2025-11-20@23:05:13 GMT
تلاش کی گنتی: 102461
«شور کی»:
لاہور: الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 185 ڈی جی خان میں وزراء کی موجودگی سے متعلق میڈیا رپورٹس کا نوٹس لے لیا ہے۔ صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب نے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر سے واقعے کی فوری رپورٹ طلب کر لی ہے۔ ترجمان کے مطابق انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر معاونِ خصوصی برائے وزیر اعظم حذیفہ رحمان اور وفاقی وزیر اویس لغاری کو نوٹس جاری کرتے ہوئے انہیں 21 نومبر کو وضاحت پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ حلقے میں ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل درآمد کرایا جا رہا ہے۔ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کے مطابق حلقے میں انتخابی سرگرمیوں کی مختلف ذرائع سے کلوز...
دنیاوی زندگی آزمائشوں کا گھرہے۔ کبھی خوشی، غمی، آسائش اور کبھی مصیبت انسان کا مقدر بنتی ہے۔ قدرتی آفات جیسے زلزلے، طوفان، وبائیں اور سیلاب دراصل بندوں کے لیے آزمائشیں ہیں۔ ایسے وقت میں مومن کا امتحان یہ ہے کہ وہ اپنے مصیبت زدہ بھائیوں کی خبر گیری کرے، ان کے دکھ درد کو بانٹے اور ان کی ضرورتیں پوری کرے۔ اسلام نے ایسے مواقع پر متاثرین کی مدد کو صرف انسانیت کا تقاضا نہیں بلکہ عبادت اور قربِ الٰہی کا ذریعہ قرار دیا ہے۔ مصیبت زدہ و دکھی انسانیت کی مدد، وقت کی ضرورت بھی ہے اور بہت بڑی عبادت بھی۔ کسی انسان کے دکھ درد کو بانٹنا حصولِ جنت کا ذریعہ ہے۔ کسی زخمی دل پر محبت و...
حکومت سازی کے دوران مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت میں اڑھائی، اڑھائی سالہ معاہدے کے بارے میں سنا ہے، مگر اسکا کوئی ایگری منٹ دیکھا نہیں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان اسمبلی میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر و صوبائی وزیر سلیم احمد کھوسہ نے وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کی تبدیلی کی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) ایسے کسی بھی فیصلے پر غور نہیں کر رہی ہے۔ بلوچستان میں مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی کی مخلوط حکومت ہے۔ ہم وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی کو سپورٹ کر رہے ہیں۔ اس وقت بلوچستان میں اہم مسائل ہیں، ہم نے ان پر توجہ دینی ہے۔ یہ بات انہوں نے بلوچستان اسمبلی...
جماعت اسلامی کے ٹاؤن چیئرمینوں کی بجلی لوڈشیڈنگ کے خلاف کی گئی پٹیشن پر دیئے گئے عدالتی حکم پر نیپرا کی اعلیٰ سطحی تحقیقاتی ٹیم کراچی پہنچ گئی ہے۔جماعت اسلامی کے ترجمان کے مطابق کراچی میں کے الیکٹرک کی غیر اخلاقی اور نیپرا قوانین کے خلاف AT&C کی بنیاد پر لوڈشیڈنگ کے خلاف جماعت اسلامی کے 9 ٹاؤن چیئرمینوں اور سٹی کونسلرز کی جانب سے سندھ ہائیکورٹ میں دائر پٹیشن پر اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ عدالتی احکامات کے مطابق نیپرا اسلام آباد کا اعلیٰ سطح کا وفد کراچی پہنچا اور جماعت اسلامی کے نمائندہ وفد سے تفصیلی ملاقات کی۔ ملاقات میں نیپرا تحقیقاتی کمیٹی کے کنوینر نوید الٰہی شیخ (ڈائریکٹر جنرل کنزیومر افیئرز)، سفیر حسین (ٹیکنیکل کنسلٹنٹ)، عرفان احمد...
پاکستان نے بحری و توانائی کے شعبوں میں تاریخی پیش رفت کرتے ہوئے پہلی بار بین الاقوامی تنظیم برائے بحری امور کے معیار کے مطابق ماحول دوست انتہائی کم سلفر فیول آئل (VLSFO) کی بڑے پیمانے پر پیداوار اور باقاعدہ ترسیل کامیابی سے مکمل کرلی۔ سرکاری اعلامیے کے مطابق کراچی پورٹ سے 8,722 میٹرک ٹن وزنی ویٹول کی سنگاپور کی بنکر بارج کے ذریعے ماحول دوست میرین فیول کی ترسیل عمل میں لائی گئی، جو پاکستان کی میری ٹائم انڈسٹری میں ایک اہم سنگِ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔ حکام کے مطابق پاکستان کی جانب سے آئی ایم او معیار کے مطابق VLSFO کی پیداوار اور اس کی باقاعدہ ترسیل کا آغاز ملکی توانائی کے شعبے کے لیے ایک...
بنگلہ دیش کی خصوصی انٹرنیشنل کرائمز ٹریبونل نے 17اکتوبر کولمبا عرصہ برسرِ اقتدار رہنے والی سابق وزیرِ اعظم شیخ حسینہ کے خلاف مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے موت کی سزا دے دی۔اسی ٹریبونل نے ایک اور مقدمے میں ان کو عمر قید کی سزا بھی سنائی۔یہ ایک تین رکنی بنچ ہے جو شیخ مجیب کی حکومت نے 1971کی جنگ کے ذمے داروں کو سزا دینے کے لیے بنایا تھا۔شیخ حسینہ پر الزام تھا کہ انھوں نے طلبہ کا احتجاج دبانے کے لیے سیدھی گولیاں مارنے کا حکم دیا تھا جس کی وجہ سے 1400سے اوپر اموات ہوئیں اور ہزاروں زخمی ہوئے۔ سات افراد کو زندہ جلا دیا گیا۔خصوصی ٹریبونل نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ80سے زائد گواہوں نے شہادت دی...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کو باضابطہ طور پر امریکا کا نان نیٹو اہم اتحادی قراردے دیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس فیصلے کے بارے میں سعودی ولی عہد کے اعزاز میں وائٹ ہاؤس میں عشائیہ کے دوران بتایا۔صدر ڈونلڈٹرمپ نے کہا کہ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ سعودی عرب کو باضابطہ طور پر ایک بڑا نان نیٹو اتحادی قرار دیتے ہوئے ہم اپنے فوجی تعلقات کو ایک نئی بلندی پر لے جا رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ وہ یہاں اس کے بارے میں پہلی بار بتا رہے ہیں کیونکہ وہ آج رات کے لیے اس کو تھوڑا خفیہ رکھنا چاہتے تھے۔ اہم نان نیٹو اتحادی کا درجہ ملنے سے...
کراچی: ایم کیو ایم رکن سندھ اسمبلی سید اعجازالحق نے ڈی جی رینجرز کو خط ارسال کر دیا جس میں انھوں نے رینجرز سے مدد طلب کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے حلقے پی ایس 121 اورنگی ٹاؤن میں جوا عام ہوگیا۔ جرائم پیشہ افراد کی جانب سے علاقے میں جابجا جوئے کے اڈے قائم ہیں اور ایک منظم انداز میں علاقے کی عوام کو جوئے کی لعنت میں مبتلا کیا جارہا ہے ۔ علاقے کے جو مہذب شہری جوئے کے خلاف آواز اٹھاتا رہا ہیں انھیں ڈرایا اور دھمکایا جارہا ہے، بارہا شکایتوں کے باوجود علاقہ پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کچھ کرنے کو تیار نہیں۔ پولیس کی مجرمانہ خاموشی کے سبب اورنگی کی عوام...
ملاقات میں 27ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے ایک مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ اس ترمیم سے عدلیہ کی آزادی کو ایک سہانے خواب کی صورت میں تبدیل کرنے کی مذموم کوشش کی گئی ہے، جس کو ہم مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں اور ملک میں آئین کی بالادستی کے خواہاں ہیں۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو ایم ڈبلیو ایم شعبہ برطانیہ کے صدر مولانا ابرار حسینی کی مشہد مقدس میں ایم ڈبلیو ایم کے رہنمائوں سے ملاقات ایم ڈبلیو ایم شعبہ برطانیہ کے صدر مولانا ابرار حسینی کی مشہد مقدس میں ایم ڈبلیو ایم کے رہنمائوں سے ملاقات ایم ڈبلیو ایم شعبہ برطانیہ کے صدر مولانا ابرار حسینی کی مشہد مقدس میں...
لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی بنچ نے توہین مذہب کے چار ملزمان کو بری کردیا، چاروں ملزمان کو سیشن کورٹ نے سزائے موت کا حکم دیا تھا۔لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ نے توہین ناموس رسالت کے مقدمے میں سزائے موت پانے والے چار ملزمان کی اپیل منظور کرکے انہیں بری کردیا۔ ملزمان کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل راولپنڈی نے 12 ستمبر 2022 کو توہین ناموس رسالت اور پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔چاروں ملزمان کو سیشن کورٹ سے سزائے موت کی سزا سنائی گئی تھی، ملزمان نے سیشن کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی تھی۔
بھارتی فضائیہ کے اہلکار بھی پاکستان ائیر فورس اور پاکستانی طیارے جے ایف 17 تھنڈر کے فین نکلے، بھارتی فوجیوں نے جے ایف 17 تھنڈر کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔دبئی ائیر شو 2025 میں پاکستان کا جے ایف 17 تھنڈر ایک بار پھر سب کی آنکھوں کا مرکز بن گیا۔معرکہ حق میں پاک فضائیہ کی شاندار کامیابی کے بعد جہاں دنیا بھر میں پاک فضائیہ کی دھوم ہے وہیں بھارتی فضائیہ کے اہلکار بھی پاک فضائیہ سے متاثر ہوگئے۔دبئی ائیر شو کے دوران بھارتی فضائیہ کے اہلکاروں نے پاکستانی پویلین کا دورہ کیا اور جدید ٹیکنالوجی سے لیس پاکستانی ہتھیاروں میں دلچسپی دکھائی۔پاکستانی حکام کے مطابق اس موقع پر پاک فضائیہ کے پائلٹس کی جانب سے بھارتی فوجیوں کو چائے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">استنبول: اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (UNDP) کی سینئر اہلکار سٹیلیانا نیڈرا نے خبردار کیا ہے کہ عالمی ترقی خطرے میں ہے کیونکہ مالی امداد میں کمی اور پچھلے چند دہائیوں کی ترقی سست ہو رہی ہے۔یواین اہلکار نے استنبول میں منعقدہ استنبول ڈویلپمنٹ ڈائیلاگز 2025 کے دوسرے اور آخری دن میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ صدی کے ترقیاتی ماڈل اب پہلے جیسا مؤثر نہیں رہا، خاص طور پر مالی وسائل میں تیزی سے کمی کی وجہ سے۔ انہوں نے OECD کے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ 2025 کے آخر تک عالمی ترقیاتی فنڈنگ میں 17 فیصد کمی متوقع ہے، کئی بڑے فنڈرز اپنی مالی امداد دوسری ترجیحات پر منتقل کر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: جماعت اسلامی کے تین روزہ اجتماع عام نظام بدلو میں شرکت کے لیے ملک بھر سے قافلوں کی روانگی کا سلسلہ تیز ہوگیا ہے جبکہ جمعرات 20 نومبر کو کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں سے ہزاروں افراد ٹرینوں، بسوں اور دیگر سواریوں کے ذریعے لاہور روانہ ہوئے، کینٹ اسٹیشن سے ایک خصوصی ٹرین بھی روانہ ہوئی جسے امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے الوداع کیا۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے منعم ظفر خان نے کہا کہ 21، 22 اور 23 نومبر کو مینار پاکستان پر ہونے والا یہ اجتماع نہ صرف جماعت اسلامی کی تاریخ کا عظیم اجتماع ہوگا بلکہ ملکی سیاست میں ایک نئے دور کا آغاز بھی ثابت ہوگا، ”بدل...
