2025-05-10@20:02:42 GMT
تلاش کی گنتی: 4873

«پاک بھارت جنگ»:

(نئی خبر)
    وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے جاپان کے وزیر خارجہ لوایا تاکیشی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے، دونوں رہنماؤں نے علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے جاپانی ہم منصب سے ٹیلیفونک گفتگو میں پاکستان کے متعدد شہروں پر بھارت کے غیر قانونی اور بلا اشتعال حملوں کی وجہ سے پیدا شدہ علاقائی صورتحال سے آگاہ کیا۔ یہ بھی پڑھیں: اسحاق ڈار کا ناروے حکومت سے رابطہ، بھارتی جارحیت سے آگاہ کیا ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ نے لوایا تاکیشی کو بتایا کہ پاکستان پر بھارتی حملوں کے نتیجے میں خواتین، بچوں اور بوڑھوں سمیت بے گناہ شہریوں کی شہادت ہوئی، پاکستان نے بین الاقوامی قوانین...
    لاہور میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب میں وفاق المدارس الشیعہ کے سربراہ کا کہنا تھاکہ اللہ کے نزدیک بڑائی کا معیار تقوی ہے، انسان کا رابطہ جتنا اللہ سے مضبوط ہوگا اتنا ہی اس کا معیار بلند ہوگا، آپ میں سے ہر کوئی اپنی رعیت کا مسئول ہے، اسلام کے نام پر بننے والے پاکستان نے ہمیشہ قائم رہنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے کہا ہے کہ اللہ کے نزدیک بڑائی کا معیار تقوی ہے۔ انسان کا رابطہ جتنا اللہ سے مضبوط ہوگا اتنا ہی اس کا معیار بلند ہوگا۔ آپ میں سے ہر کوئی اپنی رعیت کا مسئول ہے جتنے لوگوں کی مسئولیت آپ کے ذمہ ہے۔...
    گودی میڈیا جرنلزم کے نام پر سیاہ دھبہ بن چکا ہے، عظمی بخاری WhatsAppFacebookTwitter 0 9 May, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ بھارتی گودی میڈیا جرنلزم کے نام پر سیاہ دھبہ بن چکا ہے۔اپنے بیان میں عظمی بخاری نے کہا کہ گودی میڈیا مودی حکومت کے تلوے چاٹنے میں آخری حد تک پہنچ چکا ہے، ایک جھوٹ مودی سرکار بولتی ہے آگے سو جھوٹ بھارتی میڈیا پھیلانے کا کام کرتا ہے۔عظمی بخاری نے کہا کہ گودی میڈیا کے نزدیک بھارت نے پورا پاکستان فتح کرلیا مگر پاکستان کے تمام شہر محفوظ اور معمولات زندگی معمول کے مطابق رواں دواں ہے۔انہوں نے کہا کہ دنیا کا میڈیا بھارتی حکومت اور گودی میڈیا...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے امریکہ کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر نے 48 گھنٹے میں دوسری اہم  ملاقات کی۔ ملاقات میں پاک، بھارت کشیدگی اور سرحدوں کی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر کو حالیہ کشیدگی اور پیدا ہونے والی صورتحال سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بھارت کی ڈورنز دہشتگردی کے بارے بھی قائم مقام امریکی سفیر کو بریف کیا۔ وفاقی  وزیرداخلہ محسن نقوی نے  کہا کہ بھارت نے تمام بین الاقوامی قوانین کو پامال کرکے شہری آبادیوں کو ڈورنز کے ذریعے نشانہ بنانے کی مذموم کوشش کی، پاکستان نے مؤثر کارروائی کر کے درجنوں ڈرونز کو مار گرایا...
    بھارتی سرمایہ کار بسنت مہیشواری نے کہا ہے کہ ایک عام سمجھدار بھارتی کو کسی عام پاکستانی سے نفرت نہیں ہوتی۔ بھارت کے نامور سرمایہ کار بسنت مہیشواری نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا ’میری ٹائم لائن پر بہت سے پاکستانی لکھ رہے ہیں، لیکن میں اُنہیں پڑھ نہیں سکتا کیونکہ ان کے اکاؤنٹس یہاں بند کردیے گئے ہیں۔‘ There are many Pakistanis writing on my timeline but I can’t read them as their accounts are withheld here. The average Indian with common sense doesn’t hate the average Pakistani. He hates terrorism & he hates innocent killings. I am sure the average Pakistani thinks likewise. — Basant Maheshwari (@BMTheEquityDesk) May 9, 2025 بھارتی سرمایہ کار نے لکھا...
    سٹی 42 : مردان میں بھارتی جارحیت کے خلاف اور پاک فوج کے حق میں ریلی نکالی گئی ۔  مردان میں جے آئی یوتھ کے زیر اہتمام یوم عزم پاکستان زندہ باد ریلی نکالی گئی، ریلی کے شرکاء نے پاک فوج زندہ باد اور مودی سرکار کے خلاف نعرہ بازی کی ۔ شرکاء نے بھارتی حملوں کی شدید الفاظ میں مزمت کی، نوجوانوں نے کچہری چوک سے پاکستان چوک تک ریلی نکالی ۔  شرکاء کا کہنا تھا کہ بھارت سے بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانے کا بھرپور حساب لیا جائے گا ، پاک فوج نے بھارتی جارحیت کا بھر پور جواب دیا ہے۔   مری میں ’’پاک فوج زندہ باد ‘‘ ریلی  نوجوانوں نے پاک فوج کے ساتھ...
    ترک نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کا کہنا تھا کہ 6 اور 7 مئی کی شب بھارت نے پاکستان کے خلاف جارحیت کا مظاہرہ کیا جس کا پاکستان کو جواب دینا پڑا، پاکستان کو بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت اپنے دفاع کا حق حاصل ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایک ذمہ دار جوہری ریاست کے طور پر پاکستان کا مؤقف بہت واضح ہے، ہم امن چاہتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ پاکستان ایک ذمہ دار جوہری ریاست ہے اور ہم امن چاہتے ہیں۔ ترک نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ عادل الجبیر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ پاکستان اور بھارت کی حالیہ کشیدگی کے تناظر میں بات چیت کےلیے آئے ہیں۔ وہ بھارت کا دورہ مکمل کرکے پاکستان آئے ہیں۔عادل الجبیر پاکستان کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ مزید :
    وفاقی دارالحکومت میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے حفاظتی ڈرل مشقیں کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 9 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )وفاقی دارالحکومت میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے حفاظتی ڈرل مشقیں کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آج ڈرل مشقیں ہنگامی صورتحال میں تیاریوں کے پیش نظر کی جا رہی ہیں،ڈی سی کی جانب سے اپیل کی گئی ہے کہ شہریوں سے التماس ہے ایسی صورتحال میں انتظامیہ کا ساتھ دیں۔دوسری جانب جنگی صورتحال کے پیش نظرجہلم میں سول ڈیفنس اور ریسکیو نے فرضی مشقوں کا آغاز کردیا گیا جس کا مقصد عملے کی پیشہ ورانہ مہارتوں میں اضافہ اورہنگامی صورتحال میں شہریوں کی مدد...
    سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ عادل الجبیر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ پاکستان اور بھارت کی حالیہ کشیدگی کے تناظر میں بات چیت کےلیے آئے ہیں۔ وہ بھارت کا دورہ مکمل کرکے پاکستان آئے ہیں۔عادل الجبیر پاکستان کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔
    افواجِ پاکستان کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کچھ دیر میں انٹرنیشل میڈیا کو بھارت کے جارحانہ اقدامات پر بریفنگ دیں گے، پاک فضائیہ اور بحریہ کے افسران بھی بریفنگ میں موجود ہوں گے۔ کنٹرول لائن پر بھارت کی جانب سے آزاد کشمیر کی شہری آبادیوں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری ہے، کھوئی رٹہ سیکٹر اور بنڈلی میں کم سن بچی اور خاتون سمیت 5 افراد شہید اور 10 زخمی ہوگئے، جبکہ متعدد مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔پاک فوج نے مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے مزید 3 پوسٹیں، مقبوضہ کشمیر میں جھنڈا زیارت پوسٹ اور پانڈو سیکٹر میں ہیڈ کوارٹر تباہ کردیا، سماہنی باغسر میں پاک فوج نے بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا۔
    رکن قومی اسمبلی طارق فضل چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستانی طیاروں نے رافیل طیاروں کو راکھ کا ڈھیر بنا دیا۔قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے طارق فضل چوہدری نے کہا کہ عالمی برادری کو پاک بھارت کشیدگی میں اپنا ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا چاہیے، پاک بھارت کشیدگی میں پاکستان کا کردار انتہائی ذمہ دارانہ ہے۔طارق فضل چوہدری نے مزید کہا کہ پاکستان آئندہ بھی بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دے گا، پاکستان اپنی شرائط پر بھارت کو جواب دے گا۔اس سے قبل ایوان میں خطاب کرتے ہوئے وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بھارت کے ساتھ اس کے قریب ترین حلیف بھی نہیں کھڑے، اسرائیل کا بھارت کے ساتھ کھڑا ہونا فطری ہے، اسرائیل اور بھارت...
    لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے ترک میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب ہم جواب دیں گے تو دنیا خود سن لے گی۔انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر فائرنگ اور گولہ باری جاری ہے۔ بھارتی افواج جان بوجھ کر پاکستانی شہری آبادی کو نشانہ بنا رہی ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ جن بھارتی پوسٹوں سے شہریوں پر فائرنگ ہو رہی ہے صرف اُن ہی کو جوابی کارروائی کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ بھارت نے جارحیت کا راستہ اپنایا، پاکستان اپنا دفاع کرے گا: ترجمان دفتر خارجہانہوں نے کہا کہ بھارت عالمی...
