2025-11-27@21:55:48 GMT
تلاش کی گنتی: 15763

«کے جان مال»:

(نئی خبر)
    کراچی (نیوزڈیسک)پاکستان کے مقبول اور قدیم ترین پاپ کلچر ایوارڈ شو لکس اسٹائل ایوارڈز (ایل ایس اے) انتظامیہ نے دو سال بعد رواں برس دسمبر میں کراچی میں مکمل فزیکل تقریب منعقد کرنے کا اعلان کردیا۔ لکس اسٹائل ایوارڈز انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 24واں ایڈیشن دو سال کے وقفے کے بعد پہلی بار مکمل فزیکل شکل میں منعقد ہو گا۔ گذشتہ چند سال لکس اسٹائل ایوارڈز کے لیے آسان نہیں رہے،سال 2020 میں کورونا کی وجہ سے تقریب منسوخ کی گئی تھی اور بجٹ کو اخوت فاؤنڈیشن کو فیشن انڈسٹری کے متاثرہ کارکنوں کی مدد کے لیے منتقل کیا گیا تھا۔ اسی طرح 19ویں ایڈیشن کے فاتحین کا اعلان بھی بغیر کسی تقریب کے کیا...
    اسلام آ باد: وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین خان نے اپنا پہلا بڑا فیصلہ کرتے ہوئے وفاقی آئینی عدالت کا رجسٹرار تعینات کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین خان نے سابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد حفیظ کو رجسٹرار آئینی عدالت لگا دیا ہے۔ ذرائع  نے بتایا کہ چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت جسٹس امین الدین خان نے مظہر بھٹی کو سیکریٹری ٹو چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت تعینات کردیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: وفاقی آئینی عدالت کے سربراہ جسٹس امین الدین خان اور 3 ججز نے حلف اٹھا لیا علاوہ ازیں وفاقی آئینی عدالت کے نئے جج جسٹس کے کے آغا کل وفاقی عدالت کے جج کی حیثیت میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ملک میں سیاسی نظام گلی گلی تک بگاڑ کا شکار ہے اور موجودہ پارٹیاں صرف خاندان، وراثت اور وصیت کے نام پر چل رہی ہیں، پیپلز پارٹی ایک خاندان اور چالیس وڈیروں کا نام ہے، جو گاؤں دیہاتوں میں عوام کو محکوم اور شہروں میں قبضہ جمانے کی کوشش کر رہی ہے،  اسی طرح چند چوہدریوں، سرداروں اور جاگیرداروں نے قوم کو غلام ابن غلام بنا رکھا ہے، جبکہ افسر شاہی، استحصال اور ظلم کے نظام میں عوام محصور ہیں۔حافظ نعیم الرحمن نے جماعت اسلامی ضلع شرقی کے تحت پروفیسر عبدالغفور احمد روڈ، گلستان جوہر میں منعقدہ ”بدل دو نظام عوامی کنونشن“ میں خطاب کرتے...
    جسٹس کے کے آغا کل وفاقی آئینی عدالت کے جج کے طور پر حلف اٹھائیں گے۔ حلف برداری کی تقریب اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوگی، جس میں چیف جسٹس امین الدین خان حلف لیں گے۔ یہ بھی پڑھیں:صدر مملکت نے سپریم کورٹ کے جسٹس منصور شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ کے استعفے منظور کرلیے اسی دوران چیف جسٹس امین الدین خان نے وفاقی آئینی عدالت کے رجسٹرار کے تقرر کا بھی بڑا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق چیف جسٹس نے سابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد حفیظ کو رجسٹرار آئینی عدالت مقرر کر دیا ہے جبکہ مظہر بھٹی کو سیکرٹری ٹو چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت تعینات کر دیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:جسٹس امین الدین خان...
    آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر چوہدری لطیف اکبر نے قانون ساز اسمبلی کا اجلاس 17 نومبر کو طلب کرلیا۔ اجلاس میں وزیراعظم چوہدری انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر رائے شماری ہوگی۔ مظفرآباد سپیکر آزاد جموں کشمیر قانون ساز اسمبلی چودہری لطیف اکبر نے سترہ نومبر دن تین بجے قانون ساز اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا مظفرآباد اجلاس میں وزیر اعظم چوہدری انوار الحق کی خلاف تحریک عدم اعتماد پر رائے شماری ہو گی وزیراعظم چوہدری انوارالحق کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک آج… pic.twitter.com/g2EnhhNIlY — Roshan Din Diameri (@Rohshan_Din) November 14, 2025 پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے وزیراعظم چوہدری انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کراتے ہوئے راجا فیصل...
    اسلام آباد: جسٹس امین الدین خان نے وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف  اٹھا لیا۔ ایوان صدر میں ہونے والی تقریب میں  صدر مملکت آصف علی زرداری نے چیف جسٹس امین الدین سے عہدے کا حلف لیا۔ تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف، سپریم کورٹ کے چیف جسٹس جسٹس یحییٰ آفریدی، اہم وفاقی وزرا اور اعلیٰ عسکری قیادت نے شرکت کی۔ حلف برداری کے دوران فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، پاک بحریہ اور پاک فضائیہ کے سربراہان بھی موجود تھے، جب کہ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی اور اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان بھی تقریب میں شریک رہے۔ جسٹس امین الدین خان پہلے جج ہیں جو اس نئی قائم شدہ...
    کراچی: جناح اسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر شاہد رسول جمعہ کی صبح 10 بجے دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔ پروفیسر شاہد رسول روبوٹک سرجری کے استاد تھے، مرحوم کی عمر مارچ 2026ء کو 60 سال ہونے والی تھی، مرحوم 2026ء میں اپنی مدت ملازمت مکمل کرکے جناح اسپتال سے ریٹائرڈ ہونے والے تھے۔ سال 1994ء میں ڈاکٹر شاہد رسول ڈاؤ میڈیکل کالج سے گریجویشن مکمل کرنے کے بعد جناح اسپتال میں میڈیکل آفیسر مقرر ہوئے تھے۔ جناح اسپتال ہی میں جنرل سرجری میں انھوں نے پوسٹ میڈیکل گریجویشن کی تعلیم مکمل کی تھی۔ FCPS کے بعد انھوں نے رائل کالج آف سرجنز سے سرجری میں اعلیٰ تعلیم  FRCS بھی مکمل کی۔ وہ جناح اسپتال کے میڈیکل...
    جسٹس امین الدین خان نے آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس کی حیثیت سے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ صدر پاکستان آصف علی زرداری نے جسٹس امین الدین سے عہدے کا حلف لیا، تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف، چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس یحییٰ آفریدی اور وفاقی وزراء بھی شریک تھے۔فیلڈ مارشل عاصم منیر سمیت پاک بحریہ اور فضائیہ کے سربراہ بھی تقریب میں شریک تھے۔ اس کے علاوہ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی اور اٹارنی جنرل منصور عثما ن اعوان بھی تقریب میں شریک تھے۔جسٹس امین الدین خان وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس ہیں۔ آئینی معاملات سے متعلق تمام مقدمات آئینی عدالت ہی دیکھے گی۔1984 میں یونیورسٹی لا کالج ملتان سے...
    آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
    — فائل فوٹو جناح اسپتال کراچی کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر اور سابق پی وی سی جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر شاہد رسول حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال کر گئے ہیں۔ انہیں اپنے دفتر میں دل کا دورہ پڑا تھا، اسپتال منتقل کرکے ان کی جان بچانے کی کوشش کی گئی، تاہم ان کی دل کی دھڑکن بحال نہ ہوسکی۔گورنر سندھ کامران ٹیسوری، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، سندھ ہائی ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر طارق رفیع، جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر امجد سراج میمن، ڈاؤ یونیورسٹی کی وائس چانسلر ڈاکٹر نازلی حسین، میٹرو پولٹن یونیورسٹی کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹر وسیم قاضی، سیکریٹری سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن معین الدین اور ڈی جی ہائر ایجوکیشن کمیشن...
    دہشت گردوں کے کسی بھی گروپ سے مذاکرات نہیں کریں گے: پاکستان WhatsAppFacebookTwitter 0 14 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد: (آئی پی ایس) دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان دہشت گردوں کے کسی بھی گروپ سے مذاکرات نہیں کرے گا، افغان رجیم کی باتیں کھوکھلے دعوؤں کے علاوہ کچھ نہیں۔ اسلام آباد میں صحافیوں سے ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی کا کہنا تھا کہ افغان طالبان کی حکومت آنے کے بعد سے دہشت گردی میں اضافہ ہوا ہے، پاکستان نے تحمل کا مظاہرہ کیا، پاکستان میں سرگرم دہشت گرد افغان گروپوں پر مشتمل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کی پشت پناہی کرنے والوں کیلئے کوئی نرم گوشہ نہیں ہونا چاہیے۔ ان...
