2025-10-04@19:52:41 GMT
تلاش کی گنتی: 1532
«ایکسپورٹ پروسیسنگ زون»:
(نئی خبر)
اسرائیلی اخبار "ہارٹز" نے ایک تحقیقی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ 7 اکتوبر 2023ء سے غزہ میں جاری اسرائیلی فوجی کارروائیوں کے دوران کم از کم 20 اسرائیلی قیدی ہلاک ہو چکے ہیں۔خبار نے ایک فوجی ذریعے کے حوالے سے بتایا کہ "اگرچہ فوج کا دعویٰ ہے کہ وہ مغویوں کی حفاظت کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے، تاہم زمینی حقائق ظاہر کرتے ہیں کہ ان آپریشنز نے 54 قیدیوں کی جانوں کو خطرے میں ڈال دیا، جن میں سے کم از کم 20 قیدی ہلاک ہو چکے ہیں۔"ذرائع کے مطابق کئی مواقع پر غزہ میں ان اہداف کو نشانہ بنایا گیا جہاں قیدیوں کی موجودگی کی تصدیق نہیں کی گئی تھی۔رپورٹ میں اپریل میں پیش آنے...
ملائیشیا کی سستی ترین ائیر لائن ائیر ایشیا ایکس نے کراچی کیلئے پروازوں کا آغاز کر دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق گزشتہ روز ائیر ایشیا ایکس کی پہلی پرواز کوالالمپور سے 315 مسافر لے کر کراچی پہنچی۔انتظامیہ کی جانب سے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پرملائیشیا ائیر لائن میں آنے والے مسافروں کا استقبال کیا گیا۔پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے ملائشین ائیر لائن کو واٹر سیلوٹ بھی پیش کیا گیا، ائیر لائن کی کراچی سے کوالالمپور کیلئے ہفتے میں چار پروازیں شیڈول ہوں گی۔
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) پنجاب حکومت نے دس بار ایسوسی ایشنز کو مجموعی طور پر پونے سات کروڑ روپے کی گرانٹ تقسیم کر دیں۔ ڈویژنل بار کو ایک کروڑ، ڈسٹرکٹ بار کو پچاس لاکھ اور تحصیل بار کو پچیس لاکھ روپے دیے گئے۔ صوبائی وزیر قانون ملک صہیب احمد بھرتھ کی دعوت پر وکلاء کمیونٹی لاہور آئی جہاں مقامی ایم پی ایز کی موجودگی میں بار صدور اور جنرل سیکرٹریز کو چیکس دئیے گئے۔ صدر بار تلہ گنگ عامر محمود نیازی کو پچاس لاکھ، ڈی جی خان بار کے صدر عبدالغنی کو ایک کروڑ، گجرات بار کے جنرل سیکرٹری اشتیاق وڑائچ کو ایک کروڑ، شور کوٹ بار کے صدر اختر جہانیاں کو پچیس لاکھ، ساہیوال بار کے صدر ملک سعید...
کراچی: ملائیشیا کی سستی ترین ایئر لائن ایئر ایشیا ایکس نے کوالالمپور سے کراچی کے لیے پروازوں کا آغاز کر دیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ایئر ایشیا ایکس کی کوالالمپور سے پہلی پرواز کراچی پہنچ گئی، پہلی پرواز میں 315 مسافر کراچی پہنچے ہیں۔ جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی میں ایئر ایشیا ایکس کی پہلی پرواز میں آنے والے مسافروں کا انتطامیہ نے استقبال کیا۔ ملائیشین ایئرلائن کو پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے واٹر سیلوٹ پیش کیا گیا۔ ایئر ایشیا ایکس کی کراچی سے کوالالمپور کے لیے ہفتے میں چار پروازیں شیڈول ہوں گی۔
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 30 مئی 2025ء) جمعہ 30 مئی کو سامنے آنے والی ایک رپورٹ سے یہ پتا چلا ہے کہ یکم مئی 2024 ء سے یکم مئی 2025 ء تک کے ایک سال کے عرصے کے دوران انسانی سرگرمیوں کے سبب آنے والی موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے دنیا کی کل آبادی کے نصف حصے یعنی تقریباﹰ چار بلین انسانوں کو ایک اضافی ماہ شدید گرمی کا سامنا کرنا پڑا۔ اس رپورٹ کی ایک شریک مصنفہ اور امپیریل کالج لندن سے منسلک ماحولیاتی امور کی ماہر جرمن سائنسدان فریڈیریکے اوٹو اور دیگر مصنفین کا کہنا ہے کہ یہ نتائج اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ معدنی ایندھن کے مسلسل جلنے کے عمل سے ہر...

پاکستان کے بھرپور اور موثر جواب کے بعد بھارت کو سرحد پر اپنی فوج کوکم کرنا پڑا ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی
راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30 مئی 2025)چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کاکہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے بھرپور اور موثر جواب دینے کے بعد بھارت کو سرحد پر تعینات اپنی افواج کی تعداد کم کرنا پڑی، یہ ایک جارحانہ کشیدگی تھی جس کی شدت کو اب کم کردیا گیا ہے اور ہم اب 22 اپریل سے پہلے والی پوزیشن پر واپس آ چکے ہیں،برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کو انٹرویو دیتے ہوئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے کہا کہ دونوں ممالک سرحد پر افواج کی تعداد میں کمی لا رہے ہیں۔ پہلے ہماری کشیدگی متنازعہ علاقے تک محدود رہتی تھی اس بار کشیدگی بین الاقوامی سرحد پر تک پہنچ گئی تھی۔اس تنازعے کے...
اینکرپرسن اقرار الحسن کو دوسری اہلیہ فرح اقرار کے ساتھ شادی کی 13ویں سالگرہ منانے پر صارفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر فرح اقرار نے ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں انہیں اقرارالحسن کے ساتھ ایک ریسٹورنٹ میں بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں کیک بھی دکھایا گیا جس پر لکھا تھا ’شادی کی سالگرہ مبارک ہو‘۔ ویڈیو کے کیپشن میں فرح اقرار نے لکھا کہ ماشاءاللہ ہمارے ایک ساتھ 13 سال مکمل ہوگئے۔ جہاں اس پوسٹ پر صارفین انہیں مبارکباد دیتے نظر آئے وہیں چند صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا۔ View this post on Instagram A post shared by Farah Iqrar (@fara_yousaf) ایک صارف نے لکھا...
نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے کوئٹہ جانے والی پرواز میں ایک مسافر کی طبیعت اچانک خراب ہونے پر طیارے کو ہنگامی طور پر واپس اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈ کروا لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق، پرواز نے کچھ ہی دیر قبل اسلام آباد سے کوئٹہ کے لیے روانگی اختیار کی تھی کہ دورانِ پرواز ایک مسافر کو دل کا دورہ پڑ گیا۔ پائلٹ نے فوری طور پر کنٹرول ٹاور سے رابطہ کر کے طیارے کو واپس لانے کا فیصلہ کیا۔ طیارہ بحفاظت اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈ کر گیا اور مسافر کو فوری طبی امداد کے لیے ٹراما سینٹر منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ڈاکٹروں کی ٹیم مریض کو طبی امداد فراہم کر رہی ہے۔
محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری ایک سرکلر میں کہا گیا ہے کہ تمام سکولوں میں سپورٹس ویک کو یقینی بنایا جائے اور اس کیلئے فٹ بال، والی بال، کرکٹ جیسے میچز کا انعقاد کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے سکولوں میں کل جمعہ کے روز سے عید الاضحیٰ کی چھٹیوں تک سپورٹس ویک منانے کی ہدایت کر دی گئی۔ محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری ایک سرکلر میں کہا گیا ہے کہ تمام سکولوں میں سپورٹس ویک کو یقینی بنایا جائے اور اس کیلئے فٹ بال، والی بال، کرکٹ جیسے میچز کا انعقاد کیا جائے۔ یاد رہے کہ اساتذہ کی ہڑتال کے باعث گلگت بلتستان کے سرکاری سکولوں میں گزشتہ ایک ہفتے سے تدریسی نظام مفلوج ہے۔ ایک...
نریندر مودی کو لکھے گئے خط میں راہل گاندھی نے کہا کہ میں نے حال ہی میں پونچھ کا دورہ کیا، جہاں پاکستانی گولی باری میں چار بچوں سمیت 14 لوگوں کی افسوسناک موت ہوگئی اور درجنوں لوگ شدید طور پر زخمی ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کانگریس کمیٹی کے سینیئر لیڈر راہل گاندھی نے بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کو خط لکھ کر جنگ سے متاثرہ جموں و کشمیر کے پونچھ ضلع کے شہریوں کے لئے فوری راحت اور بازآبادکاری کا مطالبہ کیا ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ راہل گاندھی نے حال ہی میں پونچھ کا دورہ کیا تھا، جہاں انہوں نے متاثرین سے ملاقات کرکے ان کے حالات کا جائزہ لیا تھا۔ انہوں نے نریندر مودی کو لکھے گئے خط...
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )سٹیٹ لائف نے تمام ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کے لئے تاحیات پنشن پراڈکٹ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے، رواں سال کارپوریشن اپنے پالیسی ہولڈرز کو تاریخ کا سب سے بڑا بونس دے گی۔نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق یہ بات سٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کے سی ای او شعیب جاوید حسن نے نجی ٹی وی ایکسپریس نیوزسے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پرسٹیٹ لائف انشورنس کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر آفتاب امام بھی موجود تھے۔شعیب جاوید حسن نے بتایا کہ مجوزہ پنشن سکیم کا خاکہ ایک ماہ میں تیار ہوجائے گا جس کی منظوری حاصل کرنے کے لئے سمری وفاقی حکومت کو ارسال کردی جائے گی، ریٹائرڈ ملازمین کے لئے مجوزہ پنشن سکیم...
کراچی: اسٹیٹ لائف نے تمام ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کے لیے تاحیات پینشن پراڈکٹ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے، رواں سال کارپوریشن اپنے پالیسی ہولڈرز کو تاریخ کا سب سے بڑا بونس دے گی۔ یہ بات اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کے سی ای او شعیب جاوید حسن نے جمعرات کو ایکسپریس سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر اسٹیٹ لائف انشورنس کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر آفتاب امام بھی موجود تھے۔ شعیب جاوید حسن نے بتایا کہ مجوزہ پینشن اسکیم کا خاکہ ایک ماہ میں تیار ہوجائے گا جس کی منظوری حاصل کرنے کے لیے سمری وفاقی حکومت کو ارسال کردی جائے گی، ریٹائرڈ ملازمین کے لیے مجوزہ پینشن اسکیم سے 70سال کی عمر سے زائد افراد...
کوالالمپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 مئی 2025ء) کوالالمپور ، ملائشیا میں یوم تکبیر اور بنیان المرصوص کے حوالے سے ایک تقریب ہوئی ۔ جس میں PML (n) ملایشیا چیپٹر کے عہدیداران ، اور میڈیا نمائندگان نے شرکت کی ۔ تقریب کا آغار تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول سے ہوا ۔ ۔PML (n) ۔ ملائشیا چیپٹر کے عہدیداران نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے پر میاں محمد نواز شریف ، ڈاکٹر عبد القدیر ، ذوالفقار علی بھٹو سمیت تمام مرکزی کرداروں کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ، صدر (PML (n ملائشیا چیپٹر چوہدری نثار احمد نے کہا کہ قائد میاں محمد نواز شریف کی دلیرانہ قیادت میں پاکستان نے ایٹمی طاقت کا مظاہرہ نہ کیا ہوتا...
بھارت(نیوز ڈیسک)مقبوضہ کشمیر میں ایک بار پھر پاکستانی پرچم، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے پوسٹرز آویزاں ان پوسٹرز پر لکھا ہے کہ بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان کے منہ توڑ جواب پر کشمیریوں کے دل خوش ہیں بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں ایک مرتبہ پھر پوسٹر چسپاں کیے گئے ہیں جن میں پاکستانی پرچم، آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور رافیل سمیت دیگر بھارتی جنگی طیاروں کو مار گرانے والے پاکستان کے J-10C لڑاکا طیارے کی تصاویر موجود ہیں۔ رپورٹ کے مطابق آزادی پسند تنظیموں کی طرف سے پوسٹر ”آپریشن بنیان موصوس“ کے تناظر میں سری نگر اور مقبوضہ علاقے کے دیگر علاقوں میں دیواروں ، کھمبوں اور ستونوںوغیرہ پر چسپاں کیے گئے...
— فائل فوٹو شکارپور میں بریک فیل ہونے کے باعث مسافر وین الٹ گئی، حادثے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 10 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق شکارپور میں چک روڈ پر بریک فیل ہونے کے باعث مسافر وین الٹ گئی، حادثے میں بس میں سوار ایک شخص موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ 10 سے زائد افراد زخمی ہیں۔ خضدار : باراتیوں کی وین اُلٹ گئی، 3 افراد جاں بحقبلوچستان کے ضلع خضدار میں قومی شاہراہ پر باراتیوں کی وین کو حادثہ پیش آگیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ زخمیوں میں خواتین اور بچے شامل ہیں، جنہیں سکھر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ بس ٹاؤن چک سے سکھر جارہی تھی۔
دنیا بھر کے ایئرپورٹس میں سامان کا کھو جانا ایک عام سی بات ہے, اوسطاً ہر 1,000 مسافروں میں سے تقریباً 7 افراد کا بیگ سفر کے دوران کہیں نہ کہیں گم ہو جاتا ہے۔ یہ گمشدگیاں زیادہ تر انسانی غلطیوں، کنویئر بیلٹس پر بارکوڈ نہ پڑھ سکنے، یا عملے کی کمی جیسے مسائل کی وجہ سے پیش آتی ہیں۔ خاص طور پر ٹرانزٹ کے دوران بیگز کا کسی دوسرے ہوائی اڈے پر رہ جانا یا تاخیر کا شکار ہونا معمول بن چکا ہے۔ تاہم، ان تمام چیلنجز کے باوجود دنیا کا ایک ایسا ایئرپورٹ بھی ہے جو پچھلے 30 برسوں سے اس مسئلے سے مکمل طور پر محفوظ رہا ہے۔ جی ہاں جاپان کا کنسائی انٹرنیشنل ایئرپورٹ، جہاں 2023...
لندن میں کرکٹ کی تاریخ کا انوکھا واقعہ پیش آیا ہے جب رچمنڈ سی سی کلب کی پوری ٹیم 427 رنز کے تعاقب میں صرف 2 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق رچمنڈ کرکٹ کلب کی فورتھ الیون صرف دو رنز پر آل آؤٹ ہو گئی، جن میں سے صرف ایک رن بیٹر (بلے باز) نے بنایا۔ رپورٹ کے مطابق یہ ناقابلِ یقین واقعہ ہفتے کے روز مڈل سیکس کاؤنٹی لیگ کے ایک میچ میں پیش آیا، جہاں رچمنڈ کو 427 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف درپیش تھا۔ لیکن رچمنڈ کے بلے باز صرف 5.4 اوورز میں ہی ڈھیر ہو گئے، جو کرکٹ کے اعداد و شمار کی تاریخ میں ایک نئی مثال بن گئی۔ اس سے...
خوبصورت اداکارہ نیلم منیر کی حال ہی میں شادی دبئی کے ایک نوجوان کے ساتھ ہوگئی اور حیران کن اس ے متعلق 9 سال قبل ایک پیشن گوئی بھی کی گئی تھی۔ یہ قصہ سال دو سال کا نہیں بلکہ پورے نو برس پرانی بات ہے جب نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں موجود نجومی نے نیلم منیر کی شادی کے بارے میں پیشن گوئی کی تھی۔ قسمت کا حال اور ستاروں کی چال بتانے والے اس نجومی نے کہا تھا کہ اداکارہ نیلم منیر کی شادی کسی عرب ملک میں ہوگی۔ نجومی نے مزید بتایا تھا کہ نیلم منیر کا شریکِ حیات یا تو عرب ہوگا* یا پھر وہاں مشرق مقیم کوئی پاکستانی نوجوان ہوگا۔ اس بات پر نیلم منیر کو بھی بالکل یقین نہیں...
کراچی: ملک بھر کی سرکاری و نجی جامعات کی اکیڈمکس کو ریگولیٹ کرنے والی اتھارٹی اعلیٰ تعلیمی کمیشن آف پاکستان میں ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کو ملازمت سے فارغ کیے جانے کے بعد صورتحال انتہائی دلچسپ ہوگئی۔ ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کی برطرفی چیئرمین ایچ ای سی کی مدت ملازمت پوری ہونے سے محض دو ماہ قبل غیر تسلی بخش کارکردگی کو بنیاد بناتے ہوئے کی گئی جس کے بعد فارغ کیے گئے گریڈ 21 کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ڈاکٹر ضیاء القیوم اپنی برطرفی کے معاملے پر ایچ ای سی کے خلاف عدالت چلے گئے ہیں اور اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایچ ای سی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی برطرفی کا کیس ییر 26 مئی کو فوری سماعت کے لیے مقرر کردیا ہے۔...
بیجنگ : 20ویں چائنا ویسٹرن انٹرنیشنل ایکسپو چین کے صوبہ سی چھوان کے شہر چھنگ ڈو میں شروع ہوئی۔ اتوار کے روز چینی میڈیا نے بتایا کہ اس ایکسپو کا موضوع ” اصلاحات کو گہرا کرنا، ترقی کو فروغ دینا اور کھلے پن کو وسعت دینا” ہے۔ 5 دن تک جاری رہنے والی اس ایکسپو میں 62 ممالک اور خطے، چین کے 27 صوبوں سے 3 ہزار سے زائد کمپنیاں شرکت کر رہی ہیں ۔ رواں سال کی ایکسپو اعلیٰ سطح کے کھلے پن کو وسعت دینے، علاقائی تبادلوں اور تعاون کو مزید گہرا کرنے ،جدید صنعتی نظام کی تعمیر کو فروغ دینے اور دوطرفہ تجارتی تعاون کو فروغ دینے پر مرکوز ہے۔ ایکسپو کے ذریعے صوبہ سی چھوان اور...
بیجنگ :چینی صدر شی جن پھنگ نے 20 ویں چائنا ویسٹرن انٹرنیشنل ایکسپو کو مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔اتوار کے روز شی جن پھنگ نے اس بات کی نشاندہی کی کہ رواں سال کی ایکسپو اعلیٰ سطح کے کھلے پن کو وسعت دینے، علاقائی تبادلوں اور تعاون کو گہرا کرنے اور جدید صنعتی نظام کی تعمیر کو فروغ دینے پر مرکوز ہے۔ یہ ایک نیا ترقیاتی نمونہ بنانے اور اعلیٰ معیار کے ساتھ “بیلٹ اینڈ روڈ” کی مشترکہ تعمیر میں اہم کردار ادا کرتی ہے، اور دنیا بھر کے ممالک کو مغربی چین کی ترقی کے مواقع کو شیئر کرنے کے لیے ایک موثر پلیٹ فارم بھی فراہم کرتی ہے۔ شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ...
لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) لندن میں ایک گھرکو آگ لگنے سے برٹش پاکستانی خاندان کے 4افراد جاں بحق ہوگئے۔ نجی ٹی وی جیو نیوزنے بتایاکہ برطانوی میڈیا کے مطابق آگ لگنے کا واقعہ لندن کے شمال مغربی علاقے برینٹ میں پیش آیاجس کے نتیجے میں 43 برس کی خاتون اور ان کی 15 سالہ بیٹی، 8 سالہ بیٹا، اور 4 سالہ بیٹا جاں بحق ہوگئے۔رپورٹ کے مطابق اسی خاندان کی ایک 70 سالہ خاتون اور ایک نوجوان لڑکی کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔مقامی حکام کے مطابق آگ سے خاتون کا 3 منزلہ مکان مکمل تباہ ہوگیا جبکہ پولیس نے چاروں افراد کے قتل کے شبے میں ایک شخص کو گرفتار بھی کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق متاثرہ...
خان یونس (غزہ): غزہ کے شہر خان یونس میں ایک دل دہلا دینے والے اسرائیلی فضائی حملے میں ایک ہی خاندان کے 9 بچے شہید ہو گئے۔ غزہ کی شہری دفاعی ایجنسی کے ترجمان محمود باسل نے بتایا کہ یہ بچے ڈاکٹر حمدی النجار اور ان کی اہلیہ ڈاکٹر علاء النجار کے تھے۔ دونوں ڈاکٹر غزہ میں خدمات انجام دے رہے تھے۔ ترجمان کے مطابق حملے کے وقت والد حمدی النجار نے اپنی اہلیہ کو ناصر اسپتال ڈیوٹی پر چھوڑا تھا اور گھر واپس پہنچتے ہی میزائل حملہ ہوا۔ ان کے ایک اور بیٹے 10 سالہ آدم اور والد شدید زخمی حالت میں ہیں۔ واقعے کی ویڈیو میں شدید جلے ہوئے بچوں کی لاشیں دکھائی گئی ہیں جنہیں ملبے سے...
