2025-12-11@04:25:38 GMT
تلاش کی گنتی: 166860
«دوسرے اور»:
(نئی خبر)
اسلام آباد: ستھرا پنجاب پراجیکٹ کے ڈائریکٹر جنرل بابر صاحب دین نے کہا ہے کہ وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا ویژن عالمی میڈیا کی توجہ اپنی جانب مبذول کر رہا ہے۔ فوبز کے بعد اب بلومبرگ نے بھی اپنی رپورٹ میں صوبے کے ویسٹ ٹو ویلیو منصوبے کو قابلِ قدر قرار دیا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل نے کہا بلوم برگ نے اپنی خبر میں بتایا ہے کہ پنجاب کے مرکزی علاقے میں صاف توانائی پیدا کرنے کے لیے 50 میگاواٹ کے جدید پاور پلانٹ کی ابتدائی فزیبلٹی اسٹڈی جاری ہے۔ یہ پلانٹ ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت روزانہ جمع کیے جانے والے کچرے سے چلایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ منصوبے پر 175 سے 180 ملین ڈالر...
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ فرقہ واریت کا خاتمہ ضروری ہے اس کے لیے علما اپنا کردار ادا کریں، اب بھی کچھ علما ایسے ہیں جو فرقہ واریت پر بات کرتے ہیں، فرقہ پرستی کا خاتمہ وقت کی ضرورت ہے۔ یہ بات انہوں نے قومی علما کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی موجود تھے۔ وزیراعظم نے کہا کہ معرکہ حق میں علما اور قوم کی دعاؤں سے پاکستان کو اہم کامیابی ملی، مسلح افواج کی جرات سے بھارت کو شرم ناک شکست ہوئی، عاصم منیر کی قیادت میں فوج نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو معاشی...
کراچی میں جاری 35ویں نیشنل گیمز میں ٹینس کے ویمنز ٹیم ایونٹ فائنل میں اسلام آباد نے واپڈا کو اپ سیٹ کرکے گولڈ میڈل جیت لیا۔ تفصیلات کے مطابق یہ اسلام آباد کا نیشنل گیمز 2025 میں پہلا گولڈ میڈل بھی ہے۔ مینز ٹیم ایونٹ کے فائنل میں پاکستان آرمی نے واپڈا کو ہرا کر گولڈ میڈل جیت لیا۔ ویمنز ٹیم ایونٹ کے فائنل میں دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے میں آیا، پہلے سنگل میں واپڈا کی اشنا سہیل نے شندانہ ربی کو با آسانی 0-6 اور 0-6 سے مات دے کر اپنی ٹیم کو برتری دلائی۔ تاہم دوسرے سنگل میں اسلام آباد کی ماہین آفتاب نے واپڈا کی مہک کھوکھر کو 2-6 اور 2-6 سے زیر کرتے ہوئے...
وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے اطلاعات و امور خیبر پختونخوا اختیار ولی خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنے کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے اور احتجاج کے نام پر فتنہ و فساد پھیلانے کی کوشش کی جا رہی ہے، حکومت نے قیدی نمبر 804 (عمران خان) کو اڈیالہ جیل سے منتقل کرنے پر سنجیدگی سے غور شروع کردیا ہے۔ اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے اختیار ولی خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کے تمام دروازے بند ہو چکے ہیں اور ملک میں عشق پاکستان اور عشق عمران میں واضح لکیر کھینچ دی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اس فوج پر حملہ آور...
اسلام آباد: برطانیہ کی وزیر مملکت برائے بین الاقوامی ترقی بیرونس جینی چیپمین نے ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ پاکستان سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے وزارتِ خارجہ میں ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان باہمی دلچسپی کے اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے اور غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسحاق ڈار نے اس موقع پر برطانیہ میں مقیم پاکستانی نژاد کمیونٹی کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستانی کمیونٹی دونوں ممالک کے درمیان ایک مضبوط پُل کا کام کرتی ہے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> وفاقی حکومت نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی ائی) اور سابق وزیراعظم عمران خان کو اڈیالہ جیل سے کسی دوسری قید گاہ میں منتقل کرنے پر سنجیدگی سے غور شروع کر دیا ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ حالات اس نہج تک پہنچ چکے ہیں جہاں سے واپسی کے راستے محدود ہوتے جا رہے ہیں اور حکومت کے نزدیک پی ٹی آئی کی موجودہ حکمتِ عملی ملک کو عدم استحکام کی طرف دھکیلنے کی منظم کوشش نظر آ رہی ہے، احتجاج کے نام پر انتشار پھیلانے اور تصادم کی فضا پیدا کرنے کی شعوری کوششیں کی جا رہی ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی نے بھی اس بارے میں...
لاہور:بانی پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کی قرارداد پنجاب اسمبلی سے منظور کر لی گئی۔قرارداد مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی طاہر پرویز نے ایوان میں پیش کی. جس میں مطالبہ کیا گیا کہ ملک کے خلاف بیان بازی کرکے انتشار پھیلانے اور پاکستان کے مخالف دشمن ملک کی آلہ کار پارٹی اور اس کے بانی و لیڈر پر پابندی لگائی جائے۔قرارداد میں کہا گیا کہ جو لیڈران پاکستان کی سالمیت و استحکام کے خلاف بات کرتے ہیں. خواہ ان کا تعلق کسی بھی سیاسی و غیر سیاسی پارٹی سے ہو ان کے خلاف ملکی قانون کے مطابق کارروائی کی جائے اور ان کو قرار واقعی سزا دی جائے۔قرارداد میں کہا گیا کہ یہ ایوان پاکستان کے استحکام حفاظت...
اسلامی اقدار کے فروغ اور عوامی حقوق کے تحفظ کے بغیر ملک میں پائیدار استحکام ممکن نہیں، علامہ شبیر میثمی
آئی ٹی پی کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے کارکنان اور قوم سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس منشور کو مضبوطی سے تھامیں اور گلگت بلتستان سمیت پورے ملک میں انصاف، استحکام اور اسلامی اقدار کے فروغ کے لیے متحد رہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے پارٹی کے پانچ نکاتی منشور کو قوم کی امیدوں اور ملک کے مستقبل کا راستہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی، استحکام اور وحدت کا دار و مدار آئین کی بالادستی، قانون کی حکمرانی اور ایک منصفانہ نظام کے قیام پر ہے، جب تک انصاف ہر شہری کے در تک نہیں پہنچتا، مساوات اور امن قائم نہیں ہوسکتا۔ اسلامی...
سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ ای وی بسیں، ای وی اسکوٹیز، ڈبل ڈیکر بسیں اور ای وی ٹیکسی سروس کراچی اور دیگر شہروں کو ایک نئے دور میں داخل کریں گی، تمام منصوبے براہ راست عوامی سہولت سے جڑے ہوئے ہیں، ان کو مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے خواتین کے لیے ای وی اسکوٹیز کی تقسیم کا دوسرا مرحلہ فوری شروع کرنے کا حکم دے دیا۔ سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، ایم ڈی ایس ایم ٹی اے کنول نظام بھٹو اور دیگر حکام شریک ہوئے۔ اجلاس میں صوبے بھر میں جاری اور آئندہ شروع ہونے والے...
لندن کی شہری ٹرانسپورٹ کو جدید بنانے کے لیے پہلی بار الیکٹرک فلائنگ ٹیکسیز متعارف کرانے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ شہر میں یہ سروس 2028 تک شروع کیے جانے کا امکان ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پنجاب: قدرتی آفات کے دوران انسانوں کو ریسکیو کرنے کے لیے پہلے ایئر لفٹ ڈرون کا آغاز برطانوی فلائنگ ٹیکسی بنانے والی کمپنی ورٹیکل ایئروسپیس نے اعلان کیا ہے کہ اس کی تیار کردہ نئی فلائنگ ٹیکسی ویلو ائیرکرافٹ لندن میں مسافروں کو چند منٹوں میں سفر کی سہولت دے گی۔ یہ ائیرکرافٹ چھ مسافروں کی گنجائش رکھتا ہے اور کم مینٹی نینس کے ساتھ دن میں کئی بار اڑان بھرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ Valo.To the skies. pic.twitter.com/SxcdTRL0Vm — Vertical Aerospace (@VerticalAero)...
انسانی حقوق کے عالمی دن پر پیغام میں کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ کمزور طبقات کی آواز بننا حکومت کی اولین ترجیح ہے اور انسانیت، باہمی احترام اور رواداری ہمارے اجتماعی قومی پیغام کا بنیادی حصہ ہیں، انسانی حقوق کے فروغ اور ان کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رہیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ انسانی حقوق کا مکمل تحفظ کسی بھی مہذب معاشرے کی بنیادی پہچان ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کی آئینی ذمہ داری ہے کہ ہر شہری کو مساوی مواقع، آزادی اور بنیادی حقوق فراہم کیے جائیں۔ گورنر سندھ نے کہا کہ معاشرتی انصاف...
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ معرکۂ حق میں علما کی دعاؤں اور فیلڈ مارشل کی قیادت کی بدولت اللہ تعالیٰ نے کامیابی عطا کی۔ اسلام آباد میں قومی علما کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری افواج کی بے مثال کوششیں معرکۂ حق میں ہماری کامیابی کے پیچھے تھیں۔ شہدا کے لواحقین کے چہروں پر اعتماد دیکھنے کو ملتا ہے، اس سے بڑھ کر کوئی قربانی نہیں ہو سکتی۔ یہ بھی پڑھیے: علما کے جائز مسائل حل کیے جائیں گے: محسن نقوی کی مفتی منیب الرحمان سے ملاقات میں اتفاق وزیراعظم نے کہا کہ جب تک ہمارے ملک میں فرقہ واریت کا خاتمہ نہیں ہوگا اور ایک دوسرے کے پیچھے نماز ادا نہ کرنے کی تلقین...