    سعودی عرب نے رالی ڈاکار سعودی عرب 2026 کی ساتویں ایڈیشن کی تفصیلات کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ عالمی موٹر اسپورٹس ایونٹ 3 سے 17 جنوری 2026 تک مملکت کے مختلف خطّوں میں منعقد ہوگا۔ اعلان جدہ کے کورنیش سرکٹ میں ہونے والی پریس کانفرنس میں کیا گیا، جہاں رالی کے نئے راستے سے بھی پردہ اٹھایا گیا۔ تقریب میں شہزادہ خالد بن سلطان العبدالله الفیصل کے ساتھ یونین کے بین الاقوامی نمائندوں اور وزارتِ کھیل کے افسران نے شرکت کی۔ ’ہر ایڈیشن سعودی جذبے اور جدت کی نئی کہانی ہے‘، شہزادہ خالد بن سلطان شہزادہ خالد بن سلطان العبداللہ الفیصل نے کہا کہ رالی ڈاکار نہ صرف مملکت کے قدرتی حُسن کو دنیا کے سامنے پیش کرتی ہے...
    وفاقی حکومت نے آئینی عدالت کے 6 نئے ججز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ پہلے مرحے میں وفاقی آئینی عدالت کے 3 ججز نے حلف اٹھایا، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس باقی نجفی اور جسٹس عامر فاروق نے حلف لیا۔ مزید پڑھیں: جسٹس امین الدین خان نے وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس امین الدین خان نے ججز سے حلف لیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر بھی حلف برداری کی تقریب میں موجود تھے۔ اس سے قبل وزارت قانون نے وفاقی آئینی عدالت کے ججز کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔ پاکستان کی پہلی وفاقی آئینی عدالت کے تین ججز نے حلف اٹھا...
    جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر (جے پی ایم سی) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر شاہد رسول کراچی میں 59 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ ان کے ساتھیوں اور اسپتال کے ذرائع نے ڈان کو تصدیق کی ہے کہ ڈاکٹر رسول کا انتقال دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہوا۔ ڈاکٹر رسول ایک معروف معالج تھے اور انہیں رائل کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز (گلاسگو) کے لیے پاکستان کا بین الاقوامی مشیر بھی مقرر کیا گیا تھا۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ڈاکٹر شاہد رسول کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی خدمات کے باعث ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ کے ترجمان عبدالرشید چنا کی جانب سے جاری بیان میں کہا...
    اسلام آباد: دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ افغان طالبان کی حکومت آنے کے بعد سے دہشت گردی میں اضافہ ہوا ہے، امید ہے افغان طالبان اپنے ہاں موجود ٹی ٹی پی کے خلاف خلاف کارروائی کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے اسلام آباد میں صحافیوں کو دی گئی ہفتہ وار بریفنگ میں کہا کہ افغان رجیم کے دوران دہشت گردی میں اضافہ ہوا، پاکستان نے تحمل کا مظاہرہ کیا، دہشت گردوں کی پشت پناہی کرنے والوں کے لیے کوئی نرم گوشہ نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں ںے کہا کہ افغان طالبان سے مذاکرات ہوئے، افغان طالبان سے مذاکرات کے معاملے میں دوست ممالک کی کاشوں کو سراہتے ہیں مگر ہم واضح کردیں کہ دہشت گردوں کے...
    پشاور ہائیکورٹ نے آئین کے آرٹیکل 199 کے تحت دائر رٹ کی سماعت کے دوران سیاسی احتجاج، ریلیوں اور لانگ مارچ میں سرکاری وسائل کے استعمال کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ایسے استعمال سے مکمل طور پر روک دیا ہے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ خیبر پختونخوا حکومت اور اس کے ماتحت ادارے سیاسی سرگرمیوں کے لیے ریسکیو مشینری، فائر بریگیڈ، بھاری مشینری، سرکاری گاڑیاں اور سرکاری عملہ استعمال کر رہے ہیں، جسے روکا جانا ضروری ہے۔ سماعت کے دوران عدالت کے سامنے وہ فہرست بھی پیش کی گئی جس میں اسلام آباد میں احتجاج کے دوران پکڑی جانے والی سرکاری گاڑیوں کا اندراج تھا، جو خیبر پختونخوا حکومت کے استعمال میں تھیں۔...
    پولیس نے بتایا کہ ڈی پی او لوئر دیر تیمور خان کی ہدایت پر تھانہ تیمرگرہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ٹک ٹاکر کو گرفتار کر لیا اور ٹک ٹاکر محمد نوید پر معاشرے میں فحاشی اور بے حیائی پھیلانے کا الزام ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پولیس نے لوئردیرکے علاقےکوٹو سے تعلق رکھنے والا ٹک ٹاکر  کو نازیبا حرکات کرنے اور فحاشی پھیلانے کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ ڈی پی او لوئر دیر تیمور خان کی ہدایت پر تھانہ تیمرگرہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ٹک ٹاکر کو گرفتار کر لیا اور ٹک ٹاکر محمد نوید پر معاشرے میں فحاشی اور بے حیائی پھیلانے کا الزام ہے۔ پولیس نے کہا کہ گرفتار ٹک ٹاکر ویڈیوز میں...
    جناح ہسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر شاہد رسول انتقال کرگئے۔وائس چانسلر جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی ڈاکٹر امجد سراج کی جانب سے ایگزیکٹو ڈائریکٹر جناح ہسپتال شاہد رسول کے انتقال کی تصدیق کی گئی ہے۔ہسپتال ذرائع کا بتانا ہے کہ ڈاکٹر شاہد رسول کو دل کا دورہ پڑنے پرنجی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، شاہد رسول کو تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا تھا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکے۔واضح رہے کہ پروفیسر شاہد رسول 11 ستمبر 2021 سے جناح ہسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر تھے۔
    پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے آزاد کشمیر میں حکومت کی تبدیلی کا فیصلہ کرتے ہوئے وزیراعظم چوہدری انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرادی، اور سینیئر رہنما فیصل ممتاز راٹھور کو نیا قائد ایوان نامزد کردیا۔ وزیراعظم چوہدری انوارالحق کو استعفیٰ دینے کا پیغام بھجوایا گیا تھا تاہم انہوں نے مستعفی ہونے سے انکار کیا، جس کے بعد پیپلز پارٹی نے تحریک عدم اعتماد جمع کرادی ہے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے گزشتہ ماہ وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی منظوری دی تھی۔ آزاد کشمیر کا ایوان 53 ارکان پر مشتمل ہے، جس میں وزیراعظم کے انتخاب کے لیے 27 ارکان کی حمایت درکار ہوتی ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے...
    بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان ایڈن گارڈنز میں جاری پہلے ٹیسٹ کے دوران بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ ایک غیرضروری تبصرے کے باعث شدید تنقید کی زد میں آگئے ہیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں بمراہ کو ایل بی ڈبلیو کی اپیل کے بعد جنوبی افریقی کپتان ٹیمبا باووما کے حوالے سے ایسا جملہ (’بونا بھی تو ہے‘) کہتے ہوئے سنا گیا جسے مداحوں نے ’قد پر ذاتی تنقید‘ قرار دیا ہے۔ مزید پڑھیں: جسپریت بمراہ نے بولنگ رفتار بڑھانے کے لیے کون سے پاپڑ بیلے؟ سابق بھارتی بولنگ کوچ کے انکشافات اس کلپ کے منظر عام پر آتے ہی شائقین نے بمراہ کے رویے کو کھیل کی اسپرٹ کے خلاف قرار دیا، جبکہ کئی صارفین نے آئی...
    جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر (جے پی ایم سی) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر شاہد رسول دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئے۔ اسپتال کے ترجمان جہانگیر درانی کے مطابق ڈاکٹر شاہد رسول کو جمعے کی صبح اچانک دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔ انہیں فوری طور پر رُتھ فاؤ سول اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔ ان کی عمر 59 برس تھی۔ ڈاکٹر شاہد رسول کے انتقال پر سیاسی و طبی حلقوں میں دکھ کی لہر دوڑ گئی ہے۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے ان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی طبی شعبے کے لیے خدمات کو سراہا۔ انہوں نے مرحوم کے درجات...
    الجزیرہ سے اپنی ایک گفتگو میں اولگا چِرِفکو کا کہنا تھا کہ حالیہ دو سالوں میں غزہ میں انسانی صورتحال انتہائی سنگین ہو چکی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ کی پٹی میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے معاون دفتر کے ترجمان "اولگا چِرِفکو" نے کہا کہ غزہ کی پٹی کے تمام راستے کھولے جائیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار آج الجزیرہ سے گفتگو میں کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ حالیہ دو سالوں میں غزہ میں انسانی صورت حال انتہائی سنگین ہو چکی ہے۔ ہمیں فوری طور پر اس پٹی میں رہنے والے افراد کی مدد کے لئے اقدامات اٹھانے چاہئیں۔ کیونکہ موسم سرما کے آتے ساتھ ہی غزہ کے مکینوں کی مشکلات میں اضافہ ہو جائے...
