2025-07-25@22:32:20 GMT
تلاش کی گنتی: 568

«پولیس افسران کی»:

    راولپنڈی کے علاقے پیرودھائی میں ایک شادی شدہ لڑکی کو غیرت کے نام پر قتل کیے جانے کا لرزہ خیز انکشاف سامنے آیا ہے۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ 17 اور 18 جولائی کی درمیانی شب پیش آیا اور قتل جرگے کے کہنے پر کیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مقتولہ کی عمر 19 برس تھی اور اس کی شادی جنوری میں ہوئی تھی، جسے صرف 7 ماہ گزرے تھے۔ علاقہ مجسٹریٹ قمر عباس نے مقتولہ کی قبر کشائی کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: کوئٹہ: غیرت کے نام پر قتل،جرگہ سسٹم کیسے کام کرتا ہے؟ پولیس تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ لڑکی کو جرگے کے حکم پر قتل کیا گیا، جس میں لڑکی اور اس...
    سینیٹر فیصل واوڈا : فائل فوٹو  سینیٹر فیصل واوڈا نے کراچی میں ٹریفک پولیس اور صحافی سے بدتمیزی کرنے والے ایف بی آر افسر کیخلاف کارروائی نہ کیے جانے پر اظہار افسوس کیا ہے۔کراچی کی سڑک پر بغیر نمبر پلیٹ والی گاڑی میں گھومنے والے ایف بی آر افسر کی ٹریفک پولیس اور صحافی سے بدتمیزی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔ علی امین گنڈا پور زیادہ عرصے وزارت اعلیٰ پر نظر نہیں آرہے، فیصل واوڈا فیصل واوڈا نے کہا کہ انہیں بانی پی ٹی آئی کو مزید چھ سے آٹھ ماہ تک ریلیف ملتا نظر نہیں آرہا۔ اس حوالے سے  سینیٹر فیصل واوڈا نے اپنے بیان میں کہا کہ اس ایف بی آر افسر...
    راولپنڈی کے تھانہ پیرودھائی کے علاقے میں غیرت کے نام  پر  قتل کی گھناؤنی واردات سامنے آئی ہے جہاں  خاوند نے رشتہ داروں  کے ساتھ مل کر اہلیہ کو قتل کرکے نعش خاموشی سے دفنا دی۔ پولیس نے تحقیقات کے دوران  سنگین واردات کا سراغ لگا لیا اور گورکن سمیت ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ذرائع  نے کہا کہ ملزمان اتنے شاطر نکلے کے خود ہی لڑکی کے اغوا اور دوسری جگہ نکاح کرنے کا مقدمہ بھی درج کرادیا، مقدمہ لڑکی کے خاوند ضیا الرحمان کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ مدعی نے کہا کہ پیر ودھائی کا رہاہشی ہوں، اور باڑہ مارکیت میں کپڑے کی دکان پر سیلز مین ہوں،  شادی جنوری میں مسماتہ سدرہ گل سے ہوئی،  11 جولائی کو گھر آیا تو...
    کوئٹہ(نیوز ڈیسک) بلوچستان کے علاقے ڈیگاری میں غیرت کے نام پر مرد و خاتون کے قتل کے کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، پولیس نے مقتولہ بانو بی بی کی والدہ گل جان کو ایک ویڈیو بیان جاری کرنے پر گرفتار کر لیا ہے۔ گل جان نے ویڈیو بیان میں قتل کو بلوچی رسم و رواج کے مطابق ”سزا“ قرار دیا تھا اور اس کی حمایت کی تھی۔ پولیس کے مطابق گل جان کو انسداد دہشت گردی کی عدالت (اے ٹی سی) میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے ان کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔ گل جان پر الزام ہے کہ انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری کردہ ویڈیو میں قتل کی حمایت کی اور...
    ڈیگاری واقعہ: غیرت کے نام پر قتل کی گئی خاتون کی والدہ کا مبینہ قاتلوں کی رہائی کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 23 July, 2025 سب نیوز کوئٹہ (آئی پی ایس) بلوچستان کے ضلع کوئٹہ کے علاقے ڈیگاری میں غیرت کے نام پر قتل کی گئی خاتون بانو کی والدہ کا ویڈیو بیان منظرِ عام پر آگیا ہے جس میں انہوں نے بیٹی کے قتل کو بلوچی رسم و رواج کا حصہ قرار دیتے ہوئے اسے ”سزا“ قرار دیا ہے۔ویڈیو بیان میں بانو کی ماں نے دعویٰ کیا کہ اُن کی بیٹی کو ایک لڑکے کے ساتھ تعلقات پر بلوچی معاشرتی جرگے کے فیصلے کے بعد سزا دی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ لڑکا آئے روز ٹک ٹاک ویڈیوز...
    معروف ماڈل و اداکارہ حمیرا اصغر کی موت کی تفتیش جاری ہے اب اس حوالے سے ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) جنوبی اسد رضا نے ابتدائی تحقیقات اور اہم شواہد سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ اداکارہ نے واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک ہونے کی شکایت درج کروائی تھی۔ ڈی آئی جی جنوبی اسد رضا نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اداکارہ کی موت، ابتدائی تحقیقات اور ملنے والے شواہد کے حوالے سے بات کی۔ یہ بھی پڑھیں: قتل یا طبعی موت؟ حمیرا اصغر کی موت کی گتھیاں سلجھنے لگیں ان کا کہنا تھا کہ جب پولیس کو لاش ملی تو اسے نو ماہ گزر چکے تھے اور وہ بری طرح ڈی کمپوز ہوچکی...
    پولیس کے مطابق سیٹلائٹ ٹاؤن میں لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج کرنیوالوں اور گاڑی پر سوار شخص میں تلخ کلامی ہوئی۔ گاڑی سوار نے مظاہرین پر فائرنگ کی۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ایک شخص نے راستہ نہ دینے پر فائرنگ کرکے چار افراد کو زخمی کر دیا۔ پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن میں علاقہ مکینوں کی جانب سے بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج جاری تھا۔ مظاہرین نے احتجاجاً سیٹلائٹ ٹاؤن چاندنی چوک پر سڑک بند کر دیا تھا۔ اس دوران ایک گاڑی وہاں سے گزرنے کے لئے آئی۔ مظاہرین نے راستہ نہ دیا تو کار سوار اور مظاہرین میں تلخ کلامی ہوئی۔ جس پر گاڑی میں سوار شخص نے مظاہرین پر فائرنگ کر دی...
    علامتی تصویر پشاور میں گورا قبرستان کے قریب مخالفین کے درمیان فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ملزمان گاڑی پر فائرنگ کر کے فرار ہوئے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دیدی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولین کی شناخت کرامت شاہ اور یوسف خان کے ناموں سے ہوئی۔ پولیس کے مطابق مقتول کرامت شاہ حال ہی میں قتل کیس میں جیل سے ضمانت پر رہا ہوا تھا۔ مقتول بھتیجے کے قتل کیس میں جیل گیا تھا۔
    بھارتی ریاست کرناٹک کے دھرماستھلا مندر کے پولیس اسٹیشن میں ایک خاکروب نے 11 سال پرانے دل دہلا دینے والے انکشافات کیے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مندر میں 10 سال تک کام کرنے والے خاکروب نے پولیس اسٹیشن میں نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر مقدمہ درج کروایا ہے۔  مقدمے میں کہا گیا ہے کہ بااثر اور طاقتور افراد کے دباؤ پر زیادتی کی شکار متعدد خواتین اور طالبات کی برہنہ لاشیں خاموشی سے دفن کیں اور جلائیں۔ بیان میں خاکروب کا مزید کہنا تھا کہ تقریباً ایک دہائی کے مسلسل پچھتاوے نے پولیس کو سچ بتانے کی ہمت دی ورنہ ہم لوگ ایک دہائی قبل یہ علاقہ چھوڑ کر جا چکے تھے۔ دھرماستھلا مندر کے سابق ملازم نے اعتراف کیا کہ اسے 1998...
    عبدالخالق مغیری:  نوڈیرو کے کچے کے علاقے میں پولیس کی مبینہ ڈرون کارروائی کے دوران ایک میاں بیوی جاں بحق جبکہ دو بچوں اور چار خواتین سمیت 7افراد زخمی ہو گئے۔  ذرائع کے مطابق واقعہ تھانہ کیٹی ممتاز کی حدود میں پیش آیا۔پولیس کے رات گئے کیے گئے دو ڈرون حملوں کے نتیجے میں غلام علی کھکھرانی اور ان کی اہلیہ سسئی کھکھرانی جاں بحق ہو گئے۔زخمیوں میں دو بچے اور چار خواتین شامل ہیں جنہیں فوری طور پر نوڈیرو ہسپتال منتقل کیا گیا۔ متاثرہ خاندان کا الزام لگاتے ہوئے کہنا ہے کہ ہم سہن میں سوئے ہوئے تھے کہ پولیس نے اچانک ڈرون حملے کر دیے۔ حملے سے ہمارے گھر میں آگ لگ گئی، جس سے کپڑے، فرنیچر، اور دیگر...
    کراچی: شہر قائد میں سوشل میڈیا پر جامعہ کراچی اور اس کے اطراف میں منشیات کے عادی افراد کی موجودگی کی نشاندہی کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے متعدد افراد کو حراست میں لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ایسٹ نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی رپورٹس کا فوری نوٹس لیا اور مبینہ ٹاؤن پولیس کو ہدایات جاری کیں۔ ہدایات کے مطابق پولیس نے فوری طور پر جامعہ کراچی اور گرد و نواح کے علاقوں میں سرچ آپریشن کیا۔ پولیس حکام کے مطابق اس کارروائی کے دوران متعدد منشیات کے عادی افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ حراست میں لیے گئے افراد کو ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد بحالی مراکز منتقل کیا...
