2025-11-10@17:34:58 GMT
تلاش کی گنتی: 1057
«کو پہنچنے»:
لوئر دیر(نیوزڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کےحجرے پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ لوئر دیر میں نسیم شاہ کے حجرے پر فائرنگ سے حجرے کا مین گیٹ، کھڑکیاں اور گاڑی کو جزوی طور پر نقصان پہنچا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا، 5 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔
اشرافیہ کو فائدہ پہنچانے والے نظام کے خاتمہ کی جدوجہد، مینار پاکستان اجتماع سے ہوگی۔حافظ نعیم الرحمن
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">(فائل فوٹو)اسلام آباد:۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے ستائیسویں ترمیم کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرضی کے فیصلے اور عدلیہ کو کنٹرول کرنے کے لیے 26 ویں ترمیم کی گئی۔ حکمران طبقے کی لا متناہی خواہشات اور رہی سہی کسر پوری کرنے کے لیے 27 ویں آئینی ترمیم لائی جا رہی ہے، سول اور ملٹری بیورو کریسی کے اس نظام میں پاکستان آج بھی اپنی بقا کی جنگ لڑ رہا ہے، ملک سے اشرافیہ کو فائدہ پہنچانے والے نظام کے خاتمے کی جدوجہد، مینار پاکستان اجتماع سے شروع ہوگی۔ عوام کو ترمیم کی نہیں تعلیم کی ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز اسلام آباد بار ایسوسی...
اسلام آباد: حکومت کی رواں مالی سال 2025-26ء کی پہلی سہ ماہی میں ٹیکس آمدنی 3 ہزار 46 ارب روپے تک پہنچ گئی، گزشتہ سال اسی مدت میں نان ٹیکس آمدن کا حجم 3 ہزار 51 ارب روپے تھا جبکہ رواں مالی سال نان ٹیکس ریونیو کا مجموعی ہدف 5 ہزار 147 ارب روپے مقرر کر رکھا ہے۔ اس حوالے سے وزارت خزانہ نے رواں مالی سال کے پہلے تین ماہ میں نان ٹیکس ریونیو سے حاصل آمدن کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق 3 ماہ میں پیٹرولیم لیوی سے حاصل آمدن میں تقریباً 110 ارب روپے کا اضافہ ہوا، جولائی تا ستمبر پیٹرولیم لیوی کی مد میں 371 ارب 60 کروڑ روپے وصولی ریکارڈ کیا گیا۔ گزشتہ سال اسی...
مقررین نے کہا کہ مقبوضہ جموں کشمیر کے شہداء نے عظیم اور لازوال قربانیاں دے کر شجاعت کی ایسی داستان رقم کی جس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔ اسلام ٹائمز۔ کشمیر پریس کلب میرپور میں شہدائے جموں کی یاد میں منعقدہ ایک سیمینار کے مقررین نے کہا ہے کہ تحریک آزادی کشمیر کے شہداء کے مشن کو ہر حال میں پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق مقررین نے کہا کہ مقبوضہ جموں کشمیر کے شہداء نے عظیم اور لازوال قربانیاں دے کر شجاعت کی ایسی داستان رقم کی جس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ شہدائے جموں و کشمیر کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔ انہوں نے شہدائے جموں کو خراج عقیدت پیش...
بھارت، افغانستان جعلی مواد کے ذریعے فوج، ریاستی اداروں کی ساکھ کو نقصان پہنچانے میں مصروف: وزارت اطلاعات
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزارتِ اطلاعات و نشریات پاکستان نے افغان میڈیا کی پاکستان مخالف جعلی اور گمراہ کن خبروں کا پول کھول دیا۔ فریب پر مبنی افغان سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے پاک فورسزپر مساجد کی بے حرمتی کا بے بنیاد الزام لگایا۔ افغان سوشل میڈیا ہینڈل نے جھوٹا دعویٰ کیا کہ پاک فوج نے مسجد اور قرآنِ مجید کی بے حرمتی کی۔ افغان اکاؤنٹ کی جانب سے ویڈیو میں فوجی اہلکاروں پر مسجد میں کتوں کے استعمال کا بے بنیاد الزام لگایا گیا۔ وزارتِ اطلاعات و نشریات پاکستان نے بے بنیاد جھوٹ کا پردہ فاش کرتے ہوئے واضح کیا کہ کسی پاکستانی یا عالمی میڈیا نے مسجد یا قرآن کی مبینہ بے حرمتی کی کوئی تصدیق نہیں...
بھارت کی ویمنز کرکٹ ٹیم کی 22 سالہ فاسٹ بالر کرنٹی گاؤد نے اپنے ملک کو پہلا آئی سی سی خواتین ون ڈے ورلڈ کپ جتوایا اور یہ کامیابی نہ صرف ملک بلکہ ایک خاندان کے لیے بھی تھی جس نے 13 سال تک انصاف اور پہچان کا انتظار کیا۔ جمعہ کو بھوپال میں ایک تقریب میں مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے کرنٹی گاؤد کو شاندار کارکردگی پر اعزاز سے نوازا۔ وزیراعلیٰ نے کرنٹی کے والد کو بحال کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی اور کہا کہ ریاستی حکومت کے پاس اپیل کا حق موجود ہے۔ ہم موجودہ قوانین کے مطابق آپ کے والد کی بحالی پر کام کریں گے۔ یہ بھی پڑھیے: ویمنز ورلڈ کپ: بھارت...
4 لاکھ روپے ماہانہ ناکافی، سابقہ اہلیہ بھارتی کھلاڑی محمد شامی سے مزید نان نفقہ لینے عدالت پہنچ گئیں
بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی کو سپریم کورٹ آف انڈیا نے نوٹس جاری کیا ہے۔ عدالت نے یہ نوٹس شامی کی سابقہ اہلیہ حسین جہاں کی درخواست پر جاری کیا ہے، جس میں انہوں نے کلکتہ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرتے ہوئے ماہانہ نان نفقے میں اضافے کی درخواست کی ہے۔ کلکتہ ہائی کورٹ نے بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی کو اپنی سابقہ اہلیہ کو ماہانہ 4 لاکھ بھارتی روپے نان نفقے کی مد میں ادا کرنے کا حکم دیا تھا۔ کورٹ نے حسین جہاں کے لیے ماہانہ 1.5 لاکھ روپے اور ان کی بیٹی کے لیے 2.5 لاکھ روپے بطور خرچ مقرر کیے تھے۔ تاہم، حسین جہاں کا مؤقف ہے کہ موجودہ رقم ان کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (رپورٹ : قاضی جاوید) امریکا بھارت دفاعی معاہدے سے پاکستان کو کوئی نقصان نہیں پہنچ سکتا، بھارت سمجھتا ہے یہ معاہدہ صرف پاکستان کے خلاف ہے لیکن امریکا اس معاہدے کی مدد سے چین پر بھی دباؤ ڈالنے کی کو شش کر تا ہے، معاہدے سے بھارت کو زاید دفاعی اخراجات کا سامنا کرنا ہو گا،ان خیالات کا اظہارڈاکٹر ملیحہ لودھی، کموڈور ریٹائرڈ خالد چشتی اور سابق وزیر خارجہ خورشید محمود ْقصوری نے جسارت کی جانب سے پوچھے جانے والے سوال کہ امریکا بھارت دفاعی معاہدے کے پاکستان کے لیے کیا مضمرات ہیں؟ کا جواب دیتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے جسارت کے سوال کے جواب میں کہا کہ امریکا بھارت دفاعی معاہدہ کے پاکستان کے...
