائیں گے تاکہ حکومتی نظام پر عوام کا اعتماد بحال ہو۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ صوبے میں گڈ گورننس اور مؤثر سروس ڈلیوری کے قیام کے لئے بڑے پیمانے پر اصلاحات ناگزیر ہو چکی ہیں۔ اس مقصد کے لئے ہم اصلاحاتی ایجنڈے کو ہر صورت میں آگے بڑھائیں گے تاکہ حکومتی نظام پر عوام کا اعتماد بحال ہو۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کوئٹہ میں تمام محکموں کے انتظامی سیکرٹریز کے اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، ایڈیشنل چیف...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2025ء) وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان وزیراعظم محمد شہباز شریف کی قیادت میں ایسے اہم شعبوں میں اصلاحات متعارف کروا رہی ہے جن میں ٹیکس اصلاحات، توانائی کا استحکام، ریاستی اداروں کی تنظیم نو اور نجکاری شامل ہیں تاکہ معیشت کو مستحکم اور پائیدار بنیادوں پر استوار کیا جا سکے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار جمعرات کووزارت قومی صحت خدمات، ضوابط و ہم آہنگی کے زیر اہتمام اسلام آباد میں منعقدہ عالمی یوم آبادی کی ایک اعلیٰ سطحی قومی تقریب سے خطاب کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر برائے صحت سید مصطفیٰ کمال، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2025ء) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان نے مالی سال 2024-25 کے اختتام پر ملکی تاریخ میں پہلی بار 1046 ارب روپے کے ریکارڈ ترقیاتی اخراجات کیے جو ایک تاریخی سنگ میل ہے، سخت مالی حالات کے باوجود وفاقی حکومت نے ترقیاتی اہداف کامیابی سے حاصل کیے، ترقیاتی بجٹ کا 96 فیصد حصہ موثر طریقے سے خرچ کیا گیا جو شفافیت، کارکردگی اور منصوبہ بندی کی کامیابی کا ثبوت ہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار جمعرات کو یہاں ماہانہ ترقیاتی رپورٹ پر میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔ احسن اقبال نے وزارت منصوبہ بندی کی ٹیم کو بجٹ کے...
    چین سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے 22 سالوں سے اپنا میک اپ نہیں ہٹایا تھا جس کی وجہ سے ان کے چہرے میں عجیب تبدیلی آگئی ہے۔ آدیٹی سینٹرل کی رپورٹ کے مطابق 37 سالہ خاتون گاو اس وقت سوشل میڈیا پر صارفین کی توجہ کا مرکز بنی جب انہوں نے انکشاف کیا کہ انہوں نے گزشتہ 22 سال کے دوران میک اپ صحیح طریقے سے نہیں ہٹایا، جس کے نتیجے میں ان کے چہرے پر شدید الرجی اور سوجن پیدا ہو گئی۔ گاو نے سوشل میڈیا پر اپنی کہانی شیئر کی تاکہ دوسروں کو میک اپ کے بعد چہرہ باقاعدگی سے صاف کرنے کی اہمیت سے آگاہ کر سکیں۔ ان...
    ایرانی صدر مسعود پزیشکیان نے کہا ہے کہ تہران کا بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (IAEA) سے تعاون اس ادارے کے دہرے معیار کے خاتمے سے مشروط ہے، ایران مستقبل میں کسی بھی جارحیت کا بھرپور اور فیصلہ کن جواب دے گا۔ یہ بھی پڑھیں: اسرائیل نے مجھے قتل کرنے کی کوشش کی، ایرانی صدر جنگ کے دوران کی تفصیلات سامنے لے آئے صدر پزیشکیان نے یورپی کونسل کے صدر انتونیو کوسٹا سے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران کہا کہ ایران کا آئی اے ای اے کے ساتھ تعاون ہمیشہ اصولوں پر مبنی رہا ہے، لیکن اس کا تسلسل اس بات پر منحصر ہے کہ ایران کے جوہری معاملے پر دوہرے معیار کا خاتمہ کیا جائے، دشمنانہ اقدامات کے اعادے پر ایران...
