2025-09-17@22:00:41 GMT
تلاش کی گنتی: 19945

«ماہرین نے»:

(نئی خبر)
    شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے نیشنل ہائی وے رزاق آباد پولیس ٹریننگ سینٹر کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار خاتون جاں بحق ہوگئی جس کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال پہنچائی۔ ریسکیو حکام کے مطابق متوفیہ کی شناخت 34 سالہ مریم کے نام سے کی گئی جبکہ واقعہ موٹر سائیکل کی چین میں دوپٹہ پھنس جانے کے باعث پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے جو خاتون کے گلے میں لپٹا ہوا تھا اور اس دوران وہ سڑک پر گرنے سے جاں بحق ہوگئی تاہم اس حوالے سے پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
    بیجنگ : چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس اور جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ اور فسطائیت مخالف عالمی جنگ کی فتح کی 80 ویں سالگرہ کی یادگاری تقریبات میں شرکت کے لئے چین میں موجود پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی۔ جمعرات کے روز لی چھیانگ نے کہا کہ چین ، پاکستان کے ساتھ تزویراتی باہمی اعتماد کو گہرا کرنے، یکجہتی اور تعاون کو مزید مضبوط بنانے، چین پاکستان اقتصادی راہداری کے ” اپ گریڈڈ ورژن 2.0″ کی فعال طور پر تعمیر کرنے اور بندرگاہوں، شاہراہوں اور ریلوے جیسے بنیادی ڈھانچے کےبڑے منصوبوں کی احسن انداز میں تعمیر کو مضبوط بنانے کا خواہاں ہے تاکہ باہمی فائدے پر مبنی...
    ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کو اغوا کرنے اور قتل کی دھمکیوں کے مقدمے میں گرفتار ملزم حسن زاہد کی عبوری ضمانت منظور کرلی گئی۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کو مبینہ اغواء کرنے کے کیس پر سماعت ہوئی۔  ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عامر ضیاء نے ملزم کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے ملزم کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی۔  ملزم حسن زاہد کی عبوری ضمانت 20 ہزار روپے کے مچلکوں کی عوض منظور کی گئی۔  عدالت نے ملزم کو شامل تفتیش ہونے کی ہدایت دی۔ ملزم کی جانب سے درخواست میں استدعا کی گئی کہ اس مقدمہ میں بے گناہ ہوں ہراساں اور بلیک میل کرنے کیلئے مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ خیال...
    بالی ووڈ کی کامیاب ترین فلم ڈان کے تیسرے سیکوئل کے لیے جن تین اداکاروں کے نام سامنے آئے ہیں اس سے فلم بینوں میں کھلبی مچ گئی ہے۔ فلم ڈان میں امیتابھ بچن نے جو لازوال کام کیا تھا وہ 46 برس گزر جانے کے باوجود فلم بینوں کے ذہنوں میں نقش ہے۔ امیتابھ بچن اس فلم سے اینگری ینگ مین کے روپ سے ایک ایکشن ولن کے طور پر بھی سامنے آئے اور مداحوں نے ان کو اس کردار میں خوب پسند کیا۔ اس فلم کی کامیابی کو دیکھتے ہوئے اور فلم بینوں کی بے حد اصرار پر فلم ڈان کا 2006 میں ریمیک بنایا گیا جس میں مرکزی کردار شاہ رخ خان نے ادا کیا تھا۔ فلم...
     چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ترک فضائیہ کے کمانڈر جنرل ضیا جمیل قادی اوغلو نے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی اور سکیورٹی تعاون کے فروغ، خطے میں امن و استحکام اور مشترکہ اسٹریٹیجک ترجیحات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق  ملاقات میں عالمی و علاقائی جیو اسٹریٹیجک ماحول میں تبدیلیوں اور ان کے اثرات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ دونوں عسکری قیادتوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ موجودہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے دوطرفہ تعاون اور اسٹریٹیجک شراکت داری کو مزید وسعت دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ملاقات کے دوران اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان...
    عالمی شہرت یافتہ اطالوی فیشن ڈیزائنر گورجیو آرمانی 91 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ یہ بھی پڑھیں: اطالوی فیشن برانڈ اب اسپیس سوٹ بھی بنائے گا غیرملکی میڈیا کے مطابق گورجیو آرمانی کئی دہائیوں تک دنیا کے سب سے بااثر اور باوقار فیشن ڈیزائنرز میں شمار ہوتے رہے۔ آرمانی گروپ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا کہ وہ اپنے آخری دنوں تک انتہائی جانفشانی سے کام کرتے رہے۔ ان کا انتقال اپنی رہائشگاہ پر ہوا۔ ان کے جنازے کی تقریب آئندہ ہفتے میلان میں عوامی سطح پر خراج عقیدت کے طور پر منعقد کی جائے گی جس کے بعد تدفین کی جائے گی۔ گورجیو آرمانی کون تھے؟ گورجیو آرمانی...
    خاتون اول اور رکن قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری نے نواب شاہ میں دریائے سندھ سے منسلک ایس ایم بند کے مختلف مقامات کا دورہ کیا اور ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کے لیے انتظامات کا جائزہ لیا۔ آصفہ بھٹو زرداری نے سندھ حکومت کی وزیر برائے امور صحت عذرا فضل پیچوہو اور قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر سید غلام مصطفی شاہ کے ہمراہ آبپاشی، صحت، لائیو اسٹاک اور ریسکیو 1122 کے امدادی کیمپوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے محراب پور میں بھی سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے پیشگی اقدامات کا جائزہ لیا۔ محکمہ آبپاشی نے آصفہ بھٹو زرداری کو بریفنگ دی کہ مڈ منگلی کے مقام پر دریا کے بہاؤ کے دباؤ کو کم کرنے کے لیے ٹی اسپر،...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین نے زراعت، الیکٹرک وہیکلز، شمسی توانائی، صحت، کیمیکل و پیٹرو کیمیکلز، آئرن و سٹیل سمیت مختلف شعبوں میں 4.2 ارب ڈالر مالیت کی 21 مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے ہیں، جو دونوں ممالک کی اقتصادی ترقی کے لیے ’لانگ مارچ‘ ثابت ہوں گے۔ بیجنگ میں پاکستان چین بی ٹو بی سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے چینی سرمایہ کاروں کو خصوصی اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری کی دعوت دی اور یقین دلایا کہ پاکستان میں چینی صنعتوں کو منتقلی سے سستی لیبر اور دیگر سہولیات میسر ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں چینی بھائیوں کی سیکیورٹی پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا...
    اداکارہ مریم نفیس نے بچوں کے تحفظ کے حوالے سے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ والدین کو اپنے بچوں کو مرد آیا کے سپرد نہیں کرنا چاہیے۔ یوٹیوب پر جاری ایک ویڈیو میں مریم نفیس نے بتایا کہ وہ اپنے شوہر کے ساتھ بیٹے عیسیٰ کو ویکسین لگوانے اسپتال لے گئیں، جہاں انہوں نے 2 کمسن بچیوں کو مرد آیا کے ساتھ دیکھا۔ یہ منظر دیکھ کر وہ اور ان کے شوہر بے حد غیر مطمئن اور مضطرب ہو گئے۔ یہ بھی پڑھیں: پہلی بار ماں بننے والی اداکارہ مریم نفیس نے نئی ماؤں کو کیا پیغام دیا؟ اداکارہ نے سوال اٹھایا کہ آخر کوئی والدین کس طرح اپنے بچوں کے لیے مرد آیا پر اعتماد کر سکتے...
    لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کے بھانجے اور علیمہ خان کے بیٹے شاہریز کو انسداد دہشت گردی عدالت کی جانب سے درخواست ضمانت منظور کیے جانے کے بعد جیل سے رہا کردیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق علیمہ خان کے بیٹے شاہریز کو جیل سے رہا کردیا گیا، شاہریز کی روبکار آج جمع کروائی گئی تھی۔ انسداد دہشت گردی عدالت کی جانب سے ضمانت منظور کرنے کے احکامات کے بعد روبکار آج جمع کروائی گئی جس کے نتیجے میں شاہریز کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کیا گیا۔ مزید پڑھیں: عمران خان کے بھانجے کی درخواست ضمانت پر انسداد دہشت گردی عدالت میں بڑی پیشرفت انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے جج منظر...
    الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صوبہ پنجاب میں شدید سیلابی صورتحال کے باعث قومی و صوبائی اسمبلی کی 9 نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات ملتوی کر دیے ہیں۔ یہ فیصلہ الیکشن کمیشن نے آئین اور الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت اپنے اختیارات استعمال کرتے ہوئے عوامی مفاد میں کیا۔ یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کا ضمنی الیکشن مل کر لڑنے کا اعلان این اے 66 وزیرآباد، این اے 96 فیصل آباد-II، این اے 104 فیصل آباد-X، این اے 129 لاہور-XIII اور این اے 143 ساہیوال-III کے انتخابات ملتوی کر دیے گئے ہیں۔ پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 73 سرگودھا-III، پی پی 87 میانوالی-III، پی پی 98 فیصل آباد-I اور پی پی 203 ساہیوال-VI کے انتخابات بھی...
    وزیر توانائی اویس لغاری کی زیرصدارت اسٹیئرنگ کمیٹی کا اہم اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا ، اجلاس میں 100 میگاواٹ سولر منصوبے کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا کہ اسٹیئرنگ کمیٹی منصوبےکی بروقت تکمیل کو یقینی بنائےگی، ایسےمنصوبوں سے صاف اور گرین انرجی کی طرف بڑھ رہا ہے، گلگت بلتستان سولرائزیشن منصوبہ ماحول دوست توانائی کی طرف اہم قدم ہے، قابل تجدید توانائی منصوبے قومی معیشت اور عوام دونوں کیلئےفائدہ مند ہیں۔ اسٹیئرنگ کمیٹی اجلاس میں منصوبےکےتکنیکی و مالی پہلوؤں پر مشاورت کی گئی۔ اویس لغاری نے کہا کہ کلین انرجی کے منصوبے فوسل فیول انحصار سے نکالنے میں مددگار ہوں گے، گلگت بلتستان سولر منصوبہ توانائی و ماحولیاتی تحفظ...