    پاکستان کے تمام فضائی اڈوں کو لینڈنگ اور ٹیک آف کیلئے کھول دیا گیا اور ملکی سیکیورٹی صورتحال سے متعلق جاری کیے گئے متعدد نوٹم منسوخ کر دئیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے نئی ہدایات جاری کردی گئیں ، ایئرپورٹ ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کے تمام فضائی اڈوں کو لینڈنگ اور ٹیک آف کیلئے کھول دیا گیا۔ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا کہ پاکستان کی فضائی حدود تمام قسم کی ٹریفک کے لیے کھول دی گئی اور ملکی سیکیورٹی صورتحال سے متعلق جاری کیے گئے متعدد نوٹم منسوخ کر دئیے گئے۔تمام ایئرلائنز کو پروازوں کوشیڈول کےمطابق آپریٹ کرنےکی اجازت دےدی گئی تاہم لاہورایئرپورٹ کی فضائی حدودمیں آپریشنل وجوہات کےباعث چندمخصوص روٹس تاحال بند رہیں گے۔ اس...
    سعودی وزیرمملکت برائے خارجہ امور عادل الجبیر پاکستان کے  ایک روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔ اُن کے دورے کا مقصد پاکستان اور بھارت کے درمیان موجود کشیدگی کو کم کرنا ہے۔ پاکستان آمد سے قبل سعودی وزیر مملکت برائے امور خارجہ عادل الجبیر نے بھارت کا دورہ کیا جہاں اُنہوں نے بھارتی وزیرخارجہ جے شنکر سے ملاقات کی۔ اپنے  دورہ پاکستان میں وہ وزیراعظم شہباز شریف اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ملاقات کریں گے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں پاک بھارت کشیدگی پاکستان سعودی عرب عادل الجبیر
    وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے قائم مقام امریکی سفیر کی 48 گھنٹے میں دوسری اہم ملاقات، پاک بھارت کشیدگی اور سرحدوں کی صورتحال پر تبادلہ خیال WhatsAppFacebookTwitter 0 9 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد:(سب نیوز )وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے امریکہ کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر نے 48 گھنٹے میں دوسری اہم ملاقات کی۔ ملاقات میں پاک بھارت کشیدگی اور سرحدوں کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر کو حالیہ کشیدگی اور پیدا ہونے والی صورتحال سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بھارت کی ڈورنز دہشتگردی کے بارے بھی قائم مقام امریکی سفیر کو بریف کیا۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ بھارت نے تمام بین الاقوامی قوانین...
    سکیورٹی ذرائع کے مطابق بزدل بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر شکست کھانے کے بعد شہری آبادی کو نشانہ بنانا شروع کر دیا، بوکھلاہٹ کی شکار بھارتی فوج نے ہجیرہ، فارورڈ کہوٹہ اور کھوئی رٹہ میں سول آبادی کو نشانہ بنایا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہو گیا، بزدل بھارتی فوج نے سول آبادی پر گولہ باری شروع کر دی جس کی زد میں آکر 5 شہری شہید ہو گئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق بزدل بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر شکست کھانے کے بعد شہری آبادی کو نشانہ بنانا شروع کر دیا، بوکھلاہٹ کی شکار بھارتی فوج نے ہجیرہ، فارورڈ کہوٹہ اور کھوئی رٹہ میں سول آبادی کو نشانہ بنایا۔ سکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے...
    پاک بھارت کشیدگی ،سعودی وزیرمملکت برائے خارجہ پاکستان کے دورہ پر پہنچ گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 9 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)سعودی وزیرمملکت برائے خارجہ پاکستان کے دورہ پر پہنچ گئے،سعودی وزیرمملکت برائے خارجہ عادل الجبیر اپنے پاکستانی ہم منصب سے ملاقات کریں گے سعودی وزیرمملکت برائے خارجہ وزیراعظم شہباز شریف سے بھی ملاقات کریں گے،اپنے دورے میں سعودی وزیر خارجہ پاک بھارت کشیدگی میں کمی کے حوالے سے بات چیت کریں گے۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرشاہ چارلس اور ملکہ کامیلا کی میزبانی میں بکنگھم پیلس میں سیزن کی پہلی رائل گارڈن پارٹی، برٹش پاکستانی شخصیت سید...
    پاک بھارت کشیدگی کے دوران بھارتی میڈیا پر فیک نیوز اور افواہوں کا بازار گرم ہے۔ بھارتی میڈیا نے پاک بھارت کے درمیان جاری کشیدگی کے حوالے سے جھوٹی خبریں نشر کرنا شروع کردیں۔ جس پر خود بھارتی صحافی اور یوٹیوبرز تنیقد کرتے نظر آئے۔ بھارتی صحافیوں کے مطابق بھارتی میڈیا بشمول نیوز ٹی وی چینلز آج تک، زی نیوز اور این ڈی ٹی وی جھوٹ پر مبنی خبریں چلا رہے ہیں۔ اسی حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک بھارتی نیوز چینل ’آج تک‘ کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں نیوز اینکر اپنے چینل کی جانب سے چلائی گئی جعلی خبروں پر معافی مانگ رہی ہیں۔ Now Indian Media Aaj Tak apologise for...
    کشیدگی کے دوران  پاکستان نے بھارت کے کئی طیارے مار گرائے ہیں اور اب اس سلسلے میں برطانوی میڈیا بھی میدان میں آگیا۔ دی ٹیلی گراف کے مطابق  مغربی ساختہ رافیل کو مار گرانے میں چینی طیاروں کی بظاہر شمولیت نے دفاعی حلقوں میں دھوم مچا دی تھی،صبح  چار بجے جنگی میدان میں نہیں بلکہ سفارتی میدان میں ایک غیرمعمولی واقعہ ہوا، پاکستان میں چین کے سفیر نے مبینہ طور پر راولپنڈی سے فوری کال کی جس کے بعد جو کچھ ہوا وہ صرف ایک فضائی تصادم نہیں تھا ، یہ ایک ایسا انکشاف تھا جس نے ہندوستان کے فضائی تسلط کے افسانے کو توڑ دیا۔ ہندوستانی فضائیہ کئی دنوں سے جمع ہو رہی تھی، تقریباً 180 طیارے مغربی محاذ...
    پاک بھارت کشیدگی کے دوران جہاں بھارت معصوم پاکستانی شہریوں کو نشانہ بنارہا ہے، وہی بھارتی میڈیا کی جانب سے منفی پروپیگنڈے کا بازار بھی گرم ہے۔ بھارتی میڈیا کی جانب سے منفی پروپیگنڈے کے تحت یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں کلعدم بلوچ علیحدگی پسند تنظیم (بی ایل اے ) نے مکمل طور پر قبضہ کرلیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بھارتی میڈیا اور ’را‘ سے منسلک اکاؤنٹس سے پاکستان مخالف گمراہ کن پروپیگنڈا جاری بھارتی میڈیا کی جانب سے یہ بھی دعویٰ کیا گیا کہ بھارت نے کراچی بندرگاہ کو نشانہ بنایا ہے اور اس کو نقصان پہنچایا ہے، کراچی ایئرپورٹ کے حوالے سے بھی بھارتی میڈیا نے جھوٹی خبر پھیلائی کہ بھارت نے کراچی...
    پاک فضائیہ کے ہاتھوں تباہ ہونے والے رافیل طیاروں  کے بھارتی پائلٹس نے اپنی جان کس طرح بچائی؟ اس حوالے سے سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے  اپنے بیان میں بتا دیا۔ سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم پر اپنے بیان میں سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے  کہا کہ 6 اور 7 مئی 2025 کو پاکستانی دفاعی نظام نے بھارتی فضائیہ کے 3 رافیل طیارے مار گرائے. جن کے پائلٹس کی جان برطانوی کمپنی مارٹن بیکر کے ’’ایجیکشن سسٹم‘‘ کے ذریعے بچائی گئی۔انہوں نے بتایا کہ بھارتی رافیل طیارے مارٹن بیکر ایم کے 16 ایجیکشن سیٹ استعمال کرتے ہیں۔برطانوی کمپنی مارٹن بیکر ہر اس پائلٹ کا ریکارڈ رکھتی ہے جس کی جان اس کی ٹیکنالوجی کی بدولت...
    ٹی بی یو ایم کے سربراہ نے پریڈ سے خطاب میں کہا کہ سن لے مودی پاکستان کو تیرے ڈرونز اور تیری فریب کاریاں نہیں ڈرا سکتیں، یہ قوم نعرۂ تکبیر سے گونجتی ہے۔ تجھے لگتا ہے کہ پاکستانی ذلت قبول کریں گے؟ ہرگز نہیں! ذلت وہ سیاستدان قبول کرتے ہیں جو اقتدار کے پجاری ہیں۔ ذلت وہ مولوی قبول کرتے ہیں جو فرقہ واریت کا زہر گھولتے ہیں،لیکن محمد (ص) کے امتی،فاطمہ زہرا (س) کے پیروکار،اور حسین (ع) کے سپاہی کبھی بھی ذلت کو گوارا نہیں کرتے۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک بیداری امت مصطفیٰؐ کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی کی اپیل پر جمعہ کے روز بھارتی جارحیت کیخلاف بھرپور قومی یکجہتی اور عزم کا مظاہرہ کیا گیا۔ جامعہ عروۃالوثقیٰ...
    ڈی جی آئی ایس پی آر  لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف  نے کہا ہے کہ پاکستان نے پہلگام واقعے پر بھارت کو غیرجانبدارنہ تحقیقات کی پیشکش کی تھی، بھارت نے تحقیقات کی پیشکش نہ مان کر جارحیت  کا راستہ اپنایا۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان حملہ کرے گا تو دنیا دیکھے گی اور گونج بھی سنائی دے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے ترک خبررساں ادارے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پہلگام واقعے سے متعلق بھارتی الزامات کو مسترد کرتا ہے، بھارت کے پاس  ثبوت ہیں تو کسی غیر جانبدار ملک کے سامنے پیش کرے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا...
    اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیر عاصم افتخار نے کہا ہے کہ 6 اور 7 مئی کی رات بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا، بھارتی حملے کے بعد سے ہم نے جو بھی کیا وہ جوابی اقدامات تھے، تاہم ہم نے ابھی تک یواین چارٹرکے آرٹیکل 51 کےتحت جواب دینے کا حق استعمال نہیں کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کشیدگی نہیں چاہتے، تاہم اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا جائے گا، امریکا میں پاکستانی سفیر کا سی این این کو انٹرویو ترک میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیر عاصم افتخار نے کہا نے کہا کہ یہ خطہ، خاص طور پر کشمیر ایک نیوکلیئر فلیش پوائنٹ کے طور پر جانا جاتا ہے، برطانوی اخبار نے کشمیر کو جغرافیائی...