آج جمعہ کی شام آنے والے تھنڈر سٹارمز نے پنجاب میں بھاری جانی نقصان کر ڈالا۔ سرکاری حکام نے جانی نقصانات کی تفصیل جاری کر دی۔ ڈیزاسٹر سے نبٹنے کے ادارہ پاکستان ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی پی ڈی ایم اے نے صوبہ پنجاب میں جانی نقصان کی رپورٹ میں بتایا ہے کہ 7شہری جانں بحق ہوئے اور 41 زخمی ہو گئے۔ پی ڈی ایم اے نے تصدیق کی کہ طوفانِ باد و باراں کی زد میں آ کر سب سے زیادہ جانی نقصان جہلم میں ہوا جہاں تین افراد ہلاک ہوئے۔ اوکاڑہ ؛ ٹریفک حادثہ میں باپ سمیت 3 بچے جاں بحق ہوگئے راولپنڈی میں ایک شیخوپورہ، ننکانہ صاحب اور سیالکوٹ میں ایک ایک شخص طوفان سے ہونے والے...
کراچی:پاک بھارت کشیدگی کے دوران بھارت نے بالی وڈ میں کام کرنے والے پاکستانی فنکاروں کو فلموں کے پوسٹرز اور میوزک البمز سے ان کے نام ہٹا دیے تھے جس پر اداکارہ ماہرہ خان کا ردعمل سامنے آیا ہے۔ ماہرہ خان کی مقبولیت کے چرچے سرحد پار بھی ہیں، اداکارہ نے نہ صرف پاکستانی ڈراموں اور فلم انڈسٹری میں بہترین کام سے لوگوں کو دل جیتے بلکہ بالی وڈ میں بھی اداکاری سے سب کی توجہ سمیٹی۔ ماہرہ خان بالی وڈ فلم ’’رئیس‘‘میں شاہ رخ خان کے ساتھ جلوہ گر ہوئی تھیں تاہم ہندو انتہا پسندوں نے پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے اداکارہ کو فلم کے پوسٹر سے ہٹا دیا۔ اس حوالے سے ماہرہ خان نے پہلی بار ایک...
تجویز کردہ 3 نکاتی جامع حکمت عملی میں متحرک سفارت کاری پر مرکوز ہے جس میں جنوبی ایشیائی ممالک کی جانب ایک اسٹریٹجک سمت بندی، چین، ترکی، آذربائیجان، ایران اور سعودی عرب جیسے اتحادیوں سے تعلقات کو مضبوط کرنا شامل ہے۔ پانی کے معاہدے پر تخلیقی قانونی حکمت عملی (لا فیئر) کا استعمال، آر ایس ایس ہندوتوا نظام کو مغرب کی بین الاقوامی عدالتوں میں لے جانے، اور میڈیا، تھنک ٹینکس، پالیسی سازوں، پارلیمانی و عوامی سفارت کاری کے ذریعے بیانیےکو حکمت عملی کا حصہ بنانا بھی تجویز کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سینئر سیاست دان، ماہر خارجہ امور سینیٹر مشاہد حسین نے تھنک ٹینک پاکستان-چائنا انسٹیٹیوٹ کی رپورٹ ’16 گھنٹے میں جنوبی ایشیا کی تاریخی تبدیلی‘ کا اجرا کر دیا۔ تفصیلات...
برازیل کے دور دراز ایمیزون جنگلات میں بسنے والے ایک مقامی قبیلے ماروبو نے امریکی اخبار دی نیویارک ٹائمز پر ہتکِ عزت کا مقدمہ دائر کردیا ہے۔ قبیلے کا مؤقف ہے کہ اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں انہیں بے بنیاد طور پر ’’فحش مواد کے عادی‘‘ قرار دے کر ان کی عزت اور تہذیب کو مجروح کیا ہے۔ ماروبو قبیلہ، جو کہ جاواری وادی کے جنگلات میں آباد ہے اور تقریباً دو ہزار افراد پر مشتمل ہے، اب دی نیویارک ٹائمز سے 180 ملین ڈالر (تقریباً 15 سو کروڑ روپے) کا ہرجانہ طلب کر رہا ہے۔ قبیلے کا کہنا ہے کہ اخبار نے انٹرنیٹ تک رسائی حاصل کرنے کے بعد قبیلے کے نوجوانوں کی تصویر اس طرح پیش کی...
دنیا کا سب سے خوبصورت کرکٹ گراؤنڈ بھارتی ریاست کیرالا میں پایا جاتا ہے۔ کیرالہ کے علاقے ورندراپلی میں ہیریسن ملیالم پلانٹیشن میں دنیا کا سب سے خوبصورت کرکٹ گراؤنڈ موجود ہے جو ہریالی سے گھرا ہوا ہے۔ کیرالہ میں دور دراز مقام پر بنا یہ کرکٹ گراؤنڈ اپنے منفرد مقام کی وجہ سے آن لائن بہت زیادہ توجہ حاصل کر رہا ہے جو ایک سرسبز درختوں کے باغات کے بیچ میں واقع ہے۔ ہوا سے دیکھا جائے تو یہ دلکش سائٹ جنوبی امریکا کے ایمازون کے جنگلات کی طرح نظر آتی ہے لیکن یہ دراصل کیرالہ کے پوشیدہ جواہرات میں سے ایک ہے۔ یہ گراؤنڈ دراصل ہیریسن ملیالم کمپنی نے دہائیوں پہلے بنایا تھا، ایک ایسی جگہ کے طور...
معروف میزبان اور اداکارہ نِدا یاسر سوشل میڈیا پر کسی نہ کسی موضوع پر زیر بحث رہتی ہیں۔ جہاں ان پر تنقید کرنے والوں کی کمی نہیں وہیں ان کو پسند کرنے والوں کی تعداد بھی بہت زیادہ ہے۔ گزشتہ 15 برسوں سے مارننگ شو کی سب سے کامیاب میزبان ندا یاسر پر اس بار تنقید مارننگ شو میں نقل پر کی گئی گفتگو پر ہو رہی ہے۔ اس پروگرام میں ندا یاسر نے اپنی زندگی کے ایک مزاحیہ مگر سبق آموز واقعے کا انکشاف کیا۔ انھوں نے بتایا کہ میں نے بہت بےوقوفی کا کام کیا تھا۔ ندا یاسر نے مزید بتایا کہ میں نے پاکستان اسٹڈیز کے ٹیسٹ میں نقل کے لیے ایک لمبا پرچہ بنایا لیکن...
اسلام آباد: ’’16 گھنٹے میں جنوبی ایشیا کی تاریخی تبدیلی‘‘ کے عنوان سے معروف تھنک ٹینک کی رپورٹ کا اجرا کردیا گیا۔ سینیٹرمشاہد حسین نے تھنک ٹینک کی رپورٹ ’’ 16 گھنٹے میں جنوبی ایشیا کی تاریخی تبدیلی‘‘ کا اجرا کر دیا، جس میں مودی کے غلط اندازے اور پاکستان کی واضح برتری کے تذکرے کے ساتھ ساتھ جنگ کو خارج از امکان قرار دیا گیا ہے کیوں کہ دفاعی طاقت کا توازن بحال ہو چکا ہے۔ رپورٹ میں مئی کی فتح کو ’’پاکستان کا شاندار ترین لمحہ‘‘ قرار دیا گیا۔ پاکستان چائنا انسٹی ٹیوٹ جو چین اور خطے پر کام کرنے والا ممتاز تھنک ٹینک ہے اور جسے سینیٹر مشاہد حسین سید نے قائم کیا تھا، نے...
پاکستان کے ہاتھوں بھارت کو ذلت آمیز شکست؛ تھنک ٹینک نے رپورٹ جاری کردی WhatsAppFacebookTwitter 0 24 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس)’’16 گھنٹے میں جنوبی ایشیا کی تاریخی تبدیلی‘‘ کے عنوان سے معروف تھنک ٹینک کی رپورٹ کا اجرا کردیا گیا۔ سینیٹرمشاہد حسین نے تھنک ٹینک کی رپورٹ ’’ 16 گھنٹے میں جنوبی ایشیا کی تاریخی تبدیلی‘‘ کا اجرا کر دیا، جس میں مودی کے غلط اندازے اور پاکستان کی واضح برتری کے تذکرے کے ساتھ ساتھ جنگ کو خارج از امکان قرار دیا گیا ہے کیوں کہ دفاعی طاقت کا توازن بحال ہو چکا ہے۔ رپورٹ میں مئی کی فتح کو ’’پاکستان کا شاندار ترین لمحہ‘‘ قرار دیا گیا۔ پاکستان چائنا انسٹی ٹیوٹ جو چین...

سینیٹرمشاہد حسین نے تھنک ٹینک کی رپورٹ ’’ 16 گھنٹے میں جنوبی ایشیا کی تاریخی تبدیلی‘‘ کا اجرا کر دیا
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان-چائنا انسٹی ٹیوٹ جو چین اور خطے پر کام کرنے والا ممتاز تھنک ٹینک ہے اور جسے سینیٹر مشاہد حسین سید نے قائم کیا تھا نے حالیہ پاک-بھارت کشیدگی پر ایک جامع رپورٹ کا اجرا کیا ہے جس کا عنوان ’’ 16 گھنٹے میں جنوبی ایشیا کی تاریخی تبدیلی: مودی کا غلط اندازہ کس طرح پاکستان کی برتری کا باعث بنا‘‘ ہے۔ رپورٹ کے اجرا کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا کہ پاکستان-چائناانسٹی ٹیوٹ پاکستان کا پہلا تھنک ٹینک ہے جس نے اس نوعیت کی جامع رپورٹ تیار کی جو اس کشیدگی کے تمام پہلوؤں اور اس کے نتائج، مودی کے غلط اندازے اور پاکستان کی کامیابی کی وجوہات...
