2025-11-03@18:55:57 GMT
تلاش کی گنتی: 147

«ڈانس پارٹی»:

    مری کے علاقے بھوربن میں پولیس نے ایک مقامی ہوٹل میں جاری ڈانس پارٹی پر کارروائی کرتے ہوئے 90 افراد کو گرفتار کر لیا، جن میں 32 خواتین اور 58 مرد شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق ریڈ کے دوران موقع سے چھ لیٹر شراب برآمد کی گئی جبکہ ہوٹل میں لاوڈ میوزک چل رہا تھا اور نیم برہنہ حالت میں ڈانس پارٹی جاری تھی۔ پولیس نے گرفتار افراد کے خلاف عصمت دری، لاوڈ اسپیکر کے غلط استعمال اور شراب نوشی کے الزامات کے تحت مقدمات درج کر لیے ہیں۔ مزید برآں، پنجاب کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر ہوٹل مالکان کے خلاف بھی الگ مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پولیس کے مطابق گرفتار افراد کا...
     اسلام آباد(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی روکنے پر رضامند ہوگئے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ اسحٰق ڈار نے کشیدگی کم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ صدر زرداری نے اسحٰق ڈار کے ساتھ تعاون کیا۔
    پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں شرکت کے بعد گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا پی ٹی آئی کا گڑھ ہے، بانی پی ٹی آئی کے نامزد وزیراعلیٰ کی حکومت کو کسی کی جرات نہیں کہ گرا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ جتنی مرضی تاخیر کر لیں، میں نے استعفیٰ دیا ہوا ہے۔ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں شرکت کے بعد گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا پی ٹی آئی کا گڑھ ہے، بانی پی ٹی آئی عمران خان کے نامزد وزیراعلیٰ کی حکومت کو کسی کی جرات نہیں کہ گرا سکے۔ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ...
    علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ بانی چیئرمین کا فیصلہ ہر طرح سے قبول ہے، اگر دوبارہ پیش کش ہوئی تو وزارت اعلیٰ قبول نہیں کروں گا اور یہ عمران خان کو واضح کرچکا ہوں۔ پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کے بعد پشاور میں گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا کہ بانی چیئرمین کا فیصلہ ہر طرح سے قبول ہے اور اُن کی ہدایت پر استعفیٰ دے چکا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اللہ جو بھی کرتا ہے اس میں بہتری ہوتی ہے اور یہی ہمارا ایمان ہے، پارٹی ہمیشہ کی طرح متحد ہے اور میں انہیں چلینج کرتا ہوں کہ سیاسی طریقے سے ہماری حکومت گرا کر دکھا دیں۔ گنڈا پور نے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور: پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ وہ بانی چیئرمین عمران خان کے فیصلے کو ہر حال میں تسلیم کرتے ہیں اور اگر وزارتِ اعلیٰ دوبارہ پیش کی گئی تو اسے قبول نہیں کریں گے۔ یہ بات پہلے ہی عمران خان کو صاف طور پر بتا چکے ہوں۔پشاور میں پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ انہوں نے پارٹی قیادت کی ہدایت پر وزارتِ اعلیٰ سے استعفیٰ دیا ہے، بانی چیئرمین کا فیصلہ ہمارے لیے حتمی اور قابلِ احترام ہے، جو وہ حکم دیں گے، وہی ہمارا راستہ ہوگا۔انہوں نے مزید...
    خیبرپختونخوا کے سبکدوش وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ وہ چیئرمین عمران خان کے فیصلے کو من و عن قبول کرتے ہیں اور پارٹی کے تمام ارکان نے ان کے مذکورہ فیصلے پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ جمعرات کی شام پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ وہ مستعفی ہوچکے ہیں اور اب عمران خان بھی کہیں تو وہ دوبارہ وزیراعلیٰ نہیں بنیں گے۔ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ پاکستان تحریکِ انصاف متحد ہے اور وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے لیے پارٹی نے واضح لائحہ عمل طے کر لیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی طرح کی سازش کو کامیاب نہیں...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 09 اکتوبر 2025ء) ایک حالیہ پیش رفت میں علی امین گنڈا پور نے خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ گنڈا پور نے خود اور پارٹی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے تصدیق کی کہ یہ فیصلہ پاکستان تحریک انصاف کے جیل میں بند چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر کیا گیا ہے۔ کچھ پارٹی رہنماؤں اور سیاسی ماہرین کا ماننا ہے کہ علی امین گنڈا پور نہ صرف انتظامی معاملات میں ناکام رہے بلکہ وہ وفاقی حکومت پر دباؤ ڈالنے میں بھی ناکام رہے، خاص طور پر اس حوالے سے کہ معاملہ چاہے پارٹی چیئرمین عمران خان کی رہائی کا ہو یا خیبر پختونخوا کے عوام کے...
    صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے زرداری ہاؤس نواب شاہ میں ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی، جہاں صدرِ مملکت نے وفد کے ارکان کو گلے لگا کر خوش آمدید کہا۔ ملاقات میں ملک کی سیاسی و سیکیورٹی صورتحال، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مزید پڑھیں: صدر زرداری کا محسن نقوی کو اہم ٹاسک، کیا حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا خطرہ ہے؟ نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار نے صدرِ مملکت کو اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے حالیہ اجلاس اور عالمی رہنماؤں سے ہونے والی ملاقاتوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ ...
    نواب شاہ: صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے نوابشاہ میں اہم ملاقات کی۔ ترجمان ایوانِ صدر کے مطابق، ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی اور سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی، جبکہ علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار نے صدرِ مملکت کو اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے حالیہ اجلاس، عالمی رہنماؤں سے ہونے والی ملاقاتوں اور اہم علاقائی معاملات پر بریفنگ دی۔ باخبر حکومتی ذرائع کے مطابق، ملاقات میں خاص طور پر پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان حالیہ سیاسی کشیدگی پر تفصیل سے...
    سٹی42:   مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی ایک دوسرے کے خلاف بیانوں کی گولہ باری روکنے پر رضامند ہوگئے۔ مسلم لیگ نون اور پیپلز پارٹی کے درمیان  بیان بازی کی جنگ بندی کروانے کے لئے مسلم لیگ نون کے سینئیر لیڈروں اسحاق ڈار، ایاز صادق اور وزیرداخلہ محسن نقوی نے  فائربریگیڈ کا کردار ادا  کیا۔    ذرائع نے بتایا کہ نائب  وزیراعظم اسحٰق ڈار نے کشیدگی کم کرنے میں اہم مصالحت کار کا کردار ادا کیا۔ پاکستان میں8 اکتوبر کو آنیوالے تباہ کن زلزلے کو 20 برس بیت گئے، خوفناک یادیں آج بھی ذہنوں پر نقش ماضی میں جب پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نون ایک دوسرے کی حریف تھیں تو اسحٰق ڈار کی دبئی رہائش گاہ پر بےنظیر بھٹو...
    پاکستان مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی روکنے پر رضامند ہوگئے، ذرائع کا بتانا ہے کہ اسحٰق ڈار نے کشیدگی کم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ذرائع کے مطابق اسحٰق ڈار کی دبئی رہائش گاہ پر بےنظیر بھٹو اور نوازشریف کی بھی ملاقات ہوتی تھیں۔حالیہ کشیدگی کم کرنے کے لیے اسحٰق ڈار اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے ساتھ نواب شاہ پہنچے۔ صدر زرداری نے اسحٰق ڈار کے ساتھ ہمیشہ کی طرح انتہائی تعاون کیا۔ذرائع کے مطابق نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار نے صدر زرداری سے پارٹی رہنماؤں کی جانب سے جاری بیان بازی روکنے کی بات کی۔اس موقع پر صدر زرداری نے اتفاق کیا کہ بیان بازی فوری طور پر روکی جانی چاہیے۔
    پارٹی سیکریٹری کی تصدیق کے بعد علی امین گنڈا پور نے اپنے بیان میں کہاکہ وزیراعلی کا عہدہ عمران خان کی امانت تھی اور ان کے حکم کے مطابق استعفیٰ دے کر امانت واپس کررہا ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے نئے وزیراعلیٰ کی نامزدگی اور عہدے سے ہٹائے جانے کی خبر کی تصدیق ہونے کے بعد علی امین گنڈا پور نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ اسلام ٹائمز کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے اڈیالہ جیل میں سماعت کے دوران پارٹی رہنماؤں کو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا۔ عمران خان نے علی امین گنڈا پور کی جگہ سہیل آفریدی کو وزارت اعلیٰ کے عہدے کیلیے نامزد...