کراچی: شہر قائد میں جمشید کوارٹر پولیس نے مزار قائد وی آئی پی گیٹ کے قریب فائرنگ سے اسپورٹس کے سامان کی دکان کے مالک محمد شبیر کے قتل کا مقدمہ بیٹے کی مدعیت میں درج کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق 19 نومبر کی رات 10 بج کر 20 منٹ کے قریب محمد شبیر اپنے دکان کے ملازمین احمد رضا اور شرجیل علی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر گھر جا رہے تھے کہ مزار قائد کے وی آئی پی گیٹ کے قریب ان پر فائرنگ کی گئی۔ دونوں ملازمین کے مطابق پینٹ شرٹ میں ملبوس دو مسلح ملزمان نے ان پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں محمد شبیر شدید زخمی ہو گئے۔ ملازمین نے انہیں سول اسپتال منتقل...
وزیرمملکت برائے قانون بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا ہےکہ 27 ویں آئینی ترمیم کے خلاف ججز نے سپریم کورٹ میں درخواست دائرکرنےکی کوشش کی ہے، ججز کی اس درخواست کے لیے سپریم کورٹ صحیح فورم نہیں۔بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے رولز وفاقی آئینی عدالت نے مکمل طور پر اپنالیے ہیں، آئینی عدالت قائم ہوچکی ہے، اب آئینی نوعیت کے تمام کیسز آئینی عدالت سننےکی مجاز ہوگی۔بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا تھا کہ سمجھ نہیں آیا کہ ججز نے درخواست سپریم کورٹ میں کیوں دی؟ سپریم کورٹ میں ججز نے درخواست دی جس پر اعتراض لگا، 27 ویں ترمیم کے بعد اس درخواست کو سننے کی مجاز آئینی عدالت ہی ہے، ججز کی یہ درخواست آئینی...
27 ویں آئینی ترمیم کے خلاف ججز نے سپریم کورٹ میں درخواست دائرکرنےکی کوشش کی جو صحیح فورم نہیں، وزیر مملکت برائے قانون
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیرمملکت برائے قانون بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا ہےکہ 27 ویں آئینی ترمیم کے خلاف ججز نے سپریم کورٹ میں درخواست دائرکرنےکی کوشش کی ہے، ججز کی اس درخواست کے لیے سپریم کورٹ صحیح فورم نہیں۔جیو نیوز کے پروگرام' آج شاہزیب خانزادہ کیساتھ' میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے رولز وفاقی آئینی عدالت نے مکمل طور پر اپنالیے ہیں، آئینی عدالت قائم ہوچکی ہے، اب آئینی نوعیت کے تمام کیسز آئینی عدالت سننےکی مجاز ہوگی۔ ویلا منڈا کے والد بازیاب، 4 اغوا کار ہلاک بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا تھا کہ سمجھ نہیں آیا کہ ججز نے درخواست سپریم کورٹ میں کیوں دی؟ سپریم...
اسلام آباد ہائی کورٹ نے انجینئر محمد علی مرزا کے بیان سے متعلق اسلامی نظریاتی کونسل کی رائے کو 4 دسمبر تک معطل کرتے ہوئے کہا ہےکہ آئندہ سماعت پر کونسل کے وکیل عدالت کو مطمئن کریں کہ کن حالات میں اسلامی نظریاتی کونسل ایف آئی اے یا پولیس کو سفارشات دے سکتی ہے؟ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے ڈاکٹر اسلم خاکی کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کا تین صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 229 اور 230 کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل صدر، گورنر یا پارلیمنٹ کو رائے دینے کا اختیار رکھتی ہے۔عدالت نے کہا کہ اس معاملے پر تفصیلی...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپوزیشن جماعت ڈیموکریٹ کے ارکانِ اسمبلی کانگریس کے خلاف بغاوت اور غداری کے مقدمات قائم کرنے کی دھمکی دی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر ٹرمپ نے اپوزیشن ارکان اسمبلی پر نہ صرف غداری اور بغاوت کے الزامات عائد کیئے بلکہ یہاں تک کہہ دیا کہ یہ لوگ سزائے موت کے قابل ہیں۔ یاد رہے کہ یہ اپوزیشن کے وہ ارکان اسمبلی ہیں جو حال ہی میں فوج اور انٹیلیجنس اداروں سے صدر ٹرمپ کے غیرقانونی احکامات ماننے سے انکار کرنے کی اپیل کرچکے ہیں۔ صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ڈیموکریٹس کے خلاف سخت زبان استعمال کی اور لکھا کہ ان کی سزا موت ہے۔ امریکا کی اپوزیشن جماعت ڈیموکریٹک پارٹی نے صدر ٹرمپ کے اس بیان...
فوٹو: فائل الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق ضابطہ اخلاق اور الیکشن ایکٹ کی خلاف ورزی کا معاملہ الیکشن کمیشن میں زیر غور ہے، الیکشن کمیشن کو انتخابی بدعنوانی روکنے کےلیے ضروری اقدامات کرنے کا آئینی اختیار حاصل ہے۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن انتخابی عمل کے دوران انتخابی بدعنوانی میں ملوث شخص کو نااہل قرار دے سکتا ہے، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر بلا امتیاز امیدوار اور عہدیدار کے خلاف کارروائی کی جاتی ہے۔ ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی، الیکشن کمیشن نے طلال چوہدری کو نوٹس جاری کر دیاالیکشن کمیشن نے ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی پر وزیرِ مملکت برائے امور داخلہ سینیٹر طلال چوہدری کو نوٹس جاری کر دیا۔ الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق سینیٹر طلال چوہدری...
اسلام ٹائمز: سید توقیر زیدی کے مطابق میں نے دوستوں سے مل کر دو زخمیوں کو ایمبولینس میں ڈالا۔ اس سانحہ میں میرے استاد جمیل بھی شہید ہوگئے تھے، ہمت کی کہ اُستاد محترم کی میت اٹھاوں، ایک مومن ایمبولینس کے اندر گیا اور جمیل احمد استاد کی میت کو میری طرف کیا، میں نے اُٹھانے کی کوشش کی، مگر ٹانگیں اندر سے ٹوٹ چکی تھیں، زندگی میں ایسا درد مولاء کسی شاگرد کو نہ دکھائے۔ رپورٹ: سید عدیل عباس ڈیرہ اسماعیل خان صوبہ خیبر پختونخوا کی وہ سرزمین ہے کہ جہاں شعیان حیدر کرار کا خون صرف اور صرف اس لئے بے دردی سے بہایا گیا کہ وہ نبی کریم (ص) اور ان کی پاک آل کے نام لیوا...
اسلام آباد ہائیکورٹ نے انجینئر محمد علی مرزا سے متعلق اسلامی نظریاتی کونسل کی رائے 4 دسمبر تک معطل کردی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ نے انجینئر محمد علی مرزا کے بیان سے متعلق اسلامی نظریاتی کونسل کی جاری کردہ رائے پر اہم حکم جاری کرتے ہوئے اسے 4 دسمبر تک معطل کر دیا ہے۔ تحریری فیصلے کے مطابق عدالت نے واضح کیا ہے کہ اسلامی نظریاتی کونسل کی یہ رائے کسی بھی عدالتی فورم پر بطور حوالہ پیش نہیں کی جا سکتی۔جسٹس محسن اختر کیانی نے اس حوالے سے دو صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کیا۔ روزنامہ جنگ کے مطابق عدالت نے مزید کہا ہے کہ متعلقہ حکام یہ وضاحت پیش کریں کہ کون سی قانونی یا انتظامی اتھارٹی اسلامی نظریاتی کونسل کو ایف آئی اے، پولیس یا دیگر اداروں کو اس قسم...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: پنجاب اسمبلی میں سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال سے خالی ہونے والی نشست پر الیکشن 9 دسمبر کو ہوگا، شیڈول جاری کر دیا گیا۔الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی21 نومبر تک جمع کرائے جا سکیں گے، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 25 نومبر تک ہوگی۔جاری شیڈول کے مطابق اپیلوں پر فیصلہ 29 نومبر تک نمٹایا جائے گا، کاغذات نامزدگی یکم دسمبر تک واپس لیے جاسکیں گے۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پولنگ 9 دسمبر کو صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک پنجاب اسمبلی بلڈنگ میں ہوگی۔ ویب ڈیسک عادل سلطان
بھارتی ریاست اترپردیش میں پیش آنے والے ایک ناقابل یقین واقعے نے نہ صرف باراتیوں کو بلکہ پورے علاقے کو حیرانگی میں مبتلا کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اترپردیش میں سنیل کمار گوتھم نامی نوجوان باراتیوں کو لے کر اپنی دلہن لینے سسرال پہنچا تھا۔ بھارتی فلم انڈسٹری کے رومانوی نغمات پر دلہا دلہن نے اسٹیج پر رقص بھی کیا اور پھر دونوں نے شادی کی علاقائی رسومات بھی ادا کیں۔ شادی کی رسومات، گانے بجانے اور رقص و تفریح میں رات بیت گئی۔ علی الصبح جب رخصتی کی تیاریاں کرنے لگے تو دلہن کو غائب پایا۔ دلہن کے اہل خانہ نے گھر کا ایک ایک کونا ڈھونڈ مارا، محلے میں تلاش کیا گیا علاقے میں منادی کی گئی لیکن...
