2025-07-26@11:56:21 GMT
تلاش کی گنتی: 1606
«لاہور جم خانہ کے»:
(نئی خبر)
لاہور: میچ کیلئے آنے والے تماشائیوں سے وارداتیں کرنے والے گروہ کو گرفتار کرلیا گیا۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کے مطابق گلبرگ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3 رکنی ڈکیت و چور گروہ کو گرفتار کر لیا، ملزمان کو خفیہ اطلاع پر سینٹر پوائنٹ پارک سے حراست میں لیا گیا۔ ملزمان میچ کیلئے آنے والے تماشائیوں کی ریکی کرکے لوٹتے تھے، ملزمان نے جمعہ کے روز میچ کے بعد گھر واپس جاتے تماشائیوں سے واردات کی تھی۔ ملزمان سے چھینی گئی نقدی، 2 موٹر سائیکلیں، موبائل اور 2 پستول برآمد کرلیے گئے، ملزمان آمین، علی رضا اور عدنان کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن کا کہنا ہے کہ قذافی اسٹیڈیم میں جاری میچز...
سولہ امتحانی مراکز میں ملک کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے دینی مدارس شامل ہیں، جنہوں نے اپنے طلباء و طالبات کو امتحانات میں شرکت کروائی ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے امسال موسمِ گرما کی شدت کو مدنظر رکھتے ہوئے امتحانی اوقات کو مختصر کیا گیا ہے تاکہ طلباء و طالبات کو سہولت میسر ہو اور وہ بروقت امتحانات مکمل کر کے اپنے گھروں کو روانہ ہو سکیں۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا، پنجاب اور سندھ سمیت ملک بھر میں مجمع المدارس تعلیم الکتاب والحکمہ کے زیراہتمام سالانہ امتحانات 2025 کا آغاز مورخہ 24 مئی بروز جمعہ سے ہو چکا ہے۔ اس سال امتحانات کے انعقاد کیلئے ملک بھر میں 16 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں، جن...
سٹی42: ٹریفک پولیس نے ای چالان نادہندہ ٹاپ 1000 گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی کا آغاز کر دیا۔ ای چالان کی عدم ادائیگی پر اب سرکاری گاڑیاں بھی کارروائی کی زد میں آئیں گی۔ سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اطہر وحید کے مطابق 12 خصوصی ریکوری ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو شہر بھر میں سیف سٹی ڈیٹا کے ذریعے ای چالان ڈیفالٹر گاڑیوں کو ٹریس کر رہی ہیں اور موقع پر جرمانے وصول کیے جا رہے ہیں۔ اوکاڑہ ؛ ٹریفک حادثہ میں باپ سمیت 3 بچے جاں بحق ہوگئے اب تک کی کارروائی میں تقریباً 300 سے زائد ڈیفالٹر گاڑیاں پکڑی جا چکی ہیں۔ حیران کن طور پر ایک ایسی موٹر سائیکل بھی پکڑی گئی جس پر...
لاہور ( این این آئی+خبر نگار) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم نے کہا ہے کہ بار ایسوسی ایشنز اور وکلاء کے مسائل کا حل لاہور ہائی کورٹ کی اولین ترجیح ہے۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم سے لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر ملک آصف احمد نسوانہ نے ملاقات کی۔ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے صدر محمد اظہر خان مغل، لاہور بار ایسوسی ایشن کے صدر مبشر رحمان، ضلعی بار ایسوسی ایشن راولپنڈی کے صدر سردار منظر بشیر خان، ضلعی بار ایسوسی ایشن بہاولپور کے صدر ملک محمد عامر اور ضلعی بار ایسوسی ایشن ملتان کے صدر جاوید علی ڈوگر بھی ملاقات میں شامل تھے۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال...
لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر اور دیگر عہداروں سے ملاقات میں چیف جسٹس نے یقین دہانی کرائی کہ صوبے کے عوام کو جلد اور معیاری انصاف کی فراہمی کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں، بروقت اور معیاری انصاف کی فراہمی کیلئے بار اور بنچ کے مابین قریبی اور مؤثر تعاون ناگزیر ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم نے کہا ہے کہ بار ایسوسی ایشنز اور وکلا کے مسائل کا حل لاہور ہائی کورٹ کی اولین ترجیح ہے۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم سے لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر ملک آصف احمد نسوانہ نے ملاقات کی۔ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے صدر محمد اظہر خان...
ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ آسمانی بجلی سے بچاؤ کے لیے محفوظ مقامات پر رہیں اور بارش کے دوران غیر ضروری باہر نکلنے سے گریز کریں۔ شہری کسی بھی ہنگامی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کے ہیلپ لائن نمبر 1129 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب کے مختلف اضلاع میں آندھی اور بارش کے بعد پی ڈی ایم اے نے ڈپٹی کمشنرز اور ریسکیو اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔پی ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹرز کو بھی الرٹ کر دیا گیا ہے اور شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ احتیاط کریں اور بجلی کے کھمبوں، لٹکتے تاروں...
فائل فوٹو لاہور میں طوفان کی زد میں آکر واپس کراچی پہنچی پرواز کے 57 مسافروں نے سفر کرنے سے انکار کردیا، نجی ایئر لائن کی پرواز کے کراچی اترتے ہی بیشتر مسافر طیارے سے اتر گئے۔مسافر کا کہنا ہے کہ لاہور کی فضا میں طوفان کے سبب پرواز کو 5 مرتبہ خوفناک جھٹکے لگے، پرواز ایف ایل 842 کو لاہور ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران بھی جھٹکے لگے۔ شدید طوفان، کراچی سے لاہور پہنچنے والی پرواز خوفناک حادثے سے بال بال بچ گئیلاہور میں شدید طوفانِ باد و باراں اور موسمی خرابی کے باعث پروازوں کو دشواری کا سامنا ہے، کراچی سے لاہور پہنچنے والی پرواز شدید طوفان کے باعث خوفناک حادثے سے بال بال بچ گئی۔...
عدالت نے جناح ہاؤس حملےکے مقدمے میں 254 ملزمان پر فرد جرم عائدکردی۔ لاہو ر(ڈیلی پاکستان آن لائن) انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں پی ٹی آئی کے 254 رہنماؤں اور کارکنوں پر فرد جرم عائد کردی۔ نجی ٹی وی جیو نیوزکے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں جناح ہاؤس حملہ کیس کی سماعت ہوئی۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں سماعت کی۔عدالت کی جانب سے عالیہ حمزہ، روبینہ جمیل، خدیجہ شاہ، اعجاز چوہدری، عمر سرفراز چیمہ اور محمود الرشید سمیت دیگر پر فرد جرم عائد کی گئی۔ملزمان نے صحت جرم سے انکارکیا ہے۔ جناح ہاؤس حملےکے دو ملزم وفات پا چکے ہیں جب کہ مقدمے میں 10...
لاہو ر(ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی سے لاہور پہنچنے والی پرواز شدید طوفان کے باعث خوفناک حادثے سے بال بال بچ گئی۔ نجی ٹی وی جیو نیوزکے مطابق کراچی سے لاہور جانے والی نجی ائیرلائن کی پرواز کئی منٹ تک آندھی کی زد میں رہی اور طیارے کو طوفان کے باعث شدید جھٹکے لگے، مسافروں کی چیخیں نکل گئیں۔نجی ائیر لائن کی پرواز ایف ایل 842 کے مسافر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔پائلٹ نے بڑی مہارت سے طیارے کو واپس اڑایا، ائیر ٹریفک کنٹرول نے طیارے کو کراچی واپس بھیج دیااسلام آباد سے لاہور پہنچی پرواز پی کے 6385 بھی کراچی منتقل کر دی گئی جبکہ شدید طوفان کے باعث کراچی کی 2 پروازیں پی کے 305، پی اے...
لاہور: پنجاب کے دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں گرد کے طوفان اور کالی گھٹاؤں کے باعث شام کے وقت رات کے منظر میں تبدیل ہوگیا۔ اسلام آباد کے بعد لاہور کے مختلف علاقوں میں شام چار بجے کے بعد سے کالی گھٹائیں چھانا شروع ہوئیں اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے گرد کا شدید طوفان آیا۔ طوفان کے دوران لاہور بھر میں شام پانچ بجے کے وقت مکمل اندھیرا چھا گیا جس کے بعد اسٹریٹ لائٹس اور گاڑیوں کو اپنی بتیاں جلانا پڑیں۔ اس کے علاوہ کسی بھی خطرے کے پیشں نظر ڈرائیورز نے گاڑیوں کو سڑک پر ہی روک دیا۔ طوفان کے دوران مختلف علاقوں میں تیز بارش شروع ہوئی جبکہ مختلف مقامات پر درخت اور دیوار گرنے...
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 24 مئی ۔2025 )چیف ایگزیکٹو لیسکو رمضان بٹ نے لاہور پریس کلب کے پروگرام ”میٹ دی پریس“ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اس موقع پر صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری، نائب صدر صائمہ نواز، فنانس سیکرٹری سالک نواز سمیت سینئر صحافیوں کی بڑی تعداد شریک تھی. صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری نے چیف ایگزیکٹو لیسکو رمضان بٹ کو پریس کلب میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ مضان بٹ کے آنے سے بجلی کی صورتحال بہتر ہوئی، امید کرتے ہیں کہ نظام کو مکمل آٹو میشن پر لے جایا جائے گا .(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ رمضان بٹ ایمانداراور قابل ترین آفیسر ہیں، رمضان بٹ اور انکی ٹیم بجلی کے...
