2025-04-25@13:26:19 GMT
تلاش کی گنتی: 1057

«نوجوان افسران کی»:

(نئی خبر)
    سندھ ہائیکورٹ نے لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق دائر درخواستوں پر فریقین سے دوہفتوں میں جواب طلب کرلیا۔سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس صلاح الدین پہنور نے لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے دائر درخواستوں پر سماعت کی۔دوران سماعت پولیس کی جانب سے رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی جس میں بتایا گیا کہ لاپتہ شہری جاوید، نعیم، یونس خان اور سلیم الرحمان کی گمشدگی کے مقدمات درج کر لئے ہیں، لاپتہ افراد کا سراغ نہیں لگایا جا سکا تاہم تلاش جاری ہے۔جسٹس صلاح الدین پہنور نے ریمارکس میں کہا کہ پولیس کو یہ تو معلوم ہونا چاہیے بندہ مرگیا ہے یا زندہ ہے، وقت ضائع کیے بغیر گمشدہ شہریوں کا سراغ لگانا ضروری ہے۔بعدازاں عدالت نے پولیس کو لاپتہ شہریوں کا...
    حکام نے بتایا کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال ہو رہی ہے اور افغان طالبان کے اعلیٰ عہدیدار کے بیٹے کی کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے ساتھ ہلاکت اس حقیقت کا واضح ثبوت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں فتنۃ الخوارج کے خلاف کارروائی کے دوران دہشتگروں کے ساتھ موجود افغان طالبان کی حکومت کے اہم عہدیدار صوبائی نائب گورنر کا بیٹا بھی ہلاک ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں کارروائی میں 30 جنوری 2025 کو افغان صوبہ بادغیس کے نائب گورنر مولوی غلام محمد کا بیٹا بدرالدین عرف یوسف ہلاک ہونے والے...
    واشنگٹن میں مسافر جہاز اور ہیلی کاپٹر ٹکرانے کے واقعہ میں اب تک 41 لاشوں کی باقیات نکالی جاچکی ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق ڈی سی فائر چیف کا کہنا ہے کہ 28 لاشوں کی شناخت ہوچکی ہے، ہم جلد تمام لاشیں نکال لیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ طیارے اور ہیلی کاپٹر میں موجود تمام افراد کو مردہ تصور کیا گیا ہے۔ دوسری جانب امریکی ایوی ایشن نے ریگن ایئرپورٹ کے اطراف ہیلی کاپٹر پروازوں پر پابندی لگادی ہے۔ واشنگٹن سے خبر ایجنسی کے مطابق ہیلی کاپٹروں کی پروازوں پر پابندی غیر معینہ مدت کیلئے لگائی گئی ہے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل مسافر طیارے اور ہیلی کاپٹر کے آپس میں ٹکرانے کے حادثے میں 67 افراد...
    کھپرو (نمائندہ جسارت) پانی وارا بندی کے دوران نہروں اور شاخوں میں صفائی نہ کی گئی، بلکہ غیر قانونی طور پر نہروں میں سے مٹی نکالنے کے ٹھیکے آبپاشی کے افسران کی ملی بھگت سے ٹھیکیداروں کو دے دیے گئے، بند کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے، شہریوں کا اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق نہروں اور شاخوں کی صفائی نہ کی گئی بلکہ غیر قانونی طور پر نہروں میں سے مٹی نکالنے لگے، آبپاشی افسران سے ملی بھگت کر کے کرپٹ عملے نے ٹھیکے ٹھیکیداروں کو دے دیے، جبکہ بھل صفائی تو نہ ہوئی، مٹی بے تحاشا کھودی گئی جسے کروڑوں روپے کے عوض میں بیچ رہے ہیں، جس سے بند بھی کمزور ہو گئے...
    گجرات /لاہو ر (نمائندگان جسارت)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ملک کا نظام گل سڑ چکا ہے، معیشت ہی نہیں، نظریے اور اقدار کا بحران بھی موجود ہے، ملک پر مسلط حکمرانوں کو دنیا کے سب سے بڑے طاغوت امریکا کی پشت پناہی حاصل ہے، جہاں ظلم دیکھیں گے اس کے خلاف آواز بلند کریں گے، آئی پی پیز اور مہنگی بجلی کے خلاف تحریک کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے، عوام کے حقوق کے حصول کے لیے جدوجہد میں مزید تیزی لائی جائے گی، 26ویں ترمیم کر کے آئین اور عدالتوں کا حلیہ بگاڑا گیا، حکمران پارٹیاں اسٹیبلشمنٹ کو خوش کرنے میں لگی ہوئی ہیں۔ اسلامی جمعیت طلبہ جہد مسلسل اور آب رواں ہے، اس...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ممکنہ بھاری محصولات عائد کیے جانے کے اعلان پر کینیڈا اور امریکی کونسل کا اجلاس طلب کیا گیا۔ ٹورنٹو میں نو تشکیل شدہ کینیڈا-امریکا تعلقات کونسل کے اجلاس سے پہلے خطاب کرتے ہوئے جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ اگر ٹرمپ کینیڈا کے خلاف کوئی محصولات عائد کرتے ہیں تو ملک جواب کے لیے تیار ہے۔ جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ ملک کو ایک نازک لمحہ کا سامنا ہے ان کا کہنا تھا کہ یہ جواب "زبردست لیکن معقول” ہوگا یہ وہ نہیں ہے جو ہم چاہتے ہیں لیکن اگر وہ آگے بڑھتے ہیں تو ہم بھی کام کریں گے۔  ٹروڈو نے مزید کہا کہ کونسل کے اراکین نے واضح کیا ہے کہ امریکی ٹیرف کے...
    ابوجا (انٹرنیشنل ڈیسک) نائیجیریا کی ریاست اوندو میں مسلح حملے میں 5شہری ہلاک ہو گئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق ریاست اوندو کے علاقے اکورے میں مسلح موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کی۔ حملے میں 5 شہری اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ،جب کہ کئی افراد زخمی ہوئے۔ اوندو پولیس کے ترجمان نے اپنے بیان میں بتایا کہ حملے کے بعد علاقے میں سیکورٹی فورسز کو تعینات کر دیا گیا ہے۔حملہ آوروںکی تلاش جاری ہے،تاہم فوری طور پر کسی مقامی گروہ یا عسکریت پسند تنظیم کی جانب سے حملے کی ذمے داری قبول نہیں کی گئی ہے۔
    راولپنڈی: پی ٹی آئی کی وکیل تابش فاروق کے راولپنڈی انسداد دہشت گردی عدالت  میں داخلے پر تاحکم ثانی پابندی عائد کردی گئی، انہیں توہین عدالت کا نوٹس بھی جاری کیا گیا ہے۔  دونوں نوٹس انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے جاری کیے ہیں، تابش فاروق ایڈوکیٹ پر انسداد دہشت گردی ایکٹ کی سیکشن 21 ایک  اے کے تحت  پابندی عائد کی گئی ہے۔  توہین عدالت کا نوٹس انسداد دہشتگردی ایکٹ کی دفعہ 37 اے اور بی کے تحت جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ عدالت میں ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کے دوران نعروں کا جواب دے کر آپ نے قیدیوں کے ہجوم کو چارج کرکے دھمکانے کا ماحول پیدا کیا، آپ...
      پشاور:صوبائی مشیراطلاعات  بیرسٹرسیف کاکہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد وفد افغانستان روانہ کیا جائیگا،  خیبر پختونخوا (  کے پی کے)  حکومت افغانستان سے مذاکرات کیلئے ٹی او آرز وفاقی حکومت کو منظوری کیلئے بھیجے گی۔ میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے صوبائی مشیراطلاعات نے کہا کہ وفد میں قبائلی عمائدین، مذہبی اور سیاسی رہنما شامل ہوں گے، وفد بھیجنے کا مقصد خیبر پختونخوا میں امن وامان قائم کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ  افغانستان کی صورتحال کا اثر خیبر پختونخوا اور قبائلی اضلاع پر پڑتا ہے،مذاکرات دونوں اطراف کے قبائلی اقوام کے درمیان ہونگے، خوارج سے کوئی مذاکرات نہیں ہونگے۔ بیرسٹرسیف کاکہنا تھا کہ  افغانستان کے ساتھ 2 ہزار 650 کلومیٹر طویل سرحد ہے، سرحد کے دونوں جانب...
    پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 جنوری2025ء) علی امین گنڈاپور نے اپنے سرکاری ہیلی کاپٹر کو ایئرایمبولنس میں تبدیل کرنے کی منظوری دیدی، صوبائی حکومت کا ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر ائیر ایمبولنس کے طور پر استعمال کیا جائے گا، 300 ملین روپے کی لاگت سے ہیلی کاپٹر کو ایئر ایمبولنس میں تبدیل کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ کے وزیر اعلٰی علی امین گنڈاپور کی سربراہی میں صوبائی کابینہ نے سرکاری ہیلی کاپٹر کو ایئرایمبولنس میں تبدیل کرنے کی منظوری دیدی۔ اس حوالے سے مشیر اطلاعات خیبرپختونخواہ بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کا ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر ائیر ایمبولنس کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔ 300 ملین روپے کی لاگت سے ہیلی کاپٹر کو ایئر...
    وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ اس میں کوئی دورائے نہیں کہ پی ٹی آئی کی جڑیں عوام میں موجود ہیں، عمران خان کو سیاست سے مائنس نہیں کیا جا سکتا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی بری بات یہ ہے کہ یہ دوسری جماعت کی موجودگی کو تسلیم نہیں کرتے۔ تحریک انصاف 10 دن بعد بھی مذاکرات کرے تو حکومت تیار ہوگی۔ یہ بھی پڑھیں سیاسی ڈائیلاگ نتیجہ خیز ثابت نہ ہوسکے، پی ٹی آئی کے بعد حکومت کا بھی مذاکرات ختم کرنے کا اعلان انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی پارلیمانی جمہوری نظام سے ناواقف ہے، اور مذاکرات پر یقین نہیں رکھتی، سیاستدان جب...