    سندھ پولیس کی جانب سے انوکھا مگر اچھا اقدام سامنے آیا ، گٹکا کھانے والے پولیس اہلکار و افسران کی شامت آگئی، سندھ پولیس کے افسران و اہلکار جو بھی گٹکا کھانے کے عادی ہیں ان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔سندھ پولیس کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق گٹکے کے عادی افسران و اہلکاروں کی فہرست تیار کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پولیس اہلکاروں کو گٹکا، ماوا چھوڑنے کےلیے 10 روز کی مہلت دی گئی ہے، جس کے بعد ایکشن لیا جائے گا۔ فریئر ہال کے سامنے موٹرسائیکل چوری کی وارداتیں، پولیس کا کمشنر میونسپل کارپوریشن کو خطپولیس کی جانب سے میونسپل کمشنر کو لکھے خط میں کہا گیا کہ...
    کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 6 میں فلیٹ سے مردہ حالت میں ملنے والی اداکارہ حمیرا اصغر کے کیس میں پولیس کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: حمیرا اصغر کی پرسرار موت کا معاملہ عدالت جا پہنچا، شہری نے قتل کا شبہ ظاہرکردیا پولیس نے اداکارہ کے زیرِ استعمال الیکٹرانک گیجٹس جن میں تین موبائل فونز، ایک ٹیبلٹ اور ایک لیپ ٹاپ شامل ہیں، کو کھول کر ان سے حاصل ہونے والے ڈیٹا کا تجزیہ شروع کر دیا ہے۔ پولیس کے مطابق ان تمام ڈیوائسز کے پاسورڈز اداکارہ کی ذاتی ڈائری میں تحریر تھے، جن کی مدد سے گیجٹس کو کھولا گیا۔ پولیس حکام نے بتایا کہ کیس سے متعلق 2 افراد کے بیانات قلمبند...
    —فائل فوٹو سانحہ سوات کی انکوائری رپورٹ میں پولیس کے دفعہ 144 پر عمل نہ کروانے اور 1122 سوات کے ایمرجنسی افسر کے بنا بتائے چھٹی پر جانے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔ ذرائع کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پولیس دفعہ 144 پر عمل درآمد کرانے میں ناکام رہی جبکہ ریسکیو 1122 سوات کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افسر بغیر بتائے چھٹی پر تھے۔رپورٹ میں فرائض سے غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف کارروائی کی سفارش کی گئی ہے۔ رپورٹ میں سانحے کے وقت موجود ڈی جی ریسکیو 1122 کے خلاف کارروائی کی سفارش بھی کی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیے پشاور ہائیکورٹ نے سانحہ دریائے سوات پر تحریری حکم نامہ جاری کر دیا دریائے سوات میں 2010ء کے سیلاب بعد...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (نمائندہ جسارت) عدالت عظمیٰ نے پولیس کے رویے سے متعلق کیس پر فیصلے میں کہا ہے کہ پولیس اسٹیٹ کا تاثر خطرناک ہے پولیس طاقتور طبقے کی خدمت کر رہی ہے عوام کی نہیں۔ عدالت عظمیٰ نے سیتا رام کیس کا 30 صفحات پر مشتمل فیصلہ جسٹس اطہر من اللہ نے تحریر کیا۔ عدالت نے فیصلے میں سندھ میں ایف آئی آر کے اندراج میں تاخیر کا رجحان تشویشناک قرار دیا۔ عدالت عظمیٰ کے فیصلے میں کہا گیا ہے ایف آئی آر میں تاخیر کمزور، غریب اور پسماندہ طبقے کے ساتھ ظلم ہے۔ ملک کو آئینی ریاست کی طرف جانا ہے۔ عدالتی فیصلے کے مطابق عوام کا پولیس پر اعتماد ہی اصل پیمانہ ہے کہ ہم...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پرتشدد، حادثاتی اور ُراسرار واقعات میں خاتون سمیت 7 افراد جاں بحق ہو گئے، جن میں فائرنگ، ٹریفک حادثہ، عمارت سے گرنے، بجلی کے کرنٹ، اور ٹرین کی زد میں آنے جیسے سانحات شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق ملیر کالا بورڈ ریلوے ٹریک پر ایک 55 سالہ نامعلوم شخص صبح 6:05 بجے ٹرین کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گیا۔ جائے وقوع سے شواہد جمع کر لیے گئے ہیں جبکہ پولیس اور ریلوے حکام متوفی کی شناخت کے لیے نادرا، فنگر پرنٹس اور گمشدگی رپورٹس کا جائزہ لے رہے ہیں۔ ماڑی پور کے ساحلی علاقے میں واقعہ بسم اللہ ہوٹل میں 16 سالہ شہزاد ولد بہادر حسین کرنٹ...
    دیامر انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مسافر بسیں صرف دن کے اوقات میں ہی سفر کر سکیں گی۔ دریں اثناء پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے نامعلوم دہشتگردوں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چلاس میں سیاحوں کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کے بعد شاہراہ قراقرم پر ٹریفک عارضی طور پر معطل کر دی گئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق اسلام آباد سے سکردو جانے والے سیاحوں کی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ فائرنگ سے زخمی ہونے والے دونوں افراد کا تعلق پنجاب سے بتایا جاتا ہے۔ دوسری جانب شاہراہ قراقرم پر گاڑیوں کی آمدو رفت کو معطل کر دیا گیا ہے۔ دیامر انتظامیہ کی جانب سے...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جولائی2025ء)سپریم کورٹ نے پولیس رویے کے حوالے سے اپنے ایک فیصلے میں کہا ہے کہ معلومات ملتے ہی جلد از جلد مقدمہ کا درج کرنا ڈیوٹی افسر کی قانونی ذمہ داری ہے۔ پولیس افسر مقدمہ کے اندراج سے انکار یا تاخیر نہیں کرسکتا۔ تاخیر کے ملزم اور مدعی پر اثرات ہوتے ہیں۔ تاخیر سے شواہد ضائع اور بے گناہ افراد کو شامل کرنے کا موقع ملتا ہے۔عدالتی فیصلے کے مطابق پولیس کا ایف آئی آر درج نہ کرنا آئینی خلاف ورزی ہے۔ پولیس کا تاخیر سے ایف آئی آر درج کرنا انصاف کی نفی ہے۔ سندھ میں ایف آئی آر کے اندراج میں تاخیر کا رجحان تشویشناک ہے۔ ایف آئی آر...
    کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2025ء)کراچی میں ملیر کے علاقے کھوکھراپار میں گھر کے باہر سے ملنے والی 16 سالہ لڑکی کی لاش کے معاملے میں لڑکی کیساتھ جنسی تشدد کا انکشاف ہوا ہے۔پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ سید کے مطابق لڑکی پر جنسی تشدد کے شواہد ملے ہیں، زیادتی کی تصدیق کے لیے ڈی این اے سیمپل لے لیے گئے ہیں۔ڈاکٹر سمیہ سید نے کہاکہ موت کی وجہ رپورٹس آنے کے بعد معلوم ہوگی۔(جاری ہے) یاد رہے کہ دو روز قبل کھوکھراپار میں 16 سالہ لڑکی کی گھر کے باہر سے پھندا لگی لاش ملی تھی۔پولیس نے شبہ ظاہر کیا تھا کہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے، تاہم شک کی بنیاد پر 4...
    کراچی کے علاقے بغدادی میں عمارت گرنے سے 27 افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعے کی ابتدائی اطلاعی رپورٹ پولیس نے عدالت میں جمع کروادی۔اس رپورٹ میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کے 6 ڈائریکٹرز سمیت 14 ملزمان کو قصور وار قرار دیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق 1986 میں مالک نے 2 حصوں پر مشتمل گراؤنڈ پلس 5 کی عمارت تعمیر کی تھی، کافی عرصے سے اس عمارت کے دونوں حصے خستہ حال اور ناقابلِ رہائش تھے۔ لیاری میں 5 منزلہ عمارت گرنے سے ہوئی تباہی کے مناظرکراچی کے علاقے لیاری بغدادی میں 5 منزلہ عمارت گر گئی، جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہو گئے، عمارت منہدم ہونے سے ہوئی تباہی کی تصاویر سامنے آ گئیں۔ رپورٹ...
    اسکرین گریب - سوشل میڈیا کراچی میں ملیر کے علاقے کھوکھراپار میں گھر کے باہر سے ملنے والی 16 سالہ لڑکی کی لاش کے معاملے میں لڑکی کیساتھ جنسی تشدد کا انکشاف ہوا ہے۔پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ سید کے مطابق لڑکی پر جنسی تشدد کے شواہد ملے ہیں، زیادتی کی تصدیق کے لیے ڈی این اے سیمپل لے لیے گئے ہیں۔ڈاکٹر سمیہ سید کا کہنا ہے کہ موت کی وجہ رپورٹس آنے کے بعد معلوم ہوگی۔یاد رہے کہ دو روز قبل کھوکھراپار میں 16 سالہ لڑکی کی گھر کے باہر سے پھندا لگی لاش ملی تھی۔ پولیس نے شبہ ظاہر کیا تھا کہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے، تاہم شک کی بنیاد پر 4 افراد کو حراست میں بھی...