سندھ پولیس کے شہید افسر چوہدری اسلم کی بیوہ نورین اسلم نے بالی وڈ فلم ’دھریندر‘ کے ٹریلر پر شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے قانونی کارروائی کا عندیہ دیا ہے۔نورین اسلم کے مطابق ٹریلر میں ایک نامناسب ڈائیلاگ کے ذریعے چوہدری اسلم اور ان کی والدہ کی توہین کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ "ہم مسلمان ہیں، شیطان اور جن سے پیدا ہونے والے بچے والی بات ناقابلِ قبول ہے، یہ چوہدری کی والدہ کی کردارکشی ہے۔"انہوں نے بھارتی رائٹرز پر پاکستان کی غلط تصویر دکھانے کا الزام بھی لگایا اور کہا کہ اگر فلم میں چوہدری اسلم کے خلاف پروپیگنڈا کیا گیا تو وہ قانونی حق استعمال کریں گی۔رحمان ڈکیت کے کردار پر بات کرتے ہوئے نورین اسلم...
پاکستان کے سب سے بڑے موسیقی کے مقابلے پاکستان آئیڈل سیزن 2 کو جہاں ناظرین کی جانب سے بھرپور پذیرائی مل رہی ہے، وہیں یہ شو مختلف تنازعات کا شکار بھی ہے۔ ابتدائی طور پر ججز پینل کو تنقید کا سامنا رہا اور اب شو ایک نئے تنازعے کی زد میں ہے جس کے مرکز میں ٹاپ 16 کنٹسٹنٹ ایم ابرار شاہد ہیں۔ ایم ابرار شاہد نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا کہ انہوں نے شو سے خود کو الگ کیا ہے اور انہیں باہر نہیں نکالا گیا۔ ان کا کہنا ہے کہ انہیں شو میں منصفانہ موقع نہیں دیا گیا۔ ان کے مطابق ان کی آواز کو اس قدر آٹوٹیون کیا جا رہا تھا کہ وہ ان کی اصل...
ویب ڈیسک : خیبرپختونخوا میں گاڑیوں کی رجسٹریشن کے لیے نیا "پرسنلائزڈ رجسٹریشن مارک سسٹم” متعارف کروایا گیا ہے، جس کا مقصد جعلی نمبر پلیٹس اور کلوننگ کے خاتمے کے ساتھ رجسٹریشن کے عمل کو تیز اور کرپشن فری بنانا ہے۔ نئے نظام کے تحت نمبر پلیٹ گاڑی کی بجائے شہری کی ملکیت ہوگی، اور شناختی کارڈ یا موبائل نمبر کی طرح شہری ہی گاڑی کے نمبر کا مالک ہوگا۔ گاڑی فروخت ہونے کی صورت میں پرانا نمبر فروخت کنندہ کے پاس رہے گا، جبکہ خریدار نئے نمبر کے لیے درخواست دے سکے گا۔ شہری اپنا نمبر تین سال تک بغیر گاڑی کے بھی محفوظ رکھ سکے گا۔ پنجاب نے تمام صوبوں سے زیادہ 16.5 ملین ایکڑ گندم کی...
پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے لیے ان کی 3 بہنیں اور پارٹی کے سینیئر رہنما منگل اور جمعرات کو اڈیالہ جیل کا رخ کرتے ہیں اور ملاقات نہ ہونے کے باعث پی ٹی ائی کارکنان و متعدد رہنماؤں سمیت اڈیالہ جیل کے باہر دھرنا دیتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ’آواز بلند کرنا ضروری، ورنہ سب کی باری آئے گی‘، علیمہ خان کی صحافیوں کیخلاف مقدمات پر تشویش گو ماضی میں تو سیاسی رہنماؤں اور بہنوں سے عمران خان کی ملاقات کرا دی جاتی تھی لیکن گزشتہ ایک ماہ سے کسی کی ملاقات نہیں کرائی جا رہی اور صرف عمران خان کی ایک بہن نے ایک مرتبہ اس عرصے میں عمران خان سے ملاقات...
ایک بیان میں امیر جماعت اسلامی سندھ نے کہا کہ کراچی میں ڈمپر اور ٹینکرز چلتی پھرتی موت بن گئے، موٹرسائیکل سوار لوگ ان کو کیڑے مکوڑے نظر آتے ہیں، باقی رہی سہی کسر شہر کی ٹوٹی ہوئی اور تباہ حال سڑکوں نے پوری کردی ہے، سندھ حکومت اور قبضہ میئر کی پوری توجہ ای چالان اور ٹیکسوں کی بھرمار پر لگی ہوئی ہے عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ نے کراچی 4K چورنگی کے قریب تیز رفتار واٹر ٹینکر کی زد میں آکر فرسٹ ایئر کے طالب علم عابد رئیس کے جاں بحق ہونے پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ متاثرہ خاندان کو...
پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو پہلی مرتبہ فیفا سیریز میں شامل کرلیا گیا۔ پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) کے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان کے مطابق فیفا نے پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو فیفا سیریز میں شامل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ پی ایف ایف کے بیان میں کہا گیا ہے کہ فیفا سیریز میں شمولیت پاکستان میں ویمنز فٹبال کی بڑھتی ہوئی ترقی کا اعتراف ہے، اور ایک نئے دور کا آغاز ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ اس سے کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل سطح کے مقابلے کھیلنے کو ملیں گے۔ Pakistan Women’s National Team has been accepted into the FIFA Series for the first time ever a landmark step for women’s football...
اسلام آباد: تحریک انصاف نے کہا ہے کہ اڈیالہ جیل کے باہر عمران خان کی بہنوں سے پولیس کے ناروا سلوک کی مذمت کرتے ہیں، حکومت سیاسی مخالفین کے خلاف طاقت کے بے رحمانہ استعمال پر اتر آئی ہے۔ تحریک انصاف نے کہا ہے کہ علیمہ خان، عظمیٰ خان اور نورین خان نیازی عدالت کے حکم پر پُرامن طور پر موجود تھیں، رات کی تاریکی میں خواتین پر واٹر کینن اور دھکم پیل کے ذریعے حملہ کیا گیا، حکومت نے خواتین کی حرمت اور انسانی اقدار کو یکسر نظر انداز کر دیا، سرد رات میں واٹر کینن سے خواتین زخمی ہوئیں اور کئی کارکن زمین پر گر گئے۔ پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ میڈیا کو پیچھے دھکیل کر سچ کو چھپانے...
اسلام آباد: نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس (ر) یار محمد نے کہا ہے کہ پائیدار ترقی کیلئے این ایف سی فارمولے کے تحت حصہ ضروری ہے۔ اپنے بیان میں نگران وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وزیر اعظم سے این ایف سی شیئر کیلئے خصوصی درخواست کی جائے گی، محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ صوبے کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔ ٹارگٹڈ منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے۔ جسٹس (ر) یار محمد نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی مانیٹرنگ جدید خطوط پر کی جائے، عوام تک ترقی کے ثمرات پہنچانے کیلئے معیار اور رفتار بہتر بنائیں۔ بجلی بحران کے مستقل حل کیلئے زیر تعمیر پاور منصوبوں کی بلاتعطل ریلیز یقینی بنائیں۔ انہوں نے ناقص فزیبلٹی اور غلط PC-1 بنانے والے افسران کیخلاف سخت...
کراچی: گلشن اقبال میں فلیٹ سے ماں، بیٹی اور بہو کی لاشیں اور بیٹے کا بے ہوشی کی حالت میں ملنے کے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ تفصیلات کے مطابق واقعے سے قبل گھر کے سربراہ اقبال اور بہو ماہا نے اپنے آخری خطوط بھی تحریر کیے، گھر کے سربراہ اقبال کی جانب سے لکھا گیا خط ایکسپریس نیوز نے حاصل کر لیا۔ گھر کے سربراہ اقبال نے علی عطاری نامی شخص کو خط لکھا تھا، جس پر 12 دسمبر 2025 کی تاریخ درج ہے۔ خط میں لکھا ہے کہ علی عطاری آپ کو عبدالقادر کی طرف سے جو بقایا رقم ملے وہ ہماری تدفین وغیرہ پر خرچ کر دینا، کسی اور کو اخراجات نہ کرنے دینا، میرے...
مراکش کے شہر فاس میں دو رہائشی عمارات منہدم ہونے سے کم از کم 19 افراد جاں بحق اور 16 زخمی ہوگئے۔ ریاستی خبررساں ادارے کے مطابق حادثہ شمال مشرقی علاقے المستقبل میں پیش آیا جہاں ایک دوسرے سے منسلک چار منزلہ دو عمارتیں اچانک زمین بوس ہوگئیں۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ ان عمارتوں میں آٹھ خاندان مقیم تھے، جن میں سے اکثر ملبے تلے دب گئے۔ واقعے کے فوراً بعد ریسکیو ٹیموں، پولیس اور دیگر اداروں نے امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔ زخمیوں کو فاس کے مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ علاقے میں سرچ آپریشن تاحال جاری ہے تاکہ مزید پھنسے ہوئے افراد کو بچایا جاسکے۔ حکام کے مطابق عمارتیں کیوں گریں، اس کی وجہ تاحال...
راولپنڈی میں عوام کو بہتر سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے شروع کی گی الیکڑک بسوں کے عملے کی جانب سے مبینہ کرپشن کا انکشاف ہوا ہے۔ پنجاب حکومت کی جانب سے عوام کو بہتر سفری سہولیات فراہم کرنے کی لیے راولپنڈی میں بھی ماحول دوست الیکڑک گرین بسوں کا آغاز کیا گیا اور وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے گزشتہ ماہ افتتاح کیے جانے کے بعد چار مصروف ترین روٹس پر گرین بسیں مکمل لوڈ کے ساتھ مسافروں کو سفری سہولیات فراہم کررہی ہیں۔ حکومت کی جانب سے ان بسوں میں خواتین،بزرگ مسافروں اور چھوٹے بچوں سمیت اسٹوڈنٹس کے لیے سفر فری رکھا گیا ہے۔ اسی طرح میڑو بس کی طرح بسوں کو چلانے کے لیے سروسز آؤٹ سورس...
