2025-07-24@02:57:42 GMT
تلاش کی گنتی: 570

«مبینہ پولیس مقابلے»:

    لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی پولیس پنجاب کو سی سی ڈی کے مبینہ پولیس مقابلوں کا جائزہ لینے کی ہدایت کرتے ہوئے گرفتار ملزم کی پولیس مقابلے میں ہلاکت کے خدشے پر دائر درخواست نمٹا دی۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے فرحت بی بی کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار نے اپنے بیٹے عنصر اسلم کی مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔عدالتی حکم پر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور پیش ہوئے اور رپورٹ پیش کی۔جسٹس عالیہ نیلم نے کہا کہ آئی جی صاحب جعلی پولیس مقابلے ہو رہے ہیں، اس کو روکیں، پولیس کی موجودگی میں ملزموں کی ہلاکتیں ہو رہی ہیں۔جس پر ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ درخواستگزار کے دو...
    اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) وزیر اعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کی ترقی کے تناظر میں پاکستان میں چینی باشندوں کا تحفظ مزید اہمیت کا حامل ہو چکا ہے۔ ہم ملک میں چینی برادری کے لیے ایک محفوظ اور کاروبار دوست ماحول فراہم کر رہے ہیں۔ پورے ملک میں عالمی معیار کے مطابق سیف سٹی منصوبے تعمیر کیے جا رہے ہیں۔ چین ہمارا دوست ملک ہے۔ چین کے ساتھ بھائی چارے پر مبنی ہمارے تاریخی تعلقات ہیں۔ چینی بھائیوں کا تحفظ حکومت پاکستان کی اولین ترجیح ہے۔ شہباز شریف کی زیر صدارت ملک میں چینی باشندوں کی سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اعظم...
    اسلام آباد ‘قلات‘ پشاور (خبر نگار خصوصی +نمائندہ خصوصی +نیٹ نیوز) سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے قلات میں کامیاب آپریشن کر کے فتنہ الہندوستان کے 8 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں فتنہ الہندوستان کے ٹھکانے کو کامیابی سے نشانہ بنایا اور اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں چار دہشت گرد ہلاک ہوئے جن کے قبضے سے بھارتی مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں مزید کلیئرنس اور سرچ آپریشن کیا گیا جس کے دوران مزید چار دہشت گردوں کو ہلاک کیا اور...
    حملے میں پولیس کے تھرمل کیمرہ ٹیکنالوجی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی، تاہم پولیس اہلکاروں نے پیشہ ورانہ مہارت، دلیری اور ہوشیاری سے بروقت اور مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے دونوں حملوں کو پسپا کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ بنوں میں پولیس کی بروقت جوابی کارروائی سے خوارج کے چوکیوں پر حملے ناکام بنا دیے گئے۔ اسلام ٹائمز کے مطابق بنوں میں چوکی مزانگہ اور چوکی شیخ لنڈک پر خوارج کے حملے پولیس کی بھرپور جوابی کارروائی سے ناکام بنا دیے گئے۔ پولیس کے مطابق گزشتہ شب تھانہ ہوید بنوں کی حدود میں 2 چوکیوں شیخ لنڈک پر ڈرون اور مزانگہ پر خوارج نے چھوٹے بڑے جدید ہتھیاروں سے حملے کیے۔ حملے میں پولیس کے تھرمل کیمرہ ٹیکنالوجی کو نشانہ...
    جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کے حملے میں زخمی ہونے والے ڈی ایس پی  شہید ہوگئے۔ تھانہ تولئی خولہ ضلع جنوبی وزیرستان لوئر میں چند دن قبل نامعلوم دہشت گردوں کے ایک بزدلانہ حملے میں زخمی ہونے والے مشن اسپتال پشاور میں زیر علاج ایس ڈی پی او برمل سرکل ڈی ایس پی رحمین خان شہید ہو گئے۔ شہید ڈی ایس پی رحمین خان کی نماز جنازہ ملک سعد شہید پولیس لائنز میں پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کردی گئی، جس میں آئی جی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید ، سی سی پی او قاسم علی خان ، ایس ایس پی آپریشنز مسعود احمد ، پی ایس او ٹو آئی جی پی عمران خان ، ایس ایس پی انوسٹیگیشن...
    بنوں(نیوز ڈیسک) دہشتگردوں نے میرین، بنوں میں پولیس اسٹیشن پر کواڈ کاپٹر کے ذریعے حملہ کیا ہے، پولیس حکام نے تصدیق کی کہ ہفتے کے روز پولیس اسٹیشن پر یہ ایک ماہ کے دوران اسی تھانے پر پانچواں حملہ ہے۔ ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال کے دوران خیبر پختونخوا میں کئی ایسے حملے رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں ریموٹ کنٹرول کواڈ کاپٹرز کے ذریعے دھماکا خیز مواد گرایا گیا، فوج نے ان حملوں کا الزام کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) پر عائد کیا ہے۔ بنوں میں، ایک اہلکار نے ’ڈان‘ کو بتایا کہ کواڈ کاپٹر نے میرین پولیس اسٹیشن کی عمارت پر گولا بارود گرایا، جو پولیس اسٹیشن کے احاطے میں گرا لیکن کوئی...
    کراچی: ڈسٹرکٹ سینٹرل کے علاقے بلال کالونی میں پولیس اور ڈکیت گینگ کے درمیان 12 جولائی کی رات مقابلہ ہوا، جس کے نتیجے میں گروہ سے تعلق رکھنے والے دو خطرناک ملزمان توحید اور دانش کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ گرفتار ملزمان بھتہ خور گروہ کے شوٹر اور متعدد سنگین وارداتوں میں ملوث ہیں۔ ترجمان ایس ایس پی سینٹرل کے جاری کردہ بیان کے مطابق گرفتار ملزمان کا تعلق 8 رکنی جرائم پیشہ گروہ سے ہے، جو بھتہ نہ دینے والے تاجروں، دکانداروں اور ریسٹورینٹ مالکان کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتا تھا۔ گزشتہ ماہ خواجہ اجمیر نگری کی حدود میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی ( اسٹاف رپورٹر) شاہراہِ نور جہاں پولیس مقابلے میں گرفتار ملزمان کی شناخت، سی سی ٹی وی فوٹیج، اور وارداتوں سے متعلق اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔ ترجمان ایس ایس پی سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی کے مطابق گرفتار ملزمان پیشہ ور اسٹریٹ کرمنلز ہیں، جو شہر کے مختلف علاقوں میں درجنوں وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔گزشتہ شب نارتھ ناظم آباد کے علاقے بلاک “یو” میں عبداللہ گرلز کالج کے قریب پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان مقابلہ ہوا۔ مقابلے کے دوران ایک ملزم اختر ولد مالک زخمی حالت میں جبکہ اس کا ساتھی امان اللہ ولد مانوس بغیر کسی چوٹ کے گرفتار کر لیا گیا۔ تیسرا ملزم تاج موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، جس...
    کراچی کے علاقے کھوکھرا پار میں 16 سالہ نوجوان لڑکی کی تشدد زدہ لاش ملنے کے معاملے میں لڑکی کے ساتھ زیادتی کے شواہد ملے ہیں۔ پولیس کے مطابق مقتولہ لڑکی کے والد محمد احمد کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کیا گیا ہے، جس میں ابتدائی طور پر نامعلوم ملزمان کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے شواہد ملے ہیں، تاہم حتمی تصدیق کےلیے تفصیلی رپورٹ کا انتظار ہے۔ یہ خبر بھی پڑھیے: ملیر سے 16 سالہ لڑکی کی پھندا لگی لاش برآمد، زیادتی کا شبہ مقتولہ کے والد نے اپنے محلے داروں پر شک کا اظہار کیا ہے۔ اس سلسلے میں پولیس نے تین مشتبہ افراد...
    گوئٹے مالا میں زلزلے کے بعد تباہ حال گھروں میں چوری کی نیت سے داخل ہونے والے مشتعل ہجوم کے ہتھے چڑھ گئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق گوئٹے مالا کا علاقہ سانتا ماریا دی جیسس زلزلے میں سب سے زیادہ متاثر ہوا تھا۔ پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ اس علاقے میں درجنوں خاندان اپنے گھروں کو چھوڑ کر پناہ گاہوں یا اپنے دیگر رشتہ داروں کے گھر منتقل ہوگئے تھے۔ ترجمان پولیس کا مزید کہنا تھا کہ جس کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے کچھ افراد رات کے اندھیرے میں گھروں میں گھس آئے تھے۔ ان میں 5 افراد کو علاقہ مکینوں نے رنگے ہاتھوں پکڑلیا اور ہجوم نے ان افراد کو ڈنڈوں اور پتھروں سے مارا اور بعد میں آگ لگا کر زندہ جلا دیا۔ ترجمان پولیس کا کہنا تھا...
