2025-09-18@18:09:53 GMT
تلاش کی گنتی: 9239
«مطلع صاف رہنے کا امکان»:
(نئی خبر)
لاہور (نیوز ڈیسک)ڈائریکٹر جنرل پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) عرفان کاٹھیا نے کہا ہے کہ پنجاب کے تین بڑے دریاؤں میں اس وقت تاریخ کا سب سے شدید سیلاب آیا ہوا ہے۔ اب تک 33 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جبکہ 20 لاکھ سے زائد متاثر ہو چکے ہیں۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق: دریائے ستلج میں قصور کے مقام پر پانی کی سطح میں کمی آرہی ہے۔ پاکپتن، بہاولنگر اور وہاڑی میں ایک لاکھ 35 ہزار کیوسک پانی پہنچنے کا امکان ہے۔ ہیڈ سلیمانکی پر پانی شام تک بلند ترین سطح پر ہوگا۔ تریموں بیراج میں بہاؤ 3 لاکھ 61 ہزار 633 کیوسک ریکارڈ ہوا ہے جو ایک دن میں ایک...
اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے تازہ فضائی حملے میں حماس کے عسکری ونگ کے ترجمان ابو عبیدہ کو نشانہ بنایا ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق یہ حملہ غزہ کی ایک رہائشی عمارت کی پہلی اور دوسری منزل پر کیا گیا۔ تاہم اب تک اس کارروائی کے حوالے سے مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں اور نہ ہی حماس کی طرف سے کوئی ردعمل سامنے آیا ہے۔ فلسطینی حکام کے مطابق اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں ایک ہی دن میں مزید 77 فلسطینی شہید ہوگئے، جن میں 19 افراد وہ بھی شامل ہیں جو امداد کے منتظر تھے۔ اس طرح 7 اکتوبر 2023 کے بعد سے اب تک شہید ہونے والوں کی مجموعی تعداد 63 ہزار 371...
کراچی: شہر قائد میں لانڈھی 36G کے علاقے میں نامعلوم سمت سے گولی لگنے سے ایک شخص زخمی ہو گیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق زخمی شخص کی شناخت شمیم کے نام سے ہوئی ہے، جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور گولی چلانے والے افراد کی تلاش جاری ہے۔ دوسری جانب اورنگی ٹاؤن کے سیکٹر 19 فرید کالونی میں بھی ایک اندھی گولی لگنے کا واقعہ پیش آیا، جس میں 10 سالہ بچہ غلام عباس زخمی ہو گیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق بچہ گلی میں کھیل رہا تھا کہ اچانک گولی لگ گئی، اسے بھی فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر...
ایک حالیہ تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ نزلہ زکام کووڈ-19 سے کسی حد تک بچاؤ فراہم کر سکتا ہے۔ ‘جرنل آف انفیکشس ڈیزیزز’ میں 11 اگست کو شائع ہونے والی اس تحقیق کے مطابق جن افراد کو پچھلے ایک ماہ کے دوران نزلہ زکام ہوا ان میں کورونا وائرس لاحق ہونے کا خطرہ اُن لوگوں کے مقابلے میں تقریباً نصف رہا، جو اس مدت میں نزلہ سے محفوظ رہے۔ تحقیق میں ایک ہزار سے زائد شرکا کے ناک کے سواب نمونے شامل کیے گئے۔ سائنس دانوں نے دیکھا کہ جنہیں کووڈ-19 سے پہلے نزلہ ہوا تھا، اُن میں بیماری کی شدت کم تھی اور جسم میں وائرس کی مقدار بھی تقریباً 10 گنا کم پائی گئی۔ یہ کم ‘وائرل...
پاکستان شوبز کی اداکارہ و ماڈل مایا علی نے محبت میں گرفتار ہونے اور دل ٹوٹنے کا اعتراف کرلیا۔ حال ہی میں اداکارہ مایا علی ایک پوڈکاسٹ میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے اپنے کیرئیر سمیت نجی زندگی سے متعلق سوالات پر بھی کھل کر بات کی۔ شادی سے متعلق سوال کے جواب میں مایا علی نے کہا کہ جب لکھا ہوگا تو شادی ہوجائے گی یہ دو لوگوں کا نہیں بلکہ دو خاندانوں کا معاملہ ہے اس لئے یہ فیصلہ صرف اس وجہ سے نہیں کرسکتی کہ شادی کیلئے لوگوں کا دباؤ ہے یا عمر نکل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگ یہ کیوں نہیں سمجھتے کہ اگر شادی میں دیر ہورہی ہے تو یہ دیر اللہ...
لاہور: پنجاب میں سیلاب سے ہونے والی تباہی کے حوالے سے حکام نے بریفنگ میں بتایا ہے کہ صوبے میں سوا 6 لاکھ افراد کا بروقت انخلا ممکن بنایا گیا اور لاکھوں افراد کو ریسکیو کیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بارش کے دوران پی ڈی ایم اے ہیڈ آفس پہنچیں جہاں انہوں نے کنٹرول روم میں پنجاب بھر میں سیلابی صورت حال کا جائزہ لیا اور ویڈیولنک پر تمام ڈپٹی کمشنرز نے بریفنگ دی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز کو سیلاب کی موجودہ اور آئندہ ممکنہ صورت حال سے آگاہ کیا گیا، دریائے راوی کے سائفن، شاہدرہ، بلوکی اور سدھٹائی پر پانی کی صورت حال بتائی گئی، دریائے چناب کے مرالہ، خانکی، قادرآباد، تریموں اور پنجند پر پانی کی سطح...
لاہور: بیدیاں روڈ پر مکان کی چھت گرنے سے تین افراد جاں بحق اور چار زخمی ہوگئے، اولڈ انارکلی میں چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق مانا والا بیدیاں روڈ اسماعیل پورہ میں ایک گھر کی چھت گرگئی جس میں متعدد افراد ملبے میں دب گئے۔ اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم نے ملبے میں سے چار افراد کو زندہ نکال لیا جب کہ تین لاشیں برآمد ہوئیں۔ ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے میں 60 سالہ رمضان ولد صوفی، 18 سالہ دعا فاطمہ اور سات سالہ کرن جاں بحق ہوگئے، 25 سالہ مافیہا زوجہ زبیر، 15 سالہ سلمان ولد اختر، 20 سالہ نازیہ ولد اقبال، 25 سالہ...
ایران کی انقلابی گارڈز کا کہنا ہے کہ انہوں نے 8 افراد کو گرفتار کیا ہے جن پر الزام ہے کہ وہ حساس مقامات کی لوکیشنز اور اعلیٰ فوجی شخصیات کی تفصیلات اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کو فراہم کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ انقلابی گارڈز نے الزام عائد کیا ہے کہ گرفتار افراد نے یہ معلومات جون میں اسرائیل کی ایران پر فضائی کارروائی کے دوران موساد کو دی تھیں جب اسرائیل نے ایرانی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا تھا اور اعلیٰ فوجی کمانڈرز سمیت عام شہری بھی جاں بحق ہوئے تھے۔ یہ بھی پڑھیے: ایران میں عالمی جوہری نگرانی کے ادارے کے معائنہ کاروں کی واپسی، یورپی ممالک کے ساتھ اہم مذاکرات انقلابی گارڈز کے بیان میں کہا...
انسداد دہشت گری کراچی کی منتظم عدالت نے ٹاؤن چیئرمین فرحان غنی و دیگر کیخلاف سرکاری ملازمین پر تشدد اور دھمکانے کے مقدمے میں رہائی سے متعلق زیر دفعہ 497 رپورٹ پر نوٹس جاری کردیئے۔ کراچی سینٹرل جیل انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں منتظم عدالت کے روبرو ٹاؤن چیئرمین فرحان غنی و دیگر کیخلاف سرکاری ملازمین پر تشدد اور دھمکانے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ پراسیکیوٹر، ملزمان اور مدعی کے وکیل اور تفتیشی افسر پیش ہوئے، تفتیشی افسر نے ملزمان کی رہائی سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش کردی۔ عدالت نے استفسار کیا کہ ملزمان کہاں ہیں؟ مدعی کہاں ہیں؟ وکیل صفائی نے مؤقف دیا کہ مدعی کے وکیل موجود ہیں۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ پولیس نے ملزمان کو ریلیف دے...
افغانستان کے اسٹار آل راؤنڈر راشد خان کے بڑے بھائی حاجی عبدالحلیم شینواری کا انتقال ہوگیا ہے۔ اس افسوسناک خبر پر افغانستان اور پاکستان کے کرکٹ کھلاڑیوں نے انہیں اور ان کے خاندان کو تعزیت پیش کی۔ Pakistan team offers condolences and prayers on the death of Rashid Khan's elder brother. #PakistanCricket #RashidKhan pic.twitter.com/gxwvXyYdnG — Ahtasham Riaz (@ahtashamriaz22) August 29, 2025 پاکستان کرکٹ ٹیم نے جمعہ کو شروع ہونے والی ٹرائی نیشن سیریز کے پہلے ٹی20 میچ کے بعد راشد خان کے بھائی کے لیے خراج عقیدت پیش کیا۔ میچ میں پاکستان نے افغانستان کو 39 رنز سے شکست دی، جس میں سلمان علی آغا، محمد نواز اور فہیم اشرف کی عمدہ بلے بازی شامل تھی۔ راشد...
مقبوضہ جموں و کشمیر کے اضلاع ریاسی اور رام بن میں شدید بارشوں کے باعث بادل پھٹنے اور لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات میں کم از کم 11 افراد جاں بحق اور متعدد مکانات تباہ ہو گئے۔ Back to back disasters strike J&K. Cloudburst in Ramban leaves 3 dead, another in Reasi kills entire 7 family members. pic.twitter.com/k4vjr2M19j — Komal Singh (@komaljbs) August 30, 2025 جاں بحق افراد میں ایک ہی خاندان کے 7 افراد بھی شامل ہیں۔ ریاسی میں قیامت خیز حادثہ ریاسی کے علاقے ماہوڑ کی بددر گاؤں میں 38 سالہ نذیر احمد کے گھر پر رات گئے لینڈ سلائیڈنگ آ گری، جس کے نتیجے میں نذیر احمد، ان کی اہلیہ اور 5 کم عمر بچے ملبے...