    کراچی کے علاقے لیاری میں پیش آنے والے عمارت گرنے کے افسوسناک واقعے میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کے 8 افسران اور عمارت کے مالک کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ان پر انسانی جانوں کے ضیاع پر قتلِ خطا اور مجرمانہ غفلت جیسے سنگین الزامات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی ساؤتھ کراچی سید اسد رضا کے مطابق بغدادی پولیس تھانے کی حدود میں 4 جولائی کو ایک بوسیدہ 5 منزلہ عمارت گرنے کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 27 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔ واقعے کے بعد درج ہونے والی ایف آئی آر کی بنیاد پر ایس بی سی اے کے 8 افسران کو گرفتار کیا...
    کراچی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09جولائی 2025)سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ساؤتھ مظہر علی کاکہناہے کہ پڑوسیوں کے بیانات کے مطابق فلیٹ سے اکثرماڈل و اداکارہ حمیرا کی چیخنے اور چلانے کی آوازیں آتی تھیں جس سے بظاہر لگتا ہے کہ وہ ذہنی دباؤ کا شکار تھیں،کرائم سین کا معائنہ کر کے معلوم ہوا موت کسی چیز کے کھانے یا ری ایکشن کی وجہ سے ہوئی، ماڈل و اداکارہ حمیرا اصغر کی پندرہ روز سے زائد پرانی لاش برآمد ہونے کے حوالے سے مزید انکشافات سامنے آگئے، پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ حمیرا منشیات کا استعمال بھی کرتی تھی تاہم اداکارہ کی لاش کا پوسٹمارٹم مکمل کرلیا گیا ہے حتمی رپورٹ پر حقائق سامنے آئیں گے۔میڈیا سے...
    بوریوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جولائی2025ء)بورے والا میں اغواء کاروں کی کار نہر میں گرنے سے 2 مغوی بازیاب ہو گئے۔ریسکیو اہلکاروں نے ہتھکڑیوں میں جکڑے 2 افراد کو ڈوبنے سے بچا لیا۔(جاری ہے) پولیس حکام نے کہا ہے کہ گاڑی میں سوار 2 اغواء کار نہر سے نکل کر فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے جب کہ ملزمان کی کار پر سبز نمبر پلیٹ لگی ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق دونوں افراد کو بہاولنگر اور ملتان سے اغواء کیا گیا تھا۔
    سٹی 42 : آئندہ مالی سال کیلئے پولیس افسروں و ملازمین کی تنخواہوں کیلئے 167ارب مختص کر دیئے گئے، ضلعی افسران و اہلکاروں کی تنخواہوں کیلئے1کھرب 20ارب58کروڑ ،57لاکھ 93ہزار مختص کئے گئے۔   آئندہ مالی سال کیلئے مختلف محکموں کے ملازمین کی تنخواہوں  کیلئے رقم مختص کردی گئی ہے، سپیشل برانچ کے افسروں و اہلکاروں کی تنخواہ کی مد میں 5ارب 12کروڑ 37لاکھ 60ہزار مختص کئے گئے، کانسٹیبلری افسران و اہلکاروں کی تنخواہوں کیلئے 8ارب، 48کروڑ، 65لاکھ ،65ہزار ، ٹریننگ کالجز ،انسٹیٹیوٹس کے افسرا ن و اہلکاروں کی تنخواہ کیلئے 3ارب، 16کروڑ ،31ہزار، سی ٹی ڈی افسران و اہلکاروں کی تنخواہ کیلئے 5ارب 66کروڑ 68لاکھ ، 8ہزار روپے مختص کئے۔ گاڑی کا چالان، وزیراعلیٰ پنجاب کے صاحبزادے جنید صفدر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیروبی: افریقی ملک کینیا میں جمہوریت کے دفاع میں شروع کیے گئے عوامی مظاہرے ایک بار پھر خونیں شکل اختیار کر گئے ہیں، جہاں پولیس کی جانب سے مظاہرین پر اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں 11 شہری اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق کینیا میں یہ مظاہرے اُس دن منعقد کیے گئے جسے ’’سبا سبا‘‘ کے نام سے جانا جاتا ہے، یعنی 7 جولائی کو وہ دن جب 1990ء  میں سابق آمر صدر ڈینیئل اراپ موی کے خلاف عوامی تحریک نے جنم لیا تھا اور ملک میں کثیر الجماعتی سیاسی نظام کی بنیاد رکھی گئی تھی۔اس علامتی دن کے موقع پر کینیا کے مختلف شہروں میں ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل...
    کینیا میں حکومت مخالف احتجاجی ریلیوں کو طاقت سے کچلنے کی کوشش کی گئی جس کے نتیجے میں کم از کم 11 افراد ہلاک ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیا میں مظاہرے ملک میں جمہوریت کی جدوجہد کے طور پر منائے جانے والے دن "سبا سبا" کے موقع پر کیے گئے۔ یہ دن 7 جولائی 1990 کی یاد میں ہر سال منایا جاتا ہے جب کینیا میں عوام نے سابق صدر ڈینیئل اراپ موی کی آمریت کے خلاف کثیر الجماعتی جمہوریت کے حق میں مظاہرے کیے تھے۔ نیروبی سمیت کئی شہروں میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں۔ مظاہرین صدر ویلیم رٹو سے استعفیٰ کا مطالبہ کر رہے تھے۔ دارالحکومت نئیروبی میں پولیس نے مرکزی سڑکوں کو بند کر کے مظاہرین...
    یوم عاشورہ کے مرکزی جلوس میں شرکت کے بعد واپس ہزارہ ٹاؤن جانیوالے عزاداروں پر اسپینی روڈ کے مقام پر 40 کے قریب شرپسندوں نے پتھراؤ کیا۔ پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں عزاداروں پر پتھراؤ کرنے والے شرپسند عناصر کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز یوم عاشورہ کے مرکزی جلوس میں شرکت کے بعد واپس ہزارہ ٹاؤن جانے والے عزاداروں پر اسپینی روڈ کے مقام پر 40 کے قریب شرپسندوں نے پتھراؤ کیا۔ اس موقع پر متعدد گاڑیوں کے شیشے ٹوٹے، جبکہ کسی عزادار کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔ خروٹ آباد پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او...
    ننگرپار(نیوز ڈیسک) ننگرپارکر میں بارش کے باعث اچانک آنے والے ریلے نے سیاحت کے لیے آئے افراد کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ واقعے میں ایک سیاح جان کی بازی ہار گیا، جبکہ دیگر 10 افراد کو بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق طلحہ نامی سیاح گزشتہ روز پہاڑی علاقے میں بارش کے باعث ڈیم میں پھنس گیا تھا۔ مسلسل کوششوں کے بعد پولیس اور ریسکیو ٹیم نے آج طلحہ کی لاش کو ڈیم کے پانی سے نکال لیا۔ پولیس کے مطابق طلحہ کا تعلق کراچی کے علاقے گارڈن سے تھا۔ واقعے کے دوران مجموعی طور پر 11 سیاح پانی میں پھنس گئے تھے، جن میں سے 10 افراد کو ایک گھنٹے کی کارروائی کے بعد بحفاظت...
    راولپنڈی میں فوارہ چوک پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ پولیس نے سخت گرمی میں اچھے انتظامات کیے، حالات پُرامن ہیں، گزشتہ حکومت کے بعد حالات کافی زیادہ مشکل ہو چکے تھے، تمام لوگوں کو مذہبی آزادی ہے، کسی کے لیے کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ کسی کو حق حاصل نہیں کہ وہ معاشرے میں مذہبی منافرت پھیلائے، پورے پنجاب کی صورتِ حال پرامن اور بہترین ہے۔ راولپنڈی میں فوارہ چوک پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار سلیم حیدر کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے زبردست کام کیا اور زبردست انتظامات کیے، اچھے انتظامات ہیں، آج یوم عاشورہ کے جلوس...
    پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 5 خواتین اور ایک مرد شامل ہے جن کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد کشمیر کے علاقے وادی نیلم میں چلہانہ کے مقام پر سیاحوں کی گاڑی خوفناک حادثے کا شکار ہو گئی۔ کار خوفناک حادثے کا شکار ہو کر دریائے نیلم میں جا گری جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق جبکہ ایک بچہ تاحال لاپتہ ہے، حادثہ جمعہ کی صبح پیش آیا، جب ایک کار میں سوار 7 افراد سفر کر رہے تھے۔پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 5 خواتین اور ایک مرد شامل ہے جن کی لاشیں نکال لی گئی ہیں، تمام افراد کا تعلق مظفرآباد سے بتایا جا رہا ہے۔ حکام کے...
    لکی مروت میں نامعلوم افراد نے پولیس کی خالی چیک پوسٹ کو بارودی مواد سے اڑا دیا۔ پولیس کے مطابق رات گئے نامعلوم افراد کی جانب سے کارروائی کی گئی،دھماکے سے خروبہ چیک پوسٹ کو جزوی نقصان پہنچا۔ پولیس کے مطابق چیک پوسٹ6سالوں سےخالی تھی اور ناقابل استعمال تھی،خیال رہے کہ اس سے قبل Post Views: 2
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جیکب آباد (نمائندہ جسارت) جیکب آباد میں مسافر وین کے حادثے کا مقدمہ نامعلوم ڈرائیور کے خلاف درج حادثے میں دو افراد ہلاک اور چار زخمی ہوئے تھے ،تاحال پولیس ڈرائیور کو گرفتار نہ کرسکی ۔تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے آباد تھانے کی حدود میں گورشانی موڑ کے قریب ٹھل سے جیکب آباد آنے والی مسافر وین فہد کوچ نمبر R0132کے الٹنے سے دو مسافروں کی ہلاکت اور چار کے زخمی ہونے کا مقدمہ غفلت برتنے والے نامعلوم ڈرائیور پر سرکاری مدعیت میں اے ایس آئی ارباب علی کی فریاد پر داخل کیا گیا ہے پولیس ڈرائیور کا سراغ لگا کر گرفتار کرنے میں تاحال ناکام ہے دوسری جانب معلوم ہوا ہے کہ وین پر جو نمبر...
    کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن مومن آباد میں 3 افراد کی ہلاکت کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں گھر کے باہر سڑک پر جمع افراد کو دیکھا جاسکتا ہے، بات چیت کے دوران اچانک ایک شخص فائرنگ کرتا ہے جس سے بھگدڑ مچ جاتی ہے۔ فائرنگ سے دو افراد موقع پر ہی گرجاتے ہیں جبکہ عقب میں ایک اور شخص کو پکڑ کر لایا جاتا ہے، بیچ سڑک پر اس شخص کو بھی گولیاں مار کر ہلاک کر دیا جاتا ہے۔ ملزمان نے پورا برسٹ خالی کیا، پھر مرنے والے کا بھی پستول نکال لیا۔ اس پستول سے بھی فائر کیے، پستول کے بٹ بھی مارے۔پولیس حکام کے مطابق واقعہ سسر اور داماد کے...
    ذرائع کے مطابق پولیس نے کہا کہ نامعلوم افراد مفتی حبیب اللہ کے گھر میں داخل ہوئے اور انہیں فائرنگ کا نشانہ بنایا، پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ اسلام ٹائمز۔ لوئر دیر میں براول دیر بالا بین درہ میں مسلح افراد نے گھر پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں جے یو آئی (ف) براول کے سابق امیر مفتی حبیب اللہ حقانی جاں بحق اور ان کی  بیوی شدید زخمی ہوگئیں۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے کہا کہ نامعلوم افراد مفتی حبیب اللہ کے گھر میں داخل ہوئے اور انہیں فائرنگ کا نشانہ بنایا، پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ جعمیت علماء اسلام کے مفتی حبیب اللہ حقانی نے جمعیت علمائے اسلام کے پلیٹ فارم سے قومی...
    حملے میں زخمی ہونے والے ڈی ایس پی برمل رخمین—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا جنوبی وزیرستان لوئر میں اضرب خوڑ کے قریب پولیس اہلکاروں کی گاڑی پر حملہ ہوا ہے۔ڈی پی او خان خیل کے مطابق مسلح افراد کے حملے میں ڈی ایس پی برمل رخمین زخمی ہوئے ہیں۔ جنوبی وزیرستان: ایف سی اور مسلح افراد کے درمیان فائرنگ، 2 خواتین جاں بحق، 4 افراد زخمیصوبۂ خیبر پختون خوا کے ظلع جنوبی وزیرستان لوئر کے علاقے منڈیکول میں ایف سی اور مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 2 خواتین جاں بحق جبکہ 2 خواتین سمیت 4 افراد زخمی ہو گئے۔ انہوں نے بتایا ہے کہ پولیس ٹیم پر جنوبی وزیرستان لوئر میں ٹھٹی ثمر باغ چوکی سے واپسی پر حملہ...
    لوئر دیر میں براول دیر بالا بین درہ میں مسلح افراد نے گھر پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں جے یو آئی (ف) براول کے سابق امیر مفتی حبیب اللہ حقانی جاں بحق اور ان کی  بیوی شدید زخمی ہوگئیں۔ رپورٹ کے مطابق پولیس نے کہا کہ  نامعلوم افراد  مفتی حبیب اللہ کے گھر میں داخل ہوئے اور انہیں فائرنگ کا نشانہ بنایا، پولیس زرائع کے مطابق پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ جعمیت علماء اسلام کے مفتی حبیب اللہ حقانی نے  جمعیت علمائے اسلام کے پلیٹ فارم سے قومی اسمبلی کا الیکشن بھی لڑا تھا۔
    پولیس کا کہنا ہےکہ واقعے کے بعد بروقت کارروائی کرتے ہوئے مقتول عمران کی بیٹی کے سسر شاہجہان اور رشتے دار کو گرفتار کر لیا جبکہ حمید اور اس کا بھائی رحمت فرار ہیں۔  اسلام ٹائمز۔ کراچی اورنگی ٹاؤن مومن آباد میں گھریلو جھگڑے پر داماد نے سسرالیوں پر فائرنگ کر دی جس سے سسر سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ایس ایس پی ویسٹ طارق مستوئی کے مطابق واقعہ اُس وقت پیش آیا جب مقتول غوث الدین عرف عمران اپنے رشتے داروں کے ہمراہ اپنی بیٹی کے گھر آیا تھا، گھر میں خاندانی جھگڑے کے دوران عمران کے داماد حمید، بھائی رحمت، والد شاہجہان اور رشتے دار نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں عمران، گل بخت خان...
    ویب ڈیسک:  وفاقی حکومت کی جانب سے مختلف افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔ اسلام آباد پولیس میں تعینات پولیس سروس گریڈ 19 کے افسر یاسر آفریدی کو ان کے عہدے سے تبدیل کر کے اُن کی خدمات خیبرپختونخوا حکومت کے سپرد کر دی گئی ہیں۔ دوسری جانب اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں تقرری کی منتظر قراة العین فاطمہ کو ڈپٹی سیکریٹری کامرس ڈویژن تعینات کیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ کے حکم پر مخصوص نشستیں بحال، نوٹیفکیشن جاری   اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق یہ تقرریاں و تبادلے فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے اور تاحکمِ ثانی مؤثر رہیں گے۔
    کراچی: شہر قائد کے علاقے مومن آباد چوک پر پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے میں تین افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق واقعہ خاندانی رنجش کا نتیجہ تھا۔ حکام کے مطابق فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں کی شناخت غوث الدین عرف عمران، گلبد خان اور امین کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق مقتول غوث الدین اپنی بیٹی کے سسرال اپنے دو دوستوں کے ہمراہ گیا تھا، جہاں اس کا اپنے داماد حمید سے جھگڑا ہوا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جھگڑے کے دوران حمید نے مبینہ طور پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں غوث الدین اور اس کے دو ساتھی موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے۔ واقعے کے...
    برطانیہ میں انصاف کی تاریخ میں ایک غیرمعمولی فیصلہ سامنے آیا ہے، جہاں ایک 92 سالہ شخص رائلنڈ ہیڈلی  کو 58 سال پرانے ریپ اور قتل کیس میں عمر قید کی سزا سنا دی گئی۔ یہ واقعہ جون 1967 میں پیش آیا تھا اور اسے سرد خانے میں ڈالا گیا کیس تصور کیا جا رہا تھا جو کئی دہائیوں تک حل نہ ہو سکا۔ واقعے کی تفصیل 75 سالہ لویسا ڈن  کو برسٹل کے علاقے ایسٹن میں ان کے گھر میں ہلاک پایا گیا۔ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ خاتون کو پہلے ریپ کا نشانہ بنایا گیا اور پھر گلا دبا کر ہلاک کیا گیا۔ اس وقت پولیس نے وسیع پیمانے پر تحقیقات کیں، جس میں 19,000 مردوں کے ہتھیلی...
    رحیم یارخان میں اغواء برائے تاوان کی بڑی واردات کےت دوران 2 کمسن بچوں سمیت 13 افراد کو اغوا کرلیا گیا۔ پولیس  نے کہا کہ ڈاکوؤں نے مغویوں کو اسلحہ کے زور پر آم کے باغ سے اغواء کیا اور کچے لے گئے، مغویوں میں ندیم احمد،رشید احمد، وسیم احمد،صدام حسین ،گل حسن ،محمد بلال، محمد حنیف، ندیم ،کاشف، ماجد عمیر، شاہ میر احمد، اور تنویر احمد شامل ہیں۔ اغواء ہونے والے تمام افراد باغ میں لیبر کا کام کرتے تھے، زرائع نے کہا کہ راجن پور پولیس اور رحیم یار خان پولیس میں حدود بندی کا تنازعہ کھڑا ہو گیا،  مغوی تھانہ بھونگ رحیم یارخان کی حدود سے اغواء ہوئے ہیں، مغوی راجن پور کے تھانہ سونمیانی کی حدود سے...
    استنبول (اوصاف نیوز)جمہوریہ ترکیہ میں ایک ہفت روزہ میگزین میں خاتم النبیین حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ اور حضرت موسٰی علیہ السلام کا گستاخانہ خاکہ شائع کرنے پرکارٹونسٹ اور ایڈیٹرز کو گرفتار کرلیا گیا۔ مذہبی حلقوں کی جانب سے شدید ردعمل دیکھنے میں آیا۔ ترک ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق یہ گستاخانہ خاکہ خاتم النبیین حضرت محمد ﷺ سے منسوب تھا، خاکے کی اشاعت پرمذہبی حلقوں کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔ استنبول کے چیف پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 26 جون 2025 کے شمارے میں شائع ہونے والے ایسے کارٹون کے حوالے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں جو کھلے عام مذہبی اقدار کی توہین کرتا ہے، خاکے کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لکی مروت میں افسوسناک واقعہ، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو ٹریفک پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔پولیس کے مطابق دونوں اہلکار ڈیوٹی پر جا رہے تھے جب حملہ آوروں نے ان پر فائرنگ کی۔ فائرنگ سے دونوں موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ ملزمان پولیس اہلکاروں کا اسلحہ بھی ساتھ لے گئے۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کے اہلِ خانہ کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی خیبرپختونخوا پولیس کے بہادر جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
    ---فائل فوٹو  خیبر پختونخوا کے شہر لکی مروت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو ٹریفک پولیس اہلکار جاں بحق ہو گئے۔پولیس کے مطابق دونوں ٹریفک پولیس اہلکار موٹر سائیکل پر تاجہ زئی اڈہ میں ڈیوٹی کے لیے جا رہے تھے کہ لونگ خیل سڑک پر تاک میں بیٹھے نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کردی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں ٹریفک پولیس اہلکار اسرائیل اور ثناءاللّٰہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق نامعلوم ملزمان پولیس اہلکاروں کا اسلحہ بھی اپنے ساتھ لے گئے، جن کی تلاش جاری ہے۔ 
    کوئٹہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔یکم جولائی ۔2025 )بلوچستان کے ضلع مستونگ میں نامعلوم مسلح افراد نے تحصیل کے دفتر اور بینکوں پر حملہ کیا ہے پولیس حکام کے مطابق ان حملوں میں اب تک کم از کم ایک بچہ ہلاک اور پانچ افراد زخمی ہوئے ہیں ڈی ایس پی مستونگ محمد یونس مگسی نے بتایا کہ مسلح حملہ آوروں نے پہلے مستونگ شہر میں تحصیل آفس پر حملہ کیا ہے.(جاری ہے) نجی ٹی وی کے مطابق یونس مگسی نے بتایا کہ اس حملے کے بعد پولیس اہلکار پہنچے اور حملہ آوروں کے ساتھ مقابلہ ہوا اور مقابلے کے بعد حملہ آور تحصیل آفس سے نکل کر ایک بینک میں داخل ہوئے جہاں پولیس اہلکاروں کے پہنچنے کے بعد انہوں...
