2025-05-22@14:37:49 GMT
تلاش کی گنتی: 529

«ق ڈار نے کہا»:

    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2025ء) عالمی بینک کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے منیجنگ ڈائریکٹر آپریشنز انا بجیرڈے کی سربراہی میں جمعرات کو جی-7 اسلام آباد میں واقع بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے ون ونڈو سہولت مرکز کا دورہ کیا۔ اس دورے کا مقصد مستحقین کو ایک ہی چھت تلے فراہم کی جانے والی خدمات اور سہولیات کا جائزہ لینا تھا۔وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ سید عمران احمد شاہ، چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد اور سیکریٹری بی آئی ایس پی عامر علی احمد نے مہمان وفد کا خیرمقدم کیا۔وفد میں شامل دیگر معزز اراکین میں کنٹری ڈائریکٹر عالمی بینک ناجی بین حسین، آپریشنز...
    ویب ڈیسک:نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اس خطے میں بحران کی ایک بڑی وجہ مسئلہ کشمیر کا حل نہ ہونا ہے، اس بات سے چینی رہنماؤں نے بھی اتفاق کیا ہے۔  دورہ چین کے بعد دفتر خارجہ میں صحافیوں کو بریفینگ دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ چین کا یہ دورہ عام دورہ نہیں تھا، یہ دورہ چین کے ہم منصب کی دعوت پر ہوا تھا، منگل کے روز چین میں چینی وزارء سے ملاقاتیں ہوئیں،ان کا کہنا تھا کہ دورہ چین کے دوران افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی بھی بیجنگ میں موجود تھے، پاکستان کی جانب سے چینی وزیر خارجہ اور افغان قائم مقام وزیر خارجہ کی اہم...
    چین سی پیک ٹو شروع کرنے کو تیار، افغانستان کو ساتھ ملاکر دہشتگردی ختم کریں گے، اسحاق ڈار WhatsAppFacebookTwitter 0 22 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ دورہ چین انتہائی کامیاب رہا، چین نے پاکستان کی سالمیت اور خودمختاری کی حمایت کی، پاکستان، چین اور افغانستان کا مشترکہ فیصلہ ہے کہ خطے سے دہشت گردی کو ختم کرنا ہے، چین کے ساتھ سی پیک ٹو شروع کرنے کی بھی بات ہوئی ہے، چین اس حکومت کے ساتھ سی پیک ٹو کو شروع کرنے کے لیے تیار ہے، چین نے مسئلہ کشمیر پر بھی پاکستان کی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔ اسلام آباد میں اپنے دورہ چین...
    —فائل فوٹو پاکستان اور افریقی ممالک کے درمیان تعلقات کے فروغ کی قرارداد سینیٹ سے متفقہ طور پر منظور ہو گئی۔سینیٹ میں قرارداد نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کی جانب سے پیش کی۔سینیٹ کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ 25 مئی پاکستان افریقہ دوستی کے دن کے طور پر منایا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان افریقی ممالک کی آزادی کی تحریک کی حمایت کرتا ہے، پاکستان اور افریقہ کے درمیان پارلیمانی سفارتکاری کو فروغ دیا جائے گا۔ بھارتی پراکسیز کو باز آجانا چاہیے، بھارت کو جو جواب ملا اس سے سبق سیکھنا چاہیے: اسحاق ڈاراسحاق ڈار نے کہا کہ مستقبل کے لائحہ عمل کے لیے ہمیں مل...
    نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ چین کے حالیہ دورے کے دوران پاکستان، چین اور افغانستان کے درمیان سہ فریقی مذاکرات میں دہشتگردی کے خلاف متفقہ عزم کا اظہار کیا گیا۔ تینوں ممالک نے اس امر پر اتفاق کیا کہ ان کی سر زمین کسی کے خلاف دہشتگردی کے لیے استعمال نہیں ہونے دی جائے گی۔ دفتر خارجہ اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے اسحاق ڈار نے بتایا کہ دورے کے دوران دہشتگردی، علاقائی تعاون اور اقتصادی ترقی پر اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم 2017-18 میں دہشتگردی پر قابو پا چکے تھے، لیکن ہماری اپنی پالیسی کی غلطیوں کے باعث حالات بگڑے۔ ایک صاحب چائے پینے کابل گئے اور...
    نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ دورہ چین انتہائی کامیاب رہا، چین نے پاکستان کی سالمیت اور خودمختاری کی حمایت کی، پاکستان، چین اور افغانستان کا مشترکہ فیصلہ ہے کہ خطے سے دہشت گردی کو ختم کرنا ہے، چین کے ساتھ سی پیک ٹو شروع کرنے کی بھی بات ہوئی ہے، چین اس حکومت کے ساتھ سی پیک ٹو کو شروع کرنے کے لیے تیار ہے، چین نے مسئلہ کشمیر پر بھی پاکستان کی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔ اسلام آباد میں اپنے دورہ چین کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے نائب وزیراعظم نے کہا کہ چینی ہم منصب کی دعوت پر چین کا خصوصی دورہ کیا، منگل کو چینی وفود سے اہم ملاقاتیں...
    نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اس خطے میں بحران کی ایک بڑی وجہ مسئلہ کشمیر کا حل نہ ہونا ہے، اس بات سے چینی راہنماوں نے بھی اتفاق کیا ہے۔ دورہ چین کے بعد دفتر خارجہ میں صحافیوں کو بریفینگ دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ چین کا یہ دورہ عام دورہ نہیں تھا، یہ دورہ چین کے ہم منصب کی دعوت پر ہوا تھا، منگل کے روز چین میں چینی وزارء سے ملاقاتیں ہوئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دورہ چین کے دوران افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی بھی بیجنگ میں موجود تھے، پاکستان کی جانب سے میں چینی وزیر خارجہ اور افغان قائم مقام وزیر خارجہ کی اہم ملاقات ہوئی، گزشتہ دورہ کابل...
    سینیٹ اجلاس: خضدار حملہ ناقابل برداشت، بھارتی پراکیسز باز آ جائیں، اسحاق ڈار WhatsAppFacebookTwitter 0 22 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ خضدار حملہ ناقابل برداشت ہے، بھارتی پراکیسز باز آ جائیں، ہمیں دہشت گردی کے مسئلے پر بیٹھ کر لائحہ عمل متعین کرنا ہے۔ چیئرمین سید یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت سینیٹ اجلاس ہوا جس میں سانحہ خضدار میں معصوم بچوں کی شہادت پر دعائے مغفرت کی گئی، ایوان میں سینیٹر شہادت اعوان نے دعا کرائی۔ سینیٹر آغا شاہزیب درانی نے سینیٹ اجلاس میں سانحہ خضدار پر بحت کیلئے وقفہ سوالات معطل کرنے کی تحریک پیش کی، جسے ایوان نے متفقہ طور پر منظور کر لیا جس...
    اسحاق ڈار— فائل فوٹو نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارتی پراکسیز کو باز آجانا چاہیے، بھارت کو جو جواب ملا، اس سے سبق سیکھنا چاہیے۔سینیٹ کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ مستقبل کے لائحہ عمل کے لیے ہمیں مل کر بیٹھنا چاہیے، اپوزیشن اور حکومتی بینچز سے جن جذبات کا اظہار ہوا اس سے متفق ہوں۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ دہشت گردی کے ناسور کو ختم کرنا بہت ضروری ہے، پورے خطے سے دہشت گردی کے ناسور کا خاتمہ ضروری ہے، دہشت گردوں کو واپس آنے کی اجازت دینے کا خمیازہ بھگت رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے 35 سے 40 ہزار لوگوں کو آنے دیا جس...
    اسلام آباد: نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ خضدار کا واقعہ ناقابل برداشت ہے لہٰذا بھارت کی پراکسیسز باز آجائیں۔ سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کے کچھ حصوں پر عمل درآمد رہ گیا ہے، مستقبل کے لیے ایک کمیٹی ہو جس کے لائحہ عمل طے کرے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے بارڈرز کھول کر 35 سے 40 ہزار لوگوں کو آنے دیا جس وجہ سے آج صورتحال کا سامنا ہے لیکن اس فتنہ کو ختم کرنا ہوگا، جو خطے کے لیے ناگزیر ہے۔ نائب وزیراعظم نے کہا کہ کل جو خضدار میں بچوں پر حمل ہوا اس کی مذمت کرتے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )دی نیوز کے سینئر صحافی فخر درانی نےپاکستانی میڈیا کی معروف شخصیت معید پیرزادہ کے پاکستان سے فرار ہونے اورپھر مختصر عرصہ کے دوران امریکہ میں مہنگی ترین جائیدادیں بنانے کی کہانی بے نقاب کرتے ہوئے نیا پنڈورا باکس کھول دیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق فخر درانی کا اپنی رپورٹ میں کہناتھا کہ 30 اکتوبر 2022 کو معید پیرزادہ نے پاکستان چھوڑا، جان کو لاحق خطرات کا دعویٰ کرتے ہوئے برطانیہ پہنچے، جہاں انہوں نے بیان دیا کہ وہ مسلسل مقام تبدیل کر رہے ہیں تاکہ خطرات سے بچ سکیں۔مگر حیرت انگیز طور پر، ملک چھوڑنے کے دس ماہ سے بھی کم عرصے میں وہ امریکہ کے مہنگے علاقے پوٹومیک، میری لینڈ میں ایک 2...