لاہور ہائیکورٹ نے شہباز شریف، ان کے بیٹوں حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کی بریت کے خلاف درخواست مسترد کردی۔ شہزاد اکبر نے شہباز شریف، حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کی بریت کا فیصلہ چیلنج کیا تھا۔ عدالت نے شہزاد اکبر کی درخواست عدم پیروی کی بنیاد پر مسترد کردی۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے شہزاد اکبر کی درخواست مسترد کرنے کا حکمنامہ جاری کیا ہے۔ اس سے قبل رواں سال اینٹی کرپشن کورٹ لاہور نے رمضان شوگر ملز ریفرنس میں وزیراعظم شہباز شریف اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کو بری کردیا تھا۔ Post Views: 5

رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران 88 ارب روپے سے زائد رقم برآمد،واپس کی، سہ ماہی وصولیوں کی تفصیلات جاری ،قومی احتساب بیورو
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2025ء) قومی احتساب بیورو (نیب) نے 2025 کی پہلی سہ ماہی (جنوری تا مارچ) کے دوران 88 ارب روپے سے زائد رقم برآمد اور تقسیم کی ہے۔ نیب کی جانب سے سہ ماہی وصولیوں کی جاری تفصیلات کے مطابق برآمد کی گئی رقوم میں 2.0847 ارب روپے کی براہِ راست اور 86 ارب روپے کی بالواسطہ وصولیاں شامل تھیں جن کا تعلق غیر قانونی منتقلی اور قبضے سے متعلق مقدمات میں ملوث سرکاری و نجی اراضی سے تھا۔ برآمد شدہ رقوم متعلقہ متاثرہ اداروں کو واپس کر دی گئیں۔بالواسطہ وصولیوں کے حوالے سے نیب بلوچستان نے 340 ایکڑ چلتن پارک اور 250 ایکڑ محکمہ جنگلات کی سرکاری اراضی بازیاب...
لندن (اوصاف نیوز) برطانوی خبر رساں ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق 21 مئی کی شام دلی سے سرینگر جانیوالی بھارتی پرواز اچانک ڈاواں ڈھول ہوگئی ، فضا میں ہچکولے کھانے لگی ، کیونکہ خرابی موسم کے باعث مسافروں سے بھرا طیارہ شدید جھٹکوں اور ٹربیولنس کا شکار ہوگیا جس کی وجہ سے اگلہ حصہ بھی ٹوٹ گیا تاہم تمام مسافر محفوظ رہے ۔ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن نے مزید کہا کہ عملے نے موسم کی خرابی کی وجہ سے ناردرن کنٹرول (انڈین ایئر فورس) سے بین الاقوامی سرحد کی طرف بائیں جانب جانے کی اجازت مانگی لیکن اسے منظوری نہیں ملی۔ 220 سے زیادہ مسافروں سے بھری انڈین ایئرلائن انڈیگو کی یہ پرواز...
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان نیوی وار کالج کے 54ویں کانووکیشن کی تقریب کا لاہور میں انعقاد ہوا ۔چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔تقریب میں 118 افسران کو ڈگریاں تفویض کی گئیں۔ فارغ التحصیل افسران میں دوست ممالک کے 44 افسران بھی شامل ہیں۔نیول چیف نے جنگی نوعیت میں تبدیلی اور سمندری سلامتی کو درپیش نئے خطرات کو سمجھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ ایک ہزار دیہاتیوں کے ہجوم نے رائل بنگال ٹائیگر کو مار ڈالا تقریب سے خطاب میں نیول چیف نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے مابین حالیہ کشیدگی جنگ کی بدلتی ہوئی نوعیت کا واضح ثبوت ہے۔ غیر ریاستی عناصر کے کردار...
پی ایس ایل 10 کے دوسرے ایلیمینیٹر میچ میں لاہور قلندرز کی اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے پاکستان سپر لیگ 2025 کے دوسرے ایلیمینیٹرز میچ میں لاہوز قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
لاہور(نیوز ڈیسک)اسلام آباد یونائیٹڈ نے تصدیق کی ہے کہ انگلینڈ کے تجربہ کار اوپننگ بلے باز الیکس ہیلز پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے باقی ماندہ میچز میں ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔ فرنچائز کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ہیلز پہلے سے طے شدہ ذاتی مصروفیات کی بنا پر پاکستان سے روانہ ہو گئے ہیں اور وہ کوالیفائر 2 یا ممکنہ فائنل میں دستیاب نہیں ہوں گے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے وضاحت کی کہ پی ایس ایل کے شیڈول میں تبدیلی کے باعث الیکس ہیلز کی دستیابی 18 مئی تک محدود رہی، اور اس حوالے سے معاہدے کے وقت فریقین کے درمیان باہمی اتفاق ہو چکا تھا۔ ہیلز اسپین...
— فائل فوٹو لاہور سے منشیات اور زیادتی کے شکار گمشدہ اور گھر سے بھاگے 44 بچے بازیاب کروا لیے گئے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بازیاب بچوں کو والدین کے سپرد کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بچوں سے زیادتی، استحصال، چائلڈ لیبر ہماری ریڈ لائن ہے۔اُنہوں نے کہا کہ منشیات، زیادتی کا شکار بچوں اور ان کے والدین کی ماہرین نفسیات سےکونسلنگ کروا رہے ہیں۔اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی سہیل ظفر نے کہا کہ مختصر ترین مدت میں بڑی تعداد میں گمشدہ بچوں کو بازیاب کروایا، بازیاب بچوں کا تعلق گھوٹکی، کراچی، سوات، لاہور سمیت مختلف شہروں سے ہے، والدین کو ڈھونڈ کر 13 بچوں کے ان کے سپرد کیا جا رہا...
لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب بھر کے تمام سروس اسٹیشنز پر واٹر ری سائیکلنگ پلانٹس نصب کرنے کا حکم دے دیا۔ جسٹس شاہد کریم نے اسموگ تدارک کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت کے دوران پانی کے تحفظ سے متعلق اہم احکامات جاری کر دیے۔ عدالت نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ عدالتی احکامات پر فوری طور پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ پانی کو محفوظ بنانے کے لیے ہمیں مزید اقدامات کرنا ہونگے۔ سماعت کے دوران عدالت کو بتایا گیا کہ قصور میں واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ تاحال غیر فعال ہے اور نجی کمپنی ایک سال گزرنے کے باوجود اسے بحال کرنے میں ناکام رہی ہے۔ اس موقع پر محکمہ ماحولیات کے...
لاہور: پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں خودکشی کے واقعات میں روز بروز اضافہ ہونے لگا ہے اور رواں ماہ کے پہلے 23 دنوں میں مختلف وجوہات پر 12 افراد نے خودکشی کی ہے۔ ترجمان ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق مختلف علاقوں میں خودکشی کرنے والوں میں ایک خاتون اور 11 مرد شامل ہیں۔ 2 مئی کو برکی کے علاقے پیراگون سٹی میں 40 سالہ امداد حسین نے خود کو گولی مار کر خودکشی کی۔ اسی طرح 2 مئی کو کاہنہ میں 22 سالہ آفتاب میو نے گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا کر اپنی جان لی۔ علاوہ ازیں 5 مئی کو جعفریہ کالونی شیراکوٹ میں 40 سالہ رضا عباس نے سر میں گولی مار کر اپنی جان اپنے...
لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن میں موٹرسائیکل پر سوار اوباش ملزم کی کم عمر بچیوں کے ساتھ زبردستی سرراہ نازیبا حرکات کرنے کی ویڈیو سامنے آگئی۔ گرین ٹاؤن کے علاقے میں موٹرسائیکل سوار نے گلی سے گزرنے والی دو بچیوں کو ہراساں کیا اور اُن کے ساتھ نازیبا حرکات کیں۔ موٹرسائیکل سوار بچیوں کا تعاقب کرتا ہوں گلی میں آیا اور پھر ایک بچی کے ساتھ نازیبا حرکات کیں اور بچی کے شور مچانے پر پیچھے ہٹا تاہم گلی میں کسی کو آتا نہ دیکھ کر پھر سے گھناؤنی حرکت کی۔ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آنے کے بعد ملزم کی شناخت اور گرفتاری کیلیے اقدامات شروع کردیے۔ دوسری جانب ڈی آئی جی آپریشن فیصل کامران نے واقعے کا...
پی ایس ایل کے ایلیمینیٹر میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں we news پی ایس ایل کراچی کنگز لاہور قلندرز
اسلام آباد / لاہور — عیدالاضحیٰ 2025 کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور صوبائی دارالحکومت لاہور میں ضلعی انتظامیہ نے مویشی منڈیوں کے لیے مقامات کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے تاکہ قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت کو منظم اور مؤثر بنایا جا سکے۔ اسلام آباد میں پانچ مویشی منڈیاں قائم ہوں گی ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کی زیر صدارت اجلاس میں مویشی منڈیوں کے مقامات کو حتمی شکل دی گئی، جس میں اسسٹنٹ کمشنرز اور میٹروپولیٹن کارپوریشن (DMA) کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پانچ مقامات پر کیٹل منڈیاں لگائی جائیں گی تاکہ رہائشی علاقوں میں رکاوٹیں کم کی جا سکیں اور عوام کو بہتر سہولیات...
