2025-11-04@20:12:43 GMT
تلاش کی گنتی: 11420
«ہی ٹیمو»:
(نئی خبر)
اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے منگل کے روز نیشنل سیکیورٹی کونسل (NSC) کے سربراہ تزاحی ہانیگبی کو برطرف کر دیا ہے۔ وزیراعظم کے دفتر کے مطابق، کونسل کے ڈپٹی سربراہ گیل رائخ کو قائم مقام سربراہ کے طور پر مقرر کیا جائے گا۔ ہانیگبی نے اپنے بیان میں تصدیق کی کہ انہیں عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ ان کے مطابق ’آج وزیراعظم نیتن یاہو نے مجھے اپنے فیصلے سے آگاہ کیا کہ وہ نیشنل سیکیورٹی کونسل کے لیے نیا سربراہ تعینات کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ اس کے نتیجے میں میرا بطور قومی سلامتی مشیر اور کونسل کے سربراہ کا دور آج ختم ہو گیا ہے۔‘ یہ بھی پڑھیے نیتن یاہو نےوزیر دفاع کو کیوں برطرف کیا؟ وزیراعظم...
اسلام آباد میں حادثے کا شکار ہونے والی یونیورسٹی کی بس سے متعدد گاڑیاں ٹکرا گئیں، حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد کی شاہراہ فیصل پر انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کی بس ڈرائیور سے بے قابو ہوکر گرین بیلٹ پر چڑھ گئی۔ اچانک پیش آنے والے حادثے کے باعث عقب سے آنے والی تقریباً 5 گاڑیاں آپس میں ٹکراگئیں۔ پولیس کے مطابق حادثے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں، فوری طور پر بس کو حادثے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔
ابھرتے ہوئے ماڈل، اداکار اور کانٹینٹ کریئٹر خاقان شاہنواز نے دعویٰ کیا کہ گلوکار عاطف اسلم کانٹینٹ کریئٹرز کے آئیڈیاز نقل کرتے ہیں اور انہیں کریڈٹ نہیں دیتے۔ خاقان شاہنواز نے حال ہی میں ایک یوٹیوب پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔ گزشتہ کچھ عرصے سے معروف گلوکار عاطف اسلم نے انسٹاگرام پر مزاحیہ ویڈیوز شیئر کرنا شروع کی ہیں، جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب پذیرائی مل رہی ہے۔ اس بارے میں بات کرتے ہوئے خاقان شاہنواز نے کہا کہ وہ عاطف اسلم کے کانٹینٹ کریئٹر بننے کے زیادہ حامی نہیں ہیں۔ انہوں نے وضاحت کی کہ اگرچہ انہیں اس پر کوئی ذاتی اعتراض نہیں، لیکن عاطف اسلم نے...
مقبوضہ جموں و کشمیر اور ملک کی مختلف ریاستوں میں بھارتی حکومت کے خلاف مزاحمتی تحریکوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، جس سے وزیرِ اعظم نریندر مودی کے اس دعوے پر سوال اٹھنے لگے ہیں کہ بھارت میں شورش اور مزاحمت تقریباً ختم ہو چکی ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق، اگرچہ بھارتی حکومت ملک میں عسکریت پسندی کے خاتمے کے دعوے کر رہی ہے، لیکن زمینی حقائق اس کے برعکس ہیں۔ جموں و کشمیر کے زیرِ قبضہ علاقوں میں مسلح مزاحمت میں دوبارہ شدت آئی ہے، جبکہ بھارت کی کئی دیگر ریاستوں میں بھی مرکز سے زیادہ خودمختاری اور آزادی کے مطالبات میں اضافہ ہوا ہے۔ یہ بھی پڑھیے مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج کا مزاحمت کاروں...
پنڈی ٹیسٹ کے تیسرے روز کھیل کا آغاز ہوتے ہی پاکستان نے پہلے اوور میں کامیابی حاصل کرلی۔ جنوبی افریقا نے 185 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ پر اننگز کا آغاز کیا تو آصف آفریدی کی چوتھی گیند پر کائل ویرین محمد رضوان کو کیچ تھما بیٹھے۔ گزشتہ روز پاکستان کے 333 رنز کے جواب میں جنوبی افریقا نے اپنی پہلی اننگز کا آغاز کیا تو 22 کے مجموعی اسکور پر ریان ریکلٹن 14 رنز بناکر شاہین آفریدی کا شکار بن گئے۔ ٹونی ڈی زورزی 55، کپتان ایڈن مارکرم 32 اور ڈیوالڈ بریوس بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
کوئٹہ سے افغان مہاجرین کے انخلا کے اثرات شہر کی پراپرٹی مارکیٹ پر نمایاں ہونے لگے۔کوئٹہ کے نواحی علاقوں مشرقی بائی پاس، سیٹلائٹ ٹاؤن، نواکلی اور پشتون آبادمیں افغان مہاجرین کی بڑی تعداد گزشتہ 4 دہائیوں سے مکانات خرید کر مقیم تھی۔تاہم وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے فیصلے کے بعد افغان مہاجرین مکانات فروخت کرکے واپس لوٹ رہے ہیں۔جن علاقوں میں افغان مہاجرین زیادہ آباد تھے وہاں پراپرٹی کی قیمتیں 70 سے 80 فیصد گرگئی ہیں تاہم مشرقی بائی پاس، سریاب روڈ، خروٹ آباد، پشتون آباد میں پراپرٹی کے ریٹ پر 80 سے 90 فیصد اثر پڑا ہے۔دوسری جانب پراپرٹی کے کاروبار سے وابستہ افراد کا کہنا ہے کہ کوئٹہ کے وسطی حصے میں پراپرٹی کی قیمت کم تو نہیں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی کے مختلف فاسٹ فوڈ سینٹرز، ہوٹلوں اور بریانی سینٹرز میں مردہ مرغیوں کے گوشت کی سپلائی کا انکشاف ہوا ہے، گزشتہ روز گلبرگ پولیس نے فیڈرل بی ایریا کی موسیٰ کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے مردہ مرغیوں کے گوشت کی سپلائی میں ملوث دو افراد کو گرفتار کرلیا۔ چھاپے کے دوران پولیس نے گودام سے تقریباً 80 کلو مردہ مرغیوں کا گوشت برآمد کیا، جس میں متعدد ثابت مردہ مرغیاں بھی شامل تھیں۔ پولیس نے بتایا کہ ملزمان مردار گوشت مبینہ طور پر شہر کے بعض فاسٹ فوڈ سینٹرز، بریانی سینٹرز اور ہوٹلوں کو فراہم کرتے تھے۔ مردار گوشت کی فروخت کب سے جاری تھی اور اس کہاں کہاں سپلائی کیا جا رہا تھا اس حوالے سے...
کراچی کو اگر روشنیوں کا شہر کہا جاتا ہے تو لیاری کو ان سے محروم رکھا گیا ہے۔ اس دور میں جب دنیا خلاؤں کو تسخیر کر رہی ہے، لیاری کے نوجوان بنیادی تعلیمی ڈھانچے کے منتظر ہیں۔ شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی لیاری کی نئی عمارت کا منصوبہ کئی برس سے تاخیر کا شکار ہے۔ شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی لیاری کی کلاسیں آج بھی اُس عمارت میں چل رہی ہیں جو کبھی لیاری ڈگری کالج ہوا کرتا تھا۔ ایک عمارت جو کالج کے لیے بھی ناکافی تھی، آج ایک پوری یونیورسٹی کا بوجھ اٹھا رہی ہے۔ یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر پروفیسر اختر بلوچ، پیپلز پارٹی لیاری کے رہنما حاجی قاسم بلوچ اور رکن سندھ اسمبلی لیاقت علی...
ABUJA: نائیجیریا کی شمالی ریاست نائیجر میں آئل ٹینکر حادثے کا شکار ہوا جس کے نتیجے میں دھماکا ہوا اور 35 افراد ہلاک ہوئے۔ غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق نائیجیریا کی فیڈرل روڈ سیفٹی کور (ایف آر ایس سی) نے بتایا کہ ریاست نائیجر میں آئل ٹینکر حادثے کا شکار ہو کر الٹ گیا اور دھماکا ہوا۔ ایف آر ایس سی کے سیکٹر کمانڈر نائیجر عائیشاتو سعدو کے مطابق ٹینکر روڑ پر پھسل کر حادثے کا شکار ہو، جس کے نتیجے میں پیٹرول گرنا شروع ہوا اور تھوڑی دیر میں آگ بھڑک اٹھی۔ انہوں نے بتایا کہ حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ افریقہ...
بلوچستان کے علاقے سبی میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے 5 دہشت گرد ہلاک کردیے ہیں۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق سبی میں فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گرد ہلاک کیے گئے ہیں۔ترجمان کے مطابق مارے جانے والے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز اور پولیس پر حملوں میں ملوث تھے۔سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود، نقشے اور اہم دستاویز برآمد ہوئی ہیں۔
اوپن اے آئی نے منگل کے روز چیٹ جی پی ٹی ایٹلس کے نام سے ایک نیا مصنوعی ذہانت سے چلنے والا ویب براؤزر متعارف کرایا oy، جو کمپنی کے مشہور چیٹ بوٹ چیٹ جی پی ٹی کے گرد ڈیزائن کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس اقدام کو گوگل کروم کی مارکیٹ میں اجارہ داری کم کرنے کی کوشش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ اوپن اے آئی کے چیف ایگزیکٹو سیم آلٹمین نے ایک آن لائن پریزنٹیشن میں بتایا ہے کہ یہ ایک اے آئی پاورڈ ویب براؤزر ہے جو چیٹ جی پی ٹی کے گرد تشکیل دیا گیا ہے۔ ایٹلس براؤزر فی الحال دنیا بھر میں ایپل کے میک او ایس پر دستیاب ہے، جب...
وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کوشش کرکے دیکھ لے اس بار اسلام آباد نہیں آ سکتی، ایسی کسی بھی کوشش کا سخت جواب دیا جائےگا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف اس بار اٹک پل بھی کراس نہیں کر سکے گی، پچھلی بار جو خامیاں رہ گئی تھیں اس بار دور کرلی جائیں گی۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے جھنڈے کی جگہ پی ٹی آئی کا جھنڈا، نو منتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی تنقید کی زد میں انہوں نے کہاکہ عمران خان انتظار کررہے تھے کہ ملک میں انارکی پھیلے اور افراتفری ہو لیکن ایسا کچھ نہیں ہوا۔ بات چیت کرنے کا ایک طریقہ ہوتا...
ٹوکیو:۔ جاپان کی حکمران جماعت لبرل ڈیموکریٹک پارٹی (ایل ڈی پی) کی سانائے تکائچی ملک کی پہلی خاتون وزیراعظم بن گئیں۔ برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق سانائے تکائچی سابق ٹی وی اینکر ہیں اور ماضی میں میوزک بینڈ میں ڈرمز بھی بجاتی رہیں، انہوں نے 1993ءمیں جاپانی سیاست میں قدم رکھا اور بطور آزاد امیدوار ایوان زیریں کی نشست پر کامیابی حاصل کی،وہ اس جماعت کی پہلی خاتون سربراہ منتخب ہوئی ہیں جو اسکینڈلز کی زد میں ہے اور اس وقت ووٹرز کا اعتماد حاصل کرنے کی تگ دو میں ہے۔ رپورٹ کے مطابق سانائے تکائچی 1961ءمیں نارا پریفیکچر میں پیدا ہوئیں، ان کے والد ایک آفس ورکر اور والدہ پولیس افسر تھیں جبکہ ان کی زندگی میں...
سٹی42: حکومت نے ٹی ایل پی کے زیر اثر 330 مساجد کا انتظام خود سنبھال لیا ہے ، تمام مساجد کھلی ہیں اور نماز کیلئے استعمال ہو رہی ہیں، ٹی ایل پر پابندی لگانے کیلئے پنجاب حکومت کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھیج دیا ہے، دو تین روز میں پابندی لگ جائے گی۔ بابا جی کی قبر کہیں منتقل نہیں کر رہے ، یہ ہماری پالیسی نہیں ہے۔ یہ باتیں پنجاب کی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری نے آج نیوز کانفرنس میں بتائیں۔ ایل ڈی اے میں تاخیر سے آنے والے ملازمین کے متعلق خبر پر ایکشن عظمیٰ بخاری نے بتایا کہ سعد رضوی کے نام پر95 بینک اکاونٹ نکلے ہیں۔ یہ تمام اکاؤنٹ اور سعد رضوی کی تمام منقولہ...
عمران خان اور وزیراعلی ملاقات ضروری ہے نہ ہوئی تو صوبے کو کابینہ کے بغیر نہیں چھوڑا جاسکتا، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر
عمران خان اور وزیراعلی ملاقات ضروری ہے نہ ہوئی تو صوبے کو کابینہ کے بغیر نہیں چھوڑا جاسکتا، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر WhatsAppFacebookTwitter 0 21 October, 2025 سب نیوز راولپنڈی(آئی پی ایس )چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ عمران خان اور نئے وزیراعلی کی ملاقات ضروری ہے لیکن اگر وزیراعلی کی ملاقات نہیں ہوتی تو صوبے کو کابینہ کے بغیر نہیں چھوڑا جاسکتا۔ داہگل ناکے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعلی کے پی کا بانی سے ملنا ضروری ہے، پارٹی نے مختصر کابینہ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے پوری کابینہ کی توسیع کیلئے بعد میں عمران خان سے اجازت لی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلی...
مسلم لیگ ن نے آزاد کشمیر کی موجودہ حکومت سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے اپوزیشن میں بیٹھنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ یہ اعلان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ شاہ غلام قادر کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کسی “غیر فطری حکومت سازی” کا حصہ نہیں بنے گی اور اگر پیپلز پارٹی تحریکِ عدم اعتماد لاتی ہے تو یہ اس کا جمہوری حق ہے، تاہم مسلم لیگ ن اس عمل میں شریک نہیں ہوگی اور کسی نئی حکومت کا حصہ نہیں بنے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ پارٹی کے اندر ڈسپلن اولین ترجیح ہے، اور جو بھی رہنما پارٹی پالیسی سے انحراف کرے گا، اسے کارروائی...
سعد رضوی کے نام پر 95 بینک اکاونٹس اور جائیدادیں سیل، ٹی ایل پی کے خلاف سخت کارروائی جاری ہے: عظمیٰ بخاری
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ سعد رضوی کے نام پر رجسٹرڈ 95 بینک اکاونٹس کے علاوہ ان کی مسروقہ اور غیر مسروقہ جائیدادیں بھی سیل کر دی گئی ہیں۔ حکومت کی طرف سے اس مذہبی جماعت کے خلاف سخت ایکشن جاری ہے۔ عظمیٰ بخاری نے واضح کیا کہ کسی مسجد کو مسمار نہیں کیا جا رہا اور تمام مساجد کھلی ہیں جہاں نمازی آزادانہ طور پر عبادت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹی ایل پی کے ذہن میں جو انتہا پسند اور خرافاتی خیالات ہیں، ان کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔ مساجد اور مدارس کا انتظام محکمہ اوقاف کے کنٹرول میں ہے۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ...
ٹی ایل پی قیادت نے اپنے کارکنوں کو پولیس پر حملوں پر اکسایا،احتجاج میں جھوٹی لاشوں کا ڈرامہ رچایا گیا‘ عظمیٰ بخاری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2025ء) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ ٹی ایل پی کی قیادت اپنے کارکنوں کو پولیس پر حملوں کے لیے اکساتی رہی جبکہ اسلحے کے زور پر پولیس کی گاڑیاں چھیننے جیسے واقعات پیش آئے جنہیں کسی طور برداشت نہیں کیا جا سکتا، انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دنگے فساد کو اسلام اور فلسطین کے نام پر جواز دینا نہ صرف گمراہ کن بلکہ مذہب کے تقدس کے ساتھ کھلواڑ ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی جی پی آر میں اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ عظمیٰ بخاری نے انکشاف کیا کہ ٹی ایل پی کے احتجاج میں جھوٹی لاشوں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ خیبر پختون خوا ( کے پی کے) جیسی کم عقل قیادت اور تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) جیسی انتہاپسند سوچ والا پاکستان مزید برداشت نہیں کرسکتا، ایسی منفی سیاست ملک کے مفاد، سلامتی اور استحکام کے لیے خطرہ بنتی جا رہی ہے۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ خیبر پختون خوا کے وزیراعلیٰ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں غیر سنجیدہ ہیں، کے پی حکومت کو دی گئی بلٹ پروف گاڑیوں کو انہوں نے ناقص قرار دے کر لینے سے انکار کیا حالانکہ یہی گاڑیاں پہلے وزرا استعمال کرتے رہے ہیں، ایک بلٹ پروف گاڑی کی قیمت 10 کروڑ روپے ہے اور اگر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ہانگ کانگ سکسز 2025 کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، جس کی قیادت فاسٹ بولر عباس آفریدی کریں گے۔ یہ ٹورنامنٹ 7 سے 9 نومبر تک ہانگ کانگ میں منعقد ہوگا، جس میں دنیا بھر کی بارہ ٹیمیں حصہ لیں گی۔ٹورنامنٹ میں ٹیموں کو چار گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، ہر گروپ میں تین ٹیمیں شامل ہیں۔ پاکستان کو گروپ سی میں رکھا گیا ہے جہاں اس کا مقابلہ روایتی حریف بھارت اور کویت سے ہوگا، جس کے باعث شائقین کرکٹ ایک دلچسپ مقابلے کی توقع کر رہے ہیں۔پاکستانی اسکواڈ میں کپتان عباس آفریدی کے ساتھ عبدالصمد، خواجہ محمد نافع، معاذ صداقت، محمد شہزاد، سعد مسعود اور شاہد عزیز شامل...
پنجاب کی وزیرِ اطلاعات عظمیٰ بخاری—فائل فوٹو پنجاب کی وزیرِ اطلاعات عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ ٹی ایل پی کے 36 سو فنانسرز کی نشاندہی کر لی ہے، مالی مدد کرنے والوں کے خلاف دہشت گردی کے مقدمے ہوں گے، قبر کا استعمال کر کے چندہ اکٹھا کرنے اور اشتعال انگیزی کی اجازت نہیں دیں گے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ٹی ایل پی کی 130 مساجد حکومتی تحویل میں لی جا چکی ہیں، جبکہ اس کے 223 مدارس کی جیو ٹیگنگ کر لی گئی ہے، وفاقی حکومت کو اس جماعت کو بین کرنے کی سفارش کر دی گئی ہے، امید ہے کہ اس شر پسند جماعت کو جلد بین کر دیا جائے گا۔لاہور میں...
