2025-09-18@22:11:59 GMT
تلاش کی گنتی: 416

«ماں اور بچے کی»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد: ایف آئی اے امیگریشن نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے عمرہ ویزے کی آڑ میں انسانی اسمگلنگ کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ ترجمان ایف آٗئی کے مطابق معراج خان، عثمان خان، اسد علی، مرتضیٰ علی اور 16 سالہ کم عمر بچے سمیت 5 مسافروں کو آف لوڈ کیا گیا جو عمرے ویزے پر سعودی عرب جا رہے تھے۔ ملزمان نے سعودی عرب سے لیبیا اور بعد ازاں سمندر کے راستے اٹلی جانے کی کوشش کرنی تھی۔ ملزمان نے واجد خان اور فیصل خان نامی ایجنٹس سے معاہدے کیے تھے جبکہ ایجنٹوں کو فی کس 39 لاکھ روپے بھی ادا کیے گئے۔ تلاشی کے دوران ملزمان سے 2 مصری ویزے بھی برآمد ہوئے۔...
    کراچی: سائٹ ایریا میٹروول سے لاپتا ہونے والے دو کمسن سگے بھائیوں کو کیماڑی سے بازیاب کرالیا گیا جو مدرسے سے وقفے کے دوران گھر میں مارپیٹ کے خوف سے بھاگ گئےتھے۔ ایس ایچ او سائٹ اے پولیس چوہدری جاوید اختر نے میٹروول سے شہری محمد اسلام کے لاپتہ ہونے والے دو بیٹوں 12 سالہ شیراز اور 9 سالہ ارباز کی بحفاظت واپسی کے حوالے سے بیان میں کہا کہ دونوں بچے مدرسے میں زیر تعلیم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 14 جنوری کو دوپہر 12 بجے لنچ بریک کے دوان دونوں بچے مدرسے سے گھر آئے اور الماری کا تالا توڑ کر وہاں موجود 15 ہزار روپے نکال کر لاپتا ہوگئے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ...
    کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2025ء)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے مبینہ مغوی بچہ صارم کے گھر پہنچ کر مغوی بچہ کے والدین سے ملاقات کی، گورنر سندھ نے مغوی بچہ صارم کی بازیابی کے لئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے آئی جی سندھ کو ہدایت کی کہ صارم کی بازیابی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔(جاری ہے) اس موقع پر موجود پولیس حکام نے کیس کے بارے میں گورنر سندھ کونبریفنگنبھیندی۔
    وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ ظلم کی انتہاء ہے کہ ماں اور بچے کی صحت کے لیے مختص فنڈز تک کو لوٹ لیا گیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے بتایا کہ خیبرپختونخوا میں بینظیر نشو نما پروگرام میں بڑے مالیاتی اسکینڈلز اور گھوسٹ ملازمین کا پردہ فاش ہوا ہے، جس کے بعد ورلڈ فوڈ پروگرام نے اس پروگرام پر کام روک دیا ہے۔ عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ مالی بے ضابطگیوں اور گھوسٹ ملازمین کے بارے میں ورلڈ فوڈ پروگرام نے سوالات اٹھائے، اور دستاویزات میں صرف تنخواہوں کی مد میں 799 ملین روپے کی بے ضابطگیوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔ ن لیگ کی رہنما نے کہا کہ کرپشن کے خلاف...
    ڈی آئی خان(مانیٹرنگ ڈیسک) لوئر کرم میں منگل کو4 مورچے دھماکے سے تباہ کیے گئے جب کہ 10 بنکرز آج (بدھ کو) مسمار کیے جائیں گے۔ ڈپٹی کمشنر کرم کے مطابق گزشتہ روز مورچوں کی مسماری کے موقع پر فورسز اور پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی۔ سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ بنکرز کی مسماری کے لیے آج دوبارہ آپریشن کیا جائے گا۔ فریقین میں دونوں اطراف سے 5، 5 بنکرز مسمار کیے جائیں گے۔ پولیس، ایف سی اور سیکورٹی فورسز کی نگرانی اور اسسٹنٹ کمشنروں کی سربراہی میں بنکرز کو بارودی مواد کی مدد سے تباہ کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق آج بالشخیل اور خار کے قریبی علاقوں میں بنکرز ختم کیے جائیں گے۔ سرکاری ذرائع نے مزید...