پنجاب حکومت نے بسنت منانے کی اجازت دے دی، بسنت فروری کی 6، 7 اور 8 تاریخ کو منائی جائے گی۔ سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے 25 سال بعد 6 فروری 7 اور 8 فروری کو لاہور بھر میں منائے جانے والے ہمارے پیارے ہیریٹیج بسنت فیسٹیول کی بحالی کی منظوری دے دی ہے، یہ فیسٹیول تاریخ جڑی روایت ہے اور دنیا بھر میں اس کو پسند کیا جاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’بسنت آرڈیننس 2025 کو مکمل طور پر نافذ اور نافذ کیا جائے گا، ہر پتنگ کی تار اور فروخت کنندہ رجسٹرڈ، QR کوڈڈ اور مانیٹر کیا جائے گا، بسنت عوام...
اپنے بیان میں ترجمان ایم کیو ایم نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہ کراچی کے خطرناک چوراہوں پر نگرانی سخت کی جائے، واضح سائن بورڈز اور اسپیڈ کنٹرول سسٹم نصب کیے جائیں اور کراچی ٹریفک پولیس کی استعداد میں فوری اضافہ اور شہریوں کی جانوں کے تحفظ کے لیے مستقل حفاظتی انتظامات کیے جائیں۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ترجمان نے فور کے چورنگی پر پیش آنے والے افسوسناک حادثے میں نوجوان کی ہلاکت پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ سندھ حکومت نے شہریوں کو بے یار و مددگار چھوڑ رکھا ہے اور کوئی پرسانِ حال نہیں ہے، گزشتہ دنوں کشمیر روڈ اور ناگن چورنگی پر بھی ٹینکر کی ٹکر سے...
الیکشن کمیشن نے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کے التوا کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ الیکشن کمیشن کے تحریری فیصلے کے مطابق کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات شیڈول کے مطابق 28 دسمبر کو ہوں گے۔ بلوچستان حکومت آئین کے مطابق الیکشن کمیشن اور دیگر متعلقہ اداروں کی مکمل معاونت کرے گی۔ فیصلے میں واضح کیا گیا ہے کہ انتخابات کے دوران سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں، تاکہ ووٹرز، امیدواروں اور پولنگ عملے کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے اور کوئٹہ میں بلا تعطل اور پُرامن پولنگ ہو۔ تاہم، ممبر الیکشن کمیشن بلوچستان شاہ محمد نے اختلافی نوٹ میں کہا کہ کوئٹہ میں سخت سردی کے باعث ووٹر ٹرن آؤٹ کم ہو سکتا ہے اور...
بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل میں دکان میں چوری کے شبے پر پیش آنے والا ایک غیر معمولی واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں مقامی جرگے نے الزام کی سچائی جانچنے کے لیے 8 افراد کو دہکتے ہوئے انگاروں پر چلنے کا حکم دیا۔ حیران کن طور پر ان میں سے کوئی بھی شخص زخمی نہیں ہوا۔ ضلع انتظامیہ نے اس واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے جرگے میں شامل 7 افراد کے خلاف مقدمہ درج کردیا ہے۔ پولیس کے مطابق ایک جرگہ رکن کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ دیگر کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔ یہ واقعہ علاقے میں رائج غیرقانونی اور غیر انسانی روایتی طریقوں پر ایک بار پھر سوالات اٹھا رہا ہے، جب کہ مقامی حکام...
گلگت: گلگت بلتستان کے نگران وزیراعلیٰ جسٹس (ر) یار محمد کی زیر صدارت پاور کمیٹی کے اجلاس میں اسپیشل لائنیں فوری ختم کرنے کا حکم دیتے ہوئے سرکاری ملازمین دو ہفتوں میں گھروں پر میٹرز نصب کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ نگران وزیر اعلی گلگت بلتستان جسٹس (ر) یار محمد کی زیر صدارت پاور اسٹیئرنگ کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا اور نگراں وزیراعلیٰ نے اسپیشل لائنوں کے فوری خاتمے کا حکم دیا اور گلگت بلتستان میں لوڈشیڈنگ کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت کی۔ اجلاس میں نگران وزیر اعلیٰ جسٹس (ر) یارمحمد نے کہا کہ غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ ہرگز نہ کی جائے اور مقررہ شیڈول کے مطابق بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ وزیر...
پشاور میں چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے سیکنڈ شفٹ عدالتوں کا افتتاح کردیا۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس نے ججز کو عوام کو انصاف کی فراہمی جلد ممکن بنانے کی ہدایت کی۔ رجسٹرار پشاور ہائیکورٹ محمد زیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے شام کی عدالتیں ایبٹ آباد میں شروع کیں۔ سیکنڈ شفٹ کی دو عدالتوں کو پشاور میں فعال کردیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ شام کی عدالتوں کا بنیادی تصور جلد انصاف کی فراہمی ہے۔ ان عدالتوں کے قیام کا مقصد جو لوگ دن کے وقت نہیں آسکتے شام کے وقت عدالت میں پیش ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ شام کی عدالتوں سے مقدمات نمٹانے میں تیزی آئیگی۔ شام کی عدالتوں کے حوالے سے اس...
اسلام آباد: جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری تنازع کیس میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کروا دی گئی، کراچی یونیورسٹی کا جواب بھی رپورٹ کا حصہ ہے۔ ایچ ای سی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کا یونیورسٹی کے انتظامی معاملات میں کوئی کردار نہیں، موجودہ رِٹ پٹیشن مکمل طور پر یونیورسٹی کا داخلی معاملہ ہے اور یونیورسٹی کی اپنی اتھارٹیز ڈگری جاری کرنے کی ذمہ دار ہیں، اس حوالے سے ایچ ای کا کوئی کردار نہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ جسٹس طارق جہانگیری کی ڈگری کبھی ہائر ایجوکیشن کمیشن کے سامنے تصدیق کے لیے پیش ہی نہیں کی گئی اور ڈگری کی تصدیق سے...
وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے دعویٰ کیا ہے کہ محکمہ ریلوے میں روزانہ کی آمدن پچھلے 30 سال کا ریکارڈ توڑ رہی ہے۔ اپنے ویڈیو پیغام میں وزیر ریلوے نے کہا کہ پچھلے 8 ماہ میں ریلوے میں اصلاحات کے باعث روزانہ آمدن میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔ ریلوے کی اصلاحات کے نتیجے میں مسافر اور فریٹ آمدنی میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔ وزیر ریلوے نے کہا کہ گزشتہ 15 دنوں سے روزانہ 300 ملین روپے کی آمدنی حاصل ہو رہی ہے۔ محمد حنیف عباسی نے کہا کہ ریلوے کی جدیدکاری اور اصلاحات کے عمل کے تحت پورے پاکستان میں ریلوے ڈیجیٹائز کیا جا چکا ہے، پاکستان ریلوے ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ انہوں نے...
کراچی: یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کی نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کے افسران کیخلاف لرزہ خیز انکشافات سے بھرپور ویڈیو نے سوشل میڈیا پر طوفان برپا کردیا، اس حوالے سے شوبز شخصیات سمیت انکے مداحوں نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔ یوٹیوبر سعد الرحمٰن المعروف ڈکی بھائی نے اتوار کو اپنے یوٹیوب چینل پر تقریباً ایک گھنٹہ طویل ویڈیو جاری کی تھی جس میں انہوں نے قومی سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) کی حراست کے دوران مبینہ جسمانی اور زبانی تشدد کے سنگین الزامات عائد کیے تھے۔ ڈکی بھائی نے بتایا کہ این سی سی آئی اے کے تفتیشی افسر شعیب ریاض نے دورانِ حراست ان کا موبائل اور بائنانس (Binance)...
متحدہ عرب امارات کے معروف انفلوئنسر خالد العامری کی سالگرہ میں ساؤتھ انڈین اداکارہ سنینا کی موجودگی نے سب کو حیران کردیا اور سوشل میڈیا پر افواہوں کا بازار گرم ہوگیا۔ یہ چہ می گوئیاں اُس وقت اپنے عروج کو پہنچیں جب عرب دنیا کے مشہور زمانہ کنٹینٹ کریئٹر خالد العامری نے اپنی سالگرہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔ ان تصاویر میں سے ایک نے سب کی توجہ حاصل کرلی جس میں خالد العامری ایک خاتون کا ہاتھ تھامے ہوئے ہیں تاہم ان کا چہرہ نظر نہیں آ رہا۔ سالگرہ کی تصاویر کے اس البم میں اگلی ہی تصویر میں خالد العامری کی سیلفی ہے جو انھوں نے بھارتی اداکارہ سنینا یلا کے ساتھ بنائی ہے۔ خالد العامری کا ان تصویر کے...
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما نے کہا کہ 7 دسمبر کو کلچر ڈے کے نام پر ریاستی قانون کو پامال کیا گیا، ثابت کیا گیا کہ 7 دسمبر کو سندھو دیش قائم کیا گیا، کئی لوگوں کو زخمی کیا گیا، وہاں پولیس مقابلہ ہوا، یہ خوفناک اور خطرناک عمل تھا۔ اسلام ٹائمز۔ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور ممبر قومی اسمبلی فاروق ستار کا کہنا ہے 7 دسمبر کو سندھی کلچر ڈے کے نام پر کراچی کی شاہراہوں پر ریاست کے اندر ریاست قائم کی گئی۔ اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی علی خورشیدی اور دیگر پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا سندھی کلچر ڈے کے نام...
قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی، اسلام آباد کے ڈائریکٹر جنرل وقار چوہان نے اپنے خطاب میں کہا کہ کرپشن کے خلاف نیب کی ریکوری کے اعداد و شمار درست اور شفاف ہیں۔ان کے مطابق ہمارے ریکوری کے اعداد و شمار حیران کن طور پر بالکل درست ہیں۔ اگر کسی کو شک ہے تو پوچھے، ہم ثبوت دینے کے لیے تیار ہیں۔ نیب نے بدعنوانی کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر کرپشن کے خلاف آگاہی واک کا انعقاد کیا، جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ یہ بھی پڑھیے کوہستان کا 40 ارب روپے کا میگا اسکینڈل، نیب نے مزید 20 کروڑ روپے برآمد کرلیے واک کے دوران خطاب...
