2025-09-19@00:31:37 GMT
تلاش کی گنتی: 281
«غازی ناڑا»:
اسلام آباد: وفاقی وزیرمنصوبہ بندی وترقی پروفیسراحسن اقبال نے کہا ہے کہ اڑان پاکستان کے تحت ٹیکنالوجی میں مہارت ہمارا ہدف ہے، حکومت ہر شعبے میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ دے رہی ہے، فورنزک لیبارٹری تحقیق و تفتیش میں جدید دور کا آغاز ہے۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کو نیشنل فورنزک لیبارٹری کا دورہ کیا جہاں انہوں نے لیبارٹری کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور جدید سہولیات کا جائزہ لیا اور انہیں بریفنگ دی گئی۔ وفاقی وزیر نے پی ایس ڈی پی پراجیکٹ کامیابی سے مکمل ہونے پر ماہرین کو مبارک باد دی اور بریفنگ میں بتایا گیا کہ لیبارٹری میں عالمی معیار کے آلات نصب ہیں۔ احسن اقبال نے کہا کہ فورنزک...
کراچی: ماڈل اور اداکارہ حمیرا اصغر کی موت کی تحقیقات کے حوالے سے حتمی میڈیکولیگل رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ماڈل کے کپڑوں پر خون کے نشانات ملے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ماڈل اور اداکارہ حمیرا اصغر کی فائنل میڈیکو لیگل رپورٹ تیار کرلی گئی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ حمیرا کے کپڑوں پر خون کے دھبے ملے، ٹی شرٹ اور ٹراؤزر پر خون کے نشانات ملے ہیں اور خون کے دھبے سے ناکافی انسانی ڈی این اے ملا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حمیرا کی لاش بھی مکمل نہیں تھی، صرف ہڈیاں تھیں، تمام ہڈیاں صحیح سلامت تھیں مگر جسمانی اعضا نہیں ملے۔ میڈیکولیگل رپورٹ کے مطابق جسمانی اعضا نہ ملنے...
کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اُڑان کا سلسلہ جاری ہے، جس کے نتیجے میں انڈیکس آج بھی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ بدھ کے روز بازار حصص میں کاروبار کا آغاز 121 پوائنٹس کی مندی کے ساتھ ہوا، جس کے نتیجے میں انڈیکس ایک لاکھ 56 ہزار 411 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔ بعد ازاں مارکیٹ میں تیزی کا رجحان پیدا ہوا اور 456 پوائنٹس کے اضافے کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 57 ہزار 028 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح کو چھو گیا۔ مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کا اعتماد قائم ہونے کے ساتھ ہی تیزی کا رجحان غالب رہا، جس کے بعد بتدریج انڈیکس میں 465...
نیپال میں کرپشن اور سوشل میڈیا پر عائد پابندیوں کے خلاف ملک بھر میں نوجوان سڑکوں پر نکل آٗے اور وزیراعظم ہاؤس سمیت وزرا کے گھروں پر دھاوا بول کر آگ لگا دی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مشتعل مظاہرین کرپشن کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے وزیرِ توانائی کے محل نما گھر میں داخل ہوگئے اور توڑ پھوڑ کی۔ مظاہرین نے جن میں اکثریت نوجوانوں کی تھی، وزیر توانائی کے گھر رکھی تجوری سے پیسے نکال کر چھت پر کھڑے ہوکر ہوا میں لٹا دیئے۔ سڑکوں پر ہر جانب نوٹ ہی نوٹ بکھرے تھے۔ مظاہرین میں شامل کچھ افراد نے ان روپوں کو پھاڑ دیا اور کچھ اپنے ہمراہ بھی لے گئے۔ ایک مقام پر ان...
نیپال میں حکومت کی کرپشن اور سوشل میڈیا پر لگائی گئی پابندیوں کے خلاف نوجوانوں کا صبر آخرکار جواب دے گیا۔ پورے ملک میں مظاہرے پھوٹ پڑے اور حالات اتنے بگڑ گئے کہ وزیر اعظم اور تین اعلیٰ وزرا کو مستعفی ہونا پڑا۔ وزیر توانائی کے محل میں ہنگامہ، پیسے چھت سے نیچے برسائے گئے سوشل میڈیا پر وائرل مناظر میں دکھایا گیا کہ مشتعل مظاہرین، جن میں زیادہ تر نوجوان تھے، وزیر توانائی کے پرتعیش محل نما گھر میں داخل ہو گئے۔ وہاں انہوں نے گھر میں موجود تجوری کو توڑا اور لاکھوں کی نقدی نکال کر چھت پر چڑھ گئے۔ ان مظاہرین نے یہ رقم نہ صرف ہوا میں اُڑائی بلکہ کئی نوٹ سڑکوں پر پھینک دیے۔ کچھ...
کھٹمنڈو: نیپال میں حکومت مخالف احتجاج شدت اختیار کر گیا، مظاہرین نے وزیرتوانائی کے گھر میں گھس کر تجوری توڑ ڈالی اور پیسے باہر لا کر لٹا دیے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی ہے۔ احتجاج اس وقت بھی جاری ہے جب حکومت وزیراعظم شرما اولی کے استعفے اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے پابندی ہٹانے کا اعلان کرچکی ہے۔ مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ کرپشن کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور موجودہ نظام میں شفافیت لائی جائے۔ دارالحکومت کٹھمنڈو میدانِ جنگ کا منظر پیش کر رہا ہے۔ پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کے نتیجے میں اب تک 21 افراد ہلاک اور پولیس اہلکاروں سمیت 250 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ مشتعل افراد...
بھارت میں پاکستان سے دہشت گردوں کے داخل ہونے اور ممبئی میں بڑے دھماکوں کی جھوٹی افواہ نے عوام کو خوفزدہ کر دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 5 ستمبر کو ممبئی پولیس کو واٹس ایپ پر ایک پیغام موصول ہوا جس میں دعویٰ کیا گیا کہ ’’لشکر جہادی‘‘ نامی ایک فرضی تنظیم کے 14 دہشت گرد شہر میں داخل ہو چکے ہیں۔ دھمکی آمیز پیغام میں کہا گیا کہ دہشت گرد 34 گاڑیوں میں 400 کلو آر ڈی ایکس رکھ کر ممبئی کو دھماکوں سے اڑانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں، جس سے ایک کروڑ لوگوں کی جان جا سکتی ہے۔ تحقیقات کے بعد یہ دھمکی جھوٹی ثابت ہوئی اور معلوم ہوا کہ یہ سب ایک ذاتی جھگڑے کا...
برطانیہ میں لڑکی سے مبینہ زیادتی کے الزام میں گرفتار ہونے والے قومی کرکٹر حیدرعلی نے کیس خارج ہونے کے بعد لندن سے پاکستان کےلیے اڑان بھرلی۔قومی کرکٹر کو ان کےدوستوں نے ائرپورٹ پر نیک تمناؤں کےساتھ رخصت کیا۔ مانچسٹر پولیس نے 4 اگست کو حیدر علی کے خلاف مبینہ جنسی زیادتی کی شکایت موصول ہونے کے بعد تحقیقات شروع کی تھیں، جس کا واقعہ 23 جولائی کو مبینہ طور پر مانچسٹر میں پیش آیا تھا۔ برطانوی پولیس نے کو قومی کرکٹر کو گرفتارکرنے کے دو دن بعد رہا کردیا تھا۔بعد ازاں تفتیش میں ان پر لگے الزامات ثابت نہ ہوسکےجس کی بناپر کیس بند کردیا تھا۔ پاسپورٹ ملنے کے بعد حیدرعلی کی وطن واپسی ممکن ہوئی ہے۔
دریائے راوی کے ہیڈ سندھنائی پر پانی کے غیر معمولی دباؤ کے باعث ضلعی انتظامیہ نے حفاظتی اقدام کے طور پر مائی صفورہ بند کو بم سے اڑا دیا۔ یہ فیصلہ ممکنہ تباہی سے بچاؤ کے لیے کیا گیا، تاکہ پانی کا دباؤ کم کرتے ہوئے قریبی علاقوں کو بڑے نقصان سے محفوظ رکھا جا سکے۔ بند کو اڑانے کا عمل مکمل طور پر ٹریفک بند کر کے سرانجام دیا گیا۔ بند کے کھلنے سے دریائی پانی قریبی آبادیوں کی طرف چھوڑ دیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں ہزاروں ایکڑ زرعی زمین زیرِ آب آنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو ٹیمیں ہنگامی بنیادوں پر متحرک ہو گئی ہیں تاکہ ممکنہ جانی و مالی نقصان...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک )آن لائن گیمنگ کی لت نوجوانوں کے لیے خطرناک صورت اختیار کر رہی ہے۔ بھارت میں اندور شہر کی ایک 16 سالہ لڑکی نے فینٹسی گیمنگ ایپ پر کھیلنے کے شوق میں قرض لے کر 80 ہزار روپے اڑا دیے جبکہ پونے کا ایک 13 سالہ لڑکا اپنی والدہ کا یو پی آئی پن یاد کرکے 2 لاکھ روپے کے ورچوئل ہتھیار خرید بیٹھا۔ ماہرین نفسیات کے مطابق گیمنگ کی یہ لت نہ صرف مالی نقصان پہنچا رہی ہے بلکہ بچوں کی ذہنی اور جسمانی صحت کو بھی تباہ کر رہی ہے۔ فری گیم سے لاکھوں کے قرض تک اندور کی لڑکی کا قصہ کیسے شروع ہوا؟ آغاز میں اس نے مفت ایپ ڈاؤن لوڈ کی،...
