2025-11-05@12:02:45 GMT
تلاش کی گنتی: 937
«لاہور کی پرواز»:
لاہور (خبر نگار) ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے سموگ کے پیش نظر اتوار کے روز کمرشل سرگرمیاں مکمل بند کرنے کی تجویز دے دی۔ عدالت نے مارکیٹیں رات دس بجے اور ریسٹورنٹس رات گیارہ بجے بند کرنے کے نوٹیفکیشن پر عملدرآمد کی ہدایت کردی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ایک دو ماہ یا چار ہفتے ایسا کرنا پڑے گا۔ شادی ہالز بھی پورے دس بجے بند ہونے چاہیئں۔ شادیوں پر ون ڈش کی خلاف ورزی بھی ہورہی ہے لیکن اس کا ماحولیات سے تعلق نہیں۔ 2023ء کے نوٹیفکیشن کے مطابق مارکیٹیں دس بجے بند ہوں گی لیکن اس کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ نوٹیفکیشن پر پر عملدرآمد کرائیں۔ شہر میں پانچ منٹ کے لیے بھی ٹریفک بند نہیں ہونی...
لاہور: لاہور میں انسداد سموگ کے حوالے سے ہائی کورٹ کے احکامات پر ضلعی انتظامیہ نے بھرپور کارروائی شروع کر دی ہے۔ متعدد علاقوں میں ہوٹلوں، ریسٹورنٹس اور کمرشل مارکیٹس کو رات گیارہ بجے تک بند کرنے کے احکامات دیے گئے تھے۔ اسسٹنٹ کمشنرز اور پولیس کی نگرانی میں یہ کارروائیاں کی جا رہی ہیں تاکہ اسموگ کے اثرات کو کم کیا جا سکے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق لاہور کے مختلف علاقوں جیسے گلبرگ، لبرٹی مارکیٹ، انار کلی، مال روڈ، گڑھی شاہو اور دیگر جگہوں پر دکانیں بند کر دی گئی ہیں۔ تاہم شہر کے بعض علاقوں جیسے لکشمی چوک، گوال منڈی، ریلوے اسٹیشن، جوہر ٹاؤن، ٹاؤن شپ اور بادامی باغ میں دکانیں رات دیر تک کھلی رہیں۔ ڈپٹی کمشنر...
لاہور ہائیکورٹ میں اسموگ کے تدارک کے حوالے سے دائر درخواستوں پر سماعت کے دوران لاہور شہر کی فضا صاف رکھنے کے لیے سخت اقدامات کی تجویز سامنے آئی۔ جسٹس شاہد کریم نے ہارون فاروق سمیت دیگر درخواستوں پر سماعت کی جبکہ ڈپٹی کمشنر لاہور عدالتی حکم پر عدالت میں پیش ہوئے۔ سماعت کے دوران عدالت نے شہر میں اسموگ کی بڑھتی ہوئی شدت پر برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ فضا کی بہتری کے لیے فوری اور سخت اقدامات ناگزیر ہیں۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ ایک تجویز ہے کہ ایک ماہ کے لیے اتوار کو تمام کمرشل سرگرمیاں بند کر دی جائیں۔ یہ میرا ذاتی خیال ہے، ہمیں ایک دو ماہ یا چار ہفتے ایسا کرنا پڑے...
لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ کے الیکشن ٹربیونل نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کامیابی کیخلاف انتخابی عذرداری مسترد کر دی۔ الیکشن ٹربیونل کے سربراہ زاہد محمود نے پی پی 159 سے پی ٹی آئی کے مہر شرافت کی انتخابی عذرداری پر فیصلہ سنایا۔ ٹربیونل نے قرار دیا انتخابی عذرداری میں الیکشن ایکٹ 2017ء کے رول 144 کو پورا نہیں کیا۔ انتخابی عذرداری کے ہر صفحے پر دستخط موجود نہیں ہیں۔ بیان حلفی میں اوتھ کمشنرکی تصدیق والے صفحے پر نام اور والد کا نام موجود نہیں، اس لئے انتخابی عذرداری کو باقاعدہ ٹرائل کے لیے پیش نہیں کیا جا سکتا۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> 251104-08-3 لاہور (نمائندہ جسارت) لاہور ہائیکورٹ نے ماں سے بچوں کی بازیابی کیلیے باپ کی جانب سے دائر حبس بے جا کی درخواست مسترد کر دی۔ عدالت نے سماعت کے دوران درخواست گزار پر برہمی کا اظہار کیا۔ سماعت جسٹس شہرام سرور چودھری نے کی۔ درخواست گزار عبدالرزاق نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ اس کی بیوی نے 3 بچوں کو اپنے پاس رکھا ہوا ہے، جنہیں بازیاب کرایا جائے۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ بچے اگر ماں کے پاس ہیں تو اسے حبس بے جا کیسے کہا جا سکتا ہے؟ جسٹس شہرام سرور چودھری نے کہا کہ ’’کیا آپ یہاں کوئی نیا قانون بنانے چلے ہیں؟‘‘عدالت نے مزید کہا کہ بچوں پر جتنا حق باپ کا ہوتا...
لاہور: الیکشن ٹربیونل لاہور نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی انتخابی کامیابی کے خلاف دائر درخواست مسترد کر دی۔ پی ٹی آئی کے امیدوار مہر شرافت علی نے درخواست دائر کی تھی جنہوں نے لاہور کے صوبائی حلقہ پی پی 159 سے مریم نواز کی کامیابی کو چیلنج کیا تھا۔ الیکشن ٹربیونل کے جج رانا زاہد محمود نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا کہ درخواست گزار نے الیکشن ایکٹ 2017 کے رول 144 کی شرائط پوری نہیں کیں، اس لیے درخواست قابلِ سماعت نہیں۔ فیصلے کے مطابق، درخواست گزار کے الیکشن پٹیشن کے ہر صفحے پر دستخط موجود نہیں تھے، جبکہ بیانِ حلفی میں اوتھ کمشنر کی تصدیق والے صفحے پر درخواست گزار کا...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی آئی ہے، شہروں اور دیہات کا امن بحال ہوا ہے۔مریم نواز سے ساہیوال ڈویژن کےارکان قومی وصوبائی اسمبلی اور پارٹی ٹکٹ ہولڈرز نے ملاقات کی جس میں عوامی فلاح کے منصوبوں، امن وامان، سڑکوں، ستھراپنجاب، صحت اورٹرانسپورٹ کےشعبوں میں جاری اصلاحات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو میں مریم نواز کا کہنا تھاکہ عوامی خدمت، تیز رفتار ترقی اور شفاف گورننس ہی مسلم لیگ ن کا اصل ایجنڈا ہے، پنجاب میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی آئی، شہروں اور دیہات کا امن بحال ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ اضلاع میں پبلک ٹرانسپورٹ اور سڑکوں کی بحالی روزگار...
لاہور کے پوش علاقے ڈی ایچ اے فیز 6 میں ایک تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل کو زور دار ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں تین افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ حادثے کے بعد ڈمپر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار تین افراد سڑک عبور کر رہے تھے کہ اچانک پیچھے سے آنے والے ڈمپر نے انہیں ٹکر ماری، تصادم اتنا شدید تھا کہ تینوں افراد نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے تینوں افراد کا تعلق ضلع قصور سے ہے جو کسی ضروری کام کے سلسلے میں لاہور آئے تھے، لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے قریبی اسپتال کے ڈیڈ...
بھارت سے آنے والی ہواؤں سے لاہور کی فضا انتہائی مضر صحت WhatsAppFacebookTwitter 0 2 November, 2025 سب نیوز لاہور: (آئی پی ایس) بھارت سے آنے والی ہواؤں سے لاہور کی فضا انتہائی مضر صحت ہونے لگی۔ صوبائی دارالحکومت کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس 346 تک پہنچ گیا، گلبرگ 595، سول سیکرٹریٹ 557، اقبال ٹاؤن میں اے کیو آئی 547 ریکارڈ کیا گیا ہے، سموگ کے باعث سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے۔ اس کے علاوہ پنجاب کے دیگر شہروں فیصل آباد میں 377 ، گوجرانوالہ 379 اور ملتان میں ایئر کوالٹی انڈیکس 276 کو چھو گیا۔ طبی ماہرین نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے اجتناب برتنے اور ماسک کا استعمال یقینی بنانے کی ہدایت کی...
لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امجد رفیق نے ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے آئی جی پنجاب کو درخواستگزار کو فوری طور پر پولیس پروٹیکشن دینے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے قرار دیا کہ اگر کسی شہری کی جان کو خطرہ ہو تو اسے پولیس پروٹیکشن اس کا حق ہے۔ 10صفحات پر مشتمل فیصلے میں کہا گیا ہے کہ آئین میں شہریوں کی جان کا تخفظ مشروط نہیں بلکہ اسے ہر قیمت پر بچانا ہے۔ قرآن پاک میں بھی ہے کہ جس نے ایک جان بچائی اس نے پوری انسانیت کو بچایا۔ ریاست کو اپنے شہریوں کی جان بچانے کے لئے ہر ممکن قدم اٹھانے کا جذبہ دکھانا ہوگا۔ درخواست گزار کے مطابق...