    لاہور:پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2025 کے فائنل میں رسائی حاصل کرنے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ٹیم ڈائریٹر اور سابق کپتان سرفراز احمد نے پریس کانفرنس میں ٹیم کی کارکردگی اور کامیابی پر اظہارِ خیال کیا۔ سرفراز احمد نے گفتگو کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے اللّٰہ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ ہم فائنل تک پہنچے۔ ٹیم نے آج بہت عمدہ کارکردگی دکھائی اور ایک اہم میچ جیتا۔” انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند سیزنز میں کوئٹہ کی کارکردگی تسلی بخش نہیں رہی تھی لیکن اس سال ٹیم نے نمایاں بہتری دکھائی۔ سرفراز احمد نے کہا کہ خاص طور پر کپتان سعود شکیل کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس سیزن سعود...
    نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ چین کا دورہ انتہائی مثبت رہا، ہمارے تعلقات ہر گزرتے دن کے ساتھ مزید مضبوط ہوئے ہیں۔بیجنگ میں وطن واپسی سے قبل میڈیا سے گفتگو میں اسحاق ڈار نے کہا کہ یہاں پاکستان، چین اور افغانستان کا سہ فریقی اجلاس منعقد ہوا۔ یہ بھی پڑھیے پاکستان اور چین کی سی پیک کو افغانستان تک توسیع دینے کی حمایت انہوں نے کہا کہ افغان عبوری وزیرخارجہ سے بھی مذاکرات ہوئے، اگلا سہ فریقی اجلاس افغانستان میں ہوگا۔سینیٹر اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ چین کے ساتھ پاکستان کے تعلقات ہر گزرتے دن کے ساتھ مزید مضبوط ہوئے ہیں۔
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کی جانب سے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے قتل و غارت گری فوری روکنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔نجی ٹی و ی جیو نیوز کے مطابق ایک بیان میں وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ غزہ میں اسرائیلی زمینی کارروائیاں خطے میں امن واستحکام کی کوششوں کیلئے خطرہ ہے۔انہوں نے کہا کہ غزہ کی پوری آبادی کو قحط جیسے خطرے کا سامنا ہے، اسرائیلی اقدامات عالمی قوانین اور انسانی اصولوں کی خلاف ورزی ہیں۔اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ عالمی برادری فلسطینیوں کی نسل کشی کی اسرائیلی مہم کو فوری ختم کروائے، فلسطینیوں کو بلارکاوٹ انسانی امداد کی فراہمی کیلئے بھی اقدامات کئے جائیں۔ بھارت...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے چینی وزیرِ خارجہ سے ملاقات کی جس میں جنوبی ایشیاء کی صورتِ حال اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلۂ خیال ہوا۔ ترجمان نے کہا کہ اسحاق ڈار نے پاکستان کی خود مختاری کے دفاع پر چین کے تعاون کا شکریہ ادا کیا، پاکستان چین کے کلیدی مفادات پر مکمل حمایت جاری رکھے گا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا حل علاقائی امن کےلیے ناگزیر ہے۔  چینی وزیرِ خارجہ چین وانگ ای نے کہا کہ چین پاکستان کا آہنی بھائی اور اسٹریٹجک پارٹنر ہے، چین پاکستان کے ساتھ تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانا...
    اسلام آباد (ویب ڈیسک) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کو بلا رکاوٹ انسانی امداد کی فراہمی کیلئے اقدامات کئے جائیں۔ ایک بیان میں اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ غزہ میں ہر 5 میں سے ایک شخص کو بھوک کا سامنا ہے، غزہ کی پوری آبادی کو غذائی عدم تحفظ اور قحط جیسے خطرے کا سامنا ہے، پاکستان غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں اسرائیلی زمینی کارروائیاں خطے میں امن و استحکام کی کوششوں کیلئے خطرہ ہیں، غزہ میں ہسپتالوں اور اہم انفراسٹرکچر کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا گیا، اسرائیلی اقدامات عالمی قوانین اور انسانی اصولوں کی خلاف ورزی ہیں۔ ان کا...
    وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ غزہ میں ہر 5 میں سے ایک شخص کو بھوک کا سامنا ہے، غزہ کی پوری آبادی کو غذائی عدم تحفظ اور قحط جیسے خطرے کا سامنا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتا ہے، غزہ میں اسرائیلی زمینی کارروائیاں خطے میں امن و استحکام کی کوششوں کےلیے خطرہ ہیں۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ غزہ میں اسپتالوں اور اہم انفرا اسٹرکچر کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا گیا، اسرائیلی اقدامات عالمی قوانین اور انسانی اصولوں کی خلاف ورزی ہیں۔ نائب وزیرِ اعظم نے کہا کہ عالمی برادری فلسطینیوں کی نسل کشی کی اسرائیلی مہم کو فوری ختم کرے، فلسطینیوں...
    وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے منگل کے روز پشین کے علاقے برشور میں جلسہ عام سے خطاب سے قبل بلٹ پروف ڈائس ہٹوا دیا۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان ناقابل تسخیر، دشمن کی ہر جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ سیکیورٹی اداروں نے مجھے برشور میں خطرے سے آگاہ کیا تھا مگر میں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ جس وعدے پر میں یہاں آیا ہوں اسے ہر قیمت پر نبھاؤں گا اور جس کو جو کرنا ہے وہ کر لے میرا سینہ حاضر ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنے لوگوں کے درمیان آؤں گا اور دنیا کی کوئی طاقت مجھے ان سے جدا نہیں کرسکتی۔...
    نائب وزیراعظم اوروزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بیجنگ میں چینی کمیونسٹ پارٹی کے وزیر لیو جیان چا ئوسے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران دونوں رہنمائوں نے اسٹرٹیجک تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ، اس کے علاوہ سیاسی جماعتوں اور چینی کمیونسٹ پارٹی کے مابین روابط بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ اس موقع پر اسحاق ڈار نے کہا  کہ پاکستان چین کے ساتھ آہنی دوستی کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے جبکہ چینی وزیر لیو جیان چائو نے کہا کہ چین پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت جاری رکھے گا۔
    نائب وزیراعظم اسحاق ڈار تین روزہ دورے پر چین روانہ ہو گئے ہیں۔پاکستانی وزیر خارجہ چینی ہم منصب سے جنوبی ایشیا کی صورتحال اور اثرات پر بات کریں گے، دونوں رہنما پاکستان اور چین کے دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیں گے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنما باہمی دلچسپی کے علاقائی و عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔چین روانگی سے قبل اسحاق ڈار نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ چینی وزیر خارجہ کی دعوت پر اپنے ساتھیوں کے ہمراہ چین جارہا ہوں، پچھلے 3 ہفتے میں دوبار چینی وزیر خارجہ سے بات ہوئی۔انہوں نے کہا کہ دورے سے چین کے ساتھ پاکستان کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے، بھارت کی بلیم...
    اپنے ایک بیان میں حریت رہنما کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کے کاروبار تباہ ہو رہے ہیں اور کشمیری طلباء کو بھارتی تعلیمی اداروں سے نکالا جا رہا ہے، ان کی ڈگریاں منسوخ کی جا رہی ہیں، اختلاف رائے کی آوازوں کو منظم طریقے سے خاموش کیا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پیس اینڈ کلچرل آرگنائزیشن کی چیئرپرسن اور نظربند آزادی پسند رہنما محمد یاسین ملک کی اہلیہ مشال حسین ملک نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں کشمیر میں بڑھتے ہوئے بھارتی مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ شکست سے بوکھلاہٹ کی شکار مودی حکومت نے نہتے کشمیریوں کے خلاف کریک ڈاﺅن تیز کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مشعال حسین ملک نے...
    اپنے ایک بیان میں حریت رہنما کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کے کاروبار تباہ ہو رہے ہیں اور کشمیری طلباء کو بھارتی تعلیمی اداروں سے نکالا جا رہا ہے، ان کی ڈگریاں منسوخ کی جا رہی ہیں، اختلاف رائے کی آوازوں کو منظم طریقے سے خاموش کیا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پیس اینڈ کلچرل آرگنائزیشن کی چیئرپرسن اور نظربند آزادی پسند رہنما محمد یاسین ملک کی اہلیہ مشال حسین ملک نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں کشمیر میں بڑھتے ہوئے بھارتی مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ شکست سے بوکھلاہٹ کی شکار مودی حکومت نے نہتے کشمیریوں کے خلاف کریک ڈاﺅن تیز کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مشعال حسین ملک نے...
