2025-09-22@04:32:57 GMT
تلاش کی گنتی: 49051
«تاریخی حقائق»:
(نئی خبر)
پاکستان اور بھارت کے درمیان کل ہونے والے مقابلے کے لیے ایک بار پھر وہی چہرہ ریفری کے طور پر سامنے آ گیا ہے جس پر پہلے بھی سوالات اٹھ چکے ہیں۔ اینڈی پائی کرافٹ کو ایک بار پھر میچ ریفری تعینات کرنے پر قومی ٹیم کی پری میچ پریس کانفرنس منسوخ کردی گئی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹیم کا مورال بلند رکھنے کے لیے ایک موٹیویشنل اسپیکر کی خدمات بھی حاصل کرلی ہیں، اور ٹیم کی کارکردگی کو بہتر بنانے پر بھرپور توجہ دی جا رہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ تنازع: میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کی معافی مانگنے کی ویڈیو سامنے آگئی یاد رہے کہ ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں روایتی حریفوں کا ٹکراؤ کل...
کوئٹہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ہم ٹیکس دیتے ہیں، اور حکومت کی ذمہ داری ہے کہ ہمیں تعلیم فراہم کرے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کے مرکزی امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ جو لوگ عوام کو تقسیم کرتے ہیں، اب وقت آ گیا ہے کہ ان کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں۔ کوئٹہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے بلوچستان کی ترقی اور نوجوانوں کے مستقبل پر بات کی اور کہا کہ بلوچستان کو اللہ تعالیٰ نے بے شمار وسائل سے نوازا ہے، لیکن یہاں انصاف کا نظام خراب ہے، جسے تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔ حافظ نعیم الرحمان نے بلوچستان کے نوجوانوں کو مخاطب کرتے...
معروف تاجر رہنما حاجی ظفر 17 ستمبر کی شام اپنے دفتر سے نکلنے کے بعداب تک لاپتہ ہیں اور تاحال ان کا کوئی پتا نہیں چل سکا ہے۔ حاجی ظفرکےاہل خانہ کے مطابق شام ساڑھے چار بجے دفتر سے نکلے اور کچھ ہی دیر بعد ان کا موبائل فون بند ہو گیا جب کہ ان کی موٹر سائیکل بھی جی نائن مرکز سے غائب ہے۔ واقعے کو تین روز گزر چکے ہیں تاہم پولیس اور دیگر اداروں کی جانب سے کوئی پیش رفت سامنے نہیں آئی، جس پر تاجر برادری نے شدید تشویش اور غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔ انجمن تاجران پاکستان کے صدر اجمل بلوچ اور دیگر تاجر رہنماؤں نے پریس کانفرنس میں کہا کہ وفاقی دارالحکومت...
ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں کل دبئی میں مدمقابل آئیں گی۔ ذرائع کے مطابق میچ سے قبل پاکستان کرکٹ تیم کی آج شیڈول پریس کانفرنس منسوخ کردی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کا کوئی بھی کھلاڑی یا مینجمنٹ کا فرد آج پریس کانفرنس نہیں کرے گا۔ دوسری جانب پاکستان ٹیم شیڈول کے مطابق پریکٹس کرے گی۔ قومی ٹیم کا پریکٹس سیشن دبئی میں پاکستانی وقت کے مطابق شام سات بجے ہوگا۔ یاد رہے کہ گروپ میچ میں پاکستان کی بیٹنگ لائن ناکام ہوگئی تھی اور بھارت نے میچ باآسانی جیت لیا تھا۔
رواں سال کا دوسرا سورج گرہن کل رات ہوگا تاہم یہ پاکستان میں نہیں دیکھا جاسکے گا۔ تفصیلات کے مطابق سورج گرہن 21 اور 22 ستمبر کی درمیانی شب کو ہوگا لیکن یہ پاکستان میں دکھائی نہیں دے گا۔ سورج گرہن کا آغاز اکیس ستمبر کو پاکستانی وقت کے مطابق رات 10 بجکر 30 منٹ پر ہوگا اور 22 ستمبر کو رات 12 بجکر 42 منٹ پر سورج گرہن اپنے عروج پر ہوگا۔ علاوہ ازیں جزوی سورج گرہن کا اختتام رات 2 بجکر 55 منٹ پر ہوگا۔ لیکن پاکستان کے علاوہ پیسیفیک، اٹلانٹک، انٹارکٹیکا اور آسٹریلیا کے کچھ حصوں میں سورج گرہن دیکھا جاسکے گا۔
وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ ملک میں نئے صوبے بنانے کا شور تو ہے لیکن عملی کام نہیں ہورہا، نئے صوبوں بنانے کے لیے ایک آئینی طریقہ کار ہے۔ فیصل آباد میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ تمام پارلیمنٹرین شہر فیصل آباد کے مسائل کے حل کے لیے بھرپور کوششیں کر رہے ہیں۔ موجودہ حکومت صنعتکاروں کو درپیش تمام مسائل کو حل کرنے میں سنجیدہ ہے تاکہ معیشت کا پہیہ رواں رہے۔ یہ بھی پڑھیں: فیلڈ مارشل نے نئے صوبے بنانے کی بات کی، ایم کیو ایم اس کی حمایت کرتی ہے، مصطفیٰ کمال رانا ثنااللہ نے دعویٰ کیا کہ شہر میں ترقیاتی منصوبوں کا تعطل سابق حکومت کی پالیسیوں کا نتیجہ...
وزیرِ دفاع خواجہ آصف—فائل فوٹو وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے عوام خدا کا شکر ادا کریں کہ بھارت کے خلاف شاندار فتح ہوئی، پاک سعودی معاہدہ بھی اس فتح کا مرہون منت ہے۔ جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ قیامِ پاکستان کے بعد کئی دفاعی معاہدے کیے، ہم پر مشکل وقت آیا تو معاہدے کرنے والوں نے ہماری مدد نہ کی۔خواجہ آصف نے کہا کہ سعودی عرب سے دفاعی معاہدے کے بعد وہاں پر ہماری افواج کی تعداد میں اضافہ ہو گا، دیگر ممالک کے ساتھ بھی دفاعی معاہدے ممکن ہیں۔ یہ بھی پڑھیے پاک سعودیہ معاہدے سے بھارت کو ہونے والی پریشانی فطری ہے: خواجہ آصف ان کا کہنا ہے...
—سوشل میڈیا ویڈیو گریب چین کے دورے پر گئے ہوئے صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کاشغر کی تاریخی عیدگاہ مسجد کا دورہ کیا ہے۔اس موقع پر صدرِ پاکستان کا استقبال کاشغر کی کمیونسٹ پارٹی کے سیکریٹری یاوننگ اور امام میماتی جوبن نے کیا۔صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے عصر کی نماز ادا کی اور مسجد کے شاندار فنِ تعمیر کو سراہا۔ اعلامیے کے مطابق اس موقع پر صدر آصف زرداری کو مسجد کی تاریخی اہمیت اور ورثے پر بریفنگ دی گئی۔سینیٹر سلیم مانڈوی والا اور دونوں ممالک کے سفراء بھی صدرِ مملکت آصف علی زرداری کے ہمراہ تھے۔
مختلف رپورٹ کے مطابق افغانستان میں ہلاک ہونیوالا گل رحمان نہ صرف دہشتگرد تنظیم کا آپریشنل کمانڈر اور ٹرینر تھا بلکہ اسے جعفر ایکسپریس حملے کا ماسٹر مائنڈ بھی قرار دیا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر حملے کا مبینہ ماسٹر مائنڈ دہشتگرد گل رحمان عرف استاد مرید افغانستان کے صوبہ ہلمند میں پراسرار طور پر ہلاک ہوگیا۔ مختلف پاکستانی اخباروں کی رپورٹ کے مطابق گل رحمان نہ صرف دہشتگرد تنظیم کا آپریشنل کمانڈر اور ٹرینر تھا بلکہ اسے جعفر ایکسپریس حملے کا ماسٹر مائنڈ بھی قرار دیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ وہ پاکستان میں سکیورٹی فورسز، چینی شہریوں، اہم تنصیبات اور معصوم شہریوں پر کئی دہشتگردانہ حملوں میں براہ راست ملوث تھا۔ ...
کاشغر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2025ء) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کاشغر کی تاریخی عیدگاہ مسجد کا دورہ کیا جو خطے کے مشہور مذہبی اور ثقافتی مقامات میں سے ایک ہے۔ ایوان صدر کے پریس ونگ سے ہفتہ کو جاری بیان کے مطابق صدر مملکت کا یہ دورہ پاکستان اور چین کے درمیان ثقافتی افہام و تفہیم کو فروغ دینے اور دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے میں بڑھتے ہوئے تعاون کی عکاسی کرتا ہے۔(جاری ہے) کاشغر کی کمیونسٹ پارٹی کے سیکرٹری یاؤننگ اور امام میمتی جوبن نے صدر آصف علی زرداری کا مسجد پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا۔ امام نے صدر مملکت کو مسجد کا دورہ کرایا۔ صدر کو مسجد کی تاریخی اہمیت اور...

لاپتا یا دہشتگرد گروہ میں شامل رشتے دار کی اطلاع نہ دینے پر کارروائی ہوگی، محکمہ داخلہ بلوچستان کا انتباہ
صوبائی دارالحکومت سمیت بلوچستان بھر میں دہشت گردی کے بڑھتے خطرات کے پیش نظر حکومت بلوچستان نے ایک اہم اور سخت عوامی ہدایت نامہ جاری کردیا۔ محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری اشتہار میں والدین اور اہل خانہ کو واضح طور پر تنبیہ کی گئی ہے کہ اگر کوئی فرد گھر سے لاپتا ہو جائے یا کسی غیر ریاستی یا دہشتگرد گروہ میں شامل ہو تو اس کی اطلاع فوری طور پر دینا لازمی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بلوچستان: یوم آزادی پر دہشتگردی کی بڑی سازش ناکام، لیکچرر کی سہولت کاری بے نقاب اشتہار میں کہا گیا ہے کہ ایسے شخص کی اطلاع نہ دینے والے خاندانوں کو سہولت کار سمجھا جائے گا اور ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی...