    غزہ میں انٹرمیڈیٹ بورڈ کے امتحانات کے نتائج کے دوران 11 فلسطینی طالبات نے 99 فیصد نمبر حاصل کرکے نمایاں کامیابی اپنے نام کرلی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق جاری اسرائیلی حملوں اور تباہ کن حالات کے باوجود غزہ کے نوجوان بہتر مستقبل کی امید کے ساتھ تعلیم جاری رکھے ہوئے ہیں۔ مسلسل مشکلات، نقل مکانی اور بمباری کے ماحول میں بھی طلبہ کا تعلیمی سفر رکا نہیں۔ رپورٹ کے مطابق 11 طالبات نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے امتحانات میں ٹاپ کیا، جس کے بعد علاقے میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ تباہ شدہ محلوں اور برباد گھروں میں بھی ان طالبات کے خاندانوں نے اپنی محدود گنجائش کے مطابق خوشی کا اظہار کیا۔ رپورٹ میں یہ افسوسناک انکشاف بھی...
    بھارتی فضائیہ نے لداخ کے انتہائی حساس اور چینی سرحد کے قریب واقع علاقے میں ایک نیا ایئربیس فعال کرکے خطے میں ایک نئی اسٹریٹجک پیش رفت کی ہے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق اس سرگرمی کے ذریعے بھارت نے نہ صرف اپنی فضائی سرگرمیوں کو مزید وسعت دی ہے بلکہ چین کے ساتھ جاری طویل کشیدگی کے پس منظر میں اپنی عسکری موجودگی بھی نمایاں طور پر بڑھا دی ہے۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل اے پی سنگھ نے بذاتِ خود سی-130 طیارے میں اس نئے ایئربیس مڈھ نیوما پر افتتاحی لینڈنگ کی، جسے بھارت انتہائی مشکل جغرافیائی حالات کے باوجود ایک بڑا عسکری سنگ میل قرار دے رہا ہے۔ یہ ایئربیس سطح...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: جناح اسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر شاہد رسول دل کا دورہ پڑنے کے بعد انتقال کر گئے۔وائس چانسلر جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی ڈاکٹر امجد سراج نے ان کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق پروفیسر شاہد رسول کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکے۔ڈاکٹر شاہد رسول 11 ستمبر 2021 سے جناح اسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے عہدے پر فائز تھے اور ان کی خدمات کو میڈیکل شعبے میں نمایاں مقام حاصل تھا۔ ان کے انتقال پر اسپتال کے اہلکار اور طبی کمیونٹی میں گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق پروفیسر شاہد رسول کی اچانک وفات سے جناح اسپتال کی انتظامی سرگرمیوں...
    —فائل فوٹو وزارت قانون نے وفاقی آئینی عدالت کے ججز کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی آئینی عدالت کے 6 ججز ہوں گے، آئینی عدالت میں جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس عامر فاروق ہوں گے۔وفاقی آئینی عدالت کے جسٹس علی باقر نجفی، جسٹس کے کے آغا جج ہوں گے، بلوچستان سے جسٹس روزی خان آئینی عدالت کے جج ہوں گے۔ جسٹس مسرت ہلالی کی آئینی عدالت کی جج بننے سے معذرتذرائع کے مطابق جسٹس مسرت ہلالی نے صحت کے مسائل کے سبب معذرت کی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پشاور ہائی کورٹ سے جسٹس ارشد حسین شاہ آئینی عدالت کے جج ہوں گے۔واضح رہے کہ جسٹس امین الدین نے وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس کا حلف اٹھا...
     قومی اسمبلی اور سینیٹ سے 27ویں آئینی ترمیم منظور ہونے کے بعد آئینی عدالت کے سربرہ جسٹس امین الدین خان اور 6 دیگر ججز آج حلف اٹھائیں گے۔ آئینی عدالت کے 6 ججز کی تقریب حلف برداری کے لیے انتظامات مکمل کر لیے گئے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز اور ایڈمن بلاک کے درمیان اوپن ایریا میں انتظامات کیے گئے۔ آئینی عدالت کے چھ ججز اسلام آباد ہائی کورٹ میں حلف اٹھائیں گے اور آئینی عدالت کے سربراہ جسٹس امین الدین دیگر ججز سے حلف لیں گے۔ حلف برداری تقریب کے لیے ممکنہ وقت 11 بجے کا مقرر کیا گیا ہے۔ اس سے قبل آئینی عدالت کے سربراہ جسٹس امین الدین ایوان صدر میں حلف اٹھائیں گے اور صدر...
    اسکرین گریب جسٹس امین الدین نے وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس کا حلف اٹھالیا۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے جسٹس امین الدین خان سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔ ایوان صدر میں ہونے والی اس تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف، وفاقی وزراء، اراکین پارلیمنٹ، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری شریک ہوئے۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سمیت پاک بحریہ اور فضائیہ کے سربراہان نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ تقریب میں اسپیکر قومی اسمبلی، چیئرمین سینیٹ سمیت اٹارنی جنرل بھی شریک ہوئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین خان اسلام آباد ہائیکورٹ کے روم نمبر1 میں بیٹھیں گے، جبکہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سرفراز ڈوگر کورٹ روم نمبر 2 میں منتقل ہو...
    وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس امین الدین خان نے عہدے کا حلف اٹھا لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 14 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد: (آئی پی ایس) وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس امین الدین خان نے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ تفصیلات کے مطابق ایوان صدر اسلام آباد میں ہونے والی حلف برداری تقریب میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس امین الدین خان سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، پاک فضائیہ اور بحریہ کے سربراہان اور دیگر اعلیٰ حکام تقریب میں شریک ہوئے۔ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس محمد یحییٰ آفریدی، چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی،...
    سمیع یوسف زئی معروف افغان صحافی ہیں۔ وہ نیوز ویک، ڈیلی بیسٹ،سی بی ایس کے لیے رپورٹنگ کرتے رہے ہیں، وار رپورٹنگ ان کا خاص شعبہ رہا۔ آج کل بھی وہ دی بیسٹ، الجزیرہ، انڈیا ٹو ڈےو غیرہ کے لیے کام کرتے ہیں۔ وہ بعض افغان ڈیجیٹل اداروں کے لیے بھی رپورٹنگ کرتے ہیں۔ سمیع یوسف زئی قوم پرست افغان صحافی سمجھتے جاتے ہیں اور کئی امور میں وہ پاکستانی پالیسیوں کے ناقد ہیں۔ ان کی رپورٹنگ میں پاکستان کی پالیسیوں پر سخت سوالات، تنقید اور شکوک ضرور ہوتے ہیں، جس کے باعث پاکستانی حلقوں میں انہیں بعض اوقات ’پاکستان مخالف‘ تصور کیا جاتا ہے۔ سمیع یوسف زئی کو اپنے طویل صحافتی تجربے اور ان سائیڈ انفارمیشن کے حوالے سے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)جسٹس امین الدین خان نے وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا،صدر مملکت آصف علی زرداری نے جسٹس امین الدین خان سے حلف لیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جسٹس امین الدین خان کی حلف برداری تقریب ایوان صدر میں ہوئی،وزیراعظم شہبازشریف ،چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان ،چیئرمین سینیٹ، سپیکر قومی اسمبلی ، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، بلاول بھٹو شریک  ہوئے ۔ تقریب میں فیلڈمارشل سید عاصم منیر، پاک فضائیہ اور بحریہ کے سربراہان اور دیگر اعلیٰ حکام بھی شریک  ہوئے،وفاقی وزرا عطا تارڑ، احسن اقبال، مشیر وزیراعظم رانا ثنا اللہ نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ پیپلز پارٹی کا وزیراعظم آزاد کشمیر کیخلاف تحریک عدم اعتماد...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین نے عہدے کا حلف اٹھا لیا،صدر مملکت آصف علی زرداری نے ان سے حلف لیا،دوسری جانبآئینی عدالت کے 6 ججوں کی تقریب حلف برداری کے لیے انتظامات مکمل کر لیے گئے۔ ذرائع کے مطابق آئینی عدالت کے ججز کی تقریب حلف برداری کے لیے اسلام آبادہائیکورٹ کے ججز اور ایڈمن بلاک کے درمیان اوپن ایریا میں انتظامات کیےگئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئینی عدالت کے 6 ججز اسلام آباد ہائی کورٹ میں حلف اٹھائیں گے، آئینی عدالت کے سربراہ جسٹس امین الدین دیگر ججز سے حلف لیں گے۔ قبل ازیں آئینی عدالت کے سربراہ جسٹس امین الدین ایوان صدر میں حلف اٹھائیں گے، حلف برداری تقریب کے...
    وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس جسٹس امین الدین خان نے آج ایوان صدر میں حلف اٹھا لیا۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے تقریب کے دوران جسٹس امین الدین سے حلف لیا۔ مزید پڑھیں:جسٹس امین الدین خان چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت مقرر، صدر نے منظوری دیدی تقریب میں وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے بھی شرکت کی اور اس موقع پر عدلیہ و حکومت کے اعلیٰ حکام موجود تھے۔ تقریب میں سپریم کورٹ کے چیف جسٹس جسٹس یحییٰ آفریدی بھی شریک ہوئے اور آئینی عدالت کے قیام کے تاریخی موقع کو نمایاں کیا۔ مزید پڑھیں: چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت جسٹس امین الدین خان آج ایوان صدر میں حلف اٹھائیں گے حلف برداری کی تقریب پاکستان ٹیلی ویژن...
    اسلام آباد: قومی اسمبلی اور سینیٹ سے 27ویں آئینی ترمیم منظور ہونے کے بعد آئینی عدالت کے سربرہ جسٹس امین الدین خان اور 6 دیگر ججز آج حلف اٹھائیں گے۔ آئینی عدالت کے 6 ججز کی تقریب حلف برداری کے لیے انتظامات مکمل کر لیے گئے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز اور ایڈمن بلاک کے درمیان اوپن ایریا میں انتظامات کیے گئے۔ آئینی عدالت کے چھ ججز اسلام آباد ہائی کورٹ میں حلف اٹھائیں گے اور آئینی عدالت کے سربراہ جسٹس امین الدین دیگر ججز سے حلف لیں گے۔ حلف برداری تقریب کے لیے ممکنہ وقت 11 بجے کا مقرر کیا گیا ہے۔ اس سے قبل آئینی عدالت کے سربراہ جسٹس امین الدین ایوان صدر میں حلف...
    عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ ایمل ولی کی جانب سے پارلیمنٹ کا اِن کیمرا اجلاس بلا کر دہشت گردی پر بات کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ سینیٹ کے اگلے اجلاس میں دہشت گردی پر بحث کروالی جائے، داخلہ اور دفاع کے ادارے بریفنگ دیں، بے شک اِن کیمرا اجلاس کروالیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے بتایا ہے کہ طالبان حکومت آنے کے بعد پاکستان میں دہشت گردی میں ساڑھے 6 سو فیصد اضافہ ہوا ہے، انِ کی قیادت کہتی ہے انہوں نے ٹی ٹی پی کے لوگوں اور حمایتیوں کو اندر کیا ہوا ہے، دہشت گردی پر وزارت دفاع اور وزارت داخلہ ایوان...
    شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی صورتحال کے تناظر میں پاک فوج کے زیرِ انتظام میرانشاہ میں ملک و مشران اور قبائلی عمائدین کا اہم جرگہ منعقد ہوا ۔ جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی او سی) میرانشاہ نے شرکا کا خیرمقدم کیا اور علاقے میں امن کے قیام میں قبائلی عمائدین کے کردار کو سراہا۔  جرگے میں شمالی وزیرستان اور بنوں میں سیکیورٹی صورتحال، انسداد دہشتگردی اور فلاحی کاموں پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔  جی او سی نے دہشتگردی کے واقعات میں افغان دہشتگردوں کے ملوث ہونے پر روشنی ڈالی اور فوج، سول انتظامیہ اور عوام کے مشترکہ ردعمل کے مزید موثر ہونے پر زور دیا۔ قبائلی رہنماؤں نے امن و امان کے حوالے سے اپنی تجاویز پیش کیں اور ریاستی اداروں کے ساتھ...
    ایف آئی اے لاہور کا بینکنگ فراڈ اور مالیاتی جرائم میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاکھوں روپے کے مالیاتی فراڈ میں ملوث کمرشل بینک کے 2 ملازمین سمیت 4 ملزمان گرفتار کرلیے گئے ہیں۔   یہ ملزمان 39 لاکھ روپے کا جعلی لون پاس کرنے کے جرم میں گرفتار کیے گئے جو کمرشل بینک کے ملازمین تھے۔ گرفتار ملزمان میں محمود الحسن، ذیشان اسحاق، ارشد علی تبسم اور بشیر احمد شامل ہیں۔ ملزمان محمود الحسن اور ذیشان اسحاق بینک میں بطور ایگریکلچر فنانس آفیسر  کے طور پر ڈیوٹی سرانجام دے رہے تھے۔  مذکورہ ملزمان نے ملی بھگت سے جعلی دستاویزات تیار کر کے شہری کے نام پر جعلی لون پاس کیا۔ لون کی رقم ملزمان نے بشیر کے...
    میں سعید نیسا ہوں، 19 سالہ کالاش لڑکی، جو چترال کی وادیوں سے نکل کر اب لاہور میں اپنے خوابوں کا تعاقب کر رہی ہے۔ مَیں ایک ایسے معاشرے میں پلی بڑھی جہاں لڑکیوں کے لیے کھیلنا ممنوع سمجھا جاتا ہے اور علاقے میں لڑکیوں کے لیے کھیل کے میدان نہ ہونے کی وجہ سے دوسرے شہر کا رخ کیا۔ مَیں نے ہمت، جذبے اور اپنی بہن سید گل کی حوصلہ افزائی سے یہ ثابت کیا کہ کھیل صرف لڑکوں کے لیے نہیں ہوتے۔ میری زندگی میں اہم موڑ اُس وقت آیا جب میں نے کروشما علی کا فٹبال پروگرام جوائن کیا، وہ لمحہ میرے لیے تبدیلی کی شروعات تھا۔مَیں تنقید، سماجی دباؤ اور مخالفت کے باوجود ڈٹی رہی، اور...
    آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ  مریم نواز سے ’’گلوبل گرین گروتھ انسٹیٹیوٹ‘‘ کے ڈائریکٹر جنرل کِم سینگ ہائپ (Kim Sang-hyup) نے برازیل کے شہر بیلم میں منعقد کوپ 30کانفرنس کے دوران ملاقات کی۔  ماحولیاتی بہتری کے عالمی اتحاد ’’گلوبل گرین گروتھ انسٹی ٹیوٹ‘‘ کا ماحول دوستی کے مشن میں پنجاب حکومت سے شراکت داری پر اتفاق کیا گیا۔ جی جی جی آئی عالمی کاربن مارکیٹ اور کاربن فنانسنگ میں پاکستان کی صلاحیت بڑھانے اور دنیا بھر کی کاربن مارکیٹس تک رسائی حاصل کرنے میں مدد دے گا۔ عالمی کاربن مارکیٹ لیڈر جی جی جی آئی نے وزیر اعلیٰ کے موسمیاتی بہتری کے اقدامات کو کاربن کریڈٹس میں تبدیل کرکے گرین گروتھ پروجیکٹس بنانے کی پیشکش کی۔ جی جی جی آئی...
    لاہور+ اسلام آباد+ راولپنڈی+ پشاور (نوائے وقت رپورٹ+ اپنے سٹاف رپورٹر سے+ این این آئی) کیڈٹ کالج وانا پر حملہ کرنے والے تمام دہشتگرد افغان شہری تھے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق حملے کی منصوبہ بندی افغانستان میں ہوئی اور اس کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کا حتمی حکم خارجی نور ولی محسود نے دیا۔ دہشتگرد پوری کارروائی کے دوران افغانستان سے ملنے والی ہدایات پر عمل پیرا تھے۔ حملے کی منصوبہ بندی خارجی زاہد نے کی۔ خارجی نور ولی محسود کے حکم پر حملے کی ذمہ داری "جیش الہند" کے نام سے قبول کی۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ خارجی نور ولی فتنہ الخوارج (ٹی ٹی پی) سے ذمہ داری ہٹانا چاہتا تھا، اسی لئے حملے کے دوران بنائی...
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) تمام تعمیرات اب گرین بلڈنگ کوڈ کے تحت ہوں گی، یہ فیصلہ وزیراعظم کے وژن اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات  احسن اقبال چوہدری کی قیادت میں کیا گیا تاکہ ملک کے تعمیراتی شعبے کو ماحولیاتی پائیداری، توانائی کی بچت،  اور قابلِ تجدید مواد کے عالمی معیار کے مطابق ڈھالا جا سکے۔ اسلام آباد میں انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن  کے تعاون سے  ''پاکستان گرین بلڈنگز سیشن'' سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ حکومت نے ''اڑان پاکستان'' لازمی قرار دیا ہے، تاکہ پاکستان کا تعمیراتی ڈھانچہ سبز، مستحکم اور ماحول دوست ہو۔ پروفیسر احسن اقبال نے کہا کہ گرین بلڈنگ کوڈ کا نفاذ تمام سرکاری منصوبوں میں توانائی کی بچت،...