    پشاور: خیبرپختونخوا میں ایک اندازے کے مطابق موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں 18 لاکھ افراد آنے والے سالوں میں صحت کے مسائل کے خطرے سے دوچار ہو سکتے ہیں۔ صوبائی محکمہ صحت کی جانب سے جاری ’کلائمٹ اینڈ ہیلتھ ایڈیپٹیشن پلان‘ کی جانب سے جاری تحقیق میں یہ انکشاف کیا گیا۔جس کے مطابق صوبے کے لوگوں کو جان لیوا چیلنجز کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، جن میں بیماریاں، چوٹیں اور قدرتی آفات جیسے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہونے والی اموات شامل ہیں۔ خیبرپختونخوا کے محکمہ صحت نے فار ہیلتھ پروگرام، کامن ویلتھ اور ڈیولپمنٹ آفس کی فنڈنگ ​​سے اس ماہ صوبے میں باضابطہ طور پر ’کلائمٹ اور ہیلتھ ایڈپٹیشن‘ پلان کا آغاز کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق موسمیاتی...
    سندھ ہائیکورٹ میں 14 سال کی بچی کی سابق شوہر سے تحفظ فراہم کرنے کی درخواست کے دوران وکیل نے انکشاف کیا کہ تحفظ کی درخواست دائر کرنے والی لڑکی قتل ہوچکی ہے۔سندھ ہائیکورٹ نے درخواست پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔وکیل درخواست گزار نے عدالت میں انکشاف کیا کہ تحفظ کی درخواست دائر کرنے والی لڑکی قتل ہوچکی ہے، لڑکی کو اس کے ماموں نے قتل کر دیا ہے،  وکیل نے لڑکی کے قتل کی ایف آئی آر عدالت میں پیش کر دی۔سندھ ہائیکورٹ نے آبزرویشن دی کہ خواتین کو پسند کی شادی پر تشدد اور جبر کا سامنا رہتا ہے، ایسے واقعات پدر شاہی معاشرے کی تلخ حقیقت ہیں، پدر شاہی معاشرے میں خواتین کی...
    پشاور:خیبر پختونخوا حکومت نے سرکاری اداروں میں بدعنوانی کے خاتمے کے لیے منفرد حکمت عملی اپناتے ہوئے سرکاری ملازمین سے کرپشن نہ کرنے کا حلف لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے حوالے سے نجی ٹی وی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے صوبے کے 37 ضلعی ہیلتھ افسران (ڈی ایچ اوز) کو حلفیہ بیان دینے کی ہدایت کی ہے، جس میں وہ بدعنوانی سے مکمل اجتناب کا عہد کریں گے۔ اس حوالے سے تمام متعلقہ افسران کو مشیر صحت کے دفتر طلب کیا جائے گا، جہاں انہیں تحریری حلف نامے دیے جائیں گے۔ منصوبے کے مطابق تمام افسران اور عملے سے یہ وعدہ لیا جائے گا کہ وہ قومی خزانے کا ناجائز استعمال...
    (گزشتہ سےپیوستہ) وہ پڑھائی میں بہت اچھی تھی اورہمیشہ سب کابھلاچاہتی تھی‘‘۔جب اس علاقے میں جنگ بندی ہوئی تولیناالدبیع وہاں موجوداپنے رشتہ داروں کواپنی بیٹی کی قبردیکھنے کوکہااوروہاں سے انہیں جوخبرملی وہ دِل دہلادینے والی تھی۔’’ہمیں بتایاگیاکہ اس کاسرکہیں اور ہے،دھڑکہیں دوسری جگہ اورپسلیاں کہیں اور جو عزیز اس کی قبردیکھنے گئے تھے انہوں نے ہمیں یہ سب چیزیں تصویروں میں دکھائیں۔جب میں نے اسے دیکھا تو میں سمجھ ہی نہیں پائی کہ اس کاجسم قبرسے کیسے باہرآیا اورکتوں نے اسے کیسے کھالیا؟میں اپنے حواس پرقابو نہیں پاسکی‘‘۔ لیناالبدیح کے خاندان والوں نے ان کی بیٹی کی ہڈیاں سمیٹ لی ہیں اوراب آیاکی باقیات کوباقاعدہ ایک قبرمیں دفن کیاجائے گا۔ غزہ میں جنگ بندی توہوگئی ہے لیکن لیناالبدیح کے دکھ...
    —فائل فوٹو فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) ان لینڈ ریونیو سروس آفیسرز ایسوسی ایشن نے سینیٹر فیصل واؤڈا کے بیان پر ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔گزشتہ روز سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا سلیم مانڈوی والا کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا جس میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے 1010 گاڑیوں کی خریداری کا معاملہ زیرِ بحث آیا۔سینیٹر فیصل واؤڈا نے اجلاس میں بتایا کہ ایف بی آر کے 3 افسران نے مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی ہیں، اس معاملے پر تو کریمنل کارروائی بنتی ہے۔ ایف بی آر کے 3 افسران نے مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں، فیصل واوڈا سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ ایف بی آر...
    کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ناظمہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی کراچی جاوداں فہیم نے کہا ہے کہ مہنگائی بے روزگاری اور ناجائز ٹیکسوں نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے، ظلم وناانصافی مہنگی بجلی اشرافیہ کی عیاشی کے خلاف امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی مزاحمتی جدوجہد عوام کی آواز ہے۔یہ بات انہوں نے آج ملک بھر میں ہونے والے مظاہروں کی حمایت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ دولت کی غیر منصفانہ تقسیم اور رشوت اور چور بازاری کے کلچر نے وسائل سے مالا مال پاکستان کو آئی ایم ایف کا غلام بنا دیا ہے اور ہمارا ملک خطے میں سب سے مہنگی بجلی فروخت کر رہا ہے جس کی وجہ سے معیشت کا پہیہ جام...
    خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اربوں روپے کے منصوبے سے روزانہ لاکھوں شہریوں کے سفر کے لیے چلنے والے بی آر ٹی پشاور کے اسٹیشن پر موجود پبلک ٹوائلٹس ناقابل استعمال ہیں۔ صوبائی حکومت کی عدم توجہ اور بیڈ گورننس کی وجہ سے بی آر ٹی اسٹیشن کے واش رومز نشہ کرنے والوں کی آماجگاہ بن چکے ہیں۔ اس معاملے پر جب  بی آر ٹی کی ترجمان  سے مؤقف لینے کی کوشش کی گئی تو انہوں نے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ معاملہ پشاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے انڈر آتا ہے۔ بی آر ٹی کی نگرانی ٹرانس پشاور کے پاس ہے، تاہم اس منصوبے کے بیشتر مقامات پر واش رومز پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے زیر نگرانی ہیں۔ ٹرانس پشاور...
    گھارو (نمائندہ جسارت) سید الطاف شاہ اپنے دوست فقیر محمد صدیق قادری کے ہمراہ اپنی بیٹی کے اغوا کی فریاد لے کر پریس کلب پہنچ گیا۔ سید الطاف شاہ نے اس موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے عبدالرحمان بھٹو پر اپنی 13 سالہ بیٹی بینظیر شاہ کے اغوا کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ملزم عبدالرحمان بھٹو اور اس کے بیٹے نے اپنے مسلح ساتھیوں کے ہمراہ گزشتہ روز گھر کے سامنے سے 13 سالہ بیٹی کو اسلحہ کے زور پر زبردستی اغوا کرکے لے گیا، جس کی ایف آئی آر بھی درج کروائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ ملزمان نے اغوا کے بعد ہمارے خاندان کو مسلسل دھمکیاں دینا شروع کردیا اور خاموش رہنے کے لیے دباؤ...
    لاہور: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن منصورہ میں مرکزی تربیت گاہ کے شرکا سے خطاب کر رہے ہیں کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر آئی پی پیز معاہدوں پر نظر ثانی کے باعث ہونے والی 1100 ارب روپے کی بچت کا فائدہ عوام کو منتقل اور بجلی قیمتوں میں کمی نہ کرنے کے خلاف آج ملک گیر احتجاج اور دھرنو ںکے سلسلے میں کراچی میں بھی 14 مقامات پر بیک وقت احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے ، جن میں کے الیکٹرک کی مختلف آئی بی سیز اور اہم شاہراہیں و چورنگیاں شامل ہیں ۔ امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان شام 4:30بجے کے الیکٹرک آئی بی سی نزد شاہین کمپلیکس پر ہونے والے...
    امریکی صدر نے طیارہ حادثے سے متعلق پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ قوم کے لیے مشکل وقت ہے، حادثے میں کوئی زندہ نہیں بچا، طیارے میں کچھ روسی اور باصلاحیت لوگ سوار تھے۔ امریکی صدر نے کہا کہ ہمیشہ امریکا کی حفاظت کو پہلے رکھا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فوجی ہیلی کاپٹر سے ٹکرا کر تباہ ہونیوالے مسافر طیارے میں سوار تمام افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی۔امریکی صدر نے طیارہ حادثے سے متعلق پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ قوم کے لیے مشکل وقت ہے، حادثے میں کوئی زندہ نہیں بچا، طیارے میں کچھ روسی اور باصلاحیت لوگ سوار تھے۔ ٹرمپ نے کہا کہ ہمیشہ امریکا کی حفاظت کو پہلے رکھا، 2016ء میں وائٹ ہاؤس...
    وزیراعلی کی خصوصی ہدایات پر کرم کے لئے صوبائی حکومت کی ہیلی کاپٹر سروس کا سلسلہ جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق آج صوبائی حکومت کے ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر کی کل 10 پروازیں ہوئیں، ان پروازوں کے ذریعے 299 افراد کو ائیر ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ زمینی راستے کی بندش کے باعث کرم کے لوگوں کو آمد و رفت میں مشکلات، وزیراعلی کی خصوصی ہدایات پر کرم کے لئے صوبائی حکومت کی ہیلی کاپٹر سروس کا سلسلہ جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق آج صوبائی حکومت کے ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر کی کل 10 پروازیں ہوئیں، ان پروازوں کے ذریعے 299 افراد کو ائیر ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کی گئی۔ پہلی پرواز میں 31...