اسکرین گریب وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ نیویارک نے نیا نوجوان میئر چنا ہے، کراچی نے بھی نوجوان میئر چنا، کراچی کی تبدیلی نیویارک تک پہنچ گئی ہے۔مراد علی شاہ نے فیوچر سمٹ سے خطاب کے دوران کہا کہ سندھ حکومت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشب کو فروغ دے رہی ہے، کاروباری سرگرمیوں کے لیے سازگار ماحول فراہم کیا جارہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے، رابطوں میں اضافے سے ہی ترقی کی راہیں کھلتی ہیں۔اس سے قبل وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کراچی میں فیوچر سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے 24 سرکاری ادارے بیچنے کا فیصلہ کیا ہے، پی آئی اے کی نجکاری اس سال سے...
لاہور : جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانافضل الرحمان 27ویں آئینی ترمیم پر مشاورت کے لئے پنجاب کا دورہ منسوخ کرکےاسلام آبادروانہ ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے 27ویں آئینی ترمیم اور دیگر سیاسی معاملات پر مشاورت کے سلسلے میں لاہور کا دورہ منسوخ کر دیا۔ذرائع جے یو آئی نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمان پنجاب کا دورہ منسوخ کرکے اسلام آباد روانہ ہو گئے، ان کا آج لاہور پہنچنے کا شیڈول تھا جہاں آئمہ مساجد کے حکومتی وظائف کے خلاف حکمتِ عملی پر مشاورتی اجلاس ہونا تھا۔ذرائع کا کہناتھا کہ فضل الرحمان نے چنیوٹ اور ملتان میں ہونے والے پروگراموں میں شرکت کی، تاہم لاہور میں چوہدری شجاعت حسین اور دیگر...
سپریم کورٹ کی بیسمنٹ کینٹین میں سلنڈر دھماکا ہوا ہے۔بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیم بھی سپریم کورٹ پہنچ گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق دھماکا اسٹاف کینٹین میں ایئر کنڈیشنر کی مرمت کے دوران دھماکہ ہوا۔ دھماکے میں کم از کم تین افراد زخمی ہوئے، جنہیں اسپتال منتقل کرد دیا گیا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق زخمیوں کے فوری علاج کے لیے امدادی کارروائی جاری ہے جب کہ سیکورٹی اور امدادی اہل کار جائے وقوع پر پہنچ گئے ہیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکا اے سی گیس پلانٹ میں ہوا، جس سے سپریم کورٹ کی عمارت لرز اٹھی۔ ابتدائی طور پر 4 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی، جس کے فوراً بعد وکلا اور سپریم کورٹ کا عملہ عمارت کے...
ڈمپر ایسوسی ایشن کے صدر لیاقت محسود کا کہنا ہے کہ گارڈن پر حادثے کے بعد ڈمپر کو جلایا گیا تو ایس ایس پی کو فون کرکے کہا کہ پولیس کی زیادہ سے زیادہ نفری لے کر پہنچیں۔ لیاقت محسود نے اپنے بیان میں کہا کہ حادثےمیں جس کا بچہ جاں بحق ہوا میں اس کےغم میں شریک ہوں، اس کے گھر اور اسپتال بھی جاؤں گا۔ ڈمپر ایسوسی ایشن کے صدر نے بتایا کہ ایس ایچ او نے کہا کہ آپ آجائیں، قانونی کارروائی کروں گا، ہم پندرہ سے بیس افراد حادثے کےمقام پر پہنچ گئے۔ لیاقت محسود کے مطابق جائے وقوعہ پر بہت لوگ موجود تھے، انہوں نے دعوی کیا کہ لوگوں نے ان پر قاتلانہ حملہ...
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ سمندر عالمی تجارت، انرجی اور مواصلات کا اہم حصہ ہیں۔ کراچی کے ایکسپو سینٹر میں پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم اینڈ کانفرنس 2025 کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی تجارت کا 80 فیصد حصہ سمندر کے ذریعے ہوتا ہے، عالمی معیشت میں بلیو اکانومی کا حصہ 2 اعشاریہ 5 ٹریلین ڈالرز ہے۔ یہ بھی پڑھیے: میری ٹائم شعبے میں بے پناہ مواقع موجود ہیں، ہمیں ان سے فائدہ اٹھانا چاہیے، وزیر اعظم انہوں نے کہا ہے کہ سمندر عالمی تجارت، انرجی اور مواصلات کا اہم حصہ ہیں، پاکستان کے پاس 1یک ہزار کلومیٹر سے زائد کا ساحلی علاقہ اور بحری وسائل کا عظیم اثاثہ...
کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ٹریفک پولیس کے مطابق 24 گھنٹے میں 3 ہزار 283 سے زائد ای چالان کیے گئے، جبکہ 27 اکتوبر سے یکم نومبر کی درمیانی شب تک مجموعی طور پر 26 ہزار ایک سو باون شہریوں کو ای چالان جاری کیے جا چکے ہیں۔ سب سے زیادہ1992 چالان سیٹ بیلٹ نہ پہننے پر، 7 سو61 ہیلمٹ نہ پہننے پر اور 119 سگنل توڑنے پر کیے گئے۔ شہریوں نے شکایت کی ہے کہ ہیلمٹ نہ پہننے پر پانچ ہزار روپے کا جرمانہ ان کے لیے بہت بھاری ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کئی افراد اتنی رقم تین دن میں بھی نہیں کما پاتے، اس لیے جرمانے کی...
ٹاپ سیڈ ناصر اقبال نے تیسری چیف آف دی نیول اسٹاف آل پاکستان اسکواش چیمپئن شپ جیت کر اپنے اعزاز کا کامیاب دفاع کیا۔ پی این روشن خان جہانگیر خان اسکواش کمپلیکس میں منعقدہ چیمپئن شپ کے فائنل میں ناصر اقبال نے سیکنڈ سیڈ طیب اسلم کو 1-3 سے شکست دی۔ ویمنز ایونٹ کے فائنل میں پشاور کی ماہ نور علی نے اپنی بڑی بہن سحرش علی کو 0-3 سے شکست دی۔ چیمپئن شپ کے اختتام پر کھلاڑیوں میں 20 لاکھ روپے کی مجموعی انعامی رقم تقیسم کی گئی۔ اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے انعامات تقسیم کیے۔ کموڈور مدثر خورشید نے استقبالیہ کلمات ادا کیے۔ تقریب میں کمانڈر کراچی فیصل عباسی، اسکواش...
سٹی42: صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے باشندوں کی بہادری کو تاریخ کبھی فراموش نہیں کرے گی، انہوں نے سات سو جانوں کی قربانی دے کر اپنی آزادی حاصل کی اور پاکستان کے ساتھ الحاق کیا۔ بھارت میں کشمیریوں کی نسل کشی انتہا کو پہنچ چکی ہے۔مقبوضہ کشمیر کو آزاد ہونا چاہئے، کشیر کی آزادی وقت کی ضرورت ہے۔ صدر آصف علی زرداری نے یہ باتیں گلگت بلتستان کی ڈوگرہ حکومت سے آزادی کے دن کی خصوصی تقریب میں شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔ بھارتی نژاد دنیا کی معروف کمپنی کو اربوں کا چونا لگا کر فرار گلگت بلتستان کے 78ویں جشن آزادی کے موقع پر پروقار تقریب میں صدر آصف علی...