چند گھنٹے قبل انصاراللہ تحریک کے میڈیا کے ایک اعلیٰ عہدیدار نصرالدین العامر نے ایک بار پھر ایئر لائنز اور شپنگ کمپنیوں کو بن گوریون ایئرپورٹ اور حیفا بندرگاہ میں نقل و حرکت سے باز رہنے کا انتباہ دیا۔ اسلام ٹائمز۔ یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے غزہ کے عوام کی حمایت میں تل ابیب کے بین الاقوامی بن گوریون ایئرپورٹ پر میزائل حملے کی خبر دی ہے۔ فارس نیوز کے مطابق، یمنی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحیی سریع نے اعلان کیا ہے کہ فلسطینی عوام اور ان کے مجاہدین کی حمایت اور غزہ میں صہیونی حکومت کی اجتماعی نسل کشی کے ردعمل کے طور پر تل ابیب میں ایک ہدف پر میزائل حملہ کیا گیا ہے۔ اپنے...
تلسی، نیم، کلونجی اور سونف یہ پودے صرف دوا نہیں، دیہی خواتین کا صدیوں پرانا علم اور قدرت سے جُڑے رہنے کا طریقہ ہیں۔ کبھی دیہی علاقوں کے آنگنوں میں تلسی کی خوشبو ہوا میں بسی ہوتی تھی، نیم کی ٹھنڈی چھاؤں راحت دیتی تھی، اور ہر عورت کے ذہن میں ایک چھوٹا سا حکیم بسا ہوتا تھا۔ جنوبی پنجاب کی عورتیں نہ صرف گھریلو زندگی کی ماہر تھیں بلکہ جڑی بوٹیوں کے استعمال سے اپنے اہلِ خانہ کی شفا کا ذریعہ بھی۔ آج وہ دانش، وہ رسمیں، اور وہ قدرتی علم آہستہ آہستہ وقت کی گرد میں دب رہا ہے۔ میانوالی کے قصبہ ’کمر مشانی‘ کی 70 سالہ بزرگ رہائشی گل خاتون بتاتی ہیں، ’بخار ہو تو نیم کے...
انگلینڈ اور ویلز کے قیدی، جن میں کچھ سنگین مجرم بھی شامل ہیں، اب نئی اصلاحات کے تحت اپنی سزا کا ایک تہائی پورا کرنے کے بعد رہائی کے اہل ہوں گے۔ جسٹس سیکرٹری شبانہ محمود نے پارلیمنٹ میں اعلان کیا ہے کہ انہوں نے سزا کے آزادانہ جائزے کی زیادہ تر سفارشات کو قبول کیا ہے لیکن انہوں نے سنگین ترین مجرموں کی جلد رہائی کی اجازت دینے کے خلاف فیصلہ کیا۔ سابق کنزرویٹو لارڈ چانسلر ڈیوڈ گاؤک کی طرف سے کئے گئے بڑے جائزے میں یہ تجویز کیا گیا تھا کہ کچھ سنگین متشدد اور جنسی مجرم جلد رہائی کے اہل ہو سکتے ہیں، ایک تجویز جسے حکومت نے مسترد کر دیا۔ شیڈو جسٹس سکریٹری رابرٹ جینرک...
لاہور: گروپ ایڈیٹر ایکسپریس ایاز خان کا کہنا ہے کہ پارلیمانی کمیٹی کی تجویز بڑی امپورٹنٹ ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ ہم اس پر ڈسکس کر رہے ہیں کہ اس وقت ماحول بنا ہوا ہے ہم آہنگی کا، پوری قوم بھی آپ کو ایک پیج پر نظر آتی ہے، ظاہر ہے جب ملکی دفاع کا ایشو ہو گا ایڈیا کی جارحیت ہو گی تو اس قوم کااسی طرح کا رسپانس آئے گا اس میں تو کئی شک نہیں ہے۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام ایکسپرٹس میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ ایک تشویش کی لہر مجھے نہیں پتہ کیوں (ن) لیگ کی صفوں میں اس وقت بڑی تیزی اور شدت سے دوڑ رہی ہے، ایک عجیب...
چین، قومیتی زبانوں کی نشریات کی 75ویں سالگرہ کی مناسبت سے سمپوزیم کا انعقاد WhatsAppFacebookTwitter 0 22 May, 2025 سب نیوز بیجنگ : چائنا میڈیا گروپ کے قومیتی زبانوں کے پروگراموں کی شروعات اور عوامی جمہوریہ چین میں قومیتی زبانوں کی نشریات کی 75ویں سالگرہ کے حوالے سے ایک سمپوزیم بیجنگ میں منعقد ہوا۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ نے مرکزی قیادت کی ہدایات سے آگاہ کیا اور خطاب کیا۔ شین ہائی شیونگ نے کہا کہ چائنا میڈیا گروپ کے قیام کے سات سالوں میں قومیتی زبانوں کے پروگراموں نے اعلیٰ معیار کی ترقی کے نئے مواقع پیدا کیے ہیں اور...
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی جانب سے چینی کی فی کلو ریٹیل قیمت 164 روپے کرنے کی سخت ہدایات کے باوجود اب تک چینی کی قیمت میں کمی نہ ہو سکی ہے، دکانوں پر چینی 180 سے 185 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے، جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں 50 کلو کا تھیلا 8600 یعنی 172 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔ سیاست میں موجود شوگرملز مالکان اور ان کے رشتے دار کون ہیں؟َیہ بھی پڑھیں: رواں سال کے آغاز میں ملک بھر میں میں چینی کی قیمت 140 روپے تھی جبکہ منڈیوں میں چینے کے 50 کلو والے تھیلے کی قیمت 6ہزار 200 روپے تھی، اب پرچون میں فی کلو قیمت 180 سے 185 روپے...
آم کی ایکسپورٹ کے ہدف میں 25 ہزار ٹن کا اضافہ کردیا گیا جب کہ پاکستان سے رواں سیزن ایک لاکھ پچیس ہزار ٹن آم ایکسپورٹ کیا جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ سیزن ایک لاکھ ٹن آم برآمد کیا گیا تھا، پاکستان فروٹ اینڈ ویجی ٹیبل ایسوسی ایشن نے ام کی ایکسپورٹ کا ہدف مقرر کردیا، آم کی ایکسپورٹ کا آغاز 25 مئی سے ہوگا، ایک لاکھ پچیس ہزار ٹن آم کی ایکسپورٹ سے 10 کروڑ ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوگا۔ سرپرست اعلیٰ پی ایف وی اے وحید احمد نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلیوں اور پانی کی قلت کی وجہ سے آم کی پیداوار میں 20 فیصد کمی کا سامنا ہے، رواں سیزن آم کی پیداوار 14 لاکھ 40 ہزار ٹن...
پشاور: خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں اور لکی مروت میں پولیو کے دو نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور قومی ادارہ صحت اسلام آباد کی ریجنل لیبارٹری نے تصدیق کی ہے۔ محکمہ صحت خیبرپختونخوا کے مطابق بنوں کی یونین کونسل سین تانگہ میں 28 ماہ کا بچہ اور لکی مروت کی یونین کونسل بخمل احمد زئی میں 26 ماہ کی بچی پولیو وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہیں۔ اس طرح رواں سال خیبرپختونخوا میں پولیو کیسز کی تعداد 5 ہو گئی ہے، جن میں بنوں سے دو، لکی مروت، تورغر اور ڈیرہ اسماعیل خان سے ایک ایک کیس شامل ہے۔ خیال رہے کہ رواں سال ملک بھر میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد اب 10 ہو گئی،...
دنیا بھر میں آج چائے کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ یہ دن مناتے ہوئے بھارت کے سابق لیجنڈری کرکٹر سچن ٹنڈولکر نے سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پر چائے کے کپ سے لطف اندوز ہوتے ہوئے اپنی تصاویر پوسٹ کیں۔ انہوں نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ جب بات چائے کی ہو تو ہمیشہ ’ایک کپ اور ہو جائے‘۔ When it's about chai, it's alwaysEk aur cup ho jaye! ❤️#InternationalTeaDay ☕️ pic.twitter.com/90u4eJAvKf — Sachin Tendulkar (@sachin_rt) May 21, 2025 سابق کرکٹر کی اس پوسٹ پر پاکستانی صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے گئے۔ ایک پاکستانی صارف نے لکھا کہ فنٹاسٹک چائے کے لیے آپ کو پاکستان آنا ہو گا۔ For Fantastic Chai,...
نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ اسلام آباد میں قائم ریجنل ریفرنس لیبارٹری برائے انسداد پولیو نے ان کیسز کی تصدیق کی ہے۔ بنوں کی یونین کونسل سین تانگہ سے 28 ماہ کے ایک بچے میں جبکہ لکی مروت کی یونین کونسل بخمل احمد زئی سے 26 ماہ کی ایک بچی میں وائرس پایا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے دو مختلف اضلاع میں پولیو کے نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جس سے صوبے میں رواں سال پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 5 ہوگئی ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق، بنوں اور لکی مروت سے تعلق رکھنے والے دو کمسن بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ اسلام آباد میں قائم ریجنل ریفرنس لیبارٹری برائے انسداد پولیو نے ان...
ماہرین کے مطابق فضا سے زمین پر مار کرنے والا گائیڈڈ میزائل ہے۔ یہ میزائل انتہائی درستگی سے نشانہ لگاتا ہے اور انصاراللہ یمن ریورس انجینئرنگ کے ذریعے اپنی میزائل صلاحیت کو مزید ترقی دے سکتی ہے اور اس تحفے کو اسرائیل کو واپس بھیج سکتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چند روز قبل یمن پر اسرائیلی جنگجو طیاروں کے بمباری میں استعمال ہونے والا تقریباً ایک ٹن وزنی بم مستقبل میں اسرائیلیوں کے لیے خطرہ بن سکتا ہے۔ انصاراللہ یمن نے مزاحمتی ذرائع کو بتایا ہے کہ صنعاء ایئرپورٹ کے رن وے سے تقریباً ایک ٹن وزنی اسرائیلی بم برآمد کیا ہے۔ مبصرین کے مطابق یہ بم اگر پھٹتا تو تہران کے میدان آزادی کے برابر علاقے کو تباہ کر سکتا تھا اور...
وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ غزہ میں ہر 5 میں سے ایک شخص کو بھوک کا سامنا ہے، غزہ کی پوری آبادی کو غذائی عدم تحفظ اور قحط جیسے خطرے کا سامنا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتا ہے، غزہ میں اسرائیلی زمینی کارروائیاں خطے میں امن و استحکام کی کوششوں کےلیے خطرہ ہیں۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ غزہ میں اسپتالوں اور اہم انفرا اسٹرکچر کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا گیا، اسرائیلی اقدامات عالمی قوانین اور انسانی اصولوں کی خلاف ورزی ہیں۔ نائب وزیرِ اعظم نے کہا کہ عالمی برادری فلسطینیوں کی نسل کشی کی اسرائیلی مہم کو فوری ختم کرے، فلسطینیوں...