    لکی مروت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2ٹریفک پولیس اہلکار شہید ہو گئے ۔پولیس کے مطابق لکی مروت میں لونگ خیل سڑک پر ٹریفک پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا  جس کے نتیجے میں ٹریفک پولیس کے 2اہلکار اسرائیل اور ثنااللہ موقع پر ہی شہید ہو گئے، واقعہ کے فوراً بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے،واردات کے بعد حملہ آور اہلکاروں کا سرکاری اسلحہ بھی اپنے ساتھ لے گئے۔سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا جبکہ شہدا کی میتیں قریبی اسپتال منتقل کردی گئیں ۔پولیس نے کہا کہ واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں اورجلد ملزمان کو کیفرِکردارتک پہنچایا جائے گا۔
    راولپنڈی ٹیکسلا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 05 روز قبل غیرت کے نام پر اپنی ہمشیرہ کو  قتل کرنے والے شخص کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق زیر حراست شخص نے اپنے ساتھی کے ساتھ مل کر اپنی سگی بہن کو فائرنگ کرکے قتل اور بہنوئی کو زخمی کیا تھا۔ مدعی مقدمہ  نے کہا کہ مقتولہ نے پسند کی شادی کی تھی جسکا ملزمان کو رنج تھا۔ سی پی او سید خالد ہمدانی نے واقعہ پر نوٹس لیتے ہوئے ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا تھا۔ ترجمان کے مطابق ٹیکسلا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دونوں افراد کو حراست میں لے لیا،زیر حراست افراد سے تفتیش کی جا رہی ہے، زیر حراست افراد کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت...
    لکی مروت کے علاقے غزنی خیل کی حدود میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو ٹریفک پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔ واقعہ گل باز دھقان کے قریب لونگ خیل روڈ پر پیش آیا، جہاں اہلکار معمول کی ڈیوٹی پر تعینات تھے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں دونوں اہلکار موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ شہید اہلکاروں کا تعلق گاؤں لونگ خیل سے بتایا جا رہا ہے۔ واردات کے بعد حملہ آور اہلکاروں کا سرکاری اسلحہ بھی اپنے ساتھ لے گئے۔ واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا، تاہم تاحال کسی گرفتاری کی اطلاع نہیں ملی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ دہشت گردی یا ٹارگٹ کلنگ کا...
    پشاور: نامعلوم مسلح افراد کی اندھا دھند فائرنگ سے ٹریفک پولیس کے 2 اہل کار جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل لکی مروت میں غزنی خیل لونگ خیل روڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے 2 ٹریفک پولیس اہلکاروں کو جاں بحق کر دیا۔ واقعہ گل باز دھقان کے قریب پیش آیا، جہاں موٹر سائیکل پر سوار اہل کار اپنی ڈیوٹی کے لیے روانہ ہو رہے تھے۔ جاں بحق اہلکاروں کی شناخت اسرائیل اور ثنا اللہ کے نام سے ہوئی، جو اپنے گاؤں لونگ خیل سے تاجہ زئی اڈہ کی جانب ڈیوٹی کے لیے جا رہے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور فائرنگ کے بعد دونوں اہلکاروں کا...
    ویب ڈیسک: سکردو سے گلگت جانے والی سیاحوں کی گاڑی گزشتہ روز سے لاپتہ ہے، گاڑی میں 4 افراد سوار ہیں جبکہ پولیس نے تلاش شروع کردی ہے۔  تفصیلات کے مطابق سکردو سے گلگت جانے وال سیاحوں گاڑی لاپتہ ہو گئی، گاڑی میں سوار چار افراد سے گزشتہ صبح سے رابطہ منقطع ہے۔  لاپتہ افراد میں عثمان، نوراحمد، عثمان اور معراج بی بی شامل ہیں جبکہ لاپتہ گاڑی میں سوار تمام افراد کا تعلق پشاور سے ہے۔ انارکلی : مکان کی چھت گر نے سےملبےتلےدب کر5افراد زخمی  ذرائع کے مطابق گاڑی سے آخری رابطہ اتوار کے روز دن 11 بجے ہوا تھا، جس کے بعد ان کا فون بند ہو گیا اور اہل خانہ اور متعلقہ حکام سے...
    امریکی ریاست آئیڈاہو کے شہر کوردالن میں جھاڑیوں میں لگی آگ پر قابو پانے کے لیے پہنچنے والے فائر فائٹرز پر اچانک فائرنگ شروع ہوگئی، جس کے نتیجے میں دو اہلکار ہلاک اور کئی دیگر زخمی ہو گئے۔ کوٹینی کاؤنٹی کے شیرف رابرٹ نوریس کے مطابق کم از کم ایک حملہ آور نے وہاں پہنچنے والی پولیس پر بھی جدید خودکار رائفلوں سے فائرنگ کی۔ شیرف نوریس نے بتایا کہ ’ہم یقین سے نہیں کہہ سکتے کہ شوٹرز کی تعداد ایک ہے، یا دو، تین یا چار۔ گولیوں کی آوازیں مختلف سمتوں سے سنائی دے رہی ہیں۔ ہم اس خطرے کو ختم کر کے دم لیں گے۔‘ بعدازاں کوٹینی کاؤنٹی کے شیرف ڈیپارٹمنٹ سے جاری بیان میں بتایا گیا...
    پولیس نے شہر کے پوش علاقے PECHS بلاک 2 میں ہونے والی 13 کروڑ روپے سے زائد کی مسلح ڈکیتی کے الزام میں 3 افراد کو گرفتار کرلیا ہے، جن میں ایک بھائی اور 2 بہنیں شامل ہیں، یہ تینوں سوشل میڈیا پر معروف TikTok شخصیات ہیں۔ فیروز آباد تھانہ کے ایس ایچ او انعام جونیجو کے مطابق واردات 26 جون کی صبح قریباً ساڑھے 3 بجے اُس وقت ہوئی، جب متاثرہ شخص محمد سالک اپنی کار پارک کر رہا تھا۔ اچانک ایک کالی گاڑی سے 2 مسلح افراد اور 3 برقع پوش خواتین نمودار ہوئیں، جنہوں نے اسے یرغمال بنا کر گھر کے اندر لے گئے۔ پولیس کے مطابق، ایک ملزم نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (FIA) جیسی جعلی وردی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سڈنی: آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں فلسطینی عوام سے اظہارِ یکجہتی اور اسرائیل کو اسلحہ فراہم کرنے والی کمپنی کیخلاف احتجاج کے دوران جھڑپوں کے بعد پانچ افراد کو گرفتار کر لیا گیا، مظاہرین کا ہدف SEC Plating نامی کمپنی تھی، جو اسرائیلی F-35 جنگی طیاروں کے لیے پرزہ جات کی تیاری میں شامل ہے۔عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق مظاہرے کے دوران 35 سالہ خاتون ہنّا تھامس، جو ماضی میں گرین پارٹی کی امیدوار رہ چکی ہیں، پولیس کی گرفتاری کے دوران شدید زخمی ہو گئیں۔ ان کی آنکھ پر گہری چوٹ آئی اور انہیں فوری طور پر بینک ساؤن اسپتال منتقل کیا گیا۔سوشل میڈیا پر گردش کرتی تصاویر میں تھامس کو خون میں لت پت اور ایک آنکھ...
    —علامتی تصویر پشاور کے علاقے ورسک روڈ پر فائرنگ سے زخمی سرکاری افسر دم توڑ گیا۔مقامی پولیس کے مطابق مقتول اعظم چترالی محکمۂ کمیونیکیشن اینڈ ورکس میں اکاؤنٹنٹ تھے۔ وہ گزشتہ شب آبشار کالونی میں چہل قدمی کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہوئے تھے۔پولیس کے مطابق آفتاب چترالی کا رشتے دار تشویش ناک حالت میں اسپتال میں زیرِ علاج ہے۔ ایس پی ورسک سجاد خان نے بتایا کہ واردات کے دوران ملزمان نقدی یا موبائل فون لے کر نہیں گئے۔ انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔
    معروف اداکارہ اور ماڈل شیفالی جریوالا کا انتقال جمعہ کی رات اچانک ہوا، جب ان کو دل کا دورہ پڑا۔ شیفالی کی آخری رسومات ہفتہ کو ممبئی میں قریبی رشتہ داروں اور دوستوں کی موجودگی میں ادا کی گئیں۔ تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ شیفالی کئی سالوں سے اینٹی ایجنگ ادویات کا استعمال کر رہی تھیں۔ ان کے گھر پر 27 جون کو ایک پوجا تھی، جس کی وجہ سے وہ روزہ رکھ رہی تھیں، مگر اس کے باوجود انہوں نے دوپہر میں اینٹی ایجنگ کا انجیکشن لگوایا۔ یہ ادویات انہیں کئی سال پہلے ڈاکٹر نے تجویز کی تھیں اور وہ یہ دوائیں یا انجیکشن ماہانہ بنیادوں پر لیتی آ رہی تھیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق،...