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کرکٹر عمر اکمل نے اپنی ناکامیوں کا ذمہ دار ایک بار پھر سابق ہیڈ کوچ وقار یونس کو ٹھہرا دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ میرے کیریئر کو سب سے زیادہ نقصان میرے ہیڈ کوچ وقار یونس نے پہنچایا۔ حال ہی میں سابق کرکٹر نجی ٹی وی کے پروگرام میں دکھائی دیے، جہاں انہوں نے مختلف امور پر بات چیت کی۔ دورانِ انٹرویو انہوں نے سابق کوچ وقار یونس پر سنگین الزامات عائد کیے۔ عمر اکمل کا کہنا تھا کہ میرے کیریئر کو سب سے زیادہ نقصان اس وقت کے ہیڈ کوچ وقار یونس نے پہنچایا، انہیں برداشت نہیں تھا کہ کل کا آیا بچہ نئی مہنگی گاڑی لے کر آرہا ہے۔ پہلے اتنی...
مالی کا دارالحکومت ’باماکو‘ محاصرے میں ہے ، ایندھن کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں۔ غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق القاعدہ سے وابستہ جماعت نصرت الاسلام والمسلمین (جے این آئی ایم) مالی کے دارالحکومت باماکو پر کنٹرول کے قریب آگئی ہے۔ مغربی اور افریقی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے وال سٹریٹ جرنل کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ خطرناک پیش رفت مالی کو دنیا کا ایسا پہلا ملک بنا سکتی ہے جو امریکا کی طرف سے نامزد دہشت گرد تنظیم کے زیر انتظام ہے۔ عسکریت پسند گروپ کی یہ تیزی سے پیش قدمی افغانستان میں شدت پسند تحریکوں کے کئی فوائد کے بعد ہے۔ باماکو کا زوال، اگر ایسا ہوتا ہے، پہلا موقع ہو گا کہ القاعدہ سے...
شہید عادل حسین کی نماز جنازہ علامہ صادق جعفری کی زیر اقتداء مسجد و امام بارگاہ محمدی حبیب بینک کوارٹر اورنگی ٹاؤن11/5 میں ادا کردی گئی۔نماز جنازہ میں ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی آرگنائزر مولانا حیات عباس نجفی، علامہ مبشر حسن، سید رضی حیدر رضوی، مرکزی تنظیم عزاداران کے رہنما شمس الحسن شمسی، مذہبی سماجی شخصیات سمیت بڑی تعداد میں مومنین نے شرکت کی۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے صدر علامہ محمد صادق جعفری نے اپنے مذمتی بیان میں کہا ہے کہ کراچی میں ایک بار پھر فرقہ وارانہ دہشت گردی بڑھنے لگی ہے، اورنگی ٹاؤن کے رہائشی متحرک شیعہ نوجوان عادل حسین ابنِ گل حسن کو دہشت گردوں نے شہید کر دیا، ہم اس واقعے کی...
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے آئندہ 3 سے 4 ماہ کے دوران ملک بھر میں درجہ حرارت میں نمایاں کمی اور سرد راتوں کی پیشگوئی کی ہے۔ این ڈی ایم اے کے سینئر ماہرِ ڈاکٹر طیب شاہ نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ نومبر کے اختتام تک سائبیریا سے آنے والی سرد ہوائیں شمالی اور وسطی پاکستان میں سردی کی شدت میں نمایاں اضافہ کریں گی۔ انہوں نے بتایا کہ شمالی علاقوں میں دسمبر کے دوران شدید سردی ہوگی جبکہ میدانی اور جنوبی علاقے نسبتاً معتدل رہیں گے۔ یہ بھی پڑھیے موسم سرما: پاکستان ریلوے کا نیا ٹائم ٹیبل جاری، متعدد ٹرینوں کے اوقات میں تبدیلی ڈاکٹر شاہ کے مطابق، ’نومبر کے آخر سے درجہ حرارت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: ایشیا میں امیر اورغریب کے درمیان تیزی سے بڑھتے ہوئے فرق کے نتیجے میں 50 کروڑ افراد کو شدید معاشی بوجھ کا سامنا ہے ۔رپورٹ کے مطابق پاکستان میں سب سے امیر 10 فیصد افراد قومی آمدنی کا 42 فیصد رکھتے ہیں، جو بڑی ایشیائی معیشتوں کی اوسط سے کم ہے لیکن پھر بھی یہ اتنا بڑا فرق پیدا کرتا ہے کہ منصفانہ اور پائیدار معاشرے قائم کرنا مشکل ہو جاتا ہے ۔برطانوی ادارے “ آکسفیم “ جو دولت کی غیر مساوات، ماحولیاتی تبدیلی اور ڈیجیٹل فرق کی وجہ سے ہونے والی اقتصادی ترقی کے غیر مساوی پیٹرن پر نظررکھتا ہے نے ”غیر مساوی مستقبل ،ایشیا کی انصاف کےلیے جدوجہد “ کے عنوان سے اپنی رپورٹ...
سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر کام نہیں ہو رہا، ایسا کام کرنا چاہیے کہ کام بھی ہو اور عوام کا نقصان بھی نہ ہو۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہم جب آئے تھے اس وقت حالات بہت خراب ہوئے تھے، اب دہشت گرد آبادی میں پناہ لیتے ہیں جس میں عام عوام کی جان بھی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے پولیس کو بہتر کیا اور پولیس نے اچھی کارروائیاں کیں، پولیس کی کارروائیوں میں عام عوام نہیں مرتے لیکن اگر آپ آبادی پر مارٹر گولے گراتے ہیں تو عوام کی جانیں تو جائیں گی۔ سابق وزیراعلیٰ نے کہا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">گوہاٹی؛ ویمنز ورلڈ کپ کے میچ میں جنوبی افریقا نے انگلینڈ کو 125 رنز سے شکست دے کر پہلی مرتبہ ویمنز ورلڈ کپ کے فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنوبی افریقا ویمن ٹیم نے پہلے بیٹنگ کی 7وکٹوں کے نقصان پر 319رنز اسکور کئے۔ اوپنر لورا وولوارٹ نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 169 رنز کی یادگار اننگز کھیلی۔ہدف کے تعاقب میں انگلش ویمنز ٹیم 194 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ نیٹ سیور برنٹ نے 64 اور ایلس کیپسی نے 50 رنز بنائے، تاہم کوئی بھی کھلاڑی ٹیم کو فتح نہ دلا سکی۔جنوبی افریقا کی جانب سے ماریزان کپ نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ ویب ڈیسک عادل سلطان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (نمائندہ جسارت) عالمی بینک نے اپنی پاکستان ڈیولپمنٹ رپورٹ 2025ء میں خدشہ ظاہر کیا ہے کہ سیلاب کے باعث پاکستان میں مہنگائی بڑھے گی۔عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق سیلاب سے پاکستانی معیشت کو بھاری نقصان پہنچا، رواں مالی سال مہنگائی کی شرح 7.2 فیصد رہنے کی پیش گوئی ہے، آئندہ مالی سال میں مہنگائی کی شرح 6.8 فیصد رہنے کا امکان ہے، برآمدات بڑھانے کے لیے صرف ٹیرف اصلاحات کافی نہیں، حکومت اپنے ترقیاتی ایجنڈے میں برآمدات بڑھانے کو ترجیح دے۔اپنی رپورٹ میں عالمی بینک نے مشورہ دیا کہ ترسیلات زر میں اضافہ برآمدات اور درآمدات کے درمیان خلیج کو کم کرسکتا ہے، پاکستان بجٹ میں اعلان کردہ نیشنل ٹیرف پالیسی پر عملدرآمد یقینی بنائے۔عالمی...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی بہنوں نے کہا ہے کہ عمران خان نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنی صوابدید سے کابینہ تشکیل دیں اور اس کا حجم مختصر رکھیں۔ آج اڈیالہ جیل میں عظمیٰ خان کی اپنے بھائی عمران خان سے ملاقات ہوئی، جس کے بعد انہوں نے علیمہ خان اور دیگر کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کی۔ یہ بھی پڑھیں: سہیل آفریدی کی عمران خان سے پھر ملاقات نہ ہوسکی، توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کا اعلان ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ملاقات نہ ہونے کے معاملے پر پارٹی قیادت کو ہدایت دی ہے کہ ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ...
