2025-10-23@12:41:13 GMT
تلاش کی گنتی: 91917
«احمد کی»:
(نئی خبر)
وزیر صحت مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ ایم ڈی کیٹ امتحانات پر ہر سال سوال اٹھتے ہیں۔ پی ایم ڈی سی نے پاکستان کی تاریخ میں پہلی دفعہ نصاب کو یکجا کرکے پیپر بنایا ہے۔ پہلی بار بہترین امتحان ہونے جا رہا ہے۔ اگر کوئی پرچہ آؤٹ ہوا تو صوبہ ذمہ دار ہو گا۔ مزید پڑھیں: ایم ڈی کیٹ 2025 کے لیے کتنے لاکھ امیدوار رجسٹرڈ ہوئے؟ ایم ڈی کیٹ سے متعلق پریس کانفرنس میں وزیر صحت مصطفی کمال نے کہا کہ پی ایم ڈی سی سوالات کا بینک بنا دیا گیا ہے ۔ مسائل کو سامنے رکھتے ہوئے یہ اقدام اٹھایاگیا۔ ہر صوبے کو 3، تین سوالنامے دیے گئے ہیں، صوبے کی مرضی ہے کون سا سوالنامہ دے۔ پیپر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستانی کرکٹر اور آل راؤنڈر عامر جمال ایک بڑے صدمے سے دوچار ہوگئے، ان کی نومولود صاحبزادی انتقال کرگئی۔ اس افسوسناک خبر نے نہ صرف کرکٹ برادری بلکہ عام مداحوں کو بھی گہرے دکھ میں مبتلا کردیا۔عامر جمال نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنی ننھی بیٹی کا ہاتھ تھامے ایک کو چھو لینے والی تصویر شیئر کرتے ہوئے اس سانحے کی اطلاع دی۔ تصویر کے ساتھ انہوں نے لکھا، “اللہ کی طرف سے، اللہ کی طرف”۔ اپنی پوسٹ میں انہوں نے جذباتی انداز میں کہا، “میری ننھی شہزادی، میں تمہیں زیادہ دیر تک نہیں سنبھال سکا، ماں اور بابا ہمیشہ تمہیں یاد کریں گے۔کرکٹر نے اپنی مرحوم بیٹی کے لیے دعا کرتے ہوئے...
اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا عدالتی حکم معطل WhatsAppFacebookTwitter 0 22 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد ہائیکورٹ کے ڈویژن بینچ نے سنگل بینچ کے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے متعلق حکم کو معطل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق، جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس راجہ انعام امین منہاس پر مشتمل بینچ نے فیصلہ سناتے ہوئے، سنگل بینچ کے اُس حکم کو معطل کر دیا جس میں 120 روز میں اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کرانے کی ہدایت دی گئی تھی۔ یاد رہے کہ سنگل بینچ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے پراپرٹی ٹیکس کیس میں فیصلہ دیتے ہوئے حکومت کو چار ماہ میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم دیا تھا۔سنگل بینچ نے اپنے فیصلے کے...
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے کہا کہ یہاں مفت میں کوئی لانچ نہیں کراتا، سب استعمال ہوتے ہیں۔ ایک ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہاں ٹیم بغیر گروہ بندی کے بن ہی نہیں سکتی، میں کپتان بنا تو مجھے اس وقت کے چیئرمین پی سی بی جنرل (ر) توقیر ضیا کو منانا پڑا کیوں دوسروں کو ڈرانا تھا، یہاں ہر کوئی استعمال ہوتا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اب بھی تمام کھلاڑی استعمال ہورہے ہیں یہ بعد میں پتا چلے گا، کچھ کھلاڑیوں کو منع بھی کیا تھا کہ پاکستان کی کپتانی مت لیں آپ کو استعمال کیا جارہا ہے، آپ کو ایسے پھینکیں گے جس طرح کل رات...
شکارپور میں ایم ڈبلیو ایم کے رہنماؤں کے ہمراہ علامہ مقصود علی ڈومکی نے مرحوم آغا سراج درانی کی مغفرت اور پسماندگان کیلیے صبر جمیل کی دعا کی۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سندھ کے صوبائی آرگنائزر علامہ مقصود علی ڈومکی نے سابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے انتقال پر ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ایم ڈبلیو ایم ضلع شکارپور کے صدر اصغر علی سیٹھار، نائب صدر دولہا دریا خان جتوئی، تحصیل صدر سید نوید علی شاہ مستنصر، مہدی ابڑو، سعید احمد خروس اور دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔ علامہ مقصود علی ڈومکی نے مرحوم آغا سراج درانی کی مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔...
وفد نے اعلان کیا کہ منہاج یونیورسٹی لاہور کی جانب سے استاد محترم کو ’’اسلامی فلسفہ و علوم‘‘ میں اعزازی ڈاکٹریٹ سے نوازا جائیگا، جو اُن کے علمی و فکری مقام کے شایانِ شان ہے۔ اس اعزازی ڈگری کا اجراء جلد کیا جائیگا۔ اسلام ٹائمز۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کے وفد کی استاد محترم علامہ سید جواد نقوی سے جامعہ العروۃ الوثقیٰ میں ملاقات،، اتحادِ اُمت، علمی خدمات اور اعزازِ فضیلت کے حوالے سے خراجِ تحسین پیش کیا۔ وفد میں ڈاکٹر میر محمد آصف اکبر قادری ناظم اعلیٰ نظام المدارس پاکستان، انجنیئر محمد رفیق نجم نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات تحریک منہاج القرآن، علامہ عین الحق بغدادی ناظم امتحانات نظام المدارس پاکستان، کرنل (ر) خالد جاوید ڈائریکٹر ایچ آر منہاج القرآن اور...
ایندھن کی قلت کا معاملے میں صورت حال سنگین ہوتی جا رہی ہے۔ آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل نے خطرے کی گھنٹی بجادی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ حکومت کے لازمی بینک گارنٹی کے مطالبے پر آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل (او سی اے سی) نے وزارت توانائی، پیٹرولیم ڈویژن کو ہنگامی خط ارسال کردیا، جس میں صورت حال کی سنگینی سے آگاہ کیا گیا ہے۔ او سی اے سی نے اپنے خط میں بتایا ہے کہ اگر بینک گارنٹی کا مسئلہ برقرار رہا تومستقبل میں پیٹرولیم مصنوعات کی امپورٹ نہیں کی جاسکے گی اور امپورٹ نہ ہونے کی صورت میں سپلائی چین کے اثرات کی ذمہ دار انڈسٹری نہیں ہوگی۔ خط میں کہا گیا ہے کہ کئی سال سے حکومتوں کو...
اسلام آباد میں پراپرٹی ٹیکس میں اضافے سے متعلق کیس، سنگل بینچ کا فیصلہ معطل WhatsAppFacebookTwitter 0 22 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس) اسلام آباد میں پراپرٹی ٹیکس میں اضافے اور بعض نئے علاقوں میں پراپرٹی ٹیکس کے نفاذ سے متعلق کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے پراپرٹی ٹیکس میں اضافے سے متعلق میونسپل کارپوریشن اسلام آباد کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دینے کا سنگل بینچ کا فیصلہ معطل کر دیا۔ ہائی کورٹ کے ڈویژن بینچ نے سنگل بینچ کا فیصلہ معطل کیا۔ جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس راجہ انعام امین منہاس نے احکامات جاری کیے۔ واضح رہے کہ سنگل بینچ نے اسلام آباد میں پراپرٹی ٹیکس میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان نیوی نے بحیرہ عرب میں ایک بڑی کارروائی کے دوران اربوں روپے مالیت کی منشیات قبضے میں لے کر نہ صرف اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا بلکہ عالمی سطح پر بھی پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کیا۔ پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق یہ کارروائی سعودی قیادت میں قائم مشترکہ ٹاسک فورس 150 کے تعاون سے انجام دی گئی۔ اس مشن میں پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس یرموک نے مرکزی کردار ادا کیاـامریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے کامیاب آپریشن پر پاکستان نیوی کی اعلیٰ کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ کارروائی بین الاقوامی سطح پر منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف تعاون کی ایک مثالی مثال ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ...
( ویب ڈیسک )وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی درخواست پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے بلوچستان کو فوری بلٹ پروف گاڑیاں دینے کا اعلان کر دیا۔ ایکس پر وزیراعلی بلوچستان کی ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ بُلٹ پروف گاڑیاں فوراً بلوچستان بھیج دی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کو بلٹ پروف گاڑیاں ملنے پر انسدادِ دہشت گردی کی کوششوں کو تقویت ملے۔ بالی ووڈ کے مشہور ترین مزاحیہ اداکار انتقال کر گئے اس سے قبل وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی جانب سے انکار کے بعد سرفراز بگٹی نے وفاق سے بلٹ پروف گاڑیاں فراہم کرنے کی درخواست کر دی۔ ایکس سے جاری بیان میں انہوں نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو...
پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عامر جمال نے اپنی نومولود بیٹی کے انتقال کی افسوسناک خبر سوشل میڈیا پر شیئر کی، جس سے کرکٹ حلقے اور مداح گہرے غم میں مبتلا ہوگئے۔ عامر جمال نے اپنے آفیشل ’ایکس‘ اکاؤنٹ پر ایک تصویر پوسٹ کی، جس میں وہ اپنی بیٹی کا ننھا ہاتھ تھامے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔ اس کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ ’اللہ کی طرف سے آئی اور اللہ کی طرف لوٹ گئی‘۔ انہوں نے جذباتی پوسٹ میں لکھا کہ میں تمہیں زیادہ دیر نہ تھام سکا میری چھوٹی پری۔ بابا اور ماما تمہیں ہمیشہ یاد کریں گے۔ اللہ تمہیں جنت کے اعلیٰ درجات عطا فرمائے۔ “From Allah , to Allah”I couldn’t hold you longer my lil...