کوپ 30 ماحولیاتی کانفرنس کے پویلین میں اچانک آگ بھڑک اٹھنے کے بعد بیلیم میں ہونے والی آج کی تمام سرگرمیاں منسوخ کر دی گئیں۔ عمارت خالی، ریسکیو ٹیمیں مصروف غیر ملکی میڈیا کے مطابق آگ لگتے ہی پویلین کو فوری طور پر خالی کرایا گیا جبکہ فائر بریگیڈ اور ریسکیو اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے شعلوں پر قابو پانے کی کوششیں شروع کر دیں۔ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا برازیل کے وزیر سیاحت نے تصدیق کی کہ واقعے کے باوجود کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ انہوں نے کہا کہ صورتحال پر پوری نظر رکھی جا رہی ہے اور حفاظتی اقدامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں۔ بین الاقوامی اسٹالوں والا علاقہ متاثر پویلین کے اس حصے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: امریکی کانگریس نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو خط لکھ کر حکومت کی حالیہ اقدامات کی تعریف کی ہے۔ پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے بتایا ہے کہ امریکی کانگریس نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے اقدامات کی تحسین کی ہے اور ان کی کامیابیوں کے حوالے سے خط لکھ کر سرکاری سطح پر اظہارِ اعتراف کیا ہے۔اپنے بیان میں وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ امریکی کانگریس نے خط میں خاص طور پر اینٹوں کے بھٹوں کو جدید طرز پر منتقل کرنے کے منصوبے کی تعریف کی ہے اور اسے جرات مندانہ اقدام قرار دیا ہے۔خط میں کہا گیا کہ حکومت پنجاب نے بھٹہ صنعت کو جدید بنانے، ماحولیات کے تحفظ اور جبری...
سٹی42: سروری جماعت کے مرشد کی دسویں برسی پر ضلع بھر میں عام تعطیل ہو گئی۔ سندھ کے تاریخی گاؤں ہالہ (ضلع مٹیاری) میں کل سروری جماعت کے مرشد مخدوم سید امین فہیم کی برسی اور عرس کی تقریبات ہو رہی ہیں۔ سندھ کی حکومت نے سندھ کی عظیم روحانی گدی کے مرشد اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئیر رہنما مخدوم امین فہیم کی برسی اور عرس کے موقع پر ضلع میں عام تعطیل کر دی ہے۔ نادرا کا سسٹم ڈاؤن ، بیرون ملک جانے کیلئے پولیو سرٹیفکیٹ کا اجرا بند مخدوم امین فہیم پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی کارکن اور سینئیر لیڈر تھے اور سابق وزیراعظم شہید بینظیر بھٹو کی دونوں مرتبہ وزارتِ عظمیٰ میں شہید بی...
لاہور: پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ امریکی کانگریس بھی وزیراعلیٰ مریم نواز کے اقدامات کی معترف ہے اور حکومتی اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے خط لکھ دیا ہے۔ صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا کہ امریکی کانگریس نے اینٹوں کے بھٹے جدید طرز پر منتقل کرنے پر مریم نواز کی تعریف کی ہے اور امریکی کانگرس پاکستان کاکس نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو خط لکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی کانگریس نے لکھا ہے کہ حکومت پنجاب نے بھٹہ صنعت کو جدید بنانے کی لیے جرات مندانہ اقدامات کیے، ماحولیات اور جبری مشقت کے خاتمے کے لیے اقدامات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ مریم نواز...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس پر انھیں کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ یہ واقعہ ایئر فورس ون پر صدر ٹرمپ کی صحافیوں کے ساتھ کی گئی ایک مختصر گفتگو کے دوران پیش آیا۔ جہاں معروف جریدے بلوم برگ کی سینیئر صحافی کیتھرین لوسی نے اُن سے سوال پوچھا تھا۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافی کیتھرین لوسی کے سوال کو پورا سننے کی زحمت ہی نہیں کی اور غیر اخلاقی طور پر درمیان میں سے بات کاٹتے ہوئے خاموش رہنے کو کہا۔ صدر ٹرمپ نے خاتون صحافی کے لیے برے القاب بھی استعمال کیے اور انگلی کے اشارے سے چپ کروا دیا۔ Trump, a literal pig, at reporter on AF1:...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سیاسی دباؤ کے بعد ایپسٹین فائلز ٹرانسپیرنسی ایکٹ پر دستخط کر دیے ہیں، جس کے تحت محکمہ انصاف کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ تمام دستاویزات اور تحقیقات کی تفصیلات 30 دن کے اندر عوام کے لیے قابل تلاش اور ڈاؤن لوڈ فارمیٹ میں جاری کرے۔ یہ بل سابقہ ملزم جنسی مجرم جیفری ایپ اسٹائن سے متعلق تمام معلومات کو شفاف بنانے کے لیے منظور کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پرنس اینڈریو کے جرائم پیشہ لوگوں سے تعلقات اور جنسی زیادتیاں، شاہی محل میں تنازع شدت اختیار کر گیا صدر ٹرمپ نے بل پر دستخط کا اعلان کرتے ہوئے ڈیموکریٹس پر تنقید کی کہ وہ اس معاملے کو استعمال کر کے اپنی سیاسی توجہ...
فوٹو: سوشل میڈیا۔دفتر خارجہ نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے نیٹو ہیڈ کوارٹرز برسلز میں سیکریٹری جنرل نیٹو مارک روٹے سے ملاقات کی۔اسحاق ڈار کی نیٹو ہیڈ کوارٹرز آمد پر سیکریٹری جنرل نیٹو نے ان کا خیرمقدم کیا۔ملاقات میں خطے کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے اہم علاقائی و عالمی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر اسحاق ڈار نے مذاکرات و سفارت کاری کے ساتھ بین الاقوامی قوانین اور معاہدوں کی پاسداری کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ پاکستان جنوبی ایشیا کو پرامن، مستحکم اور خوشحال بنانے کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کرنے کیلئے پرعزم ہے۔ملاقات میں پاکستان اور نیٹو کے درمیان باہمی تعلقات کے فروغ کے حوالے سے مختلف پہلوؤں...
ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید—فائل فوٹو ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے ایم کیو ایم رہنماؤں کی پریس کانفرنس پر ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔جاری کیے گئے بیان میں ان کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم رہنما بلدیاتی نظام کو نشانہ بنانے کے بجائے اسے مضبوط کرنے پر توجہ دیں۔ سعدیہ جاوید نے کہا ہے کہ سندھ کا بلدیاتی نظام پورے پاکستان میں سب سے زیادہ با اختیار اور آئینی طور پر مضبوط نظام ہے۔ صوبے کا گورنر بعد میں، ایم کیو ایم کا کارکن پہلے ہوں: گورنر سندھ کامران ٹیسوریگورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ صوبے کا گورنر بعد میں، ایم کیو ایم کا کارکن پہلے ہوں۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر پنجاب کا نظام...
برسلز(ڈیلی پاکستان آن لائن)برسلز میں نائب وزیر اعظم و وزیرخارجہ اسحٰق ڈار نے ہنگری کے وزیرِ خارجہ پیٹر سجییارٹو سے ملاقات کی، ملاقات میں دونوں وزرائے خارجہ نے دوطرفہ تعاون کے مکمل دائرہ کار کا جائزہ لیا، دونوں وزرائے خارجہ نے اسٹیپینڈیئم ہنگیری کم پروگرام 2026–2028 کے تحت تعاون کے فریم ورک میں ایم او یو کی تجدید پر بھی دستخط کیے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات برسلز میں منعقدہ چوتھے ای یو انڈو پیسیفک وزارتی فورم کے موقع پر نائب وزیر اعظم اسحٰق ڈار نے ہنگری کے وزیرِ خارجہ پیٹر سجییارٹو سے ملاقات کی۔ مستقبل میں کام ’’اختیاری‘‘ اور پیسہ ’’غیر اہم‘‘ ہو جائے گا،ایلون مسک کی پیشگوئی ترجمان کے مطابق دوران ملاقات دونوں وزرائے خارجہ نے...
اسلام آباد(نیوزڈیسک) ہائیکورٹ نے 4 دسمبر تک اسلامی نظریاتی کونسل کی رائے معطل کر دی۔ عدالتی حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ اسلامی نظریاتی کونسل کی رائے کا حوالہ کسی عدالتی فورم پر نہیں دیا جا سکے گا۔ عدالت عالیہ کے حکم کے مطابق کس اتھارٹی کے تحت ایف آئی اے، پولیس یا دیگر اداروں کو اسلامی نظریاتی کونسل رائے دے سکتی ہے، اس معاملے پر عدالت کو مطمئن کریں۔ عدالت عالیہ نے 12 نومبر کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔
کراچی (نیوزڈیسک)شہر قائد میں بھتے کی پرچیاں ملنے کے پے در پے واقعات پر قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی متحرک ہوگئے۔ کراچی میں بھتے کی پرچیاں موصول ہونے کے واقعات کے بعد اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ پولیس اور وفاقی حساس سویلین ادارے نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے اہم کامیابی حاصل کی۔ دو 2 اہم چھاپہ مار کارروائیوں میں نیو ایم اے جناح روڈ پر کار شوروم پر کی گئی فائرنگ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بھتہ خوروں نے کار شوروم مالک سے 50 لاکھ روپے بھتہ طلب کیا تھا۔ ایس آئی یو اور وفاقی حساس سویلین ادارے نے نیو کراچی کے مختلف علاقوں نیو کراچی سیکٹر فائیو ایف اور فائیو جی میں...
شہر قائد میں بھتے کی پرچیاں ملنے کے پے در پے واقعات پر قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی متحرک ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں بھتے کی پرچیاں موصول ہونے کے واقعات کے بعد اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ پولیس اور وفاقی حساس سویلین ادارے نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے اہم کامیابی حاصل کی۔ دو 2 اہم چھاپہ مار کارروائیوں میں نیو ایم اے جناح روڈ پر کار شوروم پر کی گئی فائرنگ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بھتہ خوروں نے کار شوروم مالک سے 50 لاکھ روپے بھتہ طلب کیا تھا۔ ایس آئی یو اور وفاقی حساس سویلین ادارے نے نیو کراچی کے مختلف علاقوں نیو کراچی سیکٹر فائیو ایف اور فائیو جی میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن...
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں جاری چھٹے اسلامی یکجہتی گیمز میں جویلین تھرو میں ملنے والے گولڈ اور سلور میڈلز کی بدولت پاکستان میڈل کی دوڑ میں لمبی چھلانگ لگا کر 36 سے 23 ویں پوزیشن پر آگیا۔ گزشتہ شب جویلین تھرو میں پیرس اولمپکس 2024 میں92.97 میٹرز کے ساتھ نیا ریکارڈ قائم کرنے والے اولمپین ارشد ندیم نے پہلی پوزیشن کے ساتھ گولڈ اور دوسرے پاکستانی یاسر سلطان نے دوئم رہ کر سلور میڈل حاصل کیا تھا۔ قبل ازیں گیمز میں پاکستان دو برانز میڈلز اپنے نام کر چکا تھا۔ فاطمہ زہرا نے خواتین باکسنگ کے 60 کلو گرام درجہ جبکہ مردوں کی باکسنگ میں 55 کلوگرام کے ایونٹ میں قدرت اللہ سیمی فائنل میں جگہ بنا کر پاکستان کے لیے برانز میڈل پایا تھا۔ پاکستان کی عروشہ...