برطانوی شاہی خاندان کے متنازع رکن پرنس اینڈریو ایک بار پھر مشکلات میں گھر گئے ہیں، اور اطلاعات کے مطابق وہ شاہ چارلس کی جانب سے ممکنہ مکمل جلاوطنی کے خطرے سے دوچار ہیں۔ مشہور برطانوی جریدے Heat World سے بات کرتے ہوئے شاہی خاندان کے قریبی ذرائع نے انکشاف کیا کہ پرنس اینڈریو اس وقت شدید دباؤ میں ہیں۔ ذرائع کے مطابق، ’اینڈریو اس وقت ایک ایسی صورتحال میں پھنسے ہوئے ہیں جہاں ہر راستہ نقصان دہ دکھائی دیتا ہے۔‘ انہوں نے بتایا، ’ایک طرف وہ اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ اپنی ساکھ بحال کرنے اور مستقبل محفوظ بنانے کا واحد راستہ یہی ہے کہ وہ اپنی کہانی خود دنیا کے سامنے رکھیں۔ دوسری طرف، وہ اب...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ترکیہ کے مغربی علاقے میں ایک بار پھر زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے نتیجے میں متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا، تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ زلزلے کی شدت 6.1 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کا مرکز بالیکسیر صوبے کے قصبے سندرگی میں واقع تھا۔ ماہرین کے مطابق زلزلہ زمین کی سطح سے تقریباً 6 کلومیٹر گہرائی میں آیا، جس کے باعث اس کے جھٹکے دور دراز علاقوں تک محسوس کیے گئے۔زلزلے کے جھٹکے استنبول، بورصہ، مانیسا اور ازمیر سمیت کئی شہروں میں واضح طور پر محسوس کیے گئے، جس کے بعد شہری خوفزدہ ہو کر گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ متاثرہ علاقوں میں ہنگامی امدادی...
اسلام آباد:۔ جمعیت علماءاسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے افغانستان کی صورتحال کو افہام و تفہیم سے حل پر پھر زور دیاہے جبکہ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹوزرداری نے یقین دلایا ہے کہ آپ کی افغانستان سے متعلق جو تجاویز اور خدشات ہیں وہ صدر مملکت تک پہنچائوں گا۔ جمعیت علمائے اسلام اور پاکستان پیپلز پارٹی کے مابین قومی اسمبلی اور سینیٹ سمیت اہم ملکی معاملات پر مشاورت مکمل۔ پیر کو پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے امیر جے یوآئی مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں رہنماﺅں کے درمیان ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ نیر حسین...
ویب ڈیسک:برطانیہ کیلئے پی آئی اے کی پروازیں 5 سال بعد بحال ہوگئیں۔ قومی ایئر لائن کی پہلی پرواز 284 مسافروں کو لے کر مانچسٹر پہنچ گئی، برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں میں خوشی کی لہردوڑ گئی، اوورسیز پاکستانیوں کی بڑی تعداد استقبال کیلئے ایئر پورٹ پر پہنچی۔ وزیر دفاع خواجہ آصف اور برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے فلائٹ کو الوداع کیا تھا، اسلام آباد ایئرپورٹ پر خصوصی تقریب ہوئی تھی، وزیر دفاع نے فلائٹ آپریشن بحالی کا افتتاح کیا تھا۔ ہنڈائی ٹکسن ہائبرڈ بغیر سود کے آسان اقساط میں حاصل کریں خواجہ آصف کا کہنا تھاکہ قومی ایئر لائن پر پابندی سے ملک کی ساکھ متاثر ہوئی، کامیابی موجودہ حکومت کی ترجیحات کی درستگی کا نتیجہ ہے،...
بابا گرونانک کے 556ویں جنم دن کی تقریبات: بھارت سے 2 ہزار 200 سکھ یاتری 4 نومبر کو پاکستان پہنچیں گے
راؤ دلشاد:بابا گرونانک کے 556ویں جنم دن کی تقریبات کے سلسلے میں بھارت سمیت دنیا بھر سے سکھ یاتریوں کی پاکستان آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومتِ پاکستان نے بھارتی یاتریوں کو ویزے جاری کر دیے ہیں، اور 2 ہزار 200 سکھ یاتری 4 نومبر کو واہگہ بارڈر کے راستے لاہور پہنچیں گے۔ سکھ یاتری 10 روز تک پاکستان میں قیام کریں گے، اس دوران وہ جنم استھان ننکانہ صاحب، حسن ابدال پنجہ صاحب، کرتارپور صاحب اور لاہور میں واقع ڈیرہ صاحب پر مذہبی رسومات ادا کریں گے۔ اداکار شریاس تالپڑے اور الوک ناتھ کے خلاف کروڑوں روپے کے فراڈ میں ملوث ہونے کا الزام، مقدمہ درج بھارت کے علاوہ برطانیہ، امریکا، یورپ، آسٹریلیا، نیوزی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان کی معیشت کے لیے ایک مثبت اشارہ سامنے آیا ہے، جس کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران ملک کو موصول ہونے والی بیرونی فنڈنگ میں 39 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔وزارتِ اقتصادی امور کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی تا ستمبر 2025ء کے درمیان پاکستان کو ایک ارب 81 کروڑ 56 لاکھ ڈالر کی بیرونی فنڈنگ موصول ہوئی، جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں موصول ہونے والے ایک ارب 30 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ بتایا گیا ہے کہ حکام نے تصدیق کی ہے کہ اگرچہ ستمبر 2025ء کے مہینے میں سالانہ بنیادوں پر بیرونی فنڈنگ میں 26.47 فیصد...
رانا ثنااللہ: تحریک لبیک نے وعدے پورے نہیں کیے، املاک کو نقصان پہنچایا ، پابندی کا فیصلہ شواہد کی بنیاد پر کیا گیا
وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) نے ماضی میں بھی حکومت کو یقین دہانیاں کرائی تھیں مگر ان پر عمل نہیں کیا۔ جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ مذہبی جماعت نے حالیہ مظاہروں کے دوران جگہ جگہ سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچایا، اور ان کے خلاف ایسے شواہد موجود تھے جن کی بنیاد پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا۔ ان کے مطابق، اگر کوئی تنظیم ایسی سرگرمیوں میں ملوث پائی جائے جو قانون اور امن عامہ کے لیے خطرہ ہوں تو اسے کالعدم قرار دیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وزارت...
وزیرِ اعظم شہباز شریف—فائل فوٹو وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کاروباری حضرات کو ہر طرح کی سہولت پہنچانا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے معیشت و صنعت کے نمائندہ صنعت کاروں و کاروباری حضرات سے ملاقات کی ہے۔ملاقات میں معیشت میں بہتری اور سرمایہ کاری میں اضافے کے لیے کاروباری حضرات کی سفارشات کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف کی ترکیہ کے تاجروں و صنعتکاروں سے ملاقاتوفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ کے بڑے تاجروں اور صنعتکاروں کے ساتھ ملاقات کی ہے۔ اس موقع پر وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر کے باہمی اور عملی تعاون سے مثبت...