    کراچی: جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے گلستان جوہر میں "بدل دو نظام" کے عنوان سے ہونے والے عوامی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے ملک کے موجودہ سیاسی اور اقتصادی نظام پر شدید تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سودی نظام مسلط ہے جو اللہ اور اس کے رسول کے احکامات کی خلاف ورزی ہے اور یہ نظام ملک کی معیشت اور عوامی فلاح کے لیے تباہ کن ہے۔ حافظ نعیم الرحمن نے اسٹاک مارکیٹ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ اسٹاک مارکیٹ معیشت کو نہیں بلکہ سٹے اور جوے کو فروغ دیتی ہے جو ملک کی معیشت کو نقصان پہنچا رہی ہے۔  اسی طرح انہوں نے پاکستان میں آئی ٹی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بغداد (انٹرنیشنل ڈیسک) عراق کے انتخابی کمیشن نے پارلیمانی انتخابات کے نتائج کا اعلان کردیا،جس کے تحت وزیر اعظم محمد شیاع السودانی کی زیر قیادت اتحاد نے سب سے زیادہ ووٹ حاصل کیے ہیں۔ کمیشن کے مطابق السودانی کے اتحاد نے منگل کے دن ہونے والے انتخابات میں 13.17 لاکھ ووٹ حاصل کیے۔ انتخابی کمیشن کے اہلکاروں نے بتایا کہ شیاع السودانی نے انتخابات میں پہلے نمبر پر جگہ بنائی ہے۔ یہ السودانی کا دوسرا دور حکومت ہوگا۔ تاہم بہت سے نوجوان ووٹرز ان انتخابات کو بس ایک ایسا موقع سمجھتے ہیں جس میں موجودہ سیاسی جماعتیں عراق کے تیل کی رقم آپس میں تقسیم کرنے کے لیے میدان میں ہیں۔اپنے بیان میں السودانی نے خود کو ایسے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
    اسلام آباد:سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک میں قیام امن کے لیے حکومت کو فوری اور ٹھوس اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔  پمزاسپتال میں کچہری دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کے دوران انہوں نے کہا کہ تعلیمی ادارے، عدالتیں اوراسپتال سب غیر محفوظ ہیں اور اس وقت ملک کو ہر سطح پر پائیدار امن فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ اس موقع پر ناظم زون علی گیلانی، ڈاکٹر آفریدی سمیت اسپتال کے ذمہ داران بھی موجود تھے۔ سابق امیرجماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے زخمیوں کی خیریت دریافت کی اور ان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کہ دھماکے میں زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات اور مالی معاونت فراہم...
    بین الپارلیمانی اسپیکرز کانفرنس کے متفقہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردی دنیا کے لیے سنگین خطرہ ہے اور اس کے خاتمے کے لیے سیکیورٹی اقدامات بلکہ پارلیمانی تعاون، مالی نگرانی اور اجتماعی عزم کی ضرورت ہے۔ دو روزہ بین الپارلیمانی اسپیکرز کانفرنس اختتام پذیر ہوگئی جب کہ اسلام آباد اعلامیہ متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔ دنیا بھر کی پارلیمانوں کے اسپیکرز نے اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت امن، سلامتی اور ترقی کا اعادہ کیا۔ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے اختتامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیاں نمایاں ہیں۔ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا۔  دنیا ایک بار پھر اس حقیقت کی طرف متوجہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: جسٹس امین الدین خان کو وفاقی آئینی عدالت کا چیف جسٹس مقرر کر دیا گیا ہے۔میڈیا ذرائع کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری کی منظوری کے بعد وزارت قانون وانصاف نے جسٹس امین الدین خان کو وفاقی آئینی عدالت کا چیف جسٹس مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔نوٹیفیکشن کے مطابق امین الدین خان کا بطور چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت کا اطلاق عہدے کا حلف لینے کے دن سے ہوگا۔ ویب ڈیسک عادل سلطان
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بیجنگ:چین نے جی 7 کے ممالک کے وزرائے خارجہ کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلاک کو  متنازعہ معاملات کو ہوا دینے، کشیدگی بڑھانے اور علاقائی امن کو نقصان پہنچانے  سے باز رہنا چاہیے۔چین کے وزیر خارجہ کے ترجمان لن جیان نے بیجنگ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مشرقی اور جنوبی چینی سمندر میں حالات عمومی طور پر مستحکم ہیں اور جی 7 کے بیانات حقائق کو نظر انداز کرنے اور چین کی داخلی امور میں دخل اندازی کرنے کے مترادف ہیں۔ترجمان نے مزید کہاکہ  چین اس پر سخت ناپسندیدگی اور سخت مخالفت کرتا ہے ، تائیوان کا معاملہ چین کی داخلی پالیسی ہے اور کسی بیرونی مداخلت کو قبول نہیں کیا...
    —فائل فوٹو سمندر میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والے ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے فائنل ایئر کے طالبعلم احمد کاشف رسول اور اشہد عباس فاطمی کی نماز جنازہ جمعرات کو ادا کردی گئی۔ احمد کاشف رسول کی نماز جنازہ ڈی ایچ اے فیز ون کی مسجد مصطفیٰ میں ادا کی گئی، بعد ازاں آہوں اور سسکیوں کے ساتھ مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ نماز جنازہ اور تدفین میں ڈاؤ کے اساتذہ، طلبہ اور عزیز و اقارب نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اشہد عباس فاطمی کی نماز جنازہ کنٹری گارڈن اپارٹمنٹ گلستان جوہر کی مسجد میں ادا کی گئی جبکہ اشارب منیر چوہدری کی میت ٹوبہ ٹیک سنگھ روانہ کردی گئی۔ جمعرات کو ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں...
      لوئر دیر:(نیوزڈیسک)پولیس نے لوئردیرکے علاقےکوٹو سے تعلق رکھنے والا ٹک ٹاکر کو نازیبا حرکات کرنے اور فحاشی پھیلانے کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ ڈی پی او لوئر دیر تیمور خان کی ہدایت پر تھانہ تیمرگرہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ٹک ٹاکر کو گرفتار کر لیا اور ٹک ٹاکر محمد نوید پر معاشرے میں فحاشی اور بے حیائی پھیلانے کا الزام ہے۔ پولیس نے کہا کہ گرفتار ٹک ٹاکر ویڈیوز میں غلیظ گالیاں، نازیبا حرکات اور مذہبی و معاشرتی اقدار کی توہین کرتے ہوئے عوامی جذبات مجروح کر رہا تھا۔ ڈی پی او دیر نے کہا کہ فحاشی، بے حیائی اور معاشرتی بگاڑ پھیلانے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کیا...
    پاکستانی اداکار شمعون عباسی نے بیٹی کی جانب سے خود کو ’غیر حاضر باپ‘ قرار دیے جانے پر ردِ عمل کا اظہار کر دیا۔ شمعون عباسی اور اداکارہ جویریہ عباسی کی بیٹی انزیلا عباسی نے ایک پوڈ کاسٹ میں بتایا کہ کس طرح ان کے والد ان کی زندگی کے بیشتر حصے سے غیر حاضر رہے۔ پوڈ کاسٹ میں انہوں نے بتایا کہ ان کی والدہ نے ماں اور باپ دونوں کا کردار ادا کیا جس سے انہیں کبھی باپ کی کمی محسوس نہیں ہوئی۔ بیٹی کی جانب سے غیر حاضر قرار دیے جانے کے بعد شمعون عباسی نے فیس بک پر اپنی بیٹی کے ساتھ مختلف مواقع پر لی گئیں تصاویر پوسٹ کیں اور پوسٹ کا کیپشن ’دی ایبسنٹ...
    بولی وڈ اداکارہ جوہی چاولہ نے اپنی 58 ویں سالگرہ کے موقع پر اپنے شوہر جے مہتا سے ملاقات اور چھ سال تک شادی کو پوشیدہ رکھنے سے متعلق دلچسپ انکشافات کر دیے۔ قیامت سے قیامت تک، ڈر اور عشق جیسی مشہور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی جوہی چاولہ نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ کس طرح انہوں نے شادی کے لیے رضا مندی کے بعد جے مہتا کو ایک برس تک انتظار کرایا۔ انہوں نے بتایا کہ انڈسٹری میں ان کا مقام بننے لگا تھا اور چیزیں بہتر ہونا شروع ہوگئیں تھیں۔ وہ اس جگہ پر پہنچ کر کیریئر کو کھونا نہیں چاہتی تھیں۔وہ کام جاری رکھنا چاہتی تھیں اور یہ سب اس کے درمیان ہو رہا...