کراچی میں ای چالان کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں ایک اور درخواست دائر کردی گئی۔درخواست شہری جوہر عباس نے سندھ ہائیکورٹ میں دائر کی ہے جس میں چیف سیکرٹری سندھ، آئی جی سندھ، ڈی آئی جی ٹریفک، ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اور ڈائریکٹر جنرل نادراکو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر عائد کیے گئے جرمانے انتہائی زیادہ اور غیر منصفانہ ہیں، لاہور میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانہ 200، کراچی میں 5 ہزار روپے ہے۔درخواست کے مطابق فریقین کو ہدایت کی جائے کہ حکام عدالت کو ان جرمانوں کے منصفانہ ہونے کے بارے میں مطمئن کریں درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عائد کیے گئے جرمانوں...
نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار 6 نومبر کو ہونے والے پاک افغان مذاکرات سے قبل ترکی کے دورے پر روانہ ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار ترک وزیرِ خارجہ حاقان فیدان کی دعوت پر آئندہ ہفتے کے اوائل میں انقرہ پہنچیں گے۔ ترکی میں قیام کے دوران وہ غزہ کی صورتحال پر ہونے والے 8 وزرائے خارجہ کے اہم اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ یہ اجلاس اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے سائیڈ لائنز پر ہونے والے سفارتی رابطوں کے فالو اپ کے طور پر منعقد کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاک افغان ڈائیلاگ سے قبل اسلام آباد کی سفارتی سرگرمیوں میں تیزی آ گئی ہے اور خطے میں پاکستان ایک فعال سفارتی کردار...
رحمان نامی اہلکار نے کالعدم تحریک لبیک کے حق مواد شیئر کیا تھا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ڈولفن اہلکار نے سوشل میڈیا پر مواد شئیر کیا، جس پر فوری ایکشن لیتے ہوئے پولیس نے مقدمہ درج کرکے اہلکار کو گرفتار کر لیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کالعدم تحریک لبیک پاکستان کی حمایت میں مواد پھیلانے کے الزام میں گجرپورہ پولیس نے ڈولفن سکواڈ کے اہلکار کو گرفتار کر لیا۔ رحمان نامی اہلکار نے کالعدم تحریک لبیک کے حق مواد شیئر کیا تھا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ڈولفن اہلکار نے سوشل میڈیا پر مواد شئیر کیا، جس پر فوری ایکشن لیتے ہوئے پولیس نے مقدمہ درج کرکے اہلکار کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ کے سکیورٹی...
لاہور: یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی نے لاہور ہائی کورٹ میں جوئے کی ایپ پرموشن کیس میں ضمانت کی درخواست دائر کر دی۔ لاہور ہائی کورٹ میں عمران چدھڑ ایڈووکیٹ کے وساطت سے دائر ضمانت کی درخواست میں ڈکی بھائی نے وفاقی حکومت اور تفتیشی افسر شفقت حسین کو فریق بنایا ہے اور مؤقف اپنایا ہے کہ درخواست گزار کو بیرون جاتے ہوئے این سی سی آئی اے نے ائیرپورٹ سے گرفتار کیا۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ این سی سی آئی اے نے کبھی نوٹس بھجوا کر طلب نہیں کیا اور جسمانی ریمانڈ پر 10 روز تک این سی سی آئی اے کی تحویل میں رہے۔ ڈکی بھائی نے درخواست میں کہا ہے کہ درخواست...
بسنت لاہور کا روایتی تہوار ہے جو بہار کی آمد پر منایا جاتا تھا، لوگ چھتوں پر جمع ہوتے، رنگ برنگی پتنگیں اڑاتے، موسیقی بجتی اور کھانوں کا اہتمام ہوتا۔ یہ خوشی اور اتحاد کا دن ہوتا تھا۔ تاہم، خطرناک ڈوروں سے ہونے والے حادثات کی وجہ سے 2007 کے بعد سے لاہور میں بسنت پر مکمل پابندی ہے۔ 18 سال سے یہ تہوار نہیں منایا گیا۔ مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف چاہتے ہیں کہ پنجاب میں نہ سہی لاہور میں بسنت ضرور ہو۔ نواز شریف اس وقت اولڈ ہیریٹیج ریوائیول کے پیٹرن اِن چیف بھی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں بسنت کا تہوار منانے کی اجازت دینے پر غور، شرائط کیا ہوسکتی ہیں؟ سابق ڈی جی والڈ...
لاہور کے جنرل اسپتال میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی، خواتین کی میتوں کا پوسٹ مردوں سے کروائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ ایکسپریس نیوز کو ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق جنرل اسپتال کے مردہ خانے میں خواتین میتوں کا پوسٹ مارٹم مرد عملے سے کرایا جانے لگا۔ اس حوالے سے ایک فوٹیج بھی وائرل بھی ہوئی جس میں خاتون کی لاش کا پوسٹ مارٹم مرد عملے کو کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ پوسٹ مارٹم کے دوران کسی لیڈی ڈاکٹر یا لیڈی میڈیکل آفیسر کی موجودگی نہیں تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ خواتین کی لاشوں کا پوسٹ مارٹم لیڈی ڈاکٹر یا لیڈی میڈیکل آفیسر کی موجودگی میں ہونا ضروری ہے، طبی اصولوں کے مطابق خاتون کی لاش کا پوسٹ مارٹم مرد...
کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کا انسپکٹر تاجر کے اغوا کی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا۔لاہور پولیس کے مطابق انسپکٹر جاوید اقبال نے اہلکار کے ساتھ مل کرکاہنہ سے تاجر کو اغوا کیا، ملزمان نے مغوی کے اہل خانہ سے 40 لاکھ روپے طلب کیے اور ایل او ایس کے قریب رقم وصول کی۔لاہور پولیس کا بتانا ہے کہ تاجر کو رہائی ملتے ہی کاہنہ پولیس نے اغوا کاروں کو دبوچ لیا۔دوران تفتیش انسپکٹرجاویداقبال اور اہلکار توصیف کا بھانڈہ پھوٹ گیا۔
کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ ( سی سی ڈی ) کا انسپکٹر تاجر کے اغوا کی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا۔لاہور پولیس کے مطابق انسپکٹر جاوید اقبال نے اہلکار کے ساتھ مل کرکاہنہ سے تاجر کو اغوا کیا، ملزمان نے مغوی کے اہل خانہ سے 40 لاکھ روپے طلب کیے اور ایل او ایس کےقریب رقم وصول کی۔لاہور پولیس کا بتانا ہے کہ تاجر کو رہائی ملتے ہی کاہنہ پولیس نے اغوا کاروں کو دبوچ لیا۔دوران تفتیش انسپکٹرجاویداقبال اور اہلکار توصیف کا بھانڈہ پھوٹ گیا۔
—فائل فوٹو نجی ایئر لائن کی دبئی سے لاہور کی پرواز میں فنی خرابی کے باعث طیارہ کراچی اتار لیا گیا۔حکام کا کہنا ہے کہ ایئر بس اے 320 طیارے کا کراچی ایئر پورٹ پر معائنہ کیا جا رہا ہے۔ طیارے سے آف لوڈ کیے گئے مسافروں نے کراچی ایئر پورٹ پر احتجاج بھی کیا ہے۔نجی ایئر لائن کے ترجمان کے مطابق فنی خرابی دور ہونے پر پرواز لاہور کے لیے روانہ ہو جائے گی۔
پولیس حکام کے مطابق ملزمان نے اغوا کی واردات کےلیے کرائے کی گاڑی استعمال کی۔ کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ (سی سی ڈی) لاہو ر کا انسپکٹر اغوا برائے تاوان کی واردات کا ماسٹر مائنڈ نکلا۔لاہور پولیس کے مطابق انسپکٹر جاوید اقبال نے اہلکار کے ساتھ مل کر کاہنہ کے تاجر کو اغوا کیا اور مغوی کے اہلخانہ سے 40 لاکھ روپے طلب کیے۔ پنجاب میں 70 فیصد کرائم کم ہوگئے ہیں، آئی جی ڈاکٹر عثمان انورانسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ پنجاب میں 70 فیصد کرائم کم ہوگئے، پولیس نے متحرک گینگز کی گرفتاری کی ہے۔ پولیس حکام کے مطابق رقم لانے والے مغوی کے اہل خانہ کو ملزمان مختلف مقامات پر گھماتے رہے...