    لوئرکرم: سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے لوئر کرم میں کارروائی کرتے ہوئے 2 مورچوں کو اڑا دیا جبکہ مورچوں کی مسماری کے موقع پر آرمی، پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری تعینات تھی۔ ڈپٹی کمشنر کرم اشفاق خان کے مطابق مورچوں کی مسماری کا عمل شروع ہوگیا، آج دن بھر مختلف کارروائیوں کے دوران 4 بنکرز کو مسمار کیا گیا ہے، بنکرز ہٹانے کے لیے آج جرگہ ممبران سمیت مقامی عمائدین سےبات چیت مکمل ہوئی۔ ضلع انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مورچوں کی مسماری کے موقع پر سخت سیکیورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں۔ کرم میں امن وامان کی بحالی کے سلسلے میں کوہاٹ امن معاہدے پر عمل درآمد شروع کردیا ہے، مورچوں کے مسماری کے لیے پولیس، آرمی...
    روم(نیوزڈیسک)اٹلی کے قریب غیرقانونی تارکینِ وطن کی کشتی میں بچے کی پیدائش ہوئی ہے، کشتی میں سوار آٹھ ماہ کی حاملہ خاتون نے صحت مند بچے کو جنم دیا۔اسپین کے ایک جزیرے کینرے میں ایک غیر قانونی تارک وطن خاتون نے کشتی پر ہی ایک بچے کو جنم دیا، یہ کشتی اسپین کی طرف جا رہی تھی۔ رپورٹ کے مطابق کشتی میں67 افراد کو لیبیا سے غیرقانونی طور پر اٹلی لے جایا جا رہا تھا، جن میں 14 عورتیں، چار بچے اور پیدا ہونے والا نوزائیدہ بچہ بھی شامل تھا۔رپورٹ کے مطابق تیز ہواں کے باعث کشتی اپنا توازن کھو بیٹھی تھی جس کے باعث کشتی پر سوار افراد کی زندگی کو شدید خطرہ لاحق ہوگیا، اسی دوران کشتی میں...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی کے تحت اسرائیلی دہشت گردی وجارحیت کے خلاف اور اہل غزہ و فلسطین سے بھرپور اظہار یکجہتی کے لیے مین سی ویو روڈ پر ہونے والا عظیم الشان ’’غزہ مارچ‘‘ کراچی کی تاریخ میں ساحل سمندر پر اپنی نوعیت کا ایک منفرد اور تاریخی مارچثابت ہوا ، کراچی کے شہری شہر بھر سے اپنی فیملیز کے ہمراہ اپنی گاڑیوں ، کوچوں اور سوزوکیوں اور نوجوان موٹر سائیکلوں کے ذریعے سی ویو روڈ پر پہنچے۔
    تحریک انصاف کوئٹہ کے رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ تمام سیاسی پارٹیوں اور انکے کارکنوں کیخلاف مقدمات سول عدالتوں میں چلائے جائیں۔ ناجائز اور جھوٹے کیس سے جمہوریت کو نقصان ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ جمہوری و سیاسی رہنماؤں کی گرفتاری سے جمہوریت کو نقصان ہوگا۔ ناجائز مقدمات ختم کرکے سیاسی قائدین و کارکنوں کو رہا کیا جائے۔ اپنے بیان میں پی ٹی آئی رہنماء محمد رحیم کاکڑ، سردار حسن شاہ، میر وائس ایڈووکیٹ و دیگر رہنماؤں نے ملک بھر میں تحریک انصاف سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے قائدین اور کارکنوں کے خلاف مقدمات کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ بانی پی ٹی آئی سمیت تمام رہنماؤں و کارکنوں کو فوری طور...
    اسلام آباد:وزیراعظم شہبازشریف ’’ مسلم معاشروںمیں لڑکیوںکی تعلیم ‘‘ کے موضوع پر عالمی کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے ہیں اسلام آباد(نمائندہ جسارت،اے پی پی) وزیر اعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں2 کروڑ 20 لاکھ سے زائد بچے سکولوں سے باہر ہیں، زیادہ تر تعداد لڑکیوں کی ہے۔وفاقی دارالحکومت میں خواتین کو تعلیم میں درپیش چیلنجز کے حوالے سے دو روزہ عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی خواتین کو تعلیم کے حصول میں متعدد مسائل کاسامنا ہے۔انہوں نے کہا کہ خواتین کی تعلیم سے متعلق کانفرنس میں آپ کی شرکت پر ممنون ہیں،پاکستان میں2کروڑ20لاکھ سے زائد بچے اسکولوں سے باہرہیں ،اسکولوں سے باہر بچوں میں زیادہ تعداد...
