2025-11-04@16:02:38 GMT
تلاش کی گنتی: 11477

«کا مظاہرہ کر»:

(نئی خبر)
    فائل فوٹو وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ وفاق کی جانب سے صوبائی حکومتوں کو گندم خریداری کی اجازت کامیابی ہے۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ گندم کی امدادی قیمت 4 ہزار روپے فی من سے کم نہیں ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ کسانوں کو مراعات دے کر چاہتے ہیں کہ وہ زیادہ گندم پیدا کریں، اتنا اسٹاک ہو کہ گندم امپورٹ نہ کرنی پڑے، اس وقت محکمہ خوراک سندھ کے پاس 12 لاکھ 65 ہزار ٹن گندم ذخیرہ ہے۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ حکومت اور دیگر اسٹیک ولڈرز کے پاس مجموعی طور پر 20 لاکھ ٹن گندم ہے، غریب کسانوں کو مراعات کی نگرانی محکمہ زراعت کرے گا، چھوٹے...
    جنوبی وزیرستان لوئر کا سب سے بڑا طبی مرکز، ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال وانا، ایک سنگین مالی بحران میں مبتلا ہے۔ جدید عمارت، بہتر انفراسٹرکچر اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلنے کے باوجود، یہ اسپتال گزشتہ 10 ماہ سے فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث مکمل طور پر مفلوج ہوتا جا رہا ہے۔ اسپتال کے 33 کروڑ روپے کے واجبات تاحال ادا نہیں کیے گئے، جبکہ ڈاکٹرز، نرسز اور دیگر عملہ کئی ماہ سے تنخواہوں کے بغیر کام کرنے پر مجبور ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سرکاری اسپتال لیڈی ریڈنگ کے روم چارجز 10 ہزار روپے مقرر، اصل ماجرا کیا ہے؟ ہیلتھ منیجر ڈی ایچ کیو وانا جان محمد نے بتایا کہ ہماری تنخواہیں گزشتہ 10 ماہ سے بند ہیں۔ عملہ شدید...
    اسلام آباد: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے جرمن کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے۔ جرمن سفیراِنا لیپل کی قیادت میں سرمایہ کاروں اور تاجروں کے وفد نے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات کی،  جس میں وزیر خزانہ نے پاکستان کے معاشی استحکام اور اصلاحاتی پالیسی پر روشنی ڈالی۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان کی معیشت اب مضبوط بنیادوں پر استحکام کی جانب گامزن ہے۔ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر ڈھائی ماہ کی درآمدات کے برابر ہو چکے ہیں اور مالی سال کے اختتام تک یہ تین ماہ تک پہنچنے کی توقع ہے۔ اسی طرح افراطِ زر کی شرح 5 سے 7 ات فیصد کے درمیان رہنے کی پیش گوئی ہے جب کہ...
    پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے رومانیہ کا سرکاری دورہ کیا جس میں دو طرفہ دفاعی تعاون پر بات چیت ہوئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دورے کے دوران انہوں ںے چیف آف دی رومینین ایئر فورس اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل لیونارڈ گیبریل بارابوئی سے ملاقات کی۔  ملاقات میں دوطرفہ دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور دونوں فضائی افواج کے درمیان تعاون کے نئے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ائیر چیف کے رومانیہ ایئر فورس ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر رومانیہ ایئر فورس کے چاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا بعدازاں دونوں فضائی سربراہان کے درمیان تفصیلی ملاقات ہوئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں مشترکہ فضائی مشقوں، تربیتی تبادلوں اور...
    ملتان: وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر علی پور کے سیلاب زدگان کے لیے امدادی رقوم کی فراہمی کا آغاز کر دیا گیا۔ وزیراعلیٰ کی وزارتی ٹیم سینیئر منسٹر مریم اورنگزیب کی سربراہی میں علی پور پہنچ گئی۔ سیلاب کے دوران جانی نقصان، مکان گرنے یا مویشی کی گمشدگی پر امدادی رقم کی ادائیگی ہوگی۔ علی پور میں سیلاب متاثرین کو 50ہزار روپے نقد اور اے ٹی ایم کارڈ دیے جائیں گے۔ سیلاب بحالی پروگرام کے تحت متاثرین اے ٹی ایم کارڈ کے ذریعے امدادی رقم حاصل کر سکتے ہیں۔ اعلیٰ سطح کی وزارتی ٹیم میں خواجہ سلمان رفیق، مریم اورنگزیب، رانا سکندر حیات، کاظم علی پیر زادہ اور صہیب بھرتھ بھی شامل ہیں۔ پنجاب بھر میں...
    صدر آصف علی زرداری آئندہ ماہ قطر کا دورہ کریں گے WhatsAppFacebookTwitter 0 22 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد:(آئی پی ایس) صدر مملکت آصف علی زرداری آئندہ ماہ کے اوائل میں قطر کا دورہ کریں گے۔ صدر زرداری 4 سے 6 نومبر تک دوحہ میں منعقد ہونے والی دوسری عالمی سماجی ترقی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ یہ اجلاس 1995 میں کوپن ہیگن میں ہونے والے پہلے عالمی سماجی ترقی اجلاس کے سلسلے کی کڑی ہے۔ صدر زرداری دورے کے دوران امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سمیت دیگر عالمی رہنماؤں اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے بھی ملاقات کریں گے۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز...
    اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری آئندہ ماہ کے اوائل میں قطر کا دورہ کریں گے۔ صدر زرداری 4 سے 6 نومبر تک دوحہ میں منعقد ہونے والی دوسری عالمی سماجی ترقی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ یہ اجلاس 1995 میں کوپن ہیگن میں ہونے والے پہلے عالمی سماجی ترقی اجلاس کے سلسلے کی کڑی ہے۔ صدر زرداری دورے کے دوران امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سمیت دیگر عالمی رہنماؤں اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے بھی ملاقات کریں گے۔
    پاکستان جونئیر ہاکی ٹیم کے کپتان حنان شاہد کا کہنا ہے کہ سلطان آف جوہر ہاکی کپ میں بھارتی کھلاڑیوں سے  ہینڈ شیک کرکے پوری دنیا کو امن کا پیغام دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مارننگ شو ایکسپریسو میں اظہار خیال کرتے ہوئے سلطان آف جوہر ہاکی کپ کے بیسٹ پلیئر قرار پانے والے قومی جونئیر ٹیم کےکپتان نے کارکردگی پر کھل کر اظہار خیال کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آٹھ روز میں چھ انٹرنیشنل میچز کھیلنا آسان نہیں، ریکوری کے لیے وقت نہ مل سکنے کی وجہ سے  مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، جس میچ سے پہلے ریسٹ ڈے تھا، وہاں اچھا پرفارم کیا، اگلے روز میچ میں کارکردگی اچھی نہیں دے سکے۔ حنان شاہد کےمطابق پاکستان میں ہاکی...
    گلوکار عاطف اسلم ان دنوں سوشل میڈیا پر اپنے منفرد اور مزاحیہ ویڈیوز کے باعث ایک بار پھر خبروں میں ہیں۔ دنیا بھر میں مقبول گلوکار، جو دو دہائیوں سے اپنی آواز کے جادو سے کروڑوں مداحوں کے دلوں میں گھر کر چکے ہیں، اب انسٹاگرام پر مختلف طرز کا کانٹینٹ بنا کر نیا تجربہ کر رہے ہیں۔ تاہم اداکار اور کنٹینٹ کریٹر خاقان شاہنواز نے ایک حالیہ پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے عاطف اسلم کے اس نئے انداز پر تنقید کی ہے۔ خاقان نے کہا کہ انہیں عاطف اسلم کے مزاحیہ کانٹینٹ بنانے پر اعتراض نہیں، لیکن گلوکار دیگر چھوٹے تخلیق کاروں کا کانٹینٹ کاپی کر رہے ہیں جنہیں انہوں نے کوئی کریڈٹ نہیں دیا۔ خاقان شاہنواز کے مطابق بطور...
    وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان نے معاشی محاذ پر اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں، جن میں معاشی استحکام، زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری، افراطِ زر میں کمی اور پالیسی ریٹ میں نمایاں کمی شامل ہیں۔ چینی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ مہنگائی کی شرح اب سنگل ڈیجٹ میں آچکی، موجودہ زرمبادلہ ذخائر ڈھائی ماہ کی درآمدات کے لیے کافی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان معاشی کامیابیوں کو عالمی سطح پر بھی سراہا گیا ہے اور تین بڑی بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسیوں، فچ، ایس اینڈ پی اور موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کی ہے۔ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ گزشتہ مالی سال میں پاکستان کی...
