2025-11-05@13:11:12 GMT
تلاش کی گنتی: 3814
«قوم پرستی ایک»:
(نئی خبر)
امریکی ریپبلکن سینیٹر بل ہیگرٹی نے ایک حیران کن دعویٰ کیا ہے کہ چین نے بھارت کے ساتھ سرحدی کشیدگی کے دوران بھارتی فوجیوں کے خلاف برقی مقناطیسی ہتھیار استعمال کیے جن سے فوجی پگھل گئے۔ یہ بھی پڑھیں: چین اور بھارت ایک دوسرے کو حریف نہیں، شراکت دار سمجھیں، چینی وزیر خارجہ ڈی ڈبلیو کی رپورٹ کے مطابق سینیٹر کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ تقریباً 5 سال قبل ایک سرحدی تصادم کے دوران پیش آیا تھا۔ اگرچہ انہوں نے گلوان وادی یا مشرقی لداخ کا براہ راست ذکر نہیں کیا تاہم قرائن بتاتے ہیں کہ ان کا اشارہ سنہ 2020 کے معروف گلوان تصادم کی طرف تھا جہاں جھڑپ میں بھارت کے 20 فوجی ہلاک ہوئے تھے۔ سینیٹر کا...
انٹر بورڈز کوآرڈینیشن کمیشن (IBCC) اور آغا خان یونیورسٹی امتحانی بورڈ (AKU-EB) کے اشتراک سے تین روزہ تربیتی ورکشاپ مکمل ہوگئی۔ یہ ورکشاپ اسلام آباد میں وفاقی بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے آڈیٹوریم میں منعقد ہوئی جس میں ملک بھر سے ماہرینِ تعلیم، سینئر ٹرینرز اور امتحان سازوں نے بھرپور شرکت کی۔ اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی وائس چانسلر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود تھے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تربیت آئندہ نسلوں میں تنقیدی سوچ، مؤثر تجزیہ اور علم کے بامقصد اطلاق کو فروغ دے گی جو عالمی مسابقت میں نمایاں کامیابی کے لیے نہایت ضروری ہے۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر آئی بی سی سی ڈاکٹر غلام علی ملاح نے ورکشاپ کو رٹہ سسٹم سے...
ماہرین نے حالیہ تحقیق میں بتایا ہے کہ بچپن میں بچے کو لگائی گئی ایچ آئی وی کی سنگل ویکسین بعض حالات میں کئی سالوں تک بچوں کو ایچ آئی وی سے تحفظ فراہم کر سکتی ہے۔ ٹولین نیشنل پرائمیٹ ریسرچ سینٹر کی تحقیق میں نوزائیدہ بندروں کو سنگل ایچ آئی وی ویکسین کا شاٹ دیا گیا جس نے عضلاتی خلیے میں ایچ آئی وی کے خلاف انتہائی قوت والے تریاقچے پیدا کرنے کا نظام شروع کیا جو تین سے زیادہ سال تک مستحکم رہے۔ ابتدائی ماہ میں دی گئی یہ ڈوز بچے کے مدافعتی نظام کو قوت آور کرنے میں کامیاب ہوئی اور اس کے نتیجے میں تقریباً تین سے زائد سال تک بغیر بوسٹر کے تریاقچوں (antibodies) کی...
سلامتی کونسل کے اجلاس میں اسرائیلی نمائندے کے ریمارکس پر پاکستان کا کرارا جواب WhatsAppFacebookTwitter 0 12 September, 2025 سب نیوز نیویارک:(آئی پی ایس)سلامتی کونسل کے قطر پر ہونے والے اجلاس کے دوران اسرائیلی نمائندے کے ریمارکس کے جواب میں اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار احمد نے جوابی بیان دے دیا۔ شکریہ جناب صدر مجھے کچھ تبصروں کا جواب دینے کے لیے بات کرنے پر مجبور ہونا پڑ رہا ہے۔ اسرائیل کے نمائندے نے شاید آج کی بحث میں تمام کونسل اراکین اور دیگر مقررین کی بات توجہ سے نہیں سنی۔ ہماری رائے میں یہ ناقابلِ قبول بلکہ مضحکہ خیز ہے کہ ایک جارح، ایک قابض، اقوامِ متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی...
عمان کے قریب کشتی حادثے میں 19 پاکستانی ڈوب گئے، جو تاحال لاپتا ہیں جب کہ ایک پاکستانی کو زندہ بچایا جا سکا۔ وفاقی تحقیقاتیا دارے ایف آئی اے نے عمان کے قریب غیر قانونی تارکین وطن کی کشتی کو پیش آنے والے حادثے کی ابتدائی رپورٹ تیار کرلی ہے، جس کے مطابق 20 پاکستانیوں پر مشتمل کشتی 7 ستمبر کو طوفان کی نذر ہوگئی تھی۔ حادثے کے دوران کشتی میں گیس سلنڈر پھٹنے سے آگ بھڑک اٹھی، جس کے بعد تمام مسافر سمندر میں کود گئے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کشتی حادثے میں صرف ایک شخص حامد اللہ خان کو زندہ بچایا گیا جسے ایک بحری جہاز نے ریسکیو کیا۔ بچائے گئے پاکستانی کو عمانی حکام نے...
تین ہٹی کے قریب لیاری ندی میں ایک شخص کے گرکرہلاک ہوگیا۔لیاری ندی میں گرنے والی شخص کی تلاش میں کیے جانے والے ریسکیو آپریشن کےدوران ایک اورشخص کی کئی روز پرانی لاش بھی لیاری ندی سے نکالی گئی۔ تفصیلات کے مطابق سپرمارکیٹ تھانے کے علاقے تین ہٹی کے قریب لیاری ندی میں ایک شخص کے گرنے کی اطلاع پرپولیس موقع پرپہنچ گئی اورپولیس نے فوری ریسکیو 1122 کے عملے کوطلب کرلیا۔ ریسکیو 1122 کے عملے نے لیاری ندی میں گرنے والے شخص کی تلاش میں ریسکیوآپریشن شروع کردیا اورآپریشن کے دوران ریسکیو 1122 کے عملے نے پاک کالونی یکسرلائن کے قریب سے گرنے والے شخص کوتشویشناک حالت میں نکال لیا۔ تاہم، وہ دم توڑ گیا۔ ایس ایچ او سپر...
پارلیمانی سیکریٹری اقلیتی امور رُوما مشتاق مٹو کا بھٹائی آباد میں ایک خاندان کے تین افراد کے قتل پر دکھ کا اظہار
پارلیمانی سیکریٹری برائے محکمہ اقلیتی امور رُوما مشتاق مٹو نے بھٹائی آباد میں ایک ہی خاندان کے تین افراد کے بہیمانہ قتل اور دو معصوم بچیوں سمیت خواتین کے زخمی ہونے کے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ رُوما مشتاق مٹو نے کہا ہے کہ یہ ایک دل دہلا دینے والا اور بزدلانہ واقعہ ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، یہ سانحہ نہ صرف متاثرہ خاندان بلکہ پوری اقلیتی برادری اور انسانیت کے لیے ایک المیہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ اور محکمہ اقلیتی امور اس واقعے کو انتہائی سنجیدگی سے لے رہے ہیں اور شفاف تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ رُوما مشتاق مٹو نے یقین دلایا کہ...
راولپنڈی: خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز نے کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے شدت پسند گروہ “فتنہ الخوارج” سے تعلق رکھنے والے 19 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 9 اور 10 ستمبر کے دوران خیبرپختونخوا کے تین اضلاع میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر تین الگ الگ آپریشنز کیے گئے، جن میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ سب سے بڑی کارروائی ضلع مہمند کے علاقے گلونو میں کی گئی، جہاں خفیہ اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ایک مضبوط نیٹ ورک کے خلاف آپریشن کیا۔ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 14 دہشتگرد مارے گئے۔ شمالی وزیرستان کے علاقے...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعرات کو بھی تیزی کا رجحان برقرار رہا، جہاں کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کے ابتدائی لمحات میں تقریباً 600 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ صبح 9 بج کر 35 منٹ پر 100 انڈیکس 157,603.90 پوائنٹس کی سطح پر موجود تھا، جو 583.11 پوائنٹس یعنی 0.37 فیصد اضافہ ظاہر کرتا ہے۔ کاروباری سرگرمیوں میں نمایاں خریداری دلچسپی آٹو موبائل اسمبلرز، سیمنٹ، کمرشل بینکس، فرٹیلائزر، آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن کمپنیز، آئل مارکیٹنگ کمپنیز، پاور جنریشن اور ریفائنری سیکٹرز میں دیکھی گئی۔ یہ بھی پڑھیں: اسٹاک ایکسچینج میں خریداری کا رجحان، انڈیکس ایک مرتبہ پھر 157,000 پوائنٹس سے تجاوز کرگیا بڑے اور انڈیکس پر اثرانداز شیئرز جیسے اے آر ایل، حبکو، ماری، او جی ڈی سی،...
ایک سو نوے ملین پاؤنڈ کیس: عمران اور اہلیہ کی سزا معطلی کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 11 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد:اسلام آباد ہائی کورٹ نے 190 ملین پاؤنڈز کیس میں بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) عمران اور ان اکی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کر دی۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں 190 ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی درخواستیں جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کے معاملے پر سماعت ہوئی۔بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ قومی احتساب بیورو...
