2025-08-10@13:06:16 GMT
تلاش کی گنتی: 409
«تودہ پارٹی»:
(نئی خبر)
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں اگر انصاف پر مبنی فیصلہ ہوا تو بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی بری ہو جائیں گے۔ اڈیالہ جیل پہنچنے پر صحافیوں سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 2 سال جو زیادتیاں ہوئی اس کا آپ اندازہ کر سکتے ہیں۔ صحافی نے ان سے سوال کیا کہ آپ کی اس حوالے سے آرمی چیف سے کیا بات چیت ہوئی؟ تو بیرسٹر گوہر جواب دیے بغیر اڈیالہ جیل چلے گئے۔ یہ بھی پڑھیں: 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ میری وجہ سے مؤخر نہیں ہوا، عمران خان خیال رہے کہ عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی...
پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا کہ عمران خان کے سوا کوئی بھی میرے خلاف بات کرے گا تو میں آئندہ بھی جواب دوں گا، میں روزانہ کے شوکازوں سے تنگ آگیا ہوں۔ عمران خان نے نکالنا ہے تو بے شک نکال دیں میں نے کوئی گناہ نہیں کیا۔ پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک یوٹیوبر نے میرے بارے میں جو کہا ہے وہ سراسر جھوٹ ہے، مجھے نکالنے کا فیصلہ پہلے سے کردیا گیا ہے تو پھر شوکاز ایک فارمیلٹی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر 6 ماہ بعد کوئی شوکاز آجاتا ہے کہ آپ نے یہ...
نوشہرہ، مردان، صوابی، ڈی آئی خان میں بعض مقامات پر دھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔ پشاور میں کم سے کم درجہ حرارت 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا اور بلوچستان شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں، کالام میں پارہ منفی 7 تک پہنچ گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا کے بالائی اضلاع میں موسم شدید سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ چترال آپر و لوئر دیر کے بالائی علاقوں، بالائی سوات اور شانگلہ میں موسم جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ ہلکی بارش پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ نوشہرہ، مردان، صوابی، ڈی آئی خان میں بعض مقامات پر دھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔ پشاور میں کم سے کم درجہ حرارت...
خیبرپختونخوا اور بلوچستان شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں۔ کالام میں پارہ منفی 7 تک پہنچ گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا کے بالائی اضلاع میں موسم شدید سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ چترال آپر و لوئر، دیر کے بالائی علاقوں ، بالائی سوات اور شانگلہ میں موسم جزوی ابلر الود رہنے کے ساتھ ہلکی بارش پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔نوشہرہ، مردان ، صوابی ، ڈی آئی خان میں بعض مقامات پر دھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔ پشاور میں کم سے کم درجہ حرارت 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ کالام میں درجہ حرارت منفی 7، کاکول میں منفی 5، چترال اور دیربالا میں منفی 4 اور پارا چنار میں منفی 2 رہا۔ سیدو...
سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر بھارت کے شمال مشرقی ریاستوں منی پور، ناگالینڈ اور ميزورم کا دورہ کرنے والے غیر ملکی سیاحوں پر پابندیاں عائد کر دی گئی۔ سال 2011 میں ان علاقوں میں سیاحت کو فروغ دینے کے لیے پابندیوں میں نرمی کی گئی تھی لیکن 13 سال بعد یہ پابندیاں حالات کشیدہ ہونے کی وجہ سے دوبارہ عائد کر دی گئی ہیں۔ یونین وزارت داخلہ کی جاری کردہ نئی ہدایات کے مطابق ’’منی پور، ناگالینڈ اور میزورم کی ریاستوں میں غیر ملکیوں کی نقل و حرکت کو کنٹرول اور مانیٹر کرنے کے لیے پروٹیکٹڈ ایریا ریجیم دوبارہ نافذ کیا گیا ہے۔‘‘ پروٹیکٹڈ ایریا پرمٹ میں سیاحوں کے داخلے کے مقام، رہائش اور قیام کی مدت جیسی تفصیلات لازم...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیرافضل مروت کا کہنا ہے کہ مجھے ’اووووو‘ والا احتجاج پسند نہیں۔پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیرافضل مروت نے کہا کہ انٹرنیٹ کا مسئلہ حکومت کو حل کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ مجھے ’اووو اووو‘ والا احتجاج پسند نہیں. ایسے تو گیدڑ کرتے ہیں .لیکن مجھے میری پارٹی کہے گی کہ اووو اووو کا نعرہ لگاؤ تو ان کے لیے لگادوں گا. پارٹی کہے گی توہم گیدڑ بن جائیں گے۔ واضح رہے گزشتہ روز پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران احتجاج کرتے ہوئے اووو اووو کے نعرے لگائے تھے اور آج بھی قومی اسمبلی کا اجلاس ’اوووو‘ نے نذر ہوگیا۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس...
اسلام آباد (آن لائن)پارٹی پالیسی کے خلاف بیان بازی پر شیر افضل مروت کو ایک بار پھر شو کاز نوٹس جاری کردیا گیا ہے ،شیر افضل مروت سے 7 روز میں جواب طلب کر لیا گیا ہے جب کہ جواب دیے جانے تک میڈیا پر پارٹی کی نمائندگی سے روک دیا گیا۔دوسری جانب شیر افضل مروت نے میڈیا سے دوری اختیار کر لی ا ور کہا کہ دوستوں کے مشورے پر میں نے ایک دو ہفتے الیکٹرونک میڈیا سے دور رہنے کا فیصلہ کیا ہے، میں میڈیا کے دوستوں سے گزارش کروں گا کہ پروگرام میں شامل ہونے پر اصرار نہ کریں۔
وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی وعوامی امور رانا ثنا نے کہا ہے کہ کسی بات پرسمجھوتہ ہو یا نہ ہو لیکن مذاکرات تو ہونے چاہئیں۔ نجی ٹی وی کے پروگرا م میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پارلیمانی جمہوری نظام میں ایک جماعت اقتدار میں اور ایک حزب اختلاف ہوتی ہے، پارلیمانی جمہوری نظام ڈائیلاگ سے ہی چل سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی چاہتی ہے سیاسی قیدیوں کی رہائی ہو تو لسٹ فراہم کرے دیکھیں گے کون سیاسی قیدی ہے کون نہیں؟