آن لائن گیمنگ کی لت نوجوانوں کے لیے خطرناک صورت اختیار کر رہی ہے۔ بھارت میں اندور شہر کی ایک 16 سالہ لڑکی نے فینٹسی گیمنگ ایپ پر کھیلنے کے شوق میں قرض لے کر 80 ہزار روپے اڑا دیے جبکہ پونے کا ایک 13 سالہ لڑکا اپنی والدہ کا یو پی آئی پن یاد کرکے 2 لاکھ روپے کے ورچوئل ہتھیار خرید بیٹھا۔ ماہرین نفسیات کے مطابق گیمنگ کی یہ لت نہ صرف مالی نقصان پہنچا رہی ہے بلکہ بچوں کی ذہنی اور جسمانی صحت کو بھی تباہ کر رہی ہے۔ فری گیم سے لاکھوں کے قرض تک اندور کی لڑکی کا قصہ کیسے شروع ہوا؟ آغاز میں اس نے مفت ایپ ڈاؤن لوڈ کی، پہلے پہل وہ بہترین...
بالی ووڈ کی معروف جوڑی رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کا ممبئی کے پوش علاقے میں نیا بنگلہ مکمل طور پر تیار ہو گیا ہے جہاں وہ جلد ہی منتقل ہو جائیں گے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق "کرشنا راج بینگلو" کے نام سے جانا جانے والا یہ رہائشی منصوبہ چھ منزلوں پر مشتمل ہے، جس کی تعمیر کے دوران رنبیر اور عالیہ نے ذاتی طور پر کام کی نگرانی کی اور اس کی تعمیر میں تقریباً پانچ سال کا وقت لگا۔ یہ گھر نہ صرف فنِ تعمیر کا شاہکار ہے بلکہ اس کی لوکیشن بھی بہترین ہے کیونکہ یہ سمندر کے قریب واقع ہے۔ عمارت میں شیشے کے کھڑکی دروازے اور سرسبز بالکونیاں نمایاں خصوصیات ہیں۔ بھارتی میڈیا کے ذرائع کا کہنا ہے کہ...
لاہور: امریکی صدر ٹرمپ نے بھارت پر 25 فیصد زائد ٹیرف اس لیے لگایا کہ وہ روس سے تیل خرید رہا تھا، مگر مودی نے امریکی ٹیکس بھارتی عوام پر تھوپ دیئے اور تیل خریداری جاری رکھی۔ اب انکشاف ہوا ہے کہ اس عمل سے کھرب پتی مکیش امبانی کو مالی فائدہ ہو رہا تھا، اسی لیے وہ ختم نہیں کیا گیا۔ گویا مودی نے گجراتی ہم وطن امبانی کی خاطر اپنے وطن کا نقصان کردیا۔ یہ لالچ واقربا پروی کی کوکھ سے جنم لیتی بدترین داستان ِغداری ہے۔ ہالینڈ کی تنظیم، ریسرچ آن انرجی اینڈ کلین ایئر کے مطابق بھارت میں مکیش امبانی کی جام نگر والی ریفائنری روسی تیل کی سب سے بڑی خریدار ہے۔...
حیدرآباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 اگست 2025ء ) صوبہ سندھ کے شہر حیدرآباد میں ریلوے ٹریک کو دھماکے سے اڑانے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 3 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حیدرآباد کے علاقہ قاسم آباد میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ڈی ڈی) نے خفیہ اطلاعات ملنے پر کارروائی کرتے ہوئے ریلوے ٹریک پر دہشت گردی کی کوشش ناکام بنا دی اور 3 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا، جن کا تعلق کالعدم تنظیم ایس آر اے سے ہے، گرفتار ملزمان میں عامر لطیف چانگ، شعیب چانگ اور شعبان چانگ شامل ہیں، جن کے قبضے سے دو ہینڈ گرینیڈ، بارودی مواد، ڈیٹونیٹر، بال بیئرنگ، نٹ بولٹ، ریموٹ کنٹرول، تاریں اور دیگر غیر قانونی اسلحہ برآمد...
ویب ڈیسک: پاکستان کی ڈیجیٹل تاریخ میں ایک اہم سنگِ میل عبور کر لیا گیا، وزارتِ منصوبہ بندی نے اپنے فلیگ شپ پروگرام اُڑان پاکستان کے تحت اُڑان اے آئی ٹیکاتھون کا آغاز کرد یا وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے اسلام آباد میں افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا ٹیکاتھون صرف ایک مقابلہ نہیں بلکہ ایک تحریک ہے جو پاکستان کی نئی نسل کو مصنوعی ذہانت جیسے جدید علم میں متحرک کرے گی۔ پنجاب کے تعلیمی اداروں میں کوڑا دان کی تنصیب لازمی قرار احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پاکستان مصنوعی ذہانت کے عالمی انقلاب میں تماشائی نہیں بلکہ ابھرتا ہوا رہنما ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام نوجوانوں...
ایشیائی مارکیٹس میں بٹ کوائن کی قیمت پہلی بار تاریخ کی بلند ترین سطح1لاکھ 24ہزار ڈالر کی حد عبور کر گئی۔ جمعرات کو ایشیائی تجارتی اوقات کے آغاز میں بٹ کوائن کی قیمت نے نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے 1 لاکھ 24 ہزار امریکی ڈالر کی حد عبور کی۔ یہ اضافہ امریکہ میں موافق قانون سازی اور امریکی اسٹاک مارکیٹ میں بہتری کے باعث ہوا۔ جولائی میں قائم ہونے والے سابقہ ریکارڈ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے بٹ کوائن کی قیمت مختصر وقت کے لیے 124،500 ڈالر سے تجاوز کر گئی، بعد ازاں قیمت میں معمولی کمی دیکھی گئی۔ اس کے علاوہ بدھ کے روز امریکی اسٹاکس میں بھی بہتری دیکھی گئی۔ ایس اینڈ پی 500 انڈیکس اور ٹیکنالوجی سے...
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے اڑان فیلو شپ پروگرام 2025 کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان سے گوادر تک نوجوانوں کا شاندار ٹیلنٹ ملکی ترقی کے عمل سے منسلک ہوگا۔ اس پروگرام کا مقصد نوجوانوں کو ملکی ترقی میں حقیقی شراکت دار بنانا اور ان میں مستقبل کے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کی قائدانہ صلاحیتوں کو پروان چڑھانا ہے۔ وزیراعظم کے وژن کے تحت ’’اڑان پاکستان‘‘ کا مرکزی نکتہ نوجوانوں کو جدید مہارتوں سے آراستہ کرنا ہے۔ پاکستان کی سب سے بڑی طاقت اور سرمایہ اس کے نوجوان ہیں، جو آبادی کا 64 فیصد حصہ ہیں۔ پاکستان، قائداعظم محمد علی جناح کی بے مثال قیادت...
امریکی ریاست میساچوسٹس میں ایک دلچسپ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک سیاہ بھالو نے ایک خاتون کے پک اپ ٹرک میں گھس کر سورج مکھی کے بیجوں کا بڑا بیگ چرا لیا۔ یہ بھی پڑھیں: بھالو بچوں کی ٹافیاں چٹ کرگیا، کدو بھی نہیں چھوڑا یہ واقعہ ورسیسٹر کاؤنٹی کے قصبے پیٹرشیم میں پیش آیا جس کی ویڈیو خود ٹرک کی مالک خاتون نے ریکارڈ کی اور شیئر کی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا تھا کہ بھالو نرمی سے ٹرک کے پچھلے حصے (بیڈ) پر لگے کور کو اٹھا کر اندر گھستا ہے اور پھر بیجوں کا بیگ نکال کر ایک طرف لے جا کر مزے سے کھانے لگتا ہے۔ خاتون کا کہنا تھا کہ گزشتہ 40 سالوں میں...
لکی مروت(ویب ڈیسک )لکی مروت میں نامعلوم افراد نےگیس پائپ لائن کو بارودی مواد سے اڑا دیا۔ لکی مروت میں بھانہ منجیوالہ کے قریب نامعلوم افراد نے گیس پائپ لائن کو دھماکے سے اڑا دیا،دھماکے سے پائپ لائن کو جزوی نقصان پہنچا اور گیس کا اخراج جاری ہے۔ اطلاع ملنے پر پولیس اور گیس حکام موقع پر پہنچ گئے،گیس حکام نقصانات کا تخمینہ لگانےکےبعد مرمت کا کام شروع کریں گے۔ Post Views: 3
لاہور(نوائے وقت رپورٹ) وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب کے طلبہ کے نام ایکس پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پنجاب کے طلبہ کے لیے ہونہار سکالر شپ کا پورٹل ایک بار پھر سے کھول دیا گیا۔ وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ میرے پیارے پنجاب کے طلبہ آپ کے خواب صوبے کے مستقبل کی دھڑکن ہیں۔ الحمدللہ ہونہار سکالرشپ پروگرام سے 80 ہزار نوجوان ذہنوں کو پھلنے پھولنے اور اڑان کے لیے پر دئیے گئے ہیں۔ 50 ہزار طلبہ پہلے ہی اپنے ہونہار سکالر شپ سے فیض یاب ہو رہے ہیں۔ مزید 30 ہزار ہونہار سکالر شپ دئیے جائیں گے۔ اس کی تعداد مزید بڑھائی جائے گی۔ گزشتہ سال سے ہونہار سکالر شپ پروگرام 67 فیوچر پروف ڈسپلنز...
—فائل فوٹو قومی ایئر لائن کی پیرس سے لاہور کی پرواز پی کے 734 دو روز بعد بھی اڑان نہ بھر سکی۔دوسری طرف غیر ملکی ایئر لائن کی دبئی سے کراچی کی پرواز میں 6 گھنٹے کی تاخیر ہوئی، پرواز صبح 10 بج کر 45 منٹ پر کراچی پہنچی تھی۔دو دن سے اڑان نہ بھرنے والی قومی ایئر لائن کی پیرس سے لاہور کی پرواز کے مسافر شدید پریشان ہیں۔مسافروں کا کہنا ہے کہ پرواز 8 اگست کی شام ساڑھے 5 بجے پیرس سے لاہور کے لیے روانہ ہونا تھی۔انہوں نے کہا ہے کہ خواتین، بچوں سمیت مریض پیرس ایئر پورٹ پر پریشان ہیں، کچھ نہیں بتایا جا رہا ہے کہ پرواز کب روانہ ہو سکے گی۔ترجمان قومی ایئر لائن...