پشاور: مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی پاکستان کے بارے میں 186 پیجز کی رپورٹ حکومت کے خلاف چارج شیٹ ہے، حکومت کبھی یہ رپورٹ جاری نہ کرتی اگر آئی ایم ایف یہ شرط نہ لگاتی کہ ہم اگلی قسط آپ کو جاری نہیں کریں گے۔ پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف نے یہ رپورٹ جولائی میں حکومت کو دی تھی لیکن حکومت جاری نہیں کر رہی تھی اور جولائی کی رپورٹ حکومت نے جاکر نومبر میں رات کے اندھیرے میں شائع کی۔ مزمل اسلم نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی کی حکومت ہوتی تو یہ رپورٹ رات کے اندھیرے کے بجائے دن کے اجالے...
واشنگٹن: امریکا کے مشہور میگزین نے بھارتی حکومت کی جانب سے بیرون ملک سکھ رہنماؤں کو نشانہ بنانے کے لیے بنائے گئے منصوبے کو بے نقاب کر دیا ہے۔ نیویارکر نے بیرون ملک سکھ علیحدگی پسند رہنماؤں کے قتل پر تفصیلی رپورٹ شائع کر دی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر نے ہلاکت سے ایک رات پہلے گرپتونت سنگھ پنن کو خطرے کی اطلاع دی تھی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 18 جون 2023 کو نجر کو وینکوور کے ایک گوردوارے کے باہر دو مسلح افراد نے 50 گولیاں چلا کر ہلاک کر دیا جبکہ کینیڈا کے حکام نے پہلے ہی نجر کو بھارت سے درپیش خطرات سے آگاہ کر دیا...
ریاض (ویب ڈیسک)سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں جاری چھٹے اسلامی یکجہتی گیمز میں جویلین تھرو میں ملنے والے گولڈ اور سلور میڈلز کی بدولت پاکستان میڈل کی دوڑ میں لمبی چھلانگ لگا کر 36 سے 23 ویں پوزیشن پر آگیا۔ گزشتہ شب جویلین تھرو میں پیرس اولمپکس 2024 میں92.97 میٹرز کے ساتھ نیا ریکارڈ قائم کرنے والے اولمپین ارشد ندیم نے پہلی پوزیشن کے ساتھ گولڈ اور دوسرے پاکستانی یاسر سلطان نے دوئم رہ کر سلور میڈل حاصل کیا تھا۔ قبل ازیں گیمز میں پاکستان دو برانز میڈلز اپنے نام کر چکا تھا۔ فاطمہ زہرا نے خواتین باکسنگ کے 60 کلو گرام درجہ جبکہ مردوں کی باکسنگ میں 55 کلوگرام کے ایونٹ میں قدرت اللہ سیمی فائنل...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ملک کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، مجموعی ذخائر 1 کروڑ 40 لاکھ ڈالر بڑھ کر 19 ارب 73 کروڑ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔اسٹیٹ بینک کے مطابق سرکاری ذخائر ایک ہفتے کے دوران 2 کروڑ 70 لاکھ ڈالر اضافے کے ساتھ بڑھ کر 14 ارب 55 کروڑ 15 لاکھ ڈالر ہوگئے ہیں۔دوسری جانب کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ ذخائر میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جو 1 کروڑ 28 لاکھ ڈالر کمی کے بعد 5 ارب 18 کروڑ 70 لاکھ ڈالر رہ گئے۔ ویب ڈیسک عادل سلطان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی سرپرستی، بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور سخت گیر پالیسیوں نے افغان طالبان رجیم کو عالمی سطح پر مکمل تنہائی کی طرف دھکیل دیا۔عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق دنیا کے بیشتر ممالک نے طالبان حکومت پر کھلا عدم اعتماد ظاہر کرتے ہوئے انہیں بین الاقوامی فورمز سے دور رکھنے کی پالیسی برقرار رکھی ہے۔افغان جریدے طلوع نیوز کے مطابق ماسکو میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے سربراہی اجلاس میں افغانستان کو ایک بار پھر شرکت کی دعوت نہیں دی گئی، اجلاس میں پاکستان، چین، بھارت اور دیگر رکن ممالک شریک تھے تاہم طالبان حکومت کا کوئی نمائندہ موجود نہیں تھا۔رپورٹ کے مطابق اجلاس میں اقتصادی تعاون، تجارت، سرمایہ...
27ویں آئینی ترمیم طویل المدتی فوائد رکھتی ہے، وقت آگیا ہے کہ ملک 28ویں ترمیم کی جانب بھی پیش قدمی کرے، خواجہ آصف
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ 27ویں آئینی ترمیم ملک کے قانونی اور آئینی ڈھانچے کے لیے طویل المدتی فوائد ثابت ہوگی، اور اب وقت آگیا ہے کہ ملک 28ویں ترمیم کی جانب بھی پیش قدمی کرے۔ یہ بھی پڑھیں:جب نواز شریف کو نااہل کیا گیا تب کسی جج کا ضمیر کیوں نہ جاگا؟ وزیر دفاع خواجہ آصف ایک نجی ٹی وی پروگرام میں ان سے پوچھا گیا کہ کیا 27ویں ترمیم کے بعد پاکستان زیادہ مضبوط اور محفوظ ریاست بن گیا ہے؟ اس پر خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ کسی بھی اقدام کے فوری اثرات نہیں آتے، بلکہ وقت کے ساتھ اس کے نتائج سامنے آتے ہیں۔ 28ویں ترمیم کی ضرورت کیوں؟ وزیر دفاع نے کہا...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ کے فل کورٹ اجلاس میں 27ویں آئینی ترمیم پر چیف جسٹس سمیت تمام ججوں کے استعفے کی تجویز کو قبول نہیں کیا گیا۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق 14 نومبر کو ہونے والے اس اہم اجلاس کی اندرونی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔سپریم کورٹ کے ذرائع کے مطابق اجلاس میں تقریباً 13 جج شریک ہوئے۔ یہ میٹنگ اُن ججوں کے ممکنہ استعفوں کے خطوط اور 27ویں ترمیم کے خلاف پارلیمنٹ کو روکنے کے ادارہ جاتی ردِعمل کے حوالے سے بلائی گئی تھی۔ ذرائع کے مطابق کئی ججوں نے مؤقف اپنایا کہ عدالت کو 27ویں ترمیم پر اپنا واضح ردِعمل دینا چاہیے۔ بعض ججوں نے حکومت کو خط لکھنے کا مشورہ بھی...
حکومت سازی کے دوران مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت میں اڑھائی، اڑھائی سالہ معاہدے کے بارے میں سنا ہے، مگر اسکا کوئی ایگری منٹ دیکھا نہیں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان اسمبلی میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر و صوبائی وزیر سلیم احمد کھوسہ نے وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کی تبدیلی کی افواہوں کو تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) ایسے کسی بھی فیصلے پر غور نہیں کر رہی ہے۔ بلوچستان میں مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی کی مخلوط حکومت ہے۔ ہم وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی کو سپورٹ کر رہے ہیں۔ اس وقت بلوچستان میں اہم مسائل ہیں، ہم نے ان پر توجہ دینی ہے۔ یہ بات انہوں نے بلوچستان اسمبلی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیویارک: امریکی میگزین نیویارکر نے اپنی تازہ رپورٹ میں بھارتی حکومت کی جانب سے بیرون ملک مقیم سکھ علیحدگی پسند رہنماؤں کو نشانہ بنانے کے لیے بنائے گئے خفیہ منصوبے کو بے نقاب کر دیا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر نے اپنی ہلاکت سے ایک رات قبل کینیڈا میں اپنے ہم وطن گرپتونت سنگھ پنن کو بھارت سے درپیش خطرات سے آگاہ کیا تھا۔رپورٹ کے مطابق 18 جون 2023 کو وینکوور کے ایک گوردوارے کے باہر دو مسلح افراد نے نجر پر 50 گولیاں چلائیں، جس کے نتیجے میں وہ ہلاک ہو گئے۔ کینیڈا کے حکام پہلے ہی نجر کو بھارتی خطرات سے مطلع کر چکے تھے۔امریکی اور کینیڈین انٹیلی جنس ایجنسیوں کا...
کراچی: اردو یونیورسٹی کے ڈپٹی چیئر کی برطرفی کے بعد وائس چانسلر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری کے خلاف کارروائی ہوگی یا نہیں؟ سوالات پیدا ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری کی جانب سے وفاقی اردو یونیورسٹی کے ڈپٹی چیئر سینیٹ کی برطرفی کے بعد کیا یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے خلاف مختلف شکایات پر کارروائی کی راہ بھی ہموار ہوگئی ہے؟ کیونکہ یہ خیال عام ہے کہ برطرف شدہ ڈپٹی چیئر سینیٹ وائس چانسلر اردو یونیورسٹی کے خلاف شکایات پر کسی بھی کارروائی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ تھے اور اب یہ رکاوٹ موجود نہیں اور تعلیمی انتظامی حلقوں کی جانب سے اب اس بات کا اشارہ دیا جارہا ہے کہ نئے ڈپٹی چیئر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور: سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں مختلف کارروائیوں کے دوران بھارتی پراکسی تنظیم فتنہ الخوارج کے سات عناصر ہلاک کر دیے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں مختلف کارروائیوں کے دوران بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے دہشت گرد عناصر، فتنہ الخوارج کے سات خارجی ہلاک کر دیے۔آئی ایس پی آر کے مطابق یہ کارروائیاں 18 اور 19 نومبر کو خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر انجام دی گئیں۔ ضلع مہمند میں خوارج کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا، جس میں شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد چار دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ لکی مروت میں دوسری کارروائی میں دو عناصر مارے گئے جبکہ ضلع ٹانک میں تیسرے مقابلے میں...
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے دوران مکمل غیر جانب دار اور شفاف ماحول یقینی بنانے کے لیے صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کو اہم ہدایات جاری کر دی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی: الیکشن کمیشن نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو کل طلب کرلیا وی نیوز کو موصول ہونے والے خط کے مطابق الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 218(3) کے تحت کمیشن کی ذمہ داری ہے کہ انتخابات کو دیانت داری، شفافیت اور قانون کے مطابق منعقد کروایا جائے، اور بدعنوانی کے کسی بھی امکان کو روکا جائے۔ کمیشن نے اپنے مراسلے میں بتایا کہ مختلف مواقع پر ڈی آر اوز اور آر اوز کو ہدایات جاری...
