2025-07-26@12:43:40 GMT
تلاش کی گنتی: 826
«کی بھی ملاقات»:
(نئی خبر)
ویب ڈیسک: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر کی آرمی چیف سے ملاقات کی تصدیق کر دی۔ اڈیالہ جیل کے کمرہ عدالت میں بانی پی ٹی آئی عمران خان نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کی جس میں صحافیوں نے ان سے بیرسٹر گوہر اور آرمی چیف کی ملاقات کے بارے میں پوچھا جس پر انہوں نے تردید کا اظہار کیا اور کہا کہ مجھے تفصیلات پتہ نہیں ہیں،عمران خان نے بیرسٹر گوہر کی آرمی چیف سے ملاقات کی تصدیق کی اور کہا کہ آرمی چیف سے ملاقات خوش آئند بات ہے، اگر کوئی بات چیت شروع ہوئی ہے تو یہ خوش آئند ہے، یہ پاکستان کیلئے اچھا ہے، ہم چاہ رہے تھے کہ مذاکرات...

بڑی بیک چینل پیشرفت، بیرسٹر گوہر اور علی امین کی 3 اہم ترین شخصیات سے ملاقات، مذاکرات اہم مرحلے میں داخل
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ’’حکومت‘‘ اور تحریک انصاف کے درمیان بیک چینل مذاکرات، جو دونوں فریقوں کے درمیان باضابطہ بات چیت کے عمل پر توجہ مرکوز کرنے کے درمیان چند ہفتے پہلے رک گئے تھے، دوبارہ بحال ہو کر ایک اہم مرحلے میں داخل ہو گئے ہیں۔ ایک باخبر ذریعے نے بتایا ہے کہ پی ٹی آئی کے دو رہنما بیرسٹر گوہر اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے 3 انتہائی اہم شخصیات سے خصوصی ملاقات کی، یہ ملاقات پیر کو ہوئی، جس کا مقام اسلام آباد تھا اور نہ راولپنڈی۔ اس بیک چینل میٹنگ کی کوئی باضابطہ تصدیق ہوئی ہے اور نہ پی ٹی آئی نے اس کی تصدیق کی ہے۔ بیرسٹر گوہر نے رابطہ کرنے پر کہا...
وزیراعلیٰ کا احتجاج کام کرگیا،نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے مراد علی شاہ کو فنڈز کے اجرا کی یقین دہانی کرادی۔وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کی وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات ہوئی جس میں فنڈز کے اجرا پر گفتگو کی گئی۔مراد علی شاہ کے ہمراہ نوید قمر، وزیر منصوبہ بندی سندھ، چیف سیکرٹری سندھ بھی موجود تھے، ملاقات میں چیئرمین پی اینڈ ڈی سندھ، سیکرٹری خزانہ سندھ، وزیر خزانہ اور متعلقہ وفاقی ڈویژنز کے سیکرٹریز نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر سندھ کے پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام میں شامل جاری ترقیاتی منصوبوں کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا، ملاقات میں نظرثانی شدہ منصوبوں پر عملدرآمد اور منظوری سے متعلق امور پر غور کیا گیا۔ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 15 جنوری 2025ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے کہا ہے کہ دنیا کو غیرمعمولی مسائل کا سامنا ہے لیکن طویل انتظار کے بعد غزہ میں جنگ بندی، موسمیاتی اقدامات، غربت پر قابو پانے اور مصنوعی ذہانت کو مفاد عامہ کے لیے استعمال میں لانے کی کوششیں بہتری کی امید دلاتی ہیں۔نئے سال کے آغاز پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے اپنی روایتی خطاب میں ادارے کے لیے اپنی اہم ترجیحات بیان کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ اگرچہ دنیا کے حالات کو دیکھ کر مایوس ہونا غیرمعمولی بات نہیں لیکن ترقی اور امکانات پر بھی نگاہ رکھنی چاہیے۔ لبنان میں جنگ بندی اور ملک میں دو سالہ تاخیر...
فپواسا رہنماؤں نے پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ پیر کو اساتذہ آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کریں گے، جس میں ہزاروں اساتذہ سندھ اسمبلی کے اجلاس کا گھیراؤ اور وزیراعلیٰ ہاؤس کی جانب مارچ بھی کیا جا سکتا ہے، جس میں ہمارے ساتھ طلبہ بھی شامل ہو سکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ صوبہ سندھ کی سرکاری جامعات کی اساتذہ تنظیموں نے بیورو کریٹس کو وائس چانسلر مقرر کرنے اور اساتذہ کی مستقل تقرریوں کو روکے جانے کے حکومتِ سندھ کے فیصلوں کے خلاف جمعرات اور جمعہ کو پورے صوبے کی پبلک سیکٹر جامعات بند رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔ فیڈریشن آف آل پاکستان اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن (فپواسا) نے جامعہ کراچی میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا...
