2025-09-20@10:01:00 GMT
تلاش کی گنتی: 509
«پاک فوج کی جوابی»:
(نئی خبر)
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ افغانستان سے صرف فتنہ خوارج کی وہاں موجودگی اور سرحد پار سے پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے پر اختلاف ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف نے پشاور کا دورہ کیا، اس دوران خیبر پختونخوا کے سیاسی قائدین سے بات چیت کی۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق سپہ سالار نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں کوئی بڑے پیمانے پر آپریشن نہیں کیا جا رہا اور نہ ہی فتنہ خوارج کی پاکستان کے کسی بھی علاقے میں عملداری ہے، صوبے میں صرف انٹیلی جنس کی بنیاد پر ٹارگٹڈ کارروائی کی جاتی ہے۔ آئی ایس پی آر کے...
اسلام آباد: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ عوام اور فوج کے درمیان ایک خاص رشتہ ہے، اس رشتے میں کسی خلیج کا جھوٹا بیانیہ بنیادی طور پر بیرون ملک سے ایک مخصوص ایجنڈے کے ذریعے چلایا جاتا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے خیبرپختونخوا کے سیاسی قائدین سے پشاور میں بات چیت کی اور کہا کہ ہماری پالیسی صرف اور صرف پاکستان ہے۔ افغانستان ہمارا برادر پڑوسی اسلامی ملک ہے اور پاکستان افغانستان سے ہمیشہ بہتر تعلقات کا خواہاں رہا ہے۔ جنرل عاصم منیر نے کہا کہ افغانستان سے صرف فتنہ الخوارج کی افغانستان میں موجودگی اور...
خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز نے 2 مختلف آپریشنز کے دوران 8 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق ضلع ٹانک میں خارجیوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا جس میں 6 دہشت گرد مارے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دوسرا آپریشن ضلع خیبر کی وادی تیراہ میں کیا جس میں 2 خارجی دہشت گردوں کو واصل جہنم کیا گیا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق علاقے میں مزید خارجیوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
راولپنڈی(آن لائن)سیکورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد پر افغان جاسوس کو ہلاک کر دیا۔سیکورٹی ذرائع کے مطابق سیکورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کرتے ہوئے افغانستان فرار ہوتے ہوئے افغان جاسوس کو ہلاک کردیا،دہشت گردکی شناخت محمدخاناحمد خیل ولد حاجی محمد قاسم داوراں خان کے نام سے ہوئی، 48 سالہ دہشت گرد محمد خان عرف عبداللہ افغان صوبے پکتیکا کا رہائشی تھا، ہلاک افغان دہشت گرد سے افغان شناختی کارڈ بھی برآمد ہوا، ہلاک دہشت گرد محمد خان عرف عبداللہ افغان خفیہ ایجنسی کیلئے پاکستان میں کام کررہا تھا، دہشت گرد محمد خان افغانستان سے اسلحہ اور گولہ بارود پاکستان کے قلعہ سیف اللہ، ژوب اور لورالائی میں دہشت گردوں کو اسمگل کرتا تھا، اسمگل شدہ اسلحہ پاکستان میں دہشت گرد...
سیکیورٹی فورسز کی پاک افغان سرحد کے قریب کامیاب کارروائی،افغان جاسوس ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 13 January, 2025 سب نیوز پشاور (آئی پی ایس )پاک افغان سرحد کے قریب سیکیورٹی فورسز نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے افغان جاسوس کو ہلاک کردیا۔ذرائع نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کرتے ہوئے افغانستان فرار ہوتے ہوئے افغان جاسوس کو ہلاک کردیا، جہنم واصل کیے جانے والے دہشتگرد کی شناخت محمد خان احمد خیل ولد حاجی محمد قاسم داوراں خان کے نام سے ہوئی۔ ذرائع کے مطابق 48 سالہ دہشتگرد محمد خان عرف عبداللہ افغان صوبے پکتیکا کا رہائشی تھا، ہلاک افغان دہشتگرد سے افغان شناختی کارڈ بھی برآمد کرلیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگرد محمد خان عرف عبداللہ افغان...
11 جنوری 2025 کو پاک افغان سرحد کے قریب سیکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کرتے ہوئے افغان جاسوس کو ہلاک کردیا۔ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے افغان جاسوس کو افغانستان فرار ہوتے ہوئے ہلاک کیا. جہنم واصل کیے جانے والے دہشتگرد کی شناخت محمد خان احمد خیل ولد حاجی محمد قاسم داوراں خان کے نام سے ہوئی۔ذرائع نے بتایا کہ 48 سالہ دہشتگرد محمد خان عرف عبداللہ افغان صوبے پکتیکا کا رہائشی تھا. ہلاک افغان دہشتگرد سے افغان شناختی کارڈ بھی برآمد ہوا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگرد محمد خان عرف عبداللہ افغان خفیہ ایجنسی کیلئے پاکستان میں کام کررہا تھا. دہشتگرد محمد خان افغانستان سے اسلحہ اور گولہ بارود پاکستان کے قلعہ سیف اللہ، ژوب اور لورالائی...
ڈی آئی خان:فورسز کی ایک کارروائی میں 5 خوارج ہلاک ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے مدی میں فورسز نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر ایک کامیاب آپریشن کرتے ہوئے 5 خوارج کو ہلاک کر دیا۔ آپریشن کی تفصیلات آئی ایس پی آر کے مطابق، 10 جنوری کو ہونے والے اس آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر حکمت عملی کے تحت نشانہ بنایا گیا۔ ہلاک ہونے والوں میں دہشت گرد گروپ کا سرغنہ شفیع اللہ شفیع بھی شامل ہے۔ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ یہ...
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کرک میں شہید 3 جوانوں کو انکے آبائی علاقوں میں فوجی اعزاز کیساتھ سپردخاک کر دیا گیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق کرک میں شہید 3 جوانوں کی نمازجنازہ میں پاک فوج کے سینئر افسران، جوانوں، شہداء کے لواحقین اورعلاقہ عمائدین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں. تینوں جوان 6 اور 7 جنوری کو دہشت گردوں سے بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے تھے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شہداء میں لانس حوالدارعباس علی، نائیک محمد نذیر اور نائیک محمد عثمان شامل ہیں۔