اسلام آباد(نیوز رپورٹر)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کے اجلاس میں حکومتی اراکین نے وفاقی وزیر برائے آئی ٹی شزا فاطمہ پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت آئی ٹی کے میدان میں ترقی کے دعوے تو کرتی ہے، مگر عوام کو بنیادی سہولتیں تک میسر نہیں۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کا اجلاس چیئرمین امین الحق کی زیر صدارت وزارت آئی ٹی میں ہوا، جس میں حکومتی اراکین نے ملک بھر میں موبائل سگنلز اور انٹرنیٹ سروسز کی ناقص کارکردگی پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔ اجلاس کے دوران حکومتی رکن ذوالفقار بھٹی نے وفاقی وزیر برائے آئی ٹی شزا فاطمہ پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ...
خیبر پختونخوا کے نو منتخب وزیرِاعلیٰ سہیل آفریدی نے عمران خان سے ملاقات نہ ہونے کے باعث تاحال کابینہ تشکیل نہیں دی، تاہم انہوں نے کابینہ کے لیے ناموں کو حتمی شکل دے دی ہے جو پہلے مرحلے میں حلف اٹھائیں گے۔ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے ذرائع کے مطابق پارٹی بانی عمران خان نے نئے وزیرِاعلیٰ سہیل آفریدی کو کابینہ بنانے کا مکمل اختیار دیا ہے، ساتھ ہی چند ناموں کو شامل کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق سہیل آفریدی نے کابینہ کے لیے نام فائنل کر لیے ہیں اور وہ عمران خان سے ملاقات کے بعد ان سے باقاعدہ منظوری لیں گے۔ اس کے ساتھ وہ کچھ غیر منتخب ناموں پر پارٹی کے...
وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے وفاقی وزیر داخلہ سے درخواست کی ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت بلٹ پروف گاڑیاں لینے سے انکاری ہے تو یہ بلوچستان کو منتقل کی جائیں۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت بلوچستان نے وفاق سے خیبر پختونخوا کی بلٹ پروف گاڑیاں مانگ لیں۔ ڈی جی پی آر بلوچستان کے مطابق وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے وفاقی وزیر داخلہ سے درخواست کی ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت بلٹ پروف گاڑیاں لینے سے انکاری ہے تو یہ بلوچستان کو منتقل کی جائیں۔ ان کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا کی طرح بلوچستان بھی دہشت گردی سے متاثر ہے۔ بلوچستان کو دہشت گردی کے خلاف موثر اقدامات کے لیے اضافی حفاظتی سازوسامان درکار ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ عوامی تحفظ حکومت بلوچستان...
اسلام ٹائمز: یاد رکھیئے کہ ایران سمیت کسی بھی ملک یا حکومت کی پالیسیوں پر تنقید کی جا سکتی ہے، لیکن کسی کی بیٹی کی نجی شادی، وہ بھی خواتین کی مخصوص تقریب، کو سیاسی طنز یا پروپیگنڈا بنانا غیر اخلاقی اور غیر پیشہ ورانہ عمل ہے۔ یہ معاملہ دوغلی پالیسی سے زیادہ اخلاقی دوغلے پن کی نشاندہی کرتا ہے اور یہی بات سب سے زیادہ خطرناک ہے۔ خلاصہ یہ ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کا ہتھیار بننے والے لکھاری اور میڈیا چینلز کو چاہیئے کہ حقیقت کے تمام پہلوئوں کو اجاگر کریں اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا حق ادا کریں، نہ کہ امریکی و اسرائیلی نمک خواری کا۔ تحریر: ڈاکٹر صابر ابو مریم سیکرٹری جنرل فلسطین فائونڈیشن پاکستان ...
نئی دیلی (ویب ڈیسک )بھارت نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں اپنا سفارتخانہ دوبارہ فعال کر دیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کابل میں اپنے مشن کے سربراہ کو چارج ڈی افیئرز (charge d’ affair ) مقرر کرے گا ، پھر سفیر تعینات کریگا جبکہ طالبان حکومت نومبر تک اپنے دو سفارتکار نئی دہلی بھیجے گی۔ بھارت نے اگست 2021ء میں طالبان کے کابل پر قبضے کے بعد سفارتخانہ بند کر دیا تھا تاہم جون 2022ء میں سکیورٹی یقین دہانیوں کے بعد کابل میں ایک تکنیکی مشن فعال کیا تھا۔بھارتی وزارتِ خارجہ نے وضاحت کی کہ سفارتخانہ افغانستان کی جامع ترقی، انسانی ہمدردی کی امداد اور استعداد کار بڑھانے کے منصوبوں میں بھارت کے کردار کو مزید فروغ دے گا،...
گلوکارہ حمیرا ارشد نے پاکستان کے سپر اسٹار اور گلوکار فوان خان کو پاکستان آئیڈل کے جج بننے پر تنقید کا نشانہ بنا دیا۔ حمیرا ارشد نے ایک پروگرام میں گفتگو کے دوران بغیر نام لیے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس شو (پاکستان آئیڈل) میں ایسے جج بنائے گئے ہیں جن کا موسیقی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ گلوکارہ کا کہنا تھا کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب ایسے لوگ جج بنے ہوں، انہوں نے کہا کہ میں سمجھتی ہوں کہ اسپانسرز ایسا چاہتے ہوں گے مگر لوگوں کو اپنی حدود کمی کو مدنظر رکھتے ہوئے آفرز لینی چاہیے۔ گلوکارہ حمیرا ارشد کا کہنا تھا کہ ہاں وہ بطور سلیبرٹی تو بیٹھ سکتے ہیں مگر جج بننا...
پاکستان نیوی نے منشیات کے خلاف شاندار آپریشن کرتے ہوئے 972 ملین امریکی ڈالرز مالیت کی منشیات ضبط کرلی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس یارموک نے سعودی قیادت میں قائم کومبائنڈ ٹاسک فورس 150 (CTF-150) کے تحت شمالی بحیرہ عرب میں ایک کامیاب انسدادِ منشیات آپریشن کیا، آپریشن کے نتیجے میں تقریباً 972 ملین امریکی ڈالر مالیت کی منشیات ضبط کی گئیں۔ ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ یہ کامیابی پاکستان نیوی کے علاقائی سمندری سلامتی، عالمی امن اور سمندروں میں غیر قانونی اسمگلنگ کے خلاف اجتماعی جدوجہد کے عزم کی واضح مثال ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ پی این ایس یارموک نے...
راولپنڈی ٹیسٹ کے تیسرے دن جنوبی افریقہ نے پاکستان کے خلاف پہلی اننگز میں 404 رنز بنا کر 71 رنز کی برتری حاصل کر لی۔ پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے اسپنر آصف آفریدی نے 34.3 اوورز میں 79 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کیں، تاہم ان کی شاندار بولنگ پاکستان کو برتری دلانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔ مزید پڑھیں: آصف آفریدی پاکستان کے دوسرے سب سے عمر رسیدہ ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے کھلاڑی بن گئے پاکستان نے پہلی اننگز میں 333 رنز بنائے تھے، جس میں شان مسعود 87، سعود شکیل 66، اور عبداللہ شفیق 57 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جبکہ جنوبی افریقہ کے کیشو مہاراج نے 7 وکٹیں 102 رنز کے عوض حاصل کر...
محسن نقوی— فائل فوٹو وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا سے واپس کی گئیں بلٹ پروف گاڑیاں بلوچستان کو دینے کا اعلان کردیا۔سوشل میڈیا پر وزیراعلیٰ بلوچستان کے پیغام کے جواب میں وفاقی وزیر داخلہ نے یہ اعلان کیا ہے۔وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے بلٹ پروف گاڑیاں بلوچستان کو دینے کی درخواست کی تھی۔ کےپی حکومت کا بلٹ پروف گاڑیاں لینے سے انکار، وفاقی حکومت کا مؤقف سامنے آ گیاخیبر پختون خوا حکومت کے پولیس کے لیے وفاقی حکومت کی جانب سے دی گئی 3 بلٹ پروف گاڑیاں نہ لینے کے معاملے پر وفاقی حکومت نے اپنا مؤقف دیا ہے۔ واضح رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نےچند روز قبل کے پی پولیس کو 3 بلٹ پروف...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کر دیا گیا۔ نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق سپریم جوڈیشل کونسل میں محمد حسن معاویہ کی جانب سے علی چنگیز سندھو ایڈووکیٹ کی جانب سے ریفرنس دائر کیا گیا ہے۔ ریفرنس میں جسٹس اعجاز اسحاق کو عدالتی کارروائی سے روکنے اور نوکری سے برخاست کرنے کی استدعا کی گئی ہے، کہا گیا کہ جج کی طرف سے بلاسفیمی پٹیشنز میں متعصبانہ رویہ اپنایا گیا۔ ریفرنس کے مطابق سپیشل برانچ اور دیگر اداروں کی طرف سے جمع کروائی گئی رپورٹ کو عدالتی ریکارڈ کا حصہ نہیں بنایا گیا ہے، قانونی کارروائی سے روکنے کے لئے دائر درخواست پر ملتوی شدہ سماعت...
جو حضرات پاکستان کے اسٹریٹیجک ڈیپتھ کے تصور کو تنقید کا نشانہ بناتے تھے کیا انہیں افغانستان میں بھارت کے اسٹریٹیجک ڈیپتھ کا آزار دکھائی دے رہا ہے؟ بھارت افغان تعلقات کی بنیاد کیا ہے؟ اس کا سادہ سا جواب ہے: پاکستان دشمنی۔ بھارت صرف یہ چاہتا ہے پاکستان کو بیچ میں سینڈ وچ بنا لیا جائے۔ ایک طرف مشرق میں بھارت ہو اور دوسری جانب مغرب میں افغانستان میں ایک پاکستان مخالف حکومت ہو اور پاکستان کو دونوں اطراف سے انگیج کر لیا جائے۔ یہ بھی پڑھیں: ’عمران خان ہی ریاست ہیں‘ بھارت کا یہ کھیل پہلے دن سے جاری ہے تقسیم ہندوستان کے وقت صوبہ سرحد نے بھارت کی بجائے پاکستان میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا تو کانگریس...