سٹی 42: ایئربلیو کی دبئی سے لاہور کی پرواز کے طیارے میں تکنیکی خرابی ہوگئی ۔پرواز نمبر پی اے 411 کے طیارے کو کراچی ایئرپورٹ اتارلیا گیا۔تکنیکی خرابی کے باعث پرواز کی کراچی ایئر پورٹ پر لینڈنگ 8 بجکر40منٹ پرہوئی۔پرواز کے 182مسافروں کوایئرپورٹ لاؤنج منتقل کردیا گیا،طیارے کا معائنہ جاری ہے ۔ پروازکو شیڈول کے مطابق سوا نوبجے شب لاہورایئر پورٹ پر لینڈ کرنا تھا۔تکنیکی خرابی کے باعث پروازکے مسافروں کو متبادل پروازسے لاہورروانہ کیا جائیگا۔ لیسکو کا سموگ کے دوران بجلی بریک ڈاؤن سے بچاؤ کیلئے اقدامات کا آغاز
یورپی یونین اور گلوبل واٹر آپریٹر الائنس نے واسا لاہور کو بین الاقوامی سطح پر بطور ٹرینر منتخب کر لیا واسا لاہور نے ایک اور بین الاقوامی سنگِ میل عبور کر لیا ہے جس میں یورپی یونین اور گلوبل واٹر آپریٹر الائنس نے واسا لاہور کو بین الاقوامی سطح پر بطور ٹرینر منتخب کیا ہے۔ جرمنی کے شہر بون میں گلوبل واٹر آپریٹر پارٹنرشپ کے زیر اہتمام کانفرنس کا انعقاد ہوا جس میں کانفرنس میں ڈائریکٹر مدثر جاوید نے واسا لاہور کا کامیاب ماڈل پیش کیا، جسے بین الاقوامی سطح پر سراہا گیا۔ واسا لاہور کو باقاعدہ طور پر بطور مینٹور یوٹیلیٹی گلوبل واٹر آپریٹرز پارٹنرشپ پروگرام ، یو این ہیبیٹیٹ اور یورپی یونین کے فنڈڈ پروگرام میں رجسٹرڈ کیا گیا۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
سٹی42: لاہور کے علاقے گارڈن ٹاؤن میں تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے ایک 19 سالہ نوجوان جاں بحق ہو گیا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق نوجوان کی شناخت فیضان کے نام سے ہوئی ہے جو رحمان پورہ مسلم ٹاؤن کا رہائشی تھا۔واقعہ گارڈن ٹاؤن انڈر پاس کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار ڈمپر کی زد میں آ کر فیضان موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ حادثے کے بعد ڈمپر ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔ بھارتی سٹار کرکٹرICUمیں داخل، وجہ کیا بنی؟ پولیس نے نوجوان کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دی ہے۔ تیز رفتار ڈمپر کی شناخت کے لیے سی سی ٹی وی اور سیف سٹی کیمروں کی مدد...
سٹی42: لاہور میں شہر بھر میں بلا امتیاز انسدادِ تجاوزات آپریشن جاری ہے، ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا کی زیرِ قیادت کارروائی میں ریگولیشن اسکواڈ، میٹروپولیٹن کارپوریشن اور ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں مختلف سڑکوں، مارکیٹوں اور تجارتی مراکز میں سرگرم ہیں۔ دو دنوں کے دوران 791 غیر قانونی تجاوزات ہٹاتے ہوئے سامان ضبط کر لیا گیا۔ ریگولیشن اسکواڈ نے 48 گھنٹوں میں مجموعی طور پر 2021 بینرز اور فلیکسز بھی اتارے۔ ہنڈائی ٹکسن ہائبرڈ بغیر سود کے آسان اقساط میں حاصل کریں شہر میں تجاوزات کے ہاٹ سپاٹس کی نشاندہی کر کے ان کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کر دی گئی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا نے...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب کی ائیرلائن ائیر پنجاب کو جلد از جلد فعال کرنےکا حکم دے دیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں ائیرپنجاب پراجیکٹ پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔وزیراعلیٰ کو ائیر پنجاب پراجیکٹ سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں لاہور سے اسلام آباد ائیرپنجاب کے فلائٹ روٹ پر اتفاق کیا گیا۔مریم نواز نے ائیر پنجاب کے لیے جدید اور آرام دہ طیارے لیز پر حاصل کرنے کی بھی ہدایت کی۔اجلاس میں مری گلاس ٹرین پراجیکٹ کا بھی جائزہ لیا گیا۔ سلمان خان بچوں سے موٹرسائیکل پر لفٹ لے کر شوٹنگ پر پہنچ گئے مزید :
منی لانڈرنگ کیس: پرویز الہٰی کی بریت کی درخواست پر فیصلہ مؤخر WhatsAppFacebookTwitter 0 25 October, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس) اسپیشل کورٹ سینٹرل لاہور نے منی لانڈرنگ کیس میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کی بریت کی درخواست پر فیصلہ مؤخر کردیا۔پرویز الہٰی اور ان کے خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی۔قریبی رشتے دار کے انتقال کے باعث پرویز الہٰی کی جانب سے ایک پیشی سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی گئی۔پرویز الہٰی کی جانب سے درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ قریبی رشتے دار کے انتقال کی وجہ سے میں عدالت میں پیش نہیں ہوسکتا۔اسپیشل کورٹ سینٹرل لاہور نے پرویز الہٰی کی ایک پیشی سے استثنیٰ کی درخواست منظور...
سعید احمد: لاہور سے دبئی ایئربلیو پرواز کے انجن میں آگ لگنے کا واقعہ، حادثے کی فائنل انویسٹی گیشن رپورٹ جاری، ایئربلیوکی پرواز 2 اگست 2022 میں لاہور سے دبئی کیلئےروانہ ہوئی تھی۔ پرواز میں 231 مسافر اور 8 کریو ممبر شامل تھے، ٹیک آف کے دوران ایئر ٹریفک کنٹرول آفیسر نے طیارے کے انجن میں آگ کے شعلے دیکھے۔ اے ٹی سی کی جانب سے طیارے کے کپتان سے رابطہ کیا گیا، کپتان نے طیارے کے تمام فنکشن کو معلوم کے مطابق کام کرتا پایا۔ خریداروں کیلئے بڑی خوشخبری، پاکستان میں سستے سولر پینلزتیار رپورٹ میں بتایا گیا کہ پائلٹ نے احتیاطی تدابیر کے تحت طیارے کو دوبارہ لینڈنگ کی اجازت مانگی، واقعہ سے قبل طیارے کی...
—فائل فوٹو لاہور میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کو پناہ دینے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی ہدایت دے دی گئی۔افغان باشندوں سے کاروبار اور مالی معاونت فراہم کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔ پنجاب سے 21 ہزار 900 سے زائد افغانیوں سمیت غیرقانونی مقیم غیرملکی ڈی پورٹصوبۂ پنجاب سے غیر قانونی طور پر مقیم غیرملکی باشندوں کے انخلا کا تیسرا مرحلہ جاری ہے، پنجاب پولیس 21 ہزار 900 سے زائد افغانیوں سمیت غیرقانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کو ڈی پورٹ کر چکی ہے۔ محکمۂ اوقاف کی تحویل میں دی گئی جائیدادوں پر غیر قانونی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔ڈی آئی جی آپریشنز نے پولیس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور:۔ لاہور ہائی کورٹ نے لاپتا بچی کی بازیابی کے لیے آئی جی پنجاب کو 10 روز کی مہلت دے دی۔ لاہور ہائیکورٹ میں کاہنہ کے علاقے سے مبینہ طور پر اغوا ہونے والی خاتون فوزیہ بی بی کی بازیابی سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔چیف جسٹس عالیہ نیلم نے درخواست گزار حمیداں بی بی کی درخواست پر سماعت کی جس میں بیٹی کی بازیابی کی استدعا کی گئی تھی۔ عدالتی حکم پر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور عدالت میں پیش ہوئے۔سماعت کے دوران چیف جسٹس نے سخت ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آئی جی صاحب بتائیں، یہ کون سے جن تھے جو بچی کو اغوا کر کے لے گئے؟ جس پر آئی جی پنجاب نے جواب...
لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے لاپتا بچی کی بازیابی کیلئے آئی جی پنجاب کو 10 روز کی مہلت دے دی۔ لاہور ہائیکورٹ میں کاہنہ کے علاقے سے مبینہ طور پر اغوا ہونے والی خاتون فوزیہ بی بی کی بازیابی سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس عالیہ نیلم نے درخواست گزار حمیداں بی بی کی درخواست پر سماعت کی جس میں بیٹی کی بازیابی کی استدعا کی گئی تھی۔ عدالتی حکم پر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور عدالت میں پیش ہوئے۔ سماعت کے دوران چیف جسٹس نے سخت ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آئی جی صاحب بتائیں، یہ کون سے جن تھے جو بچی کو اغوا کر کے لے گئے؟ جس پر آئی جی پنجاب نے جواب دیا...
لاہور: روشنیوں اور رنگوں کا تہوار دیوالی لاہور کے تاریخی کرشنا مندر میں اپنی پوری چمک دمک کے ساتھ منایا گیا۔ متروکہ وقف املاک بورڈ اور وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کے زیر اہتمام ہونے والی اس تقریب میں ہندو برادری کے ساتھ مسلم، سکھ اور مسیحی برادری نے بھی شرکت کی اور دیوالی کی خوشیوں میں شریک ہو کر ہندو برادری کو مبارک باد پیش کی۔ دیوالی کے موقع پر کرشنا مندر کو برقی قمقموں، رنگین لڑیوں اور تازہ پھولوں سے دلہن کی طرح سجایا گیا تھا۔ مندر میں روشنی، خوشبو اور عقیدت کا حسین امتزاج موجود تھا، جو امن، بھائی چارے اور مذہبی ہم آہنگی کا پیغام دے رہا تھا، دیوالی کے موقع پر شری...