    گوجرانوالہ: ایک بیٹی کوپسند کی شادی، دوسری کو اسکی مدد پر قتل کیا، گرفتار والدین کا اعتراف WhatsAppFacebookTwitter 0 28 June, 2025 سب نیوز گوجرانوالہ(آئی پی ایس )گوجرانوالہ کی تحصیل نوشہرہ ورکاں میں مبینہ ڈکیتی کے دوران 2 بہنوں کے قتل کے الزام میں والدین کو گرفتار کرلیا گیا۔پنجاب پولیس کے کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے مطابق دونوں بہنوں کو 18 مئی کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا اور اٹلی پلٹ والد نے واقعے کو ڈکیتی کا رنگ دیکر نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کروایا تھا۔ پولیس نے بتایاکہ جائے وقوعہ پرڈکیتی کے آثار بھی نہیں تھے اور نا ہی گھر میں داخل ہونے کا کوئی راستہ تھا، گلی میں لگے کمیروں سے پتہ چلا کوئی اجنبی گھر کی...
    کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2025ء) افغان بستی میں گھر سے 17 سالہ لڑکی کی لاش ملنے کا معمہ حل ہوگیا اور قاتلوں کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن معمار افغان بستی میں گھر سے لڑکی کی لاش ملنے کے واقعے میں پیش رفت ہوئی۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن اعظم جمالی نے بتایا کہ خاتون کے قتل میں اس کا والد اور شوہر ملوث نکلے تاہم ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔اعظم جمالی کا کہنا تھا کہ ملزمان میں متوفیہ کا شوہر نور محمد اور اس کا والد یاسین شامل ہیں۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے مزید بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق خاتون شوہرکی مارپیٹ سے تنگ آکر طلاق...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2025ء) لاہور میں شاہدرہ کے علاقے عباس نگر میں افسوسناک حادثہ پیش آیا، جہاں ایک مکان کی چھت گرنے سے دو کمسن بچے جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق حادثہ عتیق نامی شہری کے گھر پیش آیا، جہاں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد ملبے تلے دب گئے۔(جاری ہے) جاں بحق ہونے والے بچوں کی شناخت 9سالہ عائشہ اور 11سالہ حسنین کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمیوں میں 35سالہ عتیق، 30سالہ سمیرا اور 6سالہ سلیمان شامل ہیں۔ حادثے کے وقت تمام افراد گھر کے اندر موجود تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے فورا بعد اہلِ محلہ نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی...
    متنازع بیانات سے مشہور پاکستانی ٹک ٹاکر رجب بٹ کے گھر پر نامعلوم افراد فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔ گولیاں لگنے سے گھر کے باہر ایک کتا مارا گیا۔ چوہنگ پولیس نے رجب بٹ کی مدعیت میں مقدمہ دفعہ 440 اور 429 کے تحت درج کر کے تفتیش شروع کردی۔ ایف آئی آر کے مطابق نامعلوم افراد نے نجی سوسائٹی میں رجب بٹ کے گھر پر فائرنگ کی، گولیاں دیواروں میں لگیں، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم فائرنگ سے گھر کے باہر بیٹھا کتا مارا گیا۔ رجب بٹ کے مطابق یہ واقعہ 2 روز قبل پیش آیا، کراچی نمبر پلیٹس والی سفید کار میں چار افراد نے گھر کے باہر پہنچ کر گولیاں چلائیں تو انہوں نے واقعے کی...
    لاہور: نشتر کالونی کے نجی اسپتال میں دو افراد غیر ملکی خاتون کی لاش چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق لاش چھوڑ کر جانے والوں میں نامعلوم خاتون اور مرد شامل ہیں، کار سوار خاتون اور مرد نے 40 سالہ عورت کی لاش وہیل چیئر پر چھوڑی۔ لاش چھوڑ کر فرار ہونے والے بھی غیر ملکی افریقی شہری ہیں۔ کلوز سرکٹ فوٹیج اور دیگر شواہد کی مدد سے تفتیش شروع کر دی گئی۔ پولیس کے مطابق شبہ ہے کہ منشیات کے زیادہ استعمال سے خاتون کی موت ہوئی، لاش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دی ہے۔ Tagsپاکستان
    (بابر شہزاد ترک)وفاقی حکومت نے اڑھائی ماہ کی غیر معمولی تاخیر کے بعد بالآخر پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس اور پولیس سروس کے افسران کی گریڈ 21 اور 20 میں ترقیوں اور نئے گریڈ کے مطابق تبادلوں کے باضابطہ نوٹیفیکیشنز جاری کر دیئے ہیں۔  وزیراعظم کی منظوری کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کئے ، ترقی پانے والے بیشتر افسران کے نئے گریڈ کے مطابق تقرر و تبادلے کر دیئے گئے، افسران کی گریڈ 20 اور 21 میں ترقیوں کی سفارشات سنٹرل سلیکشن بورڈ نے رواں برس 11 سے 14 مارچ تک چیئرمین ایف پی ایس سی کی زیرِصدارت منعقدہ اجلاس میں تیار کی تھیں۔ مجوزہ لیوی سے فرنس آئل کی سیل میں واضح کمی ہوگی؛ معاشی تھنک ٹینک...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 26 جون 2025ء) وانگن شہر کے رہائشی علاقے میں پیش آنے والے اس واقعے کے دوران ایک پولیس اہلکار شدید زخمی بھی ہوا ہے۔ پولیس اور پراسیکیوٹرز کے مشترکہ بیان کے مطابق دو پولیس اہلکار ایک معمول کے آپریشن کے تحت اس شخص کو اس کے گھر سے گرفتار کرنے گئے تھے تاکہ اسے جسمانی تشدد کے جرم میں سزا کے لیے عدالت میں پیش کیا جا سکے۔ اس بیان میں مزید کہا گیا ہے، ''اس دوران ملزم نے اچانک چاقو نکالا اور بغیر کسی پیشگی انتباہ کے اہلکاروں پر حملہ کر دیا۔‘‘ پولیس نے جوابی کارروائی میں کئی گولیاں چلائیں، جن سے حملہ آور شدید زخمی ہوا اور فوری طبی امداد کے...
    فائل فوٹو لاہور کے علاقے نشتر کالونی کے نجی اسپتال میں 2 افراد غیرملکی خاتون کی لاش چھوڑ کر فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق خاتون کی لاش چھوڑ کر فرار ہونے والے بھی افریقی شہری ہیں۔ کار سوار خاتون اور مرد نے خاتون کی لاش وہیل چیئر پر چھوڑی۔اس معاملے سے متعلق پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر شواہد کی مدد سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔پولیس کے مطابق خاتون کی لاش تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دی گئی ہے۔
    کینیا میں حکومت مخالف ملک گیر مظاہروں کے دوران کم از کم 8 افراد ہلاک اور 400 سے زائد زخمی ہوگئے۔ یہ مظاہرے پچھلے سال 60 سے زیادہ افراد کی ہلاکت والے ٹیکس بل کے خلاف احتجاج کی برسی کے موقع پر کیے گئے۔ کینیا کے سرکاری انسانی حقوق کمیشن (KNCHR) کے مطابق ہلاک شدگان میں سے تمام کو مبینہ طور پر گولی مار کر قتل کیا گیا۔ بیان میں کہا گیا کہ زخمیوں میں مظاہرین، پولیس اہلکار اور صحافی بھی شامل ہیں۔ مقامی میڈیا اور رائٹرز کے عینی شاہد کے مطابق پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس اور واٹر کینن کا استعمال کیا۔ بعض مقامات پر مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔ کینیا...
    کینیا(نیوز ڈیسک)حکومت مخالف ملک گیر احتجاج میں 16 افراد ہلاک ہوگئے کینیا میں کرپشن کے خلاف اور حکومت مخالف ملک گیر احتجاج میں 16 افراد ہلاک اور 400 سے زائد زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق متنازع مالیاتی بل پر ملک گیر احتجاج کا ایک سال مکمل ہونے پر دارالحکومت نیروبی سمیت مختلف شہروں میں حکومت مخالف احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔ پولیس کی مظاہرین پر فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ سے16 افراد ہلاک اور 400 سے زیادہ زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں مظاہرین، صحافی اور پولیس اہلکار شامل ہیں۔ ایمنسٹی کینیا کا کہنا ہےکہ زیادہ تر افراد پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے ہیں۔ حکومت نے میڈیا کو احتجاج کی براہ راست کوریج سے روک دیا ہے، خلاف ورزی...