لاہور : محکمہ موسمیات نے پاکستان کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی ہے، جبکہ ملک کے بیشتر حصوں میں سرد اور خشک موسم کا دور دورہ رہے گا۔ پنجاب کے زیادہ تر اضلاع اور بالائی سندھ میں رات کے وقت دھند چھا سکتی ہے، خاص طور پر لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، فیصل آباد، گوجرانوالہ اور دیگر علاقوں میں۔ شمال مغربی بلوچستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور برفباری متوقع ہے، خاص طور پر کوئٹہ، چمن اور زیارت جیسے پہاڑی علاقوں میں۔ اسلام آباد اور اس کے گرد و نواح میں بھی سرد اور خشک موسم رہے گا۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں سرد موسم جاری رہے گا اور پہاڑی علاقوں میں رات کے وقت شدید...
ضلع وسطی کے علاقے ناظم آباد میں گزشتہ دنوں منہدم کی جانے والی عمارتوں کی ازسرنو تعمیر کا عمل شروع کروا دیا گیا ہے، جس سے انسانی جانوں کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ اطلاعات کے مطابق گزشتہ کئی برسوں سے ناظم آباد میں تعینات بلڈنگ انسپکٹر اورنگزیب نے ذاتی مفادات کی خاطر قیمتی انسانی جانوں کو داؤ پر لگا دیا ہے۔ سب سے پہلے بغیر نقشے تعمیرات کی منظوری دے کر رقم بٹور لی جاتی ہے۔ اس کے بعد نمائشی انہدامی کارروائی کے نام پر پیسے اینٹھ لئے جاتے ہیں اور پھر ازسرنو تعمیر کی آزادی دے کر مزید رقم وصول کر لی جاتی ہے اور یہ سلسلہ گزشتہ کئی برسوں سے جاری ہے۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ تبادلے...

بنگلادیش کی مسلح افواج کے پرنسپل سٹاف آفیسر لیفٹیننٹ جنرل قمرالحسن کا وفد کے ہمراہ پاکستان کا دورہ ،جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) بنگلادیش کی مسلح افواج کے پرنسپل سٹاف آفیسر لیفٹیننٹ جنرل قمرالحسن نے وفد کے ہمراہ پاکستان کا دورہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل قمرالحسن نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دو طرفہ دفاعی تعاون اور اسٹریٹیجک امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ دفاعی تعاون بڑھانےکے امور پر بھی گفتگو کی گئی۔ فریقین نے دونوں ملکوں کے درمیان فوجی تعلقات مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا اور اس شراکت داری کو کسی بھی بیرونی رکاوٹ سے محفوظ رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ پی ایس ایل ڈرافٹنگ کے دوران نظر انداز ہونے...
پارلیمان کے ایوان بالا (سینیٹ) میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کی فضا تار تار کردی گئی۔ سینیٹ اجلاس میں اپوزیشن نے وزیراعظم شہباز شریف کے بتائے طریقے سے احتجاج میں ’اووو، اووو‘ کی آوازیں گونجتی رہیں۔ توشہ خانہ ہو یا سائفر، کسی مقدمے میں کچھ ثابت نہیں ہوسکا، شبلی فرازپاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ توشہ خانہ ہو یا سائفر کسی مقدمے میں کچھ ثابت نہیں ہوسکا۔ سینیٹ اجلاس میں سینیٹر شبلی فراز اور وفاقی وزیر احسن نے ایک دوسرے پر طعنے کسے تو سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے بھی اپوزیشن پر طنزیہ وار کیے۔اجلاس کے دوران سارے ہی اوو، اوو کرکے واپس آگئے، شبلی فراز نے کہا کہ ایک شخص ہر...