عیدالاضحیٰ کی آمد کے پیش نظر لاہور میں قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت کے لیے ایک مستقل اور پانچ عارضی مویشی منڈیوں کے قیام کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر لاہور کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں اس سال مجموعی طور پر چھ مویشی منڈیاں قائم کی جائیں گی۔ مستقل مویشی منڈی روایتی مقام شاہ پور کانجراں میں لگائی جائے گی، جہاں ہر سال کی طرح اس بار بھی بڑے پیمانے پر جانوروں کی خرید و فروخت کی جائے گی۔ پاکستان پر حملے سے متعلق سوال پر بھارتی لڑکی نے ’’مودی سرکار کو کھری کھری سنا دیں ‘‘، ویڈیو دیکھیں ڈی سی لاہور...
سٹی42: شہر لاہور کے تین مختلف مقامات سے تین نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جو بظاہر نشے کے عادی معلوم ہوتے ہیں۔ لاشیں ایدھی فاؤنڈیشن کے ذریعے ہسپتال منتقل کر دی گئیں۔ ایدھی کے ترجمان کے مطابق شاہدرہ ٹاؤن کے علاقے سے 35 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی۔لاری اڈا مین بازار سے 28 سالہ نامعلوم شخص مردہ حالت میں ملا اور کوٹ لکھپت کے علاقے چندرائے روڈ سے بھی ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی۔ترجمان کے مطابق جاں بحق تینوں افراد کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی تاہم ابتدائی اندازے کے مطابق وہ منشیات کے عادی معلوم ہوتے ہیں۔ خصوصی بچوں کےسکولوں کے اوقات کار میں کمی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے...
لاہور: صوبائی دارالحکومت میں ایک اور انسانیت سوز واقعہ پیش آیا ہے، جس میں پڑوس کے گھر سے پانی لینے گئی بچی کے ساتھ زیادتی کی گئی۔ پولیس کے مطابق نشتر کالونی کے علاقے میں ایک 8 سالہ کمسن بچی کو درندگی کا نشانہ بنایا گیا، تاہم پولیس نے چند گھنٹوں کے اندر کارروائی کرتے ہوئے سفاک ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان لاہور پولیس کے مطابق افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب بچی ہمسایے کے گھر سے پانی لینے گئی اور ملزم نے اسے ورغلا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور بچی کے شور مچانے پر ملزم دیوار پھلانگ کر موقع سے فرار ہو گیا۔ افسوس ناک واقعے کے فوراً بعد متاثرہ خاندان کی رپورٹ پر...
لاہور(نیوز ڈیسک)لاہور کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے گزشتہ سال عید میلاد النبیؐ کے موقع پر صوبائی دارالحکومت کے اہم مقامات پر چراغاں کرنے کے لیے 34 کروڑ روپے کی خطیر رقم خرچ کیے جانے نے شفافیت اور عوامی فنڈز کے ممکنہ غلط استعمال سے متعلق سنگین خدشات کو جنم دیا ہے، کیونکہ مختلف محکمے، مذہبی تنظیمیں اور تاجر برادری دعویٰ کرتی ہیں کہ انہوں نے اپنے طور پر اور بغیر کسی سرکاری امداد کے لائٹنگ کے انتظامات کیے تھے۔ دستیاب دستاویزات میں سرکاری دعووں اور زمینی حقائق کے درمیان واضح تضادات سامنے آئے ہیں۔ دستاویزات سے انکشاف ہوا ہے کہ ابتدائی طور پر منظور شدہ بجٹ 10 کروڑ روپے تھا، تاہم حتمی ادائیگی بڑھ کر 34 کروڑ روپے...

کراچی سے لاہور جانے والی شالیمار ایکسپریس فیصل آباد کے قریب ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی، 10 سے زائد زخمی
فوٹو اسکرین گریپ جیو نیوز فیصل آباد کے قریب شالیمار ایکسپریس ٹرین ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرانے کے نتیجہ میں متعدد بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ حادثہ میں ٹرین ڈرائیور سمیت 10 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔ریلوے حکام کے مطابق کراچی سے لاہور جانے والی شالیمار ایکسپریس چک جھمرہ کے قریب ریلوے پھاٹک پر اینٹوں سے لدی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی۔ جس کے نتیجہ میں 12 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں اور ڈرائیور سمیت 10 سے زائد مسافر زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق فیول ختم ہونے پر ٹریکٹر ٹرالی کا ڈرائیور اسے چھوڑ کر فرار ہو گیا۔ حادثہ کے بعد ریلوے ٹریک بلاک ہونے سے ریلوے ٹریفک معطل ہوگئی اور ٹرینوں کے روٹس تبدیل کر دیے گئے۔ ریلوے...
لاہور(نیوز ڈیسک)عیدالاضحیٰ کی آمد کے پیش نظر لاہور میں قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت کے لیے ایک مستقل اور پانچ عارضی مویشی منڈیوں کے قیام کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر لاہور کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں اس سال مجموعی طور پر چھ مویشی منڈیاں قائم کی جائیں گی۔ مستقل مویشی منڈی روایتی مقام شاہ پور کانجراں میں لگائی جائے گی، جہاں ہر سال کی طرح اس بار بھی بڑے پیمانے پر جانوروں کی خرید و فروخت کی جائے گی۔ ڈی سی لاہور کے نوٹیفکیشن کے مطابق پانچ عارضی مویشی منڈیاں تحصیل واہگہ، نشتر، راوی، کینٹ اور رائیونڈ تحصیل میں لگائی جائے گی۔...
راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے لاہور کی تفتیشی ٹیم کے ساتھ شامل تفتیش ہونے سے دوسرے دن بھی انکار کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈی ایس پی جاوید آصف کی سربراہی میں آنے والی 13 رکنی ٹیم نے عمران خان کے تین ٹیسٹ پولی گرافک، فوٹو گرامیٹک اور وائس میچنگ ٹیسٹ کیے جانے تھے۔ عمران خان نے ٹیسٹ نہ کرانے کا تفتیشی ٹیم کو اپنا موقف تحریری شکل میں بھجوایا اور لکھا کہ ان ٹیسٹ کے ذریعے پراسیکیوشن مجھے پھنسانا چاہتی ہے، میرے آٹھ مقدمات میں ضمانتیں عدالت عالیہ میں زیر سماعت ہیں۔ تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم ٹیسٹ نہیں کروائے گا تو تفتیش کیسے مکمل ہوسکتی ہے؟ ان ٹیسٹوں کے مکمل ہونے سے ہی پتا چل سکتا ہے...
لاہور: غازی آباد کے علاقے میں ایک گھر کے اندر گیس سلنڈر دھماکہ میں تین افراد شدید زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق واقعے میں زخمی ہونے والوں میں 17 سالہ مبین، 12 سالہ عبداللہ اور 8 سالہ بچی شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق دھماکے کے باعث گھر کی عمارت کو شدید نقصان پہنچا جبکہ سلنڈر پھٹنے سے ملحقہ گھروں کو بھی نقصان پہنچا۔ زخمیوں کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ حادثے کے بعد ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر ملبہ ہٹانے کا آپریشن شروع کردیا، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مکمل تفتیش کی جا رہی ہے۔
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2025ء) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت اہم اجلاس لاہور سنٹرل پولیس آفس میں بدھ کو ہوا۔ایڈیشنل آئی جی سی سی ڈی سہیل ظفر چٹھہ، ڈی آئی جیز سی سی ڈی وقاص الحسن اور عمر فاروق سلامت، سی سی ڈی لاہور کے سینئر افسران نے اجلاس میں شرکت کی ۔آئی جی پنجاب نے سی سی ڈی لاہور اور فیصل آباد کو دستیاب وسائل اور کارکردگی کا جائزہ لیا،سی سی ڈی لاہور اور فیصل آباد کے سینئر افسران نے حاصل کردہ اہداف بارے بریفنگ دی۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق آئی جی پنجاب نے سنگین جرائم کی سرکوبی کے اہداف حاصل کرنے پر سی سی ڈی لاہور کے...
وزیراعظم کی ہدایت پر مسافروں کی سہولت کے لیے وزیر یلوے حنیف عباسی نے عیدالاضحٰی کے موقع پر 5اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ان اسپیشل ٹرینوں کا مقصد عوام کو بروقت اور معیاری سفری سہولیات فراہم کرنا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پہلی عید اسپیشل ٹرین کراچی سے لاہور 2 جون، دوپہر 1 بجے روانہ ہوگی۔ دوسری عید اسپیشل ٹرین ،3 جون، صبح 10 بجےکوئٹہ سے پشاور جائے گی۔ تیسری ٹرین لاہور سے کراچی کے لیے 3 جون، شام 5 بجے چلائی جائے گی۔ کراچی سے راولپنڈی چوتھی عید اسپیشل ٹرین، 3 جون، رات 8 بجے روانہ ہوگی۔ پانچویں اور آخری عید اسپیشل ٹرین کراچی سے لاہور، 4 جون، رات 8 بجے روانہ ہوگی۔
لاہور: وزیر ریلوے حنیف عباسی نے عید کے موقع پر 5 اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ پاکستان ریلویز ہیڈکوارٹرز لاہور سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر وزیر یلوے حنیف عباسی نے عید کے موقع پر 5 اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ پہلی عید اسپیشل ٹرین کراچی سے لاہور 2 جون کو دوپہر 1 بجے روانہ ہوگی، دوسری عید اسپیشل ٹرین 3 جون کو صبح 10 بجےکوئٹہ سے پشاور، تیسری ٹرین لاہور سے کراچی کے لیے 3 جون کو شام 5 بجے چلائی جائے گی۔ پاکستان ریلویز نے کہا کہ کراچی سے راولپنڈی چوتھی عید اسپیشل ٹرین 3 جون کو رات 8 بجے روانہ ہوگی...