اسلام آباد: وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ خیبر پختون خوا جیسی کم عقل قیادت اور ٹی ایل پی جیسی سوچ والا، پاکستان ان دونوں جیسی منفی سیاست کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے پی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں غیر سنجیدہ ہیں، کے پی کو دی گئی گاڑیوں کو انہوں نے ناقص قرار دیا اور وصول کرنے سے انکار کیا، یہی گاڑیاں وزرا استعمال کرتے تھے، افسوس کی بات ہے گاڑیوں کو سیاست کی نذر کردیا، ایک بلٹ پروف گاڑی کی قیمت 10 کروڑ روپے ہے، اگر آپ کو یہ ماڈل پسند نہیں تھا تو وزیراعلیٰ اپنی گاڑی دے دیتے، یہ گاڑیاں 600 ارب...
ٹی ایل پی کی فنانسنگ روک دی ، فنانسنگ کرنیوالوں کے خلاف سخت قانونی چارہ جوئی ہوگی‘دہشتگردی کے مقدمات بنیں گے،عظمی بخاری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2025ء) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ ٹی ایل پی کی فنانسنگ روک دی گئی ہے ، انکو فنانسنگ کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی چارہ جوئی کی جائے گی اور دہشتگردی کے مقدمات بنیں گے ۔ والدین اپنے بچوں کو شرپسند جماعتوں کا ایندھن بننے سے روکیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا پنجاب میں تیس موبائل پولیس سٹیشنز آن ویل کا اجرا کر دیا گیا ۔ لوگوں کو اب تھانوں میں جا کر درخواست دینے کی ضرورت نہیں پڑے گی ۔ خواتین کے لئے پنک پولیس اسٹیشنز بنائے گئے ہیں جنکا عملہ بھی خواتین پر مشتمل ہو گا ۔ انہوں نے کہا ٹی ایل...
ڈاکٹر صاحبان 80 اور 90 کی دہائی میں مریضوں کا علاج اپنی تعلیم، تجربے اور تشخیصی صلاحیت کے بل بوتے پر کرتے تھے اور بجا طور پر اس پر فخر بھی کرتے تھے۔ عموماً ڈاکٹر صاحبان اس خوبی کو اپنی پہچان بھی قرار دیتے تھے تاہم بعض اوقات ضرورت پڑنے پر لیبارٹری ٹیسٹ کے نتائج سے اپنی تشخیص کی تصدیق کرلیتے تھے۔ لیبارٹری ٹیسٹ کرواتے ہوئے ڈاکٹر صاحبان کا رویہ معذرت خواہانہ ہوتا تھا کہ مریض کو یہ اضافی زحمت اور خرچہ برداشت کرنا پڑرہا ہے۔ 2000 کے بعد یہ طریقہ علاج غیر پیشہ ورانہ قرار پایا اور یوں تقریباً متروک ہوگیا۔ اس کے بعد مریضوں کے علاج کا طریقہ کار تحقیقاتی قرار پایا اور یوں تشخیصی طریقہ کار پش...
لاہور: محکمہ بلدیات کی جانب سے پنجاب بھر میں اینٹی اسموگ آپریشن تیز کردیا گیا۔ کوڑا کرکٹ جلانے والوں کے خلاف 11 کروڑ 42 لاکھ روپے سے زائد جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ 49 افراد کے خلاف مقدمات بھی درج کرائے گئے۔ تجاوزات قائم کرنے والے 25 ہزار 532 افراد پر 32 کروڑ 58 لاکھ روپے سے زائد جرمانہ کیا گیا جبکہ درخت کاٹنے والے 2 ہزار افراد کے خلاف بھی قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ شکیل احمد میاں کے مطابق صوبے بھر میں چھوٹی بڑی شاہراہوں پر روزانہ کی بنیاد پر پانی کا چھڑکاؤ جاری ہے، اسموگ کے خاتمے کے لیے بلدیاتی سطح پر خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریت اور مٹی کی ٹرالیاں...
’جیو نیوز‘ گریب کراچی میں ٹارگٹ کلنگ میں ملوث 2 گروپس کے ملوث ہونے کی نشاندہی کرلی گئی ہے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی اداروں نے کچھ افراد کو حراست میں لیا ہے، جن سے تفتیش میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹارگٹ کلرز پڑوسی ملک سے حال ہی میں پاکستان آئے ہیں، تفتیش کی روشنی میں ٹارگٹ کلرز کی بھی نشاندہی کر لی گئی ہے۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ ٹارگٹ کلنگ کا مقصد شہر میں امن وامان کی صورتِ حال خراب کرنا ہے۔
وزیر اطلاعات پنجاب کا نیوز کانفرنس میں کہنا تھا کہ کسی مزار کو کہیں منتقل نہیں کیا جا رہا، ٹی ایل پی دہشت کی علامت بن چکی ہے، ہمیں ووٹ بینک سے غرض نہیں، امن کیلئے ہر ممکن اقدام کریں گے اور اس حوالے سے سخت فیصلے کئے گئے ہیں، ٹی ایل پی کو کالعدم قراردلوانے کیلئے وفاقی حکومت کو کہہ دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے لاہور میں نیوز کانفرنس میں کہنا تھا کہ تحریک لبیک دہشت کی علامت بن چکی ہے، کسی کی قبر کو کہیں منتقل نہیں کیا جا رہا ہے۔ مرید کے آپریشن کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ آپریشن کے دوران 3 سویلین شہید اور 48 زخمی ہوئے، جبکہ 118...
سابق سفیر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ پاکستان کی لائن بالکل کلیئر ہے، پاکستان اور افغانستان کے درمیان تنائو کی وجہ ٹی ٹی پی ہے، میں نہیں سمجھتی کہ افغانستان اور بھارت کے تعلقات پاکستان کے لیے کوئی مسئلہ ہے ۔ ملیحہ لودھی نے کہا کہ افغان حکومت کو بار بار ٹی ٹی پی کو کنٹرول کرنے کا کہا گیا، افغان طالبان حکومت نے عملی طور پر کچھ نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ افغان نمائندوں نے یقین دہانی کرائی کہ افغان سرزمین دہشت گردی کے لیے استعمال نہیں ہوگی۔ ملیحہ لودھی نے کہا کہ میں نہیں سمجھتی کہ افغانستان اور بھارت کے تعلقات پاکستان کے لیے کوئی مسئلہ ہے، جغرافیہ تبدیل نہیں ہو سکتا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان...
پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنماؤں اسد قیصر، عامر ڈوگر اور شہرام تراکئی نے اسلام آباد میں مشترکہ پریس کانفرنس کی، جس میں اپوزیشن لیڈر کے عہدے، افغان تعلقات اور صوبائی حقوق سے متعلق امور پر گفتگو کی گئی۔ اسد قیصر نے کہا کہ عمر ایوب کی نااہلی کے بعد اپوزیشن لیڈر کی نشست خالی تھی اور پارٹی نے اس عہدے کے لیے محمود خان اچکزئی کا نام پیش کیا ہے۔ ان کے مطابق، محمود اچکزئی ایک سینیئر اور باوقار سیاستدان ہیں، امید ہے کہ ان کے انتخاب میں غیر جمہوری حربے استعمال نہیں کیے جائیں گے۔ یہ بھی پڑھیے: ’قائداعظم محمد علی جناح بانی پی ٹی آئی ہیں‘، سہیل آفریدی کی زبان پھسل گئی انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان...
صوبائی وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے دعویٰ کیا ہے کہ تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو فنانس کرنے والے نیشنل اور انٹرنیشنل سطح کے 3 ہزار 8 سو افراد کا سراغ لگا لیا گیا ہے، جن میں بڑے بڑے نام، پڑھے لکھے اور مہذب لوگ شامل ہیں۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے بتایا کہ فنانسرز کے اکاؤنٹس منجمد کر دیے گئے ہیں اور ان کے خلاف دہشتگردی کے مقدمات درج کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ٹی ایل پی کے سربراہ سعد رضوی کے گھر سے سونا، چاندی، برانڈیڈ گھڑیاں، کنگن، ہار، انگوٹھیاں اور دیگر قیمتی اشیاء برآمد ہوئی ہیں۔ ان کے مطابق اسلام کے نام پر لاکھوں روپے چندے کی صورت میں...
لاہور (نیوز ڈیسک)پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے قانون تک عوام کی رسائی آسان بنانے کے لیے ایک بڑا قدم اٹھایا ہے۔ اس منصوبے کے تحت صوبے بھر میں 33 موبائل پولیس اسٹیشنز متعارف کرائے جا رہے ہیں جن میں 7 پنک موبائل اسٹیشنز خاص طور پر خواتین کے لیے مختص ہوں گے۔ ان موبائل اسٹیشنز میں مکمل خواتین عملہ تعینات ہوگا تاکہ وہ خواتین جو روایتی تھانوں میں جانے سے گریز کرتی ہیں، بااعتماد ماحول میں اپنی شکایات درج کرا سکیں۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ یہ اقدام اسی وژن کا تسلسل ہے جس کے تحت صحت کی سہولیات دہلیز تک پہنچانے کے لیے موبائل کلینکس شروع کیے گئے...