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2025ء) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ضم اضلاع کے اقلیتی برادری کے نمائندہ وفد نے گورنر ہائوس میں ملاقات کی ہے ۔ملاقات میں سابق صوبائی وزیر ولسن وزیر کی قیادت میں وفد نےگورنر کو ضم اضلاع میں مقیم اقلیتیی برادری کو درپیش مسائل و مشکلات سے آگاہ کیا ۔وفد نے ضم اضلاع میں سالانہ ترقیاتی پروگرام سے منظور شدہ ترقیاتی منصوبوں کے آغاز میں تاخیر سے متعلق اپنی تشویش کا اظہار کیا ۔ملاقات میں ملکی سلامتی و ترقی کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔(جاری ہے) وفد نے گورنر کو ضلع کرم کی موجودہ صورتحال میں وہاں مقیم اقلیتی برادری کو خوراک و ادویات فراہمی کی بھی درخواست کی۔وفد...
اسلام ٹائمز کیساتھ خصوصی انٹرویو میں مقبوضہ کشمیر کے وسطی ضلع بڈگام کے میرواعظ مولانا عبدالطیف بخاری کا کہنا تھا کہ اسلام دیگر مذاہب کے مقدسات کی توہین کرنے سے روکتا ہے، لیکن اسلامی مقدسات کی بار بار توہین کی جا رہی ہے، جو سراسر قابل مذمت ہے۔ متعلقہ فائیلیں میرواعظ وسطی کشمیر مولانا سید عبدالطیف بخاری مظہر الحق ہائی اسکول کشمیر کے منیجنگ ڈائریکٹر ہیں، جو اسکول 1934ء سے اپنی خدمات انجام دے رہا ہے۔ سید عبدالطیف بخاری جموں و کشمیر انجمن مظہر الحق کہ جسکا قیام 1955ء میں عمل میں لایا گیا، کے سربراہ بھی ہیں، جسکے ذیل میں ایک مقامی شریعت بورڈ بھی فعال ہے، وہ تقریباً 44 سال سے جامع مسجد بیروہ میں امام جمعہ کے...
امریکی ریاست کیلفورنیا کے شہر لاس اینجلس کے جنگلات میں لگی آگ کو بجھانے کے لیے فائر فائٹرز کی طلب اور معاوضے دونوں میں ہوشربا اضافہ ہو گیا۔ یہ بھی پڑھیں: لاس اینجلس کی آگ بھڑکی کیسے؟ امریکی اخبار سیاٹل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق نجی فائر فائٹنگ کمپنی گرے بیک فاریسٹری کے نائب صدر برائن وہیلاک کا کہنا ہے کہ ایک چھوٹی گاڑی کے ساتھ 2 افراد پر مشتمل پرائیوٹ فائر فائٹنگ عملے کا معاوضہ 3 ہزار ڈالر یومیہ جبکہ 4 فائر ٹرکوں میں 20 فائر فائٹرز کےعملے کا معاوضہ 10 ہزار ڈالر یومیہ تک پہنچ چکا ہے۔ رپورٹ کے مطابق امریکا میں آگ بجھانے والے عملے کو زیادہ تر کنٹریکٹ پر رکھا جاتا ہے اور اس کے علاوہ فائر...
اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ کبھی وکیل تبدیل کرتے تھے اور کبھی وکالت نامہ، بانی پی ٹی آئی نے تاخیری حربوں میں پی ایچ ڈی کی ہوئی ہے۔ زرائع کے مطابق ینیٹر وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا ہر کیس تاخیر کا شکار ہوا، فارن فنڈنگ کیس میں غیر حاضری اور تاخیر 6 سال پر محیط تھی، توشہ خانہ کیس میں دو دو ماہ کی تاریخیں لیتے تھے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ تاریخ لینا ان کا ہمیشہ وتیرہ رہا ہے، جو بندا سچا ہوتا ہے وہ کبھی تاخیر نہیں کرتا، تاریخ نہیں لیتا، توشہ خانہ کیس میں انہوں نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے سٹے...
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ کبھی وکیل تبدیل کرتے تھے اور کبھی وکالت نامہ، بانی پی ٹی آئی نے تاخیری حربوں میں پی ایچ ڈی کی ہوئی ہے۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق سینیٹر طلال چودھری کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا ہر کیس تاخیر کا شکار ہوا، فارن فنڈنگ کیس میں غیر حاضری اور تاخیر 6 سال پر محیط تھی، توشہ خانہ کیس میں دو دو ماہ کی تاریخیں لیتے تھے۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ تاریخ لینا ان کا ہمیشہ وتیرا رہا ہے، جو بندا سچا ہوتا ہے وہ کبھی تاخیر...