    سٹی 42 : پنجاب پولیس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹرز اور سپرنٹنڈنٹس کے تقرروتبادلے کردیے گئے ۔  34 اسسٹنٹ ڈائریکٹرز، 21سپرنٹنڈنٹس ،4اسسٹنٹس کے تقرروتبادلے ہوئے۔ ترقی پانیوالے 24اسسٹنٹ ڈائریکٹرز ،19سپرنٹنڈنٹس کی تعیناتیاں کی گئیں ۔  افسران کی مختلف برانچز ، یونٹس اور اضلاع میں تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔ جس کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمدعاشق اور حافظ نوید اصغر سی سی پی او آفس لاہور تعینات، سپرنٹنڈنٹ مقصود عالم،مریم یوسف ،نیلما فاروق سی سی پی او آفس لاہور تعینات، اسسٹنٹ ڈائریکٹر کاشف علی سی سی ڈی ہیڈ کوارٹر لاہور تعینات، اسسٹنٹ ڈائریکٹر غلام مرتضی ٰپولیس قومی رضاکار ویلفیئربرانچ تعینات، جبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر افتخار انور کو ایڈمن برانچ لاہور تعینات کردیا گیا ۔  مون سون : لاہور سمیت کئی شہروں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور: جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کے حملے میں زخمی ڈی ایس پی زخمین خان دم توڑ گئے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ  کے مطابق جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کے حملے میں شدید زخمی ہونے والے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس (ڈی ایس پی) زخمین خان دوران علاج جانبر نہ ہو سکے اور شہادت کے عظیم رتبے پر فائز ہو گئے۔پولیس کے مطابق شہید افسر کی نماز جنازہ پولیس لائنز میں ادا کی گئی، جس میں انسپکٹر جنرل (آئی جی) خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید، سی سی پی او قاسم خان اور پولیس کے دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔اس موقع پر آئی جی ذوالفقار حمید نے شہید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد اپنی بزدلانہ کارروائیوں سے پولیس...
    ویب ڈیسک: جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کے حملے میں زخمی ڈی ایس پی دم توڑ گئے۔  پولیس کے مطابق  3 جولائی کو جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کے ہونے والے حملے میں ڈی ایس پی رخمین خان بھی زخمی ہوئے تھے جو نجی اسپتال میں زیر علاج تھے، رخمین خان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گئے جن کی نماز جنازہ پولیس لائنز میں ادا کی گئی، نمازجنازہ میں آئی جی کے پی ذوالفقارحمید اور سی سی پی او پشاور قاسم خان نے بھی شرکت کی۔ مون سون : لاہور سمیت کئی شہروں میں بارش  اس موقع پر آئی جی کے پی ذوالفقارحمید نے کہا کہ دہشتگرد بزدلانہ کارروائیوں سے پولیس کےحوصلے پست نہیں کر...
    جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کے حملے میں زخمی ڈی ایس پی زخمین خان دم توڑ گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ شہید ڈی ایس پی زخمین خان کی نماز جنازہ پولیس لائنز میں ادا کی گئی۔نماز جنازہ میں آئی جی ذوالفقار حمید اور سی سی پی او قاسم خان نے شرکت کی۔آئی جی ذوالفقار حمید کا کہنا ہے دہشتگرد بزدلانہ کارروائیوں سے پولیس کے حوصلے پست نہیں کرسکتے۔ جنوبی وزیرستان لوئر: پولیس کی گاڑی پر حملہ، ڈی ایس پی زخمیجنوبی وزیرستان لوئر میں اضرب خوڑ کے قریب پولیس اہلکاروں کی گاڑی پر حملہ ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں پولیس افسران اور اہلکاروں پر فخر ہے۔واضح رہے کہ رخمین خان 3 جولائی کو جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کے حملے میں زخمی...
    جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کے حملے میں زخمی ڈی ایس پی دم توڑ گئے۔پولیس کے مطابق  3 جولائی کو جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کے ہونے والے حملے میں ڈی ایس پی رخمین خان بھی زخمی ہوئے تھے جو نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔ پولیس نے بتایا کہ رخمین خان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑ گئے جن کی نماز جنازہ پولیس لائنز میں ادا کی گئی، نمازجنازہ میں آئی جی کے پی ذوالفقارحمید اور سی سی پی او پشاور قاسم خان نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر آئی جی کے پی ذوالفقارحمید نے کہا کہ دہشتگرد بزدلانہ کارروائیوں سے پولیس کےحوصلے پست نہیں کر سکتے، ہمیں پولیس افسران اور اہلکاروں پر فخر ہے، ہمارے افسران...
    فوٹو: فائل گھوٹکی کے گاؤں سائيں ڈنو میں ڈاکو 20 سے زائد بھینسیں لےگئے۔پولیس کے مطابق ایک درجن سے زائد مسلح ڈاکو بھینسوں کے باڑے میں داخل ہوئے اور بیس بھینسیں لے گئے۔پولیس نے بتایا کہ دیہاتیوں نے ڈاکوؤں کا تعاقب کیا جس پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے بھینسوں کے مالک سمیت دو افراد کو قتل کر دیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس ڈاکوؤں کے تعاقب میں کچے میں موجود ہے۔
    لکی مروت پولیس کی بروقت کارروائی، تھانے پر فتنہ الخوارج کا حملہ ناکام WhatsAppFacebookTwitter 0 12 July, 2025 سب نیوز لکی مروت(آئی پی ایس)پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تھانے پر دہشت گردوں کے حملے کی کوشش ناکام بنا دی۔ خیبر پختونخوا کے جنوبی ضلع لکی مروت میں تھانا گمبیلا پر دس بارہ دہشت گردوں نے حملے کی کوشش کی، پولیس نے تھانے کے قریب دہشت گردوں کی نقل و حرکت بھانپتے ہوئے فائرنگ شروع کی۔ پولیس کی فائرنگ سے دہشت گرد فرار ہو گئے، حملے میں پولیس نفری مکمل محفوظ رہی اور دہشت گردوں کی حملہ کرنے کی کوشش ناکام ہوئی۔ آئی جی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے فون کر کے لکی مروت پولیس کے جوانوں کو خراج...
     خیبر پختونخوا کے جنوبی علاقے لکی مروت میں دہشت گردی کی ایک بڑی کوشش کو پولیس نے ناکام بنا دیا تھانا گمبیلا کو نشانہ بنانے کے لیے دس سے بارہ دہشت گردوں نے منصوبہ بندی کے تحت حملہ کرنے کی کوشش کی تاہم پولیس نے مشتبہ نقل و حرکت کو بروقت بھانپتے ہوئے فوری جوابی کارروائی کی اور فائرنگ شروع کر دی جس سے دہشت گردوں کے عزائم خاک میں مل گئے پولیس کی فائرنگ کے بعد دہشت گرد فرار ہو گئے اور حملے کی یہ کوشش مکمل طور پر ناکام ثابت ہوئی خوش قسمتی سے کسی بھی اہلکار کو کوئی نقصان نہیں پہنچا اور تمام پولیس اہلکار محفوظ رہے انسپکٹر جنرل خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے لکی مروت پولیس...
    خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں تھانہ گمبیلا کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ پولیس کے مطابق 10 سے 12 مسلح دہشت گردوں نے تھانے پر مورچہ زن ہو کر حملہ کرنے کی کوشش کی، تاہم پولیس کے چاق و چوبند دستے نے بروقت جوابی کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کو پسپا ہونے پر مجبور کر دیا۔ پولیس حکام نے تصدیق کی ہے کہ تھانہ گمبیلا کی نفری مکمل طور پر محفوظ رہی جبکہ دہشت گرد حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ حملے کے فوراً بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا تاکہ دہشت گردوں کے فرار کے راستوں کی نشاندہی کی جا سکے۔ آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے...
    ویب ڈیسک:پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تھانے پر دہشت گردوں کے حملے کی کوشش ناکام بنا دی۔  خیبر پختونخوا کے جنوبی ضلع لکی مروت میں تھانا گمبیلا پر دس بارہ دہشت گردوں نے حملے کی کوشش کی، پولیس نے تھانے کے قریب دہشت گردوں کی نقل و حرکت بھانپتے ہوئے فائرنگ شروع کی۔  پولیس کی فائرنگ سے دہشت گرد فرار ہو گئے، حملے میں پولیس نفری مکمل محفوظ رہی اور دہشت گردوں کی حملہ کرنے کی کوشش ناکام ہوئی۔ مون سون : لاہور سمیت کئی شہروں میں بارش  آئی جی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے فون کر کے لکی مروت پولیس کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا۔  آر پی او بنوں ریجن سجاد خان کے مطابق...
    فائل فوٹو لکی مروت کے تھانا گمبیلا پر دہشتگردوں کے حملے کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا۔پولیس کے مطابق دہشتگردوں کی نقل و حرکت بھانپتے ہوئے پولیس نے فائرنگ شروع کی۔ پولیس کی فائرنگ سے دہشتگرد فرار ہوگئے جبکہ پولیس نفری مکمل محفوظ رہی۔آئی جی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے لکی مروت پولیس کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (نمائندہ جسارت) عدالت عظمیٰ نے پولیس کے رویے سے متعلق کیس پر فیصلے میں کہا ہے کہ پولیس اسٹیٹ کا تاثر خطرناک ہے پولیس طاقتور طبقے کی خدمت کر رہی ہے عوام کی نہیں۔ عدالت عظمیٰ نے سیتا رام کیس کا 30 صفحات پر مشتمل فیصلہ جسٹس اطہر من اللہ نے تحریر کیا۔ عدالت نے فیصلے میں سندھ میں ایف آئی آر کے اندراج میں تاخیر کا رجحان تشویشناک قرار دیا۔ عدالت عظمیٰ کے فیصلے میں کہا گیا ہے ایف آئی آر میں تاخیر کمزور، غریب اور پسماندہ طبقے کے ساتھ ظلم ہے۔ ملک کو آئینی ریاست کی طرف جانا ہے۔ عدالتی فیصلے کے مطابق عوام کا پولیس پر اعتماد ہی اصل پیمانہ ہے کہ ہم...
