2025-11-03@20:06:28 GMT
تلاش کی گنتی: 295
«ٹریفک افسران»:
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نئی دہلی: بھارت میں خطرناک ٹریفک حادثے کے باعث درجنوں مسافر ہلاک ہوگئے ہیں۔ مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ریاست تلنگانہ میں قیامت خیز ٹریفک حادثے نے26 مسافروں کی جان لے لی۔ حکام کے مطابق آر ٹی سی بس کو پتھروں سے بھرے ہوئے ٹرک نے زوردار ٹکر ماری۔ جس کے نتیجے میں ٹرک کا بھاری بوجھ بس پر جا گرا۔ جس کی وجہ سے کئی مسافر اس کے نیچے دب گئے۔ رپورٹ کے مطابق حادثہ اتنا شدید تھا کہ بس کے پرخچے ا±ڑ گئے اور موقع پر ہی 26 مسافر ہلاک ہوگئے جبکہ متعدد مسافر شدید زخمی بھی ہیں۔ جنہیں قریبی اسپتال پہنچا دیا گیا ہے جبکہ امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں۔ شہری انتظامیہ کا...
لاہور کے علاقے ایم اے او کالج کے قریب خوفناک ٹریفک حادثے میں چار افراد جاں بحق ہو گئے۔ عینی شاہدین کے مطابق بوتلوں سے بھرا ٹرک رکشے کے اوپر الٹ گیا جس کے نتیجے میں رکشے میں سوار چار افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 60 سالہ شبانہ زوجہ شفیق، 67 سالہ شفیق ولد فردوس محمد، 35 سالہ ساجد ولد شفیق، اور 32 سالہ اقرہ زوجہ ساجد شامل ہیں۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے میو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ ریسکیو 1122 کا کہنا ہے کہ علاقے میں ٹریفک کی روانی متاثر...
ملیرکینٹ جناح ایونیو پرتیزرفتارڈمپر کی ٹکرسے موٹر سائیکل سوارایف آئی اے کا افسر جاں بحق ہوگیا جب کہ شہید ملت ایکسپریس بلوچ کالونی پل پرمبینہ طورپرریس لگاتے ہوئے گاڑی نے موٹرسائیکل سواروں کو ٹکرمار دی، حادثے میں موٹرسائیکل سوار2 شہری شدید زخمی ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق شہرقائد میں جدید وخود کارای ٹکٹنگ نظام کے نفاذ کے باجود شہرمیں تیزرفتارڈمپرزکی ٹکرسے شہریوں کے جاں بحق ہونے کا سلسلہ بدستورجاری ہے۔ اتوارکی صبح ملیرکینٹ تھانے کے علاقے جناح ایونیوپرواقع چیک پوسٹ نمبر 6 کے قریب تیز رفتار ڈمپر نے موٹرسائیکل سوارکوٹکرماردی جس کے باعث موٹر سائیکل سوار شخص موقع پرجاں بحق ہوگیا۔ حادثے کی اطلاع پر پولیس موقع پرپہنچ گئی اورپولیس نے حادثے میں جاں بحق شخص کی لاش قانونی کارروائی کے لیے جناح اسپتال...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی:۔ آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے شہریوں کو ریلیف دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ جن شہریوں کو غلط ٹریفک چالان موصول ہوئے ہیں، وہ سہولت مراکز پر جاکر تصدیق کے بعد اپنے چالان منسوخ یا معاف کرا سکتے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ جس شہری کی غلطی نہ ہو، اسے کسی بھی صورت جرمانہ نہیں کیا جائے گا۔غلام نبی میمن کا کہنا تھا کہ سندھ پولیس جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے چوری شدہ موٹر سائیکلوں کی برآمدگی اور اس جرم میں ملوث عناصر کی گرفتاری کے لیے مو ¿ثر اقدامات کر رہی ہے۔آئی جی سندھ کی زیرِ صدارت سینٹرل پولیس آفس کراچی میں فیس لیس ای ٹکٹنگ سسٹم پر پہلا جائزہ اجلاس منعقد ہوا،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں میں حادثات و پُر تشدد واقعات میں خاتون سمیت 6افراد جاںبحق ہوگئے دیگر واقعات میں 5افراد زخمی ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق نیو کراچی تھانے کی حدود ناگن چورنگی کے قریب2 موٹر سائیکلوں پر سوار چار حملہ آوروں نے فائرنگ کی جس سے 55 سالہ محمد اسماعیل ولد محمد عیسیٰ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ فائرنگ کی زد میں آ کر راہ گیر 17 سالہ سہیل ولد عبدالرشید بھی زخمی ہوا۔ کلفٹن بلاک 2 کے قریب واٹر ٹینکر نے موٹر سائیکل سوار نوجوان کو ٹکر مار دی۔ حادثے میں موٹر سائیکل سوار شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش جناح اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔ جاں بحق شخص کی شناخت 30...
سربراہ پاکستان سنی تحریک نے کہا کہ ای چالان کے ذریعے بھاری جرمانے عوام پر زیادتی ہوگی، ایک ہی ملک میں ٹریفک قوانین پر جرمانے عائد کرنے کے طریقے الگ مناسب عمل نہیں ہے، پورے ملک میں ٹریفک نظام اور جرمانوں کا طریقی کار ایک جیسا ہونا چاہیئے۔ اسلام ٹائمز۔ سربراہ پاکستان سنی تحریک محمدشاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ عوام کو ریلیف کی بجائے ای چالان نے مشکلات میں مبتلا کردیا ہے، ای چالان کے ذریعے بھاری بھرکم چالان عوام کی پریشانیوں میں اضافہ کررہا ہے، عوام پہلے ہی مہنگائی و بے روزگاری سے پریشان ہیں ایسی صورت میں ای چالان کو بھاری بھرکم رقم وصول کرنے کیلئے مسلط کرنا افسوسناک ہے، قوانین کی پاسداری اور ٹریفک کے...
لاہور: لاہور میں پولیس کے لبرٹی خدمت مرکز میں رشوت لے کر لائسنس بنانے کے انکشاف پر ٹریفک پولیس کے تین وارڈنز سمیت 8 افراد پر مشتمل ریکٹ گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار وارڈنز اور ٹاؤٹ مافیا کے خلاف سینیئر ٹریفک وارڈن کی مدعیت میں 5 دفعات کے تحت گلبرگ میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق لبرٹی خدمت مرکز ٹریفک سیکٹر میں رشوت ستانی کی معلومات پر کارروائی کی، مخبر خاص کو 10 ہزار روپے دیکر لائسنس بنوانے کے لیے بھیجا گیا۔ ٹریفک سینٹر پر موجود ٹاؤٹ رقم لیکر وارڈنز کے پاس گئے اور وارڈنز کی جانب سے کام ہو جانے کی گارنٹی پر مزید 15 ہزار کا تقاضا کیا گیا۔ پولیس کے مطابق...
—فائل فوٹو لاہور میں پولیس کے لبرٹی خدمت مرکز میں رشوت لے کر لائسنس بنانے کا انکشاف ہوا ہے۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ٹریفک پولیس کے تین وارڈنز سمیت 8 افراد پر مشتمل گینگ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ وارڈنز اور ٹاؤٹ مافیا کے خلاف گلبرگ میں مقدمہ درج ہے۔ مقدمہ سینئر ٹریفک وارڈن کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مخبر کو 10 ہزار روپے دے کر لائسنس بنوانے بھیجا گیا، ٹریفک سینٹر پر موجود ٹاؤٹ رقم لے کر وارڈنز کے پاس گئے۔ وارڈنز کی جانب سے کام ہو جانے کی گارنٹی پر مزید 15 ہزار کا تقاضہ کیا گیا۔پولیس نے مزید کہا کہ ٹاوٹس کی نشاندہی پر تین ٹریفک وارڈنز کو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: شہر قائد میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ای چالان کا نظام دیگر شہروں میں بھی نافذ کرنے پر غور شروع کردیا گیا ہے۔سینٹرل پولیس آفس میں آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت فیس لیس ای ٹکٹنگ سسٹم کی کارکردگی سے متعلق پہلا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں پولیس کے اعلیٰ افسران بشمول ایڈیشنل آئی جیز، ڈی جی سیف سٹی، مختلف ڈپارٹمنٹس کے ڈی آئی جیز اور اے آئی جیز نے شرکت کی۔اجلاس کا مقصد حال ہی میں کراچی میں نافذ کیے گئے جدید ٹریفک نظام کے اثرات، کارکردگی اور عوامی ردعمل کا تفصیلی جائزہ لینا تھا۔ڈی آئی جی ٹریفک کراچی نے شرکا کو فیس لیس ای ٹکٹنگ سسٹم کے مختلف پہلوؤں پر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (رپورٹ:منیر عقیل انصاری) شہرقائد میں28 اکتوبر سے ای چالان سسٹم نے اپنا کام شروع کردیا، کراچی کی ان خوبصورت ترین سڑک پر اب ای چالان ہوگا وہ بھی 15000 سے 20,000 روپے کا،سڑکیں ٹوٹی پھوٹی، چالان یورپ والے کراچی میں ای چالان پر عوام کا ردعمل سامنے آگیاہے۔ ای چالان کا یہ نظام صرف ریڈ زون سے گزرنے والوں کو ہی پکڑ سکے گا۔شہر قائد کی ٹوٹی پھوٹی سڑکوں پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں سے نمٹنے کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت نے ای چالان جاری کرنے شروع کردیے ہیں۔حیران کن بات یہ ہے کہ سسٹم فعال ہونے کے ابتدائی چھ گھنٹوں میں ہیں شہریوں کو سوا کروڑ روپے کے چالان بھیج دیے گئے...
پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے سیکیورٹی اور ٹریفک پلان مرتب کرلیا گیا۔ سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی کے مطابق پولیس کے 5500 سے زائد افسران سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے جبکہ ٹریفک انتظامات کے لیے 367 سے زائد افسران فرائض سر انجام دیں گے۔ سید خالد ہمدانی نے بتایا ہےکہ سینئر افسران فیلڈ میں سیکیورٹی پر مامور فورس کو چیک اور بریف کریں گے۔ روف ٹاپ پر اسنائپرز بھی تعینات کیے جائیں گے۔ سی پی او راولپنڈی کے مطابق سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ کے لیے الگ کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے جبکہ تھانوں کی موبائلز، ایلیٹ اور ڈولفن اسکواڈ اسٹیڈیم کے اطراف گشت کریں گی۔ انہوں...
چوہنگ کے علاقے میں ٹریفک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں دو سگے بھائی ہلاک ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی شناخت دانیال مسیح اور دایام مسیح کے نام سے ہوئی ہے۔ دانیال کی عمر 16 سال جبکہ دایام کی عمر 18 سال تھی۔ دونوں بھائی چوہنگ کے رہائشی تھے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل تیز رفتاری کے باعث پھسل کر گر گئی۔ گرنے کے بعد دونوں بھائی تیز رفتار گاڑی کی زد میں آ گئے تھے جس کے نتیجے میں دونوں بھائی موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شہر کے مختلف علاقوں میں حادثات واقعات میں بچے اور خاتون سمیت 7افراد جاںبحق ہوگئے دیگر واقعات میں 3افراد زخمی ہوئے ۔ تفصیلات کے مطابق اقبال مارکیٹ تھانے کی حدود اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے گیارہ چستی نگر سلمان فارسی مسجد کے قریب اتوار اور پیر کی درمیانی شب ایک شخص کی تشدد زدہ لاش ملی ، مقتول کی شناخت 65 سالہ غیاث الدین ولد شرف الدین کے نام سے کی گئی۔ مقتول کے چہرے پر آنکھ کے اوپر اور نیچے زخم کے نشانات واضح ہیں جس سے خون بھی رس رہا تھا جبکہ ناک سے بھی خون نکلا ہوا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی اصل حقائق سامنے...
شیر شاہ گلبائی مزار کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر متوفی کی لاش چھیپا کے رضا کاروں کی مدد سے ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال پہنچائی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے متوفی کی شناخت 28 سالہ راحت ولد سعید الرحمٰن کے نام سے کی گئی جبکہ 34 سالہ شعیب اور 20 سالہ رحیم اللہ کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے جبکہ حادثے کا شکار افراد موٹر سائیکل پر سوار تھے۔ ایس ایچ او شیرشاہ خمیسو خان نے بتایا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق حادثہ نامعلوم تیز رفتار گاڑی کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے پیش آیا ہے جس...
کراچی: لانڈھی مانسہرہ کالونی کے قریب ٹریفک حادثے کے دوران ایک شخص جاں بحق ہوا۔ ایدھی حکام کے مطابق جاں بحق شخص کی لاش کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ ریسکیو حکام کا بتانا ہے کہ واقعہ تیز رفتار گاڑی کی ٹکر کے باعث پیش آیا، حادثے میں جاں بحق ہونے والے ضعیف العمر شخص کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی ہے۔ دوسری جانب، سہراب گوٹھ براق پیٹرول پمپ کے قریب ٹریفک حادثے کے دوران ایک شخص جاں بحق ہوا۔ پولیس کے مطابق حادثہ موٹر سائیکل سوار شخص کے سامنے کسی جانور کے آنے کے باعث پیش آیا۔ موٹر سائیکل سوار شخص سامنے آنے والے جانور کو بچانے کی کوشش کے دوران توازن برقرار نہیں...
ویب ڈیسک: حافظ آباد روڈ پر نوکھر کے قریب قلعہ دیوان سنگھ کے مقام پر المناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جہاں تیز رفتار ٹرک نے کیری ڈبہ کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں5 افراد جاں بحق اور4 زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 55 سالہ نسرین، 45 سالہ رخسانہ، 13 سالہ بچہ اذان، 60 سالہ امجد پرویز اور 25 سالہ جبران شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں انجم، آمنہ، مجیداں بی بی اور شبنم شامل ہیں۔ اداکار شریاس تالپڑے اور الوک ناتھ کے خلاف کروڑوں روپے کے فراڈ میں ملوث ہونے کا الزام، مقدمہ درج ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا پولیس نے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: شہر کی سڑکوں پر تیز رفتار ہیوی گاڑیوں اور دیگر ٹریفک حادثات شہریوں کے لیے موت کا پیغام بن گئے، رواں سال کے دوران 697 افراد مختلف حادثات میں جاں بحق جبکہ 10 ہزار 400 سے زائد شہری زخمی ہوچکے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹریفک پولیس کے سخت دعوؤں اور کارروائیوں کے باوجود شہر قائد میں ہیوی ٹریفک کے باعث جان لیوا حادثات میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے،رواں سال ڈمپر، ٹریلر، واٹر ٹینکر، مزدا اور دیگر ہیوی گاڑیوں نے 205 گھروں کے چراغ گل کر دیے، جن میں سب سے زیادہ 78 افراد ٹریلر کی ٹکر سے جاں بحق ہوئے۔ترجمان چھیپا فاؤنڈیشن کے مطابق رواں سال اب تک ہونے والے حادثات میں جاں بحق...
ایک جانب شہر میں ہیوی گاڑیوں کے ناتجربہ کار ڈرائیور شہریوں کو روند کر انہیں زندگی سے محروم کر رہے ہیں، تو دوسری جانب ٹریفک پولیس کا زور صرف موٹر سائیکل اور کار سوار عام شہریوں پر ہی چل رہا ہے، جنہیں تمام قوانین کی پاسداری کی ہدایت کی جاتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کی سڑکوں پر ہیوی اور دیگر گاڑیوں سے ہونے والے جان لیوا ٹریفک حادثات میں رواں سال کے دوران مجموعی طور پر 697 افراد زندگی سے محروم ہوگئے اور 10 ہزار 400 سے زائد شہری زخمی بھی ہوئے، جبکہ ٹریفک پولیس کے افسران کے بلند و بانگ دعوؤں کے باوجود ہیوی ٹریفک شہریوں کو موت کے گھاٹ اتار رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق رواں سال اب تک...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">افریقی ملک یوگنڈا میں خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے جس میں کم از کم 46 افراد ہلاک جب کہ درجنوں زخمی ہیں۔عالمی میڈیا کے مطابق یہ حادثہ دارالحکومت کمپالا اور شمالی شر گلو کے درمیان ہائی وے پر منگل اور بدھ کی درمیانی شب پیش آیا۔ جب مخالف سمت میں آنے والی بسیں کار اور ٹرک کو اوور ٹیک کرنے کے دوران ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں جب کہ اسی دوران متعدد گاڑیاں بے قابو ہو کر بھی ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں۔پولیس کے مطابق اس خوفناک حادثے میں 46 افراد اپنی جان سے گئے جب کہ درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔واضح رہے کہ کمپالا گلو ہائی...
یوگنڈا میں ہائی وے پر ہونے والے خوفناک ٹریفک حادثے میں کم از کم 63 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ حادثہ اُس وقت پیش آیا جب دو مخالف سمتوں سے آنے والی بسوں نے اوور ٹیک کی کوشش کی، جس کے نتیجے میں چار گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق یہ واقعہ کمپالا گلو ہائی وے پر کتالیبے گاؤں کے قریب پیش آیا۔ پولیس حکام نے حادثے کو حالیہ برسوں کا بدترین ٹریفک حادثہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ خطرناک اوور ٹیکنگ ہی حادثے کی بنیادی وجہ تھی۔ پولیس نے ڈرائیورز کو خبردار کیا ہے کہ وہ رفتار پر قابو رکھیں اور سڑک کے اصولوں...
شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں نوجوان سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ملیر کینٹ کے علاقے چیک پوسٹ نمبر 5 صائمہ اپارٹمنٹ کے قریب ٹریفک حادثے میں نوجوان جاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کی۔ ایس ایچ او ملیر کینٹ آغا رشید نے بتایا کہ متوفی راہگیر تھا جسے سڑک عبور کرتے ہوئے نامعلوم گاڑی کا ڈرائیور ٹکر مار کر فرار ہوگیا جبکہ فوری طور پر فوری طور پر متوفی کی شناخت نہیں ہو سکی تاہم عمر 18 سے 20 سال کے قریب بتائی جاتی ہے۔ دریں اثنا لیاری ایکسپریس وے پر شام کے وقت ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہونے والا...
پاکستان بمقابلہ ساؤتھ افریقہ کرکٹ سیریز کے لیے سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی کی ہدایات کے مطابق پریکٹس و کرکٹ ٹیسٹ میچ کے لئے سیکیورٹی و ٹریفک پلان تیار کرلیا گیا۔ سی پی او نے بتایا کہ راولپنڈی پولیس کے 5500 سے زائد افسران سیکیورٹی فرائض سرانجام دے رہے ہیں، ٹریفک انتظامات کے لئے 367 سے زائد افسران فرائض سر انجام دے رہے ہیں، سینئر افسران فیلڈ میں سیکیورٹی پر مامور فورس کو چیک اور بریف کر رہے ہیں۔ سی پی او نے کہا کہ روف ٹاپ پر اسنائپرز تعینات کئے گئے ہیں، سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے جس کے لیے الگ کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے، تھانوں کی موبائلز،...
ایتھنز : یونان میں خطرناک ٹریفک حادثے کے باعث 2 پاکستانی جاں بحق جبکہ متعدد شدید زخمی بھی ہوگئے ہیں۔ عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یونان میںمذکورہ ٹریفک حادثہ سڑک پر پھسلن کے باعث پیش آیا، جس میں 3 افراد کے شدید زخمی ہونے کی اطلاعات بھی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق کار میں سوار 5 پاکستانی انافیتا سے ایتھنز جا رہے تھے، جن کا تعلق پاکستان کے مختلف شہروں سے بتایا گیا ہے۔ جاں بحق افراد کی شناخت مبشر خان (قصور) اور شعیب اللہ (سیالکوٹ) کے طور پر ہوئی ہے۔ عالمی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق زخمی شدہ افراد میں محمد اشفاق، محمد ارسلان اور سعد علی شامل ہیں، جنہیں تشویشناک حالت میں اسپتال داخل کیا گیا ہے۔...
بلوچستان کے ضلع تربت میںسی پیک روڈ پر ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میںتین قیمتی جانیں ضائع ہو گئیں جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہو گیا۔ حادثہ جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب دو گاڑیوں کے درمیان ٹکر کے باعث پیش آیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق، شاہ جان ولد رحیم بخش، نعیم ولد نبی بخش اور بہادر ولد ہاشم موقع پر ہی دم توڑ گئے، جبکہ ڈاکٹر شبیر ولد میران شدید زخمی ہوئے جنہیں تشویشناک حالت میں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔ حادثے کے بعد پولیس اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، جہاں لاشوں اور زخمی کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور موقع سے فرار ہو...
کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تربت میں سی پیک روڈ پر پیش آنے والے ایک خوفناک ٹریفک حادثے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق حادثہ ویگو اور زامباد گاڑی کے درمیان تصادم کے باعث پیش آیا۔ حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ انتظامیہ کے مطابق زخمی شخص کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے، لیویز مزید تحقیقات کررہی ہے۔
ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ کے لیے پاکستان اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیمیں جمعہ کی شام لاہور سے اسلام آباد پہنچ گئی ہیں ۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں ۔ پاکستانی ٹیسٹ اسکواڈ اور ساؤتھ افریقہ کی ٹیم کل اسلام آباد کلب میں ساڑھے 12 سے ساڑھے 3 بجے تک پریکٹس کریں گی۔ یہ بھی پڑھیں: جنوبی افریقہ کو شکست دے کر پاکستان نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا دوسرا میچ 20 اکتوبر سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ یاد رہے کہ لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے کرکٹ ٹیسٹ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو93 رنز سے شکست دی تھی ۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ہونے والے ٹیسٹ میچ کے دوران ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے اور عوامی سہولت کو یقینی بنانے کے لیے جامع ٹریفک پلان جاری کر دیا ہے۔ یہ ٹیسٹ میچ 20 سے 24 اکتوبر تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔سٹی ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) فرحان اسلم کے مطابق، اسٹیڈیم کے گرد و نواح میں ٹریفک نظام کو مؤثر رکھنے کے لیے 367 سے زائد ٹریفک وارڈنز اور افسران کی تعیناتی عمل میں لائی جائے گی۔ اس مقصد کے لیے خصوصی ڈائیورژن پلان بھی تشکیل دیا گیا ہے، جس کے تحت مختلف اہم چوراہوں اور مقامات پر اضافی اہلکار موجود ہوں گے تاکہ شہریوں کو بروقت...
کراچی کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ملیر کینٹ عسکری 5 کے قریب ٹریفک حادثے میں خاتون جاں بحق ہوگئی جس کی لاش ایدھی کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال پہنچائی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ خاتون کی شناخت 52 سالہ روبی وارث کے نام سے کی گئی جبکہ ایس ایچ او ملیر کینٹ آغا عبدالرشید نے بتایا کہ حادثہ نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے پیش آنے کا بتایا گیا ہے جبکہ خاتون موٹر سائیکل پر اپنے شوہر کے ہمراہ سوار تھی جو حادثے میں معمولی زخمی ہوا ہے۔ دریں اثنا گلستان جوہر بلاک 18 پیٹرول پمپ کے قریب ٹریفک حادثے میں 24...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: کراچی کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق ملیر کینٹ عسکری 5 کے قریب ٹریفک حادثے میں خاتون جاں بحق ہوگئی جس کی لاش ایدھی کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال پہنچائی۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ خاتون کی شناخت 52 سالہ روبی وارث کے نام سے کی گئی جبکہ ایس ایچ او ملیر کینٹ آغا عبدالرشید نے بتایا کہ حادثہ نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے پیش آنے کا بتایا گیا ہے جبکہ خاتون موٹر سائیکل پر اپنے شوہر کے ہمراہ سوار تھی جو حادثے میں معمولی زخمی ہوا ہے۔دریں اثنا گلستان جوہر بلاک 18 پیٹرول پمپ کے قریب ٹریفک حادثے میں 24...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2025ء) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے مالاکنڈ میں سوات موٹر وے پر ٹریفک حادثہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔(جاری ہے) انہوں نے جمعرات کو جاری تعزیتی بیان میں سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہےکہ ہم دکھ کی اس گھڑی میں لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ وزیر اعلی پنجاب نے ٹریفک حادثہ میں جاں بحق افراد کے بلند درجات اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی ۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا سوات ایکسپریس وے پر ٹر یفک حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2025ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے سوات ایکسپریس وے پر المناک ٹر یفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیاہے۔(جاری ہے) ترجمان وزیر اعلیٰ ہائوس پشاور کے مطابق وزیر اعلیٰ نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ۔انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ انتظامیہ کو زخمیوں کو فوری اور بہترین طبی امداد کی فراہمی کی ہدایت کی ۔وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ نے سندھ سیکریٹریٹ کمال اتاترک روڈ پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کا نوٹس لیتے ہوئے فوری کارروائی کی ہدایت جاری کی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر سینئر افسر کی گاڑی تحویل میں لیکر ایف آئی آر درج کرلی گئی۔ چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ نے سندھ سیکریٹریٹ کمال اتاترک روڈ پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کا نوٹس لیتے ہوئے فوری کارروائی کی ہدایت جاری کی تھی۔ ترجمان چیف سیکریٹری سندھ کے مطابق ایک سینیئر افسر کی گاڑی کو تحویل میں لے کر آرام باغ تھانے میں ایف آئی آر درج کر لی گئی، جبکہ خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیور کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔ ترجمان نے کہا...