    لیاری میں منہدم ہونے والی عمارت میں 25 سالہ راشد زندہ بچ جانے والے خوش نصیبوں میں سے ایک ہے۔ رپورٹ کے مطابق راشد حادثہ کے روز عمارت کی چھت پر تھا اس کے اہل خانہ نے عمارت میں لرزش شروع ہونے پر اسے آوازیں دیں لیکن وہ چھت پر اپنے اوزار نکالنے میں مصروف رہا۔ گھر والے عجلت میں عمارت سے نکلنے میں کامیاب ہوگئے، اسی دوران عمارت منہدم ہوگئی اور راشد چھت پر ہونے کی وجہ سے ملبے تلے دبنے سے بچ گیا۔ راشد نے ایکسپریس کو بتایا کہ اس نے قیامت صغریٰ کا منظر دیکھا عمارت کے ڈھانچے میں جگہ جگہ لاشیں دبی ہوئی تھی ایک لاش کا سر عمارت کے ڈھانچے میں پھنسا ہوا اور دھڑ...
    کراچی کے علاقے ڈیفنس میں اپنے فلیٹ سے مردہ اور ناقابل شناخت حالت میں ملنے والی اداکارہ کا ایک پرانا انٹرویو سامنے آیا جس میں انہوں نے انٹرٹینمٹ انڈسٹری میں آنے اور اس دوران فیملی چلینجز سے نبردآزما ہونے سے متعلق گفتگو کی ہے۔ اداکارہ حمیرا اصغر علی ایکسپریس انٹرٹینمنٹ کے پروگرام کا حصہ بنیں جس میں انہوں نے اینکر و میزبان حسن کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے اپنی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر بات کی تھی۔ اداکارہ نے بتایا کہ سب سے زیادہ سپورٹ والدہ کی طرف سے ملی، بچپن میں جب ٹیچرز نے والدین کو بلاکر میری آرٹ کی صلاحیتوں کا بتایا تو امی نے سپورٹ کرنے کا فیصلہ کیا اور پھر میں نے فائن آرٹس پڑھنے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد : وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے بجلی چوری کے مسئلے پر گفتگو کرتے ہوئے ایک بڑا انکشاف کیا ہے کہ ملک میں صرف عام یا غریب افراد ہی نہیں بلکہ بڑے صنعتی ادارے، اور یہاں تک کہ فرنس آئل پلانٹس بھی اس جرم میں ملوث پائے گئے ہیں۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اویس لغاری نے کہا کہ مالی سال 2023-24 کے دوران ڈسکوز نے ملک پر 591 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالا۔ اگر یہ نقصانات نہ ہوتے تو قرضوں کے بوجھ سے نجات حاصل کرنے میں بڑی پیش رفت ہو سکتی تھی۔انہوں نے کہا کہ حکومت اور کابینہ کو جب یہ اعداد و شمار پیش کیے گئے تو سب نے شدید تشویش کا...
    ارباز خان:ڈی جی پی آر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات عظمیٰ بخاری نے کہا کہ محرم الحرام میں پنجاب حکومت نے مثالی انتظامات کیے۔ انہوں نےعلمائے کرام، اہلِ تشیع کمیٹی اور پولیس افسران کی بہترین کارکردگی کو سراہا۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ "ستھرا پنجاب" کے بعد اب "سدھرا پنجاب" مہم کا آغاز کیا جا چکا ہے۔ اسلحہ کی نمائش اور بدمعاشی کرنے والوں کے خلاف شکنجہ مزید سخت کر دیا گیا ہے۔ لاہور میں 229 ٹریفک حادثات؛ 280 افراد زخمی  وزیر اطلاعات نے سی سی ڈی کی کارکردگی کو مؤثر قرار دیتے ہوئے کہا کہ لاہور میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی آئی ہے، اور اب تک 1509 اشتہاری...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2025ء) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان نے مالی سال25-2024 کے دوران سخت مالی حالات کے باوجود ترقیاتی اخراجات میں تاریخی سنگِ میل عبور کر لیا ہے اور 1,146 ارب روپے خرچ کرتے ہوئے ملکی تاریخ کی بلند ترین ترقیاتی سرمایہ کاری کا ریکارڈ قائم کیا ہے۔جمعرات کو ماہانہ ترقیاتی رپورٹ کی تقریب رونمائی کے موقع پر خطاب میں انہوں نے کہاکہ پاکستان نے مالی سال کے دوران سخت مالی حالات کے باوجود ترقیاتی اخراجات میں ایک تاریخی سنگِ میل عبور کر لیا ہے، اور ایک ہزار ارب روپے سے زائد کی رقم ترقیاتی مد میں خرچ کی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2025ء) وفاقی وزیر برائے قومی صحت سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ صحت کے شعبہ میں بہتری کےلئے اقدامات کئے جارہے ہیں ، بیماریوں سے بچائو کےلئے احتیاط ضروری ہے۔ انہوں نے جمعرات کو عالمی یوم آبادی کے حوالے سے منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں آبادی کا بڑھتا ہوا تناسب قومی بحران بن چکا ہے، ہر سال 61 لاکھ سے زائد افراد کا اضافہ تشویشناک ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان آبادی کے لحاظ سے دنیا کا پانچواں بڑا ملک بن چکا ہے، پانچ سال بعد ہم آبادی کے لحاظ سے انڈونیشیا کو پیچھے چھوڑ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں...