    سپریم کورٹ کے مطابق قابل دست اندازی جرم میں مقدمہ کا اندراج لازم ہے، سندھ میں اکثر مقدمات کے اندراج میں تاخیر دیکھی گئی ہے، مقدمات کا اندراج اور تفتیش ایگزیکٹو عمل ہیں، مقدمات کا اندراج اور تفتیش فوجداری نظام کا اہم اور بنیادی جزو ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ نے پولیس رویے کے خلاف اہم فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس مقدمے کے اندراج سے انکار یا تاخیر نہیں کر سکتی۔ جسٹس اطہر من اللہ نے پولیس رویے کے خلاف 30 صفحات پر مشتمل فیصلہ تحریر کیا جس میں عدالت نے قتل کے ملزم سیتا رام کی بریت کی اپیل منظور کر لی، عدالت نے فیصلے میں کہا کہ پراسیکیوشن ملزم کے خلاف شواہد پیش کرنے میں ناکام...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جولائی2025ء)سپریم کورٹ نے پولیس رویے کے حوالے سے اپنے ایک فیصلے میں کہا ہے کہ معلومات ملتے ہی جلد از جلد مقدمہ کا درج کرنا ڈیوٹی افسر کی قانونی ذمہ داری ہے۔ پولیس افسر مقدمہ کے اندراج سے انکار یا تاخیر نہیں کرسکتا۔ تاخیر کے ملزم اور مدعی پر اثرات ہوتے ہیں۔ تاخیر سے شواہد ضائع اور بے گناہ افراد کو شامل کرنے کا موقع ملتا ہے۔عدالتی فیصلے کے مطابق پولیس کا ایف آئی آر درج نہ کرنا آئینی خلاف ورزی ہے۔ پولیس کا تاخیر سے ایف آئی آر درج کرنا انصاف کی نفی ہے۔ سندھ میں ایف آئی آر کے اندراج میں تاخیر کا رجحان تشویشناک ہے۔ ایف آئی آر...
    اسلام آباد: سپریم کورٹ نے پولیس رویے کے خلاف اہم فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس مقدمے کے اندراج سے انکار یا تاخیر نہیں کر سکتی۔ جسٹس اطہر من اللہ نے پولیس رویے کے خلاف 30 صفحات پر مشتمل فیصلہ تحریر کیا، جس میں عدالت نے قتل کے ملزم سیتا رام کی بریت کی اپیل منظور کر لی۔ عدالت نے فیصلے میں کہا کہ پراسیکیوشن ملزم کے خلاف شواہد پیش کرنے میں ناکام رہی ۔ واضح رہے کہ سیتا رام پر چندر کمار کو 2018 میں  قتل کرنے کا الزام تھا۔ عدالت نے فیصلے میں کہا کہ مدعی کے بروقت اطلاع کے باوجود مقدمہ 2 دن کی تاخیر سے درج ہوا ۔ ایس ایچ او نے تسلیم...
    کراچی کے علاقے ڈیفنس میں واقع ایک فلیٹ سے اداکارہ حمیرا اصغر کی میت لے کر ان کے بھائی  لاہور روانہ ہوگئے۔ اداکارہ کے بھائی نوید اصغر میت وصول کرنے کے لیے گزشتہ روز کراچی پہنچے تھے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نوید اصغر کا کہنا تھا کہ ایک ماہ قبل پھپھو کا انتقال ہوا والدین صدمے میں تھے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تاثر دیا گیا کہ والدین بہن کو قبول نہیں کررہے جو افواہیں تھیں، ہم پہلے دن سے انتظامیہ اور پولیس سے رابطے میں ہیں۔ حمیرا اصغر کی تدفین لاہور میں کی جائے گی۔ اداکارہ کے بھائی کی میڈیا سے گفتگو اداکارہ کے بھائی کے مطابق ان کا ایک سال سے حمیرا اصغر سے رابطہ منقطع تھا،...
    ڈیفنس پولیس نے شہر کے مصروف علاقے قیوم آباد اے ایریا میں ایک مبینہ پولیس مقابلے کے دوران تین ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا، جن میں سے دو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیے گئے ہیں۔چھیپا حکام کے مطابق مقابلے کے دوران زخمی ہونے والے ڈاکوؤں کی شناخت جواد اور شیراز کے نام سے ہوئی ہے جنہیں ابتدائی طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔جبکہ تیسرا ملزم علی حیدر کو پولیس نے گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا ہے۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">شکارپور(نمائندہ جسارت)پولیس مقابلہ ایک ڈاکو ہلاک، ایک گرفتار، اسلحہ برآمد , ڈاکو نے گھیراؤ تنگ دیکھ کر خودکشی کرلی۔ ایس ایس پی شاہ زیب چاچڑ۔ تفصیلات کے مطابق شکارپور تھانہ ہمایوں کی حدود میں واقع گرڈ اسٹیشن کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ ہوا ایس ایس پی شکارپور شاہ زیب چاچڑ کے مطابق ڈاکو ایک شہری سے موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش کی اور فرار ہونے لگے پولیس بروقت موقع پر پہنچ گئی پولیس کو دیکھ کر ڈاکو قریبی گرڈ اسٹیشن میں جا چھپے،پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے گرڈ اسٹیشن کو گھیرے میں لے لیا،گھیرا تنگ ہونے پر ایک ڈاکو نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی جبکہ دوسرا ڈاکو گرفتار کرلیا گیا۔ ہلاک...
    پشاور: خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں تھانے اور ایک گھر پر ڈرون سے حملہ کیا گیا، جس میں خاتون جاں بحق ہوگئی۔ پولیس کے مطابق میریان اور ہوید کی حدود میں ڈرون سے دو الگ الگ حملے ہوئے۔ پہلا حملہ پولیس اسٹیشن جبکہ دوسرا حملہ ایک رہائشی گھر پر ہوا۔ ڈرون حملے میں خاتون جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔ ڈرون حملے کے باعث علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈرون اونچائی پر تھا اس لیے نشانہ نہ بنایا جا سکا۔ پولیس نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ڈرون حملہ مسلح افراد کی جانب سے کیا گیا اور اس حوالے سے سرچ آپریشن جاری...
    اسلام آباد: پولش خاتون انا مونیکا کی بچی کی حوالگی کے لیے دائر درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے نو عمر بچی کو پولینڈ لے جا کر والدہ سے ملاقات کرانے کا حکم دے دیا۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے پولش خاتون انامونیکا کی درخواست پر سماعت کی متعلقہ فریق کے وکیل کی جانب سے عمل درآمد رپورٹ عدالت میں جمع کرائی گئی۔ عدالت نے آن لائن ملاقاتوں سے متعلق رپورٹ بھی طلب کر لی۔ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ متعلقہ فریق حیلے بہانے کر رہا ہے مگر تعاون نہیں کر رہا، بچی کی والدہ نے واٹس ایپ یا دیگر آن لائن سائٹس پر ملاقات کی کوشش کی، متعلقہ فریق نے حیلے بہانوں سے ویڈیو...
    عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے رہنما مولانا خان زیب کو جمعرات کے روز خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ ضلع باجوڑ کے پولیس افسر (ڈی پی او) وقاص رفیق کے مطابق مولانا خان زیب کو شنڈئی موڑ کے مقام پر اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ 13 جولائی کو ہونے والے امن مارچ کی مہم چلا رہے تھے۔ حملے میں ایک پولیس اہلکار بھی جاں بحق ہوا۔ یہ بھی پڑھیے: خیبرپختونخوا: فائرنگ سے اے این پی رہنما اور ن لیگی کارکن جاں بحق ڈی پی او رفیق نے بتایا کہ فائرنگ کے واقعے میں 3 دیگر افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں ٹی ایچ کیو خار منتقل کردیا گیا۔...
    بنوں(اوصاف نیوز) دہشتگردوں کے 2 ڈرون حملے ، بم گھر پر گرنے سے خاتون جاں بحق, بچوں سمیت 3 زخمی جبکہ میریان پولیس سٹیشن پر ڈرون حملے سے سولر سسٹم کو نقصان پہ پہنچا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں تھانوں پر فضائی حملے کرنے کے لیے بم سے بھرے کواڈ کاپٹرز کا استعمال کیا۔ ایک ڈرون نے غلطی سے تھانہ حدید کی حدود میں ایک شہری کے گھر پر بم گرا دیا جس کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق اور تین بچے زخمی ہو گئے۔ دوسرے حملے میں میریان پولیس اسٹیشن کو نشانہ بنایا گیا، جہاں ایک بم براہ راست احاطے پر گرایا گیا۔ دھماکے سے پولیس...