شارجہ (اسپورٹس ڈیسک) سہ فریقی سیریز کے افتتاحی میچ میں پاکستان اور افغانستان آمنے سامنے آئے تو افغان شائقین نے ایک بار پھر بدتمیزی کا مظاہرہ کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق متعدد افراد بغیر ٹکٹ اسٹیڈیم میں داخل ہوگئے اور شائقین کے لیے مختص مرکزی دروازہ بھی توڑ دیا۔ اسٹیڈیم انتظامیہ نے ماضی کے ناخوشگوار واقعات کو دیکھتے ہوئے پاک افغان شائقین کے لیے الگ الگ اسٹینڈز، پویلینز اور راستے مختص کیے تھے۔ یہاں تک کہ ٹکٹس کے رنگ بھی مختلف رکھے گئے، مگر اس کے باوجود بدنظمی پیش آئی۔ میچ میں پاکستان نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے افغانستان کو 39 رنز سے شکست دے دی۔ قومی ٹیم آج سیریز کا دوسرا میچ متحدہ عرب امارات کے خلاف کھیلے...
کراچی (اسپورٹس ڈیسک) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو ٹرائنگولر سیریز کے افتتاحی میچ میں افغانستان کے خلاف کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ قومی کھلاڑیوں نے شارجہ میں شاندار کھیل پیش کر کے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔ پوری قوم کو گرین شرٹس کی جیت پر فخر ہے۔ گورنر سندھ نے امید ظاہر کی کہ ٹیم آئندہ بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فتوحات کا سلسلہ جاری رکھے گی۔ Post Views: 7
شارجہ(سپورٹس ڈیسک)تین ملکی ٹی 20 سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے افغانستان کو 39 رنز سے شکست دے کر سیریز میں فاتحانہ آغاز کردیا۔ شارجہ کے تاریخی میدان میں کھیلے گئے 3 ملکی ٹی 20 سیریز کے افتتاحی میچ میں پاکستان اور افغانستان کی ٹیمیں مد مقامل آئیں۔ جہاں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کپتان سلمان علی آغا کی دھواں دار بیٹنگ کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے، ہدف کے تعاقب میں افغانستان کی 19.5 اوورز میں 143 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ پاکستان کی بیٹنگ پاکستان کی جانب سے صاحبزادہ فرحان اور صائم ایوب نے محتاط انداز میں اننگز کا آغاز کیا تاہم ابتدائی اوورز میں...

پنجاب میں سیلابی صورتحال: پاکپتن میں اونچے درجے کا سیلاب; حفاظتی بند ٹوٹ گئے، دریائے سندھ میں پانی کا بہاؤ بلند
پنجاب کے تین بڑے دریاؤں چناب، راوی اور ستلج سے تباہی کی نئی داستانیں رقم ہوگئیں، سیلاب کے باعث 280 دیہات ڈوب گئے جبکہ مجموعی طور پر 15 لاکھ افراد متاثر ہوئے، جن میں سے 2 لاکھ 48 ہزار افراد کے سائبان چھن گئے۔ پرونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق اب تک سیلاب کے باعث صوبے میں 28 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں تاہم بروقت ریسکیو آپریشنز کے باعث مزید جانی نقصان سے بچاؤ ممکن ہوا ہے، جبکہ درجنوں افراد لاپتہ ہیں۔ پاکپتن میں اونچے درجے کے آبی ریلے نے تباہی مچادی جس کے باعث متعدد حفاظتی بند ٹوٹ گئے جبکہ کئی بستیاں زیرِ آب آگئیں۔ اہم سڑک کے ڈوبنے سے کئی آبادیوں کا زمینی...
شارجہ میں سہ فریقی سیریز کے افتتاحی میچ میں پاکستان اور افغانستان مدمقابل آئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ماضی کی طرح افغان شائقین پھر طوفان بدتمیزی مچاتے ہوئے نہ صرف بغیر ٹکٹ اسٹیڈیم میں داخل ہوئے بلکہ مرکزی گیٹ کے ساتھ شائقین کیلئے مختص دروازہ بھی توڑ دیا۔ شارجہ اسٹیڈیم کی انتظامیہ نے ماضی کے واقعات کو مدںظر رکھتے ہوئے پاک افغان شائقین کے لیے الگ الگ اسٹینڈز، پویلینز اور راستے مختص کیے تھے۔ دونوں ممالک کے شائقین کے لیے ٹکٹس کے رنگ بھی مختلف رکھے گئے تھے۔ واضح رہے کہ پاکستان نے سیریز کے افتتاحی میچ میں افغانستان کو 39 رنز سے شکست دے کر فاتحانہ آغاز کیا ہے۔ قومی ٹیم آج اپنا دوسرا میچ یو اے ای کے...
ملتان(نیوز ڈیسک)مشرقی دریاؤں میں پانی کی بلند سطح سے وسطی پنجاب میں سیلاب کے بعد آج ملتان کی حدود میں شام تک سیلاب کا بڑا ریلا داخل ہونے کا امکان ہے، 3 لاکھ سے زائد افراد کی نقل مکانی کا سلسلہ جاری ہے، بلوچستان میں بھی 2 ستمبر کو آبی ریلا داخل ہونے کا خدشہ ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ملتان کی حدود میں آج شام تک سیلاب کا بڑا ریلا داخل ہونے کے پیش نظر 3 لاکھ سے زائد افراد نقل مکانی کر رہے ہیں، متاثرین نے کشتیاں کم ہونے اور مویشیوں کی منتقلی کے انتظامات نہ کرنے پر انتظامیہ سے شکوہ کیا ہے۔ Punjab Floods 2025 | Current Situation in Ravi, Chenab & Sutlej | Types...
پنجاب میں سیلابی صورت حال سنگین ہوتی جا رہی ہے جب کہ ملتان اور قصور میں پانی داخل ہونے کے خطرات کے باعث لاکھوں افراد کی نقل مکانی ہوئی ہے، اُدھر بلوچستان بھی سیلاب کے خطرے کی زد میں آ چکا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے بڑے دریاؤں میں غیر معمولی سیلاب نے لاکھوں افراد کو متاثر کر دیا ہے۔ بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد دریائے ستلج اور دریائے راوی میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہو گئی ہے۔ یہ خبر بھی پڑھیں: پنجاب: چناب، راوی اور ستلج میں سیلاب سے ہر طرف تباہی، 1769 گاؤں زیر آب، 14 لاکھ افراد متاثر، 28 جاں بحق ناب میں بھی تیز بہاؤ کے باعث جنوبی...
ملتان کی حدود میں دریائے چناب کا خطرناک ریلا آج شام تک داخل ہونے کا امکان ہے۔ شہری آبادی کو بچانے کے لیے ہیڈ محمد والا پر حفاظتی بند میں شگاف ڈالنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ Flood fury hits India too, visuals from Ravi River in Chamba, Himachal Pradesh. pic.twitter.com/y7zMdx5CSX — Mansoor Ahmed Qureshi (@MansurQr) August 29, 2025 میڈیا رپورٹ کے مطابق سیلاب کے خطرے کے پیش نظر 3 لاکھ سے زائد افراد اپنی بستیوں اور گھروں کو چھوڑ کر محفوظ مقامات کی جانب منتقل ہو رہے ہیں۔ متاثرین نے کشتیاں کم ہونے اور مویشیوں کی بروقت منتقلی کے انتظامات نہ ہونے پر انتظامیہ سے شکایات بھی کی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:سیلابی ریلوں نے تباہی مچا دی: پنجاب...
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو سنہ 2010 سے سنہ 2022 تک ایک لاکھ 64 ہزار سے زائد ملازمین کو مجموعی طور پر 23 ارب 69 کروڑ روپے کی ادائیگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: چیئرپرسن بی آئی ایس پی کی چوہدری سالک حسین سے ملاقات، بینظیر ہنرمند پروگرام پر گفتگو اعداد و شمار کے مطابق سال 2010 سے 20 کے دوران سرکاری ملازمین نے 16 ارب 33 کروڑ روپے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت وصول کیے جس میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے اپنے بھی 215 ملازمین شامل ہیں کہ جنہوں نے 2 کروڑ 25 لاکھ روپے وصول کیے۔ سب سے زیادہ غیر قانونی ادائیگیاں صوبہ سندھ میں ہوئیں جہاں 56 ہزار...
پشاور: صوبائی دارالحکومت اور ملحقہ قبائلی اضلاع میں افغان مہاجرین کی جانب سے 1978 کی پالیسی کا سہارا لے کر جعلی دستاویزات کے ذریعے پاکستانی شناختی کارڈ حاصل کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق افغان مہاجرین پرانی تاریخوں میں بنائے گئے مینول شناختی کارڈز، ڈومیسائل، کرایہ نامے، ڈرائیونگ لائسنس اور زمینوں کے جعلی کاغذات جمع کروا کر کارڈ بنوا رہے ہیں۔ افغان مہاجرین کو جعلی شناختی کارڈ کے اجرا کے حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ جدید پرنٹ اور تازہ صفحات سے یہ واضح ہوتا ہے کہ یہ دستاویزات جعلی ہیں۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ بعض اہلکار اور مقامی انتظامیہ کی مبینہ ملی بھگت سے جعلی شناختی کارڈ کی تصدیق کی جاتی ہے،...
پاکستان کے مقبول اداکار عفان وحید نے پہلی بار اپنی شخصیت کے ایک ایسے پہلو سے پردہ اٹھایا ہے جو اکثر ان کے مداحوں کی نظروں سے اوجھل رہا۔ نرم مزاج اور متوازن گفتگو کے لیے شہرت رکھنے والے عفان نے بتایا کہ وہ برسوں تک غصے کے مسائل کا شکار رہے اور اس کمزوری نے کئی بار انہیں مشکل میں ڈال دیا۔ ایک ٹی وی پروگرام میں بات کرتے ہوئے اداکار نے کہا کہ اگرچہ بظاہر وہ ایک پُرسکون اور ہنس مکھ انسان دکھائی دیتے ہیں، لیکن ان کے قریبی لوگوں کو بخوبی معلوم ہے کہ کبھی کبھار وہ سخت غصے میں آجاتے ہیں۔ عفان کا کہنا تھا کہ ’’یہ مسئلہ میں نے خود بھی ہمیشہ محسوس کیا...