سلام آباد (صغیر چوہدری )اسلامک سولیڈیرٹی گیمز کے ایتھلیٹکس مقابلوں میں پاکستانی ہائی جمپر شہروز خان نے مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ دکھاتے ہوے پاکستان کو میڈل دلوانے میں ناکام رہے۔ پاکستان اسپورٹس بورڈ نے شہروز خان کا نام خصوصی طور پر اسلامک گیمز میں شامل کرایا تھا جبکہ گیمز کی سلیکشن کیلٸے منعقدہ ہائی جمپ کے ٹرائلز آرمی کے احمد فراز نے جیتے تھے اور شہروز خان نے ٹرائلز میں حصہ بھی نہیں لیا تھا۔ریاض میں جاری مقابلوں کےہائی جمپ ایونٹ میں شہروز خان 2.08 میٹر کی جمپ کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہے۔گولڈ میڈل ازبکستان کے عامر ناگیئیف نے 2.15 میٹر جمپ لگا کر اپنے نام کیا، جبکہ ترکی کے یاسر کوڈوبان نے 2.15 میٹر کی ہی...
فائل فوٹو۔ سیکریٹری گلگت بلتستان (جی بی) اسمبلی عبدالرزاق نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جی بی اسمبلی کی 5 سال کی مدت 24 نومبر کی رات 12 بجے ختم ہو رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ موجودہ اسمبلی 15 نومبر 2020 کے انتخابات کے بعد وجود میں آئی تھی، جی بی اسمبلی کا 42 واں اور آخری اجلاس کل 2 بجےطلب کیا گیا ہے۔گلگت بلتستان اسمبلی کے سیکریٹری نے مزید کہا کہ نئی اسمبلی کے قیام تک موجودہ اسپیکر اپنے عہدے پر رہیں گے۔ اسمبلی کے آئندہ انتخابات وفاقی الیکشن ایکٹ2017 کے تحت ہوں گے۔دریں اثنا وزیراعلیٰ گلبر خان 24 نومبر کی رات 12 بجےعہدے سے سبکدوش ہونگے اور کابینہ خود بخود تحلیل ہوجائےگی۔ گلگت سے ذرائع کے...
اسلام آباد ہائی کورٹ نے انجینئر محمد علی مرزا کے بیان سے متعلق اسلامی نظریاتی کونسل کی رائے پر حکم جاری کر دیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے 4 دسمبر تک اسلامی نظریاتی کونسل کی رائے معطل کر دی۔ عدالتی حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ اسلامی نظریاتی کونسل کی رائے کا حوالہ کسی عدالتی فورم پر نہیں دیا جا سکے گا۔ یہ بھی پڑھیے انجینئر محمد علی مرزا کو گستاخی کا مرتکب قرار دینے کی اسلامی نظریاتی کونسل کی رائے معطل کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ انجینئر محمد علی مرزا کے خلاف توہینِ مذہب اور سائبر کرائم قوانین کے تحت مقدمہ درج عدالت عالیہ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے دو صفحات کا تحریری آرڈر جاری کر دیا۔ عدالت عالیہ...
لاہور: محکمہ داخلہ پنجاب نے ضلعی انتظامیہ کی سفارش پر مینار پاکستان پر دینی، دعوتی اور اصلاحی اجتماع کی اجازت دے دی۔ جماعت اسلامی نے 21 سے 23 نومبر تک دینی، دعوتی، اصلاحی اجتماع کیلئے این او سی کی درخواست کی تھی، ضلعی انٹیلی جنس کمیٹی نے دفعہ 144 کے حکمنامے میں مخصوص نرمی کی سفارش کی۔ ڈپٹی کمشنر لاہور کی سفارش پر دفعہ 144 میں مخصوص نرمی کا فیصلہ کیا گیا، مخصوص اور محدود اجازت کو دفعہ 144 کے حکم نامے کا حصہ بنا دیا گیا۔ یاد رہے کہ ضلعی انتظامیہ نے اصلاحی اجتماع کیلئے 20 اکتوبر کو این او سی جاری کیا تھا جس کی توثیق کیلئے درخواست کی گئی، اجتماع کی اجازت سخت شرائط و ضوابط کے...
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے غذائی تحفظ کے اجلاس میں سیکریٹری فوڈ نے انکشاف کیا ہے کہ حکومت جلد کھجور کی اعلیٰ ترین ویلیو رکھنے والی قسم مجدول کے بیج پاکستان منتقل کرے گی، جس سے توقع ہے کہ آئندہ پانچ برس میں مجدول کھجور کا ایک ایکڑ تقریباً 30 ہزار ڈالر کی آمدن دے سکے گا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے سیکریٹری غذائی تحفظ نے بتایا کہ پاکستان میں ہائبرڈ چاول 1999ء میں متعارف کرایا گیا تھا، جبکہ گزشتہ چار سے پانچ ماہ کے دوران سیڈ سیکٹر ریفارمز میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے، قواعد میں تبدیلی کے بعد اب کاٹن کی درآمد کی اجازت دے دی گئی ہے، جب کہ...
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قذافی اسٹیڈیم کی کمرشل سرگرمیاں بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ قذافی اسٹیڈیم کی گزشتہ برس اپ گریڈیشن کے بعد کمرشل سرگرمیاں بحال نہیں ہوئی تھیں۔ اپ گریڈیشن سے قبل قذافی اسٹیڈیم کے ارد گرد ریسٹورنٹس، دوکانیں اور شادی ہالز قائم تھے۔ پی سی بی نے کمرشل ایریا کی بحالی کے لیے کنسلٹنسی کی پیشکشیں طلب کی ہیں۔ قذافی اسٹیڈیم کے کمرشل ایریا کی ڈیولپمنٹ اور موڈیفکیشن کے آرکیٹیکچرل کنلسٹنسی کی پیشکشیں طلب کی ہیں۔ پی سی بی کی جانب سے کنسلٹنسی کے لیے پیشکشیں 12 دسمبر تک طلب کی گئی ہیں۔
اسلام آباد(صغیرچوہدری ) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام جاری پی سی بی انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ میں ڈیسنٹ کلب نے چوہدری اسپورٹس کرکٹ کلب کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔راول کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں چوہدری اسپورٹس 21.4 اوورز میں 71 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ مجیب الرحمان 24 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے جبکہ افضل جاوید نے 13 اور عبدالرحمان نے 10 رنز بنائے۔ ڈیسنٹ کلب کی جانب سے آف اسپنر کرامت خان نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 15 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کی جبکہ محمد نبی نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔فاتح ٹیم نے مطلوبہ ہدف 11.4 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر فردوس خان کے38 اور سمیع اللہ...
ابوظہبی ٹی10 لیگ : ڈیکن گلیڈی ایٹرز اور کوئٹہ کووَلری کی شاندار فتوحات WhatsAppFacebookTwitter 0 20 November, 2025 سب نیوز ابوظہبی، ابوظہبی ٹی10 لیگ میں ڈیکن گلیڈی ایٹرز نے ڈیوڈوائزاور مارکس اسٹوئنس کی طوفانی بلے بازی کی بدولت رائل چیمپس کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی۔ 134 رنز کے ہدف کے تعاقب میں دونوں بلے بازوں نے 43 گیندوں پر ناقابلِ شکست 105 رنز کی دھماکے دار شراکت قائم کی اور صرف 9.2 اوورز میں ہدف عبور کر لیا۔ڈیوڈوائزنے 21 گیندوں پر 59 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی، جس میں 7 چھکے اور 2 چوکے شامل تھے، جبکہ اسٹوئنس نے 22 گیندوں پر 40 رنز بنائے جن میں 3 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔اس سے...
اجلاس میں آڈیالہ جیل کے باہر پیش آنے والے واقعہ کو شرمناک اور ناقابلِ برداشت قرار دیا گیا، اجلاس میں ملک میں سیاسی ابتری، غیر آئینی 27ویں ترمیم اور دیگر نہایت سنگین امور پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی زیر صدارت تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا ہنگامی غیر معمولی اجلاس خیبر پختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں ہوا۔ اسپیکر بابر سلیم سواتی، صوبائی صدر جنید اکبر خان، صوبائی جنرل سیکرٹری علی اصغر خان، صوبائی وزراء، مشیران، معاونین خصوصی اور اراکین صوبائی اسمبلی نے بھرپور شرکت کی۔ اجلاس میں آڈیالہ جیل کے باہر پیش آنے والے واقعہ کو شرمناک اور ناقابلِ برداشت قرار دیا گیا، اجلاس میں ملک میں سیاسی ابتری، غیر آئینی...
سٹی 42 : سربراہ پاک فضائیہ کی دبئی ایئر شو میں مختلف ممالک کے ائیر چیفس سے ہونے والی ملاقاتوں کے دوران پروفیشنل ایکسچینجز اور مستقبل کی شراکت داریوں کو مزید مضبوط بنانے کا عزم کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی دوست ممالک کے فضائی سربراہان سے اعلیٰ سطحی بات چیت ہوئی، ساتھ ہی متحدہ عرب امارات کے انڈر سیکرٹری برائے دفاع اور کمانڈر یو اے ای ائر فورس سے خصوصی ملاقاتیں بھی ہوئیں۔ ملاقاتوں کا محور اعلیٰ تربیت، ایرو اسپیس ٹیکنالوجی اور آپریشنل ہم آہنگی میں تعاون تھا۔ نادرا کا سسٹم ڈاؤن ، بیرون ملک جانے کیلئے پولیو سرٹیفکیٹ کا اجرا بند اماراتی عسکری قیادت کی جانب...
لالی ووڈ کے بڑے پردے کی جوڑی میرا اور سعود کا اسکینڈل سامنے آنے پر مداحوں حیران رہ گئے۔ پاکستانی فلم انڈسٹری کی سینئر اسٹار سنگیتا نے حال ہی میں ایک پروگرام میں مداحوں کو حیران کردینے والے انکشافات کیے۔ سنگیتا نہ صرف کامیاب اداکارہ رہ چکی ہیں بلکہ وہ ہدایتکارہ اور پروڈیوسر کے طور پر بھی اپنا لوہا منوا چکی ہیں اور آج بھی فلمیں بنانے کی لگن رکھتی ہیں۔ پروگرام کے دوران سنگیتا نے اپنی فلمی زندگی کے دلچسپ قصے سناتے ہوئے ایک راز فاش کیا، جو کئی برسوں سے میڈیا سے دور تھا۔ انہوں نے بتایا کہ سعود اور میرا کے درمیان ایک وقت میں تعلق تھا، اور یہ واقعہ ان کی اپنی فلم کی شوٹنگ کے...