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔20 ستمبر ۔2025 )کراچی ٹیکس بار ایسوسی ایشن (کے ٹی بی اے) نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) سے درخواست کی ہے کہ ایڈوانس ٹیکس کی ادائیگی کی آخری تاریخ 10 اکتوبر 2025 تک بڑھا دی جائے اور ان ٹیکس دہندگان کے خلاف وصولی کارروائی روک دی جائے جو 15 ستمبر 2025 کی مقررہ تاریخ پر آئرس پورٹل کی مسلسل تکنیکی خرابیوں اور ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسزمیں خلل کی وجہ سے ٹیکس ادا نہیں کرسکے.(جاری ہے) کے ٹی بی اے نے ایف بی آر کے چیئرمین کو لکھے گئے ایک خط میں کہا کہ انفرادی ٹیکس دہندگان پہلی سہ ماہی کے ایڈوانس ٹیکس کے تحت انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کی شق 147...

پاکستان میں بانڈز‘ حصص اور دیگر ذرائع میں غیر ملکی سرمایہ کاری پر منافع اور ڈیویڈنڈ کی واپسی دوگنا ہوگئی
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔20 ستمبر ۔2025 )پاکستان میں بانڈز‘ حصص اور دیگر ذرائع میں غیر ملکی سرمایہ کاری پر منافع اور ڈیویڈنڈ کی واپسی موجودہ مالی سال کے ابتدائی 2 مہینوں میں سال بہ سال دوگنا سے زیادہ 59 کروڑ 30 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی اور یہ براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) کی آمد سے بھی بڑھ گئی اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جولائی۔(جاری ہے) اگست مالی سال 26 کے دوران منافع کی واپسی 59 کروڑ 30 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی جو گزشتہ سال اسی مدت کے 27 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کے مقابلے میں 115 فیصد یا 31 کروڑ 80 لاکھ ڈالر زیادہ ہے. رپورٹ...
ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے پاک بھارت میچ میں ایک بار پھر متنازع ریفری کا تقرر کردیا گیا ہے۔ کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق 21 ستمبر کو پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ میں اینڈی پائیکرافٹ ہی میچ ریفری ہوں گے۔ اینڈی پائیکرافٹ نے پاکستان اور بھارت کے گروپ میچ میں پاکستانی کپتان سلمان علی آغا کو ٹاس کے موقع پر بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو سے مصافحہ کرنے سے منع کیا تھا۔ میچ کے بعد بھی بھارتی ٹیم پاکستان ٹیم سے مصافحے کے لیے ڈریسنگ روم سے باہر نہیں آئی تھی۔ بعد ازاں پی سی بی نے آئی سی سی سے میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ کو پاکستان کے میچز سے ہٹانے کا مطالبہ کیا تھا، بصورت...

کراچی کی تقسیم جائز ہے توسندھ کی غلط کیسے؟ پنجاب میں صوبہ بن سکتاہے توسندھ میں کیوں نہیں؟ خالد مقبول
وفاقی وزیرِ تعلیم خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ کراچی کی تقسیم جائز ہے تو سندھ کی تقسیم غلط کیسے ہے؟ پنجاب اور کے پی کے میں صوبے بن سکتے ہیں تو سندھ میں صوبہ کیوں نہیں بن سکتا، مرتضی وہاب کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہیں، مرتضیٰ وہاب پر ان کی اپنی پارٹی بھی اعتماد نہیں کرتی۔ خالد مقبول صدیقی نے کراچی چیمبر آف کامرس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا یہاں موجود ہے، صرف اتنا سچ بولوں گا جتنی جمہوریت آزاد ہے کیونکہ میں نے نصف زندگی جلا وطنی میں گزاری ہے، جماعت اسلامی کا مشکور ہوں کہ ہمارے سب کافرانہ نعرے اب آپ کے بینرز پر آویزاں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی دنیا میں فلاح وبہبود کا دارالحکومت ہے، کراچی...
حالیہ دنوں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ایک ب اہم دفاعی معاہدہ طے پایا ہے، جسے بعض مبصرین نیٹو جیسے اتحاد کی ابتدائی شکل قرار دے رہے ہیں۔ اگرچہ فی الحال اس میں صرف دو ممالک شامل ہیں، لیکن امکان ہے کہ جلد ہی دیگر عرب اور مسلم ممالک بھی اس میں شامل ہوں گے۔ یہ معاہدہ نیٹو جیسا کیوں ہے؟ نیٹو کے آرٹیکل 5 کے مطابق، کسی ایک رکن ملک پر حملہ پورے اتحاد پر حملہ تصور ہوتا ہے۔ پاک-سعودیہ معاہدے میں بھی اسی طرح کی شق شامل ہے کہ اگر ان میں سے کسی ایک ملک پر حملہ ہو تو دونوں اسے مشترکہ خطرہ تصور کریں گے اور مل کر جواب دیں گے۔ دفاعی اتحاد کی ضرورت...
جماعت کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و ترجمان غلام مصطفیٰ ملک نے کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب دفاعی معاہدہ قومی امنگوں کا ترجمان ہے، اس اہم سنگ میل پر کل قوم سے اللہ تعالی' کا شکریہ ادا کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ق) نے اتوار 21 ستمبر کو پاک سعودی عرب معاہدے پر یوم تشکر منانے کا اعلان کیا ہے۔ جماعت کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و ترجمان غلام مصطفیٰ ملک نے کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب دفاعی معاہدہ قومی امنگوں کا ترجمان ہے، اس اہم سنگ میل پر کل قوم سے اللہ تعالی' کا شکریہ ادا کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔ ایک بیان میں مصطفیٰ ملک نے کہا کہ پارٹی سربراہ اور سابق وزیراعظم چوہدری...
یورپی ممالک کے متعدد ایئرپورٹ سائبر حملے کی زد میں آ گئے کئی پروازیں منسوخ یا تاخیر کا شکار ہو گئیں WhatsAppFacebookTwitter 0 20 September, 2025 سب نیوز لندن(سب نیوز )یورپی ممالک کے متعدد بڑے ایئرپورٹس پر نصب چیک ان اور بورڈنگ سسٹمز کو سائبر حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے جس کے بعد کئی پروازیں منسوخ یا تاخیر کا شکار ہو گئی ہیں۔خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق لندن کے ہیتھرو ایئر پورٹ سمیت برسلز اور برلن کے ایئرپورٹس سائبر حملے کی زد میں آئے ہیں۔ برسلز ایئرپورٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مسافروں کو چیک ان کرنے اور بورڈنگ پاس جاری کرنے والا خودکار سسٹم ناکارہ ہو گیا ہے جس کے باعث صرف مینول طریقے سے...
کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 ستمبر2025ء ) جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ میں سیاسی جماعتوں سے کہتا ہوں ہمیں سوچنا چاہیئے کہ طویل جدوجہد کے نتیجے میں آمریت مضبوط ہوئی ہے یا جمہوریت؟۔ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے آئین کو اکثر موم کی ناک بنا کر اس کی شکل تبدیل کی جاتی ہے، مارشل لا آئے تو پورے آئین کو لپیٹ کر اس کی وقعت کو ختم کردیا جاتا ہے، تشویش ہے پاکستان معاشی طورپر مزید کمزور ہورہا ہے، افغانستان کی معیشت بھی پاکستان سے بہتر ہے، ملک میں اگر امن نہیں ہوگا تو معیشت نہیں سنبھلے گی، اس کے لیے ہم سب...
ویب ڈیسک :پاکستان میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 13 کروڑ 49 لاکھ سے تجاوز کرگئی ، جس میں سب سے زیادہ ووٹرز پنجاب میں ہیں۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک بھر میں رجسٹرڈ ووٹرز کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کر دیئے ہیں، جس کے تحت رجسٹرڈ ووٹرز کی مجموعی تعداد 13 کروڑ 49 لاکھ 49 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔ اعداد و شمار میں بتایا گیا ملک میں مرد ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 23 لاکھ 54 ہزار 128 ہے، جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 6 کروڑ 25 لاکھ 95 ہزار 802 تک جا پہنچی ہے۔ پاکستان نے کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ میں سری لنکا کو شکست دیدی الیکشن...

صدرمملکت آصف علی زرداری سے سیرین ایئر کے مالک اور سی ای او کی کاشغر میں ملاقات، پاکستان میں کمپنی کے مستقبل کے منصوبوں بارے آگاہ کیا
کاشغر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2025ء) صدر مملکت آصف علی زرداری سے سیرین ایئر کے مالک اور سی ای او ڈاکٹر یونچون یانگ نے ہفتے کو کاشغر میں ملاقات کی اور انہیں پاکستان میں آپریشنز کے لیے ایئر لائن کے مستقبل کے منصوبوں سے آگاہ کیا۔ ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے کہا کہ سیرین ایئر کو اپنے بیڑے میں طیاروں کی تعداد میں اضافہ کرنا چاہیے تاکہ ایئر لائن کے نیٹ ورک اور رابطے کو مضبوط کیا جاسکے۔(جاری ہے) ڈاکٹر یونچون یانگ نے کیلیفورنیا یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کررکھی ہے، وہ چین میں ایک لسٹڈ سیمی کنڈکٹر کمپنی کے بانی اور صدر...
ویب ڈیسک : وزیراعظم اور وفاقی وزیر داخلہ کی ہدایت پر جڑواں شہروں کے لیے جدید ٹرین منصوبے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ پاکستان میں جدید ٹرین منصوبے کے لئے جلد مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوں گے، منصوبے کی تکمیل سے شہریوں کو جدید سفری سہولت فراہم ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق ۔ اس حوالے سے مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) کے مسودے کو حتمی شکل دینے کے لیے اجلاس منعقد کیا گیا۔ پاکستان نے کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ میں سری لنکا کو شکست دیدی چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اجلاس میں منصوبے کے روٹ، بزنس ماڈل اور ماحول دوست ٹیکنالوجی پر غور کیا گیا۔اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ...