شارجہ کے تاریخی میدان میں سہ فریقی ٹی 20 سیریز کا آغاز جمعے سے ہوگیا ہے جہاں افتتاحی میچ میں پاکستان نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سیریز میں پاکستان، افغانستان اور متحدہ عرب امارات کی ٹیمیں مدمقابل ہیں۔ سیریز کا پہلا میچ دیکھنے کے لیے شائقین کی بڑی تعداد اسٹیڈیم میں موجود ہے جہاں افغانستان کے حامیوں کی تعداد پاکستانی شائقین سے زیادہ دیکھی گئی ہے۔ حیران کن طور پر کچھ بھارتی شائقین بھی افغان ٹیم کی حمایت میں اسٹیڈیم پہنچے ہیں۔ انتظامیہ نے شائقین کی سہولت اور سیکیورٹی کے پیش نظر پاکستانی اور افغان فینز کے لیے الگ الگ اسٹینڈز، پویلینز اور داخلی راستے مختص کیے ہیں۔ یہاں تک کہ...
وفاقی حکومت نے لاپتا افراد کے اہل خانہ کو قانونی معاونت فراہم کرنے کے لیے خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی ہے، جس کا مقصد جبری گمشدگیوں کے کیسز میں متاثرہ خاندانوں کو درپیش قانونی مسائل کا حل نکالنا ہے۔ حکام کے مطابق یہ کمیٹی اُن خاندانوں کو قانونی سہولت فراہم کرے گی جن کے مقدمات فیملی لا کے معاملات کے تحت کمیشن آف انکوائری آن ان اینفورسڈ ڈس اپیئرنسز (COIED) میں زیرِ سماعت ہیں۔ یہ کمیشن 2011 میں قائم کیا گیا تھا تاکہ لاپتا افراد کا سراغ لگایا جا سکے اور اُن افراد یا اداروں کی نشاندہی کی جا سکے جو ان گمشدگیوں کے ذمہ دار ہیں۔ 2025 کی پہلی ششماہی کے دوران کمیشن کو 125 نئے کیسز موصول...
اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ہم نے افغانستان سے کہا یا تو ٹی ٹی پی کے خلاف کارروائی کریں یا ہمارے حوالے کریں۔ اپنے غیرملکی دوروں سے متعلق اسلام آباد میں پریس بریفنگ میں انہوں نے کہا کہ 21 سے 28 جولائی تک امریکا کا دورہ کیا، پاکستان کے پاس جولائی میں اقوام متحدہ کی صدارت تھی، اٹلانٹک کونسل میں میرے ایک جواب کو غلط رنگ دیا گیا اس کو ہم نے کلیئر کردیا جس کو انگریزی سمجھ نہیں آتی وہ انگریزی سمجھے کیونکہ وہاں ساری باتیں انگریزی میں ہوتی ہیں، میں نے برطانیہ کا دورہ کیا وہاں مختلف ملاقاتیں ہوئیں، برطانیہ کے وزیر خارجہ ان کے ڈپٹی وزیر اعظم کے...
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں بشمول سیالکوٹ سیکٹر، شکرگڑھ، نارووال اور کرتارپور کا دورہ کرتے ہوئے عوام کی خدمت پر ریسکیو ورکرز کی حوصلہ افزائی کی۔ آرمی چیف کو اس موقع پر موجودہ سیلابی صورتحال اور آئندہ بارشوں کے سلسلے میں تیاریوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ فیلڈ مارشل نے متاثرہ علاقوں میں جاری ریسکیو اور ریلیف آپریشنز کا جائزہ لیا اور فوجی جوانوں و سول انتظامیہ کی مربوط اور انتھک کاوشوں کو سراہا۔ آرمی چیف نے سیالکوٹ سیکٹر میں متاثرہ سکھ کمیونٹی سے بھی ملاقات کی اور انہیں یقین دلایا کہ سیلاب کے دوران متاثرہ تمام مذہبی مقامات بشمول دربار صاحب کرتارپور کو ترجیحی بنیادوں پر اصل حالت میں بحال کیا جائے...
ناروے پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ ایتھوپین نژاد سماجی کارکن کے قتل کے الزام میں گرفتار 18 سالہ نوجوان نے اوسلو کی ایک مسجد پر حملے کی منصوبہ بندی بھی کر رکھی تھی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ملزم کو ہفتہ کی رات اوسلو کے ایک ہوسٹل میں 34 سالہ سماجی کارکن تمیما نِبراس جوہار کے قتل کے بعد گرفتار کیا گیا۔ مقتولہ ہوسٹل کی اسٹاف ممبر جبکہ ملزم وہاں رہائشی تھا۔ پولیس حکام نے بتایا کہ ملزم کے خلاف قتل اور دہشت گردی دونوں الزامات کے تحت تحقیقات جاری ہیں کیونکہ اس نے مسلمانوں کے خلاف نفرت پر مبنی خیالات کا اظہار کیا تھا۔ تحقیقات کے دوران ملزم نے بتایا کہ وہ اوسلو سے تقریباً 60...
روس نے یوکرین کے دارالحکومت کیف اور دیگر شہروں پر رات بھر شدید فضائی حملہ کیا جس کے نتیجے میں کم از کم 18 افراد جاں بحق ہوگئے، جن میں چار بچے بھی شامل ہیں۔ یوکرینی حکام کے مطابق مرنے والوں میں 2، 14 اور 17 سال کی عمر کے بچے بھی شامل ہیں۔ حملے کے دوران یورپی یونین مشن اور برٹش کونسل کی عمارتیں بھی متاثر ہوئیں، جس پر یورپی یونین اور برطانیہ نے اپنے دارالحکومتوں میں روسی سفیروں کو طلب کرلیا ہے۔ یوکرینی فضائیہ نے بتایا کہ روس نے ایک ہی رات میں 598 ڈرونز اور 31 میزائل داغے۔ فضائیہ کے ترجمان یوری اِہنات نے اسے یوکرین پر ہونے والے ’سب سے بڑے حملوں میں سے ایک‘ قرار...
کراچی: سندھ حکومت نے ممکنہ سیلاب کے پیش نظر محکمہ زراعت کے تمام افسران و عملہ کی چھٹیاں منسوخ کر دیں۔ ڈی جی زراعت کے دفتر حیدرآباد میں رین ایمرجنسی سیل قائم کر دیا گیا۔ وزیر زراعت کا کہنا تھا کہ ہنگامی صورتحال میں کسان مدد کے لیے رابطہ کر سکیں گے، 30 اضلاع میں ڈائریکٹرز اور ڈپٹی ڈائریکٹرز کو سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے بھی فوکل پرسن مقرر کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے تمام اضلاع اور تپے کی سطح پر ایمرجنسی سینٹرز قائم کیے گئے ہیں۔ صوبائی وزیر سردار محمد بخش مہر نے کسانوں کی فوری مدد کو یقینی بنانے کے احکامات دے دیے۔ ترجمان کے مطابق کراچی، لاڑکانہ، سکھر، حیدرآباد،...
وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے خواتین کے لباس سے متعلق کیے گئے نامناسب تبصرے پر غلطی کا اعتراف کرلیا ہے۔ کچھ دن قبل وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے ایک پریس کانفرنس میں خواتین کے لباس سے متعلق بات کی تھی جس میں انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا دفاع کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’جو مریم نواز کے لباس پر تنقید کرتے ہیں وہ اپنے گریبانوں میں جھانکیں جن کی اپنی امیاں کپڑے پہننا ہی مناسب نہیں سمجھتیں‘۔ اب ایک نجی ٹی وی پروگرام میں اپنے اس بیان پر غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھی ایک عورت ہیں اور سمجھ سکتی ہیں کہ خواتین کو لباس سے متعلق کس طرح کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے...
میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ میں کرائے اور ٹیکس کی عدم وصولی ،بغیر ٹیندر کے اخراجات ، اضافی ادائےگیوں کی مد میں ایک ارب 17کروڑ 13لاکھ 27ہزار روپے سے زائد کی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی جانب سے مالی سال 2023-24کے دوران میٹرو پولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کی تیار کی گئی آڈٹ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ میں مخلتف مد میں ایک کروڑ 3لاکھ 12ہزار روپے کی رقم کا مبینہ طور پر غلط استعمال کیا گیا۔ آڈٹ رپورٹ کے مطابق مبینہ طور پر سائیکل و موٹر سائیکل اسٹینڈ، اسٹالز، نادرا کے برتھ، میرج اور ڈیٹھ سرٹیفکیٹس کی فیس اور کرائے کی مد میں ایک کروڑ سے زائد رقم کا غلط استعمال کیا...
راولپنڈی: 7 سالہ بچی کی قبر سے چھیڑ چھاڑ کے معاملے میں انکشاف ہوا ہے کہ بچی کی میت اپنی اصل جگہ سے ہلی ہوئی ہے۔ تھانہ دھمیال کے علاقے گرجا روڈ کے خان کالونی قبرستان میں 7 سالہ بچی علینہ کی قبر سے مبینہ چھیڑ چھاڑ کے معاملے میں آج قبر کشائی کی گئی۔ واضح رہے کہ قبرستان میں چند دن قبل دفنائی گی 7 سالہ بچی کو قبر سے مبینہ طور پر چھیڑ چھاڑ کی گی تھی ، جس کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی۔ بچی کے والد ظفر اقبال نے بتایا کہ گرجا چوکی کے علاقے گلی نمبر 19 کا رہائشی ہوں۔ 7 سالہ بیٹی علینہ 26 اگست کو فوت ہوئی، تدفین خان کالونی...
شارجہ: تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ آج پاکستان اور افغانستان کے درمیان شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ یہ میچ پاکستان وقت کے مطابق رات 8 بجے شروع ہوگا۔ پاکستان ٹیم مسلسل پندرہویں ٹی ٹوئنٹی میچ میں بابر اعظم اور محمد رضوان کے بغیر میدان میں اترے گی۔ قومی ٹیم اس سیریز میں نئے کمبی نیشن کے ساتھ شرکت کر رہی ہے۔ سیریز میں تیسری ٹیم میزبان متحدہ عرب امارات ہے جو اپنے ہوم گراؤنڈ پر پہلی بار اتنی بڑی ٹیموں کے ساتھ کھیل رہی ہے۔ قومی ٹیم کے کپتان سلمان آغا نے کہا ہے کہ اسکواڈ نے پچھلی تین سیریز میں شاندار کارکردگی دکھائی اور کھلاڑی پر اعتماد ہیں کہ اس بار بھی بہترین...