لبنان :لبنان کے وزیراعظم نجیب میقاتی کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی وفد نے شام کے حکمراں احمد الشرع سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان اہم معاہدوں پر بات چیت کی گئی اور دونوں کے تعلقات کے لیے ایک نیا لائحہ عمل تیار کیا گیا۔ 15 لاکھ شامی مہاجرین کی لبنان سے اپنے وطن واپسی کے منصوبے پر بھی تفصیل سے گفتگو کی گئی۔ احمد الشرع نے حزب اللہ کے شام پر کیے گئے حملوں کو نقصان دہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اب شام حزب اللہ کے لیے ایرانی ہتھیاروں کا راستہ نہیں ہوگا۔ ملاقات میں سرحدی مسائل کے حل کی ضرورت پر زور دیا گیا اور دونوں ممالک نے اپنی سرحدوں پر قانونی طور...
امریکہ:دی سمپسنز کو کئی دہائیوں سے بڑے واقعات کی غیر معمولی پیشگوئیوں کے لیے جانا جاتا ہے۔ 2020 میں، مداحوں نے دعویٰ کیا کہ شو نے 1993 کے ایک ایپی سوڈ میں COVID-19 وبا کی پیشگوئی کی تھی، اور 24 سال قبل کملا ہیرس کی نائب صدر کے طور پر نامزدگی کا اشارہ بھی دیا تھا۔ اب ایک ٹک ٹاک صارف نے دعویٰ کیا ہے کہ شو نے 2007 کے ایپی سوڈ "لٹل بگ گرل” میں لاس اینجلس کی حالیہ تباہ کن جنگلاتی آگ کی پیشگوئی کی تھی۔ سیزن 18 کی 12ویں قسط میں دکھایا گیا ہے کہ اسپرنگ فیلڈ ایک خوفناک جنگلاتی آگ کی لپیٹ میں آ جاتا ہے، جو بارٹ کے ایک مذاق کے نتیجے میں شروع ہوتی...
اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف سے تعلیمی کانفرنس میں شریک مختلف ممالک کے وزرائے تعلیم نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران مالدیپ کے وزیر تعلیم اور وزیر اعظم میں خوشگوار جملوں کا تبادلہ ہوا۔ وزیر تعلیم مالدیپ نے بتایاکہ پاکستان سے میرے اچھی یادیں ہیں، میں نے لاہور میں پڑھائی کی تھی تب شہباز شریف وزیر اعلیٰ پنجاب تھے اور آج وزیر اعظم پاکستان ہیں۔ وزیر اعظم نے وزیر تعلیم مالدیپ سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ آپ پنجابی میں بات کریں۔ اس پر مالدیپ وزیر تعلیم نے مسکراتے ہوئے کہاکہ ابھی بھول گیا ہوں۔
اسلام آباد:سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کی عمران خان سے ملاقات کے بارے میں وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ یہ ملاقات حکومت کی ذمہ داری ہے، اور اس حوالے سے ان کا کوئی کردار نہیں ہے۔ ایاز صادق نے کہا کہ ابھی تک حکومت یا اپوزیشن کی جانب سے مذاکراتی کمیٹی کے اجلاس کے لیے رابطہ نہیں کیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی کمیٹی کو عمران خان سے ملاقات کرانے کا انتظام حکومت نے کرنا ہے۔ ایاز صادق نے کہا کہ حکومت اور اتحادی فیصلہ کریں کہ ملاقات ہو سکتی ہے یا نہیں، اور وہ ایک یا دو دن کے نوٹس پر اجلاس بلانے کے لیے تیار ہیں۔...
امریکی ریاست کیلیفورنیا کے مرکزی شہر ’لاس اینجلس‘ میں تاریخ کی خوفناک آگ سے درجنوں افراد ہلاک جبکہ 10 ہزار املاک تباہ ہو گئیں ہیں، 3 دن سے لگی آگ پر تاحال قابو نہیں پایا جا سکا، جب کہ حکام نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے مزید تیز ہواؤں کی پیش گوئی کی ہے۔ جمعہ کو لاس اینجلس کی مقامی انتظامیہ نے تصدیق کی ہے کہ باوجود کوشش کے لاس اینجلس کے 2 زونز میں آگ ابھی تک پھیلی ہوئی ہے اور اس پر قابو پانے کی ہر ممکن کوششیں کی جا رہی ہیں تاہم اس آگ سے معاشی نقصانات 50 بلین ڈالر تک پہنچ سکتے ہیں اس آگ کو امریکی تاریخ کی سب سے خطرناک قدرتی...