بھارتی پنجاب کے ضلع فریدکوٹ میں ایک دیہاڑی دار مزدور کے خاندان کے لیے خوشی اور خوف اب ایک ساتھ چل رہے ہیں، کیونکہ حال ہی میں انہوں نے ڈیڑھ کروڑ روپے کی لاٹری جیت لی ہے۔ نصیب کور اور ان کے شوہر رام سنگھ، دونوں سائیڈکے گاؤں کے رہائشی اور کھیتوں میں دیہاڑی پر کام کرنے والے مزدور ہیں۔ انہوں نے 200 روپے کا ایک لاٹری ٹکٹ خریدا تھا جس نے پنجاب اسٹیٹ لاٹری میں پہلا انعام جیت لیا۔ تاہم اس غیر متوقع جیت کی خوشی بہت جلد خوف اور اضطراب میں بدل گئی۔ جیسے ہی اس جیت کی خبر آس پاس کے علاقوں میں پھیلی، وہ پریشان ہوگئے کہ کہیں جرائم پیشہ عناصر انہیں تاوان یا ڈکیتی کا...
اسلام آ باد: چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ ہر انسان کی عزت، آزادی اور مساوات کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا، موجودہ دور کے سماجی، معاشی اور ٹیکنالوجیکل چیلنجز کے باوجود عدلیہ پوری توجہ کے ساتھ قانون کی حکمرانی مضبوط بنانے پر کام کر رہی ہے۔ انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر جاری اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ انصاف ہر شہری کے لیے قابلِ رسائی اور بروقت ہونا چاہیے، عدالتی اصلاحات کا مقصد عدالتی نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنا، شفافیت میں اضافہ کرنا اور ان رکاوٹوں کو کم کرنا ہے جو خاص طور پر کمزور اور محروم طبقات کو اپنے حقوق...
فاروق ستار کی پریس کانفرنس پر ردِعمل دیتے ہوئے ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ چند شر پسند عناصر کی وجہ سے پوری کمیونٹی کو ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جا سکتا، کراچی سمیت پورے سندھ میں کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے کہا ہے کہ انسانی حقوق کے عالمی دن پر بھی ایم کیو ایم لسانی سیاست سے باز نہیں آئی۔ ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار کی پریس کانفرنس پر ردِعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ متحدہ کا اصل مسئلہ صبح 11 بجے والی پریس کانفرنس کا سلاٹ ہے، یہ لوگ بغیر کسی ایشو کے بھی میڈیا پر آنا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ...
دبئی: متحدہ عرب امارات نے رہائشی اور امیگریشن قوانین مزید سخت کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ملک میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو پناہ دینے، ملازمت فراہم کرنے یا سہولت دینے والوں کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے گی۔ حکام کے مطابق رہائشی قوانین کی خلاف ورزی اب قومی سلامتی کے خلاف جرم شمار ہوگی۔ سرکاری اعلامیے کے مطابق امارات میں غیر قانونی افراد کو رہائش دینے پر 50 لاکھ درہم تک جرمانہ (یعنی پاکستانی روپے میں تقریباً 38 کروڑ روپے) عائد کیا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ متعلقہ افراد کو قید کی سزا بھی ہوسکتی ہے۔ حکام کے مطابق وزٹ ویزے پر کام کرنا سنگین خلاف ورزی ہے، جس پر 10 ہزار درہم...
نارتھ کراچی بابا موڑ سے فور کے چورنگی کی جانب جاتے ہوئے کے الیکٹرک کے دفترکے قریب تیز رفتار واٹر ٹینکر نے موٹرسائیکل سوارنوجوان کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوارنوجوان موقع پرجاں بحق ہوگیا، مشتعل شہریوں نے واٹر ٹینکر کو آگ لگادی۔ رپورٹ کے مطابق شہر قائد میں ہیوی ٹریفک سے ہونے والے حادثات میں کمی نہ آسکی بدھ کی صبح خواجہ اجمیرنگری تھانے کے علاقےنارتھ کراچی بابا موڑ سے فورکے چورنگی کی جانب جاتے ہوئے کے الیکٹرک کے دفترکے قریب تیزرفتارواٹرٹینکرنے موٹرسائیکل سوارنوجوان کو روندھ ڈالا جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوارنوجوان موقع پرجاں بحق ہوگیا۔ جاں بحق نوجوان کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے قانونی کارروائی کے لیےعباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی حادثے کے بعد موقع...
اسلام آباد: تحریک تحفظ آئین پاکستان نے 20 اور 21 دسمبر کو اسلام آباد میں قومی مشاورتی کانفرنس منعقد کرنے کا اعلان کردیا۔ اعلامیہ کے مطابق تحریک تحفظ آئین پاکستان کا ہنگامی اجلاس محمود خان اچکزئی کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں ملک کی سیاسی، آئینی اور پارلیمانی صورتحال پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اجلاس میں علامہ راجہ ناصر، اسد قیصر، مصطفیٰ نواز کھوکھر سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 20 اور 21 دسمبر کو اسلام آباد میں قومی مشاورتی کانفرنس منعقد کی جائے گی جس میں اپوزیشن جماعتیں، بار کونسلز اور انسانی حقوق کی تنظیمیں مدعو ہوں گی، مصطفیٰ کھوکھر، حسین یوسفزئی اور خالد چوہدری پر مشتمل انتظامی کمیٹی قائم کردی گئی۔ اجلاس میں اڈیالہ...
اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے جسٹس طارق جہانگیری ڈگری تنازع کیس میں تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔ چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے تحریر کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ درخواست کے قابل سماعت ہونے پر سرکاری وکلا اور عدالتی معاون اور درخواست گزار کو سنا گیا، اسلام آباد بار ایسوسی ایشن اور اسلام آباد بار کونسل کو بھی سنا گیا، درخواست گزار نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی اہلیت کو چیلنج کیا ہے، کنڈکٹ کو نہیں۔ تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ اعلیٰ عدلیہ کے فیصلوں کی روشنی میں یہ درخواست قابل سماعت ہے، سپریم کورٹ کے جسٹس جہانگیری کیس کے حکم کی روشنی میں بھی درخواست قابل سماعت قرار دی جاتی...
کرکٹ آسٹریلیا نے ایڈیلیڈ میں انگلینڈ کے خلاف ایشیز سیریز کے تیسرے میچ کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق اسٹار فاسٹ بولر اور مستقل کپتان پیٹ کمنز کو اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے جس سے واضح اشارہ ملتا ہے کہ وہ آئندہ ہفتے ایڈیلیڈ میں سیریز کا پہلا میچ کھیلنے کے لیے تیار ہیں۔ کمنز کافی عرصے سے کمر کی تکلیف میں مبتلا تھے اور اسی وجہ سے انہوں نے پرتھ اور بریسبین میں ہونے والے ابتدائی دو ٹیسٹ میچز نہیں کھیلے تھے۔ دونوں میچز میں آسٹریلیا نے آٹھ آٹھ وکٹوں سے کامیابی حاصل کر کے سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل کر رکھی ہے۔ آسٹریلوی ہیڈ کوچ اینڈریو میکڈونلڈ کا کہنا تھا کہ کمنز...
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما نے کہا کہ 7 دسمبر کو کلچر ڈے کے نام پر ریاستی قانون کو پامال کیا گیا، ثابت کیا گیا کہ 7 دسمبر کو سندھو دیش قائم کیا گیا، کئی لوگوں کو زخمی کیا گیا، وہاں پولیس مقابلہ ہوا، یہ خوفناک اور خطرناک عمل تھا۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما فاروق ستار کا کہنا ہے کہ 7 دسمبر کو سندھی کلچر ڈے کے نام پر کراچی کی شاہراہوں اور مختلف مقامات پر ریاست کے اندر ایک ریاست قائم کی گئی۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سرکاری اور نجی املاک کو نقصان پہنچایا گیا، ملک دشمنی کا اظہار...
فائل فوٹو افغانستان کی پاکستان کے ذریعے تجارت 2 ماہ سے معطل ہے جس کے باعث افغان تاجروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔افغان میڈیا کے مطابق افغان برآمدات و درآمدات کے لیے کراچی بندرگاہ تیز اور کم خرچ راستہ ہے اور کابل سے کراچی تک مال کی ترسیل 3 سے 4 دن میں ہوجاتی ہے۔افغان ٹی وی رپورٹ کے مطابق کابل سے کراچی تک ایک کنٹینر کی اوسط لاگت تقریباً 2 ہزار ڈالر ہے جبکہ چاہ بہار سے کابل کا سفر 7 سے 8 دن میں مکمل ہوتا ہے اور اس کی لاگت اوسطاً 4 ہزار ڈالر فی کنٹینر ہے۔ افغان طالبان حکومت کا تاجروں کو پاکستان کیساتھ تجارت ختم کرنے کا حکم کابلافغان طالبان حکومت کا افغانی تاجروں...
---فائل فوٹو بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سندھ پولیس کی عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے قربانیاں بے مثال اور عزم غیر متزلزل ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے شکارپور میں مبینہ پولیس مقابلے میں کچے کے ڈاکوؤں سے مقابلے کے دوران زخمی ہونے والی خاتون پولیس افسر کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے اپنے پیغام میں خاتون ڈی ایس پی پارس بکھرانی کی بہادری اور فرض شناسی کو سراہتے ہوئے اسپتال میں زیرِ علاج ڈی ایس پی کی جلد صحتیابی کی دعا ہے۔ شکارپور، پولیس مقابلے میں 9 ڈاکو ہلاک، 2 ڈی ایس پیز زخمیپولیس کے مطابق فائرنگ میں خاتون ڈی ایس پی سٹی پارس بکرانی اور ڈی ایس پی گڑھی یاسین ظہور...