    پاکستان نے ایف 16 کشیدگی میں اڑایا ہی نہیں ،بھارت نے اسے مار گرانے کا دعویٰ کر دیا بھارت آج تک پہلگام کا ثبوت دینے میں ناکام ہے، دوبارہ ایڈونچر کا بھرپور جواب دینگے نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے بھارت کا حملے کی پیشگی اطلاع دینے کا دعویٰ مسترد کر دیا۔میڈیا سے گفتگو کے دوران اسحاق ڈار نے کہا کہ مجھے نہیں پتہ کہ بھارتی وزیرخارجہ جے شنکر نے حملے کی پیشگی اطلاع کسے دی۔وزیرخارجہ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی جاری رہنے کی امید ظاہر کی اور کہا کہ بھارت نے دوبارہ کوئی ایڈونچر کیا تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔اُن کا کہنا ہے کہ بھارت آج تک پہلگام واقعے کا ثبوت...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے بھارت کا حملے کی پیشگی اطلاع دینے کا دعویٰ مسترد کر دیا۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران اسحاق ڈار نے کہا کہ مجھے نہیں پتہ کہ بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے حملے کی پیشگی اطلاع کسے دی۔ وزیر خارجہ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی جاری رہنے کی امید ظاہر کی اور کہا کہ بھارت نے دوبارہ کوئی ایڈونچر کیا تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ بھارت آج تک پہلگام واقعے کا ثبوت دینے میں ناکام ہے، اس کا سارا بیانیہ جھوٹ پر مبنی ہے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ حد تو یہ ہے کہ پاکستان نے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن ) پاکستان نے حملےکی پیشگی اطلاع کا بھارتی دعویٰ مسترد کردیا ہے۔ بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے کہا تھا کہ انہوں نے پاکستان کو مشتبہ مقامات پر حملوں سے آگاہ کیا تھا۔جیو نیوز کے پروگرام میں انہوں نے  کہا کہ وہ نہیں جانتے کہ جے شنکر نے یہ سب کسے بتایا؟ایک سوال پر اسحاق ڈار نےکہا کہ  پہلگام واقعے کے بعد کچھ ملکوں نے پاکستان سےکہا کہ اب بھارت پنچ لگائےگا، تو ہم  نے جواب میں ان ملکوں سےکہا کہ بھارت نے پنچ لگایا تو پاکستان اس کا جواب دےگا۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان تیار تھا، حرکت میں تب آیا جب نور خان ائیربیس کو نشانہ بنانےکی کوشش کی گئی۔اسحاق ڈار نے...
    ویب ڈیسک : وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سیز فائر پرعملدرآمد ہو رہا ہے اور ہم اس پر کاربند ہے تاہم اگر کسی بھی قسم کی جارحیت، شر انگیزی یا سیز فائر کی خلاف ورزی ہوئی تو ہمارا جواب بھرپور ہوگا۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ پہلگام واقعےکے بعد بھارتی میڈیا نے شور مچایا تھا، ہم نے مختلف ممالک کو آگاہ کیاتھا کہ ہم پہل نہیں کریں گے۔ پہلگام واقعے کےپہلے ہی دن سے عالمی برداری میں پاکستان کا پلڑا بھاری تھا مگر پھر بھی ہم نے غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ 9 مئی کی رات کو ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا تھا جس کے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پہلگام واقعے کے پہلے ہی دن سے عالمی برداری میں پاکستان کا پلڑا بھاری تھا مگر پھر بھی ہم نے غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا۔وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ پہلگام واقعےکے بعد بھارتی میڈیا نے شور مچایا تھا، ہم نے مختلف ممالک کو آگاہ کیاتھا کہ ہم پہل نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ 9 مئی کی رات کو ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا تھا جس کے بعد افواج پاکستان نے دشمن کوبھرپورجواب دیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے جھوٹ بولا تھا کہ پاکستان نے 15مقامات پرحملہ کیا۔نائب وزیر اعظم نے کہا کہ...
    اسلام آباد: نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پہلگام واقعے کے پہلے ہی دن سے عالمی برداری میں پاکستان کا پلڑا بھاری تھا مگر پھر بھی ہم نے غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ پہلگام واقعےکے بعد بھارتی میڈیا نے شور مچایا تھا، ہم نے مختلف ممالک کو آگاہ کیاتھا کہ ہم پہل نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ 9 مئی کی رات کو ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا تھا جس کے بعد افواج پاکستان نے دشمن کوبھرپورجواب دیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے جھوٹ بولا تھا کہ پاکستان نے 15مقامات پرحملہ کیا۔ نائب وزیر اعظم نے کہا کہ ہم نے...
    نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی جاری ہے، دونوں ممالک کے ڈی جی ایم اوز کے درمیان رابطے بھی ہورہے ہیں، پاکستان پر حملے سے پہلے پاکستان کو آگاہ کرنے کی بھارتی وزیرخارجہ کی بات درست نہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ ہماری افواج نے دشمن کو ہواؤں میں بھی اور زمین پر بھی بہت بری طرح شکست دی۔ یہ بھی پڑھیں: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کل چین کا دورہ کریں گے، افغان وزیر خارجہ کی بھی بیجنگ آمد متوقع اسحاق ڈار نے کہا کہ 22 اپریل کو جب پہلگام کا واقعہ ہوا تو اس کے بعد...
    وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ افواج پاکستان کے تاریخی جواب پر دشمن سفید جھنڈا لہرانے پر مجبور ہوا۔ یوم تشکر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہ ہم افواج پاکستان کوخراج تحسین پیش کرنے کیلئےجمع ہوئےہیں، عوام افواج پاکستان کےشانہ بشانہ ہیں۔ وزیراطلاعات نے کہا کہ پاک فضائیہ نے دشمن کے جنگی طیارے مارگرائے، افواج پاکستان نے بہادری سے دشمن کے حملے کو پسپاکیا۔ ان کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان کے تاریخی جواب پر دشمن سفید جھنڈالہرانےپرمجبورہوا، وزیراعظم اورآرمی چیف کی قیادت میں ملکی دفاع یقینی بنایاگیا۔ عطا تارڑ نے کہا کہ الحمدللہ! ثابت ہوگیا افواج پاکستان کوکوئی شکست نہیں دےسکتا، افواج پاکستان نے دلیری سے دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملائے۔ وزیراطلاعات...
    خوبرو اداکارہ نیلم منیر نے پاکستان مخالف جھوٹا پروپیگنڈا کرنے پر بی جے پی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ اداکارہ نیلم منیر نے کہا کہ گزشتہ روز یومِ تشکر پورے پاکستان میں منایا گیا۔ الحمدللہ۔ بُنیان مرصوص ایک معرکۂ حق اور تاریخی فتح ہے۔ نیلم منیر نے کہا کہ مجھے اپنے سپہ سالار جنرل عاصم منیر پر فخر ہے۔ میں اور پوری قوم اپنی بہادر افواج کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ ’بنیان مرصوص‘ کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ اداکارہ نیلم منیر نے سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں بھارتی حکومت کے پروپیگنڈے کی قلعی کھول کر رکھ دی۔ انھوں نے کہا کہ بھارت کی بی جے پی کی حکومت پاکستان مخالف پروپیگنڈے کے پیچھے...
      ہم سندھ طاس معاہدے سے متعلق بھارت کو بھرپور جواب دے چکے ہیں، ہم نے امریکی وزیر خارجہ کو جواب دیا کہ اگر بھارت نے دوبارہ حملہ کیا تو ہمیں جواب دینے کا حق ہے پاکستان کا بیانیہ اجاگر کرنے کے لیے پورا پلان تیار ہے ، ہمارے پارلیمنٹرین کا ایک وفد امریکا، دوسرا وفد یوکے ، برسلز اور فرانس جائے گا جبکہ ہمارا ایک وفد روس بھی جائے گا، نائب وزیراعظم نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ مناسب نہیں پانی سے متعلق حکومتی پلان میڈیا پر بیان کروں۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں اسحاق ڈار نے کہا کہ ہم سندھ طاس معاہدے سے متعلق بھارت کو بھرپور جواب دے چکے ہیں، مناسب...
    اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے ) نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ترکیہ کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، دوطرفہ اور علاقائی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کی طرف سے ہفتہ کو جاری بیان کے مطابق دونوں رہنمائوں نے خطے کی حالیہ پیش رفت اور پاک۔ ترکیہ دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنمائوں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تعاون بڑھانے اور علاقائی امن و استحکام کے فروغ کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔ علاوہ ازیں  نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ مناسب نہیں پانی سے متعلق حکومتی پلان میڈیا پر بیان کروں۔...
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 17 مئی ۔2025 )امریکی تحقیقاتی ادارے فیڈرل بیورو آف انویسٹیگیشن (ایف بی آئی) کے سابق ڈائریکٹر جیمز کومی سے امریکی صدر کی حفاظت پر مامورادارے یو ایس سیکرٹ سروس نے تفتیش کی ہے انہوں نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ شیئر کی اور پھر ڈیلیٹ کر دی تھی جسے ریپبلکنز نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف تشدد پر اکسانے کے مترادف قرار دیا.(جاری ہے) امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق جیمز کومی نے واشنگٹن ڈی سی میں واقع خفیہ سروس کے ہیڈکوارٹرز میں ایک گھنٹے کے قریب رضاکارانہ طور پر سوالات کے جوابات دیے تاہم انہیں حراست میں نہیں لیا گیا یہ واقعہ اس کے ایک دن بعد پیش آیا ہے جب انہوں نے...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2025ء) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے یوم تشکر پر پوری قوم اور افواج پاکستان سمیت دوست ممالک کو مبارکباد د یتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔یوم تشکر کے حوالے سے اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان نے وطن عزیز کا شاندار دفاع کرتے ہوئے دشمن کو عبرتناک شکست سے دو چار کیا جس کے بعد عالم اسلام سمیت دنیا بھر کے ممالک میں جشن منایا گیا۔(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان نے اپنی پوری طاقت سے اپنے سے کئی گنا بڑے حملہ آور کو منہ توڑ جواب دیا اور چند گھنٹوں میں دشمن کو ملیا میٹ کر...