    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک خوفناک خبر کی اطلاع دی کہ واشنگٹن کے قریب ایک فضائی تصادم ایک عجیب المیہ ہے، جس کی وجہ سے ہر کوئی زندہ نہیں بچا۔ اس نے کہا کہ یہ واقعہ ایک بے پناہ تکلیف دہ ہے اور امریکہ کی تنگ دل کی تلاشی ہے۔ اس فضائی تصادم کا واقعہ واشنگٹن ائیرپورٹ کے قریب ہوا، جہاں ایک مسافری طیارے اور ایک فوجی ہیلی کوپٹر ایک دوسرے میں ٹکر گئے۔ اس پر حادثہ پیش ہونے والی امریکی ایئر لائن کے طیارے کا آغاز کینساس کے شہر ویکٹا سے تھا اور یہ طیارہ واشنگٹن پہنچا تھا۔ حادثے کے موقع پر یہ طیارہ دریائے پوٹومیک کے قریب رن وے کے قریب اتری ہوا تھا۔ اس وقت...
    کراچی:پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی ائی اے) نے کینیڈا سے پاکستان آنے والی پروازوں کے ٹکٹ پر 10 فیصد رعایت کا اعلان  کرتے ہوئے کہا ہےکہ کینیڈا سے پاکستان آنے والی پی آئی اے کی پروازوں پر 10 فیصد رعایت فوری طور ٹکٹ بکنگ کرائی جاسکتی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان پی آئی اے نے کہا کہ یہ آفر محدود مدت کے لیے ہے، خوش نصیب مسافر اس آفر سے فائدہ اٹھاتے ہوئے  9 فروری تک ٹکٹ بک کرواکر 10 فیصد رعایتی ٹکٹ خریدسکتے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ  10 فیصد رعایتی ٹکٹ پر سفر 9 فروری سے 20 مئی 2025 تک کیا جاسکتا ہے، یعنی بکنگ 9فروری تک کرالیں اس کے بعد20 مئی تک رعایتی ٹکٹ استعمال کیا جاسکتا...
    اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کی مذاکرات کی پیش کش پر پاکستان تحریک انصاف نے جواب دے دیا۔ پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز نے وزیراعظم کی پیش کش پر جواب دیا کہ ہاوس کمیٹی بنانا یہ کوئی طریقہ نہیں ہے، وزیر اعظم کا اصل موقف دیگر پارٹیوں سے انکا رویہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم جوڈیشل کمیشن کے قیام کا مطالبہ اس لیے کررہے ہیں کہ لوگوں کا اس پر اعتماد ہوتا ہے تاہم ہاوس کمیٹی بنانے کی تجویز کوئی بہتر نہیں ہے اگر حکومت مذاکرات میں سنجیدہ ہوتی تو باتوں کی جگہ اب تک کمیٹی بن چکی ہوگی۔ شبلی فراز نے کہا کہ ہماری قانون اور انصاف کی جنگ چل رہی ہے، ہم قانون اور انصاف کے سامنے...
    اسلام آباد: پی ٹی اے نے ملک میں موبائل ڈیوائسز لانے والے بین الاقوامی مسافروں کو ڈیوائس آئیڈینٹی فکیشن ، رجسٹریشن، اینڈ بلاکنگ سسٹم (DIRBS) کے ذریعے اپنی ڈیوائسز کا اندراج کرنے اور ایف بی آر کا مقررہ ٹیکس ادا کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ پی ٹی اے کے بین الاقوامی مسافروں کے لیے رجسٹریشن کے اصولوں  میں بتایا گیا ہے کہ مختصر مدت کے قیام کے لیے پاکستان آنے والے بین الاقوامی مسافروں کو پی ٹی اے کی جانب سے عارضی رجسٹریشن سہولت دی جاتی ہے، تاہم وہ افراد جو 120 دن سے زیادہ قیام یا مسلسل موبائل نیٹ ورک تک رسائی چاہتے ہیں، انہیں اپنی ڈیوائسز باقاعدہ رجسٹر کروانی ہوں گی اور ایف بی آر کا مقررہ...
    اسلام آباد ہائیکورٹ میں مسنگ پرسنز کی بازیابی کے کیسز کی سماعت کے دوران جسٹس محسن اختر کیانیکا کہنا تھا کہ عدالت اتنی بھی اندھی نہیں ہونی چاہئے نہ ہی اُسے اندھا کریں، میرا بڑا واضح موقف ہے کہ جو دہشت گرد ہو گا اس کو دہشت گرد کہوں گا، میں واضح ہوں کہ جو دہشت گرد نہیں ہو گا اسے پھر رہا کرنا ہو گا، اس سے یہ ہو گا کہ اسٹیٹ کی ساری ورکنگ ایکسپوز ہو جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے مسنگ پرسنز کی بازیابی کے کیسز کی سماعت مارچ کے پہلے ہفتے تک ملتوی کر دی، عدالت نے اٹارنی جنرل منصور اعوان کو آئندہ سماعت پر معاونت کیلئے طلب کر لیا۔ ایمان مزاری ایڈووکیٹ...
    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے ایف بی آر افسران کیخلاف ایف آئی اے میں کریمنل انکوائری کرانے کی سفارش کر دی۔ چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ جو لوگ اس میں ملوث ہیں ان کے خلاف سخت کارروائی کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ سینیٹر فیصل واوڈا نے الزام عائد کیا ہے کہ گاڑیوں کی خریداری رکوانے پر ایف بی آر افسروں نے جان سے مارنے کی دھمکی دی ہے۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے ایف بی آر افسران کیخلاف ایف آئی اے میں کریمنل انکوائری کرانے کی سفارش کر دی۔ چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال نے کہا کہ جو لوگ اس میں ملوث ہیں ان کے خلاف سخت کارروائی کریں گے، ایف بی آر گاڑیاں...
        اسلام آباد: خیبر پختونخوا حکومت کے معاملات سنبھالنے کی ٹیم میں شامل پی ٹی آئی کے ایک اہم عہدیدار نے کہا ہے کہ افغان طالبان سے مذاکرات کے لیے ’چھوٹا گروپ‘ سرکاری سرپرستی میں افغانستان چند دنوں میں روانہ ہو گا۔ انڈپینڈنٹ اردو کو تصدیق کرتے ہوئے عہدیدار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ سرکاری سرپرستی میں پہلے مرحلے میں ایک سمال گروپ بنایا گیا جو افغانستان کا دورہ کرکے افغان طالبان کے سرکردہ رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔ انہوں نے بتایا  کہ یہ گروپ چند دنوں میں افغانستان جائے گا اور اس کے بعد ایک بڑا گروہ بنایا جائے گا جس میں تمام شراکت دار بھی شامل ہوں گے۔ عہدیدار، جو پی ٹی آئی کی مرکزی کور کمیٹی...
       اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے)نے بین الاقوامی مسافروں کو موبائل فون رجسٹریشن کی یاددہانی کرا دی ۔   اپنے ایک بیان میں پی ٹی اے نے نئے قوانین کا تذکرہ کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستان میں موبائل فون لانے والے مسافر اپنی ڈیوائس رجسٹرڈ کرائیں،مسافر رجسٹریشن کے لیے ایف بی آر کے مقرر کردہ ٹیکس کی ادائیگی یقینی بنائیں،پاکستان آنے والوں کو مختصر مدت کے لیے رجسٹریشن کی عارضی سہولت دی جاتی ہے۔ پی ٹی اے کے مطابق120 دن سے زیادہ قیام کرنے والے اپنے موبائل فون باقاعدہ رجسٹرڈ کرائیں،ایسے افراد کو ڈیوائسز کی رجسٹریشن کے لیے مقرر کردہ ٹیکس ادا کرنا ضروری ہے۔ واضح رہے کہ بیرون ملک سے آنے والے افراد کو موبائل فون رجسٹریشن...
    وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے یورپی یونین کے خصوصی نمائندے برائے انسانی حقوق اولوف سکوگ کی قیادت میں وفد کی ملاقات ہوئی .جس میں بنیادی انسانی حقوق، جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔مریم نواز نے یورپی یونین کی پاکستان خصوصاً پنجاب سے مسلسل شراکت داری اور انسانی حقوق کے معاملے پر تعمیری روابط کو سراہا جبکہ اس دوران یورپی یونین وفد نے پنجاب حکومت کی انسانی حقوق کے تحفظ کی کاوشوں کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔وزیرِاعلیٰ مریم نواز نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اقوامِ متحدہ کے انسانی حقوق کے میکانزم کے ساتھ بھرپور تعاون کر رہا ہے. پنجاب میں جمہوریت، قانون کی حکمرانی اور انسانی حقوق کے...
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبر پختونخوا میں منشیات کے عادی افراد کی بحالی کو صحت کارڈ سکیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل آج نیوز ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی زیر صدارت اجلاس میں منشیات کے تدارک کے لیے اقدامات اور کاروائیوں کو مزید تیز کرنے کا بھی فیصلہ کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو کیس تیار کرکے صوبائی کابینہ کی منظوری کے لیے پیش کرنے کی ہدایت کی گئی۔کابینہ کی منظوری کے بعد منشیات کے عادی افراد کی بحالی کے لیے مراکز بحالی کو بھی صحت کارڈ کے پینل میں شامل کیا جاسکے گا۔ وزیراعظم کی پی ٹی آئی کو کمیشن کی بجائے پارلیمانی کمیٹی بنانے کی...
    پاکستان تحریک انصاف نے پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس 2024 کیخلاف درخواست خارج کرنے کو چیلنج کردیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے آئینی بینچ کے 12 دسمبر 2024 کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کردی، حکومت نے درخوست میں استدعا کی کہ اپیل منظور کرتے ہوئے 12 دسمبر کا آئینی بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے، پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس کی شق 2، 3، 4، 5 آئین سے متصادم ہیں، پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس کے تحت کیے گئے تمام اقدامات کو غیر قانونی قرار دیا جائے۔ درخواست میں صدر پاکستان، سیکریٹری کابینہ اور سیکریٹری قانون کو فریق بنایا گیا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ سپریم کورٹ آئینی بینچ نے پریکٹس پروسیجر آرڈیننس کے خلاف چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان...