    بانی پی ٹی آئی کی جانب سے نئے وزیراعلیٰ کی نامزدگی اور عہدے سے ہٹائے جانے کی خبر کی تصدیق ہونے کے بعد علی امین گنڈا پور نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے اڈیالہ جیل میں سماعت کے دوران پارٹی رہنماؤں کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا۔ عمران خان نے علی امین گنڈا پور کی جگہ سہیل آفریدی کو وزارت اعلیٰ کے عہدے کیلیے نامزد بھی کیا۔ جس کی تصدیق پارٹی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے بھی کی۔ پارٹی سیکریٹری کی تصدیق کے بعد علی امین گنڈا پور نے اپنے بیان میں کہاکہ وزیراعلی کا عہدہ عمران خان کی امانت تھی اور ان...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور: خیبر پختونخوا ( کے پی کے )  کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے وزارتِ اعلیٰ سے ہٹائے جانے کی خبروں پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں اب تک کوئی باضابطہ اطلاع نہیں دی گئی۔میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ علی امین نے کہا  کہ وزارتِ اعلیٰ پارٹی اور عمران خان کی امانت ہے، جب پارٹی قیادت کہے گی تو وہ فوراً عہدہ چھوڑ دیں گے،  انہیں میڈیا اور سوشل میڈیا کے ذریعے معلوم ہوا کہ پارٹی نے خیبر پختونخوا کی قیادت میں تبدیلی کا فیصلہ کرلیا ہے، اس حوالے سے انہیں نہ کوئی ہدایت دی گئی ہے اور نہ ہی کوئی سرکاری اطلاع موصول ہوئی ہے۔وزیر اعلیٰ کے پی کے  کا کہنا تھا...
    ویب ڈیسک: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کو ان کے عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے کی خبروں کے بعد علی امین گنڈا پور کا ردعمل سامنے آگیا۔  خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ انہیں ابھی وزارت اعلیٰ چھوڑنے کی کوئی باضابطہ اطلاع نہیں دی گئی، وزارت اعلیٰ پارٹی اور عمران خان کی امانت ہے، جب کہیں گے چھوڑ دوں گا۔  علی امین گنڈاپور نے کہا کہ جب مجھے کہا جائے گا کہ وزارت اعلیٰ چھوڑ دو تو اس کی تعمیل کروں گا،انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ  جیل میں رہنماؤں کی ملاقات جاری ہے،ملاقات کے بعد پارٹی رہنما صورتحال واضح کر دیں گے۔ پاکستان میں8 اکتوبر کو آنیوالے تباہ کن...
    وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہاہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کوئی ذاتی ایجنڈا نہیں، فیلڈ مارشل اپنی مدت پوری کرکے سیدھےگھرجائیں گے، فیلڈ مارشل وزیراعظم ہاؤس اور ایوان صدر نہیں جائیں گے، نوازشریف وزیراعظم بننا چاہیں تو انہیں کسی سفارش کی ضرورت نہیں، وزیراعظم شہبازشریف نوازشریف کے قدموں میں وزارت عظمیٰ رکھ دیں گے۔ سینیٹر اور وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کےساتھ کوئی مسئلہ نہیں،پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے اکثر مواقع پر تعاون بھی کیا ہے، پیپلزپارٹی اور ن لیگ دشمن سیاسی جماعتیں نہیں،ایک جماعت دشمنی کاجذبہ رکھتی ہے جبکہ ہم نہیں رکھنا چاہتے۔ راناثنااللہ کا کہناتھا کہ بلاول بھٹو کی...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کوئی ذاتی ایجنڈا نہیں، وہ اپنی مدت مکمل کرکے سیدھے گھر چلے جائیں گے، نہ وزیراعظم ہاؤس جائیں گے، نہ ایوانِ صدر جائیں گے۔وہ کسی سیاسی عمل میں مداخلت نہیں کریں گے۔ نجی ٹی وی سماء نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ نواز شریف نے الیکشن سے قبل ہی فیصلہ کر لیا تھا کہ وہ اتحادی حکومت کی قیادت نہیں کریں گے۔ نواز شریف اگر وزیراعظم بننا چاہیں تو انہیں کسی سفارش یا حمایت کی ضرورت نہیں، وزیراعظم شہباز شریف خود وزارتِ عظمیٰ ان کے قدموں میں رکھ دیں گے۔ پیپلز...
    اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)پیپلز پارٹی نے قومی اسمبلی کا بائی کاٹ مستقل طور پر ختم کرنے سے انکار کر دیا۔پیپلز پارٹی کے رہنما اعجاز جاکھرانی نے کہا  کہ وفاقی حکومت نے درخواست کی تھی کہ نائب وزیرِاعظم کا قومی اسمبلی میں فلسطین پر پالیسی بیان سُن لیں۔اس لئے ہم صرف ڈار کی تقریر سننے آگئے تھے ۔اعجاز جاکھرانی نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کے دوران کہا کہ حکومت کے ساتھ معاملات طے نہیں پائے، پیپلز پارٹی نے  صرف فلسطین پر بیان سننے کے لیے واک آؤٹ ختم کیا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ  آئندہ بھی کسی قانون سازی یا ایوان کی کارروائی کا حصہ نہیں بنیں گے۔پیپلز پارٹی آئندہ اجلاسوں میں بھی واک آؤٹ جاری رکھے گی۔ ہمارا...
    وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے پانچ ماہ بعد ملاقات ہوئی اور اُن کی ہدایت کے مطابق صوبائی کابینہ میں تبدیلی کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے بانی پی ٹی آئی سے علیمہ خان کی شکایت کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو صورت حال سے آگاہ کرنا میری ذمہ داری تھی۔ علیمہ خان کی میڈیا سے گفتگو میں الزام اور صوبائی وزرا کے مستعفی ہونے کے حوالے سے وزیراعلیٰ نے ویڈیو پیغام جاری کیا۔ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے پانچ ماہ بعد ملاقات ہوئی اور اُن کی ہدایت کے مطابق صوبائی کابینہ میں تبدیلی کی ہے۔...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی نے تمام مسائل افہام و تفہیم سے حل کرنے پر اتفاق کرلیا۔اسلام آباد میں مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی وفود کی اسیپکرقومی اسمبلی کےچیمبر میں جاری ملاقات ختم ہوگئی۔ ملاقات میں اتحادیوں نے تمام مسائل  افہام و تفہیم سے حل کرنے پر اتفاق کرلیا جبکہ ایک دوسرے کے خلاف سخت زبان استعمال نہ کرنے کی بھی یقین دہانی بھی کروا دی گئی۔ ملاقات میں اسپیکر ایازصادق، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار،رانا ثنااللہ، اعظم نذیر تارڑ، طارق فضل چوہدری اوررانا مبشر شریک تھے۔ پیپلز پارٹی وفد میں سید نوید قمر اور اعجاز جاکھرانی شامل تھے۔قبل ازیں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے پیپلزپارٹی کے وفد نے ملاقات میں پیپلزپارٹی نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز...
    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ پارٹی میں مایوسی پھیلانے کی کوششیں ہو رہی ہیں اور یہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے اقدامات نہیں کیے جا رہے۔ علی امین گنڈا پور کی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے بعد جاری کیے گئے ویڈیو پیغام میں انہوں نے بتایا کہ انہوں نے عمران خان کو کہا کہ آپ کی رہائی کے بجائے پارٹی میں اختلافات کو ہوا دی جا رہی ہے۔ گنڈا پور نے کہا کہ ویلاگر اختلافات بڑھا رہے ہیں اور علیمہ خان ان ویلاگران کی حوصلہ افزائی کر رہی ہیں بجائے اس کے کہ انہیں روکا جائے۔ انہوں...
    پشاور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ خیبر پی کے نے بانی پی ٹی آئی سے علیمہ خان کی شکایت کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو صورت حال سے آگاہ کرنا میری ذمہ داری تھی۔ علیمہ خان کی میڈیا سے گفتگو میں الزام اور صوبائی وزراء کے مستعفی ہونے کے حوالے سے وزیراعلیٰ نے ویڈیو پیغام جاری کیا۔ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے پانچ ماہ بعد ملاقات ہوئی اور ان کی ہدایت کے مطابق صوبائی کابینہ میں تبدیلی کی ہے۔  بانی پی ٹی آئی سے گزشتہ ملاقات میں بھی حکومت میں تبدیلیوں اور اصلاحات کے حوالے سے بات ہوئی تھی۔ بجٹ کی وجہ سے ہم نے تبدیلیاں...
    راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے دعویٰ کیا ہے کہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے موقع پر ان کے خلاف الزامات عائد کیے ہیں۔ اڈیالہ جیل کے قریب داہگل ناکے پر میڈیا سے گفتگو کے دوران صحافی نے علیمہ خان سے پوچھا کہ خبریں آرہی ہیں کہ علی امین گنڈا پور نے گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے دوران آپ کی شکایتیں لگائی ہیں۔ علیمہ خان نے صحافی کے سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ علی امین گنڈا پور نے بانی پی ٹی آئی کو بتایا ہے کہ علیمہ خان...
    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے بعد کہا ہے کہ خان صاحب نے پارٹی میں سب کو متحد ہوکر جدوجہد جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ اڈیالہ جیل میں پی ٹی آئی کے بانی سے تفصیلی ملاقات نتیجہ خیز رہی۔ اُن کا کہنا تھا کہ بانی نے پارٹی میں سب کو متحد ہوکر جدوجہد جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے، بانی نے پارٹی میں اختلافات اور گروہ بندی پیدا کرنے والوں پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔ علی امین نے کہا کہ ملاقات میں عمران خان پرعزم نظر آئے، پارٹی معاملات، صوبے میں امن و امان، حکومتی کارکردگی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے...
    وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پیپلز پارٹی رہنما ندیم افضل چن کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ندیم افضل کچھ دنوں سے پتا نہیں کسی ذہنی دباؤ میں ہیں یا جان بوجھ کر پروپیگنڈا کر رہے ہیں۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ قرضے سے متعلق بے بنیاد خبر پر حقائق 26 اگست کو میڈیا کے ساتھ شیئر کیے جاچکے ہیں۔ جھوٹے پروپیگنڈے کو دوبارہ پھیلانا پیکا ایکٹ کے زمرے میں آتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں پیپلز پارٹی کو ن لیگ کے بجائے پی ٹی آئی سے اتحاد کا فائدہ ہوگا، ندیم افضل چن عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ ہتک عزت بل کے مطابق امید ہے کہ ندیم افضل عدالت میں یہ جھوٹی خبر ثابت...
    راولپنڈی : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا ایجنڈا ریاست مخالف نہیں، عمران خان نے بھی کہا ہے ملک بھی ہمارا ہے، فوج بھی ہماری ہے۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر کا کہنا تھاکہ آج مجھے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی، امید ہے کل ملاقات ہو جائے گی، ملاقات ضروری ہے عدالتی احکامات بھی ہیں، اس سے حالات بہتر ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف ملک میں قدرتی آفات آئی ہے، دوسری جانب ہیجانی کیفیت ہے، اگر ملاقات نہیں کرنے دی جاتی ہے تو اس سے دوریاں بڑھیں گی۔ بیرسٹر گوہر کا کہنا تھاکہ پارٹی بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایات پر...
    چئیرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی ائی) بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا کسی کے کنٹرول میں نہیں اور اس پلیٹ فارم پر بڑی تعداد میں رضاکار سرگرم ہیں۔ اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چئیرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ آج توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت تھی لیکن ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی اور اس کی کوئی وجہ بھی نہیں بتائی گئی،امید ہے کہ کل بانی پی ٹی ائی سے ملاقات ہو جائے گی کیونکہ یہ ملاقات ضروری ہے اور اس سے حالات میں بہتری آسکتی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں کہ پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا کون چلاتا ہے اور ریاست مخالف...
    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور آج پھر اپنی ہی جماعت پر برس پڑے اور کہا کہ پی ٹی آئی کے اندر منافق موجود ہیں، پارٹی کی اندرونی تقسیم عمران خان سے ملاقاتوں میں رکاوٹ ہے۔ راولپنڈی میں  وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو باہر لانے کے لیے جتنی کوشش میں نے کی کسی نے نہیں کی، ملکی تاریخ کے بڑے مارچ اور جلسے کیے۔علی امین گنڈا پور نے کہا کہ کیا ریاست سے کوئی لڑ سکتا ہے؟ عمران خان نے کئی بار کہا مذاکرات کے لیے تیار ہوں تو بیٹھیں بات کریں، بات اسی سے ہوگی جس...
     ویب ڈیسک : وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور آج پھر اپنی ہی جماعت پر برس پڑے اور کہا کہ پی ٹی آئی کے اندر منافق موجود ہیں، پارٹی کی اندرونی تقسیم عمران خان سے ملاقاتوں میں رکاوٹ ہے۔ راولپنڈی میں  وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو باہر لانے کے لیے جتنی کوشش میں نے کی کسی نے نہیں کی، ملکی تاریخ کے بڑے مارچ اور جلسے کیے۔ کیا ریاست سے کوئی لڑ سکتا ہے؟ عمران خان نے کئی بار کہا مذاکرات کے لیے تیار ہوں تو بیٹھیں بات کریں، بات اسی سے ہوگی جس کے پاس اختیار ہے۔ پاکستان...
    داہگل ناکہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ جتنی کوشش میں نے بانی کو باہر لانے کے لئے کی ہے کسی نے نہیں کی، زندگی میں ایک بھی دن ایسا نہیں کہ بانی کی رہائی کے لئے کوشش نہ کی ہو۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ پی ٹی آئی کے اندر منافق لوگ موجود ہیں، بیانیہ ساز لوگ جماعت کو کمزور کر رہے ہیں۔ داہگل ناکہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ جتنی کوشش میں نے بانی کو باہر لانے کے لئے کی ہے کسی نے نہیں کی، زندگی میں ایک بھی دن ایسا نہیں کہ بانی کی...
    حب مین رائزنگ سے یومیہ تقریباً 8 کروڑ گیلن پانی فراہم کیا جاتا ہے، حب پمپنگ سے ضلع غربی کو پانی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں حب پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بریک ڈاؤن ہو گیا۔ سی او او واٹر کارپوریشن اسد اللّٰہ خان کے مطابق بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث حب رائزنگ کی مین لائن پھٹ گئی، بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث لائن پھٹنے سے پمپنگ مکمل طور پر بند ہو گئی۔ اسد اللّٰہ خان نے کہا کہ حب مین رائزنگ سے یومیہ تقریباً 8 کروڑ گیلن پانی فراہم کیا جاتا ہے، حب پمپنگ سے ضلع غربی کو پانی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ حب رائزنگ کی مین لائن کی مرمت میں 24...
    —فائل فوٹو کراچی میں حب پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بریک ڈاؤن ہو گیا ہے۔سی او او واٹر کارپوریشن اسد اللّٰہ خان کے مطابق بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث حب رائزنگ کی مین لائن پھٹ گئی، بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث لائن پھٹنے سے پمپنگ مکمل طور پر بند ہو گئی۔اسد اللّٰہ خان نے کہا کہ حب مین رائزنگ سے یومیہ تقریباً  8 کروڑ گیلن پانی فراہم کیا جاتا ہے، حب پمپنگ سے ضلع غربی کو پانی کی فراہمی معطل ہو گئی۔انہوں نے کہا کہ حب رائزنگ کی مین  لائن کی مرمت میں 24 گھنٹے لگیں گے۔
    پاسپورٹ بلاک ہونے کا معاملہ، علی امین گنڈا پور نے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی WhatsAppFacebookTwitter 0 12 September, 2025 سب نیوز پشاور(سب نیوز)وزیر اعلی خیبرپختونخوا کا پاسپورٹ بلاک ہونے کا معاملہ، علی امین گنڈاپور نے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ علی امین گنڈاپور کا پاسپورٹ اور نام ای سی ایل سے نکالا جائے۔درخواست میں کہا گیا کہ علی امین گنڈاپور خیبرپختونخوا کے چیف ایگزیکٹو ہیں لیکن ان کا پاسپورٹ بلاک ہے، علی امین گنڈاپور نے قانونی ٹیم سے مشاورت کے بعد درخواست دائر کی۔وزیراعلی خیبرپختونخوا کی لیگل ٹیم نے بتایا کہ درخواست کو جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی بھی استدعا کی گئی ہے۔ روزانہ...
    اندرون شہر لاہور میں گزشتہ تین دنوں کے دوران پانچ مکانات شدید بارشوں کے باعث منہدم ہوگئے۔ والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کے بروقت اقدامات کی بدولت کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، محکمے کی جانب سے مون سون کے آغاز پر خطرناک عمارتوں کو پہلے ہی خالی کروا لیا گیا تھا۔ والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کی جانب سے راستوں سے ملبہ ہٹا کر آمد و رفت کو بحال کیا گیا تاکہ شہریوں کو کسی دشواری کا سامنا نہ ہو۔ ڈپٹی ڈائریکٹر بلڈنگ کنٹرول علی اسلام گل کا کہنا ہے کہ خطرناک مکانات کو پہلے ہی نوٹسز جاری کر کے مکینوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا تھا۔ ڈائریکٹر جنرل والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی ملیحہ رشید نے...
    9 مئی واقعے کے بعد وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا پاسپورٹ بلاک ہونے کے معاملے میں پیش رفت سامنے آئی ہے جب کہ محکمہ اسٹیبلشمنٹ خیبر پختونخوا کی جانب سے ڈائریکٹر جنرل ایمیگریشن اینڈ پاسپورٹ کو ارسال کیا گیا مراسلہ سامنے آگیا۔ رپورٹ کے مطابق مراسلے میں اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کو ڈپلومیٹک پاسپورٹ جاری کرنے کی استدعا کی تھی۔ مراسلہ 12 اگست 2025 کو ڈائریکٹر ایمیگریشن اینڈ پاسپورٹ کو ارسال کیا گیا تھا۔
    ہونڈا ایٹلس نے پاکستان میں چھٹی جنریشن ہونڈا سٹی کا ایک نیا ویرینٹ ’ایسپائر ایس (Aspire S)’ متعارف کرا دیا ۔ اس کے ساتھ ہی کمپنی نے موجودہ 1.2 لیٹر CVT (اسپیشل ایڈیشن) اور 1.5 لیٹر ایسپائر ماڈلز کا فیس لفٹ ورژن بھی لانچ کر دیا ہے۔ نئی Aspire S 1.2 CVT کی قیمت 47 لاکھ 37 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے، جب کہ 1.5 Aspire CVT کی قیمت 60 لاکھ 69 ہزار روپے اور 1.5 Aspire S CVT کی قیمت 61 لاکھ 49 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔ نئی جنریشن نہیں، پرانے ماڈلز کو اپ ڈیٹ کر دیا گیا یہ لانچ ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب چھٹی جنریشن ہونڈا سٹی کو پاکستان میں متعارف کرائے ہوئے...