دبئی(ویب ڈیسک)گزشتہ سال رضوان نے بھارتی حریفوں کیخلاف 3 ناک آؤٹ فتوحات حاصل کی تھیں، اور وہ پاکستان کے ابھرتے ہوئے مکسڈ مارشل آرٹس کا ’روشن ستارہ‘ ہیں۔کل جمعرات کے روز تمام نگاہیں ناقابلِ شکست پاکستانی فائٹر رضوان علی ’دی حیدر‘ پر مرکوز ہوں گی، جب وہ دبئی کے ایجنڈا ایرینا میں ہونے والے رشین بیسڈ ایبسلوٹ چیمپئن شپ اخمت (اے سی اے) کے ابتدائی کارڈ میں ایک نہایت پُرجوش لائٹ ویٹ مقابلے میں بھارت کے رانا رودر پرتاپ سنگھ کے خلاف ’پنجرے‘ میں قدم رکھیں گے۔رضوان، جو 10 صفر کے شاندار ریکارڈ کے حامل ہیں، اگست میں مصر کے ادھم محمد کے خلاف اپنے پچھلے سخت مقابلے کے بعد دوبارہ اپنی برتری ثابت کرنے کے خواہاں ہیں۔گزشتہ سال رضوان...
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سازش یہ تھی کہ سندھ میں سرمایہ کاری کرنے والی صنعتوں کا انخلا کرایا جائے، کچھ لوگ سازش کا شکار ہوئے یہاں سے گئے، ٹیکس پیئر ملک کا اثاثہ آنکھوں پر بٹھاکر مسائل حل کریں گے۔ کاٹی میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بزنس کمیونٹی کو جتنی سہولیات دیں گے اتنی ہی صنعتکاری ممکن ہوگی، صنعت کے ساتھ روزگار بڑھے گا، معیشت کا پہیہ چلے گا، حالات بہتر ہوں گے، اگر زراعت کو ہم نے آخری ترجیح رکھنا ہے تو ملک کا پہیہ نہیں چلے گا۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کی شرط پر گندم کی امدادی قیمت نہ دی، کسان کو اگر سبسڈی نہیں دیں...
وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے اعلان کیا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت کی طرف سے واپس کی جانے والی بلٹ پروف گاڑیاں فوری طور پر بلوچستان بھیج دی جائیں گی تاکہ وہاں انسدادِ دہشتگردی کی کارکردگی کو مضبوط بنایا جا سکے۔ یہ اعلان وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی درخواست کے جواب میں کیا گیا۔ محسن نقوی نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ’ایکس‘ (سابقہ ٹوئٹر) پر لکھا: ’وزیراعلیٰ صاحب، کام مکمل ہو گیا۔ یہ بلٹ پروف گاڑیاں انسدادِ دہشتگردی کی کارکردگی بڑھانے کے لیے فوری طور پر بلوچستان بھیج دی جائیں گی۔ آپ کے نوٹس لانے کا شکریہ۔‘ یہ اعلان اس تناظر میں آیا ہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے وفاقی وزیر داخلہ سے اپیل کی...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا سے واپس کی گئیں بلٹ پروف گاڑیاں بلوچستان کو دینے کا اعلان کردیا۔ روزنامہ جنگ کے مطابق سوشل میڈیا پر وزیراعلیٰ بلوچستان کے پیغام کے جواب میں وفاقی وزیر داخلہ نے یہ اعلان کیا ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے بلٹ پروف گاڑیاں بلوچستان کو دینے کی درخواست کی تھی۔ واضح رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نےچند روز قبل کے پی پولیس کو 3 بلٹ پروف گاڑیاں دی تھیں۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے وفاقی وزیر داخلہ کی جانب سے پولیس کو دی گئیں بلٹ پروف گاڑیاں واپس کرنے کی ہدایت کردی تھی۔ آل راؤنڈر عامر جمال کی ننھی شہزادی انتقال کرگئی مزید :
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">قومی کرکٹر آصف آفریدی نے اپنے ڈیبیو میچ میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے ایک تاریخی سنگِ میل عبور کرلیا۔ راولپنڈی میں جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ میں پہلی بار قومی ٹیم کی نمائندگی کرنے والے بائیں ہاتھ کے اسپنر نے اپنے پہلے ہی میچ میں پانچ وکٹیں حاصل کرکے ایک منفرد ریکارڈ اپنے نام کیا۔آصف آفریدی نے نہ صرف ڈیبیو پر شاندار بولنگ کی بلکہ 92 سال پرانا ریکارڈ بھی توڑ دیا جو اب تک انگلینڈ کے بولر چارلس میریٹ کے نام تھا۔ چارلس میریٹ نے 1933 میں اپنی پہلی ٹیسٹ اننگز میں 37 سال اور 332 دن کی عمر میں پانچ وکٹیں حاصل کی تھیں۔ تاہم آصف آفریدی نے انہیں پیچھے چھوڑتے ہوئے...
پاکستان کے اسپنر نعمان علی نے آئی سی سی مینز ٹیسٹ بولنگ رینکنگ میں اپنے کیریئر کی بہترین دوسری پوزیشن حاصل کرلی ہے۔ لاہور میں جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں شاندار کارکردگی کے باعث پاکستان کو کامیابی دلانے میں نمایاں کردار ادا کرنے پر انہیں یہ اعزاز حاصل ہوا۔ لیفٹ آرم اسپنر نعمان علی نے میچ میں 6 وکٹیں 112 رنز کے عوض اور 4 وکٹیں 79 رنز کے عوض حاصل کیں۔ ان شاندار کارکردگیوں کی بدولت وہ 4 درجے ترقی پا کر دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں اور اس وقت بھارت کے جسپریت بمراہ سے صرف 29 ریٹنگ پوائنٹس پیچھے ہیں۔ مزید پڑھیں:اسپنر نعمان علی کا نیا ریکارڈ، ’یہ کسی اور ملک میں ہوتے تو...
احتشام کیانی :اسلام آباد میں پراپرٹی ٹیکس میں اضافے اور بعض نئے علاقوں میں پراپرٹی ٹیکس کے نفاذ سے متعلق کیس میں اہم پیش رفت سامنے آگئی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے ڈویژن بنچ نے جسٹس محسن اختر کیانی کامیونسپل کارپوریشن اسلام آباد کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دینے کا سنگل بنچ کا فیصلہ معطل کر دیا،جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس راجہ انعام امین منہاس نے احکامات جاری کیے۔سنگل بنچ نے اسلام آباد میں پراپرٹی ٹیکس میں اضافے کا ایم سی آئی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا تھا۔ بالی ووڈ کے مشہور ترین مزاحیہ اداکار انتقال کر گئے میٹرو پولیٹن کارپوریشن اسلام آباد نے سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف انٹراکورٹ اپیل دائر کی تھی۔
چیئرمین سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری سے ملاقات کے دوران وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان ترقی کے لیے ٹیک آف کرچکا، ان حالات میں سب کو مثبت کردار ادا کرنا چاہیئے، قانون کے دائرہ میں ہر کسی کو احتجاج کا حق ہے، آج پاکستان کے لیے سب کو یکجان ہونا ہوگا۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ مدارس یا مساجد کی بندش سے متعلق پراپیگنڈہ کیا جارہا ہے، کسی بھی مدرسے یا مسجد کو بند نہیں کیا جائے گا۔ کراچی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری سے ملاقات کی۔ اس موقع پر سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن اور صوبائی وزیر سید ناصر...
قیصر کھوکھر:سرکاری ملازمین کورواں ماہ کی تنخواہ 31اکتوبرکوملےگی. محکمہ خزانہ پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا.
پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس یرموک نے سعودی عرب کی قیادت میں قائم کمبائنڈ میری ٹائم فورسز (CMF) کے تحت کام کرنے والی کمبائنڈ ٹاسک فورس 150 (CTF-150) کے پلیٹ فارم سے شمالی بحیرۂ عرب میں انسدادِ منشیات کی ایک بڑی کارروائی کامیابی سے انجام دی، جس کے دوران قریباً 262 ارب پاکستانی روپے (972 ملین امریکی ڈالر) مالیت کی منشیات ضبط کی گئیں۔ مزید پڑھیں: پاک بحریہ نے بحیرہ عرب میں قریباً ایک ارب ڈالر مالیت کی منشیات ضبط کرلیں ترجمان پاک بحریہ کے مطابق شاندار کامیابی علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی، عالمی امن، اور سمندری اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے پاک بحریہ کے غیر متزلزل عزم کی عکاسی کرتی ہے۔ چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف...
اسلام آباد: حکومت کی جانب سے زرعی اور صنعتی صارفین کے لیے طویل مدتی پیکیج تیار کیا گیا ہے، جس کے تحت بجلی کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت زرعی اور صنعتی صارفین کے لیے طویل مدتی ریلیف پیکیج کی تیاری کررہی ہے، جس کے تحت بجلی کی قیمتوں میں 3 سال کے لیے 14 روپے فی یونٹ تک کی کمی کا امکان ہے۔ زرعی اور صنعتی صارفین کے لیے بجلی کی قیمت 23 روپے 50 پیسے فی یونٹ تک مقرر کیے جانے کی توقع ہے۔ اس سلسلے میں ذرائع کا کہنا ہے کہ پاور ڈویژن نے زرعی اور صنعتی صارفین کے لیے 3 سالہ ریلیف پیکیج تیار کر لیا ہے۔ ذرائع...