فائل فوٹو صوبائی حکومتوں سمیت مختلف ادارے ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی) کے 325 ارب 61 کروڑ روپے کے مقروض نکلے۔دستاویز کے مطابق چاروں صوبائی سمیت آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی حکومتیں ٹی سی پی کی مقروض ہیں۔ یوٹیلیٹی اسٹورز، پاسکو، این ایف ایم ایل سمیت دیگر اداروں پر ٹی سی پی کے واجبات ہیں۔سود کی مد میں 237 ارب 32 کروڑ اور اصل رقم 88 ارب 28 کروڑ روپے بنتی ہے۔دستاویز سے معلوم ہوتا ہے کہ نیشنل فرٹیلائزر زمارکیٹنگ لمیٹڈ 126 ارب 78 کروڑ جبکہ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے ٹی سی پی کو 110 ارب روپے ادا کرنے ہیں۔وزارت صنعت و پیداوار نے ٹی سی پی کو 18 ارب 75 کروڑ روپے ادا کرنے ہیں جبکہ...
ذرائع کے مطابق تحریک لبیک پاکستان کے احتجاج اور توڑ پھوڑ کے معاملے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے اور حملوں کے معاملے پر اہم فیصلے کئے گئے ہیں۔ تفتیشی ٹیموں کی سربراہی ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کریں گے۔ درج ہونیوالے مقدمات کیلئے پراسیکیوشن کی بھی خصوصی ٹیمیں عدالتی کارروائی میں مدد کریں گی۔ اسلام ٹائمز۔ مذہبی جماعت تحریک لبیک کیخلاف درج مقدمات کی تفتیش کیلئے انویسٹی گیشن پولیس نے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔ ذرائع کے مطابق تحریک لبیک پاکستان کے احتجاج اور توڑ پھوڑ کے معاملے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے اور حملوں کے معاملے پر اہم فیصلے کئے گئے ہیں۔ تفتیشی ٹیموں کی سربراہی ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کریں...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 21 اکتوبر 2025ء) لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کی رہنما سانائے تاکائچی کو پارلیمنٹ کے ایوانِ بالا اور ایوانِ زیریں نے اس وقت منتخب کیا جب انہوں نے رواں ماہ کے آغاز میں ایوانِ زیریں میں غیر متوقع طور پر پہلے ہی مرحلے میں اکثریت حاصل کر لی۔ اب ان کی پہلی بڑی آزمائش 27 اکتوبر کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورۂ جاپان کی صورت میں سامنے آئے گی۔ تاکائچی پچھلے پانچ برسوں میں جاپان کی پانچویں وزیرِاعظم ہیں۔ ان کی لبرل ڈیموکریٹک پارٹی (ایل ڈی پی) جو پچھلے کئی دہائیوں سے مسلسل حکومت میں ہے، حالیہ عرصے میں اپنی عوامی حمایت کھو رہی ہے۔ چھ اکتوبر کو پارٹی کی قیادت سنبھالنے کے فوراً...
ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے یہ معلومات آزاد جموں و کشمیر کی انتظامیہ کیساتھ شیئر کر دی ہیں اور ان سے ٹی ایل پی رہنماؤں کی گرفتاری میں تعاون مانگا گیا ہے۔ یہ پیشرفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ٹی ایل پی کے حلقوں میں یہ قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ ان کے سربراہ پہلے ہی حراست میں ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکام نے کہا ہے کہ تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ سعد رضوی اور ان کے بھائی انس رضوی کا سراغ لگا لیا ہے۔ حکام کے مطابق دونوں مفرور رہنما مریدکے میں ہونیوالے کریک ڈاؤن کے بعد آزاد جموں و کشمیر فرار ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے...
انہوں نے کہا کہ افغان نمائندوں نے یقین دہانی کرائی کہ افغان سرزمین دہشت گردی کے لیے استعمال نہیں ہو گی۔ اسلام ٹائمز۔ سابق سفیر ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ پاکستان کی لائن بالکل کلیئر ہے، پاکستان اور افغانستان کے درمیان تناؤ کی وجہ ٹی ٹی پی ہے۔ نجی ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے ملیحہ لودھی نے کہا کہ افغان حکومت کو بار بار ٹی ٹی پی کو کنٹرول کرنے کا کہا گیا، افغان طالبان حکومت نے عملی طور پر کچھ نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ افغان نمائندوں نے یقین دہانی کرائی کہ افغان سرزمین دہشت گردی کے لیے استعمال نہیں ہو گی۔ ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ میں نہیں سمجھتی کہ افغانستان اور بھارت کے تعلقات پاکستان کے لیے...
ویب ڈیسک :نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کےالیکٹرک کی مالی سال 2024 تا 2030 کے لیے ملٹی ایئر ٹیرف کی نظرثانی درخواستوں پر فیصلہ جاری کر دیا ہے۔ ترجمان کےالیکٹرک کے مطابق نیپرا نے بجلی کا اوسط ٹیرف فی یونٹ 39.97 روپے سے گھٹا کر 32.37 روپے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نیپرا کے فیصلے کا اطلاق کےالیکٹرک کے جنریشن، ٹرانسمیشن، ڈسٹری بیوشن اور سپلائی بزنس پر ہوگا۔ ترجمان کےالیکٹرک نے بتایا کہ رائٹ آف کلیمز سے متعلق نیپرا نے اپنا سابقہ فیصلہ برقرار رکھا ہے۔ قتل میں ملوث اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار ترجمان نے مزید کہا کہ دیگر معاملات میں نیپرا کی جانب سے کی گئی نمایاں تبدیلیاں کمپنی کے لیے غیر...
وفاقی حکومت کی جانب سے گندم پالیسی 2025-26 کی منظوری کے بعد پیپلزپارٹی اور کسان اتحاد کے تحفظات سامنے آ گئے ہیں۔ وفاقی حکومت نے نئی پالیسی میں گندم کی فی من امدادی قیمت 3500 روپے مقرر کی ہے، تاہم سندھ حکومت نے وفاق سے کم از کم امدادی قیمت 4200 روپے فی من مقرر کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے، جبکہ کسان اتحاد پاکستان کے چیئرمین خالد حسین نے کہا ہے کہ اگر حکومت گندم کی امدادی کی قیمت 4500 روپے فی من مقرر نہیں کرتی تو کسان گندم کاشت نہیں کریں گے۔ یہ بھی پڑھیے کسان اتحاد کی آئندہ سال گندم کی کاشت نہ کرنے کی دھمکی وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت...
لاہور ( نیوزڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات نئے بلدیاتی ایکٹ کے تحت کرانے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن اب انتخابات کو 2022ء کے لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے بجائے نئے قانون کے مطابق کرائے گا جو کہ حال ہی میں پنجاب اسمبلی سے منظور ہوا تھا۔ نئے قانون کے مطابق ہر یونین کونسل (یو سی) میں 9 کونسلرز براہ راست منتخب ہوں گے، یہ انتخابات غیرجماعتی بنیادوں پر ہوں گے۔ پنجاب بلدیاتی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے میدان سے مکمل باہر ہونے کا خدشہ ہے۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی اپنے امیدواروں کو میدان میں لانے میں کامیاب نہیں ہو پائے گی کیونکہ پارٹی کے...
حالیہ طبی تحقیق کے مطابق سفید فام افراد ایک خاص مہلک اسہال کی بیماری Clostridioides difficile انفیکشن سے دیگر کے مقابلے میں زیادہ خطرے میں ہوتے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق یہ تحقیق امریکا کے ماہرین نے کی جس کے نتائج جرنل آف انفیکشن اینڈ پبلک ہیلتھ اور دیگر سائنسی جریدوں میں شائع ہوئے۔ یہ انفیکشن ایک خطرناک بیکٹیریا سے ہوتا ہے جو آنتوں میں انفیکشن پیدا کرتا ہے۔ اکثر یہ اینٹی بائیوٹکس کے زیادہ استعمال کے بعد پیدا ہوتا ہے کیونکہ یہ دوا آنتوں کے مفید بیکٹیریا کو ختم کر دیتی ہے اور اس مخصوص بیکٹیریا کو بڑھنے کا موقع مل جاتا ہے۔ اس انفیکشن سے شدید اسہال، پیٹ میں سوجن اور درد، بخار اور بعض اوقات آنتوں میں سوراخ یا جان لیوا پیچیدگیاں بھی ہو سکتی ہیں۔...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر چین کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر چینی صدر شی جن پنگ نے امریکہ کے ساتھ ”منصفانہ تجارتی معاہدے“ پر دستخط نہ کیے تو یکم نومبر سے چینی مصنوعات پر 155 فیصد تک ٹیکس (ٹیرف) عائد کیا جا سکتا ہے۔ اس اعلان کے بعد دنیا کی دو سب سے بڑی معیشتوں کے درمیان تجارتی کشیدگی دوبارہ بڑھنے لگی ہے۔ ٹرمپ نے یہ بات آسٹریلیا کے وزیراعظم انتھونی البانیز کے ساتھ وائٹ ہاؤس میں ملاقات کے دوران کہی، جہاں دونوں ممالک نے معدنیات کے شعبے میں ایک اہم معاہدے پر دستخط کیے تاکہ امریکا اپنی سپلائی لائن کو مضبوط بنائے اور چین پر انحصار کم کیا جا سکے۔...
