اسلام آ باد:

وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین خان نے اپنا پہلا بڑا فیصلہ کرتے ہوئے وفاقی آئینی عدالت کا رجسٹرار تعینات کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین خان نے سابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد حفیظ کو رجسٹرار آئینی عدالت لگا دیا ہے۔

ذرائع  نے بتایا کہ چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت جسٹس امین الدین خان نے مظہر بھٹی کو سیکریٹری ٹو چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت تعینات کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی آئینی عدالت کے سربراہ جسٹس امین الدین خان اور 3 ججز نے حلف اٹھا لیا

علاوہ ازیں وفاقی آئینی عدالت کے نئے جج جسٹس کے کے آغا کل وفاقی عدالت کے جج کی حیثیت میں حلف اٹھائیں گے، چیف جسٹس امین الدین خان جسٹس کے کے آغا سے حلف لیں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ حلف برداری کی تقریب اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوگی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: چیف جسٹس امین الدین خان وفاقی آئینی عدالت کے

پڑھیں:

جسٹس امین الدین خان نے وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس کا حلف اٹھالیا

اسکرین گریب

جسٹس امین الدین نے وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس کا حلف اٹھالیا۔ 

صدر مملکت آصف علی زرداری نے جسٹس امین الدین خان سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔ 

ایوان صدر میں ہونے والی اس تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف، وفاقی وزراء، اراکین پارلیمنٹ، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری شریک ہوئے۔ 

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سمیت پاک بحریہ اور فضائیہ کے سربراہان نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ 

تقریب میں اسپیکر قومی اسمبلی، چیئرمین سینیٹ سمیت اٹارنی جنرل بھی شریک ہوئے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین خان اسلام آباد ہائیکورٹ کے روم نمبر1 میں بیٹھیں گے، جبکہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سرفراز ڈوگر کورٹ روم نمبر 2 میں منتقل ہو جائیں گے۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت جسٹس امین الدین عدالت کے 6 نئی ججز سے حلف لیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین خان کا پہلا فیصلہ
  • چیف جسٹس امین الدین کا پہلا بڑا فیصلہ، وفاقی آئینی عدالت کا رجسٹرار تعینات کردیا
  • چیف جسٹس امین الدین خان نے وفاقی آئینی عدالت کے لیے رجسٹرار کا تقرر کر دیا
  • جسٹس امین الدین خان نے چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت کا حلف اٹھا لیا
  • وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس امین الدین نے حلف اٹھالیا
  • جسٹس امین الدین خان نے وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس کا حلف اٹھالیا
  • آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین نے عہدے کا حلف اٹھا لیا
  • جسٹس امین الدین خان نے وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس کے طور پر حلف اٹھا لیا
  • چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت جسٹس امین الدین خان آج ایوان صدر میں حلف اٹھائیں گے