ایشیا کپ سے قبل ہتھیاروں کی آزمائش کا وقت آگیا۔ سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا میلہ آج تاریخی اہمیت کے حامل شارجہ اسٹیڈیم میں شروع ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق افتتاحی میچ میں پاکستان ٹیم بلند عزائم لیے افغانستان کے خلاف ایکشن میں دکھائی دے گی۔ کپتان سلمان علی آغا کا کہنا ہے کہ سہ فریقی سیریز ایشیا کپ کی تیاریوں کا بہترین موقع ثابت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ قیادت میرے لیے اعزاز کے ساتھ بڑی ذمہ داری بھی ہے،کوشش ہوگی کہ ٹیم کی اچھی کارکردگی کو برقرار رکھا جائے۔ کپتان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ افغانستان کے خلاف میچ میں بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔ واضح رہے کہ سہ فریقی سیریز میں...
اسلام آباد: افغانستان نے جمعرات کو کابل میں پاکستان کے سفیر کو طلب کر کے ایک رسمی احتجاج درج کرایا۔ یہ احتجاج ننگرہار اور خوست صوبوں میں پاکستانی فوج کی جانب سے مبینہ حملوں کے دعوے پر کیا گیا جس سے دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی میں ایک نئی لہر کا پتہ چلتا ہے۔ افغان حکام کا دعویٰ ہے کہ ان مبینہ حملوں کے نتیجے میں 3شہری جاں بحق اور 7زخمی ہوئے ہیں۔ احتجاجی نوٹ میں افغان وزارت خارجہ نے پاکستان کی جانب سے افغان فضائی حدود کی خلاف ورزی اور ڈیورنڈ لائن کے قریب شہری علاقوں پر بمباری کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور ان حملوں کو افغانستان کی علاقائی سالمیت کی صریح خلاف ورزی...
اسٹیٹ بینک نے مالی سال 2024-25 میں 500 ارب ڈالر کا خالص منافع حاصل کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: معیشت کی سمت مثبت ہے اور اس میں بینکنگ شعبے کا کردار کلیدی ہے، گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مالی سال 25-2024ء کے سالانہ مالی گوشوارے جاری کردیے جن کے مطابق بینک نے 2 ہزار 500 ارب روپے کا خالص منافع حاصل کیا۔ ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق مذکورہ گوشوارے آڈیٹرز کی رپورٹ کے ساتھ جاری کیے گئے ہیں اور انہیں اسٹیٹ بینک ایکٹ 1956 کی شق 40(3) کے تحت وفاقی حکومت اور پارلیمان کو بھی ارسال کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان: ڈیجیٹل کرنسی کی قانونی حیثیت مؤخر، اسٹیٹ بینک کے شدید تحفظات رپورٹ کے مطابق...
بھارت کی ریاست بہار کے ضلع چمپارن میں پولیس نے ایک ایسے گروہ کو گرفتار کر لیا ہے جو “جعلی شادیاں” رچا کر لوگوں کو لوٹنے میں ملوث تھا۔ گینگ میں شامل خواتین شادی کا جھانسہ دے کر قیمتی سامان اور نقدی لے کر فرار ہو جاتی تھیں۔ پولیس کے مطابق، یہ گروہ خاص طور پر غریب اور سادہ لوح افراد کو نشانہ بناتا تھا۔ خواتین — جن میں بعض پہلے سے شادی شدہ بھی تھیں — خود کو کنواری ظاہر کر کے شادی کے لیے تیار ہوتیں، اور شادی کے بعد موقع ملتے ہی گھر سے سونا، نقد رقم، قیمتی اشیاء اور دیگر سامان لے کر فرار ہو جاتیں۔ خفیہ اطلاع پر پولیس نے چمپارن کے علاقے مینا ٹنڈ...
افغانستان کی کرکٹ ٹیم کے کپتان راشد خان کا کہنا ہے کہ ان کی ٹیم کے کوئی مخصوص اہداف نہیں ہیں۔ یہ بیان انہوں نے جمعرات کو شارجہ میں سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آغاز سے قبل دیا۔ راشد خان نے کہا کہ ہمارے کوئی مخصوص اہداف نہیں ہیں اور ہم اپنے کھلاڑیوں پر غیر ضروری دباؤ نہیں ڈالنا چاہتے۔ ہمارا اصل ہدف وہی کرکٹ کھیلنا ہے جو ہم گزشتہ برسوں سے کھیلتے آئے ہیں۔ ہمارے لیے سب سے اہم بات یہ ہے کہ ہم گراؤنڈ میں 200 فیصد محنت کریں۔ یہ بھی پڑھیے: کرکٹ میں کچھ بھی ہو سکتا ہے، بابر اعظم کی افغان ٹیم کو جیت پر مبارکباد انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ حالیہ مہینوں میں...
آکسفورڈ یونیورسٹی کے پاپولیشن ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ ابتدائی بریسٹ کینسر سے متاثرہ خواتین میں دوسرے کینسر کا خطرہ پہلے کے اندازوں سے کم ہے۔ برٹش میڈیکل جرنل میں شائع ہونے والی اس تحقیق کے مطابق بریسٹ کینسر کی تشخیص کے 20 سال بعد خواتین میں دوسرے کینسر کا امکان عام خواتین کی نسبت صرف 2 فیصد زیادہ پایا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں بریسٹ کینسر سے بچاؤ کی ویکسین تیار، کیا اس کینسر کی شرح میں کمی ممکن ہے؟ تحقیق میں انگلینڈ کے نیشنل کینسر رجسٹری کا ڈیٹا شامل کیا گیا جس کے تحت یہ بات سامنے آئی کہ 13.6 فیصد خواتین کو دوسرا نان بریسٹ کینسر لاحق ہوا، جو عام آبادی سے معمولی...
بھارتی ریاست بہار کے ضلع چمپارن میں پولیس نے ایک ایسے گینگ کو گرفتار کرلیا جو جھوٹی شادیوں کے ذریعے لوگوں کو لوٹتا تھا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ گینگ غریب اور سادہ لوح افراد کو شادی کا جھانسہ دیتا تھا۔ پہلے سے شادی شدہ خواتین دلہن بن کر سونا، نقدی اور قیمتی سامان ہتھیاتیں اور پھر فرار ہوجاتیں۔ پولیس حکام نے بتایا کہ خفیہ اطلاع پر مینا ٹنڈ کے علاقے میں چھاپہ مار کر مبینہ ماسٹر مائنڈ علی احمد سمیت 9 افراد کو گرفتار کیا گیا، جن میں 4 خواتین بھی شامل ہیں۔ چھاپے کے دوران پولیس نے ملزمان سے ایک گاڑی، 2 موٹرسائیکلیں اور 9 موبائل فونز بھی برآمد کرلیے۔ ذرائع کے مطابق یہ گینگ طویل عرصے...
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ 15 اگست سے شروع ہونے والے کلاؤڈ برسٹ اور سیلابی بارشوں نے صوبے کے کئی اضلاع کو بری طرح متاثر کیا جن میں بونیر، سوات، شانگلہ، باجوڑ، مانسہرہ اور صوابی شامل ہیں، ان بارشوں اور حادثات کے باعث 406 افراد جاں بحق اور 245 زخمی ہوئے، جبکہ 664 گھروں کو مکمل اور 2431 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا۔ مزید برآں 511 سڑکیں، 77 پل اور 2123 دکانیں بھی متاثر ہوئیں۔ یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کا صوابی کا دورہ، ریلیف ایمرجنسی نافذ کرنے کی ہدایت اپنے ویڈیو پیغام میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت نے فوری طور پر تمام محکموں، ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کو متحرک کیا۔...
بالی ووڈ کے مایہ ناز اداکار دھرمیندر کی شادی 1954 میں پرکاش کور سے ہوئی، جو ان کے بالی ووڈ ڈیبیو سے کئی سال پہلے کی بات ہے، اس جوڑے کے ہاں 2 بیٹے اور 2 بیٹیاں پیدا ہوئیں, سنی، وجیتا، اجیتا اور بوبی۔ تاہم 1970 میں دھرمیندر کی پہلی ملاقات خوبرو اداکارہ ہیما مالنی سے فلم ’تم حسین میں جوان‘ کی شوٹنگ کے دوران ہوئی، تاہم ان کی محبت اصل معنوں میں 1975 کی فلم’شعلے‘ کے سیٹ پر پروان چڑھی۔ بالآخر دونوں نے 1980 میں شادی کر لی، لیکن دھرمیندر اپنی پہلی بیوی سے علیحدہ نہ ہوئے، اس شادی کے بعد لوگوں نے دھرمیندر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں عیاش بھی قرار دیا، مگر پرکاش کور اپنے...
ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کے دبنگ ہیرو سلمان خان نے ’’سچے پیار‘‘ کے بارے میں اظہار خیال کرکے مداحوں کو حیران کردیا۔ ریئلٹی شو ’’بگ باس 19‘‘ کے گرینڈ پریمیئر میں میزبان کے طور پر موجود سلمان خان سے مہمان تانیا متل نے سوال کیا: ’’کیا سچا پیار ہمیشہ ادھورا ہی رہ جاتا ہے؟‘‘ جواب میں سلمان خان نے مسکراتے ہوئے کہا: ’’مجھے نہیں معلوم، کیونکہ مجھے تو اب تک سچا پیار ہوا ہی نہیں۔ نہ کوئی سچا پیار ہوا اور نہ ہی کچھ ادھورا رہا۔‘‘ سلمان خان کے اس بیان نے ناظرین کو چونکا دیا۔ مداحوں نے ایک بار پھر یہ سوال اٹھایا کہ بالی ووڈ کے سب سے زیادہ پسند کیے جانے والے اسٹار آج تک...
وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے جمعرات کو پنجاب کے سیلاب متاثرہ اضلاع کا فضائی اور زمینی دورہ کیا۔ اس موقع پر انہیں دریائے راوی، چناب اور ستلج میں طغیانی کے باعث ہونے والی تباہ کاریوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ یہ بھی پڑھیں:راوی، چناب اور ستلج میں تباہ کن سیلاب، 22 افراد جاں بحق، لاکھوں متاثر، کئی بستیاں غرقاب روانگی سے قبل چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر نے وزیراعظم کو ملک بھر کی سیلابی صورتحال اور جاری ریسکیو و ریلیف سرگرمیوں سے آگاہ کیا۔ فضائی معائنے کے دوران وزیراعظم کو خاص طور پر نارووال اور گوجرانوالہ ڈویژن میں شدید متاثرہ علاقوں کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم نے ہدایت...