آسٹریلیا میں 16 سال سے کم عمر بچوں پر انسٹاگرام اور فیس بک استعمال کرنے میں مکمل طور پر پابندی عائد کردی گئی جو 10 دسمبر سے نافذ العمل ہوگی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلوی حکومت کا کہنا ہے کہ بچوں کی جسمانی اور ذہنی صحت کے تحفظ کے لیے یہ قدم ضروری تھا۔ آسٹریلیا میں حکومتی فیصلے پر سوشل میڈیا کمپنی میٹا نے اعلان کیا ہے کہ وہ نابالغوں کے اکاؤنٹس آئندہ ماہ سے ڈیلیٹ کرنا شروع کردیں گے۔ کمپنی نے مزید کہا ہے کہ متاثرہ صارفین 4 دسمبر سے پہلے اپنا ڈیٹا اور یادیں ڈاؤن لوڈ کر لیں کیونکہ اس کے بعد ان کے انسٹاگرام اور فیس بک اکاؤنٹس مکمل طور پر حذف کر دیے جائیں گے۔ تاہم ماہرین نے پرائیویسی اور...
ترجمان پولیس نے کہا کہ دہشت گرد ڈی ایس پی گل محمد، پاک آرمی کے لیفٹیننٹ عارف، پولیس و سیکورٹی فورسز کے درجنوں جوانوں کی شہادت میں ملوث تھے۔ اسلام ٹائمز۔ لکی مروت میں سی ٹی ڈی بنوں اور لکی پولیس نے نالی چک کے قریب مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 2 خطرناک دہشت گرد مقابلے میں ہلاک کردیے۔ ترجمان پولیس نے کہا کہ دہشت گردوں میں محمد سہیل المعروف احمد اور عظمت اللہ المعروف حافظ شامل ہیں، مشترکہ کاروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی۔ ترجمان پولیس نے کہا کہ دہشت گرد ڈی ایس پی گل محمد، پاک آرمی کے لیفٹیننٹ عارف، پولیس و سیکورٹی فورسز کے درجنوں جوانوں کی شہادت میں ملوث تھے۔ ترجمان نے کہا کہ...
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن )دبئی ایئر شو 2025 میں کئی ممالک نے جے ایف-17 تھنڈر کے حصول میں دلچسپی کا اظہار کیا جبکہ ایک دوست ملک کے ساتھ جے ایف-17 تھنڈر کی خریداری کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے دبئی ایئرشو 2025 کے موقع پر دوست ممالک کی فضائی افواج کے سربراہان کے ساتھ اعلیٰ سطح کی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھا۔دورے کے دوران چیف آف دی ایئر اسٹاف نے یو اے ای کے انڈر سیکریٹری آف ڈیفنس لیفٹیننٹ جنرل پائلٹ ابراہیم ناصر العلاوی اور کمانڈر یو اے ای ایئر فورس اینڈ ایئر ڈیفنس میجر...
دہلی میں ہوئے دہشتگردانہ دھماکے نے بہار کے ووٹرز کے موڈ کو بدل دیا اور این ڈی اے کے حق میں سیاسی رجحان مضبوط کیا۔ قومی سلامتی کے خدشات اور خوف کے ماحول نے عوام کی توجہ مقامی مسائل سے ہٹ کر ایسے امیدواروں کی طرف مبذول کر دی جو استحکام اور مضبوط قیادت کا وعدہ کرتے ہیں، جس سے نتیش اور بی جے پی کو فائدہ پہنچا۔ یہ بھی پڑھیں:دہلی دھماکے میں ملوث مبینہ شخص کی ویڈیو جعلی نکلی، فرانزک رپورٹ نے بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹ بے نقاب کر دیا دہلی دھماکے نے بہار میں سیاسی ماحول بدل دیا اور این ڈی اے کے حق میں ووٹوں کا رجحان بڑھا دیا۔ دھماکے کے بعد عوام کی توجہ...
سوشل میڈیا کی سنسنی بننے والی ٹک ٹاک اسٹار عائشہ اظہر جو ’’میرا دل یہ پکارے‘‘ گانے پر ڈانس کے بعد مشہور ہوئی تھیں، ان سے متعلق حیرت انگیز انکشاف سامنے آیا ہے۔ عائشہ اظہر حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں شریک ہوئیں جہاں انھوں نے اپنی تعلیمی زندگی کے دلچسپ پہلو عوام کے ساتھ شیئر کیے۔ عائشہ کی اپنی سہیلی کی شادی میں رقص اور گانے ’میرا دل یہ پکارے آجا‘ پر ڈانس سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھا، اور مادھوری ڈکشٹ سمیت کئی سیلیبریٹیز نے بھی اس انداز کی نقل کی تھی۔ اب عائشہ ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے کا ارادہ رکھتی ہیں اور ٹک ٹاک و انسٹاگرام پر کافی سرگرم ہیں۔ عائشہ نے...
بھارتی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ نے ٹیسٹ کپتان شبھمن گِل کی جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں شمولیت سے متعلق اہم اپ ڈیٹ دے دی۔ بیٹنگ کوچ سِتانشو کوٹک نے بتایا کہ شبھمن گِل کا جمعے کو فٹنس ٹیسٹ لیا جائے گا۔ ان کی دوسرے ٹیسٹ میں شمولیت کا فیصلہ فزیو کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی کپتان تیزی سے صحتیاب ہو رہے ہیں۔ وہ ٹیم میں شامل ہونے کے لیے فٹ ہوگئے ہیں یا نہیں اس کا فیصلہ جمعے کی شام فزیو اور ڈاکٹر کریں گے۔ اگر ان کی فٹنس میں زرا سا بھی شبہ ہوا تو وہ یقیناً ایک اور میچ میں آرام کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شبھمن گِل جیسے کھلاڑی...
دبئی میں جاری ایئرشو کے دوران پاکستانی پویلین کے چرچے ہیں جہاں دنیا بھر کے لوگ اور فوجی آکر یہاں موجود دفاعی ساز و سامان دیکھ رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق دبئی میں پاک فضائیہ کا دستہ اپنے سربراہ کی قیادت میں جاری ایئرشو میں موجود ہے جہاں پاکستانی ساختہ جے ایف 17 تھنڈر کے چرچے ہورہے ہیں۔ رواں سال مئی میں بھارت کو دھول چٹانے اور رافیل جیسے جدید طیاروں کو گرانے میں پاکستان کی مدد کرنے والے طیارے کو دیکھنے کیلیے دنیا بھر کے دفاعی و عسکری مبصرین نے پاکستان پویلین کا دورہ کیا۔ Indian Navy personnel taking a lot of pictures of the Pakistan Air Force's JF-17 Thunder at its static display at the Dubai Air Show 2025:...
ایئر شو کے دوران جے ایف–17 تھنڈر بلاک تھری طیارہ خصوصی توجہ کا مرکز رہا۔فوٹو سوشل میڈیا دبئی ایئر شو میں ایک دوست ملک کے ساتھ جے ایف–17 تھنڈر کی خریداری سے متعلق ایم او یو پر دستخط کیے گئے ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے دبئی ایئر شو 2025 میں شرکت کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق سربراہ پاک فضائیہ نے دوست ممالک کے ایئر چیفس کے ساتھ اعلیٰ سطح ملاقاتیں کیں، ایک دوست ملک کے ساتھ جے ایف-17 تھنڈر کی خریداری سے متعلق ایم او یو پر بھی دستخط کیے گئے۔ 5 بھارتی جنگی طیارے مار گرانے پر برطانوی اخبار نے...
کراچی:(نیوزڈیسک)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کے اجلاس میں انسداد دہشت گردی عدالتوں کو نارکوٹکس عدالتوں میں تبدیل کرنے، جناح اسپتال کے نئے ایمرجنسی ٹاور کےلیے 15ملین ڈالر منظوری اور سندھ چیریٹی کمیشن کے قیام سمیت اہم فیصلے کیے گئے۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس میں محکمہ داخلہ کی تجویز کی منظوری دی کہ 14 انسداد دہشت گردی عدالتیں (اے ٹی سیز) سندھ کنٹرول آف نارکوٹکس سبسٹنس (سی این ایس) ایکٹ 2024 کے تحت ‘اسپیشل عدالتیں کے طور پر دوبارہ نامزد کی جائیں۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ سندھ میں 33 انسداد دہشت گردی عدالتیں ہیں جن میں سے 20 کراچی اور 13 دیگر اضلاع میں ہیں، کراچی کی بعض عدالتوں میں...
اجلاس میں جی بی میں موجودہ پارٹی پوزیشن اور آمدہ انتخابات میں پارٹی کی حکمت عملی کے علاوہ دیگر اہم سیاسی امور پر بھی مشاورت کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نون گلگت بلتستان کا اہم اجلاس گلگت میں ہوا جس میں جی بی کے آئندہ انتخابات پر مشاورت کی گئی۔ اجلاس میں نون لیگ کے صوبائی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ حفیظ الرحمن، گلگت ڈویژن کے صدر، سٹی صدر، یوتھ ونگ اور ایم ایس ایف کے عہدیداروں نے شرکت کی۔ اجلاس میں جی بی میں موجودہ پارٹی پوزیشن اور آمدہ انتخابات میں پارٹی کی حکمت عملی کے علاوہ دیگر اہم سیاسی امور پر بھی مشاورت کی گئی۔
دبئی (ویب ڈیسک) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے دبئی ایئر شو 2025 میں شرکت کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سربراہ پاک فضائیہ نے دوست ممالک کے ایئر چیفس کے ساتھ اعلیٰ سطح ملاقاتیں کیں، ایک دوست ملک کے ساتھ جے ایف-17 تھنڈر کی خریداری سے متعلق ایم او یو پر بھی دستخط کیے گئے۔ ایم او یو پر دستخط پاکستان کے بڑھتے ہوئے دفاعی اور صنعتی تعاون میں ایک نمایاں سنگِ میل ہے، یہ معاہدہ طیارے کی عالمی مقبولیت پر مستقل بین الاقوامی اعتماد کا مظہر ہے۔ ایئر چیف نے یو اے ای کے انڈر سیکریٹری دفاع...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ممبئی:بھارتی ریاست مہاراشٹر کے علاقے وسائی میں اسکول کی ایک ٹیچر کی سخت سزا 13 سالہ طالبہ کی جان لے گئی، طالبہ صرف 10 منٹ دیر سے اسکول پہنچی تھی، جس پر ٹیچر نے اسے سخت جسمانی مشقت کی سزا دی جس کے بعد اس کی طبیعت بگڑ گئی اور وہ دل کا دورہ پڑنے سے چل بسی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیچر ممتا یادو نے طالبہ گاؤد اور دیگر بچوں کو بیگ سمیت 100 اٹھک بیٹھکیں کرائیں، گھر پہنچنے کے بعد لڑکی کی حالت خراب ہوئی، اسے پہلے مقامی اسپتال اور بعد ازاں بائیکلہ کے جے جے اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ایک ہفتے کی جدوجہد کے بعد وہ جانبر نہ ہوسکی۔پولیس ترجمان نے کہاکہ واقعہ...