لاہور کے علاقے مزنگ میں ڈور پھرنے سے موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہو گیا۔ 21 سالہ نعمان اپنے دوست کے ساتھ موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ اچانک قاتل ڈور اس کے گلے میں پھر گئی جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔ نوجوان کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد پولیس کی پتنگ سازوں، ڈسٹری بیوٹرز اور فروخت کرنے والوں کے خلاف بڑی کارروائی وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے نعمان کے سوگوار خاندان سے تعزیت کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے سی سی پی او لاہور سے واقعے کی رپورٹ...
لاہور ہائیکورٹ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ کمی کے خلاف دائر متفرق درخواست پر اوگرا سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب کر لیا ہے۔ جسٹس عابد عزیز شیخ نے جوڈیشل ایکٹوزم پینل کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کی گئی کمی عالمی منڈی میں ہونے والی کمی کے مطابق نہیں ہے۔ یہ بھی پڑھیے: گھریلو صارفین کے لیے خوشخبری، اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کردی درخواست میں کہا گیا کہ ملک میں پہلے ہی مہنگائی میں بے پناہ اضافہ ہو چکا ہے، لہٰذا عوام کو حقیقی ریلیف دینے کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو بین...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
وزیراعظم شہباز شریف نے جاتی امرا لاہور میں مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف سے ملاقات کی ہے، وزیراعظم نے نوزشریف کو پاک افغان معاہدے سے آگاہ کیا، ملاقات میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھی شرکت کی، وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردوں کا مکمل صفایا ہی امن کی ضمانت ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے جاتی امرا لاہور میں مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف سے ملاقات کی اور انہیں قطر کے درالحکومت دوحہ میں طے پانے والے پاک افغان معاہدے کی تفصیلات سے آگاہ کیا، ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم بھی موجود تھیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ فتنۃ الہندوستان اور دہشت گردوں کا مکمل صفایا ہی امن کی...
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر لاہور سمیت پورے پنجاب میں اسموگ سے بچاؤ کے اقدامات تیزی سے جاری ہیں جب کہ لاہور مشرق سے آنے والی ہواؤں کی زد میں ہے اور اتوار کو اوسط 'اے کیو آئی' 195 سے 210 رہے گا۔ ائیر کوالٹی انڈیکس میں اضافے کے پیش نظر لاہور میں اتوار کو سخت انتظامات کئے جا رہے ہیں، ماحولیاتی تحفظ کی فورس، پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر اینٹی اسموگ آپریشن میں مصروف ہے، اتوار کے دن ہوا کی رفتار ایک سے 9 کلومیٹر فی گھنٹہ رہنے کا امکان ہے۔ اسموگ مانیٹرنگ سینٹر کی ایڈوائزری کے مطابق عوام ماسک استعمال کریں، چھوٹے بچوں اور بوڑھوں کو باہر نہ لے کر جائیں، دوپہر کے وقت درجہ...
لاہور(نیوز ڈیسک)پنجاب بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کے میدان سے مکمل باہر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔ذرائع کے مطابق پنجاب بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی اپنے امیدوار نہیں لاسکے گی کیونکہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیلئے پی ٹی آئی کے پاس انتخابی نشان نہیں ہے۔آزاد منتخب ہونے کی صورت میں امیدوار تحریک انصاف جوائن بھی نہیں کرسکیں گے، نئے قانون کے تحت منتخب کونسلرز کا 30 دن میں کسی سیاسی جماعت میں شمولیت اختیار کرنا لازم ہے، پی ٹی آئی حمایتی کامیاب امیدوار کیخلاف کوئی تادیبی کارروائی بھی نہیں کرسکے گی۔پی ٹی آئی انٹرا پارٹی کیس الیکشن کمیشن میں 19 ماہ سے زیر التوا ہے، پی ٹی آئی وکلا نے انٹراپارٹی کیس کا تصفیہ کرنے کی طرف...
راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) راولپنڈی پولیس نے بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کی گرفتاری کیلئے ٹیم لاہور روانہ کر دی۔ تھانہ صادق آباد پولیس کی خصوصی ٹیم وارنٹ گرفتاری لیکر لاہور روانہ ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق علیمہ خان کے وارنٹ پر مال روڈ لاہور کا ایڈریس درج ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے لاہور کے بچوں اور خاندانوں کے لیے ایک خاص تحفہ دیا گیا ہے۔آٹھ سال بعد جنوبی افریقہ سے زرافوں کی ایک نئی جوڑی لاہور پہنچ گئی ہے، جس سے نہ صرف چڑیا گھر میں زندگی کی رونقیں بحال ہو گئی ہیں بلکہ بچوں کی خوشیاں بھی لوٹ آئی ہیں۔ لاہور چڑیا گھر میں 2022 میں نر زرافے کی موت کے بعد اس کے باڑے میں ویرانی چھا گئی تھی، مگر اب اس نئی جوڑی کی آمد سے وہ خالی جگہ پھر سے آباد ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ایک اور بڑی خبر یہ ہے کہ سفاری پارک لاہور کی تاریخ میں پہلی بار زرافے شامل کیے گئے ہیں، جو عوامی...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2025ء) پنجاب بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کے میدان سے مکمل باہر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔ذرائع کے مطابق پنجاب بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی اپنے امیدوار نہیں لاسکے گی کیونکہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے پی ٹی آئی کے پاس انتخابی نشان نہیں ہے۔(جاری ہے) آزاد منتخب ہونے کی صورت میں امیدوار تحریک انصاف جوائن بھی نہیں کرسکیں گے، نئے قانون کے تحت منتخب کونسلرز کا 30دن میں کسی سیاسی جماعت میں شمولیت اختیار کرنا لازم ہے، پی ٹی آئی حمایتی کامیاب امیدوار کے خلاف کوئی تادیبی کارروائی بھی نہیں کرسکے گی۔پی ٹی آئی انٹرا پارٹی کیس الیکشن کمیشن میں 19ماہ سے زیر التواء ہے، پی...
لاہور: گلبرگ کے علاقے میں 13 سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم پولیس کے ہتھے چڑھ گیا۔ ترجمان کے مطابق متاثرہ بچہ عرفان گھر کا سامان لینے مین مارکیٹ گلبرگ گیا تھا، جہاں ملزم نے اسے ورغلا کر کنال روڈ پر واقع ایک گھر میں لے جا کر زیادتی کی کوشش کی، تاہم بچے کے شور مچانے پر ملزم موقع سے فرار ہوگیا تھا۔ غالب مارکیٹ پولیس نے واقعے کی اطلاع ملنے پر فوری کارروائی کرتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم فضل کا سراغ لگایا اور گرفتار کرلیا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے اُسے جینڈر سیل کے حوالے کردیا گیا ہے۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن نے اس واقعے پر سخت ردِعمل...
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں نواز شریف آئی ٹی سٹی، سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ پراجیکٹ اور راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی (روڈا) کے منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایمپیریل کالج لندن کا مقامی کیمپس نواز شریف آئی ٹی سٹی میں قائم کیا جائے گا جس کا سنگ بنیاد رواں سال نومبر میں رکھا جائے گا۔ کیمپس میں 300 بیڈ پر مشتمل جدید ترین اسپتال بھی تعمیر کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ہدایت دی کہ دریائے راوی پر روڈا پرائمری بند ممکنہ سیلاب سے قبل مکمل کیا جائے۔ انہوں نے تمام فیوچر پراجیکٹس کی جلد تکمیل پر زور دیتے ہوئے سہ ماہی رپورٹ...
لاہور ہائیکورٹ نے کیریکٹر سرٹیفکیٹ میں پولیس ریکارڈ ظاہر کرنے سے متعلق شہری کی درخواست پرڈی آئی جی آئی ٹی کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2025ء) لاہور ہائیکورٹ نے کیریکٹر سرٹیفکیٹ میں پولیس ریکارڈ ظاہر کرنے سے متعلق شہری کی درخواست پر سماعت کے دوران پولیس حکام کے طرزِ عمل پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ڈی آئی جی آئی ٹی منصورالحق رانا کو توہینِ عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔ عدالت نے تمام ذمہ دار افسران سے جامع وضاحت طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 21 اکتوبر تک ملتوی کردی ۔جسٹس علی ضیا باجوہ نے منڈی بہائوالدین کے شہری درخواست گزار غلام عباس کی درخواست پر سماعت کی۔ دوران سماعت انکشاف ہوا کہ پولیس حکام نے عدالت کے نام پر ایک خط جاری کیا، جس میں کہا گیا تھا کہ لاہور...
لاہور پولیس نے ہڑتال کی کال کے پیش نظر امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے سخت اقدامات کا اعلان کیا ہے۔ سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے واضح وارننگ دی ہے کہ شرپسند عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، اور احتجاج کی آڑ میں کسی کو بھی غیر قانونی سرگرمیوں کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ شہریوں کی جان، مال اور املاک کا تحفظ لاہور پولیس کی اولین ترجیح ہے، اور کسی بھی صورت میں قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ مکہ مکرمہ میں تاریخی ’’کنگ سلمان گیٹ‘‘...