لاہور کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے آن لائن بم بنانے کی ترکیب تلاش کرنے پر ایک شخص ڈھائی سال قید اور 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی۔ یہ بھی پڑھیں: گوگل، فیس بک اور واٹس ایپ پاکستان سے کتنا کماتے ہیں اور کتنا ٹیکس دیتے ہیں؟ پرو پاکستانی کی رپورٹ کے مطابق مجرم حنان عبداللہ ضمانت پر تھا تاہم فیصلہ سنائے جانے کے فوراً بعد اس کو عدالت کے احاطے سے حراست میں لے لیا گیا۔ ایف آئی اے نےحنان عبداللہ کے خلاف سنہ 2022 میں مقدمہ درج کیا تھا جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ وہ فیس بک پر دھماکہ خیز آلات بنانے کے طریقے تلاش کر رہے تھا۔ اے ٹی سی کے انتظامی جج منظر علی...
لاہور: فیصل ٹاؤن میں پیسوں کی لالچ میں خواجہ سرا کو قتل کر دیا گیا۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے پرس کانفرنس میں بتایا کہ فیصل ٹاؤن پولیس نے اندھے قتل میں ملوث ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی سے ٹریس کرکے ملتان سے گرفتار کیا۔ مقتول زمان احمد عرف پلوشا بہاولنگر کا رہائشی تھا جس نے کام کی غرض سے لاہور فیصل ٹاؤن سی بلاک میں فلیٹ کرائے پر لیا ہوا تھا۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن نے بتایا کہ ملزمان طارق اور امتیاز ملتان سے لاہور آکر دیہاڑی وغیرہ کرتے تھے، ملزم طارق مقتول کا جاننے والا تھا اور اکثر اس کے پاس آتا جاتا تھا، ملزمان نے باہم ملکر پلوشا کو قتل کرنے اور رقم...
ہنجروال میں 19 سالہ نوجوان لڑکی کے اندھے قتل کا ڈراپ سین سوتیلا باپ بیٹی کا قاتل نکلا جب کہ پولیس نے کچھ ہی گھنٹوں میں قاتل کو گرفتار کرلیا۔ ایس پی ڈاکٹر محمد عمر نے کہا کہ ملزم شہباز نے بچی کے حقیقی باپ شوکت کے ساتھ مل کر قتل کی واردات کی، ملزمان نے بچی کا قتل کر کے لاش کچرے کے ڈھیر پر پھینک دی،سی سی ٹی وی کیمروں اور جدید ٹیکنالوجی سے ملزمان کی شناخت کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ہنجروال پولیس نے شناخت کے بعد سوتیلے باپ شہباز کو فوری گرفتار کر لیا، مقتولہ کے حقیقی باپ کی گرفتاری کے لئے ٹیم تشکیل دے دی گئی۔
لاہور (خبر نگار) چیف جسٹس ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد تین ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق فیض الحسن کو لاہور سے ملتان، علی نواز کو ملتان سے لاہور اور نعیم احمد کو گوجرانوالہ سے بہاولپور بھیج دیا گیا۔
لاہور(نیوز ڈیسک)میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور کے ملازمین کی جانیں خطرے میں پڑنے لگیں.تجاوزات کے خلاف کارروائی کرنے پر ریگولیشن عملے پر سیدھی گولیاں چل گئیں۔ تفصیلات کے مطابق شالیمار زون کا ریگولیشن عملہ لال پل جٹاں دی حویلی کے قریب تجاوزات کے خلاف آپریشن کرنے گیا۔آپریشن کے دوران انسپکٹر عمر بٹ نے سڑک پر لگی ریڑھیوں کو اٹھانے کی کوشش کی۔ ایف آئی آر کے مطابق علی نامی شخص اسلحہ کے ساتھ آیا ، سرکاری ملازمین پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ایک گولی ذیشان کو چھوتے ہوئے گزر گئی۔باقی ملازمین نے ٹرک کی اوڑھ لے کر اپنی جان بچائی۔ملزم کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔ مزیدپڑھیں:اداکارہ میرا کی نئی ویڈیو نے مداحوں کو تشویش...
لاہور(نیوز ڈیسک)لاہور سے راولپنڈی تک پاکستان کی پہلی بلٹ ٹرین چلانے کے منصوبے پر عمل درآمد ممکن نہیں، بلٹ ٹرین کی جگہ ہائی اسپیڈ ٹرین چلائی جاسکتی ہے تاہم اس کے لیے بھی اربوں روپے درکار ہوں گے۔ نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب حکومت پاکستان ریلویز کی مدد سے بلٹ اور ہائی اسپیڈ ٹرین چلانا چاہتی ہے جبکہ ٹرین کی رفتار بڑھانے اور آدھے گھنٹے سے ایک گھنٹہ وقت کم کرنے کے لیے بھی ریلوے ٹریک اسٹیشن سگنلز ریل گاڑی کی کوچوں سمیت دیگر آلات تبدیل کرنا پڑیں گے۔ ریلوے انتظامیہ نے اس حوالے سے مختلف تجاویز تیار کرلی ہیں۔ وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے ایکسپریس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہائی اسپیڈ ٹرین کے لیے...
لاہور تا پنڈی بلٹ ٹرین چلانے کے منصوبے پر عمل درآمد ممکن نہیں WhatsAppFacebookTwitter 0 19 May, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز )لاہور سے راولپنڈی تک پاکستان کی پہلی بلٹ ٹرین چلانے کے منصوبے پر عمل درآمد ممکن نہیں، بلٹ ٹرین کی جگہ ہائی اسپیڈ ٹرین چلائی جاسکتی ہے تاہم اس کے لیے بھی اربوں روپے درکار ہوں گے۔ پنجاب حکومت پاکستان ریلویز کی مدد سے بلٹ اور ہائی اسپیڈ ٹرین چلانا چاہتی ہے جبکہ ٹرین کی رفتار بڑھانے اور آدھے گھنٹے سے ایک گھنٹہ وقت کم کرنے کے لیے بھی ریلوے ٹریک اسٹیشن سگنلز ریل گاڑی کی کوچوں سمیت دیگر آلات تبدیل کرنا پڑیں گے۔ریلوے انتظامیہ نے اس حوالے سے مختلف تجاویز تیار کرلی ہیں۔ وزیر...
لاہور: بھارت سے جنگ کے بعد بارڈر سے واپسی پر پاک فوج کے دستوں کا زندہ دلان لاہور کی جانب سے پر تپاک استقبال کیا گیا۔ لاہور کے شہریوں نے پاک فوج کے جوانوں اور ٹینکوں پر پھولوں کی برسات کی۔ شہریوں نے آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا۔ قومی پرچم اٹھائے شہری فخر اور خوشی سے جھوم اٹھے، پاک فوج زندہ باد کے نعرے اور جشن کا سماں رہا۔ شہریوں نے والہانہ محبت کا اظہار کرتے ہوئے ہمیشہ پاک فوج کے ساتھ کھڑے رہنے کا عزم دہرایا۔
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2025ء) لاہور ہائیکورٹ نے مغوی کے گھر پہنچنے کے باعث بازیابی سے متعلق درخواست نمٹادی۔لاہورہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود باجوہ نے خاتون غزالہ یونس کی درخواست پر سوموار کو سماعت کی ۔خاتون نے اپنے بیٹے کی بازیابی کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔(جاری ہے) دوران سماعت ڈی آئی جی انویسٹیگیشن ، ایس پی لیگل غلام حسین چوہان پنجاب حکومت کے لا افسر کے ہمراہ پیش ہوئے ۔ درخواست گزار وکیل نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار خاتون کا بیٹا دو روز قبل گھر پہنچ چکا ہے۔ عدالت نے درخواست گزار وکیل اور ڈی آئی جی انویسٹیگیشنکا موقف سن کر درخواست نمٹادی۔ اس کیس میں درخواست گزار کا...
تربیتی کورس پاس کرنے کے بعد لاہور ٹریفک پولیس کی نئی آنے والی لیڈی ٹریفک اسسٹنٹس نے مرد افسران کے شانہ بشانہ لاہور شہر کی سڑکوں پر ڈیوٹی سنبھال لی ہے۔ موسم کی شدت کو پس پشت ڈال کر نئے جذبے کے ساتھ لیڈی ٹریفک اسسٹنٹس نے سڑکوں پر اپنی ڈیوٹی کا آغاز کر دیا۔ سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اطہر وحید کے مطابق 49 لیڈی ٹریفک اسسٹنٹس کو تربیتی کورس پاس کرنے کے بعد مختلف ٹریفک سیکٹرز میں تعینات کر دیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد ٹریفک پولیس نے گزشتہ 15 دنوں میں کیا کارروائیاں کیں؟ ان کا کہنا ہے کہ تمام لیڈی اسسٹنٹس کو فیلڈ ڈیوٹی کے ساتھ ساتھ مختلف امور کی انجام دہی کی تربیت...
پاکستانی نجی ایئرلائن ‘ایئرسیال’ اپنے پہلے بین الاقوامی آپریشنز دبئی کے لیے شروع کرنے جارہی ہے۔ ایئرسیال لاہور اور اسلام آباد سے دبئی کے لیے پروازوں کا آغاز کررہی ہے۔ اب تک سامنے آنے والی تفصیلات کے مطابق نجی ایئرلائن ہفتہ وار 9 پروازوں کا ارادہ رکھتی ہے جن میں لاہور سے 2 اور اسلام آباد سے 7 پروازیں شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پروازیں آغاز کرنے کی تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں، اور ٹکٹ بکنگ جلد کھول دی جائے گی۔ یہ بھی پڑھیے: ایئر سیال کو چین و برطانیہ سمیت 7ممالک میں فلائٹ آپریشن کی اجازت مل گئی اس قدم سے مسافروں کو بین الاقوامی سفر کے لیے ایک آسان اور سستا متبادل دستیاب ہوگا۔ پاکستان کی تیسری...
