2025-04-26@05:52:24 GMT
تلاش کی گنتی: 1660
«کے فروغ کیلئے»:
(نئی خبر)
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2025ء) پاکستان کے معروف اسلامی بینک میزان بینک اور انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکانٹنٹس آف پاکستان (ICAP)نے سینٹر فار اسلامک فنانس کے قیام کے کیلئے ایک لیٹر آف انٹینٹ(LOI)پر دستخط کیے ہیں۔ اس اقدام کا مقصد، تعلیم، ٹریننگ اور سرٹیفکیشن پروگرامز کے ذریعے پیشہ ورانہ صلاحیت کو بڑھا کر اسلامک بینکنگ اور فنانس انڈسٹری کو مضبوط بناناہے۔ اسلامک بینکنگ اور فنانس میں مہارت کی بڑھتی ہوئی طلب کو دیکھتے ہوئے آئی کیپ نے میزان بینک کے ساتھ شراکت داری کی ہے تاکہ آڈیٹرز، اکانٹنٹ، ریگولیٹرز اور اسلامک فنانس شعبے میں داخلہ کے خواہشمند افراد کیلئے ایک وقف پلیٹ فارم قائم کیا جاسکے۔ اس اقدام کے ذریعے خاص طورپر آڈیٹرز کو...
سٹی 42: صدر آصف علی زرداری سے مراکش، سوئٹزر لینڈ اور فلپائن کیلئے پاکستان کے نامزد سفراء کی الگ الگ ملاقاتیں ہوئیں صدر مملکت سے مراکش کیلئے پاکستان کے نامزد سید عادل گیلانی کی ملاقات ہوئی ِ سوئٹزر لینڈ کیلئے پاکستان کے نامزد سفیر ڈاکٹر مرغوب سلیم بٹ نے بھی صدر مملکت سے ملاقات کی ،صدر مملکت نے فلپائن کیلئے پاکستان کی نامزد سفیر ڈاکٹر عاصمہ ربانی سے بھی ملاقات کی فیس بک میں بڑی تبدیلی کا اعلان صدر مملکت نے کہا نامزد سفراء میزبان ممالک کے ساتھ تجارتی ، معاشی ، سیاسی اور سفارتی تعلقات مزید مضبوط بنانے کیلئے کام کریں، تمام دوست ممالک کے ساتھ کاروباری اور سرمایہ کاری کے شعبے میں مزید تعاون کے خواہاں...
کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزراء نے جعفر ایکسپریس، گوادر میں مسافروں کی شہادت اور کوئٹہ میں دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ان واقعات کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ حکومت اس معاملے پر مکمل سنجیدگی کیساتھ کام کر رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے صوبائی وزراء ظہور بلیدی اور شعیب نوشیروانی اور ترجمان شاہد رند نے بلوچستان میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات کی مذمت کرتے ہوئے اسے ملک دشمن عناصر کی منظم سازش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے واقعات سے سختی سے نمٹا جائے گا اور پاکستان کے خلاف ہونے والی تمام تر سازشوں کو ناکام بنایا جائے گا۔ آج چیف منسٹر سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے...
لاہور ہائی کورٹ —فائل فوٹو لاہور ہائی کورٹ اور ضلعی عدلیہ کے ججز کے لیے ہیلتھ انشورنس سہولت کا آغاز ہو گیا ہے۔چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے ہیلتھ انشورنس سہولت کا افتتاح کیا۔ہیلتھ انشورنس سہولت انشورنس کمپنی کے اشتراک سے شروع کی گئی ہے۔انشورنس کمپنی کے نمائندے نے ہیلتھ انشورنس سہولت کے تمام فیچرز پر تفصیلی بریفنگ دی۔ جسٹس انوارالحق پنوں بطور جج لاہور ہائیکورٹ ریٹائرلاہور ہائی کورٹ کے جسٹس انوارالحق پنوں اپنے عہدے سے ریٹائر ہو گئے۔ تقریب میں چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ عالیہ نیلم نے لاہور ہائی کورٹ کے ججز اور جوڈیشل افسروں کو ہیلتھ انشورنس کارڈ بھی دیے۔لاہور ہائی کورٹ میں ہوئی افتتاحی تقریب میں لاہور ہائی کورٹ کے سینئر...
شہریوں کو بھی کہا گیا ہے کہ پنجاب میں گزشتہ ایک سال سے نئے اسلحہ لائسنس پر مکمل پابندی ہے، حکومتی پابندی کے باعث پنجاب میں نئے اسلحہ لائسنس کی کوئی درخواست موصول نہیں کی جا رہی، شہری اسلحہ لائسنس کے اجراء اور اس ضمن میں ہر قسم کے فراڈ سے ہوشیار رہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسلحہ لائسنس میں جعل سازی اور فراڈ پر سخت کارروائی کا فیصلہ کر لیا گیا۔ محکمہ داخلہ نے پی ٹی اے اور ایف آئی اے کو کارروائی کیلئے مراسلہ بھجوا دیا۔ جعلی ویب سائٹ بند کروا کر ذمہ داروں کیخلاف ایکشن ہوگا۔ اسلحہ لائسنس کے نام پر جعلی ویب سائٹس بند کرکے سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ محکمہ داخلہ نے چیئرمین پی ٹی...
وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا کہنا تھا کہ پیکٹا کی تشکیل سے تعلیم میں نئی جہتوں کی بنیاد رکھ دی، پیکٹا کے قیام سے تعلیم، تدریس اور ٹریننگ کے معیار میں بہتری آئے گی۔ وزیر تعلیم کا مزید کہنا تھاکہ پیکٹا کے ذریعے نصاب، تربیت، امتحانات کو مربوط نظام میں ڈھالا جائیگا۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب کے تعلیم، تدریس اور تربیت کے معیار کی بہتری کیلئے تین اداروں کا انضمام کر دیا گیا۔ تین اداروں کے انضمام سے تشکیل دی گئی اتھارٹی "پیکٹا" کو بھی فعال کر دیا گیا ہے۔ وزیر تعلیم کی زیرصدارت پنجاب ایجوکیشن، کریکلم، پیکٹا کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیر تعلیم نے امور کی بہتر انجام دہی کیلئے مختلف کمیٹیاں تشکیل...
اسلام آباد: عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) اب اگلے مالی سال 26-2025 کے وفاقی بجٹ کی نگرانی کرے گا اور بجٹ کو حتمی شکل دینے کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم وفد 4 اپریل کو پاکستان کا دورہ کرے گا۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف ٹیم کے ساتھ اگلے مالی سال کے بجٹ کے خدوخال اور تجاویز کو فائنل کیا جائے گا، جس میں آمدنی کے ذرائع اور اخراجات پر کنٹرول کے اقدامات شامل ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے تعمیرات، تمباکو اور مشروبات سمیت مختلف شعبوں میں ٹیکسوں میں کمی کی تجویز دی گئی تھی تاہم آئی ایم ایف نے زیادہ تر تجاویز کو مسترد کر دیا ہے اور...
مالاکنڈ میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔ ڈپٹی کمشنر مالاکنڈ کے جاری علامیے کے مطابق چاند رات پر ہوائی فائرنگ، اسلحہ کی نمائش پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ اس کے علاوہ آتشزدگی مواد،پٹاخے اور کھلونا نما اسلحہ کی خریدوفروخت پر پابندی کاحکم جاری کردیا گیا ہے۔ علامیے میں کہا گیا ہے کہ میٹرک امتحانات کیلئے نقل کی روک تھام کیلئے پاکٹ گائیڈ پر بھی پابندی ہوگی۔ ہوائی فائرنگ، ون ویلنگ، اور ہیوی سائلنسر بائیکس پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ،دریاؤں، ڈیمز میں بغیر لائف جیکٹ تیرنا ممنوع کردیا گیا ،کشتیوں اور جھولوں پر گنجائش سے زیادہ افراد بٹھانے پر پابندی لگا دی گئی ،خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ 188 PPC کے تحت کارروائی...
وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ : فوٹو فائل وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کی زیر صدارت انسداد دہشت گردی اور پُرتشدد انتہا پسندی کے جائزے کےلیے قائم کمیٹی کا پہلا اجلاس ہوا، کمیٹی وزیراعظم کی ہدایت پر نظرثانی شدہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت قائم کی گئی ہے۔وزارت قانون کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے متعلق مقدمات کے جلد فیصلے کیلئے اصلاحات متعارف کروائی جائیں گی۔ بانی پی ٹی آئی کے وکلاء نے کیس کا دفاع کیا نہ استغاثہ کے گواہوں پر جرح کی، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ190 ملین پاؤنڈ کیس کے فیصلے کے بعد نیوز کانفرنس میں اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ امید ہے کہ فیصلے کیخلاف بانی پی ٹی آئی کی اپیل نمبر...
تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی نے اپنے بیان میں کہا کہ پوری دنیا کے باعزت اور غیرت مند لوگ اجتماعات، ریلیوں اور جلوسوں کے ذریعے اپنی ملتوں کا پیغام بے ضمیر حکمرانوں، امریکہ اور اس کی ناجائز اولاد اسرائیل تک پہنچا کر ثابت کریں گے کہ وہ حزب اللہ، حماس اور غزہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ امام خمینیؒ کی آرزو کے مطابق اسرائیل کے زوال کا لمحہ قریب آ چکا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جمعۃ الوداع 27 رمضان المبارک کو تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے زیرِ اہتمام یومِ القدس منایا جائے گا۔ آج نمازِ جمعہ کے بعد فلسطین کے مظلوم مسلمانوں سے اظہارِ یکجہتی کیلئے ملک بھر میں القدس ریلیاں نکالی جائیں گی۔ لاہور، اسلام آباد،...
پاکستان میں ترکیہ کی سفارتخانے کی طرف سے نیشنل پریس کلب کے ممبران کیلئے رمضان پیکجز تقسیم WhatsAppFacebookTwitter 0 27 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان میں ترکیہ کی سفارتخانے کی طرف سے نیشنل پریس کلب کے ممبران کیلئے رمضان پیکجز تقسیم کئے گئے، تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان میں تعینات ترکیہ کے سفیرڈاکٹر عرفان نذیر اوغلوتھے جبکہ مذہبی امور کے اتاشی ڈاکٹر عبدالرحمان آق کوش، ڈپٹی اتاشی ڈاکٹر عالم خان، صدر این پی سی اظہر جتوئی، سینئرنائب صدر احتشام الحق، نائب صدرشاہ محمد، ممبران گورننگ باڈی عامر رفیق بٹ، عاصم جیلانی، نوید احمد شیخ ،جعفر علی بلتی و دیگر بھی شامل تھے اس موقع پر ترکیہ کے سفیر ڈاکٹرعرفان نذیر اوغلوکا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کے...