—فائل فوٹو ریلوے ٹریک پر دھماکے سے متاثر ہونے کے بعد جعفر ایکسپریس کی پیر کو کوئٹہ سے پشاور کے لیے روانگی منسوخ کر دی گئی۔کوئٹہ سے ریلوے حکام کے مطابق آج پشاور سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس کی روانگی بھی منسوخ کی گئی ہے۔ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ 13 اگست کو پشاور سے کوئٹہ کے لیے اور 14 اگست کو کوئٹہ سے پشاور کے لیے جعفر ایکسپریس کی روانگی بھی منسوخ کر دی گئی ہے۔ دریں اثنا ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ جعفر ایکسپریس کی کوئٹہ سے پشاور اور پشاور سے کوئٹہ روانگی سیکیورٹی وجوہات کے باعث منسوخ کی گئی ہے۔واضح رہے کہ آج صبح سپیزنڈ کے قریب مستونگ کے قرہب ریلوے ٹریک پر دھماکا ہوا، جس میں...
اراکین پنجاب اسمبلی ایک سال میں پندرہ کروڑ روپے کی بجلی اڑا گئے جب کہ بجلی کی بے تحاشہ کھپت کے باعث پنجاب حکومت نے پنجاب اسمبلی کی عمارت سولر پر۔منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ پنجاب اسمبلی کی چھت کی بناوٹ کے باعث مکمل عمارت سولر پر منتقل کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ پنجاب اسمبلی کی نئی اور پرانی دونوں عمارتوں کی چھتیں گنبد کی بناوٹ میں ہیں، ذرائع کے مطابق گنبد کے باعث چھت پر جگہ کم ہے اور صرف پینتیس فیصد عمارت سولر پر منتقل ہوسکتی ہے۔ صرف پینتیس فیصد عمارت سولر پر منتقل ہونے سے بجلی کے بل میں صرف پانچ کروڑ روپے کی بچت ہوگی۔
وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ اڑان پاکستان ایک منصوبہ نہیں عہد ہے۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی پائیدار ترقی کیلئے سب کو ملکر کام کرنا ہوگا، ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لانا ہوں گی، ملک کی تیز تر ترقی کیلئے سیاسی استحکام اور پالیسیوں کا تسلسل ضروری ہے۔احسن اقبال کاکہنا تھا کہ ماضی میں نام نہاد تبدیلی مسلط کر کے ملک کو پیچھے دھکیل دیا گیا، مسلح افواج نے دشمن کو ایسا جواب دیا دنیا میں پاکستان کی دھاک بٹھا دی، افواج پاکستان نے جنگی طیارے گرا کر بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا۔وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا...
ذرائع کے مطابق دھماکے کے وقت پولیس چوکی میں کوئی اہلکار موجود نہیں تھا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور سکیورٹی صورتحال کا ازسرنو جائزہ لیا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ لوئر دیر میں پولیس چوکی کو بارودی مواد سے اُڑا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق لوئر دیر میں واقع باجوڑ کے علاقے تحصیل سلارزو کے ڈھیرہ کئی میں قائم پولیس چوکی کو بارودی مواد سے اڑا دیا گیا۔ پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں چوکی مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہے، تاہم امن و امان کی نازک صورتحال کے پیش نظر پہلے ہی حفاظتی اقدامات کے تحت یہ چوکی خالی کردی گئی تھی۔ ذرائع کے مطابق...
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور میزبان نادیہ خان ان دنوں شدید عوامی تنقید کی زد میں ہیں۔ وجہ بنی ہے ان کی جانب سے ایک ٹی وی شو میں اداکارہ سجل علی اور سینئر فنکارہ صائمہ نور کے ایک سین کا مذاق اُڑانا۔ نادیہ خان نے ڈرامہ منٹو نہیں ہوں کے ایک جذباتی منظر کی نقل کرتے ہوئے نہ صرف اداکاری بلکہ مکالموں پر بھی طنزیہ انداز میں تبصرہ کیا، جس پر مداحوں نے سخت ردِ عمل ظاہر کیا۔ سوشل میڈیا صارفین نے نادیہ کے انداز کو ناپسندیدہ، غیر مناسب اور توہین آمیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ایسی اداکاراؤں پر تنقید کر رہی ہیں جو نہ صرف باصلاحیت ہیں بلکہ انڈسٹری میں مضبوط مقام رکھتی ہیں۔...
پاکستان شوبز کی اداکارہ و میزبان نادیہ خان سینئر اداکارہ صائمہ نور اور سجل علی کا مزاق اُڑانے کے باعث شدید تنقید کی زد میں آ گئی ہیں۔ ایک حالیہ ٹی وی شو میں نادیہ خان نے سجل علی اور ہمایوں سعید کے نئے ڈرامے ’منٹو نہیں ہوں‘ کے ایک سین کا مذاق اڑایا۔ نادیہ نے سجل علی اور صائمہ نور کے ایک جذباتی سین کی نقل کرتے ہوئے مکالموں اور اداکاری پر طنزیہ تبصرہ کیا، جس پر انہیں شائقین کی جانب سے شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑا۔ مداحوں نے سوشل میڈیا پر نادیہ کی تنقید کو غیر مناسب قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ایسی اداکاراؤں پر تنقید کر رہی ہیں جو انڈسٹری میں مضبوط مقام رکھتی ہیں۔ کچھ...
لوئر دیر: لوئر دیر میں پولیس چوکی کو بارودی مواد سے اُڑا دیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق لوئر دیر میں واقع باجوڑ کے علاقے تحصیل سلارزو کے ڈھیرہ کئی میں قائم پولیس چوکی کو بارودی مواد سے اڑا دیا گیا۔ پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں چوکی مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہے، تاہم امن و امان کی نازک صورتحال کے پیش نظر پہلے ہی حفاظتی اقدامات کے تحت یہ چوکی خالی کردی گئی تھی۔ ذرائع کے مطابق دھماکے کے وقت پولیس چوکی میں کوئی اہلکار موجود نہیں تھا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور سکیورٹی صورتحال کا ازسرنو جائزہ لیا جا رہا ہے۔...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 اگست2025ء) نئے مالی سال کے آغاز کے بعد مہنگائی کی اونچی اڑان پھر سے شروع، جولائی 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح 7 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ماہانہ رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ نئے مالی سال کے پہلے ہی مہینے جولائی 2025 میں مہنگائی میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا۔ جون 2025 میں مہنگائی کی سالانہ شرح 3.23 فیصد رہی جبکہ جولائی 2024 میں 11.1 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ دیہات میں ماہانہ بنیاد پر مہنگائی کی شرح میں 2.15 فیصد اور شہروں میں مہنگائی میں 3.45 فیصد کا اضافہ ہوا۔ گزشتہ ماہ دیہات...
اپنی پردیسن بیٹی کو ائیرپورٹ سے وداع کر کے واپسی کا سفر بڑا مشکل تھا۔ مینہ اس روز چھاجوں برس رہا تھا، اس کی جس پرواز نے کینیڈا جانا تھا، وہ آئی بھی دیر سے اور روانہ بھی دیر سے ہوئی۔ اتنی بارش تھی کہ دل وسوسوں میں پھنس گیا… ’’ اللہ اسے خیر سے لے جائے!!‘‘ دل سے دعا نکلی۔ علی الصبح کا وقت تھا، نیند کے جھونکے آ رہے تھے تو میں نے فون پر فیس بک کھول لی تا کہ نیند نہ آئے۔ بعد میں پچھتائی کہ کاش میں فیس بک نہ کھولتی، اس وقت کی نیند کو بھگانے کے لیے فیس بک کھولی تھی مگر اس پر نظرآنے والی وڈیو اور اس کے ساتھ خبر نے...
اسلام آباد ( ملک نجیب ) ڈی آئی جی آپریشنز جواد طارق کی جانب سے محرران کے تبادلوں کے احکامات با اثر محرروں نے ہوا میں اڑا دیئے ۔ کئی سالوں سے ایک ہی تھانے میں تعینات محرروں کے تبادلے کئے گئے جن میں سے بعض محرروں نے تھانے سے روانگی ہی نہیں کی جبکہ بعض محرر واپس اسی تھانے میں تعینات ہو گئے جس کی واضح مثال تھانہ نیلور کا بااثر محرر اطہر خان ہے ۔ اطہر خان کا تبادلہ تھانہ نیلور سے تھانہ کھنہ کیا گیا تھا چند روز بعد اطہر خان نے اپنا تبادلہ واپس تھانہ نیلور میں کرا لیا ۔ واضح رہے کہ تقریبآ دو ماہ قبل ڈی آئی جی نے متعدد تھانوں کے محرروں کا...
نئی دہلی(انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت نے عالمی پابندیوں کو نظر انداز کرتے ہوئے خفیہ طور پر روس کو ہتھیاروں میں استعمال ہونے والا خطرناک دھماکہ خیز کیمیکل ”ایچ ایم ایکس“ فروخت کیا ہے، جو یوکرینی شہریوں پر برسنے والے میزائلوں اور راکٹوں میں استعمال ہو رہا ہے۔ یہ انکشاف بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی روئٹرز نے بھارتی کسٹمز ڈیٹا کے ذریعے کیا ہے۔ دسمبر میں بھارتی کمپنی ”آئیڈیل ڈیٹونیٹرز پرائیویٹ لمیٹڈ“ (Ideal Detonators Pvt Ltd) نے تقریباً 14 لاکھ ڈالر مالیت کا ایچ ایم ایکس روس بھیجا۔ حیرت انگیز طور پر یہ مواد دو ایسی روسی کمپنیوں کو فراہم کیا گیا، جن کے براہِ راست تعلقات روسی دفاعی صنعت سے ہیں۔ ان میں سے ایک کمپنی ”Promsintez“ وہی ادارہ ہے جس...