    وزیرداخلہ محسن نقوی نے صدر آصف زرداری کی تبدیلی سے متعلق خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے صدر پاکستان بننے سے متعلق کوئی خیال موجود نہیں ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہم  جانتے ہیں   کہ صدر آصف زرداری،وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو نشانہ بنانے والی مہم  کے پیچھے کون ہے۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ میں واضح طور پر کہنا چاہتا ہوں کہ صدر آصف زرداری سے استعفیٰ سے متعلق کوئی بحث نہیں ہوئی، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے صدر پاکستان بننے سے متعلق کوئی خیال موجود نہیں ہے۔ انہوں نے کہا...
    بانی پی ٹی آئی کو ان کے بچے اور ان کی بہنیں رہائی نہیں دلوا سکتے، عمران خان کی رہائی خود ان پر منحصر ہے۔ سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اپنے بچوں کو سیاست میں لانا چاہتے ہیں، ان کے بچے ضرور پاکستان آئیں، تحریک چلانا چاہتے ہیں تو چلائیں۔عرفان صدیقی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے بچے قانون کے دائرے میں رہ کر کام کریں تو اعتراض نہیں، ان کے بچوں کے آنے سے کوئی طوفان نہیں آئے گا۔  انہوں نے کہا کہ آصف زرداری ریاست کے سربراہ کی حیثیت سے اچھے طریقے سے کام کر رہے ہیں، انہوں نے حکومت کے لیے مشکلات پیدا نہیں کیں وہ مدبر شخص ہیں۔سینیٹر عرفان...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ نے 9مئی کیسز کو یکجا کرنے سےمتعلق اپیل پر فوادچودھری کی درخواست مسترد ہونے کا لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم  قرار دیدیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں فوادچودھری کی 9مئی کیسز کو یکجا کرنے سےمتعلق اپیل پر سماعت  ہوئی،چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 3رکنی بنچ نے سماعت کی،فوادچودھری کی درخواست مسترد ہونے کا لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم  قرار دیدیا گیا،سپریم کورٹ نے معاملہ واپس لاہور ہائیکورٹ کو بھیج دیا۔  لاہور ہائیکورٹ: قتل کے مقدمے میں 100 سال سزا پانے والے مجرم کی اپیل خارج عدالت نے کہاکہ فوادچودھری کی درخواست لاہور ہائیکورٹ میں زیرالتوا تصور ہوگی،لاہور ہائیکورٹ ریمانڈبیک کئے گئےکیس کے ساتھ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وزارت صحت کے زیر اہتمام عالمی یوم آبادی کے موقع پر منعقدہ کانفرنس میں وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے ملک میں بڑھتی ہوئی آبادی کو قومی بحران قرار دیتے ہوئے فوری اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔کانفرنس میں ملک بھر سے صحت اور آبادی کے ماہرین کے ساتھ ساتھ مذہبی اسکالرز نے بھی شرکت کی۔وزیر صحت نے کہا کہ پاکستان آبادی کے لحاظ سے دنیا کا پانچواں بڑا ملک بن چکا ہے، جہاں ہر سال 61 لاکھ سے زائد افراد کا اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ موجودہ رجحانات کے مطابق پانچ سال بعد پاکستان انڈونیشیا کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کا چوتھا سب سے بڑا ملک بن جائے گا۔مصطفیٰ کمال نے...