فتنۃ الہندوستان کا دہشتگرد گل رحمان عرف استاد مرید افغانستان میں پراسرار طور پر ہلاک ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ گل رحمان عرف استاد مرید جعفر ایکسپریس حملے کا ماسٹر مائنڈ تھا، بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا کے مطابق فتنۃ الہندوستان کا دہشتگرد افغانستان کے صوبے ہلمند میں17 ستمبر 2025 کو ہلاک ہوا، دہشتگرد گل رحمان فتنۃ الہندوستان( مجید بریگیڈ) کا ٹرینر اور آپریشنل کمانڈر تھا۔ ذرائع نے کہا کہ دہشتگرد گل رحمان پاکستانی سیکیورٹی فورسز، چینی شہریوں، معصوم شہریوں اور مختلف اداروں پر حملوں میں ملوث تھا، فتنۃ الہندوستان نے پاکستان کے نہتے معصوم شہریوں، سیکیورٹی فورسز اور سی پیک منصوبوں کو نشانہ بنایا۔ ذرائع کے مطابق فتنۃ الہندوستان نے جعفر ایکسپریس، کراچی میں چینی...
ایشیا کپ 2025 کے سپر فور مرحلے میں بھارت کے خلاف میچ سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بڑا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق 21 ستمبر کو شیڈول پاک بھارت میچ سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے سائیکولوجسٹ کی خدمات حاصل کر لی گئی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپورٹس سائیکولوجسٹ ڈاکٹر راحیل نے پاکستان ٹیم کو جوائن کر لیا ہے۔ خیال رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ کا دوسرا میچ کل دبئی کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ گروپ میچ میں پاکستان کی بیٹنگ لائن ناکام ہوگئی تھی اور بھارت نے میچ باآسانی جیت لیا تھا۔
کوئٹہ: بلوچستان کانسٹیبلری کے ہیڈکوارٹرز بدر لائن کوئٹہ میں سیکیورٹی امور سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس آئی جی پی آغا محمد یوسف نے کی۔ اجلاس میں صوبے کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال ادارہ جاتی نظم و ضبط اور اہلکاروں کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا خاص طور پر ضلع شیرانی میں پولیس اور لیویز تھانوں پر ہونے والے دہشت گرد حملے کو ناکام بنانے پر جوانوں کی جواں مردی کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا گیا اور شہداء کے بلند درجات کے لیے دعا کی گئی۔ اجلاس کے دوران ایڈیشنل آئی جی پی آغا محمد یوسف نے شہید اہلکار الطاف حسین کی بہادری کو سراہتے ہوئے کہا کہ شیرانی...
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2025ء)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ اللّٰہ کا خوف اور اچھا نظام چیزوں کو ٹھیک کرتا ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم تمام صوبوں کے عوام کے حق کی بات کرتے ہیں، زبان، قوم، قبیلے اور مسلک کی بنیاد پر بات نہیں کرتے۔حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ہم کچھی کینال، بجلی، گیس سمیت بلوچستان کے دیگر مسائل کا ادراک رکھتے ہیں، عوام سے روابط بڑھانے کی ضرورت ہے، اسلام کا نظام اقلیتوں کو سب سے زیادہ تحفظ فراہم کرتا ہے۔(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی میں تمام مسالک کے لوگ آسکتے ہیں، ہم تمام مسالک کا احترام کرتے...
نیویارک میں ہونے والے اجلاس میں ایران کے جوہری پروگرام پر دوبارہ پابندیاں عائد کرنے سے روکنے کے لیے پیش کی گئی سلامتی کونسل کی قرارداد ناکام ہوگئی۔ یہ بھی پڑھیں:برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے ایران پر پابندیوں کے لیے سلامتی کونسل کو خط لکھ دیا جنوبی کوریا کی پیش کردہ قرارداد کو مطلوبہ 9 ووٹ نہ مل سکے۔ صرف چین، روس، پاکستان اور الجزائر نے اس کی حمایت کی۔ پاکستان کا مؤقف میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان کے مستقل مندوب برائے اقوام متحدہ، آصف افتخار احمد نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ پہلے ہی کئی بحرانوں میں گھرا ہوا ہے اور مزید کشیدگی برداشت نہیں کر سکتا۔ انہوں نے زور دیا کہ ہم کسی ایسے اقدام کے حق میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کابل: افغانستان کے صوبہ ہلمند سے اطلاعات ملی ہیں کہ پاکستان دشمن دہشتگرد گروہ فتنۃ الہندوستان کا اہم کمانڈر اور ٹرینر گل رحمان عرف استاد مرید پراسرار طور پر ہلاک ہوگیا ہے۔میڈیا رپورٹس میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ یہ وہی دہشتگرد تھا جس نے پاکستان کی جعفر ایکسپریس پر حملے کی منصوبہ بندی کی تھی اور کئی بڑے دہشتگرد واقعات میں براہ راست ملوث رہا۔ بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا نے بھی اس کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے جبکہ بتایا گیا ہے کہ یہ واقعہ 17 ستمبر 2025 کو پیش آیا۔گل رحمان عرف استاد مرید مجید بریگیڈ کا آپریشنل کمانڈر تھا جس نے نہ صرف پاکستان کی سیکورٹی فورسز بلکہ چینی شہریوں، سی...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و ترجمان غلام مصطفیٰ ملک نے کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب دفاعی معاہدہ قومی امنگوں کا ترجمان ہے ،اس اہم سنگ میل پر کل قوم سے ” یوم تشکر “منائے کی اپیل کرتے ہیں، اپنے جاری ایک بیان میں مصطفیٰ ملک نے کہا کہ پارٹی سربراہ اور سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین نے اس اہم دفاعی مبصوبے پر انتہائی مسرت کا اعلان کیا ہے، وہ ہمیشہ پاک سعودیہ گرم جوش تعلقات کے لیے سرگرم رہتے ہیں،پاکستان کو ارض حرمین الشریفین کی سیکورٹی سعادت کی بات ہے مصطفیٰ ملک نے کہا کہ میری جماعت سمجھتی ہے کہ بیان المرصوص کے بعد پاکستان کا بہترین تشخص اقوم عالم کے سامنے ابھرا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیویارک: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں فلسطین کی بین الاقوامی حیثیت کے حوالے سے ایک بڑی اور تاریخی پیش رفت سامنے آئی ہے۔جنرل اسمبلی نے اپنی 80ویں نشست کے دوران ایک قرارداد بھاری اکثریت سے منظور کی ۔ قرارداد کے حق میں 145 ممالک نے ووٹ دیے، مخالفت میں صرف 5 ووٹ ڈالے گئے جبکہ 6 ممالک نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔ یہ نتیجہ اس بات کا ثبوت ہے کہ عالمی برادری کی اکثریت فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت اور ان کی سیاسی جدوجہد کو تسلیم کر رہی ہے۔اس قرارداد کے ذریعے فلسطین کو اقوام متحدہ کی سرگرمیوں میں بامعنی شرکت کے لیے نیا طریقہ کار فراہم کیا گیا ہے۔ اس میں فلسطینی...
کراچی کے علاقے قیوم آباد میں کمسن بچیوں سے زیادتی کے ملزم کو جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں پیش کیا گیا تو احاطہ عدالت میں ہنگامہ برپا ہوگیا۔ متاثرہ بچی کی والدہ اور دیگر سائلین نے ملزم کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔ یہ بھی پڑھیں:100 سے زائد بچوں سے زیادتی کا مرتکب شخص گرفتار، ویڈیوز برآمد، این سی آر سی کا شدید ردعمل میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس ملزم کو اعترافی بیان ریکارڈ کرانے کے لیے عدالت لائی تھی۔ جج کی طبیعت ناساز ہونے پر سماعت میں وقفہ کیا گیا، اسی دوران متاثرہ بچی کی والدہ نے ملزم پر حملہ کر دیا، جس کے بعد موجود دیگر افراد بھی مشتعل ہوگئے۔ پولیس کا ردعمل تشدد کے باعث ملزم...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ میں پاکستانی ٹیم شاندار فارم میں دکھائی دے رہی ہے اور اپنی شاندار کارکردگی کے ذریعے سب کو متاثر کر رہی ہے۔مالدیپ میں جاری اس ایونٹ میں پاکستان نے لگاتار تیسری فتح سمیٹ کر سیمی فائنل مرحلے کی راہ مزید ہموار کر لی ہے۔ تازہ ترین میچ میں پاکستان نے میزبان ٹیم مالدیپ کو سخت مقابلے کے بعد 1-2 سے شکست دے دی، جو قومی کھلاڑیوں کی ثابت قدمی اور عزم کا واضح ثبوت ہے۔میچ کا آغاز پاکستان کے لیے مشکل رہا اور پہلے سیٹ میں میزبان ٹیم نے سنسنی خیز کھیل کے بعد 15-16 سے برتری حاصل کی، تاہم پاکستانی کھلاڑیوں نے بھرپور کم بیک کرتے ہوئے دوسرے سیٹ میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی اوپننگ بیٹر سدرہ امین نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک تاریخی سنگ میل عبور کر لیا ہے۔انہوں نے جنوبی افریقا کے خلاف جاری ہوم سیریز کے دوسرے ون ڈے میچ میں مسلسل دوسری سنچری جڑ کر نہ صرف اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا بلکہ پاکستان کی کرکٹ تاریخ میں ایک انوکھا ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا۔یہ پہلا موقع ہے کہ کسی پاکستانی خاتون کرکٹر نے لگاتار 2 ون ڈے انٹرنیشنل سنچریز اسکور کی ہوں۔ سدرہ امین اس اعزاز کی حامل بننے والی پہلی پاکستانی اور دوسری ایشیائی بیٹر ہیں۔ ان کی یہ کامیابی ویمنز کرکٹ کے حلقوں میں غیر معمولی پذیرائی حاصل کر رہی ہے اور اسے پاکستانی کرکٹ کے...

حالیہ سیلاب نے ملک میں کافی تباہی مچائی،متاثرین کی آبادکاری کےلئے آخری وقت تک ان کے ساتھ ہیں،قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2025ء) قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ حالیہ سیلاب نے ملک میں کافی تباہی مچائی،متاثرین کی آبادکاری کےلئے آخری وقت تک سیلاب زدگان کے ساتھ ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتے کے روز ملتان میں متاثرین کو خوراک اور بنیادی ضروریات کی اشیا کی تقسیم کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں کیا۔ اس موقعے پر رکن قومی اسمبلی سید عبدالقادر گیلانی ،چئیرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی و رکن صوبائی اسمبلی سید علی حیدر گیلانی اور رکن صوبائی اسمبلی کامران مڑل سمیت سیاسی و سماجی رہنماؤں اور معزین علاقہ کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ اس وقت پورے ملک...