راولپنڈی احتساب کی خصوصی عدالت میں تخت پڑی اراضی کیس کی سماعت ہوئی، مرکزی صدر پی ٹی آئی و سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی احتساب کی خصوصی عدالت میں پیش ہوئے۔ سماعت احتساب کی خصوصی عدالت کے جج علی اعجاز نے سماعت کی، چودھری پرویزالٰہی کی جانب سے سردار عبدالرازق، عامر سعید راں اور سردار شہباز پیش ہوئے۔ راولپنڈی احتساب کی خصوصی عدالت نے چوہدری پرویزالٰہی کی مقدمے میں حاضری سے مستقل استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی۔ وکیل سردار عبدالرازق نے کہا کہ عدالت نے چوہدری پرویزالٰہی کو حاضری سے مستقل استثنیٰ دے دیا ہے، عدالت نے مقدمے کی سماعت 12 نومبر تک ملتوی کر دی۔
مقررین نے اپنے خطابات میں کہا کہ ڈاکٹر ہلال نقوی کا نصف صدی پر محیط علمی و ادبی سفر اردو ادب کے لیے ایک قیمتی سرمایہ ہے، ان کی تحریریں، تنقیدی بصیرت اور تحقیقی کام نے نہ صرف ادبی دنیا کو متاثر کیا بلکہ نئی نسل کے لیے راہیں بھی متعین کیں۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو ڈاکٹر ہلال نقوی کی پچاس سالہ ادبی خدمات، امجمن سادات امروہہ کے تحت جشن زریں کی تقریب ڈاکٹر ہلال نقوی کی پچاس سالہ ادبی خدمات، امجمن سادات امروہہ کے تحت جشن زریں کی تقریب ڈاکٹر ہلال نقوی کی پچاس سالہ ادبی خدمات، امجمن سادات امروہہ کے تحت جشن زریں کی تقریب ڈاکٹر ہلال نقوی کی پچاس سالہ...
کراچی (ویب ڈیسک )پاکستان نیوی نے بحیرہ عرب میں اربوں روپے مالیت کی منشیات پکڑ کر دنیا بھر میں اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا۔کمبائنڈ میری ٹائم فورس کے مطابق دو کشتیوں سے برآمد منشیات کی قیمت97 کروڑ 20 لاکھ ڈالر سے زائد بتائی گئی ہے۔کمبائنڈ میری ٹائم فورس نے کہا کہ دونوں کشتیوں سے بڑی مقدار میں آئس اور کوکین برآمد ہوئی ہے، یہ دونوں کارروائیاں کامیاب ترین انسداد منشیات کارروائیوں میں سے ہیں۔امریکی سینٹرل کمانڈ نے کامیاب آپریشن پر پاک بحریہ کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ ایک بیان میں سینٹ کام نے کہا کہ کارروائی سعودی قیادت میں قائم مشترکہ ٹاسک فورس 150 سے منسلک پی این ایس یرموک نے کی۔سینٹ کام نے...
اسلام ٹائمز: کسی بھی سماج میں اگر ہم کسی حکومت یا پالیسی پر تنقید کرتے ہیں، تو اس کے لیے اخلاقی حدود کا احترام لازمی ہے۔ جنگ ہو، سیاست ہو یا میڈیا کی کشمکش، کسی کی نجی زندگی کو ہتھیار بنانا ایک خطرناک رویہ ہے۔ جو لوگ آزادیِ اظہار یا خواتین کے حقوق کے نام پر کسی عورت کی نجی تقریب کی ویڈیو عام کرتے ہیں، وہ دراصل انہی اقدار کو مجروح کر رہے ہیں جن کا وہ دفاع کرتے ہیں۔ تحریر: ایس این سبزواری ایران میں علی شمخانی کی بیٹی کی شادی کی ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد جس انداز سے عالمی اور علاقائی میڈیا نے شور برپا کیا، اس نے دو الگ نوعیت کے...
ویب ڈیسک: الیکشن کمیشن نے این اے 128 کے حوالے سے انتخابی ریکارڈ کی نقول مانگنے کے کیس میں فیصلہ محفوظ کرلیا۔ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 128 لاہور کے حوالے سے کیس کی سماعت الیکشن کمیشن میں ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں 3 رکنی کمیشن نے کی، جس میں حکام نے بتایا کہ درخواست گزار نے انتخابی ریکارڈ کی نقول مانگی تھیں۔ بالی ووڈ کے مشہور ترین مزاحیہ اداکار انتقال کر گئے الیکشن کمیشن حکام کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ درخواست پر قانون کے مطابق فیصلہ کریں۔ متعلقہ ریکارڈ پہلے ہی الیکشن ٹریبونل میں جمع کرایا جا چکا ہے۔ رول 133 کی شق 5 کے تحت صرف امیدوار ہی ریکارڈ...
پشاور: محکمہ سوشل ویلفیئر خیبرپختونخوا میں اندھیر نگری چوپٹ راج، اسپیشل ایجوکیشن کمپلیکس حیات آباد پشاور میں لاکھوں روپے کی کرپشن سامنے آگئی۔ محکمہ اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا کی ہدایت پر سوشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ نے انکوائری مکمل کرلی جس کی رپورٹ سامنے آگئی ہے۔ انکوائری رپورٹ میں کئی سالوں سے کینٹین اور فوٹواسٹیٹ کی مد میں خصوصی طلباء سے ہزاروں روپے وصولی کا انکشاف ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق امتحان ڈیوٹی لگانے کے لئے ڈپارٹمنٹ کے لوئر اسٹاف کو ہائی اسکیل ظاہر کیا جاتا ہے۔ انکوائری رپورٹ میں سفارش کی گئی کہ نگراں صوبائی وزیر کے عطیات کو ضائع کرنے پر سخت کارروائی کی جائے، انکوائری کمیٹی نے محکمہ سوشل ویلفیئر کا جامع انٹرنل آڈٹ کرانے کی بھی تجویز دی ہے۔ انکوائری رپورٹ میں...
وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان سے نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی ) کے چیئرمین کی قیادت میں ایک وفد نے ملاقات کی۔ وزارت صنعت و پیداوار کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں صنعتی و روزمرہ استعمال کے لیے توانائی کے مؤثر ماڈلز اور پائیدار توانائی کے طریقوں پر بریفنگ دی گئی۔ چیئرمین این ٹی ڈی سی نے بتایا کہ عمارتوں میں انسولیشن کے استعمال سے توانائی کی خاطر خواہ بچت ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسولیشن کے ذریعے عمارتوں کا درجہ حرارت مطلوبہ سطح پر برقرار رکھا جا سکتا ہے جس سے توانائی کی کھپت میں نمایاں کمی آتی ہے۔ چیئرمین کے مطابق اسی مقصد...
ضلع نوشکی کے علاقے غریب آباد میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق حملے کا نشانہ بننے والے اہلکار معمول کی گشت پر تھے، شہید پولیس اہلکاروں کی شناخت رزاق اور عبداللہ کے ناموں سے ہوئی۔ جاں بحق اہلکاروں کی لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے جبکہ نامعلوم مسلح افراد کی تلاش بھی جاری ہے۔
وفاقی دارالحکومت میں بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کی بس کو حادثہ پیش آیا جس کے باعث ٹریفک کا نظام متاثر ہوا، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی کی بس اچانک بریک فیل ہونے کے باعث قابو سے باہر ہو گئی اور گرین بیلٹ پر چڑھ گئی۔ حادثے کے دوران بس کے پیچھے آنے والی متعدد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، جس سے کئی گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ یہ بھی پڑھیں: جام شورو: مسافر بس کو المناک حادثہ، 16 جاں بحق، 30 زخمی ذرائع کے مطابق ڈرائیور بس روکنے کی کوشش کر رہا تھا لیکن روٹ لگنے کے باعث بس قابو میں نہ آ سکی اور حادثہ پیش آیا۔ واقعے کے فوراً بعد متعلقہ حکام...
ویب ڈیسک: انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے ایک بار پھر عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ان کے ضمانتی مچلکے ضبط کرنے کا حکم دیدیا۔ علیمہ خان سمیت 11 ملزمان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے کی۔ علیمہ خان ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے باوجود عدالت پیش نہیں ہوئیں جبکہ مقدمے میں نامزد دیگر 10 ملزمان عدالت پیش ہوئے۔ بالی ووڈ کے مشہور ترین مزاحیہ اداکار انتقال کر گئے عدالت نے علیمہ خان کی غیر حاضری پر ان کے ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11ویں ایڈیشن کے لیے ایک بڑا فیصلہ سامنے آیا ہے، جس کے تحت لیگ میں دو نئی ٹیموں کو شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے یہ پیش رفت پی ایس ایل کے شائقین اور فرنچائز مالکان کی جانب سے مسلسل بڑھتے ہوئے مطالبے کے بعد سامنے آئی ہے۔ذرائع کے مطابق، پی ایس ایل میں ٹیموں کی تعداد بڑھانے کے لیے اوپن بڈنگ سسٹم متعارف کرانے کی تجویز زیر غور ہے۔ اس نظام کے تحت نئی ٹیموں کی ملکیت کے حقوق کھلی بولی کے ذریعے فروخت کیے جائیں گے تاکہ شفاف انداز میں ٹیموں کی قیمتوں کا تعین ہوسکے۔پی سی بی...
سندھ ہائیکورٹ نے لیاقت آباد میں رینجرز اہلکاروں پر قاتلانہ حملے کے 27 سال پرانے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم عبید عرف کے ٹو کی عمر قید کی سزا کالعدم قرار دے دی۔ عدالت نے ملزم کی اپیل منظور کرتے ہوئے فیصلہ دیا کہ مقدمے میں دی گئی سزا برقرار نہیں رکھی جا سکتی۔ ایم کیوایم مرکز سے گرفتار تمام ملزمان جیل سے رہا ملزم کے وکیل راج علی واحد کے مطابق، اس مقدمے میں پہلے بھی 2 بار ٹرائل ہو چکا ہے، جن میں سے ایک فوجی عدالت میں مکمل ہوا تھا۔انہوں نے عدالت کو بتایا کہ ایم کیوایم مرکز 90 سے گرفتار ہونے والے تمام دیگر ملزمان کو جیل سے رہا کیا جا چکا ہے، صرف عبید...