    ہونڈا ایٹلس کارز پاکستان نے اپنی مشہور ماڈل “ہونڈا سٹی” کی نئی اپ ڈیٹڈ ورژن “سٹی ایسپائر ایس” ( Honda City Aspire S ) کو باقاعدہ طور پر پاکستانی مارکیٹ میں متعارف کرا دیا ہے۔ کمپنی نے اس ماڈل کی لانچنگ کا اعلان اپنی آفیشل فیس بک ویڈیوکے ذریعے کیا جس میں اسے “بولڈ، اسمارٹ اور سنسنی خیز” ڈرائیو قراردیا گیا۔ نئے Aspire S ماڈل میں اسٹائل، کمفرٹ اور جدید سہولیات کو یکجا کیا گیا ہے، گاڑی کے ایکسٹیریئرمیں نیا ہونڈا ایمبلم، بلیک ٹرنک اسپوئلربمع ہائی ماؤنٹڈ اسٹاپ لائٹ اوربلیک شارک فن انٹینا شامل ہے، ایل ای ڈی ہیڈلائٹس، فوگ لائٹس اوربیک لیمپس اب اسٹینڈرڈ ہیں۔ اسپورٹی لک کے لئے نئی الائے ویلز، کروم فرنٹ گارنش، ریئرلائسنس پلیٹ گارنش اوربلیک...
    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اندر سینیٹ الیکشن کے ٹکٹوں کی تقسیم پر ہونے والی تنقید پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔ پشاور میں ایک اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے گنڈا پور کا کہنا تھا کہ سینیٹ ٹکٹوں کی تقسیم میں ان کا کوئی عمل دخل نہیں تھا، “ہم نے صرف عمران خان کے حکم پر عمل کیا، کیونکہ یہ پارٹی انہی کی ہے”۔ انہوں نے الزام لگایا کہ جان بوجھ کر ان کی عمران خان سے ملاقات نہیں ہونے دی جارہی تاکہ ان کا براہِ راست رابطہ قائد سے منقطع رہے، جس کے باعث پارٹی کو نقصان پہنچ رہا ہے اور اندرونی اختلافات میں شدت آ رہی ہے۔...
    پشاور: وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے پی ٹی آئی میں سینٹ الیکشن میں ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے ہونے والی تنقید پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔ پشاور میں اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ ٹکٹوں کی تقسیم میں میرا کیا کام، سینٹ الیکشن میں ڈرامہ کیا گیا مجھ پر تنقید کی گئی جبکہ ہم خان کے حکم پر عملدرآمد کرتے ہیں کیونکہ یہ پارٹی اُن کی ہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری خان سے ملاقات کرانے نہیں دی جارہی تاکہ میرا خان سے رابطہ نہ ہو، ملاقات نہ ہونے کی وجہ سے پارٹی کو نقصان ہورہا ہے اور پارٹی تقسیم ہورہی ہے جبکہ بانی چیئرمین چاہتے ہیں کہ پارٹی تقیسم...
    تین سال تک ڈائیلاگ کی کوشش کرتا رہا، سیاسی مسائل کے حل کیلئے بات چیت ہونی چاہیے، عمران خان WhatsAppFacebookTwitter 0 2 September, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ وہ 3 سال تک ڈائیلاگ کی کوشش کرتے رہے، بات چیت سیاسی مسائل کے حل اور جمہوریت کے لیے ہونی چاہیے۔یہ بات پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عمران خان سے میری اور ظہیر عباس چوہدری کی ملاقات ہوئی ہے، 15 سے 20 منٹ کا وقت دیا گیا، کے پی کے میں ایک بڑا جلسہ منعقد کرنے...
    وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان پیدا ہونے والے مسائل کو عمران خان نے خود حل کرنا ہے، اس حوالے سے کوئی اختیار ان کے پاس نہیں ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواست واپس میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کی رہائی کے راستے میں دو بڑی رکاوٹیں موجود ہیں، پہلی رکاوٹ یہ ہے کہ ملک میں آئین و قانون کی عمل داری نہیں ہے۔ It’s between IK and the establishment: Ali Amin Gandapur pic.twitter.com/J4PopGeLFw — Murtaza Ali Shah (@MurtazaViews) September 2, 2025 ’اگر قانون...
    نیویارک (شوبز ڈیسک) امریکی پاپ اسٹار ٹیلر سوئفٹ اور فٹبالر ٹریوس کیلسی کی منگنی نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ ہر کوئی یہ جاننا چاہتا ہے کہ ٹیلر سوئفٹ کی انگیجمنٹ رنگ دنیا کی مہنگی ترین سیلیبرٹی رنگز کی فہرست میں کہاں آتی ہے۔ ماہرین کے مطابق اس انگوٹھی کی مالیت 5 لاکھ ڈالر سے 10 لاکھ ڈالر کے درمیان ہے۔ دنیا کی چند مشہور اور مہنگی ترین انگیجمنٹ رنگز کی فہرست میں درج ذیل نام نمایاں ہیں: ماریا کیری: 35 قیراط کی انگوٹھی، قیمت تقریباً ایک کروڑ ڈالر۔ الزبتھ ٹیلر: 33.19 قیراط ڈائمنڈ، 88 لاکھ ڈالر میں فروخت۔ کرسٹیانو رونالڈو نے جارجینا روڈریگز کو 37 قیراط اوول شیپ رنگ دی، قیمت 5 کروڑ ڈالر۔ جیف...
    بجلی کی اس معطلی کے باعث کراچی شہر کو پانی کی فراہمی میں 100 ملین گیلن تک کی کمی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اسلام ٹائمز۔ کے الیکٹرک کی جانب سے 4 اگست پیر کو بن قاسم کلسٹر کے تحت آنے والے دھابیجی سب اسٹیشن اور گرڈ اسٹیشن پر ضروری مینٹیننس کا کام انجام دیا جائے گا، جس کے باعث کراچی کے سب سے اہم دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کے مختلف فیڈرز پر بجلی کی فراہمی جزوی طور پر معطل رہے گی۔ ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق شٹ ڈاؤن کا دورانیہ مجموعی طور پر 9 گھنٹے پر محیط ہوگا، کیونکہ مینٹیننس کا یہ عمل 4 اگست بروز پیر کو صبح 10 بجے سے شام 7 بجے تک جاری رہے گا۔ ترجمان نے بتایا...
    کراچی: کے-الیکٹرک کی جانب سے 4 اگست (پیر) کو بن قاسم کلسٹر کے تحت آنے والے دھابیجی سب اسٹیشن اور گرڈ اسٹیشن پر ضروری مینٹیننس کا کام انجام دیا جائے گا، جس کے باعث کراچی کے سب سے اہم دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کے مختلف فیڈرز پر بجلی کی فراہمی جزوی طور پر معطل رہے گی۔ ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق شٹ ڈاؤن کا دورانیہ مجموعی طور پر 9 گھنٹے پر محیط ہوگا کیونکہ مینٹیننس کا یہ عمل 4 اگست بروز پیر کو صبح 10 بجے سے شام 7 بجے تک جاری رہے گا۔ ترجمان نے بتایا کہ بجلی کی اس معطلی کے باعث کراچی شہر کو پانی کی فراہمی میں 100 ملین گیلن تک کی کمی کا...
    لاہور میں آصف علی زرداری کی سالگرہ کی تقریب سے خطاب میں سردار سلیم حیدر کا کہنا تھا کہ چین کے آصف زرداری نے کئی دورے کئے، ہم پروپیگنڈا کی آگ عبور کرکے آئے ہیں، بھٹو سے زرداری تک پروپیگنڈا کیا جاتا رہا، زرداری کے دوروں کی وجہ سے آج چین پاکستان کیساتھ ہے جب کہ انہوں نے صدر بن کر سارے اختیارات پارلیمنٹ کو دے دیئے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا کہنا ہے پیپلز پارٹی حقیقی جمہوری پارٹی ہے، اسے پنجاب میں بھی بے نظیر کے دور کے مقام پر پہنچانا ہے، اپنی سیاسی زندگی میں آصف زرداری جیسا ویژنری لیڈر نہیں دیکھا، پیپلز پارٹی میں لیڈروں کی لڑی ہے۔ لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے...
    نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سیاست میں آنے سے پہلے چندے کے لیے اُن کے پاس آتے تھے۔امریکی تھنک ٹینک اٹلانٹک کونسل میں گفتگو میں اسحاق ڈار نے کہا کہ پی ٹی آئی نے 2014 میں 126 دن کا دھرنا دیا جس سے معاشی نقصان ہوا۔نائب وزیراعظم نے کہاکہ اگر کوئی پاپولر لیڈر ہے تو اس کو یہ حق نہیں کہ سیکیورٹی تنصیبات پر حملہ کرے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے دہشت گردی کے خلاف بہترین کام کیا بعد میں آنے والی حکومت نے کالعدم ٹی ٹی پی کے لیے بارڈر کھولے، بانی پی ٹی آئی کی حکومت نے سو سے زائد مجرم رہا کیے، سرحدیں کھولیں اور تیس چالیس ہزار طالبان...
    واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سیاست میں آنے سے پہلے چندہ مانگنے کے لیے ان کے پاس آتے تھے۔ امریکی تھنک ٹینک اٹلانٹک کونسل کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیراعظم نے کہا کہ پی ٹی آئی نے 2014 میں 126 دن کا دھرنا دیا، جس سے معاشی نقصان ہوا۔ اگر کوئی مقبول لیڈر ہے تو اس کو یہ حق حاصل نہیں کہ سیکیورٹی تنصیبات پر حملہ کرے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ نواز شریف نے دہشتگردی کے خلاف بہترین کام کیا۔ بعد میں آنے والی حکومت نے کالعدم ٹی ٹی پی کے لیے بارڈرز کھول دیے۔ بانی پی ٹی آئی کی حکومت نے 100...
    تصویر، اسکرین گریب نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سیاست میں آنے سے پہلے چندے کے لیے اُن کے پاس آتے تھے۔امریکی تھنک ٹینک اٹلانٹک کونسل میں گفتگو میں اسحاق ڈار نے کہا کہ پی ٹی آئی نے 2014 میں 126 دن کا دھرنا دیا جس سے معاشی نقصان ہوا۔اسحاق ڈار نے کہا کہ اگر کوئی پاپولر لیڈر ہے تو اس کو یہ حق نہیں کہ سیکیورٹی تنصیبات پر حملہ کرے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے دہشت گردی کے خلاف بہترین کام کیا بعد میں آنے والی حکومت نے کالعدم ٹی ٹی پی کے لیے بارڈر کھولے، بانی پی ٹی آئی کی حکومت نے سو سے زائد مجرم رہا کیے، سرحدیں کھولیں اور تیس چالیس...
    پشاور (نیٹ نیوز) خیبر پی کے کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ عمران خان نے پارٹی میں انتشار پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کا خود کہا ہے۔ آل پارٹیز کانفرنس میں صوبے کے حالات اور مستقبل پر بات کریں گے۔ صوبے کی ترقی سب کا مسئلہ ہے اور سب کی ذمہ داری بھی ہے۔ ہر چیز میں سیاست نہیں کرنی چاہیے۔
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ ایمل ولی خان  نےسینیٹ نتائج پر کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کو مبارک، جس نے پی ڈی ایم کو سپورٹ کرتے ہوئے پیپلزپارٹی ،(ن) لیگ اور جے یو آئی کا سینیٹر بنوا دیئے۔ خیبرپختونخوااسمبلی سے سینیٹ کے نتائج سامنے آنے کے بعد ایمل ولی خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ علی امین کو مبارک ہو،اس نے پیپلزپارٹی کا سینیٹر بھی بنوا دیا۔ علی امین کو مبارک ہو،اس نے (ن )لیگ کا سینیٹر بھی بنوا دیا۔ علی امین کو مبارک ہو،اس نے جے یو آئی کا سینیٹر بھی بنوا دیا۔ بارشوں اور سیلاب سے قیمتی جانوں کا ضیاع، پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کی قیادت کا اظہارِ افسوس الحمدللہ علی امین...
    سٹی 42: چیف آرگنائزر پی ٹی آئی پنجاب عالیہ حمزہ اپنی ہی پارٹی قیادت پر برس پڑیں چیف آرگنائزر پی ٹی آئی پنجاب  نے چیئرمین بیرسٹر گوہر، وزیراعلیٰ کے پی، جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجہ اور اپوزیشن لیڈر کے پلان سے اظہار لاعلمی کردیا، عالیہ حمزہ کا پاکستان تحریک انصاف کے مشترکہ پارلیمانی اجلاس سے اظہار لاعلمی بھی کیا ،پی ٹی آئی مرکزی قیادت نے چیف آرگنائزر پنجاب کو اعتماد میں نہ لیا  مزید بارشیں،مون سون سے متعلق بڑی پیشگوئی   عالیہ حمزہ  نے پارٹی قیادت کی منافقت پر طنز کرتے ہوئے کہا ویسے تو میرے تک پہنچنے والی کچھ اطلاعات کے مطابق میں پچھلےدو دن سے بہت مصروف تھی، ایسی مصروفیات جن کا شاید مجھے بھی علم...
    اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 11 جولائی 2025ء ) مرکزی رہنماء پی ٹی آئی راؤف حسن نے کہا ہے کہ عمران خان نے واضح کردیا کہ جو پارٹی بیانیئے کابوجھ نہیں اٹھا سکتا وہ الگ ہوجائے، اس بارتحریک میں لیڈرشپ قیادت کرتی نظر آئے گی۔ انہوں نے جیونیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی تحریک ملک گیر تحریک ہے، ہماری تحریک آئندہ دو ہفتوں میں شروع ہوجائے گی، ہماری امیدیں عوام سے وابستہ ہیں، ہم نے جو پہلے احتجاج کئے امیدیں تھیں، اب بھی موجودہ حالات میں عوام سے امیدیں وابستہ ہیں۔ ہمیں احساس نہیں تھا کہ ملک پر براجمان حکمران ریاست کو اس حد تک گرا دیں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک )نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی باتیں قیاس آرائیاں ہیں۔لاہور میں داتا دربار پر میڈیا سے گفتگو کے دوران اسحاق ڈار سے صحافی نے سوال کیا کہ کیا نواز شریف اڈیالا جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلیے جا رہے ہیں؟ جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ صرف قیاس آرائیاں ہیں، یہ ملاقات کسی کی خواہش تو ہو سکتی ہے لیکن ہمیں کسی کے پاس جانے کی ضرورت نہیں ہے۔اسحاق ڈار نے کہا کہ قانون اپنا راستہ خود بنائے گا، خود اسپانسرڈ قسم کی خبریں پھیلائی جاتی ہیں، ہم تمام سیاسی جماعتوں سے مل کر...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی اڈیالہ جیل میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان سے ممکنہ ملاقات کی خبروں پر  رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ایسی باتیں محض قیاس آرائیاں ہیں۔ لاہور  میں داتا دربار  پر  میڈیا سےگفتگو کے دوران ایک صحافی نے اسحاق ڈار سے سوال کیا کہ کیا نواز شریف اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے جارہے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ یہ ملاقات کسی کی خواہش تو ہوسکتی ہے لیکن ہمیں کسی کے پاس جانے کی کوئی ضرورت نہیں۔ان کا کہنا تھاکہ قانون اپنا راستہ خود بنائے گا، خود اسپانسرڈ قسم کی خبریں پھیلائی جاتی ہیں۔...
    اسحاق ڈار نے نواز شریف کے عمران خان سے ملنے اڈیالہ جانے کی باتوں کو قیاس آرائی قرار دی ہے۔ لاہور میں داتا دربار میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے نائب وزیر اعظمم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ نواز شریف کے جیل میں عمران خان سے ملنے کی باتیں قیاس آرائیاں ہیں، یہ کسی کی خواہش ہوسکتی ہے مگر ہمیں کسی کے پاس جانے کی ضرورت نہیں ہے۔ یہ بھی پڑھیے: کیا نواز شریف عمران خان سے ملنے اڈیالہ جیل جائیں گے؟ رانا ثنا اللہ نے بتا دیا انہوں نے کہا کہ قانون اپنا راستہ خود لے گا، ہم تمام پارٹیوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہیں، پاکستان پر انڈیا نے حملہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (کامرس رپورٹر)پاکستان میں پہلی بار جدید طرز کے ملٹی برانڈ ڈائننگ تجربے، ”دی کمیون بائے فوڈ پانڈا” متعارف کرادیا گیا ہے۔فوڈ پانڈا نے یہ انقلابی تصور کھانے کے تجربے کو ایک نئی جہت دینے کے لیے متعارف کرایا گیا ہے، جہاں صارفین کو مختلف اعلیٰ معیار کے فوڈ برانڈز ایک ہی چھت تلے دستیاب ہوں گے۔اس سہولت کے تحت صارفین ایک ہی QR کوڈ اسکین کر کے متعدد پسندیدہ ریسٹورانٹس اور کیفے سے بیک وقت آرڈر کر سکتے ہیں، اور مختلف پکوان ایک ہی میز پر بیٹھ کر کھا سکتے ہیں۔ اس موقع پر فوڈ پانڈا پاکستان کے سی ای او منتقیٰ پراچہ نے کہا کہ”دی کمیون ا پنی نوعیت کا پہلا ایسا منفرد مقام ہے جو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">میڈرڈ (انٹرنیشنل ڈیسک) اسپین کی سوشلسٹ پارٹی کے سابق اعلیٰ عہدے دار سانتوس سرڈان کو کرپشن کیس میں گرفتار کر لیا گیا۔ خبر رساں اداروں کے مطابق سانتوس سرڈان کی گرفتاری وزیراعظم پیڈرو سانچیز کے لیے بڑا دھچکا ہے۔ دوسری جانب سابق وزیر ٹرانسپورٹ خوسے لوئیس آبالوس کو بھی سرکاری ٹھیکوں میں رشوت کے الزامات سے متعلق جاری تحقیقات میں شامل کیا گیا ہے۔ یہ اسکینڈل وزیراعظم پیڈرو سانچیز کے لیے بہت بڑا سیاسی بحران ثابت ہو رہا ہے۔ وزیراعظم اس کیس پر معافی مانگ چکے ہیں تاہم اپوزیشن کی جانب سے استعفے کا مطالبہ زور پکڑتا جارہا ہے۔
    گزشتہ 60 گھنٹوں میں شہر کو اب تک 220 ملین گیلن پانی کی کمی کا سامنا کرنا پڑا، دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بریک ڈاؤن 26 جون کی رات 10 بجے ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ کے الیکٹرک کی جانب سے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کے بعد نارتھ ایسٹ کراچی اولڈ پمپ ہاؤس پر بجلی کا بریک ڈاؤن ہونے سے این ای کے اولڈ پمپ ہاؤس بند ہونے سے اسکیم 33 کے کچھ علاقے متاثر ہوں گے۔ ترجمان کراچی واٹر بورڈ کے مطابق دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کے بریک ڈاؤن کو 60 گھنٹے ہوگئے، فالٹ تاحال درست نہ ہو سکا۔ بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث کے تھری پمپ ہاؤس کے 2 پمپ اب تک بند ہیں، 2 پمپ بند ہونے سے شہر...