ویب ڈیسک : پاک ،سعودی عرب معاہدے پر پاکستان مسلم لیگ (ق) نے 21 ستمبر (اتوار) کو یومِ تشکر منانے کا اعلان کردیا۔ جماعت کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و ترجمان غلام مصطفیٰ ملک نے کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب دفاعی معاہدہ قومی امنگوں کا ترجمان ہے ،اس اہم سنگ میل پر کل قوم سے اللہ تعالی' کا شکریہ ادا کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی سربراہ اور سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین نے اس اہم دفاعی مبصوبے پر انتہائی مسرت کا اظہار کیا ہے، وہ ہمیشہ پاک ،سعودیہ گرم جوش تعلقات کے لیے سرگرم رہتے ہیں۔ پاکستان نے کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ میں سری لنکا کو شکست دیدی غلام مصطفیٰ...
ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان کیخلاف میچ سے قبل بھارتی ٹیم کے اہم کھلاڑی انجری کا شکار ہوگئے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق آل راؤنڈر اکشر پٹیل کی پاکستان کے خلاف میچ میں شرکت مشکوک دکھائی دے رہی ہے۔ میچ سے قبل پریس کانفرنس میں فیلڈنگ کوچ دلیپ کا کہنا تھا کہ ’وہ ابھی بلکل ٹھیک نظر آرہے ہیں، میں اس بارے میں بس یہی کہہ سکتا ہوں‘۔ واضح رہے کہ اکشر پٹیل گزشتہ روز عمان کے خلاف میچ میں فیلڈنگ کے دوران زخمی ہو گئے تھے۔ کل سپر فور مرحلے کا بڑا میچ پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا۔
کابل (ڈیلی پاکستان آن لائن )فتنہ الہندوستان کا دہشت گرد اور جعفر ایکسپریس حملے کا ماسٹر مائنڈ افغانستان میں ہلاک ہو گیا۔ نجی ٹی وی جیونیوز نے سیکیورٹی ذرائع سے کہاہے کہ فتنہ الہندوستان کا دہشت گرد گل رحمان عرف استاد مرید افغانستان میں ہلاک ہوا، گل رحمان عرف استاد مرید جعفر ایکسپریس حملے کا ماسٹر مائنڈ تھا، بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا کے مطابق یہ دہشت گرد افغان صوبے ہلمند میں 17 ستمبر 2025 کو ہلاک ہوا۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گرد گل رحمان فتنہ الہندوستان مجید بریگیڈ کا ٹرینر اور آپریشنل کمانڈر تھا، دہشت گرد گل رحمان سکیورٹی فورسز، چینی شہریوں، معصوم شہریوں اور مختلف اداروں پر حملوں میں ملوث تھا۔ فتنہ الہندوستان نے پاکستان...
فتنہ الہندوستان کا دہشتگرد اور جعفر ایکسپریس حملے کا ماسٹر مائنڈ افغانستان میں ہلاک ہوگیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فتنہ الہندوستان کا دہشتگرد گل رحمان عرف استاد مرید افغانستان میں ہلاک ہوا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشتگرد گل رحمان فتنہ الہندوستان مجید بریگیڈ کا ٹرینر اور آپریشنل کمانڈر تھا۔سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ دہشتگرد گل رحمان سیکیورٹی فورسز، چینی شہریوں، معصوم شہریوں اور مختلف اداروں پر حملوں میں ملوث تھا۔ یہ بھی پڑھیے جعفر ایکسپریس حملہ، سیکیورٹی فورسز کے دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کی ویڈیو جاری جعفر ایكسپریس حملہ، ٹرین ڈرائیور معجزانہ طور پر بچ نکلا ذرائع کا کہنا ہے کہ فتنہ الہندوستان نے پاکستان کے نہتے معصوم شہریوں، سیکیورٹی فورسز اور سی پیک منصوبوں کو نشانہ بنایا۔دوسری جانب بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا کے مطابق...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 20 ستمبر 2025ء) مقامی میڈیا کی طرف سے ہفتے کے روز سامنے آنے والی رپورٹوں کے مطابق سعودی عرب کے اعلیٰ سطحی تجارتی وفد کے اس دورے کا مقصد پاکستان کی خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC) کے ذریعے سعودی مملکت کے ساتھ سرمایہ کاری اور تجارت کو فروغ دینا ہے۔ ریاض اور اسلام آباد نے 17 ستمبر کوباہمی دفاعی معاہدے پر دستخط کیے، جس سے دہائیوں پرانی سکیورٹی شراکت داری کو نمایاں طور پر مضبوط کیا گیا۔ یہ معاہدہ اس وقت ہوا جب اسرائیل کے قطر پر حملوں کے بعد خطے کی سفارتی اور سکیورٹی صورتحال میں بڑی تبدیلی آئی۔ سعودی تجارتی وفد کے دورے کی تیاریاں دی نیوز انٹرنیشنل کے ذرائع...

پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کا(کل)بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ پر کسی قسم کی تقریب یا کیک نہ کاٹنے کا اعلان
اسلام آباد/ مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2025ء)پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر نے (کل)اتوارکو بلاول بھٹو زرداری کی 37ویں سالگرہ کے موقع پر کسی قسم کی تقریب یا کیک نہ کاٹنے کا اعلان کر دیا۔ چیئرمین بلاول بھٹو کی 37ویں سالگرہ کے موقع پر کسی قسم کا کوئی جشن،تہنیتی تقریب منعقد نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس ضمن میں پارٹی کے صدر چوہدری محمد یاسین، سپیکر چوہدری لطیف اکبر، سیکرٹری جنرل راجہ فیصل راٹھور نے پارٹی اور اسکی ذیلی تنظیموں کو پارٹی پالیسی کو مدنظر رکھتے ہوئے عمل درآمد کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کر دئیے۔ گزشتہ روز پارٹی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات ٹکٹ ہولڈر حلقہ سات لیپہ ویلی شوکت جاوید میر...
سٹی 42 : فتنہ الہندوستان کا دہشتگرد اور جعفر ایکسپریس حملے کا ماسٹر مائنڈ گل رحمان افغانستان میں ہلاک ہوگیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق فتنہ الہندوستان کا دہشتگرد گل رحمان عرف استاد مرید افغانستان میں ہلاک ہوگیا۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ یہ دہشتگرد افغان صوبے ہلمند میں17 ستمبر 2025 کو ہلاک ہوا، دہشتگرد گل رحمان فتنہ الہندوستان مجید بریگیڈ کا ٹرینر اور آپریشنل کمانڈر تھا۔ پاکستان نے کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ میں سری لنکا کو شکست دیدی سکیورٹی ذرائع نے بتانا ہے کہ دہشتگرد گل رحمان سکیورٹی فورسز، چینی شہریوں، معصوم شہریوں اور مختلف اداروں پر حملوں میں ملوث تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فتنہ الہندوستان نے پاکستان کے نہتے معصوم شہریوں، سیکیورٹی فورسز...
ایشیا کپ میں پاکستان کے خلاف میچ کے بعد مصافحہ نہ کرنے پر خبروں میں رہنے والے بھارتی کپتان سوریا کمار یادو ایک بار پھر توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔ تاہم اس بار وجہ کچھ اور ہے۔ عمان کے خلاف جیت کے بعد سوریا کمار یادو نے حریف کھلاڑیوں کے ساتھ غیر معمولی دوستانہ انداز اختیار کیا۔ عمانی اوپنر عامر کلیم، جو کراچی میں پیدا ہوئے اور بھارت کے خلاف 64 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، کو انہوں نے خصوصی گلے لگایا۔ یہ بھی پڑھیے: پاک بھارت ٹاکرا: ٹاس کے بعد دونوں کپتانوں نے ہاتھ نہیں ملایا میچ کے بعد بھارتی کپتان عمانی کھلاڑیوں کے پاس گئے جہاں ڈپٹی ہیڈ کوچ نے ان کا تعارف کرایا۔ سوریا کمار یادو...
پاکستان کے ممتاز صحافی کا کہنا ہے کہ دفاعی معاہدہ بظاہر تو پاکستان اور سعودی عرب کا ہے، مگر اطلاعات ہیں یہ خلیج کے چھ ملکوں تک وسیع ہو گا اور یہ سلسلہ ایک بلاک میں تبدیل ہو سکتا ہے۔ انہوں نے عالمی طاقتوں کیلئے بھی اس معاہدے کو اہم قرار دیا اور کہا مشرق وسطیٰ کے دروازے پر پاکستان کی عسکری دستک ہضم ہو پائیگی یہ دیکھنا ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ سینیئر صحافی سلمان غنی نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین ہونیوالے دفاعی معاہدے کا دائرہ کار چھ ملکوں تک وسیع ہوسکتا ہے۔ سوشل میڈیا سائٹ ایکس پراپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ خلیج میں سعودی عرب کی پوزیشن لیڈر کی ہے اور...
فتنۃ الہندوستان کا دہشتگرد گل رحمان عرف استاد مرید افغانستان میں پراسرار طور پر ہلاک ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ گل رحمان عرف استاد مرید جعفر ایکسپریس حملے کا ماسٹر مائنڈ تھا، بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا کے مطابق فتنۃ الہندوستان کا دہشتگرد افغانستان کے صوبے ہلمند میں17 ستمبر 2025 کو ہلاک ہوا، دہشتگرد گل رحمان فتنۃ الہندوستان( مجید بریگیڈ) کا ٹرینر اور آپریشنل کمانڈر تھا۔ ذرائع نے کہا کہ دہشتگرد گل رحمان پاکستانی سیکیورٹی فورسز، چینی شہریوں، معصوم شہریوں اور مختلف اداروں پر حملوں میں ملوث تھا، فتنۃ الہندوستان نے پاکستان کے نہتے معصوم شہریوں، سیکیورٹی فورسز اور سی پیک منصوبوں کو نشانہ بنایا۔ ذرائع کے مطابق فتنۃ الہندوستان نے جعفر ایکسپریس، کراچی میں چینی قونصلیٹ اور...
پروانشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ پنجاب کے بیشتر دریاؤں میں پانی کا بہاؤ نارمل ہو چکا ہے، سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پانی کی سطح میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔ پی ڈی ایم اے نے کہا کہ دریائے ستلج گنڈا سنگھ والا کے مقام پر پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 4 ہزار کیوسک ہے، دریائے ستلج سلیمانکی کے مقام پر پانی کا بہاؤ 81 ہزار کیوسک ہے، دریائے چناب مرالہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 42 ہزار کیوسک ہے۔ پی ڈی ایم اے پنجاب نے کہا کہ دریائے چناب میں خانکی ہیڈ ورکس کے مقام پر پانی کا بہاؤ 44 ہزار کیوسک ہے، دریائے چناب میں قادر آباد کے مقام پر...
پاکستانی شہریوں کے لیے ایک اور ملک کی جانب سے ای ویزا اور ویزا آن ارائیول سہولت فراہم کیے جانے کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔وزیرِاعظم کے کوآرڈینیٹر برائے سیاحت سردار یاسر الیاس نے تاجکستان کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں، جس میں پاکستانی شہریوں کے لیے ای ویزا اور ویزا آن ارائیول کی سہولت پر بات چیت کی گئی۔تاہم تاجکستان نے پاکستانی شہریوں کے لیے ای ویزا اور ویزا آن ارائیول کی سہولت جلد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرا دی ہے۔ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان معاشی، تجارتی اور سیاحتی تعاون کو مزید مستحکم بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ اس کے علاوہ ملاقات میں تاجکستان کی جانب سے زرعی مصنوعات کے شعبے میں بارٹر ٹریڈ کی یقین دہانی کرائی...
یورپ کے بڑے ہوائی اڈوں پر ہفتہ کے روز مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جب ایک بڑے سائبر حملے کے نتیجے میں مسافر چیک اِن سسٹمز متاثر ہوگئے۔ متاثرہ ائرپورٹس کو ہنگامی طور پر دستی طریقہ کار اپنانا پڑا جس سے لمبی قطاریں، پروازوں میں تاخیر اور بعض فلائٹس کی منسوخی ہوئی۔ یہ بھی پڑھیں:پاکستان کے سائبر اٹیک میں بھارت کو کس تباہی کا سامنا کرنا پڑا؟ تفصیلات سامنے آگئیں برلن-برانڈنبرگ ایئرپورٹ نے تصدیق کی کہ سائبر حملہ جمعے کی شب ایک بیرونی ٹیکنالوجی فراہم کنندہ پر کیا گیا تھا، ایئرپورٹ براہِ راست نشانہ نہیں تھا۔ تاہم احتیاط کے طور پر متعلقہ نظام منقطع کر دیے گئے، جس سے چیک اِن اور بورڈنگ کا عمل سست روی...
جعفر ایکسپریس حملے کا ماسٹر مائنڈ گل رحمان افغانستان میں پراسرار طور پر ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 20 September, 2025 سب نیوز جعفر ایکپریس حملے کا ماسٹر مائنڈ فتنہ الہندوستان کا دہشت گرد گل رحمان عرف استاد مرید افغانستان میں پراسرار طور پر ہلاک ہو گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ گل رحمان عرف استاد مرید جعفر ایکسپریس حملے کا ماسٹر مائنڈ تھا، دہشت گرد گل رحمان فتنہ الہندوستان مجید بریگیڈ کا ٹرینر اور آپریشن کمانڈر تھا، بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا کے مطابق فتنہ الہندوستان کا دہشتگرد افغانستان کے صوبے ہلمند میں17 ستمبر 2025 کو ہلاک ہوا۔ یہ بھی بتایا گیا کہ دہشت گرد گل رحمان پاکستانی سکیورٹی فورسز، چینی شہریوں، معصوم شہریوں اور مختلف اداروں پر حملوں میں ملوث...
ویب ڈیسک : وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدہ ایک سنگ میل ہے، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے پر وزیراعظم اور آرمی چیف کو مبارکباد دیتا ہوں، دفاعی معاہدے نے پاکستان اور سعودی عرب کو ایک ضابطے کا پابند کر دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا، کہا کہ حرمین شریفین کا دفاع ہر پاکستانی کیلئے ریڈ لائن ہے، معاہدہ کسی کیخلاف نہیں بلکہ خطے کے ممالک کی سلامتی کو مدنظر رکھ کر کیا گیا ہے۔ معاہدہ پاکستان کے لیے ایک مضبوط اقتصادی و معاشی تعاون کی بنیاد بھی بنے گا۔ انہوں نے...
اسلام آباد: معرکہ حق میں لائن آف کنٹرول کے باہمت مکینوں نے بھارت کی روایتی بلا اشتعال کاروائیوں کا جواں مردی سے مقابلہ کیا۔ معرکہ حق کے دوران بھارت نے سفاکی اور جنگی جنون میں آکر مقامی آبادیوں کو نشانہ بنانے کی مذموم روش برقرار رکھی جس میں بہت سے کمسن بچوں نے بھی جامِ شہادت نوش کیا۔ انہی کمسن مجاہد بچوں میں کمسن مجاہد ارتضیٰ عباس بھی شہادت کے عظیم مرتبہ پر فائز ہوئے، ارتضیٰ عباس کی شہادت کے وقت ان کے والد، لیفٹیننٹ کرنل ظہیر عباس لائن آف کنٹرول پر دشمن سے نبردآزما تھے۔ کمسن بیٹے کی شہادت کے باوجود اُن کے والد فرض کی ادائیگی اور محاذِجنگ پر دشمن کو بھرپور جواب دینے میں کامیاب رہے۔...
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حرمین شریفین کا دفاع ہر پاکستانی کیلئے ریڈ لائن ہے، معاہدہ کسی کیخلاف نہیں بلکہ خطے کے ممالک کی سلامتی کو مدنظر رکھ کر کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ دفاعی معاہدے نے پاکستان اور سعودی عرب کو ایک ضابطے کا پابند کر دیا ہے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدہ ایک سنگ میل ہے، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے پر وزیراعظم اور آرمی چیف کو مبارکباد دیتا ہوں۔ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ حرمین شریفین کا دفاع ہر پاکستانی کیلئے ریڈ لائن ہے، معاہدہ...
—فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اعظم سواتی کا کہنا ہے کہ پاکستان کا ایک بہت بڑا معاہدہ سعودی عرب کے ساتھ ہوا ہے۔اسلام آباد کچہری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ اس لیے ضروری ہے کہ حرمین شریفین ہمارے دل، دماغ اور جان سے بھی زیادہ قیمتی ہیں۔اعظم سواتی کا کہنا ہے کہ ملک کو آئین کے تابع بنایا جائے اور ملک کو آگے لے کر جایا جائے۔پیکا ایکٹ مقدمہ، اعظم سواتی کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ دوسری جانب ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں بریت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔اعظم سواتی کے خلاف پیکا...
---فائل فوٹو سکھر کی تحصیل صالح پٹ میں با اثر وڈیرے کے مبینہ بد ترین تشدد کا نشانہ بننے والی اونٹنی کو طبی امداد کے بعد مکمل علاج کے لیے کراچی روانہ کر دیا گیا ہے۔چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل کمیل شاہ کے مطابق اونٹنی پر تشدد کر کے اس کی ٹانگ توڑنے کا واقعہ کندھرا کے صحرا میں پیش آیا جہاں تین ملزمان نے فصل کو نقصان پہنچانے کے الزام میں اونٹنی پر تشدد کیا اور کلہاڑیوں کے وار کر کے اونٹنی کی ٹانگ توڑ دی۔پولیس نے اونٹنی کے مالک کی مدعیت میں تین نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ دو ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جار ہے ہیں۔ سکھر:...
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 ستمبر2025ء ) پاکستان سے حج کے لیے اپلائی کرنے والے 3 لاکھ افراد کا ڈیٹا ڈارک ویب پر برائے فروخت ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرپرسن سنیٹر پلوشہ خان کی زیرصدارت سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی کا اجلاس ہوا جہاں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے چیئرمین میجر جنرل ریٹائرڈ حفیظ الرحمان نے انکشاف کیا ہے کہ حج کے لیے اپلائی کرنے والے تقریباً 3 لاکھ افراد کا ڈیٹا ڈارک ویب پر آچکا ہے، میرا اپنا سم کا ڈیٹا 2022ء سے ڈارک ویب پر ہے، یہ سنجیدہ مسئلہ ہے کہ پاکستان کو اپنا ڈیٹا محفوظ کرنا چاہیے، حکومت ایک ایسا ڈیٹا سینیٹر بنائے جس...
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے شِن جیانگ کے نائب گورنر اور کمیونسٹ پارٹی کے سیکرٹری کاشغر ، نیے ژوانگ کی طرف سے دیے گئے عشائیے میں شرکت کی۔ جمعہ کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت آصف علی زرداری نے پرتپاک میزبانی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ چین کے مختلف شہروں میں نظر آنے والی شاندار ترقی سے بے حد متاثر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چینی عوام سے ملاقات اُن کے لیے توانائی اور مثبت جذبات کا باعث بنتی ہے۔ صدر نے صدر شی جن پنگ کی بصیرت افروز قیادت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اُن کی رہنمائی میں چین ایک...
پاکستان میں انٹرنیٹ کی رفتار میں اگلے 12 سے 18 ماہ میں تیزی آنے کی توقع ہے۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی کے اجلاس میں وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن نے تصدیق کی کہ پاکستان آئندہ 12 سے 18 ماہ میں تین نئی سب میرین کیبلز کے ذریعے عالمی نیٹ ورک سے منسلک ہو جائے گا۔ وزارت کے حکام کے مطابق نئی سب میرین کیبلز پاکستان کو براہ راست یورپ سے جوڑ دیں گی جس سے موجودہ محدود راستوں پر انحصار کم ہوگا اور ملک کا انٹرنیٹ انفراسٹرکچر مضبوط ہوگا۔ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن کے سیکرٹری ضرار ہاشم خان نے کہا کہ یہ منصوبے بینڈوڈتھ کی صلاحیت میں نمایاں اضافہ کریں گے اور صارفین...