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں بڑی نوعیت کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 85ڈالر کی بڑی کمی سے 4ہزار 150ڈالر کی سطح پر آگئی۔ عالمی مارکیٹ میں کمی کے باعث ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت بھی 7ہزار 538روپے کی کمی سے 4لاکھ 37ہزار 362روپے کی سطح پر آگئی۔ اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت 6ہزار 463روپے گھٹ کر 3لاکھ 43ہزار 732روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔ اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 15قروپے کی کمی سے 5ہزار 110روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 129روپے کی کمی سے 4ہزار 381روپے کی سطح پر آگئی۔
وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ بریسٹ کینسر کے خلاف جنگ آگاہی اور بروقت تشخیص سے جیتی جا سکتی ہے۔ اسلام آباد میں بریسٹ کینسر ویک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر صحت نے کہا کہ پمز اسپتال میں بریسٹ کینسر کی تشخیص کے لیے فری اسکریننگ سینٹر کا افتتاح کر دیا گیا ہے، جو پاکستان کا واحد ادارہ ہے جہاں یہ سہولت مفت فراہم کی جا رہی ہے۔ مزید پڑھیں: بریسٹ کینسر کے خلاف آگاہی بڑھانا قومی ذمہ داری ہے، صدر آصف علی زرداری انہوں نے کہا کہ بریسٹ کینسر سے لڑنے کے لیے سب سے پہلا قدم اس کی بروقت تشخیص ہے۔ ہم نہیں چاہتے لوگ پہلے بیمار ہوں اور پھر اسپتال آئیں، یہ...
پاک بحریہ نے تقریباً 1 ارب ڈالر کی منشیات پکڑ لی، امریکی سینٹ کام کا خراج تحسین WhatsAppFacebookTwitter 0 22 October, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس) پاکستان نیوی نے بحیرہ عرب میں ایک شاندار کارروائی کے دوران اربوں روپے مالیت کی منشیات پکڑ کر نہ صرف منشیات اسمگلنگ کے نیٹ ورک کو بڑا دھچکا پہنچایا بلکہ اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا دنیا بھر میں لوہا منوا لیا۔ پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس یرموک نے سعودی قیادت میں قائم مشترکہ ٹاسک فورس 150 کے تعاون سے کارروائی کی۔ یہ آپریشن امریکی سینٹرل کمانڈ (CENTCOM) کے تعاون سے کیا گیا، جس نے پاک بحریہ کو اس کامیاب کارروائی پر خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ محض 48 گھنٹوں...
اوپن اے آئی نے اپنا پہلا مصنوعی ذہانت سے چلنے والا ویب براؤزر چیٹ جی پی ٹیAtlas متعارف کرایا، جس کی اطلاع ٹویٹر پر نشر ہوتے ہی گوگل کے شیئرز تقریباً 5 فیصد گر گئے۔ اوپن اے آئی کے اعلان کے بعد گوگل کی پیرنٹ کمپنی کی مالیت میں تقریباً 100 ارب ڈالر کا نقصان ہوا، جب اس کے شیئرز 252.68 ڈالر سے گر کر 246.15 ڈالر تک پہنچ گئے۔ یہ بھی پڑھیے: گوگل کے نئے اے آئی ماڈل نے ویڈیو جنریشن میں انقلاب برپا کردیا اس اقدام نے اوپن اے آئی کو براہِ راست گوگل کے مقابلے میں لا کھڑا کیا ہے، جو فی الحال 3 ارب سے زائد صارفین کے ساتھ دنیا کا سب سے مقبول ویب براؤزر...
رضوان کو ون ڈے کی کپتانی سے کیوں ہٹایا گیا؟ راشد لطیف نے بڑا دعویٰ کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 22 October, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس)پاکستان کے سابق کرکٹر راشد لطیف نے محمد رضوان کو ون ڈے کپتانی سے ہٹائے جانے سے متعلق حیران کن دعویٰ کیا ہے۔ حال ہی میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے شاہین آفریدی کو پاکستان کی ون ڈے ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے اور اس سے قبل محمد رضوان ون ڈے ٹیم کی کپتانی کررہے تھے۔ سوشل میڈیا پر سابق کپتان راشد لطیف کا ایک صحافی کو دیا گیا انٹرویو وائرل ہورہا ہے جس میں راشد لطیف محمد رضوان کو کپتانی سے ہٹائے جانے کی وجہ بتاتے ہوئے...
اسلام آباد ہائیکورٹ نے آوارہ کتوں کی ویکسینیشن کی ہدایت کردی WhatsAppFacebookTwitter 0 22 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) اسلام آباد ہائیکورٹ نے آوارہ کتوں کی ویکسینیشن کی ہدایت کرتے ہوئے انہیں مارنے پر ذمہ داروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس خادم حسین سومرو نے وفاقی دارالحکومت میں آوارہ کتوں کے خاتمے اور نسل کشی کے خلاف کیس کی سماعت کی جس سلسلے میں سی ڈی اے حکام عدالت میں پیش ہوئے۔سماعت کے دوران عدالت نے سی ڈی اے کے ڈائریکٹر میونسپل ایڈمنسٹریشن سے آوارہ کتوں کو مارنے پر وضاحت کے لیے ذاتی حیثیت میں طلب کیا اور حکم دیا کہ آوارہ کتوں کو مارنے کے شواہد...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی : سندھ ہائیکورٹ نے ایم کیو ایم کے کارکن عبید عرف کے ٹو کی 27 سال پرانے کیس میں عمر قید کی سزا کالعدم قرار دیتے ہوئے ان کی اپیل منظور کر لی۔تفصیلات کے مطابق عبید کے ٹو پر الزام تھا کہ 1998 میں لیاقت آباد کے علاقے میں رینجرز اہلکاروں پر فائرنگ کر کے ایک جوان کو شہید اور دوسرے کو زخمی کیا تھا۔پولیس کے مطابق اس وقت اہلکار رینجرز پکٹ پر موجود جوانوں کے لیے کھانا لے جا رہے تھے جب مسلح ملزمان نے ان پر حملہ کر دیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں سپاہی دلدار حسین موقع پر شہید اور حوالدار ممتاز علی زخمی ہوئے تھے۔کیس کا ٹرائل کئی سال جاری رہا اور عدالت نے...
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو صوبے کی گورننس میں بہتری کے لیے تعاون کی پیشکش کی ہے۔ گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کےجانے پرجتنی خوشی پی ٹی آئی میں ہے، اتنی اپوزیشن میں نہیں، بہت جلد پی ٹی آئی یوم نجات منائے گی۔انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور خود چاہتےتھے کہ وفاق کے ساتھ حالات خراب ہوں، باہر آکرعلی امین بڑی باتیں کرتے تھےلیکن اندر ان کے ساتھ ملے ہوئے تھے، موجودہ حکومت کو جلد اندازہ ہوجائےگا کہ علی امین نےکہاں غلطیاں کیں۔ فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ کو بریفنگ دی جا رہی ہے، چند دنوں میں سب کچھ واضح ہو جائےگا اور وزیراعلیٰ بہتری لائیں گے، جہاں...

عدالت حکم کیلئے راستہ کیوں مانگ رہی ہے،وکیل احمد حسین کے 26ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستوں پر دلائل
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آئینی بنچ میں 26ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستوں پر وکیل احمد حسین نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ عدالت حکم کیلئے راستہ کیوں مانگ رہی ہے،ابھی تک تو وفاق نے فل کورٹ یا حکم دینے پر اعتراض نہیں اٹھایا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ آئینی بنچ میں 26ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی،جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 8رکنی آئینی بنچ نے سماعت کی،جواد ایس خواجہ کے وکیل خواجہ احمد حسین نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ اس ادارے کی ساکھ کا انحصار26ویں آئینی ترمیم پر نہیں ہے،کیس کو دوسرے آزادبنچ کی جانب سے سنا جانا چاہئے،جسٹس جمال مندوخیل نے استفسار کیا کہ کیا آپ اس بنچ پر...
وقاص عظیم : پاکستان ری انشورینس کمپنی کے سربراہ کی تنخواہ اور مراعات کی تفصیلات سامنے آگئیں۔پاکستان ری انشورینس کمپنی کے سی ای او کی تنخواہ میں تقریباً 400 فیصداضافےکا انکشاف ہواہے،دستاویز کے مطابق سی ای او فرمان اللہ زرکون کی تنخواہ 5 لاکھ سے بڑھاکر24 لاکھ روپے ماہانہ مقرر کردی گئی ہے۔فرمان اللہ زرکون کو سالانہ 10 تنخواہیں بطور بونس دینے کی سہولت بھی دی گئی ہے،انہیں ستمبر 2022 میں 5 لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ پر تعینات کیا گیا تھا۔دستاویز کے مطابق بورڈ نے ایس او ای ایکٹ کے تحت تنخواہ بڑھانے کی منظوری فروری 2023 سے دی تھی،انہیں تنخواہ کے علاوہ دیگر مراعات بھی دی گئیں، پی آر سی کی جانب سے ایک گھر بھی فراہم کیا گیا۔دستاویزکے...
لوگوں کو پیسہ بینک میں رکھنے کے بجائے اسٹاک میں لگانا چاہیے، سپریم کورٹ WhatsAppFacebookTwitter 0 22 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) سپریم کورٹ آئینی بینچ کے سربراہ جسٹس امین الدین خان نے ریمارکس دیے ہیں کہ لوگوں کو پیسہ بینک میں رکھنے کے بجائے اسٹاک مارکیٹ میں لگانا چاہیے۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے پانچ رکنی آئینی بینچ نے سپر ٹیکس سے متعلق کیس کی سماعت کی، جس میں اسٹاک مارکیٹ کمپنی کے وکیل مرزا محمود احمد نے دلائل دیے ۔ وہ کل بھی اپنے دلائل جاری رکھیں گے ۔ دورانِ سماعت جسٹس امین الدین خان نے کہا کہ بھارت میں لوگ برسوں سے اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری...