سٹی 42 : وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے برکت مارکیٹ کوئٹہ میں دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی، انہوں نے دھماکے میں 3 افراد کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس کیا ہے. وزیرِ اعظم نے جاں بحق ہونے والے افراد کیلئے بلندی درجات اور ان کے اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا کی، ساتھ ہی زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی . شہباز شریف نے واقعے کی فوری تحقیقات کرکے ذمہ داران کا تعین اور انہیں قرار واقعی سزا دلوانے کی ہدایت کی ۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں شرپسندی پھیلانے والے عناصر بلوچستان کی ترقی کے دشمن ہیں، شرپسندوں کے ناپاک عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے، دہشتگردی...
لاہور: وزیراعلیٰ پنجابمریم نواز شریف نے کہا ہے کہ تھیڑ کو بحال کر کے فن وثقافت کی ترویج کیلئے بہترین ذریعہ بنائیں گے۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے تھیڑ کے عالمی دن پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ تھیڑفن وثقافت کا آئینہ دار ہے. تھیڑ معاشرتی اقدار کی عکاسی اور شعور بھی فراہم کرتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت تھیڑ کی اپ گریڈیشن کیلئے اقدامات کررہی ہے. فنکاروں کی فلاح وبہبود کیلئے آرٹسٹ فنڈ قائم کردیا گیا ہے.تھیڑ کو بحال کر کے فن وثقافت کی ترویج کیلئے بہترین ذریعہ بنائیں گے۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے ترانے کیلئے معروف گلوکار علی ظفر کا نام ملتان سلطانز کے فرنچائز مالک کو پسند نہ آیا۔ گزشتہ روز پی ایس ایل کے 10ویں ایڈیشن کیلئے انتظامیہ نے گلوکار علی ظفر کے نام کو ترانہ گانے کیلئے فائنل کیا، جس پر ملتان سلطانز کے مالک علی ترین نے انسٹاگرام پر تنقید کے نشتر چلادیے۔ ملتان سلطانز کے اونر علی ترین نے گلوکار کا نام لیے بغیر انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ''پاکستان میں بہت سے شاندار آرٹسٹ موجود ہیں لیکن تقریباً آدھے سے زائد پی ایس ایل آنتھم ایک ہی 'مڈل ایجڈ' گلوکار کو دیے گئے ہیں''۔ مزید پڑھیں: پی ایس ایل10؛ ترانے کیلئے نام فائنل، اعلان ہوگیا...
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2025ء)پاکستان نے یوکرین تنازع کے خاتمے کیلئے مذاکرات پر زوردیتے ہوئے محدود جنگ بندی معاہدے کا خیر مقدم کیاہے۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں یوکرین کی انسانی صورتحال پر پاکستان کا قومی بیان دیتے ہوئے اقوام متحدہ میں پاکستان کے نامزد مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار احمد نے اس معاہدے کو ممکن بنانے میں امریکی انتظامیہ اور اس کی قیادت کی فعال شمولیت کو سراہا۔انہوں نے کہاکہ پرامید ہیں کہ یہ نیا مثبت رجحان اور ابتدائی اقدامات سے پیدا ہونے والی رفتار بالآخر ایک جامع اور مستقل جنگ بندی کی راہ ہموار کرے گی۔سفیر عاصم افتخار احمد نے امید ظاہر کی کہ تمام فریقین اپنی ذمہ داریوں کو...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پی ٹی آئی نے نو مئی کے آٹھ مقدمات میں درخواست ضمانتوں کی جلد سماعت کے لیے ایک بار پھر لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی نےاپنےوکیل بیرسٹرسلمان صفدرکی وساطت سےمتفرق درخواستیں دائر کیں،بانی پی ٹی آئی نے موقف اپنایا کہ سیاسی انتقام کےلیےمقدمات میں نامزدکیاگیا،دورکنی بنچ نے24مارچ کوکیسزسماعت کےلیےمقررکیےتھے۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ چوبیس مارچ کو بنچ کی عدم دستیابی کے باعث کاز لسٹ منسوخ کر دی گئی،عدالت درخواست ضمانتوں کو جلد سماعت کے لیے مقرر کرے۔ آئی ایم ایف نے بجلی ٹیرف میں کمی کی اجازت دیدی مزید :
ملک بھر میں شب قدر آج عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی WhatsAppFacebookTwitter 0 27 March, 2025 سب نیوز ’’ہزار مہینوں سے بہتر رات‘‘ ملک بھر میں رمضان المبارک کی ستائیسویں شب (شب قدر) آج مذہبی جوش وخروش اور عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی۔یاد رہے کہ لیلۃ القدر رمضان المبارک کے آخری عشرے کی طاق راتوں میں سے ایک نہایت ہی بابرکت رات ہے جسے شب قدر اور برکت والی رات کے نام سے یاد کیا جاتا ہے، لیلۃ القدر میں عبادت کا ثواب ہزار مہینوں سے بہتر ہے۔شب قدر کے موقع پر مساجد کو برقی قمقموں سے سجا دیا گیا ہے، آج مساجد میں تراویح میں تکمیل قرآن کی محافل ہوں گی،...
بولان میں ہونے والے حملے کی وجہ سے 15 دن معطل رہنے کے بعد جعفر ایکسپریس پشاور سے کوئٹہ کیلئے روانہ ہو گئی۔وفاقی وزیر امیر مقام نے مسافروں کو پشاور سے رخصت کیا، جعفر ایکسپریس جمعے کو کوئٹہ سے پشاور آئے گی۔گزشتہ روز وزیر ریلوے حنیف عباسی نے اعلان کیا تھا کہ ہفتے میں 2 دن چلنے والی بولان میل روزانہ کی بنیاد پر چلائی جائے گی۔میڈیا سے گفتگو میں امیر مقام نے کہا کہ جو بلوچستان کی ترقی روکنا چاہتے تھے انھیں مایوسی ہوئی، دہشت گردی کے خلاف قوم متحد ہے،کوئی سیاست نہ کرے، مخصوص جماعت نفرت و شر انگیزی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔یاد رہے کہ دو ہفتے قبل بلوچستان کے علاقے بولان میں دہشت گردوں نے جعفر...
پرچہ جو بناتا ہے ، نمبر بھی وہی دیتا ہے جو بلیک میلنگ کا باعث بنتا ہے ،کوئی نظم ہونا چاہیے قائداعظم یونیورسٹی میں بلڈنگ پلان کے بغیر عمارتوں کی تعمیر کا انکشاف ،پی اے سی اجلاس قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین جنید اکبر کی سربراہی میں ہوا، اجلاس میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا۔جنید اکبر خان نے کہا کہ نمبرز کے لئے طلبا کو بلیک میل کیا جاتا ہے ، کل میٹنگ کے بعد مجھے ایک پروفیسر کی چٹ دکھائی گئی، اس کا کوئی نظم ہونا چاہیے کہ جو پرچہ بناتا ہے ، نمبر بھی وہی دیتا ہے جو بلیک میلنگ کا باعث بنتا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ...
کراچی: نارتھ کراچی میں قائم رہائشی عمارت کے زیر زمین پانی کے ٹینک سے ملنے والی 7 سالہ صارم کی لاش کے پوسٹ مارٹم رپورٹ کا تفصیلی جائزہ لینے کے لیے ڈاکٹروں اور پروفیسروں پر مشتمل 4 رکنی بورڈ تشکیل دے دیا گیا اور محکمہ صحت نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ محکمہ صحت سندھ سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 4 رکنی بورڈ میں پروفیسر ڈاکٹر نسیم احمد، پروفیسر ڈاکٹر پرویز مخدوم، ڈاکٹر لبنیٰ ریاض اور پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ سید شامل ہیں۔ ماہرین پر مشتمل 4 رکنی بورڈ ننھے صارم کے پوسٹ مارٹم کے نتائج اور فرانزک کا جائزہ لے گا اور پوسٹ مارٹم رپورٹ کا ایک مرتبہ پھر ازسر نو جائزہ لے گا اور اس بات کا تعین...
15 رکنی کمیٹی پاکستان کو ہارڈ سٹیٹ میں بدلنے کے لیے اقدامات کرے گی، کمیٹی میں وفاق اور صوبائی حکام شامل ہیں۔ وزیر داخلہ کمیٹی کے سربراہ مقرر ہو گئے، کمیٹی میں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے ہوم سیکرٹریز شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ دہشت گردوں، انتہا پسندوں کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی، ملک اور سماج دشمنوں کے قلع قمع کے لیے 15 رکنی کمیٹی قائم کر دی گئی۔ کمیٹی پاکستان کو ہارڈ سٹیٹ میں بدلنے کے لیے اقدامات کرے گی، کمیٹی میں وفاق اور صوبائی حکام شامل ہیں۔ وزیر داخلہ محسن نقوی کمیٹی کے سربراہ مقرر ہو گئے، کمیٹی میں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے ہوم سیکرٹریز شامل ہیں۔ تمام حساس اداروں کے نمائندگان، سی...
پاکستان کو ہارڈ اسٹیٹ بنانے،ملک اور سماج دشمنوں کے قلع قمع کیلئے کمیٹی قائم، محسن نقوی سربراہ مقرر WhatsAppFacebookTwitter 0 26 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)دہشت گردوں ،انتہا پسندوں کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی، ملک اور سماج دشمنوں کے قلع قمع کے لیے 15 رکنی کمیٹی قائم کر دی گئی۔کمیٹی پاکستان کو ہارڈ سٹیٹ میں بدلنے کے لیے اقدامات کرے گی، کمیٹی میں وفاق اور صوبائی حکام شامل ہیں۔وزیر داخلہ محسن نقوی کمیٹی کے سربراہ مقرر ہو گئے، کمیٹی میں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے ہوم سیکرٹریز شامل ہیں۔تمام حساس اداروں کے نمائندگان، سی ٹی ڈی حکام بھی کمیٹی کا حصہ ہیں، کمیٹی افغان باشندوں کی وطن واپسی کے عمل کی نگرانی کرے گی۔کمیٹی غیر...