ایئر کراچی پاکستان میں چینی ساختہ مسافر بردار طیارے لانے کو تیار ہے جب کہ ڈومیسٹک مسافر غیر معمولی رعایت کا فائدہ اٹھا سکیں گے۔ چیئرمین ایئر کراچی حنیف گوہر نے کہا کہ ڈومیسٹک ٹکٹس کی قیمت چالیس فیصد تک کم ہوگی، ابتدا میں چینی پائلٹ ہی طیارے آپریٹ کریں گے۔ چینی طیارے قیمت میں ایئر بس اور بوئنگ کے مقابلے میں آدھی قیمت پر ہے، آدھی قیمت کے باعث لیز کی قیمت بھی کم ہوگی جس کا فائدہ مسافروں کو ملے گا۔ مسافروں کے لئے ٹکٹ میں چالیس فیصد تک کمی ہوگیں، ابتدا میں چینی پائیلٹ طیارے چلائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری کوشیش ہے کہ چینی طیاروں کے سمیولیٹر اور ریزرو انجن بھی یہاں لائیں جائیں۔ سول ایوی ایشن...
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں we news بھارت پاکستان خواجہ آصف رفال
لاہور(نیٹ نیوز) وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے پاکستان کی ترقی کی اڑان کو پی ٹی آئی پتھر مار کر کریش کرناچاہتی ہے تاہم اب یہ اڑان اْن کے پتھروں کی پہنچ سے دور چلی گئی ہے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا پاکستان کا مقدر دیر پا ترقی ہے، تحریک انصاف کے پاس ایسا کوئی ہتھیار نہیں وہ پاکستان کی بلندی کی اڑان کو کریش کرسکے۔ پاکستان کے استحکام پر سمجھوتہ نہیں کریں گے، ریاست میں امن و استحکام اور اڑان کی پالیسی یکساں ہے، پی ٹی آئی نے اس میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی تو سختی سے نمٹیں گے۔ انہوں نے مزید کہا تحریکِ انصاف سمیت کسی کو بھی اجازت...
ایک زمانے میں اچانک ہمیں احساس ہوا کہ ہمارے اندر تو بے شمار سقراط، بقراط، ارسطو اور افلاطون بیٹھے ہوئے ہیں۔ کیوں نہ ان کوکام پر لگادیں، سو ہم نے’’مشر‘‘ یعنی جرگہ مار اور اصلاح کار کا دھندہ شروع کردیا جہاں کچھ تو تو میں میں ہو جاتی، کوئی تنازعہ پیدا ہوجاتا، لڑائی جھگڑے کے امکانات نظر آتے، ہم بیچ میں کود کر فریقین کو شانت کردیتے اور کافی مغزکھپائی کے بعد ان کے درمیان صلح کروا کر گلے ملوا دیتے۔ اس طرح کوئی آٹھ دس کارنامے کر کے ہم مونچھوں کو تاؤ دینے لگے ’’کہ ہمو دیگرہست‘‘ ہمارا خیال تھا کہ گاؤں میں ہماری نیک شہرت ہوگئی۔ نام حافظ رقم نیک پزیرفت ولے پیش رنداں رقم سود وزیاں ایں...
پی ٹی آئی پاکستان کی ترقی کی اڑان کو پتھر مار کر کریش کرنا چاہتی ہے، احسن اقبال WhatsAppFacebookTwitter 0 12 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ترقی کی اڑان کو پی ٹی آئی پتھر مار کر کریش کرناچاہتی ہے تاہم اب یہ اڑان ان کے پتھروں کی پہنچ سے دور چلی گئی ہے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کا مقدر دیر پا ترقی ہے، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے پاس ایسا کوئی ہتھیار نہیں کہ وہ پاکستان کی بلندی کی اڑان کو کریش کرسکے۔ رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا...
ایک کروڑ 23 لاکھ روپے سے زائد کے گیس بل نے شہری کی نیندیں اُڑا دیں تاہم سوئی ناردرن گیس کمپنی نے اپنی غلطی تسلیم کرلی۔ تفصیلات کے مطابق سوئی ناردرن گیس کمپنی نے راولپنڈی کےشہری کی نیندیں اُڑا دیں ، دھمیال کے رہائشی کو1 کروڑ 23 لاکھ روپےسےزائدکا بل بھیج دیا، متاثرہ اللہ دتہ راجہ سوئی گیس کے دفتر پہنچ گیا اور کہا محکمہ سوئی گیس والے کہتے ہیں بل ہرصورت اداکرنا ہوگا، ایک کروڑ 23 لاکھ روپےگیس کابل کیسے ادا کروں گا، 4 ماہ کا بل ادا نہ کرنے پر ایک کروڑ 23لاکھ کابل بھیج دیا گیا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ متاثرہ صارف کے بل کا کیس محکمے کے نوٹس میں آیا ہے، چھان بین جاری ہے،...
بنوں(نیوز ڈیسک)خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں تھانہ بکاخیل کی حدود میں واقع تختی خیل بکاخیل میں زیر تعمیر گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول کو نامعلوم شرپسندوں نے بارودی مواد سے تباہ کر دیا۔ پولیس کے مطابق اسکول کی عمارت میں دھماکہ خیز مواد نصب کیا گیا تھا جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔ دھماکے کے نتیجے میں اسکول کی عمارت کو شدید نقصان پہنچا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ عمارت ابھی زیر تعمیر تھی اور واقعے کے وقت وہاں کوئی موجود نہیں تھا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔ تعلیم دشمن عناصر کی اس کارروائی پر...

عالمی مقابلہ جیتنے والے بلوچستان کے سینڈ آرٹسٹ طے شدہ انعامی رقم سے محروم، مڈل مین ہزاروں ڈالر لے اڑا
بلوچستان کے ساحلی علاقے گڈانی سے تعلق رکھنے والے باصلاحیت نوجوان سینڈ آرٹسٹ سمیر شوکت عالمی سطح کے ایک آن لائن مقابلے میں پہلا انعام جیتنے کے باوجود انعامی رقم سے محروم ہو گئے۔ یہ بھی پڑھیں: بڑھتے ہوئے سائبر فراڈز میں اے آئی کا استعمال، جعل سازی سے کیسے بچا جائے؟ گڈانی کے نوجوان آرٹسٹ سمیر شوکت اور ان کی ٹیم نے فری لانسر ویب سائٹ کے ایک بین الاقوامی مقابلے میں حصہ لیتے ہوئے ساحل پر ریت میں کمپنی کا لوگو تخلیق کیا اور اس تخلیقی ویڈیو کی بنیاد پر پہلا انعام حاصل کیا۔ مقابلے کی انعامی رقم 10 ہزار ڈالر تھی جو جیتنے پر طے شدہ فارمولے کے مطابق 8 افراد میں برابر تقسیم ہونی تھی۔ سمیر شوکت...
اونچی اڑان کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس ہزار پوائنٹس تک گر گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 9 July, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں بدھ کے روز کاروبار کے آغاز پر زبردست فروختی دباؤ (سیلنگ پریشر) دیکھا گیا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای-100 انڈیکس میں ابتدائی لمحات میں ہی تقریباً 1000 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ صبح 10 بج کر 35 منٹ پر انڈیکس 984.11 پوائنٹس یا 0.74 فیصد کی کمی کے ساتھ 1 لاکھ 32 ہزار 419.08 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا تھا۔اس مندی کی لہر کے دوران اہم شعبوں میں فروخت کا رجحان دیکھا گیا جن میں کمرشل بینکس، کھاد، تیل...
ممبئی(شوبز ڈیسک) بھارت کے معروف اور مہنگے ترین میزبان کپل شرما ایک بار پھر ’دی گریٹ انڈین کپل شرما ‘ شو کے تیسرے سیزن میں انٹری کے ساتھ ہی خبروں میں ہیں اور اس مقبو لیت کی ایک وجہ کپل شرما کا فی قسط معاوضہ 5 کروڑ بھارتی روپے بھی ہے ۔ دی گریٹ انڈین کپل شو کا سیزن 3 گزشتہ ماہ 21 جون سے نشر کیا گیا تھا ، شو میں نوجوت سنگھ سدھو کی واپسی دیکھی گئی اور نوجوت کے ساتھ ارچنا پورن سنگھ بھی شوکا حصہ ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کپل شرما شو میں فی قسط 5 کروڑ روپے معاوضہ وصول کرتے ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ کپل شرما اپنے شو کے...
اداکار اور ہدایت کار یاسر حسین نے اپنے مخصوص انداز میں نادیہ خان کی قانونی کارروائی کی دھمکیوں کو سنجیدہ لینے سے انکار کرتے ہوئے انہیں مزید طنز کا نشانہ بنا ڈالا۔ نادیہ خان نے گزشتہ روز ایک ویڈیو میں اپنے ناقدین کو عدالت میں گھسیٹنے کی دھمکی دی تھی، جس پر یاسر حسین نے اپنی شرارتی طبیعت کے ساتھ انھیں طنز کا نشانہ بنایا۔ اپنی انسٹاگرام اسٹوریز میں یاسر نے نادیہ کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا، ’’یہ صبا فیصل جی اور ثروت گیلانی نے ہی کچھ بولا ہوگا۔ میرے ڈیڑھ نمبر دینے سے اگر کسی کو برا لگا ہے تو میں سوری کرلیتا ہوں اور ڈھائی نمبر کرلیتا ہوں۔ میرے خیال سے اب سب ٹھیک ہوگا۔‘‘...