ممبئی: بھارتی رئیلیٹی شو بگ باس 19 میں میزبان سلمان خان کو جان سے مارنے کی نئی دھمکیوں کے بعد شو کے سکیورٹی انتظامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق حالیہ فیصلے کے تحت شو کے سیٹ پر حاضرین کے داخلے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ عام طور پر “ویک اینڈ کے وار” کی قسط میں مداح سلمان خان کو براہِ راست دیکھنے آتے تھے، لیکن اب انہیں اجازت نہیں ہوگی۔ سلمان خان کو پچھلے کئی مہینوں سے سنگین نوعیت کی دھمکیاں مل رہی ہیں جنہیں گینگسٹر لارنس بشنوئی سے جوڑا جا رہا ہے۔ انہی خدشات کے باعث شو کی ٹیم نے حفاظتی اقدامات میں نمایاں اضافہ کیا ہے۔ بگ باس کے...
9 اور 10 ستمبر کو خیبر پختونخوا میں 3 مختلف کارروائیوں کے دوران بھارتی پراکسی فتنۃ الخوارج کے 19 دہشت گرد ہلاک کردیے گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں سے متعلق اطلاع ملنے پر سکیورٹی فورسز نے مہمند ضلع کے علاقے گُلونُو میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا۔ کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسزنے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 14 بھارتی سرپرستی یافتہ خوارج کو واصلِ جہنم کر دیا۔ اسی طرح ایک اور انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں کیا گیا، جہاں فائرنگ کے تبادلے میں مزید 4 خوارج ہلاک کر دیے...
انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کی ایک نئی رپورٹ میں پاکستان میں شہریوں کی بڑے پیمانے پر نگرانی کیےجانے کا انکشاف کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق حکومت نے لا فل انٹرسیپٹ مینجمنٹ سسٹم یعنی لمز اور ویب مانیٹرنگ سسٹم یعنی ڈبلیو ایم ایس نامی فائر وال کے ذریعے کم از کم 4 لاکھ موبائل فونزاور 2 لاکھ آن لائن سیشنز کو مانیٹرکیا ہے۔ ایمنسٹی کا کہنا ہے کہ یہ نظام اظہار رائے کو دبانے اور اختلاف کو خاموش کرنے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے، رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ اس نگرانی کے لیے چینی اورمغربی ٹیکنالوجی استعمال کی جارہی ہے، جس سے پرائیویسی اور انسانی حقوق کے سنگین خدشات پیدا ہو گئے ہیں۔...
کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اُڑان کا سلسلہ جاری ہے، جس کے نتیجے میں انڈیکس آج بھی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ بدھ کے روز بازار حصص میں کاروبار کا آغاز 121 پوائنٹس کی مندی کے ساتھ ہوا، جس کے نتیجے میں انڈیکس ایک لاکھ 56 ہزار 411 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔ بعد ازاں مارکیٹ میں تیزی کا رجحان پیدا ہوا اور 456 پوائنٹس کے اضافے کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 57 ہزار 028 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح کو چھو گیا۔ مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کا اعتماد قائم ہونے کے ساتھ ہی تیزی کا رجحان غالب رہا، جس کے بعد بتدریج انڈیکس میں 465...
1982 میں فلم قلی کی شوٹنگ کے دوران امیتابھ بچن کو پیش آنے والا حادثہ بھارتی سینما کی تاریخ کا ایک انتہائی دل دہلا دینے والا واقعہ ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایک فائٹ سین کے دوران اداکار پُنیت اسر کے ساتھ ایک غلط ٹائمنگ کے باعث امیتابھ بچن میز کے کنارے سے ٹکرا گئے تھے جس سے وہ زخمی ہوگئے اور انہیں شدید اندرونی چوٹیں آئیں۔ امیتابھ بچن کو شوٹنگ کے دوران پیش آنے والے اس حادثے کے بعد فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی گئی۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق ایک موقع پر ڈاکٹروں نے امیتابھ بچن کو "کلینکلی ڈیڈ" قرار دے دیا تھا۔ تاہم ان کی اہلیہ جیا بچن نے امید نہیں چھوڑی اور شوہر...
کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی زبردست تیزی دیکھی جا رہی ہے، جہاں 100 انڈیکس مسلسل نئی بلند ترین سطحیں عبور کررہا ہے۔ منگل کے روز بازار حصص میں 399 پوائنٹس کی تیزی سے انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 56 ہزار 486 پوائنٹس پر پہنچا اور کچھ ہی دیر بعد 533 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس ایک لاکھ 56 ہزار 621 پوائنٹس کی نئی ریکارڈ سطح کو چھو گیا۔ گزشتہ روز پیر کو بھی بازارِ حصص میں نمایاں تیزی دیکھی گئی تھی، جس کے نتیجے میں انڈیکس تاریخ ساز بلندی پر پہنچ گیا تھا۔ سرمایہ کاروں کی بھرپور دلچسپی اور مثبت کاروباری رحجانات کے باعث پیر کے روز کے...
پیر کی شب تیونس کی بندرگاہ سیدی بوسعید پر لنگر انداز غزہ جانے والے فلوٹیلا کی ایک کشتی پر اچانک دھماکا ہوا۔ فلوٹیلا میں شامل ‘فیملی شپ’ نامی یہ جہاز اُن درجنوں کشتیوں میں شامل ہے جو اس وقت تیونس میں موجود ہیں اور غزہ کے لیے روانگی کی تیاری کر رہی ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: غزہ کی ناکہ بندی توڑنے کے لیے خلیجی جہازوں کا بیڑا روانہ فلوٹیلا کے ارکان نے کہا ہے کہ اب تک تیونسی پانیوں میں لنگر انداز ان کے دو جہاز ڈرون حملوں کا نشانہ بن چکے ہیں۔ اس سے قبل گزشتہ روز فلوٹیلا کی ایک اور کشتی کو تیونس کے پانیوں میں ڈرون حملے کا نشانہ بنایا گیا تاہم اس پر سوار تمام مسافراورعملہ...
اسلام آباد: کراچی سمیت ملک بھر کے لیے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں ایک روپے 79 پیسے فی یونٹ کمی کر دی گئی۔ میڈیاذرائع کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت ایک روپے 79 پیسے کم کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔ نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ بجلی جولائی 2025 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں سستی کی گئی ہے، جس کا اطلاق کے الیکڑک اور سرکاری ڈسکوز صارفین پر ہوگا۔ نوٹی فکیشن کے مطابق بجلی صارفین کو ریلیف ستمبر کے بلوں میں ملے گا، سی پی پی اے نےجولائی کی ایڈجسٹمنٹ میں ایک روپے69 پیسے فی یونٹ کمی مانگی تھی۔قیمتوں میں کمیسے بجلی صارفین کو تقریبا ساڑھے 24 ارب...
ایک اور بھارتی اداکارہ کو آسٹریلیا میں ممنوع چیز لے جانے کی کوشش میں روک لیا گیا اور بھاری جرمانہ ادا کرکے جان چھوٹی ورنہ جیل میں چکی پسنا پڑ سکتا تھا۔ بھارت میں حال ہی میں ایک اداکارہ کو سونا اسمگل کرنے کی کوشش میں بنگلور ایئرپورٹ گرفتار کرکے سزا اور بھاری جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔ ایسے ہی ایک اور واقعے میں بھارتی اداکارہ نویا نائر کو آسٹریلیا کے میلبورن ایئرپورٹ پر روک لیا گیا اور جامع تلاشی لی گئی۔ جس کے دوران اداکارہ کے بیگ سے 15 سینٹی میٹر لمبے جیسمین کے گجرے برآمد ہوئے تھے حالانکہ آسٹریلیا میں پھول اور پودے لے جانے کی پابندی ہے۔ ملیالم فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ نویا نائر کو اس جرم پر ایک...
جرمنی کی ریاست باویریا کے شہر شوا باخ (Schwabach) میں ایک اپارٹمنٹ کی رہائشی عمارت میں رات گئے بار بار دروازے کی گھنٹیاں بجنے پر مقامی افراد نے پولیس کو اطلاع دی۔ مکینوں کا خیال تھا کہ کوئی شرارتی نوجوان ڈنگ ڈانگ ڈچ کھیلتے ہوئے گھنٹیاں بجا کر فرار ہورہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: شرارتی کچھوے نے لندن کے فلیٹ میں آگ لگادی، فائر بریگیڈ کی دوڑیں رہائشیوں نے بتایا کہ گھنٹی بجنے پر باہر لگے موشن سینسر کیمروں میں کوئی حرکت نظر نہیں آرہی تھی جس پر ان کی تشویش مزید بڑھ گئی۔ انہیں خدشہ تھا کہ کوئی نہ کوئی چالاک طریقے سے شرارت کر رہا ہے۔ پولیس موقع پر پہنچی اور مکمل معائنے کے بعد اصل حقیقت سامنے آئی۔...
بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی حکام نے ایک اور ذاتی واقعے کو ’دہشتگردی‘ سے جوڑنے کی کوشش کی ہے تاکہ پاکستان کو بدنام کیا جا سکے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بارڈر سیکیورٹی فورس (BSF) نے 7 ستمبر کو جموں کے تحصیل سچیت گڑھ (آر ایس پورہ) سے ایک نوجوان سراج خان کو گرفتار کیا، جو پنجاب (پاکستان) کا رہائشی ہے۔ تلاشی کے دوران اس کے پاس سے صرف 30 روپے پاکستانی برآمد ہوئے۔ بھارتی پولیس نے تفتیش کے دوران خود تصدیق کی کہ سراج خان نے یہ تسلیم کیا کہ وہ محض ایک بھارتی اداکارہ اور سوشل میڈیا انفلوئنسر، اوینیٹ کور سے ملنے کے جنون میں سرحد پار آیا۔ اس واضح اعتراف کے باوجود بھارتی...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منگل کے روز بھی تیزی کا سلسلہ جاری رہا اور مضبوط کارپوریٹ نتائج نے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو مزید بڑھا دیا۔ کاروبار کے آغاز میں ہی کے ایس ای 100 انڈیکس پہلی بار 1,57,000 کی حد عبور کر گیا۔ صبح 10 بج کر 30 منٹ پر بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 156,941 پوائنٹس کی سطح پر موجود تھا، جو 853 پوائنٹس یا 0.55 فیصد کا اضافہ ظاہر کرتا ہے۔ دورانِ کاروبار انڈیکس 157,088 پوائنٹس کی بلند ترین سطح تک گیا۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی تاریخی بلندی کا ملک کی معیشت سے کتنا تعلق ہے؟ تیزی کا رجحان سیمنٹ، کمرشل بینکس، آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن کمپنیز، او ایم سیز، بجلی پیداوار اور...
ہزارہ ایکسپریس وے پر ٹریلر اور کار کے درمیان تصادم ہوا جس کے نتیجے میں دو خواتین سمیت پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ہزارہ ایکسپریس وے پر ٹریلر اور گاڑی کے درمیان تصادم ہوا جس کی اطلاع ملتے ہی موٹروے پیٹرولنگ پولیس موقع پر پہنچی۔ حادثے میں کار میں سوار دو افراد موقع پر جاں بحق جبکہ تین شدید زخمی ہوئے جو اسپتال منتقلی کے دوران جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں تین مرد اور دو خواٹین شامل ہیں۔ لاشوں کو تحصیل ہیڈکواٹرز اسپتال حویلیاں منتقل کردیا گیا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق ٹریلر ڈرائیور نے انتہائی غفلت اور لاپرواہی سے چلاتے ہوئے کار کو پیچھے سے ہٹ کیا جسکے نتیجے میں کار آگے ایک...
ہم اگر اپنی 78 سالہ سیاسی تاریخ پر نظر دوڑائیں تو یقیناً احساس ہوگا کہ جمہوریت کے شوق میں ہم نے اپنی معاشی ترقی و خوشحالی کو قربان کر دیا اور ستم یہ کہ جمہوریت کے ثمرات بھی ابھی تک صحیح معنوں میں سمیٹ نہ سکے۔ ایوب خان کے آمرانہ دور میں بے شک جمہوریت پسندوں کو ٹائٹ کر کے رکھا گیا تھا لیکن کم از کم اتنا تو ضرور ہوا کہ اس دس سالہ دور میں ہم نے معاشی اور اقتصادی استحکام حاصل کر لیا تھا۔ ہم ایک بہت جلد تیزی سے ترقی کرتے پاکستان کے نام سے جانے اور پہچانے جانے لگے تھے۔ دنیا ہمارے پروگراموں کی معترف ہونے لگی تھی اورکوریا جیسے کئی ممالک ہمارے پانچ سالہ...
پڈعیدن : قومی شاہراہ پر صدوجا تھانہ کے قریب خوفناک روڈ حادثہ، ایک ہی خاندان کی خواتین بچوں سمیت 7 افراد جاںبحق، پولیس نے ڈمپر تحویل میں لیکر مقدمہ درج کرلیا۔تفصیلات کے مطابق نیشنل ہائی وے نیئر ٹوٹل پارکو کے قریب ایک خراب ٹرالر کھڑا تھا، جس کی وجہ سے آگے جانے والی مہران کار نے سست رفتاری اختیار کی۔ اسی دوران پیچھے سے آنے والے ایک ڈمپر نے مہران کار کو زور دار ٹکر مار کر کچل دیا، جس کے نتیجے میں کار میں سوار 7 افراد جن میں 2 مرد، 3 خواتین اور 2 بچے شامل تھے، موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والے تمام افراد کی شناخت ضلع خیرپور، لقمان جانوری کے رہائشیوں کے...
مقبوضہ بیت المقدس(انٹرنیشنل ڈیسک) اسرائیل نے اعلان کیا ہے کہ جنگ بندی اسی وقت ممکن ہے جب حماس تمام یرغمالیوں کو رہا کرے اور ہتھیار ڈال دے۔ اسرائیلی وزیر خارجہ کے مطابق اگر حماس یہ شرائط مان لے تو جنگ فوری طور پر ختم ہو سکتی ہے۔ تاہم حماس نے اسرائیل کی شرط کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ہتھیار نہیں ڈالے گی اور یرغمالیوں کی رہائی صرف اسی صورت میں ممکن ہے جب اسرائیلی فوج غزہ سے واپس جائے اور حملے بند کرے۔ ادھر غزہ پر اسرائیلی بمباری جاری ہے۔ قابض فوج نے ایک اور بلند عمارت کو نشانہ بنایا جس کے بعد تین دن میں تباہ ہونے والی عمارتوں کی تعداد تین ہو گئی ہے۔...
امریکا میں ایک بھارتی خاتون کے شاپ لفٹنگ (چوری) کے واقعے کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے جس میں انہیں ’ٹارگٹ‘ اسٹور سے سامان چرا کر لے جاتے ہوئے پکڑا گیا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون پولیس کی موجودگی میں زور زور سے روتی، ہانپتی اور سانس لینے میں دشواری کا شکار ہیں جبکہ اہلکار انہیں پرسکون ہونے کا مشورہ دیتے ہیں۔ ایک پولیس افسر نے کہا ’ گہری سانس لیجیے، آپ کو ہائپر وینٹیلیٹ نہیں کرنا چاہیے، مجھے آپ سے بات کرنی ہے اور اس حالت میں ایسا ممکن نہیں۔‘ اہلکاروں نے خاتون سے انگریزی زبان بولنے کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے جواب دیا ’زیادہ اچھی نہیں۔‘ Another Indian woman has been caught red-handed stealing...
کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا، جس کے نتیجے میں انڈیکس آج بھی تاریخ ساز بلندی پر پہنچ گیا۔ کاروباری ہفتے کا آغاز بازارِ حصص میں شان دار پیش رفت کے ساتھ ہوا، جہاں کے ایس ای 100 انڈیکس نے ایک اور نیا ریکارڈ قائم کردیا۔ سرمایہ کاروں کی بھرپور دلچسپی اور کاروبار کے مثبت رجحانات کے باعث انڈیکس میں 691 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ مارکیٹ شروع ہوئی اور انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 54 ہزار 969 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح کو چھو گیا۔ بعد ازاں اسٹاک مارکیٹ میں بتدریج 1274 اور 1692 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی، جس کے نتیجے میں 100 انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 55 ہزار...
پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا مہم کے تحت بھارتی میڈیا ایک بار پھر فالس فلیگ آپریشنز کی فضا ہموار کرنے میں مصروف ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق ممبئی کے نائر اسپتال کو موصول ہونے والی بم دھمکی ایک اور فالس فلیگ کے اسکرپٹ کا حصہ ہے۔ دہشتگردی کی پے درپے اطلاعات کا بھارتی میڈیا پر آنامنظم پراپیگنڈے کی نشاندہی کرتا ہے۔ بھارتی میڈیا کی جانب سے اس طرح کی خبروں کا تسلسل بھارتی حکومت کی اندرونی ناکامیوں سے توجہ ہٹانا ہے۔ اس حوالے سے ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ای میل اور فون کال کے ذریعے بم کی اطلاع دینا اور فوری سکیورٹی ردعمل دکھانا طے شدہ اسکرپٹ کا حصہ ہے۔ یہ پروپیگنڈا اس وقت کیا جا رہا ہے جب بھارت...
پی ایس ایکس 100 انڈیکس نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا WhatsAppFacebookTwitter 0 8 September, 2025 سب نیوز کراچی:(آئی پی ایس) پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں آج بھی کاروبار کے دوران مثبت تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز مارکیٹ میں آغاز سے ہی مثبت تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے اور 100 انڈیکس 1 لاکھ 55 ہزار کی حد عبور کر گیا ہے۔ اس وقت پی ایس ایکس 100 انڈیکس 780 پوائنٹس اضافے سے 155057 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ کاروری ہفتے کے آخری روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس میں زبردست تیزی دیکھی گئی تھی اور انڈیکس نے ایک لاکھ 54 ہزار کا ہندسہ...
مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیل نے اعلان کیا ہے کہ جنگ بندی صرف اسی صورت ممکن ہے جب حماس تمام یرغمالیوں کو رہا کرے اور ہتھیار ڈال دے۔ اسرائیلی وزیر خارجہ کے مطابق اگر حماس یہ شرائط مان لے تو جنگ فوری طور پر ختم ہو سکتی ہے۔ تاہم فلسطینی تنظیم حماس نے اسرائیل کی شرط کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ہتھیار نہیں ڈالے گی، اور صرف اس صورت میں یرغمالیوں کو رہا کیا جائے گا جب اسرائیل غزہ سے اپنی فوج واپس بلائے اور حملے بند کرے۔ ادھر غزہ پر اسرائیلی فوج کی بمباری نہ تھم سکی۔ قابض فوج نے ایک اور بلند عمارت کو نشانہ بنایا جس کے بعد تین دن میں تباہ ہونے...