کراچی کے ایکسپو سینٹر میں ہیلتھ ایشیا 2025 نمائش کی تقریب جوش و خروش سے جاری ہے جس میں پچاس ملکوں کی سیکڑوں کمپنیاں اور ادارے شریک ہیں۔نمائش کے فتتاح کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر صحت مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ پاکستان صحت کے شعبے میں جدت کی جانب گامزن ہے جبکہ پاکستان میں سب سے زیادہ پوٹینشل فارما سیوٹیکل میں ہےانہوں نے کہا کہ فارما سیوٹیکل آنے والے وقت میں معیشت کی ریڑھ کی ہڈی بنے گی۔ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کا آہنی صنعتوں سے بے مثال تغلق ہے۔ آنے والے سالوں میں ادویات اور آلات کی ایکسپورٹ 30 ارب ڈالر تک پہنچانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی قوم کو...
بھارتی گلوکار لکی علی نے حال ہی میں متنازع بیانات کیلئے مشہور مصنف اور نغمہ نگار جاوید اختر کے ایک بیان پر سخت ردِعمل دیتے ہوئے انہیں آڑے ہاتھوں لیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق چند روز قبل جاوید اختر کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ فلم شعلے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مذہبی رجحانات پر تبصرہ کر رہے تھے۔ ویڈیو میں جاوید اختر کا کہنا تھا کہ شعلے کی ریلیز کے وقت لوگ (ہندو) آج کی طرح مذہبی نہیں تھے اور اب ایسے مکالمے لکھنا ممکن نہیں رہا۔ اسی دوران انہوں نے ایک تقریب کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’میں نے راجو ہیرانی سے کہا تھا کہ مسلمانوں کی طرح مت بنو، انہیں اپنے...
ویب ڈیسک :پاکستان اور پولینڈ کے درمیان تعلقات میں ایک نیا سنگ میل قائم ہونے جا رہا ہے، پولینڈ کے نائب وزیر اعظم و وزیرِ خارجہ رادوسلاف سکورسکی پاکستان پہنچ گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پولینڈ کے نائب وزیر اعظم دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان آئے ہیں، یہ وزیر خارجہ سکورسکی کا پاکستان کا دوسرا سرکاری دورہ ہوگا، ان کا پہلا دورہ پاکستان 2011 میں ہوا تھا۔ نائب وزیر اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار اپنے پولش ہم منصب سے ملاقات کریں گے، اسحاق ڈار اور رادوسلاف سکورسکی کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات بھی ہوں گے۔ خریداروں کیلئے بڑی خوشخبری، پاکستان میں سستے سولر پینلزتیار پاکستان اور پولینڈ کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے تمام...
انسانی زندگی کی تشکیل میں جینز اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ یہ دراصل وہ تفصیلات فراہم کرتے ہیں جو سیل کو تشکیل دینے اور بڑھنے کی ہدایات دیتے ہیں۔یعنی رحم مادہ میں پالنے والے بچے کی شخصیت کا انحصار ماں اور باپ دونوں کے جینز پر ہوتا ہے۔ روایتی طور پر یہ سمجھا جاتا ہے کے عمر گزرنے کے ساتھ خواتین کی تولیدی صحت متاثر ہوتی ہے لیکن حالیہ تحقیقات نے ان مفروضات کو در کرتے ہوئے بلکل مختلف نقطہ نظر واضح کیا ہے۔ نیچر نامی جریدے میں شائع ہونے والے، برطانیہ میں محققین نے 24 سے 75 سال کی عمر کے 81 صحت مند مردوں کے سپرم کے نمونوں کا سراغ لگایا۔تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ مردوں کی...
سٹی42: بلوچستان میں پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم میں عظیم انقلاب آ رہا ہے۔ ٹرانسپورٹ سسٹم کو بہتر بنانے کے لیے چین سے 81 کروڑ روپے کی لاگت سے خریدی گئی 21 جدید بسیں کراچی بندرگاہ پر پہنچ گئی ہیں۔ چین سے لائی گئی جدید بسیں بلوچستان کے مختلف شہروں میں پبلک ٹرانسپورٹ کی سہولیات کو مزید مؤثر بنانے کے لیے استعمال کی جائیں گی جس سے صوبے کے عوام کو سفر کی بہتر سہولیات میسر آئیں گی۔ حکومت کا پاسپورٹ ڈیزائن مکمل طور پر تبدیل کرنے کا فیصلہ یہ بسیں چین کی ایک معروف کمپنی سے حاصل کی گئی ہیں اور ان کی خریداری کا معاہدہ چند ماہ قبل طے پایا تھا۔ بسیں جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ ہیں، جن...
کوئٹہ: بلوچستان حکومت کی جانب سے عوامی ٹرانسپورٹ سسٹم کو بہتر بنانے کے لیے چین سے 81 کروڑ روپے کی لاگت سے خریدی گئی 21 جدید بسیں کراچی بندرگاہ پر پہنچ گئی ہیں۔ بسیں بلوچستان کے مختلف شہروں میں پبلک ٹرانسپورٹ کی سہولیات کو مزید مؤثر بنانے کے لیے استعمال کی جائیں گی جس سے صوبے کے عوام کو سفر کی بہتر سہولیات میسر آئیں گی۔ کمشنر کوئٹہ ڈویژن شاہ زیب خان کاکڑ کے مطابق یہ بسیں چین کی ایک معروف کمپنی سے حاصل کی گئی ہیں اور ان کی خریداری کا معاہدہ چند ماہ قبل طے پایا تھا۔ بسیں جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ ہیں، جن میں ایئر کنڈیشنڈ سسٹم، آرام دہ سیٹیں، سیکورٹی کیمرے اور ماحول دوست...
اوپن اے آئی نے اپنا پہلا مصنوعی ذہانت سے چلنے والا ویب براؤزر چیٹ جی پی ٹیAtlas متعارف کرایا، جس کی اطلاع ٹویٹر پر نشر ہوتے ہی گوگل کے شیئرز تقریباً 5 فیصد گر گئے۔ اوپن اے آئی کے اعلان کے بعد گوگل کی پیرنٹ کمپنی کی مالیت میں تقریباً 100 ارب ڈالر کا نقصان ہوا، جب اس کے شیئرز 252.68 ڈالر سے گر کر 246.15 ڈالر تک پہنچ گئے۔ یہ بھی پڑھیے: گوگل کے نئے اے آئی ماڈل نے ویڈیو جنریشن میں انقلاب برپا کردیا اس اقدام نے اوپن اے آئی کو براہِ راست گوگل کے مقابلے میں لا کھڑا کیا ہے، جو فی الحال 3 ارب سے زائد صارفین کے ساتھ دنیا کا سب سے مقبول ویب براؤزر...
لاہور: پنجاب حکومت نے ٹریفک پولیس اور ستھرا پنجاب کی ٹیموں کو ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا۔ پنجاب حکومت کی جانب سے جاری کردہ حکم نامے کے مطابق ٹریفک کے دھوئیں میں کھڑے ٹریفک پولیس اہلکاروں کے لئے ماسک پہننا لازمی ہوگا، سینئر افسران فیصلے پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔ ستھرا پنجاب کی تمام ٹیموں کو بھی لازمی ماسک پہننے کی ہدایت کی گئی ہے، سینیئر افسران کو نگرانی اور ماسک کی پابندی لازمی بنانے کا حکم دیا گیا ہے۔
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستوں کی سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ چیف جسٹس جب آرڈر کریں گے ہم یہ ٹوپی اتار کر دوسری ٹوپی پہن لیں گے۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 8 رکنی آئینی بینچ نے 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستوں پر سماعت کی۔ بینچ میں جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس نعیم افغان، جسٹس شاہد بلال شامل ہیں۔ یاد رہے کہ کیس کی گزشتہ سماعت پر 6 سابق صدور سپریم کورٹ بارز کے وکیل عابد زبیری نے اپنے دلائل مکمل کرلیے تھے۔ درخواست گزار اکرم شیخ نے آج اپنے...