    ---فائل فوٹو وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ 19 مئی سے جعلی اور غیر معیاری ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا جارہا ہے، ملک بھر میں مارکیٹ سرویلنس، خفیہ شکایات پر چھاپے مارے جائیں گے۔وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کی زیر صدارت صوبائی وزرائے صحت کا اجلاس ہوا جس میں وزیر صحت پنجاب خواجہ عمران نذیر اور وزیر صحت سندھ عذرا افضل پیچوہوا شریک ہوئیں۔اجلاس میں جعلی اور غیر معیاری ادویات کے خاتمے کےلیے جاری اقدامات اور کوششوں کا جائزہ لیا گیا۔ترجمان وزارت صحت نے بتایا کہ وفاقی وزیر صحت کی قیادت میں کارروائیوں کا آغاز کیا جارہا ہے۔ وزارتِ صحت کا قلمدان سنبھالنے کے بعد مصطفیٰ کمال کی زیرِ صدارت پہلا اجلاسوفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2025ء)نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہاہے کہ بھارت کا خطے میں سپرمیسی کا خواب دفن ہو گیا،سندھ طاس معاہدے سے یکطرفہ طور پر کوئی نہیں نکل سکتا،امریکا نے بھی کنفرم کیا کہ پاکستان کا کوئی ایف 16 نہ بھارت گیا اور نہ گرا ہے۔نجی ٹی وی کودیے گئے ایک انٹرویومیں اسحق ڈارنے کہاکہ دونوں طرف یہ واضح ہے کہ سیز فائر ہو چکا ہے اور یہ رہے گا۔انہوںنے کہاکہ دونوں ملکوں میں افواج کو نارمل سطح پر لے جانے کا سلسلہ جاری رہے گا، افواج کو نارمل سطح پر لے جانے کے بعد مذاکرات کا مرحلہ ہو گا۔اسحق ڈارنے کہاکہ طے ہوا تھا کہ دونوں ملکوں...
    اسلام آباد (خبر نگار) آپریشن بْنیان مرصوص کی شاندار کامیابی پر سینٹ نے پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پاکستان بھارت حالیہ جنگ میں پاکستانی مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد ایوان میں پیش کی۔ متن میں پاکستان کا علاقائی اور عالمی امن کے مکمل عزم کا اعاد کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ قرارداد میں مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کا مطالبہ کیا گیا جبکہ سندھ طاس معاہدے کی معطلی کی مسترد کرتے ہوئے اسے پاکستان کی سلامتی کا مسئلہ قرار دیا گیا ہے۔ قرارداد میں لکھا گیا ہے کہ آپریشن بْنیان مرصوص کی کامیابی سے...
    نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار—فائل فوٹو نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ بھارت کا خطے میں سپرمیسی کا خواب دفن ہو گیا۔ ’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوں طرف یہ واضح ہے کہ سیز فائر ہو چکا ہے اور یہ رہے گا۔ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ دونوں ملکوں میں افواج کو نارمل سطح پر لے جانے کا سلسلہ جاری رہے گا، افواج کو نارمل سطح پر لے جانے کے بعد مذاکرات کا مرحلہ ہو گا۔ان کا کہنا ہے کہ طے ہوا تھا کہ دونوں ملکوں کی نیوٹرل مقام پر ملاقات ہو گی، یہ طے ہونا ہے کہ...
      سینٹ اجلاس میں قائد ایوان اسحاق ڈار  نے اظہار خیال  کرتے ہوئے آپریشن  بنیان مرصوص پر تفصیلی  بات  کی ، انہوں نے کہا  پاکستان نے کسی کو سیز فائر کے لیے کوئی درخواست نہیں دی ہے،وزیر اعظم نے کہا ہے کہ جنگ کرنی ہے تو تیار ہیں بات کرنے ہے تو بھی تیار ہیں، میں نے ایک بات کی کہ بھارت جو کرکے گا پاکستان ویسے ہی اس کا جواب دے گا، ہم نے پاکستان کی ایئر اسپیس بھارت کی پروازوں کے لیے مکمل بند کردی،تمام ممالک کے ساتھ سفارتی سطح پر رابطہ میں تھے،  پاکستان پیپلز پارٹی زون 169 کا پاک افواج کے حق میں مظاہرہ پوری دنیا نے کہا کہ دونوں ممالک صبر کا مظاہرہ...
    اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کو واضح پیغام دیا ہم امن چاہتے ہیں، مگر عزت کے ساتھ، پاکستان نے دنیا کو بتایا کہ ہم پہل نہیں کرتے لیکن ہر حملے کا بھرپور جواب دیں گے۔ سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈے کے برخلاف تمام حقائق شفاف انداز میں دنیا کے سامنے رکھے، پاکستان نے کسی ملک سے درخواست نہیں کی کہ بھارت کو روکیں، خود اپنا مؤقف منوایا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں 100 سے زائد سفیروں کو بریفنگ دی، پاکستان کا مؤقف واضح انداز میں پیش کیا گیا، دنیا کے بڑے دارالحکومتوں میں بھارتی...
    اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ہم نے کسی سے سیز فائر کی درخواست نہیں کی پہلے امریکی وزیر خارجہ کا فون آیا کہ بھارت جنگ بندی چاہتا ہے تو ہم نے رضامندی ظاہر کی پھر سعودی عرب، ترکی اور چین سے فون آئے۔ سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ جنگ سے قبل ہی ہم دوست ممالک سے رابطے میں تھے، ہم نے دوست ممالک کو اپنے تحمل سے آگاہ کیا، تمام ممالک نے یہی کہا کہ دونوں ممالک ایٹمی قوت ہیں اس لیے تحمل کا مظاہرہ کریں، ہم نے ہر ملک کے سربراہ و وزیر خارجہ سے کہا کہ ہم حملے میں پہل نہیں کریں گے مگر بھارت...
    سینیٹ اجلاس میں بیان دیتے ہوئے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پہلگام واقعے کے بعد بھارت نے یکطرفہ اقدامات کیے، قومی سلامتی کمیٹی نے بھارتی اقدامات کے پیش نظر فیصلے لیے۔ انھوں نے کہا کہ بین الاقوامی برادری پاکستان اور بھارت سے رابطے میں تھی، تمام ممالک سے ہم سفارتی رابطے میں تھے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان پر الزام تراشی بھارت کا پرانا وطیرہ ہے، پہلگام واقعہ کے فوری بعد بھارت نے الزام پاکستان پر لگا دیا، ہم نے پہلے کہہ دیا تھا کہ ہم ادلے کا بدلہ دیں گے۔ ہم نے بھارت کے چھ طیارے گرائے، ہمارے ایک جہاز کو بھی نقصان نہیں پہنچا۔...
    سینیٹ نے بھارتی جارحیت کے خلاف مسلح افواج کی کارروائی پر قرار داد متفقہ طور پر منظور کرلی۔ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے مسلح افواج سے متعلق قرار داد ایوان میں پیش کی، جسے متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔قرار داد میں کہا گیا ہے کہ آرمی، ایئر فورس اور نیوی نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا۔ قرار داد کے مطابق اس آپریشن نے پاکستان کی خود مختاری کا تحفظ کیا۔قرار داد کے متن کے مطابق آپریشن پختگی سے کیا گیا۔ سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان پر الزام تراشی بھارت کا پرانا وتیرہ ہے، پہلگام واقعہ کے فوری بعد بھارت نے الزام پاکستان پر لگا دیا،...
    اسحاق ڈار(فائل فوٹو)۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان پر الزام تراشی بھارت کا پرانا وتیرہ ہے، پہلگام واقعہ کے فوری بعد بھارت نے الزام پاکستان پر لگا دیا، ہم نے پہلے کہہ دیا تھا کہ ہم ادلے کا بدلہ دیں گے۔ ہم نے بھارت کے چھ طیارے گرائے، ہمارے ایک جہاز کو بھی نقصان نہیں پہنچا۔ سینیٹ اجلاس میں بیان دیتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا ہم نے سینیٹ میں متفقہ قرارداد منظور کی، انھوں نے کہا پہلگام واقعے کے بعد بھارت نے یکطرفہ اقدامات کیے، قومی سلامتی کمیٹی نے بھارتی اقدامات کے پیش نظر فیصلے لیے۔ انھوں نے کہا کہ بین الاقوامی برادری پاکستان اور بھارت سے رابطے میں تھی، تمام ممالک سے ہم سفارتی...