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے پلے آف کی لائن اپ مکمل ہوگئی۔ اتوار کو پی ایس ایل 10کے 29 ویں میچ میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو ہرا کر پلے آف کیلئے کوالیفائی کرلیا جس کے بعد ایونٹ کے اگلے مرحلے میں پہنچنے والی 4 ٹیموں کا فیصلہ بھی ہوگیا۔ راولپنڈی میں کھیلا گیا میچ آندھی اور بارش کے باعث تاخیر سے شروع ہوا اور میچ کو 13 اوور تک محدود کردیا گیا۔ پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 13 اوورز میں 8 وکٹ پر 149 رنز اسکور کیے۔ لاہور قلندرز کے 150 رنزکے ہدف کے تعاقب میں پشاور...
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے اعلان کیا کہ 18 جون کو لاہور میں صوبہ پنجاب کی سطح پر ایک عظیم الشان تعلیمی کانفرنس منعقد کی جائیگی۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کی نصاب تعلیم کونسل نے 18 جون کو لاہور میں صوبائی تعلیمی کانفرنس کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔ آج ایم ڈبلیو ایم کی نصاب تعلیم کونسل کا آن لائن اجلاس کنوینئر علامہ مقصود علی ڈومکی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ جس میں کونسل کے اراکین غلام حسین علوی، علامہ حسن رضا ہمدانی، مرکزی سیکرٹری تعلیم کاچو زاہد علی، علامہ جعفر رضا علوی، سید زاہد حسین زیدی، علامہ قاضی نادر حسین علوی، علامہ اصغر حسین شہیدی اور مولانا شمس الدین نے شرکت کی۔ اجلاس...
پی ایس ایل 10 کے 29ویں میچ میں پشاور زلمی کے خلاف لاہور قلندر کی بیٹنگ جاری ہے۔ راولپنڈی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر لاہور قلندر کو بیٹنگ کی دعوت دی، بارش سے متاثرہ میچ 13 اوورز تک محدود کردیا گیا ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں we news پشاور زلمی پی ایس ایل کرکٹ لاہور قلندرز
انسداد دہشت گردی عدالت نے 24 مئی کو جناح ہاؤس پر ہونے والے حملے میں ملوث ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کر دی۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج نے کوٹ لکھپت جیل میں مقدمے پر سماعت کی، جس میں عدالت نے 267 ملزموں کو فرد جرم کی نقول تقسیم کیں۔عدالت نے 24 مئی کو جناح ہاؤس حملے کے ملزموں پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کر دی۔سماعت میں ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر زیر حراست ملزموں کی حاضری مکمل کی گئی، اس کے علاوہ عالیہ حمزہ اور خدیجہ شاہ سمیت دیگر ملزمان جیل ٹرائل میں پیش ہوئے۔
—فائل فوٹو ملک کے بیشتر حصوں میں شدید گرمی کی لہر برقرار ہے، جس کے باعث ہیٹ ویو کی صورتِ حال جاری ہے۔لاہور میں 42 جبکہ اسلام آباد اور پشاور میں آج زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔کوئٹہ اور کراچی میں 36 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے جبکہ کراچی میں 40 ڈگری جیسی گرمی کی شدت محسوس کی جائے گی۔ محکمۂ موسمیات نے آج شام اور رات میں گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختون خوا، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کی ہے۔گرمی میں اضافے کے ساتھ ہی ٹھنڈے مشروبات کی طلب بڑھ گئی جبکہ گرمی کے باعث ہونے والی بیماریوں میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔
لاہور کے علاقے باٹا پور میں پولیس نے خاتون اور اسکے ڈرائیور کے قتل میں ملوث تین ملزمان کو ایک سال بعد گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے پرانی دشمنی پر گزشتہ سال مقدس نامی خاتون اور اسکے ڈرائیور کو فائرنگ کر کے قتل کردیا تھا۔ دہرے قتل کی اس واردات کے مرکزی ملزم شاہد وحید عباس عرف بودا سمیت تین ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج نے کوٹ لکھپت جیل میں مقدمے پر سماعت کی۔ لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں جناح ہاؤس کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے مقدمے میں فرد جرم عائد کرنے کیلئے تاریخ مقرر کر دی۔عدالت 24 مئی کو جناح ہاؤس پر حملے کے ملزموں پر فرد جرم عائد کرے گی۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج نے کوٹ لکھپت جیل میں مقدمے پر سماعت کی، عدالت نے 267 ملزموں کو فرد جرم کی نقول تقسیم کیں۔پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر زیر حراست ملزموں کی حاضری مکمل کی گئی، عالیہ حمزہ اور خدیجہ شاہ سمیت دیگر ملزمان جیل ٹرائل میں پیش ہوئیں۔
لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورے کے موقع پر ترکیہ کے سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام کو پیغام دینا چاہتا ہوں ہم 2 الگ ریاستیں نہیں بلکہ ایک قوم ہیں، پاکستان اور ترکیہ کے مفادات یکجا ہیں، خلافت موومنٹ میں آپ کا ساتھ تاریخی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ترکیہ کے سفیر عرفان نذیر اوغلو نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔ دورہ کے موقع پر ترکیہ کے سفیر عرفان نذیر اوغلو کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام کو پیغام دینا چاہتا ہوں ہم 2 الگ ریاستیں نہیں بلکہ ایک قوم ہیں، پاکستان اور ترکیہ کے مفادات یکجا ہیں، خلافت موومنٹ میں آپ کا ساتھ تاریخی ہے۔ ترک سفیر نے کہا کہ ہمارے...

دنیا میں قیام امن اور سماجی و معاشی مسائل کے حل کے لیے سیرت النبی ﷺ کو عملی زندگی میں اپنانا وقت کی ضرورت ہے۔ احسن اقبال
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2025ء) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ دنیا میں قیام امن اور سماجی و معاشی مسائل کے حل کے لیے سیرت النبی ﷺ کو عملی زندگی میں اپنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ وہ لاہور میں سیرت سنٹر کے دورے کے موقع پر اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔احسن اقبال نے کہا کہ حضور اکرم ﷺکی زندگی پوری انسانیت کے لیے مشعل راہ ہے اور ان کی سیرت پر عمل کر کے موجودہ دور کے چیلنجز سے نمٹا جا سکتا ہے۔وفاقی وزیر نے بتایا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ملک بھر میں سیرت النبی ﷺ کی روشنی میں تحقیق اور تعلیم...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2025ء) لاہور ہائیکورٹ پرنسپل سیٹ پر سوموار سے 26ججز مختلف مقدمات کی سماعت کریں گے۔ نئے ترمیم شدہ روسٹر کے مطابق 12ڈویژن بنچ سول اور فوجداری اپیلوں پر جبکہ 26 سنگل بنچ حکم امتناعی، ضمانت، اندراج مقدمہ سمیت دیگر کیسز پر سماعت کریں گے۔(جاری ہے) روسٹر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مس عالیہ نیلم کی منظوری سے جاری کیا گیا ہے جو 5جولائی تک نافذ العمل رہے گا۔ اہم بنچز میں جسٹس عالیہ نیلم و جسٹس عبھر گل خان (مختلف کیسز)جسٹس شہباز رضوی و جسٹس طارق محمود باجوہ (نیب و انسداد دہشت گردی)جسٹس شمس محمود مرزا و جسٹس عابد حسین چٹھہ (بینکنگ و کمرشل اپیلیں)جسٹس فاروق حیدر و جسٹس علی...
اسلام آباد: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2025 کے دلچسپ مرحلے میں لاہور قلندرز کو بڑا بوسٹ مل گیا ہے۔ لاہور قلندرز کے تین اہم غیر ملکی کھلاڑی سری لنکا کے کوشال پریرا اور بھانوکا راجاپکسا اور بنگلہ دیش کے تجربہ کار آل راؤنڈر شکیب الحسن اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ لاہور قلندرز کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں تینوں کھلاڑیوں کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا گیا، جس میں واضح پیغام دیا گیا کہ یہ کھلاڑی اب مکمل طور پر ایکشن کے لیے تیار ہیں۔ "اوورسیز قلندرز" مکمل طور پر لاک اِن ہو چکے ہیں اور پی ایس ایل 2025 کے میدان کو روشن کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ لاہور قلندرز کے شائقین کو...
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب بھر کی عدلیہ کو حکم امتناعی کی درخواستوں پر پندرہ دن کے اندر اندر فیصلے کرنے کا حکم دے دیا۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے حکم امتناعی اور سول اپیلوں سے متعلق جوڈیشل پالیسی 2009پر عملدرآمد کا حکم جاری کیا، ڈی جی ڈسٹرکٹ جوڈیشری نے تمام سیشن ججوں کو مراسلہ ارسال کر دیا۔مراسلہ کا متن ہے کہ حکم امتناعی کی درخواستوں پر15 دن کے اندر اندر فیصلہ کیا جائے ، سول اپیل زیر دفعہ 104 جو تین ماہ سے زیادہ عرصے سے زیر التوا ء ہے اس کا فیصلہ ایک ماہ میں کیا جائے۔
فائل فوٹو لاہور کے علاقے نشتر کالونی میں ایک شخص نے گھریلو جھگڑے پر اپنی دوسری بیوی کو مبینہ طور پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق نشتر کالونی کے رہائشی اعجاز نے 6 ماہ قبل اقرا نامی خاتون سے دوسری شادی کی تھی تاہم پہلی بیوی اعجاز کو اُکساتی تھی کہ وہ اقرا کو طلاق دے۔ سرگودھا: اولاد نہ ہونے پر شوہر نے پہلی بیوی کیساتھ مل کر دوسری بیوی کو قتل کردیاملزم شاہد اور پہلی بیوی نے دوسری بیوی کے گلے میں پھندا ڈال کر اسے قتل کردیا، جس کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔ پولیس نے بتایا کہ گزشتہ روز کسی بات پر اقرا اور اعجاز کے درمیان جھگڑا ہوگیا جس پر ملزم نے...