کوئٹہ: لیویز فورس پشین نے ایک کامیاب آپریشن کے ذریعے لاہور سے اغوا ہونے والے 17 سالہ نوجوان فہد علی کو بازیاب کرلیا۔ انتظامیہ کے ذرائع کے مطابق فہد علی کو کوئٹہ میں ایک مسافر کوچ کی اسنیپ چیکنگ کے دوران بحفاظت بازیاب کیا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ مغوی کو بس کے ذریعے کوئٹہ لایا جا رہا تھا جہاں سے اسے غیر قانونی طور پر ایران منتقل کرنے اور پھر ترکی لے جانے کا منصوبہ تھا۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق فہد علی کے اغوا کا مقدمہ 13 اکتوبر 2025 کو لاہور کے ایک تھانے میں درج کیا گیا تھا۔ اغوا کاروں نے فہد علی کو لاہور سے اغوا کیا اور اسے کوئٹہ کے راستے غیر ملکی سرزمین...
لاہور: ایگزیکٹیو کمیٹی نیشنل اکنامک کونسل (ایکنک) بابوصابو میں پاکستان کے سب سے بڑے ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کے منصوبے کی منظوری دے دی۔ ترجمان واسا نے بتایا کہ بابو صابو ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کے قیام کی باضابطہ منظوری ایکنک نے دے دی ہے، یہ منصوبہ یومیہ 88 ملین گیلن گندے پانی کی ٹریٹمنٹ کی صلاحیت کا حامل ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ بابو صابو ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ پاکستان کا سب سے بڑا ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ ہوگا، منصوبے کو فرینچ ڈیولپمنٹ ایجنسی اے ایف ڈی کے تعاون سے مکمل کیا جائے گا۔ ترجمان واسا نے بتایا کہ یہ منصوبہ ایکٹیویٹڈ سلج ٹریٹمنٹ پر مبنی جدید ترین ٹیکنالوجی کے تحت مکمل کیا جائے گا،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
لاہور: پرویز الٰہی کی منی لانڈرنگ کے کیس میں بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔ اسپیشل سینٹرل عدالت لاہور میں ایف آئی اے منی لانڈرنگ کے کیس کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے پرویز الٰہی کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا، جو 25 اکتوبر کو سنایا جائے گا۔ عدالت کے جج محمد عارف خان نیازی نے تحریری حکم میں کہا کہ پرویز الہی کی بریت کی درخواست پر مکمل دلائل سن لیے ہیں۔ چوہدری پرویز الہی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر ہوئی ، اسپیشل پراسیکیوٹر نے اعتراض کیا کہ گزشتہ سماعت پر حاضری معافی مکمل نہیں تھی اور حاضری معافی کی درخواست کے ساتھ میڈیکل ادویات کا نسخہ موجود نہیں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سعودی عرب کی کم لاگت ایئرلائن فلائی آڈیل (Flyadeal) 27 اکتوبر سے ریاض اور لاہور کے درمیان ہفتے میں دو پروازوں کا آغاز کرے گی۔یہ پاکستان میں کمپنی کی محض تین ماہ میں پانچویں منزل (روٹ) ہوگی، جو جنوبی ایشیا میں اس کی تیز رفتار توسیع کی عکاسی کرتی ہے۔فلائی آڈیل، جو سعودیہ ایئرلائن کی ذیلی کمپنی ہے، نے اگست میں پاکستانی مارکیٹ میں قدم رکھا تھا۔ ابتدا میں کراچی کے لیے پروازیں شروع کی گئیں، جس کے بعد اسلام آباد، پشاور اور سیالکوٹ کے لیے بھی سروسز متعارف کرائی گئیں۔ اب لاہور کے اضافے کے ساتھ، فلائی آڈیل پاکستان کے لیے کل 18 ہفتہ وار پروازیں آپریٹ کرے گی۔فلائی آڈیل کے سی ای او اسٹیون گرین وے...
لاہور (نیٹ نیوز) پاکستان سے غزہ کیلئے 100 ٹن سامان کی 24 ویں امدادی کھیپ مصر بھجوا دی گئی۔ ترجمان این ڈی ایم کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر فلسطین کیلئے مزید امدادی سامان کی24 ویں امدادی کھیپ الخدمت فاؤنڈیشن کے تعاون سے بھیجی امدادی سامان لاہور سے روانہ کیا گیا۔ جس میں آٹا‘ چاول‘ کوکنگ آئل‘ چنے‘ تیار کھانا اور ڈبہ بند فروٹ شامل ہے۔ اب تک 24 امدادی کھیپوں کے ذریعے بھیجی امداد کا مجموعی وزن 2327 ٹن ہے۔
لاہور: وزیراعظم پاکستان کی ہدایت پر این ڈی ایم اے نے فلسطین کے لیے ایک اور امدادی کھیپ روانہ کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق الخدمت فاؤنڈیشن کے تعاون سے 100 ٹن وزنی 24ویں امدادی کھیپ خصوصی پرواز کے ذریعے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور سے روانہ کی گئی۔ امدادی سامان میں آٹا، چاول، کوکنگ آئل، چنے، ڈبہ بند پھل، تیار کھانے اور راشن بیگز شامل ہیں۔ اب تک پاکستان کی جانب سے فلسطین کے لیے بھیجی جانے والی 24 امدادی کھیپوں کا مجموعی وزن 2327 ٹن تک پہنچ گیا ہے۔ روانگی کی تقریب میں این ڈی ایم اے، وزارتِ خارجہ، الخدمت فاؤنڈیشن اور حکومتی نمائندگان نے شرکت کی۔ اس موقع پر حکام نے کہا کہ حکومتِ پاکستان اور عوام...
پاکستان کی پوزیشن مستحکم ،اختتام پرپہلی اننگز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 313 رنز بنا لیے امام الحق نروس نائنٹیز کا شکار ، عبداللہ شفیق 2 رن بنا کر آؤٹ،، سعود شکیل کوئی رن نہ بنا سکے دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کے خلاف پہلے دن کے اختتام پر پہلی اننگز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 313 رنز بنا لیے ہیں۔ پاکستان نے جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ۔ پاکستان کی جانب سے عبداللہ شفیق اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا لیکن عبداللہ شفیق صرف 2 رن بنا کر آؤٹ ہو گئے۔پاکستان کی دوسری وکٹ 163...
سعید احمد سعید: جدہ سے لاہور آنے والی ایئر بلیو کی پرواز پی اے471 نے دوران پرواز مسافر کی اچانک طبیعت خراب ہونے پرکراچی ایئرپورٹ پرہنگامی لینڈنگ کرلی۔کپتان نے مسافرکی طبیعت اچانک خراب ہونے پرہنگامی لینڈنگ کے لئے کراچی ائیر ٹریفک کنٹرولر سے رابطہ کرکے کراچی ایئرپورٹ پر میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت طلب کی اوراجازت ملنے پر جہاز کو کراچی ایئرپورٹ پر اتار لیا۔لینڈنگ کے بعد کپتان کی جانب سے فوری طور پر ڈاکٹر اورپیرا میڈیکل سٹاف طلب کرلیا گیالیکن جب ڈاکٹروں نے مسافر کا معائنہ کیا تو وہ انتقال کر چکا تھا۔ قبائلی عوام نےافغانستان کے حمایت یافتہ دہشتگردوں کیخلاف ہتھیار اٹھانے کا اعلان کردیا ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق مسافر لینڈنگ سے قبل ہی دل کا...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف اور صدر مسلم لیگ( ن) میاں نواز شریف کی جاتی امراء میں ملاقات ہوئی جس میں پاک، افغان سرحد پر جاری کشیدگی سے متعلق تفصیلی گفتگو ہوئی۔ نجی ٹی وی چینل’’ ایکسپریس نیوز ‘‘کے مطابق وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف جاتی امراء پہنچے تھے جہاں دونوں رہنماؤں کے درمیان ملکی سیاسی صورت حال پر بھی تفصیلی مشاورت ہوئی۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے نواز شریف کو حالیہ حکومتی اقدامات پر بریفنگ دی اور نواز شریف نے قومی معاملات پر رہنمائی فراہم کی۔دونوں رہنماؤں نے ملکی استحکام اور عوامی ریلیف کے عزم کا اظہار کیا۔ طیفی بٹ کی لاش لاہور پہنچا دی گئی مزید :
سعودی پاک جوائنٹ بزنس کونسل کا خصوصی وفد لاہور پہنچ گیا ہے، جہاں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ایئرپورٹ پر خود جاکر معزز مہمانوں کا پرتپاک خیر مقدم کیا۔ یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی وفد کی ملاقات، باہمی تعلقات مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سے سعودی پاک جوائنٹ بزنس کونسل کے وفد نے ملاقات کی، جس میں دونوں برادر ممالک کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور صنعتی تعاون کو فروغ دینے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، وفد کی قیادت پاک سعودی بزنس فورم کے چیئرمین شہزادہ منصور بن محمد بن سعاد آل سعود نے کی۔ ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے خادمین الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز...