ایشیا کپ 2025 کے سپر فور مرحلے میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے روایتی ٹاکرے سے قبل بھارتی ٹیم کو ایک بڑا دھچکا لگ سکتا ہے، کیونکہ آل راؤنڈر اکشر پٹیل کی میچ میں شمولیت مشکوک ہو گئی ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اکشر پٹیل عمان کے خلاف گروپ اے کے میچ میں فیلڈنگ کے دوران انجری کا شکار ہوئے، جس کے بعد ان کی مکمل صحتیابی کے بارے میں خدشات پیدا ہو گئے ہیں۔ ای ایس پی این کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ میچ کے 15ویں اوور کی پہلی گیند پر پیش آیا جب عمان کے بیٹر حماد مرزا نے ایک اونچا شاٹ کھیلا۔ گیند کو کیچ کرنے کی کوشش میں اکشر پٹیل...
روس کے تازہ حملوں میں تین یوکرینی ہلاک ہو گئے، زیلنسکی ادارت: کشور مصطفیٰ روس کے تازہ حملوں میں تین یوکرینی ہلاک ہو گئے، زیلنسکی روس نے گزشتہ شب یوکرین کے کئی علاقوں پر فضائی حملے کیے، جن میں تین افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے۔ یہ بات یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی نے آج ہفتہ 20 ستمبر کو کہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ روسی فوج نے گزشتہ شب کے حملوں میں 40 میزائل اور کروز میزائل اور تقریبا 580 ڈرونز استعمال کیے۔ زیلنسکی کے مطابق، ’’تمام شب یوکرین روس کے وسیع حملوں کا نشانہ بنا… ایسا ہر ایک حملہ کوئی فوجی ضرورت نہیں ہے، بلکہ یہ روس کی سوچی سمجھی حکمت عملی ہے تاکہ عام شہریوں...

پاکستان اورسعودی عرب کے مابین طے پانے والاتاریخی معاہدہ دونوں برادرممالک کے تاریخی تعلقات میں ایک نئے دورکا آغازہے ، شیخ آفتاب احمد
حضرو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2025ء) رکن قومی اسمبلی اور ممبر سپریم جوڈیشل کمیشن شیخ آفتاب احمد نے پاکستان اور سعودی عرب کے مابین طے پانے والے تاریخی اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے کا بھرپور خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ معاہدہ دونوں برادر ممالک کے تاریخی تعلقات میں ایک نئے دور کا آغاز ہے اور پاکستان و سعودی عرب کے سلامتی و دفاعی تعاون کو مزید مستحکم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب ہمیشہ پاکستان کا قریبی دوست اور قابلِ اعتماد شراکت دار رہا ہے، اور یہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے میں امن و استحکام کے لیے سنگِ میل ثابت ہوگا۔ شیخ آفتاب احمد نے اس موقع پر قائد مسلم لیگ (ن) محمد...
عالمی میڈیا کی ایک حالیہ رپورٹ نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان طے پانے والے اسٹریٹجک دفاعی معاہدے کو غیر معمولی اہمیت کا حامل قرار دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اگرچہ معاہدے کی باضابطہ دستاویزات میں براہِ راست ایٹمی ہتھیاروں کا ذکر نہیں کیا گیا، مگر اس کے اثرات کو دیکھتے ہوئے یہ تاثر ابھر رہا ہے کہ ریاض نے اسلام آباد کے ساتھ مل کر ایک طرح کا “ایٹمی تحفظ” حاصل کرنے کی کوشش کی ہے۔ خطے میں اسرائیل کی بڑھتی ہوئی جارحیت اور ایران کے ایٹمی پروگرام کے خدشات کے پیشِ نظر یہ معاہدہ کئی سوالات کو جنم دیتا ہے۔ گزشتہ دنوں وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے ریاض میں جس دفاعی...
اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اجلاس میں ایک سنگین انکشاف سامنے آیا کہ ہیکرز نے تقریباً 3 لاکھ 50 ہزار حج درخواست گزاروں کا ذاتی ڈیٹا ڈارک ویب پر اپلوڈ کر دیا ہے۔ یہ انکشاف چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے کیا جس پر اراکین پارلیمنٹ نے گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے معاملے کو قومی سلامتی اور عوامی اعتماد سے جوڑا ہے۔ اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ متاثرہ افراد میں وہ شہری بھی شامل ہیں جنہوں نے 2026 کے حج کے لیے درخواستیں دی ہیں۔ کمیٹی کی چیئرپرسن سینیٹر پلوشہ خان نے ڈیٹا پروٹیکشن میں مسلسل ناکامیوں پر برہمی ظاہر کی جب کہ سینیٹر افنان اللہ نے کہا کہ...
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 ستمبر2025ء ) سعودی عرب سے دفاعی معاہدے کے بعد حوثیوں کی پاکستان کو دھمکی کا دعویٰ بھارتی پروپیگنڈا قرار دے دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان طے پانے والے ”سٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے“ کے بعد بھارتی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ایک حوثی اہلکار کی پرانی ویڈیو کلپ کو بنیاد بنا کر پاکستان کے خلاف جھوٹی مہم چلانے کی کوشش کی گئی، جس میں دعویٰ کیا گیا کہ ایک حوثی عہدیدار نے پاکستان کو مبینہ طور پر سعودی عرب کے لیے یمن کی سرحد پر فوجی بھیجنے پر دھمکی دے دی۔BREAKING : Tensions escalate after Pakistan sends 25,000 troops to the Saudi–Yemen border under a new...
پاکستان میں بڑھتے ہیومن پیپیلوما وائرس (ایچ پی وی) یا سروائیکل کینسر اور اس کے ویکسین سے متعلق آگاہی کے لیے معروف گلوکار اور سماجی شخصیت شہزاد رائے بھی میدان میں آگئے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری ایک تازہ ویڈیو انہیں سروائیکل کینسر کے ویکسین سے متعلق اسکول کی بچی سے گفتگو کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: فیکٹ چیک: ایچ پی وی ویکسین سے بچیوں کی طبیعت خراب ہونے کا دعویٰ، حقیقت کیا ہے؟ ویڈیو میں بچی پولیو اور ایچ پی وی ویکیسن سے متعلق معاشرے میں پائی جانے والی سازشی نظریات پر طنز کر رہی ہوتی ہے۔ جب شہزاد رائے بچی کا تلفظ درست کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو بچی کہتی ہے، ‘آپ بھی...
’’پاک سعودی دفاعی معاہدے میں مشرق وسطیٰ کی سلامتی کےلئے ایٹمی تحفظ شامل‘‘ عالمی میڈیا کی رپورٹ WhatsAppFacebookTwitter 0 20 September, 2025 سب نیوز عالمی خبر رساں ادارے نے اپنی رپورٹ میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے حالیہ دفاعی معاہدے میں مشرق وسطیٰ کی سلامتی کےلیے ایٹمی تحفظ کے شامل ہونے کا اشارہ دیا ہے۔مشرق وسطیٰ کے کئی عرب ممالک اسرائیل سے بڑھتے ہوئے خطرات محسوس کر رہے ہیں، ایسے میں اس ہفتے سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان ہونے والے دفاعی معاہدے نے خطے کی سلامتی میں پاکستان اور اس کی ایٹمی طاقت کو ایک نئے زاویے سے شامل کردیا ہے۔بدھ کو طے پانے والے ’’اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے‘‘ کے تحت مبصرین کے مطابق...
افغانستان کی عبوری حکومت نے بگرام ائربیس کا کنٹرول امریکا کے حوالے کرنے کا امکان سختی سے مسترد کردیا ہے۔ افغان وزارتِ خارجہ کے اہلکار ذاکر جلالی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ تاریخ گواہ ہے افغانستان نے اپنی سرزمین پر کبھی بیرونی افواج کو قبول نہیں کیا، دوحہ مذاکرات اور اس کے نتیجے میں ہونے والے معاہدے کے دوران بھی اس نوعیت کے کسی امکان کو یکسر رد کردیا گیا تھا۔ خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ بگرام ائربیس چھوڑنا امریکا کے لیے ایک شرمناک لمحہ تھا، ائربیس واپس لینے کے لیے افغانستان سے مذاکرات جاری ہیں۔ ٹرمپ نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ...

پاک سعودیہ دفاعی معاہدے سے ایک روز قبل ایران کی اہم شخصیت نے محمد بن سلمان سے ملاقات کی:صحافی کامران یوسف
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق سینیٹر مشاہد حسین سید نے انکشاف کیاہے کہ مجھے پاکستان میں ایرانی سفیر نے بتایا کہ اسرائیل کیخلاف جنگ میں دو ملکوں نے ہماری مدد کی ایک سعودی عرب اور دوسرا پاکستان ہے ۔ تفصیلات کے مطابق صحافی کامران یوسف نے کہا کہ چین نے کچھ عرصہ پہلے ایران اور سعودی عرب میں مفاہمت کروائی جس سے چیزیں آسان ہوئی ، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معاہدے سے ایک روز پہلے ایران کی اہم شخصیت علی لاریجانی ریاض میں موجود تھے اور ان کی محمد بن سلمان سے ملاقات ہوئی۔ سابق سینیٹر مشاہد حسین سید نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ 2023 میں چین نے ایران اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات ٹھیک...
عالمی خبر رساں ادارے نے اپنی رپورٹ میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے حالیہ دفاعی معاہدے میں مشرق وسطیٰ کی سلامتی کےلیے ایٹمی تحفظ کے شامل ہونے کا اشارہ دیا ہے۔ مشرق وسطیٰ کے کئی عرب ممالک اسرائیل سے بڑھتے ہوئے خطرات محسوس کر رہے ہیں، ایسے میں اس ہفتے سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان ہونے والے دفاعی معاہدے نے خطے کی سلامتی میں پاکستان اور اس کی ایٹمی طاقت کو ایک نئے زاویے سے شامل کردیا ہے۔ بدھ کو طے پانے والے ’’اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے‘‘ کے تحت مبصرین کے مطابق ریاض کے مالی وسائل اور پاکستان کی ایٹمی صلاحیتوں سے لیس بڑی فوجی طاقت ایک دوسرے کے ساتھ جڑ گئی ہے۔ ابھی معاہدے کی تفصیلات...
قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کی بلے باز سدرہ امین نے پاکستان ویمنز کرکٹ کی تاریخ میں نیا ریکارڈ قائم کردیا۔ سدرہ امین نے جنوبی افریقہ ویمنز کے خلاف ہوم سیریز کے دوسرے ون ڈے میچ میں بھی سنچری بناڈالی۔ یہ ان کی ون ڈے کرکٹ میں مسلسل دوسری سنچری ہے۔ وہ لگاتار دو ون ڈے سنچریز بنانے والی پہلی پاکستانی اور دوسری ایشین ویمن کرکٹر بن گئیں۔ اس سنچری کے ساتھ ہی سدرہ امین کی ون ڈے سنچریز کی تعداد چھ ہوگئی ہے، جو پاکستان کی دیگر تمام کھلاڑیوں کی مجموعی سنچریز (چار) سے بھی زیادہ ہے۔ https://x.com/ESPNcricinfo/status/1969096941553234145 واضح رہے کہ ابتدائی دونوں ون ڈے میچز میں سنچریز اسکور کرنے کے باوجود وہ اپنی ٹیم کو فتح نہ دلوا سکیں۔
ربیع الاول کے بابرکت مہینے میں عید النبی ﷺ کی مناسبت سے سفارت خانہ پاکستان واشنگٹن ڈی سی میں محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا۔ حسبِ روایت محفل کا انعقاد امریکہ میں سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ کی زوجہ محترمہ لبنیٰ رضوان کی جانب سے کیا گیا۔ درودو سلام اور شانِ نبی ﷺ میں نعت و کلام پر مبنی اس بابرکت محفل میں امریکہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والی خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب کے آغاز میں محترمہ لبنیٰ رضوان نے شرکاء کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ربیع الاول کے موقع پر پاکستانی سفارت خانے میں ایسی بابرکت محفل کا انعقاد نہ صرف ہمیں آنحضورﷺ کی شان ِاقدس میں درود و سلام پیش کرنے کا موقع...
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2025ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ایک بار پھر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ کیا ہے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ صدر زرداری کے دورہ چین میں حکام کے ساتھ بات چیت اور کچھ ایم او یوز بھی سائن ہوئے ہیں، صدر زرداری نے طے کیا ہے کہ انہوں نے چین کے دوروں کا اپنا ریکارڈ توڑنا ہے۔(جاری ہے) سیلاب متاثرین کی امداد کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ پنجاب کے عوام کی درخواست پر وزیراعظم سے...
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2025ء) پاکستان میں آئندہ 12 سے 18ماہ کے دوران انٹرنیٹ کی رفتار تیز ہونے کا امکان ہے۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی کے اجلاس میں وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن نے تصدیق کی ہے کہ آئندہ 12 سے 18 ماہ کے دوران پاکستان کو 3 نئے سب میرین کیبلز کے ذریعے عالمی نیٹ ورک سے منسلک کیا جائے گا، کمیٹی کو بتایا گیا کہ تینوں کیبلز کے معاہدے پہلے ہی طے پا چکے ہیں۔وزارتی حکام کے مطابق نئے سب میرین کیبلز پاکستان کو براہِ راست یورپ سے جوڑیں گی جس سے موجودہ محدود راستوں پر انحصار کم ہو گا اور ملک کا انٹرنیٹ انفرا اسٹرکچر مضبوط ہوگا،...
سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ کشمیری عوام کا نعرہ ہمیشہ سے ''پاکستان زندہ باد'' رہا ہے اور یہ کنونشن دشمنوں کے عزائم کو ناکام بنانے کے ساتھ ساتھ پاکستان اور کشمیر کے ناقابلِ تسخیر رشتے کو دنیا کے سامنے اجاگر کرے گا۔ اسلام ٹائمز۔ باغ صدرمسلم کانفرنس و سابق وزیراعظم آزادکشمیر سردار عتیق احمد خان باغ میں 22 ستمبر پاکستان زندہ باد کنونشن کے حوالے سے منعقدہ آل پارٹیز مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔ آل پارٹیز مشاورتی اجلاس میں وزیر حکومت سردار میر اکبر خان، سردار عبدالرشید چغتائی ایڈووکیٹ، میجر سردار نصراللہ خان، چیئرمین میونسپل کارپوریشن باغ میجر قیوم، سردار مشتاق نیئر، مسلم لیگ نواز کے رہنما راجہ سعید انقلابی، سردار پرویز چغتائی، خالد امیر گردیزی ایڈووکیٹ، راجہ ذوالفقار ایڈووکیٹ،...
ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کے سپر فور مرحلے کے میچ کے ٹکٹس کی مانگ میں اضافہ ہوگیا۔ ایشیا کپ سپر فور مرحلے میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان اگلا اہم میچ اتوار کو کھیلا جائے گا۔ دنیائے کرکٹ کے بڑے ٹاکرے کے پیش نظر پاک بھارت سپر فور میچ کے ٹکٹس کی مانگ میں اضافہ ہوگیا ہے۔ میچ کے لیے ٹکٹ کی کم سے کم قیمت ساڑھے 350 درہم یعنی تقریباً 27 ہزار پاکستانی روپے میں دستیاب ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان اور بھارت کے میچ میں ہینڈ شیک کا تنازع سامنے آیا تھا جس میں میچ ریفری اینڈ پائیکرافٹ نے پاکستانی کپتان کو بھارت کپتان سے ہینڈ شیک کرنے سے...
چابہار ایران کی ایک بندرگاہ ہے جو خلیجِ عمان سے جڑی ہے۔ یہ بحیرہ عرب کے کنارے واقع ہونے کی وجہ سے جغرافیائی لحاظ سے ایک انتہائی اہم مقام رکھتا ہے۔ چابہار بندرگاہ کو ‘گیٹ وے ٹو سینٹرل ایشیا’ بھی کہا جاتا ہے کیونکہ یہ افغانستان، وسطی ایشیائی ممالک اور ایران کو سمندر سے جوڑنے کا ایک متبادل راستہ فراہم کرتی ہے جو پاکستان کی گوادر بندرگاہ کے مقابلے میں بھارت کے لیے ایک اسٹریٹجک اہمیت رکھتا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: چابہار بندرگاہ چلانے کے لیے بھارت کا ایران سے معاہدہ واضح رہے کہ چابہار بندرگاہ کی ترقی میں سنجیدگی 2000 کی دہائی میں سامنے آئی لیکن بھارت نے 2016 میں ایران کے ساتھ معاہدہ کر کے بندرگاہ کی توسیع...
پاکستان شوبز کے سینئر اداکار فیصل رحمان کا کہنا ہے کہ وہ شادی نہ کرنے پر خدا کا شکر ادا کرتے ہیں۔ ایک حالیہ انٹرویو کے دوران اپنی نجی زندگی پر بات کرتے ہوئے 59 سالہ اداکار فیصل رحمان نے کہا کہ وہ کبھی شادی نہیں کرنا چاہتے کیونکہ وہ اکیلا رہنے میں خود کو آزاد سمجھتے ہیں۔ سینئر اداکار کا کہنا تھا کہ ’میں شادی نہ کرنے پر خدا کا شکر ادا کرتا ہوں، اس انڈسٹری میں کئی لوگ ہیں جنہوں نے شادی نہیں کی مگر لوگ ان سے سوال نہیں کرتے۔ اکثر لوگوں کو لگتا ہے کہ میں عشق میں مبتلا تھا اس لئے شادی نہیں کی مگر میں نے خود کے سوائے کسی سے...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشت گرد حملے کے پس منظر میں پولیس کی بہادری اور کردار پر مبنی ڈاکومینٹری ’دی پولیس اسٹوری‘ کا پریمئر کراچی کے ایک مقامی سینیما میں منعقد کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ڈاکومینٹری کے پریمئر میں آئی جی سندھ غلام نبی میمن، ایڈیشنل آئی جی، ڈی آئی جیز سمیت پولیس کے اعلیٰ افسران شریک ہوئے، تقریب کی مرکزِ نگاہ وہ تینوں بہادر پولیس اہلکار رہے جنہوں پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملے کے دوران دہشت گردوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا تھا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشت گردوں کا حملہ 29 جون 2020 کو ہوا تھا، جب 4 مسلح افراد نے ایک گاڑی میں آ کر داخلی دروازے پر فائرنگ کرتے ہوئے اندر داخل ہونے کی...
چناب اور ستلج سے اوچ شریف، احمد پور شرقیہ میں تباہی، ایم 5 کا دوسرا حصہ بھی متاثر WhatsAppFacebookTwitter 0 20 September, 2025 سب نیوز لاہور، ملتان، سکھر: (آئی پی ایس) ستلج اور چناب نے اوچ شریف اور احمد پور شرقیہ میں تباہی پھیر دی، ملتان کے قریب جلال پور پیروالا پر موٹروے ایم 5 کا ایک اور حصہ سیلابی پانی میں بہہ گیا، علی پور میں 4 افراد ڈوب گئے، لاشیں مل گئیں، کچے کے علاقوں سے لوگوں نے نقل مکانی سے انکار کر دیا۔علی پور کے موضع گھلواں دوئم میں 15 سالہ کاشف گبول ڈوب کر جاں بحق ہوا، دوسرے واقعہ میں راشن لینے گئے تین ماموں بھانجا بھی سیلابی پانی میں ڈوب گئے، جاں بحق افراد کی...
خضدار(نیوز ڈیسک)بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے دو تلوار میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنما آغا شکیل احمد درانی اور مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر آغا شازیب درانی کے گھر پر نامعلوم افراد نے دستی بم سے حملہ کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ حملہ جمعرات کی رات گئے پیش آیا جس کے نتیجے میں گھر کے سات محافظ معمولی طور پر زخمی ہوگئے۔ ایس ایس پی خضدار شہزادہ عمر عباس بابر نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حملہ آوروں نے گھر کی بیرونی دیوار پر دستی بم پھینکا جس سے دھماکہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک بزدلانہ کارروائی ہے جو علاقے میں امن و امان کو خراب کرنے کی کوشش...