پاکستان سپر لیگ کی ٹیم لاہور قلندرز کی انتظامیہ نے شاہین آفریدی کو پاکستان ون ڈے ٹیم کا کپتان مقرر ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا کا کہنا ہے کہ شاہین آفریدی اپنی قائدانہ صلاحیتیں پی ایس ایل میں ثابت کرچکے ہیں۔ سی او او ثمین رانا کہتے ہیں کہ شاہین آفریدی توقعات پر ضرور پورا اتریں گے۔ واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے شاہین آفریدی کو ون ڈے ٹیم کا کپتان بنا دیا ہے۔ فاسٹ بولر شاہین آفریدی جنوبی افریقہ کے خلاف تین ون ڈے میچز میں قیادت کریں گے۔
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 21 اکتوبر 2025ء) دنیا میں 72 فیصد تجارت عالمی تجارتی تنظیم (ڈبلیو ٹی او) کے قواعد کے تحت ہوتی ہے۔ تباہ کن تجارتی جنگوں سے بچنے کے لیے اصولوں پر مبنی اس نظام کو برقرار رکھنا بہت ضروری ہے۔یہ بات اقوام متحدہ کی تجارتی و ترقیاتی کانفرنس (انکٹاڈ) کی سیکرٹری جنرل ریبیکا گرینسپین نے جنیوا میں ادارے کے چار سالہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فی الوقت دنیا ایسے مسائل سے بچنے میں کامیاب رہی ہے جس نے 1930 کی دہائی میں تجارتی محصولات میں اضافے سے جنم لیا جس کے نتیجے میں عالمی معیشت مفلوج ہو کر رہ گئی تھی۔ تاہم، حالیہ عرصہ میں اس...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ افغان طالبان رجیم نے کالعدم ٹی ٹی پی کی سرپرستی ختم کرنے پر اتفاق کیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ افغانستان کے ساتھ اختلافات کوئی نئی بات نہیں، 25 اکتوبر کو معاہدے میں مزید چیزوں پربات چیت ہوگی، 25 اکتوبر کو اجلاس میں مزید چیزیں طے کی جائیں گی۔ خواجہ آصف نے کہا کہ اگرطالبان رجیم نےخوراج، ٹی ٹی پی کی سرپرستی جاری رکھی تو بہت افسوسناک ہوگا، افغان ٹرانزٹ ٹریڈ پر نظرثانی کریں گے، افغانستان کے ساتھ مستقل حل چاہتے ہیں۔ لاہور آج بھی پاکستان کا آلودہ ترین شہر، پنجاب میں ایمرجنسی ایکشن پلان فعال...
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ون ڈے ٹیم کی قیادت میں تبدیلی کرتے ہوئے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کو کپتانی سے سبکدوش کر دیا ہے اور فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو نیا کپتان مقرر کر دیا ہے۔ .@iShaheenAfridi appointed Pakistan's 32nd ODI captain ???????? He is set to lead the team in the upcoming ODI series ???? South Africa in Faisalabad#PAKvSA | #PakistanCricket pic.twitter.com/9OtbVR0d4w — Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 20, 2025 کپتانی کی تبدیلی پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف آراء سامنے آ رہی ہیں۔ بعض حلقے شاہین آفریدی کی بطور کپتان تقرری کو سراہ رہے ہیں، جبکہ بعض ناقدین محمد رضوان کو ہٹانے کے فیصلے پر تنقید کر رہے ہیں۔ یہ...
اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افغان طالبان کے ساتھ مذاکرات ہوئے ہیں، ٹی ٹی پی سے کوئی بات نہیں ہوگی۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ قطر میں ہونے والے مذاکرات تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے نہیں بلکہ افغان طالبان سے ہوئے تھے۔ ٹی ٹی پی پاکستان کے معصوم شہریوں کے قاتل ہیں، ان سے بات چیت کا نہ کوئی ارادہ ہے اور نہ کبھی ایسا کیا گیا۔ خواجہ آصف نے کہا کہ پاک افغان سمجھوتے پر عمل درآمد کے طریقہ کار پر استنبول میں مزید بات ہوگی۔ مذاکرات کے دوران ماحول خوشگوار تھا ۔ انہوں نے بتایا کہ قطر و ترکیہ...
اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ معاہدے میں افغان طالبان رجیم نے 3بنیادی اور اہم نکات پر اتفاق کیا، 25اکتوبر کو تمام تفصیلات سامنے آئیں گی اس سے پہلےصرف باتیں ہی ہیں ، افغان طالبان رجیم نے معاہدے میں ٹی ٹی پی کی سرپرستی ختم کرنے پر اتفاق کیا۔ وزیر دفاع نے کہاکہ معاہدے میں افغان طالبان رجیم نے جنگ بندی برقرار رکھنے پر بھی اتفاق کیا، قطر اور ترکیہ چاہتے ہیں کہ پاکستان میں امن قائم ہو۔ جو معاہدہ دستخط کیا وہ خفیہ ہی رہے گا ، معاہدے میں افغان مہاجرین کی واپسی بھی شامل ہے، جنگ بندی معاہدے کی بڑی شرط ہےکہ ٹی ٹی پی کی سرپرستی نہ ہو، دوبارہ دراندازی ہوتی ہے تو جنگ...
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ قطر میں مذاکرات تحریک طالبان افغانستان سے ہوئے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے مذاکرات کی بات کرتے ہیں، جو پاکستان کے بچوں کے قاتل ہیں ان سے بات چیت نہ کی ہے نہ آئندہ کریں گے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ قطر میں پاک افغان سمجھوتے پر عملدرآمد کیسے ہو گا اس پر استنبول مذاکرات میں بات ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ پاک افغان مذاکرات کے ماحول میں تلخی نہیں تھی، قطر اور ترکیے کے حکام نے مذاکراتی عمل کو قابل اعتبار بنایا، ان کا افغان طالبان پراچھا خاصا اثر ورسوخ ہے، اگرمعاہدے کی خلاف ورزی ہوئی تو برادر ممالک کو کہا جائے...
کراچی: سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کراچی میں سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے آپریشنز کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کر رہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
دیپالپور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سیلاب بحالی پروگرام 2025ء کی افتتاحی تقریب میں متاثرہ خاتون کو اے ٹی ایم کارڈ کے اجرا میں معاونت کر رہی ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251021-02-13 کراچی (اسٹاف رپورٹر) ترجمان وفاقی حکومت برائے سندھ راجا خلیق انصاری نے کہا ہے کہ عوام کیلیے خوشخبری ہے کہ گرین لائن کا کام جلد شروع ہونے والا ہے۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے راجا خلیق انصاری نے کہا کہ وزیراعظم ہائوس میں اجلاس میں گرین لائن سے متعلق تمام چیزوں پر بات ہوئی ہے اور بلدیاتی حکومت نے جن ادھورے کاموں کی نشاندہی کی ہے وہ مکمل کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایک ماہ کی تاخیر ہونے کی وجہ سے منصوبہ اب ستمبر 2026ء تک مکمل ہوگا، منصوبے میں کیپری سنیما، پلازہ اور جامع کلاتھ کے قریب ایک اسٹیشن بنے گا جبکہ گرین لائن منصوبہ جامع کلاتھ کے قریب ہی ختم ہوگا۔ ترجمان وفاقی حکومت...
ملک میں صوبوں کی تعداد بڑھانے یا انتظامی یونٹ بنانے کے مطالبات زور پکڑ رہے ہیں تو کراچی کی حالت زار دیکھ کر کراچی کو اسلام آباد کی طرح وفاق کا حصہ بنانے کا مطالبہ بھی شروع ہوگیا ہے۔ لاہور کے سابق سٹی ناظم میاں عامر محمود کے بعد سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے بھی ملک میں صوبے بڑھانے کی حمایت اور مطالبہ کیا ہے جب کہ کراچی کی بعض تنظیمیں بھی کراچی کو الگ صوبہ بنانے کے مطالبات کرتی رہی ہیں اور یہ بھی مطالبہ ہو رہا ہے کہ کراچی کو وفاق کا حصہ بنایا جائے۔ واضح رہے کہ مرحوم پیر صاحب پگاڑا بھی کراچی کو وفاق کا حصہ بنانے کے حامی تھے۔ کراچی کو صوبہ بنانے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">عثمان بزدار، علی امین گنڈا پور اور اب سہیل آفریدی، داد دینی چاہیے عمران خان کے حسن انتخاب کو۔ ایک سے بڑھ کر ایک لیکن عمران خان کو ’’نا‘‘ کہنے کی ہمت! کسی میں نہیں۔ تاہم سہیل آفریدی المعروف ’’میں عشق عمران میں مارا جائوں گا‘‘ سابقین سے بڑھ کر ہیں۔ جنہوں نے عشق کو بھی گلے ملنے کا نہیں، گلے پڑنے اور مرنے مارنے کا موقع بنادیا۔ کہا جاتا ہے کہ سکھ کرپان کے بغیر، بنگالی پان کے بغیر اور شاعر دیوان کے بغیر گھر سے باہر نہیں نکلتا۔ کسی زمانے میں متحدہ قومی مومنٹ کے لوگ الطاف بھائی کی محبت میں ’’ہمیں منزل نہیں رہنما چاہیے‘‘ کے بغیر بات آغاز نہیں کرتے تھے۔ اب ان کی...