     نجی پاکستانی ٹی وی چینل 92 نیوز نے توشہ خانہ گھڑی کے معاملے پر مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نوازشریف سے برطانوی عدالت میں معافی مانگ لی ہے۔ یہ معافی اُس ہتکِ عزت کے مقدمے کے بعد سامنے آئی ہے جو مریم نواز نے چینل کے خلاف لندن کی ہائی کورٹ میں دائر کیا تھا۔ مقدمہ 17 نومبر 2022 کو نشر ہونے والے پروگرام ’مقابل‘ میں نشر کیے گئے ان الزامات کے حوالے سے دائر کیا گیا تھا، جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ مریم نواز نے مبینہ طور پر بیوروکریٹس کے ساتھ ملی بھگت کرتے ہوئے توشہ خانہ سے ایک قیمتی گھڑی محض 45 ہزار روپے میں حاصل کی، جس کی اصل مالیت 10 لاکھ روپے...
    ابھرتے ہوئے ماڈل، اداکار اور کانٹینٹ کریئٹر خاقان شاہنواز نے دعویٰ کیا کہ گلوکار عاطف اسلم کانٹینٹ کریئٹرز کے آئیڈیاز نقل کرتے ہیں اور انہیں کریڈٹ نہیں دیتے۔ خاقان شاہنواز نے حال ہی میں ایک یوٹیوب پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔ گزشتہ کچھ عرصے سے معروف گلوکار عاطف اسلم نے انسٹاگرام پر مزاحیہ ویڈیوز شیئر کرنا شروع کی ہیں، جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب پذیرائی مل رہی ہے۔ اس بارے میں بات کرتے ہوئے خاقان شاہنواز نے کہا کہ وہ عاطف اسلم کے کانٹینٹ کریئٹر بننے کے زیادہ حامی نہیں ہیں۔ انہوں نے وضاحت کی کہ اگرچہ انہیں اس پر کوئی ذاتی اعتراض نہیں، لیکن عاطف اسلم نے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">الاباما : امریکی ریاست الاباما سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے اپنی بینائی کھو دینے کے بعد ایسا قدم اٹھایا جس نے سب کو حیران کر دیا۔چند سال قبل ایک حادثے میں اپنی ایک آنکھ کی بینائی مکمل طور پر گنوا بیٹھنے والے اس شہری نے روایتی علاج سے مایوس ہو کر ڈاکٹروں سے مشاورت کے بعد ایک منفرد فیصلہ کیا۔ڈاکٹروں نے اسے مصنوعی آنکھ لگانے کا مشورہ دیا، مگر اس نے صرف مصنوعی آنکھ پر اکتفا نہیں کیا بلکہ اس کے مرکز میں ایک اصلی ہیرا جڑوا لیا۔ یوں اُس کی غیر فعال آنکھ چمکنے لگی اور وہ دیکھنے کے بجائے  چمکنے کی علامت بن گئی۔شہری کا کہنا تھا کہ میں نے سوچا اگر یہ آنکھ...
    سابق انگلش کپتان ایان بوتھم نے سابق پاکستانی کپتان اور وزیرِاعظم عمران خان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک حالیہ بیان میں سر ایان بوتھم نے عمران خان سے کہا مجھے پاکستان کی پالیسی کے بارے میں زیادہ علم نہیں، لیکن میں آپ کو ضرور جانتا ہوں۔ میری جانب سے آپ کے لیے نیک خواہشات ہیں۔ انگلش لیجنڈری کرکٹر Ian Botham کا عمران خان کے نام پیغام، مجھے آپ کے ملک کے پالیسی کا پتہ نہیں لیکن آپ کا ضرور ہےمیری طرف سے آپ کے لئے نیک خواہشات ♥️ pic.twitter.com/b9gRxVfdFA — Faisal Khan (@KaliwalYam) October 21, 2025 پی ٹی آئی کے حامی صارفین نے ایان بوتھم کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے عمران خان...
    بینک آف انگلینڈ کے گورنر اینڈریو بیلی نے خبردار کیا ہے کہ حالیہ دنوں میں امریکی نجی قرضہ مارکیٹ (پرائیویٹ کریڈٹ مارکیٹ) میں سامنے آنے والی پیش رفتیں 2008 کے عالمی مالیاتی بحران کی ’’تشویشناک بازگشت‘‘ پیدا کر رہی ہیں۔ برطانوی ہاؤس آف لارڈز کی کمیٹی کے روبرو اظہارِ خیال کرتے ہوئے اینڈریو بیلی نے کہا کہ امریکہ میں دو بڑی نجی کمپنیوں، فرسٹ برانڈز اور ٹرائی کلر، کی مالیاتی تباہی کا تفصیلی جائزہ لینا ضروری ہے تاکہ یہ سمجھا جا سکے کہ آیا یہ محض الگ واقعات ہیں یا عالمی مالیاتی نظام میں کسی گہرے مسئلے کی علامت۔ انہوں نے کہا ہے کہ ’یہ دیکھنا اہم ہے کہ آیا یہ واقعات نجی مالیات، نجی اثاثہ جات اور...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان نے معاشی محاذ پر اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں، مہنگائی کی شرح اب سنگل ڈیجٹ میں آچکی ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے چینی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ معاشی استحکام اور زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری آئی ہے، موجودہ زرمبادلہ ذخائر اڑھائی ماہ کی درآمدات کیلئے کافی ہیں، پاکستان کی معاشی کامیابیوں کو عالمی سطح پر بھی سراہا گیا۔ محمد اورنگزیب نے مزید کہا ہے کہ 3 بڑی بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسیوں نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کی، گزشتہ مالی سال میں ملک کی جی ڈی پی میں 3 فیصد اضافہ ہوا،...
    پشاور(نیوز ڈیسک)کنگ سلمان ہیومینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر نے محکمہ ریلیف، بحالی و آبادکاری خیبر پختونخوا، صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور اپنے نفاذی شراکت دار ادارے پیس اینڈ ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن کے اشتراک سے پاکستان میں مستحق خاندانوں کے معاشی بااختیار بنانے کے لیے مویشیوں کی فراہمی کے منصوبے کا باضابطہ آغاز کر دیا۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی محترم نورالامین، ایڈیشنل سیکریٹری، محکمہ ریلیف، بحالی و آبادکاری تھے، جبکہ معزز مہمانِ عبداللہ البقمی ڈائریکٹر، کنگ سلمان ہیومینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر پاکستان نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر سرکاری اداروں، اقوام متحدہ کی ایجنسیوں، شراکت دار تنظیموں اور میڈیا کے نمائندگان نے شرکت کی۔ یہ منصوبہ مستحق خاندانوں کے روزگار کو مضبوط بنانے، غذائی تحفظ میں بہتری لانے،...
    مجلس وحدت مسلمین کے رہنماوں نے چیئرمین ہمدرد ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل سید فضل عباس نقوی ایڈووکیٹ سے ملاقات بھی کی۔ اس موقع پر علامہ غلام مصطفی انصاری، مولانا علمدار نقوی، علامہ غلام عباس یزدانی، مولانا سید فرخ شمسی، مولانا حسین مصطفی خمینی اور دیگر موجود تھے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے صوبائی آرگنائزر علامہ قاضی نادر حسین علوی نے وفد کے ہمراہ سیلاب متاثرہ علاقوں علی پور اور سیت پور کا دورہ کیا، اور مقامی علما کرام میں خصوصی طور پر راشن بھی تقسیم کیا۔ مجلس وحدت مسلمین کے رہنماوں نے چیئرمین ہمدرد ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل سید فضل عباس نقوی ایڈووکیٹ سے ملاقات بھی کی۔ اس موقع پر علامہ غلام مصطفی انصاری، مولانا علمدار نقوی، علامہ غلام...
    حمل: 21 مارچ تا 21 اپریل مثبت: ہر بار جب آپ کچھ نیا کرنے کی کوشش کرتے ہیں، آپ فوری نتائج کی توقع کرتے ہیں۔ ہاں، یہ توانائی کے میدان پر کام کرتا ہے، ہماری جسمانی تین جہانوں کی دنیا کو پکڑنے کےلیے وقت کی ضرورت ہوتی ہے۔ بہت کچھ اسی طرح جیسے دنیا نے اپنی موت کے بعد ڈاؤنچی کی قدر کی۔ اب ہم یہ نہیں کہہ رہے کہ آپ کا وقت نہیں آئے گا۔ ہم صرف یہ کہہ رہے ہیں کہ یہ آپ کےلیے نئے ہنر میں مہارت حاصل کرنے، ان اسباق کو اپنی زندگی میں دوبارہ لاگو کرنے اور اپنے نقطہ نظر کو تبدیل کرنے کا اشارہ ہے کہ آپ کی زندگی کےلیے کیا ممکن ہے، نئی...