لاہور: پنجاب میں ماحولیاتی معلومات کی فراہمی کے لیے پاکستان کا پہلا انوائرمنٹ واٹس ایپ چیٹ باکس متعارف کرا دیا گیا، جس کا مقصد شہریوں کو فضائی معیار، اسموگ، موسم اور ماحول سے متعلق تازہ ترین معلومات فراہم کرنا ہے۔ پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کے مطابق جدید اے آئی ٹیکنالوجی سے چلنے والا یہ چیٹ باکس شہریوں کو فضا کے معیار، احتیاطی تدابیر اور صحت کے تحفظ سے متعلق مشورے بھی فراہم کرے گا۔ انہوں نے بتایا کہ اس نظام کے ذریعے لوگ گھروں سے نکلنے سے پہلے موسمی حالات اور فضائی آلودگی کی سطح سے آگاہ رہ سکیں گے۔ مریم اورنگزیب نے بتایا کہ پنجاب ملک کا پہلا صوبہ ہے جہاں ماحول دوستی کے لیے...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)انسداددہشتگردی عدالت نے شاہ محمود قریشی کی 3مقدمات میں بعدازگرفتاری درخواست ضمانت پر پراسیکیوشن کو تینوں مقدمات کا ریکارڈ 14اکتوبر کو پیش کرنے کاحکم دیدیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق انسداد دہشتگرد ی عدالت میں شاہ محمود قریشی کی 3مقدمات میں بعداز گرفتاری درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، انسدا ددہشتگردی عدالت کے جج منظر علی گل نے کیس کی سماعت کی،شاہ محمود قریشی کے بیٹے زین قریشی، مہر بانو اور اہلیہ مہرین عدالت میں پیش ہوئے۔ پراسیکیوشن نے کہاکہ لاہور میں امن وامان کی صورتحال سنگین ہے،اس مقدمے کا ریکارڈ دستیاب نہیں،اہلیہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ریکارڈلانا اتنا مشکل نہیں، یہ ان کی نااہلی ہے۔ عادات بدلیں، زندگی بدلیں۔۔۔ عدالت...
صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقہ نشتر میں سی سی ڈی کے مبینہ مقابلے میں زیرحراست ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا ۔بتایا گیا ہے کہ سی سی ڈی ماڈل ٹائون کے اہلکار وں کی جانب سے ملزم رمضان کو ریکوری کے لیے نشتر لے جایا گیا تھالیکن اس دوران ملزم کو چھڑوانے کیلئے ساتھیوں نے سی سی ڈی پولیس ٹیم پر حملہ کر دیا، فائرنگ کی زد میں آکر ملزم رمضان ساتھیوں کی مبینہ فائرنگ سے مارا گیا۔سی سی ڈی پولیس حکام نے بتایا کہ حملے میں اہلکار محفوظ رہے جبکہ ملزم کے ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ہلاک ہونے والے ملزم رمضان کا تعلق پشاور سے تھا اور وہ بین الصوبائی وارداتوں میں ملوث...
سٹی42:مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے رکنِ پنجاب اسمبلی (ایم پی اے) اور وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد کی اہلیہ طویل علالت کے بعد انتقال کر گئیں۔ خاندانی ذرائع کے مطابق مرحومہ گزشتہ کچھ عرصے سے علیل تھیں اور لاہور کے مقامی ہسپتال میں زیرِ علاج تھیں۔ ان کے انتقال کی خبر سن کر عزیز و اقارب، سیاسی رہنما اور کارکنان کی بڑی تعداد ان کی رہائش گاہ پر تعزیت کے لیے پہنچ گئی۔ پاکستان کی پہلی خاتون سونیا مصطفیٰ نے فیفا فٹبال ریفری بن کر ملک کا نام روشن کردیا مرحومہ کی نمازِ جنازہ آج شام 7:30 بجے لاہور کے علاقے کریم پارک، گول گراؤنڈ میں ادا کی جائے گی۔اللہ تعالیٰ مرحومہ...
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08 اکتوبر ۔2025 ) لاہور ہائیکورٹ نے دوران سماعت عدالت کی ویڈیو بنانے پر سخت کارروائی کا حکم دے دیا لاہور ہائیکورٹ کی چیف جسٹس مس عالیہ نیلم نے سماعت کے دوران ویڈیو بنانے اور اسے سوشل میڈیا پر چلانے کے خلاف سخت موقف اپناتے ہوئے کہا ہے کہ عدالتوں کو مذاق بنانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، انہوں نے آر پی او گوجرانوالہ حفیظ چیمہ کو حکم دیا ہے کہ چوری کے مقدمے کی ملزمہ رومیلہ کا مکمل ریکارڈ کل عدالت میں پیش کیا جائے.(جاری ہے) چیف جسٹس نے کہا ہے کہ عدالت کے اندر موبائل فون لے کر داخل ہونا ممنوع قرار دیا جائے گا تاکہ عدالتوں کی حرمت اور وقار برقرار...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: ہائیکورٹ نے موبائل فون سمز کی غیر قانونی فروخت سے متعلق کیس میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے جمع کرائے گئے جواب کو ناقابلِ قبول قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا اور چیئرمین پی ٹی اے کو آئندہ سماعت پر ذاتی طور پر جامع جواب جمع کرانے کی ہدایت دی ہے۔کیس کی سماعت لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی ضیاء باجوہ نے کی، جنہوں نے غیر قانونی سمز فروخت کے مقدمے میں گرفتار ملزم شہباز کی ضمانت پر سماعت کے دوران متعلقہ اداروں کی کارکردگی پر سخت اظہارِ برہمی کیا۔دورانِ سماعت ڈائریکٹر جنرل نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) نے عدالت کو بتایا کہ اب تک 58 ہزار سے زائد غیر قانونی سمز برآمد کی...
تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث کراچی ایئرپورٹ سے مختلف ملکی و بین الاقوامی ایئرلائنز کی 12 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ ترجمان کے مطابق پروازوں کی فہرست میں کراچی سے مسقط (اومان ایئر)کی پروازڈبلیو وائی 324، کراچی سے دبئی (ایمریٹس)کی پروازای کے 609، کراچی سے عدیس ابابا (ایئر پلن)کی پروازای ٹی 695، کراچی سے دبئی (ایئر بلیو)کی پروازپی اے 110، کراچی سے سکھر (سیرین ایئر)کی پروازای آر 560 ، کراچی سے اسلام آباد (ایئر سیال)کی پروازیںپی ایف 125 اور 123 منسوخ کی گئی ہیں۔اس کے علاوہ کراچی سے لاہور (ایئر سیال)کی پروازیں پی ایف 145 اور 143 ، کراچی سے سیالکوٹ (ایئر سیال )کی پرواز پی ایف 135 ، کراچی سے...
—فائل فوٹو لاہور ہائی کورٹ نے موبائل فون سمز کی غیرقانونی فروحت سے متعلق کیس میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کا جواب مسترد کر دیا۔ موبائل فون سمز کی غیرقانونی فروحت سے متعلق کیس کی سماعت لاہور ہائی کورٹ میں ہوئی۔عدالت نے چیئرمین پی ٹی اے کو آئندہ سماعت پر جواب جمع کروانے کی ہدایت کر دی۔ لاہور ہائی کورٹ نے این سی سی آئی اے کے ڈائریکٹر حشمت کمال کو آئندہ مزید تفصیلات لے کر پیش ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ حشمت کمال آپ کا یہ اسپیشل سبجیکٹ ہے۔
لاہور سے قطر جانے والی ایک بین الاقوامی پرواز دورانِ سفر شدید طوفانی بارش اور آسمانی بجلی کی لپیٹ میں آ گئی، جس کے باعث جہاز کو غیر معمولی جھٹکے لگے اور مسافروں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ یہ بھی پڑھیں: امریکا: دوران پرواز طیارے میں ہنگامی صورت حال، پائلٹ کی حاضر دماغی نے مسافروں کو بچا لیا پرواز کے دوران اچانک خراب موسم نے جہاز کو گھیر لیا، جس سے فضاء میں ہچکولے محسوس کیے گئے۔ مسافروں کی جانب سے چیخ و پکار کی آوازیں سنائی دیں، جب کہ متعدد افراد کلمہ طیبہ اور دعائیں بلند آواز میں پڑھتے رہے۔ اس دوران لی گئی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، جس میں جہاز کے اندر کی...
پنجاب کابینہ سیلاب متاثرین کو 17اکتوبر سے امدادی چیک کی منظوری ، 2855مواضعات میں ٹیکس معافی کا فیصلہ
لاہور(نوائے وقت رپورٹ) وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیرِ صدارت صوبائی کابینہ نے 29 ویں اجلاس جس میں 171 نکاتی ایجنڈا پیش کیا گیا۔ی کابینہ نے پنجاب میں تاریخ کے سب سے بڑا سیلاب کیلئے سب سے بڑے ریسکیو ریلیف انخلا آپریشن اور سب سے بڑا امدادی پروگرام کو سراہا۔ سیلاب متاثرین کو17 اکتوبر سے امدادی رقوم کی تقسیم شروعحتمی امدادی پیکج کی بھی منظوری دے دی۔ جاں بحق فرد کے لواحقین کو 10 لاکھ روپے، مستقل معذوری پر 5 لاکھ روپے اور معمولی معذوری پر 3 لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔ پکا گھرمکمل گرنے پر 10 لاکھ روپے، جزوی طور پر گرنے پر3 لاکھ روپے، کچا گھر مکمل گرنے پر 5 لاکھ روپے اور جزوی طور پر گرنے پر...