لکی مروت میں دہشت گردوں نے پولیس کی خالی چوکی کو بارودی مواد سے اڑا دیا۔پولیس کے مطابق نامعلوم افراد کی جانب سے کارروائی کی گئی،دھماکے سے خروبہ چیک پوسٹ کو جزوی نقصان پہنچا۔پولیس کے مطابق چوکی 6سالوں سے خالی تھی اور ناقابل استعمال تھی۔
لکی مروت میں نامعلوم افراد نے پولیس کی خالی چیک پوسٹ کو بارودی مواد سے اڑا دیا۔ پولیس کے مطابق رات گئے نامعلوم افراد کی جانب سے کارروائی کی گئی،دھماکے سے خروبہ چیک پوسٹ کو جزوی نقصان پہنچا۔ پولیس کے مطابق چیک پوسٹ6سالوں سےخالی تھی اور ناقابل استعمال تھی،خیال رہے کہ اس سے قبل Post Views: 2
کراچی: جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے گھریلو ملازمہ کے خلاف 5 کروڑ روپے کی چوری کے مقدمے میں ضمانت کا فیصلہ محفوظ کرلیا، استغاثہ نے انکشاف کیا کہ ملزمہ کی پنجاب میں بھی پراپرٹی ہے جہاں اس کے رشتے دار رہتے ہیں۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت کے روبرو کلفٹن میں گھریلو ملازمہ ملزمہ شہناز اور اس کے بیٹے آصف کے خلاف 5 کروڑ روپے کی چوری کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ آج جمعہ تک کے لیے محفوظ کرلیا جبکہ ملزم فہد کی درخواست ضمانت ایک لاکھ روپے کے عوض منظور کرلی۔ استغاثہ کے مطابق عدالتی احکامات کے تحت مرکزی ملزمہ شہناز سے جیل میں تفتیش کی گئی، ملزمہ نے تقریباً پینتالیس...
جاپان کے جنوب میں واقع دور دراز توکارا جزائر میں گزشتہ 2 ہفتوں کے دوران 900 سے زائد زلزلے ریکارڈ کیے گئے ہیں، جس کے باعث وہاں کے مکین شدید خوف و اضطراب کا شکار ہیں اور بے خوابی کے مسائل کا سامنا کر رہے ہیں۔ زمین مسلسل لرز رہی ہے جاپانی حکام کے مطابق علاقے میں 21 جون سے زلزلے آنے کا سلسلہ غیر معمولی طور پر بڑھ گیا ہے۔ دور دراز جزائر، محدود سہولیات توکارا جزائر میں صرف 700 افراد آباد ہیں اور یہ لوگ 12 میں سے 7 جزائر پر رہائش پذیر ہیں۔ کئی جزائر پر اسپتال موجود نہیں۔ لوگوں کو طبی سہولیات حاصل کرنے کے لیے کم از کم 6 گھنٹے کا فیری سفر درکار ہے۔...
لکی مروت میں پنجاب جانے والی گیس پائپ لائن کو دھماکے سے اڑا دیا گیا۔لکی مروت میں ایک مرتبہ پھر نامعلوم افراد نے پنجاب جانے والی مین ٹرانسمیشن گیس پائپ لائن دھماکے سے اڑا دی، پائپ لائن کو تھانہ صدر کی حدود تورواہ وانڈہ امیر کے قریب اڑایا گیا۔پولیس نے کہا کہ گیس حکام اور سکیورٹی ادارے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا ۔
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر برائے خزانہ و ریونیو سینیٹر محمد اورنگزیب نے سپین کے شہر سیویل میں جاری چوتھی بین الاقوامی کانفرنس برائے فنانسنگ فار ڈویلپمنٹ کے افتتاحی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ اس عالمی کانفرنس کا مقصد پائیدار ترقی کے لیے درکار مالی وسائل کی بڑھتی ہوئی کمی کا حل تلاش کرنا اور مختلف ممالک کو اپنی ترجیحات، توقعات اور اقدامات پیش کرنے کے لیے ایک مشترکہ پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔ کانفرنس کے پلینری سیشن سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر اورنگزیب نے پاکستان کے معاشی چیلنجز، اصلاحاتی اقدامات اور ترقیاتی ترجیحات پر روشنی ڈالی اور اس بات پر زور دیا کہ موجودہ عالمی مالیاتی نظام میں فوری اور مربوط اصلاحات کی ضرورت ہے تاکہ انصاف، یکجہتی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹوکیو میں جاپانی تاریخ کے ایک بدنام ترین مجرم تاکا ہیرو شیریشی المعروف “ٹوئٹر کلر” کو تین سال کے وقفے کے بعد سزائے موت دے دی گئی۔یہ سزا ان جرائم کی پاداش میں دی گئی جو اس نے 2017 میں کیے تھے۔ شیریشی نے 8 خواتین اور 1 مرد کو انتہائی بے رحمی سے قتل کیا تھا۔ اس کی سفاکی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ وہ سوشل میڈیا، خاص طور پر ٹوئٹر (اب ایکس) کے ذریعے ذہنی دباؤ اور خودکشی کی خواہش رکھنے والوں کو نشانہ بناتا تھا۔اس نے خود کو کبھی “ہینگ مین” تو کبھی “سوئسائیڈ پارٹنر” ظاہر کر کے لوگوں سے رابطہ کیا اور ملاقات کے بہانے انہیں اپنے اپارٹمنٹ میں...

پاک بھارت جنگ میں میرا واٹس ایپ اڑا دیا گیا، مجھے کوئی سائبر سیکیورٹی الرٹ نہیں ملا: سینیٹر پلوشہ خان
—فائل فوٹو پیپلز پارٹی کہ سینیٹر پلوشہ خان نے کہا ہے کہ پاک بھارت جنگ میں میرا واٹس ایپ اڑا دیا گیا، مجھے کوئی سائبر سیکیورٹی الرٹ نہیں ملا۔پلوشہ خان کی زیرِ صدارت سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کا اجلاس ہوا جس میں پی ایس ڈی پی سال 25-2024ء فنڈز کے استعمال سے متعلق ایجنڈا زیرِ بحث آیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پلوشہ خان نے کہا کہ وزارت آئی ٹی کے پی ایس ڈی پی فنڈز کے استعمال اور پلاننگ کمیشن کے ترقیاتی بجٹ میں تضاد ہے، سینیٹ کی پلاننگ کمیٹی سے جو خط ملا، اس میں اور آپ کے بریف پیپرز میں فرق ہے۔ سینیٹر پلوشہ خان کا ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس کو سول آرمڈ فورسز...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی حکومت نےگیس کےگھریلو صارفین کے لیے فکسڈ چارجز میں 50 فیصد اضافہ کردیا، اوگرا نے گیس کی نئی قیمتوں سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔ نوٹی فکیشن کے مطابق پروٹیکٹڈگھریلوگیس صارفین کے لیےفکسڈ چارجز400 سے بڑھاکر 600روپے مقرر، نان پروٹیکٹڈ گھریلوصارفین کے لیےفکسڈ چارجزمیں ایک ہزار روپے تک کا اضافہ، نان پروٹیکٹڈ 1.5 ایچ ایم تک گیس صارفین کےفکسڈ چارجز ایک ہزار سے بڑھاکر 1500 روپے کردیئے گئے۔ نان پروٹیکٹڈ 1.5 ایچ ایم سے زیادہ گیس والےصارفین کےفکسڈ چارجز 2 ہزار سے بڑھاکر 3 ہزار روپےکردیئے گئے، بلک صارفین،پاور سیکٹر اور انڈسٹری کے لیے گیس کی قیمتوں میں اضافہ، گھریلو صارفین کے فکسڈ چارجز میں اضافہ کیا گیا ہے۔ گیس کے گھریلو صارفین کے لئے گیس کی...
کراچی: کراچی سے استبول کے لیے اڑان بھرنے والی غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ٹیکسی وے کے بعد اڑان کی تیاری کے دوران پرندہ ہٹ ہوا، پرندہ ٹکرانے کے سبب پرواز کی روانگی روک دی گئی۔ پرواز ٹی کے 709 کو پرندہ ٹکرانے کا واقعہ آج صبح پیش آیا، ایئر پورٹ ٹارمک پر انجینیئرز طیارے کا معائنہ کر رہے ہیں۔ طیارے کے انجن کے پاس پرندے کے پَر ملے ہیں۔ بارش کے بعد ایئرپورٹ پر کیڑے مکوڑوں کی بہتات ہو جاتی ہے اور کیڑوں کو کھانے کے لیے منڈلانے والے پرندے جہازوں سے ٹکرا جاتے ہیں۔ ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی نے بارش سے...
—فائل فوٹو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا اختیار ہے جب کہیں گے ہم حکومت اڑا دیں گے۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت ختم کرنے کے لیے ایک چال چلی گئی تھی، بجٹ پاس نہ ہوتا تو میں نااہل ہو جاتا، فنانشل ایمرجنسی لگانے کا آئین میں حق ہے۔صحافی نے علی امین گنڈاپور سے سوال کیا کہ علیمہ خان سے آمنا سامنا ہوا، کیا گلے شکوے دور ہوئے؟ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ کون سے گلے شکوے، میں بانی پی ٹی آئی کو جواب دہ ہوں، وہ میرے لیڈر ہیں، ان کا مینڈیٹ اور حکومت میرے پاس ان کی امانت ہے، یہ بانی...