    پاک فضائیہ فضاوں کی کنگ، ہم کسی ملک کی برتری کو تسلیم نہیں کرتے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار WhatsAppFacebookTwitter 0 15 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہاہے کہ 10مئی کی صبح سوا 8بجے مارکو روبیو کا پہلا فون آیا، مارکو روبیو نے کہا بھارت جنگ بندی کیلئے تیار ہے، میں نے کہا اگر بھارت سیزفائر کیلئے تیار ہے تو پھر ہم بھی تیار ہیں، 10مئی کو سیز فائر کی 12تک بات ہوئی،پھر 12 سے 14 تک ہوئی، آج پھر 18مئی تک سیز فائر بڑھا دی گئی ہے، مسلح افواج کی بہادری اور جوانمردی سیفتح نصیب ہوئی، بھارت کے6 طیارے اور ایک یو اے وی گرایا گیا، پاک فضائیہ فضاں...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ امریکہ نے پاکستان کی 19کمپنیوں پر پابندی عائد کی اور ان کمپنیوں پرپاکستان کے سٹریٹجک پروگرام سے تعلق کا الزام تھا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس میں اسحاق ڈار نے وقفہ سوالات کے دوان تحریری جواب میں کہا کہ امریکی محکمہ خارجہ نے تجارتی پابندیاں عائد کی ہیں، پاکستان نے ان کمپنیوں کے سٹریٹجک پروگرام سے منسلک ہونے کی تردید کی جبکہ ماضی میں بھی اس طرح کے الزامات لگائے گئے۔انہوں نے کہا کہ امریکی اقدامات تجارت اورتجارتی اداروں کے لئے ٹیکنالوجی تک رسائی میں رکاوٹ پیدا کرتے ہیں، امریکہ کے ایسے متعصبانہ اقدامات اور محرکات سیاسی ہیں۔اسحاق ڈار کے تحریری جواب میں...
    اسلام آباد: قومی اسمبلی اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران پاکستانی پاسپورٹ کی عالمی سطح پر کمزور ترین پوزیشن کا کھلا اعتراف سامنے آ گیا۔ وزیر خارجہ اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے قومی اسمبلی میں تسلیم کیا کہ پاکستانی پاسپورٹ اس وقت دنیا بھر میں سب سے کم درجے پر ہے۔ یہ اعتراف قومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران وزارت خارجہ کی طرف سے پیش کردہ جواب میں کیا گیا ہے۔ وزارت خارجہ کے مطابق اس وقت پاکستانی پاسپورٹ پر صرف 35 ممالک میں ویزا فری رسائی حاصل ہے، جو بین الاقوامی سطح پر ایک کمزور پوزیشن کی عکاسی کرتا ہے۔ وقفہ سوالات کے دوران وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے گفتگو...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 15 مئی ۔2025 )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ عمران خان نے کوئی ڈیل نہیں کی ، سیاسی معاملات کا حل ڈائیلاگ سے ہی ہونا چاہیے اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ وزیراعظم نے ہمیں اسمبلی میں مذاکرات کی پیشکش کی تھی جس کا خیر مقدم کیا. انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان سے ہونے والی بات کو باہر کبھی شئیر نہیں کرتا،عمران خان کے بچے سامنے آئے، وہ بھی حالات سے باخبر ہیں، قاسم اور سلیمان اپنے والد سے رابطے میں ہیں اور انہوں نے بھی کہا ہے کہ کوئی ڈیل نہیں کی گئی.(جاری ہے)...
    وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستانی پاسپورٹ اس وقت دنیا بھر میں سب سے کم درجے پر ہے۔قومی اسمبلی میں پاکستانی پاسپورٹ کی درجہ بندی سے متعلق تفصیلات پیش کر دی گئیں، وزارت خارجہ نے کہا کہ پاکستانی پاسپورٹ پر 35ممالک میں ویزا فری رسائی حاصل ہے۔وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ جب اپنے ہی پاکستانی باہر کے پارلیمانوں میں اپنے ملک کے خلاف قراردادیں منظور کرائیں گے تو پھر پاسپورٹ کا یہی حال ہوگا۔انہوں نے کہا کہ خوبصورت پاسپورٹ چھاپ دینے سے پاسپورٹ کی عزت نہیں بڑھے گی، نو مئی کو جو بھارت کو جواب دیا ہے اب دنیا میں پاکستان کی عزت بڑھی ہے، وزیر پارلیمانی امور نے کہا کہ...
    چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے ڈیل کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ عمران خان کے ساتھ کسی کی کوئی ڈیل نہیں ہوئی، سیاسی معاملات کا حل ڈائیلاگ سے ہی ہونا چاہیے۔ نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ وزیراعظم نے ہمیں اسمبلی میں مذاکرات کی پیشکش کی تھی، جس کا خیر مقدم کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ہونے والی بات کو باہر کبھی شئیر نہیں کرتا، بانی پی ٹی آئی کے بچے سامنے آئے، وہ بھی حالات سے باخبر ہیں، قاسم اور سلیمان اپنے والد سے تعلق...
    اسلام آباد (آئی این پی )کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک  نے کہا  ہے کہ جب تک کشمیر کا مسئلہ حل نہیں ہوتا مودی جارحیت دہراتا رہے گا۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت کے وزیرِ اعظم کا موقف مایوس کن ہے، وہ ابھی الزام تراشی پر لگے ہوئے ہیں۔مشعال ملک کا کہنا ہے کہ بھارت نے پاکستان اور آزاد کشمیر میں سویلینز کو ٹارگٹ کیا۔ انہوں نے کہا کہ جو بھی ڈائیلاگ ہو اس میں حریت قیادت کی فوری رہائی کا مطالبہ ہونا چاہیے۔ان کا کہنا ہے کہ جنیوا سمیت جہاں کہیں بھی ڈائیلاگ ہو حریت قیادت کو شامل کیا جائے، مذاکرات کا ایک ٹائم فریم ہونا چاہیے۔
    نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ وزارتِ خارجہ افسران نے پیشہ ورانہ انداز میں پورے عزم کے ساتھ انتھک کوششیں کرتے ہوئے پاکستان کا اصولی مؤقف ساری دنیا تک پہنچایا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ہم نے اپنی دفاعی صلاحیت کو منوالیا، بھارت سے مذاکرات میں تاخیر نہیں ہونی چاہیے، اسحاق ڈار ترجمان دفترخارجہ کے مطابق بدھ کے روز وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے دفتر خارجہ کے افسران سے ملاقات کی، اس موقع پر وزیر خارجہ نے بھارت سے حالیہ فوجی کشیدگی کے دوران دفترخارجہ افسران کے کردار اور قومی خدمات کی تعریف کی۔ Tweets by ForeignOfficePk نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے اپنے خطاب میں کہا کہ وزارتِ خارجہ کے افسران نے پیشہ ورانہ انداز میں پورے عزم کے...
    —فائل فوٹو اراکین قومی اسمبلی پارلیمنٹ لاجز کی تزئین و آرائش اور مرمت نہ ہونے پر پھٹ پڑے۔قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران عامر ڈوگر نے کہا کہ سی ڈی اے ہمارے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک کرتا ہے۔شازیہ ثوبیہ سومرو نے کہا کہ صفائی سمیت دیگر مسائل حل نہیں کیے جاتے۔ یہ بھی پڑھیے پارلیمنٹ کی تزئین و آرائش کیلئے11کروڑ کے ٹینڈر جاری ڈپٹی اسپیکر غلام مصطفیٰ شاہ نے کہا کہ سی ڈی اے کی کارکردگی انتہائی ناقص ہے، پارلیمنٹ لاجز کے مسائل کے حل کے لیے نئے ٹینڈرز جاری ہوں گے۔غلام مصطفیٰ شاہ کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹر اور ڈپٹی ڈائریکٹر سی ڈی اے پارلیمنٹ لاجز کو معطل کیا ہے۔نوید قمر نے کہا کہ ڈائریکٹر اور ڈپٹی ڈائریکٹر...
    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی معاف کرنے اور مذاکرات کے لئے تیار ہیں ۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا کہ موجودہ سیاسی عدم استحکام اور معاشی بحران ملک کو نقصان پہنچا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر ہفتے ملاقات کا عدالتی حکم موجود ہے، لیکن اس پر عمل نہیں ہو رہا، بجٹ قریب ہے، سکیورٹی اور دیگر اہم معاملات پر بانی پی ٹی آئی سے مشاورت ضروری ہے، ملاقات سے روکنا بہت بڑی زیادتی ہے۔ انہوںنے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی مکمل رہائی کے لیے بھی درخواست زیر سماعت ہے، اور تمام آئینی راستے اپنائے جا رہے ہیں۔
    اسلام آباد(اوصاف نیوز)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پورنے انکشاف کیا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان معاف کرنے اور مذاکرات کے لیے تیار ہیں، موجودہ سیاسی عدم استحکام اور معاشی بحران ملک کو نقصان پہنچا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مکمل رہائی کے لیے بھی درخواست زیر سماعت ہے، اور تمام آئینی راستے اپنائے جا رہے ہیں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ ہونے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہر ہفتے ملاقات کا عدالتی حکم موجود ہے، لیکن اس پر عمل نہیں ہو رہا۔ ان کا کہنا تھا کہ بجٹ قریب ہے، سیکیورٹی اور دیگر اہم معاملات...