     عقیدت سے لبریز دلوں اور فرض شناسی کے جذبے کے ساتھ، پاکستانی حرم گائیڈز جو وزارت مذہبی امور کے افسران و اہلکاروں پر مشتمل ہوتے ہیں،  مسجد الحرام میں حاجیوں کی رہنمائی اور مدد کرنے میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: وزارت مذہبی امور کی جانب سے حج پروازوں کی معلومات کے لیے ہیلپ لائن قائم اپنی ذمہ داریوں سے بڑھ کر، پاکستانی معاونین حج نہ صرف پاکستانی حاجیوں کی خدمت کررہے ہیں بلکہ دیگر ممالک کے حاجیوں کی بھی مدد کررہے ہیں۔ خواہ یہ کسی بزرگ حاجی کو راستہ دکھانا ہو، مختلف زبانوں میں رہنمائی فراہم کرنا ہو، یا زیادہ بھیڑ والے علاقوں میں حاجیوں کے لیے آسانی پیدا کرنا ہو، ان کی موجودگی ہزاروں حاجیوں کے...
    پاکستان نے بھارتی سیکریٹری خارجہ کی جانب سے غیر مہذب ریمارکس کی مذمت کرتے ہوئے بین الاقوامی برادری سے نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ پر بھارتی حملے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کا کہنا تھا کہ سندھ طاس معاہدے کی معطلی پر بین الاقوامی برادری کو نوٹس لینا چاہیے۔’ہم بھارتی سیکریٹری خارجہ کی جانب سے غیر مہذب ریمارکس کی مذمت کرتے ہیں، اس لیول کے آفیسر سے اس طرح کی زبان کی توقع نہیں کی جا سکتی۔‘ یہ بھی پڑھیں: بھارت کا بزدلانہ حملہ: غیر ملکی سفیروں کو نائب وزیر اسحاق ڈار کی بریفنگ دفتر خارجہ میں صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ نیلم جہلم منصوبے کوبھارتی حملے میں...
    بھارتی صحافیوں نے اپنے ہی میڈیا کی پاکستان کے حوالے سے جاری پروپیگنڈا اور جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ جنگ ٹی آر پی کی جنگ نہیں ہے، بھارتی میڈیا پاک بھارت جنگ کو فنکشن کے طور نہیں چلا سکتا۔ بھارتی صحافیوں کے مطابق سوشل میڈیا پر جھوٹا پروپیگنڈا کرنے والے جنگجوؤں کو واپس اپنے بنکرز میں جانا چاہیے، بھارتی میڈیا بشمول نیوز ٹی وی چینلز آج تک، زی نیوز اور این ڈی ٹی وی جھوٹ پر مبنی خبریں چلا رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: بھارتی میڈیا اور ’را‘ سے منسلک اکاؤنٹس سے پاکستان مخالف گمراہ کن پروپیگنڈا جاری ذرائع کے مطابق آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی محتاج بھارتی میڈیا اپنی ہی عوام کو دھوکا دینے میں مصروف ہے، بھارتی...
    اسلام آباد: لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد سعید کا کہنا ہے کہ بھارت اور پاکستان جوہری طاقتیں ہیں جبکہ غیر ریاستی عناصر دونوں کو جنگ کی طرف دھکیل سکتے ہیں۔ اسکائی نیوز پر یلدا حکیم کو دیے گئے ایک انٹرویو میں لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد سعید نے پہلگام واقعے کے بعد بھارت کی جانب سے پاکستان پر الزامات اور جاری پروپیگنڈا وار پر بات کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان بحران کا کوئی مؤثر مینجمنٹ سسٹم موجود نہیں، ہم ایک خطرناک صورتحال کی طرف بڑھ رہے ہیں اور بات چیت نہ ہونے سے معاملات مزید بگڑ سکتے ہیں۔ لیفٹیننٹ جنرل (ر) سعید نے کہا کہ جو پلوامہ میں ہوا، اس کی مذمت کرتا ہوں، غیر...
    نئی دہلی: بھارت کے دارالحکومت دہلی کے ایئرپورٹ پر 90 پروازیں منسوخ کر دی گئیں، جن میں پانچ بین الاقوامی پروازیں بھی شامل ہیں۔ بھارتی سرکاری خبر رساں ادارے پریس ٹرسٹ آف انڈیا (PTI) نے تصدیق کی کہ یہ فیصلہ ملک بھر میں متعدد ایئرپورٹس کی بندش کے باعث کیا گیا۔ یہ اقدام پاکستان کی ممکنہ جوابی کارروائی کے پیش نظر کیا گیا ہے، جس کے بعد بھارت نے ملک کے 27 اہم ایئرپورٹس کو بند کرنے کا فیصلہ کیا۔ بھارت کی شہری ہوابازی کی وزارت نے جاری کردہ نوٹم میں واضح کیا کہ یہ بندش 10 مئی کی صبح 5:29 بجے تک برقرار رہے گی۔ اخبار ’دی ہندو‘ کے مطابق بند کیے گئے ہوائی اڈوں میں سری نگر،...
    پاکستان شوبز کے اداکار اور پروڈیوسر نبیل ظفر کا کہنا ہے کہ پاکستان اپنے دفاع کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔  ڈرامہ بلبلے کے مشہور اداکار نبیل ظفر نے ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے خطے میں بڑھتے ہوئے جنگی ماحول پر تشویش کا اظہار کیا اور بھارت کے جنگی رویے پر شدید تنقید کی۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان اپنے دفاع سے بخوبی واقف ہے اور اگر صورتحال خراب ہوئی تو ہر پاکستانی سپاہی بن کر وطن کیلئے لڑے گا۔ نبیل ظفر نے کہا کہ جنگ انسانیت کے لیے تباہ کن ہوتی ہے، اور اگر ایسا کوئی قدم اٹھایا گیا تو اس کے اثرات سرحد کے دونوں جانب معصوم شہریوں پر پڑیں گے۔ انہوں نے خطے میں امن کی اہمیت پر...
    سٹی 42 : ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کے پہلگام واقعے سے متعلق تمام تر بے بنیاد الزامات کو مکمل طور پر مسترد کرتا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے غیر ملکی میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بھارت ہمیشہ دہشتگردی کی ذمہ داری پاکستان پر ڈال کر اس سے سیاسی فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتا ہے، اس بار بھی بھارت نے پاکستان پر بغیر ثبوت الزام لگائے  ہیں اور اب یہ سلسلہ بند ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ پہلگام میں سیاحوں پر حملے کے بعد حکومت پاکستان نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا اور بھارت کو  آزادانہ اور غیر جانبدار...
    — فائل فوٹو  پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ پاک بھارت جنگ سے پوری دنیا متاثر ہوگی۔چوہدری شجاعت حسین نے پاکستان کے خلاف بھارتی جارحیت پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ افواج پاکستان نے بھارتی بزدلانہ حملہ نہ صرف پسپا کیا بلکہ اسے بھاری نقصان بھی پہنچایا۔اُنہوں نے کہا کہ جنگ کا انحصار عددی برتری یا ہتھیاروں پر نہیں، جذبہ ایمانی اور دلیری پر ہوتا ہے۔ اسرائیل اور بھارت مسلمان دشمنی میں اکٹھے ہیں، خواجہ آصفخواجہ آصف نے ایوان میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کا کوئی ملک ایسا نہیں جن سے رابطے ہونے چاہیے تھے اور رابطے نہ ہوئے ہوں۔ سربراہ ق لیگ نے کہا کہ جنگ صرف گولی...
    ترجمان دفتر خارجہ---فائل فوٹو ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کے جنگی جنون کی شدید مذمت کرتا ہے، بھارت نے امن کے بجائے جارحیت کا راستہ اختیار کیا، پاکستان اپنے دفاع میں اقدامات کرے گا۔ اسلام آباد میں نیوز بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا کہ پہلگام واقعے کی آڑ میں بھارت نے پاکستان کے خلاف بےبنیاد پروپیگنڈا کیا، بھارت کے اقدام نے دو جوہری طاقتوں کو آمنے سامنے لاکھڑا کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت عالمی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے، پاکستان نے عالمی قوانین اور یو این کے منشور کی خلاف ورزیوں کے باوجود ضبط اور تحمل کا مظاہرہ کیا، عالمی برادری غیر ذمے دارانہ طرز عمل پر...
    — جنگ فوٹو پاک بھارت کشیدگی کے باعث پاکستان کی فضائی حدود بند ہونے کی وجہ سے سیکڑوں پاکستانی بینکاک میں پھنس گئے۔پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدہ صورتحال کے پیشِ نظر دونوں ممالک کی فضائی حدود بند ہونے کے بعد سفری بحران پیدا ہو گیا جس کی وجہ سے بنکاک میں سیکڑوں پاکستانی مسافر گزشتہ 48 گھنٹوں سے زائد وقت سے پھنسے ہوئے ہیں۔ یہ مسافر مختلف ممالک سے بنکاک کے ذریعے پاکستان آ رہے تھے تاہم فضائی حدود کی بندش کی وجہ سے ان کی پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔اس حوالے سے بنکاک ایئر پورٹ پر پھنسے جاپان میں مقیم سینئر پاکستانی ایڈوکیٹ طاہر کا کہنا کہ یہاں مسافر شدید مشکلات کا شکار ہیں، ناصرف رہائش اور خوراک...