    سام سنگ نے جدید اے آئی فیچرز سے مزین گلیکسی ایس 25 ایف ای متعارف کرا دیا  ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سام سنگ نے طلبہ کے لیے بہترین پروڈکٹیویٹی ڈیوائس گلیکسی ٹیب ایس 10 لائٹ لانچ کردیا  سام سنگ نے برلن میں منعقدہ سام سنگ گلیکسی ان پیکڈ ایونٹ 2025 میں اپنے نئے اسمارٹ فون گلیکسی ایس 25 فین ایڈیشن (ایف ای) کا باضابطہ طور پرمتعارف کروایا،کمپنی کے مطابق یہ اسمارٹ فون فلیگ شپ معیار کے فیچرز کے ساتھ نسبتاً کم قیمت میں دستیاب ہوگا۔ اسکرین اور ڈیزائن گلیکسی ایس 25 ایف ای میں 6.7 انچ کا بڑا ڈائنامک ایمولیڈ 2 ایکس ایل ٹی پی ایس ڈسپلے دیا گیا ہے جو فل ایچ ڈی پلس ریزولوشن فراہم کرتا ہے۔ بیٹری اور...
     برطانوی تخت کے ممکنہ وارث شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن نے بادشاہ چارلس کی صحت کے پیش نظر مستقبل کی ذمہ داریوں کے لیے ایک نیا اور جرات مندانہ حکمتِ عملی منصوبہ نافذ کر دیا۔ یہ بھی پڑھیں: کنگ چارلس کا اپنی بگڑتی صحت کا اعتراف بادشاہ چارلس سوم کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا ہیں اور ان کا علاج جاری ہے۔ ایسے میں ولی عہد شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ نے شاہی فرائض کو سنبھالنے کی تیاریوں میں تیزی دکھائی ہے۔ ڈیجیٹل حکمت عملی اور میڈیا سے توازن شاہی جوڑے نے حالیہ دنوں میں سوشل میڈیا پر اپنی سرگرمیوں میں اضافہ کیا ہے جسے تجزیہ کار ایک نئی حکمت عملی کا حصہ قرار دے رہے ہیں۔ کینسنگٹن...
    وزیراعظم  شہبازشریف کا چین کا اہم اور مصروف دورہ مکمل ہوگیا۔ بیجنگ کے کیپیٹل انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روانگی کے موقع پر پیپلز پولیٹیکل کنسلٹیٹو کانفرنس کی بیجنگ میونسپل کمیٹی کی رکن محترمہ ہین زیرونگ، پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی اور سفارتی عملے نے وزیراعظم کو الوداع کہا۔ وزیراعظم نے اپنے دورۂ چین کے دوران تیانجن میں منعقد ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم  کے سربراہان مملکت کے 25ویں اجلاس اور ایس سی او پلس اجلاس میں شرکت کی، جہاں علاقائی تعاون، اقتصادی ترقی اور سلامتی سے متعلق امور پر اہم تبادلہ خیال ہوا۔ وزیراعظم نے اپنے قیام کے دوران فاشزم کے خلاف عالمی جنگ کی 80ویں سالگرہ کی تقریبات میں بھی شرکت کی، جو خطے کی تاریخ اور عالمی امن کے...
    فلسطین کے چیف جسٹس ڈاکٹر محمود صدقی عبد الرحمان الہباش کی قیادت میں ایک چار رکنی اعلیٰ سطحی وفد نے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف سے ملاقات کی۔ ملاقات میں امام مسجد اقصیٰ اور امام مسجد ابراہیمی سمیت دیگر ممتاز مذہبی شخصیات بھی شریک تھیں۔ یہ ملاقات وفاقی دارالحکومت میں ہوئی، جہاں دونوں فریقین نے مسلم امہ کو درپیش چیلنجز اور باہمی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔ فلسطینی وفد نے پاکستان میں حالیہ سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر گہرے دکھ اور ہمدردی کا اظہار کیا اور متاثرہ عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی ظاہر کی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر سردار محمد یوسف نے فلسطینی کاز کے...
    خیبرپختونخوا میں رواں برس کے پہلے 8 ماہ کے دوران دہشتگردی کے 605 واقعات رپورٹ ہوئے جن میں 138 عام شہری شہید ہوگئے۔ سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا کی رپورٹ کے مطابق رواں سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران دہشتگردی کے 605 واقعات رپورٹ ہوئے جن میں 351 ملزمان نامزد، 32 ہلاک جبکہ 5 گرفتار ہوئے۔ مزید پڑھیں: خیبرپختونخوا کلاؤڈ برسٹ: 411 جاں بحق، 12 ہزار سے زائد خاندان متاثر ہوئے، علی امین گنڈا پور رپورٹ کے مطابق دہشتگردی کے واقعات میں 138 عام شہری شہید، 352 زخمی ہوئے، رواں سال صوبہ بھر میں 79 پولیس اہلکار شہید جبکہ 130 زخمی ہوئے ہیں۔ سی ٹی ڈی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ ماہ دہشتگردی کے 129 واقعات رپورٹ ہوئے...
    عوام پاکستان پارٹی کے کنوینر اور سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی نے حکومت کو چینی بحران کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایک منصوبہ بندی کے تحت چینی کی قیمت میں اضافہ کیا گیا اور مل مالکان کو اربوں روپے کا فائدہ پہنچایا گیا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جب چینی سے متعلق کمیٹی کے چیئرمین کو تبدیل کرکے نائب وزیرِ اعظم کو چیئرمین بنایا گیا تو اسی دن 5 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دی گئی۔ ان کے مطابق کابینہ نے بھی اسی روز اس فیصلے کی منظوری دی، جس کے بعد ملک میں چینی کی قیمت بڑھنا شروع ہوگئی۔ مزید پڑھیں: قومی اسمبلی میں فہرست...
    برطانیہ نے سندھ میں متوقع تباہ کن سیلاب سے نمٹنے کے لیے پیشگی 12 لاکھ پاؤنڈز (تقریباً 45 کروڑ 40 لاکھ روپے) کی اضافی ہنگامی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس امداد کو سیلاب سے بروقت انتباہی نظام اور متاثرہ علاقوں سے شہریوں کے انخلا، انتہائی متاثرہ اور کمزور گھرانوں کی نشاندہی، ضروری اشیاء اور مویشیوں کے تحفظ کے لیے سامان کا ذخیرہ اور انخلا کے مراکز کی تیاری میں استعمال کیا جائے گا۔ برطانوی ہائی کمیشن اسلام آباد کے مطابق  یہ امدادی فنڈز سندھ میں کام کرنے والی مختلف غیر سرکاری تنظیموں (NGOs) کو فراہم کیے جا رہے ہیں۔ برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ (Jane Marriott CMG, OBE) نے کہا کہ سندھ اس وقت ہلاک خیز سیلاب کا سامنے کرنے...
    بھوٹان اور بھارت کی سرحدی جنگلات میں پایا جانے والا سنہری لنگور اپنی نایاب جھلک اور منفرد عادات کی وجہ سے ہمیشہ ماہرینِ حیوانات کے لیے معمہ رہا ہے۔ حال ہی میں فوٹوگرافروں کو اس جانور کی ایک غیر معمولی قریبی تصویر لینے کا موقع ملا، جو قدرتی حیات کے شوقین افراد کے لیے کسی سنسنی سے کم نہیں۔ سنہری لنگور دنیا کے ان چند پرندوں اور جانوروں میں شمار ہوتا ہے جو شعوری طور پر انسانوں سے دور رہتے ہیں۔ اس کی زریں کھال دھوپ میں جگمگاتی ہے اور یہ عام طور پر گھنے درختوں میں چھپ کر رہتا ہے تاکہ انسانی نظروں سے بچ سکے۔ مزید پڑھیں: بھارت سے سرحد عبور کرکے آنے والا لنگور بہاول نگر میں...
    کراچی: پاکستان ریلویز اور سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے مابین کینٹ اسٹیشن اور سٹی اسٹیشن کی صفائی ستھرائی کے حوالے سے معاہدہ پر دستخط کر دیے گئے۔ اس حوالے سے کراچی میں تقریب منعقد ہوئی جس میں وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی اور وزیر بلدیات سندھ سعید غنی بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سندھ وسیم شمشاد، چیئرمین ریلوے سید مظہر علی شاہ، سی ای او ریلوے عامر علی بلوچ، ایڈیشنل جنرل مینیجر انفرا حماد حسن مرزا، ڈی ایس ریلوے کراچی محمود رحمان لاکھو، ایم ڈی سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ طارق نظامانی اور دیگر بھی موجود تھے۔ ایم ڈی سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ اور ڈی ایس ریلوے کراچی نے معاہدہ...
    سربراہ پشتونخوا میپ محمود خان اچکزئی اور پی ٹی آئی میں دراڑ ،اندر کی خبر سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 4 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی اورپی ٹی آئی میں دراڑ پڑگئی ، محمود اچکزئی ناراض ہو کر بلوچستان روانہ ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی اور پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کے درمیان اختلافات سامنے آگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق یہ تنازع قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے عہدے پر پیدا ہوا۔ذرائع کے مطابق محمود اچکزئی اس بات پر ناراض ہوئے کہ حکمِ امتناع (اسٹے آرڈر)تک عمر ایوب کو اپوزیشن لیڈر برقرار رکھا گیا۔ پی ٹی آئی رہنماوں نے اچکزئی سے...