    اسلام آباد (خبر نگار خصوصی + این این آئی+ آئی این پی) نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کی بھارت کیخلاف جوابی کارروائی کے بعد امریکا متحرک ہوا۔ قومی سلامتی کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی جنگی اقدام تصور کیا جائے گا۔ معاہدے سے چھیڑ چھاڑ پر انڈیا کو خبردار کر دیا اور کہا پانی روکنے کی کوشش اقدام جنگ ہو گا۔ اسحاق ڈار نے غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو میں کہا کہ ہمارے جوابی حملوں کے بعد امریکہ کو احساس ہوا کہ کشیدگی بڑھ سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہفتے کو امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے بھارتی وزیر خارجہ اور مجھ سے رابطہ کیا تھا۔...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے سندھ طاس معاہدے سے چھیڑ چھاڑ پر بھارت کو خبردار کردیا۔ میڈیا انٹرویو میں اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان واضح کر چکا سندھ طاس معاہدے سے چھیڑ چھاڑ، پاکستان کے پانی کا رخ موڑنا یا اسے روکنے کی کوشش اقدامِ جنگ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنی برابری اور دفاعی توازن ثابت کردیا، اب مثبت اندار میں آگے دیکھنا چاہیے، جامع مذاکرات کے ذریعے مسائل حل کرنا چاہتے ہیں۔ نائب وزیراعظم نے مزید کہا کہ قوموں کو زندگی میں سنجیدہ فیصلے کرنا پڑتے ہیں، جیسے ہم نے 9 مئی کی رات کیے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان ہمیشہ سے ہی بھارت سے جامع...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2025ء) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کی بھارت کیخلاف جوابی کارروائی کے بعد امریکا متحرک ہوا۔(جاری ہے) امریکی ٹی وی ’’سی این این‘‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ امریکی وزیر خارجہ مارکوروبیو نے مجھے کال کر کے کہا بھارت سیز فائر کیلئے تیار ہے، عالمی برادری بھی ہمارے جوابی حملوں کے بعد حرکت میں آئی۔انہوں نے کہا کہ بھارت کو پاک فوج کی جوابی کارروائی سے احساس ہوا اس کے تمام اندازے غلط تھے۔نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اس شرط پر آمادہ ہوا کہ بھارت مزید اشتعال انگیز کارروائیاں نہیں کرے گا۔
    نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار—فائل فوٹو نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ کشیدگی بڑھنے اور ہمارے دفاعی ردعمل پر کچھ ممالک کو احساس ہوا کہ اگلا قدم بہت خطرناک ہو سکتا ہے، خاص طور پر امریکا کو احساس ہوا کہ اگلا قدم بہت خطرناک اور تباہ کن ہوسکتا ہے۔امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر سے بات کرنے کے بعد سیکریٹری روبیو نے مجھ سے بات کی، یہ ٹیلی فونک رابطہ 10 مئی بروز ہفتہ صبح تقریباً 8 بجے ہوا۔اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ہمارا آپریشن تقریباً مکمل ہوچکا تھا، روبیو نے کہا کہ بھارت اب رکنے کےلیے تیار ہے، روبیو...
     نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی جنگی اقدام تصور کیا جائے گا۔نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے غیر ملکی میڈیا سے دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ ہمارے جوابی حملوں کے بعد امریکہ کو احساس ہوا کہ کشیدگی بڑھ سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہفتے کو امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے بھارتی وزیر خارجہ اور مجھ سے رابطہ کیا تھا۔ مارکو روبیو نے کہا بھارت جنگ بندی کے لیے تیار ہے۔ کیا آپ آمادہ ہیں۔ اور میں نے کہا اگر بھارت دوبارہ جارحیت کا آغاز نہ کرے تو ہم نہیں کریں گے۔اسحاق ڈار نے کہا کہ...
    نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ رافیل رکھنے سے کچھ نہیں ہوتا پائلٹ کو بھی بہادر ہونا چاہیے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ22 اپریل کے بعد بھارت نے سندھ طاس معاہدے کو معطل کیا، ہمیں اندازہ تھا کہ پہلگام واقعے کے بعد یہ کچھ کریں گے، ہم تیار تھے۔ انہوں نے کہا کہ 6 مئی کو بھارت کی جانب سے پاکستان پر حملے کیے گئے،ہم نے دنیا کو کہا تھا کہ ہم پہل نہیں کریں گے مگر حملہ ہوا تو بھرپورجوا ب دیں گے، بھارت نے پاکستان میں 6 مقامات پر 24 حملے کیے اور پھر ان کو بھرپور جواب دیا گیا۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ بھارت خطے میں...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 12 مئی ۔2025 )پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم اوز) کے درمیان ہاٹ لائن پر رابطہ ہوا ہے نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم اوز کا ہاٹ لائن پر گفتگو کا پہلا راﺅنڈ ہوا ہے. یاد رہے کہ 10 مئی کو پاکستان نے بھارتی جارحیت کے جواب میں کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے بھارت کے خلاف ”آپریشن بنیان مرصوص“ شروع کر دیا تھا اور بھارت میں ادھم پور، پٹھان کوٹ، آدم پور ایئربیسز اور کئی ایئرفیلڈز سمیت براہموس اسٹوریج سائٹ اور ایس 400 میزائل دفاعی نظام کے علاوہ متعدد اہداف کو تباہ کردیا تھا.(جاری ہے) سیکیورٹی ذرائع...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 12 مئی 2025ء) خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق جوہری ہتھیاروں سے لیس ہمسایہ ممالک بھارت اور پاکستان کے فوجی آپریشنز کے سربراہ جنگ بندی کے بعد سرحد پر بحال ہونے والے سکون کے تناظر میں آج پیر کو آئندہ اقدامات پر بات چیت کریں گے۔ ہفتے کو ہونے والی جنگ بندی چار دن کی شدید گولہ باری، سفارتی کوششوں اور واشنگٹن کے دباؤ کے بعد عمل میں آئی تھی، جس کا اعلان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کیا تھا۔ بھارت پاک کشیدگی: فوجی تنصیبات پر حملوں کا دعوی پاکستان کی تردید ایک اعلیٰ فوجی افسر نے کہا کہ بھارتی فوج نے اتوار کو پاکستان کو 'ہاٹ لائن‘ کے ذریعے ایک پیغام بھیجا،...
    اسلام آباد:   نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ دلیر افواج کی کاوش پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، سول اور ملٹری لیڈرشپ نے بیٹھ کر بھارت کو جواب دینے کا پلان طے کیا اور اس حوالے سے پورا پلان طے ہوا تھا۔ ایک ٹی وی انٹرویومیں اسحاق ڈار نے کہا کہ پورے آپریشن میں نواز شریف کی مشاورت شامل تھی، شہباز شریف نے دیگر جماعتوں سے بھی مشاورت کی تھی، ہم نے متحد ہو کر دنیا کو ایک پیغام دینا تھا، 23 اپریل سے لیکر 6 سے 7 مئی تک دیا گیا۔ نائب وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ سفارت کاری اور دیگر چیزیں بھی اس میں شامل تھیں، سلامتی کونسل کے ممبران کو بھی...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر خارجہ اور نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ دلیر افواج کی کاوش پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، سول اور ملٹری لیڈرشپ نے بیٹھ کر بھارت کو جواب دینے کا پلان طے کیا اور اس حوالے سے پورا پلان طے ہوا تھا۔ سماء کے پروگرام ’ میرے سوال ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پورے آپریشن میں نواز شریف کی مشاورت شامل تھی، شہباز شریف نے دیگر جماعتوں سے بھی مشاورت کی تھی، ہم نے متحد ہو کر دنیا کو ایک پیغام دینا تھا، 23 اپریل سے لیکر 6 سے 7 مئی تک دیا گیا۔نائب وزیر اعظم کا کہنا...
    اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے فون کرکے بتایا کہ بھارت سیز فائر کرنا چاہتا ہے، بھارت سے ہم نے بات کی ہے، آپ بھی سیز فائر پر راضی ہوجائیں، میں نے کہا کہ ہم کھلے دل سے تیار ہیں، جس پر انہوں نے بھارت سے دوبارہ بات کی اور مجھے بتایا، حساس معاملے سے ڈونلڈ ٹرمپ کا مراد اور اشارہ نیوکلیر جنگ کی طرف تھا، ہم نہ کسی سے دبیں گے اور نہ دبائیں گے، ہمیں کوئی نہ بتائے کہ خطے میں کسی کی اجارہ داری ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے پہل نہیں کی، دنیا کا پیغام...