شہر قائد میں چینی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ گزشتہ تین روز کے دوران چینی 5 روپے فی کلو مہنگی ہو گئی، جس کے بعد ریٹیل مارکیٹ میں چینی کی قیمت 180 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے، جب کہ گلی محلوں کی دکانوں پر بعض دکاندار 190 روپے فی کلو تک طلب کر رہے ہیں۔ ادھر کراچی کی ہول سیل مارکیٹ میں بھی چینی کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار ہے، جہاں فی کلو قیمت 174 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ ہول سیلرز کے مطابق محرم الحرام کے قریب آتے ہی چینی کی طلب میں اضافہ ہو رہا ہے، جس کی وجہ سے قیمتیں بھی اوپر جا رہی ہیں۔ Post...
کراچی: ملک کی نئی ابھرتی ہوئی ایئرلائن ’’ایئرکراچی‘‘نے اپنے فضائی آپریشن کے آغاز سے قبل بھرتیوں کا عمل شروع کر دیا ہے۔ ایئرلائن نے ملک بھر کے اہم ایئرپورٹس پر اسٹیشن مینیجرز کی اسامیوں پر بھرتیوں کے لیے تجربہ کار امیدواروں سے درخواستیں طلب کی ہیں۔ ذرائع کے مطابق ایئرکراچی ابتدائی طور پر اسلام آباد، لاہور اور کراچی کے ایئرپورٹس پر اسٹیشن مینیجرز تعینات کرے گی۔ ان اسامیوں کے لیے ان افراد کو ترجیح دی جا رہی ہے جنہیں ایوی ایشن انڈسٹری میں کام کرنے کا بھرپور تجربہ حاصل ہو۔ ایئرکراچی رواں سال 3 ایئر بس A320 طیاروں کے ذریعے اپنے فضائی آپریشن کا آغاز کرنے جا رہی ہے، جس کے لیے ابتدائی تیاریوں کا عمل مکمل کیا...
پانچ سال کے بعد لاہور ایئرپورٹ سے فرانس کیلیے اڑان بھرنے والی پی آئی اے کی پرواز پیرس میں لینڈ کر گئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پی آئی اے کی لاہور سے فرانس کی پرواز پیرس ایئرپورٹ پر لینڈ کر گئی، 5 سال کی مدت کے بعد پی آئی اے نے لاہور سے پیرس کا روٹ دوبارہ شروع کیا ہے جس سے اوورسیز پاکستانیوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے ہیں۔ پہلی ہفتہ وار پرواز لاہور سے پیرس کے لیے دوپہر 12 بجے روانہ ہوئی، پی کے 733 کے ذریعے 276 مسافر پیرس پہنچے، پی آئی اے پہلے ہی اسلام آباد سے پیرس کی ہفتہ وار دو پروازیں آپریٹ کررہی ہے۔ پی آئی اے کی پہلی پرواز آمد پرایک سادہ مگر...
لکی مروت کے علاقے تورواہ میں واقع برساتی نالے کے قریب بیٹنی گیس فیلڈ سے پنجاب جانے والی مین گیس پائپ لائن کو بارودی مواد سے تباہ کر دیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں:لکی مروت اور بنوں سے پولیو کے 2 نئے کیسز رپورٹ، رواں سال مجموعی تعداد 10 ہوگئی دھماکے کے نتیجے میں پائپ لائن میں آگ بھڑک اٹھی، جس کے بعد سیکیورٹی فورسز اور پولیس کی بھاری نفری فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ دہشت گردوں کی کارروائی ہے، جنہوں نے گیس کی سپلائی کو نشانہ بنایا۔ واقعے کے بعد گیس پائپ لائن کی مرمت کا عمل فوری طور پر شروع کر دیا گیا...
—فائل فوٹو لکی مروت کے تورواہ برساتی نالے میں گیس پائپ لائن بارودی مواد سے اڑا دی گئی۔پولیس کے مطابق دہشت گردوں نے بیٹنی گیس فیلڈ سے پنجاب جانے والی مین پائپ لائن کو نشانہ بنایا۔پولیس کے مطابق بیٹنی گیس فیلڈ سے پنجاب جانے والی مین پائپ لائن میں دھماکے کے بعد آگ لگ گئی۔ذرائع کے مطابق پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیر لیا ہے اور گیس پائپ لائن کی مرمت کا کام تیزی سے جاری ہے۔
کراچی: سندھ پولیس کی جانب سے 16 گریڈ میں تعینات انسپکٹرز کی نئی سینیارٹی لسٹ جاری ہونے کے بعد بھرتی کے عمل میں سنگین بے ضابطگیوں اور قانون شکنی کے انکشافات نے ایک بار پھر سے ادارے میں بھرتیوں میں شفافیت کے بلند و بانگ دعوؤں کو متنازعہ بنا دیا ہے۔ حکومت پاکستان کے "سول سرونٹس (اپائنٹمنٹ، پروموشن اینڈ ٹرانسفر) رولز 1973" کے تحت وفاقی و صوبائی ملازمتوں میں تقرری کے لیے کم از کم عمر کی حد 18 سال مقرر ہے جبکہ آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی جانب سے جاری کردہ فہرست میں ہوشربا انکشاف سامنے آیا ہے۔ اس فہرست میں شامل متعدد افسران ایسے ہیں جنہوں نے پولیس میں شمولیت کے وقت یا تو...
سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ایئر پنجاب اور ہائی اسپیڈ ترین منصوبوں کی فیزیبلٹی اسٹڈی کے لیے ابتدائی فنڈ مختص کیے گئے ہیں، انہوں نے امید ظاہر کی کہ ایئر پنجاب کی پہلی پرواز ایک سال کے اندر پہلی اڑان بھرے گی۔ وی نیوزسے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ بجٹ کی کاپیاں پھاڑنا بجٹ کی مخالفت نہیں ہوتی۔ ’مخالفت یہ ہوتی ہے کہ آپ اصلاح کریں، اسمبلی میں فائنانس بل میں ترمیم اور تجاویز پیش کریں جس کے حساب سے حکومت فیصلہ کرتی ہے اور یہ پورا ایک طریقہ کار ہے۔‘ یہ بھی پڑھیں: پنجاب پہلی صوبائی ایئر لائن ‘ایئر پنجاب’ اور پہلی بلٹ ٹرین چلانے کے لیے تیار پنجاب اسمبلی میں بجٹ...
امیر جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ صہیونی افواج کے غزہ میں انسانی تاریخ کے بدترین مظالم جاری ہیں اور اس کیساتھ ہی اسرائیل نے ایران پر حملہ کرکے پورے خطے میں آگ اور خون کے کھیل کا آغاز کر دیا ہے، اسرائیل بذات خود کچھ بھی نہیں اگر اسے امریکہ کی آشیر باد حاصل نہ ہو، واشنگٹن اسرائیلی دہشتگرد کی مکمل پشت پناہی کر رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے اسرائیل کے ایران پر حملہ کو کھلی دہشت گردی قرار دیتے ہوئے ایران اور ایرانی قوم کو یقین دہانی کرائی ہے کہ جماعت اسلامی اور پوری پاکستانی قوم ان کیساتھ ہے۔ منصورہ لاہور سے جاری ویڈیو پیغام میں امیر جماعت نے کہا کہ اسرائیل...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جون2025ء) حکومتِ پاکستان نے ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے "اڑان پاکستان"کے نام سے ایک جامع ویژن 2029 متعارف کروا دیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت پاکستان کا ہدف ہے کہ 2029 تک سالانہ 63 ارب امریکی ڈالر کی برآمدات حاصل کی جائیں۔"اڑان پاکستان" ویژن کا مقصد پاکستان کو ایک برآمدات پر مبنی معیشت میں تبدیل کرنا ہے، جس کے ذریعے نہ صرف زرِ مبادلہ میں اضافہ کیا جائے گا بلکہ لاکھوں روزگار کے مواقع بھی پیدا کیے جائیں گے۔اڑان پاکستان کے ویژن کے مطابق 2029 تک پاکستان کا ہدف ہے کہ سالانہ 63 ارب امریکی ڈالر کی برآمدات حاصل کی جائیں۔ یہ ہدف...
بھارتی شہر حیدرآباد میں میڈیکل کے طلبا کے ہاسٹل پر مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس میں 241 مسافروں سمیت 294 افراد ہلاک ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بد قسمت طیارے نے بھارت سے لندن جانے کے لیے ایک منٹ سے بھی کم وقت کی پرواز کی اور حادثے کا شکار ہوگیا۔ طیارے نے معمول کی طرح پرواز بھری تھی۔ جس کے فوری طیارے سے دھواں اُٹھتا ہوا محسوس ہوا اور پھر طیارہ تیزی سے نیچے آنے لگا۔ طیارہ رہائشی علاقے میں ایک اونچی عمارت سے ٹکرا کر زمین بوس ہوگیا اور خوفناک آگ بھڑک اُٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے جہاز راکھ کا ڈھیر بن گیا۔ New CCTV footage emerges of the Air India 787 as it took off from Ahmedabad....
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> نئی دہلی (آن لائن) آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے ریسرچ ڈپارٹمنٹ کے چیئرمین پروفیسر ایم وی راجیو گوڑا نے مودی حکومت کے ترقیاتی بیانیے کو سخت تنقید کا نشانہ بنا تے ہوے بی جے پی کے 2024 کے منشور سمیت سابقہ وعدوں اور بیانات کو بے بنیاد قرار دے دیا ۔ انہوں نے بی جے پی کے منشور پر مبنی دستاویز ایک اور بار جملہ سرکار کا تنقیدی جائزہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت کے 11 سال کے جھوٹے وکاس کے دعوے عوام سے دھوکا ہیں۔راجیو گوڑا نے کہا کہ مودی حکومت کا مقامی دفاعی پیداوار کا دعویٰ مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے اور بھارت اب بھی اپنی دفاعی ضروریات کے 40 فیصد سے...