    امریکا میں واشنگٹن ائیرپورٹ کے قریب مسافر طیارہ اور فوجی ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا گئے جس میں متعدد افراد ہلاک ہو گئے ہیں اور مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ طیارے میں سوار ایک خاتون کا شوہر ہوائی اڈے پر اس کا انتظار کر رہا تھا جس کا کہنا ہے کہ اس کی بیوی حادثے کا شکار ہونے والے طیارے میں سوار تھی جس نے حادثے سے چند منٹ قبل ہی اسے میسج کیا تھا اور اس میں لکھا تھا کہ ہم 20 منٹ میں لینڈ کرنے والے ہیں۔ اس شخص کا مزید کہنا تھا کہ ’میں صرف دعا کر رہا ہوں کہ کوئی میری بیوی کو فوراً دریا سے نکال لے‘۔ #NEW: A man waiting...
    ویب ڈیسک: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی ائی اے) نے کینیڈا سے پاکستان آنے والی پروازوں کے ٹکٹ پر 10 فیصد رعایت کا اعلان  کردیا۔  ترجمان پی آئی اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ کینیڈا سے پاکستان آنے والی پی آئی اے کی پروازوں پر 10 فیصد رعایت فوری طور ٹکٹ بکنگ کرائی جاسکتی ہے، 9 فروری تک ٹکٹ بک کرواکر 10 فیصد رعایتی ٹکٹ خریدے جاسکتے ہیں۔   ترجمان پی آئی اے نے کہا کہ  10 فیصد رعایتی ٹکٹ پر سفر 9 فروری سے 20 مئی 2025 تک کیا جاسکتا ہے۔ مریم نواز سے یورپی یونین کے خصوصی نمائندہ برائے انسانی حقوق کی ملاقات  
    واشنگٹن (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔30 جنوری ۔2025 )امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی کی فضا میں ایک مسافر طیارے اور فوجی ہیلی کاپٹر میں تصادم ہوا ہے مسافر طیارہ رونلڈ ریگن واشنگٹن نیشنل ایئرپورٹ پر لینڈنگ کرنے کے لیے نیچے آ رہا تھا جب دریائے پوٹومک پر ہیلی کاپٹر سے ٹکرا گیا حکام نے اب تک 19لاشیں پانی سے نکالنے کی تصدیق کی ہے.(جاری ہے) امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکن ایئرلائن کے مسافر طیارے میں عملے کے چار ارکان سمیت 64 افراد سوار تھے جب کہ ہیلی کاپٹر میں تین اہلکار موجود تھے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ریگن نیشنل ایئر پورٹ پر ہونے والے اندوہناک حادثے سے مکمل طور پر آگاہ ہیں صدر...
    امریکا میں ملٹری ہیلی کاپٹر فضا میں ایک مسافر بردار طیارے سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں دونوں میں خوفناک آگ بھڑک اُٹھی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق تصادم کے فوری کے بعد لگنے والی آگ کے باعث مسافر بردار طیارہ اور ہیلی کاپٹر دریا برد ہوگئے۔ طیارے میں 64 افراد موجود تھے جب کہ امریکی ملٹری ہیلی کاپٹر میں 4 اہلکار سوار تھے۔ تمام افراد ملبے سمیت ڈوب گئے۔ امدادی کاموں کے دوران دریا میں سے 18 لاشیں نکالی جا چکی ہیں جب کہ دیگر کی تلاش کے لیے ماہر غوطہ خوروں کی ٹیم ریسکیو آپریشن کر رہی ہے۔ فوجی ہیلی کاپٹر اور مسافر بردار طیارے کے درمیان خوفناک تصادم کو کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کرلیا۔ ویڈیو...
    کراچی کے علاقے پورٹ قاسم کے قریب کمپنی میں بوائلر کی لائن پھٹنے سے 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق پورٹ قاسم کے قریب کمپنی میں بوائلر کی لائن پھٹنے سے 4 افراد شدید زخمی بھی ہوئے ہیں۔ تمام لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ بوائلر دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں اور دھماکے کی وجہ جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
    واشنگٹن(نیوزڈیسک) ایک امریکن ایئرلائن کا علاقائی مسافر طیارہ بدھ کی رات ریگن واشنگٹن نیشنل ایئرپورٹ کے قریب امریکی فوج کے بلیک ہاک ہیلی کاپٹر سے درمیانی فضا میں ٹکرا گیا، حکام نے بتایا۔ ٹیکساس کے سینیٹر ٹیڈ کروز نے سوشل میڈیا پر کہا کہ “ہمیں معلوم ہے کہ ہلاکتیں ہوئی ہیں،” حالانکہ انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ کتنے ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق طیارے میں عملے کے ارکان سمیت 60 مسافر سوار تھے۔ ریگن نیشنل ایئرپورٹ کے ایئر ٹریفک کنٹرول نے کہا کہ طیارے کو رن وے 33 پر اترنے کا مشورہ دیا گیا۔ جہاز کے دریائے پوٹومیک میں گرنے کے بعد دو لاشیں پانی سے نکال لی گئی ہیں اور جہاز میں کوئی اعلیٰ اہلکار موجود نہیں تھا۔...
    حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) جامشورو سب ڈویژن کوٹری سمیت دیگر علاقوں میں حیسکو اور ڈی ایس یو یونٹ کی بجلی چوری اور بقایا جات پر کارروائی، 7 افراد گرفتار، گرفتار افراد کوٹری تھانے منتقل، ایس ڈی او کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا جائے گا، جامشورو کارروائی میں ایکس سی این منیر احمد پنہور، ایس ڈی او گل بہار سمیت دیگر ٹیم نے رینجرز اور پولیس کے ہمراہ کارروائی عمل میں لائی گئی، کارروائی کوٹری دریا آباد کالونی، رسواہ موری، غریب آباد کالونی، نانگو لائن سمیت دیگر علاقوں میں بجلی چوری اور بقایا جات ادا نہ کرنے پر عمل میں لائی گئی، جامشورو میں 100 سے زائد غیر قانونی کنکشن بھی منقطع کیے گئے اور ہزاروں میٹر تار تحویل میں لی...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو راولپنڈی رنگ روڈ خصالہ خورد کیمپ آفس میں بریفنگ دی جارہی ہے
    اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور کیخلاف مبینہ سوشل میڈیا مہم پر ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کے پی صدیق انجم پر درج  مقدمہ پرٹرائل کورٹ کو کارروائی سے روک دیا۔ جسٹس بابر ستار نے صدیق انجم کی درخواست پر سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ عدالت توقع کرتی ہے کہ ہائی کورٹ میں معاملہ حل ہونے تک ٹرائل کورٹ مزید کارروائی نہیں کرے گی۔ عدالت نے ڈی جی ایف آئی اے سے مقدمہ کا ریکارڈ اور تفصیلی رپورٹ طلب کرلی، عدالت نے قرار دیا کہ بادی النظر میں ایف آئی اے نے اختیارات کا غلط استعمال کیا۔ وکیل کے مطابق درخواست گزار کی ہدایت پر  ہمایوں دلاور کے...
    خیبرپختونخوا احتساب کمیشن کے سربراہ قاضی انور نے صوبے میں ہونے والی کرپشن پر لب کشائی کردی۔ یہ بھی پڑھیں محکمہ صحت خیبرپختونخوا کرپشن اسکینڈل: لاکھوں طبی دستانے اسٹور سے غائب نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وزارتوں سے متعلق کچھ شکایات ہمیں موصول ہوئی تھیں، جس پر کچھ وزیروں کو بلایا بھی تھا۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے وزرا کو بلا کر بتایا کہ آپ کی وزارتوں میں یہ یہ غلطیاں ہورہی ہیں۔ محکمہ صحت اور دیگر اداروں میں ہونے والی کرپشن کی تحقیقات کی جائیں گی۔ قاضی انور نے کہاکہ حکومت کی جانب سے یوکرین سے مہنگی اور ناقص گندم خریدی گئی، اس حوالے سے بھی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں خیبرپختونخوا...
    سپریم کورٹ آف پاکستان نے قانونی تشریح کا مقدمہ جسٹس منصور علی شاہ کے ریگولر بینچ میں فکس کرنے پر وضاحت طلب کرلی۔ ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے جج جسٹس منصور علی شاہ کے کیس کے معاملے پر بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس نے جسٹس منصور شاہ کے ریگولر بینچ میں قانونی تشریح کا مقدمہ فکس کرنے پر افسران کو نوٹس جاری کردیا ہے، اور 7 روز میں وضاحت طلب کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق نوٹس میں کہا گیا ہے کہ بتایا جائے آئینی بینچ کا مقدمہ جسٹس منصور علی شاہ کے ریگولر بینچ میں کیس لگ گیا؟ واضح رہے کہ جسٹس منصور علی شاہ نے کسٹم ڈیوٹی ایکٹ کا...