اہرام مصر کے حوالے سے یہ بات بھی مشہور ہے کہ اسے خلائی مخلوق نے بنایا ہے ۔ دوسرا ہمارے ہاں یہ غلط فہمی بہت عام ہے کہ اہرام مصر جیسی عمارت اب نہیں بنائی جا سکتی ۔ جب کہ اس میں کوئی حقیقت نہیں ہے ۔ کبھی سوچیئے کہ تمام اہرام مخروطی شکل ہی کے کیوں ہوتے ہیں اس کی وجہ یہ ہے کہ اس زمانے میں لوگوں کو عمودی عمارتیں بنانے کی سمجھ نہیں تھی ۔مخروطی اسٹریکچر فطری طور پر مضبوط ہوتے ہیں ۔ پہاڑ بھی مخروطی شکل کے ہوتے ہیں اس لیے مضبوط ہوتے ہیں ۔ مخروطی شکل بنانے کے لیے بہت زیادہ میٹریل درکار ہوتا ہے ۔ قدیم مصری عمودی عمارتیں بنانے کے سائنسی قوانین سے...
پاکستان سے دہشت گردوں کی مبینہ دراندازی اور ممبئی کو دھماکوں سے اُڑانے کی جھوٹی خبر نے بھارتی عوام کو خوف میں مبتلا کر دیا، تاہم پولیس کی تحقیقات نے اصل حقیقت سامنے لا دی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 5 ستمبر کو ممبئی پولیس کو واٹس ایپ پر ایک دھمکی آمیز پیغام موصول ہوا جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ “لشکرِ جہادی” نامی ایک نامعلوم تنظیم کے 14 دہشت گرد شہر میں داخل ہو چکے ہیں۔ پیغام میں کہا گیا تھا کہ دہشت گرد 34 گاڑیوں میں 400 کلو آر ڈی ایکس لے کر ممبئی کو دھماکوں سے تباہ کرنے کا منصوبہ رکھتے ہیں، جس سے مبینہ طور پر ایک کروڑ افراد کی جانوں کو خطرہ لاحق ہے۔ پولیس...
انٹرنیٹ پر وفاقی وزرا، حکومتی شخصیات اور اعلیٰ سرکاری افسران سمیت ہزاروں پاکستانیوں کا تمام ڈیٹا انٹرنیٹ پر فروخت ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق انٹرنیٹ پر موبائل سم مالک کا ایڈریس، کال ریکارڈ، شناختی کارڈ کی کاپی، بیرون ملک سفرکی تفصیلات سب کچھ فروخت کیا جارہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق وفاقی وزرا، اہم حکومتی شخصیات اور اعلی سرکاری افسران سمیت تمام پاکستانیوں کا ڈیٹا انٹرنیٹ پر فروخت ہورہا ہے۔ وفاقی وزیرداخلہ، سے لے کر ترجمان پی ٹی اے تک ہرشخص کا ڈیٹا گوگل پر بیچے جانے کا انکشاف ہوا اور تمام ہی دستاویزات انٹرنیٹ پر موجود ہیں۔ ایکسپریس نیوزکی جانب سے ایک سال پہلے 12 اکتوبر کو توجہ دلانے کے باوجود ڈیٹا فروخت ہونے کا عمل جاری...
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق نے بھارتی اداکارہ تمنا بھاٹیا سے متعلق پوچھے گئے سوال پر مسکراتے ہوئے کہاکہ کیمرے پر سب ہی لڑکیاں اچھی نظر آتی ہیں۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران ایک صحافی نے ان سے استفسار کیا کہ تمنا بھاٹیا کے بارے میں ان کی رائے کیا ہے، جس پر عبدالرزاق نے جواب دیا کہ کیمرے پر تمام لڑکیاں اچھی لگتی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: تمنا بھاٹیا کا کرکٹر عبدالرزاق سے تعلقات پر بڑا انکشاف، خاموشی توڑ دی ان کا کہنا تھا کہ بھارتی اداکارہ تمنا بھاٹیا سے ملاقات کو 12 برس گزر چکے ہیں، ایک فنکشن میں ان سے ملاقات ہوئی تھی اور وہ ایک بہت اچھی اداکارہ ہیں۔ یاد رہے کہ...
جاپان کے وزیر اعظم شیگیرو اشیبا نے انتخابات میں شکست کے بعد عہدے سے استعفیٰ دے دیا جس سے دنیا کی چوتھی سب سے بڑی معیشت کے لئے پالیسی کی غیر یقینی صورتحال کا سامنا ہو گا۔ 68 سالہ اشیبا، جنہوں نے امریکا کے ساتھ تجارتی معاہدے کی آخری تفصیلات طے کی تھیں تاکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سخت ٹیرف دبائو کو کم کیا جا سکے، نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ انہیں انتخابات میں تسلسل سے شکستوں کی ذمہ داری قبول کرنی ہے۔ واضح رہے کہ اشیبا نے ایک سال سے بھی کم عرصہ قبل اقتدار سنبھالا تھا، اور ان کی حکومتی اتحاد کو انتخابات میں دونوں ایوانوں میں اکثریت سے ہاتھ دھونا پڑا، جس کی وجہ...
اسرائیل نے ایک بار پھر حماس سے ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ کیا ہے، جبکہ فوج نے غزہ کے سب سے بڑے شہری مرکز پر بمباری کی جہاں لاکھوں فلسطینی پناہ لیے ہوئے ہیں۔ یروشلم میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اسرائیلی وزیر خارجہ گیڈون سار نے کہاکہ اگر حماس غزہ میں یرغمالیوں کو رہا کر دے اور ہتھیار ڈال دے تو جنگ فوراً ختم ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم اس مقصد کو سیاسی ذرائع سے حاصل کرنے میں خوش ہوں گے۔ یہ بھی پڑھیں: اسرائیل حماس جنگ کے دوران غزہ میں 21 ہزار بچے معذوری کا شکار ہوگئے، اقوام متحدہ کا انکشاف اس کے جواب میں حماس کے سینیئر رہنما باسم نعیم نے رائٹرز کو بتایا کہ تنظیم ہتھیار...
پاکستان: عالمی افق پر ابھرتی طاقت WhatsAppFacebookTwitter 0 7 September, 2025 سب نیوز رائٹر: نواب آف جوناگڑھ سٹیٹ، نواب علی مرتضی خانجی 2025 جنوبی ایشیا اور خصوصاً پاکستان کے لیے ایک فیصلہ کن سال کے طور پر سامنے آیا ہے۔ یہ خطہ ایک بار پھر عالمی سیاست کے بڑے دھارے کا حصہ بن چکا ہے اوردنیا کی بدلتی طاقتوں کی کشمکش نے اسے مزید اہم بنا دیا ہے۔ امریکہ اور بھارت کے تعلقات میں پہلگام واقعے کے بعد واضح تناؤ پیدا ہوا ہے جبکہ اس صورتحال میں امریکہ کا پاکستان پہ اعتماد پیدا ہوا ہے اور دونوں ممالک ایک دوسرے کے قریب آئے ہیں۔ یہی نہیں گزشتہ کچھ سال سے کینیڈا اور امریکہ میں بھارت کے خفیہ...
بھارت میں پاکستان سے دہشت گردوں کے داخل ہونے اور ممبئی میں بڑے دھماکوں کی جھوٹی افواہ نے عوام کو خوفزدہ کر دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 5 ستمبر کو ممبئی پولیس کو واٹس ایپ پر ایک پیغام موصول ہوا جس میں دعویٰ کیا گیا کہ ’’لشکر جہادی‘‘ نامی ایک فرضی تنظیم کے 14 دہشت گرد شہر میں داخل ہو چکے ہیں۔ دھمکی آمیز پیغام میں کہا گیا کہ دہشت گرد 34 گاڑیوں میں 400 کلو آر ڈی ایکس رکھ کر ممبئی کو دھماکوں سے اڑانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں، جس سے ایک کروڑ لوگوں کی جان جا سکتی ہے۔ تحقیقات کے بعد یہ دھمکی جھوٹی ثابت ہوئی اور معلوم ہوا کہ یہ سب ایک ذاتی جھگڑے کا...
بھارتی اسٹینڈ اپ کامیڈین ذاکر خان نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی بگڑتی صحت کے خدشات کی وجہ سے وسیع دوروں اور اسٹیج سے ’وقفہ‘ لے رہے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ذاکر خان نے انسٹاگرام اسٹوری شیئر کی ہے جس میں ’دی ہیلتھ اپ ڈیٹ‘ لکھ کر مداحوں کو اپنی حالت سے آگاہ کیا ہے۔ 38 سالہ کامیڈین نے اپنے سخت شیڈول کے صحت پر پڑنے والے اثرات کا ذکر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ میں ایک سال سے بیمار محسوس کر رہا تھا البتہ مجبوری کے تحت کام جاری رکھے ہوئے تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ میں گزشتہ 10 سال سے ٹور پر ہوں، حالانکہ یہ بہت بڑی نعمت ہے کہ مجھے آپ سب کی...
ڈھاکا: بنگلہ دیش حکومت نے ایک صدی سے زائد عرصے سے بند پڑے خزانوں سے بھرے بینک والٹ کو کھولنے کا فیصلہ کرلیا ہے، جس میں دعویٰ کیا جاتا ہے کہ دنیا کے مشہور ہیروں میں سے ایک دریائے نور بھی موجود ہے۔ یہ خزانہ 1908 میں ڈھاکا کے نواب خاندان نے مالی مشکلات کے باعث بینک میں بطور ضمانت رکھا تھا۔ عدالتی ریکارڈ کے مطابق اس خزانے میں 108 قیمتی نوادرات شامل تھے جن میں سونے اور چاندی کی ہیرے جڑی تلوار، قیمتی پتھروں سے مزین ٹوپی اور ایک نایاب بروچ شامل ہے جو ایک فرانسیسی ملکہ کے پاس بھی رہا تھا۔ نواب خاندان کے موجودہ وارث خواجہ نعیم مراد، جو ایک وقت میں مقبول فلمی اداکار رہ چکے...