وفاقی حکومت نے پانچ سالہ ترقیاتی منصوبوں کی تفصیلات جاری کر دیں جس کا تخمینہ 17 کھرب روپے لگایا گیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق 17 کھرب روپے کا ترقیاتی منصوبہ “اُڑان پاکستان” کے تحت پیش کیا گیا۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ منصوبے کا مقصد پاکستان کو اقتصادی طور پر خود کفیل بنانا ہے، پانچ سالہ منصوبے میں وفاق کا حصہ 7 کھرب جبکہ صوبوں کا 10 کھرب ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ 2047 تک پاکستان کو 3 کھرب ڈالر کی معیشت بنانے کا ہدف ہے جس کے پیش نظر مالی سال 2025–2026 کے لیے ترقیاتی بجٹ 4.2 کھرب روپے مقرر کیا گیا ہے۔ حکومت نے پی ایس ڈی پی کے تحت ایک کھرب روپے کی وفاقی فنڈنگ مختص کی...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)ملک بھر میں آج عید الاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جارہی ہے۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق اس موقع پر ماہرین نے مشورہ دیا ہے کہ عید کی دعوتیں اُڑائیں ، لیکن اعتدال کا دامن نہ بالکل نہ چھوڑیں ، گوشت اور چٹ پٹے پکوانوں پر ہاتھ ہلکا رکھیں۔ماہرینِ صحت کا کہنا ہے کہ گرم موسم میں زیادہ گوشت کھانے سے بدہضمی ہوسکتی ہے۔ماہرین کے مطابق عید الاضحیٰ کے فوراً بعد گیسٹرو کے کیسز میں بے حد اضافہ دیکھا جاتا ہے ۔ اگر گوشت صحیح طریقے سے پکا ہوا نہ ہو تو پیٹ اور آنتوں کے مسائل بڑھ جاتے ہیں ۔ اس کے علاوہ ماہرین نے امراضِ قلب، ذیابطیس اور دیگر امراض...
اسلام آباد(اوصاف نیوز)ملک بھر میں آج عید الاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جارہی ہے۔اس موقع پر ماہرین نے مشورہ دیا ہے کہ عید کی دعوتیں اُڑائیں ، لیکن اعتدال کا دامن نہ بالکل نہ چھوڑیں ، گوشت اور چٹ پٹے پکوانوں پر ہاتھ ہلکا رکھیں۔ ماہرینِ صحت کا کہنا ہے کہ گرم موسم میں زیادہ گوشت کھانے سے بدہضمی ہوسکتی ہے۔ماہرین کے مطابق عید الاضحیٰ کے فوراً بعد گیسٹرو کے کیسز میں بے حد اضافہ دیکھا جاتا ہے ۔ اگر گوشت صحیح طریقے سے پکا ہوا نہ ہو تو پیٹ اور آنتوں کے مسائل بڑھ جاتے ہیں ۔ اس کے علاوہ ماہرین نے امراضِ قلب، ذیابطیس اور دیگر امراض کے شکار لوگوں کو خاص احتیاط کی...
---فائل فوٹو صوبۂ بلوچستان کے علاقے ٹانک میں نامعلوم افراد نے سرکاری اسکول کی عمارت کو دھماکے سے اڑا دیا۔ذرائع کے مطابق اسکول کی عمارت مکمل طور پو تباہ ہو گئی ہے جبکہ کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل گشتہ سال جنوبی وزیرستان کے علاقے اعظم ورسک میں نامعلوم شرپسندوں نے گورنمنٹ اسکول کو بم دھماکے سے اڑا دیا تھا۔پولیس کے ذرائع کے مطابق نامعلوم شرپسند رات گئے دھماکا کر کے فرار ہوگئے تھے، دھماکے سے اسکول کی عمارت مکمل طور منہدم ہوگئی تھی۔
کراچی ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 جون 2025ء ) ملیر جیل سے فرار بیٹے کو لے کر ماں واپس جیل پہنچ گئی اور اپنے ہاتھوں سے جیل حکام کے حوالے کردیا۔ تفصیلات کے مطابق بیٹا 3 بجے گھر پہنچا اور بتایا جیل سے بھاگ آیا ہوں جس پر اس کی ماں فورً اپنے بیٹے کو لے کر واپس ملیر جیل پہنچ گئی اور جیل حکام کے حوالے کردیا۔ اس موقع پر والدہ نے کہا کہ میرا بیٹا بے گناہ ہے، اسے موبائل میں ایک دوست کے ساتھ تصویر ہونے کی وجہ سے سزا سنائی گئی، جس کے بعد سے بیٹا چوری کے جرم میں 6 ماہ سے قید کاٹ رہا ہے اور جب وہ گھر پہنچا تو میں اسے پیدل...
نائب امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ—فائل فوٹو نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ حکومت سنگین غلطی کے ازالے کےلیے غیر شرعی بل واپس لے۔لاہور سے جاری بیان میں لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی حکومت میں پورے حصہ دار ہیں، دونوں جماعتیں نورا کشتی سے عوام کو بےوقوف نہیں بنا سکتیں۔ وزیرِ اعظم کا اڑان پاکستان منصوبہ بغیر پروں کی اڑان ہے: لیاقت بلوچ نائب امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کا اڑان پاکستان منصوبہ بغیر پروں کی اڑان ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام دینی جماعتیں غیر اسلامی اور غیر آئینی قانون سازی کے خلاف یک آواز ہیں، تمام دینی جماعتوں...
بلوچستان کے شہر ڈیرہ مراد جمالی کے سٹی پولیس تھانہ کی حدود میں بیدار روڈ پر نامعلوم تخریب کاروں نے گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے اڑانے کی کوشش کی۔ پولیس کے مطابق تخریب کاروں نے زیرِ زمین آٹھ سے دس کلو گرام بارود نصب کر رکھا تھا، جس کا دھماکہ کیا گیا۔ دھماکے کے نتیجے میں ایک پرانی اور غیر فعال گیس پائپ لائن کو جزوی نقصان پہنچا، تاہم کوئٹہ جانے والی اٹھارہ انچ قطر کی مرکزی گیس پائپ لائن مکمل طور پر محفوظ رہی۔ پولیس کے مطابق متاثرہ پائپ لائن میں گیس موجود نہیں تھی، جس کے باعث ممکنہ بڑا نقصان ٹل گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی نصیرآباد غلام سرور بھیو...
عیدالاضحی کی آمد آمد ہے اور قربانی کے جانوروں کے خرید وفروخت کا سلسلہ بھی عروج پر ہے، کوئی خریدار تو کوئی بیچنے والے لیکن جس وقت سب کی نظریں اس وقت قربانی کے جانوروں کے گرد گھوم رہی ہیں، ایسے میں کراچی کے ایڈیشنل سیشن جج ویسٹ سہیل احمد مشوری کی عدالت میں ایک درخواست جمع ہوتی ہے جس میں خاتون مدعی پولیس اہلکاروں کے خلاف شکایت کرتی ہیں۔ درخواست گزار بسمہ زوجہ آصف نے عدالت سے درخواست کی ہے کہ ایس ایچ او انور مہراج اور تھانہ مومن آباد کے دیگر اہلکار بغیر وارنٹ کے ان کے گھر میں داخل ہوئے، خواتین کو ڈرایا دھمکایا، فرنیچر توڑا اور 10 بکرے، ایک ٹی وی، تقریباً 6 تولے سونا اور...
محکمہ سیاحت کو کیرالا سے ایک ای میل موصول ہوئی جس میں تاج محل کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی۔ اس اطلاع کے بعد سیکیورٹی ایجنسیاں فوری طور پر حرکت میں آئیں اور پورے علاقے میں ہائی الرٹ نافذ کر دیا گیا۔ سی آئی ایس ایف، مقامی پولیس، بم اسکواڈ، ڈاگ اسکواڈ اور آثارِ قدیمہ کے ماہرین نے قریباً 3 گھنٹے تک تاج محل کے مختلف حصوں کی مکمل تلاشی لی۔ اس دوران کوئی مشتبہ شے برآمد نہیں ہوئی۔ تاہم، مشرقی اور مغربی دروازوں پر سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے، اور سیاحوں کو پین تک لے جانے سے روک دیا گیا ہے۔ تمام وزیٹرز پر سی سی ٹی وی کے ذریعے کڑی نظر رکھی جا...
پشاور میں دفعہ 144 نافذ: ہوائی فائرنگ، ڈرون اور پتنگ اڑانے پر پابندی WhatsAppFacebookTwitter 0 24 May, 2025 سب نیوز پشاور: (آئی پی ایس) ڈپٹی کمشنر پشاور نے فلائٹ سیفٹی کو یقینی بنانے کے لیے شہر کے مختلف علاقوں میں آئندہ 60 دنوں کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی۔ جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اس دوران ہوائی فائرنگ، ڈرون، کبوتر اور پتنگ اڑانے کے علاوہ دکانوں یا اشتہارات میں ہائی بیم لیزر لائٹس کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ان اقدامات کا مقصد فضائی حدود میں پرندوں اور دیگر اشیاء کے باعث طیاروں کو لاحق خطرات کا تدارک کرنا ہے، ڈپٹی کمشنر پشاور نے شہریوں سے اپیل...
پشاور(نیوز ڈیسک)ڈپٹی کمشنر پشاور نے فلائٹ سیفٹی کو یقینی بنانے کے لیے شہر کے مختلف علاقوں میں آئندہ 60 دنوں کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔ جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اس دوران ہوائی فائرنگ، ڈرون، کبوتر اور پتنگ اُڑانے کے علاوہ دکانوں یا اشتہارات میں ہائی بیم لیزر لائٹس کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ان اقدامات کا مقصد فضائی حدود میں پرندوں اور دیگر اشیاء کے باعث طیاروں کو لاحق خطرات کا تدارک کرنا ہے۔ ڈپٹی کمشنر پشاور نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ جہازوں سے پرندوں کے ٹکرانے جیسے حادثات سے بچاؤ کے لیے انتظامیہ سے تعاون کریں۔ خلاف ورزی کی صورت میں...