اسلام آباد: دہشت گردوں ،انتہا پسندوں کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی، ملک اور سماج دشمنوں کے قلع قمع کے لیے 15 رکنی کمیٹی قائم کر دی گئی۔کمیٹی پاکستان کو ہارڈ اسٹیٹ میں بدلنے کے لیے اقدامات کرے گی، کمیٹی میں وفاق اور صوبائی حکام شامل ہیں۔ میڈیا ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی کمیٹی کے سربراہ مقرر ہو گئے، کمیٹی میں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے ہوم سیکرٹریز شامل ہیں۔تمام حساس اداروں کے نمائندگان، سی ٹی ڈی حکام بھی کمیٹی کا حصہ ہیں، کمیٹی افغان باشندوں کی وطن واپسی کے عمل کی نگرانی کرے گی۔ ذرائع کے مطا بق کمیٹی غیر قانونی پٹرول اور اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں کا جائزہ لے گی، سعودی عرب میں بھیک مانگنے...
واٹس ایپ میں ایک دلچسپ اور کارآمد فیچر کا اضافہ کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کی جانب سے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے ایک نئے فیچر کی آزمائش کی جارہی ہے۔ اس فیچر کے ذریعے صارفین انفرادی چیٹس، گروپ چیٹس اور چیلنز میں موشن فوٹوز کو شیئر کر سکیں گے۔موشن فوٹوز سے مراد شارٹ آڈیو اور ویڈیو کلپ ہے جو صارفین کسی تصویر کو کھینچتے ہوئے ریکارڈ کرکے دوستوں کو بھیج سکیں گے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ فیچر ابھی اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے واٹس ایپ کے بیٹا ورژن میں متعارف کرایا گیا ہے اور محدود صارفین کو دستیاب ہے۔اس طرح کا فیچر آئی فونز صارفین کو لائیو فوٹوز کی شکل میں واٹس ایپ میں دستیاب ہے...
اویس کیانی : عوام کیلئے اچھی خبر سامنے آگئی سولر استعمال کرنے والے صارفین پر اضافی ٹیکس کی منظوری روک دی گئی کابینہ اجلاس میں سولر نیٹ میٹرنگ پالیسی منظور نہ کی گئی،وزیراعظم اور وفاقی وزراء نے پالیسی کی منظوری کی مخالفت کر دی،وزیر توانائی کو نیٹ میٹرنگ پالیسی پر نظر ثانی کہ ہدایت کردی نئی نیٹ میٹرنگ پالیسی کے تحت صارفین سے صرف 10 روپے فی یونٹ بجلی کی خریداری اور ٹیکس کی شقیں تھیں اہم ملک نے پاکستانی طلبہ کیلئے مفت تعلیم کےدروازے کھول دیے
اسلام آباد: موٹر وے ایم 6 کیلئے زمین خریدنے کے فنڈز میں خوردبرد کا انکشاف ہوا ہے۔ سینیٹر پرویز رشید کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات کا اجلاس منعقد ہوا جس میں چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی شہریار خان نے ایم-6 اور ایم-9 موٹروے سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ چیئرمین این ایچ اے نے کمیٹی کو آگاہ کیا کہ ایم-6 کے لیے زمین کے حصول کے لیے این ایچ اے نے سندھ حکومت کو رقم فراہم کی تھی جس میں ایک سے دو ڈپٹی کمشنرز نے خوردبرد کی۔ انہوں نے بتایا کہ نیب اس معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور چوری شدہ رقم میں سے کچھ ریکوری بھی کی جا چکی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کل...
— فائل فوٹو پنجاب کے مختلف اضلاع میں بازاروں میں خواتین کے تحفظ کے لیے ویمن پولیس اسکواڈ قائم کر دیا گیا۔ لاہور، راولپنڈی، سیالکوٹ، فیصل آباد، گوجرانوالہ سمیت صوبے کے دیگر شہروں کے بڑے تجارتی مراکز میں گشت شروع کر دیا گیا۔ رش کے اوقات میں خواتین اور بچوں کے تحفظ کے لیے خصوصی ویمن پولیس اسکواڈ ٹیموں کا پیدل، سائیکل اور موٹر سائیکل پر گشت جاری ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا وژن، عید کی خریداری میں مصروف خواتین کی حفاظت کیلئے لیڈی پولیس اسکواڈ تعیناترمضان المبارک میں بازاروں کی سیکیورٹی کےلیے جامع حکمت عملی اپناتے ہوئے بازاروں میں خواتین موٹر سائیکل اسکواڈ اور ماؤنٹڈ پولیس گشت پر مامور ہے۔ ویمن پولیس اسکواڈ شاپنگ کے لیے آنے والی...

آپ کیلئے اچھی بات یہ ہے اگر عدالت سے سزا ملے تو پھر میڈل بھی ملتا ہے،جسٹس بابرستار کے توہین عدالت کیس میں ریمارکس
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ اور ڈائریکٹر نیب خلاف توہین عدالت کیس میں جسٹس بابرستار نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ آپ کیلئے اچھی بات یہ ہے اگر عدالت سے سزا ملے تو پھر میڈل بھی ملتا ہے۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ اور ڈائریکٹر نیب خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس بابرستار کے حال ہی میں تمغے دینے کے حوالے سے اہم ریمارکس دیئے۔ جسٹس بابرستار نے کہاکہ آپ کیلئے اچھی بات یہ ہے اگر عدالت سے سزا ملے تو پھر میڈل بھی ملتا ہے،آج کل عدالت جن کو سزا سنا دے ان کو میڈل بھی دیا جاتا ہے۔ امریکی ایوان نمائندگان...
دھیرکوٹ میں اپنے اعزاز میں دیے گے افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ قومی اور بین الاقوامی سطح پر کشمیر کاز کو موثر طور پر فروغ دینے کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کے قیام کیلئے مسئلہ کشمیر کا دیرپا حل ناگزیر ہے، کیونکہ دیرینہ تنازعہ کشمیر سے خطے کے امن و استحکام کو خطرہ لاحق ہے۔ ذرائٰع کے مطابق بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے دھیرکوٹ میں اپنے اعزاز میں دیے گے افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قومی اور بین الاقوامی سطح پر کشمیر کاز کو موثر طور پر فروغ دینے...
دھیرکوٹ میں اپنے اعزاز میں دیے گے افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ قومی اور بین الاقوامی سطح پر کشمیر کاز کو موثر طور پر فروغ دینے کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کے قیام کیلئے مسئلہ کشمیر کا دیرپا حل ناگزیر ہے، کیونکہ دیرینہ تنازعہ کشمیر سے خطے کے امن و استحکام کو خطرہ لاحق ہے۔ ذرائٰع کے مطابق بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے دھیرکوٹ میں اپنے اعزاز میں دیے گے افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قومی اور بین الاقوامی سطح پر کشمیر کاز کو موثر طور پر فروغ دینے...
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کامیاب، سٹاف لیول معاہدہ طے WhatsAppFacebookTwitter 0 26 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد: (آئی پی ایس) پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان 2 ارب ڈالر قرض کا سٹاف لیول معاہدہ طے پا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے جس کے بعد پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پہلے جائزے کیلئے سٹاف لیول معاہدہ طے پا گیا ہے، عالمی مالیاتی فنڈ کے مطابق آئی ایم ایف کی ٹیم کی قیادت نیتھن پورٹر نے کی، معاہدے کی حتمی منظوری آئی ایم ایف کا بورڈ دے گا۔ اعلامیہ کے مطابق منظوری کی صورت میں پاکستان کو توسیعی فنڈ فیسیلیٹی...

گندم کے کاشتکاروں کیلئے ایک ہزار مفت ٹریکٹر سکیم کی قرعہ اندازی، مریم نواز نے کسانوں کو فون کر کے مبارکباد دی
لاہور (نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ مریم نواز نے وزیراعلیٰ پنجاب ویٹ این سینیٹو کے تحت گندم کے کاشتکاروں کیلئے ایک ہزار مفت ٹریکٹر سکیم کی قرعہ اندازی کر کے باقاعدہ آغاز کر دیا۔ وزیراعلیٰ نے کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر پروگرام کا بٹن دبا کر گندم اگائو انعامی سکیم کیلئے ڈیجیٹل قرعہ اندازی کی گندم اگاؤ مہم میں سب سے پہلا ٹریکٹر بہاولنگر کی خاتون کا شتکار کوثر پروین کا نکلا۔ مریم نواز خود فون کر کے کامیاب کاشتکاروں کو مفت ٹریکٹر ملنے کی مبارکباد دی۔ وزیراعلیٰ نے جھنگ کے محمد اقبال کو بھی خود فون کر کے ڈیجیٹل قرعہ انداز کے تحت مفت ٹریکٹر نکلنے پر مبارکباد دی جس پر کاشتکار نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا خود فون کرنے پر...
نیو یارک: پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مسئلہ کشمیر کو موثر انداز میں اٹھاتے ہوئے عالمی امن کے قیام کے لیے تنازعات کی بنیادی وجوہات کے حل پر زور دیا ہے۔ اقوام متحدہ مشن کے اعلامیے کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے سلامتی کونسل میں منعقدہ کھلی بحث میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ جموں و کشمیر آج بھی سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر موجود ہے اور اس کا منصفانہ اور حتمی حل ابھی تک باقی ہے۔ انہوں نے سلامتی کونسل پر زور دیا کہ وہ کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے حصول کو یقینی بنانے کے لیے اپنی قراردادوں پر عمل درآمد کرے اور تنازع کے منصفانہ...