    اسلام آباد (وقائع  نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس انعام امین منہاس پر مشتمل ڈویژن بنچ نے زلفی بخاری کی جائیداد نیلامی کے نیب کے فیصلے کے خلاف بہن سکینہ بخاری کی درخواست پر فریقین کو  نوٹس جاری کرتے ہوئے جائیداد نیلامی کا عمل روکنے کا حکم دے دیا اور جائیداد نیلامی کا مکمل ریکارڈ بھی طلب کر لیا۔ جسٹس ارباب محمد طاہر نے استفسار کیا کہ نیلامی ہو گئی ہے؟ ابھی کیا سٹیٹس ہے؟ جس پر بابر اعوان ایڈووکیٹ نے بتایاکہ جی عمل جاری ہے لیکن ہمیں کوئی نوٹس جاری نہیں کیا گیا، جسٹس ارباب محمد طاہر نے استفسار کیا  کہ کیا جائیداد کی تقسیم ہو چکی ہے؟ جس پر بابر اعوان ایڈووکیٹ نے...
    اسلام آباد(آئی این پی )نام نہاد بلوچ نیشنل موومنٹ کا برطانیہ میں بے بنیاد پروپیگنڈا بے نقاب ہوگیا۔بھارتی خفیہ ایجنسی ’را ‘کی ایما پر نام نہاد بلوچ نیشنل موومنٹ کے بیرون ملک احتجاج کی حقیقت آشکار ہوگئی، بلوچستان کے علاقے زہری میں حقائق کے برعکس پروپیگنڈا کر کے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش ناکام ہوگئی۔پروپیگنڈا کرنے والوں سے خاتون صحافی کے سوالات پر مظاہرین زہری کے موجودہ حالات سے لاعلم پائے گئے، مظاہرے میں شریک افراد خاتون صحافی کے سوالات پر جواب دینے سے کتراتے رہے۔خاتون صحافی نے سوال کیا کہ مظاہرین اور غیر مقامی باشندوں کو اس مظاہرے کے لئے غیر ملکی لابیز کے ذریعے کرایے پر خریدا گیا؟ خاتون صحافی نے بتایا کہ مظاہرین نے جن افراد...
    کراچی: سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے گندم کی قیمت کا اعلان کرکے پاکستان پیپلزپارٹی کا اعتماد بحال کردیا ہے اور امدادی قیمت کا تعین ایک اہم کامیابی ہے۔ سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ گندم کی امدادی قیمت کا تعین ایک اہم کامیابی ہے، جو گزشتہ سال نہیں دی گئی تھی، وفاقی حکومت نے پیپلز پارٹی کے مطالبے پر اس سال امدادی قیمت کا اعلان کر کے کسانوں اور پاکستان پیپلز پارٹی کے اعتماد کو بحال کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس فیصلے سے نہ صرف کسانوں اور کاشت کاروں کو براہ راست فائدہ ہوگا بلکہ گندم کی پیداوار میں اضافہ، زر مبادلہ کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251022-08-4 جنیوا (آن لائن) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارت کی بلا اشتعال جارحیت پر تحمل کا مظاہرہ کیا، مگر اپنی خودمختاری کے دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جنیوا میں 151ویں بین الپارلیمانی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے عالمی برادری کو انسانی ہمدردی، انصاف اور بین الاقوامی اصولوں کے استحکام کی طرف متوجہ کرتے ہوئے کیا۔ سیف اللہ
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251022-01-12 اسلام آباد(نمائندہ جسارت) جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر کی جانب سے جوڈیشل کونسل کو لکھا خط سامنے آگیا۔دونوں جسٹسز صاحبان کی جانب سے یہ خط 17 اکتوبر کو ججز کوڈ آف کنڈکٹ میں مجوزہ ترامیم کے تناظر میں جوڈیشل کونسل کو لکھا گیا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ ہم نے جوڈیشل کونسل اجلاس سے ایک روز قبل اپنے کمنٹس اجلاس کے آغاز میں جمع کرائے تھے۔خط میں کہا گیا کہ ہم وڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے اور خراب انٹرنیٹ کے باوجود اپنا مؤقف پیش کرنے کی کوشش کی۔ ہم نے یقینی بنایا تھا کہ دستخط شدہ کاپی 20 اکتوبر کو اجلاس کے بعد جمع کرادی جائے گی۔ خط کے...
    اسلام آباد: ملک میں تیل کا بحران مزید شدت اختیار کر سکتا ہے کیونکہ سندھ حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی درآمد پر سندھ انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ سیس (SIDC) کی مد میں 180 ارب روپے کے دعوئوں کے باعث صنعت کے بیٹھنے کا خطرہ پیدا ہوگیا۔ منگل کے روز سندھ حکومت نے پاکستان اسٹیٹ آئل کا ایک تیل بردار جہاز جو سیس کے تنازعے کی وجہ سے بندرگاہ پر رکا ہوا تھا جاری کردیا تاہم صوبائی حکومت نے اب پی ایس او اور دیگر آئل مارکیٹنگ کمپنیوں سے مزید کارگوز کی کلیئرنس کے لیے سیس ادائیگی کی ضمانتیں طلب کرلی ہیں۔سندھ حکومت اور آئل انڈسٹری کے درمیان 2021 سے انفرااسٹرکچر ڈیولپمنٹ سیس کے نفاذ پر تنازع جاری ہے۔...
    مظفرآباد:۔ مسلم لیگ (ن) نے آزاد کشمیر حکومت سے علیحدگی کا اعلان کر دیاہے اور صدر مسلم لیگ (ن) آزادکشمیر شاہ غلام قادر نے کہا ہے کہ اگر پیپلز پارٹی تحریک عدم اعتماد لاتی ہے تو یہ ان کا جمہوری حق ہے، (ن) لیگ کسی نئی حکومت کا حصہ نہیں بنے گی۔ ایک بیان میں صدر مسلم لیگ آزاد کشمیر نے کہا کہ کسی غیر فطری حکومت سازی کا حصہ نہیں بنیں گے۔ مسلم لیگ (ن) اب اپوزیشن میں بیٹھے گی۔ جو بھی جماعتی پالیسی سے انحراف کرے گا، پارٹی کارروائی کا سامنا کرنا ہوگا۔ شاہ غلام قادر نے کہا کہ نئی حکومت صرف شفاف عام انتخابات سے ہی ممکن ہے۔ مسلم لیگ ن آزاد کشمیر مہاجرین اور بیرون ملک...
    وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کوشش کرکے دیکھ لے اس بار اسلام آباد نہیں آ سکتی، ایسی کسی بھی کوشش کا سخت جواب دیا جائےگا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف اس بار اٹک پل بھی کراس نہیں کر سکے گی، پچھلی بار جو خامیاں رہ گئی تھیں اس بار دور کرلی جائیں گی۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے جھنڈے کی جگہ پی ٹی آئی کا جھنڈا، نو منتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی تنقید کی زد میں انہوں نے کہاکہ عمران خان انتظار کررہے تھے کہ ملک میں انارکی پھیلے اور افراتفری ہو لیکن ایسا کچھ نہیں ہوا۔ بات چیت کرنے کا ایک طریقہ ہوتا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پیرس: فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے غزہ کے لیے فوری طور پر امدادی راہداری کھولنے کا مطالبہ کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ تاخیر سے لاکھوں انسانی جانوں کو شدید خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانسیسی صدر نے یہ مطالبہ سلووینیا کے وزیراعظم کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کیا، جہاں وہ سرکاری دورے پر موجود ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ غزہ میں انسانی المیہ شدت اختیار کر چکا ہے، راہداریوں کا کھلنا اب ناگزیر ہو چکا ہے، غزہ کی سرحد پر خوراک، ادویات اور دیگر امدادی سامان کے ڈھیر لگے ہیں مگر اسرائیلی پابندیوں کے باعث وہ اندر نہیں جا پا رہے،بچے بھوک سے مر رہے ہیں لیکن خوراک کو داخلے کی...
    سپریم کورٹ کے سینئر ججز، جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر نے ایک تفصیلی خط میں عدالتی ضابطہ اخلاق میں مجوزہ ترامیم اور سپریم جوڈیشل کونسل کی تشکیل پر سنجیدہ اعتراضات اٹھائے ہیں۔ خط چیف جسٹس سمیت سپریم کورٹ، ہائی کورٹس اور سپریم جوڈیشل کونسل کے تمام ارکان کو ارسال کیا گیا ہے۔ اہم نکات: دونوں ججز نے خط میں کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کی سپریم جوڈیشل کونسل میں شمولیت غیر موزوں ہے، کیونکہ ان کے خلاف ایک اپیل زیرِ التوا ہے۔ اسی طرح، چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی تعیناتی کے خلاف بھی ایک مقدمہ عدالت میں زیر غور ہے، اس لیے وہ خود بھی ضابطہ اخلاق میں ترامیم...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حماس کو دھمکی دی ہے کہ اگر اس نے “صحیح قدم” نہ اٹھایا تو اس کے خلاف ’تیز، شدید اور بے رحم‘ کارروائی کی جائے گی۔ یہ انتباہ اس وقت سامنے آیا ہے جب وہ غزہ میں بارہا کمزور پڑنے والی جنگ بندی کے بعد اس کے اگلے اور زیادہ پیچیدہ مرحلے کی کوششوں کی قیادت کر رہے ہیں۔ صدر ٹرمپ کے سوشل میڈیا پرپوسٹ کیے گئے پیغام کو وائٹ ہاؤس کے ہینڈل سے بھی ایکس پر شیئر کیا گیا۔ صدر نے لکھا کہ متعدد امریکی اتحادی غزہ میں داخل ہو کر حماس پر حملہ کرنے کے خواہاں ہیں، مگر انہوں نے ان ممالک اور اسرائیل دونوں کو فی الحال ایسا نہ کرنے کی ہدایت...