    بیجنگ :چینی وزیرخارجہ وانگ ای نے پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار سے ٹیلی فونک گفتگو کی ۔اسحاق ڈار نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کی تازہ ترین صورتحال سے چینی وزیر خارجہ کو آگاہ کیا اور کہا کہ اس صوتحال میں پاکستان کی جانب سے احتیاط برتی جائے گی لیکن پاکستان کی خودمختاری اور سرزمین کی سلامتی کی خلاف ورزی پر جوابی کاروائی کی جائے گی۔اسحاق ڈار نے چین کی جانب سے فائر بندی کے حصول کے لیے کی جانے والی کوششوں پر چین کا شکریہ ادا کیا ۔ وانگ ای نے کہا کہ چین اپنی خود مختاری اور قومی وقار کی حفاظت کرنے میں پاکستان کی حمایت کرتا ہے اور اسے یقین ہے کہ پاکستان...
     وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کی تصدیق کر دی۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت نے فوری طور پر جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت پر سمجھوتہ کیے بغیر خطے میں امن و سلامتی کے لیے کوششیں کی ہیں۔اسحاق ڈار نے کہا کہ جنگ کسی چیز کا حل نہیں ہوتا۔ اور ساڑھے 4 بجے پاکستان اور بھارت نے جنگ بندی پر اتفاق کیا۔ ہم نے کہا سیز فائر کے لیے تیار ہیں اگر بھارت کوئی جارحیت کرے گا تو ہم جواب دیں گے۔انہوں نے کہا کہ جن ممالک نے سیز فائر میں...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے ڈپٹی وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پاک بھارت سیز فائر کروانے اور کشیدگی میں کمی میں تین درجن ملکوں نے کردار ادا کیا۔ نجی ٹی وی جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ اپنی سلامتی اور خود مختاری کو مد نظر رکھتے ہوئے خطے کے امن کی خواہش کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاک بھارت سیز فائر کروانے میں تین درجن ملکوں نے سفارتکاری کی جس پر وہ ان سب کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے خاص طور پر امریکہ کے وزیر خارجہ مارکو روبیو کا شکریہ ادا کیا۔ اسحاق ڈار کے مطابق دونوں ملکوں کے درمیان...
    نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے جنگ بندی کی تصدیق کر دی، انھوں نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت فوری سیز فائر پر متفق ہو گئے، پاکستان نے ہمیشہ خطے میں امن و سلامتی کی کوشش کی ہے، علاقائی سالمیت، قومی خود مختاری پر سمجھوتا کیے بغیر کوششیں کیں، جی ڈی ملٹری آپریشنز میں بات ہوئی ہے، پورا دن ڈپلومیسی چلتی رہی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارت اور پاکستان سیز فائر پر تیار ہو گئے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک فوری طور...
    سٹی 42 : وزیرخارجہ اسحا ق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان اوربھارت نے فوری جنگ بندی پراتفاق کیاہے ۔  نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار نے اپنے ایکس اکاؤنٹ میں بتایا کہ پاکستان اور بھارت نے فوری جنگ بندی پراتفاق کیاہے ۔ پاکستا ن نے ہمیشہ خطے میں امن  اورسلامتی  کے لئے کوشش کی ہے ۔  اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے امن کی کاوشوں میں اپنی خودمختاری اورعلاقائی سالمیت پرکبھی سمجھوتہ نہیں کیا ۔   صدر ٹرمپ نے نریندر مودی کے لئے جنگ  بندی مانگ لی؛ بنیان مرصوص کی مکمل فتح
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے ڈپٹی وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر ہوگیا ہے۔ اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت نے فوری طور پر سیز فائر پر اتفاق کیا ہے۔  وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ پاکستان نے ہمیشہ  اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ کیے بغیر  خطے میں امن و سلامتی کے لیے کوششیں کی ہیں۔ ان کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی اسی حوالے سے بات کی تھی۔ امریکی صدر نے کہا تھا کہ پاکستان اور بھارت نے جنگ بندی پر اتفاق کرلیا...
    اسلام آبا د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2025ء)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہا ہے کہ ہم نے جواب دیا، دنیا دیکھ رہی ہے، بھارت جارحیت سے باز نہیں آرہا، پاکستان سب کچھ اپنے دفاع میں کر رہا ہے، بھارت کے کئی ڈرون گرادیے گئے۔ایک انٹرویومیں نائب وزیر اعظم اسحق ڈار نے کہا کہ پاکستان دفاعی کارروائی کر رہا ہے، بھارت کے فوجی اقدامات کا جواب دینے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے پچھلے 3 دن جو تماشا برپا کیا، ہم بھارت کو تسلط کا دعویٰ کرنے نہیں دیں گے، پاکستان کی مسلح افواج اور حکومت مصمم ارادہ رکھتی ہے کہ یہ نہیں ہونے دیا جائے گا۔انہوں نے کہا...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہم اگلے لیول کےلیے بھی تیار ہیں، اگر بین الاقوامی طاقتیں مداخلت کرتی ہیں تو ہم اس کےلیے بھی تیار ہیں، ہم اپنے گارڈز ڈاؤن نہیں کریں گے، 2 ایٹمی طاقتوں کی جنگ دنیا کےلیے فکر کا مقام ہے۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ پچھلے دو تین روز میں بھارت نے امن کی بات ضرور کی لیکن جارحیت بھی جاری رکھی، اگر معاملہ بڑھتا ہے تو اس کےلیے بھی ہم تیار ہیں۔ خواجہ آصف نے کہا کہ تماشبین بھی اس صورتحال میں لپیٹے جائیں گے، خدانخواستہ ایٹمی صورتحال بنی تو پھر تماشبین بھی اس کی لپیٹ میں آئیں گے، جنگ بڑی ہوئی تو پھر اس خطے تک محدود نہیں رہے...
    سٹی 42 : وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ہم نے پہل نہیں کی، ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا تھا، ہماری تیاری شروع دن سے تھی جس کا مظاہرہ دنیا نے دیکھ لیا ۔  اسحاق ڈار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کچھ  دیر پہلے امریکی وزیرخارجہ سے بات ہوئی، امریکی وزیر خارجہ کو بتایا ہے کہ ہم نے جو کچھ کیا وہ جوابی کارروائی تھی، بال اب بھارت کے کورٹ میں ہے، اگر اب بھارت نے دوبارہ کچھ کیا تو اگلا جواب بھی دیا جائے گا، امریکی وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ وہ دوبارہ بھارتی وزیرخارجہ سے بات کریں گے۔ مری میں ’’پاک فوج زندہ باد ‘‘ ریلی وزیرِ خارجہ نے کہا...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2025ء)وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اگر بھارت امن چاہے تو پاکستان بھی تیار ہے تاہم خبردار کیا کہ اگر کوئی ایک بھی اشتعال انگیز کارروائی دہرائی گئی تو پھر پاکستان بتائے گا کہ انتقامی کارروائی کیا ہوتی ہے۔اسحاق ڈار نے کہا کہ ان کا امریکی وزیرخارجہ سے رابطہ ہوا جس میں مارکو روبیو نے کہا کہ کشیدگی کم کی جائے کیونکہ یہ صورتحال دنیا افورڈ نہیں کر سکتی۔اسحاق ڈار کے مطابق سیکریٹری روبیو نے زور دیا کہ پاکستان اور بھارت ایسا راستہ تلاش کریں جس سے دونوں ملکوں کے رابطے بحال ہوں اور مس کیکولیشن سے بچا جائے، امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ وہ تعمیری بات...
    اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان جو کر رہا ہے اپنے دفاع میں کررہا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ کو بتادیا ہے کہ اب بھارت نے دوبارہ کچھ کیا تو اگلا جواب بھی دیا جائے گا۔ میڈیا سے گفتگو میں اسحاق ڈار نے کہا کہ کچھ دیر پہلے امریکی وزیرخارجہ سے بات ہوئی، امریکی وزیر خارجہ کو بتایا ہے کہ ہم نے جو کچھ کیا وہ جوابی کارروائی تھی، بال اب بھارت کے کورٹ میں ہے، اگر اب بھارت نے دوبارہ کچھ کیا تو اگلا جواب بھی دیا جائیگا، امریکی وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ وہ دوبارہ بھارتی وزیرخارجہ سے بات کریں گے۔ اسحاق دار نے کہا کہ بھارت کے 80...
     نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ کو بتایا ہے کہ بھارت اب حملہ نہیں کریگا تو ہم بھی نہیں کریں گے۔اسحاق ڈار نے کہا کہ ہم حالت جنگ میں ہیں، صبر کا مظاہرہ کیا مگر بھارت کے طیارے گرانے کے بعد ان کی فرسٹریشن شروع ہوئی۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ ہم نے پہلے کسی جگہ حملہ نہیں کیا، انہوں نے جھوٹ بولا تھا اور انہوں نے پرسوں 4 میزائل مارے جن میں سے 3 بھارت میں گرے اور ایک پاکستان آیا جسے تباہ کیا گیا۔ وزیر خارجہ کا کہنا تھاکہ ہم نے پہل نہیں کی مگر ہماری صبر کی حد ختم ہوگئی تھی جس کے بعد جواب دینے کا فیصلہ کیا...