پارلیمنٹیرینز اور کابینہ ارکان کی تنخواہوں میں اضافے کے بعد ایک اور اہم فیصلہ کیا گیا ہے، وفاقی حکومت کے تحت تعینات پروفیشنلز کو اب 4920 روپے تک ڈیلی الاؤنس ملے گا۔تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ نے اسپیشل پروفیشنل پے اسکیل ون سے فور تک ڈیلی الاؤنس ریٹ مقرر کر دیا ہے، اس سلسلے میں ایک مراسلہ عمل درآمد کے لیے وزارتوں، ڈویژنز اور متعلقہ اداروں کو بھجوا دیا گیا ہے۔ اسپیشل اسٹیشنز کے لیے اسپیشل پروفیشنل پے اسکیل ون، ٹو کا ڈیلی الاؤنس ریٹ 4920 روپے ہوگا، جب کہ آرڈنری اسٹیشنز کے لیے ڈیلی الاؤنس ریٹ 3720 روپے ہوگا۔ اسپیشل اسٹیشنز کے لیے اسپیشل پروفیشنل پے اسکیل تھری، فور کا ڈیلی الاؤنس ریٹ 3840 روپے ہوگا، جب کہ آرڈنری...
یہ اعتکاف نہ صرف شرکاء کیلئے رحمتوں اور برکتوں کا باعث بنا، بلکہ پورے مدرسے کیلئے روحانی تجدید کا ذریعہ بھی ثابت ہوا۔ اس دوران طلباء و اساتذہ نے وطن عزیز پاکستان کی خوشحالی و ترقی، تمام عالم بشریت کی فلاح و بہبود، خصوصاً غزہ، فلسطین، کشمیر اور یمن کے مظلوموں کیلئے دعائیں کیں۔ اسلام ٹائمز۔ اللہ کے فضل و کرم سے رمضان المبارک کے آخری عشرے میں جامعۃ الرضا (ع) کے طلباء کے ساتھ ساتھ مدرسہ کے پرنسپل محترم کو بھی اعتکاف کی عظیم سعادت نصیب ہوئی۔ یہ روحانی پروگرام 21 رمضان المبارک سے 23 رمضان المبارک تک جاری رہا، جس میں معتکفین نے مسجد میں عبادت، ذکر و اذکار اور قرآن پاک کی تلاوت میں مشغول رہ کر...
لاہور ہائی کورٹ--- فائل فوٹو لاہور ہائی کورٹ نے 22 مارچ کو مینارِ پاکستان پر تحریکِ انصاف کو جلسے کی اجازت نہ دینے پر ڈپٹی کمشنر لاہور کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست 4 اپریل کو سماعت کے لیے مقرر کر دی۔ جسٹس فاروق حیدر نے تحریکِ انصاف کے رہنما اکمل خان کی متفرق درخواست پر سماعت کی جس کے دوران ڈپٹی کمشنر لاہور کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست جلد مقرر کرنے کی استدعا کی گئی۔ پی ٹی آئی رہنما اکمل خان باری کی مینار پاکستان پر جلسے کی درخواست نمٹا دی گئیلاہور ہائی کورٹ نے تحریکِ انصاف کے رہنما اکمل خان باری کی مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت کے لیے دائر درخواست نمٹا دی۔ عدالت نے...
حسن علی:چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے لاہور میں ڈیرے، بلاول بھٹو نے پاور شیئرنگ کیلئے قائم کوآرڈینیشن کمیٹی کو طلب کر لیا۔کمیٹی ارکان بلاول بھٹو کو اب تک ہونے والی پیشرفت پر بریفنگ دیں گے، بلاول بھٹو کمیٹی کو آئندہ مذاکرات کے حوالے سے ہدایات جاری کریں گے۔بلاول بھٹو آج پنجاب کے رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کریں گے،بلاول بھٹو پنجاب کی سیاسی صورتحال پر رہنماؤں کو ہدایات جاری کریں گے۔ سروسز ہسپتال میں مریضوں کی زندگیاں داؤ پر لگ گئیں
برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمیشن کی ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ لندن کے تاریخی چرچ ویسٹ منسٹر ایبی پر پاکستان کا قومی پرچم لہرانا پاکستان کیلئے بڑا اعزاز ہے۔ پاکستان کیلئے یہ خصوصی اعزاز دولت مشترکہ کا رکن ملک ہونے کی وجہ سے قومی دن کے موقع پر دیا گیا۔ یوم پاکستان کے موقع پر تاریخی چرچ میں خصوصی دعائیہ تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا۔ دعائیہ تقریب میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ دعائیہ تقریب میں پاکستان ہائی کمیشن لندن کے افسران، انکے اہل خانہ اور دیگرافراد نے بھی شرکت کی۔ تقریب میں پاکستان اور اسکے عوام کی ترقی اورخوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں کی...
وزیراعظم سے کہا ہے سیاسی جماعتوں سے بات کیلئے پیپلز پارٹی جو کر سکتی ہے وہ کرے گی، وزیراعظم ایک مہینے کے بعد ہی سہی ایک میٹنگ اور بلائیں، امید ہے دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے کیلئے قومی اتفاق رائے پیدا کرسکیں گے دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے کیلئے متحد ہونا ہوگا، تمام جماعتوں کو ذاتی مسائل کی بجائے ملک اور قوم کیلئے اکٹھا ہونا ہوگا، ہماری سیاست میں تقسیم ہے ، قومی معاملات میں اتفاق رائے پیدا کرنا مشکل ہوگیا ، گورنر ہاؤس لاہور میں گفتگو پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ قومی ایشوز پر اتفاق رائے پیدا کرنا نا گزیر ہے ، اپوزیشن کو دعوت دیتے ہیں وہ تنگ...
کرک میں قیام امن کے لئے منعقدہ گرینڈ جرگے میں نائن ڈیو کے جی او سی کا جرگہ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خاتمے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے، قیام امن ہمارا مشترکہ ایجنڈا ہے، جو بھی ریاست کی رٹ چیلنج کریگا اور امن خراب کریگا وہی ہم سب کا مشترکہ دشمن ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ کرک میں قیام امن کے لئے گرینڈ جرگے کا انعقاد ہوا، جرگہ میں ممبران اسمبلی، عمائدین علاقہ کے علاوہ اعلیٰ سول اور عسکری قیادت نے شرکت کی۔ جرگہ میں قیام امن کے لئے مل کر چلنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا، ضلعی سیکرٹریٹ میں منعقدہ گرینڈ جرگہ میں نائن ڈیو کے جی او سی میجر...
تاجروں کے وفد سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین ایم کیو ایم حقیقی نے کہا کہ کراچی میرا شہر ہے اور لانڈھی میرا گھر ہے، میں نے ہمیشہ اپنی قوم سمیت تمام مظلوموں کے لیے بیڑا ٹھایا ہے، میں اپنے گھر لانڈھی جب چاہوں گا آتا جاتا رہوں گا۔ اسلام ٹائمز۔ مہاجر قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم حقیقی) کے چیئرمین آفاق احمد نے کہا ہے کہ میں ہمیشہ سندھ بھر کے ہر شہر کے مسائل کے حل کیلئے آواز اٹھاتا تھا، آواز اٹھاتا ہوں اور آواز اٹھاتا رہوں گا۔ وہ اپنی رہائش گاہ کلفٹن پر ایشیاء کی بڑی بابر مارکیٹ لانڈھی یونین کے سابق صدر شفیق پاپا کی سربراہی میں آنے والے تاجران بابر مارکیٹ لانڈھی...
ذرائع وزارت مذہبی امور کے مطابق پہلی حج پرواز یکم مئی کو روانہ ہوگی، سعودی عرب کیلئے حج پروازوں کا آغاز تقریباً 35 روز بعد کر دیا جائے گا۔ حج پروازوں کا شیڈول 10 اپریل تک جاری کئے جانے کی توقع ہے۔ اسلام ٹائمز۔ عازمین حج کی سعودی عرب روانگی کا مرحلہ آن پہنچا، حجاز مقدس کیلئے حج پروازوں کے آغاز کی تاریخ سامنے آگئی۔ ذرائع وزارت مذہبی امور کے مطابق پہلی حج پرواز یکم مئی کو روانہ ہوگی، سعودی عرب کیلئے حج پروازوں کا آغاز تقریباً 35 روز بعد کر دیا جائے گا۔ حج پروازوں کا شیڈول 10 اپریل تک جاری کئے جانے کی توقع ہے، رواں سال ایک لاکھ 79 ہزار 210 پاکستانی عازمین فریضہ حج ادا کریں...
غزہ جنگ بندی کیلئے اسرائیل نے حماس کے سامنے نئی شرط رکھ دی WhatsAppFacebookTwitter 0 24 March, 2025 سب نیوز غزہ (سب نیوز)اسرائیل نے غزہ جنگ بندی کے لیے حماس کو اپنی نئی شرط بتا دی۔عالمی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیر خارجہ اور وزیر دفاع نے اپنے بیان میں کہا کہ اگر غزہ میں آنے والی غیرملکی انسانی امداد سے حماس نے فائدہ اٹھایا تو امدادی سامان کو غزہ میں جانے نہیں دیا جائے گا۔دوسری جانب اسرائیلی وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ اگر حماس اپنے ہتھیار ڈال کر یرغمالیوں کو رہا کر دے تو جنگ بندی کی جا سکتی ہے۔اسرائیلی وزرا کے یہ بیانات اس وقت سامنے آئے ہیں جب جنگ بندی مذاکرات کے...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں ایڈیشن کے لیے کراچی کنگز نے اپنی قیادت کا اعلان کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق آسٹریلوی جارح مزاج بلے باز ڈیوڈ وارنر پی ایس ایل کے دسویں ایڈیشن کے لیے کراچی کنگز کی قیادت کریں گے۔ کراچی کنگز نے 2025 کے پی ایس ایل پلیئرز ڈرافٹ میں اپنی پہلی باری میں ڈیوڈ وارنر کو پلاٹینم کیٹیگری میں منتخب کیا تھا، بائیں ہاتھ کے اس دھواں دار بلے باز کو ان کی شاندار قائدانہ صلاحیتوں اور میچ وننگ کارکردگی کی بنیاد پر ٹیم کی قیادت سونپی گئی ہے۔ کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال نے کہا کہ ہم ڈیوڈ وارنر کو کراچی کنگز فیملی میں بطور کپتان خوش آمدید کہتے...