لاہور: غزہ کے محصور عوام کے لیے امداد لے جانے والے مشن "گلوبل صمود فلوٹیلا" میں شریک پاکستانی نوجوان سید محمد عزیز الدین اسرائیلی فورسز کا محاصرہ توڑنے کے بعد پیر کی شب واپس لاہور پہنچ گئے۔ ان کی وطن واپسی پر جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ میں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ سیکریٹری جنرل امیرالعظیم اور جماعت اسلامی لاہور کے امیر ضیاالدین انصاری نے انھیں خوش آمدید کہا۔ سید عزیز الدین کے مطابق فلوٹیلا میں 44 کشتیوں پر مشتمل قافلہ شامل تھا، جن میں سے 43 کشتیوں کو اسرائیلی فورسز نے روک کر اپنے قبضے میں لے لیا۔ تاہم ان کی کشتی، جس میں برطانیہ، ترکیہ اور ملائشیا کے 22 رضاکار سوار تھے، اسرائیلی محاصرہ...
لاہور کراچی کا فرق سامنے ہے،آپ کو پنجاب کی سیر کرانا چاہتی ہوں،آپ مجھے نوابشاہ اور گڑھی خدا بخش دکھائیں،عظمیٰ بخاری کی پی پی پر تنقید
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور/اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پیپلز پارٹی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے شرجیل میمن کا مناظرے کا چیلنج قبول کرلیا ہے، وہ ہمارے اتحادی ہیں لیکن جیسی بات کریں گے ویسا جواب آئے گا،کراچی اور لاہور کا فرق سب کے سامنے ہے، آپ کو اپنے ساتھ ان جگہوں کی سیر کرانا چاہتی ہوں، آپ مجھے کشمور لے چلیے، نواب شاہ، گڑھی خدا بخش لے چلیے کہ آپ نے کیا کیا،آپ کے پاس سندھ کی بات کرنے کے لیے کچھ نہیں ، آپ نے ساری سیاست پنجاب کے کندھے پر چڑھ کر کرنی ہے جبکہ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ صرف بھاشن دیئے جا رہے ہیں، پنجاب کے عوام جانتے...
سعید احمد:پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے مسقط کے لیے پروازوں کی بحالی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ لاہور اور اسلام آباد سے پروازوں کی بحالی کا فیصلہ کیا گیا,28 اکتوبر سے لاہور سے مسقط کے لیے پروازوں کا آغاز کیا جائے گا,اسلام آباد سے مسقط کے لیے پروازوں کا آغاز 30 اکتوبر سے کیا جائے گا پی آئی اے مسقط فلائٹ آپریشن کے لیے ائیربس اے320 طیارے استعمال کریگی,لاہور سے مسقط ہفتہ وار ایک پرواز چلائی جائے گی. کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
—فائل فوٹو لاہور کے پوش علاقے ڈیفنس فیز 9 میں دیرینہ عداوت پر مخالفین نے فائرنگ کر کے نوجوان کو قتل جبکہ اس کے ڈرائیور کو زخمی کر دیا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔تھانہ ہیئر میں درج ایف آئی آر کے مطابق 29 سالہ احمد جاوید ڈی ایچ اے گیا ہوا تھا، واپس گھر نہ آنے پر ورثاء تلاش کرتے ایک گھر پہنچے تو 2 ملزمان ابوبکر اور عبدالستار 5 نامعلوم ملزمان کے ہمراہ فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو رہے تھے، گھر کے اندر جا کر دیکھا تو احمد جاوید اور اس کا ڈرائیور سہراب فاروق زخمی پڑے تھے، اسپتال لے جاتے ہوئے احمد جاوید دم توڑ گیا۔پولیس نے مقتول احمد جاوید کے...
خواجہ سعد رفیق—فائل فوٹو مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ جلاؤ گھیراؤ کی سیاست ملکی مفاد میں نہیں، ن لیگ نے عوام کی بلاتفریق خدمت کی ہے۔لاہور میں تقریب سے خطاب میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پاکستان، سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ خوش آئند ہے، حکومت سفارتی اور معاشی محاذ پر بڑی کامیابیاں حاصل کر رہی ہے۔ معرکۂ حق میں پاکستانی فوج نے 22 بھارتی چوکیوں پر قبضہ کیا: حنیف عباسیوفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ معرکہ حق میں 7 جہاز گرانے کے ساتھ پاکستانی فوج نے 22 بھارتی چوکیوں پر قبضہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب کے نقصانات کا تخمینہ لگانے کے لیے متاثرہ علاقوں میں...
لاہور ہائیکورٹ میں درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ ٹرائل کورٹ نے حقائق کے برعکس سزا سنائی، پولیس نے سیاسی بنیادوں پر مقدمات درج کئے، مقدمہ کے گواہان نے درخواست گزار کو جلاؤ گھیراؤ کرتے نہیں دیکھا۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور ہائیکورٹ آفس نے سابق سینیٹر اعجاز چودھری کی 10 سال سزا کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی۔ جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ 7 اکتوبر کو سماعت کرے گا، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید شہباز علی رضوی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ شیر پاؤ پل جلاؤ گھیراؤ کیس میں سزا کے خلاف درخواست پر سماعت کرے گا۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ ٹرائل کورٹ نے حقائق کے برعکس سزا سنائی،...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اکتوبر2025ء) وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت 4 گھٹنے طویل جائزہ اجلاس منعقد ہوا، وزیراعلی مریم نواز شریف نے8بڑے محکموں سے تفصیلی بریفنگ لی۔اجلاس میں دور دراز علاقوں سے پانی لانے کی مشقت سے نجات کیلئے گھر گھر بوتل بند پانی مہیا کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔وزیراعلی نے اجلاس کے دوران سیلاب متاثرہ علاقوں میں ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی پر شاباش دی۔اجلاس میں بتایاگیا کہ سیلاب کے دوران متاثرہ علاقوں میں ساڑھے 11لاکھ افراد کا علاج معالجہ کیا گیا۔سیلاب متاثرہ علاقوں میں 174 افراد کوسانپوں نے کاٹا -فلڈ ریلیف کیمپوں میں موجود سانپ کے کاٹنے کی ویکسین لگانے سے تمام جانیں بچ گئیں۔وزیراعلی نے سانپ کاٹنے کے واقعات میں بروقت علاج...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اکتوبر2025ء) وزیر اعظم شہباز شریف اور صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) و سابق وزیر اعظم نواز شریف کی جاتی امراء لاہور میں ملاقات ہوئی ۔(جاری ہے) اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف بھی جاتی امراء رہائش گاہ پر موجود تھیں۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے پارٹی سربراہ نواز شریف کی خیریت دریافت کی اور اپنے بیرون ممالک دورے سے متعلق آگاہ کیا۔ملاقات کے دوران شہباز شریف نے نواز شریف کو پاکستان کو ملنے والی کامیابیوں اور معاہدوں سے بھی آگاہ کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے پارٹی سربراہ کو بیرون ممالک دورے سے متعلق آگاہ کیا۔ ملاقات کے دوران شہباز شریف نے نواز شریف کو پاکستان کو ملنے والی کامیابیوں اور معاہدوں سے بھی آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف اور صدر مسلم لیگ (ن) نواز شریف کی جاتی امراء لاہور میں ملاقات ہوئی ہے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی جاتی امراء رہائش گاہ پر موجود تھیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے پارٹی سربراہ کو بیرون ممالک دورے سے متعلق آگاہ کیا۔ ملاقات کے دوران شہباز شریف نے نواز شریف کو پاکستان کو ملنے والی کامیابیوں اور معاہدوں سے بھی آگاہ کیا۔
قومی ائیرلائن پی آئی اے کی لاہور سے ٹورانٹو جانے والی پرواز 23 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق پی آئی اے کا جہاز انجن سے تیل کے اخراج کے باعث تکنیکی خرابی کا شکار ہوگیا ہے جس کی وجہ سے پرواز میں تاخیر ہوئی۔ جہاز نے آج صبح چار بجے لاہور سے روانہ ہونا تھا جو تاحال روانہ نہ ہو سکا۔ ائیرپورٹ زرائع کے مطابق طیارہ گزشتہ روز چار بجے ٹورانٹو سے لاہور آیا تھا لینڈنگ کے بعد ائیر کرافٹ انجنئیرز نے جہاز کا معائنہ کیا تو پتہ چلا کہ انجن میں آئل کی لیکیج کا مسئلہ آرہا ہے۔ پی آئی اے انجینئرنگ کا عملہ 34 گھنٹے گزرنے کے بعد بھی طیارے کی خرابی دور نہ کرسکا جبکہ...
امریکا میں اینگلیکن چرچ کے آرچ بشپ ڈاکٹر فولی بیچ نے صدر چرچ آف پاکستان بشپ آزاد مارشل کے ہمراہ گرینڈ جامع مسجد بحریہ ٹاؤن لاہور کا دورہ کیا جہاں ان کا پرتپاک استقبال چیئرمین پاکستان علماء کونسل و کوارڈینیٹر قومی پیغامِ امن کمیٹی حکومتِ پاکستان حافظ محمد طاہر محمود اشرفی اور دیگر علمائے کرام و مشائخ نے کیا۔ یہ بھی پڑھیں: مسلم سربراہان کے اصرار پر غزہ مسئلے کا حل نکلا، پورے معاملے میں سعودی عرب اور پاکستان کا کردار کلیدی تھا، حافظ طاہر اشرفی اس موقعے پر ہونے والی بین المذاہب ملاقات کے بعد جاری کردہ مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ ’تمام آسمانی مذاہب امن، محبت اور رواداری کا درس دیتے ہیں۔ حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ اور حضرت...