    —فائل فوٹو سندھ پولیس میں تبادلے اور تقرریاں کی گئی ہیں۔کراچی سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق انور کھیتران کو ایس ایس پی گھوٹکی، عابد علی بلوچ کو ایس ایس پی سانگھڑ اور فاروق احمد بجرانی کو ایس ایس پی ٹھٹہ تعینات کیا گیا ہے۔اسی طرح علینا راجپر کو ایس ایس پی سجاول، حسیب جاوید سومار کو ایس ایس پی ٹنڈومحمد خان، اعجاز علی میمن کو ایس ایس پی مٹیاری اور کاشف آفتاب عباسی کو ایس ایس پی ایس ایس یو کراچی تعینات کیا گیا ہے۔عبدالخالق کو ایس ایس پی ملیر تعینات کیا گیا ہے اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیے گئے ہیں۔
    ویب ڈیسک : خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں تھانے اور ایک گھر پر ڈرون سے حملہ کیا گیا۔  پولیس کے مطابق میریان اور ہوید کی حدود میں ڈرون سے دو الگ الگ حملے ہوئے۔ پولیس نے بتایا کہ پہلا حملہ پولیس اسٹیشن پر کیا گیا جبکہ دوسرا حملہ ایک رہائشی گھر پر ہوا۔ ڈرون حملے میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔ ڈرون حملے کے باعث علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ لاہور میں 229 ٹریفک حادثات؛ 280 افراد زخمی  پولیس نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ڈرون حملہ مسلح افراد کی جانب سے کیا گیا اور اس حوالے سے سرچ آپریشن جاری ہے۔ پولیس کا کہنا ہے...
    (عبدالقیوم وزیر ) بنوں میں دہشتگردوں  کے 2 ڈرون  حملے ، بم گھر  پر گرنے سے خاتون جاں بحق, بچوں سمیت 3 زخمی  جبکہ میریان پولیس سٹیشن پر  ڈرون حملے سے  سولر سسٹم کو نقصان پہ پہنچا ہے۔     پولیس ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں تھانوں پر فضائی حملے کرنے کے لیے بم سے بھرے کواڈ کاپٹرز کا استعمال کیا۔  گاڑی کا چالان، وزیراعلیٰ پنجاب کے صاحبزادے جنید صفدر کا ردعمل سامنے آگیا  ایک ڈرون نے غلطی سے تھانہ حدید کی حدود میں ایک شہری کے گھر پر بم گرا دیا جس کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق اور تین بچے زخمی ہو گئے۔  دوسرے حملے میں میریان پولیس اسٹیشن...
    مظفرگڑھ(ڈیلی پاکستان آن لائن) کچے کے ڈاکو اسلحے کے زور پر زمیندار سے 180 بھینسیں چھین کر لے گئےپولیس حکام کا کہنا ہے کہ کچے کے بوسن گینگ اور جھبیل گینگ کے ڈاکو تھانہ کندائی کی حدود سے مقامی زمیندار کے مویشیوں کے باڑے پر پہنچے، جہاں انہوں نے ملازمین کو اسلحہ کی نوک پر یرغمال بناکر رسیوں سے باندھا اور کروڑوں روپے مالیت کی 180 بھینسیں ساتھ لے گئے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) ڈاکٹر رضوان احمد ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) علی پور چوہدری فیاض الحق بھی کچے کے علاقے میں پہنچ گئے ہیں۔سرکل علی پور اور ضلع راجن پور پولیس کی بھاری نفری دریا کے پار ڈاکوؤں کی تلاش میں مصروف عمل ہے، پولیس...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08 جولائی ۔2025 )سپریم کورٹ نے پولیس کی تحویل میں میڈیا کے ذریعے ملزم کے ریکارڈ کیے گئے اعترافی بیان کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے ایک بچے کے قتل کے الزام میں گرفتار ملزم کو بری کر دیا ہے. جسٹس اطہر من اللہ نے تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے کراچی میں ایک بچے کے قتل کے مقدمے کا فیصلہ سنایا ہے سپریم کورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ کی جانب سے جاری پچیس صفحات پر مشتمل تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ملزم کا پولیس افسر کی تحویل میں میڈیا کے ذریعے اعتراف جرم اس کے خلاف استعمال نہیں ہو سکتا جب تک اس کا بیان مجسٹریٹ کی موجودگی میں نہ لیا جائے.(جاری...
    مظفر گڑھ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 جولائی 2025ء ) کچے کے 30 ڈاکوؤں نے سر عام مظفر گڑھ پر یلغار کرتے ہوئے لوگوں سے 180 بھینسیں چھین کر اپنے ہمراہ لے گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کچے کے ڈاکوؤں کی جانب سے ڈکیتی کی یہ واردات مظفر گڑھ کی تحصیل علی پور کے علاقے موضع لنگرواہ میں کی گئی جہاں مختلف گینگ سے تعلق رکھنے والے ڈاکو اسلحے کے زور پر مقامی افراد سے کروڑوں روپے مالیت کی تقریباً 180 بھینسیں لوٹ کر فرار ہوگئے، جس کی وجہ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ متاثرہ افراد نے واقعہ کے بعد جب پولیس کو آگاہ کیا تو پولیس حکام نے کہا کہ جائے وقوعہ کچے کے اس...
    سپریم کورٹ آف پاکستان نے قرار دیا ہے کہ پولیس کی تحویل میں میڈیا کے ذریعے ریکارڈ کیا گیا کسی ملزم کا اعترافی بیان قانونی طور پر ناقابلِ قبول ہے، جب تک وہ بیان کسی مجسٹریٹ کی موجودگی میں نہ دیا گیا ہو۔ عدالت عظمیٰ نے کراچی میں ایک بچے کے قتل کے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم کو بری کردیا، جسے اس سے قبل ٹرائل کورٹ نے سزائے موت سنائی تھی، اور سندھ ہائیکورٹ نے واقعاتی شواہد اور ٹی وی انٹرویو کی بنیاد پر اس سزا کی توثیق کی تھی۔ جسٹس اطہر من اللہ نے اس فیصلے پر مشتمل 25 صفحات پر مبنی تحریری حکم نامہ جاری کیا، جس میں فوجداری انصاف کے نظام، میڈیا کی طاقت، اور...
    کراچی: شہر قائد کے دو مختلف علاقوں میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلے کے واقعات پیش آئے، جن میں تین ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے۔ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ پولیس نے مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ پہلا مقابلہ تھانہ نارتھ ناظم آباد کی حدود میں حیدری صائمہ مال چزیپ سے ناظم آباد جاتے ہوئے ایک پل کے قریب پیش آیا، جہاں پولیس نے دو مشتبہ موٹر سائیکل سواروں کو روکنے کی کوشش کی۔ ملزمان نے فرار کی کوشش کے دوران فائرنگ کر دی، جس پر پولیس نے جوابی کارروائی کی۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو کاشف ولد...
    راولپنڈی: کلرسیداں کے علاقے بائی پاس روڈ پر مبینہ پولیس مقابلے کے دوران خطرناک اشتہاری ملزم ہلاک جبکہ دو ساتھی فرار ہوگئے۔ کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) ریڈنگ ٹیم پر خطرناک اشتہاری ملزمان نے فائرنگ کی اور اس دوران ایک ملزم ہلاک اور دو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ ہلاک شخص کی شناخت زعفران عرف علی باغی کے نام سے ہوئی، جو سنگین مقدمات، بھتہ خوری جبکہ قتل و اقدام قتل کی وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ و مطلوب تھا۔ کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ ٹیم نے اشتہاری ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر ملزمان کی گرفتاری کے لیے ریڈ کیا تو ملزمان نے فائرنگ کی۔ واقعے کی اطلاع پر سینیئر پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے جبکہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لوساکا (انٹرنیشنل ڈیسک) زامبیا کے معروف ساؤتھ لوانگوا نیشنل پارک میں مادہ ہاتھی کے حملے میں 2غیر ملکی سیاح خواتین جان کی بازی ہار گئیں۔ خبر رساں اداروں کے مطابق پولیس نے بتایا کہ ہتھنی کے حملے میں ہلاک ہونے والوں میں برطانوی خاتون 68 سالہ ایسٹن ٹیلر اور نیوزی لینڈ کی 67 سالہ ایلیسن ٹیلر شامل ہیں۔ پولیس چیف رابرٹسن مویمبا کے مطابق دونوں خواتین ایک سیاحتی گروپ کے ساتھ پارک میں پیدل سیر کر رہی تھیں جب ہاتھی ان کو پیچھے سے آکر کچل دیا۔ قریب ہی موجود گائیڈز نے فائرنگ کر کے اسے روکنے کی کوشش کی، تاہم وہ ناکام رہے۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور کے علاقے جوہرٹاؤن میں واقع فارم ہاؤس میں شیر نے فیملی پرحملہ کردیا، دو بچوں سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں واقع فارم ہاؤس میں شیر نے فیملی پرحملہ کردیا جس کے نتیجے میں دو بچوں سمیت تین افراد زخمی ہوگئے جن میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔پولیس کے مطابق فارم ہاؤس میں رکھے شیر کا جنگلا کھلا رہ گیا تھا جس سے نکل کر شیر نے فیملی پر حملہ کیا، زخمیوں کو طبی امداد کیلیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جن میں سے دو بچوں کی حالت تشویشناک ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ وائلڈ لائف کی ٹیم فارم ہاؤس کی جانب روانہ کردی گئی ہے۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) ماڑی پور اور کریم آباد میں پولیس مقابلوں کے دوران 4 ڈاکو گرفتار کیے گئے، جن میں 2 زخمی ہیں۔ پولیس نے اسلحہ، نقدی، موبائل فونز اور موٹر سائیکلیں برآمد کی ہیں۔ ملزمان سے تفتیش جاری ہے تاکہ دیگر وارداتوں کا سراغ لگایا جا سکے۔
    پولیس حکام کے مطابق واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے اور حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے۔ حملے کے محرکات کے حوالے سے فی الحال کچھ کہنا قبل از وقت ہے، تاہم سکیورٹی فورسز نے علاقے میں الرٹ جاری کر دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں پولیس کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک سینئر افسر زخمی اور ایک اہل کار لاپتا ہو گیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ اُس وقت پیش آیا جب پولیس ٹیم وانا سے توئے خلہ جا رہی تھی۔ حملے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے جنوبی وزیرستان کے ڈی ایس پی رحمن کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال وانا منتقل کیا گیا، جہاں اسپتال ذرائع نے...