کراچی: ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر سینئر افسر کی گاڑی تحویل میں لیکر ایف آئی آر درج کرلی گئی۔ چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ نے سندھ سیکریٹریٹ کمال اتاترک روڈ پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کا نوٹس لیتے ہوئے فوری کارروائی کی ہدایت جاری کی تھی۔ ترجمان چیف سیکریٹری سندھ کے مطابق ایک سینیئر افسر کی گاڑی کو تحویل میں لے کر آرام باغ تھانے میں ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے، جب کہ خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیور کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ قانون سب کے لیے برابر ہے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2025ء) پنجاب بھرمیں 1466ٹریفک حادثات میں 12افراد جاں بحق جبکہ 1713زخمی ہو گئے ۔ترجمان کے مطابق ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1466ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 719افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ 994معمولی زخمیوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں نے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کی ۔ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (77فیصد)موٹر سائیکل حادثات کی ہے۔ایمرجنسی ا عداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 929ڈرائیوز،84کم عمرڈرائیور،577مسافراور219پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔(جاری ہے) اعدادو...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2025ء) ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں1492ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں838افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔1006معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں کے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (76فیصد)موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کرتے ہوئے لائن اور لین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ ایمرجنسی ا عداد و شمار...
سٹی 42 : ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کی مہم کی ڈیڈ لائن ختم ہوچکی ہے، جس کے بعد اب بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے والے افراد کے خلاف کارروائیاں بلا تفریق عمل میں لائی جائیں گی۔ وزیر داخلہ اور آئی جی اسلام آباد کی ہدایات پر 7 اکتوبر کو ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کی مہم کی ڈیڈ لائن ختم کر دی گئی ہے۔ یکم ستمبر سے 7 اکتوبر کے دوران 1 لاکھ 28 ہزار شہریوں نے ڈرائیونگ لائسنس کا پروسس مکمل کیا، جس سے لائسنس بنوانے کی شرح میں 540 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ پاکستان میں8 اکتوبر کو آنیوالے تباہ کن زلزلے کو 20 برس بیت گئے، خوفناک یادیں آج بھی ذہنوں پر نقش چیف ٹریفک آفیسر کیپٹن (ر) حمزہ...
ایس اینڈ پی گلوبل مارکیٹ انٹیلی جنس کی ایک رپورٹ کے مطابق 2025 کی تیسری سہ ماہی (جولائی تا ستمبر) کے دوران پاکستانی بینکوں نے ایکویٹی کارکردگی کے لحاظ سے ایشیا پیسیفک خطے میں سب سے نمایاں کارکردگی دکھائی، لاہور میں قائم بینک آف پنجاب 176.4 فیصد کے مجموعی منافع کے ساتھ اُن بینکوں میں سرفہرست رہا جن کی مارکیٹ ویلیو 10 کروڑ ڈالر سے زیادہ تھی۔ نجی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق 30 ستمبر تک بینک آف پنجاب کی مارکیٹ ویلیو تقریباً 32 کروڑ ڈالر تھی جو خطے کے دیگر تمام بینکوں سے بہتر کارکردگی ہے، پشاور میں قائم بینک آف خیبر 108.2 فیصد کے مجموعی منافع کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا، پاکستان کے دیگر...
گزشتہ جمعے بہار کے ضلع روہتاس میں ہونے والی طوفانی بارش کے بعد نیشنل ہائی وے 19 پر بنائے گئے عارضی راستے اور سروس لینیں پانی میں ڈوب گئیں، جس سے دہلی-کولکتہ ہائی وے پر ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر ہوگیا۔ یہ بھی پڑھیں:بھارت اور نیپال میں طوفانی بارشوں سے تباہی، 60 سے زیادہ ہلاکتیں سینکڑوں گاڑیاں 4 دن سے ایک لمبی قطار میں پھنسی ہوئی ہیں، اور کہیں سے بھی ٹریفک کے بحال ہونے کی امید نظر نہیں آ رہی۔ سڑکوں پر جگہ جگہ گڑھے بن گئے ہیں اور پانی جمع ہونے سے گاڑیاں پھسل رہی ہیں، جس سے جام مزید بڑھتا جا رہا ہے۔ چند کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنے میں کئی کئی گھنٹے لگ رہے...
ویب ڈیسک: سندھ حکومت نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانے نافذ کردیے ہیں جن کی رقم 5 ہزار سے بڑھ کر ایک لاکھ روپے تک مقرر کی گئی ہے۔ سندھ حکومت نے ٹریفک قوانین کے خلاف ورزی پر بھاری جرمانوں کا نیا شیڈول جاری کر دیا ہے جس کے تحت سنگین خلاف ورزیوں پر جرمانہ ایک لاکھ روپے تک عائد کیا جائے گا۔ نئے قوانین کا مقصد لاپرواہی اور خطرناک ڈرائیونگ کو روکنا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق مقررہ رفتار سے تجاوز کرنے پر موٹر سائیکل سوار کو 5 ہزار روپے، کار اور ٹیکسی ڈرائیورز کو 10 ہزار روپے جرمانہ ہوگا جبکہ پبلک سروس اور لائٹ ٹرانسپورٹ پر 15 ہزار اور ہیوی ٹرانسپورٹ پر 20 ہزار روپے جرمانہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251005-11-4 محراب پور(جسارت نیوز)ٹریفک حادثہ، خاتون سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے، حادثہ اکری پولیس تھانہ کی حدود میں مہران ہائی وے پر ہوا جہاں ٹرالر کی رکشہ کو ٹکر کے نتیجہ میں رکشہ ڈرائیور نذیر چانگ، ایک خاتون سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے جنہیں مقامی افراد نے فیض گنج اسپتال منتقل کیا اور ابتدائی طبی امداد بعد ایمبولینس نہ ملنے پر نجی کار کے ذریعے نواب شاہ اسپتال منتقل کر دیا ہے، پولیس کے مطابق گاڑی تحویل میں لیکر حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔ سیف اللہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اکتوبر2025ء) ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں1503ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں772افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔1001معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں کے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (77فیصد)موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کرتے ہوئے لائن اور لین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ ایمرجنسی ا عداد و شمار...
کراچی: حکومت سندھ نے موٹر وہیکلز آرڈیننس 1965 کی شق 121-اے کے تحت بارھویں شیڈول میں ترمیم کرتے ہوئے صوبے بھر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانے اور ڈی میرٹ پوائنٹس کا نیا نظام نافذ کردیا ہے۔ سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ اوور اسپیڈنگ، سگنل توڑنے، غلط سمت میں گاڑی چلانے، اوورلوڈنگ اور بغیر لائسنس ڈرائیونگ سمیت درجنوں خلاف ورزیوں پر سخت کارروائی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ نئی فہرست میں گاڑیوں کی اقسام کے حساب سے جرمانے بڑھائے گئے ہیں جن میں موٹر سائیکل، کار، جیپ، پبلک سروس وہیکل اور ہیوی ٹرانسپورٹ شامل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ...
فائل فوٹو۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانے اور ڈی میرٹ پوائنٹس کا نظام نافذ کیا گیا ہے۔ کراچی سے جاری اپنے بیان میں انھوں نے کہا موٹر وہیکلز آرڈیننس 1965 کے تحت بارہویں شیڈول میں ترمیم کے بعد نظام نافذ کر دیا گیا، اوور اسپیڈنگ، سگنل توڑنے، غلط سمت میں گاڑی چلانے پر بھاری جرمانہ ہوگا۔ شرجیل میمن نے کہا بغیر لائسنس ڈرائیونگ پر بھی سخت کارروائی ہوگی، نئی فہرست میں گاڑیوں کی اقسام کے حساب سے جرمانے بڑھائے گئے۔ سینئر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ اوور اسپیڈنگ پر موٹر سائیکل کا 5 ہزار اور کار کیلئے 15ہزار روپے جرمانہ ہوگا، جبکہ ہیوی ٹرانسپورٹ پر 20 ہزار روپے جرمانہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251003-08-7 حب (اے پی پی) ضلع لسبیلہ کی تحصیل اوتھل مین آر سی ڈی ہائی وے زیرو پوائنٹ کے قریب تیز رفتاری کے باعث کوچ اور ٹرک میں خوفناک تصادم 7 افراد جاں بحق، 16زخمی ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق۔ ضلع لسبیلہ کی تحصیل اوتھل مین آر سی ڈی ہائی وے زیرو پوائنٹ کے قریب گزشتہ درمیانی شب کوچ اور ٹرک کے درمیان تیز رفتاری کے باعث خوفناک تصادم یوا جس کے نتیجے میں خاتون اور بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 16مسافر شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی اوتھل حاصل خان قمبرانی ایس ایچ او اوتھل جان محمد، ایڈیشنل ایس ایچ او شاہد اقبال ریسکیو 1122ایدھی...
محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے صوبے بھر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر بھاری جرمانوں اور سخت کارروائی کا اعلان کر دیا ہے۔ حکام کے مطابق خلاف ورزی کرنے والوں کو نہ صرف بھاری مالی جرمانے بلکہ ڈرائیونگ لائسنس پر پوائنٹس کٹنے اور جیل کی سزا کا بھی سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اہم خلاف ورزیاں اور جرمانے درج ذیل ہیں: ون ویلنگ یا کار ڈرفٹنگ: 25,000 سے 50,000 روپے جرمانہ اور 8 پوائنٹس کی کٹوتی۔ مزید پڑھیں: اسلام آباد پولیس اِن ایکشن، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر532 موٹر سائیکلیں اور 60 گاڑیاں بند ہیلمٹ کے بغیر ڈرائیونگ: 5,000 روپے جرمانہ، پچھلی سیٹ پر بیٹھنے والے مسافر کے لیے بھی ہیلمٹ لازم، خلاف ورزی پر 5,000 روپے جرمانہ۔ بغیر ڈرائیونگ...
کراچی کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق ملیر چیک پوسٹ نمبر 5 کے قریب ٹریفک حادثے میں خاتون جاں بحق ہوگئی جس کی لاش ایدھی کے رضا کاروں نے نجی اسپتال پہنچائی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفیہ کی شناخت 35 سالہ سلمیٰ کے نام سے کی گئی۔ ایس ایچ او ملیر کینٹ آغا رشید نے بتایا کہ حادثہ منی بس کی ٹکر سے پیش آیا تھا جس کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ تاہم، پولیس نے منی بس کو اپنے قبضے میں لے لیا ۔ متوفیہ خاتون موٹر سائیکل پر اپنے شوہر کے ہمراہ جا رہی تھی کہ حادثے کا شکار ہوگئی۔تاہم، پولیس...
چین میں قومی دن اور وسط خزاں تہوار کی تعطیلات کے دوران ریلوے ٹریفک اپنے عروج پر پہنچ گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 1 October, 2025 سب نیوز بیجنگ :چائنا ریلوے کارپوریشن کے مطابق یکم اکتوبر کو قومی دن اور وسط خزاں تہوار کی تعطیلات کے دوران ریلوے کے ذریعے مسافروں کی زیادہ آمدورفت متوقع ہے۔ ملک بھر میں ریلوے کے ذریعے 2 کروڑ 30 لاکھ مسافروں کے سفر کی توقع ہے ، جبکہ 2106 اضافی مسافر ٹرینیں چلانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ آج سے ملک بھر میں ریلوے کی مسافر خدمات کے لیے الیکٹرانک رسید کا جامع استعمال شروع ہو گیا ہے۔ 30 ستمبر کو ملک بھر میں ریلوے کے ذریعے 1 کروڑ 84 لاکھ 63 ہزار مسافروں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) نارتھ کراچی سلیم سینٹر کے قریب ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہوگئے۔ریسکیو حکام کے مطابق زخمی افراد کو طبی امداد فراہم کرنے کیلئے قریبی نجی اسپتال منتقل کیا گیا۔۔پولیس کے مطابق حادثہ کار سوار شخص کی تیز رفتاری اور غفلت کے باعث پیش آیا جس نے مرکزی شاہراہ سے گزرنے والی 4 موٹر سائیکلوں کو ٹکر ماری۔حادثے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے تمام افراد موٹر سائیکل پر سوار تھے جو معمولی نوعیت کے زخم آئے۔ حادثے کے بعد راہ گیر افراد نے کار سوار شخص کو پکڑ کر قریب موجود پولیس موبائل کے حوالے کیا۔کار سوار شخص مبینہ طور پر نشے کی حالت میں تھا جو حادثے کے دوران خود بھی...
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پیش آنے والے دو الگ الگ ٹریفک حادثات میں مجموعی طور پر 11 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 28 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں بیشتر کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔ پہلا حادثہ پنجگور بازار کے علاقے گومازین میں اُس وقت پیش آیا جب ایک مسافر بس اور کار آپس میں ٹکرا گئیں۔ تصادم اتنا شدید تھا کہ دونوں گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں موقع پر ہی 8 افراد جاں بحق ہوگئے، جبکہ ایک شخص زخمی ہوا۔ لیویز ذرائع کے مطابق لاشوں اور زخمی کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا، تاہم جاں بحق ہونے والوں کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔...
ویب ڈیسک: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد ٹریفک پولیس نے شہریوں کی سہولت کے لیے ’’آن لائن ای لرنرز پرمٹ‘‘ کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ شہری بغیر کسی دشواری کے گھر بیٹھے با آسانی اپنا لرنرز پرمٹ حاصل کر سکتے ہیں۔ چیف ٹریفک آفیسر کیپٹن (ر) حمزہ ہمایوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس شہریوں کی آسانی اور سہولت کے لیے جدید اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔ مجسٹریٹ کافوڈاتھارٹی کی قبضےمیں لی گئی اشیاملزم کوسپرداری پردینےکاآرڈرکالعدم قرار گزشتہ روز آئی جی اسلام آباد نے ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کی مدت میں 7 روز کی توسیع کی تھی۔ آئی جی اسلام آباد نے ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کی مدت میں توسیع کرتے ہوئے کہا تھا کہ شہری 7 اکتوبر تک ہر صورت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں میں حادثات و پُرتشدد واقعات میں کمسن بچوں اور خاتون سمیت 10ا فراد جاںبحق ہوگئے‘ دیگر واقعات میں8افراد زخمی ہوئے۔ نمائش چورنگی پر سوزوکی میں آگ بھڑکنے سے خاکستر ہوگئی۔ اسی طرح ملیر کے تھانہ گڈاپ کی حدود میں مقامی وڈیرے کے مبینہ تشدد سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ ورثا نے الزام لگایا ہے کہ مقامی وڈیرے نے دیگر افراد کے ساتھ مل کر منیر جوکھیو کو موٹر سائیکل چوری کے الزام میں اپنی اوطاق میں باندھ کر بدترین تشدد کا نشانہ بنایا، جس کے باعث وہ دم توڑ گیا۔ ورثا کی جانب سے اس حوالے سے ایک وڈیو بھی جاری کی گئی ہے۔ ایس ایچ او گڈاپ کے مطابق...
پشاور(نیوز ڈیسک)ڈیرہ اسماعیل خان میں خوفناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان درازندہ کے مقام داناسر میں بریک فیل ہونے کے باعث مزدا گاڑی خوفناک حادثے کا شکار ہوگئی۔ گاڑی میں سوار افراد ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے تھے اور خانوزئی، بلوچستان سے ڈیرہ اسماعیل خان آرہے تھے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے میں 11 افراد جاں بحق ہوئے جن میں 5 خواتین، ایک بچہ اور ایک مرد شامل ہے جبکہ 3 افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا۔ Post Views: 1
ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے داناسر، درازندہ کے مقام پر آج ایک المناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جب بلوچستان کے خانوزئی سے ڈیرہ اسماعیل خان آنے والی ایک مزدا گاڑی کے بریک فیل ہو گئے۔ گاڑی میں ایک ہی خاندان کے افراد سوار تھے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 ڈیرہ اسماعیل خان کی ٹیم موقع پر پہنچی اور بروقت امدادی کارروائیاں شروع کیں۔ حادثے کی تفصیل گاڑی کے بریک فیل ہونے کے باعث حادثہ پیش آیا جس میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہو گئیں۔ ریسکیو کارروائی ریسکیو اہلکاروں نے 03 زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کیا، جبکہ 07 جاں بحق افراد کی لاشیں بھی ریکور کی گئیں۔ مقامی ذرائع...
ویب ڈیسک : موٹروے ایم 4 خانیوال کے قریب ہونے والے ٹریفک حادثے میں 3 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ موٹروے ایم 4 خانیوال کے قریب کار اور مزدا میں ہونے والے خوفناک تصادم کے نتیجے میں کار میں سوار تینوں افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ ترجمان موٹروے نے بتایا کہ کار ڈرائیور کو اچانک نیند آنے سے حادثہ پیش آیا، تاہم موٹروے پولیس اور ریسکیو اداروں نے امدادی کارروائیاں کی۔ جاں بحق افراد کو ڈی ایچ کیو خانیوال منتقل کردیا گیا ۔ آسٹریلوی کرکٹر ایلکس کیری کے والد چل بسے
کراچی: شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق اورخاتون سمیت3افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق زمان ٹاؤن تھانے کےعلاقےکورنگی ڈھائی نمبرکوسٹ گارڈ چورنگی کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکرسے موٹرسائیکل سوارشخص جاں بحق جبکہ خاتون شدید زخمی ہوگئی جنہیں فوری طورپرچھیپاایمبولنس کےذریعےجناح اسپتال منتقل کیا گیا، حادثے میں جاں بحق شخص کی شناخت 45 سالہ سعید اللہ اور زخمی خاتون کی شناخت 40 سالہ رحیمہ کے نام سے کی گئی۔ ایس ایچ او زمان ٹاؤن نفیس الرحمان کے مطابق حادثے میں جاں بحق شخص اور زخمی خاتون میاں بیوی ہیں اور کوسٹ گارڈ چورنگی کے رہائشی ہیں حادثہ سندھ سالٹ ویسٹ مینجمنٹ کی گاڑی کی ٹکر کے باعث پیش آیا ، حادثے میں...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2025ء) ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں1610ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں777افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔1076معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں کے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (77فیصد)موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کرتے ہوئے لائن اور لین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ ایمرجنسی ا عداد و شمار...