فائل فوٹو کراچی میں جاری بارا کوڈا مشقوں کے دوسرے روز لینڈ فیز میں ریسکیو آپریشنز کا عملی مظاہرہ کیا گیا۔میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے ترجمان لیفٹیننٹ کمانڈر داؤد نے کراچی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ مشقوں کے دوران سمندر میں تیل رساؤ کی صورت میں ساحل کو محفوظ بنانے کے طریقہ کار اور تیل پھیلنے کی صورت میں ریسکیو آپریشن کا بھی عملی مظاہرہ کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ مشق میں ہیلی کاپٹر، جہاز اور بوٹس نے حصہ لیا۔ لیفٹیننٹ کمانڈر داؤد نے 22 سال قبل کراچی کے ساحل پر پیش آنے والے حادثے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس حادثے کے بعد ساحل کا رنگ تبدیل ہوگیا تھا اور اس کے اثرات آج بھی موجود...
---فائل فوٹو سوار محمد حسین شہید نشانِ حیدر کا آج 54واں یومِ شہادت نہایت عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔آج صبح کا آغاز مساجد میں قرآن خوانی اور دعاؤں کے اہتمام سے کیا گیا۔ علماء کرام نے اپنے خطبات میں شہداء کی فضیلت بیان کرتے ہوئے کہا کہ جو قومیں اپنے شہداء کی تکریم نہیں کرتیں وہ ذلیل و رسوا ہو جاتی ہیں، زندہ قومیں اپنے محسنوں کے احسانات کو فراموش نہیں کرتیں۔’سوار محمد حسین شہید دھرتی کے بہادر سپوت تھے‘وزیرِ اعظم شہباز شریف نے سوار محمد حسین شہید کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ سوار محمد حسین شہید دھرتی کے بہادر سپوت تھے، 1971ء میں سوار محمد حسین کی دلیری نے مادرِ وطن...
— فائل فوٹو پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رہنما اور رکن قومی اسمبلی بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے قائم مقام اسپیکر کے رویّے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج بھی وہ ایک نہتی لڑکی کے نام سے ڈرتے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کردہ اہم بیان میں انہوں نے کہا کہ قائم مقام اسپیکر کے رویّے پر انتہائی مایوسی ہوئی ہے۔خاتونِ اوّل بی بی آصفہ بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ کورم موجود ہونے کے باوجود بار بار اجلاس معطل کرنا پارلیمانی نظام کا مذاق بنانے کے مترادف ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کہا جارہا ہے کہ اسپیکر کو سیشن مؤخر کرنے کی ہدایات دی گئیں تاکہ میرا توجہ دلاؤ...
فائل فوٹو سندھ کے ضلع کندھ کوٹ میں گاؤں جڑیو بھنگوار میں فائرنگ سے 2 خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق بھنگوار برادری کے دو گروہوں میں رشتے کا تنازع تھا جس پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ شکارپور، پولیس مقابلے میں 9 ڈاکو ہلاک، 2 ڈی ایس پیز زخمیپولیس کے مطابق فائرنگ میں خاتون ڈی ایس پی سٹی پارس بکرانی اور ڈی ایس پی گڑھی یاسین ظہور سومرو بھی زخمی ہوگئے۔ پولیس کا بتانا ہے کہ فائرنگ میں ایک شخص زخمی بھی ہوا ہے، لاشوں اور زخمی شخص کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے ہیں، واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہے۔
ویب ڈیسک : کوئٹہ میں خواتین کو محفوظ، آرام دہ اور معیاری سفری سہولیات فراہم کرنے کیلئے بلوچستان حکومت کی جانب سے پہلی بار پنک بس سروس کا آغازکردیا گیا۔ پنک بس سروس کا افتتاح بلوچستان کے وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کیا۔ سرکاری حکام کے مطابق پنک اور گرین بسیں کچلاک سے سونا خان چوک تک چلائی جائے گی۔ وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے پنک بس سروس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ نظام نہ صرف خواتین کے لیے سہولت ہے بلکہ صوبے کے جدید سفری ڈھانچے کی جانب ایک اہم قدم بھی ہے۔ پنجاب نے تمام صوبوں سے زیادہ 16.5 ملین ایکڑ گندم کی ریکارڈ بوائی کر لی انہوں نے مزید...
چین نے 9 سیٹلائٹس کی کامیاب لانچنگ کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 10 December, 2025 سب نیوز بیجنگ : چین نے ڈونگ فنگ کمرشل اسپیس انوویشن ٹیسٹ زون سے لی جیان -1وائی 11 کیریئر راکٹ کے ذریعے 9 سیٹلائٹس بشمول متحدہ عرب امارات کے 813 سیٹلائٹ کو کامیابی کے ساتھ خلا میں لانچ کیا ۔ سیٹلائٹس طے شدہ مدار میں داخل ہوئے، اور لانچنگ مشن مکمل طور پر کامیاب رہا۔ اس بار لانچ کیے گئے نو سیٹلائٹس میں سے تین کا تعلق مصر، نیپال اور متحدہ عرب امارات سے ہے، جن میں متحدہ عرب امارات کا 813 سیٹلائٹ چین اور متحدہ عرب امارات کا مشترکہ منصوبہ ہے۔ یہ سیٹلائٹ متحدہ عرب امارات کو ماحولیاتی نگرانی اور وسائل کے سروے جیسے...
چین، ایران، سعودی عرب سہ فریقی مشترکہ کمیٹی کے تیسرے اجلاس کا انعقاد WhatsAppFacebookTwitter 0 10 December, 2025 سب نیوز تہران : بیجنگ معاہدے پر عملدرآمد کے لیے، چین، ایران اور سعودی عرب سہ فریقی مشترکہ کمیٹی کا تیسرا اجلاس تہران میں منعقد ہوا۔بدھ کے روز چینی میڈیا کے مطابقایران اور سعودی عرب نے بیجنگ معاہدے کی تمام شقوں پر عمل کرنے کی تصدیق کی، اور ریاستی اقتدار اعلی ، علاقائی سالمیت، آزادی اور سلامتی کا احترم کرتے ہوئے، اپنے اچھی ہمسائیگی کے تعلقات کو مضبوط بنانے کی پالیسی جاری رکھنے پر زور دیا۔ ایران اور سعودی عرب نے چین کے مثبت کردار اور تعمیری کردار کو سراہا اور اسے جاری رکھنے کاخیرمقدم کیا، اور اس موقف کا...
پنجاب پولیس نے لاہور سمیت پورے صوبے میں کومبنگ آپریشنز اور موک ایکسرسائز (فرضی مشقیں) کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق رواں سال صوبے بھر میں مجموعی طور پر 2 لاکھ 36 ہزار سے زائد کومبنگ آپریشنز کیے گئے اور 50 لاکھ سے زائد افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔ یہ بھی پڑھیں:پنجاب اسمبلی: بانی پی ٹی آئی عمران خان پر پابندی لگانے کی قرارداد منظور کومبنگ آپریشنز کے دوران 9 ہزار 155 جرائم پیشہ افراد کو حراست میں لیا گیا، جبکہ جرائم پیشہ اور مشتبہ افراد کے قبضے سے 177 کلاشنکوف، 700 رائفل، 5 ہزار پسٹل، 425 بندوقیں، 143 ریوالور اور 26 ہزار سے زائد گولیاں برآمد کی گئی ہیں۔ آئی جی پنجاب کے...
ویب ڈیسک : نیشنل سیونگز نے 40ہزار روپے کے پریمیم پرائز بانڈ کے نتائج کا اعلان آج (10 دسمبر 2025 کو) کر دیا ہے جو رواں سال کی آخری قرعہ اندازی ہے۔ بدھ کے روز سنٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز نے 40ہزارروپے کے پریمیم پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی کے مکمل نتائج جاری کیے جو 10 دسمبر 2025 کو منعقد ہوئی تھی۔ یہ اس بلند قدر والے بانڈ کی سال کی آخری قرعہ اندازی تھی جس کے نتائج کا ملک بھر کے سرمایہ کار بے چینی سے انتظار کر رہے تھے کیونکہ 40ہزار روپے کا بانڈ اپنی بڑی انعامی رقم کی وجہ سے ہمیشہ مقبول رہا ہے۔ پنجاب نے تمام صوبوں سے زیادہ 16.5 ملین ایکڑ گندم کی ریکارڈ...
تحریک منہاج القرآن کے بانی سرپرست کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں جنگوں، انتہاپسندی، ظلم، ناانصافی اور ریاستی جبر نے کروڑوں انسانوں کو بنیادی حقوق سے محروم کر رکھا ہے، انسانی حقوق کا دن ہمیں یہ یاد دہانی کراتا ہے کہ انسانیت کا احترام محض نعرہ نہیں بلکہ عالمی، اجتماعی اور قانونی ذمہ داری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرستِ اعلیٰ ڈاکٹر طاہرالقادری نے ’’انسانی حقوق کے عالمی دن‘‘ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ دنیا امن و استحکام کیلئے انسانی حقوق کا احترام کرے، دین اسلام انسانی جان کی حرمت اور تقدس کو وہ بلند مقام دیتا ہے جس کی مثال کسی اور تہذیب یا مذہب میں نہیں ملتی، اسلام نےایک...
حماس کے سیاسی رہنما خالد مشعل نے کہا ہے کہ تنظیم غزہ سے اسرائیل پر مستقبل میں حملوں کو روکنے کے لیے اقدامات کر سکتی ہے، تاہم غیر مسلح ہونے کا مطالبہ ناقابلِ قبول ہے کیونکہ یہ حماس کی ’روح چھیننے‘ کے مترادف ہوگا۔ الجزیرہ عربی کے پروگرام موازین کو دیے گئے انٹرویو میں، جسے بدھ کی شب نشر کیا جائے گا، خالد مشعل نے موجودہ سیز فائر مذاکرات، غزہ کے مستقبل اور ممکنہ حکومتی انتظامات سے متعلق حماس کے مؤقف کی وضاحت کی۔ یہ بھی پڑھیے غزہ جنگ بندی کے دوسرے مرحلے سے قبل حماس کا اہم بیان آگیا مشعل نے خبردار کیا کہ اگر اسرائیل جنگ بندی کی شرائط کی خلاف ورزی جاری رکھتا ہے تو موجودہ سیز...