    سپریم کورٹ میں نجی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی کے ملازم کامران صدیقی پر مبینہ طور پر اسپین کے سفارتکاروں کو صارفین کا ڈیٹا فروخت کرنے کے الزام کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے ملزم کی درخواستِ ضمانت پر کیس کی کارروائی کی۔ سماعت کے دوران ملزم کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ان کے مؤکل سے کسی قسم کی ریکوری نہیں ہوئی۔ تاہم ایڈیشنل اٹارنی جنرل راجا شفقت نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کی ایک غیر ملکی سفارتکار کے ساتھ گفتگو ریکارڈ پر موجود ہے، جس میں ڈیٹا اور سی ڈی آر فروخت کرنے کا ذکر ہے۔ مزید پڑھیں: تحریک تحفظِ آئین پاکستان نے سپریم کورٹ کو سیاسی ’کرائم سین‘ قرار دیدیا...
    برطانوی شاہ چارلس نے اسپتال کے دورے کے دوران اپنی صحت اور کینسر کے علاج سے متعلق کھرا اعتراف کر کے سب کو حیران کر دیا۔ یہ بھی پڑھیں: کینسر میں مبتلا برطانوی بادشاہ چارلس نے ایک بار پھر ذمہ داریاں سنبھال لیں 76 سالہ بادشاہ، جو گزشتہ برس کینسر کے ایک مرض میں مبتلا تشخیص ہوئے تھے اور اب بھی علاج جاری رکھے ہوئے ہیں، جمعرات 4 ستمبر کو نئے تعمیر شدہ میڈلینڈ میٹروپولیٹن یونیورسٹی اسپتال پہنچے۔ اس موقع پر انہوں نے مریضوں اور عملے سے ملاقات کی اور اسپتال کے ’ونٹر گارڈن‘ حصے کا بھی دورہ کیا جو عملے، مریضوں اور مہمانوں کے لیے سکون اور آرام کی جگہ کے طور پر بنایا گیا ہے۔ دورے کے دوران...
    انگلینڈ کو آئی سی سی ورلڈکپ 2027 میں براہ راست رسائی کے لیے طویل جدوجہد درکار ہے۔ تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کی ٹیم 2023 ورلڈ کپ کے بعد سے 21 ون ڈے میچز میں سے صرف سات میں فتح حاصل کرسکی ہے۔ انگلش ٹیم اس وقت آئی سی سی ون ڈے ٹیم رینکنگ میں آٹھویں نمبر پر ہے اور حالیہ کارکردگی کی بناء پر ورلڈکپ 2027 میں اس کی براہ راست رسائی خطرے میں پڑ سکتی ہے۔ pic.twitter.com/j0tY2132Sc — Wisden (@WisdenCricket) September 3, 2025 انگلینڈ ٹیم کو دسمبر 2026 تک ابھی مزید 24 ون ڈے میچز کھیلنے ہیں۔ pic.twitter.com/TxQgqJybYj — Wisden (@WisdenCricket) September 3, 2025 آئی سی سی ورلڈکپ 2027 میں 14 ٹیمیں شریک ہوں گی۔ میزبان جنوبی افریقہ اور...
    کراچی: چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ کا کہنا ہے کہ ہم نے 10 لاکھ کیوسک سیلابی ریلے کے لیے تیاری مکمل کر لی، ممکنہ سیلاب کے پیش نظر اب تک 94 ہزار 864 افراد محفوظ مقامات پر منتقل ہوگئے۔ چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ نے صوبائی رین اینڈ فلڈ ایمرجنسی مانیٹرنگ سیل کا دورہ کیا۔ چیف سیکریٹری سندھ کو محکمہ آبپاشی اور دیگر محکموں کے متعلقہ افسران نے بریفگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ گڈو بیراج پر اس وقت اَپ اسٹریم میں پانی کی آمد 337771 کیوسک جبکہ ڈاؤن اسٹریم میں پانی کا اخراج 311834 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ آصف حیدر شاہ نے کہا کہ ضلع انتظامیہ نے مختلف علاقوں میں لوگوں کو محفوظ مقامات...
    جناح ہاؤس حملہ کیس: علیمہ خان کے بیٹے شیرشاہ کی بھی ضمانت منظور WhatsAppFacebookTwitter 0 4 September, 2025 سب نیوز لاہور:انسداد ہشت گردی عدالت لاہور نے 9 مئی سے متعلق جناح ہاؤس حملہ کیس میں علیمہ خان کے بیٹے شیرشاہ کی بھی بعد از گرفتاری درخواست ضمانت منظور کرلی۔ انسداد ہشت گردی عدالت لاہور میں 9 مئی جناح ہاؤس کیس میں علیمہ خان کے بیٹے شیرشاہ کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، انسداد دہشت گری عدالت کے جج منظر علی گل نے کیس کی سماعت کی۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنیں علیمہ خان اور عظمیٰ خان انسدادِ دہشت گردی میں پہنچیں، سابق وفاقی وزیر شاہ محمود قریشی کی اہلیہ مہرین قریشی بھی...
    سستا آٹا فراہم کرنے سے فلور ملوں کے انکار پر حکومت کا ردعمل سامنے آگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 4 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد:سستا آٹا فراہم کرنے سے فلور ملوں کے انکار پر حکومت پنجاب کا ردعمل سامنے آگیا جب کہ صوبائی حکومت نے صورتحال سے نمٹنے کے لیے اہم فیصلہ کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق سیلاب کی آڑ میں آٹے اور روٹی کے نرخ بڑھنے سے روکنے اور مسلسل سپلائی برقرار رکھنے کے لیے پنجاب حکومت نے اہم اقدام کرتے ہوئے آٹا اور گندم کی ذخیرہ اندوزی روکنے کے لئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کو فوری متحرک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت پنجاب نے گندم کی ذخیرہ اندوزی روکنے کے لئے پیرا فورس کو ٹاسک دے دیا ہے،...
    پنجاب حکومت نے آٹے کی قیمتوں میں اضافے اور سپلائی کے تعطل کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کا اعلان کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق فلور ملوں کے جانب سے سستا آٹا فراہم کرنے سے انکار کے بعد صوبائی حکومت نے **پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو متحرک کرنے** کا فیصلہ کیا ہے تاکہ گندم اور آٹے کی ذخیرہ اندوزی پر قابو پایا جا سکے۔ رپورٹ کے مطابق حکومت پنجاب نے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائی کے لیے **پیرا فورس کو بھی ٹاسک دے دیا ہے**۔ اس کے ساتھ ہی گندم کو فیڈ ملوں میں استعمال کرنے پر پابندی یقینی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ عوامی استعمال کے لیے گندم وافر مقدار میں دستیاب رہے۔ ذرائع کا کہنا...
    امریکی ٹی وی انڈسٹری کے مقبول ترین اداکار اور کامیڈی سیریز فرینڈز کے اسٹار میتھیو پیری کی موت کے حوالے سے اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ برطانوی نژاد ڈرگ ڈیلر جسوین سنگھا عرف “کیٹامائن کوئین” نے عدالت میں اعتراف کیا ہے کہ مہلک ڈرگ ڈوز انہوں نے ہی فراہم کی تھی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق جسوین سنگھا پر منشیات فراہم کرنے، منشیات کا اڈہ چلانے اور ایسے مادے تقسیم کرنے کے سنگین الزامات تھے جو انسانی جان کے لیے مہلک ثابت ہو سکتے ہیں۔ ابتدا میں انہوں نے الزامات کو مسترد کیا، لیکن اگست میں ایک دستخط شدہ بیان کے ذریعے مؤقف بدلتے ہوئے اپنا جرم قبول کرلیا۔ پراسیکیوٹرز کے مطابق جسوین نے کیٹامائن ایک فرد کو دی،...
    زمبابوے کے اسٹیڈیم ہرارے اسپورٹس کلب نے آسٹریلیا کے میلبر کرکٹ گراؤنڈ (ایم سی جی) سے اہم اعزاز چھین لیا۔ گزشتہ روز زمبابوے اور سری لنکا کے درمیان کھیلا گیا ٹی ٹوئنٹی میچ ہرارے اسپورٹس کلب میں کھیلا گیا 289واں انٹرنیشنل میچ تھا۔ اس سے قبل ایم سی جی 288 انٹرنیشنل میچز کی میزبانی کرکے اس فہرست میں تیسرے نمبر تھا جو اب چوتھے نمبر پر چلا گیا۔ واضح رہے کہ سب سے زیادہ (309) انٹرنیشنل میچز کی میزبانی کا اعزاز متحدہ عرب امارات کے شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم کو حاصل ہے۔ آسٹریلیا کا سڈنی کرکٹ گراؤنڈ 293 میچز کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے۔ Harare has now gone past the MCG to become the venue with the...
    لاہور (نیوز ڈیسک) انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہور نے 9 مئی جناح ہاؤس حملہ کیس میں علیمہ خان کے بیٹے شیرشاہ کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانت منظور کرلی۔ انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے کیس کی سماعت کی۔ علیمہ خان اور عظمیٰ خان عدالت میں موجود رہیں جبکہ شاہ محمود قریشی کی اہلیہ مہرین قریشی بھی کمرہ عدالت میں پیش ہوئیں۔ ملزم شیرشاہ کی جانب سے وکلاء رانا مدثر اور بیریسٹر تیمور نے دلائل دیے۔ وکیل رانا مدثر نے مؤقف اپنایا کہ ملزم کے خلاف کوئی براہِ راست ثبوت موجود نہیں، اس مقدمے میں اب تک شیرشاہ کی حد تک چالان بھی جمع نہیں کرایا گیا، جبکہ دیگر ایسے ملزمان جن پر زیادہ سنگین...