    اسلام آباد مین نئے سال کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چین کے سفیر نے کہا کہ گزشتہ ماہ خنجراب سوست پاس نے سال بھر کی تقریبات کی یاد تازہ کر دی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نے کہا ہے کہ پاک چین سٹریٹجک تعاون مزید گہرا ہوتا رہے گا۔ اسلام آباد مین نئے سال کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چین کے سفیر نے کہا کہ گزشتہ ماہ خنجراب سوست پاس نے سال بھر کی تقریبات کی یاد تازہ کر دی ہے، چین پاکستان کے تاریخی تعلقات ایک نئے دور میں داخل ہوگئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ یونٹ 5 براہ راست اور بالواسطہ طور پر 40,000 ملازمتیں پیدا کر...
    کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی میں ڈکیتوں نے واردات کے دوران مزاحمت پر ایک اور شہری کی جان لے لی۔ پولیس کے مطابق گھگھر پھاٹک کے قریب اسٹور میں لوٹ مار کے دوران ڈکیتوں کی فائرنگ سے شہری جاں بحق ہوگیا، مقتول کی شناخت عارف کے نام سے ہوئی۔ ڈکیتی مزاحمت پر شہری کے جاں بحق ہونے کے بعد علاقہ مکینوں نے نیشنل ہائی وے پر احتجاج کیا اور سڑک بلاک کر دی۔ دوسری جانب نارتھ کراچی سے بچے کو مبینہ طور پر اغوا کرلیا گیا، صارم نامی بچے کے والد کو پنجاب اور بلوچستان کے نمبروں سے بھتے کے پیغامات موصول ہوئے۔
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 10 جنوری 2025ء) آپ نے ممکن ہے دیکھا ہو کہ کوئی بچہ کسی جھولے سے الٹا لٹک کر، کبھی کسی بلند سطح یا ٹیبل سے چھلانگ لگا کر یا سنگلاخ پتھروں والی سطح پر چڑھنے اترنے کی تگ و دو کر رہا ہو یا دوڑتے ہوئے خود کو گرا کر پھسل رہا ہو۔ بچے عموماﹰ بہ ظاہر خطرناک کھیل کھیلتے نظر آتے ہیں۔ مگر سائنسی جریدے نیچر میں شائع ہونے والی ایک تحقیقی رپورٹ میں محققین کا کہنا ہے کہ ایسے کھیل بچوں کی نشوونما کے لیے ضروری بھی ہیں۔ میلبورن کی ڈیکن یونیورسٹی میں عوامی صحت و نفسیات کی محقق ایلیتھیا جیریبین کے مطابق وہ شہر کے قریب گرم دھوپ میں ساحل...
    معروف اسپورٹس اینکر و صحافی زینب عباس کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش ہوگئی جس کا اعلان انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کے ذریعے کیا ہے۔ زینب عباس نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اس خوشخبری کا اعلان کیا اور تصویر کے ساتھ خصوصی پوسٹ شیئر کی جس میں انہیں اپنے نوزائیدہ بیٹے کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔   View this post on Instagram   A post shared by Zainab Abbas (@zabbasofficial) زینب عباس نے انسٹاگرام پر اپنے کیپشن میں لکھا ہے ’نئے سال کے آغاز پر ٹی کا چھوٹا بھائی آ گیا ہے، حیدر حمزہ کاردار خاندان کے لیے بہت ساری خوشیاں لے کر آیا ہے‘۔ یاد رہے کہ زینب عباس نے نومبر...
    گلگت بلتستان کے علاقہ پندہ کھرمنگ سے بہتے دریائے سندھ کو خود ساختہ دیسی کشتی کے ذریعہ عبور کرنا یہاں کے بچوں کا معمول ہے۔ پل گاؤں سے دور ہونے کی وجہ سے مہدی آباد پندہ سے تعلق رکھنے والے یہ بچے یہ خطرناک سفر روزانہ کرتے ہیں۔ طالب علم ریحان علی روزانہ اسی طرح دریا عبور کر کے اسکول آتے جاتے ہیں، وہ اپنے کلاس کے دوران بھی یہ سوچتے ہیں کہ وہ واپس صحت باحفاطت گھر پہنچ جائیں۔ نور زمان بھی مہدی آباد ہائی اسکول کے طالب علم ہیں، وہ بھی یہی سوچتے رہتے ہیں کہ کہیں گر نہ جائیں۔ محمد علی  کا تعلق اسی گاؤں پندہ سے ہے، وہ کہتے ہیں جب صبح بچے اسکول کے لیے...