توشہ خانہ الزامات میں گھڑی کے معاملے پر پاکستانی ٹی وی چینل نے برطانوی عدالت میں مریم نواز شریف سے معافی مانگ لی۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے برطانیہ میں ایک اہم قانونی فتح حاصل کرلی، مریم نواز نے یو کے ہائی کورٹ میں ’گلیکسی براڈ کاسٹنگ نیٹ ورک یو کے‘کے نام سے چلنے والے نجی نیوز چینل کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا تھا۔ یہ دعویٰ اُس پروگرام کے حوالے سے تھا جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ مریم نواز نے بیوروکریٹس کے ساتھ مبینہ کرپشن کے ذریعے توشہ خانہ کی گھڑی خریدی تھی۔ 17 نومبر 2022 کو نشر ہونے والے ٹاک شو میں الزام لگایا گیا تھا کہ مریم نواز نے بیوروکریٹس کے ساتھ بدعنوانی...
راولپنڈی ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان کے 333 رنز کے جواب میں جنوبی افریقا کی پہلی اننگز جاری ہے اور مہمان ٹیم نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 235 رنز بنا لیے ہیں۔راولپنڈی ٹیسٹ کے تیسرے روز جنوبی افریقا نے اپنی پہلی نامکمل اننگز کا آغاز 185 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ سے کیا لیکن آصف آفریدی نے بغیر کسی رن کے اضافے کے ڈیولڈ بریوس کو پویلین بھیج دیا۔اس کے بعد آصف آفریدی نے کائل ویرینے اور سیٹ بیٹر ٹریسٹان اسٹبس کو بھی آؤٹ کر کے اپنے پہلے ہی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 5 شکار مکمل کیے۔ مارکو جینسن کو نعمان علی نے ایل بی ڈبلیو کیا۔خیال رہے کہ پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں 333 رنز اسکور کیے...
پاکستان شوبز کے لیجنڈ مولا جٹ اسٹار سلطان راہی کے بیٹے حیدر راہی نے لالی ووڈ سنیما کے سپر اسٹار ہمایوں سعید پر تنقید کرتے ہوئے ان کی فلمیں فلاپ ہونے کی وجوہات بیان کی ہیں۔ ایک حالیہ پروگرام میں پاکستانی سنیما اور اداکاروں پر اظہار رائے کرتے ہوئے حیدر راہی کا کہنا تھا کہ ہمایوں سعید کو اگر فلم میں کالج کے لڑکے کا کردار دیا جائے تو کوئی اسے قبول نہیں کرے گا۔ لوگ انہیں صرف ایک اچھے اور موزوں کردار میں ہی قبول کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی فلم کی کامیابی کیلئے کردار کے مطابق کاسٹنگ کرنا بےحد ضروری ہے اور کاسٹنگ صحیح ہو تو یہ فلم کی کامیابی کی وجہ بننے میں...
اسلام آباد: حکومت کی جانب سے ایک بار پھر شوگر ملز کے مفادات کا تحفظ کیا جا رہا ہے جب کہ کاشتکار نظر انداز ہو رہے ہیں۔ وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے قومی اسمبلی کی قائمہ برائے غذائی تحفظ کے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ شوگر ملوں پر کرشنگ شروع کرنے کے حوالے سے دباؤ نہیں ڈالیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جس مل کو جب مناسب لگے وہ کرشنگ شروع کر سکتی ہے۔ ملز نومبر کے پہلے ہفتے چلائیں یا 20 نومبر کو یہ ان کی مرضی ہے۔ پچھلے سال گنے کی 400 سے 700 روپے فی من قیمت تھی۔ آئی ایم ایف معاہدے کے تحت ہم گنے...
علیمہ خان کے وارنٹ گرفتاری کی عدم تعمیل پر سپرنٹینڈنٹ پولیس سٹی کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا گیا۔ وارنٹ گرفتاری کی تعمیل نہ کرانے پر ڈی ایس پی وارث خان نعیم یاسین کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ڈی ایس پی نے تحریری جواب دیا علیمہ خان کہیں مل نہیں سکیں، عدالت کو بتایا گیا علیمہ خان کل دن بھر اڈیالہ جیل کے باہر موجود تھیں۔ عدالت نے علیمہ خان کے گارنٹر محمد شریف کے ایک لاکھ روپے ضمانتی مچلکے بحق سرکار ضبط کا نوٹس جاری کیا۔ سپرنٹینڈنٹ پولیس اور ڈی ایس پی کو علیمہ خان کے وارنٹ پر ہر صورت تعمیل کرانے کا حکم جاری کیا گیا، انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ...
کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے بی ڈی ایس کے طلبہ کی پی ایم ڈی سی کیخلاف درخواست پر آئندہ سماعت پر دلائل طلب کرلیے۔ جسٹس محمد اقبال کلہوڑو کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو بی ڈی ایس کے طلبہ کی پی ایم ڈی سی کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواستگزار کے وکیل شہاب امام ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال نے بلوچستان کے سیکڑوں ایسے بچوں کے داخلے ریگولرائز کردیے ہیں۔ صرف سندھ کے بچوں کا نقصان کیا جا رہا ہے۔ بچوں نے داخلہ اُس وقت لیا جب خود سندھ حکومت نے پاسنگ مارکس 50 مقرر کیے تھے۔ اب تو بچوں کی ڈگری بھی مکمل ہونے کو ہے۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ...

ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کی صوبائی ورکنگ کمیٹی کے اراکین کا دورہ بہاولپور، ضلعی ورکنگ کے اراکین سے ملاقات
ڈاکٹر نوید محسن چوہان نے کہا کہ اس وقت تین تحصیلوں میں سیٹ اپ مکمل ہو چکا ہے اور تنظیم سازی کا سلسلہ مسلسل جاری ہے، حالیہ سیلاب کے دوران مجلس وحدت مسلمین نے دیگر اضلاح کی طرح بہاولپور میں بھی ریلیف سے لے کر لوگوں کی واپسی تک اپنا کردار ادا کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کی صوبائی ورکنگ کمیٹی نے صوبائی آرگنائزر علامہ قاضی نادر حسین علوی کی قیادت میں ضلع بہاولپور کا دورہ کیا، اس موقع پر صوبائی ورکنگ کمیٹی کے اراکین مولانا سید فرخ مہدی، سید جواد رضا جعفری، سید ثقلین نقوی، سید احسان حیدر نقوی ان کے ہمراہ تھے۔ صوبائی ورکنگ کمیٹی کے اراکین نے بہاولپور کی ضلعی ورکنگ کمیٹی کے...
—فائل فوٹو سندھ ہائی کورٹ نے کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں رینجرز اہلکاروں پر قاتلانہ حملے کے 27 سال پرانے کیس کا فیصلہ سنا دیا۔عدالت نے ملزم عبید کے ٹو کی سزا کے خلاف اپیل منظور کرتے ہوئے عمر قید کی سزا کالعدم قرار دے دی۔ملزم کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ اس کیس کا دو بار پہلے ٹرائل ہو چکا ہے، فوجی عدالت میں ٹرائل ہوا تھا، ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو سے گرفتار سارے ملزمان جیل سے رہا ہو چکے ہیں صرف عبید کے ٹو جیل میں ہے۔ ملزم عبید کے ٹو 2015 سے گرفتار ہے۔پراسیکیوٹر اقبال اعوان نے کہا کہ ملزم نے اعتراف جرم کیا ہے، اے ٹی سی نے قانون کے مطابق...
جنوبی کشمیر کے ضلع اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے رضوان احمد کا کہنا ہے کہ مناسب پیکیجنگ اور پروسیسنگ انفراسٹرکچر کے فقدان کے باعث ہم ملکی اور بین الاقوامی دونوں منڈیوں سے محروم ہو جاتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں اخروٹ کی صنعت جو کبھی دیہی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہوا کرتی تھی، بھارتی حکومت کی بے حسی اور متعصبانہ رویے کی وجہ سے تباہی کے دہانے پر ہے۔ ذرائع کے مطابق اگست 2019ء میں علاقے کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد بی جے پی کی زیرقیادت بھارتی حکومت کی طرف سے ترقی اور خوشحالی کے بلند و بانگ دعوئوں کے باوجود یہ صنعت ناقص انفراسٹرکچر، کمزور مارکیٹ روابط...
ملزمان نے بیرون ملک جانے کیلئے جعلی پاسپورٹ پر میڈیکل کروانے کی کوشش کی، ملزمان کو فاطمہ ڈائیگناسٹک سینٹر ملتان سے گرفتار کیا گیا، ملزمان کو میڈیکل چیک اپ کرواتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا، ملزمان کے قبضے سے 3 جعلی پاسپورٹس برآمد کر لئے گئے۔ اسلام ٹائمز۔ ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل ملتان نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی پاسپورٹس پر میڈیکل کروانے کی کوشش ناکام بنا دی، 2 ملزمان گرفتار کرلیے، گرفتار ملزمان میں محمد احمد اور ابتہہ رانا شامل ہیں، ملزمان نے بیرون ملک جانے کے لئے جعلی پاسپورٹ پر میڈیکل کروانے کی کوشش کی، ملزمان کو فاطمہ ڈائیگناسٹک سینٹر ملتان سے گرفتار کیا گیا، ملزمان کو میڈیکل چیک اپ کرواتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا، ملزمان...