    کراچی (نیوز ڈیسک) حالیہ بارشوں اور بھارت کی آبی جارحیت کے باعث اندرون سندھ میں ممکنہ سیلاب کے خطرے کے پیش نظر پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حفاظتی اقدامات شروع کر دیے ہیں۔ پاک فوج کے دستے ضروری سامان کے ساتھ ان علاقوں میں تعینات کر دیے گئے ہیں جہاں سیلاب کا خدشہ زیادہ ہے۔ فوجی افسران اور جوانوں نے عزم ظاہر کیا ہے کہ وہ ہمیشہ کی طرح عوام کی خاطر ریسکیو اور ریلیف آپریشنز میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔ پاکستان رینجرز سندھ کی جانب سے محکمہ آبپاشی کے تعمیر و مرمت پر مامور عملے کو سیکیورٹی فراہم کی جارہی ہے جبکہ حفاظتی بندوں پر گشت اور پکٹس میں اضافہ کر دیا گیا...
    لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں گرفتار بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بھانجے شیر شاہ کی ضمانت منظور کر لی ہے۔ جج منظر علی گل نے کیس کی سماعت کے بعد فیصلہ سناتے ہوئے شیر شاہ کی رہائی کا حکم دیا۔ یہ بھی پڑھیں: عدالتی حکم کے مطابق شیر شاہ کی جانب سے ضمانت کی درخواست ایک لاکھ روپے مالیت کے ضمانتی مچلکوں کے عوض منظور کی گئی ہے، جس کے جمع کرانے پر انہیں رہا کردیا جائے گا۔ پولیس نے انہیں جناح ہاؤس حملہ کیس میں گرفتار کیا تھا، جو کہ 9 مئی 2023 کے واقعات کے بعد درج ہونے والے بڑے مقدمات میں شمار ہوتا ہے۔ مزید پڑھیں: واضح رہے...
    بیجنگ(نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف آج چینی ہم منصب سے اہم ملاقات کریں گے، جس میں سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی تعاون سمیت دیگر اہم موضوعات پر تبادلہ خیال ہوگا۔ وزیراعظم کی آج اپنے دورۂ چین کے دوران ہم منصب لی چیانگ کے علاوہ دیگر اہم ملاقاتیں اور سرگرمیاں بھی شیڈول ہیں، جن میں دو طرفہ تعلقات، اقتصادی تعاون اور مختلف شعبوں میں شراکت داری کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ وزیراعظم شہباز شریف چین کے وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و انڈسٹری لی لیچنگ سے بھی ملاقات کریں گے، جس میں انفارمیشن ٹیکنالوجی اور صنعتی شعبے میں تعاون بڑھانے کے امکانات زیر غور آئیں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف آج بیجنگ میں پاک چین بزنس...
    برصغیر کے عظیم گلوکار اور بھارتی فلم انڈسٹری کے سب سے معتبر پلے بیک سنگر محمد رفیع کی زندگی سے متعلق ایک حیران کن انکشاف سامنے آیا ہے۔ ان کے بیٹے شاہد رفیع نے بتایا کہ 1970 کی دہائی کے اوائل میں ایک مذہبی عالم (مولانا) کے کہنے پر ان کے والد نے یہ سوچ کر گانا چھوڑ دیا تھا کہ یہ ’ گناہ‘ ہے۔ شاہد رفیع کے مطابق یہ واقعہ 1971-72 میں اس وقت پیش آیا جب ان کے والدہ کے ساتھ دوسرا حج  ادا کرنے گئے۔ حج کے دوران ایک مولانا نے رفیع صاحب سے کہا:’رفیع صاحب! یہ جو آپ موسیقی کے شعبے میں ہیں، یہ بہت بڑا گناہ ہے، اوپر والا آپ کو معاف نہیں کرے گا۔‘...
    اسلام آباد: ایم کیو ایم کے مرکزی رہنما اور بین الصوبائی تنظیمی کمیٹی کے جوائنٹ انچارج زاہد ملک نے صوبہ پوٹھوہار کے قیام کے لیے باضابطہ تحریک شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مسائل کے دیرپا حل کے لیے انتظامی بنیادوں پر نئے صوبوں کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے۔ زاہد ملک نے کہا کہ جس طرح صوبہ ہزارہ اور صوبہ بہاولپور کا مطالبہ عوامی خواہشات کی ترجمانی کرتا ہے، اسی طرح پوٹھوہار کے عوام کو بھی صوبہ ملنا چاہیے۔ اسلام آباد اور اس کے اردگرد کے علاقے دیہی اور شہری سطح پر غیر منصفانہ اور غیر مساوی تقسیم کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت کے...
    گھر، فصلیں، دکانیں، بازار سب پانی کی نذر، گجرات میں 506 ملی میٹر بارش نے تباہی مچا دی WhatsAppFacebookTwitter 0 4 September, 2025 سب نیوز گجرات (آئی پی ایس) گجرات شہر اس وقت بدترین اربن فلڈنگ کی لپیٹ میں آ چکا ہے، جہاں مسلسل موسلادھار بارشوں اور ناقص نکاسی آب کے باعث شہری علاقوں میں 4، 4 فٹ تک پانی جمع ہو گیا ہے۔ مدینہ سیداں، کچہری چوک، گوندل چوک، ظہور الٰہی اسٹیڈیم اور جیل چوک جیسے اہم علاقے ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگے۔ شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل چکا ہے، مساجد سے مسلسل اعلانات کیے جا رہے ہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ مکمل طور پر بے بس نظر آ رہی ہے۔ برساتی پانی کو...
    لاہور (نیوز ڈیسک) پنجاب کے دریاؤں راوی، ستلج اور چناب میں خطرناک طغیانی اور طوفانی بارشوں نے کئی شہروں کو تباہی سے دوچار کر دیا ہے۔ سیکڑوں دیہات زیر آب آ گئے جبکہ لاکھوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں۔ فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق ہیڈ سدھنائی اور گنڈا سنگھ والا پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔ دریائے چناب میں ہیڈ خانکی، ہیڈ قادر آباد اور چنیوٹ برج پر بھی خطرناک سیلاب جاری ہے۔ ہیڈ مرالہ، راوی سائفن، شاہدرہ، بلوکی اور ہیڈ سلیمانکی پر اونچے درجے کا سیلاب دیکھا گیا جبکہ تریموں، جسڑ، اسلام اور میلسی سائفن پر درمیانے درجے کا سیلاب موجود ہے۔ سندھ کے گڈو، سکھر، کوٹری اور پنجند پر نچلے...
    ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ حالیہ معاہدوں پر مؤثر عمل درآمد کے لیے مشترکہ اقدامات ناگزیر ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ بیجنگ کے دورے کے دوران ہونے والی مثبت اور تعمیری بات چیت کو اب عملی شکل دینا ضروری ہے۔ یہ بھی پڑھیں:چین اور روس نے ایران پر دوبارہ پابندیاں عائد کرنے کی یورپی کوششیں قانونی طور پر غلط قرار دے دیں چینی دارالحکومت میں ایرانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے صدر پزشکیان نے مذاکرات اور تبادلۂ خیال کو نہایت سودمند قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ معاہدوں کو کاغذ سے عملی میدان میں لانے کی ذمہ داری ماہرینِ سائنس، صنعت، تجارت اور دیگر شعبوں پر عائد ہوتی ہے۔ انہوں...
    ’دھماکے کے بعد ہر طرف سے چیخیں سنائی دے رہی تھیں، ہر شخص پر خوف طاری تھا‘ یہ کہنا تھا کوئٹہ کے رہائشی بلال احمد کا،  جو سریاب روڈ پر واقعہ شاہوانی اسٹیڈیم میں بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے جلسے میں شریک تھے۔ بلال احمد نے بتایا کہ شام چار بجے وہ اپنے گھر سے نکلے، جلسہ گاہ زیادہ دور نہ تھا، سو چند منٹوں میں وہاں پہنچ گئے، رات ساڑھے 9 بجے جلسہ ختم ہوا، لوگ باہر نکل رہے تھے۔ ’مجھے مرکزی دروازے تک جاتے ہوئے چند منٹ ہی گزرے تھے کہ اچانک ایک دہلا دینے والا دھماکہ ہوا، دھماکے کی شدت ایسی تھی کہ اردگرد کے شیشے کرچیاں بن کر زمین پر بکھر گئے، ہر طرف خون ہی...
    وی نیوز کے نمائندہ برائے سعودی عرب ڈاکٹر طلحہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کی نوعیت نہ صرف عصری اعتبار سے اہم ہیں بلکہ یہ تاریخی اعتبار سے بھی انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:سعودی ہمارے بھائی ہیں، ہمیشہ کے لیے بھائی، ترجمان پاک فوج کا پاک سعودی تعلقات کو خراج تحسین وی نیوز کے پروگرام وی ورلڈ میں گفتگو ڈاکٹر طلحہ نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان مذہبی اور ثقافتی رشتے ہیں جن میں وقت کے ساتھ ساتھ زیادہ گہرائی اور مضبوطی آئی ہے۔ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تجارتی تعلقات پر بات کرتے ہوئے ڈاکٹر طلحہ نے کہا کہ گزشتہ 2 برسوں میں پاکستان اور سعودی عرب کے...
    غزہ:  فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے غزہ میں خونریز جنگ کے خاتمے کے لیے جامع جنگ بندی معاہدے پر آمادگی ظاہر کر دی ہے جس میں اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے فلسطینی قیدیوں کی رہائی کی شق بھی شامل ہے۔ تاہم اسرائیل نے اس پیشکش کو فوری طور پر مسترد کرتے ہوئے ایک بار پھر اپنے پرانے مؤقف کو دہرایا ہے۔ خلیجی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حماس نے گزشتہ روز جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ غزہ میں ایک پائیدار اور مکمل جنگ بندی کے لیے تیار ہے، تاہم غیر مسلح ہونے کی شرط کو مسترد کرتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ یہ صرف آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے بعد ممکن...