    کراچی:شہر قائد میں پولیس نے دو مختلف مقامات پر کارروائی کرتے ہوئے مبینہ مقابلوں کے بعد 4 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا، جن میں دو زخمی حالت میں شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، نقدی موبائل فونز اور موٹرسائیکلیں برآمد کر لی گئیں۔ پہلا مقابلہ ڈاکس تھانے کی حدود میں ماری پور مچھر کالونی کے علاقے میں پیش آیا، جہاں پولیس اور مشتبہ ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ مقابلے کے دوران دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جن میں سے ایک علی زخمی حالت میں سول اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ دوسرا ملزم ضیاءالرحمان کو تھانے منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک پستول، موبائل فون، نقد رقم اور ایک موٹرسائیکل...
    ویب ڈیسک:  وفاقی حکومت کی جانب سے مختلف افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔ اسلام آباد پولیس میں تعینات پولیس سروس گریڈ 19 کے افسر یاسر آفریدی کو ان کے عہدے سے تبدیل کر کے اُن کی خدمات خیبرپختونخوا حکومت کے سپرد کر دی گئی ہیں۔ دوسری جانب اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں تقرری کی منتظر قراة العین فاطمہ کو ڈپٹی سیکریٹری کامرس ڈویژن تعینات کیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ کے حکم پر مخصوص نشستیں بحال، نوٹیفکیشن جاری   اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق یہ تقرریاں و تبادلے فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے اور تاحکمِ ثانی مؤثر رہیں گے۔
    —فائل فوٹو لاہور میں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ ماڈل ٹاؤن کے زیرِ حراست 2 ریکارڈ یافتہ ڈاکو مبینہ مقابلے میں مارے گئے۔ترجمان سی سی ڈی کے مطابق پولیس کے زیرِ حراست ملزمان فضل الرحمان اور امیر کو برآمدگی کے لیے کاہنہ لے کر جا رہی تھی کہ ملزمان کے ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر حملہ کر دیا۔ ملتان :سی سی ڈی کے ساتھ مبینہ پولیس مقابلہ میں دو ملزمان ہلاکملتان میں سی سی ڈی کے ساتھ مبینہ پولیس مقابلہ میں دو ملزمان ہلاک ہو گئے ۔ جوابی فائرنگ کے دوران دونوں زیرِ حراست ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کا نشانہ بن گئے۔ ملزمان بینک ڈکیتیوں اور ڈکیتی مزاحمت پر قتل جیسی 100وارداتوں میں مطلوب تھے۔ پولیس نے مفرور ملزموں کی تلاش شروع...
    علامتی فوٹو  کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن کی راجہ تنویر کالونی میں خاندانی جھگڑے نے ہولناک رخ اختیار کرلیا۔پولیس کے مطابق باپ نے مبینہ طور پر نافرمانی پر بیٹے کو بیلچے کے وار سے قتل کردیا۔ مقتول کی شناخت 21 سالہ علی خان کے نام سے ہوئی ہے جس کی لاش کو قانونی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول علی خان اور اس کے والد عبدالغفار کے درمیان گھریلو تنازع چل رہا تھا، ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ واقعہ نافرمانی کے تناظر میں پیش آیا۔ پشاور: بیٹے نے تیز دھار آلے سے مبینہ طور پر باپ کو قتل کردیاصوبۂ خیبر پختون خوا کے دارالخلافہ پشاور میں بیٹے نے تیز...
    لاہور(نیوز ڈیسک)شادی ہال کے ویٹرز نے شادی ہال ہی میں بڑی واردات ڈال دی اور لاکھوں روپے مالیت کا سامان لے اُڑے۔ پولیس کے مطابق یہ نقب زنی کی بڑی واردات تھی، جس کے بعد کاہنہ پولیس کے انچارج چوکی ہلوکی قاسم علی نے ٹیم کے ساتھ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئے 3 رکنی ڈکیت و نقب زن گروپ کو ٹریس کر کے گرفتار کرلیا۔ ملزمان نے چند روز قبل ڈیفنس روڈ پر واقع شادی ہال میں گن پوائنٹ پر واردات کی تھی اور شادی ہال سے 5 اے سی چلر و 2 ڈیپ فریزرز لے اُڑے تھے۔ ملزمان شادی ہال میں ویٹرز کا کام کرتے تھے۔ پولیس حکام نے بتایا کہ ملزمان نے اعتراف کیا...
    کراچی: شہر قائد کے پوش علاقے ڈیفنس میں درخشاں پولیس اور چار رکنی ڈکیت گینگ کے درمیان مبینہ مقابلے کے بعد زخمی ہونے والا ڈاکو جناح اسپتال میں جھوٹ بول کر طبی امداد حاصل کر رہا تھا، جسے صدر پولیس نے ہوشیاری سے گرفتار کر لیا۔ ملزم کے دیگر تین ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے پولیس نے شہر میں چھاپوں کا سلسلہ تیز کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ خیابانِ شاہین کے قریب ہوا، جس میں ایک ڈاکو زخمی ہوا، تاہم اس کے تین ساتھی اسے لے کر موقع سے فرار ہو گئے۔ زخمی ملزم طبی امداد کے لیے جناح اسپتال پہنچا اور وہاں عملے کو یہ جھوٹی کہانی سنائی کہ...
    یوسف پلازہ پولیس نے مبینہ مقابلے کے دوران ایک ڈاکو شدید زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق فیڈرل بی ایریا بلاک 16 فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ کے قریب پولیس نے مقابلے کے دوران ایک ڈاکو 25 سالہ عمران خان کو شدید زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جس کے قبضے سے اسلحہ ، گولیاں اور موبائل فون برآمد ہوا ہے جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہوگیا جس کی تلاش کا عمل جاری ہے۔ یوسف پلازہ پولیس نے زخمی ڈکیت کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا جبکہ پولیس اس کا تلاش ایپ کی مدد سے اس کا کرمنل ریکارڈ چیک کر رہی ہے۔
    کراچی کے علاقے شریف آباد میں مبینہ جعلی پولیس مقابلے میں گبول برادری کے 3 نوجوانوں کی موت پر پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی نبیل گبول نے سندھ حکومت کو ایک ہفتے میں کارروائی کا الٹی میٹم دے دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نبیل گبول نے دعویٰ کیا ہے کہ پولیس نے گبول برادری کے 3 نوجوانوں کو جعلی مقابلے میں قتل کیا ہے، اور اگر متعلقہ اہلکاروں کے خلاف فوری کارروائی نہ کی گئی تو بھرپور احتجاج کیا جائےگا۔ انہوں نے الزام عائد کیاکہ ایس ایچ او شریف آباد نے مبینہ طور پر ان نوجوانوں کو جعلی مقابلے میں قتل کیا ہے۔ نبیل گبول نے بتایا کہ اس معاملے پر انہوں نے سندھ کے وزیر داخلہ ضیاالحسن سے رابطہ...
    سندھ کے ضلع قمبر شہدادکوٹ کے تھانہ سجاول جونیجو کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلے کے بعد خطرناک جرائم پیشہ گروہ ”ڈاہانی گینگ“ کے سرغنہ خان محمد ڈاہانی کی دھمکی آمیز ویڈیو وائرل ہوگئی ہے، جس نے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیلا دیا ہے۔ ویڈیو میں خان محمد ڈاہانی کھلے الفاظ میں ڈی ایس پی مزمل سومرو اور پیپلز پارٹی کے رہنما سردار سجاد سومرو کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے کہتا ہے کہ وہ 24 گھنٹوں میں اپنے اپنے گاؤں خالی کردیں، بصورت دیگر سنگین انجام کے لیے تیار رہیں۔ ویڈیو میں ڈاہانی کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ ڈی ایس پی مزمل سومرو نے اس کے تین ساتھیوں کو اٹھا کر ”ہاف فرائی“ کیا ہے۔...
    لکی مروت کے علاقے غزنی خیل کی حدود میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو ٹریفک پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔ واقعہ گل باز دھقان کے قریب لونگ خیل روڈ پر پیش آیا، جہاں اہلکار معمول کی ڈیوٹی پر تعینات تھے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں دونوں اہلکار موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ شہید اہلکاروں کا تعلق گاؤں لونگ خیل سے بتایا جا رہا ہے۔ واردات کے بعد حملہ آور اہلکاروں کا سرکاری اسلحہ بھی اپنے ساتھ لے گئے۔ واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا، تاہم تاحال کسی گرفتاری کی اطلاع نہیں ملی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ دہشت گردی یا ٹارگٹ کلنگ کا...