نیویارک (نیوز ڈیسک) اقوام متحدہ نے پاکستان میں حالیہ مون سون بارشوں اور تباہ کن سیلاب کے نتیجے میں متاثرہ افراد کی فوری مدد کیلئے ہنگامی اقدام اٹھاتے ہوئے 6 لاکھ ڈالر کی امداد جاری کر دی ہے۔ سیکرٹری جنرل یو این کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے نیویارک میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ نے ہنگامی امدادی فنڈ سے سیلاب متاثرین کیلئے امداد جاری کی ہے۔ ترجمان کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 10 روز کے دوران شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث 400 سے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ 190 سے زائد زخمی ہوئے ہیں، 20 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہو چکے اور انہیں پناہ گاہوں، طبی امداد اور...
شہر میں بارشوں کے بعد ہونے والے بڑے بریک ڈاؤن پر سندھ ہائیکورٹ نے نوٹس لیا اور ججز کے گھروں میں بجلی کی طویل بندش پر برہمی کا اظہار کیا۔ ایڈیشنل رجسٹرار کوآرڈینیشن کی جانب سے 22 اگست کو ایم ڈی کے الیکٹرک کو طلبی کا نوٹس جاری کیا گیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں:خواجہ شمس الاسلام قتل کیس: سندھ ہائیکورٹ میں کارروائی جزوی طور پر معطل نوٹس میں کہا گیا تھا کہ کے الیکٹرک نیپرا قوانین کے تحت صارفین کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی کا پابند ہے اور بطور یوٹیلیٹی سروس فراہم کرنے والے ادارے کے، متبادل نظام موجود ہونا چاہیے تاکہ بڑے فالٹ یا بریک ڈاؤن کی صورت میں شہری متاثر نہ ہوں۔ نوٹس کے بعد آج...
اسلام آباد(ویب ڈیسک)صدر مملکت آصف علی زرداری نے پنجاب، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ صدر مملکت نے اپنے بیان میں متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ کسانوں کی فصلوں اور مویشیوں کو بڑے پیمانے پر پہنچنے والا نقصان انتہائی افسوسناک ہے، انہوں نے سندھ حکومت کو ممکنہ بڑے سیلابی ریلوں کے پیش نظر فوری اقدامات اور مکمل تیاری کی ہدایت کی۔ صدر زرداری نے کہا کہ پاکستانی قوم نے ہمیشہ مشکلات کا مقابلہ حوصلے اور عزم کے ساتھ کیا ہے اور اس بار بھی سرخرو ہوگی، ان کا کہنا تھا کہ 2010 اور 2022 کے تباہ...
لاہور(نیوز ڈیسک) بھارت کی جانب سے پانی چھوڑنے کے بعد دریائے راوی، چناب اور ستلج میں شدید سیلابی صورتحال کے باعث تباہی مچ گئی، بستیاں ڈوب گئیں، لاکھوں افراد متاثر ہوئے ہیں اور 22 افراد جاں بحق جبکہ متعدد لاپتہ ہو گئے۔ پنجاب کے بڑے دریاؤں سے پانی کناروں سے نکل کر آبادیوں میں داخل ہونے سے لاکھوں ایکڑ زرعی اراضی تباہ ہو گئی ہے، 6 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہو چکے ہیں، سیکڑوں دیہات زیر آب آ چکے ہیں جبکہ بنیادی ڈھانچہ جات کے نقصانات کا اندازہ پانی اترنے کے بعد ہی ہو سکے گا۔ شاہدرہ کے مقام پر پانی میں مسلسل اضافہ دریائے راوی میں شاہدرہ پر پانی میں اضافے کے بعد اونچے درجے کا سیلاب...
ضلعی انتظامیہ نوٹیفکیشن کے مطابق 28 اگست 2025 کو ضلع جنوبی وزیرستان اپر اور لوئر کے مختلف علاقوں میں صبح 6 بجے سے شام 7 بجے تک کرفیو نافذ رہے گا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کرفیو کے دوران ہر قسم کی نقل و حرکت پر پابندی عائد ہوگی جبکہ تمام بازار اور مارکیٹس بند رہیں گی۔ عوام سے تعاون کی اپیل کی گئی ہے تاکہ امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنایا جا سکے۔ کرفیو کے دوران تحصیل برمل اور شکئی میں داخلہ سختی سے ممنوع ہوگا۔ متاثرہ راستے درج ذیل ہیں، وانا-تیارزہ گیٹ-کرب کوٹ-تنائی-عزیز آباد چوک تا درگئی پل، شکئی- انزر چینہ تا وانا شامل ہیں۔ مزید پڑھیں: باجوڑ میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن، علی امین گنڈاپور کی مخالفت،...
نیویارک: اقوام متحدہ نے پاکستان میں حالیہ مون سون بارشوں اور تباہ کن سیلاب کے نتیجے میں متاثرہ افراد کی فوری مدد کے لیے ہنگامی اقدام اٹھاتے ہوئے 6 لاکھ امریکی ڈالر کی امداد جاری کر دی ہے۔ یہ اعلان یو این سیکریٹری جنرل کے ترجمان نے نیویارک میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ترجمان کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 10 روز کے دوران شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث 400 سے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ 190 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ اقوام متحدہ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ 20 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہو چکے ہیں اور انہیں پناہ گاہوں، طبی امداد اور نقد معاونت کی ضرورت...
اسلام آباد: وزیر اعظم نے مرزا محمد عرفان بیگ کو 12 اکتوبر سے 2 سال کیلئے کنٹریکٹ پر پر ائم منسٹر معائنہ کمیشن کا ممبر مقرر کر دیا۔ ڈاکٹر کاشف حسین اوورسیز سے وزارت صحت میں اہم پوزیشن پر تعینات ، عبدالقادر ( پی اے ایس ۔ گریڈ 19 ) بلوچستان سے خیبرپختونخوا ٹرانسفر، تقرر کے منتظر کاشف نبی (پی اے ایس۔ گریڈ 18) کی خدمات سندھ حکومت کے سپرد، گلگت بلتستان میں تعینات آصف نواز ((پی اے ایس۔ گریڈ 18)) پروونشل کوارڈینٹر برائے ای فور ایچ پروگرام پنجاب پراجیکٹ تعینات، سیکشن افسر نثار عظمت کا اسٹیبلشمنٹ سے ہاؤسنگ ڈویژن، مینجرHBFC اکرام اللہ خان سیکشن افسر خزانہ ڈویژن، اکاؤنٹس افسر، نجکاری کمیشن سہیل احمد سیکشن افسر وزارتِ منصوبہ...
صدرِ آصف علی زرداری نے پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے ہونے والی تباہی پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ اس دکھ کی گھڑی میں وہ تنہا نہیں — پوری قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ صدر زرداری نے کہا کہ سیلاب اور طغیانی سے جن خاندانوں کو جانی یا مالی نقصان پہنچا ہے، ہم ان کے درد کو محسوس کرتے ہیں۔ خصوصاً ان کسانوں کے لیے ہمدردی کے جذبات کا اظہار کیا جن کی فصلیں اور مویشی سیلاب کی نذر ہو گئے۔ انہوں نے مسلح افواج، ریسکیو اہلکاروں اور دیگر...
بھارت کے عالمی شہرت یافتہ پلے بیک سنگر سونُو نگم نے پاکستان کے لیجنڈری گلوکار عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انھیں اپنا محسن قرار دیا۔ بھارتی گلوکار سونُو نگم نے حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ ان کے کیریئر کی پہلی بڑی کامیابی اُس وقت ملی جب انھوں نے عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی کا مشہور زمانہ گانا "اچھا صلہ دیا تُو نے میرے پیار کا” گایا۔ سونو نگم نے مزید کہا کہ عطا اللہ عیسیٰ خیلوی کے اس گانے نے نہ صرف پورے بھارت میں میری آواز کو پہنچایا بلکہ میرے لیے کامیابی کے دروازے بھی کھول دیئے۔ سونُو نگم نے جذباتی انداز میں کہا کہ عطاء اللہ صاحب ایک عظیم انسان ہیں اور میری زندگی میں ان کی بہت اہمیت ہے۔ جب میں نے ان کا گانا...
صدر آصف علی زرداری نے پنجاب، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں سیلاب اور بارشوں سے ہونے والی تباہی پر گہرے دکھ اور افسوس جبکہ جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ اپنے بیان میں صدر مملکت نے سیلاب متاثرین سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب اور ریلوں میں جانی و مالی نقصان اٹھانے والے خاندانوں کے ساتھ ہیں، کسانوں کی فصلوں اور مویشیوں کے بڑے پیمانے پر نقصان پر گہری ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں۔ صدر نے مسلح افواج اور ریسکیو اداروں کی بہادری اور خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ آزمائش کی گھڑی میں افواجِ پاکستان نے عوام کی خدمت کی شاندار مثال قائم کی ہے۔ انہوں...
سابق ٹیسٹ کپتان شاہد آفریدی نے سیلاب متاثرین کےلئے نمائشی میچ کے حوالے سے اہم ویڈیو پیغام جاری کردیا۔ ویڈیو پیغام میں شاہد آفریدی نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لئے چیریٹی میچ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ وہ اور دوسرے کرکٹر امدادی میچ میں حصہ لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین اس وقت مشکلات کا شکار ہیں۔تمام افراد کو میچ دیکھنے آنا چاہیے تاکہ سیلاب متاثرین کی امداد ہوسکے۔
ایئرپورٹس سیکیورٹی فورس نے پشاورسےدوحہ جانے والی پروازکےمسافرسےآئس ہیروئن برآمد کرلی۔ ترجمان کے مطابق اے ایس ایف کے عملے نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے پشاور سے دوحہ جانے والی پرواز کے ایک مسافرکےسامان سےآئس ہیروئن برآمد کرلی، دوحہ جانے والی پروازپرسفر کرنے والےایک مسافر فضل امین کےٹرالی بیگ کودوران اسکیننگ مشکوک قرار دیا گیا اوردستی تلاشی کے دوران اس کے ٹرالی بیگ اورجوتوں سے 994 گرام آئس ہیروئن برآمد کرلی گئی۔ اے ایس ایف کے تربیت یافتہ عملے نے فوری اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے منشیات کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنائی، ابتدائی تفتیش کے بعد کیس مزید قانونی کارروائی کے لیےاے این ایف کے حوالےکردیا گیا۔
لاہور: الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت پنجاب کے مختلف اضلاع قصور، سیالکوٹ، نارووال اور لاہور میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی ریسکیو و ریلیف سرگرمیاں جاری ہیں۔ الخدمت کے مطابق قصور اور سیالکوٹ سب سے زیادہ متاثرہ علاقے ہیں ان تمام علاقوں میں الخدمت کی ٹیمیں ہائی الرٹ ہیں اور متاثرین کو محفوظ مقامات تک منتقل کر رہی ہیں، چار کشتیوں اور چار ایمبولینسوں کی مدد سے اب تک 234متاثرین کو ریسکیو کر کے محفوظ مقامات تک پہنچایا جا چکا ہے، سیلاب متاثرہ علاقوں میں الخدمت کے موبائل ہیلتھ یونٹ (منی ہسپتال) کے علاوہ چار میڈیکل کیمپس قائم کیے گئے ہیں جن کے ذریعے اب تک 1323 مریضوں کا علاج کیا جاچکا ہے۔ 2123 افراد میں پکا پکایا کھانا، 200...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے تسلیم کیا ہے کہ اس کی جانب سے امریکی ڈالر کی خریداری ، جواب تک 7.8 ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہے ، روپے کو کمزور رکھنے کا باعث بن رہی ہے ، تاہم بینک نے موقف اختیار کیا ہے کہ اگر روپیہ مضبوط ہو جائے تو درآمدات میں اضافہ ہو سکتا ہے جس سے بیرونی شعبہ دباؤ میں آسکتا ہے۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں سٹیٹ بینک کے قائم مقام ڈ پٹی گورنر ڈاکٹر عنایت حسین نے کہا کہ موجودہ ڈالر ، روپیہ شرح مبادلہ (تقریباً 282 روپے فی ڈالر ) ” منصفانہ ” ہے۔ انھوں نے تسلیم کیا کہ اگر سٹیٹ بینک ڈالر خرید...