    بھارت اور پاکستان کا موسم ایک جیسا ہے۔ دہلی میں فضائی آلودگی بڑھی ہے۔ بھارتی پنجاب میں فصلوں کی باقیات جلاتے ہیں تو لاہور اور اطراف کے شہروں میں سانس لینا مشکل ہوجاتا ہے۔ جب پاکستانی پنجاب میں کسان فصلوں کی باقیات کو نذرِ آتش کرتے ہیں تو لاہور اور قصور وغیرہ تو متاثر ہوتے ہی ہیں، لیکن سرحد کی دوسری طرف امرتسر اور بین الاقوامی سرحد کی دوسری طرف کے دیہات بھی متاثر ہوتے ہیں۔ جب جموں اور مقبوضہ کشمیر میں ریکارڈ توڑ بارش ہوتی ہے تو سیالکوٹ اور نارووال وغیرہ میں سیلابی صورتحال پیدا ہوتی ہے، اگر سیالکوٹ اور نارووال وغیرہ میں مسلسل بارش ہوجائے تو پھر لاہور تک میں پانی ہی پانی ہوتا ہے۔ جب بھارتی علاقے...
    پنجاب میں حالیہ سیلابی ریلوں نے صوبے کی زرعی معیشت کوشدید نقصان پہنچایا ۔ سرکاری رپورٹ کے مطابق سیلاب کے باعث 13 لاکھ 26 ہزارایکڑ سے زائد زرعی رقبہ زیرِآب آ کرمکمل یا جزوی طورپرتباہ ہوچکا ہے جس کے باعث غذائی قلت اور زرعی بحران کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔ اعداد و شمارکے مطابق فیصل آباد ڈویژن سب سے زیادہ متاثرہوا، جہاں 3 لاکھ 23 ہزار 215 ایکڑ پرکھڑی فصلیں زیرِآب آئیں۔ گوجرانوالہ ڈویژن میں 2 لاکھ 62 ہزار 862 ایکڑ، جب کہ گجرات میں 2 لاکھ 38 ہزار 416 ایکڑ زرعی رقبہ متاثر ہوا۔ ساہیوال میں 1 لاکھ 37 ہزار ایکڑ، بہاولپور میں 1 لاکھ 45 ہزار ایکڑ، لاہور میں 99 ہزار 421 ایکڑ، ملتان میں 58 ہزار439 ایکڑ،...
    ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد عامر ضیا نے ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کے مبینہ اغوا کیس میں گرفتار ملزم حسن زاہد کی ایک مقدمے میں ضمانت 20 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کرلی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سامعہ حجاب کا حسن زاہد سے کیا تعلق تھا؟ ٹک ٹاکر نے نئے انکشافات کردیے سماعت کے دوران ملزم کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ موکل بے گناہ ہے، مقدمہ ہراسانی اور بلیک میلنگ کے لیے درج کیا گیا ہے، اس لیے عدالت ضمانت منظور کرے۔ عدالت نے وکیل کی استدعا منظور کرتے ہوئے ضمانت دے دی۔ تاہم ملزم حسن زاہد دوسرے مقدمے میں اب بھی پولیس کی تحویل میں ہے اور اس کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور...
    بھارت کے شمالی علاقوں میں موسلا دھار بارشوں اور سیلابی ریلوں کے باعث کم از کم 5 افراد جاں بحق ہوگئے، جبکہ یمنا دریا دہلی میں خطرے کے نشان سے اوپر بہنے لگا ہے،  تقریباً 10 ہزار افراد کو نشیبی علاقوں سے نکال کر عارضی کیمپوں میں منتقل کیا گیا ہے۔ بھارتی محکمہ موسمیات نے مزید طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگلے چند روز کے دوران اترکھنڈ اور اترپردیش میں بھی شدید بارشوں کا امکان ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بھارت: ہمالیائی قصبے میں سیلاب کی تباہی، 70 افراد کی ہلاکت کا خدشہ سیلابی ریلوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث مقبوضہ جموں و کشمیر اور ہماچل پردیش کے کئی اضلاع کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے، جبکہ متعدد...
    بالی ووڈ کی کامیاب ترین فلم ڈان کے تیسرے سیکوئل کے لیے جن تین اداکاروں کے نام سامنے آئے ہیں اس سے فلم بینوں میں کھلبی مچ گئی ہے۔ فلم ڈان میں امیتابھ بچن نے جو لازوال کام کیا تھا وہ 46 برس گزر جانے کے باوجود فلم بینوں کے ذہنوں میں نقش ہے۔ امیتابھ بچن اس فلم سے اینگری ینگ مین کے روپ سے ایک ایکشن ولن کے طور پر بھی سامنے آئے اور مداحوں نے ان کو اس کردار میں خوب پسند کیا۔ اس فلم کی کامیابی کو دیکھتے ہوئے اور فلم بینوں کی بے حد اصرار پر فلم ڈان کا 2006 میں ریمیک بنایا گیا جس میں مرکزی کردار شاہ رخ خان نے ادا کیا تھا۔ فلم ڈان...
     برطانوی حکومت نے غیر قانونی طور پر ملک میں مقیم غیر ملکی طلبا کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے، ایسے تمام افراد کو فوری طور پر ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے جن کا ویزہ ختم ہو چکا ہے۔   ویزہ ختم، اب برطانیہ میں قیام ممکن نہیں برطانوی ہوم آفس نے ہزاروں غیر ملکی طلبا کو ای میلز اور ٹیکسٹ پیغامات بھیجے ہیں، جن میں صاف الفاظ میں کہا گیا ہے کہ اگر وہ ویزہ کی مدت ختم ہونے کے باوجود ملک میں مقیم رہے، تو ان کے خلاف ملک بدری کی کارروائی کی جائے گی۔ یہ انتباہ ایسے وقت میں جاری کیا گیا ہے جب گزشتہ سال کے دوران برطانیہ کو 14,800 سے زائد...
    سربراہ پاک فضائیہ ظہیر احمد بابر سدھو سے ترک فضائیہ کے کمانڈر کی ملاقات ، پائیدار دفاعی تعلقات کو مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ WhatsAppFacebookTwitter 0 3 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)ترک فضائیہ کے کمانڈر جنرل ضیا کمال کادیوگلو کی سربراہی میں ایک اعلی سطحی دفاعی وفد نے سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔ وفد کی ائیر ہیڈ کوارٹرز آمد پر انکا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ ملاقات میں علاقائی سلامتی کی بدلتی صورتحال، موجودہ دفاعی تعاون میں پیشرفت اور دورِ جدید کی جنگ کے پیش نظر جدید عسکری شعبوں میں مشترکہ تعاون سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترک فضائیہ کے کمانڈر کی آمد پر پاک فضائیہ کے...
    چین نے بیجنگ میں منعقدہ شاندار فوجی پریڈ کے دوران اپنا جدید ترین بین البراعظمی میزائل DF-5C کی رونمائی کردی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اس حیرت انگیز میزائل کی خصوصیات ناقابل یقین ہیں جو ماہرین کے بقول دنیا کے کسی بھی ملک کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ چین کے اس میزائل کی رینج 12 ہزار سے 20 ہزار کلومیٹر تک ہوسکتی ہے یعنی یہ میزائل بیک وقت امریکا اور یورپ سمیت پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے سکتا ہے۔ چین کا یہ بین البراعظمی بیلسٹک میزائل (ICBM) دراصل Liquid-fuel سائلوز سے لانچ کیا جاتا ہے اور یہ بیک وقت متعدد جوہری وارہیڈز (MIRVs) لے جانے کی صلاحیت کا حامل ہے۔ چینی ماہرین کے بقول میزائل DF-5C کسی ملک کے میزائل شکن دفاعی فضائی نظام...
    وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ چینی ادارے خصوصی اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری کریں اور صنعتوں کو پاکستان منتقل کریں۔ پاکستان سازگار کاروباری ماحول فراہم کرنے اور صنعتی شراکت داری کو آسان بنانے کے لیے پُرعزم ہے۔ بیجنگ میں چین کے سرکردہ کاروباری اداروں کے اعلیٰ عہدیداران سے ملاقات میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان سرمایہ کار دوست پالیسیوں کے ذریعے دونوں ملکوں کے درمیان B2B سرمایہ کاری کو فروغ دینا چاہتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سدا بہار اسٹریٹجک کواپریٹو پارٹنرشپ دونوں ممالک کی خوشحالی کے لیے ناگزیر، پاکستان چین کا اتفاق یہ ملاقات وزیراعظم کے چین کے سرکاری دورے اور تیانجن میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے بعد ہوئی۔ گفتگو کے دوران ٹیکسٹائل،...
    بانی پی ٹی آئی کے بھانجے شاہ ریز خان کی درخواست ضمانت منظور WhatsAppFacebookTwitter 0 3 September, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز)بانی پی ٹی آئی کے بھانجے شاہ ریز خان کی درخواست ضمانت میں بڑی پیشرفت انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے شاہ ریز خان کی درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے شاہ ریز خان کی ضمانت منظور کرنے کا حکم دے دیا۔جناح ہاوس حملہ کیس میں بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خانم کے بیٹے شاہ ریز کی درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ سنا دیا گیا۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے فیصلہ سناتے ہوئے شاہ ریز خان کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانت منظور کی۔ عدالت کی جانب سے...