    ذرائع نے کہا کہ فل کورٹ اجلاس کل جمعہ نماز سے قبل ہوگا، فل کورٹ اجلاس میں 27 آئینی ترمیم پر بات ہوگی۔ سپریم کورٹ کے 3 ججز جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ کے بعد جسٹس صلاح الدین پنور نے بھی فل کورٹ اجلاس بلانے کے لیے خط لکھا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ 27ویں آئینی ترمیم پر بات چیت کے لیے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس یحیی آفریدی نے فل کورٹ اجلاس بلا لیا۔ ذرائع نے کہا کہ فل کورٹ اجلاس کل جمعہ نماز سے قبل ہوگا، فل کورٹ اجلاس میں 27 آئینی ترمیم پر بات ہوگی۔ سپریم کورٹ کے 3 ججز جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ کے بعد جسٹس صلاح الدین پنور...
    سٹی42: صدر مملکت آصف علی زرداری نے جسٹس امین الدین کے آئینی عدالت کے چیف جسٹس کے عہدہ پر تقرر  کی منظوری دے دی.   صدر مملکت آصف علی زرداری  کی جانب سے جسٹس امین الدین خان کو   چیف  جسٹس آئینی عدالت تقرر  کی منظوری  دیئے جانے کے بعد ستائیس ویں ترمیم کے سب سے اہم کمپوننٹ پر عملدرآمد کا رسمی آغاز ہو گیا ہے۔ وفاقی آئینی عدالت کے سربراہ کے تقرر کے بعد وفاقی آئینی عدالت کے قیام کے متعلق  باقی امور  وفاقی آئینی عدالت کے معزز سربراہ  خود انجام دیں گے۔ افغان کرکٹر راشد خان کی دوسری اہلیہ کون؟ تصاویر سامنے آگئیں جسٹس امین الدین خان وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف  جسٹس ہیں۔ صدر مملکت نے...
    جسٹس امین الدین خان پاکستان کی پہلی وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس مقرر WhatsAppFacebookTwitter 0 13 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )جسٹس امین الدین خان پاکستان کی پہلی وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس مقرر ہو گئے۔صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف میں مشاورت مکمل ہو گئی، جسٹس امین الدین خان وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس کے طور پر کل حلف اٹھائیں گے۔حلف برداری کی تقریب صبح 10 بجے ایوان صدر میں ہوگی، حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے لیے اعلی عدلیہ کے ججز اور دیگر مہمانوں کو دعوت نامے جاری کر دیئے گئے۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس...
    اسلام آباد: وفاقی آئینی عدالت کے سربراہ کے طور پر جسٹس امین الدین کی تعیناتی کا قوی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ جسٹس امین الدین اس وقت آئینی بینچ کے سربراہ کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں، تاہم وہ 30 نومبر کو ریٹائر ہو رہے ہیں۔ ان کی مدتِ ملازمت کے اختتام سے قبل وفاقی آئینی عدالت کے قیام اور اس کی قیادت سے متعلق سرگرم مشاورت جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی جانب سے جسٹس امین الدین کے اعزاز میں الوداعی عشائیہ کا اہتمام کیا گیا ہے جو کل چیف جسٹس ہاؤس میں منعقد ہوگا۔ اس تقریب میں سپریم کورٹ کے تمام ججز کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔ یہ...
    ملاقات کے دوران اسلامی تعلیمات کے فروغ، بین المذاہب ہم آہنگی اور سماجی و تعلیمی میدانوں میں مشترکہ کوششوں پر اتفاقِ رائے کیا گیا۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو نمائندہ رہبرِ انقلاب ڈاکٹر حکیم الٰہی کی حیدرآباد آمد، جماعتِ اسلامی تلنگانہ کے صدر سے ملاقات نمائندہ رہبرِ انقلاب ڈاکٹر حکیم الٰہی کی حیدرآباد آمد، جماعتِ اسلامی تلنگانہ کے صدر سے ملاقات نمائندہ رہبرِ انقلاب ڈاکٹر حکیم الٰہی کی حیدرآباد آمد، جماعتِ اسلامی تلنگانہ کے صدر سے ملاقات نمائندہ رہبرِ انقلاب ڈاکٹر حکیم الٰہی کی حیدرآباد آمد، جماعتِ اسلامی تلنگانہ کے صدر سے ملاقات نمائندہ رہبرِ انقلاب ڈاکٹر حکیم الٰہی کی حیدرآباد آمد، جماعتِ اسلامی تلنگانہ کے صدر سے ملاقات نمائندہ رہبرِ انقلاب...
    —فائل فوٹو گوجرانوالہ میں رشوت کے الزام میں تھانہ سبزی منڈی کے معطل ایس ایچ او کو گرفتار کر لیا گیا۔پولیس ترجمان مطابق گوجرانوالہ پولیس نے تھانے کے 2 تفتیشی افسران کو بھی گرفتار کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے گوجرانوالہ، اڈا کلرک اورایڈیشنل ایس ایچ او کیخلاف مقدمات درج کرنیکاحکم ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار افسران نے رشوت لے کر شہری کے خلاف اغواء کا جھوٹا مقدمہ درج کیا۔پولیس کے ترجمان نے بتایا ہے کہ دورانِ انکوائری الزام ثابت ہونے پر مقدمہ درج کر کے تینوں افسران کو گرفتار کیا گیا۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: سپریم کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ نے استعفیٰ دیدیا ۔سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ نے 13 صفحات پر مشتمل اپنا استعفیٰ صدر مملکت کو  بھجوا دیا ہے۔ جسٹس منصور علی شاہ نے 27 ویں آئینی ترمیم پر تحفظات کا اظہار کیا تھا اور اس سلسلے میں چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس یحییٰ آفریدی کو 2 خطوط بھی لکھے تھے۔میڈیا ذرائع کے مطابق دوسری جانب 27 ویں آئینی ترمیم کے بعد آئینی عدالت کا سربراہ جسٹس امین الدین کو بنائے جانے کا امکان ہے ۔ذرائع کے مطابق آئینی عدالت کی سربراہی کیلئے جسٹس امین الدین خان فیورٹ ہیں ، آئینی عدالت کے چیف جسٹس کی حلف برداری...
    بالی ووڈ کے سینیئر اداکار دھرمیندر کے انتقال کے حوالے سے جعلی خبر نشر کرنے پر بھارتی ٹی وی اینکر انجنا اوم کشیپ شدید تنقید کی زد میں آگئیں۔ 11 نومبر کو اینکر کے چینل ’آج تک‘ پر یہ خبر چلائی گئی تھی کہ بالی ووڈ کے لیجنڈ دھرمیندر انتقال کر گئے ہیں، تاہم بعد میں اداکار کے اہل خانہ نے اس کو غلط قرار دیا۔ اس خبر کی وجہ سے انجنا اوم کشیپ سوشل میڈیا پر ٹرولنگ اور سخت تبصروں کا سامنا کررہی ہیں۔ معروف بھارتی اداکار دھرمیندر کے مطابق جب پاکستان بنا وہ آٹھویں جماعت میں تھے، اپنے مسلمان استاد رکن الدین کے گلے لگ کے روئے جب وہ جارہے تھے۔ pic.twitter.com/ZnJ1FdjYJB — Shabbir Dar (@ShabbirDar5) November 12,...
    اسلام آباد: سپریم کورٹ کےآئینی بینچ کے سربراہ جسٹس امین الدین خان کو آئینی عدالت کا چیف جسٹس بنائے جانے کا امکان ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ چیف جسٹس یحییٰ خان آفریدی نے جسٹس امین الدین خان کے اعزاز میں عشائیہ رکھ لیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ جسٹس امین الدین خان کے اعزاز میں عشائیہ کل چیف جسٹس ہاؤس میں ہوگا، جس میں سپریم کورٹ کے ججوں کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ جسٹس امین الدین خان 30 نومبر کو سپریم کورٹ سے ریٹائر ہو رہے ہیں تاہم اب آئینی عدالت کے چیف جسٹس بننے کی صورت میں ان کے عہدے کی مدت میں اضافہ ہوجائے گا۔ خیال رہے کہ...
    27 آئینی ترمیم پر بات چیت کے لیے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس یحیی آفریدی نے فل کورٹ اجلاس بلا لیا۔ ذرائع نے کہا کہ فل کورٹ اجلاس کل جمعہ نماز سے قبل ہوگا، فل کورٹ اجلاس میں 27 آئینی ترمیم پر بات ہوگی۔ سپریم کورٹ کے 3 ججز جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ کے بعد جسٹس صلاح الدین پنور نے بھی فل کورٹ اجلاس بلانے کے لیے خط لکھا تھا۔ یاد رہے کہ اس پیشرفت سے کچھ دیر قبل ہی جسٹس صلاح الدین پنور کا چیف جسٹس یحیی آفریدی کو لکھا خط سامنے آیا تھا جس میں جسٹس صلاح الدین پنور نے فل کورٹ اجلاس بلانے کی درخواست کی تھی۔ خط کے متن کے مطابق فل کورٹ میٹنگ بلا کر آئینی ترمیم...