کراچی (شوبز ڈیسک) پاکستانی اداکارہ کومل میر نے اعتراف کیا ہے کہ وزن میں اضافے کے بعد وہ شدید ذہنی دباؤ کا شکار رہیں۔ حالیہ انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر تنقید اور قریبی لوگوں کے تکلیف دہ تبصروں نے ان کی ذہنی صحت پر گہرا اثر ڈالا۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ یہ ان کے لیے مشکل وقت تھا اور وہ کئی مرتبہ دوستوں کے سامنے روتے ہوئے اپنا دکھ بیان کرتی رہیں۔ انہوں نے وضاحت دینے کے بجائے خاموشی اختیار کی کیونکہ ان کے مطابق لوگ پہلے ہی اپنی رائے قائم کر چکے ہوتے ہیں۔ Post Views: 5
کراچی: چار لاپتا افراد میں شامل شخص صوبائی وزیر داخلہ ضیا لنجار کا گھر نذر آتش کرنے میں ملوث نکلا۔ پولیس رپورٹ پر سندھ ہائیکورٹ نے درخواست نمٹادی۔ ہائیکورٹ میں 4 لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ لاپتا افراد میں شامل شخص صوبائی وزیر داخلہ ضیا لنجار کے گھر کو نذر آتش کرنے میں ملوث نکلا۔ پولیس نے عبد الطیف کی گرفتاری سے متعلق عدالت کو آگاہ کردیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ عبد الطیف لاپتا نہیں بلکہ صوبائی وزیر کے گھر جلانے کے مقدمے میں مورو میں گرفتار ہے۔ عدالت نے اورنگی ٹاؤن کے علاقے سے لاپتا شہری کی بازیابی سے متعلق درخواست نمٹا دی۔ پولیس رپورٹ میں بتایا گیا کہ تھانہ ملیر کینٹ کے...
کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے سرجانی ٹاؤن میں نجی پراپرٹی کے چار دیواری مسمار کرنے سے متعلق کے ڈی اے اور ایس بی سی اے افسران کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر 15 دن میں دیوار بنانے کی ہدایت کردی۔ جسٹس محمد اقبال کلہوڑو کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو بینچ کے روبرو سرجانی ٹاؤن میں نجی پراپرٹی کے چار دیواری مسمار کرنے سے متعلق کے ڈی اے اور ایس بی سی اے افسران کیخلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ توہین عدالت کے مرتکب افسران عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے کے ڈی اے اور ایس بی سی اے افسران پر اظہار برہمی کیا۔ جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے ریمارکس دیئے کہ افسران کو...
ہالی ووڈ اداکار بروس ولِس کی بیوی، ایما ہیمنگ ولِس نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے شوہر کا دماغ اب ان کا ساتھ نہیں دے رہا اور ان کی زبان ختم ہوتی جا رہی ہے، یہ انکشاف اس وقت سامنے آیا ہے جب ولِس کو فرنٹو ٹیمپورل ڈیمینشیا یعنی زوال عقل کی تشخیص ہوئے 2 سال سے زائد عرصہ گزر چکا ہے۔ اے بی سی کے ایک خصوصی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ایما ہیمنگ نے کہا کہ بروس ولس اب بھی کافی متحرک ہیں اور مجموعی طور پر اچھی صحت میں ہیں۔ ’مسئلہ صرف یہ ہے کہ ان کا دماغ ساتھ نہیں دے رہا، ان کی زبان ختم ہو رہی ہے، ہم نے ان کے ساتھ بات چیت...
جرمن اخبار فرینکفرٹر الگمائنے نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے حالیہ ہفتوں میں چار مرتبہ فون پر رابطہ کرنے کی کوشش کی تاہم مودی نے ان کی کالز ریسیو نہیں کیں۔ رپورٹ کے مطابق مودی کا یہ رویہ نئی دہلی کے "شدید غصے اور احتیاط" کو ظاہر کرتا ہے۔ اخبار کا کہنا ہے کہ یہ صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب ٹرمپ انتظامیہ نے بھارت پر 50 فیصد درآمدی ٹیرف عائد کیا، جو برازیل کے بعد کسی بھی ملک پر سب سے زیادہ ہے۔ امریکی تھنک ٹینک سے وابستہ تجزیہ کار مائیکل کوگلمین نے کہا کہ اگر یہ دعویٰ درست ہے تو اس کا مطلب ہے کہ امریکا اور بھارت کے...
مقبوضہ جموں و کشمیر میں شدید بارشوں کے باعث آنے والے فلیش فلڈز اور لینڈ سلائیڈنگ سے کم از کم 13 افراد ہلاک ہوگئے۔ حکام کے مطابق، ان میں سے 9 افراد ویشنو دیوی یاترا کے راستے پر سفر کرتے ہوئے لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آکر جان کی بازی ہار گئے۔ یہ واقعہ آدھکواری کے قریب اندرپرسٹھ بھوجنالیہ کے پاس پیش آیا جہاں بھاری بارش پہاڑی تودہ گرنے کا باعث بنی۔ ریکارڈ توڑ بارش انڈیا میٹرولوجیکل ڈپارٹمنٹ (IMD) کے مطابق، اودھمپور ایئر فورس اسٹیشن پر منگل (26 اگست) کو محض 12 گھنٹوں میں 540 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی (صبح 8:30 سے شام 8:30 بجے تک)۔ موازنہ کے طور پر، دہلی میں پورے مون سون (جون تا ستمبر)...
امریکا نے بھارتی مصنوعات پر 25 فیصد اضافی ٹیرف عائد کردیا، جس کے بعد مجموعی شرح 50 فیصد تک پہنچ گئی۔ امریکی ہوم لینڈ سیکیورٹی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یہ فیصلہ آج سے نافذ ہوگیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق اضافی ٹیرف کے بعد متعدد بھارتی مصنوعات مہنگی ہوجائیں گی، جس سے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات میں کشیدگی بڑھنے کا امکان ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس ماہ کے آغاز میں اعلان کیا تھا کہ بھارت روس سے تیل کی خریداری جاری رکھے ہوئے ہے اور اس طرح یوکرین جنگ کو سہارا دے رہا ہے، اس لیے بھارت پر مزید 25 فیصد ٹیرف عائد کیا جا رہا ہے۔ ٹرمپ نے کہا تھا کہ بھارت اچھا...
لاہور: نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق، پنجاب میں شدید بارشوں اور دریاؤں میں طغیانی کے خطرے کے پیش نظر ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد کو متاثرہ علاقوں سے محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ ادارے کا کہنا ہے کہ ریکارڈ بارشیں، برف پگھلنے کا عمل اور بڑے پیمانے پر آنے والے سیلاب نے پاکستان کو ایک مرتبہ پھر ماحولیاتی تبدیلی کے خطرات کی زد میں لاکھڑا کیا ہے۔ پنجاب بھر میں ہائی الرٹ جاری ہے اور ضلعی انتظامیہ انخلا کی سرگرمیوں میں مصروف ہے۔ متاثرہ افراد کی تفصیلات این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق بہاولنگر: 89,868 افراد۔ قصور: 14,140,اوکاڑہ: 2,063,پاکپتن: 873 ,بہاولپور: 361, وہاڑی: 165 افراد...
ڈچز آف سسیکس، میگھن مارکل نے بالآخر اپنے نام سے متعلق جاری تنازع پر خاموشی توڑ دی اور اپنے سرکاری قانونی نام کی وضاحت کر دی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: میگھن مارکل کے انٹرویو کے بعد شاہی خاندان کا جذباتی بیان جاری شہزادہ ہیری کی اہلیہ اور بادشاہ چارلس سوم کی بہو نے اپنے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا کہ ان کا قانونی نام ’میگھن، ڈچز آف سسیکس‘ ہے اور یہی وہ نام ہے جو ان کی شادی کے بعد اختیار کیا گیا تھا۔ یہ گفتگو نیٹ فلکس پر ان کے نئے شو کے دوسرے سیزن کی ریلیز کے موقعے پر بلومبرگ کی اینکر ایمیلی چانگ کے ساتھ انٹرویو میں سامنے آئی۔ یاد رہے کہ میگھن نے پہلی بار پچھلے سیزن...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پارٹی کے اندر نظم و ضبط اور احتساب کے معاملات کی نگرانی کے لیے “نیشنل اسکاڈ برائے اکاؤنٹیبلٹی و ڈسپلن” (SCAD) کے اراکین کا باضابطہ اعلان کر دیا ۔ پارٹی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق، نیشنل اسکاڈ کی تشکیل **سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا** کی ہدایت پر عمل میں لائی گئی ہے، جس کا مقصد پارٹی کے اندر شفافیت، اصول پسندی اور غیر جانبداری کو فروغ دینا ہے۔ فردوس شمیم نقوی کو نیشنل اسکاڈ کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔ سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی اسکاڈ کے ایڈوائزر کے طور پر خدمات انجام دیں گے جبکہ دیگر اراکین میں اسد قیصر، عامر ڈوگر، کنول شوزب، سالار کاکڑ شامل ہیں۔ نوٹیفکیشن کے...