دبئی ایئر شو 2025 کے دوران سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے دوست ممالک کے فضائی سربراہان سے اعلیٰ سطحی ملاقاتیں کیں۔ یہ بھی پڑھیں: دبئی ایئر شو: بھارتی پائلٹس کو پاک فضائیہ کا جے ایف تھنڈر بھاگیا، ’ٹی‘ نہیں پی ان ملاقاتوں میں متحدہ عرب امارات کے لیفٹیننٹ جنرل پائلٹ ابراہیم ناصر العلاوی (انڈر سیکریٹری برائے دفاع) اور میجر جنرل راشد محمد الشمسی (کمانڈر یو اے ای ایئر فورس اینڈ ایئر ڈیفنس) شامل تھے۔ ملاقاتوں کا محور اعلیٰ تربیت کے شعبوں میں تعاون، جدید ایرو اسپیس ٹیکنالوجیز میں اشتراک اور آپریشنل ہم آہنگی کو مزید مؤثر بنانا رہا۔ اماراتی عسکری قیادت نے پاک فضائیہ کی جدت، بڑھتی ہوئی مقامی صلاحیتیں اور دفاعی صنعت میں ترقی...
ایم ڈبلیو ایم شعبہ برطانیہ کے صدر مولانا ابرار حسینی کی مشہد مقدس میں ایم ڈبلیو ایم کے رہنمائوں سے ملاقات
ملاقات میں 27ویں آئینی ترمیم کے حوالہ سے ایک مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ اس ترمیم سے عدلیہ کی آزادی کو ایک سہانے خواب کی صورت میں تبدیل کرنے کی مذموم کوشش کی گئی ہے، جس کو ہم مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں اور ملک میں آئین کی بالادستی کے خواہاں ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ برطانیہ کے صدر حجتہ الاسلام و المسلمین مولانا ابرار حسینی کا دفتر مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ مشہد مقدس کا دورہ، مسئول شعبہ مشھد مقدس حجۃ الاسلام والمسلمین عقیل حسین خان، حجۃ الاسلام والمسلمین آزاد حسین، حجۃ الاسلام والمسلمین عارف حسین و اراکین کے ساتھ ملاقات کی، ایم ڈبلیو ایم مشہد مقدس کے علمائے کرام اور اراکین سے برطانیہ...
امریکی خلائی ادارے ناسا نے ہمارے نظام شمسی میں آنے والے دم دار ستارے کی قریبی تصاویر جاری کر دیں۔ کامیٹ 3I/Atlas اس وقت اپنے مختصر دورے پر ہمارے نظامِ شمسی میں موجود ہے جس کے بعد وہ ہمیشہ کے لیے چلا جائے گا۔ اس جِرمِ فلکی کی نشاندہی کچھ ماہ قبل کی گئی تھی جو کسی اور ستارے کے گرد چکر لگا کر ہمارے نظامِ شمسی میں داخل ہوا تھا۔ دلچسپ خصوصیات کی وجہ سے اس کے متعلق قیاس کیا گیا تھا کہ یہ ممکنہ طور پر خلائی مخلوق کا اسپیس کرافٹ ہو سکتا ہے۔ یہ دم دار ستارہ آئندہ ماہ دسمبر کے وسط میں زمین سے 26 کروڑ 90 لاکھ کلومیٹر کے فاصلے سے گزرے گا۔ جس...
امریکا (ویب ڈیسک)ریاست ٹیکساس کے گورنر گریگ ایبٹ نے ایک غیر معمولی پروکلی میشن جاری کرتے ہوئے مسلم برادرہُڈ اور کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشنز یعنی کیئر کو دہشت گرد اور سرحد پار مجرمانہ تنظیمیں قرار دے کر ان تنظیموں اور ان سے وابستہ افراد پر ٹیکساس میں زمین خریدنے پر پابندی عائد کر دی۔ یہ اعلان اس حقیقت کے باوجود کیا گیا کہ نہ مسلم برادر ہُڈ اور نہ ہی کیئر امریکی حکومت کی دہشت گرد فہرست میں شامل ہیں۔ کیئر نے اس اقدام کو بے بنیاد، غیر قانونی اور کھلی اسلام دشمنی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ گورنر ایبٹ سازشی کہانیوں کو بنیاد بنا کر مسلمانوں کو نشانہ بنا رہے ہیں اور اگر یہ اعلان عملی...
فوٹو: پی آئی ڈی قومی ایئرلائن کی نجکاری کے حوالے سے 4 پارٹیز کو پری کوالیفائی کیا گیا ہے، جلد ہی قومی ایئر لائن کی نجکاری کے حوالے سے بڈنگ ہوگی۔وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی ایئر لائن سے متعلق اجلاس میں دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ قومی ایئرلائن کے 75 فیصد شیئرز کی نجکاری ہو گی، نجکاری کی شرط ہے کہ قومی ایئرلائن کا نام اور اس کی تھیم نہیں بدلی جائے گی۔اجلاس کو قومی ایئرلائن کی نجکاری اور اس حوالے سے بزنس پلان پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، جس میں بتایا گیا کہ بزنس پلان کے تحت 2029 میں فلیٹ میں قابل پرواز طیاروں کی تعداد 18 سے بڑھا کر 38 کی جائے گی، اس وقت قومی ایئر لائن ...
اجلاس کے دوران اسمبلی کی کمیٹی نے فلسطینی پناہ گزینوں کو امداد سے متعلق ایک قرارداد منظور کر لی، جس میں 149 نے حمایت میں، 10 نے مخالفت اور 13 نے غیر جانبداری کا ووٹ ڈالا۔ اس فیصلے کے ذریعے انروا کے مینڈیٹ میں 30 جون 2029ء تک توسیع کر دی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی نے بڑی اکثریت سے اقوامِ متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (UNRWA) کا مینڈیٹ تجدید کر دیا ہے، جس سے مقبوضہ علاقوں اور خطے میں گہرے عدم استحکام کے درمیان لاکھوں فلسطینی پناہ گزینوں کی حمایت میں اس کے مرکزی کردار اجاگر ہوا ہے۔ فلسطینی خبر رساں ایجنسی "وفا" کے مطابق بدھ کو نیویارک میں اجلاس کے دوران اسمبلی کی...
نئی دہلی(ویب ڈیسک) بھارتی دارالحکومت کے معروف نجی اسکول کے طالب علم شوریہ پاٹل نے اساتذہ کے رویے سے تنگ آکر خودکشی کرلی، اس کے دوستوں نے بتایا کہ یہ اتنہائی قدم اٹھانے سے پہلے اس نے اسکول کاؤنسلر سے ذکر بھی کیا تھا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سینٹ کولمبس اسکول کے 16 سالہ طالب علم شوریہ پاٹل کی خودکشی کے واقعے کے بعد آج درجنوں طلبہ اسکول کے باہر جمع ہوئے اور بتایا کہ شوریہ نے اپنی موت سے پہلے اسکول کاؤنسلر کو واضح طور پر بتایا تھا کہ وہ خودکشی کے بارے میں سوچ رہا ہے۔ طلبہ نے الزام لگایا کہ شوریہ اور دیگر کئی بچوں کو گزشتہ چھ ماہ سے اساتذہ کی جانب سے توہین،...
دبئی ایئر شو ،سربراہ پاک فضائیہ کی قیادت میں عالمی فضائی شراکت داری کو مضبوط بنانے کی کوشش WhatsAppFacebookTwitter 0 20 November, 2025 سب نیوز دبئی(سب نیوز ) دبئی ایئر شو 2025 کے موقع پر سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی دوست ممالک کے فضائی سربراہان سے سلسلہ وار اعلی سطحی ملاقاتیں ہوئیں۔ سربراہ پاک فضائیہ نے متحدہ عرب امارات کے انڈر سیکرٹری برائے دفاع لیفٹیننٹ جنرل پائلٹ ابراہیم ناصر العلاوی اور کمانڈر یو اے ای ائیر فورس اینڈ ائیر ڈیفنس میجر جنرل راشد محمد الشمسی سے بھی جامع ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں کا محور اعلی تربیت کے شعبوں میں تعاون کا فروغ، ابھرتی ہوئی ایرو اسپیس ٹیکنالوجیز میں اشتراک اور آپریشنل ہم آہنگی...
پی آئی اے کے 75 فیصد شیئرز نیلام ہونگے، نام اور تھیم تبدیل نہ کرنے کی شرط عائد WhatsAppFacebookTwitter 0 20 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس)پی آئی اے کی نیلامی کے لیے چار کمپنیوں نے کوالیفائی کرلیا، 75 فیصد شیئرز نیلام کیے جائیں گے، نجکاری کے بعد پی آئی اے کا نام اور تھیم تبدیل نہیں ہوگی، چار سال میں طیاروں کی تعداد 18 سے بڑھا کر 38 کردی جائے گی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کے امور پر اہم اجلاس منعقد ہوا۔ وزیراعظم نے قومی ایئر لائن کی نجکاری کے حوالے سے تمام مراحل تیز رفتاری اور شفاف طریقے سے مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔وزیراعظم نے پی آئی اے کی...
اسلام آباد(نیوزڈیسک) مشیرِ خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ پاکستان میں پچھلے 3 سال میں 5 ہزار ارب روپے کی کرپشن ہوئی، جو کسی کو نظر نہیں آتی۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا توشہ خانہ سے لیا گیا ایک ہار سب کو نظر آتا ہے۔ مشیرِ خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ حکومت نے پچھلے سال ایک رپورٹ جاری کی تھی، جس میں بہت کچھ ہے، اس رپورٹ میں 26ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے کچھ چیزیں شائع کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ رپورٹ آئی ایم ایف کے حکم سے جاری کی گئی ہے، رپورٹ...
اسلام آباد: حکومت نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اٰختلاف کے لیے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے تجویز کردہ محمود خان اچکزئی کے نام پر اعتراض کرتے ہوئے چیف وہپ عامر ڈوگر کو خط لکھ دیا۔ پی ٹی آئی نے اپوزیشن لیڈر کے لیے محمود خان اچکزئی کے نام پر قائم رہنے کا فیصلہ کیا ہے، عامر ڈوگر نے اس حوالے سے بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے مشاورت کے بعد خط کا جواب دیا جائے گا تاہم ہمارا اپوزیشن لیڈر کے لیے محمود خان اچکزئی کا نام فائنل ہے۔ عامر ڈوگر نے کہا کہ بانی تحریک انصاف سے مشاورت کے بعد محمود خان اچکزئی کا نام دیا گیا تھا، اپوزیشن...