واشنگٹن: امریکا نے وینزویلا کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر 10 جدید ایف 35 اسٹیلتھ لڑاکا طیارے کیریبین جزیرے پورٹو ریکو بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق یہ طیارے ڈرگ کارٹلز کے خلاف امریکی بحری آپریشن کا حصہ ہوں گے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ وینزویلا کے صدر خود منشیات کے ایک بڑے کارٹل کی قیادت کر رہے ہیں۔ دوسری جانب وینزویلا کے صدر نے الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا دراصل وینزویلا کا تیل ہتھیانا چاہتا ہے۔ کشیدگی اس وقت بڑھی جب امریکی فورسز نے وینزویلا کی ایک کشتی کو نشانہ بنایا۔ امریکا کا کہنا ہے کہ کشتی میں اسمگلرز امریکا کے لیے منشیات لے جا رہے تھے، حملے...
ابیدجان: مغربی افریقہ کے ملک آئیوری کوسٹ میں ایک افسوسناک اور حیران کن واقعہ پیش آیا ہے، جہاں ایک دریائی گھوڑے (hippopotamus) نے اچانک ایک کشتی پر حملہ کر دیا۔ بین الاقوامی میڈیارپورٹس کے مطابق عینی شاہدین نے کہا کہ کشتی معمول کے سفر پر تھی اور اس میں خواتین اور بچے بھی سوار تھے کہ اچانک ایک بھاری بھرکم دریائی گھوڑے نے کشتی کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں کشتی الٹ گئی۔ واقعے کے بعد مسافر دریا کے تیز پانی میں بہہ گئے۔ کچھ افراد کو موقع پر ہی ریسکیو کر لیا گیا تاہم 11 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ واقعے کے بعد انتظامیہ نے فوری طور پر ریسکیو آپریشن شروع کر دیا ہے، مقامی غوطہ خور اور سیکیورٹی...
کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں رواں ہفتے شاندار تیزی رہی، جس کے نتیجے میں کاروباری دنوں میں انڈیکس کے تمام ریکارڈزٹوٹ گئے۔ وزیراعظم کے حالیہ دورۂ چین میں اقتصادی پیشرفت، سی پیک فیز ٹو کے آغاز اور نئے سرمایہ کاری معاہدوں کے اثرات بازار حصص پر نمایاں دکھائی دیے جہاں گزشتہ ہفتے تاریخی تیزی ریکارڈ کی گئی۔ متوازن خارجہ پالیسی اور عسکری ڈپلومیسی کے باعث عالمی سطح پر پاکستان کی ساکھ بہتر ہونے کے ساتھ سرمایہ کاری کی اہمیت بھی بڑھی جس نے مارکیٹ کے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دیے۔ ہفتہ وار کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس 5659.41 پوائنٹس کے اضافے سے نئی بلند ترین سطح 154277.19 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح کے ایس...
تیانجن میں ہونے والا شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کا اجلاس محض سفارتی سرگرمی نہیں تھا بلکہ علامتی طور پر ایک بڑے سیاسی پیغام کا حامل بھی تھا۔ یہ اجلاس چین کی جنگِ عظیم دوئم کی یادگار تقاریب کے تناظر میں منعقد ہوا جس نے اسے مزید وزن دیا۔ WATCH ???? Hot mic moment on CCTV in China today: Putin and Xi, both 72, were caught casually chatting about living to 150 years — or maybe forever — thanks to organ transplants pic.twitter.com/5kSPqUOsDL — Insider Paper (@TheInsiderPaper) September 3, 2025 اس اجلاس کو گزشتہ برس کے BRICS سربراہی اجلاس کے مساوی اہمیت دی گئی۔ مغرب کی مرکزیت کا زوال طویل عرصے تک دنیا کے بڑے فیصلے مغرب کی موجودگی اور...
بھارتی وزیرِ خزانہ نرملا سیتارامن نے کہا ہے کہ بھارت امریکی ٹیرف سے متاثر ہونے والے اپنے ایکسپورٹرز کی مدد کرے گا۔ بھارتی میڈیا کو دیے گئے بیان میں نرملا سیتارامن نے کہا کہ حکومت اِن برآمد کنندگان کے لیے خصوصی پیکج متعارف کرائے گی جو امریکی حکومت کی جانب سے بھارتی مصنوعات پر 50 فیصد درآمدی ٹیرف کے نفاذ سے شدید متاثر ہوئے ہیں۔ گزشتہ روز ’انڈیا ٹوڈے‘ سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ خزانہ نے کہا کہ نئی دہلی اس بات سے آگاہ ہے کہ امریکی فیصلے نے متعدد بھارتی صنعتوں کو نقصان پہنچایا ہے اور حکومت ان کے لیے ریلیف اقدامات پر غور کر رہی ہے۔ نرملا سیتارامن نے واضح کیا کہ حکومت جَلد ہی امدادی اقدامات...
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی سینئر اور تجربہ کار اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے حال ہی میں ایک نجی چینل کے پروگرام میں اداکار فیروز خان کی اداکاری پر کھل کر اظہارِ خیال کیا اور انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ عتیقہ اوڈھو نے کہا کہ فیروز خان کی سب سے بڑی کمزوری یہ ہے کہ وہ اپنے “ہیرو” والے تاثر سے باہر نہیں آ پاتے۔ چاہے ان کا کردار کسی عام شخص کا ہو یا کسی منفی کردار کا، ان کی باڈی لینگویج اور اسکرین پریزنس ہمیشہ ہیرو کے گرد گھومتی ہے۔ اس رویے کی وجہ سے کردار کی اصلیت متاثر ہوتی ہے اور ان کی پرفارمنس مصنوعی محسوس ہونے لگتی ہے۔ ان کے مطابق ایک اچھے اداکار کی پہچان...
بھارت کی ریاست تلنگانہ کے ضلع ناگرکرنول میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، جہاں ایک باپ نے اپنے ہی تین معصوم بچوں کو بے دردی سے جلا کر قتل کردیا اور بعدازاں کیڑے مار دوا پی کر اپنی بھی زندگی ختم کرلی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 38 سالہ گٹا وینکٹیشورلو کا اپنی بیوی کے ساتھ خاندانی تنازع چل رہا تھا۔ اسی رنجش کے باعث وہ 30 اگست کو اپنے تین بچوں کے ساتھ گھر سے نکلا۔ بچے اس امید پر باپ کے ساتھ گئے کہ وہ انہیں کچھ خرید کر دے گا، مگر باپ نے پٹرول چھڑک کر ان پر آگ لگادی۔ کچھ گھنٹوں بعد وینکٹیشورلو نے ویلڈنڈا منڈل میں زہریلی دوا پی کر خودکشی کرلی۔...
بھارتی حکومت نے آپریشن سندور میں ناکامی کے بعد ایک بار پھر پاکستان پر جھوٹے الزامات کے سلسلے کا آغاز کر دیا ہے۔ پہلگام فالس فلیگ آپریشن میں ہزیمت کے بعد بھارتی میڈیا نے ایک اور من گھڑت ڈرامہ پیش کیا ہے۔ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ ’ممبئی ٹریفک کنٹرول روم کو شہر کے مختلف مقامات پر بم نصب ہونے کی جھوٹی کالز موصول ہوئی ہیں‘، جس میں بلا کسی ثبوت پاکستان پر الزام عائد کرنے کی کوشش کی گئی۔ اس کے ذریعے بھارت نے پاکستان کو دہشتگردوں سے جوڑنے کی ناکام کوشش دہرائی۔ مزید پڑھیں: چینی فوج کی تاریخی پریڈ، نریندر مودی شرکت سے کیوں محروم ہوئے؟ بین الاقوامی فورمز پر شرمندگی کے بعد یہ نیا ڈرامہ بھارت کی...
اسلام آباد: بھارت کا پاکستان مخالف پروپیگنڈا ایک بار پھر بے نقاب ہوگیا اور آپریشن سندور میں ہزیمت اٹھانے کے بعد بھارتی حکومت نے ایک بار پھر پاکستان پر جھوٹے الزامات کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پہلگام فالس فلیگ آپریشن میں جگ ہنسائی کے بعد بھارتی میڈیا پر ایک اور ڈراما سامنے آیا ہے، بھارتی میڈیا نے ایک جھوٹی اور بغیر شواہد کے خبر دی ہے کہ ممبئی ٹریفک کنٹرول روم کو شہر کے مختلف مقامات پر بم نصب ہونے کی جھوٹی کالز موصول ہوئیں۔ اس جھوٹی اور من گھڑت خبر میں پاکستان پر پھر الزام عائد کرنے کی کوشش کی گئی ہے اور بھارتی میڈیا پاکستان کو دہشت گردوں سے جوڑنے کی...