کراچی: شہرقائد میں پیرکی صبح ایک گھنٹے کے دوران 3 مختلف ٹریفک حادثات میں ماں بیٹے سمیت 4 افراد جاں بحق اور2 زخمی ہوگئے۔ 2 جان لیوا ٹریفک حادثات ہیوی ٹریفک کے باعث پیش آئے۔ قائد آباد تھانے کےعلاقےلانڈھی اسپتال چورنگی کے قریب تیزرفتارواٹر ٹینکرنے موٹرسائیکل سواروں کوکچل دیا، جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل پر سوارخاتون سمیت 2 افراد جاں بحق اورایک نوجوان زخمی ہوگیا، جنہیں ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ اسپتال میں متوفیہ خاتون کی شناخت 45 سالہ رئیسہ زوجہ احمد اور جاں بحق نوجوان کی شناخت 20 سالہ ارمان ولد احمد جب کہ زخمی نوجوان کی شناخت 24 سالہ حسنین ولد احمد کے نام سے کی گئی۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والی...
کراچی میں ایک گھنٹے کے دوران تین ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے۔ کراچی کے مختلف علاقوں میں ایک گھنٹے کے دوران تین بڑے ٹریفک حادثات ہوئے،لانڈھی اسپتال چورنگی کے قریب ٹینکرکی ٹکرسےماں اور بیٹا جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق ڈیفنس فیز8میں کارکی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا،دوسری جانب بلدیہ ناردن بائی پاس پر ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوا،حادثات میں2افراد زخمی بھی ہوئے جنھیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ Post Views: 3
میکسیکو کی ریاست یوکاٹن میں ایک دل دہلا دینے والے ٹریفک حادثے نے سب کو سوگوار کر دیا، جہاں تین گاڑیوں کے تصادم کے نتیجے میں 15 قیمتی جانیں ضائع ہو گئیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ ریاست یوکاٹن کے شہر میریڈا اور کیمپ چے کے درمیان ہائی وے پر پیش آیا، جہاں ایک ٹرک، ٹیکسی اور کار آپس میں بری طرح ٹکرا گئیں۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ ٹرک میں آگ بھڑک اُٹھی اور وہ مکمل طور پر شعلوں کی لپیٹ میں آ گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق کئی مسافر جلتی ہوئی گاڑیوں میں پھنس کر رہ گئے، جبکہ بعض کی لاشیں ہائی وے پر بکھری ہوئی تھیں۔ 14 افراد موقع پر ہی جل کر...
کراچی (نیوز ڈیسک) سپر ہائی وے گڈاپ کے قریب خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں دو موٹر سائیکلوں پر سوار خاتون سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ گڈاپ چھوٹا گیٹ کے قریب پیش آیا جہاں 2 تیز رفتار موٹرسائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں، حادثے میں 3 افراد جاں بحق، ہوگئے جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے، تینوں لاشیں اسپتال منتقل کردی گئیں۔ اے آر وائی نیوز کراچی کے نمائندے عدنان راجپوت کی رپورٹ کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے 2 افراد کی شناخت 17سالہ عبدالسلام اور 16 سالہ کے امیر کے نام سے ہوئی ہے جبکہ جاں بحق خاتون کی شناخت تاحال نہیں...
کراچی: پانی کےبہاؤ سے کورنگی کراسنگ ندی اور کازوے تیسرے روزبھی بند، اطراف کی سڑکوں پر شدید ٹریفک جام
کراچی کی ملیر ندی میں طُغیانی اور پانی کے بہاؤ سے کورنگی کراسنگ ندی اور کاز وے تیسرے روز بھی ٹریفک کے لئے بند ہے جب کہ بروکس چورنگی، جام صادق پُل، قیوم آباد چورنگی اور اطراف کی سڑکوں پر شدید ٹریفک جام ہے۔ رپورٹ کے مطابق قیوم آباد چورنگی، جام صادق پل، ایکپسریس وے، بروکس چورنگی، ڈیفنس سگنل پر بدترین ٹریفک جام ہے، گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، منٹوں کا سفر گھنٹوں میں تبدیل ہوگیا جب کہ ٹریفک جام میں پھنسے شہریوں کا اپنی منزل پرپہنچنا محال ہو گیا۔ ٹریفک پولیس نے کہا کہ کورنگی کراسنگ ندی او ای بی ایم کازوے ندی ٹریفک کے لیے بند ہونے سے ٹریفک کا دباؤ قیوم آباد چورنگی اورجام صادق پل پر پڑنے سے صورتحال خراب...
کراچی: شہر قائد میں دو مختلف مقامات پر پیش آنے والے ٹریفک حادثات کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔ پہلا حادثہ شارع فیصل وائرلیس گیٹ کے قریب پیش آیا، جہاں ایک تیز رفتار گاڑی پولیس اہلکار اے ایس آئی عبدالواحد کو کچل گئی۔ عبدالواحد او سی ٹی ڈی سول لائن تھانے میں تعینات تھے۔ متوفی محمود آباد کا رہائشی اور چار بچوں کا والد تھا، جاں بحق اہلکار کی لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ دوسرا حادثہ ناردرن بائی پاس، سپر ہائی وے پر پیش آیا، جہاں تیز رفتار ٹرک اور ڈاٹسن گاڑی کے درمیان خوفناک تصادم ہوا۔ تصادم کے نتیجے میں ڈاٹسن سوار ایک شخص جاں بحق...
رحیم یار خان (نیوز ڈیسک) سکھر-ملتان موٹروے پر ڈاکوؤں کے حملے کے بعد موٹروے پولیس نے اعظم پور ریسٹ ایریا سے گڈو انٹرچینج تک ٹریفک کے لیے راستہ بند کر دیا۔ رات گئے ایک درجن سے زائد ڈاکوؤں نے مسافر اور مال بردار گاڑیوں پر فائرنگ کر کے انہیں نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں بس کلینر اور ایک خاتون بھی شامل ہیں۔ دو افراد براہِ راست گولیوں کا نشانہ بنے جبکہ دو دیگر فائرنگ کے دوران بھگدڑ مچنے سے زخمی ہوئے۔ عینی شاہدین کے مطابق ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے کئی گاڑیوں کے ٹائر بھی برسٹ کر دیے، جس سے موٹروے پر خوف و ہراس پھیل گیا۔ زخمیوں کو فوری طور پر...
کوئٹہ: بلوچستان کی قومی شاہراہوں پر 31 اگست 2025ء کو 44 ٹریفک حادثات رونما ہوئے جن کے نتیجے میں مجموعی طور پر 77 افراد زخمی ہوگئے۔ میڈیکل ایمرجنسی ریسپانس سینٹر کی رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ حادثات ژوب اور خضدار کی شاہراہوں پر رپورٹ ہوئے، جہاں بالترتیب 11 اور 10 ٹریفک حادثات پیش آئے۔ رپورٹ کے مطابق قومی شاہراہ این-50 ژوب پر 11 حادثات میں 22 افراد زخمی ہوئے جبکہ این-25 خضدار پر 10 حادثات میں 15 افراد زخمی ہوئے۔ اسی طرح این-25 مستونگ پر 4 حادثات میں 5 افراد زخمی ہوئے۔ قومی شاہراہ این-25 قلات،این-50 زیارت، ژوب اور این-65 سبی پر دو، دو حادثات رپورٹ ہوئے جن میں مجموعی طور پر 12 افراد زخمی ہوئے۔ مزید برآں، قومی...
کراچی میں منگل کی صبح سے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث اربن فلڈنگ کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ بارشوں کے باعث شہر کے متعدد حصوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی جبکہ سڑکیں زیرِ آب آنے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے اور ٹریفک پولیس نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: خیبرپختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے 358 افراد جاں بحق، پی ڈی ایم اے رپورٹ جاری میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے شہر میں بارش ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔ جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ تمام لازمی سروسز محکموں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں اور عملے کو ہمہ وقت دستیاب رہنے...
کراچی: شہر قائد کی سب سے بڑی شارع فیصل پر قائم ناتھا خان پل ایک بار پھر نشئی افراد کے ہاتھوں سریے کی چوری کی وجہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگیا، بیم ٹوٹنے سے کئی فٹ چوڑا گڑھا پڑ گیا، مرمتی کام شروع کر دیا گیا ہے تاہم ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہے۔ تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں نشے کے عادی افراد کی جانب سے شہر کے انفرا اسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچایا جا رہا ہے، نشے کے عادی افراد نے شارع فیصل ناتھا خان پل کے بیم توڑ کر سریا چوری کر لیا، بیم ٹوٹنے سے شہر سے ایئر پورٹ کی جانب جانے والے ناتھا خان پل کی درمیانی لین بیٹھ گئی۔...