اسلام آباد: پی آئی اے کی نیلامی کے لیے چار کمپنیوں نے کوالیفائی کرلیا، 75 فیصد شیئرز نیلام کیے جائیں گے، نجکاری کے بعد پی آئی اے کا نام اور تھیم تبدیل نہیں ہوگی، چار سال میں طیاروں کی تعداد 18 سے بڑھا کر 38 کردی جائے گی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کے امور پر اہم اجلاس منعقد ہوا۔ وزیراعظم نے قومی ایئر لائن کی نجکاری کے حوالے سے تمام مراحل تیز رفتاری اور شفاف طریقے سے مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔ وزیراعظم نے پی آئی اے کی فلیٹ میں قابل پرواز طیاروں کی تعداد بڑھانے کے لئے لائحہ عمل ترتیب دینے اور کی پروازوں کی بروقت روانگی یقینی بنانے کی...
وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کی نجکاری کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی صدارت میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس میں پی آئی اے کی نجکاری اور مستقبل کے بزنس منصوبے پر غور کیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے نجکاری کے تمام مراحل کو تیز رفتاری اور شفاف طریقے سے مکمل کرنے کی سخت ہدایت دی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے نجکاری: واحد کمپنی بلیو ورلڈ سٹی نے ریزور سے کم بولی لگادی، معاملہ ملتوی وزیراعظم نے کہا ہے کہ نجکاری کے دوران پی آئی اے سمیت تمام سرکاری اداروں کی نجکاری کے عمل کو براہِ راست ٹیلی ویژن اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز...
واشنگٹن (ویب ڈیسک)امریکی خلائی ادارے ناسا نے ہمارے نظام شمسی میں آنے والے دم دار ستارے کی قریبی تصاویر جاری کر دیں۔ کامیٹ 3I/Atlas اس وقت اپنے مختصر دورے پر ہمارے نظامِ شمسی میں موجود ہے جس کے بعد وہ ہمیشہ کے لیے چلا جائے گا۔ اس جِرمِ فلکی کی نشاندہی کچھ ماہ قبل کی گئی تھی جو کسی اور ستارے کے گرد چکر لگا کر ہمارے نظامِ شمسی میں داخل ہوا تھا۔ دلچسپ خصوصیات کی وجہ سے اس کے متعلق قیاس کیا گیا تھا کہ یہ ممکنہ طور پر خلائی مخلوق کا اسپیس کرافٹ ہو سکتا ہے۔ یہ دم دار ستارہ آئندہ ماہ دسمبر کے وسط میں زمین سے 26 کروڑ 90 لاکھ کلومیٹر کے فاصلے سے گزرے...
لکی مروت میں سی ٹی ڈی اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، کالعدم تنظیم کے 2 خطرناک دہشت گرد ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 20 November, 2025 سب نیوز پشاور(آئی پی ایس )لکی مروت میں سی ٹی ڈی بنوں اور لکی پولیس نے نالی چک کے قریب مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 2 خطرناک دہشت گرد مقابلے میں ہلاک کردیے۔ترجمان پولیس نے کہا کہ دہشت گردوں میں محمد سہیل المعروف احمد اور عظمت اللہ المعروف حافظ شامل ہیں، مشترکہ کاروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی۔ ترجمان پولیس نے کہا کہ دہشت گرد ڈی ایس پی گل محمد، پاک آرمی کے لیفٹیننٹ عارف، پولیس و سیکورٹی فورسز کے درجنوں جوانوں کی شہادت میں ملوث تھے۔ترجمان نے کہا کہ دہشت گردوں کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیویارک: امریکا میں افغان نژاد عبداللہ حاجی زادہ کو 15 سال قید کی سزا سنادی گئی۔امریکی میڈیا کے مطابق وفاقی عدالت نے فیصلہ دیا کہ سزا مکمل کرنے کے بعد افغان شہری کو ملک بدر کردیا جائے گا باوجود اس کے کہ وہ امریکا کا مستقل رہائشی بھی تھا۔ افغانستان سے تعلق رکھنے والے 19 سالہ عبداللہ حاجی زادہ کو کسی بھی متعلقہ جرم کے لیے مقرر کردہ زیادہ سے زیادہ مدت کی سزا سنائی ہے۔استغاثہ کے مطابق عبداللہ حاجی زادہ اور اس کے ساتھی ناصر احمد توحیدی نے اپنے منصوبے کو پورا کرنے کے لیے دو اے کے-47 طرز کی رائفلیں اور 500 گولیاں خریدی تھیں۔یہ اسلحہ امریکا میں ہونے والے نومبر 2024 کے انتخابات کے روز...
دبئی ائیرشومیں بھارتی فضائیہ کے اہلکاروں کے پاکستانی پویلین کےدورے کے دوران پاکستانی پائلٹس کی جانب سے چائےکی پیشکش
دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی فضائیہ کے اہلکار بھی پاکستان ائیر فورس اور پاکستانی طیارے جے ایف 17 تھنڈر کے فین نکلے، بھارتی فوجیوں نے جے ایف 17 تھنڈر کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔دبئی ائیر شو 2025 میں پاکستان کا جے ایف 17 تھنڈر ایک بار پھر سب کی آنکھوں کا مرکز بن گیا۔ معرکہ حق میں پاک فضائیہ کی شاندار کامیابی کے بعد جہاں دنیا بھر میں پاک فضائیہ کی دھوم ہے وہیں بھارتی فضائیہ کے اہلکار بھی پاک فضائیہ سے متاثر ہوگئے۔دبئی ائیر شو کے دوران بھارتی فضائیہ کے اہلکاروں نے پاکستانی پویلین کا دورہ کیا اور جدید ٹیکنالوجی سے لیس پاکستانی ہتھیاروں میں دلچسپی دکھائی۔پاکستانی حکام کے مطابق اس موقع پر پاک فضائیہ کے پائلٹس کی جانب سے...
چین نے اعلان کیا ہے کہ اس کی شینژو‑20 خلائی گاڑی کو مدار میں تیرتے ہوئے ایک چھوٹے خلائی ملبے سے ٹکر لگی، جس کی وجہ سے اُس کی زمین واپسی میں تاخیر ہوئی۔ چینی اسپیس ایجنسی نے کہا ہے کہ ملبے کے اثر سے گاڑی کے ریٹرن کیپسول میں بہت چھوٹے دراڑیں پائی گئیں۔ یہ بھی پڑھیں: چینی خلابازوں کی واپسی مؤخر، خلائی ملبے کے ممکنہ ٹکراؤ کا شبہ ابتدائی پلان کے مطابق 3 خلا بازوں چن ڈونگ، چن ژونگ رُوئی اور وانگ جیے کو 5 نومبر کو واپس زمین لانا تھا، مگر یہ خلا باز 14 نومبر کو واپس زمین پر پہنچے۔ 3-2-1 Ignition!On 31st October, China successfully launched the Shenzhou XXI crewed spacecraft, sending 3 astronauts to the...
پاکستان ایک بار پھر ایسے فتنہ گروہ کے نشانے پر ہے جو مساجد، بازاروں، اسکولوں اور سیکیورٹی اداروں پر حملے کر کے ملک کو کمزور کرنا چاہتے ہیں۔ سوال یہ ہے کہ کیا مساجد کی حرمت پامال کرنے والے یہ عناصر مسلمان کہلانے کے قابل ہیں؟ اور یہ کون لوگ ہیں؟ یہ سوال ہر پاکستانی کے ذہن میں گونج رہا ہے، خصوصاً اس وقت جب خودکش حملوں، بارودی دھماکوں، پولیس اور فوج پر حملوں اور اسکولوں کی تباہی نے ایک پورے خطے کو عدم استحکام کا شکار کر رکھا ہے۔ خوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت: اسلامی تاریخ میں خوارج وہ گروہ تھا جو مسلمانوں کو معمولی اختلاف پر کافر قرار دیتا تھا مساجد میں قتل و غارت...
مشیرِ خزانہ خیبر پختون خوا مزمل اسلم—فائل فوٹو مشیرِ خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ پاکستان میں پچھلے 3 سال میں 5 ہزار ارب روپے کی کرپشن ہوئی، جو کسی کو نظر نہیں آتی۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا توشہ خانہ سے لیا گیا ایک ہار سب کو نظر آتا ہے۔مشیرِ خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ حکومت نے پچھلے سال ایک رپورٹ جاری کی تھی، جس میں بہت کچھ ہے، اس رپورٹ میں 26ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے کچھ چیزیں شائع کی گئی ہیں۔ وفاقی محصولات کی تقسیم میں پنجاب لاڈلہ ہے، مزمل اسلممزمل اسلم نے کہا کہ...
پنجاب میں گورننس کا نیا معیار، پہلی بار 120 ارب روپے کی خطیر بچت کا سنگِ میل عبور WhatsAppFacebookTwitter 0 20 November, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس )وزیر اعلی مریم نواز شریف نے پنجاب میں گورننس کا نیا معیار متعارف کرا دیا۔پنجاب میں تاریخ ساز ترقی، صاف پانی، روزگار، رہائش، سڑکیں اور جدید صنعتی زون کے منصوبوں پر کام جاری ہے، صوبے نے حالیہ تاریخ میں پہلی بار 120 ارب روپے کی خطیر بچت کا سنگِ میل عبور کر لیا۔وزیر اعلی مریم نواز شریف کی زیر صدارت پنجاب کے تمام محکموں کی کارکردگی کا 6 گھنٹے طویل کڑا احتساب ہوا، صوبائی وزرا اور سیکرٹریز نے پراجیکٹس پر اعداد و شمار، ٹائم لائن اور نتائج پیش کیے۔ پنجاب...
یوکرین (ویب ڈیسک) صدر ولودیمر زیلنسکی نے کہا کہ کل مغربی یوکرین میں روسی حملے کے مقام سے 22 افراد لاپتہ ہیں۔ یہ بات انہوں نے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہی ہے۔ یوکرینی صدر نے مزید کہا ہے کہ ٹرنوپول پر کل کے روسی حملے میں 3 بچوں سمیت26 افراد ہلاک ہوئے۔ انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ راجہ نظیم الامین کا نام فائنل ہو چکا تھا لیکن پیپلزپارٹی کی جانب سے شدید تحفظات اور بلاول کی جانب سے معاملہ اٹھانے کے بعد ان کا نام تقریباً ڈراپ ہو چکا ہے تاہم پھر بھی وہ ٹاپ لسٹ میں شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے نگران وزیر اعلیٰ کے معاملے پر بازی پلٹ گئی۔ راجہ نظیم الامین کا نام آخری وقت میں ڈراپ ہو گیا اور نئے کھلاڑی دوڑ میں شامل ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق نگران وزیر اعلیٰ کی دوڑ میں نصف درجن کے قریب امیدوار میدان میں ہیں اور اپنے اپنے حساب سے لابنگ کر رہے ہیں۔ ذمہ دار ذرائع نے اسلام ٹائمز کو بتایا کہ اس وقت تین تگڑے امیدواروں کے...