لاہور(نیوز ڈیسک)آئی سی سی ویمنز ون ڈے ورلڈ کپ کے ایک سنسنی خیز اور اعصاب شکن مقابلے میں انگلینڈ نے بھارت کو 4 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ بھارت کو جیت کے لیے 289 رنز کا ہدف درکار تھا، تاہم میزبان ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 284 رنز ہی بنا سکی۔ بھارتی ٹیم کی جانب سے سمرتی مندھانا، ہرمنپریت کور اور دیپتی شرما نے نصف سنچریاں اسکور کیں مگر ٹیم کو فتح دلانے میں ناکام رہیں۔ اس سے قبل انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 288 رنز بنائے۔ کپتان ہیتھر نائٹ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 109...
اسلام آباد (خبرنگار خصوصی+ خبرنگار+ آئی این پی+ نوائے وقت رپورٹ) پاکستان نے چین کے تعاون سے نیا باب رقم کرتے ہوئے پہلا ہائپر سپیکٹرل سیٹلائٹ کامیابی سے خلاء میں پہنچا دیا۔ پاکستان ہائپر سپیکٹرل سیٹلائٹ ٹیکنالوجی کے حامل 10 سے 15 ملکوں میں شامل ہو گیا ہے۔ ہائپر سپیکٹرل سیٹلائٹ ایچ ایس ون چین سے خلا میں روانہ کیا گیا۔ سپارکو کے دفتر میں سیٹلائٹ کی روانگی کے مناظر دکھائے گئے۔ سیٹلائٹ 28 منٹ میں مدار میں پہنچا۔ ترجمان سپارکو نے بتایا کہ پاکستان کا یہ مشن قومی خلائی پالیسی اور وژن 2047 ء کا ایک اہم سنگ میل ہے اور ایچ ایس ون انفراسٹرکچر میپنگ اور شہری منصوبہ بندی کیلئے نئی راہیں کھولے گا جبکہ ایچ ایس ون...
پاکستان کا پہلا ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ کامیابی سے خلا میں پہنچ گیا، وزیراعظم کی سائنسدانوں کو مبارکباد
پاکستان کا پہلا ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ کامیابی سے خلا میں پہنچ گیا۔ ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ ایچ ایس ون کو چین سے خلا میں بھیجا گیا، جبکہ اسپارکو کے ہیڈ آفس میں اس موقع پر سیٹلائٹ کی لانچنگ کے مناظر براہِ راست دکھائے گئے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا پہلا ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ کامیابی کے ساتھ خلا میں روانہ ماہرین کے مطابق لانچ کے بعد سیٹلائٹ صرف 28 منٹ میں مدار میں پہنچ گیا۔ تاہم سیٹلائٹ سے ڈیٹا اور سائنسی معلومات کے باقاعدہ حصول کا عمل شروع ہونے میں چند ماہ لگ سکتے ہیں۔ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے چینی راکٹ لیجیان-1 کے ذریعے پاکستان کے سیٹلائیٹ کو زمین کے مدار میں کامیابی سے بھیجے جانے پر پاکستانی خلائی سائنسدانوں اور انجینیئرز...
ذرائع کے مطابق وزیراعلی مقبوضہ کشمیر نے کلگام میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلی میں بل پیش کرنے کے فیصلے کا حق اسپیکر کے پاس ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ ان کی حکومت اسمبلی میں کسی بھی ایسے بل میں رکاوٹ نہیں ڈالے گی جس سے علاقے کے لوگوں کو فائدہ پہنچتا ہو۔ ذرائع کے مطابق عمر عبداللہ نے کلگام میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلی میں بل پیش کرنے کے فیصلے کا حق اسپیکر کے پاس ہے۔ انہوں نے پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی کی جانب سے اراضی کے حقوق سے متعلق بل کی تجویز کا حوالہ دیتے ہوئے...
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ایک ٹریلین ڈالر کی معیشت بننے کے لیے گورننس اور ریگولیشن سٹرکچر کو جدید بنانا ہوگا۔ جبکہ حالیہ سیلاب میں ملکی معیشت کو ابتدائی تخمینے کے مطابق 822 ارب روپے کا نقصان ہوا۔ ایک ہزار سے زیادہ جانیں ضائع ہوئیں۔ نقصانات کی ابتدائی تخمینے کی رپورٹ مرتب کرکے وزیراعظم کو بھجوائی ہے۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے ماہانہ ترقیاتی اپ ڈیٹ اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات کی ابتدائی تخمینہ رپورٹ سے خطاب کرتے کہا کہ حالیہ سیلاب سے بہت تباہی ہوئی ہے۔ سب سے زیادہ زرعی شعبے میں 430 ارب روپے اور انفراسٹرکچر کو 307 ارب روپے کا نقصان ہوا۔ وفاقی وزیر نے...
پاکستان کی معیشت کو حالیہ سیلابوں کے باعث 822ارب روپے کے بھاری نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے، جن سے ملک کے 70اضلاع میں 65لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے۔منصوبہ بندی اور اقتصادی امور ڈویژن کی سرکاری دستاویزات کے مطابق سیلاب کے باعث زراعت اور انفرا اسٹرکچر (بنیادی ڈھانچہ)سب سے زیادہ متاثر ہونے والے شعبے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو اپنی تاریخ کے شدید ترین مون سون سیلابوں میں سے ایک کا سامنا ہے، جس سے انفرا اسٹرکچر، روزگار، اور بنیادی خدمات کو تباہ کن نقصان پہنچا۔ابتدائی تخمینوں میں نقصان 744ارب روپے بتایا گیا تھا، جو اب بڑھ کر 822ارب روپے تک جا پہنچا ہے۔رپورٹ کے مطابق سیلابوں سے 229763مکانات کو نقصان پہنچا، جن میں سے...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کی معیشت کو حالیہ سیلابوں کے باعث 822 ارب روپے کے بھاری نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے، جن سے ملک کے 70 اضلاع میں 65 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے۔ منصوبہ بندی اور اقتصادی امور ڈویژن کی سرکاری دستاویزات کے مطابق سیلاب کے باعث زراعت اور انفرا اسٹرکچر (بنیادی ڈھانچہ) سب سے زیادہ متاثر ہونے والے شعبے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو اپنی تاریخ کے شدید ترین مون سون سیلابوں میں سے ایک کا سامنا ہے، جس سے انفرا اسٹرکچر، روزگار، اور بنیادی خدمات کو تباہ کن نقصان پہنچا۔ ہنگامی ٹیکس کیلئے سولر پینلز اور انٹرنیٹ پر ٹیکس کی شرحیں بڑھانے پر غور ابتدائی تخمینوں میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کابل (آن لائن)افغانستان کی عوام پاکستان کے ساتھ حالات خراب کرنے پر اپنی طالبان حکومت کے خلاف بھڑک اٹھی۔چار دن میں ہی تجارتی گزر گاہیں بند ہونے پر افغانیوں کی درخواستوں کی لائن لگ گئی ۔افغان تاجروں کا کہنا ہے کہ طورخم بارڈر پر کچھ دن سے حالات ٹھیک نہیں ہے۔ دونوں اطراف سے بارڈر بند ہے، طورخم بارڈر کی بندش سے زیادہ نقصان افغانستان کے عوام کا ہو رہا ہے، طورخم بارڈر کی بندش سے تقریباً 10 ہزار کے قریب گاڑیوں کا سامان خراب ہونے کا خدشہ ہے، ہم پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمسائے حقوق کے ناطے طورخم بارڈر کو کھول دے۔ خبر ایجنسی سیف اللہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(آن لائن)اسلام آباد ہائی کورٹ میں وفاقی تعلیمی اداروں میں منشیات کی شکایات کے خلاف کیس میں پیرا کو ہدایت جاری کی ہے جس میں کہاگیاہے کہ یہ ایس او پی میں شامل کریں اگر شکایت ہوئی تو اسکول پرنسپل اور مالک کے خلاف کارروائی ہوگی۔ خبر ایجنسی
جامعہ کراچی میں تقریبا تین دہائیوں قبل قائم ہونے والا شعبہ ویژول اسٹیڈیز اپنی سلور جوبلی گزارنے کے بعد طلباء و طالبات کا متلاشی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ایک دوسر میں اس شعبے میں داخلے کے لیے 1200 سے 1500 تک طلبہ درخواست دیتے تھے اور رجحان زیادہ ہونے کی وجہ سے aptitude ٹیسٹ پاس کرنے کے بعد کلاس کا حصہ بنتے تھے تاہم حکومتی حلقوں کی جانب سے مسلسل داخلوں کی سفارش کی وجہ سے اب یہ تعداد بتدریج کم ہوکر 300 سے بھی کم رہ گئی ہے۔ اس برس شعبہ ویژول اسٹڈیز کے داخلہ ٹیسٹ میں ڈھائی سو سے زائد طلبہ شریک ہوں گے، جو شعبہ اور یونیورسٹی کی اتھارٹی کے لیے تشوشیناک صورت حال سے کم نہیں ہے۔ شعبہ...