لاس اینجلس میں امریکی تاریخ کی تباہ کن آتشزدگی، اب تک کتنا نقصان ہوچکا ہے؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 10 January, 2025 سب نیوز لاس اینجلس(آئی پی ایس)امریکی ریاست کیلیفورنیا کے علاقے لاس اینجلس میں آتشزدگی سے اب تک وسیع پیمانے پر تباہی ہوئی ہے اور کم از کم 5 افراد ہلاک بھی ہوئے ہیں۔عالمی میڈیا کے مطابق امریکہ کی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں لگنے والی آگ پر تین دن گزرنے کے بعد بھی قابو نہیں پایا جا سکا جس نے دو ہزار سے زیادہ گھروں اور ہزاروں عمارتوں کو راکھ کا ڈھیر بنا دیا ہے۔فائر فائٹرز لاس اینجلس کے علاقے میں لگنے والی بڑی آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں جس میں اب تک...
اسلام آباد: حکومتی مذاکراتی ٹیم کے رکن اعجاز الحق کا کہنا ہے کہ ابھی مذاکرات کی 2 نشستیں ہوئی ہیں اور تیسری نشست ہونا ہے۔ تیسری نشست سے پہلے ٹیم نے عمران خان سے ملاقات کے لیے شرط عائد کی تھی کہ ملاقات کھلی جگہ پر کروائی جائے، اس کے بعد ابھی تک میٹنگ نہیں ہوئی۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام سینٹر اسٹیج میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ایک دم سے جو پریس کانفرنس سامنے آگئی لوگ اس کی توقع نہیں کر رہے تھے، ان کے خیال میں پریس کانفرنس بڑی سخت تھی، میرا خیال ہے کہ اس سے ماحول تھوڑا خراب ہوا لیکن امید ہے کہ اب اسپیکر واپس آگئے ہیں تو چند دنوں...
ملاقات کے بعد حاجی محمد شریف نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ انتظامیہ نے اپر کرم میں گاڑیوں پر مشتمل قافلے کو گزارنے کے لیے تعاون کا مطالبہ کیا، جس پر انسانی بنیادوں پر تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ ضلعی انتظامیہ اور لوئر کرم کے اہلسنت عمائدین کے درمیان ملاقات کی تفصیل منظر عام پر آگئی۔ بدھ کو لوئر کرم کے علاقے چھپری ریسٹ ہاؤس میں عمائدین اور انتظامیہ کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، ملاقات میں عمائدین کی نمائندگی فرمان اللہ اور عادل استاد نے کی، جبکہ انتظامیہ کی جانب سے کمشنر، ڈپٹی کمشنر، ڈی آئی جی اور کمانڈنٹ نے شرکت کی۔ ملاقات کے بعد حاجی محمد شریف نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ انتظامیہ نے...
راولپنڈی:اڈیالہ جیل میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان سے مذاکراتی کمیٹی کی ملاقات کا معاملہ پیچیدگی اور غیر یقینی کی صورتحال کا شکار ہو گیا۔ جیل حکام اور پی ٹی آئی رہنماؤں کے بیانات نے صورت حال کو مزید الجھا دیا ہے۔ پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری کا کہنا ہے کہ اگر جیل انتظامیہ ہمیں بلائے گی تو ہم ضرور آئیں گے۔ دوسری طرف جیل حکام کا مؤقف ہے کہ اجازت تب دی جا سکتی ہے جب ملاقات کے لیے کوئی آئے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات کے معمول کے دن بھی کمیٹی اور جیل انتظامیہ کے درمیان رابطے میں کمی رہی، جس کے باعث ابہام مزید بڑھ گیا ہے۔ موجودہ حالات میں نہ مذاکراتی کمیٹی جیل...
سینیٹر عرفان صدیقی : فوٹو فائل پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی کمیٹی بنے ہوئے 40 دن ہوگئے پہلے مشاورت کیوں نہیں ہوئی؟ جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ جب ہم نے ملاقات کروانے کی کمٹمنٹ دے دی تھی تو پوری کرنی چاہیے تھی، کمیٹی کا کوئی رکن ملاقات کروانے کےلیے ذمہ دار نہیں۔عرفان صدیقی نے کہا کہ جب بہت ساری شرائط ملاقات سے نتھی کر دی جاتی ہیں تو مشکلات آتی ہیں، ایک شخص بھی جا کر بانی پی ٹی آئی کو صورتحال بتا اور ہدایات لے کر آ سکتا ہے، 8 افراد ملاقات کرنا...