کراچی میں رواں سال مختلف ٹریفک حادثات میں جان گنوا دینے والے افراد کی تعداد سامنے آگئی۔پولیس کے مطابق کراچی میں رواں سال مختلف ٹریفک حادثات میں 555 افراد جاں بحق ہوئے۔ کراچی؛ ڈمپر کے بائیک کو ٹکر مارنے کی ویڈیو سامنے آگئی، ڈمپر ایسوسی ایشن کے بیان کی نفی ہوگئیویڈیو نے چیئرمین ڈمپرز اونر ایسوسی ایشن کے بیان کی بھی نفی کر دی، چیئرمین ڈمپر ایسوسی ایشن نے حادثے کا ذمہ دار واٹر ٹینکر کو قرار دیا تھا۔ رواں سال ہیوی گاڑیوں کی ٹکر سے 169، ڈمپر کی ٹکر سے 34 اور ٹریلر کی ٹکر سے 63 افراد جاں بحق ہوئے۔پولیس حکام کے مطابق شہر میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے37 اور بسوں کی ٹکر سے 35 افراد جاں...
شہر قائد کے علاقے راشد منہاس روڈ پر حادثے کے بعد 7 ڈمپر جلانے کے واقعے کے 2 مقدمات دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج کرلیے گئے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق راشد منہاس روڈ پر ڈمپر سے حادثے کے بعد بہن بھائی کے جاں اور والد کے زخمی ہونے کے بعد 7 ڈمپر جلانے کے دو مقدمات درج کرلیے گئے۔ پولیس کے مطاق مقدمات میر عالم خان اور داؤد جان کی مدعیت میں تھانہ یوسف پلازہ اور فیڈرل بی صنعتی ایریا تھانوں میں دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج کیے گئے ہیں۔ دونوں مقدمات میں مجموعی طور پر 160 نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔ قبل ازیں سندھ کے سینئر صوبائی وزیر برائے اطلاعات و نشریات شرجیل میمن...
کراچی: شہر قائد کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں لکی ون شاپنگ مال کے قریب ایک تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل پر سوار افراد کو کچل دیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں شدید زخمی ہونے والے دونوں بہن بھائی اسپتال منتقل کیے گئے مگر وہ جانبر نہ ہوسکے، جبکہ ڈمپر کی ٹکر سے والد زخمی ہوا۔ جاں بحق ہونے والی بہن اور بھائی کی شناخت 22 سالہ ماہ نور دختر شاکر اور 14 سالہ احمد رضا ولد شاکر کے نام سے کرلی گئی ہے، جبکہ زخمی والد کی شناخت شاکر ولد صلاح الدین کے نام سے ہوئی ہے۔ حادثے کے بعد علاقہ میدانِ جنگ بن گیا، عینی شاہدین کے مطابق شہریوں نے ڈمپر ڈرائیوروں کو پکڑ...
ٹریفک پولیس کی جانب سے ٹرانسپورٹرز کی نمائندہ تنظیموں سے اجلاسوں اور انہیں دی گئی ہدایات کے باوجود ہیوی ٹریفک شہریوں کی زندگیوں کو نہ صرف نگل رہی ہے، بلکہ ان ٹریفک حادثات میں شہری زخمی بھی ہو رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں رواں سال کے دوران ٹریفک حادثات میں مجموعی طور پر 546 افراد لقمہ اجل، جبکہ 8 ہزار 136 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق شہر میں 7 ماہ کے دوران ہیوی گاڑیوں سے ہونے والے جان لیوا حادثات میں 165 افراد لقمہ اجل بن گئے، جس میں سب سے زیادہ 62 خونی و جان لیوا حادثات کا ذمہ دار ٹریلر نکلا۔ ٹریفک پولیس کی جانب سے ٹرانسپورٹرز کی نمائندہ تنظیموں سے اجلاسوں اور انہیں دی گئی...
شہر قائد میں رواں سال کے دوران ٹریفک حادثات میں مجموعی طور پر 546 افراد جاں بحق جبکہ 8 ہزار 136 افراد زخمی ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق شہر میں 7 ماہ کے دوران ہیوی گاڑیوں سے ہونے والے جان لیوا حادثات میں 165 افراد لقمہ اجل بن گئے جس میں سب سے زیادہ 62 خونی و جان لیوا حادثات کا ذمہ دار ٹریلر نکلا۔ ٹریفک پولیس کی جانب سے ٹرانسپورٹرز کی نمائندہ تنظیموں سے اجلاسوں اور انھیں دی گئی ہدایات کے باوجود ہیوی ٹریفک شہریوں کی زندگیوں کو نہ صرف نگل رہی ہے بلکہ ان ٹریفک حادثات میں شہری زخمی بھی ہو رہے ہیں۔ چھیپا فاؤنڈیشن کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق شہر قائد میں رواں سال...
بلوچستان کی قومی شاہراہوں پر ٹریفک حادثات کی سنگینی میں تشویشناک اضافہ ہوا ہے، ریسکیو 1122 نے جولائی 2025 کے دوران ہونے والے خونی حادثات کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ 2,207 ٹریفک حادثات رونما ہوئے جن کے نتیجے میں 26 افراد جاں بحق جبکہ 2,913 افراد زخمی ہوئے۔ رپورٹ کی تفصیل: کس شاہراہ پر کتنے حادثات؟ ریسکیو 1122 کے اعداد و شمار کے مطابق مختلف قومی شاہراہوں پر پیش آنے والے حادثات کی تفصیل کچھ یوں ہے: شاہراہ حادثات کی تعداد زخمی افراد جاں بحق افراد N-25 (قومی شاہراہ کراچی-چمن) 977 1313 17 N-50 (ژوب-ڈی آئی خان روڈ) 919 1154 5 N-65 (سبی-کوئٹہ روڈ) 92 138...
افسوسناک حادثہ فیروزوالہ میں پیش آیا جہاں کوٹ عبد المالک کے قریب تیز رفتار رکشہ روڑ پر کھڑے ٹریلر سے ٹکرا گیا، حادثہ میں ایک ہی خاندان کے 8 افراد زخمی جبکہ خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب کے شہر بہاولنگر اور فیروز والا میں ٹریفک حادثات میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہوگئے۔ بہاولنگر میں حاصل پور روڈ پر تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل کو بری طرح کچل ڈالا، حادثے میں موٹر سائیکل پر سوار چچا اور جواں سالہ بھتیجا موقع پر دم توڑ گئے۔ ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا، پولیس نے ٹرک کو تحویل میں لیکر تحقیقات کا آغاز کردیا جبکہ ڈرائیور موقع سے...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جولائی2025ء) گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں ٹریفک کے 1358 حادثات میں 6افراد جاں بحق جبکہ 1571زخمی ہوئے ، ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے 1358ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 635افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ترجمان کے مطابق936معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں کے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (75فیصد)موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کرتے ہوئے...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2025ء) ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں1358ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں635افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔936معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں کے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (75فیصد)موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کرتے ہوئے لائن اور لین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ ایمرجنسی ا عداد و شمار...
پنجاب پولیس ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے کے اقدامات میں مصروف ہے اور رواں سال کے دوران 48 لاکھ 76 ہزار سے زائد شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے ہیں۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 73 لاکھ سے زائد چالان کئے گئے،چالانوںکی مد میں 4 ارب 52 کروڑ سے زائد جرمانے عائد کئے گئے،دھواں چھوڑنے والی 2 لاکھ 50 ہزار گاڑیوں کے چالان کئے گئے ،دھواں چھوڑنے والی 22 ہزار 276 گاڑیاں تھانوں میں بند ہیں۔
سٹی42: رنگ روڈ پر ایک افسوسناک ٹریفک حادثے کے بعد کمانڈنٹ رنگ روڈ پولیس نے پٹرولنگ آفیسر کو فوری طور پر معطل کر دیا۔ پولیس کے مطابق رات گئے ایک تیز رفتار کار بھینس سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں کار سوار زخمی ہو گیا جبکہ بھینس موقع پر ہی ہلاک ہو گئی۔ ابتدائی تحقیقات میں پٹرولنگ آفیسر شکیل کی غفلت سامنے آئی، جس کے باعث بھینس رنگ روڈ پر آ گئی۔ کمانڈنٹ رنگ روڈ پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پٹرولنگ آفیسر شکیل کو رنگ روڈ پولیس سے واپس ٹریفک پولیس بھجوا دیا ہے۔ ڈیفالٹ کے خطرے کو دفن کردیا،ہماراہدف پاکستان کو جی 20 میں شامل کرنا ہے:اسحاق ڈار مزید برآں، شکیل کو سات...