    پیر کے روز وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاور میں بلائے گئے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں مخصوص نشستوں کے فیصلے کے بعد آگے کیسے چلیں۔؟ اس حوالے سے بھی وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پارٹی اراکین سے مشاورت کریں گے جب کہ مخصوص نشستیں جانے کے بعد اب کیا طریقہ کار اپنایا جائے۔؟ اس پر بھی بات ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے فیصلہ کے متعلق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے پیر کے روز پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کرلیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ نے تمام اراکین کو شرکت کی ہدایت کردی، پارلیمانی پارٹی اجلاس کی صدارت وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور خود کریں گے، اجلاس وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاور میں بلایا گیا ہے۔ دوسری جانب...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2025ء) پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے گلوبل آئی ٹی سرٹیفکیشنز پروگرام کے تحت بین الاقوامی سرٹیفیکیشنز کا امتحان پاس کرنے والے امیدواروں کیلئے فیس واپسی کے عمل کا آغاز کر دیا ہے۔(جاری ہے) فیس واپسی کی تقریب میں ڈائریکٹر جنرل ای گورننس ساجد لطیف ،ڈائریکٹر چوہدری احمد اسلام اور دیگر افسران شریک ہوئے،اس کے علاوہ مختلف تعلیمی اور پیشہ ورانہ پس منظر رکھنے والے سند یافتہ امیدواروں نے سافٹ ویئر ہاوسز اور مختلف تعلیمی اداروں کے طلبہ نے بھی تقریب میں شرکت کی ۔چیئرمین پی آئی ٹی بی فیصل یوسف نے اپنے پیغام میں کہاکہ گلوبل آئی ٹی سرٹیفکیشنز پنجاب کے ہر شہری کو یہ موقع فراہم کرتا ہے کہ...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے کہا ہے کہ اس وقت ملک میں انصاف اور قانون نام کی کوئی چیز موجود نہیں، عمران خان 2 سال سے جیل میں ناحق قید ہیں، اور انہیں وہ سہولیات بھی میسر نہیں جو عام قیدی کو ہوتی ہیں۔ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، سیکریٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم اور شبلی فراز نے کے پی ہاؤس اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اہم سوالات اٹھا دیے۔ یہ بھی پڑھیں احتجاجی تحریک سے قبل عمران خان کو پی ٹی آئی میں نیا عہدہ مل گیا اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہاکہ ہمارے جن لوگوں کو ڈیجیٹل دہشتگرد کہا جاتا تھا وہ بھارت کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر تھے، افواج پاکستان...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے پی ٹی آئی کے بیانات پر جواب میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی سرکس واپس آ چکا ہے۔ وہی پرانا سکرپٹ، جھوٹ، ڈرامہ اور نان سٹاپ واویلا ہے۔ لاہور  سے جاری کیے گئے بیان میں مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ہاتھ خالی اور کاکردگی کچھ نہ ہو تب آپ زور زور سے چیختے چلاتے ہیں۔ شکست کے ماروں کی مایوسی انتہا پر پہنچ چکی ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ یہ واقعی اپنا سب کچھ برباد کر چکے ہیں۔ ان کے پاس کوئی منصوبہ ہے نہ شرمندگی کا احساس۔ سینئر صوبائی وزیر نے یہ بھی کہا کہ ان کے پاس کچھ بچا ہے تو بس وہی...
    پیپلزپارٹی کارکنان پر شیلنگ، وزیراعلی خیبرپختونخوا کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست جمع WhatsAppFacebookTwitter 0 29 May, 2025 سب نیوز پشاور (سب نیوز)کارکنان پر شیلنگ کیخلاف پیپلز پارٹی کی جانب سے وزیراعلی علی امین گنڈا پور سمیت دیگر کے خلاف مقدمہ اندارج کی درخواست جمع کرا دی گئی۔پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر محمد علی شاہ نے وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے خلاف مقدمہ اندارج کے لیے درخواست تھانہ شرقی میں جمع کروادی۔ درخواست کے مطابق پیپلزپارٹی ایک جمہوری اور امن پسند پارٹی ہے، 26 مئی کو صوبے میں کرپشن کے خلاف پی پی کی جانب سے پر امن احتجاج ہوا ۔ جس پر سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد نے بھی شیلنگ کی ۔ شلینگ کے دوران زائد...
    — فائل فوٹو کراچی واٹر کارپوریشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شدید گرمی میں پمپنگ اسٹیشنز پر بجلی کے بریک ڈاؤن ہو رہے ہیں، جس سے پانی کی فراہمی میں دشواری ہے۔ترجمان کے مطابق 27 مئی کو کے تھری اور فورتھ فیز کی بجلی بند رہی، جس سے شہر کو 45 ملین گیلن پانی کی فراہمی نہیں ہوسکی جبکہ 28 مئی کو رات 2:45 پر بجلی کا بریک ڈاؤن ہوا اور بحالی صبح 7:50 پر ہوئی۔ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق 28 مئی کو کے تھری کی بجلی مکمل بند رہی اور 28 مئی کو بھی شہر کو 45 ملین گیلن پانی فراہم نہ ہو سکا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ دو دن میں شہر میں 90 ملین گیلن پانی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2025ء) نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے جمعرات کو یہاں پائیدار ترقی کے اہداف اچیومنٹ پروگرام پر سٹیئرنگ کمیٹی کے 45 ویں اجلاس کی صدارت کی۔ نائب وزیر اعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں بجلی، تجارت، مذہبی امور اور سائنس و ٹیکنالوجی کے وزراءسمیت اہم سٹیک ہولڈرز، وزیر اعظم کے معاون خصوصی محمد طارق باجوہ، وفاقی سیکرٹریز، اراکین قومی اسمبلی اور صوبائی حکومت کے حکام نے شرکت کی۔(جاری ہے) نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ نے بنیادی ترقیاتی بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کی نشاندہی میں مقامی کمیونٹیز کو شامل کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے اس بات...
    وزیر خارجہ اسحق ڈار نے بیجنگ میں چینی کمیونسٹ پارٹی کے وزیر لیو جیان چاؤ سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران دونوں رہنمائوں نے اسٹریٹجک تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ، اس کے علاوہ سیاسی جماعتوں اور چینی کمیونسٹ پارٹی کے مابین روابط بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔اس موقع پر اسحق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان چین کے ساتھ آہنی دوستی کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے ، جبکہ چینی وزیر لیو جیان چائو نے کہا کہچین پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت جاری رکھے گا۔
    ’چین پاکستان کا آئرن برادر‘: اسحاق ڈار سے ملاقات میں چینی کمیونسٹ پارٹی کے وزیر کا عزم WhatsAppFacebookTwitter 0 20 May, 2025 سب نیوز بیجنگ:بیجنگ میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے چین کی کمیونسٹ پارٹی کے وزیر لو جیان چاؤ نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ اس ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور چین کی سیاسی جماعتوں کے درمیان روابط مزید مستحکم بنانے پر اتفاق کیا۔ ملاقات کے دوران اسحاق ڈار نے پاکستان کی خودمختاری اور بنیادی مفادات پر چین کی غیرمتزلزل حمایت کو سراہا اور کہا کہ چین ہمیشہ پاکستان کا قابلِ اعتماد دوست رہا ہے۔ اس موقع پر لو جیان چاؤ نے بھی دوستی کے جذبے کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ چین...
    نیوزی لینڈ میں احتجاج کے طور پر ہاکا ڈانس کرنے والے تین پارلیمنٹیرینز کو معطل کردیا گیا ہے۔ واقعہ کی تحقیقات کیلئے بنائی کمیٹی کا کہنا ہے کہ ہاکا ڈانس سے دیگر ارکان کو بھی شہ ملتی اور وہ بھی اسی طرح کے احتجاج کی راہ اپناتے۔ عالمی میڈیا کے مطابق نیوزی لینڈ کی پارلیمانی کمیٹی نے تین ماوری ارکانِ پارلیمان کو معطل کردیا ہے۔ ان اراکین نے گزشتہ سال ایک متنازع بل کی منظوری کے دوران روایتی ہاکا احتجاج کیا تھا۔ اپوزیشن ایم پی ہنہ راوہتی نے بل کی مخالفت کرتے ہوئے اسکی کاپی پھاڑی اور ہاکا ڈانس شروع کردیا انکی دیکھا دیکھی دو مزید ماوری ارکان نے بھی ہاکا شروع کردیا۔اس واقعے پر قائم تحقیقاتی کمیٹی کا کہنا...