    فائل فوٹو ریلوے حکام نے سیکیورٹی خدشات کی بنا پر کوئٹہ سے روانہ ہونے والی دو ٹرینیں منسوخ کردیں۔محکمہ ریلویز کے مطابق کوئٹہ سے 10جولائی کو پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس اور کراچی جانے والی بولان میل کو سیکیورٹی خدشات کی بنا پر منسوخ کردیا گیا ہے۔ریلوے حکام نے مسافروں سے کہا ہے کہ وہ اپنے ٹکٹوں کے ریفنڈ حاصل کرلیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل پشاور سے بدھ کو کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس بھی منسوخ کردی گئی تھی۔
    ذرائع کے مطابق ڈوگرہ مہاراجہ ہری سنگھ کے فوجیوں نے 13 جولائی 1931ء کو 22 کشمیریوں کو گولیاں مار کر شہید کر دیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے 13 جولائی کو ”یوم شہدائے کشمیر“ کے موقع پر علاقے میں مکمل ہڑتال کی کال دی ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈوگرہ مہاراجہ ہری سنگھ کے فوجیوں نے 13 جولائی 1931ء کو 22 کشمیریوں کو گولیاں مار کر شہید کر دیا تھا۔ شہید ہونے والے یہ افراد ان ہزاروں لوگوں میں شامل تھے جو عبدالقدیر نامی ایک شخص کے خلاف مقدمے کی سماعت کے موقع پر سرینگر سینٹرل جیل کے باہر اکھٹے ہوئے تھے جس نے کشمیری عوام کو ڈوگرہ حکمرانی کے خلاف اٹھ...
    افغان فوج کے سابق ڈائریکٹر ملٹری انٹیلی جنس کا کہنا ہے کہ طالبان کو بھارت سے مالی امداد ملتی ہے، جو فتنۃ الخوارج اور بلوچ علیحدگی پسند گروہوں کو دی جاتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ افغان طالبان اور بھارت کے گٹھ جوڑ سے متعلق سابق افغان جنرل نے ہوشربا انکشافات کیے ہیں۔افغان فوج کے سابق ڈائریکٹر ملٹری انٹیلی جنس اور اسپیشل آپریشنز فورسز کے کمانڈر جنرل سید سمیع سادات کے مطابق افغان طالبان بھارت سے مالی امداد لے کر پاکستان میں دہشتگردوں کی پشت پناہی کر رہے ہیں۔ سابق جنرل سمیع سادات نے کہا کہ افغان طالبان پاکستان مخالف گروہوں کو سپورٹ کرتے ہیں۔ افغان طالبان کے بھارت سے قریبی تعلقات قائم ہیں۔ انہوں نے یہ انکشاف بھی کیا کہ طالبان کو بھارت...
    پاکستان کا پانی روکنے کی دھمکی دینے والے بھارت کو اپنا پانی بند ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ چین کے ڈیم منصوبے نے بھارت میں خوف کی فضا پیدا کردی ہے اور بھارتی سیاستدان اس منصوبے کا ’پانی کا ایٹم بم‘ قرار دے رہے ہیں۔ بھارتی ریاست اروناچل پردیش کے وزیراعلیٰ پیما کھنڈو نے چین کے زیر تعمیر میگا ہائیڈرو پاور ڈیم کو بھارت کے لیے ”پانی کا ایٹم بم“ قرار دیتے ہوئے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر چین نے اچانک پانی چھوڑ دیا تو آسام اور اروناچل کے قبائلی علاقوں میں تباہی مچ جائے گی۔ بھارتی خبر رساں ادارے ”پی ٹی آئی“ کو انٹرویو دیتے ہوئے پیما کھنڈو نے چین کے 137 ارب ڈالر مالیت کے...