لاہور: رہنما مسلم لیگ (ن) کوثر کاظمی کا کہنا ہے کہ یہ کوئی پارلیمانی کمیٹی نہیں بنائی گئی نہ کوئی ایسا ڈیلی گیشن بنایا گیا کہ اس میں تمام جماعتوں کی نمائندگی ہوتی، ماضی میں ہم نے بالکل اس قسم کے پلیٹ فارم مہیا کیے جہاں پی ٹی آئی کو پورا موقع دیا گیا کہ آئیں ہمارے ساتھ بیٹھ کر ملکی معاملات میں گفت و شنید کریں جس سے یہ بالکل پیچھے ہٹے ہیں اور ساری قوم نے یہ دیکھا۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام اسٹیٹ کرافٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ابھی یہ حکومتی اور حکومتی اتحادیوں پرمشتمل جو وزرائے خارجہ تھے ان پر مشتمل ایک ڈیلی گیشن بنایا گیا ہے، حجت تمام کرنے کیلیے...

قازقستان کے سفیر یرژان کیستافین کی چیئر مین سی ڈی اے سے ملاقات، اسلام آباد کی ترقی، خوشحالی ، بیوٹیفکیشن اور ماحول دوست پودے لگانے پر تبادلہ خیال
قازقستان کے سفیر یرژان کیستافین کی چیئر مین سی ڈی اے سے ملاقات، اسلام آباد کی ترقی، خوشحالی ، بیوٹیفکیشن اور ماحول دوست پودے لگانے پر تبادلہ خیال WhatsAppFacebookTwitter 0 20 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس ) قازقستان کے سفیر یرژان کیستافین نے سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں چیئرمین سی ڈی اے، چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈائریکٹر جنرل سول ڈیفنس محمد علی رندھاوا سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ممبر ایڈمنسٹریشن، ممبر اسٹیٹ اور سی ڈی اے کے دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔ ملاقات انتہائی خوشگوار اور دوستانہ ماحول میں ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، خاص طور پر اسلام آباد کی ترقی، خوشحالی ، بیوٹیفکیشن اور ماحول دوست پودے لگانے پر تبادلہ...
بی بی سی کے معروف شو ’’میچ آف دی ڈے‘‘ کے 25 سالہ میزبان گیری لِنیکر کو ملازمت سے ہٹایا جا رہا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق 64 سالہ گیری لنیکر، جو سابق انگلینڈ فٹبالر بھی رہے ہیں، نے یہود دشمنی سے منسلک ایک نشان والی تصویر کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے ہٹادیا تھا۔ اگرچہ گیری لِنیکر نے اس پر فوراً معذرت کرتے ہوئے وضاحت بھی دی تھی کہ ان کا مقصد کسی کی دل آزاری نہیں تھا۔ ان کی معذرت کے باوجود، بی بی سی کے ڈائریکٹر جنرل ٹم ڈیوی نے کہا تھا کہ گیری لِنیکر نے ادارے کے "غیر جانبداری کے اصولوں" کی خلاف ورزی کی۔ حالانکہ یہ پوسٹ گیری لینکر نے بی بی سی کے پلیٹ فارم سے نہیں بلکہ ذاتی حیثیت...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 19 مئی ۔2025 )مالی سال 26-2025 کے آغاز پر عوام یکم جولائی سے پیٹرولیم لیوی کی مد میں ملکی تاریخ کا سب سے زیادہ بوجھ برداشت کریں گے، عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی رپورٹ کے مطابق نئے مالی سال کے لیے پیٹرولیم لیوی کی وصولی کا تخمینہ ایک ہزار 311 ارب روپے لگایا گیا ہے جو 30 جون کوختم ہونے والے رواں مالی سال کے مقابلے میں 194 ارب روپے زیادہ ہے.(جاری ہے) نجی ٹی وی کے مطابق اس وقت بھی عوام پیٹرولیم لیوی کے مسلسل بڑھتے بوجھ کی زد میں ہیں اور ایسے میں آئندہ مالی سال میں شہریوں پر ملکی کا تاریخ کا سب سے زیادہ بوجھ برداشت کرنے...
راولپنڈی: ایئرپورٹ سکیورٹی فورس نے نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر منشیات اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بناتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کر لی۔ ترجمان کے مطابق کارروائی کے دوران ملزم کو گرفتار کر کے مزید قانونی معاملات کے لیے اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ نیو اسلام آباد ایئرپورٹ سے دبئی جانے والی ایک پرواز کی بریفنگ جاری تھی کہ اسی دوران محمد عاقب علی نامی مسافر ایئرپورٹ پہنچا۔ مسافر نے اپنے سامان کے ساتھ ایک موٹرسائیکل کا انجن بھی بطور پارسل شامل کر رکھا تھا۔ اے ایس ایف کے عملے نے معمول کی اسکیننگ کے دوران انجن کو مشکوک قرار دیتے ہوئے اس کی تلاشی لی۔...
سٹی 42 : جنوبی پنجاب کے ضلع لودھراں کے علاقے دنیا پور کا نوجوان راؤ طلحہ جاوید پاکستان کا سب سے کم عمر اسسٹنٹ کمشنر بن گیا ۔ جنوبی پنجاب کا علاقہ دنیا پور ایک بڑی کامیابی کا گواہ بنا، جہاں کے 23 سالہ نوجوان راؤ طلحہ جاوید نے پاکستان کی تاریخ رقم کرتے ہوئے سب سے کم عمر اسسٹنٹ کمشنر بننے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔ راؤ طلحہ جاوید نے اپنی تربیت کامیابی سے مکمل کر لی ہے اور اب انہوں نے باقاعدہ طور پر اسسٹنٹ کمشنر ان لینڈ ریونیو کے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔ یہ کامیابی نہ صرف ان کے خاندان کے لیے فخر کا باعث ہے بلکہ جنوبی پنجاب خصوصاً لودھراں اور دنیا پور...
فرینکفرٹ(نیوز ڈیسک)جرمنی کے شہر فرینکفرٹ سے سپین جانے والی لفتھانسا ایئر لائن کی ایک پرواز 10 منٹ تک بغیر پائلٹ کے چلتی رہی، جبکہ کاک پٹ میں موجود اکیلے کو پائلٹ بے ہوش تھے۔ جرمن خبر رساں ادارے ڈی پی اے کے مطابق یہ واقعہ 17 فروری 2024 کو فرینکفرٹ سے سپین کے شہر سیویل جانے والی پرواز میں پیش آیا۔ رپورٹ کے مطابق جہاز کے 43 سالہ کپتان بیت الخلا گئے ہوئے تھے کہ اسی دوران ایئر بس اے 321 کے 38 سالہ کو پائلٹ بے ہوش ہو گئے۔ طیارہ، جس میں 199 مسافر اور عملے کے چھ ارکان سوار تھے، تقریباً 10 منٹ تک کسی کے کنٹرول کے بغیر محوِ پروز رہا۔ جرمن خبر رساں ادارے نے اپنی...
اسلام آباد: وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ سکھوں کو کرتارپور آنے سے روکنا مودی اور بی جے پی کے فاشسٹ، فرقہ وارانہ ایجنڈے اور مذہبی عدم برداشت کو بے نقاب کرتا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ایکس‘‘ پر محسن نقوی نے لکھا کہ کرتارپور منصوبہ کثرتِ رائے، تنوع اور رواداری کی ایک روشن مثال ہے۔ The Kartarpur initiative is a shining example of pluralism, diversity and tolerance; a symbol of Pakistan’s solidarity with our Sikh brothers and sisters. Freedom to practice religion is a basic human right. Stopping Sikhs from visiting Kartarpur exposes Modi and BJP’s fascist… pic.twitter.com/LwNxZffIsZ — Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) May 18, 2025 وزیر داخلہ نے لکھا کہ یہ ہمارے سکھ بھائیوں...
برلن / واشنگٹن: بھارت کا پاکستان کے خلاف لانچ کیا گیا “آپریشن سندور” اس وقت تباہی میں بدل گیا جب چین کے جے-10 سی ملٹی رول لڑاکا طیارے کے ہاتھوں فرانسیسی ساختہ رافیل طیارہ تباہ ہو گیا۔ جرمنی کے ایک موقر اخبار نے اس واقعے کو بھارت کے لیے شرمناک فوجی ناکامی اور مغرب کے لیے خطرے کی گھنٹی قرار دیا ہے۔ جرمن اخبار کے مطابق بھارتی پائلٹس کو پاکستانی فضائیہ کی جانب سے غیر متوقع اور شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا، اور بھارت اپنی تکنیکی برتری کے گھمنڈ میں مبتلا ہوکر پاکستان کی جدید فضائی صلاحیتوں کا درست اندازہ لگانے میں ناکام رہا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ جے 10 سی طیاروں اور پی ایل میزائل...
بھارت(نیوز ڈیسک)بھارتی شہر حیدرآباد میں عمارت میں آگ لگنے سے 17 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، مرنے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست تلنگانہ کے شہر حیدرآباد میں عمارت میں خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں کم از کم 17 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق آگ چار مینار کے علاقے میں لگی، مرنیوالوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حکام کا کہنا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی، فائر بریگیڈ نے آگ پر قابو پالیا۔
برلن / واشنگٹن: بھارت کا پاکستان کے خلاف لانچ کیا گیا "آپریشن سندور" اس وقت تباہی میں بدل گیا جب چین کے جے-10 سی ملٹی رول لڑاکا طیارے کے ہاتھوں فرانسیسی ساختہ رافیل طیارہ تباہ ہو گیا۔ جرمنی کے ایک موقر اخبار نے اس واقعے کو بھارت کے لیے شرمناک فوجی ناکامی اور مغرب کے لیے خطرے کی گھنٹی قرار دیا ہے۔ جرمن اخبار کے مطابق بھارتی پائلٹس کو پاکستانی فضائیہ کی جانب سے غیر متوقع اور شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا، اور بھارت اپنی تکنیکی برتری کے گھمنڈ میں مبتلا ہوکر پاکستان کی جدید فضائی صلاحیتوں کا درست اندازہ لگانے میں ناکام رہا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ جے 10 سی طیاروں اور پی ایل میزائل سسٹم نے...