    پشاور: خیبرپختونخوا پولیس نے صوبے میں پہلا جدید پولیس سہولت مرکز قائم کردیا اور آئی جی ذوالفقار حمید نے مرکز کا باقاعدہ افتتاح بھی کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس نے انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس ذوالفقار حمید کے وژن کے تحت عوامی سہولت کے لیے ارنگ روڈ کے شاپنگ مال ایچ بی کے ایرینا میں صوبے کا پہلا جدید پولیس سہولت مرکز قائم کر دیا ہے۔ آئی جی پی ذوالفقار حمید نے افتتاحی تقریب میں فیتہ کاٹ کر مرکز کا باضابطہ افتتاح کیا جہاں سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید احمد سمیت دیگر افسران اور شاپنگ مال کے مالک بھی شریک تھے، سی سی پی او نے آئی جی کو مرکز میں فراہم کی جانے...
    آئی ایم ایف نے معیشت پر حالیہ سیلاب کے منفی اثرات پڑنے کا خدشہ ظاہر کردیا،مالی بہتری کا بھی اعتراف WhatsAppFacebookTwitter 0 21 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف)نے پاکستان میں حالیہ سیلاب کے معیشت پر منفی اثرات پڑنے کا خدشہ ظاہر کر دیا ہے۔آئی ایم ایف نے مڈل ایسٹ اینڈ سینٹرل ایشیا ریجینل اکنامک آوٹ لک رپورٹ میں خبردار کیا ہے کہ پاکستان میں حالیہ شدید سیلاب کی تباہ کاریوں کے باعث معاشی اشاریوں کا توازن بگڑنے کا خدشہ ہے۔ آئی ایم ایف نے بتایا کہ سیلاب کے باعث معاشی ترقی، مہنگائی اور کرنٹ اکاونٹ توازن بگڑ سکتا ہے، رواں سال معاشی شرح نمو 4 اعشاریہ2فیصد ہدف کے مقابلے میں...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 اکتوبر2025ء) شوگر ملز مالکان کا اربوں روپے منافع کمانے کا سلسلہ جاری، ملک میں چینی کی اوسط قیمت میں مزید 20 روپے اضافہ ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں چینی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے، گزشتہ ایک ماہ کے دوران فی کلو چینی کی قیمت میں 15سے 20روپے تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔(جاری ہے) میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور میں چینی کی قیمت 200روپے فی کلو ہو گئی ہے جو گزشتہ ماہ 179روپے تھی، راولپنڈی میں چینی کی موجودہ قیمت 190روپے فی کلو ہے، جو گزشتہ ماہ 185روپے تھی، اسلام آباد میں چینی 185سے 190روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے، گزشتہ ماہ 180 روپے تھی، پشاور میں...
    روس نے ہمسایہ ممالک پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والی کشیدگی اور پھر جنگ بندی پر پہلی بار باضابطہ بیان جاری کیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے کہا کہ پاک افغان سرحد پر تناؤ کے خاتمے کے لیے جنگ بندی معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ روسی ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان اور افغانستان نے مذاکرات کے ذریعے تنازع کے حل کا عزم کرنا خوش آئند ہے جو دونوں ممالک کے درمیان قیام امن کی بنیاد رکھتا ہے۔ انھوں نے پاک افغان جنگ بندی کو علاقائی سلامتی کا ضامن قرار دیتے ہوئے سیزفائر میں اہم کردار ادا کرنے پر قطر اور ترکیہ کے ثالثی کے کردار کو بھی سراہا۔ روسی ترجمان نے کہا...
    شاہ غلام قادر، فائل فوٹو مسلم لیگ (ن) نے آزادکشمیر حکومت سے علیحدگی کا اعلان کردیا ہے۔ن لیگ آزاد کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر نے کہا کہ مسلم لیگ ن کسی نئی حکومت کا حصہ نہیں بنے گی، کسی غیر فطری حکومت سازی کا حصہ نہیں بنے گی۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن اب اپوزیشن میں بیٹھے گی، جو بھی پارٹی پالیسی سے انحراف کرے گا، اس کو پارٹی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ن لیگ آزاد کشمیر کے صدر نے مزید کہا کہ آزاد کشمیر میں مضبوط حکومت صرف عام انتخابات سے قائم ہو سکتی ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ اگر پیپلز پارٹی تحریک عدم اعتماد لاتی ہے تو یہ اُس کا جمہوری حق ہے۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: جنوبی افریقا کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے لیے پاکستانی اسکواڈ کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہے اور ٹیم کا باضابطہ اعلان جلد متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق سیریز کے لیے قومی اسکواڈ میں دو سے تین تبدیلیوں کا امکان ہے۔ حسین طلعت اور خوشدل شاہ کی جگہ برقرار رہنا مشکل دکھائی دے رہا ہے جبکہ عرفان خان نیازی اور نسیم شاہ کو ٹیم میں شامل کیے جانے پر غور کیا جا رہا ہے۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ بابر اعظم اور محمد رضوان کو اس سیریز کے لیے آرام دیا جا سکتا ہے، جبکہ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو بھی ریلیف دینے کی تجویز زیر غور ہے۔ذرائع...
    روس کا پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی معاہدے کا خیر مقدم WhatsAppFacebookTwitter 0 21 October, 2025 سب نیوز ماسکو (سب نیوز)روس نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان طے پانے والے جنگ بندی معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے سیزفائر کو خطے میں امن کے قیام کیلئے اہم قدم قرار دیا ہے۔ روسی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے ایک بیان میں کہا کہ ہم کابل اور اسلام آباد کے درمیان قطری اور ترک حکام کی ثالثی سے طے پانے والے دوطرفہ سیزفائر معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کا بات چیت کے ذریعے اختلافات حل کرنے کا عزم خطے میں امن و استحکام کے لیے نہایت اہم ہے۔ماریا زاخارووا نے مزید...
    عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں خبردار کیا ہے کہ پاکستان میں حالیہ شدید سیلاب کے باعث معیشت کو بڑا دھچکا لگ سکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق قدرتی آفت کے نتیجے میں معاشی ترقی کی رفتار سست، مہنگائی میں اضافہ اور کرنٹ اکاؤنٹ کا توازن متاثر ہونے کا امکان ہے۔ رواں سال شرحِ نمو 4.2 فیصد کے ہدف کے مقابلے میں 3.6 فیصد رہنے کی توقع ہے جبکہ مہنگائی بھی دوبارہ بڑھ سکتی ہے۔ آئی ایم ایف کے مطابق 2025 کی تیسری سہ ماہی میں سیلاب کے ممکنہ اثرات اندازوں سے زیادہ گہرے ہو سکتے ہیں، تاہم معاشی پالیسیوں کا تسلسل برقرار رہا تو 2030 تک شرحِ نمو 4.5 فیصد تک پہنچ سکتی ہے۔...
    اسلام آباد: عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) نے پاکستان میں حالیہ سیلاب کے معیشت پر منفی اثرات پڑنے کا خدشہ ظاہر کر دیا ہے۔ آئی ایم ایف نے مڈل ایسٹ اینڈ سینٹرل ایشیا ریجینل اکنامک آؤٹ لک رپورٹ میں خبردار کیا ہے کہ پاکستان میں حالیہ شدید سیلاب کی تباہ کاریوں کے باعث معاشی اشاریوں کا توازن بگڑنے کا خدشہ ہے۔ آئی ایم ایف نے بتایا کہ سیلاب کے باعث معاشی ترقی، مہنگائی اور کرنٹ اکاؤنٹ توازن بگڑ سکتا ہے، رواں سال معاشی شرح نمو 4.2 فیصد ہدف کے مقابلے میں 3.6 فیصد رہے گی اور مہنگائی بھی دوبارہ بڑھے گی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2025 کی تیسری سہ ماہی میں شدید سیلاب کے باعث معاشی...