بھارت کا پاکستان مخالف پروپیگنڈا ایک بار پھر بے نقاب ہوگیا اور آپریشن سندور میں ہزیمت اٹھانے کے بعد بھارتی حکومت نے ایک بار پھر پاکستان پر جھوٹے الزامات کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ پہلگام فالس فلیگ آپریشن میں جگ ہنسائی کے بعد بھارتی میڈیا پر ایک اور ڈراما سامنے آیا ہے، بھارتی میڈیا نے ایک جھوٹی اور بغیر شواہد کے خبر دی ہے کہ ممبئی ٹریفک کنٹرول روم کو شہر کے مختلف مقامات پر بم نصب ہونے کی جھوٹی کالز موصول ہوئیں۔ اس جھوٹی اور من گھڑت خبر میں پاکستان پر پھر الزام عائد کرنے کی کوشش کی گئی ہے اور بھارتی میڈیا پاکستان کو دہشت گردوں سے جوڑنے کی ناکام کوشش کر رہا ہے، بین الاقوامی فورمز...
بھارت میں منعقد ہونے والی یو پی ٹی 20 لیگ پر عائد ہونے والے میچ فکسنگ کے الزامات نے کرکٹ کی دنیا کو ہلا کر رکھ دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایونٹ میں شامل ایک ٹیم کاشی ردراز کے ٹیم منیجر ارجن چوہان نے دعویٰ کیا کہ ان کو ایک بُکی نے اپنا مطالبہ ماننے پر ایک کروڑ روپے کی پیشکش کی۔ الزامات کے مطابق ایک شخص (جس نے خود کو لکھنؤ میں بطور بُکی متعارف کرایا تھا) نے منیجر سے رابطہ کر کے ایک کھلاڑی کی خراب پرفارمنس کا مطالبہ کیا۔ ذرائع کے مطابق الزامات کی بنیاد پر لکھنؤ کے سشانت گالف سٹی پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔ درج کی...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کے روز بھی تیزی کا رجحان برقرار رہا، جبکہ مثبت معاشی اشاریوں اور سرمایہ کاروں کے پراعتماد رویے نے مارکیٹ کو نئی بلندیوں پر پہنچا دیا۔ دوپہر کے سیشن میں تیزی مزید بڑھ گئی اور بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 1,545 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 154,211 کی سطح پر پہنچ گیا۔ Market is up at midday ????⏳ KSE 100 is positive by +1018.26 points (+0.67%) at midday trading. Index is at 153,683.99 and volume so far is 243.41 million shares (12:00 PM) pic.twitter.com/4u96d9xvLI — Investify Pakistan (@investifypk) September 5, 2025 کاروباری حجم میں سب سے زیادہ دلچسپی سیمنٹ، کمرشل بینکنگ، آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن، او ایم سیز، پاور جنریشن اور ریفائنری...
کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی ریکارڈ ساز تیزی دیکھی گئی، جس کے نتیجے میں انڈیکس بلند ترین سطح کو چھو گیا۔ جمعرات کے روز بازارِ حصص میں کاروبار کا آغاز 922 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ ہوا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 53 ہزار 587 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح کو چھو گیا۔ بعد ازاں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھنے کے ساتھ ساتھ بتدریج 1285، 1426، 1648 اور 1719 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ ہوئی، جس کے نتیجے میں انڈیکس ایک لاکھ 54 ہزار 684 پوائنٹس کی تاریخی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ واضح رہے کہ آج اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ ساز تیزی کا مسلسل تیسرا دن...
بالی وُوڈ اور ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ رانیا راؤ چند ماہ قبل تقریباً 15 کلو گرام سونا اسمگل کرنے کی کوشش میں بنگلورو ایئرپورٹ سے رنگے ہاتھوں پکڑی گئی تھیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس تفتیش کے دوران اداکارہ کے گھر سے مزید 2 کروڑ مالیت کے زیورات اور 2 کروڑ 67 لاکھ بھارتی روپے نقدی بھی برآمد ہوئی تھی۔ اداکارہ کو رواں سال مارچ میں 14.8 کلو سونا اسمگل کرتے ہوئے بنگلور ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔ دلچسپ یا چونکا دینے والا پہلو یہ ہے کہ رانیا راؤ مبینہ طور پر بار بار بیرونِ ملک سفر کرتی رہیں اور پولیس اسکواڈ کے ذریعے کسٹمز چیک سے بچ نکلتی تھیں۔ تحقیقات مکمل ہونے پر ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو...
جرمنی میں یورپ کا سب سے تیز رفتار سپر کمپیوٹر ’جوپیٹر‘ باضابطہ طور پر لانچ کر دیا گیا ہے۔ اسے مصنوعی ذہانت (AI) کی دوڑ میں امریکی اور چینی غلبے کو کم کرنے اور موسمیاتی تحقیق سمیت مختلف سائنسی شعبوں میں اہم پیش رفت کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ جوپیٹر سپر کمپیوٹر کیا ہے؟ یہ سپر کمپیوٹر مغربی جرمنی کے یولش سپرکمپیوٹنگ سینٹر میں نصب کیا گیا ہے۔ یہ یورپ کا پہلا ’ایگزا اسکیل‘ سپر کمپیوٹر ہے جو ایک سیکنڈ میں کم از کم ایک کوئنٹیلیئن (ایک ارب ارب) حسابات کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ Europe’s first exascale supercomputer, Jupiter, will be inaugurated Friday in Germany, promising to boost the continent’s capabilities in fields from artificial intelligence to climate...
کراچی: کراچی کے مرکزی علاقے شارع فیصل پر واقع وائرلیس گیٹ کے قریب ایک تیز رفتار کار ڈرائیور سے بے قابو ہو کر فٹ پاتھ سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں کار میں سوار ایک شخص جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہو گیا۔ چھیپا ریسکیو حکام کے مطابق لاش اور زخمی کو جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ریسکیو ادارے چھیپا کے مطابق، حادثے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت عبدالواحد کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ زخمی شخص کو فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
جھاڑ کھنڈ میں بھارتی فوجی کی گاڑی پر گھات لگا کر حملہ؛ 2 اہلکار ہلاک اور ایک شدید زخمی WhatsAppFacebookTwitter 0 4 September, 2025 سب نیوز نئی دہلی (سب نیوز )بھارتی مشرقی ریاست جھارکھنڈ میں ملٹری آپریشن کے لیے جانے والی بھارتی فوج کی ٹیم پر مسلح افراد نے گھات لگا کر حملہ کردیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ریاست جھاڑ کھنڈ میں مسلح افراد کے حملے میں دو فوجی اہلکار ہلاک اور ایک شدید زخمی ہو گیا۔یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا جب فوجی قافلہ معمول کے گشت پر تھا اور گھات لگائے مسلح افراد نے ان پر دھاوا بول دیا۔ حملہ آوروں نے اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو بھارتی فوجی موقع پر...
راجستھان: بھارتی ریاست راجستھان کے شہر سوائی مدھوپور میں ڈھیل ڈیم پر ایک شخص کرتب دکھاتے ہوئے پانی میں بہہ گیا اور اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈیم کے قریب کچھ افراد کھڑے ہیں اور ساتھ ہی تعمیراتی کام بھی جاری ہے۔ اسی دوران ایک شخص بہتے پانی کے قریب جاتا ہے اور اچانک توازن کھو بیٹھتا ہے جس کے بعد وہ پانی کے تیز بہاؤ میں بہہ جاتا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی انتظامیہ اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور متاثرہ شخص کی تلاش کے لیے کارروائی شروع کردی۔ In a tragic incident from Sawai Madhopur, a young man...
بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ اور سب کے دلوں پر راج کرنے والی ہیروئن کاجول اور ان کے شوہر اداکار اجے دیوگن کے اثاثوں کی مالیت سامنے آگئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار اجے دیوگن نہ صرف ایک اداکار جبکہ ایک ہدایتکار اور پروڈیوسر بھی ہیں اور ان کا اپنا پروڈکشن ہاؤس بھی ہے جس کی وجہ سے وہ ہر طرف سے ہی کما رہے ہیں اور تاحال فلموں میں بھی ہیرو کا کردار ادا کرتے ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق اجے دیوگن کی مجموعی جائیداد کی ملکیت 427 کروڑ بھارتی روپے ہے۔ کروڑوں دلوں پر راج کرنے والی اور اپنے مزاحیہ مزاج کیلئے مشہور اداکارہ کاجول کی مجموعی جائیداد کی مالیت 249 کروڑ بھارتی روپے بتائی گئی ہے۔ دوسری جانب...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعرات کے روز بھی تیزی کا سلسلہ جاری رہا، جہاں سرمایہ کاروں کے اعتماد اور مختلف شعبوں کی مثبت کارکردگی نے انڈیکس کو اوپر کی جانب گامزن رکھا۔ کاروبار کے آغاز ہی میں کے ایس ای 100 انڈیکس 700 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ اوپر گیا۔ Market is up at midday ????⏳ KSE 100 is positive by +513.88 points (+0.34%) at midday trading. Index is at 152,715.75 and volume so far is 187.08 million shares (12:00 PM) pic.twitter.com/mhQpPVPeIX — Investify Pakistan (@investifypk) September 4, 2025 صبح 10 بجے کے قریب انڈیکس 772.20 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 152,974.07 کی سطح پر تھا، جو کہ 0.51 فیصد بہتری ظاہر کرتا ہے۔ دورانِ کاروبار انڈیکس ایک...
نائیجیریا میں کشتی حادثہ، 60 افراد ہلاک، درجنوں لاپتا WhatsAppFacebookTwitter 0 4 September, 2025 سب نیوز ابوجا: نائیجیریا کی شمالی ریاست نائیجر میں ایک خوفناک کشتی حادثے میں کم از کم 60 افراد ہلاک اور متعدد لاپتا ہوگئے۔ حکام کے مطابق کشتی میں 100 سے زائد مسافر سوار تھے۔ برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق یہ کشتی تُنگان سُولے سے دوگّا کے لیے روانہ ہوئی تھی کہ راستے میں دریا کے اندر ایک درخت کے تنے سے ٹکرا کر الٹ گئی۔ ریسکیو ٹیموں نے کئی مسافروں کو زندہ بچا لیا ہے جبکہ لاپتا افراد کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ نائیجیریا میں مون سون کے موسم میں کشتی کے حادثات عام ہیں۔...