    لاہور کے علاقے باٹا پور میں پولیس نے ڈانس پارٹی پر چھاپہ مار کر 18 لڑکیوں سمیت 56 افراد کو گرفتار کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق باٹا پور پولیس نے اپنی حدود میں ہونے والی ڈانس اور منشیات پارٹی کی خفیہ اطلاع ملنے پر چھاپہ مارا۔ پولیس کی کارروائی کے دوران نوجوان لڑکے اور لڑکیاں مصروف تھے، اس دوران وہاں سے 18 لڑکیوں سمیت 56 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ پولیس کے مطابق ڈانس پارٹی سے شراب، آئس سمیت دیگر منشیات بھی برآمد ہوئی۔  ملزمان کی گرفتاری اور منشیات کی برآمدگی کے بعد پولیس نے باٹا پور تھانے میں مقدمہ درج کرلیا۔
    لاہور(نیوز ڈیسک)لاہور کے علاقے باٹا پور میں پولیس نے فارم ہاؤس پر جاری ڈانس پارٹی پر چھاپہ مار کر متعدد مرد و خواتین کو گرفتار کر لیا۔ کارروائی کے دوران پولیس نے شراب اور دیگر منشیات بھی برآمد کیں۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق پولیس کے مطابق انہیں فارم ہاؤس پر غیر قانونی ڈانس پارٹی کی اطلاع ون فائیو پر موصول ہوئی، جس کے بعد کارروائی کرتے ہوئے 100 سے زائد لڑکیوں اور لڑکوں کو حراست میں لیا گیا۔ بعد ازاں 15 سے زائد خواتین اور 40 سے زیادہ مردوں پر مقدمہ درج کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ متعدد افراد کو ان کے ورثا سے ساز باز کے بعد رہا کر دیا گیا۔ گرفتار خواتین کو کئی...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )معروف تجزیہ کار انصار عباسی نے اپنے کالم میں بتایا ہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے 9 مئی سے جڑے مقدمات کو 4 ماہ میں نمٹانے کے تازہ ترین حکم نامے کے بعد تحریک انصاف کے ارکان پارلیمنٹ میں ممکنہ طور پر اپنی نا اہلی کا خوف بڑھتا جا رہا ہے۔اس معاملے پر پارٹی ارکان کے درمیان متواتر بحث و مباحثہ ہو رہا ہے اور وہ عدلیہ پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اس ڈر میں مبتلا ہیں کہ موجودہ حالات میں ٹرائل کورٹس انصاف کی فراہمی یقینی بنا سکیں گی۔انہیں ڈر ہے کہ سزاو¿ں کی وجہ سے تحریک انصاف کے کئی ارکان پارلیمنٹ نااہل قرار دیے جاسکتے ہیں کیونکہ کسی بھی سزا...
    سٹی42: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی  ایک بار پھر عروج پر پہنچ گئی۔ نریندر مودی کی مرکزی حکومت ریاست میں لوک سبھا الیکشن اور ریاستی الیکشن میں بری طرح مسترد کئے جانے کے بعد کچھ ہی مہینے خاموش رہی اور اب پہلگام سانحہ کو لے کر ایک بار پھر ریاست کے عوام سے مسترد کئے جانے کا انتقام لینے لگی،  قابض فوج نے وادی کے  مختلف اضلاع سے 2 ہزار سے زائد کشمیریوں کوگرفتارکرلیا۔ اسحاق ڈار کا ترکیہ کے وزیر خارجہ سے ٹیلفونک رابطہ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ وادی کے مختلف علاقوں میں بھارتی فوج  گزشتہ کئی سلوں کا بدترین کریک ڈاؤن  کر رہی ہے۔  فوج نےکشمیریوں کے مزید 5 گھر گرا دیئے۔ دو...
    وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر ماساتو کانڈا سے ملاقات کی اور پانڈا بانڈ کے اجرا کے لیے جزوی کریڈٹ گارنٹی کی فراہمی میں ADB کی معاونت کی درخواست کی۔ وفاقی وزیرِ خزانہ سے فلپ مورس انٹرنیشنل کے نائب صدر کرسٹوس ہارپانڈیتس سے ملاقات میں وزیرِ خزانہ نے فلپ مورس انٹرنیشنل سے درخواست کی کہ وہ اپنی ٹیکس تجاویز وزارتِ خزانہ کے ساتھ شیئر کریں۔ وفاقی وزیر خزانہ کی موڈیز ٹیم سے بھی ملاقات ہوئی۔ وزیرخزانہ نے حکومتی اسٹرکچرل ریفارمز ایجنڈے پر پیش رفت سے موڈیز ٹیم کو آگاہ کیا۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان کو پائیدار اقتصادی ترقی کی راہ پر گامزن کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی میں...
    راؤ دلشاد : پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس آج ہوگاکوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس گورنر ہاؤس میں 4بجے  شروع ہونا ہے ،گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان اجلاس کی میزبانی کریں گے،وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور رانا ثناء اللہ اجلاس میں شرکت کریں گےسینئر وزیر مریم اورنگزیب ،خواجہ سعد رفیق بھی شریک ہوں گے، پیپلز پارٹی کے راجہ پرویز اشرف اور ندیم افضل چن ،سید حسن مرتضی اور حیدر علی گیلانی بھی اجلاس میں شریک ہوں گے،بیٹھک میں گزشتہ اجلاس کی فیصلوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا جائے گادونوں جماعتوں کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کیلئے اقدامات پر تبادلہ خیال ہوگا  اسحاق ڈار کی افغان حکام سے اہم ملاقاتیں، مشترکہ امن و...
    لاہور (آئی این پی) پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ علیمہ خان اور بشری بی بی کا پی ٹی آئی قائدین کے ساتھ رویہ انتہائی ہتک آمیز ہوتا ہے، پی ٹی آئی کی تمام لیڈر شپ کو مناظرے کا چیلنج دیتا ہوں، میں سب بتادوں گا پارٹی کو کہا لا کر کھڑا کر دیا گیا، 2سے ڈھائی ماہ بعد جنید اکبر کا حال میرے سے بھی برا ہو گا، جنیداکبرجی حضوری والاآدمی نہیں ہے،علی امین نے بھی نہیں کی۔ نجی ٹی وی کے مطابق انٹر ویو میں گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ پارٹی کا سوشل میڈیا علیمہ خان کنٹرول کرتی ہیں ۔ حیدر مہدی اور عادل راجہ بھی...
    وزیر خارجہ سے لارڈ آف کنسنگٹن کی قیادت میں ملنے والے وفد نے پاکستان کے سیاحتی منظرنامے اور بڑھتی ہوئی کاروباری صلاحیت کی تعریف کی، وزیر خارجہ نے دوطرفہ تعلقات کے فروغ کیلئے برطانوی پارلیمنٹیرینز کے کردار پر زور دیا۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے لارڈ سرفراز آف کنسنگٹن کی قیادت میں وفد کی ملاقات ہوئی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وفد میں لارڈ اینڈ لیڈی لنکاسٹر، ڈاکٹر ابراہیم الموجیل اور دیگر کاروباری راہنما شامل تھے۔ وفد نے پاکستان کے سیاحتی منظرنامے اور بڑھتی ہوئی کاروباری صلاحیت کی تعریف کی، وزیر خارجہ نے دوطرفہ تعلقات کے فروغ کیلئے برطانوی پارلیمنٹیرینز کے کردار پر زور دیا۔
    قصور ڈانس پارٹی کیس کی تحقیقاتی رپورٹ میں ایس ایچ او اور 2 کانسٹیبل قصور وار قرار WhatsAppFacebookTwitter 0 18 April, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس) قصور ڈانس پارٹی کیس سے متعلق ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ نے تحقیقاتی رپورٹ عدالت میں پیش کردی۔لاہور کی عدالت میں پیش کردہ تحقیقات رپورٹ کے مطابق واقعے میں ایس ایچ او اور 2 کانسٹیبل قصور وار پائے گئے ہیں، عدالت نے ریمارکس دیے کہ آئندہ کسی پولیس افسر نے زیر حراست ملزمان کا انٹرویو کیا تو متعلقہ ایس پی ذمہ دار ہوگا، عدالت نے آئندہ سماعت پر پولیس سے سوشل میڈیا پالیسی بھی طلب کر لی۔قصور مبینہ ڈانس پارٹی کا سرغنہ ڈی پی او قصور کا پرسنل سٹاف افسر نکلا۔ عدالت...