    اسلام آباد : قومی شناختی کارڈ کے قوانین میں ترامیم کی منظوری دے دی گئی ، جس کے تحت تاحیات میعاد کے ساتھ منفرد شناختی کارڈ کا اجرا کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق نادرا آرڈیننس 2000 کے سیکشن 44 کے تحت نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) رولز 2002 میں اہم تبدیلیوں کی منظوری دے دی گئی۔پریس ریلیز میں کہا گیا کہ یہ تبدیلیاں نظام کو مزید جامع بنانے، دستاویزات کو آسان بنانے اور لوگوں کے مخصوص گروپوں کی مخصوص ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ڈیزائن کی گئی ہیں۔ ان میں سے ایک اہم اپ ڈیٹ خصوصی افراد کیلئے تاحیات میعاد کے ساتھ منفرد شناختی کارڈ کا اجرا کیا جائے گا۔رہائشی اور غیر رہائشی بالغ شہری جنہیں...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف نے 8 فروری کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت کیلئے درخواست دیدی۔ نجی  ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے ڈی سی آفس میں درخواست جمع کروا دی گئی،چیف آرگنائزر پی ٹی آئی پنجاب عالیہ حمزہ نے درخواست جمع کروا دی۔ درخواست کے متن میں کہا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف 8 فروری کو مینار پاکستان پارک میں جلسہ کرنا چاہتی ہے،پی ٹی آئی کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت دی جائے۔ مزید :
    امیر جماعت نے اہل غزہ کی لاکھوں کی تعداد میں اپنے گھروں کی واپسی کو تاریخی اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کے غزہ کو خالی کرانے کا اعلان ایک سازش تھا، جسے اہل فلسطین نے بروقت واپسی سے سبوتاژ کردیا۔ ان کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں نے مزاحمت کی تاریخ رقم کرکے ثابت کیا کہ جنگیں ہتھیاروں سے نہیں جذبہ ایمانی سے لڑی جاتی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ 31 جنوری کو ملک بھر میں شاہراہوں پر احتجاج اور دھرنے ہوں گے۔ حکومت نے روکنے کی کوشش کی تو پرامن مزاحمت کریں گے۔ بہت وقت دیدیا اب حکومت کو عوام کیلئے بجلی سستی کرنا پڑے گی۔ پریس کانفرنس سے خطاب...
    میرپورخاص(نمائندہ جسارت) حیسکو افسران کی جانب سے بجلی صارفین نادہندہ گان کی گرفتاری کے دوران تذلیل اور صارفین کو حراساں کرنے پر علما ایکشن کمیٹی میرپورخاص،جمعیت علمااسلام،جماعت اسلامی، ایم کیو ایم اور انجمنِ تاجران سٹی نے اپنے شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے اس طرح کے عمل کو سخت ترین الفاظ میں مسترد کردیا ،اگر چوری ختم کرنی ہے تو محکمہ کے اندر کالی بھیڑوں کو پکڑ کر سزا دو جماعت اسلامی کا مؤقف۔ تفصیلات کے مطابق علما ایکشن کمیٹی،جمعیت علما اسلام ،ایم کیو ایم پاکستان ،جماعت اسلامی اور انجمن تاجران سٹی میرپور خاص سے تعلق رکھنے والے مفتی عبید اللہ انور، مفتی مسعود، مولانا حفیظ الرحمٰن فیض، مولانا ہارون معاویہ، مفتی صغیر احمد، حافظ اکبر راشد، قاری...
    اسلام آباد / لاہو ر (نمائندگان جسارت) نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے اسلام آباد میں سیاسی مشاورتی اجلاس میں کہا کہ 5 فروری یکجہتی کشمیر کے لیے پوری قوم اور تمام طبقات بھرپور تیار ہیں۔ 3 فروری کو حافظ نعیم الرحمن، امیر جماعت اسلامی کی دعوت پر اسلام آباد میں قومی کشمیر کانفرنس منعقد ہوگی۔ جماعت اسلامی عوامی مسائل پر آواز کو بلند کرنا ترک نہیں کرسکتی۔ 31 جنوری کو آئی پی پیز مافیاز کے خلاف ملک گیراحتجاج ہوگا۔ بجلی، گیس، تیل سستا ہوگا تو معاشی پہیہ چلے گا، روزگار ملے گا اور آئی ایم ایف کے شکنجے سے آزاد ہوں گے۔ سیاسی، معاشی، ریاستی، انتظامی حالات کے سُدھار کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز ایک ہوں۔ ملک کی...
    ملتان: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن میڈیا سے گفتگو کررہے ہیں ملتان / لاہو ر(نمائندگان جسارت)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ 31 جنوری کو ملک بھر میں شاہراہوں پر احتجاج اور دھرنے ہوں گے، حکومت نے روکنے کی کوشش کی تو پرامن مزاحمت کریں گے، بہت وقت دے دیا اب حکومت کو عوام کے لیے بجلی سستی کرنا پڑے گی۔ ملتان میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے پیکا قانون کومسترد کرتے ہوئے اسے آزادی اظہار رائے پر حملہ اور عوام کی آواز دبانے کا حکومتی ہتھکنڈا قرار دیا اور صحافیوں کو یقین دلایا کہ جماعت اسلامی اس قانون کے خلاف ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ سیکرٹری جنرل امیرالعظیم اور نائب امیر...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر)نادرا کی جانب سے خصوصی افراد اور اعضا عطیہ کرنے والے افراد کے لیے منفرد شناختی کارڈز کا اجرا کیا جائے گا۔ترجمان نادرا کے مطابق حکومت پاکستان نے قومی شناختی کارڈ کے قوانین مجریہ 2002ء میں ترامیم کی منظوری دے دی۔ ترامیم کے تحت خصوصی افراد اور اعضا عطیہ کرنے والے افراد کے لیے منفرد شناختی کارڈز کا اجرا کیا جائے گا، جس کا مقصد ان کی سہولتوں میں اضافہ اور شناخت کو مزید موثر بنانا ہے۔ترجمان نادرا نے کہا کہ خصوصی افراد کے لیے تاحیات میعاد کے ساتھ ایک منفرد شناختی کارڈ جاری کیا جائے گا۔ یہ کارڈ پاکستان میں اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو وہیل چیئر کے لوگو کے ساتھ فراہم کیا جائے گا۔ خصوصی...
    DHAKA, BANGLADESH: بنگلہ دیش میں دہائیوں تک حکمرانی کرنے والی عوامی لیگ کی سربراہ شیخ حسینہ کے بعد بننے والی عبوری حکومت کے حوالے سے نوجوانوں کی رائے کے حیران کن نتائج سامنے آگئے ہیں۔ بنگلہ دیشی ویب سائٹ ڈھاکا ٹریبیون نے رپورٹ میں بتایا کہ ملک بھر میں کیے گئے سروے کے نتائج کے مطابق 95 فیصد نوجوان ڈاکٹرمحمد یونس کی سربراہی میں قائم حکومت کے اقدامات سے مطمئن ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ بنگلہ دیش یوتھ لیڈر شپ سینٹر (بی وائی ایل سی) نے سروے کیا، جس میں 41.4 فیصد افراد نے براہ راست اور 50.9 فیصد افراد نے آن لائن حصہ لیا اور عبوری حکومت کے اقدامات کی حمایت کی۔ سروے کے نتائج سے...
    حکومتِ پاکستان کی طرف سے نادرا ( قومی شناختی کارڈ کے قوانین مجریہ 2002)میں ترامیم کی منظوری دے دی گئی۔خصوصی افراد کے لئے تاحیات میعاد کے ساتھ منفرد شناختی کارڈ کا اجراء کیا جائے گا،پاکستان میں اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو وہیل چیئر کے لوگو والا خصوصی کارڈ جاری کیا جائے گا ، خصوصی بچوں کے ب فارم یا جووینائل کارڈ پر بھی وہیل چیئر کا نشان ہو گا۔خصوصی افراد کے لئے متعلقہ وفاقی یا صوبائی اداروں میں اندراج ضروری ہو گا، اعضاء عطیہ کرنے والے افراد کو بھی تاحیات میعاد کے ساتھ خصوصی کارڈ جاری کیا جائے گا ،اعضاء عطیہ کرنے والے خصوصی افراد کے کارڈ پر وہیل چیئر اور ڈونر دونوں کے نشانات ہوں گے ۔متعلقہ ڈونر...
     خیبرپختونخوا کے خصوصی افراد کے لیے ایک اور سہولت کا آغازکیا گیا ہے۔وزیر اعلی خیبرپختونخواکا کہنا ہے کہ صحت کارڈ کے ذریعے مصنوعی اعضا کی فراہمی کا آغاز ہونے جارہا ہے،پیراپلیجک سنٹر پشاور میں مصنوعی اعضا تیار کرکے مفت لگائے جائیں گے، خیبرپختونخوا سے کوئی بھی خصوصی شخص ڈاکٹر کے معائنے اور ہدایات پر مصنوعی اعضا تیار کروا سکے گا۔علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ رجسٹرڈ 37ہزار خصوصی افراد کو10ہزار روپے فراہم کیے جائیں گے، معذور طلبا و طالبات اور سرکاری ملازمین کو الیکٹرک چیئرز فراہمی کا منصوبہ شروع کیا گیا، منصوبے کا بنیادی مقصد خصوصی افراد کی خود مختاری کو فروغ دینا اور ان کی سماجی شمولیت کو یقینی بنانا ہے۔خصوصی افراد کے لیے ایسے اقدامات سے ان...
    نائیجیریا سے امریکا جانے والے طیارے کو دوران پرواز تکنیکی خرابی پر واپس نائیجیریا میں ہنگامی لینڈنگ کروادی گئی۔ ذرائع کے مطابق دوران پرواز اچانک نیچے جانے پر طیارے میں شدید جھٹکوں سے 40 مسافر زخمی ہوئے جن میں سے 6 کی حالت شدید تشویشناک ہے۔ دوران پرواز طیارے کے ہچکولے کھانے اور مسافروں کی چیخ پکار کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی ہے۔ امریکی میدیا کے مطابق نائیجیریا سے امریکا جانے والے طیارے میں 245 مسافروں سمیت عملے کے گیارہ افراد سوار تھے۔
    خیبرپختونخوا کی بیشتر جامعات میں مستقل وائس چانسلرز نہ ہونے کی وجہ سے طلبہ و طالبات مشکلات کا شکار ہیں جبکہ ناقدین اس کا ذمے دار پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کو ٹھہرا رہے ہیں کہ وہ گزشتہ کئی برسوں کے دوران صوبے میں تعلیم کی بہتری کے لیے کوئی خاطر خواہ اقدامات کرنے سے قاصر رہی ہے۔ جامعہ پشاور میں ایم فل کے طالب علم تقویم الحق نے وی نیوز کو بتایا کہ موجودہ حکومت نے گزشتہ 12 سالوں کے دوران نوجوان سے تبدیلی اور امید کے نام پر ووٹ لیا تاہم یونیورسٹی میں زیر تعلیم نوجوان طبقہ حکومت سے مایوس دکھائی دے رہا ہے۔ اساتذہ کی رائے پشاور یونیورسٹی ٹیچرز ایسویسی ایشن کے رکن اور فزکس ڈیپارٹمنٹ...