    ذرائع کے مطابق، مذکورہ پولیس افسر کی جانب سے سبیل ہٹانے، پانی کے ڈرم، ٹیبل اور کرسیاں ضبط کرنے اور پُرامن طلباء پر مبینہ تشدد کے واقعے کی ابتدائی انکوائری رپورٹ پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔ اعلیٰ پولیس حکام نے معاملے کی مکمل تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، اور دیگر ملوث اہلکاروں کی نشاندہی بھی جاری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جامعہ اردو عبد الحق کیمپس میں سبیلِ امام حسینؑ کے خلاف پولیس کی متنازع کارروائی پر شدید عوامی اور شیعہ تنظیموں کے ردعمل، گورنر سندھ کی ہدایات کے بعد متعلقہ ایس ایچ او کو معطل کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، مذکورہ پولیس افسر کی جانب سے سبیل ہٹانے، پانی کے ڈرم، ٹیبل اور کرسیاں ضبط کرنے اور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدر آباد: حیدرآباد میں ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا ہے جس میں گلی میں کھیلنے سے منع کرنے پر معصوم بچہ شکایت لے کر تھانے پہنچ گیا۔پولیس حکام کے مطابق حیدر آباد میں 7 سالہ کم سن بچہ محلے میں کھیلنے سے منع کرنے کی شکایت لے کر تھانے آیا اور 2 خواتین کے خلاف شکایت کی کہ وہ کھیلنے نہیں دیتی ہیں۔پولیس کے مطابق حیدرآباد کے علاقے چوڑی پاڑہ کا رہائشی 7 سالہ ایاز صدیقی سخی پیر تھانے پہنچ گیا جہاں اس نے محلہ دار خواتین کی شکایت درج کرائی۔بچے کا کہنا تھا کہ اسے 2 خواتین رانیہ اور مونی گلی میں کھیلنے نہیں دیتی اور انہیں بھگا دیتی ہیں، موقع پر موجود پولیس افسر نے بچے...
    کراچی: گرومندر کے قریب لڑائی جھگڑے کے دوران نوجوان کی ہلاکت کے الزام میں پولیس نے مقتول کے 6 دوستوں کو گرفتار کرلیا۔ جمشید کوارٹرز کے علاقے گرومندرکنزلایمان مسجد کے قریب چائے کے ہوٹل پرموجود سات لڑکوں کے درمیان معمولی بات پر تلخ کلامی ہوئی جو دیکھتے ہی دیکھتے جھگڑے میں تبدیل ہوگئی۔ جھگڑے کے دوران ایک نوجوان کودھکا لگا جو قریب کھڑی موٹر سائیکل کے ہینڈل سے ٹکرا کر موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جس کی شناخت 18 سالہ عبد الرحمٰن ولد عبدالجبار کے نام سے کی گئی۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مقتول کے 6 دوستوں طلحہ ولد محمد شاہد، حسن ولد عارف، عبداللہ ولد شکیل، فراز ولد عبد الستار، منان ولد اکبرعلی اورمعیز ولد محمد جاوید کو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پڈعیدن (نمائندہ جسارت) پڈعیدن اور مورو میں دو پولیس مقابلے، سنگین مقدمات میں متلوب دو زخمیوں سمیت تین ڈاکو گرفتار، کلاشنکوف،پستول راونڈ برآمد،مقدمات درج۔ تفصیلات کے مطابق پڈعیدن پولیس کا دوران گشت پھل لنک روڈ پر واردات کے ارادے سے کھڑے ڈاکووں سے مقابلہ ہو گیا جوابی فائرنگ میں ایک زخمی سمیت 02 ڈاکو گرفتار، ایک ساتھی فرار۔زخمی گرفتار ڈاکو کی شناخت راجہ ولد گل محمد دستی جب کہ دوسرے کی شناخت معشوق دستی کے نام سے ہوئی. زخمی ملزم کے قبضے سے ایک عدد پستول اور دوسرے کے قبضے سے دیسی پستول برآمد کئے گئے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق مذکورہ گرفتار ڈاکو سنگین نوعیت کے جرائم کی وارداتوں میں ملوث ہیں. جن پر مختلف تھانوں پر سنگین...
    سی سی ڈی فیصل آباد کے ساتھ پولیس مقابلے میں وقاص شاہ گینگ میں شامل چار سگے بھائی مارے گئے۔ ترجمان سی سی ڈی کے مطابق چاروں ملزمان کے خلاف دہشت گردی، بھتہ خوری، قتل اور ڈکیتی کے درجنوں مقدمات درج تھے۔ انچارج سی سی ڈی مدینہ ڈویژن علی اکرام گورائیہ نے ٹیم کے ہمراہ بھکر میں ریڈ کیا، تحصیل دریا خان میں روپوش شاہ گینگ کے اراکین نے پولیس ٹیم پر حملہ کر دیا اور ایک گھنٹے تک شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوتا رہا۔ ملزمان نے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا تاہم دورانِ مقابلہ شاہ گینگ کا سرغنہ گلفام شاہ اپنے بھائیوں کے ہمراہ ہلاک ہوگیا۔ ترجمان کے مطابق شاہ گینگ فیصل آباد کے عوام کے لیے دہشت...
    ’جیو نیوز‘ گریب حیدرآباد میں گلی میں کھیلنے سے منع کرنے پر 7 سال کا بچہ محلے کی 2 خواتین کے خلاف فریاد لے کر تھانے پہنچ گیا۔پولیس تھانے پہنچ کر بچے نے کہا کہ خواتین ہم بچوں کو کھیلنے نہیں دیتیں۔ پولیس اہلکار نے بچے کو یقین دہانی کرائی کہ شکایت نوٹ کرلی ہے، جلد آپ کا مسئلہ حل کرا دیں گے۔
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 26 جون 2025ء) جنوبی جرمنی کے شہر اور باویریا کے ریاستی دارالحکومت میونخ سے جمعرات 26 جون کو ملنے والی رپورٹوں کے مطابق یہ واقعہ باویریا کے ایک چھوٹے سے قصبے 'مارکٹ ریڈ وِٹس‘ (Marktredwitz) میں پیش آیا۔ پولیس نے بتایا کہ اس واقعے میں ایک شخص جو بظاہر بھوکا تھا، ایک مقامی ریستوراں کے کاؤنٹر پر گیا اور وہاں اس نے کھانے کے لیے ایک ڈونر کباب خریدنے کی کوشش کی۔ جرمنی: چاقو حملے کے بعد افغان مہاجر کو گولی مار دی گئی ساتھ ہی اس شخص نے ریستوراں کے مالک کو بتا دیا کہ اس کے پاس ڈونر کباب خریدنے کے لیے کوئی رقم نہیں ہے لیکن اگر ریستوراں کا مالک...
    سٹی 42: پنجاب پولیس کے 18افسر وں  کے تقرروتبادلے ہوگئے ترقی پانے والے ایڈیشنل آئی جیز ،ڈی آئی جیز سمیت 18 افسر تبدیل ہوگئے ، طارق رستم چوہان کوبطورایڈیشنل آئی جی ٹریننگ کام جاری رکھنے کے احکامات،خرم شکور کوایڈیشنل آئی جی رائٹ مینجمنٹ پولیس تعینات کر دیاگیاترقی پانے والے شہزادہ سلطان ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن ، مرزا فاران بیگ ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب ،وسیم احمد سیال کوایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی کی سیٹ پر کام جاری رکھنے کے احکامات جاری کیے گئے ترقی پانے والے عمران ارشد ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈفنانس،سید خرم علی شاہ کمانڈ نٹ پنجاب کانسٹیبلری،ترقی پانے والے ہمایوں بشیرایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی،اسدسرفرازبطور ڈی آئی جی رائٹ مینجمنٹ پولیس ،وقاص نذیر کوڈی آئی جی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 26 جون 2025ء) وانگن شہر کے رہائشی علاقے میں پیش آنے والے اس واقعے کے دوران ایک پولیس اہلکار شدید زخمی بھی ہوا ہے۔ پولیس اور پراسیکیوٹرز کے مشترکہ بیان کے مطابق دو پولیس اہلکار ایک معمول کے آپریشن کے تحت اس شخص کو اس کے گھر سے گرفتار کرنے گئے تھے تاکہ اسے جسمانی تشدد کے جرم میں سزا کے لیے عدالت میں پیش کیا جا سکے۔ اس بیان میں مزید کہا گیا ہے، ''اس دوران ملزم نے اچانک چاقو نکالا اور بغیر کسی پیشگی انتباہ کے اہلکاروں پر حملہ کر دیا۔‘‘ پولیس نے جوابی کارروائی میں کئی گولیاں چلائیں، جن سے حملہ آور شدید زخمی ہوا اور فوری طبی امداد کے...