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے مدارس یا مساجد کی بندش سے متعلق پراپیگنڈہ کیا جا رہا ہے، کسی بھی مدرسے یا مسجد کو بند نہیں کیا جائے گا۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کراچی میں چیئرمین سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری سے ملاقات کی جس دوران سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن اور صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ملاقات میں علمائے کرام کی گراں قدر خدمات کو خراج تحسین پیش، مذہبی ہم آہنگی اور یکجہتی کے فروغ پر زور دیا گیا۔اس موقع پر وزیر داخلہ کا کہنا تھا مدارس یا مساجد کی بندش سے متعلق پراپیگنڈہ کیا جا رہا ہے، کسی بھی مدرسے یا مسجد کو بند نہیں کیا جائے گا۔ان...
ہوائی یونیورسٹی کے ماہرینِ فلکیات کی جانب سے دریافت ہونے والا خلائی پتھر دراصل ایک چھوٹا سیارچہ 2025 PN7 ہے، جسے ناسا نے اس ہفتے باضابطہ طور پر زمین کا ‘کوازی مون قرار دیا ہے یعنی ایسا خلائی جسم جو زمین کے گرد نہیں بلکہ سورج کے گرد گھومتا ہے مگر زمین کی رفتار کے ساتھ تقریباً ہم آہنگ رہتا ہے۔ یہ ایک حقیقی چاند نہیں ہے، مگر یہ سورج کے گرد زمین کی ہی طرح ایک ایسی مدار میں گردش کرتا ہے جس سے ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے یہ ہماری زمین کے ساتھ سایہ کی طرح سفر کر رہا ہو۔ یہ بھی پڑھیے: ’۔۔۔ ہم ہیں تیار چلو‘، ناسا نے چاند پر گاؤں اور مریخ پر قدم جمانے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حالیہ سیلابوں کے باعث رواں مالی سال کے دوران 4 فیصد معاشی ترقی کا ہدف حاصل کرنا مشکل ہوسکتا ہے۔ تاہم، انہوں نے واضح کیا کہ مجموعی معاشی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے اور حکومت اب بھی پُرامید ہے کہ شرحِ نمو 3.5 فیصد کے قریب رہنے کا امکان ہے۔چینی میڈیا کو دیے گئے ایک تفصیلی انٹرویو میں وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان نے گزشتہ ایک سال کے دوران معاشی استحکام کے میدان میں قابلِ ذکر کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ ان کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، افراطِ زر کی شرح میں کمی آئی ہے اور مرکزی بینک نے پالیسی ریٹ...
انسداد دہشتگردی عدالت کا جی ایچ کیو حملہ کیس کے تمام ملزمان کو پیشی کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 22 October, 2025 سب نیوز راولپنڈی (آئی پی ایس) انسداد دہشت گردی عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس کے تمام ملزمان کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم دے دیا۔ آج کی سماعت میں طلب کیے گئے تین گواہ پولیس سب انسپکٹرز عدالت میں پیش نہیں ہوئے، جس کی وجہ سے عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت 5 نومبر تک ملتوی کردی۔ عدالت میں جمع کرائی گئی پولیس رپورٹ کے مطابق افسران گواہ کرکٹ اسٹیڈیم سکیورٹی ڈیوٹی پر ہیں، جس کی وجہ سے گواہ عدالت پیش نہیں ہوسکتے ۔ جج امجد علی شاہ کے روبرو ہونے والی...
سٹی42: ٹریفک وارڈنز کی وردی اب تبدیل نہیں کی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے موجودہ یونیفارم جاری رکھنے کا حتمی فیصلہ کرتے ہوئے اس پر عملدرآمد کا حکم جاری کر دیا ہے۔ 4ماہ قبل وزیر اعلیٰ نے ٹریفک وارڈنز کی یونیفارم تبدیل کرنے کی ہدایت دی تھی، جس کے بعد ٹریفک حکام نے موٹروے پولیس طرز کا نیا یونیفارم تیار کروایا اور اسے گزشتہ روز پیش کیا تاہم دونوں یونیفارمز کا جائزہ لینے کے بعد وزیر اعلیٰ نے موجودہ وردی کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا۔ٹریفک حکام کے مطابق موجودہ یونیفارم کی خریداری کے لیے تیاری کا عمل شروع کر دیا گیا ہے، اور جلد ہی اس کے لیے اشتہار جاری کیا جائے گا۔ بالی ووڈ کے...
گلوکار عاطف اسلم ان دنوں سوشل میڈیا پر اپنے منفرد اور مزاحیہ ویڈیوز کے باعث ایک بار پھر خبروں میں ہیں۔ دنیا بھر میں مقبول گلوکار، جو دو دہائیوں سے اپنی آواز کے جادو سے کروڑوں مداحوں کے دلوں میں گھر کر چکے ہیں، اب انسٹاگرام پر مختلف طرز کا کانٹینٹ بنا کر نیا تجربہ کر رہے ہیں۔ تاہم اداکار اور کنٹینٹ کریٹر خاقان شاہنواز نے ایک حالیہ پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے عاطف اسلم کے اس نئے انداز پر تنقید کی ہے۔ خاقان نے کہا کہ انہیں عاطف اسلم کے مزاحیہ کانٹینٹ بنانے پر اعتراض نہیں، لیکن گلوکار دیگر چھوٹے تخلیق کاروں کا کانٹینٹ کاپی کر رہے ہیں جنہیں انہوں نے کوئی کریڈٹ نہیں دیا۔ خاقان شاہنواز کے مطابق بطور...
کراچی: ایف آئی اے کراچی زون نے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی نے پی ای سی ایچ ایس کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد حارث کو گرفتار کیا جو بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج کا کاروبار کر رہا تھا۔ کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے 5169 امریکی ڈالر، 276 سعودی ریال، 9450 موزمبیکو میٹیکل، 100 تھائی بھات، برطانوی پاونڈ، مالدیپ روفیا اور یو اے ای درہم سمیت لاکھوں روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی برآمد ہوئی۔ اس کے علاوہ 12 لاکھ 50 ہزار پاکستانی روپے، مختلف مالیت کے 399 پرائز بانڈز اور 12 سونے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد : پاکستان کی معیشت کے لیے ایک بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں مشرقِ وسطیٰ کی معروف انٹرنیشنل ہولڈنگ کمپنی نے 5 ارب ڈالر کی تاریخی سرمایہ کاری کے ساتھ فرسٹ ویمن بینک کی نجکاری مکمل کر لی ہے۔یہ معاہدہ ایس آئی ایف سی کے تعاون سے ممکن ہوا، جو پاکستان کے مالیاتی شعبے کے لیے گیم چینجر ثابت ہو سکتا ہے۔انٹرنیشنل ہولڈنگ کمپنی، جس کی مارکیٹ ویلیو 240 ارب ڈالر سے زائد ہے اور جو دنیا بھر میں 1300 سے زیادہ ذیلی اداروں کی نگرانی کرتی ہے، نے اعلان کیا ہے کہ وہ پاکستان کے بینکاری نظام کو جدید خطوط پر استوار کرے گی۔کمپنی کا مرکزی ہدف فرسٹ ویمن بینک کو مصنوعی ذہانت (AI)...
عمران خان نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں واٹس ایپ پر 10 گواہوں کے بیان چیلنج کردیے WhatsAppFacebookTwitter 0 22 October, 2025 سب نیوز راولپنڈی(آئی پی ایس) بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں واٹس ایپ پر 10 گواہان کے بیان چیلنج کر دیے۔ تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے عدالت میں دائر کی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ واٹس ایپ لنک پر گواہان کے بیانات کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے۔ دوبارہ جیل ٹرائل اوپن کورٹ طلب کیا جائے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ جن گواہان کے بیان ہم نے سنے نہیں، ان پر جرح نہیں ہو سکتی۔ انصاف کے تقاضے پورے کرنے کے لیے ان...
سٹی42: پنجاب حکومت نے مالی سال 2025-26 کے دوران 11 نئی سکیمیں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جنہیں ضمنی ترقیاتی پروگرام کے تحت شامل کیا جائے گا۔ ابتدائی تخمینے کے مطابق ان سکیموں پر 8 سے 10 ارب روپے تک لاگت آئے گی۔ حکومت نے ان منصوبوں کے لیے رواں مالی سال کے دوران ہی فنڈز کی فراہمی کی منظوری دے دی ہے تاکہ فوری عمل درآمد ممکن بنایا جا سکے۔شامل کی جانے والی نئی سکیموں میں تعلیم، صحت، توانائی اور شہری سہولیات سے متعلق عوامی فلاحی منصوبے شامل ہیں۔ بالی ووڈ کے مشہور ترین مزاحیہ اداکار انتقال کر گئے متعلقہ محکموں کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ سکیموں کی پی سی ون (PC-I)...
سٹی42: وفاقی حکومت کی جانب سے ایل این جی ٹیرف پر گیس کنکشنز پر عائد پابندی ختم کیے جانے کے بعد بھی صارفین کی جانب سے درآمدی گیس پر مبنی کنکشن حاصل کرنے میں عدم دلچسپی کا مظاہرہ کیا گیا ہے۔ سوئی نادرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) نے اب ان صارفین کو ارجنٹ اور معمول کے ڈیمانڈ نوٹسز کی مد میں جمع کروائی گئی رقوم کی واپسی کا عمل شروع کر دیا ہے، جنہوں نے ایل این جی پر مبنی کنکشن لینے سے انکار کر دیا تھا۔ بالی ووڈ کے مشہور ترین مزاحیہ اداکار انتقال کر گئے یہ ڈیمانڈ نوٹسز کنکشن پر پابندی لگنے سے قبل جمع کروائے گئے تھے اور اب...
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان نے معاشی محاذ پر اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں، جن میں معاشی استحکام، زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری، افراطِ زر میں کمی اور پالیسی ریٹ میں نمایاں کمی شامل ہیں۔ چینی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ مہنگائی کی شرح اب سنگل ڈیجٹ میں آچکی، موجودہ زرمبادلہ ذخائر ڈھائی ماہ کی درآمدات کے لیے کافی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان معاشی کامیابیوں کو عالمی سطح پر بھی سراہا گیا ہے اور تین بڑی بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسیوں، فچ، ایس اینڈ پی اور موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کی ہے۔ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ گزشتہ مالی سال میں پاکستان کی...
پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں 7 نومبر کو مد مقابل ہوں گی۔ دونوں ٹیموں کا ٹاکرا ہانگ کانگ سپر سکسز میں ہوگا۔ ہانگ کانگ سکسز میں 12 ٹیموں کو 4 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پاکستان، بھارت اور کویت گروپ سی میں شامل ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ عباس آفریدی کی قیادت میں ہانگ کانگ سکسز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر چکا ہے۔ ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ 7 سے 9 نومبر تک کھیلا جائے گا۔ واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں ستمبر میں ایشیا کپ میں 3 مرتبہ مدمقابل آئی تھیں۔
کوہ پیمائی میں پاکستان کا پرچم بلند کرنے والے شہروز کاشف حکومتی انعام کے منتظر ہیں۔ شہروز کاشف 8 ہزار میٹر بلند تمام 14 چوٹیاں سر کرنے والے پاکستان کے کم عمر ترین کوہ پیما ہیں۔ شہروز کاشف نے کہا ہے کہ میری حکومت نے مجھے کیش پرائز دینے کا کئی مرتبہ وعدہ کیا لیکن سب بھول گئے، میں نے اپنی زمین اور گاڑی بیچی لیکن میں کوہ پیمائی کی وجہ سے اب مقروض ہوں۔ ان کا کہنا ہے کہ ملک کا نام روشن کرنے کے لیے میرے لگ بھگ 4 کروڑ روپے لگے ہیں، میری کمر کا خطرناک آپریشن ہوا، میری کمر میں راڈز ہیں، مجھے اب چلنے پھرنے میں دشواری ہے۔ شہروز کاشف نے کہا ہے کہ...
امریکا کی درخواست پر برطانوی فوجیوں کو غزہ امن منصوبے کی نگرانی کے لیے اسرائیل میں تعینات کر دیا گیا ہے۔ برطانوی وزیرِ دفاع جان ہیلی نے اس تعیناتی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ برطانوی فورسز خطے میں طویل المدتی امن کے قیام میں اہم کردار ادا کریں گی۔ جان ہیلی کا کہنا تھا کہ برطانوی فوجی ایک سول ملٹری کوآرڈی نیشن سینٹر کے تحت اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے، جس میں مصر، قطر، ترکیہ اور متحدہ عرب امارات کے فوجیوں کی شمولیت بھی متوقع ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ برطانیہ عالمی سطح پر امن و استحکام کے لیے عملی کردار ادا کر رہا ہے، اور یہ مشن اسی کوشش کا حصہ ہے۔ دوسری جانب امریکی...
راولپنڈی: بچے کی اوپن ہارٹ سرجری کے لیے شہری نے 15 پر کال کر دی جس پر راولپنڈی پولیس خون دینے اسپتال پہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق ایک سالہ بچے کی اوپن ہارٹ سرجری کے لیے اسکے والد نے کال کی تھی، اطلاع موصول ہونے پر راولپنڈی پولیس کے افسران خون عطیہ کرنے اسپتال پہنچے تھے۔ بچے کا آج راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں آپریشن ہے۔ سرگودھا کا رہائشی شہری راولپنڈی میں خون کی اشد ضرورت پر پریشان تھا۔ شہری نے پنجاب پولیس اور راولپنڈی پولیس کا شکریہ ادا کیا۔ راولپنڈی پولیس کے افسران نے بچے کے آپریشن کے لیے مجموعی طور پر 4 خون کی بوتلیں عطیہ کیں۔
امریکا کی درخواست پر برطانوی فوجیوں کو اسرائیل میں تعینات کر دیا گیا ہے تاکہ وہ غزہ امن منصوبے کی نگرانی کر سکیں۔ رپورٹس کے مطابق برطانوی فوج کے ایک سینئر کمانڈر اور محدود تعداد میں فوجی اہلکار اسرائیل بھیجے گئے ہیں جو امریکی نگرانی میں جاری امن منصوبے میں معاونت کریں گے۔ برطانوی وزیرِ دفاع جان ہیلی نے لندن میں کاروباری رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے اس تعیناتی کی تصدیق کی۔ ان کا کہنا تھا کہ برطانوی فورسز اپنی خصوصی مہارت اور تجربے کے ذریعے خطے میں طویل المدتی امن کے قیام میں کردار ادا کریں گی۔ وزیر دفاع نے بتایا کہ ایک برطانوی اعلیٰ افسر کو امریکی کمانڈر کا ڈپٹی کمانڈر مقرر کیا گیا ہے، جو ایک سول ملٹری...
لاہور: روشنیوں اور رنگوں کا تہوار دیوالی لاہور کے تاریخی کرشنا مندر میں اپنی پوری چمک دمک کے ساتھ منایا گیا۔ متروکہ وقف املاک بورڈ اور وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کے زیر اہتمام ہونے والی اس تقریب میں ہندو برادری کے ساتھ مسلم، سکھ اور مسیحی برادری نے بھی شرکت کی اور دیوالی کی خوشیوں میں شریک ہو کر ہندو برادری کو مبارک باد پیش کی۔ دیوالی کے موقع پر کرشنا مندر کو برقی قمقموں، رنگین لڑیوں اور تازہ پھولوں سے دلہن کی طرح سجایا گیا تھا۔ مندر میں روشنی، خوشبو اور عقیدت کا حسین امتزاج موجود تھا، جو امن، بھائی چارے اور مذہبی ہم آہنگی کا پیغام دے رہا تھا، دیوالی کے موقع پر شری...
تھائی لینڈ میں منعقد ہونے والے عالمی مقابلہ حسن مس گرینڈ انٹرنیشنل 2025 کے دوران مقابلے میں شریک ایک ماڈل سے ایسی غلطی ہوگئی جس نے اسے ہزاروں لوگوں کے سامنے شرمندہ کردیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایونٹ کے دوران جب فائنل راؤنڈ کے لیے منتخب امیدواروں کے نام پکارے جا رہے تھے، تو پاناما سے تعلق رکھنے والی ماڈل اسامر یہ سمجھ بیٹھی کہ اس کا نام لیا گیا ہے اور وہ جوش میں آگے بڑھ کر داد وصول کرنے اسٹیج کے فرنٹ پر پہنچ گئی۔ تاہم اسے شرمندہ کا سامنا ہوا جب اعلان کرنے والے میزبان نے دوبارہ فائنلسٹ کا نام دہرایا چند لمحوں بعد پاناما کی ماڈل اسامر کو احساس ہوا کہ دراصل منتخب...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی : پاکستان میں صحت اور ٹیکنالوجی کے امتزاج کو فروغ دینے کے لیے 22ویں ہیلتھ ایشیا انٹرنیشنل نمائش 23 تا 25 اکتوبر 2025ء کو کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقد ہو رہی ہے۔یہ ایونٹ اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (SIFC) کے تعاون سے منعقد کیا جا رہا ہے، جو صحت کے شعبے میں عالمی سرمایہ کاری اور جدت کے فروغ کی جانب ایک بڑا قدم سمجھا جا رہا ہے۔نمائش کے منتظمین کے مطابق اس بار ای کامرس گیٹ وے پاکستان اور وزارتِ صحتِ پاکستان کی مشترکہ کاوشوں سے ایک ایسا پلیٹ فارم تیار کیا گیا ہے جہاں ملکی و غیر ملکی ماہرین، سرمایہ کار اور صحت کے شعبے سے وابستہ ادارے ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کر سکیں...
اسلام آباد میں حادثے کا شکار ہونے والی یونیورسٹی کی بس سے متعدد گاڑیاں ٹکرا گئیں، حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد کی شاہراہ فیصل پر انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کی بس ڈرائیور سے بے قابو ہوکر گرین بیلٹ پر چڑھ گئی۔ اچانک پیش آنے والے حادثے کے باعث عقب سے آنے والی تقریباً 5 گاڑیاں آپس میں ٹکراگئیں۔ پولیس کے مطابق حادثے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں، فوری طور پر بس کو حادثے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔
---فائل فوٹو پنجاب کے محکمہ پرائس کنٹرول کے ترجمان کا کہنا ہے کہ صوبۂ بھر میں گراں فروشوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔محکمۂ پرائس کنٹرول کے ترجمان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 6 لاکھ 38 ہزار 278 مقامات کی چیکنگ کی گئی، 14ہزار 522 گراں فروشوں کو جرمانے، 22 کے خلاف مقدمات درج جبکہ 245 کو گرفتار کیا گیا ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ آٹا نِرخوں کے لیے59 ہزار 22 مقامات کی چیکنگ کی گئی، دوران چیکنگ1ہزار 915 گراں فروشوں کو جرمانہ اور 11 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔اسی طرح چکن کے گوشت کی قیمتوں پر1ہزار 359 ناجائز منافع خوروں کو جرمانہ،1 کے خلاف مقدمہ درج جبکہ 15 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔پنجاب...
—فائل فوٹو بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل ملک نے کہا ہے کہ نو مئی جی ایچ کیو کیس میں بانی کےخلاف کوئی مواد موجود نہیں۔اے ٹی سی عدالت راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں اُمید ہے اس کیس میں بانی پی ٹی آئی کو انصاف ملے گا۔فیصل ملک کا کہنا ہے کہ آج جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت تھی، ہماری لیگل ٹیم کیس کی تیاری کر کے آئی تھی، ہمیں اُمید تھی آج اڈیالہ جیل میں سماعت ہو گی۔انہوں نے کہا کہ ہمیں بتایا گیا گواہان دستیاب نہیں، عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت 5 نومبرتک ملتوی کی، جی ایچ کیو حملہ کیس میں 13 گواہان...