یمن(نیوز ڈیسک)یمن کے حوثیوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب کے بن گوریون ایئرپورٹ کو نشانہ بنایا ہے۔ قطری نشریاتی ادارے ’الجزیرہ‘ کے مطابق یمنی گروپ نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے تل ابیب کے قریب اسرائیل کے مرکزی ہوائی اڈے کو 2 بیلسٹک میزائلوں کے ساتھ ’فوجی کارروائی‘ میں نشانہ بنایا ہے۔ حوثیوں کی جانب سے ٹیلی گرام پر جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ کارروائی اپنے ہدف میں کامیاب رہی۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اسرائیل پر داغا گیا ایک بیلسٹک میزائل مقامی وقت کے مطابق رات 2 بجے کامیابی سے تباہ کر دیا گیا، اور اس دوران وسطی اسرائیل میں سائرن بجنے لگ گئے تھے۔ حوثی باغی اسرائیل...
پاکستان نے ڈیجیٹل صنفی تقسیم کو کم کرنے میں نمایاں پیشرفت کی ہے، جی ایس ایم اے ، موبائل جینڈر گیپ رپورٹ 2025 کے مطابق پاکستان نے ’موبائل انٹرنیٹ صنفی فرق‘ میں عالمی سطح پر سال بہ سال بڑی کمی حاصل کی، جو 2023 میں 38 فیصد سے کم ہو کر اب 2024 میں 25 فیصد تک رہ گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:5 جی موبائل انٹرنیٹ کی لانچنگ ٹائم لائن میں مزید کتنی تاخیر ہوسکتی ہے؟ خواتین کے موبائل انٹرنیٹ کے استعمال میں ریکارڈ اضافہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2024 پاکستان میں ڈیجیٹل صنفی شمولیت کے لیے ایک پیشرفت کا سال تھا۔ یہ تبدیلی بنیادی طور پر دیہی خواتین میں موبائل انٹرنیٹ کو اپنانے میں اضافے کی وجہ...
ایبٹ آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 17 مئی 2025ء ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ کشمیر پر ”ادھر ہم ادھر تم“ کی ثالثی قبول نہیں ہو گی، حکومت کشمیر اور فلسطین کا مقدمہ دنیا بھر میں پوری طاقت سے لڑے، جذبہ جہاد نے قوم کو متحد کر دیا، حکومت کی ذمہ داری ہے قومی یکجہتی کو برقرار رکھنے کے لیے موثر اقدامات اٹھائے، 10مئی کے بعد پوری دنیا میں ایک توانا اور طاقتور پاکستان ابھر کر سامنے آیا ہے، بھارت کے ساتھ برابری کی سطح پر بات کی جائے، امریکا کا بھارت کو خطے کا تھانیدار بنانے کا منصوبہ ناکام ہو گیا۔ اسرائیل کو واضح پیغام دیا جائے کہ غزہ...
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 17 مئی ۔2025 )امریکی تحقیقاتی ادارے فیڈرل بیورو آف انویسٹیگیشن (ایف بی آئی) کے سابق ڈائریکٹر جیمز کومی سے امریکی صدر کی حفاظت پر مامورادارے یو ایس سیکرٹ سروس نے تفتیش کی ہے انہوں نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ شیئر کی اور پھر ڈیلیٹ کر دی تھی جسے ریپبلکنز نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف تشدد پر اکسانے کے مترادف قرار دیا.(جاری ہے) امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق جیمز کومی نے واشنگٹن ڈی سی میں واقع خفیہ سروس کے ہیڈکوارٹرز میں ایک گھنٹے کے قریب رضاکارانہ طور پر سوالات کے جوابات دیے تاہم انہیں حراست میں نہیں لیا گیا یہ واقعہ اس کے ایک دن بعد پیش آیا ہے جب انہوں نے...

پاکستان ناقابل تسخیر، دشمن کی ہر جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے۔ پاکستان باوقار اور ناقابل تسخیر ملک ہے۔ ریاست پاکستان اپنی آزادی اور خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرتی۔ اگر کسی نے مادرِ وطن کی جانب میلی آنکھ سے دیکھنے کی کوشش کی تو وہ آنکھ نکال دی جائے گی۔ پاکستان نے بارہا ثابت کیا ہے کہ وہ نہ صرف امن کا خواہاں ہے بلکہ ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے نے جمعہ کے روز یوم تشکر کی مناسبت سے منعقدہ عظیم الشان تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں صوبائی وزراء، پارلیمانی سیکرٹریز، اراکین اسمبلی، اعلیٰ سول...
امیر جماعت کا آزادکشمیر میں لائن آف کنٹرول پر یوم تشکر ریلیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حالیہ بھارتی جارحیت میں شہید ہونے والے معصوم کشمیریوں اور سویلین کے خون کے ایک ایک قطرے کا مودی سے بدلہ لیا جائے گا، ڈونلڈ ٹرمپ ثالثی کے نام پر تقسیم کشمیر کی کوئی بات کریں گے تو کشمیری اور پاکستانی اسے تسلیم نہیں کریں گے، کشمیر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں حل طلب مسئلہ کے طور پر موجود ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے حالیہ پاک بھارت جنگ کے نتیجہ میں مسئلہ کشمیر ایک دفعہ پھر پوری دنیا میں ابھر کر سامنے آیا ہے، حکومت پاکستان اس موقع کا فائدہ اٹھائے اور...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بھارت نے ایک کمزور بنیاد پر غیر قانونی اور غیر ذمہ دارانہ جارحیت کا مظاہرہ کیا تاہم بھارت کیخلاف جنگ میں پاکستان ہمیشہ ایک قدم آگے رہا۔یہ حقیقت کہ ہندوستان نے پہلگام حملے میں مبینہ طور پر پاکستانی ملوث ہونے کا کوئی ثبوت پیش کرنے یا غیر جانبدارانہ تحقیقات کی پاکستان کی پیشکش کو قبول کرنے کا انتخاب نہیں کیا ہے، بھارت کا یہ عمل اس بات کی گواہی دیتا ہے کہ یہ اس کا پہلے سے سوچی سمجھی جارحیت کا جنون ہے۔ مزید برآں بھارت کی جانب سے پاکستان میں حملے شہری اہداف پر کیے گئے، پاکستان نے اپنے دفاع میں ذمہ داری اور جارحانہ انداز میں...
عالمی شہرت یافتہ پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو ایک بار پھر دنیا کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے ایتھلیٹ بن گئے۔ کرسٹیانو رونالڈو فوربز میگزین کی جانب سے مسلسل تیسری بار اور اپنے پورے کیریئر میں پانچویں بار دنیا کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے ایتھلیٹ قرار پائے ہیں۔رپورٹ کے مطابق سعودی فٹبال کلب النصر میں جانے کے بعد پرتگالی فٹبالر کی کل آمدنی تقریباً 275 ملین ڈالرز ہوگئی ہے۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ کرسٹیانو رونالڈو نے اپنی آمدنی میں 15 ملین ڈالرز کا اضافہ فٹبال گراؤنڈ سے باہر برانڈ انڈورسمینٹس اور سوشل میڈیا پر فالوورز کی اچھی تعداد ہونے کی وجہ سے ملنے والی اسپانسرشپس کے ذریعے کیا۔ فوربز میگزین کی فہرست میں امریکی باسکٹ بالر...
ویب ڈیسک : سندھ کے گورنر کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ آج ہمارے پاسپورٹ کی ویلیو میں اضافہ ہوگیا ہے، کلمہ کے نام پر بننے والے پاکستان میں ہم سب ایک قوم ہیں کوئی اختلاف نہیں ہے۔ گورنر سندھ نے یوم تشکر کے موقع پر ایم کیو ایم کے اراکین اسمبلی کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری دی۔ انہوں نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دشمن نے رات اندھیرے میں جنگ مسلط کی اور ختم اللہ نے ہماری مرضی سے کی۔ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ بھارت یہ سمجھ بیٹھا تھا کہ پاکستان انتشار کا شکار ہے، ایک سیاسی جماعت پی ٹی آئی نے پورے دو سال افواج پاکستان کو رسوا کرایا،...

آپریشن سندور ابھی ختم نہیں ہوا، جو کچھ ہوا صرف ایک ٹریلر تھا، صحیح وقت آنے پر ہم پوری تصویر دنیا کو دکھائیں گے،بھارتی وزیردفاع
بھارتی وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ نے گجرات کی بھج ایئر بیس کے دورے کے دوران کہا ہے کہ ’آپریشن سندور ابھی ختم نہیں ہوا، جو کچھ ہوا صرف ایک ٹریلر تھا، صحیح وقت آنے پر ہم پوری تصویر دنیا کو دکھائیں گے۔‘ انھوں نے کہا کہ ’آپ لوگوں نے آپریشن سندور میں واقعی ایک معجزاتی کام کیا ہے۔ آپ نے پوری دنیا میں انڈیا کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔‘ وزیر دفاع نے کہا کہ ’آپریشن سندور کا نام وزیر اعظم نریندر مودی نے دیا ہے۔ اب یہ واضح ہو گیا ہے کہ دہشت گردی اور حکومت پاکستان کا گہرا تعلق ہے، اس صورت حال میں اگر جوہری ہتھیار وہاں موجود ہیں تو ان کے دہشت گرد...
فائل فوٹو۔ راجن پور کے علاقے کچہ سونمیانی میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن میں 3 مغوی بازیاب کرالیے گئے۔ ڈسٹرک پولیس افسر کے مطابق بازیاب ہونے والے تینوں افراد کا تعلق ایک ہی گھر سے ہے۔ ڈی پی او راجن پور کے مطابق ڈی جی خان کے رہائشی افراد کو ایک ماہ قبل ہنی ٹریپ کے ذریعے اغواء کیا گیا تھا۔ انھوں نے بتایا کہ ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کے دوران آج 4 مغویوں کو بازیاب کروایا گیا۔ ڈی پی او راجن پور کے مطابق آپریشن کے دوران ڈاکو فرار ہوگئے، پولیس کے مطابق ان کے ٹھکانوں کو آگ لگا دی گئی۔
بھارتی جارحیت کے جواب میں پاک فوج نے دشمن کے دانت کھٹے کردیئے اور پوری قوم سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن گئی۔ شوبز ستارے بھی اپنے وطن اور افواج سے محبت میں کسی سے کم نہیں۔ نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں معروف اداکار جاوید شیخ نے بہادر اور دلیر پاک فوج کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ایک بار پھر ہمارا سر فخر سے بلند ہوگیا۔ جاوید شیخ نے ملکی حالات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ایک قوم بننے کی شدید ضرورت تھی اور بھارت نے یہ موقع فراہم کردیا۔ اداکار نے کہا کہ دشمن کے حملے نے پوری کو متحدہ کردیا۔ ہر شخص آپس کے اختلافات کو بھلا کر ملک کے لیے یکجا ہوگیا۔ انھوں نے مزید کہا بھارت...