    راولپنڈی کے تھانہ واہ کینٹ کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلہ ہوا جس میں  بچے سے جنسی زیادتی کے بعد قتل کرنے والا انتہائی مطلوب ملزم ہلاک ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق ملزم نے ساتھی کے ہمراہ پولیس ٹیم  پر فائرنگ کی،  فائرنگ کے دوران ایک ملزم ہلاک جب کہ اس کا ساتھی  فائرنگ کرتا ہوا فرار ہوگیا۔  ہلاک ملزم کی شناخت رضوان خان عرف بڈھا کے نام سے ہوئی، ملزم 3 سال قبل 9 سالہ بچے کے ساتھ زیادتی اور قتل کے مقدمہ میں مطلوب تھا، 3 سال قبل 9 سالہ بچہ واہ کینٹ گھر سے بھائی کے ساتھ نکلا جسکی نعش کھیتوں میں سے ملی تھی۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ اور فرانزک شواہد کے مطابق بچے کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا تھا، اندھا قتل ایک معمہ...
    —فائل فوٹو پاکپتن پولیس سے مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا جسے گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق کوٹ دیوان کے قریب 3 مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رُکنے کا اشارہ کیا گیا تاہم ملزمان موٹر سائیکل چھوڑ کر کھیتوں میں چُھپ گئے اور پولیس پر فائرنگ کر دی۔ مبینہ پولیس مقابلے، ایک ڈاکو ہلاک، 3 زخمیوں سمیت 4 ملزمان گرفتارکراچی پولیس نے مختلف علاقوں میں مبینہ مقابلوں کے...  جوابی فائرنگ میں ایک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا تاہم اس کے 2 ساتھی فرار ہو گئے۔پولیس کے مطابق زخمی ڈاکو کی شناخت مزمل کے نام سے ہوئی جو ڈکیتی اور دیگر مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے۔ملزم سے...
    ---فائل فوٹو  صوبۂ سندھ کے شہر مٹیاری سے 15 سالہ لڑکی کو 2 خواتین سمیت 5 افراد نے اسلحے کے زور پر گھر سے اغوا کر لیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔پولیس کے مطابق مٹیاری کے علاقے ہالہ میں واقع طالب المولا کالونی سے پندرہ سالہ لڑکی کو اغوا کیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ مغویہ لڑکی کے اہلخانہ کے مطابق کار میں سوار 2 خواتین سمیت 5 مسلح ملزمان گھر پہ آئے، ملزمان نے تمام اہل خانہ کو یرغمال بنا لیا اور بیٹی کو اغوا کر کے لے گئے۔پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کر کے سی سی ٹی وی کی مدد سے تلاش شروع کر دی۔
    کراچی: شہر قائد میں اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران پولیس اور ملزمان کے درمیان مختلف علاقوں میں مبینہ مقابلے ہوئے۔ جن کے نتیجے میں مجموعی طور پر 6 زخمی ڈاکوؤں سمیت 10 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا گیا۔ پہلا واقعہ شارعِ نور جہاں تھانے کی حدود میں پیش آیا، جہاں پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان دو طرفہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ پولیس کے مطابق ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، جبکہ اس کا ساتھی پولیس پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گیا۔ گرفتار ملزم کی شناخت کاشف ساجد خان ولد یامین خان کے نام سے ہوئی ہے، جس کے قبضے سے ایک پستول برآمد کیا گیا۔ دوسری کارروائی اجمیر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> شہدادپور(نمائندہ جسارت) مبینہ پولیس مقابلے میں دو مسلح ڈاکو گرفتارتفصیلات کے مطابق شہدادپور پولیس نے واپڈا روڈ پر چانڈیا موڑ کے قریب ایک مبینہ پولیس مقابلے کے دوران دو مسلح ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ایس ایچ او شہدادپور محمد اسلم بلو کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ تین مسلح مشتبہ افراد جرم کی نیت سے علاقے میں موجود ہیں، جس کے بعد پولیس کی ٹیم وہاں پہنچ گئی۔ پولیس کے پہنچنے پر مسلح افراد کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں دو ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، جبکہ ان کا ایک ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔گرفتار ہونے والے ڈاکوؤں کی شناخت قاضی احمد...
    — فائل فوٹو کراچی کے علاقے لانڈھی میں پانی کے ٹینکر نے موٹرسائیکل سوار نوجوان کی جان لے لی۔ پولیس کے مطابق لانڈھی فیوچر موڑ کے قریب پانی کے ٹینکر کی زد میں آکر موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔پولیس نے بتایا کہ جاں بحق نوجوان محمد فصیح کی عمر 27 سال ہے۔  کراچی: نیا ناظم آباد کے قریب ٹینکر کی ٹکر سے شہری جاں بحق، ڈرائیور فرارپولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈرائیور ٹینکر چھوڑ کر فرار ہوگیا، ٹینکر تحویل میں لے لیا گیا، واقعہ سے متعلق مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔  پولیس نے ٹینکر ڈرائیور طاہر خان کو گرفتار کرلیا ہے، جسے ٹینکر سمیت تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس واقعے کے بعد کراچی...
    جیل انتظامیہ سے بیرک سے باہر نکالنے کا مطالبہ ،ممکنہ ہنگامے سے بچنے کیلئے پولیس کی اضافی نفری طلب پولیس اور رینجرز کی اضافی موبائلیں ملیر جیل پہنچ گئیں،قیدیوں میں خوف و ہراس ، سیکیورٹی سخت کر دی گئی کراچی کے علاقے ملیر میں زلزلے کے جھٹکوں کے بعد ڈسٹرکٹ جیل میں قیدیوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ ذرائع کے مطابق سرکل 11 کی بیرک نمبر 2 میں قیدیوں نے چیخ و پکار کرتے ہوئے ہنگامہ آرائی شروع کر دی اور جیل انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ انہیں بیرک سے فوری طور پر باہر نکالا جائے۔ہنگامے کی اطلاع ملتے ہی جیل انتظامیہ نے ممکنہ کشیدگی سے بچنے کے لیے اضافی نفری طلب کر لی۔ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس اور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کورنگی انڈسٹریل ایریا پولیس نے مقابلے کے بعد 3 ڈاکوؤں کو ہلاک کردیا ، ملزمان سے اسلحہ اور دیگر مسروقہ سامان برآمد کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی انڈسٹریل ایریا میں 2 پولیس مقابلے ہوئے جس میں 3 ڈاکو ہلاک کردیے گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ویٹا چورنگی اور گودام چورنگی کے قریب ڈاکوؤں سے مقابلے ہوئے، پولیس سے فائرنگ کے تبادلے میں 3ملزمان مارے گئے، ملزمان سے اسلحہ، چھینا ہوا سامان برآمد کیا گیا۔کراچی میں پولیس مقابلہ میں ایک ملزم ہلاک یاد رہے کہ گزشتہ ماہ کورنگی زمان ٹاؤن میں پولیس نے مقابلے کے بعد ایک ملزم کو ہلاک جبکہ 3 ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔پولیس کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) قائد آباد میں شہری کو غلطی سے پڑوسی کی موٹر سائیکل لے جانا مہنگا پڑگیا، فائرنگ سے 3 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس افسر نے طیش میں آکر فائرنگ کردی جس سے 2بچوں سے سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے، لانڈھی شیرپاؤ کالونی فائرنگ میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔اس حوالے سے ایس پی ملیر نے میڈیا کو بتایا کہ گرفتار ملزمان میں صفدر،مزمل کلیم اور شاہد کلیم شامل ہیں، پولیس نے واقعے میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کرلیا۔ایس پی ملیر کے مطابق گرفتار ملزم صفدر سچل تھانے میں اے ایس آئی تعینات ہے، جبکہ سارن نامی شخص غلطی سے پڑوسی کی موٹر سائیکل لے کر چلا گیا تھا۔
    کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان مبینہ مقابلوں کے دوران تین ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جب کہ ایک ملزم فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس نے ان مقابلوں میں ملزمان سے مسروقہ سامان اور اسلحہ بھی برآمد کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق، آرام باغ اردو بازار کے قریب ایک مبینہ پولیس مقابلے میں دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران دو ڈاکوؤں کو گرفتار کیا گیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت خلیل خان اور فیضان کے نام سے ہوئی ہے۔ ان کے قبضے سے اسلحہ، موٹرسائیکل اور چھینے گئے سامان کا برآمد ہونا بھی پولیس نے تصدیق کی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے...