لندن: پاکستان کیلئے بڑا اعزاز، لندن کے تاریخی چرچ ویسٹ منسٹر ایبے پر پاکستان کا قومی پرچم لہرا دیا گیا۔ پاکستان کیلئے یہ خصوصی اعزاز کامن ویلتھ کا ممبر ملک ہونے کی وجہ سے قومی دن کے موقع پر دیا گیا۔ یوم پاکستان کے موقع تاریخی چرچ میں خصوصی دعائیہ تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا، دعائیہ تقریب پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ دعائیہ تقریب میں پاکستان ہائی کمیشن لندن کے افسران، ان کے اہل خانہ اور دیگرافراد نے بھی شرکت کی۔ تقریب میں پاکستان اور اس کے عوام کی ترقی اورخوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں، دعائیہ تقریب میں مخصوص ایون سونگ بھی گایا گیا۔ Post Views: 1
وزیر خارجہ نے پاک افغان تعلقات پر اجلاس کے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے تحفظات کو دور کرنے کے افغانستان کے ساتھ بات چیت جبکہ دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کے تحفظات دور کرنے کیلئے افغانستان کے ساتھ بات چیت کی جائے۔ وزرات خارجہ کے ترجمان کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت پاک افغان تعلقات پر اجلاس ہوا، انہوں نے افغانستان کے ساتھ تعلقات پر اجلاس کی صدارت کی، ترجمان نمائندہ خصوصی برائے افغانستان صادق خان نے دورہ افغانستان کے بارے بریفنگ دی اور افغان حکام کے ساتھ اہم مصروفیات اور ملاقاتوں پر آگاہ کیا۔اسحاق ڈار نے...
— فائل فوٹو کراچی پریس کلب پر ممکنہ احتجاج کے باعث 2 روڈ ٹریفک کے لیے بند کر دیے گئے۔ٹریفک پولیس کے مطابق دین محمد وفائی روڈ سے فوارہ چوک آنے جانے والے دونوں روڈ ٹریفک کے لیے بند ہیں۔ ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ ٹریفک کو ایم آر کیانی چورنگی سے کورٹ روڈ اور فوارہ چوک سے زینب مارکیٹ کی طرف بھیج رہے ہیں۔
علی ساہی : ڈرائیونگ لائسنس بنانےوالوں کیلئے اچھی خبر،موٹر سائیکل کے ڈرائیونگ لائسنس کیلئے 40روزانتظارنہیں کرناپڑیگاایچ ٹی اواورایل ٹی وی لائسنس بنوانےوالوں کےٹیسٹ دنوں میں اضافہ کر دیا گیا،،ٹریفک حکام کے مطابق لرنربنوانےکے40روزبعدریگولر لائسنس بنوانےکےاہل ہوتے ہیں،موٹرسائیکل سواروں کی سہولت کیلئے فوری لائسنس کی فراہمی کیلئے40 روز کا پیریڈ ختم کردیا جائے،ایل ٹی وی لائسنس کے ٹیسٹ کا 2دن سے بڑھا کر5دن کیاجائےگا،ایچ ٹی وی کے ٹیسٹ کا 1دن سے بڑھا کر 2روز کیا جائےگا،موٹرسائیکل لائسنس کیلئے40روزکےخاتمےکی سمری حکومت کوبھجوا دی گئی،ٹیسٹ کے ایام بڑھانے کی سمری ایڈیشنل آئی جی ٹریفک کوبجھوا دی گئی سروسز ہسپتال میں مریضوں کی زندگیاں داؤ پر لگ گئیں
معاہدوں پر نظر ثانی کیلئے حکومت کی 29 انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز) کے ساتھ بات چیت مکمل ہوگئی ہے اور آئندہ ہفتوں میں مزید آئی پی پیز کے ساتھ بھی معاہدے ہونے کا امکان ہے۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) اور 7 آئی پی پیز کی ٹیرف نظرثانی کی درخواست پر نیپرا میں سماعت ہوئی، آئی پی پیز نے ابنارمل پرافٹ پرنیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) سے تحقیقات کو بند کرنے کی درخواست کی۔ سی پی پی اے نے کہا کہ فیول اور آپریشن اینڈ مینٹیننس کی مد میں آئی پی پیز سے رقم ریکورکرلی گئی، فیول اورآپریشن اینڈ مینٹیننس کی مد میں بچت کو حکومت کے ساتھ شئیرکیاجائے گا۔ نمائندہ نشاط پاور نے نیپرا سے استدعا کی کہ...
پشاور (نیوز ڈیسک) خیبر پختونخوا پولیس کی تنخواہیں دیگر صوبوں کے برابر لانے سے متعلق آئی جی نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو خط لکھ دیا۔ مراسلے میں آئی جی ذوالفقار حمید نے وزیر اعلیٰ سے کے پی کو ہارڈ ایریا قراردینے کا مطالبہ کیا، مراسلہ کے متن میں لکھا گیا کہ کے پی کو بھی ہارڈ ایریا قرار دے کر پولیس کی تنخواہیں بلوچستان پولیس کے برابر کی جائیں، خیبرپختونخوا اور بلوچستان اندرونی اور سرحدی دہشت گردی کے خطرات کا سامنا کر رہے ہیں۔ مراسلہ میں مزید کہا گیا کہ خیبر پختونخوا میں پولیسنگ اتنی ہی مشکل اور چیلنجنگ ہے جتنی بلوچستان میں ہے، بلوچستان کو ہارڈ ایریا قرار دیا گیا ہے، کے پی میں بھی خطرات زیادہ ہیں،...

پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین و سابق وزیر اعظم ذوالفقارعلی بھٹوکی46ویں برسی4اپریل کو منائی جائے گی
مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2025ء)پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین و سابق وزیر اعظم ذوالفقارعلی بھٹوکی46ویں برسی4اپریل کو منائی جائے گی اس سلسلے میں فیصل آباد سمیت ملک بھر میں پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام ذوالفقار علی بھٹو کی روح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی اور اجتماعی فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا جائے گابرسی کے موقع پر ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں سیمینارز،جلسے،جلوس،مذاکرے،مشاعرے اور دیگر تقریبات منعقد ہوں گی جس میں قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو کی جمہوریت اور ملک و قوم کیلئے خدمات پر تفصیل سے روشنی ڈالی جائے گی اخبارات خصوصی ایڈیشن شائع کریں گے جبکہ نجی ٹی وی چینلزسے بھی خصوصی پروگرام نشر کیے جائیں گے جس...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت کے ساتھ تنازع کے باعث امریکا سے نکالے جانے والے جنوبی افریقی سفیر کا اتوار کے روز وطن واپس پہنچنے پر، پرتپاک استقبال کیا گیا۔ نجی اخبار میں شائع فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق واشنگٹن اور پریٹوریا کے درمیان تعلقات اس وقت سے تناؤ کا شکار ہیں، جب ٹرمپ نے جنوبی افریقہ کی سفید فام مخالف زمین کی پالیسی، عالمی عدالت انصاف (آئی سی جے) میں اسرائیل کے خلاف نسل کشی کا مقدمہ کرانے اور خارجہ پالیسی کی دیگر جھڑپوں پر جنوبی افریقہ کو دی جانے والی مالی امداد میں کٹوتی کی ہے۔ واشنگٹن سے نکالے جانے والے سفیر ابراہیم رسول نے کیپ ٹاؤن میں کہا کہ...
میئر کراچی کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ملک ہے تو سب کچھ ہے ورنہ کچھ بھی نہیں، ملک میں سیاسی استحکام بہت ضروری ہے، ہمارے پاس وفاق میں حکومت بنانے کیلئے ووٹ نہیں، پیپلزپارٹی نے کبھی عوامی حقوق پر سمجھوتہ نہیں کیا۔ اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ اقتدار کیلئے ریاست کو نقصان پہنچانے والوں کے ساتھ نہیں بیٹھ سکتے۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی والوں نے پاکستان پر حملہ کیا ہم ان کے ساتھ نہیں بیٹھ سکتے، 9 مئی کرنے والوں نے آج تک مذمت نہیں کی، کیا پی ٹی آئی کے ساتھ جا کر بیٹھ جائیں۔؟ مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ...
صدر مملکت آصف علی زرداری نے مسلح افواج کے 764 جوانوں اور افسران کےلیے فوجی اعزازات کا اعلان کردیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق صدر مملکت نے تینوں مسلح افواج بری، بحری اور فضائیہ کے جوانوں اور افسران کےلیے فوجی اعزازات کا اعلان کیا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ افواج پاکستان کے 764 جوانوں اور افسران کے لیے فوجی اعزازات کا اعلان کیا گیا، ان میں سے 2 جوانوں اور افسران کو ستارہ بسالت دینے کا اعلان کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق 227 کےلیے تمغہ بسالت، 82 جوانوں اور افسران کو امتیازی اسناد، 185 افسران اور جوانوں کےلیے چیف آف آرمی اسٹاف کمانڈیشن کارڈز کا اعلان کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق 23 جوانوں کو...
پی آئی اے کی ملکی اور بیرون ملک پراپرٹیز کے حوالے سے پی آئی اے انتظامیہ بورڈ ارکان کو بریفنگ دے گی۔ اسلام ٹائمز۔ پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اہم اجلاس 24 مارچ کو طلب کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اجلاس پی آئی اے بورڈ جون 2024ء کی شش ماہی آڈٹ رپورٹ کی منظوری دے گا، قومی ائیرلائن کی نجکاری کے نئے مسودے اور اہداف پر بھی غور ہوگا۔ اجلاس میں یورپ کے بعد برطانیہ کے فلائٹ آپریشن کی بحالی کے متعلق بھی جائزہ لیا جائے گا، برطانیہ کے فلائٹ آپریشن کی تیاریوں کا جائزہ لیا جائے گا۔ پی آئی اے کی ملکی اور بیرون ملک پراپرٹیز کے حوالے سے پی آئی اے انتظامیہ بورڈ ارکان کو...
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ گورنر سندھ تاریخ رقم کر سکتے ہیں، ایک طرف وزیراعلیٰ اور دوسری جانب گورنر سندھ فنڈ دے رہا ہو، تو بہت زبردست ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ مصطفیٰ کمال یا وسیم اختر کو جو پیسہ دیا تھا، اس کا حساب مانگ رہے ہیں، گورنر سندھ بڑے بھائی ہیں، ان کے ساتھ ملکر شہر کیلئے کام کرنا چاہتا ہوں۔ مزار قائدؒ پر حاضری کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ قرارداد لاہور کی یاد کے طور پر 23 مارچ کا دن پاکستان کے قیام میں اہم ہے، تحریک پاکستان اور بانیان پاکستان کو آج کے روز خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔...