    دنیا بھر میں پاکستان کے معدنی ذخائر کی عالمی اہمیت کا اعتراف کیا جا رہا ہے جب کہ امریکی جریدے فارن پالیسی نے اسے تسلیم کیا ہے۔ امریکی جریدہ فارن پالیسی کے مطابق؛  پاکستان کے معدنی ذخائر 2 لاکھ 30 ہزار مربع میل پر محیط  ہیں،  یہ معدنی ذخائر  اعلیٰ عالمی معیار اور برطانیہ کے رقبے سے دوگنا ہیں،  معدنی شعبے میں بین الاقوامی سرمایہ کاری،  باہمی معاہدوں سے پاکستان اور سرمایہ کار ممالک دونوں کو معاشی، تکنیکی اور سماجی فوائد حاصل ہوں گے۔ امریکی جریدے کے مطابقپاکستان میں معدنی وسائل سے استفادہ حاصل کرنے کے لئیے قومی معدنی پالیسی 2025 مرتب کی گئی ہے، قومی معدنی پالیسی کے 2025ء کے ثمرات پاکستان بالخصوص بلوچستان کے عوام تک پہنچیں گے۔ صوبوں کے دیہی...
    آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نےکہا ہےکہ کسی بھی براہ راست یا بالواسطہ سرحدی خلاف ورزی کا فیصلہ کن جواب دیا جائےگا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے جی ایچ کیو میں 17ویں نیشنل ورکشاپ میں بلوچستان کے شرکاء سے ملاقات کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے وفاقی اور صوبائی حکومت کے بلوچستان میں ترقیاتی اقدامات پر گفتگو کی۔ آرمی چیف نے بلوچستان کے بے پناہ اقتصادی امکانات کو عوام کی بہتری کے لیے بروئے کار لانے پر زور دیا۔آرمی چیف نے نوجوانوں کو قومی دھارے میں شامل کرنے اور بااختیار بنانے میں سول سوسائٹی کے مثبت کردار کو سراہا۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ بلوچستان پاکستان کا فخر ہے، بلوچستان کے...
    پشاور میں وفاقی حکومت کی جانب سے خیبرپختونخوا پولیس کو دی گئی بلٹ پروف گاڑیوں کے معاملے پر نیا موڑ سامنے آگیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق پولیس کو فراہم کی گئی تینوں گاڑیاں اگرچہ 15 سال پرانے ماڈل کی ہیں، تاہم ان کی بنیادی افادیت اور بلٹ پروف معیار اب بھی برقرار ہے۔ ذرائع نے واضح کیا کہ یہ گاڑیاں کسی مقامی ورکشاپ میں تیار نہیں کی گئیں بلکہ بین الاقوامی ادارے کے زیرِ استعمال رہنے کے بعد بین الاقوامی معیار کے تحت بلٹ پروف کی گئی تھیں۔ یاد رہے کہ چند روز قبل وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کے پی پولیس کو یہ تین بلٹ پروف گاڑیاں فراہم کی تھیں۔ تاہم گزشتہ روز وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے...
    مذاکرات میں ڈی جی آر ای سے رجسٹرڈ مدارس فوری کھولنے اور بیگناہ کارکنان کو فوری رہا کرنے پر بھی اتفاق ہوا ہے، طے پایا ہے کہ تنظیمات اہلسنت بیگناہ افراد کی فہرست مہیا کریگی۔ مذاکرات میں تنظیمات اہل سنت نے ملک میں امن وامان کی فضا ہموار کرنے اور فرقہ وارنہ ہم آہنگی کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ تنظیمات اہل سنت پاکستان اور اعلیٰ سطحی حکومتی وفد کے درمیان ہونیوالے اہم مذاکرات میں پاکستان بھر میں سیل کی گئی تمام مساجد فوری کھولنے اور آئندہ کوئی مسجد سیل نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مذاکرات میں ڈی جی آر ای سے رجسٹرڈ مدارس فوری کھولنے اور بیگناہ کارکنان کوفوری رہا کرنے...
      سعودی بزنس کمیونٹی دونوں ممالک کے پرائیویٹ سیکٹر کو قریب لانے کیلئے متحرک ہے ، سیکرٹری جنرل مکہ چیمبر آف کامرس محمد ناصر الاحمری پاک سعودی تجارتی تعلقات حکومت کی ترجیحات میں سر فہرست ہے ، قونصل جنرل خالد مجید کا پاکستان نیشنل ویک کی تقریب سے خطاب اسلام آباد /مکہ مکرمہ (ممتاز نیوز )صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ مکہ میں بزنس فورم کا انعقاد پاکستان اور سعودیہ کے بڑھتے تعلقات کا عکاس ہے ، پاکستان اور سعودیہ اچھے برے وقت کے ساتھی،ہمیں تجارتی تعلقات پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، سعودی عرب میں بڑی تعداد میں موجود پاکستانی کمیونٹی ملکی معیشت کا اہم ترین حصہ ہے ، دونوں ممالک...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ 2025 کی دوسری سہ ماہی کے دوران پاکستان میں صارفین کی دو کروڑ چون لاکھ سے زائد ویڈیوز کو پلیٹ فارم سے ڈیلیٹ کیا گیا۔ کمپنی کے مطابق یہ ویڈیوز کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پر ہٹائی گئیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ اپریل سے جون 2025 کے دوران دنیا بھر میں مجموعی طور پر 18 کروڑ 90 لاکھ سے زائد ویڈیوز حذف کی گئیں، جو اس عرصے میں اپ لوڈ ہونے والی ویڈیوز کا تقریباً 0.7 فیصد بنتی ہیں۔ ان میں سے 16 کروڑ 39 لاکھ ویڈیوز خودکار نظام کے ذریعے شناخت کی گئیں جبکہ 74 لاکھ سے زائد کو مزید جائزے...
     راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)  آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نےکہا ہےکہ کسی بھی براہ راست یا بالواسطہ سرحدی خلاف ورزی کا فیصلہ کن جواب دیا جائےگا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف  نے جی ایچ کیو میں 17ویں نیشنل ورکشاپ  میں بلوچستان کے شرکاء سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے وفاقی اور صوبائی حکومت کے بلوچستان میں ترقیاتی اقدامات پر گفتگو کی۔ آرمی چیف نے بلوچستان کے  بے پناہ اقتصادی امکانات کو  عوام کی بہتری کے لیے بروئے کار لانے  پر زور دیا۔آرمی چیف نے نوجوانوں کو قومی دھارے میں شامل کرنے اور بااختیار  بنانے میں سول سوسائٹی کے مثبت کردار کو سراہا۔ سرحدوں کی خلاف ورزی کا فیصلہ کن...
    ویب ڈیسک :وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیمی کنڈکٹر کا شروع کیا جانے والا منصوبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے، نوجوانوں کو مزید آگے لے کر جانا ہے، سیمی کنڈکٹر اور اے آئی پر عبور حاصل کرنے والی قومیں ہی دنیا پر حکمرانی کریں گی، یہی مستقبل ہے۔  وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے تحت پاکستان کے پہلے نیشنل سیمی کنڈکٹر پروگرام کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہماری ذمہ داری ہے کہ وسائل سے بھرپور فائدہ اٹھائیں اور قوم کو اس سے آگاہ کریں۔ قتل میں ملوث اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار  شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیمی کنڈکٹر پروگرام وقت کی اہم ترین ضرورت...
    جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر کا جوڈیشل کونسل کو لکھا گیا خط سامنے آ گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 21 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد:(آئی پی ایس)جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر کی جانب سے جوڈیشل کونسل کو لکھا خط سامنے آ گیا۔ دونوں جسٹسز صاحبان کی جانب سے یہ خط 17 اکتوبر کو ججز کوڈ آف کنڈکٹ میں مجوزہ ترامیم کے تناظر میں جوڈیشل کونسل کو لکھا گیا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ ہم نے جوڈیشل کونسل اجلاس سے ایک روز قبل اپنے کمنٹس اجلاس کے آغاز میں جمع کروائے تھے۔ خط میں کہا گیا کہ ہم وڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے اور خراب انٹرنیٹ کے باوجود اپنا...
    ویب ڈیسک : پاکستان کا اعلیٰ سطح کا وفد آج افغانستان جائے گا جہاں افغان حکام کے ساتھ بارڈر امور اور دوطرفہ تجارت سمیت اہم امور پر مشاورت کی جائے گی۔  ذرائع کے مطابق وفد کے دورے میں ون ڈاکومنٹ رجیم کے حوالے سے بھی تفصیلی بات چیت متوقع ہے، ملاقاتوں میں سرحدی انتظامات، تجارتی تعاون اور نقل و حرکت کے نظام کو مزید بہتر بنانے پر غور کیا جائے گا۔  ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ دورہ پہلے سے طے شدہ تھا اور اس کا حالیہ طورخم بارڈر کی بندش یا موجودہ کشیدگی سے کوئی تعلق نہیں۔ قتل میں ملوث اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار  پاکستانی وفد افغان حکام سے مختلف ملاقاتیں کرے گا جن میں...