ذرائع کے مطابق بونیر کے علاقے ڈاگئی طوطالئی سے تعلق رکھنے والے 13 افراد کا قافلہ عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب گیا تھا، حادثہ عرفات سے مدینہ جاتے ہوئے پیش آیا۔ دوسری جانب جاں بحق افراد کی نماز جنازہ سعودی عرب میں ادا کی جائے گی جب کہ زخمیوں کو سعودی ہسپتالوں میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب میں عمرہ کی ادائیگی کے بعد سفر کے دوران ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں خیبر پختونخوا کے ضلع بونیر سے تعلق رکھنے والے 7 پاکستانی جاں بحق اور 6 زخمی ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق بونیر کے علاقے ڈاگئی طوطالئی سے تعلق رکھنے والے 13 افراد کا قافلہ عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب...
سعودی عرب میں مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ جاتے ہوئے عمرہ زائرین کی گاڑی کو پیش آنے والے ایک حادثے میں خیبرپختونخوا کے ضلع بونیر سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق ہو گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتے کے روز پیش آنے والے اس حادثے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں میں 4 بچے بھی شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: پاکستانی عمرہ زائرین کے لیے پولیو ویکسینیشن لازمی قرار جاں بحق افراد کا تعلق بونیر کے علاقے دگئی سے تھا۔ اہل خانہ کے مطابق وہ 11 روز قبل عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب گئے تھے۔ حادثے میں خاندان کے مزید 5 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں مقامی اسپتال منتقل کر...
سینیٹر فیصل واوڈا : فائل فوٹو سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ کراچی میں صحافی اور ٹریفک پولیس سے بدتمیزی کرنے والے ایف بی آر افسر کو معطل کردیا گیا۔اپنے بیان میں سینیٹر فیصل واوڈا نے چیئرمین ایف بی آر کی جانب سے ایف بی آر افسر کی برطرفی کی کارروائی کا آغاز کرنے کی تعریف کی ہے۔ فیصل واوڈا کا ٹریفک پولیس، صحافی سے بدتمیزی کرنیوالے ایف بی آر افسر کیخلاف کارروائی نہ ہونے پر افسوس کراچی کی سڑک پر بغیر نمبر پلیٹ والی گاڑی پر گھومنے والے ایف بی آر افسر کی ٹریفک پولیس اور صحافی سے بدتمیزی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔ فیصل واوڈا نے کہا کہ ویلڈن چئیرمین...
سعودی عرب میں عمرہ کی ادائیگی کے بعد سفر کے دوران ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں خیبر پختونخوا کے ضلع بونیر سے تعلق رکھنے والے 7 پاکستانی جاں بحق اور 6 زخمی ہو گئے۔ بونیر کے علاقے ڈاگئی طوطالئی سے تعلق رکھنے والے 13 افراد کا قافلہ عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب گیا تھا، زائرین عرافات سے مدینہ جارہے تھے۔ جاں بحق اور زخمی افراد کا تعلق عمر باچا کے خاندان سے ہے، جو عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب گئے تھے۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی علاقے میں غم کی فضا چھا گئی ہے اور ڈاگئی طوطالئی میں تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔ جاں بحق ہونے والے تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان یا قریبی...
فیصل واوڈا کا ٹریفک پولیس، صحافی سے بدتمیزی کرنیوالے ایف بی آر افسر کیخلاف کارروائی نہ ہونے پر افسوس
سینیٹر فیصل واوڈا : فائل فوٹو سینیٹر فیصل واوڈا نے کراچی میں ٹریفک پولیس اور صحافی سے بدتمیزی کرنے والے ایف بی آر افسر کیخلاف کارروائی نہ کیے جانے پر اظہار افسوس کیا ہے۔کراچی کی سڑک پر بغیر نمبر پلیٹ والی گاڑی میں گھومنے والے ایف بی آر افسر کی ٹریفک پولیس اور صحافی سے بدتمیزی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔ علی امین گنڈا پور زیادہ عرصے وزارت اعلیٰ پر نظر نہیں آرہے، فیصل واوڈا فیصل واوڈا نے کہا کہ انہیں بانی پی ٹی آئی کو مزید چھ سے آٹھ ماہ تک ریلیف ملتا نظر نہیں آرہا۔ اس حوالے سے سینیٹر فیصل واوڈا نے اپنے بیان میں کہا کہ اس ایف بی آر افسر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کابل (انٹرنیشنل ڈیسک) افغانستان کے صوبے بدخشاں میں ٹریفک حادثے میں دلہا، دلہن سمیت 5 افراد جاں بحق اور ایک خاتون زخمی ہو گئی۔ خبررساں اداروں مطابق صوبائی پولیس کے ترجمان احسان اللہ کامگار نے حادثے کی وجہ بے پروائی سے ڈرائیونگ کو قرار دیتے ہوئے بتایا کہ حادثہ ضلع کشم میں اس وقت پیش آیا جب دلہا اور دلہن اپنے گھر جا رہے تھے۔ حادثے کے نتیجے میں دلہا، دلہن سمیت پانچ افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے،جب کہ ایک خاتون شدید زخمی ہوگئی جسے فوری طور پراسپتال منتقل کر دیا گیا ،جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
سٹی 42 : شہر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کے دوران 245 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے ۔ ریسکیو حکام کے مطابق لاہور میں ٹریفک حادثات کی زد میں آ کر ایک شخص جاں بحق، 293 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے 93شدید زخمیوں کو طبی امداد فراہمی کیلئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا، جبکہ 200معمولی زخمیوں کو موقع پر طبی امدادفراہم کی گئی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثات ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے ۔ مون سون : لاہور سمیت کئی شہروں میں بارش
کراچی کی پنجاب کالونی میں بجلی اور پانی کی طویل بندش سے تنگ آکر علاقہ مکینوں نے شدید احتجاج کیا اور دو اہم سڑکوں کو بلاک کر دیا مظاہرے کے باعث قیوم آباد پل سے لے کر ڈیفنس موڑ تک گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں جبکہ کورنگی سے صدر جانے والا روٹ مکمل طور پر جام ہو گیا ڈیفنس موڑ سے پنجاب چورنگی جانے والی سڑک بھی بند کر دی گئی جس کے باعث دفاتر اور دیگر مقامات پر جانے والے شہری شدید پریشانی میں مبتلا ہو گئے مظاہرین کا کہنا ہے کہ دادا بائی بلڈنگ کے 80 فلیٹس میں جمعہ کی صبح 11 بجے سے بجلی بند ہے اور بارہا شکایات کے باوجود کے الیکٹرک نے کوئی اقدام...
دیامر انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مسافر بسیں صرف دن کے اوقات میں ہی سفر کر سکیں گی۔ دریں اثناء پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے نامعلوم دہشتگردوں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چلاس میں سیاحوں کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کے بعد شاہراہ قراقرم پر ٹریفک عارضی طور پر معطل کر دی گئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق اسلام آباد سے سکردو جانے والے سیاحوں کی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ فائرنگ سے زخمی ہونے والے دونوں افراد کا تعلق پنجاب سے بتایا جاتا ہے۔ دوسری جانب شاہراہ قراقرم پر گاڑیوں کی آمدو رفت کو معطل کر دیا گیا ہے۔ دیامر انتظامیہ کی جانب سے...
ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پہاڑپور میں چشمہ روڈ پر کڑی خیسور کے قریب جی ایل آئی کار اور ہینو ٹرک کے درمیان افسوسناک تصادم کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت 5 افراد موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے۔ یہ بھی پڑھیں:ڈیرہ اسماعیل خان : سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 4 خوارجی دہشتگرد ہلاک، ایک اہلکار شہید حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر فصیح اللہ کی نگرانی میں فوری رسپانس دیا۔ ریسکیو آپریشن میں 2 ایمبولینسز اور ایک ریکوری وہیکل کے ذریعے امدادی کارروائی کی گئی۔ ریسکیو ٹیموں نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمام جاں بحق افراد کو گاڑی سے نکال کر پہاڑپور ہسپتال منتقل کیا۔ جاں بحق...
مظفرگڑھ کے علاقے لنگر سرائے کے قریب ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں مسافر بس اور ٹریلر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 18 افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس ترجمان کے مطابق جاں بحق افراد میں 2 مرد، 2 خواتین اور 2 بچے شامل ہیں، جبکہ بس ڈرائیور بھی حادثے میں جان کی بازی ہار گیا۔ بس جھنگ سے علی پور جاتے ہوئے حادثے کا شکار ہوئی۔ ترجمان پولیس مظفرگڑھ کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر، ڈی ایس پی اور ایس ایچ او...