مقررین نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے پاکستان کی جانب سے سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت کشمیریوں کے لئے بہت اہمیت رکھتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ یوم پاکستان کے موقع پر مظفر آباد میں پاسبان حریت جموں کشمیر کے زیرِاہتمام ایک ریلی نکالی گئی جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے پاکستان اور کشمیر کے جھنڈے لہرا کر شہر کی مرکزی شاہراہ پر مارچ کیا۔ ذرائع کے مطابق ریلی کی قیادت پاسبان حریت کے چیئرمین عزیراحمدغزالی، حریت رہنما عبدالمجید میر، پیپلز پارٹی کے رہنما شوکت جاوید میر، عثمان علی ہاشم، راجہ محمد عارف خان، چوہدری فیروز الدین، عبدالحمید لون، چوہدری محمد اسماعیل، محمد اسحاق شاہین اور دیگر کر رہے تھے۔ ریلی کے شرکاء نے بینرز اٹھا رکھے...
کیویز کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے قومی ٹیم کے 9 کرکٹرز نیوزی لینڈ روانہ ہوگئے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نیوزی لینڈ سے ون ڈے میں نبردآزما ہونے کیلئے قومی اسکواڈ کے 9 کھلاڑی نیوزی لینڈ روانہ ہورہے ہیں۔ نیوزی لینڈ جانیوالے کھلاڑیوں میں کپتان محمدرضوان، بابراعظم، اوپنر عبد اللہ شفیق، امام الحق، طیب طاہر، نسیم شاہ، فہیم اشرف، وسیم جونیئر اور عاکف جاوید شامل ہیں۔ واضح رہے نیوزی لینڈ اور پاکستان کےدرمیان 3 ون ڈے میچز کی سیریز کھیلی جائے گی، جس کا پہلا ون ڈے 29 مارچ کو کھیلا جائے گا۔ دوسری جانب 5 میچز کی ٹی20 سیریز میں سیریز میں نیوزی لینڈ کو 1-2...
اسلام آباد (نیوزڈیسک) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ فتنہ الخوارج اور دہشتگرد تنظیموں کے عزائم ناکام بنا دیں گے۔ یوم پاکستان کے موقع پر ایوان صدر میں منعقدہ مسلح افواج کی پریڈ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت آصف علی زرداری کا قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 23 مارچ کا دن پاکستانی قوم کیلئے بہت اہم ہے، ہم نے بہت سی قربانیاں دے کر آزادی حاصل کی۔ انہوں نے کہا کہ قوم اور افواج مادر وطن کیلئے کبھی کسی قربانی سے پیچھے نہیں ہٹے، ہم نے بیرونی اور اندرونی دہشتگردی کا منہ توڑ مقابلہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت پاکستان کو ہمیشہ میلی آنکھ سے دیکھتا ہے، فتنہ...
اسلام آباد+لاہور ( اپنے سٹاف رپورٹر سے+نیوز رپورٹر) زمین سے محبت کے اظہار کیلئے ’’آرتھ آور‘‘ منایا گیا۔ رات ساڑھے آٹھ سے ساڑھے نو بجے تک ایک گھنٹہ کیلئے اضافی لائٹس اور برقی آلات بند کر دیئے گئے۔ ارتھ آور منانے کا مقصد کرہ ارض کو ماحولیاتی آلودگی سے بچانے کیلئے شعور اجاگر کرنا ہے۔ پارلیمنٹ، ایوان صدر وزیراعظم ہاؤس سمیت اہم سرکاری عمارتوں کی لائٹس بند، صوبائی اسمبلیوں، مینار پاکستان، بادشاہی مسجد، واپڈا ہاؤس، شالیمار باغ، مزار قائد، پشاور میوزیم موہٹہ پیلس، او آئی سی سی عمارت کی لائٹس ایک گھنٹہ بند کر دی گئیں۔ شہباز شریف نے پاکستانیوں کو اتحاد کی دعوت دیتے ہوئے کہا ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ یہ اقدام کر کے اس علامتی اقدام...
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے قوم کو یوم پاکستان کی مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے پیغام میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے زور دیا کہ 23 مارچ کو ہم اپنے ان عظیم رہنماؤں کی بصیرت، قربانیوں اور غیر متزلزل عزم کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے ایک ایسے وطن کے قیام کے لیے انتھک محنت کی جہاں آزادی، انصاف اور مساوات کا بول بالا ہو۔ انہوں نے کہا، "اس تاریخی موقع پر، ہم اپنے شہید رہنماؤں، شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے غیر متزلزل عزم کو سلام پیش کرتے ہیں، ان کی میراث ہمارے لیے مشعلِ راہ ہے اور ہم اپنے بانیانِ پاکستان کے خوابوں کو...
پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈا پور نے پوری پاکستانی قوم خصوصاً صوبے کے عوام کو یوم پاکستان کے موقع پر مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ آج سے 85 سال قبل جنوبی ایشیاءکے مسلمانوں نے ایک آزاد اسلامی ریاست کے قیام کا متفقہ فیصلہ کیا تھا اور اس مقصد کے حصول کیلئے باضابطہ قرارداد منظور کی گئی تھی جس کے سات سال بعد ہی وطن عزیز پاکستان کا قیام عمل میں آیا۔ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ پاکستان کا قیام بلاشبہ برصغیر کے مسلمانوں کی طویل جدوجہد ، انتھک محنت اور عظیم قربانیوں کا ثمر ہے، ہم آج کے دن وطن عزیز کے قیام کیلئے اپنے اسلاف کی شبانہ روز جدوجہد...

ایف بی آر کی ریکوریوں کے حوالے سے مستقل بنیادوں پر مربوط قانونی ڈھانچہ تشکیل دیا جائے،وزیرِ اعظم کی ہدایت
ایف بی آر کی ریکوریوں کے حوالے سے مستقل بنیادوں پر مربوط قانونی ڈھانچہ تشکیل دیا جائے،وزیرِ اعظم کی ہدایت WhatsAppFacebookTwitter 0 22 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے دورہ سعودی عرب سے واپسی کے فوری بعد ایف بی آر کی کارکردگی پر اجلاس کی صدارت کی۔ 34 اعشاریہ 5 ارب روپے کی ریکوری پر متعلقہ وزرا اور افسروں کو سراہا اور مستقل نظام کی تشکیل کیلئے لائحہ عمل طلب کرلیا۔وزیراعظم نے کہا کہ ایف بی آر کے بہترین نتائج ظاہر کرتے ہیں کہ محنت و لگن سچی ہو تو کامیابی ضرور ملتی ہے۔ دہائیوں کی خرابیوں کو مل کر ٹھیک کرنا ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ ایسے افسران و اہلکار جو کسی بھی...
فوٹو: فائل وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی ہدایات پر عوامی خدمات کی آن لائن فراہمی کیلئے ڈیجیٹل پبلک سروسز کیٹلاگ مرتب کی گئی ہے جس میں 26 محکموں کی 106 عوامی خدمات شامل ہیں۔ وزیراعلیٰ نے تمام صوبائی محکموں کو ڈیجیٹل پبلک سروسز کیٹلاگ کےلیے ڈیٹا فراہم کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ نے تمام انتظامی سیکریٹریز کو مراسلہ بھی ارسال کردیا۔وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ کے مراسلے کے مطابق صرف 29 اعشاریہ 55 فیصد عوامی خدمات ڈیجیٹائزڈ ہیں، تمام محکمے ڈیجیٹل کیٹلاگ میں شامل کرنے کےلیے اپنے متعلقہ عوامی خدمات کا ڈیٹا دیں۔مراسلے میں کہا گیا کہ ڈیجیٹل کیٹلاگ سے شہری مختلف حکومتی خدمات اور سہولتیں گھر بیٹھے آن لائن حاصل کرسکیں گے۔
اسلام آباد ٹریفک پولیس نے یوم پاکستان کے موقع پر روٹ پلان تشکیل دیدیا WhatsAppFacebookTwitter 0 22 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)ٹریفک پولیس نے 23 مارچ یوم پاکستان کے موقع پر ہیوی ٹریفک کے لئے روٹ پلان تشکیل دیدیا ہے۔ٹریفک پولیس کے مطابق 23 مارچ یوم پاکستان کو مختلف اوقات میں ٹریفک ڈائیورشن پلان ترتیب دیا گیا ہے، 22 مارچ 2025 دوپہر 12 بجے سے 23 مارچ 2025 سہ پہر 3 بجے تک ہر قسم کی ہیوی ٹریفک کے لئے اسلام آباد میں داخلہ بند ہو گا۔23 مارچ صبح 6 بجے سے دن ایک بجے تک سری نگر ہائی وے سیونتھ ایونیو سے کوڑیانوالہ چوک تک آنے جانے والی ٹریفک کے لئے بند ہو گی بہارہ...
سپریم کورٹ آف پاکستان نے آئندہ ہفتے کے لیے ججز روسٹر جاری کردیا ہے، جس کے مطابق کیسوں کی سماعت کے لیے 4 بینچ تشکیل دیے گئے ہیں۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں تشکیل دیے گئے بینچ میں جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب شامل ہوں گے۔ یہ بھی پڑھیں اینٹی کرپشن ہاٹ لائن کونسی شکایات وصول کرے گی، سپریم کورٹ نے واضح کردیا اس کے علاوہ دوسرے بینچ کی سربراہی جسٹس جمال مندوخیل کریں گے، جن کے ساتھ جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس شہزاد احمد بینچ کا حصہ ہوں گے۔ تیسرے بینچ کی سربراہی جسٹس نعیم اختر افغان کریں گے، جن کے ساتھ جسٹس ابراہیم شامل ہیں، جبکہ چوتھا بینچ جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی...