کینسر کی 50 سے زائد اقسام کی تشخیص کے لیے بنائے گئے بلڈ ٹیسٹ (جو کہ فی الحال این ایچ ایس کے زیر آزمائش ہے) نے دو تہائی کے قریب کیسز کی درست تشخیص کرلی۔ گیلیری ٹیسٹ (جو کہ سالانہ کی بنیادوں پر کیا جا سکتا ہے) خون میں کینسر خلیوں کے چھوڑے ہوئے ڈی این اے کے ٹکڑوں کی نشان دہی کرتا ہے اور اکثر بیماری کی نشان دہی علامات ظاہر ہونے سے قبل ہی کر دیتا ہے۔ پاتھ فائنڈر 2 نامی اس امریکی ٹرائل میں دکھایا گیا کہ خون کا یہ ٹیسٹ صحت مند افراد میں کینسر کے امکانات کو کم کرنے اور ابتدائی مرحلے میں تشخیص کی درستی کو دکھاتا ہے۔ ٹرائل میں شریک آزمائش افراد (جن کے...
قول و فعل میں تضاد: بینکنگ نظام پر تنقید کرنے والی ٹی ایل پی کا اکاؤنٹس سے منافع حاصل کرنے کا انکشاف
تحریک لبیک پاکستان جو بظاہر دین اور شریعت کا پرچار اس انداز میں کرتی ہے کہ سود کو حرام قرار دے کر اپنے ہی بینکنگ نظام پر شدید تنقید کرتی ہے، ان کی حقیقت کھل کر سامنے آگئی۔ ذرائع کے مطابق اس جماعت کی حقیقت یہ ہے کہ جب ان پر قانونی کارروائی ہوئی تو تحقیقات میں سامنے آیا کہ ان کے قریباً 100 ایسے اکاؤنٹس ہیں جہاں وہ بینک سے منافع حاصل کرتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ٹی ایل پی نے مجھے ریپ اور قتل کی دھمکیاں دیں، صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری ایک سال میں ان اکاؤنٹس میں قریباً 15 کروڑ روپے کی ٹرانزیکشنز ہوئیں۔ یہ بات واضح کرتی ہے کہ جس چیز سے یہ عوام کو روک رہے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد:۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے محمد رضوان کو کپتانی سے فارغ کر کے ان کی جگہ شاہین شاہ آفریدی کو ون ڈے ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا کہ شاہین شاہ آفریدی کو پاکستان ون ڈے ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا گیا ہے، بائیں ہاتھ کے فاسٹ بالر اب جنوبی افریقا کے خلاف تین میچوں کی ون ڈے سیریز میں ٹیم کی قیادت کریں گے، جو 4سے 8نومبر تک فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔شاہین شاہ آفریدی کی تقرری کا فیصلہ اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں کیا گیا، جس میں ہیڈ کوچ مائیک ہیسن، ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید اور سلیکشن کمیٹی کے ارکان شریک ہوئے۔25سالہ...
فائل فوٹو۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہم نے افغان طالبان کے ساتھ بات کی ہے ٹی ٹی پی کے ساتھ نہیں کی۔ ٹی ٹی پی کے ساتھ کوئی بات چیت نہیں ہوگی۔جیو کے پروگرام ’’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پاک افغان مذاکرات کے ماحول میں تلخی نہیں تھی، قطر اور ترکیہ کے حکام نے مذاکراتی عمل کو قابل اعتبار بنایا، معاہدے پر عمل درآمد کی بات ترکیہ میں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اگر معاہدے کی خلاف ورزی ہوئی تو برادر ملک کو کہا جائے گا، مکینزم کے تحت معاہدے پر عمل درآمد ہوگا۔ یہ بھی پڑھیے پاکستان افغانستان سرحدی کشیدگی کے خاتمے کیلئے معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہیں: سعودی...
شاہین شاہ آفریدی قومی ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان مقرر WhatsAppFacebookTwitter 0 20 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ نے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو ون ڈے کا کپتان بنا دیا۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں ہونے والے پی سی بی کے اعلی سطح کے اجلاس میں شاہین شاہ آفریدی کو ون ڈے ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ کیا گیا، اجلاس میں ہیڈ کوچ مائیک ہیسن، ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید اور سلیکشن کمیٹی کے ارکان شریک ہوئے۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق شاہین شاہ آفریدی جنوبی افریقا کے خلاف تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں قیادت کریں گے، ون ڈے سیریز 4 سے 8 نومبر تک فیصل آباد کے اقبال سٹیڈیم...
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے فاسٹ بولرشاہین شاہ آفریدی کو قومی ون ڈے کرکٹ ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا ہے۔ وہ جنوبی افریقہ کے خلاف آئندہ تین میچوں کی ون ڈے سیریز میں ٹیم کی قیادت کریں گے۔ یہ سیریز4 سے 8 نومبر کے درمیان فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی، جہاں شاہین پہلی بار ایک روزہ ٹیم کی باقاعدہ قیادت کرتے دکھائی دیں گے۔ شاہین کی تقرری کا فیصلہ اسلام آباد میں ہونے والے ایک اہم اجلاس میں کیا گیا، جس میں ہیڈ کوچ مائیک ہیسن، ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید اور سلیکشن کمیٹی کے ارکان شریک تھے۔ یاد رہے کہ شاہین آفریدی اس سے قبل رواں سال نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ...
ٹوکیو: جاپان میں حکمراں لبرل ڈیموکریٹک پارٹی (ایل ڈی پی) اور اپوزیشن جاپان انوویشن پارٹی (جے آئی پی) نے اتحاد کا معاہدہ کرلیا، جس کے بعد سناے تاکائچی کا جاپان کی پہلی خاتون وزیرِاعظم بننا تقریباً یقینی ہوگیا ہے۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کےمطابق یہ معاہدہ ایل ڈی پی کی سربراہ سناے تاکائچی اور جے آئی پی کے سربراہ ہیروفومی یوشیمورا کے درمیان طے پایا، اس اتحاد کے بعد کل منگل کو ہونے والے پارلیمانی ووٹ میں تاکائچی کے جیتنے کے امکانات تقریباً طے ہوچکے ہیں۔ معاہدے پر دستخط کے بعد اپنے پہلے بیان میں تاکائچی نے کہا کہ ایل ڈی پی اور جے آئی پی کا اتحاد جاپان کے سیاسی استحکام کے لیے ایک بڑا قدم ہے۔ تاکائچی کو...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر بھارت کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے روسی تیل کی خریداری جاری رکھی تو اسے بھاری محصولات (ٹیرف) کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ایئر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے اس معاملے پر بات کی ہے، اور مودی نے انہیں یقین دہانی کرائی ہے کہ بھارت روسی تیل نہیں خریدے گا۔ ٹرمپ کے مطابق،میں نے مودی سے بات کی، اور انہوں نے کہا کہ وہ اب روسی تیل کے حوالے سے ایسا نہیں کریں گے۔ تاہم جب ایک صحافی نے ان سے سوال کیا کہ بھارتی حکومت تو اس بات چیت کی تردید کر رہی...
بولیویا میں دائیں بازو کے معتدل رہنما اور سینیٹر روڈریگو پاز نے اتوار کے روز ہونے والے صدارتی انتخاب میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔ سپریم الیکٹورل ٹریبونل کے ابتدائی نتائج کے مطابق، کرسچیئن ڈیموکریٹک پارٹی کے 58 سالہ روڈریگو پاز نے 54.6 فیصد ووٹ حاصل کیے۔ یہ بھی پڑھیں: بولیویا میں فوجی بغاوت ناکام، باغی آرمی چیف کی گرفتاری پر عوام خوشی سے سڑکوں پر نکل آئی واضح رہے کہ جنوبی امریکا کے اس ملک کے 65 لاکھ سے زائد ووٹروں نے اتوار کو اپنا حقِ رائے دہی استعمال کیا۔ Bolivians elected Rodrigo Paz as president on Sunday, selecting the center-right senator and economist to address the country's worst economic crisis in 40 years.https://t.co/Nho1q5JqWs — Politiko (@Politiko_Ph) October 20,...
بانی پی ٹی آئی سے وکلا کی ملاقات کا دن، فہرست جیل حکام کو ارسال WhatsAppFacebookTwitter 0 20 October, 2025 سب نیوز راولپنڈی(آئی پی ایس )بانی پی ٹی آئی سے کل منگل کو وکلا کی ملاقات کا دن، فہرست جیل حکام کو بھجوا دی گئی۔ فوکل پرسن بیرسٹر علی ظفر کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے 6 وکلا کے ناموں کی فہرست جیل حکام کو بھجوائی گئی ہے۔بیرسٹر گوہر،سلمان اکرم راجہ، مشال یوسفزئی کے نام فہرست میں شامل ہیں، علی عمران، عزیز بھنڈاری، فیصل ملک بھی ملاقاتیوں کی فہرست کا حصہ ہیں۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرگزشتہ...