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو داہگل ناکے پر روک دیا گیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اڈیالہ جیل پہنچ گئے،وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سرکاری پروٹو کول میں اڈیالہ جیل پہنچے،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی قافلے کی شکل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے اڈیالہ جیل کے قریب پہنچ گئے،تاہم اڈیالہ جیل سے ایک کلومیٹر دور داہگل ناکے پر ان کی گاڑی کو روک دیاگیا۔ مزید :
قومی ٹیسٹ ٹیم کو ایک فتح نے ٹیسٹ چیمپئن شپ میں دوسرے نمبر پر پہنچا دیا۔ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2025-27 کے اپنے پہلے میچ میں گرین کیپس نے دفاعی چیمپئن جنوبی افریقا کو شکست دے کر 12 پوائنٹس حاصل کیے اور اس کی جیت کا تناسب 100 فیصد ہے۔ گرین کیپس سے اوپر موجود آسٹریلیا نے اب تک رواں دورانیے میں کھیلے گئے اپنے تینوں ٹیسٹ میچز میں فتح پاکر 36 پوائنٹس حاصل کیے ہیں، اس کا تناسب بھی 100 فیصد ہی ہے۔ سری لنکا دو ٹیسٹ میچز میں ایک فتح اور ایک ڈرا میچ کی بدولت 16 پوائنٹس اور 66.67 فیصد کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔ نئے دورانیے میں سب سے زیادہ سات ٹیسٹ میچز بھارت نے...
فاران یامین: لاہور کے ایوانِ عدل سول کورٹ میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔ آگ عمارت کی پانچویں منزل پر بھڑکی، جہاں پر موجود عدالتی دستاویزات اور قیمتی سامان جل کر خاکستر ہو گیا ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں جبکہ عمارت میں موجود عملے کو بحفاظت باہر نکالنے کی کوششیں بھی جاری ہیں۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ اور دیگر امدادی ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔ آغا سراج درانی کی وفات پر ملک میں گہرے دکھ اور افسوس کی لہر
سائنس کو عوام تک پہنچانے کی کوشش، گوئٹے انسٹی ٹیوٹ اور ٹی ڈی ایف کے اشتراک سے سائنس فلم فیسٹیول کا آغاز
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: گوئٹے انسٹی ٹیوٹ پاکستان اور ٹی ڈی ایف کے میگنیفائی سائنس سینٹر کے اشتراک سے سائنس فلم فیسٹیول 2025 کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی، جس میں طلبہ، اساتذہ اور سائنس کے شوقین افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی، تقریب میں شرکاء کو فلم کے ذریعے سائنس اور تخلیقی سوچ کو سمجھنے کا موقع فراہم کیا گیا۔تفصیلات کےمطابق اس سال کے فیسٹیول کا موضوع گرین جابز رکھا گیا ہے، جس کا مقصد ماحول دوست ٹیکنالوجی، پائیدار ترقی اور سبز معیشت سے وابستہ ماہرین کے خیالات اور تجربات کو اجاگر کرنا ہے۔افتتاحی تقریب میں فواد سومرو، چیف ایگزیکٹو آفیسر داؤد فاؤنڈیشن، ماہا جعفری (گوئٹے انسٹی ٹیوٹ پاکستان) اور جرمن قونصلیٹ کی نمائندہ آنیا کلوس نے شرکت کی اور...
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان ایتھوپیا کے دارالحکومت عدیس ابابا پہنچ گئے، پاکستان افریقہ ٹریڈ ڈویلپمنٹ کانفرنس اور سنگل کنٹری ایگزیبیشن میں شرکت کریں گے
عدیس ابابا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2025ء) وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان ایتھوپیا کے دارالحکومت عدیس ابابا پہنچ گئے ۔ بدھ کو جاری پریس ریلیز کے مطابق وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان 16 سے 18 اکتوبر 2025ء تک عدیس ابابا میں منعقد ہونے والی 5 ویں پاکستان-افریقہ ٹریڈ ڈویلپمنٹ کانفرنس اور سنگل کنٹری ایگزیبیشن میں شرکت کے لیے ایک اعلیٰ سطحی تجارتی وفد کی قیادت کر رہے ہیں ۔ وفاقی وزیر تجارت کا ایئرپورٹ پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔ برہانو تسیگے، ایتھوپیا کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور عبدالحکیم ملو، تجارت اور علاقائی انضمام کے وزیر مملکت دیوانو کیدیر، وزارت خارجہ میں ایڈیشنل سیکرٹری سفیر جمال بیکر اور عدیس ابابا میں پاکستانی سفارت...
سیکرٹری پاور ڈویژن نے کہا ہےکہ ملک میں نیٹ میٹرنگ 6 ہزارمیگاواٹ تک پہنچ گئی ہے اور گرڈ پر نیٹ میٹرنگ کا لوڈ بڑھنے سے سسٹم کے استحکام کو خطرہ ہے۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی پاور میں بریفنگ دیتے ہوئے سیکرٹری پاور نے بتایاکہ سولر کی وجہ سے گرڈ سسٹم پر بوجھ ہے، نیٹ میٹرنگ انقلاب برپا کر رہا ہے اور پاکستان میں نیٹ میٹرنگ 6 ہزارمیگاواٹ تک پہنچ گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ آف گرڈ سولر کی صلاحیت 12ہزارمیگاوٹ سے بڑھ چکی ہے، آف گرڈ سولر کا تخمینہ سیٹلائٹ امیجز کے ذریعے لگایا گیا، گرڈ پر نیٹ میٹرنگ کا لوڈ بڑھنے سے سسٹم کے استحکام کو خطرہ ہے تاہم کوشش کررہے ہیں ملک کو لوڈشیڈنگ فری کیا جائے۔سیکرٹری پاور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف ر پورٹر ) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول زرداری نے گورنر فیصل کریم کنڈی کو فوری خیبرپختونخوا پہنچنے کی ہدایت کردی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے فیصل کریم کنڈی سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ گورنر صاحب! آپ کو خیبرپختونخوا پہنچنا چاہیے، میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے کہوں گا کہ اپنا جہاز گورنر کو دے دیں تاکہ کہ وہ خیبرپختونخوا پہنچ کر عدالت کے حکم پر عملدر در آمد کرتے ہوئے اپنی آئینی اور قانونی ذمہ داری پوری کریں۔خیال رہے کہ پشاور ہائیکورٹ نے نو منتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے حلف سے متعلق درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا، جس میں کہا گیا ہے کہ گورنر خیبر...