حکومت دہشتگردی کے خاتمے کیلئے کہیں بھی آپریشن شروع کر سکتی ہے، عرفان صدیقی WhatsAppFacebookTwitter 0 22 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)مسلم لیگ(ن)کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ یہ نہیں ہو سکتا کہ دہشت گرد دندناتے پھریں، انسانی جانوں سے کھیلتے رہیں اور ان کے خلاف کوئی آپریشن ہو نہ موثر کارروائی، اِس وقت کوئی بڑا فوجی آپریشن نہیں ہو رہا لیکن ضرورت پڑی تو حکومت کہیں بھی دہشت گردی کے خاتمے کے لیے آپریشن کر سکتی ہے۔اِن خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن)کے سینیئر رہنما، سینٹ میں پارلیمانی پارٹی لیڈر اور امور خارجہ قائمہ کمیٹی کے سربراہ سینٹر عرفان صدیقی نے ایک نجی ٹیلی ویژن چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے...
مزاحمتی سیکورٹی پلیٹ فارم نے کہا کہ مزاحمتی فورسز نے جمعہ کی صبح فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے دشمن کے ساتھی 48 سالہ ایک غدار کے خلاف سزائے موت سنائی، جس نے ایک انقلابی عدالت کے سامنے دشمن کی خفیہ ایجنسی (شاباک) کے ساتھ اپنے روابط کا اعتراف کیا۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ میں ایک شخص کو اسرائیل کیلئے جاسوسی کرنے پر پھانسی دیدی گئی۔ رپورٹ کے مطابق فلسطینی مزاحمتی سکیورٹی فورسز نے فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے ایک شخص کو قابض اسرائیلی فوج کے ساتھ تعاون کے الزام میں پھانسی دے دی۔ مزاحمتی سیکورٹی پلیٹ فارم نے کہا کہ مزاحمتی فورسز نے جمعہ کی صبح فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے دشمن کے ساتھی 48 سالہ ایک غدار کے خلاف سزائے موت سنائی، جس...
اسلام آباد ٹریفک پولیس کی جانب سے 23 مارچ یومِ پاکستان کے موقع پر ہیوی ٹریفک کے لیے روٹ پلان جاری کیا گیا ہے۔اسلام آباد کی ٹریفک پولیس کے مطابق 23 مارچ بروز اتوار یومِ پاکستان کے موقع پر مختلف اوقات کے لیے ٹریفک ڈائیورشن پلان ترتیب دیا گیا ہے۔ٹریفک پولیس کے مطابق 22 مارچ رات 12 بجے سے23 مارچ سہ پہر 3 بجے تک ہر قسم کی ہیوی ٹریفک کے لیے اسلام آباد میں داخلہ ممنوع ہو گا، 23 مارچ 6 بجےصبح سے دن ایک بجے تک سری نگر ہائی وے سیونتھ ایونیو سے کوڑیانوالہ چوک تک آنے اور جانے والی سڑک ٹریفک کے لیے بند ہو گی۔ عاطف اسلم کی آواز میں 23 مارچ کا خصوصی نغمہ جاریپاک...
پاکستان ریلوے نے عید کے دنوں میں مسافروں کیلئے تمام ٹرینوں کے کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا۔وزارت ریلوے کے مطابق عید کے دنوں میں تمام ایکسپریس، مسافر ٹرینوں اور انٹرسٹی ٹرینوں میں تمام کلاسز کے کرایوں میں 20 فیصد کمی کی جائے گی۔وزارت ریلوے کا بتانا ہےکہ کرایوں میں خصوصی رعایت کا مقصد عید الفطر کی خوشیوں کے موقع پر عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے اور یہ اقدام عید کے موقع پر ملک بھر میں مسافروں کے لیے خوشی کا باعث بنے گا۔وزارت ریلوے نے مزید کہا کہ پاکستان ریلوے عوام کو بہتر سہولیات دینے پر یقین رکھتا ہے۔
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد ٹریفک پولیس نے 23 مارچ یوم پاکستان کے موقع پر ہیوی ٹریفک کے لئے روٹ پلان تشکیل دے دیا ہے۔ ٹریفک پولیس کے مطابق 23 مارچ یوم پاکستان کو مختلف اوقات میں ٹریفک ڈائیورشن پلان ترتیب دیا گیا ہے، 22 مارچ 2025 دوپہر 12 بجے سے 23 مارچ 2025 سہ پہر 3 بجے تک ہر قسم کی ہیوی ٹریفک کے لئے اسلام آباد میں داخلہ بند ہو گا۔ 23 مارچ صبح 6 بجے سے دن ایک بجے تک سری نگر ہائی وے سیونتھ ایونیو سے کوڑیانوالہ چوک تک آنے جانے والی ٹریفک کے لئے بند ہو گی،بہارہ کہو جانے والی ٹریفک سیونتھ ایونیو سے پاک چائینہ روڈ، راول ڈیم چوک، کشمیر چوک، کلب روڈ کا استعمال...
مرکزی جلوس کے روٹ میں 10 ایمبولینس، 3 فائر وہیکلز، 17موٹر بائیک ایمبولینس متعین ہیں۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ عزاداروں کو طبی امداد کی فراہمی کیلئے 25 ایمرجنسی ریسکیو پوسٹیں قائم کی گئی ہیں، کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نبرد آزما ہونے کیلئے ڈیزاسٹر رسپانس فورس بھی تعینات کی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان ریسکیو1122 کے مطابق لاہور میں مختلف مقامات پر ماتمی جلوسوں اور مجالس کو ایمرجنسی کور فراہم کیا جا رہا ہے، لاہور شہر میں 55 ایمبولینسز، 40 ایمرجنسی وہیکلز، 298 ریسکیو موٹر بائیک متعین کی گئی ہیں۔ مرکزی جلوس کے روٹ میں 10 ایمبولینس، 3 فائر وہیکلز، 17موٹر بائیک ایمبولینس متعین ہیں۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ عزاداروں کو طبی امداد کی فراہمی کیلئے...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 مارچ 2025)اقومی اسمبلی کی استحقاق کمیٹی نے پی ٹی آئی سینیٹر اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر پر عملدرآمد نہ کرنے کے ذمہ داروں کیلئے سزاءکی سفارش کر دی،آئی جی جیل خانہ جات چیئرمین سینیٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں،قواعد و ضوابط پر عمل درآمد کیلئے استحقاق کمیٹی کا اجلاس چیئرمین سینیٹرتاج حیدر کی زیر صدارت ہوا،اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ کمیٹی سینیٹر اعجاز چودھری کو خط لکھے گی اور ان سے رضامندی پوچھی جائے گی۔استحقاق کمیٹی کو سپرنٹنڈنٹ کوٹ لکھپت جیل نے بتایا آئی جی جیل خانہ جات کا کہنا ہے کہ سینیٹر اعجاز چودھری کا جیل میں ٹرائل جاری ہے، انہیں راولپنڈی کے ہسپتال منتقل نہیں کرسکتے۔یاد رہے کہ چند...
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی +نوائے وقت رپورٹ) ایلون مسک کی کمپنی سٹار لنک کو این او سی جاری کیے جانے کے بعد پاکستان سیٹلائٹ انٹرنیٹ کی دنیا میں قدم رکھنے کو تیار ہے۔ پاکستان سپیس ایکٹیوٹیز ریگولیٹری بورڈ نے سٹار لنک کو این او سی جاری کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سٹار لنک نے سپیس ریگولیٹری بورڈ کے تمام تقاضے پورے کرلیے ہیں جس کے بعد وزارت داخلہ کی کلیئرنس کے بعد سپیس ریگولیٹری بورڈ نے این او سی جاری کیا ہے اور اب پی ٹی اے آئندہ 2 ہفتوں میں سٹار لنک کو لائسنس جاری کردے گا۔ واضح رہے کہ سٹار لنک پہلے ہی پی ٹی اے میں ٹیکنیکل اور بزنس پلان جمع کروا چکا ہے۔ سٹار لنک نے...

آئی ایم ایف سے جلد خوشخبری ملے گی : سیلاب ‘ بحالی منصونوں کیلئے 10ارب ڈالرکے وعدے ہم ، ہم قابل عمل منصوبے نہ بناسکے : وزیر خزانہ
اسلام آباد (خبر نگار+نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات کی کامیابی میں کوئی بڑی رکاوٹ نہیں‘ جلد خوشخبری ملے گی۔ لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے وزیرخزانہ نے کہا پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلی جیسے چیلنجز کا سامنا ہے۔ گلیشیئرز تیزی سے پگھل رہے ہیں۔ لاہور میں دھند سے معاشی سرگرمیاں متاثر ہوتی ہیں۔ سینیٹر محمد اورنگزیب نے بتایا کہ دو ہفتوں میں موسمیاتی تبدیلیوں کیلئے فنانسنگ پر آئی ایم ایف سے مثبت بات چیت ہوئی ہے۔ سیلابی نقصانات کے بحالی منصوبوں کیلئے 10ارب ڈالرکی امداد کا وعدہ ہوا، ہم قابل عمل منصوبے تیار نہیں کرسکے اور امداد استعمال نہیں کرسکے۔ کلائمنٹ فنانسنگ کیلئے ہمیں قابل عمل منصوبوں کو سامنے لانا ہوگا۔...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ (ن) کے صدر و سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ بلوچستان کے مسائل کا حل صرف اور صرف جمہوری طریقے سے ممکن ہے۔ نواز شریف سے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن میاں محمد رؤف عطا اور صدر بلوچستان ہائیکورٹ بار نے ملاقات کی۔ ملاقات میں میاں رؤف عطا نے نوازشریف سے درخواست کی کہ سیاسی قائدین اور بلوچستان کے رہنماؤں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کریں۔ اعلامیے کے مطابق تمام رہنماؤں کو اکٹھا کرنے سے صوبے کے مسائل کے حل پر قومی اتفاق رائے قائم کیا جاسکے گا۔ میاں رؤف عطا نے کہا کہ بلوچستان میں دہشتگردی کے خاتمے اور امن کی بحالی کیلئے...