    کینیا میں گزشتہ روز حکومت مخالف مظاہروں کے دوران کم از کم 16 افراد ہلاک ہو گئے۔ انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق زیادہ تر اموات پولیس فائرنگ کا نتیجہ ہیں۔ یہ احتجاج ایک مقبول بلاگر کی پولیس کی حراست میں پراسرار موت کے بعد بھڑکا تھا، جبکہ یہ واقعہ 2024 کے ان خونریز مظاہروں کی برسی کے موقع پر پیش آیا جب ٹیکس بل کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے 60 افراد مارے گئے تھے۔ نیروبی میں کشیدہ صورتحال دارالحکومت نیروبی کے مرکزی کاروباری علاقے میں ہزاروں نوجوانوں نے پولیس بربریت اور حکومتی نااہلی کے خلاف مظاہرہ کیا۔ پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں جس میں ربر بلیٹس اور لائیو فائرنگ کی اطلاعات ہیں۔ کینیاٹا نیشنل اسپتال...
    اسلام آباد: )  پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس اور پولیس سروس پاکستان کے 111 افسروں کو گریڈ 20 اور21 میں ترقی دے دی گئی، وزیراعظم نے پوسٹنگ پلان کی بھی منظوری دے دی. اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تمام افسروں کے علیحدہ علیحدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیے،پی اے ایس کے گریڈ 21میں 12 اور گریڈ20میں49افسروں کو ترقی دی گئی جبکہ پولیس سروس پاکستان کے گریڈ21میں17اورگریڈ20میں 33افسروں کو ترقی دی گئی ہے۔ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے جن  افسروں کو گریڈ 21 میں ترقی دی گئی ہے ان میں محمد عامر جان،کیپٹن ریٹائرڈ محمد ظفر اقبال، عظمت محمود خان، کیپٹن ریٹائرڈ محمد نواز نسیم، صولت ثاقب، نورین بشیر ، اسلام زیب، ڈا کٹر ساجد محمود چوہان اور ہمایوں خان شامل ہیں.  ہمایوں خان کا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیروبی: کینیا میں کرپشن اور متنازع مالیاتی بل کے خلاف ملک گیر حکومت مخالف مظاہروں کے دوران پولیس کی فائرنگ اور شیلنگ سے کم از کم 16 افراد ہلاک اور 400 سے زائد زخمی ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ احتجاج دارالحکومت نیروبی سمیت کئی بڑے شہروں میں اُس وقت شروع ہوا جب متنازع مالیاتی بل کے خلاف عوامی احتجاج کو ایک سال مکمل ہوا، مظاہرین نے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے کرپشن اور مہنگائی پر احتجاج کیا، جس کے جواب میں پولیس نے طاقت کا بے دریغ استعمال کیا۔عینی شاہدین اور ایمنسٹی انٹرنیشنل کینیا کے مطابق ہلاکتوں کی بڑی تعداد پولیس کی براہ راست فائرنگ کا نتیجہ ہے جبکہ متعدد افراد آنسو گیس...
    کراچی کے علاقے خیابان تنظیم میں گھر سے 5 کروڑ روپے کی چوری کا واقعہ پیش آیا جس کے بعد پولیس نے تفتیش کے لیے گھر میں کام کرنے والی ماسی کو حراست میں لیا، تفتیش کے بعد نہ صرف یہ ماسی چوری میں ملوث پائی گئی بلکہ ماسی کی جائیدادوں اور شاہانہ طرز زندگی کے حوالے سے ہوشربا انکشافات بھی سامنے آئے۔ پولیس کے مطابق گرفتار کروڑ پتی ماسی کی جائیدادیں سامنے آگئیں ہیں، ملزمہ 5 گاڑیوں، 3 موٹر سائیکلوں، 3 فلیٹس اور دکان کی مالکن نکلی جبکہ ملزمہ کے بینک اکاؤنٹس میں بھی تقریباً 40 لاکھ روپے موجود ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: بجٹ اجلاس کے دوران حکومتی رکن پنجاب اسمبلی کی گھڑی کیسے چوری ہوئی؟   پولیس نے...
    دادو میں نامعلوم افراد نے پرنٹنگ پریس پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 2 صحافی زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق دادو پریس کلب کے قریب شادی کے کارڈ کی پرنٹنگ پریس پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کردیا جبکہ دو صحافی زخمی بھی ہوئے۔ راولپنڈی: گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، 1 شخص جاں بحقراولپنڈی میں تھانہ دھمیال کے علاقہ اکبر چوک میں گاڑی پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ پولیس نے بتایا کہ زخمیوں میں صحافی نیاز چانڈیو اور صحافی رفیق چنہ شامل ہیں جبکہ فائرنگ سے جاں بحق شخص کی شناخت نہیں ہوسکی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ملزمان فرار ہوگئے...
    کراچی: افغان بستی میں خاتون کو قتل کرنے کے بعد خاموشی سے تدفین کی کوشش ناکام بنادی گئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق گلشن معمار تھانے کے علاقے افغان بستی افغان چوک کے قریب گھر سے ایک خاتون کی لاش ملی ہے جسے بدترین تشدد کانشانہ قتل کیا گیا، مقتولہ خاتون کوقتل کرنے کے بعد اس کی خاموشی سے تدفین کی جارہی تھی کہ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور خاتون کی تدفین کے عمل کو رکوادیا۔ ایس ایچ اوگلشن معمارانسپکٹرغفار کورائی کے مطابق مقتولہ خاتون کی شناخت 17 سالہ آرام بی بی زوجہ محمد افغانی کے نام سے کی گئی، پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مقتولہ خاتون کے والد یاسین کو گرفتار کرلیا۔  پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ شوہر، والد...
    پولیس کے مطابق دو فریقین کے درمیان زمین تنازع پر فائرنگ ہوئی تھی، ایک فریق سے تین جبکہ دوسرے فریق سے دو افراد جاں بحق ہوئے۔  اسلام ٹائمز۔ بنوں تھانہ کینٹ کی حدود میں واقع خدری ممند خیل میں زمین کے تنازع پر فائرنگ سے جاں بحق افراد کی تعداد پانچ ہوگئی۔ پولیس کے مطابق دو فریقین کے درمیان زمین تنازع پر فائرنگ ہوئی تھی، ایک فریق سے تین  جبکہ دوسرے فریق سے دو افراد جاں بحق ہوئے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق دونوں فریقین کے درمیان زمین پر تنازع تھا تاہم واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
    —علامتی تصویر راولپنڈی میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 1 شخص جاں بحق ہو گیا۔پولیس کے مطابق راولپنڈی میں تھانہ دھمیال کے علاقے اکبر چوک میں گاڑی پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 1 شخص جاں بحق ہو گیا۔ مقامی پولیس کے مطابق  مقتول اپنی گاڑی میں جا رہا تھا کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کی، پولیس کی جانب سے واقعے کی تفتیش جاری ہے۔
    پولیس کے مطابق خضدار کے علاقے اڈانچی میں مسلح افراد نے عطاء مینگل پر فائرنگ کی، جس میں وہ موقع پر ہلاک، جبکہ اسکا بیٹا مطیع مینگل زخمی ہو گیا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع خضدار کی تحصیل وڈھ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے شفیق مینگل کا بھائی اور سابق نگران وزیراعلیٰ نصیر مینگل کا بیٹا عطاء الرحمان مینگل ہلاک، جبکہ عطاء مینگل کا بیٹا مطیع الرحمان مینگل زخمی ہو گیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ وڈھ میں اڈانچی کے مقام پر ہوا ہے۔ شفیق مینگل کے بھائی کی موت پر وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان پر دہشتگردوں نے بزدلانہ حملہ کیا۔ واضح رہے کہ شفیق مینگل جھالاوان عوامی پینل کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: وزیر داخلہ سندھ ضیاءالحسن لنجار نے کہا ہے کہ منشیات فروشوں کی سرپرستی میں پولیس افسر ملوث ہیں۔ ایسی کالی بھیڑوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔ سندھ نارکوٹکس فورس بنائی جارہی ہے۔ انسداد دہشتگردی عدالتیں کم کرکے نارکوٹکس کورٹس بنائیں گے۔وزیرداخلہ ضیاءالحسن لنجار نے بتایا کہ پولیس افسر منشیات میں ملوث ہیں۔ ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ صوبے میں اپنی اینٹی نارکوٹکس فورس بنا رہے ہیں۔ جبکہ اس حوالے سے انسداد منشیات کی عدالتیں بھی بنائی جائیں گی۔یہ بات انہوں نے سندھ اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئےکہی۔وزیرداخلہ نے کہا سندھ میں دہشتگردی کے مقدمات کم ہوگئے ہیں اس لیے انسداد دہشتگردی کی عدالتیں بیس سے کم کرکے سات کر رہے ہیں۔ منشیات کے ڈیلرز اور اسمگلرز...
    پولیس کا کہنا تھا کہ خاتون نے الزام لگایا کہ روزنامچہ تحریر کرنے والے اہلکار نے اے ایس آئی کے کمرے میں زیادتی کی۔ پولیس کے مطابق ملزم کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور تحقیقات کے بعد حقائق سامنے آئیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب کے ضلع مظفرگڑھ میں اغواء کے مقدمے کے سلسلے میں میڈیکل کرانے کے بہانے تھانے بلاکر خاتون کو پولیس اہلکار نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنا دیا جب کہ گھناؤنے فعل میں ملوث اہلکار کو گرفتار کرلیا گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق مظفرگڑھ کے تھانہ صدر میں خاتون سے زیادتی کا واقعہ پیش آیا۔ پولیس حکام نے کہا کہ خاتون کو اپنے اغواء کے مقدمے میں میڈیکل کرانے کے لیے تھانے بلایا  گیا تھا۔...