بلوچستان کے سرحدی علاقے سمبازا میں سکیورٹی فورسز نے ایک بڑی اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملک کو ایک ممکنہ تباہ کن دہشت گردی سے بچا لیا۔ کارروائی کے دوران فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 47 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ کارروائی 7 سے 9 اگست کے دوران عمل میں آئی، جب خفیہ معلومات کی بنیاد پر معلوم ہوا کہ ایک بڑی تعداد میں دہشت گرد پاکستان-افغانستان بارڈر کراس کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ فوجی دستوں نے فوری ردعمل دیا اور کارروائی کے نتیجے میں دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا۔ افغان سرزمین سے تعلق اور لاشوں کا حال ذرائع نے بتایا کہ مارے جانے والے بیشتر...
بلوچستان کے علاقے ژوب میں افغانستان سے پاکستان میں دراندازی کی کوشش کے نتیجے مارے جانے والے فتنہ الخوارج کے 47 دہشت گردوں کی لاشیں کئی روز گزر جانے کے باوجود بھی کوئی اٹھانے نہیں آیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 7 اور 9 اگست کو سیکورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کی ایک بڑی تشکیل جو سمبازا، بلوچستان کے علاقے میں بارڈر کراس کرنے کی کوشش کر رہی تھی اُسے موثر کاروائی کے بعد جہنم واصل کیا۔ سیکورٹی فورسز نے آپریشن میں فتنہ الخوارج کے 47 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا، مارے جانے والوں میں بیشتر افغان تھے اور ان میں سے زیادہ تر کی لاشیں افغانستان کی طرف گری تھیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق مارے جانے والے دہشت گردوں کی...
وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ ملک میں کوئی پاپولر ہو یا ہینڈ سم اسے قانون کا سامنا کرنا پڑ ے گا۔ وفاقی دارالحکومت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ تحریک اںصاف کا کام ہی انتشاری سیاست کو ہوا دینا ہے، 9 مئی کے عدالتی فیصلوں پر تحریک انصاف واویلا کررہی ہے، بانی پی ٹی آئی کے مشورے سے ہی 9 مئی کی منصوبہ بندی کی گئی۔ طلال چوہدری نے کہا کہ 9 مئی کو شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی کی گئی، مظاہرین نے دفاعی تنصیاب پر حملے کیے، نومئی کو جو کچھ ہوا، اُس کے شواہد موجود ہیں، عدالتوں نے مجرموں کو سزائیں دیں، تاریخ میں پہلی بار کسی...
وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ اداروں کے اندر سے سہولت کاری ختم ہوتے ہی انصاف ہوتا نظر آئے گا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں طلال چوہدری
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے رتو ڈیرو کے نواحی گاؤں راہوجا کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے تعمیر شدہ گھروں کا معائنہ کیا اور متاثرہ خاندانوں کی بحالی کے اقدامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے مقامی افراد سے ملاقات بھی کی۔ یہ بھی پڑھیں: بھارت سے جنگ کے دوران میڈیا نے قومی بیانیے کو مضبوطی سے اجاگر کیا، بلاول بھٹو زرداری دورے کے دوران بلاول بھٹو کی ملاقات ایک کمسن طالبعلم حمزہ علی سے ہوئی۔ بلاول بھٹو نے محبت بھرے انداز میں بچے سے پوچھا کہ وہ بڑے ہوکر کیا بننا چاہتا ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا رتو ڈیرو کے گاؤں راہوجا میں سیلاب...
خیبر: ملک میں غیر قانونی رہائش پذیر افغان شہریوں کی ملک بدری کا سلسلہ جاری ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق گزشتہ روز 1062 غیر قانونی رہائش پذیر افغان شہریوں کو طورخم سرحد کے راستے ملک بدر کیا گیا، ڈی پورٹ ہونے والے 776 افراد پی او آر کارڈ ہولڈر تھے۔ سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی پورٹ ہونے والے افغان شہری پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں رہائش پذیر تھے، ٹرانزٹ کیمپ آنے والے 123 افراد بغیر دستاویزات کے مقیم جبکہ 163 افراد اے سی سی کارڈ ہولڈرز تھے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ یکم اپریل سے 75 ہزار سے زائد افغان شہری لنڈی کوتل ٹرانزٹ کیمپ سے بے دخل کیے جا چکے ہیں۔ Tagsپاکستان
اسلام آباد: حج کوٹے کے خلاف مقدمے میں درخواست گزاروں کا بغیر رضامندی نام شامل کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق حج کوٹہ کے خلاف کیس میں ٹور آپریٹرز کے درمیان پھوٹ پڑ گئی اور مزید 12 ٹور آپریٹرز نے حج کوٹہ کے خلاف اپنی درخواستیں اسلام آباد ہائی کورٹ سے واپس لے لیں۔ درخواست گزاروں کی جانب سے پٹیشن میں بغیر رضامندی نام شامل کیے جانے کا انکشاف بھی ہوا ہے۔ جسٹس محمد اعظم خان نے حج کوٹہ کے خلاف کیس میں نجی ٹور آپریٹرز کی متفرق درخواستوں پر سماعت کی، جس میں درخواست گزاروں کی جانب سے چودھری اسامہ طارق ایڈووکیٹ اور دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔ وکلا نے عدالت کو بتایا...
خیبر پختونخوا کے ضلع سوات کالام اور کبل میں فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے ۔ ریسکیو حکام کے مطابق کالام کے علاقہ مٹلتان میں زمین کے تنازع پر 2 فریقین میں فائرنگ سے 2 افراد قتل جب کہ پانچ زخمی ہوگئے۔ حکام نے بتایا کہ فائرنگ کا دوسرا واقعہ کبل کے علاقہ شلھنڈ میں پیش آیا جہاں معمولی تکرار پر فائرنگ سے 2افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔ ریسکیو حکام نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا جب کہ پولیس نے دونوں واقعات کی رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
نجی کمپنی کے حصص کی خرید و فروخت اور بورڈ آف ڈائریکٹرز کے الیکشن سے متعلق مقدمے کی سماعت جسٹس حسن اظہر رضوی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے کی، جس میں جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب بھی شامل تھے۔ سماعت کے دوران وکیل احسن بھون نے بتایا کہ اس مقدمے میں سینکڑوں صفحات پر مشتمل ایک متفرق درخواست دائر کی گئی ہے۔ جسٹس نعیم اختر افغان نے ریمارکس دیے کہ کیا یہ وہی کیس ہے جس میں کمپنی کے ایک ڈائریکٹر کو امریکا میں ہراسانی ثابت ہونے پر نکالا گیا تھا؟ انہوں نے مزید کہا کہ اس نوعیت کا ایک کیس ان کے بینچ میں پہلے بھی آچکا ہے۔ یہ...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بھارت پر 50 فیصد ٹیرف کل بروز بدھ سے نافذ ہوجائےگا۔ درآمدات پر اس ٹیکس کے نفاذ نے بھارت کی برآمدی صنعتوں کو شدید بحران میں مبتلا کر دیا ہے۔ خاص طور پر تیرُوپور (تمل ناڈو) کے گارمنٹس ہب، سورت (گجرات) کی ہیرے کی صنعت، اور آندھرا پردیش کے جھینگا (Shrimp) فارمز بدترین صورتحال سے دوچار ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: ٹرمپ پیوٹن مذاکرات ناکام ہوئے تو بھارت پر مزید ٹیرف لگائیں گے، امریکا کی مودی سرکار کو وارننگ برطانوی خبر رساں ادارے ’بی بی سی‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق تیرُوپور میں، جو بھارت کی تیار شدہ ملبوسات کی برآمدات کا تقریباً ایک تہائی فراہم کرتا ہے، کئی فیکٹریوں میں مشینیں بند پڑی ہیں۔...
کراچی: بے روزگاری کے خاتمے اور غریب خاندانوں کو باعزت روزگار فراہم کرنے کے لیے امہ ویلفیئر ٹرسٹ پاکستان نے "انکم جنریشن پروگرام 2025" کا آغاز کر دیا۔ پہلے مرحلے میں کراچی کے 31 مستحق افراد کو روزگار کے مواقع فراہم کیے گئے جن میں 28 افراد کو رکشے اور 3 افراد کو موٹر سائیکلیں مفت دی گئیں۔ زونل آفس کلفٹن میں ہونے والی تقریب میں سابق پولیس چیف ڈاکٹر امیر شیخ، امہ ویلفیئر ٹرسٹ کے وائس چیئرمین حاجی عبدالرزاق بیلی، حاجی حبیب اللہ نیازی، مفتی محمد مدنی، ارشاد بخاری اور معروف تاجر آصف گلفام سمیت سماجی و کاروباری شخصیات شریک ہوئیں۔ معزز مہمانوں نے خوش نصیب افراد کو رکشوں اور موٹرسائیکلوں کی چابیاں حوالے کیں۔ تقریب کی...
این ڈی ایم اے (نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی) نے دریائے ستلج میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کے باعث پنجاب کے متعلقہ اضلاع کے لیے پیشگی الرٹ جاری کیا ہے۔ این ڈی ایم اے کی جانب سے پی ڈی ایم اے پنجاب کو الرٹ ملتے ہی ستلج کے قریبی علاقوں میں بڑے پیمانے پر انخلاء کی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔ مزید پڑھیں: انڈیا نے سیلاب کی اطلاع انڈس واٹر کمیشن کے بجائے سفارتی چینلز سے دی رپورٹس کے مطابق اب تک قریباً ڈیڑھ لاکھ افراد سیلاب کے خطرے والے علاقوں سے محفوظ مقامات پر منتقل ہو چکے ہیں۔ قصور سے 14 ہزار 140، اوکاڑہ سے 2 ہزار 63، بہاولنگر سے 89 ہزار 868، بہاولپور سے 361، وہاڑی سے 165...