( ویب ڈیسک )چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ انسانی حقوق کو تعلیم، صحت، روزگار اور انصاف تک حقیقی رسائی میں تبدیل کیا جائے۔ انسانی حقوق کے عالمی دن پر پیغام میں انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق جمہوریت کی روح ہیں، پیپلز پارٹی ہر پاکستانی کے وقار، آزادی اور مساوی حقوق کے لیے پُرعزم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انسانی حقوق ہر فرد کو کسی مراعات یا طاقت کی بنیاد پر نہیں بلکہ صرف انسان ہونے کے ناطے ملتے ہیں، تمام اداروں اور شہریوں کو شہری آزادیوں کا محافظ بننا اور امتیاز کا خاتمہ کرنا ہوگا۔ پنجاب نے تمام صوبوں سے زیادہ 16.5 ملین ایکڑ گندم کی ریکارڈ بوائی...
پاکستان کی جانب سے گزشتہ دو ماہ سے تجارت معطل ہونے کے باعث افغان تاجروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔افغان میڈیا کے مطابق افغان برآمدات و درآمدات کیلئے کراچی بندرگاہ تیز اور کم خرچ راستہ ہے، کابل سے کراچی تک مال کی ترسیل 3 سے 4 دن میں ہوتی ہے، کابل سے کراچی تک ایک کنٹینر کی اوسط لاگت تقریباً 2 ہزار ڈالر ہے۔آمو ٹی وی کے مطابق چاہ بہار سےکابل کا سفر 7 سے 8 دن میں مکمل ہوتا ہے اور چاہ بہار سےکابل لاگت اوسطاً 4 ہزار ڈالر فی کنٹینر ہے، چاہ بہار کراچی کے مقابلے میں تقریباً 4 دن زیادہ وقت طلب اور لاگت دگنی ہے۔افغان میڈیا کے مطابق شمالی راستوں سے افغانستان...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 25سال بعد بسنت کی منظوری دیدی،بسنت 7،6اور8فروری کو لاہور میں منائی جائے گی۔ سینئر وزیر مریم اورنگزیب کاکہناتھا کہ بسنت تاریخی تہوار ہے جسے دنیا بھر میں سراہا جاتا ہے،بسنت آرڈیننس 2025پر مکمل عمل درآمد کیا جائے گا، ہر پتنگ، دھاگہ اور فروخت کنندہ رجسٹرڈ ہوگا،ان کاکہناتھا کہ بسنت عوام کی تہذیب اور خوشی کا حصہ ہے،لاہور میں موٹر سائیکلوں پر سیفٹی اینٹینا مہم کل سے شروع ہوگی،بسنت سے پہلے ہر موٹر سائیکل پر حفاظتی اینٹینا نصب کیا جائے گا۔ مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1200 روپے کی کمی مزید :
پاکستان ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی (PVARA) کے چیئرمین بلال بن ثاقب نے بٹ کوائن مینا 2025 کانفرنس میں کہا کہ پاکستان بٹ کوائن اور ڈیجیٹل اثاثوں کو قیاس آرائی نہیں بلکہ مستقبل کی معیشت اور انفرا اسٹرکچر کا حصہ سمجھتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان نوجوانوں کو عالمی ڈیجیٹل معیشت میں معمار کے طور پر دیکھتا ہے، اور 240 ملین آبادی والے ملک کے لیے روایتی معاشی ماڈلز کافی نہیں رہے۔بلال بن ثاقب کے مطابق حکومت کرپٹو مارکیٹ کو ریگولیٹ کرنے، عبوری لائسنسنگ دینے اور محفوظ سرمایہ کاری کا ماحول بنانے کے لیے تیز اقدامات کر رہی ہے۔ پاکستان چاہتا ہے کہ ڈیجیٹل اثاثوں کی سرگرمیاں زیرِ زمین رہنے کے بجائے قانونی دائرے میں آئیں تاکہ صارفین کا تحفظ...
ڈھاکہ میں بنگلہ دیش اور امریکہ کے درمیان 12ویں دوطرفہ دفاعی مذاکرات کا آغاز ہو گیا ہے۔ یہ سلسلہ 2012 میں شروع ہوا تھا اور اب جاری 2 روزہ مذاکرات 10 اور 11 دسمبر کو بنگلہ دیش آرمڈ فورسز ڈویژن کے ہیڈ کوارٹر میں منعقد ہو رہے ہیں، جن میں دونوں ممالک کے سینئر عسکری وفود شریک ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ڈھاکہ میں پولیس کی حفاظتی مشق، 13 نومبر کے احتجاج سے قبل سیکیورٹی اقدامات تیز سرکاری حکام کے مطابق یہ مذاکرات ڈھاکا اور واشنگٹن کے درمیان فوجی تعاون کو آگے بڑھانے کے لیے ایک اہم فورم کی حیثیت رکھتے ہیں۔ 12th Bangladesh-U.S. Bilateral Defence Dialogue kicks off today at the Armed Forces Division in Dhaka.Led by BG Muhammad Ali Haider...
لاہور: پنجاب اسمبلی میں صوبائی موٹر گاڑیاں (چوتھی ترمیم) آرڈیننس 2025 پیش کر دیا گیا جس کی منظوری پہلے ہی گورنر پنجاب نے دے دی تھی اور اسے حالیہ اجلاس میں ایوان میں پیش کیا گیا۔ آرڈیننس کے مطابق مختلف خلاف ورزیوں پر جرمانے اور سزاؤں کی حد مقرر کی گئی ہے۔ کالے شیشے رکھنے، کم عمر بچوں کے موٹر گاڑی چلانے، ون وے گاڑی چلانے اور بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ گاڑی چلانے پر 6 ماہ تک قید اور 50 ہزار روپے تک جرمانہ ہوگا۔ ڈرائیور اور مسافر دونوں کے لیے سیٹ بیلٹ پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ تیز رفتاری کرنے پر موٹر سائیکل سوار کو 2 ہزار، تھری وہیلر کو 3 ہزار، عام گاڑی کو 5 ہزار...
افغانستان کی معیشت، تجارت اور برآمدات طالبان حکومت کے غیر لچکدار فیصلوں اور غیر سنجیدہ حکمتِ عملی کے باعث شدید دباؤ کا شکار ہو گئی ہیں۔ افغان میڈیا آمو ٹی وی کے مطابق پاکستان کے ساتھ تجارتی راستوں کی مسلسل بندش اور متبادل مہنگے روٹس کے استعمال نے نہ صرف کاروباری طبقے کو بحران میں دھکیل دیا ہے بلکہ ملکی معیشت کو بھی شدید نقصان پہنچایا ہے۔ رپورٹ کے مطابق افغانستان کے لیے کراچی بندرگاہ ہمیشہ سے سب سے سستا، محفوظ اور تیز ترین تجارتی راستہ رہی ہے، جہاں کابل سے مال کی ترسیل صرف 3 سے 4 دن میں مکمل ہوتی ہے اور ایک کنٹینر کی اوسط لاگت 2,000 ڈالر بتائی جاتی ہے۔ اس کے مقابلے میں ایران...
معروف اداکارہ اور ٹی وی میزبان ندا یاسر کے فوڈ ڈیلیوری رائیڈرز سے متعلق حالیہ بیان نے سوشل میڈیا پر شدید ردِعمل کو جنم دیا، جس کے بعد رائیڈرز کی جانب سے میزبان سے علانیہ معافی کا مطالبہ بھی کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ محنت کش طبقات کے بارے میں ایسے تضحیک آمیز الفاظ کہنا نامناسب اور تکلیف دہ ہے۔ ندا آرام سے شو میں بیٹھی چائے پیتی ہیں انہیں معلوم نہیں کہ ہم روزانہ کن حالات میں کام کرتے ہیں۔ آپ کو اس بیان پر مارننگ شو میں آ کر معافی مانگنی چاہیے۔ دباؤ اور عوامی ردِعمل کے بعد ندا یاسر نے اپنے پروگرام میں فوڈ ڈیلیوری رائیڈرز سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ ان کا...
امریکا کے ایگزم بینک کا پاکستان کےلیے 1.25 ارب ڈالر کی مالی معاونت کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 10 December, 2025 سب نیوز امریکہ کے ایگزم بینک نے پاکستان میں کان کنی کے منصوبوں کے لیے 1.25 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی منظوری دے دی ہے۔ پاکستان میں امریکا کی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے خصوصی پیغام میں کہا کہ آنے والے برسوں میں ریکوڈیک مائن کی تعمیراور چلانے کے لیے درکار اعلیٰ معیار کے امریکی مائننگ آلات اور خدمات کی مد میں ایگزم کی منصوبہ جاتی فنانسنگ دو ارب ڈالر تک ہوجائے گی۔نیٹلی بیکر نے کہا کہ یہ مالی معاونت امریکی اور پاکستانی شراکت داری کو مضبوط بنائے گی اور بالخصوص بلوچستان میں معاشی سرگرمیوں میں نمایاں اضافہ...
امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کہا کہ عوامی مینڈیٹ کو بلدیاتی ایکٹ میں نظرانداز نہیں ہونے دیں گے۔ جماعت اسلامی شہریوں کے حقِ نمائندگی اور مضبوط مقامی حکومتوں کے قیام کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کرتی رہے گی۔ دھرنا 21 دسمبر کو دوپہر 2 بجے پریس کلب لاہور کے باہر شروع ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی لاہور نے بلدیاتی ایکٹ 2025 کیخلاف بھرپور احتجاجی مہم کا آغاز کرتے ہوئے 21 دسمبر 2025 کو لاہور پریس کلب کے باہر بڑے دھرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ دھرنے کی قیادت امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ کریں گے۔ ہنگامی زوم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاءالدین انصاری ایڈووکیٹ نے فیصلے کی...