    کراچی: انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے پولیس وین پر حملہ اور دھماکہ خیز مواد رکھنے کے مقدمے میں ملزم کی ضمانت منظور کرلی۔ کراچی میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے روبرو پولیس وین پر حملہ اور دھماکہ خیز مواد رکھنے کے مقدمے میں کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ وکیل صفائی نے موقف دیا کہ ملزم 10 سال سے جیل میں ہے۔ پراسیکیوشن ملزم کیخلاف اب تک گواہ پیش کرنے میں ناکام ہے۔ عدالت نے ملزم فضل غنی  کی ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے ملزم کو ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیدیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے 2015 میں  قائد آباد کے علاقے میں حملہ کیا تھا۔ حملے کے نتیجے میں 3 افراد...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) پبن پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز سے مقابلہ، 2 ملزمان اسلحہ اور موٹر سائیکل سمیت گرفتارکرلیا۔پبن پولیس کا دوران پیٹرولنگ اسٹریٹ کرمنل سے مقابلہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 2 ملزمان کو اسلحہ اور موٹر سائیکل سمیت گرفتار کرلیا گیا ، ملزمان کی شناخت سلمان ملانو اور گلاب کوہلی کے ناموں سے ہوئی ،ملزمان واردات کے ارادے سے تھانہ حدود میں موجود تھے پبن پولیس نے گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک پستول اور موٹر سائیکل تحویل میں لےکر ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلیے۔
    ---فائل فوٹو  پشاور میں بیٹے نے تیز دھار آلے سے مبینہ طور پر باپ کو قتل کردیا۔پولیس کے مطابق باپ کو قتل کرنے والا ملزم موقع واردات سے فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق بیٹے نے ماں پر تشدد کرنے کے سبب باپ پر چُھرے سے وار کیے۔ 
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (کامرس رپورٹر) گلزار فیروز، کنوینیر، اسٹینڈنگ کمیٹی برائے ماحولیات، ایف پی سی سی آئی اور صدر، پی ٹی اے انوائرنمینٹل سوسائٹی نے پریس ریلیز میں پولی تھین بیگز کے استعمال کیخلاف کارروائی کرنے پر عزت ماب وزیر اعلی، حلومت سندھ سید مراد علی شاہ صاحب اور وقار حسین پھلپھوٹو، ڈائریکٹر جنرل سیپا، کے فیصلے کو سراہا۔ انھوں نے پولی تھین بیگز کے استعمال پر پابندی پر وزیر اعلی کا شکریہ ادا کیا۔ اس اقدام سے نہ صرف انسانی صحت بہتر ہوگی بلکہ کھلے نالوں اور نکاسی آب کو بھی صاف رکھنا آسان ہوگا۔
    فائل فوٹو  بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں سرکی روڈ پر لے پالک شخص نے جائیداد کی خاطر 2 بھائیوں کو قتل کر دیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے 6 ماہ قبل قتل کرکے دونوں بھائیوں کو گھر میں دفنا دیا تھا، دونوں بھائیوں کو دفنانے کے بعد ملزم نے گھر کرائے پر دے دیا تھا۔اطلاع ملنے پر پولیس نے ملزم عدنان کو گرفتار کر لیا، مزید تفتیش جاری ہے، ملزم عدنان کو مقتول بھائیوں نے لے پالک کے طور پر پالا تھا۔
    کراچی: انسداد دہشتگردی کی عدالت میں صحافی مصطفیٰ عامر قتل کیس کے ملزم ارمغان کے خلاف ایک اور مقدمے، یعنی صحافی پر حملے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ پولیس نے اپنی تفتیش مکمل کرنے کے بعد ملزم ارمغان کو صحافی پر حملے میں قصوروار قرار دے دیا۔ یہ بھی پڑھیں:مصطفیٰ عامر قتل کیس کے ملزم ارمغان کی پولیس پر فائرنگ کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی بہادرآباد پولیس کی جانب سے ملزم ارمغان کے خلاف مقدمے کا عبوری چالان عدالت میں جمع کرا دیا گیا، جس میں پراسیکیوشن کے آٹھ سے زائد گواہوں کو شامل کیا گیا ہے۔ چالان کے مطابق، 19 نومبر 2024 کو ملزم ارمغان اپنی ویگو گاڑی میں سوار تھا جب اس نے صحافی...
    لاہور: خطرناک ڈکیت گینگ کے سرغنہ سمیت 2 ملزمان پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگئے۔ ڈی ایس پی اے وی ایل ایس اقبال ٹاؤن قمر ساجد کے مطابق اے وی ایل ایس اقبال ٹاؤن کی پولیس ٹیم نے خفیہ اطلاع پر تھانہ شاہدرہ  ٹاؤن کی حدود میں ناکہ لگاکر چیکنگ کی، اس دوران ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی۔ پولیس مقابلے کے دوران خطرناک ملزمان وقاص اور زوہیب موقع پر ہلاک ہوگئے، ملزمان پولیس کو لاہور سمیت پنجاب بھر میں گاڑیاں چھیننے، چوری، ڈکیتی، نقب زنی سمیت 100 سے زائد سنگین جرائم میں مطلوب تھے۔ ہلاک ملزمان کے دیگر ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے جن کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک ) شاہ لطیف ٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران بھتہ خور گینگ کا سرغنہ مارا گیا۔پولیس حکام کے مطابق شاہ لطیف ٹاؤن میں ایک ملزم مقابلے میں مارا گیا ہے، جس کی شناخت نوید کے نام ہوئی ہے، ملزم سے اسلحہ، موبائل فون اور نقدی برآمد ہوئی۔پولیس حکام کے مطابق ہلاک ملزم نوید بھتہ خوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھا، اور اس کا شمار ایک منظم جرائم پیشہ گروہ کے کارندوں میں ہوتا تھا، ملزم سے برآمد شدہ اسلحہ فرانزک کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔دوسری جانب نیو کراچی سیکٹر فائیو بی تھری میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 3 ملزم گرفتار کر لیے گئے ہیں، پولیس کے...
    ---فائل فوٹو  کراچی میں ایئرپورٹ کے قریب چینی باشندوں پر خودکش حملے کا حتمی چالان جمع کروادیا گیا ہے جس میں کہا گیا کہ حملہ ملک دشمن غیر ملکی خفیہ ایجنسی کی مدد سے کیا گیا تھا، حملے کا مقصد پاکستان اور چین کے تعلقات اور ملکی کی سلامتی کو متاثر کرنا تھا۔ پولیس کی جانب سے انسدادِ دہشت گردی عدالت میں مقدمے کا حتمی چالان جمع کروایا گیا۔چالان میں کہا گیا کہ کیس میں دھماکے کے ماسٹر مائنڈ بشیر احمد کو نامزد کیا گیا ہے، ملزم عبد الرحمان، سراج بھٹار عرف دانش کو بھی نامزد کیا گیا جبکہ سہولت کاری کے الزام میں خاتون سمیت دو افراد گرفتار ہیں۔چالان کے متن کے مطابق دوران تفتیش ملزمہ گل نسا نے ملوث...
    ---فائل فوٹو  کراچی کے ضلع ملیر کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں پولیس نے مقابلے کے بعد لیاری گینگ وار کے دہشت گرد نوید کپی کو ہلاک کر دیا۔پولیس کے مطابق ملزم کے ساتھی مقابلے کے دوران فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ ہلاک ہونے والا نوید کپی، بھتہ خوری، ڈکیتی، اسٹریٹ کرائم اور متعدد سنگین وارداتوں میں بھی ملوث رہا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزم کا شمار منظم جرائم پیشہ گروہ کے کارندوں میں ہوتا تھا۔ کراچی: رینجرز اہلکار کو شہید کرنیوالا لیاری گینگ وار کا اہم کمانڈر گرفتارکراچی میں پولیس نے رینجرز اہلکار کو شہید کرنے والے لیاری گینگ وار کے اہم کمانڈر کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے ایک رائفل گن، 1ماؤزر...
    کراچی: شاہ لطیف پولیس نے اتوار اور پیر کی درمیانی شب منزل پمپ صالح محمد گوٹھ میں مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو کو ہلاک کر دیا۔ ترجمان ایس ایس پی ملیر کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزم کی شناخت 35 سالہ نوید عرف کپی ولد محمد اعظم کے نام سے کی گئی، ہلاک ہونے والا ملزم خطرناک گینگ کا سرغنہ تھا۔ ملزم نوید بھتہ خوری، ڈکیتی، شہریوں سے لوٹ مار اور پولیس مقابلوں سمیت دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث تھا۔ واقعے کے مطابق شاہ لطیف تھانے کی پولیس موبائل علاقے میں گشت پر تھی کہ اس دوران پولیس پارٹی پر مسلح ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی، جس پر پولیس نے فوری طور پر جوابی فائرنگ کی، فائرنگ...
    لاہور: رائے ونڈ میں قبضہ مافیا کے حملے میں سب انسپکٹر سمیت 3 اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔ پولیس ترجمان کے مطابق ملزمان نے قبضہ کی درخواست موصول ہونے پر موقع دیکھنے آئی ٹیم پر حملہ کیا، قبضہ مافیا نے سب انسپکٹر اور چار کانسٹیبلز کو یرغمال بنالیا اور تشدد کا نشانہ بنایا۔ چوکی انچارج جیابگا وقاص ٹیم کو چھڑوانے موقع پر بپہنچے تو قبضہ مافیا نے اینٹوں سے حملہ کر دیا، ملزمان کے تشدد سے سب انسپکٹر وقاص شدید زخمی ہوئے جن کا سر فریکچر ہوا ہے۔ زخمیوں میں تھانہ رائیونڈ کے سب انسپکٹر رضوان، کانسٹیبل علی شیر شامل ہیں۔ ملزمان کے خلاف قبضہ اور کار سرکار میں مداخلت کے مقدمات درج کرکے قانون کے مطابق مزید کاروائی عمل میں لائی جا رہی...
    لاہور: انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے بانی پی ٹی آئی کا پولی گرافک اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کروانے کے معاملے پر فیصلہ سنادیا۔  انسداد دہشتگردی عدالت  کے جج منظر علی گل نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ عدالت نے دو بار پولیس کو ٹیسٹ کرانے کی مہلت دی تھی۔ پولیس ملزم کا پولی گرافک اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ نہیں کراسکی۔ عدالت نے کہا کہ ملزم کے دو بار انکار کے بعد تیسرا موقع دیا جانا محض وقت کا ضیاع ہوگا، بانی پی ٹی آئی  کیخلاف جناح ہاؤس حملہ سمیت بارہ مقدمات درج ہیں۔ Tagsپاکستان