ویب ڈیسک :قومی ایئرلائن انجینئرز کے احتجاج کے باعث فلائٹ آپریشن معمول پر نہ آ سکا۔ پی آئی اے انجینئرز تنخواہیں اور الاؤنسز میں اضافہ نہ کرنے پر کالی پٹیاں باندھ کر احتجاج کر رہے ہیں جس کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر ہے۔ کراچی سے اسلام آباد کی صبح 7 بجے کی پرواز پی کے 300 تاخیر کا شکار ہے، اس بارے میں پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پرواز اب 11 بجے روانہ ہوگی۔ انتظامیہ اور ایئرکرافٹ انجینئرز میں رسہ کشی سے پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن کئی دن سے متاثر ہو رہا ہے، قومی ایئرلائن کا کینیڈا کا فلائٹ آپریشن تاحال معطل ہے جبکہ لاہور سے پیرس کی پروازیں بھی تاحال معطل ہیں۔ پاکستان نے...
دبئی(نیوز ڈیسک) ایشیا کپ میں پاکستان کے خلاف جیت کے بعد بھارتی کپتان سوریا کمار یادو پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملانے پر تنقید شکار ہوئے تھے۔ تاہم اب بھارتی کپتان کی ایک پاکستانی نژاد عمان کے کھلاڑی کو گلے لگانے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ بھارت اور عمان کے درمیان گزشتہ روز کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی میچ میں عمان کے اوپننگ بلے باز عامر کلیم نے 46 گیندوں پر 64 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی۔ عامر کلیم کا تعلق کراچی سے ہے اور وہ بعد ازاں عمان منتقل ہوگئے تھے۔ ان کی شاندار بیٹنگ نے بھارتی ٹیم کو دباؤ میں ڈال دیا تھا اگرچہ عمان یہ میچ 21 رنز سے ہار گیا تھا۔ ...
دبئی(سپورٹس ڈیسک) ایشیا کپ میں سُپر فور ٹاکرے سے قبل بھارتی ٹیم کے اہم کھلاڑی انجری کا شکار ہوگئے ہیں جس کے بعد ان کی پاکستان کے خلاف میچ میں شرکت مشکوک دکھائی دینے لگی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ٹیم کے آل راونڈر اکشر پٹیل کی پاکستان کے خلاف ایشیا کپ 2025 کے سپر فور مرحلے کے اہم میچ میں شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔ یہ خدشہ اس وقت پیدا ہوا جب وہ گروپ اے کے میچ میں عمان کے خلاف فیلڈنگ کے دوران زخمی ہو گئے تھے۔ کرکٹنگ ویب سائٹ ای ایس پی این کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق 15ویں اوور کی پہلی گیند پر کیچ لینے کی کوشش میں اکشر پٹیل کا سر زمین...

کمبوڈیا میں پاکستانیوں پر مظالم، انسانی اعضا ء کی فروخت کا انکشاف، وزارت داخلہ کا ایک سال میں ہزاروں شہریوں کے جانے پر اظہار برہمی
اسلام آباد(این این آئی)جنوبی ایشیائی ملک کمبوڈیا میں پاکستانی شہریوں پر بہیمانہ مظالم اور انسانی اعضاء کی فروخت کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلا ت کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اوورسیز پاکستانیز اور انسانی حقوق نے ایک سال میں 18 ہزار پاکستانیوں کے کمبوڈیا جانے پر وزارت داخلہ پر برہمی کا اظہار کیا۔ چیئرمین کمیٹی نے کہاکہ ایف آئی اے کمبوڈیا جانیوالے افراد کی سہولت کاری کر رہا ہے۔اراکین نے کہاکہ تھائی لینڈ اور ویتنام کی ہمسایہ ریاست میں پاکستانیوں کو یرغمال بنانے،کرنٹ لگانے،بھتہ لینے کی شکایات عام ہیں، جسمانی اعضاء تک نکال لئے جاتے ہیں۔ عمران خان قائداعظم سے بھی زیادہ مقبول ہیں، محمد علی جناح کے پاس بھی کے پی کے نہیں تھا : اسد...
کراچی: قومی ایئرلائن پی آئی اے کی کراچی سے اسلام آباد جانے والی پرواز تاخیر کا شکار ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق پرواز PK-300 کو صبح 7 بجے روانہ ہونا تھا تاہم پرواز تاحال نہ جاسکی۔ پرواز کے مسافر لاونج میں انتظار کرنے پر مجبور ہیں جبکہ گراونڈ اسٹاف کی جانب سے روانگی کے وقت کے بارے میں واضح طور پر کچھ نہیں بتایا جارہا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پرواز کی متوقع روانگی کا وقت اب صبح 11 بجے بتایا جارہا ہے۔ مسافروں نے بروقت اطلاع فراہم نہ کرنے پر ائیرلائن انتظامیہ پر مایوسی اور برہمی کا اظہار کیا ہے۔
اس تاریخی معاہدہ پر اظہار تشکر کے دن پر اپنے خصوصی بیان میں انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کا رشتہ محض دو ملکوں کی سفارتی تاریخ نہیں یہ دو دلوں کی دھڑکن ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اسٹریٹجک دفاعی تعاون کا تاریخی معاہدہ ایک گیم چینجر معاہدہ ہے۔ اس تاریخی معاہدہ پر اظہار تشکر کے دن پر اپنے خصوصی بیان میں انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کا رشتہ محض دو ملکوں کی سفارتی تاریخ نہیں یہ دو دلوں کی دھڑکن ہے، یہ ایک ایسی صدا ہے جو حرم کے میناروں سے بلند ہوتی ہے اور مینار پاکستان کی فضاؤں...
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے اسٹریٹجک دفاعی معاہدے کو ماہرین نہ صرف ایک تاریخی پیشرفت قرار دے رہے ہیں بلکہ اسے موجودہ حالات میں فلسطین کی حمایت کے تناظر میں بھی اہم سمجھا جا رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب سے باہمی مفادات کا خیال رکھنے کی توقع ہے، بھارت کا پاک سعودی معاہدے پر ردعمل دونوں ممالک نے زور دیا ہے کہ اسرائیلی جارحیت کے خلاف مسلم دنیا کے اتحاد کی ضرورت ہے، اور یہ معاہدہ اسی جذبے کی عکاسی کرتا ہے۔ پس منظر اور دیرینہ تعلقات پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات ہمیشہ گہرے اور قریبی رہے ہیں۔ پاکستان نے سعودی عرب کی سلامتی کو اپنی ترجیحات میں شامل رکھا، خصوصاً حرمین شریفین کے تحفظ...
لاہور(سپورٹس ڈیسک)بارش سے متاثرہ دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو ڈرک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 25 رنز سے شکست دے کر سیریز بھی 0-2 سے اپنے نام کر لی ہے۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا گیا یہ میچ بارش کے باعث 46 اوورز پر مختص کر دیا گیا تھا، جنوبی افریقہ ویمنز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 46 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 292 رنز بنائے۔ میچ کی خاص بات مہمان ٹیم کی کپتان لارا وولوارٹ اور تیزمین برٹس کی سنچریاں اور ویمنز ون ڈے انٹرنیشنل میں جنوبی افریقہ کی کسی بھی وکٹ کے لیے سب سے بڑی 260 رنز کی پارٹنر شپ تھی۔ لارا وولوارٹ نے 10 چوکوں کی مدد...

’کیا امریکی تھنک ٹینک ماہر کوگل مین بھی بک گئے، دنیا مان چکی مگر پاکستان میں کھ لوگ کبھی نہیں مانیں گے: وسیم عباسی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی تھنک ٹینک ماہر مائیکل کوگل مین نے پاکستان کے بدلت ہوئے حالات کی تعریف کرتے ہوئے ایکس پر بیان جاری کر دیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق امریکی تھنک ٹینک ماہر مائیکل کوگل مین نے ایکس پر جاری پیغام میں کہا کہ ’’وقت کس طرح بدلتا ہے، دو سال پہلے پاکستان کی سیاست شدید بحران کا شکار تھی اور اس کی معیشت دیوالیہ ہونے کے دہانے پر تھی، آج معیشت مستحکم ہو رہی ہے، قیادت نے بھارت کے ساتھ تنازعے کے بعد دوبارہ حمایت حاصل کر لی ہے اور اہم طاقتوں کے ساتھ تعلقات کو دوبارہ زندہ کر کے مزید مضبوط کیا جا رہا ہے‘‘۔ ویڈیو: کالج کا سیکیورٹی گارڈ انٹرنیٹ سے ہر ماہ لاکھوں...
کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے مسلسل تیسری فتح حاصل کرلی۔ تفصیلات کے مطابق مالدیپ میں کھیلے جارہے ایونٹ میں پاکستان نے میزبان مالدیپ سنسنی خیز مقابلے میں 1-2 سے شکست دے دی۔ پاکستان نے پہلے سیٹ میں ناکامی کے بعد کم بیک کر کے مسلسل دو سیٹ جیتے۔ پاکستان کی کامیابی کا اسکور 16-15، 10-22 اور 6-7 رہا۔ پاکستان کے کاشف علی کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ اس سے قبل صبح کے سیشن میں پاکستان نے اپنے دوسرے میچ میں سری لنکا کو شکست دی تھی۔ یاد رہے کہ پہلے میچ میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو شکست سے دوچار کیا تھا۔ Post Views: 6
محمد آصف پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حالیہ اسٹریٹجک ڈیفنس معاہدہ (Strategic MutualDefence Agreement) بلاشبہ خطے میں ایک تاریخی اور فیصلہ کن پیش رفت ہے ۔ اس معاہدے نے نہ صرف دونوں ممالک کے تعلقات کو ایک نئی جہت بخشی ہے بلکہ عالمی سطح پر بھی کئی سوالات اور امکانات کو جنم دیا ہے ۔ یہ معاہدہ اس پس منظر میں سامنے آیا ہے کہ مشرق وسطیٰ اور جنوبی ایشیا میں عدم استحکام بڑھ رہا ہے ، ایران و اسرائیل کی کشیدگی عروج پر ہے ، اور امریکہ کی خطے میں کمزور ہوتی ہوئی ساکھ نئے اتحادی ڈھانچوں کی ضرورت کو اجاگر کر رہی ہے ۔ ایسے میں پاکستان اور سعودی عرب کا مشترکہ دفاعی معاہدہ نہ صرف دونوں...