    کنشاسا (انٹرنیشنل ڈیسک) افریقی ملک کانگو میں حکومت مخالف باغیوں نے اہم شہر گوما پر قبضہ کرلیا،جس کے بعد ہزاروں شہریوں نے شہر سے نقل مکانی شروع کردی۔ خبررساں اداروں کے مطابق سیکورٹی کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے اقوام متحدہ کی امن فوج بھی کانگو میں موجود ہے تاہم ایک ہفتے کے دوران باغیوں کے حملے میں پیس مشن کے 10اہلکار ہلاک ہوچکے ہیں۔ خراب سیکورٹی صورتحال کے تناظر میں اقوام متحدہ نے اپنا عملہ کانگو سے نکال لیاہے ،جب کہ امن فوج کو بھی ہائی الرٹ کیاگیا ہے۔ اس سے قبل کانگو کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس ہواتھا،جس میں امریکا،فرانس اور برطانیہ نے روانڈا سے باغیوں کی حمایت سے دستبردار ہونے کا مطالبہ...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ نے سانگھڑ واقعے کی شدید مذمت، قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مذکورہ واقعے کی شفاف تحقیقات، ملوث ملزمان کو عبرت ناک سزا دیکر متاثرہ خاندانوں کو انصاف دلانے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے ایک بیان میں مزید کہا کہ سانگھڑ کے افسوس ناک واقعے نے سندھ حکومت اور پولیس کے مجرمانہ کردار کو بے نقاب کردیا ہے، بے گناہ لوگوں کو قتل کرنے پر بے حسی اور پی پی ایم این اے کی سہولت کاری افسوس ناک اور قابل مذمت ہے۔2دن سے ورثا لاشوں سمیت دھرنا دے کر بیٹھے ہوئے ہیں مگر ابھی تک ان کی مرضی کے مطابق قاتلوں...
    راولپنڈی (جنرل رپورٹر) انسداد دہشتگری کی عدالت راولپنڈی نے 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں عمران خان کی درخواست بریت خارج کردی۔ انسداد دہشتگری کی عدالت راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے سماعت کی۔ بانی پی ٹی آئی نے آرٹیکل 265 کے تحت بریت کی درخواست دائر کی تھی۔ پبلک پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے مؤقف اپنایاکہ ملزم کیخلاف استغاثہ کے پاس کافی شواہد موجود ہیں اور جی ایچ کیو حملہ کیس میں ٹرائل جاری ہے۔ 12 گواہوں کے بیانات ریکارڈ ہوچکے ہیں، ٹرائل کے دوران بریت کی درخواست نہیں بنتی۔ عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست بریت خارج کردی۔ اس سے قبل انسداد دہشتگردی کی عدالت راولپنڈی نے دو پی ٹی آئی رہنماؤں...
    سجاول (نمائندہ جسارت) گزشتہ رات سجاول/ چوہڑ جمالی اور جاتی مین چوک شیل پیٹرول پمپ کے برابر میں ہوٹل پر 2 موٹر سائیکل، چنگچی رکشا اور ہائی رف میں 17 افراد نے لاٹھیوں، کلہاڑیوں اور لوہے کے آلات سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ہوٹل مالک محمد خان اور اس کے بیٹے عبدالخالق شدید زخمی ہوگئے، جھگڑے کا سبب معلوم نہ ہو سکا، پولیس ہوٹل کے برابر میں ہوتے ہوئے بھی حملہ آوروں کے خلاف کارروائی نہ کر سکی۔
    اسلام آباد( نمائندہ جسارت+صباح نیوز) حکومت اور تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔ اسپیکرقومی اسمبلی سردار ایازصادق ان کیمرہ اجلاس کی صدارت کریںگے،حکومت تحریک انصاف کے تحریری جواب میں اپنا تحریری جواب کمیٹی میں پیش کرے گی۔حکومت نے تحریک انصاف کے مطالبات پر تحریری جواب تیار کرلیا ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی مذاکرات کی میز پر آئے گی تو تحریری جواب ان کے حوالے کر دیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے اپنے مطالبات تحریری طور پر حکومت کے سپرد کیے تھے اور مذاکرات کے آج ہونے والے چوتھے دور میں حکومت کی جانب سے تحریری جواب ان کے حوالے کرنے کی تیاری مکمل ہے۔حکومت کے ذرائع نے بتایا کہ...
    اسلام آباد(نمائندہ جسارت) پاکستان تحریک انصاف نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی ہدایت پر بین الاقوامی رابطہ کاری کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی۔پارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ سابق سیکرٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف رؤف حسن کی صدارت میں تشکیل کردہ کمیٹی دیگر ممالک کے ساتھ سفارتی تعلقات میں بہتری پیدا کرنے اور خطے میں بدلتی صورتحال کے مطابق خارجہ پالیسی میں پاکستان کی ترجیحات کو فروغ دینے سے متعلق سفارشات مرتب کرے گی۔پارٹی کا کہنا ہے کہ کمیٹی پاکستان کا مؤقف موثر طریقے سے بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرے گی۔ تشکیل کردہ کمیٹی میں سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف سلمان اکرم راجا، ولید اقبال، سجاد برکی، خدیجہ شاہ اور علی اصغر خان...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر بین الاقوامی رابطہ کاری کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔پی ٹی آئی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی کمیٹی بین الاقوامی ممالک کے ساتھ سفارتی تعلقات میں بہتری پیدا کرنے اور خارجہ پالیسی میں پاکستان کی ترجیحات کو فروغ دینے سے متعلق سفارشات مرتب کرے گی۔کمیٹی پاکستان کا مؤقف موثر طریقے سے بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرے گی جبکہ کمیٹی کی سربراہی سابق سیکرٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف رؤف حسن کریں گے۔کمیٹی میں سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف سلمان اکرم راجہ، ولید اقبال، سجاد برکی، خدیجہ شاہ اور علی اصغر خان بھی شامل ہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
      پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر بین الاقوامی رابطہ کاری کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔ پی ٹی آئی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی کمیٹی بین الاقوامی ممالک کے ساتھ سفارتی تعلقات میں بہتری پیدا کرنے اور خارجہ پالیسی میں پاکستان کی ترجیحات کو فروغ دینے سے متعلق سفارشات مرتب کرے گی۔ کمیٹی پاکستان کا مؤقف موثر طریقے سے بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرے گی جبکہ کمیٹی کی سربراہی سابق سیکرٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف رؤف حسن کریں گے۔ کمیٹی میں سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف سلمان اکرم راجہ، ولید اقبال، سجاد برکی، خدیجہ شاہ اور علی اصغر خان بھی شامل ہیں۔  چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر...
    پاکستان تحریک انصاف نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی ہدایت پر بین الاقوامی رابطہ کاری کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی۔ پارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ سابق سیکریٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف رؤف حسن کی صدارت میں تشکیل کردہ کمیٹی دیگر ممالک کے ساتھ سفارتی تعلقات میں بہتری پیدا کرنے اور خطے میں بدلتی صورتحال کے مطابق خارجہ پالیسی میں پاکستان کی ترجیحات کو فروغ دینے سے متعلق سفارشات مرتب کرے گی۔ پارٹی کا کہنا ہے کہ کمیٹی پاکستان کا موقف موٹر طریقے سے بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرے گی۔ تشکیل کردہ کمیٹی میں سیکٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف سلمان اکرم راجا، ولید اقبال، سجاد برکی، خدیجہ شاہ اور علی اصغر خان شامل...
    اسلام آباد ائیرپورٹ پر اینٹی نارکوٹکس فورس(اے این ایف) نے کارروائی کرتے ہوئے دمام جانے والے مسافر کے ٹرالی بیگ سے 2 کلو آئس برآمد کرلی۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق مختلف کارروائیوں میں 3 کروڑ روپے مالیت کی 150 کلو سے زائد منشیات برآمد کرکے 13 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پردمام جانے والے مسافر کے ٹرالی بیگ سے 2 کلو آئس جبکہ ملتان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر شارجہ جانے والے مسافر کے بیگ سے 16 نشہ آور گولیاں برآمد کی گئیں۔ اسلام آباد میں یونیورسٹی کے قریب گاڑی  میں چھپائی گئی 600 گرام ہیروئن برآمد کرکے 2 ملزمان کو گرفتارکیا گیا۔ سندھ میں پٹارو ٹول پلازہ جامشورو کے قریب دو ملزمان سے 4.5...
    لاہور: نواب ٹاون کے علاقے سے لاپتا ہونے والی خاتون وکیل کی لاش حافظ آباد کی نہر سے برآمد کر لی گئی۔ پولیس کے مطابق سائرہ کی لاش بوری میں بند تھی جس کی شناخت کرنا بھی مشکل تھی۔ ایڈووکیٹ سائرہ کے لاپتا ہونے کی ایف آئی آر بہن عائشہ کی مدعیت میں تھانہ نواب ٹاون میں درج کی گئی تھی۔ حافظ آباد پولیس نے ایف آئی ار درج کرکے لاش کی تدفین کر دی۔ لاہور پولیس اطلاع ملتے ہی حافظ آباد روانہ ہوگئی، مقتولہ کی کچھ عرصہ پہلے بلال نامی شخص شادی ہوئی تھی۔ Tagsپاکستان
    کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے اتوار کے روز ادارہ نورحق میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ آئی پی پیز مافیااور ان کے سہولت کاروں کے خلاف اور عوام کے حقوق کے لیے31 جنوری کو پورے پاکستان میں بیک وقت احتجاجی مظاہرے و دھرنے دیے جائیں گے، احتجاجی تحریک کو ازسر نوشروع کیا جائے گا،دھرنوں میں ہی آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے روڈمیپ دیا جائے گااور حکومت کوگھٹنے ٹیکنے پر مجبور کریں گے۔ہمارا مطالبہ ہے کہ بجلی کے بل کم اور ناجائز ٹیکسز ختم کیے جائیں، پیٹرول کی لیوی کم کی جائے‘اربوں روپے کی سرکاری مراعات ختم کی جائیں، تنخواہ دار طبقے کو ریلیف فراہم کر کے جاگیردار طبقے پر ٹیکس عائد...
    لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن سے لاپتہ ہونے والی خاتون وکیل کی لاش حافظ آباد میں نہر سے مل گئی، مقتولہ کی شادی کچھ عرصہ قبل ہوئی تھی۔پولیس کے مطابق وکیل سائرہ کی لاش بوری میں بند تھی، پرانی ہونے کے باعث شناخت مشکل سے ہوئی۔مقتولہ کے لاپتہ ہونے کی ایف آئی آر تھانہ نواب ٹاؤن میں درج تھی۔حافظ آباد پولیس نے ایف آئی آر درج کر کے لاش کی تدفین کردی، تاہم نواب ٹاؤن پولیس اطلاع ملتے ہی حافظ آباد روانہ ہوگئی ہے۔اہل خانہ کے مطابق مقتولہ کی کچھ عرصہ پہلے بلال نامی شخص سے شادی ہوئی تھی، وہ چند دن پہلے کچہری گئی لیکن پھر واپس نہیں آئی۔
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پاک، افغان تعلقات کی خرابی کا سب سے زیادہ نقصان خیبرپختونخوا کو ہوگا۔اتوار کے روز سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے بیرسٹر محمد علی سیف اور محمد علی درانی نے ملاقات کی اور انہیں امن مشاورتی اجلاس میں شرکت کا دعوت نامہ دیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا خیبرپختونخوا میں امن کیلئےایک ہزار جرگے بھی کرنا پڑیں تو کریں گے جبکہ پاک افغان تعلقات کی خرابی کا سب سے زیادہ نقصان خیبرپختونخوا کو ہوگا۔سراج الحق کا کہنا تھا کہ صوبے میں قیام امن وفاقی و صوبائی حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کی ذمّہ داری ہے۔ان کا کہنا تھا کہ...
    حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے وفد نے اقوام متحدہ کے ادارے یونائیٹڈ نیشن انڈسٹریل ڈ ویلپمنٹ آرگنائزیشن (یونیڈو) کے تحت جاری پائیدار پروگرام کے کاروباری ترقیاتی گرانٹس سے متعلق آگاہی سیشن میں صدر چیمبر سلیم میمن کی ہدایات پر سینئر نائب صدر احمد ادریس چوہان کی قیادت میں شرکت کی۔ اس سیشن کا انعقاد چیمبر اور یونائیٹڈ نیشن انڈسٹریل ڈیلوپمنٹ آرگنائزیشن (یونیڈو) کے کلسٹر ڈیویلپمنٹ ایسوسی ایٹ، حفیظ جتوئی سے چیمبر سیکرٹر یٹ میںتفصیلی میٹنگ کے بعد کیا گیا۔ نیشنل پروگرام آفیسر یونیڈو اینڈ پائیدار بدر الاسلام نے پروگرام کے مقصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین کی جانب سے 11 ہزار یورو سے لیکر 2 لاکھ...
    اسلام آباد+ ڈی آئی خان (خصوصی رپورٹ+ نوائے وقت رپورٹ) تحریک انصاف نے26ویں آئینی ترمیم سپریم کورٹ میں چیلنج کر دی ہے۔ ترمیم کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے۔ تحریک انصاف نے درخواست سمیرکھوسہ ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر کی۔ تحریک انصاف نے درخواست پر فیصلے تک قائم جوڈیشل کمشن کو ججز تعیناتی سے روکنے کی استدعا کی ہے۔ درخواست میں کہا ہے کہ پارلیمنٹ آئین کے بنیادی خدوخال کو تبدیل نہیں کر سکتی۔ عدلیہ کی آزادی آئین کا بنیادی جزو ہے۔ دائر درخواست میں کہا گیا کہ عدلیہ کی آزادی کے خلاف کوئی ترمیم نہیں کی جا سکتی۔ آئینی ترمیم اختیارات کی تقسیم کے آئینی اصول کے خلاف ہے۔ تحریک انصاف نے 26ویں آئینی ترمیم...
    کوئٹہ: وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے رہنما نصر اللہ بلوچ، ماما قدیر بلوچ اور دیگر افراد پریس کلب کے باہر احتجاجی کیمپ میں پریس کانفرنس کر رہے ہیں
    LAGOS: امریکا کی یونائیٹڈ ایئرلائنز کے جہازبوئنگ 787-8   کی فنی خرابی کی وجہ سے نائیجیریا کے شہر لاگوس میں ہنگامی لینڈنگ کے دوران عملے کے ارکان سمیت مسافروں کی بڑی تعداد زخمی ہوگئی۔ بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق نائیجیریا میں حادثے کے وقت یونائیٹڈ ایئرلائنز کی پرواز یو اے 613 میں 245 مسافر، پرواز کے 8 میزبان اور 3 پائلٹ سوار تھے۔ نائیجیریا کی فیڈرل ایئرپورٹس اتھارٹی نے ہنگامی لینڈنگ کی تفصیلات بتائیں کہ پرواز مورطالا محمد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے روانہ ہوئی تھی لیکن 3 گھنٹے 23 منٹ بعد پریشر نہ ہونے پر واپس ہنگامی لینڈنگ کی۔ بیان میں کہا گیا کہ لینڈنگ پر ایروڈروم ریسکیو اینڈ فائر فائٹر سروس، ایوی ایشن میڈیکل اور ایوی ایشن...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 25 جنوری 2025ء) سن 1955 میں پولیو وائرس کی پہلی ویکسین تیار ہونے سے پہلے تک، پولیومائیلائٹس ہر سال 50 لاکھ افراد کو یا تو مفلوج کرنے یا پھر ان کی ہلاکت کا سبب بن رہا تھا۔ پھر سن دو ہزار تک اس سے حفاظت کے لیے بڑے پیمانے پر ٹیکوں کی مہم نے، جس میں نئی قسم کی پولیو ویکسین کا استعمال ہو رہا تھا، اس تیزی سے پھیلتے پولیو وائرس کو چند علاقوں کے علاوہ دنیا سے ختم کر دیا تھا۔ سن 2020 میں پورے افریقی خطے کو پولیو کے وائرس سے پاک قرار دیا گیا تھا۔ اس بیماری کا پھیلاؤ اب صرف دو ممالک میں ہو رہا ہے اور وہ...
    —فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی نے درخواست وکیل سمیر کھوسہ کے ذریعے دائر کی۔تحریک انصاف نے 26 ویں آئینی ترمیم سپریم کورٹ میں چیلنج کر دی ہے۔  26 ویں آئینی ترمیم کے تحت چیف الیکشن کمشنر کام جاری رکھیں گے، وزیر قانون کا اعلاناسلام آباد وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہاہے کہ... سپریم کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں تحریک انصاف نے 26 ویں آئینی ترمیم کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے۔26 ویں آئینی ترمیم پر فیصلے تک قائم جوڈیشل کمشین کو ججز تعیناتی سے روکنے کی استدعا بھی کی گئی ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک)اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپسی کی درخواست کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے ہیں کہ سابق امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنے بیٹے کی سزا تو معاف کر دی لیکن ہماری قیدی عافیہ صدیقی کو رہا نہیں کیا،امریکہ ہمیں ہماری اوقات دکھا رہا ہے ۔ وزیراعظم، وزیر خارجہ کے بیرون ممالک دوروں کی رپورٹ ، پاکستانی سفیر کی عافیہ متعلق ملاقاتوں میں شرکت نہ کرنے پر جواب جمع ۔ تفصیلات کےمطابق گذشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ کو درخواست گزار کے وکیل عمران شفیق نے بتایا کہ امریکہ نے پاکستان کے ساتھ قیدیوں کی رہائی کیلئے معاہدہ کرنے سے انکار...
    شاہین عتیق:  لیسکو کے عملے پر حملہ اور گاڑی چڑھانے کے معاملے میں گلوکار جواد احمد اور سکیورٹی گارڈ عدیل کی عبوری ضمانت میں 30 جنوری تک توسیع کر دی گئی۔  ایڈیشنل سیشن جج نجف حیدر کاظمی نے درخواست ضمانتوں پر سماعت کی اور کیس کی تفتیش کے حوالے سے تاحال مکمل نہ ہونے پر تفتیشی افسر کا بیان لیا۔ عدالت نے تفتیشی افسر کو حکم دیا کہ کیس کی تفتیش جلد مکمل کی جائے۔ جواد احمد اور عدیل پر لیسکو کے عملے کے ساتھ بدسلوکی اور گاڑی چڑھانے کا الزام ہے، جس کی تحقیقات جاری ہیں۔ سجل علی کے ساتھ تعلقات،فیروزخان کی والدہ نے خاموشی توڑدی ایڈیشنل سیشن جج نے کیس کی مزید سماعت کے لئے 30...
    بھارت : ناگپور میں ہتھیاروں کی فیکٹری میں دھماکے کے بعد دھواں اُٹھ رہا ہے نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت کے شہر ناگپور کے قریب واقع ہتھیاروں کی فیکٹری میں زوردار دھماکے کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ مہاراشٹر کے بھنڈارا ضلع میں واقع فیکٹری میں صبح تقریباً ساڑھے 10بجے پیش آیا۔ مقامی لوگوں کے مطابق دھماکا اتنا شدید تھا کہ اس کی آواز 5 کلومیٹر دور تک سنی گئی اور دھماکے کے بعد فیکٹری سے دھویں کے بادل دور تک دیکھے گئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ آرڈیننس فیکٹری میں ہونے والے دھماکے میں ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ ریسکیو اور طبی ٹیمیں زندہ بچ جانے والوں کی تلاش میں مصروف ہیں۔...