وفاقی حکومت نے پچیس مئی سے آم برآمد کرنے کی اجازت دیدی ہے جس کیلئے ایکسپورٹ پالیسی آرڈر میں ترمیم کردی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق وزارت تجارت کے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ایکسپورٹ پالیسی کے تحت قائم کردہ کمیٹی نے اسٹیک ہولڈرز کی درخواست پر کراپ سیزن2025 کیلئے آموں کی برآمد کے حوالے سے تاریخ میں توسیع کی سفارش کی ہے۔ اس کو مد نظر رکھتے ہوئے وزارت تجارت نے باقاعدہ سرکلر جاری کیا ہے اس سرکلر میں بتایا گیا ہے کہ کراپ سیزن2025 سے پیدا ہونیوالے آم 25 مئی2025 سے برآمد کرنے کی اجازت ہوگی۔ اس کیلئے ایکسپورٹ پالیسی آرڈر 2022 میں ترمیم کی گئی ہے، سرکلر میں بتایا گیا ہے کہ آموں کی...
اسلام آباد:وفاقی حکومت نے پچیس مئی سے آم برآمد کرنے کی اجازت دیدی ہے جس کیلئے ایکسپورٹ پالیسی آرڈر میں ترمیم کردی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق وزارت تجارت کے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ایکسپورٹ پالیسی کے تحت قائم کردہ کمیٹی نے اسٹیک ہولڈرز کی درخواست پر کراپ سیزن2025 کیلئے آموں کی برآمد کے حوالے سے تاریخ میں توسیع کی سفارش کی ہے۔ اس کو مد نظر رکھتے ہوئے وزارت تجارت نے باقاعدہ سرکلر جاری کیا ہے اس سرکلر میں بتایا گیا ہے کہ کراپ سیزن2025 سے پیدا ہونیوالے آم 25 مئی2025 سے برآمد کرنے کی اجازت ہوگی۔ اس کیلئے ایکسپورٹ پالیسی آرڈر 2022 میں ترمیم کی گئی ہے، سرکلر میں بتایا گیا ہے کہ...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز—فائل فوٹو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ملک کی سیاسی و عسکری قیادت سب کی اچھی نیت تھی، ملکی سلامتی کے لیے سب نے ایک دوسرے کا ساتھ دیا۔مریم نواز نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر یہ ملک ہے تو ہم ہیں، یہ زمینیں ہیں، خوشحالی ہے، نفرت کی سیاست نے ملک کو کچھ نہیں دیا۔مریم نواز نے کہا کہ ہمارے بارے میں باتیں ہو رہی تھیں کہ یہ آپس میں لڑ رہے ہیں، ان کی معیشت بھی تباہ ہے۔ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا 3 کروڑ روپے کا بلا سود قرض دینے کا اعلانوزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ 3 کروڑ روپے تک کا قرضہ...
انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) کی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) میں منظم کرپشن کا نظام رائج رہا ہے۔ نجی اخبار کو دستیاب ایک دستاویز میں بہاولپور میڈیکل کالج (بی ایم سی) کے جعلی قیام اور منظوری کو خاص طور پر نمایاں کیا گیا ہے۔ تاہم، پی ایم ڈی سی کی موجودہ انتظامیہ نے ان الزامات سے خود کو الگ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بے ضابطگیاں ماضی میں ہوئیں اور اب نئے احتسابی نظام اور شفاف طریقہ کار متعارف کروا دیے گئے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ معلوم ہوا ہے کہ پی ایم ڈی سی میں کرپشن کا ایک منظم نظام موجود...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 15 مئی 2025ء) ایک اعلیٰ ایرانی اہلکار نے امریکہ کے این بی سی نیوز کو بدھ کو شائع ہونے والے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ایران اقتصادی پابندیاں ہٹانے کے بدلے امریکہ کے ساتھ معاہدہ کرنے کے لیے تیار ہے۔ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے مشیر علی شمخانی نے کہا کہ تہران کبھی بھی جوہری ہتھیار تیار نہیں کرے گا، انتہائی افزودہ یورینیم کے اپنے ذخیرے کو ختم کرے گا، یورینیم کو صرف نچلی سطح تک افزودہ کرنے پر راضی ہو گا جو شہری استعمال کے لیے درکار ہے، اور بین الاقوامی معائنہ کاروں کو اس عمل کی نگرانی کرنے کی اجازت دے گا۔ ایران جوہری مذاکرات میں...

بلوچستان: محکمۂ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اور گوادر میں ایک ارب روپے سے زائد کی مالی بے قاعدگیوں کا انکشاف
—فائل فوٹو بلوچستان کے محکمۂ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اور گوادر میں ایک ارب روپے سے زائد کی مالی بےقاعدگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ بلوچستان اسمبلی میں پیش کی گئی آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی آڈٹ رپورٹ میں گوادر میں محکمۂ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ میں 2018ء سے 2021ء کے درمیان سنگین مالی بےقاعدگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔رپورٹ کے مطابق محکمے کے 59 کروڑ 18 لاکھ روپے سے زائد کے بقایاجات کا کوئی ریکارڈ دستیاب نہیں ہے، جو کہ اخراجات کے خلاف واضح بے ضابطگی کو ظاہر کرتا ہے۔ نیب کا کوہستان میگا کرپشن اسکینڈل میں 20 ارب روپے کی ریکوری کا دعویٰپشاورقومی احتساب بیورو نے خیبر پختونخوا کی تاریخ... رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ مذکورہ مدت کے دوران محکمہ پی...
برکینا فاسو ک(نیوز ڈیسک)افریقی ملک برکینا فاسو کے شمالی صوبے لوروم میں قائم ایک فوجی چیک پوسٹ پر حملے میں 60 اہلکار ہلاک ہوگئے، جس کی ذمہ داری القاعدہ سے منسلک گروپ نے قبول کرلی ہے۔ خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق برکینا فاسو کے انٹیلیجینس گروپ نے بتایا کہ صوبہ لوروم میں ملٹری پوسٹ پر حملے کی ذمہ داری القاعدہ سے منسلک گروپ جے این آئی ایم نے قبول کرلی ہے۔ خطے میں دہشت گردی کے واقعات پر نظر رکھنے والے امریکی ادارے نے بتایا کہ مذکورہ گروپ نے اس حوالے سے پیغامات پوسٹ کیے ہیں، جس میں وہ برکینا فاسو اور مالی میں ہونے والے واقعات کی ذمہ داری لے رہا ہے۔ برکینا فاسو کی حکومت کی جانب...
ایسٹرن زون سے چیکس میں جعلسازیاں، یوبی ایل کی برانچ میں کیش کیے جاتے رہے سینئر سیلز منیجر سائرہ ناز اور سابق ایریا منیجر امجد علی کی ملی بھگت ،زونل آڈیٹر رخصت پر چلے گئے اسٹیٹ لائف انشورنش میں کروڑوں کے گھپلے کا ایک اسکینڈل سامنے آیا ہے۔ جرأت کو انتہائی معتبر ذرائع سے تصدیق ہوئی ہے کہ کراچی ایسٹرن زون سے کمیشن کے لیے بننے والے مختلف چیکس اضافی رقم کے ساتھ غلط طور پر بنا کر یو بی ایل کی ایک مخصوص برانچ سے کیش کیے جاتے رہے۔ باخبر ذرائع کے مطابق اس گھپلے میں مختلف سطحوں پر مختلف لوگ اور ذمہ داران ملوث ہیں۔ اطلاعات کے مطابق اسٹیٹ لائف کے ایسٹرن زون کی سینئر سیلز منیجر سائرہ...
اسلام ٹائمز: شامی فوج کے اعلیٰ افسران کے ایک گروپ نے قطری حکام سے رشوت لے کر ایرانی مشیر کمانڈر کیومارس پور ہاشمی (جنہیں حاج ہاشم کہا جاتا ہے) کو گرفتار کیا اور موساد سے براہ راست رابطہ کرکے احرار شام کی پیش قدمی کی راہ ہموار کی۔ یہ گروہ بغیر کسی مزاحمت کے 45 منٹ کے اندر حلب شہر پر قبضہ کرنے میں کامیاب ہوگیا۔ یہ دھوکہ صرف حلب تک ہی محدود نہیں تھا، اور حزب اللہ کے لئے جھوٹے کوآرڈینیٹ بھیجے گئے، جس کی وجہ سے 100 گاڑیوں پر مشتمل حزب اللہ کا قافلہ اسرائیلی حملوں سے تباہ ہوا۔ خصوصی رپورٹ: چین کی انٹیلی جنس سروس کی جانب سے جاری کردہ ایک انٹیلی جنس رپورٹ میں شام...
کراچی: سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ بھارت نے دہشت گردی کو بنیاد بنا کر پرامن پاکستان پر جنگ مسلط کی جس کا پاکستان نے منہ توڑ جواب دیا۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم متحد ہو کر اپنی تاریخی فتح کا جشن منا رہی ہے پیپلز پارٹی کی جانب سے بھی تقریبات کا سلسلہ جاری ہے آج بھی حیدرآباد میں ایک ریلی ہو رہی ہے، کل بھی حکومت سندھ اور پیپلزپارٹی کی جانب سے تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمیشہ دہشت گردی کے خلاف فرنٹ فٹ پر دہشت گردی سے مقابلہ کر رہا تھا دہشت گردی سے پاکستان نبرد آزما...
سیالکوٹ(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ مجھے بتایا گیا ہے کہ ایک چیک پوسٹ پر 100 کے قریب مارٹر اور 80 میزائل گرائے گئے۔سیالکوٹ میں وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے لیے فخر اور اعزاز کی بات ہے کہ بہادر جوانوں کی عیادت کی۔ ان کا کہنا ہے کہ جس بہادری سے ہمارے فوجی جوان لڑے اس کی مثال نہیں ملتی، یہ فوجی جوان اور افسران ہماری آزادی اور زمین کی حفاظت کی ضمانت ہیں۔خواجہ آصف نے کہا ہے کہ یہ ملک اور قوم رہتی دنیا تک ان کا احسان نہیں چکا سکتے، 78 سال میں پہلی دفعہ اللّٰہ تعالیٰ نے مکمل فتح عطاء کی۔وزیرِ دفاع نے یہ...