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا گورنر جنرل خراسان رضوی کے گورنر ہاؤس مشہد میں علامہ اقبال کے مجسمے کو نصب کرنے کے اعلان کا خیر مقدم کرتا ہوں۔ ایرانی سفیر نے کہا ایران پاکستان کے ساتھ تعلقات کو خاص اہمیت دیتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے گورنر ہاؤس میں ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے ملاقات کی، جس میں دونوں ملکوں کے درمیان ثقافتی اور تجارتی سمیت مختلف شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایرانی قونصل جنرل مہران موحد فر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ گورنر ہاؤس میں ایران کے قومی شاعر فردوسی کے مجسمے کی نقاب کشائی بھی کی گئی۔ گورنر پنجاب سردار...
لاہور (نیوز ڈیسک) انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے نو مئی لاہور کے مقدمات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے پولی گرافک ٹیسٹ کی اجازت دینے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ اے ٹی سی لاہور کے جج منظر علی گل نے چھ صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا جس میں کہا گیا ہے کہ عدالت نے تفتیشی افسر کو 26 مئی تک پولی گرافک، فوٹو گرامیٹک اور واٹس ایپ میچنگ ٹیسٹ مکمل کرنے کی ہدایت کر دی، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل تفتیش کیلئے جیل میں ہی تمام انتظامات کرے۔ فیصلے میں کہا گیا کہ پولی گرافک اور وائس میچنگ ٹیسٹ کا فائدہ ملزم اور پراسیکیوشن دونوں کو ہو سکتا ہے، عمران خان پر لگے الزامات کی...
لاہور(نیوز ڈیسک)لاہور کی انسداد دہشت گری عدالت نے 9 مئی لاہور کے مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کے پولی گرافک سمیت دیگر ٹیسٹ کی اجازت دینے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ عدالت نے قرار دیا کہ پولی گرافک اور وائس میچنگ ٹیسٹ کا فائدہ ملزم اور پراسکیوشن دونوں کو ہو سکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گری عدالت لاہور کے جج منظر علی گل نے 9 مئی کے حوالے سے سابق وزیراعظم عمران خان پر لاہور کے مقدمات میں پولی گراف، فوٹو گرامیٹک اور وائس میچنگ ٹیسٹ کے لیے اجازت دینے کا 6 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔ عدالت نے تفتیشی افسر کو 26 مئی تک پولی گرافک،...
لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے ریمارکس دیے ہیں کہ سارے لاہور کو کھود کر چھوڑ دیا گیا ہے، لوگوں کے برے حالات ہیں، کاروبار تباہ ہوگئے ہیں۔ جسٹس شاہد کریم نے اسموگ تدارک کے لیے شہری ہارون فاروق سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے پنجاب بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو پانی کے بچاؤ کے لیے مراسلہ جاری کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے ہدایت کی کہ محکمہ ماحولیات فوری طور پر ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ جاری کرے۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ پانی کے پائپوں سے پانی کا چھڑکاؤ بند ہونا چاہیے تھا۔ سماعت کے دوران جوڈیشل واٹر کمیشن نے لاہور کے مختلف علاقوں سے زیر زمین پانی کی سطح سے متعلق رپورٹ پیش کی۔ رپورٹ...
لاہور:پاکستان کی بھارت کے خلاف تاریخی فتح کے موقع پر منائے جانے والے یومِ تشکر کے لیے لاہور پولیس نے جامع سیکیورٹی پلان تشکیل دے دیا ہے۔ سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کے مطابق یومِ تشکر کی تقریبات، ریلیوں اور جمعہ کے اجتماعات کو مکمل سیکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے۔ پولیس ترجمان کے مطابق، شہر بھر کی مساجد میں قرآن خوانی، دعائیہ تقاریب اور ریلیوں کے دوران سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، جبکہ اقلیتی برادری کی عبادت گاہوں کو بھی مکمل تحفظ فراہم کیا جا رہا ہے۔ سی سی پی او نے افسران و اہلکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ مشکوک سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھیں اور ہر وقت الرٹ رہیں۔ ڈولفن...
—فائل فوٹو لاہور کے علاقے باٹا پور سے اغواء و قتل کیس کے مرکزی ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ترجمان انویسٹی گیشن ونگ کے مطابق گرفتار ملزم لیسکو کے اسسٹنٹ لائن مین کے قتل میں ملوث ہے۔ انویسٹی گیشن ونگ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ ملزم کی نشاندہی پر لیسکو کے اسسٹنٹ لائن مین کی لاش کو نہر سے نکال لیا گیا۔ ترجمان نے مزید بتایا ہے کہ ملزم نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر لیسکو کے لائن مین کو 24 اپریل کو اغواء کیا تھا۔انویسٹی گیشن ونگ کے ترجمان نے یہ بھی بتایا ہے کہ قتل کے بعد ملزمان نے لاش پتھر سے باندھ کر نہر میں پھینک دی تھی۔
لاہور(نیوز ڈیسک)لاہور قلندرز کے کھلاڑی ڈیوڈ ویزا پاکستانی سیکیورٹی کے معترف نکلے۔ ان کا کہنا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران ہمارا بہترین انداز میں خیال رکھا گیا، ہمیں ایئر اسپیس بند ہونے کی فکر تھی لیکن پاکستانی حکام نے اطمینان دلایا اور ہمیشہ کی طرح بہترین سیکیورٹی فراہم کی۔ پاک بھارت کشیدگی کے دوران پی ایس ایل اور آئی پی ایل کھیلنے والے غیر ملکی کھلاڑی اپنے ملک جا کر سوشل میڈیا پر اس وقت کی کیفیت اور صورتِ حال بتا رہے ہیں۔ کیوی ویمن ٹیم کی الیسا ہیلی نے تو بھارت کی سیکیورٹی کو آڑے ہاتھوں لیا اور خوب تنقید کی، لیکن لاہور قلندر کے ڈیوڈ ویزا نے پاکستانی سیکیورٹی کی تعریف کے پل باندھ دیے۔ سوشل...
لاہور: پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ مختصر جنگ نے لاہور کے سرحدی علاقوں میں بسنے والوں کی جنگ سے متعلق سوچ اور خوف کو بدل کر رکھ دیا، جدید ٹیکنالوجی جیسے جنگی طیارے، میزائل اور ڈرونز پر مبنی اس جنگ نے توپ و ٹینکوں سے لڑی جانے والی روایتی جنگ کا تصور تبدیل ہوگیا ہے۔ بی آر بی (بمبانوالی راوی بیدیاں) نہر کے مشرقی جانب واقع دیہات، جو ماضی میں جنگوں کے دوران خالی کروا لیے جاتے تھے، اس بار پُرسکون اور مطمئن رہے۔ علاقہ مکین ملک محمد بشیر کا کہنا ہے کہ 1965 اور 1971 کی جنگوں کے برعکس، حالیہ کشیدگی کے دوران نہ تو لوگوں نے نقل مکانی کی اور نہ ہی خوف و ہراس...
لاہور ( ڈیلی پاکستان ) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے مختلف کارروائیوں میں 860 کلو گرام منشیات برآمد کر کے 15 ملزمان گرفتار کر لئے۔ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائیاں لاہور، کوئٹہ، بلیدہ کراس، ملتان، کچلاک، اسلام آباد اور راولپنڈی میں کی گئیں۔حکام کا کہنا تھا کہ کارروائی کے دوران 608 کلو 600 گرام چرس، 201 کلو 475 گرام آئس، 49 کلو افیون اور 700 گرام ویڈ برآمد کی گئی۔ترجمان اے این ایف کے مطابق گرفتار ایک ملزم نے تعلیمی اداروں کے طلباءکو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے، گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے۔ کراچی میں مبینہ پولیس مقابلے، 1 ڈاکو مارا گیا، 4 گرفتار مزید...

لاہور، پاکستان پر مشکل وقت میں ایران کی حمایت، تمام مکاتب فکر کے نمائندہ وفد کی ایرانی حکام سے ملاقات
دونوں فریقین نے اس امر پر زور دیا کہ پاکستان اور ایران کے تعلقات صرف حکومتی سطح تک محدود نہیں بلکہ عوامی و مذہبی روابط بھی دونوں ممالک کے درمیان گہرے رشتے کا ثبوت ہیں، ایرانی حکام نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ایران ہمیشہ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا رہا ہے اور آئندہ بھی ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا۔ اسلام ٹائمز۔ تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام، مشائخ عظام، ممتاز وکلا، انجمن تاجران اور مختلف سماجی و مذہبی انجمنوں کے نمائندوں پر مشتمل ایک اعلی سطحی وفد نے آج جمہوری اسلامی ایران کے قونصل جنرل لاہور مہران موحد، اور خانہ فرہنگ ایران کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر اصغر مسعودی سے خصوصی ملاقات کی۔ اس ملاقات کا مقصد پاکستان...
لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 17 مئی سے 25 مئی تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلے جانے والے پی ایس ایل کے 8 میچز کے ٹکٹوں کی تفصیلات کا اعلان کردیا۔ پی سی بی کے مطابق وہ شائقین جنہوں نے 8 مئی پشاور زلمی بمقابلہ کراچی کنگز، 9 مئی پشاور زلمی بمقابلہ لاہور قلندرز اور 10 مئی اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ کراچی کنگز کے میچز کے ٹکٹ خریدے تھے اب وہی ٹکٹیں بالترتیب 17، 18 اور 19 مئی کے میچز کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔ پی سی بی نے بتایا کہ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں 18 مئی کو ڈبل ہیڈر ڈے ہونے کی وجہ سے پہلے جاری کردہ 9 مئی کا ٹکٹ دونوں گیمز میں شرکت...
پاکستانی نژاد زمبابوے کھلاڑی سکندر رضا نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) اور اپنی قومی کرکٹ ٹیم کی طرف سے انگلینڈ میں ٹیسٹ میچ میں شرکت کے حوالے سے وضاحت دے دی ہے۔ ایکس پر جاری اپنے پیغام میں سکندر رضا کا کہنا تھا کہ دونوں ایونٹس میں شرکت کرنے یا نہ کرنے سے متعلق مجھے کئی جگہ ٹیگ کیا گیا ہے۔ میرے لیے قومی ذمہ داری پہلی ترجیح ہے اور اگر اس کے لیے میرا انتخاب ہوتا ہے تو یہ میں پوری کروں گا۔ یہ بھی پڑھیے: زمبابوے میں دلوں پر راج کرنے والے پاکستانی نژاد کرکٹر سکندر رضا کون ہیں؟ ان کا کہنا تھا کہ میرے اس ایونٹ کے لیے چھٹیاں نہ کرنے کی خبریں درست نہیں۔...
سعید احمد: پاکستان ریلویز کی جانب سےلاہورسےکراچی جانےوالی ٹرینوں کاشیڈول تبدیل کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق بزنس ایکسپریس اورشاہ حسین ایکسپریس کےمسافروں کودیگرٹرینوں میں اکاموڈیٹ کیاجائیگا،بزنس ایکسپریس کےمسافروں کو آج کراچی ایکسپریس میں اکاموڈیٹ کیا جائے گا۔ کراچی ایکسپریس لاہورسےکراچی کیلئےاپنےمقررہ وقت شام6بجےلاہورسےروانہ ہوگی۔شاہ حسین ایکسپریس کےمسافروں کوآج گرین لائن میں اکاموڈیٹ کیا جائے گا۔ محسن نقوی کا بھارتی حملے میں زخمی توقیر عباس کی عیادت کیلئے ہسپتال کا دورہ گرین لائن کراچی کیلئے ٹرین اپنےمقررہ وقت رات8بجکر50منٹ پرلاہورسےروانہ ہوگی۔
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2025ء) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے لاہور باغبانپورہ حادثہ میں 5 افراد کی موت پر گہرے دکھ و رنج کا اظہار کیا ہے۔(جاری ہے) اپنے بیان میں وزیر اعلی پنجاب نے سوگواران سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔\932
کراچی کے بعد لاہور بھی ڈمپر کی دہشت کا نشانہ بن گیا، اولڈ لاہور کے علاقے باغبان پورہ میں بے قابو ڈمپر نے رکشوں اور موٹرسائیکلوں کو ٹکر مار کر 5 افراد ہلاک اور 3 زخمی کردیے۔ ریسکیو حکام کے مطابق باغبان پورہ کے علاقے میں جی ٹی روڈ پر حادثہ اس وقت پیش آیا جب ڈمپر بے قابو ہو کر دو رکشوں اور ایک موٹر سائیکل پر الٹ گیا۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ متعدد افراد بھاری گاڑی کے نیچے دب گئے۔ یہ بھی پڑھیں: کراچی میں ڈمپر و ٹینکرز جلائے جانے کے واقعات، وزیر داخلہ سندھ کا سخت نوٹس ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں اور زخمیوں کو ڈمپر کے نیچے سے نکال...
لاہور: محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت صوبہ کے بیشتر اضلاع میں آج موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ دن کے اوقات میں جنوبی اضلاع میں شدید گرم رہنے کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روز ملک کے زیادہ تر حصوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ میدانی علاقے دن کے اوقات میں شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔ جمعرات کو بھی ملک بھر میں موسم نہ صرف خشک بلکہ انتہائی گرم رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج لاہور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ، مری میں 25، بہاولپور 42، ملتان 41، فیصل آباد 41 اور راولپنڈی میں 36...
لاہور ( این این آئی) وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا بانی پی ٹی آئی کے خلاف دس ارب روپے کے ہتک عزت کے دعوی کا کیس، عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست نا قابل سماعت قرار دے کر مسترد کردی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چوہدری محمد اقبال نے بانی پی ٹی آئی کی کی دعویٰ کی کاروائی رکوانے کے لئے دائر درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے درخواست کے خارج کردی۔جسٹس چوہدری محمد اقبال بانی پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جلد جاری کریں گے۔ بانی پی ٹی آئی نے میاں شہباز شریف کے ٹرائل کورٹ میں دعوی کی کاروائی کو لاہور ہائیکورٹ چیلنج کیا تھا جس میں دعوی کی کاروائی رکوانے کے ہائیکورٹ...

سکولوں میں پاک فوج یکجتی ‘ یوپ نشکر ‘ مریم نواز کا دورہ کا لاہور ِ ترقیاتی منصوبو ں کا جائزہ : سبزیوں کے نرخ چیک کئے پاکستان زندہباہ کے نعرے لگوائے
لاہور (نیوز رپورٹر+لیڈی رپورٹر + نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر پنجاب بھر کے سکولوں میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی اور یوم تشکر منایا گیا۔ پنجاب کے تعلیمی ادارو ں میں ’’آپریشن بنیان مرصوص‘‘ کی کامیابی پر جشن کا سماں تھا۔ طلبہ نے پاک فوج کے سربراہ کی تصاویر بھی اٹھا رکھی تھیں اورننھے بچوں نے یونیفارم پہن کر مارچ کیا۔ ننھی طالبات نے پاک فضائیہ کے جانبازوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ طلبہ نے افواج پاکستان کی جرات اور شجاعت کو سلام پیش کیا۔قصور کے طلبہ کی ریلی کی قیادت کرنے کے لئے صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات خود پہنچ گئے۔ طلبہ نے پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے۔...
سٹی42: شہر بھر کے تمام تھیٹرز کو ڈراما اوقات کی پابندی نہ کرنے پر انتظامیہ کی جانب سے نوٹسز جاری کر دیے گئے ہیں۔ ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ متعدد تھیٹرز سرکاری اوقات کار کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق متعدد تھیٹرز فرنٹ لائن لائٹس بند کرکے خفیہ طور پر ٹکٹوں کی فروخت جاری رکھتے ہیں اور رات گئے تک ڈرامے پیش کیے جاتے ہیں۔ مخصوص طور پر شالیمار تھیٹر، کمال تھیٹر سمیت دیگر مقامات پر اوقات کار کی کھلی خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں۔ بلوچستان کی سمندری حدود میں دو ماہ تک مچھلی کے شکار پر پابندی رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ کئی تھیٹرز میں رات 11...
لاہور ایئرپورٹ کے قریب سے اڑنے والے سرویلنس ڈرون کو سیکیورٹی اداروں نے تحویل میں لے لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 13 May, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز) ایئرپورٹ کے قریب سے اڑنے والے سرویلنس ڈرون کو سیکیورٹی اداروں نے تحویل میں لے لیا۔رپورٹ کے مطابق لاہورایئرپورٹ کے علاقے کے قریب سے اڑنے والے سرویلنس ڈرون کو جام کر کے اتار لیا گیا۔سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ ڈرون سے کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا، معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔سیکورٹی ذرائع نے کہا کہ سرویلنس ڈرون تھا جسے سیکیورٹی اداروں نے تحویل میں لے لیا۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرجنگ...
فائل فوٹو سیکیورٹی فورسز نے لاہور ایئرپورٹ کے قریب پرواز کررہے ڈرون کو جام کرکے اتار لیا ہے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق لاہور ایئرپورٹ کے قریبی علاقے سے اتارا گیا ڈرون سرویلنس پر تھا، جسے قبضے میں لے لیا گیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ڈرون سے کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا ہے جبکہ تحقیقات جاری ہیں۔ذرائع کے مطابق سرویلنس ڈرون کو سیکیوڑی اداروں نے قبضے میں لے لیا ہے۔
ڈرون ائیرپورٹ کی سرویلنس کرتے ہوئے گرا۔ رینجرز نے گرنے والے ڈرون کو قبضہ میں لے لیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق ملنے والے ڈرون کو قبضہ میں لیکر تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت اپنی جارحیت سے باز نہ آیا، جنگ بندی کے باوجود لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے قریب سول ایوی ایشن میس میں سرویلنس ڈرون گرا لیا گیا۔ رینجرز نے ڈرون قبضہ میں لیکر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق ائیرپورٹ کے قریب سول ایوی ایشن میس میں ڈرون گرا۔ رینجرز ذرائع کے مطابق ڈرون ائیرپورٹ کی سرویلنس کر رہا تھا کہ اسے جام کرکے اتارا گیا۔ رینجرز نے گرنے والے ڈرون کو قبضہ میں لے لیا ہے۔ پولیس حکام...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے بقیہ میچز کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔ کراچی کنگز اور پشاور زلمی کا میچ 17 مئی کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا، 18 مئی کو پشاور زلمی اور لاہور قلندر کا راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم درمیان مقابلہ ہوگا۔ 18 مئی کو ہی ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹر کا مقابلہ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا، 18 مئی کو راولپنڈی میں ایک میچ سہ پہر 3 بجے جبکہ دوسرا میچ ساڑھے 7 بجے ہوگا۔ 19 مئی کو اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹکرائیں گے۔ پلے آف مرحلے کے میچز 21 سے 23 مئی تک لاہور میں کھیلے جائیں گے، پی ایس ایل 10 کا فائنل 25 مئی...