    انٹرنیشنل کرمنل کورٹ سے افغان طالبان سربراہ مولوی ہیبت اللہ کے وارنٹ جاری کرنے کی درخواست WhatsAppFacebookTwitter 0 24 January, 2025 سب نیوز لوزان (آئی پی ایس )انٹرنیشنل کرمنل کورٹ (آئی سی سی) کے چیف پراسیکیوٹر نے افغانستان میں خواتین پر ظلم اور انسانیت کے خلاف جرم کے الزام پر افغان طالبان کے سربراہ سمیت 2 طالبان رہنماں کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی درخواست کردی ہے۔آئی سی سی کے چیف پراسیکیوٹر کریم خان نے کہا کہ کافی شواہد موجود ہیں کہ افغانستان کے سپریم لیڈر ہیبت اللہ اخوندزادہ اور چیف جسٹس عبدالحکیم حقانی افغان شہریوں کے خلاف صنفی بنیاد پر جرائم کے ذمہ دار ہیں۔ کرم خان نے کہا کہ افغان خواتین اور کم عمر لڑکیوں کو طالبان...
    فیڈرل بورڈ آف ریونیوکی جانب سے6ارب کی گاڑیوں کی خریداری رکوانےکیلئےسینیٹ کمیٹی کواستعمال کئےجانےکےالزام پر خواجہ محمد آصف نےایف بی آرسےگاڑیوں کی خریداری پرپس پشت عناصرسامنےلانےکامطالبہ کردیا ہے۔ وفاقی وزیربرائے دفاع و ہوا بازی خواجہ محمد آصف گاڑیوں کی خریداری کےمعاملےپرمیدان میں آگئے۔ وزیربرائے دفاع و ہوا بازی خواجہ محمد آصف کا کہنا تھا کہ ایک کمپنی نےگاڑیوں کی خریداری کےآرڈرلینےکیلئےسفارشیں کرائیں، سفارشوں کے باوجود کمپنی اپنےمقصد میں کامیاب نہ ہوئی، خریداری رکوانے کیلئے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کا استعمال کیا گیا، پروکیورمنٹ کمیٹی نےگاڈیوں کی خریداری کیلئےایک کمپنی سےرابطہ کیا ہے۔ خواجہ محمد آصف کا کہنا تھا کہ مخالف کمپنی جس کی گاڑی 1300سی سی سےاوپرتھی نےسفارش کرائی،ایف بی آرکو چاہیےکہ وہ اس کے پس پشت عناصرکو منظر عام...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی حکومت کے تقریباً 60 فیصد افسران بیرون ملک پاکستانی مشنز میں ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ آفیسر کے عہدوں کے لیے تحریری امتحان میں کوالیفائی کرنے میں ناکام رہے۔ لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز کے زیر اہتمام تحریری امتحان کے نتائج کے مطابق 178 امیدواروں میں سے 106 مطلوبہ 60 فیصد نمبر حاصل کرنے میں ناکام رہے اور صرف 72 کامیاب ہوئے جن میں بی پی ایس 18 اور 19 کے 22 اور پی پی ایس 20 کے 13 افسران شامل تھے۔ اہل امیدواروں کی اکثریت کا تعلق ان لینڈ ریونیو سروس سے ہے جن میں 25 افسران ہیں۔ ان کے بعد کامرس اینڈ ٹریڈ گروپ کے 19، پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس13، کسٹمز کے 8، پاکستان آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس سروس...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2025ء)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے یونیورسٹی آف لندن کی وائس چانسلر وینڈی تھامسن نے ملاقات کی ہے۔اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستانی نوجوانوں میں زندگی کے تمام شعبوں میں اپنا لوہا منوانے اور ملک کا نام روشن کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ پاکستانی شہری تعلیم حاصل کرنے کے بعد عالمی مارکیٹ میں اہم خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ حکومتِ پاکستان نوجوانوں کو میرٹ کی بنیاد پر بیرونِ ملک اسکالرشپ اور ملازمت کے لیے بھیجنے کے لیے متعدد پروگرام متعارف کرا چکی ہے جبکہ ہم اپنے نوجوانوں کو عالمی مارکیٹ کے تقاضوں کے مطابق صلاحیتوں سے...
    مودی حکومت کی ناکام پالیسیوں کے سبب بھارتی عوام سراپا احتجاج ہیں، بھارتی علاقے پتھم پور میں بھوپال سے لائے گئے زہریلے فضلے کو ٹھکانے لگانے کے اقدام پر عوامی احتجاج شدت اختیار کرگیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق تین ہفتے قبل دنیا کی بدترین صنعتی آفات میں سے ایک کے مقام سے 337 ٹن زہریلے فضلے کے کنٹینرز کو ٹھکانے لگانے کے لیے پتھم پور پہنچنے کے بعد سے یہ قصبہ تناوٴ کا شکار ہے۔ بھوپال شہر میں 1984ء کے گیس سانحے میں ہزاروں افراد ہلاک ہوئے تھے، یہ زہریلا فضلہ بھوپال میں اب ناکارہ رہ جانے والی یونین کاربائیڈ فیکٹری سے لایا گیا ہے، اس عمل نے مقامی لوگوں میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے۔ مقامی آبادی کو خدشہ...
    شامی صحافی کی 20 جنوری کو شیئر کی گئی ڈرون تصاویر میں اس مقام پر ٹرک، کھدائی کرنے والی مشینیں، اور بلڈوزر بھی دیکھے گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ حال ہی میں سیٹیلائٹ سے موصول تصاویر سے یہ بات علم میں آئی ہے کہ اسرائیلی ڈیفینس فورسز نے اسرائیل کے زیرِ قبضہ گولان کی پہاڑیوں کو شام سے جدا کرنے والے بفرزون (محفوظ علاقے) میں تعمیرات کی ہیں۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق یہ تعمیرات 600 میٹر سے زیادہ رقبے پر اس علاقے میں ہو رہی ہیں جسے ایریا آف سیپریشن( علیحدہ کرنے والے علاقے) متعین کیا گیا ہے۔1974ء کے اسرائیل اور شام کے جنگ بندی معاہدے کے تحت اسرائیلی افواج کو یہاں کے مغربی علاقے پر موجود حد کو عبور...
    مودی سرکار کی ناکام پالیسیوں نے بھارتی عوام کو احتجاج پر مجبور کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پتھم پور میں بھوپال سے لائے گئے زہریلے فضلے کو ٹھکانے لگانے کے لیے پہنچنے کے بعد سے عوام مسلسل احتجاج کررہے ہیں۔ دنیا کی بدترین صنعتی آفات میں سے ایک کے مقام سے 337 ٹن زہریلے فضلے کے کنٹینرز کو ٹھکانے لگانے کے لیے لایا گیا ہے۔ پولیس نے مظاہرین کو منشترکرنے کے لیے لاٹھی چارج کیا اور متعدد افراد کو گرفتار کرلیا۔ بھوپال شہر میں 1984 کے گیس سانحے میں ہزاروں افراد ہلاک ہوئے تھے۔ یہ زہریلا فضلہ بھوپال میں اب ناکارہ رہ جانے والی یونین کاربائیڈ فیکٹری سے لایا گیا ہے۔ مقامی آبادی کوخدشہ ہے کہ اس فضلے کو...
    افغان تربیت یافتہ نوجوانوں سمیت دس ہزار سے زائد افراد کو واچ لسٹ میں شامل کیا گیا ہے۔ سی ٹی ڈی پنجاب نے 19 کالعدم تنظیموں سے وابستہ 29 ہزار 664 افراد کو پراجیکٹ پرسنز قرار دیدیا ہے۔ 10 ہزار 441 افراد کو واچ لسٹ میں شامل کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ملکی موجودہ صورتحال کے پیش نظر قانون نافذ کرنیوالے ادارے مزید متحرک  ہو چکے ہیں۔ قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے پنجاب میں 19 کالعدم تنظیموں سے وابستہ 29 ہزار سے زائد افراد کی نشاندہی کرلی ہے۔ افغان تربیت یافتہ نوجوانوں سمیت دس ہزار سے زائد افراد کو واچ لسٹ میں شامل کیا گیا ہے۔ سی ٹی ڈی پنجاب نے 19 کالعدم تنظیموں سے وابستہ 29 ہزار 664 افراد...
    حیدرآباد: فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن کی جانب سے بیورو کریٹ وائس چانسلر کیخلاف احتجاج کیا جا رہا ہے
    مشہور اداکارہ اروشی روٹیلا نے حال ہی میں اپنی وائرل باتھ روم ویڈیو کے بارے میں وضاحت دی ہے، جس نے 2024 میں سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی تھی۔  اروشی نے انکشاف کیا کہ یہ ویڈیو ان کی فلم ‘گھسپیٹیا’ کا ایک سین تھا اور اسے پروڈیوسرز کی درخواست پر جاری کیا گیا تھا۔ بالی وڈ ببل کے ساتھ ایک انٹرویو میں اُروشی نے بتایا، "پروڈیوسرز مالی مشکلات کا شکار تھے اور انہیں کچھ قرضوں کی وجہ سے اپنی زمین تک بیچنی پڑی تھی۔ وہ سڑک پر آنے کے قریب تھے۔ اس صورتحال میں انہوں نے ہماری ٹیم سے اجازت طلب کی کہ آیا اس سین کو پہلے وائرل کیا جا سکتا ہے۔” اروشی نے مزید کہا، "یہ...
    راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سیکورٹی فورسز کی جانب سے پاک افغان بارڈر پر خوارج کی دراندازی کی ایک اور کوشش کو ناکام بنا دیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع ژوب کے علاقے سمبازا میں خوارج کی دراندازی کی کوشش کے دوران سیکورٹی فورسز کی موثر کارروائی میں 6 خوارج جہنم واصل ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق مارے گئے خوارج سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان افغان عبوری حکومت سے بارہا کہتا آرہا ہے کہ اپنی جانب بارڈر مینجمنٹ مؤثر بنائے، توقع ہے افغان عبوری حکومت اپنی ذمے داری پوری کرے گی۔ پاک...