    وفاقی حکومت کا کراچی اور حیدرآباد کے درمیان نئی موٹروے بنانے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 3 September, 2025 سب نیوز کراچی (سب نیوز)وفاقی حکومت نے کراچی اور حیدرآباد کے درمیان نئی موٹروے بنانے کا فیصلہ کر لیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں وزیراعلی سندھ سے وفاقی وزیر برائے مواصلات علیم خان نے اپنے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔اس دوران ایم6موٹروے کی تعمیر اور ایم10 پر بات چیت کی گئی اور حیدرآباد،سکھر موٹروے پر کام جلد شروع کرنے پر اتفاق کیا گیا۔شرکا کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایم-10 کراچی سے حیدرآباد نئے موٹروے کا منصوبہ ہے جو 168 کلومیٹر طویل ہوگا، نیا ایم-10 موٹروے 10 انٹرچینج پر مشتمل ہوگا جب کہ ایم-10 موٹروے کے 2 حصے ہوں گے، کراچی سے...
    لاہور: انسداد دہشت گردی عدالت لاہورمیں  بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بھانجے شاہ ریز خان کی درخواست ضمانت میں بڑی پیش رفت ہوئی اور عدالت نے درخواست پر فیصلہ سنا دیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے جج منظر علی گل نے عمران خان کے بھانجے شاہ ریز کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر سماعت کے بعد محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے شاہ ریز خان کی درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ضمانت منظور کرنے کا حکم دے دیا۔ خیال رہے کہ 9 مئی سے متعلق جناح ہاؤس حملہ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے گرفتار بھانجے اور علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز خان کو انسداد دہشت...
    گوگل نے اپنی ڈاکس ایپلی کیشن میں نیا فیچر شامل کردیا ہے جس کے ذریعے صارفین اپنی تحریروں کو جیمینی کی مدد سے سن سکتے ہیں۔ یہ سہولت خاص طور پر ان افراد کے لیے مفید ہے جو اپنی تحریر کو سن کر غلطیاں تلاش کرنا چاہتے ہیں یا مطالعہ کے دوران معلومات کو بہتر طور پر جذب کرنا چاہتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: گوگل ڈاکس نے دستاویزات کو آڈیو میں سننے کا نیا فیچر متعارف کرا دیا گوگل ڈاکس کے ورژن 1.25.341 میں نیا کوڈ شامل کیا گیا ہے، جس کے تحت اینڈرائیڈ پر بھی ویب کی طرح دستاویز کو سننے کا فیچر موجود ہوگا۔ اب ایڈٹ آئیکن کے اوپر ایک پلے بٹن نظر آئے گا، جو متن کو جیمینی...
    لاہور کی انسدادد دہشتگردی عدالت نے عمران خان کے بھانجے اور علیمہ خان کے بیٹے شاہریز خان کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews شاہریز خان ضمانت منظور وی نیوز
      پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کے کچے کے علاقے “کچہ رونتی” میں پولیس نے مغوی افراد کی بازیابی کے لیے ڈاکوؤں کے خلاف بڑا ٹارگٹڈ آپریشن شروع کیا، جس میں جدید ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے کئی ٹھکانے تباہ کر دیے گئے۔ پنجاب پولیس کے ترجمان کے مطابق، آپریشن کو خفیہ معلومات کی بنیاد پر ترتیب دیا گیا اور ڈرونز کے ذریعے سرپرائز حملے کیے گئے۔ یہ حملے ایسے جزیرہ نما علاقوں میں کیے گئے جہاں ڈاکوؤں نے محفوظ پناہ گاہیں بنا رکھی تھیں۔ ڈرونز کی مدد سے ان پناہ گاہوں کو ہدف بنا کر کامیابی سے تباہ کر دیا گیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) نے بتایا کہ آپریشن اب بھی جاری ہے اور ڈاکوؤں...
    اسرائیل کے خود ساختہ دارالحکومت یروشلم میں وزیرِاعظم نیتن یاہو کی جارحانہ پالیسیوں اور یرغمالیوں کی رہائی پر ناکامی کے خلاف پُرتشدد مظاہرے جاری ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ہر گزرتے دن کے ساتھ یہ مظاہرے وسعت اور شدت پکڑتے جا رہے ہیں یہاں تک کہ نیتن یاہو کی رہائش گاہ بھی محفوظ نہیں رہی۔ عوام کی بڑی تعداد نے آج اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو کی رہائش گاہ کے قریب شدید احتجاج کیا جس کے دوران وہاں ایک ٹینک کو بھی آگ لگادی گئی۔ ٹینک میں لگی آگ اتنی خوفناک تھی کہ اس نے ساتھ کھڑی اسرائیلی فوجی اہلکار کی ایک کار کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ٹینک اور گاڑی دونوں جل کر خاکستر ہوگئے۔ متاثرہ گاڑی کے مالک اسرائیلی فوجی اہلکار نے...
    روس کی جانب سے بھارت کو زمین سے فضا میں مار کرنے والے جدید ایس 400 میزائل سسٹم کی مزید فراہمی کے حوالے سے دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔ روس کی فیڈرل سروس برائے عسکری و تکنیکی تعاون کے سربراہ دمتری شوگایف نے اس کی تصدیق کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بھارت کے اینٹی ایئرکرافٹ سسٹم ایس 400 کی تباہی پاک بھارت جنگ کا سب سے بڑا واقعہ قرار ایس 400 ایسا دفاعی نظام ہے جو طویل فاصلے تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ نظام 2007 سے روس کی فوجی صلاحیت کا حصہ ہے اور 400 کلومیٹر تک اہداف کو نشانہ بنانے کی طاقت رکھتا ہے۔ روسی خبر رساں ادارے کے مطابق دمتری شوگایف نے کہا ہے...
    عمران خان کی بہن علیمہ خان کے بیٹے کی درخواست ضمانت میں بڑی پیشرفت، فیصلہ محفوظ WhatsAppFacebookTwitter 0 3 September, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز خان کی درخواست ضمانت میں بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے جب کہ عدالت نے شاہ ریز خان کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے جج منظر علی گل نے 9 مئی 2023جلا وگھیراو کے کیس میں علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز کی بعد از گرفتاری کی درخواست ضمانت پر سماعت کی اور فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔سماعت کے دوران شاہ ریز خان کی والدہ علیمہ خان اور والد...
    اسرائیل کے متنازع دارالحکومت یروشلم میں وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو کی پالیسیوں کے خلاف عوامی غصہ شدت اختیار کرتا جا رہا ہے۔ خصوصاً غزہ میں پھنسے اسرائیلی یرغمالیوں کی بازیابی میں ناکامی اور حکومت کی جارحانہ حکمتِ عملی پر عوام سراپا احتجاج بن چکے ہیں۔ بین الاقوامی ذرائع کے مطابق  مظاہرین نے نیتن یاہو کی رہائش گاہ کے قریب شدید احتجاج کرتے ہوئے نہ صرف نعرے بازی کی بلکہ ایک آئل ٹینکر کو آگ لگا دی، جو ساتھ کھڑی ایک اسرائیلی فوجی کی گاڑی کو بھی اپنی لپیٹ میں لے گیا۔ دونوں گاڑیاں مکمل طور پر جل کر خاکستر ہو گئیں۔ مظاہرے میں شریک بعض افراد کا کہنا تھا کہ یہ احتجاج غزہ میں قید 48 اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی...
    صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن میاں رؤف عطاء اورسینئر وکیل سپریم کورٹ حافظ احسان کھوکھر نے سپریم کورٹ رولز کیلئے تجویز بجھوا دیں، تحریر ی تجاویز میں عدالتی فیسوں میں اضافے کو واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ کو بجھوائی گئیں 12صفحات پر مشتمل تجاویز بذریعہ رجسٹرار سپریم کورٹ کوبجھوائی گئی ہیں۔ تجاویز میں ترکیہ، چائنہ، فرانس، جرمنی اور ناروے کے نظام انصاف کے حوالہ جات شامل ہیں، تجاویز میں عدالتی فیسوں میں اضافے کو واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ آمدنی پیدا کرنے والی اتھارٹی نہیں، عدالتی فیسوں میں اضافہ سستے اور فوری انصاف کی آئینی شق 37ڈی کے منافی ہے۔ ناروے اور جرمنی میں بہت معمولی عدالتی فیس...
    صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن میاں رؤف عطا اور سپریم کورٹ کے سینئر وکیل حافظ احسان کھوکھر نے سپریم کورٹ کے قواعد و ضوابط میں بہتری کے لیے اہم تجاویز سپریم کورٹ کو بھجوا دیں۔ ان بارہ صفحات پر مشتمل تحریری تجاویز رجسٹرار سپریم کورٹ کے ذریعے جمع کروائی گئیں، جن میں عدالتی فیسوں میں حالیہ اضافے کو واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا ۔ تجاویز میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ آمدن پیدا کرنے کا ادارہ نہیں بلکہ انصاف کی فراہمی اس کی اولین ذمہ داری ہے۔ عدالتی فیسوں میں اضافہ آئین کی شق 37(D) کے تحت سستے اور فوری انصاف کے بنیادی اصول کے خلاف ہے۔ دستاویز میں دنیا کے دیگر ترقی یافتہ ممالک جیسے...
    ملتان، ہیڈ محمد والا اور شیرشاہ پل پرکیوسک جانچنے کا گیج نا ہونے کا انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 3 September, 2025 سب نیوز ملتان (سب نیوز) ملتان کے مقام پر دریاوں میں پانی کا کیوسک جانچنے کا گیج نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔سپرنٹنڈنٹ انجینئرمحکمہ انہار نے انکشاف کیا کہ ہیڈ محمد والا پل اور شیرشاہ پل پرکیوسک جانچنے کا گیج ہی نہیں ہے، ملتان سے گزرنے والے ریلے کا بہاو اندازے سے بتایا جاتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ملتان کے دریاں پر صرف پانی کی بلندی ناپنے کی سہولت دستیاب ہے، کئی دہائیوں سے اسی سسٹم کے تحت پانی کا بہاو بتایا جارہا ہے جب کہ ہیڈ تریموں کے بعد ہیڈ پنجند پر کیوسک جانچنے کا گیج ہے۔دوسری جانب...