    رکن قومی اسمبلی سنجے پروانی---فائل فوٹو رکن قومی اسمبلی سنجے پروانی نے کہا ہے کہ اچھا ہوا ہم ہندو پاکستان چھوڑ کر بھارت نہیں گئے۔ ایم کیو ایم سنجے پروانی اقلیت کی نشست پر رکن قومی اسمبلی منتخبایم کیو ایم پاکستان کے رہنما سنجے پروانی اقلیت کی نشست پر رکنِ قومی اسمبلی منتخب ہو گئے۔ قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں سنجے پروانی نے کہا کہ ہندو برادری کے لیے دریائے سندھ کی مقدس حیثیت ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ برا سلوک ہو رہا ہے، مودی سرکار نہ خود جیئے گی نہ کسی کو جینے دے گی۔انہوں نے کہا کہ بھارتی میڈیا میں تو لگتا ہے پورا پاکستان ہی تباہ ہو گیا ہے، ہم امن چاہتے ہیں،...
    ---فائل فوٹو جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی-ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی سے متعلق سفارتی سرگرمیوں سے مطمئن نہیں ہوں۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہمارا کوئی سفارتی مشن بیرون ملک نہیں، صرف ٹیلی فون پر گفتگو کی گئی، ہمیں باہر ہونا چاہیے تھا، ہمیں چین، سعودی عرب، ایران اور افغانستان کو شامل کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ملک کی وحدت کے لیے ہم ایک ہیں، یہ وقت ملک کے دفاعی اداروں کو مضبوط کرنے کا ہے، یہ وقت ہے کہ ہم دفاعی اداروں کو مضبوط کریں ان کی پشت پر کھڑے ہوں۔ بھارت نے بزدلی کا مظاہرہ کرکے آبادی کو نشانہ بنایا، فضل الرحمانجمعیت...
     ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمدشریف چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کےبے بنیاد الزامات کومستردکرتاہے، پاکستان کی طرف سےبڑے پیمانے پرحملےسراسرجھوٹ ہے،بھارتی میڈیا کے بغیرثبوت الزامات مضحکہ خیز ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے غیرملکی نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پہلگام حملے سے متعلق حکومت پاکستان نے ذمہ داری کامظاہرہ کیا،بھارتی حملوں میں عام شہریوں کو نشانہ بنایاگیا، بھارت نے پاکستان کے6مقدمات پر حملے کرکے شہریوں کو شہید کیا۔ بھارت نے مساجد پربمباری کی،خواتین اوربچوں کو شہید کیا۔ پاکستان نے آزادانہ اور غیرجانبدار تحقیقات کی پیشکش کی تھی، بھارت نے پاکستان کی پیش کش قبول کرنے سے انکار کردیا۔ ڈی جی آئی...
    مہارت یا ٹیکنالوجی کا کمال:پاک فوج کے ہاتھوں تباہ رافیل طیاروں کے بھارتی پائلٹس نے کیسے جان بچائی؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 9 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )پاک فوج کے ہاتھوں تباہ ہونے والے رافیل طیاروں کے بھارتی پائلٹس نے اپنی جان کس طرح بچائی؟ اس حوالے سے سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے اپنے بیان میں بتا دیا۔سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم پر اپنے بیان میں سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ 6 اور 7 مئی 2025 کو پاکستانی دفاعی نظام نے بھارتی فضائیہ کے 3 رافیل طیارے مار گرائے، جن کے پائلٹس کی جان برطانوی کمپنی مارٹن بیکر کے ایجیکشن سسٹم کے ذریعے بچائی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ...
    لاہور: پاکستان بھارتی کشیدگی کے تناظر میں لاہور ایئر پورٹ کی فضائی حدود ایک بار پھر بند کردی گئی۔ ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق لاہور کی ایئراسپیس اچانک بند کردی گئی،کراچی سے لاہور نجی ایئرلائن کی پرواز کا رخ واپس کراچی موڑ دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ترجمان ایئرپورٹ محمد عمیر نے بتایا کہ سیالکوٹ ایئرپورٹ کا فضائی آپریشن شام 6 بجے تک عارضی طور پر بند کردیا گیا ہے۔ 
    بھارت ہمیشہ دہشتگردی کی ذمہ داری پاکستان پر ڈال کر سیاسی فائدہ اٹھاتا ہے: پاک فوج WhatsAppFacebookTwitter 0 9 May, 2025 سب نیوز راولپنڈی(آئی پی ایس) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ بھارت ہمیشہ دہشتگردی کی ذمہ داری پاکستان پر ڈال کر سیاسی فائدے لینے کی کوشش کرتا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے ٹی آر ٹی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے پاکستان میں 6مقامات پر حملے کرکے عام شہریوں کو نشانہ بنایا، پاکستان بے بنیاد الزامات کو مکمل طور پر مسترد کرتا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پہلگام میں سیاحوں پر حملے کے بعد حکومت پاکستان نے...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 09 مئی ۔2025 )ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ ہندوستان کا سندھ طاس معاہدے میں یکطرفہ طور پر ردوبدل کرنے کا اقدام پانی کو ہتھیار بنانے کی طرف ایک خطرناک تبدیلی کی نمائندگی کرتا ہے ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق بھارت اور پاکستان کے درمیان مشترکہ دریاوں پر حکومت کرنے کے لیے 1960 میں دستخط کیے گئے سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کا بھارت کا حالیہ اشارہ ایک خطرناک تبدیلی کی نشاندہی کرتا ہے.(جاری ہے) انہوں نے کہاکہ معاہدے کی ممکنہ خلاف ورزی، جو سیاسی کشیدگی کے باوجود تاریخی طور پر لچکدار ہے، جنوبی ایشیا میں جغرافیائی سیاسی لیور کے طور پر پانی کے بڑھتے ہوئے استعمال کا اشارہ ہے ویلتھ...
    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈی جی آئی ایس پی آرلیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ بھارتی میڈیا نے گزشتہ رات سے سنسنی پھیلائی ہوئی ہے،پاکستان کیخلاف  ایک مکمل میڈیا مہم چلائی جا رہی ہے،پاکستان کی طرف سے بڑے پیمانے پر حملے سراسر جھوٹ ہیں،بھارتی میڈیا کے بغیر ثبوت الزامات مضحکہ خیز ہیں۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آرلیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے غیرملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہاکہ پہلگام حملے سے متعلق حکومت پاکستان نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا، پاکستان نے آزادانہ اورغیرجانبداراتحقیقات کی پیشکش کی تھی،پاکستان بھارت کے  بے بنیاد الزامات کو مسترد کرتا ہے،بھارت نے پاکستان کی پیشکش کو قبول نہیں کیا،بھارت نے پاکستان میں...
    اسلام آباد (رضوان عباسی سے )ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان موجودہ صورتحال سے سب آگاہ ہیں۔ بھارت نے 7 مئی سے پاکستان کے مختلف علاقوں پر بلااشتعال جارحیت کا آغاز کیا، جس نے دونوں ایٹمی طاقتوں کو جنگ کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے۔ترجمان نے واضح کیا کہ پہلگام واقعے پر پاکستان پر لگائے گئے الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہیں، بھارت نے اب تک کوئی ٹھوس ثبوت پیش نہیں کیا۔ بھارتی اقدامات بین الاقوامی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہیں اور ان کے جنگی جنون کی وجہ سے پورے خطے کا امن داؤ پر لگا ہے۔ شفقت علی خان...
    پاک فوج کے ہاتھوں تباہ ہونے والے رافیل طیاروں  کے بھارتی پائلٹس نے اپنی جان کس طرح بچائی؟ اس حوالے سے سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے  اپنے بیان میں بتا دیا۔ سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم پر اپنے بیان میں سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے  کہا کہ 6 اور 7 مئی 2025 کو پاکستانی دفاعی نظام نے بھارتی فضائیہ کے 3 رافیل طیارے مار گرائے، جن کے پائلٹس کی جان برطانوی کمپنی مارٹن بیکر کے ’’ایجیکشن سسٹم‘‘ کے ذریعے بچائی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ بھارتی رافیل طیارے مارٹن بیکر ایم کے 16 ایجیکشن سیٹ استعمال کرتے ہیں۔برطانوی کمپنی مارٹن بیکر ہر اس پائلٹ کا ریکارڈ رکھتی ہے جس کی جان اس کی ٹیکنالوجی کی...
    گجرانوالہ: بھارتی جارحیت کے خلاف گجرانوالہ کے تمام مسالک اور کرسچین کمیونٹی متحد ہوگئے اور اس حوالے سے پاک فوج سے اظہار یکجہتی سے متعلق سیمینار منعقد کیا۔ ذرائع کے مطابق گجرانوالہ میں تمام مسالک، کرسچین کمیونٹی اور سول سوسائٹی کے زیر اہتمام ’’اس پرچم کے سائے تلے ہم ایک ہیں‘‘ کے نام سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار میں تمام مکتبہ فکر، مذہبی رہنماؤں، سول سوسائٹی اور اقلیتی نمائندوں نے شرکت کی۔ شرکاء کی جانب سے بھارتی جارحیت کی بھرپور مذمت اور افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کا عزم کیا گیا۔ شرکاء کا سیمینار سے خطاب میں کہنا تھا کہ ’’ہم اگلے مورچوں پر افواج پاکستان کے ساتھ مل کر اس ارض پاک کا...
    دنیا کے سب سے امیر ترین کرکٹ بورڈ کو ایک مرتبہ پھر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی وجہ سے ہزیمت کا سامنا کرنا پڑگیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے آئی پی ایل منسوخ کرنے سے قبل دبئی میں میچز کروانے کیلئے اعلیٰ حکام سے رابطے کیے تاہم ہندوستان یہاں بھی سبکی کا سامنا کرنا پڑا۔ رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ دبئی کے اعلیٰ حکام نے آئی پی ایل منتظمین کو دوٹوک جواب دیا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے پی ایس ایل کیلئے پہلے ہی گراؤنڈ بُک کروالیا ہے۔ مزید پڑھیں: جارحیت گلے پڑ گئی؛ بھارت پاکستان کا ردعمل برداشت نہیں کر سکا، آئی...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2025ء) پاک فوج نے اوکاڑہ کینٹ کے نواحی علاقوں میں بروقت اور موثر کارروائی کرتے ہوئے بھارت کے 4ڈرونز مار گرائے۔ذرائع کے مطابق یہ ڈرونز گائوں 15فور ایل اور 11فور ایل کے علاقوں میں گرائے گئے۔ ڈرونز آبادی کے قریب زرعی زمینوں میں گرے تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔(جاری ہے) پاک فوج کے ایئر ڈیفنس یونٹ نے دشمن کی طرف سے دراندازی کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے فوری ردعمل کے تحت ڈرونز کو نشانہ بنایا۔یاد رہے کہ گزشتہ رات بھی بہاولنگر میں پاک فوج نے بھارت کی جانب سے فائر کیا گیا اسرائیلی ساختہ ڈرون تباہ کیا تھا۔واضح رہے کہ بھارت نے 7اور 8مئی...