    کنگ سلمان ہیومینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر نے محکمہ ریلیف، بحالی و آبادکاری  خیبر پختونخوا، صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور اپنے نفاذی شراکت دار ادارے پیس اینڈ ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن کے اشتراک سے پاکستان میں مستحق خاندانوں کے معاشی بااختیار بنانے کے لیے مویشیوں کی فراہمی کے منصوبے کا باضابطہ آغاز کر دیا۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی نورالامین، ایڈیشنل سیکریٹری، محکمہ ریلیف، بحالی و آبادکاری تھے، جبکہ معزز مہمانِ عبداللہ البقمی ڈائریکٹر، کنگ سلمان ہیومینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر پاکستان نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر سرکاری اداروں، اقوام متحدہ کی ایجنسیوں، شراکت دار تنظیموں اور میڈیا کے نمائندگان نے شرکت کی۔ مزید پڑھیں:دیرینہ دوستی کا مظہر، کنگ سلمان ریلیف کی جانب سے سیلاب زدگان کے لیے ریلیف پیکجز کی...
    ایک بیان میں رہنما ایم ڈبلیو ایم نے کہا کہ جب تک فلسطینی عوام کو ان کا جائز حقِ خودارادیت اور آزاد ریاست نہیں ملتی، اس جدوجہد کو جاری رکھنا ہر باشعور مسلمان کی ذمہ داری ہے، اسرائیل کی ریاست ظلم، نسل کشی، اور بربریت کی علامت بن چکی ہے، دنیا کے ضمیر کو جھنجھوڑنے کا وقت آ گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علامہ سید باقر عباس زیدی نے اسرائیل و فلسطین تنازعے پر حالیہ جنگ بندی معاہدے کے حوالے سے گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اسرائیل وہ ملک ہے جس نے دنیا میں سب سے زیادہ بین الاقوامی معاہدوں اور اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزیاں کی ہیں، اس کی...
    سپریم کورٹ کے ججز جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر کا جوڈیشل کونسل کو لکھا گیا خط منظرعام پر آ گیا ہے۔ یہ خط 17 اکتوبر کو ججز کے کوڈ آف کنڈکٹ میں مجوزہ ترامیم کے تناظر میں سپریم جوڈیشل کونسل کو ارسال کیا گیا تھا جس میں کہا گیا ہے کہ دونوں ججز نے جوڈیشل کونسل کے اجلاس سے ایک روز قبل اپنے تحریری کمنٹس اجلاس کے آغاز میں جمع کروائے تھے۔ یہ بھی پڑھیے: ججز میڈیا پر بات نہیں کر سکیں گے، سپریم جوڈیشل کونسل نے ترمیم شدہ ضابطہ اخلاق جاری کردیا انہوں نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی اور خراب انٹرنیٹ کے باوجود اپنا مؤقف پیش کرنے کی کوشش کی۔ ججز نے...
    امریکا اور آسٹریلیا کے درمیان نایاب معدنیات کا معاہدہ طے پاگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 21 October, 2025 سب نیوز امریکا اور آسٹریلیا کے درمیان نایاب معدنیات کا معاہدہ طے پاگیا۔ وائٹ ہاؤس میں صدر ٹرمپ اور آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانیز نے معاہدے پر دستخط کردیے۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ چینی صدر شی جن پنگ کی دعوت پر اگلے سال چین کا دورہ کریں گے۔ امید ہے بیجنگ کے ساتھ منصفانہ تجارتی معاہدہ طے پائے گا۔ روس یوکرین جنگ سے متعلق ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ لگتا نہیں کہ یوکرین جنگ جیت پائے گا۔ جنگ بندی ہی مسئلے کا حل ہے۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل...
    ماسکو (نیوز ڈیسک )روس نے پیر کو پاکستان اور افغانستان کے درمیان قطر اور ترکی کی ثالثی میں ہونے والے جنگ بندی معاہدے کا خیرمقدم کیا ہے۔ ترک خبر رساں ادارے انادولو کی رپورٹ کے مطابق روسی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’ہم پاک افغان سرحد پر جنگ بندی کے اُس معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہیں جو دوحہ اور انقرہ کے حکام کی ثالثی سے کابل اور اسلام آباد کے درمیان طے پایا‘۔ ماریا زاخارووا نے کہا کہ اسلام آباد اور کابل کا بات چیت کے ذریعے اپنے اختلافات حل کرنے کا عزم دونوں ممالک کے درمیان امن برقرار رکھنے کی بنیاد فراہم کرتا ہے، جو روس کے دوست ہیں،...
    ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے یہ معلومات آزاد جموں و کشمیر کی انتظامیہ کیساتھ شیئر کر دی ہیں اور ان سے ٹی ایل پی رہنماؤں کی گرفتاری میں تعاون مانگا گیا ہے۔ یہ پیشرفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ٹی ایل پی کے حلقوں میں یہ قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ ان کے سربراہ پہلے ہی حراست میں ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکام نے کہا ہے کہ تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ سعد رضوی اور ان کے بھائی انس رضوی کا سراغ لگا لیا ہے۔ حکام کے مطابق دونوں مفرور رہنما مریدکے میں ہونیوالے کریک ڈاؤن کے بعد آزاد جموں و کشمیر فرار ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے...
    وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے راولپنڈی کے شہریوں کو جدید، سستی اور ماحول دوست سفری سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا جب کہ ​پہلے مرحلے میں چین کے تعاون سے حاصل کی گئی 87 نئی ایئرکنڈیشنڈ الیکٹرک بسیں شہر میں پہنچادیں گئیں۔ صدر سابق جی ٹی ایس اڈے پر الیکٹرک بسوں کے ٹرمینل کا تعمیراتی کام شروع کردیا گیا، ذرائع نے کہا کہ​ عام شہریوں کے لیے کرایہ صرف 20 روپے فلیٹ ریٹ مقرر کیا جائے گا جب کہ 60 سال سے زائد عمر کے بزرگ شہریوں کے لیے سفری سہولت مکمل طور پر مفت ہوں گی۔ راولپنڈی کے مختلف پوائنٹس پر الیکٹرک بسوں کے اسٹاپ تیاری کے آخری مراحل میں داخل ہیں، ​ابتدائی روٹس میں الیکٹرک بسیں روات سے موٹروے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ آئینی بنچ میں سپر ٹیکس سے متعلق درخواستو ں پر سماعت کےد وران عدالت نے ایف بی آر حکام سے استفسار کیاکہ ٹیکس 18ماہ کی سٹیٹمنٹ پر لگے یا 12ماہ پر؟ایف بی آر حکام نے کہاکہ سپیشل ہو یا ریگولر ٹیکس 12ماہ کی سٹیٹمنٹ پر ہی لگتا ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ آئینی بنچ میں سپر ٹیکس سے متعلق درخواستو ں پر سماعت ہوئی،ٹیکس پیئرز کے وکیل عدنان حیدر کے دلائل مکمل  ہو گئے۔ ٹیکس پیئرز کے وکیل نے کہا کہ ایف بی آر مجھ سے2023کے قانون کے مطابق ٹیکس لے رہا ہے،جسٹس محمد علی مظہر نے کہاکہ آپ واضح نہیں کر پا رہے کہ کیسے ٹیکس...
    دھوکے باز غلط ٹرانسفر کا ڈرامہ رچا کر صارفین سے رقم ہتھیانے لگے، اسٹیٹ بینک نے ہوشیار رہنے کی ہدایت جاری کر دی۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ وہ غلطی سے پیسے بھیجنے کے دھوکے میں ہرگز نہ آئیں، کیونکہ یہ ایک نیا مالیاتی فراڈ ہے جس کے ذریعے دھوکے باز شہریوں کے اکاؤنٹس سے رقم چرانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے حیدر آباد دکن: سائبر فراڈیوں نے ریٹائرڈ ملازم کی جمع پونجی ہتھیالی مرکزی بینک کے مطابق، ایسے دھوکے باز افراد عموماً فون کال یا میسج کے ذریعے یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ انہوں نے ’غلطی سے‘ کسی صارف کے اکاؤنٹ میں رقم منتقل کر دی ہے۔ بعد ازاں وہ...
    بولی ووڈ کے بے تاج بادشاہ شاہ رخ خان نے اس سال اپنی روایتی دیوالی پارٹی کو چھوڑتے ہوئے خاندانی انداز میں دیوالی کا جشن منایا۔ شاہ رخ نے اپنی اہلیہ گوری خان کی دیوالی پوجا کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کر کے مداحوں کو دل سے دیوالی کی مبارکباد دی۔ شاہ رخ خان نے انسٹاگرام پر تصویر کے ساتھ کیپشن لکھا: ’ہیپی دیوالی! ماں لکشمی جی آپ سب کو خوشحالی اور خوشیاں عطا فرمائیں۔ سب کے لیے محبت، روشنی اور امن کی دعائیں۔‘ اس سال شاہ رخ خان نے اپنی رہائش منّت میں دیوالی کی مشہور پارٹی منعقد نہیں کی، جو عام طور پر بالی ووڈ کے لیے سب سے انتظار کی جانے والی تقریبات میں...