    سریاب خودکش حملہ کنٹرول سے باہر تھا، اس کی روک تھام ممکن نہیں تھی،حمزہ شفقات WhatsAppFacebookTwitter 0 3 September, 2025 سب نیوز کوئٹہ (سب نیوز)ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ بلوچستان حمزہ شفقات نے کہا ہے کہ جلسے کا وقت 3بجے تھا لیکن خودکش دھماکا رات 9 بج کر 45 منٹ پر پیش آیا، خودکش حملہ جلسہ گاہ سے 500کلو میٹر دور ہوا، سریاب روڈ پر خودکش حملہ قابو سے باہر تھا، سیکیورٹی صورتحال سے متعلق سیاسی جماعت کو آگاہ کیا تھا۔کوئٹہ میں پولیس حکام کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ بلوچستان نے کہا کہ دھماکہ جلسہ ختم ہونے کے بعد ہوا، خودکش حملہ آور کی لاش برآمد کرلی گئی، حملہ آور کی عمر 30 سال سے...
    ٹک ٹاکر سامعہ حجاب نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی منگنی حسن زاہد سے ہوئی تھی لیکن ان کے نامناسب رویے کے باعث یہ رشتہ ختم کرنا پڑا۔ سوشل میڈیا پر اپنے ایک ویڈیو بیان میں سامعہ حجاب نے کہاکہ جب انہوں نے پہلی مرتبہ حسن زاہد کی جانب سے ہراساں کیے جانے کا ذکر کیا تو عوام اور پولیس دونوں نے ان کا ساتھ دیا، تاہم اسی دوران کچھ افراد نے ان پر ہی سوالات اٹھاتے ہوئے الزام تراشی شروع کر دی اور کہا کہ ان کا حسن زاہد کے ساتھ تعلق رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاکر سامعہ حجاب اغواء کیس، ملزم حسن زاہد نے عدالت میں جرم قبول کر لیا انہوں نے سوال کیاکہ اگر کسی...
    ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ بلوچستان حمزہ شفقات نے کہا ہے کہ جلسے کا وقت 3 بجے تھا لیکن خودکش دھماکا رات 9 بج کر 45 منٹ پر پیش آیا، خودکش حملہ جلسہ گاہ سے 500 کلو میٹر دور ہوا، سریاب روڈ پر خودکش حملہ قابو سے باہر تھا، سیکیورٹی صورتحال سے متعلق سیاسی جماعت کو آگاہ کیا تھا۔ کوئٹہ میں پولیس حکام کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ بلوچستان نے کہا کہ دھماکہ جلسہ ختم ہونے کے بعد ہوا، خودکش حملہ آور کی لآش برآمد کرلی گئی، حملہ آور کی عمر 30 سال سے کم تھی۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ حمزہ شفقات  نے کہا کہ حملہ آور نے 8 کلو دھماکہ خیز مواد کا استعمال کیا، دھماکے میں 15 افراد جاں بحق اور 32 زخمی...
    سپریم کورٹ کے جج جسٹس شاہد بلال حسن نے کہا کہ آئینی بینچ، آئینِ پاکستان میں 26ویں ترمیم کے تحت قائم کیا گیا جو پارلیمان کی منشاء اور مرضی کی عکاسی کرتا ہے اور عدالت کی کارکردگی میں ایک ساختی پیش رفت ہے۔ یہ بھی پڑھیں:چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے نام صحافیوں کی عالمی تنظیم کا خط، مسئلہ کیا ہے؟ گریز اِن لندن میں بین الاقوامی وکلا ایسوسی ایشن کے ڈنر سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ یہ بینچ آئینی تشریحات اور فیصلوں پر خصوصی توجہ کو یقینی بناتا ہے۔ عدلیہ کا آئینی کردار جسٹس شاہد بلال حسن نے زور دیا کہ عدلیہ اپنی حدود آئین سے باہر نہیں بڑھا سکتی اور اُسے ہمیشہ اپنے آئینی کردار پر...
    لاہور(نیوز ڈیسک) لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز کی ضمانت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ سماعت کے دوران ملزم کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ شاہ ریز پر کارکنوں کو اکسانے کا الزام بے بنیاد ہے۔ مقدمے کی تفتیش میں جیو فینسنگ بھی کی گئی لیکن ان کے خلاف کوئی ثبوت سامنے نہیں آیا۔ وکیل کے مطابق چالان میں ملزم کا ذکر تک موجود نہیں جبکہ شاہ ریز اس وقت چترال میں تھے جس کے بیانِ حلفی موجود ہیں۔ وکیل نے مزید کہا کہ شاہ ریز کی گرفتاری دراصل ان کی والدہ علیمہ خان کو دباؤ میں لانے کی کوشش ہے...
    پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ افغانستان میں زلزلے سے متاثرہ مریضوں کو اپنے صوبے میں علاج فراہم کریں گے۔ اپنے ویڈیو بیان میں وزیراعلیٰ کے پی نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں افغان بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، زلزلہ متاثرین کے لیے ادویات اور دیگر سامان افغانستان بھیج دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن مریضوں کو علاج کی ضرورت ہے انھیں خیبر پختونخوا میں علاج فراہم کریں گے، اگر افغان حکومت کو میڈیکل ٹیموں کی ضرورت ہے تو ٹیمیں بھیجنے کے لیے تیار ہیں۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ افغان حکومت سے رابطے میں ہیں اور ہر قسم کے تعاون کے لیے تیار ہیں۔ واضح رہے کہ چند...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) عالمی بینک نے مالی سال 2025-26 میں پاکستان کو مختلف شعبوں کے منصوبوں کے لیے 2 ارب ڈالر سے زائد مالیت کا قرضہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اقتصادی امور ڈویژن کے مطابق یہ قرضہ انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ ایسوسی ایشن (IDA) اور انٹرنیشنل بینک فار ری کنسٹرکشن اینڈ ڈویلپمنٹ (IBRD) کے ذریعے فراہم کیا جائے گا۔ اس وقت عالمی بینک کی فنڈنگ سے ملک میں 16.6 ارب ڈالر کے 57 منصوبے جاری ہیں، جن کا تعلق زراعت، پانی، توانائی، فنانس، ریونیو، مواصلات، دیہی و شہری ترقی، ہیومن کیپٹل، سماجی خدمات اور گورننس سے ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق عالمی بینک نے گزشتہ 7 برس میں پاکستان کو مجموعی طور پر 11 ارب 84 کروڑ ڈالر فراہم کیے۔...
    افغانستان زلزلہ؛ مریضوں کو خیبر پختونخوا میں علاج فراہم کریں گے، وزیراعلیٰ گنڈاپور WhatsAppFacebookTwitter 0 3 September, 2025 سب نیوز پشاور:وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ افغانستان میں زلزلے سے متاثرہ مریضوں کو اپنے صوبے میں علاج فراہم کریں گے۔اپنے ویڈیو بیان میں وزیراعلیٰ کے پی نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں افغان بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، زلزلہ متاثرین کے لیے ادویات اور دیگر سامان افغانستان بھیج دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جن مریضوں کو علاج کی ضرورت ہے انھیں خیبر پختونخوا میں علاج فراہم کریں گے، اگر افغان حکومت کو میڈیکل ٹیموں کی ضرورت ہے تو ٹیمیں بھیجنے کے لیے تیار ہیں۔وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ افغان حکومت سے...
    وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی کی زیر صدارت منعقدہ امن و امان سے متعلق اعلیٰ سطح اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ اور آئی جی پولیس نے شاہوانی اسٹیڈیم دھماکے کی تفصیلات اور مجموعی سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بحالی امن کے اقدامات کو مزید مؤثر بنایا جائے اور عوام و میڈیا کو حکومتی اقدامات اور حقائق سے مسلسل آگاہ رکھا جائے۔ یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ میں بی این پی کے جلسے کے بعد دھماکا، اختر مینگل بال بال بچے انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتیں اور عوام سیکیورٹی اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کریں، کیونکہ موجودہ تھریٹس الرٹ میں اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ...
    اسلام آباد ہائیکورٹ کی فل کورٹ میٹنگ آج دوپہر 2 بجے شروع ہوا۔ اجلاس کی صدارت چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کر رہے ہیں جبکہ ہائیکورٹ کے تمام ججز شریک ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد ہائیکورٹ کا توہین مذہب کے مقدمات کی تحقیقات کے لیے کمیشن تشکیل دینے کا حکم ذرائع کے مطابق فل کورٹ اجلاس کے ایجنڈے میں کئی اہم معاملات شامل ہیں۔ ان میں ہائیکورٹ سروس رولز اور پریکٹس اینڈ پروسیجر رولز کا معاملہ سرفہرست ہے۔ اسی طرح ہائیکورٹ کی عمارت کی تعمیر میں پیش آنے والے مسائل بھی ایجنڈے کا حصہ بنائے گئے ہیں۔ فیملی ججز کے اختیارات سے متعلق معاملہ بھی اجلاس میں زیر غور آئے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فل کورٹ میٹنگ کے...
    بیجنگ: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے چین کے دارالحکومت بیجنگ میں واقع آنژن ہسپتال (Anzhen Hospital) کا دورہ کیا، جہاں انہیں جدید طبی سہولیات اور ہسپتال کے مؤثر نظام کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم نے ہسپتال کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور روبوٹس سمیت جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور معیاری خدمات کی فراہمی پر ہسپتال انتظامیہ کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ اس ہسپتال کا ماڈل پاکستان کے لیے ایک رہنمائی فراہم کرتا ہے۔ وزیراعظم نے وزیر داخلہ محسن رضا نقوی کو ہدایت دی کہ اسلام آباد میں زیر تعمیر جناح میڈیکل کمپلیکس سمیت دیگر ہسپتالوں میں آنژن ہسپتال کی طرز پر **سادہ، مضبوط اور پائیدار انفراسٹرکچر** قائم کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ...
    بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان کوایک زرعی اراضی کی خریداری کے حوالے سے قانونی مشکل کا سامنا پڑ رہا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سہانا نے ممبئی کے علاقے علی باغ میں واقع ایک زرعی اراضی کی خریداری کی ہے اور اس کیلئے دستاویزات میں سہانا کو کسان ظاہر کیا گیا ہے۔ سہانا خان نے علی باغ میں یہ اراضی 12 کروڑ 91 لاکھ روپے میں تین بہنوں انجلی، ریکھا اور پریا سے خریدی ہے جو ان کی وراثت تھی۔  سہانا نے دو پلاٹ جنکی مجموعی مالیت 22 کروڑ تھی 2023 اور 2024 میں خریدے تھے۔ جبکہ یہ دونوں پلاٹ دیجاوو فارم پرائیویٹ لمیٹڈ کے نام پر رجسٹرڈ کیے گئے ہیں جس کی مالک گوری خان کی والدہ اور...
    جوا ایپ کی پروموشن کے مقدمے میں گرفتار مشہور یوٹیوبر ڈکی بھائی کا مزید 2 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ضلع کچہری لاہور میں مشہور یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کے کیس کی سماعت ہوئی۔ ڈکی بھائی کو عدالت میں پیش کیا گیا تاہم ان کے وکیل کی عدم موجودگی کی وجہ سے سماعت دس منٹ تاخیر سے شروع ہوئی۔  وکیل عثمان مشتاق نے عدالت سے استدعا کی کہ ان کے مؤکل ڈکی بھائی عدالت سے کچھ کہنا چاہتے ہیں۔  ڈکی بھائی نے عدالت میں بیان دیا کہ میں تمام تفتیش سے مطمئن ہوں اگر ادارے مزید تحقیق کر نا چاہتے ہیں تو کر سکتے ہیں۔ میں اداروں کی عزت کرتا ہوں۔ تفتیشی افسر نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزم سے...
    اسلام آباد(شوبز ڈیسک) معروف ٹک ٹاکر سامعہ حجاب نے حالیہ دنوں میں لگائے گئے الزامات اور سوشل میڈیا پر پھیلنے والی خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے اہم انکشاف کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ انہیں اغوا کرنے اور قتل کی دھمکیاں دینے والا نوجوان کوئی اور نہیں بلکہ ان کا سابقہ منگیتر حسن زاہد ہے۔ سامعہ حجاب نے ایک ویڈیو بیان میں اعتراف کیا کہ حسن زاہد سے ان کی منگنی ہوئی تھی مگر بعد میں اس کی حقیقت سامنے آنے پر انہوں نے رشتہ ختم کردیا۔ سوشل میڈیا پر کچھ ویڈیوز اور ملاقاتوں کے مناظر سامنے آنے کے بعد صارفین نے الزام لگایا کہ سامعہ صرف توجہ حاصل کرنے کے لیے یہ سب کر رہی ہیں، تاہم ٹک...
    سندھ کے صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ نے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کو خط لکھا ہے، جس میں پی ٹی وی کے اینکر رضوان رحمان کی جانب سے سندھ کے عوام کے خلاف نازیبا الفاظ کے استعمال پر فوری کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:یوٹیوبر رضی دادا کو پی ٹی وی نے تاحکم ثانی معطل کردیا، وجہ کیا بنی؟ خط میں کہا گیا کہ اینکر رضوان رحمان نے حالیہ سیلابی صورتحال پر حقائق بیان کرنے کے بجائے لسانی سوچ کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے لکھا کہ قدرتی آفات اور موسمیاتی تبدیلی جیسے حساس موضوعات پر دنیا بھر کی حکومتیں مل کر کام کر رہی ہیں، لیکن اس معاملے کو بنیاد بنا کر...
    فل کورٹ اجلاس سے قبل اسلام آباد ہائیکورٹ کے 2 ججوں کے خطوط سامنے آگئے، اہم سوال اٹھا دیے WhatsAppFacebookTwitter 0 3 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد ہائیکورٹ کا فل کورٹ اجلاس آج طلب کیا گیا ہے جب کہ اہم اجلاس سے قبل عدالت عالیہ کے 2 ججوں کے خطوط سامنے آگئے ہیں جن میں ہائیکورٹ میں شفافیت کی کمی پر سنگین سوالات اٹھائے گئے ہیں۔ جسٹس بابر ستار اور جسٹس اعجاز اسحاق خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر کو الگ الگ خط لکھے ہیں۔ بدھ کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں فل کورٹ میٹنگ سے پہلے بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ جسٹس بابر ستار نے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کے نام...
    چین میں یوم فتح کی مناسبت سے شان دار تقریب کا انعقاد ۔ وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف 26 غیر ملکی سربراہان مملکت و حکومت کے ہمراہ اس یادگاری تقریب میں شریک ہوئے۔اس موقع پر منعقدہ فوجی پریڈ میں چین کی دفاعی و عسکری صلاحیتوں کا شان دار مظاہرہ کیا گیا۔ مزید تفصیلات بیجنگ سے شاہد افراز خان کی رپورٹ میں WhatsAppFacebookTwitter 0 3 September, 2025 سب نیوز چین میں یوم فتح کی مناسبت سے شان دار تقریب کا انعقاد ۔ وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف 26 غیر ملکی سربراہان مملکت و حکومت کے ہمراہ اس یادگاری تقریب میں شریک ہوئے۔اس موقع پر منعقدہ فوجی پریڈ میں چین کی دفاعی و عسکری صلاحیتوں کا شان دار مظاہرہ کیا گیا۔...
    گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے گزشتہ دن کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر ہونے والے دھماکے کی مذمت کی ہے جس میں 15 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی زخمی ہوئے تھے۔ گورنر بلوچستان نے صوبائی وزیر صحت کے ہمراہ سول ہسپتال کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ سریاب دھماکے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ دھماکا کرنے والے انسانیت کے دشمن ہیں اور حکومت قاتلوں کو سخت سزا دے گی۔ یہ بھی پڑھیے: کوئٹہ دھماکا: جاں بحق افراد کی تعداد 13 ہوگئی، وزیراعلیٰ کا ضرورت پڑنے پر ایئر سروس مہیا کرنے کا اعلان گورنر بلوچستان کا کہنا تھا کہ امن و امان صوبائی...
    بیجنگ میں بدھ کو منعقدہ شاندار فوجی پریڈ میں آبدوز ڈرونز، دیوہیکل میزائل اور لیزر ہتھیاروں نے حاضرین کو محو کر دیا، یہ پریڈ اس وقت ہوئی جب چین اور واشنگٹن کے درمیان کشیدگی برقرار ہے، اور اسے چین کی طاقت کے مظاہرے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ فوجی ماہرین نے اس تقریب کو خاص توجہ سے مانیٹر کیا، جس میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن سمیت کئی اہم عالمی رہنما شریک ہوئے۔ پریڈ سے قبل خطاب کرتے ہوئے صدر شی جن پنگ نے دوسری جنگِ عظیم میں جاپان پر چین کی فتح کے 80 سال مکمل ہونے کے موقع پر اپنے ملک کو ’ناقابلِ تسخیر‘ قرار دیا، بعدازاں جدید فوجی...
    لندن: برطانوی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ ویزے کی مقررہ مدت ختم ہونے کے بعد قیام کرنے والے غیر ملکی طلبہ کو ملک بدر کیا جائے گا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق ہوم آفس نے اس سلسلے میں ہزاروں بین الاقوامی طلبا کو ای میلز اور ٹیکسٹ میسجز کے ذریعے خبردار کیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام اس لیے کیا جا رہا ہے کیونکہ ویزہ ختم ہونے کے بعد پناہ کی درخواستوں میں تشویشناک اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ایک سال میں برطانیہ کو تقریباً 14 ہزار 800 پناہ کی درخواستیں موصول ہوئیں جن میں سے زیادہ تر طلبا اسٹڈی ویزے پر برطانیہ آئے تھے۔ ان میں سب سے زیادہ پاکستانی طلبا شامل تھے جنہوں...
    کابل(انٹرنیشنل ڈیسک) افغانستان میں 6 شدت کے تباہ کن زلزلے نے بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان پہنچایا ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد 1411 تک پہنچ گئی جبکہ 3251 افراد زخمی ہیں۔ افغان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے بتایا کہ زلزلے سے ہزاروں افراد براہ راست متاثر ہوئے ہیں اور متاثرہ علاقوں میں ہنگامی امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ افغان ہلال احمر کے مطابق آفت میں 8 ہزار سے زائد مکانات مکمل یا جزوی طور پر تباہ ہو گئے ہیں۔ افغان سرکاری میڈیا کے مطابق سب سے زیادہ تباہی صوبہ کنڑ میں ہوئی ہے۔ امریکی جیولوجیکل سروے نے زلزلے کا مرکز ننگرہار کے شہر جلال آباد کے قریب 8 کلومیٹر کی گہرائی...
    قومی کرکٹ ٹیم کے سینئر بلے باز فخر زمان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق فخر زمان نے پاکستان کی جانب سے 100 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلنے والے چھٹے کرکٹر بن گئے ہیں۔ انہوں نے یہ کارنامہ افغانستان کے خلاف شارجہ میں سہ فریقی سیریز کے میچ میں شرکت کی بدولت انجام دیا۔ یاد رہے کہ فخر زمان نے 2017 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ڈیبیو کیا تھا۔ پاکستان کی جانب سے 100 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلنے والوں میں بابر اعظم، شعیب ملک، محمد حفیظ، شاداب خان اور محمد رضوان بھی شامل ہیں۔