    پاکستان کی جانب سے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بھارت کے جنگی رافیل طیارے گرائے جانے کے بعد چینی فنکاروں نے مزاحیہ ویڈیو بنا ڈالی جو کہ بھارت، پاکستان اور چین سمیت دیگر ممالک میں وائرل ہوگئی۔ جنگی جنون میں مبتلا بھارت نے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب پاکستان کے 6 مختلف مقامات پر حملے کیے تھے، جوابی کارروائی میں پاکستان نے انڈیا کے فرانسیسی ساختہ جنگی جہاز رافیل مار گرائے تھے۔ پاکستان کی جانب سے رافیل طیارے بھارتی فضائی حدود میں ہی گرائے گئے تھے، جس کے بعد فرانسیسی ساختہ جنگی جہازوں کے شیئرز بھی گر گئے تھے۔ بھارت کے رافیل طیارے گرائے جانے کے بعد جہاں دنیا بھر میں فرانسیسی ٹیکنالوجی سے متعلق...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 09 مئی ۔2025 )وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان کوئی بیرونی دبا ﺅقبول نہیں کرے گا، قوم مطمئن رہے، جواب دینے کے لیے 200فیصد تیار ہیں، پاکستان اپنی جوابی کارروائی میں بھارت کے سویلینز کو نشانہ نہیں بنائے گا، ہم صرف فوجی تنصیبات پر حملے کریں گے. ڈپٹی اسپیکر سید غلام مصطفی شاہ کی زیر صدارت قومی اسمبلی اجلاس میں پانچویں روز بھی بھارتی جارحیت کے خلاف بحث کی گئی بحث میں حصہ لیتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھارتی میڈیا میں جھوٹ کا سیلاب آیا ہوا ہے، بھارت نے جس طرح ذلت اٹھائی، انہوں نے اپنے عوام کو مطمئن کرنا ہے، بھارت اپنے عوام کو یہ تو...
    اسلام آباد:ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت نے پاکستان کی جانب سے تحقیقات کی پیشکش نہ مان کر جارحیت کا راستہ اختیار کیا، جس پر جوابی کارروائی کرنا پاکستان کا حق ہے۔ ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا کہ 7 مئی کی رات بھارت نے پاکستان پر جارحیت کا مظاہرہ کیا اور بھارت نے پاکستان کی سالمیت کو چیلنج کیا، بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا ہے اور جواب میں پاکستان اپنے دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی جنگی جنون خطے کے امن کے لیے خطرہ ہے، پاکستان ہرممکن صبر و تحمل کا مظاہرہ کررہا ہے، پاکستان بھارت کی جارحیت کی مذمت کرتا ہے بھارت...
    سٹی 42 : پاک بھارت جنگ کے باعث پرائیویٹ ہسپتال بھی ہائی الرٹ ہوگئے ۔  پرائیویٹ ہسپتالوں کو 35 فیصد بیڈز ہنگامی صورتحال کیلئے مختص کرنے کی ہدایت کردی گئی۔  پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے پرائیویٹ ہسپتالوں کو مراسلہ جاری کردیا، جس کے مطابق پرائیویٹ ہسپتال ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کا پلان مرتب کریں ، پرائیویٹ ہسپتالوں میں آپریشن تھیٹرز و طبی آلات و مشینری کو فعال رکھا جائے، پرائیویٹ ہسپتال ایمرجنسی میڈیسن و ڈسپوزایبلز کا وافر سٹاک رکھیں۔  پنجاب بھر کے سکولوں میں  تعطیلات کا اعلان مراسلہ کے مطابق پرائیوٹ ہسپتالوں میں جنریٹر درست حالت میں ہونے چاہئیں ، پرائیویٹ ہسپتالوں میں پانی و دیگر ضروریات دستیابی یقینی بنائی جائے ، پرائیویٹ ہسپتالوں میں ڈاکٹرز و طبی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2025ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کو بھارت پر روایتی جنگ میں واضح اور فیصلہ کن برتری حاصل ہو چکی ہے، پاکستان کی مسلح افواج نے دشمن کی جارحیت کا بھرپور اور منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھارت کے پانچ جنگی طیارے اور اب تک 77 ڈرونز کو کامیابی سے مار گرایا جو پاکستان کی فضائی صلاحیتوں اورفوجی برتری کا واضح ثبوت ہیں۔ جمعہ کو اپنے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے تاہم کسی بھی جارحیت کے خلاف اپنا دفاع کرنا ہمارا قانونی، اخلاقی اور ریاستی حق ہے، پاکستان نے اپنا یہ حق ذمہ...
    پانچ طیارے، 77ڈرونز گرا کر پاکستان کو روایتی جنگ میں بھارت پر برتری حاصل ہوچکی، عطاء تارڑ WhatsAppFacebookTwitter 0 9 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ا یس)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیکر پانچ بھارتی طیاروں اور 77 ڈرونز کو کامیابی سے گرا کر روایتی جنگ میں واضح برتری حاصل کر لی ہے۔ اپنے بیان میں وزیر اطلاعات نے کہا کہ بھارت کے پانچ جنگی طیارے اور اب تک بھارت کے 77 ڈرونز کو کامیابی سے گرانا پاکستان کی فضائی صلاحیتوں اور فوجی برتری کا واضح ثبوت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک پُرامن ملک ہے، تاہم کسی بھی جارحیت کے خلاف اپنا دفاع...
    اقوام متحدہ میں پاکستان کےمستقل مندوب عاصم افتخار—فائل فوٹو اقوام متحدہ میں پاکستان مستقل مندوب نے کہا ہے کہ یہ کہنا بالکل غلط ہے کہ 22 اپریل کو پہلگام میں دہشت گرد حملہ اس کشیدگی کا سبب بنا۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے ترک میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلگام میں دہشت گرد حملہ ایک خوفناک حملہ تھا جس کی ہر طرف سے مذمت کی گئی اور یہ کہنا بالکل غلط ہے کہ 22 اپریل کو پہلگام میں دہشت گرد حملہ اس کشیدگی کا سبب بنا۔ پاکستان فلسطینی پناہ گزینوں کیلئے UNRWA کی امداد کا حامی ہے، عاصم افتخار احمدپیرس پاکستان نے یونیسکو کے ایگزیکٹوبورڈ کے... عاصم افتخار نے بتایا کہ اس کے...
    وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری-- فائل فوٹو وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ گودی میڈیا جرنلزم کے نام پر سیاہ دھبہ بن چکا ہے۔ عظمیٰ بخاری نے بھارتی میڈیا کے پروپیگنڈے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ گودی میڈیا کے نزدیک بھارت نے پورا پاکستان فتح کرلیا جبکہ پاکستان کے تمام شہر محفوظ ہیں، معمولات زندگی معمول کے مطابق ہیں۔ پاک بھارت کشیدگی، جھوٹ پر مشتمل بھارتی میڈیا کا پروپیگنڈا جاریبھارتی اکاؤنٹس پر نشر ہونے والی پرانی ویڈیو کوجموں بیس پر پاکستانی میزائل حملے سے جوڑنے کی سازش بے نقاب ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کا میڈیا بھارتی حکومت اور گودی میڈیا کا مذاق اڑا رہا ہے، بھارت نے 1965میں بھی لاہور فتح کرنے کا...
    تصویر بشکریہ سوشل میڈیا پاکستان کے مختلف شہروں میں آج بھی بھارت کے کئی ڈرونز تباہ کردیے گئے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق وہاڑی، پاکپتن اور اوکاڑہ میں اسرائیلی ساختہ 6 بھارتی ڈرون تباہ کردیے گئے ہیں۔ایک ڈرون کو وہاڑی، ایک پاکپتن اور 4 ڈرونز کو اوکاڑہ میں تباہ کیا گیا جس کے بعد اب تک دشمن کے کُل 77 ڈرونز کو تباہ کیا جاچکا ہے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 8 مئی کی شام تک 29 بھارتی ڈرونز کو مار گرایا گیا جبکہ کل رات سے آج دن تک مزید 48 ڈرونز تباہ کردیےگئے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق تمام ڈرونز مسلسل ریڈار پر مانیٹر کیے جارہے تھے، جب بھی کوئی ڈرون آتا تو وہ مسلسل ریڈار پر دیکھا جارہا...
    دھرم شالا(اوصاف نیوز)پاک بھارت کشیدگی بھارت کو فوجی جارحیت گلے پڑ گئی، انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کو غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی کردیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے لیگ کے جاری ایڈیشن کے مستقبل پر بات چیت کیلئے ہنگامی میٹنگ طلب کی تھی، جس میں اعلیٰ عہدیدارن بھی شامل تھے۔ گزشتہ روز پنجاب کنگز اور دہلی کیپٹلز کے درمیان میچ کے دوران غیر معمولی واقعہ پیش آیا تھا، جب اعلیٰ حکام نے میچ رکوادیا تھا جبکہ آئی پی ایل چیئرمین ارون دھومل نے میچ منسوخ کرنے کا اعلان کیا تو گراؤنڈ میں بیٹھے کھلاڑیوں، شائقین کرکٹ اور چیئر لیڈرز بھی پریشان ہوگئے تھے۔ بھارت آئی پی ایل کو ملتوی...
    لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت کے خلاف پاک فوج نے بھرپور اور مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کی متعدد چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا اور شدید نقصان پہنچایا سکیورٹی ذرائع کے مطابق کیلر سیکٹر میں بھارتی فوج کی اہم چیک پوسٹس بشمول ڈوبہ مور پوسٹ بٹالین ہیڈ کوارٹر سوجی اور پیر کانتھی سیکٹر میں جبار اینڈ ترکھیاں کمپلیکس کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا ذرائع کا کہنا ہے کہ ان پوسٹوں کی تباہی سے دشمن کو جانی اور مالی دونوں حوالوں سے بھاری نقصان اٹھانا پڑا اس سے قبل بھی پاک فوج کی بروقت اور سخت کارروائیوں کے نتیجے میں کئی بھارتی پوسٹیں تباہ کی جا چکی ہیں ادھر بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول...
    امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے واضح کیا ہے کہ بھارت اگر یہ سوچتا ہے کہ وہ حملہ کرے گا اور پاکستان خاموش رہے گا تو یہ اس کی سب سے بڑی بھول ہے امریکی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ پہلگام واقعے کے بعد بغیر کسی ثبوت کے پاکستان کے خلاف جارحیت انتہائی قابل مذمت ہے اور دنیا کو یہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ کیا وہ ایسی خطرناک مثال قائم کرنا چاہتی ہے جس میں کسی خودمختار ملک کے خلاف بغیر ثبوت کے کھلی جارحیت کی اجازت دی جائے انہوں نے کہا کہ گزشتہ تین راتوں سے بھارت مسلسل اشتعال انگیزی اور جارحیت کا مظاہرہ کر رہا ہے جبکہ پاکستان...
    پاک فوج کی جوابی کارروائی، دشمن کے 77 ڈرونز زمین بوس WhatsAppFacebookTwitter 0 9 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) سکیورٹی ذرائع کے مطابق افواجِ پاکستان نے دشمن کی مسلسل جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے اب تک بھارت کے مجموعی طور پر 77 ڈرونز کو تباہ کر دیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ 8 مئی کی شام تک 29 بھارتی ڈرونز کو نشانہ بنایا گیا، جب کہ گزشتہ شب سے لے کر آج دن تک مزید 48 ڈرونز مار گرائے گئے۔ اس طرح اب تک تباہ کیے گئے بھارتی ڈرونز کی تعداد 77 ہو چکی ہے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج دشمن کی اشتعال انگیزی کا بھرپور اور مؤثر جواب دے رہی ہے اور ملکی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2025ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان نے بھارتی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایل او سی پر بھارتی بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری ناقابل قبول ہے۔ بھارت کا یہ طرز عمل نہ صرف خطہ بلکہ عالمی امن کے لئے خطرہ ہے ۔ جمعہ کو ایک بیان میں انہوں نے معصوم شہریوں کے زخمی ہونے پر اظہار ہمدردی کیا اور کہا کہ بھارتی میزائل حملے غیر ذمہ دارانہ، بلاجواز اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔ بھارتی حملے نے خطے کے امن و استحکام کو شدید خطرے سے دوچار کر دیا ہے۔بھارتی جارحیت صرف پاکستان نہیں، عالمی امن...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حالیہ پاک بھارت کشیدگی پر قومی اسمبلی کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کو بھارت کے مقابلے میں فاتح قرار دیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پاکستان نے بھارت کے پانچ جنگی جہاز اور متعدد ڈرونز مار گرائے ہیں، جو پاکستانی دفاعی صلاحیت اور فوج کی پیشہ ورانہ مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ جنگی حکمت عملی بنانا اور اس پر عملدرآمد فوج کا کام ہے، سیاستدانوں کو اس معاملے میں محتاط رہنا چاہیے۔ انہوں نے کہا، “فوج پر بلاوجہ تنقید کرنے والے اپنی حب الوطنی کو مشکوک بناتے ہیں۔ اس وقت تنقید کی نہیں بلکہ اتحاد کی ضرورت...
    اسلام آباد: امریکا کا غیر جانبدار موقف منظر عام پر آنے کے بعد بھارت کا پہلگام میں فالس فلیگ ڈرامہ ناکام ہوگیا۔ بھارت کی جانب سے معلومات کو تسلیم نہ کرنے کا اشارہ دیتے ہوئے امریکی ترجمان نے بھارتی دعوؤں پر انٹیلیجنس شواہد کی تصدیق سے انکار کر دیا۔ ٹیمی بروس کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک سے رابطے جاری ہیں لیکن ذمہ دارانہ حل چاہتے ہیں، ہم انٹیلیجنس یا پیغامات پر تبصرہ نہیں کریں گے، ہمارے رد عمل سے متعلق ریکارڈ موجود ہے اور پاکستان اس حملے کی آزادانہ تحقیقات چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک سے رابطے ہوئے ہیں اور جو پیغامات ہم نے دیے ہیں ان پر تبصرہ نہیں کریں گے۔ ٹیمی بروس...
    ویب ڈیسک: لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر جاری کشیدگی کے دوران پاک فوج کی منہ توڑ جوابی کارروائیوں کے باعث بھارتی فوج نے ایک بار پھر شکست تسلیم کرلی اور سفید جھنڈا لہرا دیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق بٹل سیکٹر کے بالمقابل دھرمسال 2 پوسٹ پر شدید جوابی کارروائی کے بعد بھارتی فوج نے گھٹنے ٹیکتے ہوئے سفید جھنڈا لہرایا۔ یہ عمل میدان جنگ میں شکست تسلیم کرنے کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ پنجاب بھر کے سکولوں میں  تعطیلات کا اعلان ذرائع نے بتایا کہ بھارتی فوج کی بزدلانہ کارروائیوں کا پاک فوج مؤثر، بھرپور اور بھرپور عسکری جواب دے رہی ہے جس سے دشمن کی صفوں میں خوف و ہراس پھیل چکا ہے۔ مزید بتایا...
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 09 مئی ۔2025 )امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے کہاہے بھارت نے مسلسل تیسری رات حملہ کیا ہے، بھارت کو یہ سوچنا بھی نہیں چاہیے کہ پاکستان اس کی جارحیت پر خاموش رہے گا پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا کہ بھارت نے کرکٹ اسٹیڈیم پر حملہ کیا، کرکٹ اسٹیڈیم میں کیا دہشت گرد ہوتے ہیں؟.(جاری ہے) ان کا کہنا تھا بھارت کا ماضی دیکھیں، جو نیپال اور سری لنکا میں ہوا سب کو معلوم ہے ایسی سوچ بھی دماغ میں نہیں آنی چاہیے تھی کہ پاکستان پر حملہ ہوگا اور جوابی ردعمل نہیں ہوگا، اب تک ہم نے جو کارروائی کی ہے وہ...
    نیویارک (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 09 مئی ۔2025 )اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقبل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ پہلگام فالس فلیگ آپریشن سے زیادہ بھارتی اقدامات جارحیت کا باعث بنے،بھارت نے واقعے کے فوری بعد پاکستان پر بے بنیاد الزامات لگانا شروع کیا.(جاری ہے) ترک نشریاتی ادارے کے ساتھ انٹرویو میں عاصم افتخار نے کہاہم پہلے بھی یہ سب دیکھ چکے ہیں، بھارت کا یہ پرانا وطیرہ ہے، پاکستان نے شروع دن سے غیر جانبدار تحقیقات کا مطالبہ کیا،بھارت نے نہ تحقیقات کروائی نہ عالمی برادری کی بات سنی 6اور7مئی کی رات بھارت حملہ کیا تو پاکستان جواب دینے پر مجبور ہوا،23 اپریل کو ہی بھارت نے جو اقدامات اٹھائے وہ جارحانہ نوعیت کے تھے....
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 09 مئی ۔2025 ) امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ واشنگٹن پاک بھارت کشیدگی میں مداخلت نہیں کرئے گا کیونکہ اس سے ہمارا کوئی لینا دینا نہیں ہے امریکی نشریاتی ادارے ”فاکس نیوز“سے انٹرویو میں جے ڈی وینس نے کہا کہ ہم جنوبی ایشیا میں دونوں پڑوسی ملکوں کے مابین کشیدگی کم کرانے کے لیے کام سفارتی راہداریوں کو استعمال کر رہے ہیں، تاہم جنگ میں براہ راست دخل نہیں دیں گے، پاکستان اور بھارت کے درمیان جوہری جنگ نہیں ہونی چاہیے، ایسا ہوا تو یہ پوری دنیا کے لیے تباہ کن ہوگا.(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ ہم دونوں ملکوں میں کشیدگی کم کروانے کے لیے کام کر رہے...
    پاک بھارت کشیدگی کے دوران سابق کرکٹر امباتی رائیڈو کی جانب سے انسانیت سے متعلق کیے گئے ٹوئٹ پر بھارتیوں نے اپنے ہی کرکٹر کو ‘غدار’ قرار دیدیا۔ گزشتہ روز سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر سابق بھارتی کرکٹر امباتی رائیڈو ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ “آنکھ کے بدلے آنکھ دنیا کو اندھا بنا دیتی ہے”۔ بھارتی کرکٹر کے ٹوئٹ پر انہیں سوشل میڈیا سائٹ پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے جبکہ کچھ صارفین نے انہیں غدار تک قرار دیا۔ بھارت نے رات گئے پاکستان کے خوف میں پنجاب کنگز اور دہلی کیپٹلز کے درمیان میچ منسوخ کردیا تھا جس کے فوراً بعد کرکٹر کی جانب سے یہ ٹوئٹ کیا گیا۔ واضح رہے کہ پہلگام...
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 09 مئی ۔2025 )پاکستان کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران بھارت کے شمالی اور مغربی علاقوں کے 2 درجن ہوائی اڈوں پر پروازیں معطل کر دی گئی ہیں امریکی جریدے’ ’واشنگٹن پوسٹ“ کی رپورٹ کے مطابق رات گئے ایک بیان میں بھارت کی وزارت ہوابازی نے 24 ہوائی اڈوں کی عارضی بندش کی تصدیق کی ہے.(جاری ہے) رپورٹ کے مطابق بھارت کی اہم مقامی ایئر لائنز نے مسافروں کو دی گئی ہدایات میں کہا ہے کہ ان کی پروازیں ہفتے تک معطل رہیں گی، جن میں پاکستان کی سرحد سے متصل شمالی پنجاب کے شہر امرتسر اور مقبوضہ کشمیر کا سری نگر ایئرپورٹ بھی شامل ہیں. بھارت کی سب سے بڑی مقامی ایئر...