    قصور میں ڈانس پارٹی کے دوران پولیس چھاپے کےبعد گرفتار ملزمان کی ویڈیو بنا کر وائرل کرنے کیخلاف درخواست پر سماعت لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی ضیا باجوہ نے کی۔ جسٹس علی ضیا باجوہ نے آئندہ سماعت پر ایڈووکیٹ جنرل پنجاب امجد پرویز کو معاونت کے لیے طلب کرلیا، عدالت نے ریمارکس دیے کہ بچیوں کو ایسی جگہ پر نہیں جانا چاہیے تھا لیکن پولیس کو بھی اجازت نہیں کہ بچوں کے مستقبل کے ساتھ کھیلے۔ جسٹس علی ضیا باجوہ کا کہنا تھا کہ عدالت ڈانس پارٹی اور منشیات کے استعمال کی اجازت نہیں دے سکتی، ایس ایچ او کو کیسے جرات ہوئی کہ بچیوں کی بال پیچھے کرکے وڈیو بنائیں، ایس ایچ او نوکری سے برطرف کرنے کی سفارش...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اپریل2025ء)لاہور ہائیکورٹ نے قصور میں ڈانس پارٹی کے ملزمان کی ویڈیوز وائرل کرنے پر ڈی پی او قصور کو 14اپریل کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی ضیا باجوہ نے زیر حراست ملزمان کے انٹرویوز کرنے، ویڈیو بنانے پر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی۔دوران سماعت وکیل میاں علی حیدر نے بتایا کہ قصور میں حالیہ پیش آنے والے واقعہ سے متعلق مواد درخواست کے ساتھ لگایا ہے مگر رجسٹرار آفس نے اس مواد کو ساتھ نہیں لگانے دیا جس پر عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آپ مواد ساتھ لگا دیں، درخواست کی اعتراض سمیت سماعت کریں گے۔سرکاری وکیل نے دلائل دیئے کہ قصور میں...
    ویب ڈیسک:  حکومت نے ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبل فنڈز کی پہلی قسط حاصل کرنے کیلئے گرین بانڈز کے اجراء کا فیصلہ کیا ہے۔ باوثوق ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ رواں ماہ کے دوران پاکستان سٹاک ایکسچینج میں موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے منصوبوں کی تکمیل کیلئے 30 ارب روپے مالیت کے گرین بانڈز کے اجرا کا فیصلہ کیا گیا ہے، آئی ایم ایف کی مشاورت سے پہلی بار سٹاک ایکسچینج میں گرین بانڈز کا اجرا کیا جائے گا جس کا میچورٹی ٹائم تقریباً3 سال ہوگا، وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد بانڈز کا اجرا ہو سکے گا۔ گوگل میپ ڈرائیور کو موت کے منہ لے گیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل آئی ایم...
    وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک نے استفسار کیا ہے کہ پوری دنیا میں ریگستان آباد کیے جارہے ہیں کیا پاکستان میں نہیں ہونے چاہئیں؟جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں مصدق ملک، آغا رفیع اللّٰہ اور پی ٹی آئی بیرسٹر عمیر نیازی نے اظہار خیال کیا۔ حکومت پیپلز پارٹی کو ناراض کرنے پر تلی ہے، آغا رفیع اللّٰہپاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رکن قومی اسمبلی آغا رفیع اللّٰہ نے کہا ہے کہ دریائے سندھ پر 6 نہریں نکالنے سے سندھ کی موت واقع ہوجائے گی۔ مصدق ملک نے کہا کہ اتفاق رائے کے بغیر کوئی کام نہیں ہوگا، ڈائیلاگ کے ذریعے نہروں کے معاملے پر اتفاق رائے قائم کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ...
    ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس میں بلوچستان اور ملک میں بڑھتی امن و امان کی صورتحال اجاگر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں طے کیا گیا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں پر پابندی اور اپوزیشن لیڈر کو ملاقات اجازت نہ دینے کا معاملہ بھی اٹھایا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں علی امین گنڈا پور کے بیان پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں کہا گیا کہ شہرام ترکئی، اسد قیصر پارٹی کے سینئر لوگ ہیں، علی امین گنڈا پور کو ایسے بیان نہیں دینا چاہئے تھا۔ پارلیمانی پارٹی نے اپنے ممبر قومی اسمبلی کے ساتھ اظہار یکجہتی کا فیصلہ کیا اور کہا...
    قصور (نیوز ڈیسک)پولیس نے شہر کے پوش علاقے میں جاری ایک ڈانس پارٹی پر چھاپہ مار کر گوجرانوالہ کی معروف وی لاگر نادیہ جاوید سمیت 25 خواتین اور 30 مردوں کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی، جس کے دوران غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث افراد کو رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ View this post on Instagram A post shared by Sarfraz Ali Rana (@sarfrazali523) چھاپے کے دوران پولیس نے موقع سے شراب کی متعدد بوتلیں، ڈانسنگ پلز، شیشہ پینے کا سامان اور ساؤنڈ سسٹم بھی برآمد کر لیا، جنہیں قبضے میں لے کر مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ پولیس حکام کے مطابق گرفتار افراد کے خلاف مقدمات درج کیے جا...
    بلوچستان حکومت نے بی این پی کے سربراہ سردار اختر مینگل پر واضح کر دیا ہے کہ اگر انہوں نے کوئٹہ کی جانب مارچ کیا تو وہ گرفتار کر لیے جائیں گے۔ یہ بھی پڑھیں:کوئٹہ لک پاس دھرنا: حکومتی وفد اور اختر مینگل کے درمیان مذاکرات بے نتیجہ ختم ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند کے مطابق انتظامیہ نے صبح 6 بجے اختر مینگل کو ان کی گرفتاری کے ایم پی او آرڈر کے بارے میں آگاہ کر دیا تھا۔تاہم بی این پی کے سربراہ نے گرفتاری دینے سے انکار کر دیا۔ صوبائی ترجمان کے مطابق بلوچستان نیشنل پارٹی کی جانب سے قومی شاہراہوں کی بندش کی کال دینا شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کرنا ہے۔ شاہد رند کے مطابق...
    لاہور: پولیس نے ڈانس پارٹی کے دوران نشے میں دھت 20 لڑکے لڑکیوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ پولیس نے موقع سے شراب کی بوتلیں، ڈانسنگ پلز، شیشہ پینے کا سامان اور ساؤنڈ سسٹم قبضے میں لے لیا۔   تھانہ غالب مارکیٹ پولیس کو گورومانگٹ روڈ پر واقع نجی ہوٹل میں ڈانس پارٹی کی خفیہ اطلاع موصول ہوئی تھی جس پر کارروائی کی گئی۔ پولیس نے ہوٹل سے عینی، رملہ، شہباز، سونم، نیشا سجاد، عمر، اقصیٰ، ندا، اجوا، وقار، زوہیب، علی شاہ سمیت دیگر افراد کو گرفتار کیا۔ ملزمان کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔   ایس پی اخلاق اللہ تارڑ کے مطابق ساؤنڈ ایکٹ کی خلاف...
    پشاور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )کیا وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کو ہٹایا جا رہا ہے ۔۔۔؟ جنید اکبر کا مؤقف بھی آ گیا تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما جنید اکبر کا کہنا ہے کہ میرے اور وزیر اعلیٰ کے پی کے درمیان بھی اختلاف تھا، پارٹی میں اختلافات ہوتے ہیں، اس کا پارٹی پر کوئی اثر نہیں پڑتا، علی امین کو ہٹانے کی کوئی بات نہیں چل رہی ہے۔ “جنگ ” کے مطابق پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جنید اکبر نے کہا کہ عاطف خان بطور پشاور ریجن صدر وزیر اعلیٰ کے ساتھ نہیں چل سکے، عاطف خان میرے ساتھ چل رہے ہیں۔ پارٹی کی سینئر...
    وزیراعلی کے پی اور پی ٹی آئی رہنما ئوں کے درمیان اختلافات کھل کر سامنے آگئے WhatsAppFacebookTwitter 0 5 April, 2025 سب نیوز پشاور (آئی پی ایس )وزیر اعلی خیبرپختونخوا اور پی ٹی آئی رہنما ئوں کے درمیان اختلافات کھل کر سامنے اگئے جبکہ پارٹی کی مرکزی قیادت نے علی امین گنڈا پور کے بیانات کا نوٹس لے لیا۔ پشاور میں بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لئے لگائے گئے کیمپ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے صوبائی صدر جنید اکبر نے کہا کہ پارٹی میں X, Y,Z کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی کو ہٹانے میں صداقت نہیں تاہم علی امین گنڈا پور نے رہنماں پر جو الزامات لگائے پارٹی کی...
    پشاور: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا اور  پی ٹی آئی رہنماؤں کے درمیان  اختلافات کھل کر سامنے اگئے جبکہ پارٹی کی مرکزی قیادت نے علی امین گنڈا پور کے بیانات کا نوٹس لے لیا۔  پشاور میں بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لئے لگائے گئے کیمپ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے صوبائی صدر جنید اکبر نے کہا کہ پارٹی میں X, Y,Z کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی کو ہٹانے میں صداقت نہیں تاہم علی امین گنڈا پور نے رہنماؤں پر جو الزامات لگائے  پارٹی کی سیاسی کمیٹی نے اُس کا نوٹ لے لیا کیونکہ یہ درست الزامات نہیں ہیں۔  خیبرپختونخوا کے صوبائی صدر نے کہا کہ پارٹی میں علی امین ہوں یا تیمور...