قومی ٹیسٹ ٹیم کے اوپنر عبداللہ شفیق کہتے ہیں کہ کیچز ڈراپ کرنا کرکٹ کا حصّہ ہے۔ راولپنڈی کی پچ، لاہور کی پچ سے زیادہ مختلف نہیں۔راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کی آؤٹ فیلڈ سلو ہے۔ راولپنڈی میں دوسرے ٹیسٹ کے پہلے دن کا کھیل ختم ہونے کے بعد قومی ٹیسٹ ٹیم کے اوپنر عبداللہ شفیق نے پریس کانفرنس کی۔ انہوں نے کہا کہ کیچز ڈراپ کرنا کرکٹ کا حصّہ ہے۔خراب پیچ سے گزرا لیکن نیٹس میں محنت کی ہے۔ میچ جیتنے کے باوجود ٹیم مینجمنٹ اور کھلاڑی خامیوں پر بات کرتے ہیں۔ خراب پرفارمینس کے دوران شان مسعود اور بابراعظم سے کرکٹ پر بات کی۔دونوں سینئر کھلاڑیوں نے گیپ کے دوران کافی ٹپس دیں۔ جب بھی موقع ملتا ہے سینئرز سے کرکٹ...
بھارت کے مطابق وہ اپنے شہریوں کیلئے سستا خام تیل خرید رہا ہے اور کسی ملک کو اس پر اعتراض کا حق حاصل نہیں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر بھارت کو متنبہ کیا ہے کہ اگر اس نے روس سے تیل کی خریداری جاری رکھی تو امریکہ بھارت پر نئے ٹیرف (محصولات) عائد کرنے پر غور کر سکتا ہے۔ امریکی صدر کی جانب سے یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب روس-بھارت تجارتی تعلقات میں تیزی دیکھنے میں آرہی ہے اور امریکہ مسلسل اس تعلق پر ناراضگی ظاہر کر رہا ہے۔ صدر ٹرمپ نے حال ہی میں ایک بیان میں دعویٰ کیا تھا کہ بھارت نے انہیں یقین دلایا ہے کہ وہ...
پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں 38 سالہ بائیں ہاتھ کے اسپنر آصف آفریدی کو ٹیسٹ ڈیبیو کا موقع دے دیا۔ آصف آفریدی نے فاسٹ بولر حسن علی کی جگہ ٹیم میں شمولیت اختیار کی، جبکہ انہیں ابرار احمد پر ترجیح دی گئی تاکہ پاکستان کی اسپن بولنگ لائن اپ کو نعمان علی اور ساجد خان کے ساتھ مزید مضبوط کیا جا سکے۔ یہ بھی پڑھیں:’یہ 38 سالہ آصف آفریدی کون ہے؟‘، دورہ جنوبی افریقہ کے لیے منتخب ٹیم پر سابق کھلاڑیوں کی تنقید پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ میں صرف ایک فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو شامل کیا ہے، جو راولپنڈی کی اسپن بولنگ کے لیے ساز گار پچ پر ٹیم کی اسپن اٹیک پر...
اب ایک بلڈ ٹیسٹ کے ذریعے 50 سے زیادہ اقسام کے کینسر کی تشخیص کی جاسکے گی۔ یہ بھی پڑھیںإ: بلوچستان میں بریسٹ کینسر تیزی سے پھیلنے لگا، ایک سال میں 5 ہزار کیسز سامنے آنے کی وجہ آخر کیا ہے؟ بی بی سی کے مطابق شمالی امریکا میں کیے گئے ایک تجربے کے نتائج سے معلوم ہوا ہے کہ یہ ٹیسٹ مختلف اقسام کے کینسر کی شناخت کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے جن میں سے تین چوتھائی اقسام کے لیے فی الحال کوئی باقاعدہ اسکریننگ پروگرام موجود نہیں ہے۔ مزید اہم بات یہ ہے کہ آدھے سے زیادہ کیسز میں کینسر کی ابتدائی اسٹیج پر تشخیص ہو گئی جب علاج آسان اور کامیابی کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔ یہ ٹیسٹ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد:۔میڈیکل کی اعلیٰ تعلیم کے لیے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے مراکز کا اعلان کر دیا گیا ہے۔کراچی میں ڈاﺅ یونیورسٹی اوجھا کیمپس اور این ای ڈی یونیورسٹی جبکہ اسلام آباد میں ٹیسٹ پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس میں منعقد کیا جائے گا۔حیدرآباد، جامشورو، شہید بینظیر آباد، میرپورخاص، لاڑکانہ، جیکب آباد اور سکھر میں بھی امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ ملک بھر میں 35 امتحانی مراکز بنائے گئے ہیں جبکہ ایک بین الاقوامی مرکز سعودی عرب کے شہر ریاض میں ہو گا۔ایم ڈی کیٹ 2025ءکا امتحان 26اکتوبر کو منعقد ہو گا جس کے لیے 1 لاکھ 40 ہزار 125امیدوار رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔ امیدواروں کو ایڈمٹ کارڈز کے ساتھ مقررہ وقت پر پہنچنے کی ہدایت کی گئی...
کراچی: انگلینڈ کے کپتان ہیری بروک نے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شاندار بلے بازی کرتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں 1000 رنز مکمل کرلیے۔ ہیگلے اوول میں کھیلے گئے میچ کے دوران ہیری بروک نے صرف 35 گیندوں پر 78 رنز بنائے جس میں 6 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے۔ دائیں ہاتھ کے بلے باز نے یہ سنگ میل اپنے 51 ویں ٹی 20 میچ میں حاصل کیا، اس کارکردگی کے ساتھ وہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 1000 رنز مکمل کرنے والے انگلینڈ کے 10ویں بلے باز بن گئے۔ انگلینڈ کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں سابق کپتان اور وکٹ کیپر جوز بٹلر سرفہرست ہیں جنہوں نے 143...
آزاد کشمیر کی موجودہ حکومت کے مستقبل کو لے کر اہم سیاسی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ پیپلز پارٹی اس حکومت سے علیحدگی اختیار کرے گی یا کوئی اور راستہ اپنایا جائے گا، اس بارے میں حتمی فیصلہ رواں ہفتے متوقع ہے۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق، پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نے صدر مملکت آصف علی زرداری کو آزاد کشمیر حکومت سے متعلق فیصلہ کرنے کا اختیار دے دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس منظوری کے بعد آصف زرداری پی پی آزاد کشمیر پارلیمانی پارٹی سے مشاورت کریں گے اور جلد ہی صدر مملکت سے ملاقات کا امکان ہے۔ ملاقات اور مشاورت کے بعد ہی آزاد کشمیر حکومت کے حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ کیا...
پی آئی ٹی بی اور پی پی آر اے کی جانب سے ایم پی ڈی ڈی میں ای پروکیورمنٹ سسٹم بارے ٹریننگ سیشن کا انعقاد
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 اکتوبر2025ء) پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور پنجاب پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی کے تعاون سے مینجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ لاہور میں ای پروکیورمنٹ سسٹم پر جامع تربیتی سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف سرکاری محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ پی آئی ٹی بی جوائنٹ ڈائریکٹر ای پروکیورمنٹ محمد اشفاق ٹوانہ نے شرکاء کو سسٹم کے دائرہ کار، خصوصیات اور کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی جبکہ پی آئی ٹی بی ٹیم نے شرکاء کو سسٹم کے مختلف ماڈیولز اور فیچرز بارے عملی تربیت فراہم کی، جس کے بعد سوالات و جوابات کا سیشن بھی منعقد ہوا۔ شرکاء نے پی آئی ٹی بی اور پی پی آر اے کی اس مشترکہ...
— تصویر بشکریہ رپورٹر ایبٹ آباد کامسیٹس یونیورسٹی میں 40ویں کانووکیشن کا انعقاد کیا گیا۔ریکٹر کامسیٹس یونیورسٹی پروفیسر ساجد قمر کا کہنا ہے کہ کامسیٹس یونیورسٹی دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کر رہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ تعلیم ہی معیشت اور ترقی کی بنیاد ہے۔ کامسیٹس یونیورسٹی قومی ضروریات کے مطابق تحقیق و تعلیم کو فروغ دے رہی ہے۔کانووکیشن کے موقع پر جامعہ کے ترجمان سردار نصیر نے کہا کہ 1283 طلبہ و طالبات کو بی ایس / ایم ایس کی ڈگریاں دی گئیں جبکہ 32 طلبہ کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں تقسیم کی گئیں۔ان کا کہنا تھا کہ 92 طلبہ و طالبات کو اعلیٰ کارکردگی پر میڈلز دیے گئے۔ 83 بین الاقوامی طلبہ کو ڈگریاں تقسیم...
ٹینس کی گیند پر ننھے بال کیوں ہوتے ہیں؟ اگر آپ کبھی ٹینس دیکھتے ہیں یا اس کی گیند سے کرکٹ کھیلی ہے تو شاید آپ نے غور کیا ہوگا کہ ٹینس کی گیند کی سطح پر ننھے بال ہوتے ہیں۔ یہ چھوٹے چھوٹے بال گیند کی پہچان بھی ہیں اور اس کے کھیل پر گہرا اثر بھی رکھتے ہیں۔ جب بھی کوئی ٹینس کھلاڑی نئی گیند لیتا ہے، تو وہ اسے بغور دیکھتا ہے اور خاص طور پر ان ننھے بالوں کو چیک کرتا ہے۔ یہ بال جو “نیپ” (nap) کہلاتے ہیں، درحقیقت پریشرائزڈ ربڑ کی گیند کے اوپر لپٹے ہوتے ہیں۔ یہ ننھے بال اون، نائیلون، کاٹن یا ان سب کے امتزاج سے بنتے ہیں۔ ان بالوں کا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اگر آپ ٹینس کے شوقین ہیں یا کبھی ٹینس بال سے کرکٹ کھیلی ہے تو شاید آپ نے سوچا ہو کہ اس گیند پر یہ ننھے ننھے بال کیوں ہوتے ہیں۔جب بھی ٹینس میچ دیکھا جائے تو اکثر کھلاڑی نئی گیند حاصل کرنے کے بعد اسے غور سے دیکھتے ہیں — دراصل وہ ان باریک بالوں کا جائزہ لے رہے ہوتے ہیں جو گیند کی سطح پر موجود ہوتے ہیں۔فٹبال یا باسکٹ بال کے برعکس، ٹینس کی گیند کی سطح ہموار نہیں ہوتی بلکہ اس پر ننھے بال ہوتے ہیں جنہیں nap کہا جاتا ہے۔ یہ بال ایک پریشرائزڈ ربڑ بال کو تیار کرتے وقت اس کی بیرونی سطح پر چڑھائے جاتے ہیں۔یہ بال عام طور پر اون،...