معافی وہ ترجمان مانگے جس نے آفت کے وقت پنجاب پر تنقید کی ، مریم نوازشریف کبھی معافی نہیں مانگے گی، وزیر اعلیٰ پنجاب
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)صوبہ پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے پیپلزپارٹی کے مطالبے پر کہا ہے کہ میں کیوں معافی مانگوں؟ معافی وہ ترجمان مانگے جس نے آفت کے وقت پنجاب پر تنقید کی ، مریم نوازشریف کبھی معافی نہیں مانگے گی۔ لاہور میں الیکٹرک بس پروجیکٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں مریم نواز کا کہنا تھاکہ لاہور میرا، نواز شریف اور شہباز شریف کا گھر ہے، لاہور میں جگہ جگہ نواز شریف کی محبت اور خدمت کے آثار نظر آتے ہیں، لوگ لاہور آتے ہیں تو کہتے ہیں دوسرے ملک میں آگئے، لوگ کہتے ہیں کہ پنجاب کی وزیراعلیٰ ہمیں دے دیں۔انہوں نے کہا کہ دسمبر تک لاہور میں مزید 70 بسیں آجائیں گی، شیخوپورہ، لاہور اور قصور...
اسکرین گریب وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ میری گاڑی میں سی سی ٹی وی، وائی فائی نہیں ہے اور چارجر نہیں ہے، عوام کی گاڑی میں لگوایا ہے۔لاہور میں الیکٹرک بس پروجیکٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ لاہور میرا، نواز شریف اور شہباز شریف کا گھر ہے، لاہور میں جگہ جگہ نواز شریف کی محبت اور خدمت کے آثار نظر آتے ہیں، لوگ لاہور آتے ہیں تو کہتے ہیں دوسرے ملک میں آگئے، لوگ کہتے ہیں کہ پنجاب کا وزیر اعلیٰ ہمیں دے دیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ میانوالی میں بس سسٹم نہیں تھا، حالانکہ ایک شخص میانوالی سے اقتدار کی کرسی پر پہنچا، دسمبر تک لاہور میں مزید 70 بسیں آجائیں گی، شیخوپورہ،...
سیلاب کی آفت آئی تو پنجاب کے زخموں پر نمک چھڑکا گیا، مریم نواز WhatsAppFacebookTwitter 0 3 October, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس )وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ آفت آئی تو پنجاب کے زخموں پر نمک چھڑکا گیا، میں جب اپنا پانی کہتی ہوں تو اس کا مطلب پنجاب کا پانی ہوتا ہے۔لاہور میں الیکٹرک بسوں کے منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ان بسوں کا کرایہ بہت معمولی ہے یہ انٹرنیٹ کی سہولت سے آراستہ ہیں اس کا کرایہ محض بیس روپے رکھا گیا ہے، لاہور میں مزید الیکٹرک بسیں بھی فراہم کی جائیں گی، پنجاب کی ترقی میرا مشن ہے، لاہور میں الیکٹرک بسیں عوام کے...
ریلی میں طلبا و طالبات کی بڑی تعداد ہاتھوں میں پلے کارڈزاوربینرز اٹھائے شریک ہوئی۔ مظاہرین نے ’’فلسطین کی آزادی تک جنگ جاری رہے گی‘‘ اور ’’القدس ہماری جان‘‘ کے فلک شگاف نعرے لگائے۔ طلبا و طالبات نے ریلی کے دوران فلسطین کے مظلوم عوام کیساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔ اسلام ٹائمز۔ منصورہ ہائی سکول و کالج کے طلبا و طالبات کی جانب سے فلسطین کے حق میں ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں طلبا و طالبات کی بڑی تعداد ہاتھوں میں پلے کارڈزاوربینرز اٹھائے شریک ہوئی۔ مظاہرین نے ’’فلسطین کی آزادی تک جنگ جاری رہے گی‘‘ اور ’’القدس ہماری جان‘‘ کے فلک شگاف نعرے لگائے۔ طلبا و طالبات نے ریلی کے دوران فلسطین کے مظلوم عوام کیساتھ مکمل یکجہتی...
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اکتوبر2025ء)قومی ائیرلائن پی آئی اے کی لاہور سے ٹورانٹو جانے والی پرواز 23گھنٹے تاخیر کا شکار ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق پی آئی اے کا جہاز انجن سے تیل کے اخراج کے باعث تکنیکی خرابی کا شکار ہوگیا ہے جس کی وجہ سے پرواز میں تاخیر ہوئی۔ جہاز نے جمعرات کوصبح چار بجے لاہور سے روانہ ہونا تھا جو تاحال روانہ نہ ہو سکا۔(جاری ہے) ائیرپورٹ زرائع کے مطابق طیارہ گزشتہ روز چار بجے ٹورانٹو سے لاہور آیا تھا لینڈنگ کے بعد ائیر کرافٹ انجینئرز نے جہاز کا معائنہ کیا تو پتہ چلا کہ انجن میں آئل لیکیج کا مسئلہ پیش آرہا ہے۔پی آئی اے انجینئرنگ کا عملہ34گھنٹے گزرنے کے بعد بھی...
لاہور: دھرم پورہ بازار میں تجاوزات کے خاتمے کے لیے کی جانے والی پیرا فورس کی کارروائی کے دوران دکانداروں کی شدید مزاحمت سامنے آئی جس کے بعد چار دکانداروں کو گرفتار کر لیا گیا۔ پیرا فورس کے مطابق یہ کارروائی شہری حدود میں تجاوزات کے خاتمے کی پالیسی کے تحت کی گئی تھی۔ دورانِ کارروائی کئی دکانداروں نے مزاحمت کی اور اہلکاروں سے جھڑپیں ہوئیں جس کے بعد مزاحمت کرنے والے دکانداروں کو موقع پر ہی گرفتار کیا گیا۔ گرفتاریوں کے خلاف دکانداروں نے دھرم پورہ سے نہر (کینال روڈ) تک لاہور روڈ کو مکمل طور پر بند کر دیا ہے۔ سڑک بندش کو پانچ گھنٹے سے زائد کا وقت گزر چکا ہے، جس کے باعث علاقے...
لاہور پولیس نے خاتون شہری سے اسلحہ کے زور پر گاڑی چھیننے والے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ یہ بھی پڑھیں: پنجاب پولیس کی افسر عائشہ بٹ نے عالمی ایوارڈ جیت لیا لاہور پولیس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بتایا کہ ملزمان نے واردات کے دوران پہلے خاتون کی گاڑی کو پیچھے سے موٹر سائیکل سے ٹکر ماری اور جب خاتون صورتحال دیکھنے کے لیے باہر نکلیں تو ایک ملزم گاڑی میں بیٹھ گیا۔ دوسرے ملزم نے خاتون کو پستول دکھا کر ڈرایا اور گاڑی لے کر فرار ہو گئے۔ یہ مناظر سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی ریکارڈ ہوئے۔ لاہور پولیس کی برق رفتار کارروائی???? خاتون شہری سے اسلحہ کے زور پر گاڑی چھیننے والے ملزمان...
لاہور میں خاتون شہری سے گاڑی چھیننے کی ویڈیو سامنے آگئی، واردات میں ملوث ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ اقبال ٹاؤن پولیس نے خاتون شہری سے اسلحے کے زور پر گاڑی چھیننے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے واردات کی نیت سے خاتون کی گاڑی کو پیچھے سے موٹرسائیکل سے ٹکر ماری جس کے بعد خاتون دیکھنے کے لیے گاڑی سے باہر نکلی تو ایک ملزم گاڑی میں بیٹھ گیا اور فرار ہوگیا۔ ????اقبال ٹاؤن پولیس کی برق رفتار کارروائی ???? خاتون شہری سے اسلحہ کے زور پر گاڑی چھیننے والے ملزمان گرفتار ????️ ملزمان نے واردات کی نیت سے خاتون کی گاڑی کو پیچھے سے موٹر سائیکل سے ٹکر ماری ????...
لاہور ہائیکورٹ میں ٹک ٹاکر عائشہ جٹ کے ساتھ مبینہ زیادتی کے کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے. رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں ملزم سلمان حیدر کی قبل از گرفتاری درخواستِ ضمانت پر سماعت ہوئی۔ جسٹس جواد ظفر نے کیس کی سماعت کی، جبکہ ملزم کی جانب سے وکیل میاں علی اشفاق عدالت میں پیش ہوئے۔ سماعت کے دوران عدالت نے استفسار کیا کہ آیا ملزم پر جرم بنتا بھی ہے یا نہیں؟ پولیس نے عدالت کو بتایا کہ اُنہیں کسی گرفتاری کی ضرورت نہیں ہے۔ جس پر جسٹس جواد ظفر نے ریمارکس دیے کہ اگر گرفتاری مطلوب نہیں تو پھر کیس کس مرحلے پر ہے اور اس کی نوعیت کیا ہے؟ عدالت نے فریقین کے مؤقف اور...