    ویب ڈیسک : وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ وانا کیڈٹ کالج اور اسلام آباد کچہری میں دہشتگردی کی کارروائیاں افسوسناک ہیں، پاک فوج کی بر وقت رد عمل نے ہمارے بچوں کو محفوظ رکھا۔ عبدالعلیم خان نے اپنے ویڈیو  پیغام میں کہا کہ ساری قوم افواج پاکستان کو دلیرانہ اقدام پرخراج تحسین پیش کرتی ہے، پس پردہ بھارتی لابی کی شرانگیزکاروائیاں قابل مذمت ہیں۔انہوں نے کہا کہ قوم سپہ سالارفیلڈ مارشل حافظ سیدعاصم منیرکی قیادت میں دہشتگردوں کو عبرتناک شکست دے گی،پاکستان دنیا بھرمیں روزبروز ممتازحیثیت حاصل کررہا ہے،دہشتگردی کا خاتمہ کرکےملک کو ترقی کی راہ پر گامزن رکھیں گے۔ افغان کرکٹر راشد خان کی دوسری اہلیہ کون؟ تصاویر سامنے آگئیں  وفاقی وزیر نے کہا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251113-08-24 سیف اللہ
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251113-08-21 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے سندھ طاس معاہدے کی دفعات کے تحت بھارت کے خلاف پاکستان کی جانب سے شروع کردہ ثالثی کے تناظر میں ثالثی عدالت کے حالیہ فیصلے کا نوٹس لیا ہے جس میں عدالت کے 8اگست 2025کے ’’ایوارڈ آن ایشوز آف جنرل انٹرپریٹیشن آف دی انڈس واٹر ٹریٹی‘‘ کے ثالثی کے بعض پہلوئوں پر مفید وضاحت پیش کی گئی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے اس فیصلے کے متوازی طور پر جاری کردہ پروسیجرل آرڈر کا بھی نوٹس لیا ہے جو اس بات کی توثیق کرتا ہے کہ عدالت مرحلہ وار ان کارروائیوں کو جاری رکھے...
    پنجاب کے کالجز کے لیے سیکیورٹی الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ محکمہ داخلہ کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے محکمہ ہائر ایجوکیشن نے تمام سرکاری و نجی کالجز کو سخت سیکیورٹی اقدامات اختیار کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔ جاری کیے گئے مراسلے کے مطابق کالجز میں صرف ایک مرکزی دروازے سے داخلے کی اجازت ہوگی جبکہ دیگر تمام داخلی راستے بند رکھنے کے احکامات دیے گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: جاتی امرا میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی سیکیورٹی میں اضافہ طلبا اور عملے کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ہر وقت اپنے شناختی کارڈ ساتھ رکھیں، جب کہ کالجز میں بغیر اسٹیکرز کے گاڑیوں کے داخلے پر مکمل پابندی ہوگی۔ محکمہ ہائر ایجوکیشن نے تمام کالجز کو...
    انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے مختلف احتجاج پر درج مقدمات میں بشریٰ بی بی سمیت تمام ملزمان کی گرفتاری سے روک دیا۔ عدالت نے پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی 256 ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے تمام درخواستوں میں 19 جنوری تک توسیع کر دی۔ جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔ سماعت کے دوران جج نے ریمارکس دیے کہ’مجھے یہ سال کوئی اچھا نہیں لگ رہا، جس پر پی ٹی آئی وکلاء نے کہا کہ سر، اگر یہ سال اچھا نہیں تو اگلے سال کی کوئی تاریخ ڈال دیں۔‘‘ عدالت نے تمام ضمانتوں کی درخواستوں پر مزید سماعت 19 جنوری 2026 تک ملتوی کر دی۔ پی ٹی آئی...
    پنجاب حکومت نے کالجز میں سیکیورٹی کے سخت اقدامات کے لیے الرٹ جاری کر دیا ہے۔ محکمہ داخلہ کے حکم پر محکمہ ہائیر ایجوکیشن کو کالجز میں حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ سرکاری مراسلے کے مطابق کالجز میں درج ذیل اقدامات کیے جائیں گے: کالجز میں داخلے کے لیے ایک مرکزی گیٹ فعال ہوگا، جبکہ دیگر تمام دروازے بند رکھے جائیں گے۔ داخلے کے وقت تمام بیگز اور گاڑیوں کی جانچ کی جائے گی۔ مزید پڑھیں: پنجاب حکومت نے مینوئل اسلحہ لائسنس کی کمپیوٹرائزیشن اور توثیق کا عمل روک دیا داخلی راستوں پر واک تھرو گیٹس اور میٹل ڈٹیکٹرز نصب کیے جائیں گے۔ طلبا اور عملے کو ہر وقت شناختی کارڈز ساتھ رکھنے ہوں گے۔ اسٹیکرز کے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)انسداد دہشتگردی عدالت نے بشریٰ بی بی سمیت دیگر کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں میں 19جنوری 2026تک توسیع کردی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اے ٹی سی اسلام آباد میں بشریٰ بی بی سمیت دیگر کی ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواستوں پر سماعت ہوئی،اے ٹی سی جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی،عدالت نے ضمانت کی تمام درخواستوں میں 19جنوری 2026تک توسیع کردی اوربشریٰ بی بی سمیت تمام ملزمان کو متعلقہ مقدمات میں گرفتاری سے روک دیا۔ جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کہاکہ مجھے یہ سال کوئی اچھا نہیں لگ رہا،پی ٹی آئی وکلا نے کہاکہ سر یہ سال اچھا نہیں تو آئندہ سال کی کوئی تاریخ دے دیں۔...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکا میں 232 سال بعد ایک سینٹ کے سکے (پینی) کی تیاری بند کر دی گئی ہے۔غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق امریکی ٹریژری نے اعلان کیا کہ اب پینی کا مزید اجراء نہیں کیا جائے گا، جس کے نتیجے میں ریٹیلرز اور صارفین کو نقدی لین دین میں مشکلات کا سامنا ہو رہا ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس فیصلے کا مقصد مینوفیکچرنگ لاگت میں کمی اور اخراجات کی بچت بتایا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اسٹورز، پیٹرول پمپ اور فاسٹ فوڈ چینز اب صارفین سے درست تبدیلی لانے یا ڈیجیٹل ادائیگیوں پر انحصار کرنے پر مجبور ہیں۔ کئی بڑی کمپنیوں جیسے والمارٹ، ٹارگٹ اور کروگر نے بھی اس سلسلے میں صارفین کو...
    بدعنوانی اور رشوت پر مبنی اسکینڈل نے یوکرینی حکومت کو ہلاکر رکھ دیا ہے۔ یوکرینی صدر ولادیمیر زیلینسکی کے قریبی ساتھی پر پاور سیکٹر سے 100 ملین ڈالر رشوت لینے کا الزام ہے۔ الزامات کا سامنا کرنے والے یوکرین کے حالیہ وزیرِ انصاف اور سابق وزیرِ توانائی جرمن گالوشینکو نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ اسکینڈل یوکرین کے جوہری توانائی کمپنی سے جڑا ہے جو بجلی کا اہم ذریعہ ہے۔ 100 ملین ڈالر کی بدعنوانی کے الزام میں 5 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ 7 دیگر مشتبہ افراد کی نشاندہی کی گئی ہے۔ یوکرین کے اینٹی کرپشن بیورو نے انکشاف کیا ہے کہ ایک گروپ کے ٹھیکداروں سے 15فیصد تک رشوت لی گئی۔
    کابل، اسلام آباد ( نیوزڈیسک) افغان طالبان کی رجیم اور فتنہ خوارج جیسے انتہا پسند گروہ ایک بار پھر اسلام کے مقدس نام کو اپنے ناپاک مقاصد کے لیے استعمال کر رہے ہیں، ان عناصر کے حقیقی چہرے اب دنیا کے سامنے بے نقاب ہو رہے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق یہ گروہ اسلام جیسے پرامن مذہب کو دہشت کی علامت بنانے پر تلے ہوئے ہیں، معصوم انسانوں کا خون بہانا، خودکش دھماکے کرنا اور مساجد کو نشانہ بنانا اسلام نہیں بلکہ انسانیت کے خلاف جنگ ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق افغان طالبان رجیم ایک جانب خود کو “امارتِ اسلامی” کہتی ہے جبکہ دوسری جانب ہندوتوا نظریے سے روابط بڑھا رہی ہے، طالبان کے متعدد آفیشل اور غیر آفیشل اکاؤنٹس...
    اسلام آباد (نیوزڈیسک) وفاقی دارالحکومت میں کچہری میں خودکش دھماکے کے بعد آج جوڈیشل کمپلیکس کو دوبارہ کھول دیا گیا ہے اور سرگرمیاں بحال ہو گئی ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق فیڈرل جوڈیشل کمپلیکس میں وکلا اور سائلین کی بڑی تعداد معمول کے مطابق پیش ہونے کے لیے پہنچ چکی ہے، اس موقع پر کچہری میں سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور ہر آنے والے شخص کی مکمل جانچ پڑتال کی جا رہی ہے۔ انتظامیہ کے مطابق وکلا کے کلرکس کو آفیشل کارڈ دکھانے کے بعد ہی اندر داخلے کی اجازت دی جا رہی ہے جبکہ سائلین کو تفصیلی تلاشی اور ذاتی معلومات درج کروانے کے بعد کچہری میں داخل ہونے دیا جا رہا ہے۔...
    افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج جیسے عناصر اسلام کے نام کو اپنے سیاسی اور انتہا پسند مقاصد کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔ یہ گروہ معصوم انسانوں کا خون بہانے، خودکش حملے کرنے اور مساجد کو نشانہ بنانے جیسے اقدامات سے اسلام کو دہشتگردی سے جوڑنے کی کوشش کرتے ہیں، جبکہ حقیقت میں یہ انسانیت کے خلاف جرائم ہیں۔ مزید پڑھیں: افغان طالبان کی سہولت کاری کے بغیر پاکستان پر حملے ممکن نہیں، ثبوت موجود ہیں، عطااللہ تارڑ افغان طالبان رجیم اماراتِ اسلامی کے نعرے لگانے کے باوجود بھارت میں ہونے والے حملوں کی مذمت کرتا ہے اور پاکستان پر ہونے والے دہشتگردانہ اقدامات پر خاموش رہتا ہے۔ اس عمل سے ان کی حقیقت واضح ہوتی ہے کہ وہ دہشتگردانہ...
    سٹی42: سینئر رہنما پیپلز پارٹی بشریٰ منظور مانیکا کے والد میاں منظور احمد انتقال کر گئے۔ پیپلز پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنوں کی جانب سے بشریٰ منظور مانیکا اور ان کے خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا گیا ہے جبکہ مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندوں نے بھی مرحوم کی مغفرت اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ مرحوم کی نمازِ جنازہ بعد از نمازِ عصر پاکپتن کے پیر غنی قبرستان میں ادا کی جائے گی، جس میں پیپلز پارٹی کے رہنما، سرکاری افسران، وکلاء، تاجر برادری اور علاقے کے عوام کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔   کیمیکل انجینئرنگ کے ریٹائرڈ پروفیسر ڈاکٹر محمد علی انتقال کرگئے
    ویب ڈیسک:  کراچی منوڑہ ہمالیہ کے مقام پر سمندر میں ڈوب کر تین طالبعلم جاں بحق ہوگئے جبکہ تین کو بچالیا گیا۔ کراچی میں منوڑہ ہمالیہ ساحل پر ڈاؤ میڈیکل یونیورسٹی کے فائنل ایئر کے طلبہ کی پکنگ سانحہ میں تبدیل ہو گئی، 6 طلبا سمندر میں ڈوب گئے، تین کو بچا لیا گیا، مستقبل کے 15 ڈاکٹروں کا ایک گروپ پکنک کے لئے منوڑہ کے ساحل گیا تھا، جہاں تند وتیز لہریں 6 طلبا کو بہا کر لے گئیں، ساحل پر موجود ریسکیو عملے نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تین طلبا کی لاشیں نکال لیں۔ کیمیکل انجینئرنگ کے ریٹائرڈ پروفیسر ڈاکٹر محمد علی انتقال کرگئے جاں بحق ہونے والوں میں احمد کاشف، اشارب منیر اور اشہد شامل...
     اسلام آباد (خبرنگار+ نمائندہ خصوصی+ این این آئی) بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس  اسلام آباد میں ختم ہو گئی۔ چیئرمین سینٹ و بانی چیئرمین آئی ایس سی سید یوسف رضا گیلانی نے دہشت گردی کو بڑا چیلنج قرار دیا۔ بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس کے اختتامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ دہشت گردی دنیا کے لیے ایک سنگین خطرہ برقرار ہے اور اس کے خاتمے کے لیے نہ صرف سکیورٹی اقدامات، بلکہ پارلیمانی تعاون، مالی نگرانی اور اجتماعی سیاسی عزم کی بھی ضرورت ہے۔ انہوں نے اسلام آباد اور وانا میں حالیہ دہشت گردانہ حملوں کی مذمت کی۔ چیئرمین سینٹ نے موسمیاتی تبدیلی کے عالمی چیلنج کو اجاگر کرتے ہوئے زور دیا کہ...
    اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان نے سندھ طاس معاہدے پر مقدمہ کے ضمن میں ثالثی عدالت اور غیر جانب دار ماہر کے فیصلوں کا خیر مقدم کیا ہے جس کے مطابق بھارت کی غیر حاضری کے باوجود ویانا میں کارروائی طے شدہ شیڈول کے مطابق ہوگی۔دفتر خارجہ سے جاری بیان میں  کہا   گیا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کے تحت بھارت کے خلاف پاکستان کی جانب سے شروع کی گئی ثالثی کارروائی کے تناظر میں ثالثی عدالت نے اپنے حالیہ فیصلے میں بعض اہم امور پر وضاحت فراہم کی ہے۔یہ وضاحت 8 اگست 2025 ء کو جاری کیے گئے عدالت کے عام تشریحی معاملات سے متعلق ایوارڈ کے حوالے سے کی گئی ہے۔ دفتر  خارجہ کے مطابق   پاکستان...
    خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے منعقدہ امن جرگے میں شریک تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں نے قیامِ امن کے لیے صوبے کی داخلی سلامتی پولیس کے سپرد کرنے، دہشتگردی کے خاتمے اور مستقل امن کے لیے صوبائی اسمبلی کو اعتماد میں لے کر حکمتِ عملی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔ خیبر پختونخوا اسمبلی میں منعقدہ اس جرگے میں 400 شخصیات کو دعوت دی گئی تھی، جبکہ گورنر خیبر پختونخوا سمیت تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین نے بھی شرکت کی۔ مزید پڑھیں: امن جرگہ کے حوالے سے فائنل ڈرافٹ تیار، تمام فریقین کو اعتماد میں لے لیا گیا، شفیع جان جرگے کا اعلامیہ امن جرگہ قریباً 7 گھنٹے جاری رہا، جس میں تمام قائدین کو اپنی تجاویز پیش کرنے کے لیے...
    بلوچستان بھر میں موبائل فون انٹرنیٹ سروس کی معطلی نے عوام کی روزمرہ زندگی کو مفلوج کر دیا ہے۔ طلبہ، تاجر، صحافی اور آن لائن سروس فراہم کرنے والے ہزاروں افراد شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔ کوئٹہ کے نوجوان فوڈ ڈلیوری رائیڈر داؤد احمد کی آنکھوں میں بے بسی صاف جھلکتی ہے، جو کہتے ہیں کہ ہم روز کماتے ہیں اور روز کھاتے ہیں، لیکن انٹرنیٹ بند ہونے سے ہمارا چولہا ٹھنڈا پڑ گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر حکومتِ بلوچستان نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے صوبے بھر میں موبائل فون انٹرنیٹ سروس کو 16 نومبر تک مکمل طور پر معطل کر دیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق یہ اقدام...
    لاہور (نیوز رپورٹر) وزیر اطلا عات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی قومی سلامتی اور عوام کے جان و مال کے تحفظ پر کوئی کمپرومائز نہیں کرے گا۔ دہشتگردوں اور انکے سہولت کاروں کو ہر صورت کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ بھارت اور افغان رجیم دہشتگردوں کی پشت پناہی کر رہے ہیں۔ اسلام آباد کچہری اور وانا میں کیڈٹ کالج پر دہشتگردوں کے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہا پنجاب حکومت دہشتگردوں کے حملوں میں شہید ہونے والے شہریوں کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کرتی ہے۔ پاک فوج نے وانا کیڈٹ کالج میں کامیاب ریسکیو آپریشن سے سینکڑوں طلبہ اور اساتذہ کی جانیں بچائی۔ پوری قوم افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتی...
    اسلام آباد (خبرنگار) وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی سینیٹر ڈاکٹر مصدق ملک نے عالمی بنک کے وفد سے ملاقات کی۔ پاکستان کو درپیش معاشی عدم استحکام اور مہنگائی کے عوامل، ترقیاتی منصوبوں کی مؤثر حکمت عملی، اور پائیدار ترقی کے اہداف پر گفتگو ہوئی۔ مصدق ملک نے اس بات پر زور دیا کہ ترقیاتی منصوبوں کی کامیابی کے لیے جامع حکمت عملی ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ زیادہ بجٹ اور کم مہارت والے منصوبے دیرپا نتائج نہیں دیتے۔ عالمی بنک کے وفد نے پاکستان کے ساتھ آئندہ دس سالہ تعاون کے عزم کا اعادہ کیا اور کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک (FY26FY35) پیش کیا، جو دو سالہ مشاورت کا نتیجہ ہے۔ اس بات پر اتفاق کیا...