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں تیرہ ہزار سے زائد گلیشیئرز ہیں جو زمین کے قطبی علاقوں کے بعد کہیں بھی پائے جانے والے گلیشیئرز کی سب سے بڑی تعداد ہے۔ انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے باعث ماحولیاتی تغیر و تبدل اور بڑھتے ہوئے اوسط درجہ حرارت سے دس ہزار سے زائد گلیشیئرز تیزی سے پگھل رہے ہیں اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف نے گلیشیئرز کے تحفظ کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا ہے جن کی تباہی کے باعث ان سے منسلک حیاتیاتی بقاء کو بھی خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔ گلیشیئرز کے عالمی دن کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ گلیشیئرز کرہ ارض پر زندگی کے فطرتی حسن کو برقرار...
ویب ڈیسک : پاکستان ریلوے کی جانب سے موسم سرما 2024 کے ٹائم ٹیبل کو تاحکم ثانی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے البتہ چند مخصوص ٹرینوں کے اوقات میں رد و بدل کیا گیا ہے۔ جن ٹرینوں کے اوقات میں رد و بدل کیا گیا ہے ان میں خیبر میل پشاور کینٹ سے رات 22:30 کے بجائے 22:00 پر روانہ ہوگی۔ علامہ اقبال ایکسپریس سیالکوٹ سے 07:30 کے بجائے 07:00 پر چلے گی۔ جعفر ایکسپریس پشاور کینٹ سے بھی 07:30 کے بجائے 07:00 پر روانہ ہوگی۔ اس کے علاوہ لاثانی ایکسپریس لاہور سے دوپہر 15:45 کے بجائے 15:30 پر سیالکوٹ سے 06:50 کے بجائے 06:30 پر روانہ ہو گی۔ ’زندگی‘ نے تاجروں کی سہولت کےلیے QR ساؤنڈ باکس...
ایک بیان میں اپوزیشن لیڈر جی بی اسمبلی کا کہنا تھا کہ جدید دنیا کی نسبت اب بھی پاکستان تعلیم کا تعلیمی دورانیہ زیادہ ہے لیکن بنیادی اصلاح کی طرف توجہ نہیں ہے، لوکل چھٹیوں کو ختم کرنے کے مضمرات کا دفاع یکطرفہ حکومت نہیں کرسکتی۔ اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن لیڈر جی بی اسمبلی کاظم میثم نے کہا ہے کہ تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے لوکل چھٹیاں ختم کرنا مضحکہ خیز عمل ہے، تعلیمی معیار کو بہتر کرنا ہے تو ایچ آر اور اے وی ایڈز سمیت دیگر ریسورسز کو بڑھائیں، اہلیت کی بنیاد پر تقرری اور پرفارمنس کی بنیاد پر پرموشن کر کے مراعات دیں اور اساتذہ کو تکریم دیں تو معیار بہتر ہونا ہے۔ ایک بیان میں اپوزیشن لیڈر جی...
اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن )گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمدنے کہا ہے کہ امید ہے آئی ایم ایف کے ساتھ سٹاف لیول کا معاہدہ جلد طے پا جائے گا، عالمی مالیاتی فنڈ کے ساتھ سٹاف لیول معاہدے میں سٹیٹ بینک کی جانب سے کوئی رکاوٹ نہیں ہے، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سٹیٹ بینک کا کہناہے کہ آئی ایم ایف سے معاہدے کیلئے کوئی حتمی تاریخ فراہم نہیں کی جا سکتی۔آئی ایم ایف کے ساتھ ورچوئل بات چیت جاری ہے بہت جلد سٹاف لیول معاہدہ طے پا جائے گا۔عالمی مالیاتی فنڈ کے ساتھ اگر کوئی مسئلہ ہوا تو وہ وفاقی حکومت سے متعلق ہوسکتا ہے۔ وزارتوں اور ڈویژنوں کے ساتھ معاملات کو حتمی شکل دینے میں وقت لگتا...
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2025ء) مصطفی قتل کیس کے ملزم ارمغان کا والد کامران قریشی گرفتاری کے بعد پولیس کیلیے درد سربن گیا، کبھی بیٹے سے ملوانے کیلیے چیخ پکار کرتا رہا تو کبھی پولیس کو للکارتا رہا۔تفصیلات کے مطابق مصطفی قتل کیس کے ملزم ارمغان کا والد کامران گرفتاری کے بعد پولیس کیلیے دردسربن گیا۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ حراست میں اہلکاروں کے ساتھ جارحانہ رویہ اختیارکرلیا اور بیٹے سے ملوانے کیلیے چیخ پکار کر کے تھانہ سر پراٹھا لیا۔(جاری ہے) ملزم ارمغان کا والد پولیس کو متضاد بیان دے کر الجھانے کی کوشش بھی کررہا ہے، اس سے پہلے وکیلوں اور صحافیوں کے ساتھ بھی الجھتا رہا ہے۔بعد ازاں ارمغان کیوالد نے...
صدر آصف علی زرداری نے یومِ پاکستان اور عید الفطر کے پیش نظر پر قیدیوں کی سزاؤں میں 180 روز کی خصوصی چھوٹ دے دی۔ صدر مملکت نے سزاؤں میں کمی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 45 کے تحت دی۔ سزاؤں میں کمی کا اطلاق قتل، جاسوسی اور ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث قیدیوں پر نہیں ہوگا جبکہ زنا، چوری، ڈکیتی، اغواء اور دہشت گردی میں سزا یافتہ مجرموں پر بھی نہیں ہوگا۔ سزا میں کمی کا اطلاق مالی جرائم اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے مجرموں پر بھی نہیں ہوگا۔ سزا میں کمی کا اطلاق غیر ملکی افراد ایکٹ، 1946 اور منشیات کنٹرول (ترمیمی) ایکٹ 2022 ء کے تحت سزا یافتہ افراد پر نہیں ہوگا۔ ایک تہائی قید...
وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک(فائل فوٹو)۔ وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 8 اور 9 اپریل کو جناح کنونشن سینٹر میں ہوگا، فورم میں دنیا بھر سے وزراء، سرمایہ کار اور ماہرینِ معیشت شرکت کریں گے۔ سرکاری اعلامیہ کے مطابق وفاقی وزیر پٹرولیم نے اسلام آباد میں غیر ملکی سفیروں کو پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 پر بریفنگ دیتے ہوئے مزید کہا کہ پاکستان کے معدنی ذخائر، تانبے اور سونے کی کانیں ملکی و غیرملکی سرمایہ کاروں کےلیے مواقع فراہم کرتے ہیں۔انھوں نے کہا فورم میں حالیہ پالیسی اصلاحات اور معدنی وسائل کے شعبے میں ترقی کو اجاگر کیا جائے گا۔ علی پرویز ملک نے کہا کہ فورم میں ماحول دوست توانائی کے منصوبوں کو...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21 مارچ 2025)گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمدنے کہا ہے کہ امید ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ سٹاف لیول کا معاہدہ جلد طے پا جائے گا، عالمی مالیاتی فنڈ کے ساتھ سٹاف لیول معاہدے میں سٹیٹ بینک کی جانب سے کوئی رکاوٹ نہیں ہے، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سٹیٹ بینک کا کہناہے کہ آئی ایم ایف سے معاہدے کیلئے کوئی حتمی تاریخ فراہم نہیں کی جا سکتی۔ آئی ایم ایف کے ساتھ ورچوئل بات چیت جاری ہے بہت جلد اسٹاف لیول معاہدہ طے پا جائے گا۔عالمی مالیاتی فنڈ کے ساتھ اگر کوئی مسئلہ ہوا تو وہ وفاقی حکومت سے متعلق ہوسکتا ہے۔ وزارتوں اور ڈویژنوں کے ساتھ معاملات کو حتمی شکل دینے میں...
پاکستانی سفیر محمد کامران اختر ملک نے آسٹریا کے کوہ پیمائی کے ماہرین، انسٹرکٹرز، سیاحت کے پیشہ ور افراد اور تعلیمی اداروں کے ساتھ رابطوں کو آسان بنانے کے لیے جامعہ بلتستان کے ڈپٹی ڈائریکٹر کو پاکستانی سفارت خانے کے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ اسلام ٹائمز۔ یونیورسٹی آف بلتستان کے ڈپٹی ڈائریکٹر تعلقات عامہ و بیرونی روابط، شمشاد حسین نے ویانا میں پاکستان کے سفیر محمد کامران اختر ملک کے ساتھ ایک نتیجہ خیز ملاقات کی۔ پاکستانی سفارت خانے میں منعقدہ اس ملاقات میں ہیڈ آف چانسری حسن عباس اور سیکنڈ سکریٹری شاہ رخ خان بھی موجود تھے۔ اس موقع پر یونیورسٹی آف بلتستان (UOBS) اور آسٹریا کے تعلیمی و سیاحتی اداروں کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری قائم کرنے...
وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب— فائل فوٹو وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات سے بچنے کے لیے فنڈ کا نظام لائیں گے، موسمیاتی تبدیلی اور آبادی ملک کے لیے بڑے خطرات ہیں۔اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلی جیسے چینلجز کا سامنا ہے، گلیشیئرز تیزی سے پگھل رہے ہیں، لاہور میں دھند سے معاشی سرگرمیاں متاثر ہوتی ہیں۔محمد اورنگزیب نے کہا کہ موسمِ سرما میں کم بارشیں ہونا بڑے خطرے کی طرف اشارہ ہے، 2 ہفتوں میں موسمیاتی تبدیلیوں کے لیے فنانسنگ پر آئی ایم ایف سے مثبت بات چیت ہوئی، سیلابی نقصانات کے بحالی کے منصوبوں کے لیے 10 ارب ڈالرز کی...
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے ہمارے پاس زیادہ وقت نہیں، موسمیاتی تبدیلی کے مسئلہ کو حل نہ کیا تو معیشت کو نقصان ہوگا۔لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلی جیسے چینلجز کا سامنا ہے ، گلیشیئرز تیزی سے پگھل رہے ہیں ، لاہور میں دھند سے معاشی سرگرمیاں متاثر ہوتی ہیں ۔ان کا کہنا تھا موسمیاتی تبدیلی اور آبادی ملک کیلئے بڑے خطرات ہیں ، موسم سرما میں کم بارشیں ہونا بڑے خطرے کی طرف اشارہ ہے، ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات سے بچنے کے لئے فنڈ کا نظام لائیں گے ۔سینیٹر محمد اور نگزیب نے بتایا کہ دو ہفتوں میں موسمیاتی تبدیلیوں کیلئے فنانسنگ پرآئی ایم...