    ہمارے صبر کی حد ختم ہوئی جس پر جواب دیا، اب بھارت رکے تو ہم بھی حملہ نہیں کرینگے: اسحاق ڈار WhatsAppFacebookTwitter 0 10 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ کو بتایا ہے کہ بھارت اب حملہ نہیں کریگا تو ہم بھی نہیں کریں گے۔ میڈیا سے گفتگو رکرتےہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ ہم حالت جنگ میں ہیں، صبر کا مظاہرہ کیا مگر بھارت کے طیارے گرانے کے بعد ان کی فرسٹریشن شروع ہوئی۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ ہم نے پہلے کسی جگہ حملہ نہیں کیا، انہوں نے جھوٹ بولا تھا اور انہوں نے پرسوں 4 میزائل مارے جن میں سے...
    وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستان نے آج کی کارروائی بھی دفاع میں کی، بھارت نے پاکستان کے پاس کوئی چوائس نہیں چھوڑی تھی۔ اسحاق ڈار نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بھارتی حملوں میں ہمارے 35 افراد شہید ہوئے، جبکہ بھارت کے 80 ڈرونز گرائے جا چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے مزموم عزائم جاری تھے، نور خان، شور کوٹ، سکھر ایئرپورٹ پر حملے ہوئے ہیں،پاکستان جوابی کارروائی اپنے دفاع میں کررہا ہے۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ بھارت جارحیت سے باز نہیں آرہا، آج ہم نے ’بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص‘ آپریشن شروع کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف امن کی بات اور دوسری طرف حملے، یہ بغل میں چھری، منہ...
    ویب ڈیسک:پاکستان کی جانب سے بھارت کے پے در پے جارحانہ اقدامات کا جواب دیتے ہوئے آپریشن بنیان مرصوص کے آغاز پر نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ نے اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ فتح پاکستان کی ہوگی۔   اسحاق ڈار نے کہا کہ مسلح افواج کی مکمل تیاری تھی، ہم کوئی رسک نہیں لے سکتے تھے، ہم نے کارروائی دفاعی اقدام کے طورپر کی۔  اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ دنیا کی ذمہ داری ہےکہ بھارت کو سمجھائے اس نے کیا غلطی کی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے پچھلے 48 گھنٹوں میں متواتر جھوٹ بولے، بھارت نے چھپ چھپ کر ہم پر میزائل اور ڈورون داغے، بھارت کےلیے یہ ثابت کرنا ناممکن ہے کہ وہ جوہری...
    نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان نے آج بھارت کی جارحیت کے خلاف بھرپور جوابی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے، جسے آپریشن بنیان مرصوص کا نام دیا گیا ہے۔ یہ کارروائی ہمارے دفاع کا حصہ ہے، ہم نے تیاری پہلے دن سے کی ہوئی تھی، اور آج دنیا نے اس کا عملی مظاہرہ بھی دیکھ لیا ہے۔ اسحاق ڈار نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی یہ محض ابتدائی ردعمل ہے، اور نشانہ صرف ان مقامات کو بنایا گیا ہے جہاں سے پاکستان پر پے لوڈ گرایا گیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ بھارت نے پہلے پہلگام واقعے کا جھوٹا الزام پاکستان پر لگایا، پھر یکطرفہ طور پر سرحد...
    اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر اطلاعات عطاء  اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیکر پانچ بھارتی طیاروں اور 77 ڈرونز کو کامیابی سے گرا کر روایتی جنگ میں واضح برتری حاصل کر لی ہے۔ اپنے بیان میں وزیر اطلاعات نے کہا کہ بھارت کے پانچ جنگی طیارے اور اب تک بھارت کے 77 ڈرونز کو کامیابی سے گرانا پاکستان کی فضائی صلاحیتوں اور فوجی برتری کا واضح ثبوت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک پْرامن ملک ہے، تاہم کسی بھی جارحیت کے خلاف اپنا دفاع کرنا ہمارا قانونی، اخلاقی اور ریاستی حق ہے۔ پاکستان نے اپنا یہ حق ذمہ داری کے ساتھ استعمال کیا ہے اور کرے گا۔...
    نیو دہلی: بھارتی حکومت نے ان کی جارحیت اور گمراہ کن پروپیگنڈا بےنقاب ہونے پر معروف میڈیا پلیٹ فارم ’’دی وائیر‘‘ کو بلاک کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نےحقائق سے پردہ اٹھانے پر’’دی وائیر ‘‘ کو بلاک کر دیا ہے اور پابندی کی وجہ کرن تھاپرکے پروگرام میں سابق بھارتی فوجی آفیسر پراوین سواہنے کے ہوشربا انکشافات ہیں۔ سابق بھارتی فوجی افسر پرواین سواہنے نے کہا تھا کہ بھارت پاک فضائیہ کےہاتھوں  اپنے جیٹ طیاروں کےگرانے کی خبرجھٹلا نہیں سکا، 2019 کوبھارتی فوج نےاپنے میزائل سے اپنا ہی ہیلی کاپٹر تباہ کردیا تھا۔ پراوین سواہنے  نے کہا تھا کہ بھارت میں انتخابات کی وجہ سےاس واقعےکو چھپا دیا تھا، انتخابات کے بعد بھارتی...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے بھارت کے پروپیگنڈا نیٹ ورک کو روکنے کے لیے اہم اقدامات اٹھائے ہیں۔ پی ٹی اے ملک میں ٹیلی کمیونیکیشن سسٹمز، انٹرنیٹ اور آن لائن مواد کی نگرانی اور ریگولیشن کا کام کرتا ہے اور حالیہ پاکستان اور بھارت کے تنازعے کے دوران بھارتی پروپیگنڈہ کو روکنے کے لیے اس نے کئی چینلز اور ویب سائٹس کو بند کرنے کا فیصلہ کیا۔ بھارتی نیوز چینلز، یوٹیوبرز اور میڈیا ویب سائٹس نے گزشتہ رات جھوٹے اور غیر منطقی پروپیگنڈا کو بڑھانا شروع کر دیا تھا۔ ان چینلز نے بغیر کسی ثبوت کے دعویٰ کیا کہ لاہور فتح کر لیا گیا ہے، کراچی پورٹ کو تباہ کر دیا گیا ہے، اور پاکستان...
    وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللّٰہ تارڑ— فائل فوٹو وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ فیک نیوز بھارتی حکومت کی گھبراہٹ، ناکامی اور بدحواسی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ بھارت نے عسکری محاذ پر اشتعال انگیزی کی، بھارت نے اپنے عوام کو گمراہ کرنے کےلیے پروپیگنڈا مہم شروع کی۔وزیراطلاعات نے کہا کہ بھارتی میڈیا پر فیک نیوز سے ایک جھوٹا بیانیہ گھڑا جارہا ہے، پاکستان نے بھارت کا جھوٹا پروپیگنڈا بھرپور طریقے سے بےنقاب کیا۔ ایل او سی پر بھارتی فوج کی فائرنگ، 5 شہری شہید، پاک فوج نے کئی بھارتی چیک پوسٹیں اور بٹالین ہیڈ کوارٹر تباہ کردیابھارتی فوج شکست کے بعد ایل او سی پر شہری آبادی...
    اسلام آباد (خبرنگار خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے قومی سلامتی مشیروں کے دفاتر کے درمیان رابطے ہوئے ہیں۔ برطانوی خبرایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز کے درمیان ہاٹ لائن کام کررہی ہے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت نے جو کچھ کیا ہے وہ ناقابل معافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے پاکستان کے خلاف جنگی اقدام کیا ہے۔ اس لیے پاکستان مناسب جواب دینے کا حق رکھتا ہے۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور یورپی یونین کی سربراہ خارجہ امور کاجا کالس کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ ترجمان دفتر...
    اسلام آباد: یورپی یونین کی نمائندہ برائے امور خارجہ کاجاکالاس نے نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار سے ٹیلی فونک رابطے میں بھارتی جارحیت سے متاثرہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے پاکستان اور بھارت دونوں ممالک کو تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور دیا۔ دفترخارجہ کے ترجمان شفقت علی خان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے یورپی یونین کی نمائندہ کاجاکالاس سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور دونوں رہنماؤں نے خطے کی تازہ ترین صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔ ترجمان دفترخارجہ نے بتایا کہ اسحاق ڈار نے مشکل گھڑی میں پاکستان کی حمایت اور یک جہتی پر یورپی یونین کا شکریہ ادا کیا اور نائب وزیراعظم نے بھارت کی جنگی...
    نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت اپنے شہریوں اور سکھوں کو نشانہ بنا کر پاکستان کیخلاف محاذ بنانا چاہتا ہے، ہندوتوا کی سوچ سکھوں کو بھڑکانا چاہتی ہے. ہندوتوا کی ذہنیت پاکستان مخالف سوچ پیدا کرنا چاہتی ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ اب تک ہم نے 29 ڈرون گرا دیے ہیں. بھارت کا 15 مقامات پر حملے کا الزام مضحکہ خیز ہے، ڈرون حملوں میں 3 شہادتیں ہوئی ہیں۔نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ترجمان پاک فوج ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے رات کے پہر حملے کیے، امرتسر میں حملے کیے گئے، ہندوتوا...