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ تیزی، انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 4 September, 2025 سب نیوز کراچی: پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔ ٹریڈنگ کے دوران پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 1000 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ہنڈرڈ انڈیکس پہلی بار ایک لاکھ 53 ہزار 411 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 1226 پوائنٹس کے اضافے کیساتھ ایک لاکھ 52 ہزار 201 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔ ...
کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج مسلسل تیسرے دن تاریخ ساز تیزی دیکھی جا رہی ہے، جس کے نتیجے میں انڈیکس آج بھی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ بازارِ حصص میں مسلسل تیسرے روز زبردست تیزی کے دوران غیر معمولی اتار چڑھاؤ دیکھا گیا اور مارکیٹ کے آغاز پر انڈیکس 836 پوائنٹس اضافے کے ساتھ بڑھ کر ایک لاکھ 53 ہزار 038 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ بعدازاں تیزی کا رجحان مزید بڑھا اور انڈیکس 1084 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 53 ہزار 286 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح کو چھو گیا۔ گزشتہ روز بھی مارکیٹ میں نمایاں تیزی دیکھی گئی تھی جب 100 انڈیکس 1560 پوائنٹس بڑھ کر ایک لاکھ...
سری لنکا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں سنسی خیز مقابلے کے بعد زمبابوے کو چار وکٹوں سے شکست دے دی۔ ہرارے میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر زمبابوبے کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔ زمبابوے نے اوپنر برائن بینیٹ (81) کی جارحانہ اننگز کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 175 رنز بنائے۔ کپتان سکندر رضا 28 رنز بناکر دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔ سری لنکا کی جانب سے دشمانتھا چمیرا نے تین جبکہ نوان تھشارا، مہیش تھیکشانا اور دشن ہیمانتھا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ ہدف کے تعاقب میں سری لنکن اوپنرز پتھم نسانکا (55) اور کوشال مینڈس (38) نے 96 رنز کا بہترین آغاز فراہم کیا۔ تاہم...
بھارت کا دریائے ستلج میں سیلاب پر ایک بار پھر پاکستان سے سفارتی سطح پر رابطہ WhatsAppFacebookTwitter 0 4 September, 2025 سب نیوز بھارت نے دریائے ستلج میں سیلابی صورتحال کے حوالے سے ایک مرتبہ پھر پاکستان سے سفارتی سطح پر رابطہ کرلیا۔ وزارت آبی وسائل کے مطابق بھارتی ہائی کمیشن نے پاکستان کو دریائے ستلج میں سیلابی صورتحال سے آگاہ کیا ہے، دریائے ستلج میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے ۔ دریائے ستلج میں ہریکے اور فیروز پور کے مقامات پر سیلاب کا خدشہ ہے، آج دریا میں پانی کی سطح بلند ہونے کا امکان ہے۔ وزارت آبی وسائل نے 28 اہم محکموں کو انتباہی خط جاری کرتے ہوئے دریائے ستلج کی سیلابی صورتحال...
سوشل میڈیا پر پرانی ویڈیوز اکثر نئے تنازعات کو جنم دیتی ہیں، ایسی ہی حالیہ دنوں میں دوبارہ وائرل ایک 5 سال پرانی ویڈیو میں سابق بھارتی آل راؤنڈر عرفان پٹھان نے انکشاف کیا کہ وہ کس طرح بھارتی ٹیم سے باہر ہوئے۔ عرفان پٹھان، جنہوں نے 2012 میں اپنا آخری ون ڈے انٹرنیشنل کھیلا اور اس میچ میں 5 وکٹیں بھی حاصل کیں، ویڈیو میں بتاتے ہیں کہ انہوں نے میڈیا میں یہ خبر سننے کے بعد کہ کپتان مہندر سنگھ دھونی ان کی بولنگ سے خوش نہیں، براہِ راست دھونی سے وضاحت طلب کی تھی۔ “ہاں، میں نے ماہی بھائی سے پوچھا تھا، 2008 کی آسٹریلیا سیریز میں میڈیا میں بیان آیا کہ عرفان اچھی بولنگ نہیں کر...
نائجیریا کی ریاست نائجر میں ایک ہولناک کشتی حادثے میں کم از کم 60 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ درجنوں کو زندہ بچا لیا گیا۔ مقامی حکام کے مطابق یہ حادثہ منگل کی صبح اُس وقت پیش آیا جب ایک کشتی تُنگن سُلے، مالالے ضلع سے دوگّا کے لیے روانہ ہوئی۔ کشتی میں 100 سے زائد افراد سوار تھے جو ایک تعزیتی اجتماع میں شریک ہونے جا رہے تھے۔ راستے میں گوساوا کمیونٹی، بورگو لوکل گورنمنٹ ایریا کے قریب کشتی ایک ڈوبے ہوئے درخت سے ٹکرا کر الٹ گئی۔ یہ بھی پڑھیے یونان کشتی حادثہ، جاں بحق 99 فیصد مسافر پاکستان سے قانونی طور پر گئے تھے، وزیر داخلہ بورگو کے چیئرمین عبداللہی بابا آرا کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد...
بھارتی ٹی وی کی مقبول اداکارہ سمپل کول، جو شرارت اورتارک مہتا کا الٹا چشمہ جیسے معروف ڈراموں سے ناظرین کے دلوں میں جگہ بنا چکی ہیں، نے 15 سالہ ازدواجی سفر کے بعد شوہر راہول لومبا سے طلاق لے لی ۔ بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سمپل کول نے علیحدگی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ فیصلہ باہمی رضامندی سے کیا گیا، اور دونوں نے سمجھداری اور نرمی سے ایک دوسرے کا ساتھ چھوڑنے کا قدم اٹھایا۔ یقین نہیں آتا کہ ہم الگ ہو چکے ہیں سمپل نے جذباتی انداز میں کہا کہ رشتہ ختم ہونا آج بھی میرے لیے ناقابلِ یقین لگتا ہے۔ میں نے اپنی زندگی کا ایک بڑا حصہ راہول کے ساتھ گزارا، اور...
سابق بھارتی آل راؤنڈر عرفان پٹھان نے انکشاف کیا ہے کہ مہندرا سنگھ دھونی کی کپتانی کے دوران کچھ کھلاڑیوں کو آف دی فیلڈ تعلقات کی بنیاد پر زیادہ مواقع ملتے تھے۔ ایک حالیہ انٹرویو میں عرفان پٹھان نے بتایا کہ انہوں نے ایک بار دھونی سے اپنی خراب فارم کے حوالے سے مشورہ مانگا تو دھونی نے انہیں کہا کہ زیادہ وضاحتیں دینے یا بحث کرنے کے بجائے پرسکون رہنا بہتر ہے۔ عرفان پٹھان نے مزید کہا کہ دھونی بعض کھلاڑیوں کو خصوصی فیور دیتے تھے۔ اگرچہ انہوں نے کسی کا نام نہیں لیا، لیکن اشارہ کیا کہ جو کھلاڑی دھونی کے لیے حقہ تیار کرتے تھے انہیں ٹیم میں زیادہ مواقع ملتے تھے، جبکہ جو ایسا نہ...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ ساز تیزی؛ 100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 3 September, 2025 سب نیوز کراچی:پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز زبردست تیزی دیکھی جا رہی ہے، جہاں 100 انڈیکس تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ گزشتہ روز 100 انڈیکس ایک ہزار 4 پوائنٹس کے اضافے کے بعد ایک لاکھ 50 ہزار 975 پر بند ہوا تھا جب کہ آج کے کاروبار میں یہ انڈیکس مزید 728 پوائنٹس بڑھ کر ایک لاکھ 51 ہزار 703 کی سطح پر جا پہنچا۔ اسی دوران ایک موقع پر انڈیکس میں 1261 پوائنٹس کی غیر معمولی تیزی بھی ریکارڈ کی گئی اور 100 انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 52...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کو بھی خریداری کا رجحان برقرار رہا، جس کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کے اعتماد اور حوصلہ افزا معاشی اعداد و شمار کے سہارے مارکیٹ نے نئی بلندیاں حاصل کر لیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دن کے ابتدائی اوقات میں بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 1,300 سے زائد پوائنٹس اضافے کے بعد 152,000 کی سطح عبور کرگیا۔ صبح 11 بج کر 20 منٹ پر کے ایس ای-100 انڈیکس 1,346.88 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 152,322.36 پوائنٹس کی سطح پر موجود تھا، جو کہ 0.89 فیصد بہتری کو ظاہر کرتا ہے۔ گرین زون میں ٹریڈنگ سیمنٹ، کمرشل بینکس، کھاد ساز ادارے، آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن، آئل مارکیٹنگ کمپنیز، پاور جنریشن اور ریفائنری سمیت مختلف شعبوں...