---فائل فوٹو وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ سیلاب میں 1122 کے جوانوں نے دن رات اپنے فرائض انجام دیے، قوم کی بیٹیوں نے بھی ثابت کر دیا ہے کہ وہ قوم کے بیٹوں سے کسی بھی طرح پیچھے نہیں، زیادہ خوشی اس پر ہوگی کہ آئندہ سال اسی طرح ٹیموں میں 30 سے 40 فیصد خواتین نظر آئیں۔وفاقی وزیرِ منصوبہ نے نیشنل ریسکیو چیلنج کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ وزیرِ اعظم نے آج اہم میٹنگ بلائی ہے لیکن میں وہاں سے رخصت لے کر یہاں آیا ہوں، میرے ضلع کی طرف سے بھی مجھ پر قرض تھا کہ آج میں آ کر کہوں تھینک یو 1122۔احسن اقبال کا کہنا تھا کہ سیلاب کے دوران ریسکیو 1122...
نجی یونیورسٹی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر صحت نے کہا کہ جاہل آدمی کم نقصان پہنچاتا ہے لیکن اگر بدکردار پڑھ جائے تو زیادہ خطرناک ہے، صرف ڈگری دینے سے معاملہ نہیں بن رہا، سوسائٹی صرف تعلیم دینے سے نہیں بن پارہی، لوگ کہہ دیتے ہیں کردار ذاتی مسئلہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حیدرآباد جیسے سندھ کے بڑے شہر میں اعلی تعلیم کی سہولیات میسر نہیں۔ وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے کہا ہے کہ باوقار معاشرے کیلئے اعلی تعلیم اور کردار ضروری ہے۔ یہ بات انہوں نے حیدرآباد میں نجی یونیورسٹی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ مصطفی کمال نے کہا کہ آج اس یونیورسٹی کا افتتاح بہت خوشگوار بات ہے۔ انہوں نے کہا...
پیپلز پارٹی اراکین کا حکومتی اتحاد سے نکلنے کا مطالبہ، آصف زرداری کی درخواست پر حکومت کو ایک ماہ الٹی میٹم
سی ای سی اراکین وفاق، پنجاب حکومت،ن لیگ کے روییپر کھل کر برسے ، خیبرپختونخوا اور پنجاب کے اراکین کی جذباتی گفتگو ،، پی پی قیادت چٹکی بجا کر وفاق میں حکومت گرا سکتی ہے پارٹی قیادت حکم دے وفاق، پنجاب میں ن لیگ کو تگنی کا ناچ نچا دیں، ن لیگ بار بار کی سیاسی ٹھوکروں کے باوجود کچھ نہیں سیکھ سکی،مرکزی مجلس عاملہ اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی پیپلزپارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، مرکزی مجلس عاملہ نے حکومت کے ساتھ اتحاد پر تفصیلی غور کیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں حکومت سے اتحاد کے خاتمے کا مطالبہ سامنے آ یا۔ پیپلز پارٹی کی مرکزی مجلس عامہ نے آصف زرداری کی درخواست پر...
میڈیکل کی اعلی تعلیم کے لیے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے مراکز کا اعلان کر دیا گیا ہے۔کراچی میں ڈائو یونیورسٹی اوجھا کیمپس اور این ای ڈی یونیورسٹی جبکہ اسلام آباد میں ٹیسٹ پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس میں منعقد کیا جائے گا۔حیدرآباد، جامشورو، شہید بینظیر آباد، میرپورخاص، لاڑکانہ، جیکب آباد اور سکھر میں بھی امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ ملک بھر میں 35 امتحانی مراکز بنائے گئے ہیں جبکہ ایک بین الاقوامی مرکز سعودی عرب کے شہر ریاض میں ہو گا۔ ایم ڈی کیٹ 2025 کا امتحان 26 اکتوبر کو منعقد ہو گا جس کے لیے 1 لاکھ 40 ہزار 125 امیدوار رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔ امیدواروں کو ایڈمٹ کارڈز کے ساتھ مقررہ وقت پر پہنچنے کی ہدایت کی...
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں منعقد ہونے والے 2 روزہ جوائے فورم 2025 کے ساتھ جاری نمائش دنیا بھر کی بڑی اور بااثر بین الاقوامی کمپنیوں و اداروں کے لیے ایک عالمی پلیٹ فارم بن گئی ہے، جہاں انٹرٹینمنٹ، گیمز، کھیل، میڈیا، ٹیکنالوجی، فلم و میوزک پروڈکشن اور تفریحی مقامات کی ترقی سے وابستہ ادارے ایک چھت تلے جمع ہیں۔ یہ نمائش سعودی عرب کے بڑھتے ہوئے عالمی وقار کی عکاسی کرتی ہے جو اب دنیا کی ان کمپنیوں کے لیے ایک مرکز بن چکا ہے جو تفریحی صنعت کے مستقبل کو تشکیل دے رہی ہیں۔ جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی (GEA) نمائش میں بطور انٹرٹینمنٹ سیکٹر کی انیبلر اور ریگولیٹر شریک ہے۔ GEA کا کردار سرمایہ کاری کو فروغ دینا،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر بھارت کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر بھارت نے روس سے تیل کی خریداری کا سلسلہ بند نہ کیا تو اس پر مزید بھاری تجارتی محصولات (ٹیرف) عائد کیے جائیں گے۔ امریکی صدر کے تازہ بیان سے دونوں ممالک کے تجارتی تعلقات میں تناؤ مزید بڑھنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انہوں نے اس سے قبل بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی سے بات کی تھی، جنہوں نے یقین دہانی کرائی تھی کہ بھارت روسی تیل کی خریداری سے گریز کرے گا۔ تاہم امریکی صدر نے واضح کیا کہ بھارت کو اب اس حوالے سے حتمی فیصلہ کرنا ہوگا۔ اگر نئی دہلی نے روس...
آصف آفریدی 38 سال اور 299 دن کی عمر میں پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے دوسرے سب سے عمر رسیدہ کھلاڑی بن گئے ہیں۔ سابق پاکستانی کھلاڑی عامر الٰہی کو اگر اس فہرست میں شمار کیا جائے، جنہوں نے پہلے بھارت کی نمائندگی کی تھی، تو آصف تیسرے نمبر پر آتے ہیں۔ پشاور میں پیدا ہونے والے آصف آفریدی بائیں ہاتھ سے فنگر اسپن بولنگ کرتے ہیں۔ انہوں نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں قدم 2009 میں رکھا تھا، لیکن اُس سیزن میں صرف تین میچز کھیلنے کے بعد وہ 2015 تک منظر سے غائب رہے۔ آصف آفریدی اب تک 57 فرسٹ کلاس میچز میں 25.49 کی شاندار اوسط کے ساتھ 198 وکٹیں حاصل کر...
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر بھارت کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے روس سے تیل کی خریداری جاری رکھی تو اس پر بھاری ٹیرف برقرار رہیں گے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے یقین دہانی کرائی تھی کہ بھارت روسی تیل نہیں خریدے گا، تاہم اگر نئی دہلی نے اس وعدے سے انحراف کیا تو اسے معاشی دباؤ کا سامنا کرنا پڑے گا۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکا اپنے تجارتی مفادات کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔ “ہم چین کے ٹیرف کم کر سکتے ہیں، لیکن چین کو بھی ہمارے ساتھ تعاون کرنا ہوگا۔ ہم نہیں چاہتے کہ وہ نایاب معدنیات کے معاملے...
پنجاب بھر، خصوصاً لاہور میں سردیوں کے آغاز کے ساتھ ہی اسموگ ایک سنگین ماحولیاتی مسئلہ بن چکی ہے۔ فضائی آلودگی کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر پنجاب حکومت کی جانب سے اسموگ پر قابو پانے کے لیے ایک جامع اور بھرپور گرینڈ آپریشن جاری ہے، جس میں جدید ٹیکنالوجی اور نگرانی کے نظام کو شامل کیا گیا ہے۔ پہلی بار صوبائی تاریخ میں ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) کی پیش گوئی کے نظام کے تحت کارروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں، جبکہ موسمیاتی ڈیٹا سینٹر کے ذریعے اسموگ کے ’ہاٹ اسپاٹس‘ کی بروقت نشاندہی کر کے فوری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: صوبائی حکومت کے اینٹی اسموگ گرینڈ آپریشن کے باوجود لاہور دنیا کا دوسرا آلودہ ترین...