    طورخم تجارتی گزرگاہ کی بحالی کے امکانات روشن ہو گئے ہیں اور دوطرفہ تجارت کے لیے اہم راہداری کو کھولنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ کسٹمز ذرائع کے مطابق طورخم ٹرمینل پر کل تک کسی بھی وقت دوطرفہ تجارت بحال ہونے کا امکان ہے۔ اس مقصد کے تحت گزشتہ روز کسٹمز کا عملہ طورخم ٹرمینل پر تعینات کر دیا گیا ہے جب کہ کارگو گاڑیوں کی کلیئرنس کے لیے اسکینر بھی نصب کر دیے گئے ہیں۔ پاک افغان کشیدگی کے باعث طورخم تجارتی گزرگاہ گزشتہ 9 دنوں سے آمدورفت کے لیے بند ہے، جس کے نتیجے میں تجارتی سرگرمیاں مکمل طور پر معطل ہو چکی ہیں۔ اس بندش کے باعث کارگو گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی...
    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے سابق کپتان مصباح الحق کو اہم ذمہ داری دیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق مصباح الحق کی ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز انٹرنیشنل تقرری کا امکان ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ نے چند دن قبل ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز انٹرنیشنل کے لیے اشتہار دیا تھا۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ اشتہار میں اہلیت کے لیے پہلی مرتبہ سابق ٹیسٹ کرکٹر یا ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹر کی شرط رکھی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاک بھارت تنازع میں ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز انٹرنیشنل عثمان واہلہ کو معطل کیا تھا۔
    کراچی میں واٹر کارپوریشن اور دیگر اداروں کی غفلت نے پانی کا منصوعی بحران پیدا کردیا گیا جبکہ شہری مہنگے داموں ٹینکر مافیا سے پانی خریدنے پر مجبور ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں 7دن سے پانی کی فراہمی شدید متاثر ہے جبکہ کچھ علاقوں میں صرف چند منٹ کیلیے پانی فراہم کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے شہری پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ہیں۔ واٹرکارپوریشن کے محکمہ بلک نے شہر میں پانی کا نظام درہم برہم کرکے رکھ دیا جس کی وجہ سے ٹینکر مافیا کی چاندی ہوگئی ہے۔ واٹر کارپوریشن حکام پانی کی بدترین صورتحال پر موقف دینے کے لئے تیار نہیں ہے جس سے مزید شکوک وشہبات...
    نام نہاد بلوچ نیشنل موومنٹ کا برطانیہ میں بے بنیاد پروپیگنڈا بے نقاب ہوگیا۔ بھارتی خفیہ ایجنسی را کی ایما پر نام نہاد بلوچ نیشنل موومنٹ کےبیرون ملک احتجاج کی حقیقت آشکار ہو گئی۔ بلوچستان کے علاقے زہری میں  حقائق کے برعکس پروپیگنڈا کر کے عوام کو گمراہ کرنے کی ناکام کوشش  ہوگئی۔ پروپیگنڈا کرنے والوں سے خاتون صحافی کے سوالات پر مظاہرین زہری کے موجودہ حالات  سے لاعلم پائے گئے۔ مظاہرے میں شریک افراد خاتون صحافی کے سوالات پر جواب دینے سے کتراتے رہے ۔ خاتون صحافی نے سوال کیا کہ مظاہرین  اور غیر مقامی باشندوں کو اس مظاہرے کے لیے غیر ملکی لابیز کے ذریعے کرایے پر خریدا گیا ؟۔  خاتون صحافی نے بتایا کہ مظاہرین نے جن...
    چین کی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی نے آئندہ 5 سالہ منصوبے کی تیاری کے لیے اجلاس شروع کر دیا ہے، جس میں ملک کی معاشی پالیسی اور ترقی کی سمت طے کی جا رہی ہے۔ مزید پڑھیں: پاکستان پر افغانستان میں رجیم چینج کی کوششوں کا الزام بے بنیاد ہے: وزیر دفاع خواجہ آصف معاشی ماہرین کے مطابق چین کو اس وقت گھریلو کھپت بڑھانے اور ساتھ ہی امریکا کے ساتھ ہائی ٹیک مقابلے میں آگے رہنے کا دوہرا چیلنج درپیش ہے۔ حکومت کی ترجیح سیمیکنڈکٹرز، مصنوعی ذہانت، اور جدید صنعتوں میں خود کفالت حاصل کرنا ہے۔ مزید پڑھیں: عظیم دیوار چین پر پہلا پاک چین فیشن شو، دوستی اور ثقافتی ہم آہنگی کی نئی علامت تجزیہ کاروں کا کہنا ہے...
      ویب ڈیسک : سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے کل بروز بدھ بلوچستان کے مختلف شہروں میں مرمتی کام کے پیش نظر گیس کی فراہمی بند رہے گی۔    رپورٹ کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی کے ترجمان نے ایک اہم بیان جاری کیا ہے کہ ضروری مرمت کے کام کے باعث 22 اکتوبر 2025 بروز بدھ کو صبح 11 بجے سے شام 5 بجے تک مختلف علاقوں میں گیس کی فراہمی معطل رہے گی۔  ترجمان نے کہا کہ سوئی سدرن کو بلوچستان میں کچھ اہم تنصیبات میں مرمت کا کام کرنا ہے، بلوچستان میں مرمتی کام کا آغاز موسمِ سرما سے پہلے کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بدھ 22 اکتوبر کو مستونگ اور قلات میں گیس...
    وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کی طرف سے بُلٹ پروف گاڑیاں ناقص قرار دے کر واپس کرنے کے فیصلے کو افسوسناک قرار دے دیا۔ طلال چوہدری نے اپنے بیان مہں کہا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا فیصلہ انتہائی قابل افسوس ہے۔انہوں نے کہاکہ عالمی معیار کی بلٹ پروف گاڑیاں پولیس جوانوں کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے دی گئیں، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں، بچگانہ سوچ نے افسران اور جوانوں کے لیے خطرات بڑھا دیے ہیں۔وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کی پولیس دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اہم کردار ادا کررہی ہے وفاقی حکومت خیبرپختونخوا حکومت کو جدید ہتھیاروں سے لیس کرنا...
    اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) ترجمان پی آئی اے نے کہا ہے کہ پی آئی اے کی بین الاقوامی پروازوں میں غیر معمولی توسیع، پی آئی اے اور اتحاد ایئرویز کے ساتھ کوڈ شیئر معاہدہ، کارگو اور فریکوئنٹ فلائر سہولیات بھی شامل ہیں۔ معاہدہ کا باقاعدہ اطلاق 31 اکتوبر کو ہوگا۔ یہ معاہدہ پی آئی اے کے لیے ایک سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ مسافر پروازوں کے علاوہ کارگو سروسز پر بھی معاہدہ کا اطلاق ہو گا۔ پی آئی اے مسافروں کو فریکوئنٹ فلائر پروگرام کی سہولت بھی کوڈ شیئر نیٹ ورک میں دستیاب ہوگی یہ شراکت داری ان روٹس پر قابل عمل ہو گی جہاں پر پی آئی اے کی  پروازیں براہ راست نہیں جاتیں۔
    کراچی (کامرس رپورٹر)پاکستان میں مقامی کرنسی میں قرضوں کا اجرا بڑھانے کیلئے اسٹیٹ بینک اور انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن (آئی ایف سی) کے درمیان معاہدہ طے پاگیا ہے۔  بینک دولت پاکستان نے ورلڈ بینک گروپ کے نجی شعبے کے ادارے آئی ایف سی کے ساتھ شراکت داری کی ہے جس کا مقصد مقامی کرنسی میں قرضوں کا اجرا بڑھانا اور پاکستان میں نجی شعبے کی نمو میں معاونت کرنا ہے۔ آئی ایس ڈی اے معاہدے کے تحت، اس شراکت داری سے آئی ایف سی کرنسی کے خطرات کا مؤثرانتظام اور پاکستانی روپے میں سرمایہ کاریاں بڑھا سکے گا۔ یہ معاہدہ پاکستانی معیشت کے اہم شعبوں کو قرضوں کی فراہمی میں حائل رکاوٹیں دور کرنے اور ملک بھر میں ملازمتیں پیدا کرنے...
    دبئی: دبئی حکومت نے ٹریفک قوانین میں اہم تبدیلیوں کا اعلان کیا ہے، جو آئندہ ماہ یکم نومبر سے نافذ العمل ہوں گی۔ عالمی میڈیا کے مطابق دبئی کی روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) اور اعلیٰ حکام نے ڈلیوری بائیکس کے لیے تیز رفتار سڑکوں پر نئی ٹریفک پابندیاں عاید کرنے کا اعلان کیا ہے۔ حکام کے مطابق نئے ضوابط کے تحت 5 یا اس سے زیادہ لین والی سڑکوں پر ڈلیوری رائیڈرز کو بائیں جانب کی 2 لین استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، 3 یا4 لین والی سڑکوں پر وہ سب سے بائیں لین استعمال نہیں کرسکیں گے، تاہم 2 یا کم لین والی سڑکوں پر ان پر کوئی پابندی نہیں ہوگی۔ آر ٹی اے اور...