پنجاب حکومت نے بسنت کا تہوار منانے کی اجازت دے دی۔پنجاب حکومت کے ذرائع کے مطابق بسنت کا تہوار فروری کی 6 ، 7 اور 8 تاریخ کو منایا جائے گا۔ذرائع کے مطابق ان دنوں میں کسی کو قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں ہوگی، پتنگوں اور ڈور کے لیے خصوصی کیو آر کوڈ جاری کیے جائیں گے۔ذرائع نے بتایا کہ بسنت کے موقع پر کسی کو فائرنگ اور ہلڑ بازی کی اجازت نہیں ہوگی ۔اس سے قبل گورنر پنجاب سلیم حیدرکے دستخطوں سے بسنت منانے کی مشروط اجازت کا آرڈیننس جاری کیا گیا تھا جس کے تحت بسنت کے لیے شرائط مقرر کی گئی ہیں جن کی خلاف ورزی پرقید اورجرمانے کی سزائیں مقرر کی گئی...
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے وفاقی دارالحکومت میں زمینیوں کی نئی قیمتوں کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس کے بعد اسلام آباد کے پوش علاقوں کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہو گیا ہے۔ایف بی آر نے رہائشی، کمرشل اور دیہی علاقوں کے لیے 68 مقامات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔اسلام آباد کے نئے ہاؤسنگ منصوبوں اور پوش علاقوں جیسے سیکٹر ای سیون، ایف سیون، ایف سکس اور ایف ایٹ میں ویلیوایشن ریٹس میں نمایاں اضافہ ہو گیا۔اسلام آباد میں املاک کی قیمت پر نظرثانی کے بعد کچھ علاقوں کی قیمتیں کم بھی کی گئی ہیں۔ایف بی آر کے جاری ایس آر او کے مطابق، غیر منقولہ جائیدادوں کی نئی ’منصفانہ مارکیٹ ویلیو‘...
کراچی کے علاقے گلشن اقبال کے فلیٹ سے 3 خواتین کی لاشیں ملنے کے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور تاحال خواتین کی موت کی وجہ سامنے نہیں آ سکی ہے۔پولیس کی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی کہ گھر کے سربراہ محمد اقبال کی جانب سے اطلاع دی گئی تھی اور ابتدائی طور پر یہ چیز سامنے آئی کہ گھر میں گیس بھرنے کی وجہ سے خواتین کی موت واقع ہوئی لیکن جب پوسٹ مارٹم کیا گیا تو پتہ چلا کہ ایک لاش پولیس کو اطلاع ملنے والے روز سے بھی دو روز پرانی تھی۔حکام کے مطابق گھر سے یاسین نامی شخص بھی نیم بے ہوشی کی حالت میں ملا تھا جسے اسپتال منتقل کیا گیا، جب گھر کے...
قومی اسمبلی کے اسپیکر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وزیراعظم اور انہوں نے بارہا واضح کیا ہے کہ مذاکرات کے لیے دروازے کھلے ہیں اور اگر اپوزیشن چاہے تو بات چیت آگے بڑھ سکتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:اسپیکر ایاز صادق نے بیرسٹر گوہر کے بیان کی تصحیح کردی اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اور میں بارہا مرتبہ کہہ چکے ہیں کہ مذاکرات کے لیئے دروازے کھلے ہیں جواب میں کہا گیا کہ ہم آرمی چیف فیلڈ مارشل سے بات چیت کرنا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جس فوج نے بھارت سے جنگ جیتی، ان کے خلاف زبان استعمال کی گئی اور پارلیمنٹ کے فلور کو عدلیہ مخالف بیانات کے لیے استعمال کیا گیا۔...
بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل میں صدیوں پرانی قبائلی رسم نے ایک بار پھر انسانی وقار کو مجروح کردیا، جہاں چوری کے شبے میں 8 افراد کو اپنی بےگناہی ثابت کرنے کے لیے دہکتے انگاروں پر ننگے پاؤں چلنے پر مجبور کیا گیا۔ حیران کن طور پر جب کوئی شخص زخمی نہ ہوا تو جرگے نے انہیں بےگناہ قرار دے دیا، لیکن اس غیرقانونی فیصلے نے پورے علاقے میں تشویش کی لہر دوڑا دی۔ واقعہ یونین کونسل کوٹ خان محمد میں پیش آیا، جہاں ایک دکان میں چوری کے بعد دکاندار کے اصرار پر مقامی جرگہ بلایا گیا۔ جرگہ ارکان نے روایتی قبائلی طریقہ اپناتے ہوئے 8 افراد کو دہکتے انگاروں پر چلنے کا حکم صادر کیا۔ یہ بھی پڑھیے...
نئے قومی رائے شماری سروے کے مطابق اگرچہ تقریباً نصف بنگلہ دیشی شہری ملک کے اقتصادی اور سماجی مستقبل کے حوالے سے مایوسی کا شکار ہیں، لیکن نوجوان اور خواتین میں مستقبل کے بہتر دن دیکھنے کی امید برقرار ہے۔ سروے سے یہ بھی ظاہر ہوا کہ شہری اگلی حکومت سے سیاسی اصلاحات اور شفافیت کے حوالے سے توقعات رکھتے ہیں، جو ملک میں مثبت تبدیلی کی امید کو بڑھا رہی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:اطالوی کمپنی بنگلہ دیش کو یورو فائٹر ٹائفون ملٹی رول لڑاکا طیارے فراہم کرے گی بنگلہ دیش کے معروف اخبار کے لیے کیے گئے ایک قومی رائے شماری سروے کے نتائج سے ظاہر ہوا ہے کہ ملک کے شہریوں میں اقتصادی حالات، ملازمت کے مواقع اور...
اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کا کہنا ہے کہ اسکول سے باہر بچوں کو تعلیمی نظام میں لانا حکومت کی اولین ترجیح ہے کیونکہ تعلیم کے بغیر ترقی ناممکن ہے، ۔ اپنی رہائش گاہ کھڈیاں میں منعقدہ ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ پاکستان اس وقت بڑے مسائل کا شکار ہے۔ ان کے مطابق آبادی تیزی سے بڑھ رہی ہے لیکن وسائل اسی رفتار سے نہیں بڑھ سکے، جس کے باعث عوام مشکلات میں گھری ہوئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: فوج کو کمزور کرکے پارلیمنٹ مضبوط نہیں ہوسکتی، اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان انہوں نے کہا کہ ان کا علاقہ سہجرہ سے کنگن پور تک مسائل سے دوچار ہے اور...
ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور ممبر قومی اسمبلی فاروق ستار نے کہا ہے کہ 7 دسمبر کو سندھی کلچر ڈے کے نام پر کراچی کی شاہراؤں پر ریاست کے اندر ریاست قائم کی گئی، سرکاری اور نجی املاک کو نقصان پہنچایا گیا۔ اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی علی خورشیدی اور دیگر پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا سندھی کلچر ڈے کے نام پر کراچی کی شاہراہوں اور مختلف مقامات پر ہنگامہ آرائی، بلوہ اور تشدد کے واقعات ہوئے، سرکاری اور نجی املاک کو نقصان پہنچایا گیا، ملک دشمنی کا اظہار کیا گیا، اسلحہ لہرا لہرا کر دکھایا گیا، یہ افسوسناک اور شرمناک عمل تھا، جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ فاروق...
ویب ڈیسک :سابق نگران وفاقی وزیر تجارت و صنعت ڈاکٹر گوہر اعجاز نے مہنگے پاور پلانٹس کا معاملہ اٹھا دیا ۔ گوہر اعجاز نے کہا کہ حکومت نے مہنگے ونڈ اور کول پاور پلانٹس کے ساتھ دوبارہ مذاکرات شروع نہیں کیے ،پوری قوم مہنگے متبادل بجلی معاہدوں کی قیمت چکا رہی ہے جبکہ سستے تھرمل پاور پلانٹس سے بجلی پیدا نہیں کی جا رہی۔ چیئرمین ایکنامک پالیسی اینڈ بزنس ڈویلپمنٹ گوہر اعجاز نے مہنگے پاور پلانٹس کے معاہدوں پر نظر ثانی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی کے مہنگے معاہدوں پر تاحال عملدرآمد جاری ہے۔ پنجاب نے تمام صوبوں سے زیادہ 16.5 ملین ایکڑ گندم کی ریکارڈ بوائی کر لی گوہر اعجاز نے کہا...
سعودی عرب کی لٹریچر، پبلشنگ اینڈ ٹرانسلیشن کمیشن 11 سے 20 دسمبر تک جدہ سپرڈوم میں جدہ بک فیئر منعقد کرنے جا رہی ہے، جس میں 24 ممالک سے ایک ہزار سے زائد مقامی و بین الاقوامی پبلشنگ ہاؤسز اور ایجنسیاں حصہ لیں گی۔ 400 سے زائد اسٹالز پر مشتمل یہ ایونٹ ’ Jeddah Reads ‘ کے نعرے کے تحت ہوگا، جو ’ Saudi Reads ‘ مہم کا حصہ ہے اور اس کا مقصد سعودی ادبی شعبے کو مضبوط بنانا، مطالعے کا رجحان بڑھانا اور مصنفین اور قارئین کے درمیان بامعنی رابطہ قائم کرنا ہے۔ کمیشن کے سی ای او ڈاکٹر عبد اللطیف الوسیل کے مطابق جدہ بک فیئر مملکت کی قیادت کے ثقافتی ویژن کا حصہ ہے اور ادب،...
—فائل فوٹو محمود خان اچکزئی کی صدارت میں اپوزیشن جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں قومی اسمبلی سے اپوزیشن ارکان پارلیمانی پارٹی شریک ہوئے۔تحریک تحفظ آئین پاکستان کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اجلاس میں ملکی سیاسی، آئینی، پارلیمانی صورتحال اور وفاق کو درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اعلامیے کے مطابق تحریک تحفظ آئین کے زیر اہتمام 20 اور21 دسمبر کو ’قومی مشاورتی کانفرنس‘ ہوگی، اجلاس میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی منتظر بہنوں پر تشدد کی مذمت کی گئی۔ ہمیں مانئس کرنے کی کوشش کی گئی تو یہ بھی نہیں رہیں گے: بیرسٹر گوہربیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ رات کو اڈیالہ جیل کے باہر بانی کی بہنوں...
—فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ہمیں مانئس کرنے کی کوشش کی گئی تو یہ بھی نہیں رہیں گے۔ یہ کاروباری دنیا نہیں، دو میں سے ایک مانئس کرو ایک رہ جائے گا۔اسلام آباد میں پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم پارلیمنٹ میں ملک اور جمہوریت کو مضبوط کرنے کے لیے آرہے ہیں، مگر کچھ لوگ حالات بہتر ہوتے ہوئے دیکھنا نہیں چاہتے۔بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ رات کو اڈیالہ جیل کے باہر بانی کی بہنوں اور کارکنان پر واٹرکینن کیوں استعمال کیے گئے، ہم اس وقت تین کروڑ لوگوں کے نمائندے ہیں، اتنی بڑی جماعت کو اگر آپ سسٹم سے نکال دیتے ہیں تو...
دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ: متحدہ عرب امارات 7 ویں بار بازی لے گیا، ایشیا کی شاندار پیش قدمی، یورپ کی تنزلی
پاسپورٹ انڈیکس 2025 کے مطابق متحدہ عرب امارات نے مسلسل ساتویں سال بھی دنیا کا نمبر ون پاسپورٹ کا حامل ہونے کا اعزاز برقرار رکھا ہے۔ عالمی درجہ بندی جاری کرنے والی کمپنی Arton Capital کے مطابق اس سال بیشتر بڑے ممالک کے پاسپورٹ کا مقام و مرتبہ کم ہوا، تاہم متحدہ عرب امارات نے مزید پیش قدمی کرتے ہوئے دنیا میں برتری کو مستحکم کرلیا۔ متحدہ عرب امارات کی سبقت برقرار رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات عالمی سفری سہولتوں، سفارتی استحکام اور سرمایہ کار دوست پالیسیوں کے باعث اپنی پوزیشن برقرار رکھنے میں کامیاب رہا ہے۔ دنیا بھر میں سفر کے بدلتے رجحانات اور سخت ہوتی امیگریشن پالیسیوں کے باوجود یو اے ای کے شہریوں کو سب سے...
حکومت کا عمران خان کو کسی اور صوبے کی جیل منتقل کرنے پر غور WhatsAppFacebookTwitter 0 10 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) کوآرڈینیٹراطلاعات خیبرپختونخوا اختیارولی خان کا کہنا ہے کہ حکومت نے بانی پی ٹی آئی کو کسی اور صوبے کی جیل منتقل کرنے پر غور شروع کر دیا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے اطلاعات اور امورِ خیبر پختونخوا اختیار ولی خان نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی پر سخت تنقید کی۔خیبرپختونخوا کے کوآرڈینیٹر اطلاعات نے بتایا کہ حکومت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو کسی اور صوبے کی جیل منتقل کرنے پر غور شروع کر دیا ہے، اڈیالہ جیل کے باہر پی ٹی آئی کے روزانہ احتجاج...
طاہر جمیل:پاکستان اور ترکیہ کے درمیان ہنر، روزگار اور تجارتی تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے حالیہ دنوں میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ اس سلسلے میں ترکش کمپنی ساہفیر دانش مین لک کے نمائندگان نے آذربائیجان ٹریڈ ہاؤس کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران وفد کی ملاقات ٹریڈ ہاؤس کے صدر عدیل شجاع بٹ، عاطف جاوید اور جنید انجم سے ہوئی، جبکہ ترک کمپنی کے سی ای او سرکان یلدرم اور ایمرہ ایلگن نے بھی شرکت کی ,وفد کو ادارے کے مختلف شعبوں اور وژن پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ پنجاب نے تمام صوبوں سے زیادہ 16.5 ملین ایکڑ گندم کی ریکارڈ بوائی کر لی وفد نے آذربائیجان ٹریڈ ہاؤس کے کردار کو پاکستان اورترکیہ تعاون کے...
ٹیسٹ ٹوئنٹی نوجوان کرکٹرز کے لیے عالمی پلیٹ فارم بن گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 10 December, 2025 سب نیوز دبئی: کرکٹ کے نئے فارمیٹ “ٹیسٹ ٹوئنٹی” نے جونیئر ٹیسٹ ٹوئنٹی چیمپئن شپ (جے ٹی ٹی سی) کے لیے CricHeroes کو آفیشل اسٹیٹس پارٹنر کے طور پر شراکت دار بنایا ہے۔ یہ ٹورنامنٹ 2026 میں عالمی سطح پر متعارف ہوگا۔ٹیسٹ ٹوئنٹی، جو اے بھی ڈویلیئر،میتھو ہیڈن،کلیو لویئڈاور ہربجھن سنگھ کی سرپرستی میں ہے، ٹیسٹ کرکٹ کی حکمت عملی اور ٹی 20کی شدت کو یکجا کرتا ہے۔ اس میں ہر ٹیم دو بار بیٹنگ اور بولنگ کرے گی، چار اننگز میں 20-20 اوورز کے ساتھ۔جے ٹی ٹی سی میں دنیا بھر سے چھ ایلیٹ فرنچائزز حصہ لیں گی، جن میں تین...
آئی ایل ٹی 20 اُبھرتے کھلاڑیوں کیلئے سنہری دروازے کھول رہا ہے، ہربھجن سنگھ WhatsAppFacebookTwitter 0 10 December, 2025 سب نیوز دبئی ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 کے کمنٹیٹر اور بھارت کے لیجنڈری اسپنر ہربھجن سنگھ نے کہا ہے کہ لیگ خطے کے ابھرتے ہوئے کرکٹرز کو عالمی معیار کے پلیٹ فارم فراہم کر رہی ہے، جس سے گلف ممالک اور دیگر علاقوں میں کرکٹ تیزی سے پھل پھول رہی ہے۔ لیگ کے آغاز سے وابستہ ہربھجن سنگھ نے کہا کہ اس سال کا ایڈیشن مزید بہتر ہے کیونکہ سعودی عرب اور کویت کے کھلاڑی بھی مقابلے کا حصہ بن گئے ہیں۔ کرکٹ خطے میں تیزی سے پھیل رہی ہے اور ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی...
بشریٰ بی بی سے میری ملاقاتیں رہی ہیں ،جیل جانے سے قبل مجھے انہوں نے پیغام بھیجا تھا، صوبائی وزیر اطلاعات عظمی بخاری
صوبائی وزیرِ اطلاعات عظمیٰ بخاری نے وی نیوز کو خصوصی انٹرویو میں سابق خاتونِ اول بشریٰ بی بی سے اپنی پرانی ملاقاتوں، مبینہ پیغامات، اور عمران خان سے متعلق مختلف معاملات پر اہم گفتگو کی۔ انہوں نے بشریٰ بی بی کی پیشکشوں، پیغامات اور بعد ازاں سامنے آنے والی کرپشن کہانیوں پر بھی کھل کر بات کی، جب کہ عمران خان کی سیاسی حکمتِ عملی اور جیل میں سہولیات سے متعلق بھی متعدد دعوے کیے۔ وی نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے انفارمیشن منسٹر عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے میری ملاقاتیں رہی ہیں، یہ ملاقاتیں اس وقت ہوئی تھیں جب ان کی شادی عمران خان سے نہیں ہوئی تھی، انہوں نے مجھے...
وزیراعظم کے معاون خصوصی طلحہ برکی نے کہا کہ پاکستان نے غزہ کیلئے 26 مرتبہ امدادی کھیپ روانہ کی اور فلسطینیوں کی ضروریات کے تحت 2 ہزار 527 ٹن امدادی سامان روانہ کیا جا چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امدادی کوششیں ہمارے غیر متزلزل عزم اور فلاحی اداروں سے اشتراک کی عکاسی ہے۔ جبکہ تمام فلاحی ادارے بالخصوص الخدمت فاؤنڈیشن بھی داد کی مستحق ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کی جانب سے فلسطینیوں کیلئے 100 ٹن امدادی سامان روانہ کر دیا گیا۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے زیرانتظام علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے امدادی سامان روانہ کیا گیا۔ امدادی سامان میں ادویات، خیمے، کمبل اور پانی کے کین شامل ہیں۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی طلحہ برکی...
ویب ڈیسک:خیبرپختونخوا میں نیا نظام متعارف کروا دیا گیا جس کے تحت اب گاڑی کا نمبر گاڑی کے بجائے شہری کی ملکیت ہوگا۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے باضابطہ طور پر ’’پرسںلائزڈ رجسٹریشن مارک سسٹم‘‘ کا اجراء کر دیا، نئے نظام کے تحت گاڑی فروخت ہونے کے بعد بھی نمبر پرانا مالک اپنے پاس رکھ سکے گا۔ سہیل آفریدی نے کہا کہ نیا ڈیجیٹل رجسٹریشن سسٹم جعلی نمبر پلیٹس اور کلوننگ کے خاتمے میں مدد دے گا، پرسنلائزڈ رجسٹریشن سسٹم سے گاڑیوں کی رجسٹریشن کا عمل تیز، شفاف اور کرپشن فری ہو جائے گا۔ پنجاب نے تمام صوبوں سے زیادہ 16.5 ملین ایکڑ گندم کی ریکارڈ بوائی کر لی وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد عوام...
بالی ووڈ اداکارہ اور سابق مس ورلڈ ایشوریا رائے بچن حال ہی میں جدہ میں منعقد ہونے والے ریڈ سی فلم فیسٹیول میں شرکت کے باعث ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئیں۔ فیسٹیول میں وہ سیاہ رنگ کے خوبصورت گاؤن میں ایک خصوصی نشست کا حصہ بنیں اور اپنی زندگی اور فلمی کیریئر پر گفتگو کی۔ اداکارہ نے گزشتہ چند برسوں سے اپنی بیٹی کی پرورش پر توجہ دینے کے لیے فلموں سے کچھ دوری اختیار کی ہوئی ہے۔ وقت گزرنے کے ساتھ ان کی شکل و صورت میں آنے والی قدرتی تبدیلیوں پر انٹرنیٹ صارفین نے غیر ضروری تنقید کا سلسلہ شروع کردیا۔ کئی لوگوں نے ان کے چہرے میں فرق محسوس کرتے ہوئے غیر...