نئی دہلی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان کی حمایت میں فیس بک پوسٹ کرنے والے بھارتی قصائی رضوان کو شد ت پسند ہندووں نے بد ترین تشدد کا نشانہ بنا دیا جس کے بعد مقامی پولیس نے رضوان کو گرفتار کرلیا۔بھارتی میڈ یا رپورٹ کے مطابق باراسات، مغربی بنگال میں ایک قصائی، رضوان، جو سوشل میڈیا پر جاری پاکستان-بھارت کشیدگی کے دوران کھل کر پاکستان کی حمایت کر رہا تھا، مقامی افراد کے شدید غصے کا شکار بن گیا۔ اطلاعات کے مطابق رضوان کو مقامی افراد نے شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر رضوان کو حراست میں لے لیا اور "ملک دشمن پوسٹس" کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا۔ رضوان نے فیس بک...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2025ء) واہگہ اٹاری پوسٹ پر پاکستان اور بھارت کے ایک ایک قیدی کا تبادلہ ہوا، یہ کارروائی باہمی سفارتی رابطوں اور قونصلر معاہدوں کے تحت کی گئی۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق انڈین بارڈر سکیورٹی فورس کے اہلکار پرنم کمار سنگھ کو بھارتی حکام کے حوالے کیا گیا ۔جبکہ پنجاب رینجرز کا جوان محمداللہ بھی وطن پاکستان پہنچ گیا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں قیدیوں کی حوالگی باہمی رضامندی اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ہوئی۔(جاری ہے) واہگہ بارڈر پر دونوں ممالک کے حکام کی موجودگی میں قیدیوں کی شناخت اور کاغذی کارروائی مکمل کی گئی۔بی ایس ایف کا اہلکار پی کے سنگھ 23اپریل کو سرحدی خلاف ورزی پر...
وزیرِ دفاع خواجہ آصف—فائل فوٹو وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ مجھے بتایا گیا ہے کہ ایک چیک پوسٹ پر 100 کے قریب مارٹر اور 80 میزائل گرائے گئے۔سیالکوٹ میں وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے لیے فخر اور اعزاز کی بات ہے کہ بہادر جوانوں کی عیادت کی۔ اگر مذاکرات ہوئے تو بھارت سے تین پوائنٹس پر بات ہوگی: وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ آصفوفاقی وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اگر مذاکرات ہوئے تو بھارت سے تین پوائنٹس پر بات ہوگی۔ ان کا کہنا ہے کہ جس بہادری سے ہمارے فوجی جوان لڑے اس کی مثال نہیں ملتی، یہ فوجی جوان اور افسران ہماری آزادی اور زمین کی...

پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے،پوری قوم پاک فوج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی ہے، خواجہ محمد آصف
سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2025ء) وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے اور پوری قوم پاک فوج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی ہے ۔یہ میرے لیے بڑے اعزاز اور فخر کی بات ہے کہ میں ان بہادر فوجی جوانوں کے پاس آیا ہوں جو وطن کی حفاظت کرتے ہوئے زخمی ہوئے اور اس وقت سی ایم ایچ سیالکوٹ میں زیر علاج ہیں اور اللہ کے فضل سے صحت یاب ہو رہے ہیں۔یہ بات انہوں نے سی ایم ایچ سیالکوٹ میں بھارتی فائرنگ سے زخمی ہونےوالے فوجی جوانوں کی عیادت کے موقع پر کہی۔انہوں نے مزید کہا کہ مجھے بتایا گیا ہے...
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں میکلوڈ گنج بہاولنگر کے اسپتال کی انتظامیہ کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کے نمائندہ پر حملہ کیا گیا اور دوران کوریج صحافی اور کیمرہ مین پر اسپتال کے ملازمین نے تھپڑوں کی برسات کردی۔ صحافی اظہر ندیم رپورٹ کر رہے تھے کہ میکلوڈ گنج کے اسپتال میں کوئی ڈاکٹر ڈیوٹی پر نہیں ہے اور مریض اسپتال میں خوار ہورہے ہیں اسی کوریج کے دوران حاجی محمد نامی ملازم نے صحافی اظہر ندیم کو تھپڑ مارا اور ہاتھا پائی کے دوران صحافی زخمی بھی ہوئے۔ منچن آباد بہاولنگر مریم نواز کلینک پر علاج معالجے کے مناظر pic.twitter.com/aqNtsTSTUy — Muhammad Umair (@MohUmair87) May 14, 2025 واقعے کی ویڈیو...
واہگہ اٹاری پوسٹ پر پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک ایک قیدی کا تبادلہ ہوا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق انڈین بارڈر سکیورٹی فورس کے اہلکار پرنم کمار سنگھ کو بھارتی حکام جبکہ پنجاب رینجرز کے محمداللّٰہ کو پاکستانی حکام کے حوالے کر دیا گیا، حوالگی کی کارروائی آج صبح 10 بجے مکمل کی گئی۔بی ایس ایف اہلکار پی کے سنگھ کو 23 اپریل کو بین الاقوامی سرحد کی خلاف ورزی پر حراست میں لیا گیا تھا ، ذرائع نے بتایا کہ بی ایس ایف اہلکار نے قصور بارڈر کراس کیا تھا اور یہ رائفل سے مسلح تھا۔
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)واہگہ اٹاری پوسٹ پر پاکستان اور بھارت کے ایک ایک قیدی کا تبادلہ ہوا ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سکیورٹی ذرائع کاکہنا ہے کہ بی ایس ایف کے پورنم کمار شاہ کو بھارتی حکام کے حوالے کیا گیا ،پنجاب رینجرز کے محمد اللہ کو پاکستانی حکام کے حوالے کیا گیا۔ مزید :
—فائل فوٹو شکارپور میں آرائیں لنک روڈ پر پولیس مقابلے میں 2 مبینہ ڈاکو ہلاک ہو گئے۔ایس ایس پی شاہزیب چاچڑ کا کہنا ہے کہ 5 ملزمان شہری کو اغواء کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ کراچی، سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ میں ایک ملزم ہلاکپولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم مارا گیا جبکہ اس کے ساتھی فرار ہوگئے۔ انہوں نے بتایا کہ 5 ڈاکو میں سے 2 کو ہلاک کر دیا جبکہ 3 فرار ہو گئے۔ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزمان کی شناخت نہیں ہو سکی، لاشیں اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔
کراچی: شہر قائد کے علاقے صدر پارکنگ پلازہ کے قریب اللہ والی مسجد کے نزدیک سے ایک ضعیف العمر شخص کو بے ہوشی کی حالت میں پایا گیا، جسے فوری طور پر چھیپا ایمبولینس سروس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق متاثرہ شخص کی شناخت 65 سالہ عبدالعزیز ولد محمد اسحال کے نام سے کی گئی ہے۔ عبدالعزیز سے ملنے والے سامان کی تلاشی کے دوران خواتین کے نام سے جاری دو بھارتی پاسپورٹس اور ایک قومی شناختی کارڈ برآمد ہوا۔ پولیس اور حساس ادارے واقعے کی اطلاع ملتے ہی اسپتال پہنچ گئے اور معاملے کی چھان بین شروع کر دی ہے۔ مزید پڑھیں: کراچی، پاک کالونی میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ملزم...
بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ نے اپنی پچھلی فلم لال سنگھ چڈھا کی ناکامی کے طویل وقفے کے بعد پھر سے تہلکہ مچانے کے لیے میدان میں اترنے کا فیصلہ کرلیا۔ عامر خان اپنے مداحوں کے لیے اس بار سنہ 2007 کی سپرہٹ فلم تارے زمین پر کے سیکوئل کے ساتھ واپس آرہے ہیں۔ اس سیکوئل کا نام معمولی تبدیلی کے ساتھ ’’ستارے زمین پر‘‘ رکھا گیا ہے۔ مداحوں کا انتظار ختم ہوا اور فلم کا ٹریلر بالآخر جاری کردیا گیا۔ عامر خان ایک بار پھر ایک ایسی فلم کے ساتھ واپس آ گئے جو ناظرین کو رُلا دے گی، ہنسا دے گی اور دل سے جھنجھوڑ کر ایک نیا عزم اور حوصلہ دے گی۔ ٹریلر میں عامر خان کو ایک باسکٹ بال کوچ...
سٹی 42: پاک فوج نے کراچی کے رہائشی ننھے عثمان عقیل کی خواہش پوری کر دی عثمان عقیل ،کالسی فیلیائسز (Calciphylaxis) کے مہلک مرض میں مبتلا ہیں ،ننھے معصوم نے پاک فوج میں بطور افسر ایک دن گزارنے کی درخواست کی تھی،کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل اویس دستگیر نے ننھے عثمان عقیل کی خواھش پورا کرتے ہوئے کور ہیڈکوارٹرز کراچی میں مدعوکیا ،کور کمانڈر نے بچے کے جزبے کو سراہا اور اسکو خراج تحسین پیش کیا، اکراس دی بورڈ فائر بندی، ڈرون مداخلت بند؛ ملٹری آپریشنز ڈی جیز کا اتفاق رائے بچے نے والدہ کے ہاتھوں کیپٹن کے عہدے کے رینک لگائے اور پاک فوج کے ساتھ پورا دن گزارا ،ننھے عثمان عقیل کو پاک فوج کے زیر...
مہلک مرض سے نبردآزما ننھے عثمان کی پاک فوج میں ایک دن کا کیپٹن بننے کی خواہش پوری WhatsAppFacebookTwitter 0 13 May, 2025 سب نیوز کراچی (سب نیوز)پاک فوج نے مہلک مرض سے نبردآزما کراچی کے ننھے عثمان عقیل کی خواہش پوری کرتے ہوئے اسے ایک دن کیلئے افسر (کیپٹن)بنادیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے رہائشی عثمان عقیل ،کالسی فیلیائسزکے مہلک مرض میں مبتلا اور فوج میں جانے کے بہت شوقین ہیں۔عثمان عقیل نے پاک فوج میں بطور افسر ایک دن گزارنے کی درخواست کی تھی، ننھے بچے کی اس خواہش کو کور کمانڈر کراچی لیفٹننٹ جنرل اویس دستگیر نے پورا کرتے ہوئے اسے کور ہیڈکوارٹرز میں مدعو کیا۔کور کمانڈر نے بچے کے جزبے کو سراہا اور اسکو خراج تحسین...