    مردہ حالت میں پائی گئیں اداکارہ عائشہ خان کی لاش ایک ہفتہ پرانی ہے، پولیس کا انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 21 June, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس) پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ رات مردہ حالت میں پائی گئی اداکارہ عائشہ خان کی لاش ایک ہفتہ پرانی ہے، جسے ان کے فلیٹ سے برآمد کیا گیا تھا۔پولیس نے بتایا کہ پڑوسیوں کی شکایت کے بعد پولیس کو مطلع کیا گیا، سینئر اداکارہ کی لاش برآمد کرنے کے بعد ان کے اہل خانہ کو بھی آگاہ کردیا گیا، اداکارہ تنہا رہائش پذیر تھیں۔عائشہ خان کی لاش کو پہلے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ضروری کارروائی کے بعد ان کی لاش کو سہراب گوٹھ کے ایدھی سرد...
    راولپنڈی میں مشتعل افراد نے پولیس کی حراست میں موجود قتل کیس کے ملزم پر حملہ کردیا۔ رپورٹ کے مطابق پولیس ملزم کو  بچاتے کورٹ 27 میں لے گئی اور عدالت   کے  دروازے کو تالا لگادیا، 15، 20 ملزمان نے جوڈیشل کمپلیکس کے سیکیورٹی نظام کو چکنا چور کر دیا۔ ملزمان نے عدالت کے دروازے پر لاتوں، مکوں سے حملہ کیا اور دروازہ توڑنے کی کوشش کی، عدالت کا کام معطل ہوگیا اور جج چیمبر میں چلے گئے، وکلا اور سائلین کمرہ عدالت میں محبوس ہوگئے۔ پولیس اور ملزمان کمرہ عدالت کے باہر گتھم گتھا ہوگئے، جھگڑے کے بعد  تمام ملزمان جوڈیشل کمپلیکس سے پولیس ناکے توڑتے ہوئے فرار ہوگئے۔ سب انسپکٹر قمر صادق کی درخواست پر سول لائن تھانہ نے مقدمہ درج کر...
    صوابی تھانہ آئی ڈی ایس گدون کے حدود میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی پولیس پر فائرنگ سے دو اہلکار شہید ہو گئے۔ شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی لاشیں اسپتال منتقل کر دی گئیں۔ پولیس کے مطابق دونوں پولیس اہلکار ہوٹل میں کھانا کھا رہے تھے۔ شہید اہلکاروں میں زاہد اور جمال الدین شامل ہیں۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس حکام موقع پر پہنچ گئے، نامعلوم ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہو گئے۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">شانگلہ (مانیٹرنگ ڈیسک)خیبرپختونخوا کے ضلع شانگلہ کے علاقے مارتونگ میں دہشتگردوں کے حملے میں ایک پولیس کانسٹیبل اور ان کے انکل زخمی ہو گئے۔ سب ڈویژنل پولیس افسر (ایس ڈی پی او) عثمان منیر خان نے ڈان ڈیجیٹل کو بتایا کہ پولیس اہلکار کی والدہ کا انتقال ہو گیا تھا اور واقعے کے وقت وہ اپنے گھر پر تعزیت کے لیے آئے مہمانوں سے ملاقات کررہے تھے۔ ایس ڈی پی او کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکار کو دائیں ران میں دو گولیاں، جبکہ پیٹ کے نچلے حصے، بازو اور کندھے میں ایک ایک گولی لگی، جبکہ ان کے انکل کے سینے میں گولی لگی، دونوں کو علاج کے لیے مارتونگ رورل ہیلتھ سینٹر منتقل کر دیا گیا۔ایس...
    پولیس کے مطابق ملزمان پشاور سے بھاری مقدار میں اسلحہ دیگر شہروں کو اسمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ برآمد ہونے والے اسلحے میں 60 رائفلز، متعدد میگزینز اور سیکڑوں کی تعداد میں پارٹس شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور پولیس نے افغانستان سے تعلق رکھنے والے دو اسمگلرز کو گرفتار کرکے بھاری اسلحہ برآمد کرلیا۔ ذرائع کے مطابق پشاور کے تھانہ پہاڑی پورہ پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے اسلحہ اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ کارروائی کے دوران افغانستان سے تعلق رکھنے والے دو ملزمان، کامران اور صابر کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان پشاور سے بھاری مقدار میں اسلحہ دیگر شہروں کو اسمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ برآمد ہونے والے اسلحے میں...
     عرفان ملک :لاہور سٹی ٹریفک پولیس لاہور کی تنظیم نو اور افسران کی نئی تعیناتیوں کی سمری پر چیف سیکرٹری اور محکمہ خزانہ نے اعتراضات اٹھا دیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق آئی جی پنجاب کی جانب سے وزیر اعلیٰ کو ارسال کی گئی سمری میں موجودہ ٹریفک وارڈن سسٹم کو ناکافی قرار دیا گیا تھا۔ سمری میں لاہور میں موجود 8.4 ملین گاڑیوں کے مقابلے میں صرف 2 ایس پی اور 14 ڈی ایس پی کو ناکافی بتایا گیا۔ اٹک: کانگو وائرس سے بچاؤ کیلئے ضلع بھر میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ آئی جی پنجاب نے سی ٹی او لاہور کے عہدے کو گریڈ 20 میں اپ گریڈ کرنے اور 5 نئے ایس پی و 14 نئے ڈی ایس...
    کراچی: سندھ پولیس کی جانب سے 16 گریڈ میں تعینات انسپکٹرز کی نئی سینیارٹی لسٹ جاری ہونے کے بعد بھرتی کے عمل میں سنگین بے ضابطگیوں اور قانون شکنی کے انکشافات نے ایک بار پھر سے ادارے میں بھرتیوں میں شفافیت کے بلند و بانگ دعوؤں کو متنازعہ بنا دیا ہے۔ حکومت پاکستان کے "سول سرونٹس (اپائنٹمنٹ، پروموشن اینڈ ٹرانسفر) رولز 1973" کے تحت وفاقی و صوبائی ملازمتوں میں تقرری کے لیے کم از کم عمر کی حد 18 سال مقرر ہے جبکہ آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی جانب سے جاری کردہ فہرست میں ہوشربا انکشاف سامنے آیا ہے۔ اس فہرست میں شامل متعدد افسران ایسے ہیں جنہوں نے پولیس میں شمولیت کے وقت یا تو...
    فائل فوٹو سرگودھا میں مسلح افراد کی کار پر فائرنگ سے خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ 5 شدید زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق یہ واقعہ نواحی علاقے ٹھٹھی میاں رانجھا کے قریب پیش آیا، جہاں تمام افراد شادی کی تقریب سے فارغ ہو کر گھر واپس جارہے تھے کہ مسلح افراد نے کار پر فائرنگ کر دی۔فائرنگ سے زخمیوں میں سے 2 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے جبکہ زخمیوں کو ٹی ایچ کیو شاہپور منتقل کردیا گیا۔ اسٹیل ٹاؤن، مسلح ملزمان کی فائرنگ سے باپ جاں بحق اور بیٹا زخمی کراچیاسٹیل ٹاؤن کے علاقے میں مسلح ملزمان کی... پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 6 سالہ عاشر، 25 سالہ صائمہ اور 42 سالہ محمد اقبال شامل...
    —فائل فوٹو لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کا پولی گراف اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کروانے کی درخواست کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔اے ٹی سی عدالت کے جج منظر علی گل نے 3 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ حکم نامے میں کہا گیا کہ عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو بےگناہ ثابت کرنے کے لیے بڑا منصفانہ موقع دیا، ملزم کی ضد اور انکار کی وجہ سے کوئی رزلٹ حاصل نہیں ہو سکے۔ عام ملزم کے پاس ٹیسٹ کروانے سے انکار کرنے کا چانس نہیں ہوتا۔ بانی پی ٹی آئی کے پولی گرافک اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کیلئے پولیس کی درخواست مستردبانی پی ٹی آئی کا پولی گراف ٹیسٹ اور...
    لاہور: پرانی انارکلی پولیس نے 17 سال بعد جعلی سونے کی فروخت کا انکشاف ہونے پر تین ملزمان کے خلاف فراڈ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔ شہری محسن عمران کے بیان پر ملزمان عرفان، وقاص اور عمران کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ ایف آئی آر کے مطابق شہری نے 2008 میں دکان سے 82 ہزار سے زائد مالیت کا سونا خریدا، جس کے پاس دکان سے خریداری کی سلپ بھی موجود ہے۔ شہری 17 سال بعد سونا اسی دکان پر فروخت کرنے پہنچا تو دکاندار نے سونے کے سیٹ کو جعلی قرار دیا جس ہر مقدمہ درج کیا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دیں۔ Tagsپاکستان
    پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی، شواہد جمع کیے جارہے ہیں۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کیلئے کارروائی شروع کردی۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب کے شہر بھکر میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر پیپلزپارٹی کی ضلعی صدر ثمرہ بتول سمیت 3 افراد کو قتل کردیا۔ ذرائع کے مطابق پنجاب پولیس نے بتایا کہ بھکر کے علاقے منڈی ٹاؤن کے قریب گھر میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کی، واقعے میں پیپلز پارٹی کی ضلعی صدر ثمرہ بتول سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی، شواہد جمع کیے جارہے...
    پولیس کے مطابق جاں بحق پی ٹی آئی کارکن کی شناخت اسرار کے نام سے ہوئی، نامعلوم افراد مقتول پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور کے تھانہ جلوزئی کی حدود میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پی ٹی آئی کارکن جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق پی ٹی آئی کارکن کی شناخت اسرار کے نام سے ہوئی، نامعلوم افراد مقتول پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔ ایس ایچ او پولیس ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور تفتیش کا آغاز کر دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔ جاں بحق ہونے والے پی ٹی آئی کارکن کی لاش اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