سن 1965 میں 3 ستمبر کو جنگ جاری تھی اور پاکستان کی مسلح افواج عوام کے ہمراہ بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے رہی تھیں۔ ایک طرف بھارتی وزیراعظم لال بہادر شاستری اپنی قوم پر طاری پاک فضائیہ کے حملوں کا خوف دور کرنے کی ناکام کوششیں کرتے رہے اور دوسری جانب پاک فوج نے چھمب سیکٹر میں بھارت کے 500 جوانوں کو جنگی قیدی بنانے سمیت دشمن کے 15 ٹینکوں اور دیگر اسلحے پر قبضہ کر لیا۔ پاک فوج کے کمانڈر ان چیف جنرل محمد موسیٰ نے بھارتی زخمی سپاہی کی ایک فیلڈ اسپتال میں عیادت کی۔ لیفٹیننٹ کرنل نصیر اللہ بابر نے غیر دانستہ طور پر کشمیر کے بھمبر سیکٹر میں ایک بھارتی پوزیشن پر اپنا ہیلی...
بھارتی اداکارہ اور بزنس وویمن شلپا شیٹی نے اپنے ریسٹورنٹ کو بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق شلپا شیٹی کا ریسٹورنٹ ممبئی کے علاقے باندرہ میں واقع تھا، جسے انہوں نے بند کرنے کا فیصلہ ایسے وقت میں کیا ہے جب وہ اور ان کے شوہر راج کندرا 60 کروڑ روپے کے فراڈ کے تنازعے سے نمٹ رہے ہیں۔ اداکارہ نے انسٹاگرام پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ یہ جمعرات ایک دور کے خاتمے کا دن ہے کیونکہ ہم ممبئی کے سب سے مشہور مقامات میں سے ایک “بستیاں باندرا” کو الوداع کہہ رہے ہیں۔ یہ جگہ ہمیں ناقابل فراموش یادیں، خوبصورت لمحات اور شہر کی نائٹ لائف کو ایک نئی شکل دینے کے...
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کالا باغ ڈیم کے بعد ملک میں صدارتی نظام کی حمایت کر دی سینئر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں صرف اے این پی کو کالا باغ ڈیم سے اختلاف ہے،جو لوگ کہتے ہیں ہماری لاشوں پر کالا باغ ڈیم بنے گا وہ سیاست کر رہے ہیں۔ سیاست پر ریاست کو ترجیح دینے کا حامی ہوں ،پیپلز پارٹی اب ڈائیلاگ اور جمہوریت پر یقین نہیں رکھتی،کالاباغ ڈیم سے سندھ اور اے این پی کو مسئلہ ہے ،منگلا ڈیم پر لوگوں کو متبادل جگہ دی گئی۔ سب کے تحفظات دور کرکے کالاباغ ڈیم بننا چاہئے ،میری پارٹی کے لوگ بھی کالاباغ ڈیم پر سیاست کر رہے ہیں...
بھارتی فلموں میں سخت گیر ولن کا کردار ادا کرنے والے اداکار سونو سود ایک رحم دل انسان اور سماجی کارکن ہیں جو اس بار سیلاب متاثرین کے لیے میدان میں آگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سونو سود ایک بار پھر مشکل گھڑی میں عوام کے ساتھ کھڑے ہو گئے۔ اداکار سونو سود نے ریاست پنجاب میں تباہ کن سیلاب کے بعد فوری ریلیف آپریشن شروع کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں کے لیے کھانے پینے کا سامان، دوائیاں اور کشتیوں کے ذریعے ریسکیو سروس فراہم کی۔ سونو سود نے کہا کہ سیلاب متاثرین اکیلے نہیں، ہر خاندان کو دوبارہ اپنے پیروں پر کھڑا کرنے تک ہم مدد کرتے رہیں گے۔ واضح رہے کہ کورونا وبا کے دوران بھی سونو سود نے لاکھوں افراد کی...
ایک وفاقی امریکی جج نے کیلیفورنیا میں نیشنل گارڈز کی تعیناتی پر ریاستی اجازت کے بغیر پابندی عائد کر دی ۔ خبر رساں اداروں کے مطابق عدالت نے ٹرمپ انتظامیہ کو سختی سے ہدایت دی ہے کہ وہ کیلیفورنیا میں نیشنل گارڈز کو ریاست کی منظوری کے بغیر تعینات نہ کرے۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ریاستی خودمختاری کا احترام ناگزیر ہے۔ وفاقی حکومت کا یہ اقدام آئینی اختیارات سے تجاوز کے مترادف ہوگا۔ نیشنل گارڈز کی تعیناتی صرف ہنگامی حالات یا ریاستی حکومت کی باقاعدہ درخواست پر ہی ممکن ہے۔ کیلیفورنیا کی حکومت نے اس فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی مداخلت ناقابل قبول ہے، اور یہ کوشش ریاستی اختیارات محدود کرنے کی...
افغان طالبان نے اپنے سخت ضابطہ اخلاق کو شاعری اور ادبی محافل تک بھی لے آئے ہیں، جہاں اب محبت، آزاد اظہارِ خیال اور لڑکوں لڑکیوں کے درمیان دوستی جیسے موضوعات پر شاعری لکھنا منع قرار دیا گیا ہے نیا قانون کیا کہتا ہے؟ طالبان کے امیر، ہبت اللہ اخوندزادہ نے “قانون برائے شاعری و مشاعروں کے ضابطہ اخلاق” پر دستخط کیے ہیں، جو 13 دفعات پر مشتمل ہے اس قانون کے تحت شاعروں کو محبت یا دوستیاں بیان کرنے، یا طالبان قیادت پر تنقید کرنے کی بالکل اجازت نہیں شاعری میں اب صرف اسلامی اقدار، اتحاد اور اخلاقیات کو فروغ دینے کی اجازت ہے، جبکہ علاقائی یا نسلی تعصب، آزادی پسند نظریات، نسوانیت یا جمہوریت جیسے موضوعات سختی سے...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منگل کو بھی تیزی کا رجحان برقرار رہا، جہاں بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس دورانِ کاروبار ایک ہزار سے زائد پوائنٹس بڑھ گیا۔ منگل کی دوپہر 1 بج کر 10 منٹ پر بینچ مارک انڈیکس 150,982.62 پوائنٹس کی سطح پر تھا، جو کہ 1,011.50 پوائنٹس یا 0.67 فیصد اضافے کو ظاہر کرتا ہے۔ کاروباری دن میں آٹوموبائل، کمرشل بینک، آئل اینڈ ایکسپلوریشن کمپنیز، او ایم سی، فارماسیوٹیکل، پاور جنریشن اور ریفائنری سمیت اہم شعبوں میں سرمایہ کاروں کی دلچسپی دیکھنے میں آئی۔ یہ بھی پڑھیں: اسٹاک ایکسچینج میں تاریخ رقم، 100 انڈیکس پہلی بار 150,000 کی سطح عبور کرگیا حبکو، اے آر ایل، این آر ایل، ماری، او جی ڈی سی، پی پی ایل، پی...
فلسطینی صدر محمود عباس نے العربیہ اور الحدث چینلز کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ اسرائیل کا مقصد فلسطین کو مکمل طور پر تباہ کرنا ہے۔ ان کے مطابق غزہ میں کم از کم دو لاکھ افراد یا تو ہلاک ہوچکے ہیں یا زخمی، لیکن عالمی برادری محض مذمت تک محدود ہے۔ عباس نے کہا کہ فلسطینی برسوں سے بین الاقوامی فیصلوں کے غیر مؤثر ہونے کے عادی ہیں۔ ہمارے پاس فلسطین کے حق میں اقوام متحدہ کی ایک ہزار قراردادیں موجود ہیں لیکن کوئی بھی نافذ نہیں ہوئی۔ ان کے مطابق غزہ میں صورتحال اس قدر سنگین ہے کہ جو لوگ بمباری سے نہیں مر رہے وہ بھوک سے دم توڑ رہے ہیں، اور بھوک سے جاں بحق...
بھارت کی ریاست اترپردیش کے ضلع ہردوئی میں ایک حیران کن واقعہ پیش آیا ہے، جہاں ایک خاتون نے اپنے 7 سال سے لاپتا شوہر کو اچانک انسٹاگرام ریلز کے ذریعے دیکھ لیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، جتیندر کمار کی شادی 2017 میں شیلو نامی خاتون سے ہوئی تھی۔ شادی کے بعد بیٹے کی پیدائش ہوئی لیکن جہیز کے مطالبات اور گھریلو جھگڑوں کے باعث جتیندر اپنی بیوی کو ہراساں کرتا رہا۔ کچھ ہی عرصے بعد وہ اچانک لاپتا ہوگیا اور 2018 میں اس کی گمشدگی کی رپورٹ بھی درج کرائی گئی۔ اہلخانہ نے اُس وقت الزام لگایا تھا کہ شیلو کے رشتے داروں نے جتیندر کو قتل کردیا ہے، تاہم کئی سال تک تلاش کے باوجود وہ نہیں ملا۔...
بھارت کی ریاست اتر پردیش کے ضلع ہردوئی میں ایک حیران کن واقعہ سامنے آیا ہے جہاں شادی کے بعد لاپتا ہونے والا شخص انسٹاگرام ریلز کے ذریعے دوسری خاتون کے ساتھ پکڑا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جتیندر کمار کی 2017 میں مران نگر کی رہائشی شیلو سے شادی ہوئی تھی اور کچھ عرصے بعد ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش بھی ہوئی۔ تاہم شادی کے بعد جتیندر اور اس کے اہلخانہ شیلو کو جہیز کے لیے ہراساں کرنے لگے اور سونے کی چین سمیت دیگر سامان کا مطالبہ کرتے رہے۔ اسی دوران جتیندر اچانک لاپتا ہوگیا۔ اپریل 2018 میں اس کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی گئی لیکن طویل عرصے تک اس کا کوئی سراغ نہ ملا۔...