    لاہور:۔ کسان اتحاد پاکستان کے چیئرمین خالد حسین نے حکومت کو خبردار کیا ہے کہ اگر گندم کی قیمت 4500 روپے فی من مقرر نہ کی گئی تو ملک بھر کے کسان اس سال گندم کی کاشت نہیں کریں گے۔ خالد حسین نے کہا کہ وزیراعظم کی جانب سے 3500روپے فی من خریداری کا اعلان کسانوں کے ساتھ ناانصافی ہے، کیونکہ موجودہ حالات میں گندم کی لاگت پیداوار 4000 سے 4500 روپے فی من تک پہنچ چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کسانوں سے مشاورت کے بغیر فیصلے کر رہی ہے، جو زراعت کے مفاد میں نہیں، کسان اپنی محنت کا جائز معاوضہ مانگتا ہے، خیرات نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ سیلابوں نے کسانوں کو پہلے ہی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> راصب خان
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(کامرس رپورٹر) ٹھٹھہ سیمنٹ کمپنی لمیٹڈ نے اعلان کیا ہے کہ اس کی مکمل ملکیتی ذیلی کمپنی، مِنسک ورک ٹریکٹر اینڈ اسمبلنگ (پرائیویٹ) لمیٹڈ، نے بیلاروس میں واقع او جے ایس سی مِنسک ٹریکٹر ورکس کے ساتھ بلوچستان میں بیلاروس ٹریکٹرز کو اسمبل کرنے اور مقامی طور پر تیار کرنے کے لیے خصوصی معاہدہ کیا ہے۔پی ایس ایکس کو ارسال کردہ نوٹس میں کمپنی نے کہا کہ اس معاہدے کے تحت او جے ایس سی مِنسک ٹریکٹر ورکس نے ایم ڈبلیو ٹی اے کو بلوچستان میں بیلاروس ٹریکٹرز کی اسمبلنگ کے لیے خصوصی حقوق فراہم کیے ہیں۔ کامرس رپورٹر سیف اللہ
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ریاض (اے پی پی) خلیج تعاون کونسل (جی سی سی)نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوحہ میں طے پانے والے جنگ بندی معاہدے کے لیے قطر اور ترکیہ کی سفارتی کوششوں کا خیرمقدم کیا ہے۔ قطر ی نیوز ایجنسی (کیو این اے) کے مطابق یہ بات جی سی سی کے سیکرٹری جنرل جاسم محمد البدیعوی نے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان استحکام اور اعتماد کے پل کو مضبوط کرنے کی جانب ایک مثبت قدم کی نمائندگی کرتا ہے۔انہوں نے خطے اور دنیا بھر میں امن قائم کرنے اور مکالمے کو فروغ دینے کے لیے سلسلے میں کی جانے والی تمام اقدامات کے لیے جی سی سی کی حمایت کا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بیجنگ (اے پی پی) چین نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان طے پانے والے جنگ بندی کے معاہدے کا خیرمقدم کیا ہے۔شنہوا نیوز کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکون نے پیر کو کہا کہ چین پاکستان اور افغانستان کے درمیان طے پانے والے جنگ بندی کے معاہدے کا خیرمقدم کرتا ہے۔چینی وزارت خارجہ کیترجمان نے روزانہ کی پریس بریفنگ کے دوران جنگ بندی کے معاہدے پر اپنے تبصرے میں کہا کہ پاکستان اور افغانستان دونوں چین کے روایتی دوست ہمسایہ اور ایک دوسرے کے پڑوسی ہیں جنہیں دور نہیں کیا جا سکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ چین دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے کا خیرمقدم کرتا ہے اور متعلقہ ممالک کے تعاون...
    قومی فضائی کمپنی پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) نے متحدہ عرب امارات کی قومی ایئر لائن اتحاد ایئرویز کے ساتھ کوڈشیئر معاہدے پر دستخط کردیے۔ یہ بھی پڑھیں: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی سعودی ہم منصب سے ملاقات، پی آئی اے اور ایئرپورٹ کی نجکاری سے متعلق بریفنگ ترجمان پی آئی اے کے مطابق اس معاہدے میں نہ صرف مسافر پروازیں بلکہ کارگو سروسز اور فریکوئنٹ فلائر پروگرام کی سہولت بھی شامل ہے۔ یہ معاہدہ 31 اکتوبر سے نافذ العمل ہوگا اور پی آئی اے کے لیے ایک اہم سنگ میل تصور کیا جا رہا ہے۔ معاہدے کے تحت پی آئی اے ایسے راستوں پر اتحاد ایئرویز کے وسیع نیٹ ورک کے ذریعے اپنی سہولیات فراہم کرے گا جہاں...
    پی آئی اے کی بین الاقوامی پروازوں میں غیر معمولی توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کو موصول ہونے والی اطلاع کے مطابق قومی ایئرلائن نے پراوزوں میں اضافے کیلیے نجی ایئرلائن اتحاد ایئرویز کے ساتھ کوڈ شیئر معاہدہ ، کارگو اور فریکوئنٹ فلائر سہولیات کا معاہدہ طے کیا ہے۔ معاہدے پر 31 اکتوبر سے اطلاع ہوگا اور اسے پی آئی اے کیلیے سنگ میل قرار دیا جارہا ہے۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق مسافر پروازوں کے علاوہ کارگو سروسز پر بھی معاہدہ کا اطلاق ہو گا جبکہ  پی آئی اے مسافروں کو فریکوئنٹ فلائر پروگرام کی سہولت بھی کوڈ شیئر نیٹ ورک میں دستیاب ہوگی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ معاہدہ ان روٹس پر قابل عمل ہوگا جہاں...
    اقوام متحدہ نے دنیا بھر کو شدید موسمی خطرات کے حوالے سے خبردار کرتے ہوئے تمام ممالک سے فوری طور پر ایمرجنسی وارننگ سسٹمز قائم کرنے کی اپیل کی ہے۔ عالمی ادارے کا کہنا ہے کہ گزشتہ50 برسوں میں موسم اور پانی سے جڑی قدرتی آفات کے باعث20 لاکھ سے زائد انسان اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، جن میں سے90 فیصد ہلاکتیں ترقی پذیر ممالک میں ہوئیں۔ اقوام متحدہ کے ترجمان کے مطابق دنیا کی نصف آبادی ان ممالک میں رہتی ہے جہاں شدید موسم کی بروقت پیشگوئی اور وارننگ کا کوئی موثر نظام موجود نہیں۔ اس وجہ سے کروڑوں لوگ اب بھی خطرے کی زد میں ہیں اور کسی بھی آفت کی صورت میںپیشگی اطلاع نہ ہونے...
    واشنگٹن: امریکی خصوصی ایلچی ٹام بیرک نے لبنان میں اگلے سال کے پارلیمانی انتخابات ملتوی کرنے کی خبروں پر شدید ردِعمل دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر 2026 کے انتخابات جنگ کے بہانے سے مؤخر کیے گئے تو اس کے نتیجے میں ملک میں بڑے پیمانے پر سیاسی افراتفری اور فرقہ وارانہ کشیدگی بھڑک سکتی ہے۔ عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹام بیرک نے کہا کہ  جنگ کے نام پر انتخابات مؤخر کرنا لبنان کے پہلے سے ہی کمزور سیاسی نظام کو توڑ دے گا اور مختلف مذہبی گروہوں کے درمیان اعتماد کے فقدان کو مزید گہرا کر دے گا۔ امریکی ایلچی کے مطابق  حزب اللہ اپنی سیاسی اور عسکری طاقت کو برقرار رکھنے کے لیے ممکنہ طور پر...
    اسلام آباد – پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) اور متحدہ عرب امارات کی معروف فضائی کمپنی اتحاد ایئرویز کے درمیان کوڈ شیئر معاہدہ طے پا گیا ہے، جس کے تحت دونوں ایئرلائنز اپنے مسافروں کو زیادہ وسیع اور مربوط سفری سہولتیں فراہم کریں گی۔ پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق یہ معاہدہ مسافر پروازوں کے ساتھ ساتھ کارگو سروسز اور فریکوئنٹ فلائر پروگرام پر بھی لاگو ہوگا۔ اس کا باضابطہ آغاز31 اکتوبر 2025 سے ہوگا۔ معاہدے کی اہم باتیں: کوڈ شیئرنگ: ان روٹس پر شراکت داری ہوگی جہاں پی آئی اے کی براہ راست پروازیں موجود نہیں، جس سے مسافروں کو متبادل سفری آپشنز میسر آئیں گے۔ کارگو سروس: کارگو کے شعبے میں بھی تعاون کیا جائے گا...