    پاک بھارت کشیدگی،محسن نقوی سے قائم مقام امریکی سفیر کی 48 گھنٹوں میں دوسری اہم ملاقات، امریکہ کے پولیٹیکل قونصلر زیک ہارکن رائیڈر بھی اس موقع پر موجود تھے، ملاقات کے دوران پاک بھارت کشیدگی اور سرحدوں کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پورا خطہ جنگ کے دہانے پر ہے، قومی سلامتی پر ہر گز آنچ نہیں آنے دیں گے۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر کو موجودہ کشیدگی اور بھارتی جارحیت سے پیدا ہونے والی صورتحال سے آگاہ کیا ۔ انہبھارت کی ڈورنز دہشتگردی کے بارے بھی قائم مقام امریکی سفیر کو بریف کیا۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کہا کہ بھارت نے شہری آبادیوں کو ڈورنز...
    اوکاڑہ پاکپتن اور وہاڑی سمیت مختلف علاقوں میں بھارتی دراندازی کا سلسلہ مسلسل دوسرے روز بھی جاری رہا جہاں پاک فوج نے اپنے جدید اور موثر ایئر ڈیفنس سسٹم کی مدد سے دشمن کے چھ مزید ڈرون مار گرائے اس سے قبل بھی دشمن کے انٹیلی جنس مقاصد کے لیے بھیجے گئے 29 اسرائیلی ہیروپ ڈرونز کو نشانہ بنایا جا چکا ہے یوں مجموعی طور پر پاک فوج نے اب تک 35 ڈرون تباہ کر دیے ہیں سکیورٹی ذرائع کے مطابق چار اسرائیلی ڈرون اوکاڑہ کینٹ کے قریب زرعی علاقے میں گرے جہاں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ ایک ڈرون پاکپتن اور دوسرا وہاڑی کے مقام پر پاک فوج کی کارروائی کا نشانہ بنا ان ڈرونز کو جدید ٹیکنالوجی...
    امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان کاکہنا ہے کہ امریکہ نے بھارت اور پاکستان سے مسلح تصادم بند کرنے کا کہہ دیا ہے، امریکی سیکریٹری خارجہ کی وزیر اعظم شہباز شریف اور بھارتی وزیر خارجہ سے بات ہوئی ہے،واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران ٹیمی بروس کاکہنا ہے کہ فریقین سے کہتے ہیں کہ مسائل کے حل کیلئے ذمہ دارانہ اقدامات کریں۔ پاکستان پہلگام واقعے کی تحقیقات چاہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے پاکستان اور بھارت سے کشیدگی کم کرنے پر بات کی ہے۔ پاکستان اور بھارت میں براہ راست رابطوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ امریکہ سمجھتا ہے کہ کشمیر میں جو کچھ بھی ہو رہا ہے وہ افسوسناک ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل...
    اسلام آباد:ایم کیو ایم رکن قومی اسمبلی سنجے پروانی کا کہنا ہے کہ بھارت میں مسلمان اور دیگر اقلتیں تو درکنار شودر ہندو بھی محفوظ نہیں، پاکستان کے ہندو تو شکر کریں کہ وہ بھارت کے مقابلے میں کہیں محفوظ ہیں۔ ڈپٹی اسپیکر سید غلام مصطفیٰ شاہ کی زیر صدارت قومی اسمبلی اجلاس میں پانچویں روز بھی بھارتی جارحیت کے خلاف بحث کی گئی۔ قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم رکن قومی اسمبلی سنجے پروانی نے کہا کہ مودی کا بھارت ہندوؤں نے بھی کبھی سوچا نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ سیکولر انڈیا اب انتہا پسند انڈیا میں بدل چکا ہے، مودی پہلگام طرز کے فالس فلیگ آپریشن کرنے کا ماہر ہے۔ شاہد خٹک...
    کوئی بیرونی دباؤ قبول نہیں، قوم مطمئن رہے، بھارت کو جواب دینے کیلئے 200 فیصد تیار ہیں، وزیر دفاع WhatsAppFacebookTwitter 0 9 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان کوئی بیرونی دباؤ قبول نہیں کرے گا، قوم مطمئن رہے، جواب دینے کے لیے 200 فیصد تیار ہیں، پاکستان اپنی جوابی کارروائی میں بھارت کے سویلینز کو نشانہ نہیں بنائے گا، ہم صرف فوجی تنصیبات پر حملے کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارتی میڈیا میں جھوٹ کا سیلاب آیا ہوا ہے، بھارت نے جس طرح ذلت اٹھائی، انہوں نے اپنے عوام کو مطمئن کرنا ہے، بھارت اپنے عوام کو...
    بھارت کے ساتھ کشیدگی کے بعد پاکستان سپر لیگ کے میچز متحدہ عرب امارات منتقل پاکستان کے ساتھ جاری کشیدگی میں بھارت کا انڈین پریمئیر لیگ 2025ء کرنے کا فیصلہ پاک بھارت کشیدگی: پی ایس ایل کے بقیہ میچز یو اے ای منتقل پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے بقیہ میچز اب متحدہ عرب امارات میں منعقد ہوں گے۔ یہ فیصلہ بھارت کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ پی سی بی کے مطابق بدھ کے روز راولپنڈی میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان میچ کے دوران مبینہ طور پر ایک بھارتی جاسوس ڈرون کی فضا میں موجودگی کے بعد...
    سید عباس عراقچی نے نئی دہلی کے دورے میں بھارتی صدر، مشیر قومی سلامتی امور اور وزیر خارجہ سے ملاقات کی اور امید ظاہر کی کہ پاکستان اور بھارت کےدرمیان کشیدگی کم ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ ایران کے وزیرخارجہ عباس عراقچی نے پاکستانی ہم منصب اسحاق ڈار سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق عباس عراقچی اور اسحاق ڈار نے پاک بھارت کشیدگی سے پیدا سکیورٹی امور پربات کی جب کہ اس دوران عباس عراقچی نے زور دیا کہ دونوں فریق صورتحال مزید کشیدہ ہونے سے روکیں۔ ایرانی وزیر خارجہ نے نئی دہلی کے دورے میں بھارتی صدر، مشیر قومی سلامتی امور اور وزیر خارجہ سے ملاقات کی اور امید ظاہر کی کہ پاکستان اور بھارت کےدرمیان...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افواج پاکستان ہر شعبے میں بھارت کا بھرپور مقابلہ کررہی ہیں،آئندہ چند دن میں بتائیں گے کہ کس طرح ملک کا دفاع کر سکتے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق  قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہاکہ چین کےساتھ روزانہ کی بنیاد پر رابطہ ہے،ہم عرب ممالک کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں،ایران کے وزیر خارجہ دو روز قبل پاکستان آئے،اسحاق ڈار کا قطرسعودی عرب اور چین سے روزانہ رابطہ ہے،مولانا نے درست کہا سفارتی روابط مزید تیز ہونے چاہئیں۔ مدارس کا ہر نوجوان فوج کے ساتھ صف اول پر ہوگا، مولانا فضل الرحمان خواجہ آصف کاکہنا تھا کہ...
    بھارتی جارحیت کے خلاف پاک فوج کی منہ توڑ جوابی کارروائیاں جاری ہیں، جن سے گھبرا کر بھارتی فوج نے ایک بار پھر سفید جھنڈا لہرا دیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق لائن آف کنٹرول پر دھرمسال 2 پوسٹ بالمقابل بٹل سیکٹر میں بھارتی فوج نے گھٹنے ٹیک دیے، پاک فوج کی جانب سے منہ توڑ جواب پر بھارتی فوج نے سفید جھنڈا لہرا دیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی فوج کا سفید جھنڈا لہرانے کا مطلب شکست کو تسلیم کرنا ہے، بھارتی فوجی کی بزدلانہ کارروائیوں کا پاک فوج موثر اور بھرپور جواب دے رہی ہے۔ Post Views: 4
    بھارت کی جانب سے جدید اسرائیلی ڈرونز سے دراندازی کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری ہے، پاک فوج نے گزشتہ رات سے آج صبح تک مزید 48 ڈرونز مار گرائے ہیں، جس کے بعد اب تک گرائے گئے ڈرونز کی تعداد 77 ہوگئی۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارت کی جانب سے چھوڑے گئے 4 جدید اسرائیلی ہیروپ ڈرونز کو اوکاڑہ کینٹ کے علاقے میں آبادی سے کچھ فاصلے پر فصلوں میں گرایا گیا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج کی جانب سے ایک ڈرون کو وہاڑی، ایک کو پاکپتن میں تباہ کیا گیا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 8 مئی کی شام تک 29 بھارتی ڈرونز کو مار گرایا گیا جبکہ کل...
      بھارت کا فوجی تنصیبات پر حملے کا دعویٰ سفید جھوٹ ہے ،پاکستان کی مسلح افواج نے بھارت کے 5طیارے گرائے ہیں ، بھارت اپنی خفت مٹانے کیلئے ایسی حرکتیں کر رہا ہے ،نائب وزیراعظم اسحق ڈار کوئی بھی میزائل جب چلایا جاتا ہے تو اپنے ڈیجیٹل نشانات چھوڑتا ہے ، اگر 15مقامات پر حملہ کیا جاتا تو اس کے شواہد ضرور ہوتے ،بھارتی حکومت کو فلمی دنیا سے نکل کر حقیقی دنیا میں آنا ہو، ڈی جی آئی ایس پی آر ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستان میں 15 مقامات پر حملے کی خبر جھوٹ ہے ، مودی سرکار اپنے فائدے کیلئے ڈراما کر رہی...