لاہور(نیوز ڈیسک)لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب ایک سرویلینس ڈرون گرنے کی اطلاع نے سیکیورٹی اداروں کو ہائی الرٹ کر دیا ہے۔ حکام کے مطابق ڈرون میں کوئی دھماکہ خیز مواد موجود نہیں تھا اور اس کے گرنے سے کسی قسم کا دھماکہ یا جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم واقعہ نے حساس اداروں کو متحرک کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈرون جدید سرویلینس ٹیکنالوجی سے لیس تھا، اور خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اسے سرحد پار سے آپریٹ کیا جا رہا تھا۔ اس سے قبل بھی جمعرات کی صبح پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے اسی علاقے میں ایک انڈین ڈرون مار گرایا تھا، جو مبینہ طور پر حساس تنصیبات کی نگرانی کر رہا...
لاہور: پاک بھارت کشیدگی کے بعد پاکستان کا فلائٹ آپریشن معمول پر آگیا۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق سعودی عرب سمیت 15 ممالک نے پاکستان کے مختلف ایئر پورٹس کیلئے پروازیں شروع کر دیں، حج فلائٹ آپریشن بھی تیزی سے تکمیل کی جانب گامزن ہے۔ سعودی ائیر لائن نے آج لاہور اور اسلام آباد کیلئے بھی پروازیں شروع کردیں، جدہ سے لاہور، اسلام آباد کی سعودی ایئر کی پروازیں آپریٹ کی جا رہی ہیں۔ پاکستان سے حج پروازوں کو معمول پر لانے کیلئے کوششیں جاری ہیں، سیالکوٹ پشاور کوئٹہ فیصل آباد اور ملتان سے آج کوئی پرواز منسوخ نہیں کی گئی۔ بحرین، دوحا، سیالکوٹ اور مدینہ آسلام اباد کی قومی ایئر لائن کی پروازیں لاہور منتقل کی گئی ہیں۔
پاک بھارت کشیدگی کے بعد پاکستان کا فلائٹ آپریشن معمول پر آگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 13 May, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس) پاک بھارت کشیدگی کے بعد پاکستان کا فلائٹ آپریشن معمول پر آگیا۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق سعودی عرب سمیت 15 ممالک نے پاکستان کے مختلف ایئر پورٹس کیلئے پروازیں شروع کر دیں، حج فلائٹ آپریشن بھی تیزی سے تکمیل کی جانب گامزن ہے۔ سعودی ائیر لائن نے آج لاہور اور اسلام آباد کیلئے بھی پروازیں شروع کردیں، جدہ سے لاہور، اسلام آباد کی سعودی ایئر کی پروازیں آپریٹ کی جا رہی ہیں۔ پاکستان سے حج پروازوں کو معمول پر لانے کیلئے کوششیں جاری ہیں، سیالکوٹ پشاور کوئٹہ فیصل آباد اور ملتان سے آج کوئی پرواز منسوخ...
لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کے باقی میچز کا مجوزہ شیڈول سامنے آگیا۔ ذرائع کے مطابق لیگ کے باقی آٹھ میچز 17 سے 25 مئی تک کرانے کا پلان تیار کرلیا گیا ہے، لیگ کے مجوزہ شیڈول کے تحت میچز راولپنڈی اور لاہور میں ہوں گے، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی منظوری کے بعد شیڈول کا جلد اعلان متوقع ہے۔ یاد رہے کہ پی ایس ایل کا 10 واں ایڈیشن بھارت کی جانب سے جارحیت کی وجہ سے اس وقت ملتوی کیا گیا جب اس کا 27 واں میچ راولپنڈی میں کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے ساتھ 8 مئی کو شیڈول تھا، اسی روز صبح کو سٹیڈیم کی حدود میں بھارت کی جانب سے...
لاہور: پنجاب پولیس نے ناکوں پر تعینات افسران اور اہلکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ چیکنگ کے دوران اخلاقیات کا دامن ہرگز ہاتھ سے نہ چھوڑیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر کی زیرنگرانی ڈویژن بھر میں مختلف مقامات پر اسپیشل ناکوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ایس پی ڈاکٹر محمد عمر نے ناکوں کا سرپرائز دورہ کیا اور ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کو چیکنگ کے حوالے سے الرٹ و ضابطہ اخلاق بتائے۔ انہوں نے بتایا کہ اسٹریٹ کرائم کو کنٹرول کرنے کے لئے سپیشل ناکہ جات کا انعقاد کیا گیا ہے، انہوں نے ڈولفن اور ابابیل اسکواڈ کو بھی چیک الرٹ اور بریف کیا۔ ایس پی نے ناکہ جات پر مامور جوانوں کو...
لاہور: پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کے باقی میچز کا مجوزہ شیڈول سامنے آگیا۔ ذرائع کے مطابق لیگ کے باقی آٹھ میچز 17 سے 25 مئی تک کرانے کا پلان تیار کرلیا گیا ہے, لیگ کے مجوزہ شیڈول کے تحت میچز راولپنڈی اور لاہور میں ہوں گے, چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی منظوری کے بعد شیڈول کا جلد اعلان متوقع ہے۔ یاد رہے کہ پی ایس ایل کا 10 واں ایڈیشن بھارت کی جانب سے جارحیت کی وجہ سے اس وقت ملتوی کیا گیا جب اس کا 27 واں میچ راولپنڈی میں کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے ساتھ 8 مئی کو شیڈول تھا، اسی روز صبح کو اسٹیڈیم کی حدود میں بھارت کی جانب سے بھیجا...
لاہور: بیوی اور بیٹی پر تشدد اور سر کے بال کاٹنے والا درندہ صفت شخص گجر پورہ پولیس کے شکنجے میں آگیا۔ ایس پی سول لائنز چوہدری اثر علی کی سربراہی میں گجرپورہ پولیس نے کارروائی کی۔ ایس ایچ او گجر پورہ ذکاء کے مطابق سفاک ملزم ارشد خان نے اپنی بیوی اور بیٹی کے قینچی کے ساتھ سر کے بال کاٹ دیے، ملزم ارشد خان بیشتر اوقات اپنی بیوی اور بیٹی کو تشدد کا نشانہ بناتا تھا۔ ملزم ارشد خان اپنی بیوی اور بیٹی کو ڈرا دھمکا کر رکھتا، متاثرہ خاتون نے شوہر سے چوری چھپے بچ کر تھانہ میں پہنچ کر قانونی کارروائی کی درخواست دی۔ ایس ایچ او نے بتایا کہ گجر پورہ پولیس...
لاہور: لاہور ہائی کورٹ نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ملازمین کو برطرف کرنے سے روک دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں ہائر ایجوکیشن کے ملازمین کی مستقلی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست کی سماعت جسٹس محمد ساجد محمود سیٹھی کے روبرو جنید احمد سمیت دیگر ملازمین کی درخواست پر ہوئی اور درخواست گزاروں کی جانب سے ملک اختر جاوید ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت ملازمین کو برطرف کرنے سے روکتے ہوئے حکم امتناع جاری کردیا۔ عدالت نے سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب کرلیا۔
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 12 مئی ۔2025 )محکمہ صحت پنجاب نے لاہور سمیت صوبے بھر کے سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں میں ہنگامی حالات میں ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دینے کے لیے 450 ڈاکٹروں کو عارضی تقرر کے لیٹرز جاری کر دیے، جن میں مرد و خواتین میڈیکل افسران کے علاوہ 25 کنسلٹنٹ/سینئر رجسٹرارز بھی شامل ہیں.(جاری ہے) نجی ٹی وی کے مطابق محکمہ صحت پنجاب کی جاری کردہ اسکیم کے مطابق سینئر رجسٹرارز/کنسلٹنٹس کو 10 ہزار روپے جبکہ میڈیکل افسر/خواتین میڈیکل افسر کو ڈیوٹی کے مقرر کردہ اوقات کار آٹھ گھنٹے پورے کرنے پر 8 ہزار روپے ادا کیے جائیں گے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنس لاہور نے پنجاب کے سرکاری و تدریسی ہسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن (وائی...
لاہور: وفاقی وزیر داخلہ و چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کا پی ایس ایل کے حوالے سے اہم بیان سامنے آگیا۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پی ایس ایل کے حوالے سے آج شام تک فیصلہ ہو جائے گا۔ انکا کہنا تھا کہ بھارت سے کامیابی شہیدوں کے خون کی بدولت ملی، بھارت اب ایڈونچر کرنے سے پہلے سو بار سوچے گا۔ محسن نقوی نے کہا کہ ہر محاذ پر بھارت کو بری طرح ہرایا۔ آنے والے دنوں میں ڈیجیٹل یا سائبر پروپیگنڈا کرنے والوں کے بارے میں ایکشن واضح ہو جائے گا۔