پشاور: خیبر پختونخوا کے شہر پشاور میں جہازوں کی اڑان کے تحفظ کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق دفعہ 144 کے تحت ہوائی فائرنگ، ڈرون کے استعمال، کبوتر اور پتنگ اُڑانے پر پابندی ہوگی۔ دفعہ 144 کا اطلاق 60 یوم کے لیے ہوگا جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ 188 پی پی سی کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ Tagsپاکستان
ویب ڈیسک : خیبر پختونخوا کے شہر پشاور میں جہازوں کی اڑان کے تحفظ کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق دفعہ 144 کے تحت ہوائی فائرنگ، ڈرون کے استعمال، کبوتر اور پتنگ اُڑانے پر پابندی ہوگی۔ دفعہ 144 کا اطلاق 60 یوم کے لیے ہوگا جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ 188 پی پی سی کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ Ansa Awais Content Writer
مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما نے کہا کہ اللّٰہ کریم نے پاکستان کو بہت بڑی نصرت اور فتح عطاء فرمائی ہے۔ پہلگام واقعے پر وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بار بار کہا کہ تحقیقات کیلئے تیار ہیں۔ ہمارے فوجی جوانوں نے دشمن کے مورچے اڑائے، بریگیڈ ہیڈ کوارٹر ز تباہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ بھارت اور اسرائیل کو ہی نہیں ان کے سہولت کاروں کو بھی شکست ہوئی۔ لاہور میں ایوانِ اقبال میں یومِ تشکر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ اللّٰہ کریم نے پاکستان کو بہت بڑی نصرت اور فتح عطاء فرمائی ہے۔ پہلگام واقعے...
ویب ڈیسک : پاکستانی اداکار و کامیڈین افتخار ٹھاکر نے کہا ہے کہ اگر فضاؤں سے آؤ گے تو ہوا میں اُڑا دیں گے، اگر پانیوں سے آؤ گے تو ڈبو دیے جاؤ گے اور اگر زمینی راستوں سے آؤ گے تو زمین بوس کردیے جاؤ گے ۔ کامیڈین افتخار ٹھاکر نے ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے بھارتی جارحیت پر انہیں منہ توڑ جواب دیا، انہوں نے کہا کہ جو افواج پاکستان نے کرکے بھی دکھایا ہے لیکن میری یہ بات بھارتی پنجابی دوستوں کو پسند نہیں آئی۔ انہوں نے کہا کہ میں پنجاب کو بھارت کا حصہ نہیں مانتا، لوگوں نے مجھ پر تنقید بھی کی، ہم بتانا چاہتے ہیں کہ ہم مسلمان حسینیت کے پیروکار ہیں...
عرفان ملک :خواتین پرجنسی وجسمانی تشددکی روک تھام کےدعوےپولیس نےہوامیں اڑادیئے,لاہورسمیت صوبہ بھرمیں 3لاکھ سےزائدکیسزبغیرکارروائی کےہی ختم کردیئے گئے. تفصیلات کے مطابق تیزاب گردی،جسمانی تشدد،ریپ اوراغواجیسےسنگین کیسزبھی رفع دفع پالیسی کی نظر کردیئےگئے۔ ریکارڈکے مطابق گزشتہ ایک سال کےدوران 4لاکھ 2082خواتین نے پولیس سے رابطہ کیا ۔ْ صوبہ بھرمیں خواتین کی درخواستوں کےباوجودصرف49ہزار83مقدمات کااندراج کیاجاسکا۔پولیس نے3 لاکھ 53ہزاردرخواستوں پرکارروائی کرنےکی بجائےمعاملہ رفع دفع کروادیاگیا۔تیزاب گردی ، ریپ و اغواسمیت سب سےزیادہ اطلاعات جسمانی تشددکی پولیس کو موصول ہوئیں۔ بھارت نے سکھ یاتریوں کے پاکستان داخلے پر پابندی عائد کر دی
پشاور میں ڈرونز اور کواڈ کاپٹر اڑانے پر پابندی، دفعہ 144نافذ WhatsAppFacebookTwitter 0 12 May, 2025 سب نیوز پشاور(سب نیوز) خیبر پختونخوا کے دارالخلافہ پشاور میں ڈرونز اور کواڈکاپٹر اڑانے پر پابندی عائد کر دی گئی۔ڈپٹی کمشنر پشاور کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پشاور میں ڈرونز اور کواڈ کاپٹر اڑانے پر دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ یہ فیصلہ موجودہ سیکیورٹی صورتحال، عوامی تحفظ اور اہم تنصیبات کی حفاظت کے لیے کیا گیا ہے۔ پابندی کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔خلاف ورزی کرنے کی صورت میں تعزیرات پاکستان کی دفعہ 188 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق پشاور میں عائد کردہ پابندی 30...
کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 15 پیسے کی کمی سے 281 روپے 56 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ پاک بھارت کے درمیان جنگ بندی، آئی ایم ایف کی جانب سے 2 ارب 40 کروڑ ڈالر کی فنانسنگ منظور ہونے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پاکستان کے ساتھ تجارت بڑھانے کے اعلان سے زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں پیر کو ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپیہ تگڑا رہا۔ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں 80 ہزار اوورسیز پاکستانیوں کے نئے کھاتے کھلنے اور انفلوز 10 ارب ڈالر سے متجاوز ہونے کی اطلاعات سے انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے تمام دورانیے میں ڈالر تنزلی سے دوچار رہا، جس سے ایک موقع پر ڈالر کی قدر 34 پیسے کی کمی سے 281...
پشاور: خیبر پختونخوا کے دارالخلافہ پشاور میں ڈرونز اور کواڈکاپٹر اڑانے پر پابندی عائد کر دی گئی۔ڈپٹی کمشنر پشاور کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پشاور میں ڈرونز اور کواڈ کاپٹر اڑانے پر دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ یہ فیصلہ موجودہ سیکیورٹی صورتحال، عوامی تحفظ اور اہم تنصیبات کی حفاظت کے لیے کیا گیا ہے۔ پابندی کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔خلاف ورزی کرنے کی صورت میں تعزیرات پاکستان کی دفعہ 188 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق پشاور میں عائد کردہ پابندی 30 دن کے لیے نافذ العمل ہو گی۔ اور شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ کسی بھی مشکوک حرکت اور خلاف...
بیجنگ(نیوز ڈیسک)پاکستان کی جانب سے بھارت کا رافیل طیارہ گرائے جانے پر چینی سوشل میڈیا انفلوئینسر بھارت کا مذاق اڑانے لگے جس کی ایک اور ویڈیو چینی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جن میں پاکستانی بھی شامل ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نے بھارت کو فیصلہ کن جواب دینے کے بعد دشمن کی توپوں کو خاموش کروا دیاہے اور اس دوران پاکستان نے تین بھارتی رافیل سمیت پانچ طیاروں کو گرایا جس میں چینی ساختہ پی ایل 15 میزائل کا استعمال کیا گیا ۔ پاکستانی شاہینوں کے ہاتھ رافیل طیارے کے تباہ ہونے کی خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیلی اور بھارت کو بڑی شرمندگی کا سامنا کرنا پڑ رہاہے تاہم اس کے بعد فوری چینی سوشل...
پشاور انتظامیہ نے شہر میں ڈرونز اور کواڈ کاپٹرز اڑانے پر مکمل پابندی عائر کرکے دفعہ 144 نافذ کردیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر پشاور کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ موجودہ سیکیورٹی صورتحال، عوامی تحفظ اور اہم تنصیبات کی حفاظت کے لیے کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیے: بھارتی جارحیت کے تناظر میں شہری دفاع اور عوامی آگاہی کے لیے اہم فیصلے اعلامیے کے مطابق پابندی کا اطلاق سیکشن 144 CrPC کے تحت فوری طور پر کر دیا گیا ہے جس کی خلاف ورزی کی صورت میں تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 188 کے تحت کارروائی ہوگی۔ ضلعی انتظامیہ نے کہا ہے کہ پشاور میں یہ پابندی 30 دن کے لیے نافذ العمل ہوگی اور شہریوں...
فیض آباد راولپنڈی میں یوم تشکر ریلی کے اختتام پر خطاب کرتے ہوئے وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ دوبارہ دشمن نے جرأت کی تو دندان شکن جواب دیں گے، پوری قوم ہندوستان کو جواب دے گی، انہوں نے مزید کہا کہ قوم نے آج پاک فوج آرمی چیف اپنے شاہینوں اور وزیراعظم سے اظہار یکجہتی کیا، ابھی ہم نے حملہ نہیں کیا، حملے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ ہماری بہادر افواج نے سندور کو تندور بنا دیا، ان کی چوکیاں ایئر بیس اڑا کر رکھ دیے ہیں۔ فیض آباد میں یوم تشکر ریلی کے اختتام پر خطاب کرتے ہوئے حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ لوگوں نے پاک...
جنرل عاصم منیر کے عزم وہمت اور دلیری نے دشمن کی جارحیت کے پرخچے اڑا دئیے، بلال اظہر کیانی WhatsAppFacebookTwitter 0 11 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزیر مملکت ریلوے بلال اظہر کیانی نے یوم تشکر پر قوم اور قیادت کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کے خلاف وہ قیادت موجود تھی جس کی پاکستان کو ضرورت تھی، جنرل عاصم منیر کے عزم وہمت اور دلیری نے دشمن کی جارحیت کے پرخچے اڑا دئیے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ قائد محمد نوازشریف، وزیراعظم شہباز شریف، تمام سیاسی قیادت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جن کی راہنمائی سے پاکستان کو فتح ہوئی، جنرل ساحرشمشاد، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، ائیر...