      بھارت کا بوکھلاہٹ میں اسرائیلی ساختہ ہیروپ ڈرونز سے حملہ،پاک فوج نے لاہور، گوجرانوالہ، چکوال، راولپنڈی، اٹک، بہاولپور، میانو، چھور اور کراچی کے قریب بھارتی ڈرون گرائے ایک ڈرون لاہور میں فوجی ہدف پر گرا جس میں پاک فوج کے 4جوان زخمی ہوئے ، آلات کو معمولی نقصان بھی ہوا ، میانو میں ایک عام شہری کے شہید اور ایک کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے دشمن ملک بھارت نے ایک مرتبہ پھر اپنے مذموم عزائم کے ساتھ پاکستان میں دراندازی کی کوشش کی۔ تفصیلات کے مطابق 7اور 8مئی کی درمیانی رات بھارت نے ایک بار پھر دراندازی کراتے ہوئے پاکستان کے مختلف مقامات پر 29 ڈرونز بھیجے جسے پاک فوج نے نہایت مہارت سے مختلف مقامات پر گرادیے۔بھارت...
    بھارتی ڈرون حملے کے بعد بھارت پر پاکستانی کی جوابی کارروائی یقینی ہوگئی ہے کشیدگی میں کمی کی کوئی گنجائش باقی نہیں رہی، تنازع بند گلی میں داخل ہو رہا ہے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بھارتی ڈرون حملے کے بعد بھارت پر پاکستانی کی جوابی کارروائی یقینی ہوگئی ہے ، پاکستان جوابی کارروائی میں بھارتی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنائے گا۔برطانوی خبر ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ کشیدگی میں کمی کی کوئی گنجائش باقی نہیں رہی، پاک بھارت تنازع بند گلی میں داخل ہو رہا ہے ۔خواجہ آصف نے کہا کہ بھارتی ڈرونز سے پاکستانی فوجی تنصیبات کو کوئی نقصان نہیں پہنچا، بھارتی ڈرونز سے لاہور کے دفاعی نظام کو کوئی...
    ڈرون حملوں میں شہید ایک ایک پاکستانی کے خون کا حساب لیا جائے گا، فورم ہمیں اپنی پاک فوج پر فخر ہے ،ہم ہر حالات کے لیے تیار ہیں، شہبازشریف وزیراعظم محمد شہبازشریف کی زیر صدارت اجلاس میں بھارتی جارحیت پر بھرپور جوابی کارروائیاں جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ جمعرات کو وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت سیکیورٹی سے متعلق اجلاس میں بھارتی جارحیت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔ اجلاس میں اعلیٰ سول اور عسکری قیادت ،وفاقی وزرا اور سیکیورٹی حکام بھی شریک ہوئے ،اس کے علاوہ مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف بھی اجلاس میں شرکت کے لیے وزیراعظم ہاؤس پہنچے ۔اجلاس میں سیکیورٹی حکام کی جانب سے اجلاس کے شرکا کو بریفنگ دی...
      اجلاس کا مقصد ممکنہ ہنگامی حالات سے نمٹنے کی تیاریوں اور حکمت عملی کا جامع جائزہ لینا تھا ہر ممکن صورتحال کیلئے تیار رہنا ہوگا، وزارتِ صحت ، ماتحت ادارے مکمل الرٹ رہیں ، مصطفی کمال پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر وزارتِ صحت کا ہنگامی اجلاس، قومی ہیلتھ ایمرجنسی سینٹر قائم کر دیا گیا۔ پاک بھارت کشیدہ صورتحال کے تناظر میں وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال کی زیرِ صدارت قومی ادارہ صحت (NIH) میں اعلیٰ سطحی ہنگامی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ، سی ای او ڈریپ، وفاقی ہسپتالوں کے سربراہان، اسلام آباد ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی کے نمائندے ، ڈی جی ہیلتھ سندھ، خیبر پختونخوا اور ڈائریکٹر ہیلتھ آزاد جموں و کشمیر سمیت تمام متعلقہ اسٹیک...
     راؤ دلشاد :وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا بھارتی میڈیا کے پروپیگنڈے پر ردعمل سا منے آ گیا۔ تفصیلات کے مطابق  بھارتی میڈیا کے پروپیگنڈے پر ردعمل دیتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ بھارتی میڈیا جرنلزم کے نام پر سیاہ دھبہ بن چکا ہے،ایک جھوٹ مودی سرکار بولتی ،100 جھوٹ بھارتی میڈیا پھیلانے کا کام کرتا ہے،پاکستان کے تمام شہر محفوظ ہیں،معمولات زندگی معمول کے مطابق رواں دواں ہے،انڈین میڈیا کارٹون نیٹ ورک بن چکا ہے،بھارتی فورسز پاکستانی فورسز سے زلت آمیز شکست کھارہیں۔ پنجاب بھر کے سکولوں میں  تعطیلات کا اعلان اُن کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی فضائیہ تاریخ رقم کررہی ہیں،پاک فضائیہ نے 5بھارتی طیارے مار گرائے اسکی تصدیق انٹرنیشنل میڈیا کررہا...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 09 مئی 2025ء) امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا کہنا ہے کہ بھارت اورپاکستان کے درمیان کا تنازعے سے "بنیادی طور پر ہمارا کچھ بھی لینا دینا نہیں ہے" اس لیے وہ اس میں برہ راست مداخلت سے گریز کرے گا۔ البتہ صدر ٹرمپ اور وینس نے دونوں ممالک کو کشیدگی کم کرنے کو کہا ہے۔ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے پر زور دیتے ہوئے دونوں ملکوں کے درمیان ثالثی کی پیش کی تھی، جسے بھارت نے دبے الفاظ میں مسترد کر دیا۔ بھارت پاک کشیدگی: فوجی تنصیبات پر حملوں کا دعوی پاکستان کی تردید جے ڈی وینس نے کیا کہا...
    احمد منصور: بھارتی جارحیت پرپاک فوج نے بھارت کے 77 ڈرونز گرادئیے.  سکیورٹی ذرائع کے مطابق اب تک افواج پاکستان نے بھارت کے کل 77 ڈرونز کو تباہ کردیا ہے،8 مئی کی شام تک 29 بھارتی ڈرونز کو مار گرایا گیا ۔کل رات سے آج دن تک مزید 48 ڈرونز تباہ کر دئیےگئے، پاک فوج دشمن کی جارحیت کامنہ توڑ جواب دےرہی ہے۔
    پاک فوج کی جوابی کارروائیوں پر بھارتی بوکھلاہٹ، آئی پی ایل کو ہی معطل کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 9 May, 2025 سب نیوز بھارت کی جانب سے پاکستان پر حملوں کے بعد پاک فوج کی جوابی کارروائیوں کے باعث بھارت نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) ہی معطل کر دی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی بورڈ اور آئی پی ایل منجمنٹ کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں مختلف تجاویز پر غور کرنے کے بعد آئی پی ایل کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ بھارتی بورڈ جلد آئی پی ایل کی معطلی سے متعلق تفصیلات بتائےگا، آئی پی ایل کو غیر معینہ مدت تک کے لیے معطل کردیا گیا ہے۔ گزشتہ روز...
    پاک بھارت کشیدگی کے باعث انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کو غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی کردیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے لیگ کے جاری ایڈیشن کے مستقبل پر بات چیت کیلئے ہنگامی میٹنگ طلب کی تھی، جس میں اعلیٰ عہدیدارن بھی شامل تھے۔ گزشتہ روز پنجاب کنگز اور دہلی کیپٹلز کے درمیان میچ کے دوران غیر معمولی واقعہ پیش آیا تھا، جب اعلیٰ حکام نے میچ روکوادیا تھا جبکہ آئی پی ایل چیئرمین ارون دھومل نے میچ منسوخ کرنے کا اعلان کیا تو گراؤنڈ میں بیٹھے کھلاڑیوں، شائقین کرکٹ اور چیئر لیڈرز بھی پریشان ہوگئے تھے۔ مزید پڑھیں: آئی پی ایل میچ کی منسوخی! چیئرلیڈر نے بھی سیکیورٹی پر سوال...
    بھارت کو ایک جانب اپنے آپریشن ’سندور‘ پر ذلت آمیز ناکامی  کا سامنا کرنا پڑا ہے تو دوسری جانب پاکستانیوں نے بھی مودی سرکار کو آئینہ دکھا دیا ہے۔ بھارت  کی پاکستان کے خلاف جارحیت اور درجنوں ڈرون حملوں کے بعد پاک فوج کے منہ توڑ جواب دینے  پر پاکستانی عوام کی جانب سے زبردست ردعمل سامنے آیا ہے، جس میں شہریوں نے اپنے ملی جذبے کا کھل کر اظہار کیا۔ عوام کا کہنا ہے کہ بھارت نے اپنے آپریشن کا نام ’سندور‘ رکھا  مگر وہ سندور ہماری پاک فوج نے اُن (بھارتی فوج) کے ہی ماتھے پر لگا دیا ہے۔ شہریوں نے کہا کہ رافیل طیارے بھارتی فضائیہ کا غرور تھے، مگر پاک فضائیہ نے ان کے بزدلانہ حملے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاک فوج نے ابتک بھارت کے 77 ڈرونز گرا دیئے۔ سکیورٹی ذرائع کاکہنا ہے کہ اب تک افواج پاکستان نے بھارت کے کل 77 ڈرونز کو تباہ کر دیا ہے،ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ 8 مئی کی شام تک 29 بھارتی ڈرونز کو مار گرایا گیا جبکہ کل رات سے آج دن تک مزید 48 ڈرونز تباہ کر دئیےگئے،ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پاک فوج دشمن کی  جارحیت کامنہ توڑ جواب  دےرہی ہے۔ مزید :
    وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران ایک دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔ ویڈیو کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک اکھاڑے میں دو نوجوان مدمقابل ہیں اور کئی شائقین اکھاڑے کے ارد گرد کھڑے ہیں۔ ویڈیو کلپ میں ایک شخص کو بطور ہندوستان جبکہ دوسرے کو بطور پاکستان کی نمائندگی کرتے دکھایا گیا ہے۔ جیسے ہی کھیل کا آغاز ہوتا ہے بھارت کی نمائندگی کرتا نوجوان اکھاڑے میں قلابازیاں کھاتے ہوئے اپنے حریف پاکستانی نوجوان کے سامنے آتا ہے اور اسے ڈرانے کی کوشش کرتا ہے۔ جیسے ہی وہ پاکستانی نوجوان کو مارنے کے لیے آگے بڑھتا ہے پاکستانی نوجوان ایک ہی مکے سے اس کو ڈھیر...