ایک خاتون کی جانب سے سسرالیوں کو زیرلیے مشروم کھلا کر قتل کرنے کے کیس کے واحد زندہ بچ جانے والے ایان ولسن نے اپنی اہلیہ اور قریبی رشتہ داروں کی قاتل ایرن پیٹرسن کو معاف کردیا۔ یہ بھی پڑھیں: زہریلے مشروم کھلا کر ساس، سسر سمیت 3 رشتہ داروں کا قتل، آسٹریلوی خاتون پر جرم ثابت غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایان ولسن جو ایک ایسے کھانے میں شامل تھے جس میں زہریلے ’ڈیتھ کیپ‘ مشرومز ملادیے گئے تھے۔ انہوں نے پیر کو آسٹریلیا کی عدالت میں بتایا کہ اپنی بیوی اور 2 قریبی دوستوں کی موت کے بعد وہ خود کو آدھا مردہ محسوس کررہے ہیں۔ انہوں نے یہ باتیں وکٹوریا اسٹیٹ سپریم کورٹ میں ایرن پیٹر سن کے...
جنگ سے متاثرہ روس اور یوکرین کے درمیان انسانی بنیادوں پر ایک اور اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں دونوں ممالک نے متحدہ عرب امارات کی ثالثی میں ایک دوسرے کے مزید 146 قیدیوں کو رہا کر دیا۔ بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق، روسی وزارتِ دفاع نے اس قیدی تبادلے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ رہا کیے گئے تمام روسی قیدی اس وقت بیلاروس میں موجود ہیں، جہاں انہیں طبی اور نفسیاتی دیکھ بھال فراہم کی جا رہی ہے تاکہ وہ جنگ کے اثرات سے سنبھل سکیں۔ زیلنسکی کا جذباتی اظہار تشکر یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے بھی اس تبادلے کی تصدیق کی اور سوشل میڈیا پر ان قیدیوں کی تصاویر شیئر کیں جو واپس...
غزہ ایک بار پھر قیامت خیز لمحے سے گزرا، جب اسرائیلی فوج نے النصر اسپتال کو نشانہ بناتے ہوئے دو الگ الگ حملے کیے، جن میں ڈیوٹی پر موجود 5 صحافیوں سمیت کم از کم 20 افراد شہید ہو گئے۔ عرب میڈیا کے مطابق یہ حملہ پیر کے روز اس وقت ہوا جب اسپتال میں مریضوں کے ساتھ ساتھ صحافی بھی اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں انجام دے رہے تھے۔ اسپتال جیسے حساس مقام پر یہ حملہ انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ شہید ہونے والے صحافیوں میں کون شامل ہیں؟ شہید صحافیوں کی شناخت درج ذیل کی گئی ہے حسام المصری – رائٹرز نیوز ایجنسی کے کیمرا مین...
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اسٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی آج خوشی سے بھرپور ہیں، کیونکہ ان کے بیٹے عالیار نے اپنی زندگی کا پہلا سال مکمل کر لیا ہے۔ اس خاص موقع پر شاہین نے ایک جذباتی اور محبت سے بھرپور پیغام کے ذریعے اپنی خوشی کا اظہار کیا، جو مداحوں کے دلوں کو چھو گیا۔ شاہین نے انسٹاگرام پر اپنے بیٹے عالیار کی خوبصورت تصویریں شیئر کرتے ہوئے لکھا یپی برتھ ڈے عالیار! ایک سال ہو گیا! وہ لمحہ آج بھی یاد ہے جب پہلی بار تمہیں اپنی بانہوں میں اٹھایا تھا۔ تمہاری مسکراہٹ، ننھے قدم اور ہر گزرتا دن ہماری زندگی کے سب سے خوبصورت لمحے بن چکے ہیں۔ تم ہماری سب سے بڑی نعمت اور خوشی...
سپریم کورٹ نے منشیات برآمدگی کیس میں اہم فیصلہ سناتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اگر مدعی خود ہی تفتیشی بن جائے تو انصاف کے بنیادی اصول متاثر ہوتے ہیں۔ عدالت نے اس بنیاد پر ملزم زاہد نواز کو بری کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے۔ جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ کی جانب سے تحریر کیے گئے 6 صفحات پر مشتمل فیصلے کے مطابق، پولیس نے 14 دسمبر 2022 کو زاہد نواز سے 1280 گرام چرس برآمد کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔ تاہم، کیس میں مدعی اور تفتیشی افسر ایک ہی شخص — انسپکٹر محمد نعیم ضیا — تھے، جس پر عدالت نے سنجیدہ سوالات اٹھائے۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ مدعی کا خود ہی تفتیش کرنا...
پشاور: تھانہ حدود جمرود علاقہ غنڈی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہل کار شہید ہوگیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈی پی او رائے مظہر اقبال نے بتایا کہ فائرنگ سے پولیس اہلکار خورشید کو شہید کیا گیا جس کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔ ڈی پی او کے مطابق پولیس اہلکار خورشید چھٹی پر گھر آیا ہوا تھا، جسے گھر کے سامنے ٹارگٹ کیا گیا، مقتول کی ذاتی دشمنی بھی تھی تحقیقات جاری ہیں۔
غزہ: اسرائیلی فوج نے غزہ کے النصر اسپتال کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں کم از کم 19 افراد شہید ہوگئے، جن میں 4 صحافی بھی شامل ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق شہید ہونے والے صحافیوں میں رائٹرز کے کیمرہ مین حسام المصری، ایسوسی ایٹڈ پریس اور برطانوی اخبار دی انڈیپینڈنٹ کی نامہ نگار مریم ابودقہ، امریکی ٹی وی نیٹ ورک این بی سی کے رپورٹر ابوطحٰہ اور الجزیرہ کے فوٹو جرنلسٹ محمد سلامہ شامل ہیں۔ اسرائیلی فوج اور وزیراعظم آفس نے واقعے پر فوری ردعمل دینے سے گریز کیا ہے۔ مجزرة جديدة بحق الصحافة والصحفيين محمد سلامة ومريم أبو دقة وحسام المصري رحمكم الله وصبّر أهلكم ورفاق دربكم pic.twitter.com/irNyFTxgD9 — Tamer Almisshal | تامر المسحال (@TamerMisshal) August 25,...
اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر ایف آئی اے کے نام سے واٹس ایپ پر جعلی اور من گھڑت ایف آئی آرز بھیج کر عوام کو ہراساں کر رہے ہیں۔ ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق ان جعلی ایف آئی آرز میں شہریوں کو جھوٹے مقدمات میں نامزد کر کے خوف و ہراس پھیلایا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ، یہ عناصر فرضی نام اور جعلی شناخت استعمال کر کے خود کو ایف آئی اے کے اہلکار ظاہر کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ان پیغامات میں ’’سائبر کرائمز‘‘ اور ’’دہشت گردی‘‘ جیسے سنگین الزامات لگا کر شہریوں کو بلیک میل کرنے کی کوشش کی جا...
ملک میں حالیہ بارشوں اور سیلابی صورتحال کے باعث پاکستان ریلویز نے کوئٹہ اور پشاور کے درمیان ٹرین آپریشن احتیاطی طور پر 2 دن کے لیے معطل کر دیا ہے، جس کے نتیجے میں مسافر شدید مشکلات اور پریشانی میں مبتلا ہو گئے ہیں۔ جعفر ایکسپریس اور بولان میل بند ریلوے حکام کے مطابق جعفر ایکسپریس 25 اور 26 اگست کو کوئٹہ سے پشاور نہیں جائے گی۔ پشاور سے کوئٹہ آنے والی سروس بھی مکمل طور پر منسوخ کر دی گئی ہے۔ بولان میل (کوئٹہ تا کراچی) سروس بھی بند رہے گی۔ تاہم، چمن مسافر ٹرین اپنے مقررہ وقت کے مطابق روانہ ہوئی۔ مالی نقصان میں اضافہ ریلوے انتظامیہ کے مطابق ٹرین آپریشن کی بندش سے: روزانہ صرف ٹکٹوں کی...
فیڈرل انوسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے) ہیڈکوارٹرز اسلام آباد نے انکشاف کیا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر شہریوں کو واٹس ایپ پر ایف آئی اے کے نام سے جعلی ایف آئی آرز بھیج کر ہراساں کر رہے ہیں۔ ایف آئی اے کے مطابق، یہ عناصر فرضی نام اور جعلی شناخت استعمال کرتے ہوئے خود کو ایف آئی اے اہلکار ظاہر کرتے ہیں اور شہریوں کو ’سائبر کرائمز‘ اور ’دہشتگردی‘ جیسے سنگین الزامات لگا کر بلیک میل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ جعلی ایف آئی آرز میں شہریوں کو نامزد کر کے انہیں خوف و ہراس میں مبتلا کیا جاتا ہے۔ ایجنسی نے واضح کیا ہے کہ ایف آئی آر یا کوئی بھی قانونی نوٹس کبھی بھی واٹس ایپ یا غیر...
اسرائیلی فوج کے غزہ کے النصر اسپتال پر حملے میں صحافیوں سمیت 15 افراد شہید ہوگئے۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے پیر کے روز النصر اسپتال کو نشانہ بنایا اور اس حملے میں ڈیوٹی پر موجود 4 صحافیوں سمیت 15 افراد کی شہادت ہوئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شہید ہونے والے صحافیوں میں غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کا کیمرامین حسام المصری، امریکی خبرایجنسی ایسوسی ایٹڈپریس اور برطانوی اخبار دی انڈیپینڈنٹ کی نامہ نگار مریم ابودقہ، امریکی ٹی وی این بی سی نیٹ ورک کا صحافی ابوطحٰہ اور الجریزہ کے فوٹو جرنلسٹ محمدسلامہ شامل ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج اور وزیراعظم آفس نے النصر اسپتال پرحملے سے متعلق فوری ردعمل سےگریز کیا ہے۔...
اسلام آ باد: ہائیکورٹ نے 18 افغان شہریوں کو واپس بھجوانے کی کارروائی آگے بڑھانے سے روک دیا اور وزارتِ داخلہ، نادار، ڈی جی امیگریشن، ایف آئی اے اور پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے افغان شہریوں کی درخواست کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا۔ سماعت میں درخواست گزاروں کی جانب سے وکلا عادل عزیز قاضی اور دیگر عدالت میں پیش ہوئے تھے۔ عدالتی حکم نامے کے مطابق حکومت نے 4 اگست کو درخواست گزاروں کے پی او آر کارڈز منسوخ کر کے واپسی کا حکم دیا۔ وکیل کے مطابق درخواست گزار فضل الرحمن مرحوم کے خاندان سے تعلق رکھتے ہیں، جس نے 2008ء میں تمام قانونی تقاضے پورے کرنے...