واشنگٹن: امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ کاکہنا ہے کہ چین کی جانب سے ٹیکنالوجی سے متعلق وسائل کی برآمدات پر پابندیاں عائد کرنا عالمی معیشت کو کمزور کرنے کی دانستہ کوشش ہے۔ عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق امریکی وزیر خزانہ نے کہا کہ نایاب ارضی معدنیات (rare earths) اور دیگر ٹیکنالوجیکل وسائل کی برآمدات روکنے کا مقصد دراصل دنیا کو اپنے ساتھ نیچے لے جانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر چین عالمی معیشت کو سست کرنا چاہتا ہے تو نقصان سب سے زیادہ خود چین کو ہوگا، وہ اس وقت کساد بازاری کے دہانے پر ہے اور برآمدات بڑھا کر نکلنے کی کوشش کر رہا ہے مگر اس طرزِ عمل سے وہ خود اپنی عالمی حیثیت مزید خراب کر رہا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) چین نے ایک بار پھر پاکستان پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دوست ملک نے یقین دلایا ہے کہ امریکا کے ساتھ تعلقات سے ہمارے مفادات کو نقصان نہیں پہنچے گا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ان خیالات کا اظہار چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے معمول کی پریس بریفنگ میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کیا۔ ترجمان چینی وزارتِ خارجہ کے بقول پاکستان نے یقین دہانی کرائی ہے کہ امریکا کے ساتھ تعلقات یا ممکنہ معدنیاتی تعاون سے چین کے مفادات، اسٹریٹیجک اعتماد اور دوطرفہ شراکت داری کسی صورت متاثر نہیں ہوگی۔انہوں نے حال ہی میں گردش کرنے والی ان میڈیا رپورٹس کی سختی سے تردید کی جن...
فائل فوٹو گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی پشاور پہنچ گئے، آج نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے حلف لیں گے۔اس سے پہلے پشاور ہائی کورٹ نے گورنر کے پی کو آج شام چار بجے تک حلف لینے کا حکم دیا تھا۔ہائی کورٹ نے ساتھ ہی کہا تھا کہ اگر گورنر دستیاب نہیں تو صوبائی اسمبلی کے اسپیکر حلف لیں۔گورنر فیصل کریم کنڈی کراچی میں بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ تھے، بلاول نے گورنر کو پشاور جانے اور عدالتی حکم پر عمل کرنے کی ہدایت کی تھی۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق پاکستانی قیادت نے امریکی رہنماؤں کو جو نمونے دکھائے، وہ مقامی طور پر خریدے گئے قیمتی پتھروں کے تھے، اس سے متعلق آنیوالی خبریں غلط معلومات پر مبنی ہیں یا پھر من گھڑت ہیں، یہ خبریں چین اور پاکستان کے درمیان دوری پیدا کرنے کی کوشش ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چین نے پاکستان اور امریکا کے درمیان معدنیاتی نمونوں سے متعلق خبروں کی تردید کر دی۔ ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ چین اور پاکستان ہر موسم کے اسٹریٹیجک شراکت دار ہیں، دونوں ممالک کے درمیان آہنی دوستی وقت کی کڑی آزمائشوں پر پوری اتری ہے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک نے باہمی مفادات سے متعلق اہم...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بیجنگ: چین نے پاکستان اور امریکا کے درمیان معدنیاتی نمونوں سے متعلق خبروں کی تردید کردی۔ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ چین اور پاکستان ہر موسم کے اسٹریٹجک شراکت دار ہیں، دونوں ممالک کے درمیان آہنی دوستی وقت کی کڑی آزمائشوں پر پوری اتری ہے۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک نے باہمی مفادات سے متعلق اہم امور پر اعلیٰ سطح کا اسٹریٹجک اعتماد اور قریبی رابطہ قائم رکھاہے۔ترجمان نے مزید کہا کہ دونوں ممالک پاکستان اور امریکا کے درمیان مائننگ تعاون پر رابطے میں ہیں، پاکستان نے یقین دلایا ہے کہ اس کےامریکا سے تعلقات چین کے مفادات یا باہمی تعاون کو نقصان نہیں پہنچائیں گے۔ترجمان کے مطابق پاکستانی قیادت نے امریکی...
پاکستان نے یقین دلایا ہے کہ اس کےامریکہ سے تعلقات چین کے مفادات یا باہمی تعاون کو نقصان نہیں پہنچائیں گے، ترجمان چینی وزارت خارجہ
بیجنگ(ڈیلی پاکستان آن لائن)چین نے پاکستان اور امریکہ کے درمیان معدنیاتی نمونوں سے متعلق خبروں کی تردید کردی۔ ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ چین اور پاکستان ہر موسم کے اسٹریٹیجک شراکت دار ہیں، دونوں ممالک کے درمیان آہنی دوستی وقت کی کڑی آزمائشوں پر پوری اتری ہے۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک نے باہمی مفادات سے متعلق اہم امور پر اعلیٰ سطح کا اسٹریٹیجک اعتماد اور قریبی رابطہ قائم رکھاہے۔ترجمان نے مزید کہا کہ دونوں ممالک پاکستان اور امریکہ کے درمیان مائننگ تعاون پر رابطے میں ہیں، پاکستان نے یقین دلایا ہے کہ اس کےامریکہ سے تعلقات چین کے مفادات یا باہمی تعاون کو نقصان نہیں پہنچائیں گے۔ اڈیالہ جیل کے ایک...
بلاول بھٹو کی گورنر خیبرپختونخوا کو فوری پشاور پہنچ کر عدالتی حکم پر عملدرآمد کی ہدایت WhatsAppFacebookTwitter 0 14 October, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس )چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو فوری طور پر پشاور پہنچ کر عدالتی حکم پر عملدرآمد کرنے کی ہدایت کردی۔کراچی میں نجی تقریب سے خطاب کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے اپنے سامنے بیٹھے فیصل کریم کنڈی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ گورنر صاحب، آپ کو خیبرپختونخوا پہنچنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ میں وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کو کہوں گا کہ وہ اپنا جہاز گورنر کو دے دیں تاکہ کہ وہ خیبرپختونخوا پہنچ کر عدالت کا جو بھی حکم ہو اس پر عملدر...
کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 اکتوبر2025ء ) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے گورنر فیصل کریم کنڈی کو فوری خیبرپختونخواہ پہنچنے کی ہدایت کردی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے فیصل کریم کنڈی سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ گورنر صاحب! آپ کو خیبرپختونخواہ پہنچنا چاہیئے، میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے کہوں گا کہ اپنا جہاز گورنر کو دے دیں تاکہ کہ وہ خیبرپختونخواہ پہنچ کر عدالت کے حکم پر عملدر در آمد کرتے ہوئے اپنی آئینی اور قانونی ذمہ داری پوری کریں۔ خیال رہے کہ پشاور ہائیکورٹ نے نو منتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے حلف سے متعلق درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا، جس میں کہا گیا...
کانگریس صدر نے کہا کہ 2019ء میں مودی حکومت نے آر ٹی آئی ایکٹ میں کٹوتی کی، انفارمیشن کمشنروں کی میعاد اور تنخواہوں پر پابندی لگادی اور خودمختار نگران اداروں کو ماتحت اہلکاروں کیلئے کم کیا۔ اسلام ٹائمز۔ کانگریس نے مودی حکومت پر اطلاعات کے حق (آر ٹی آئی) ایکٹ 2005 کو "منظم طریقے سے کمزور" کرنے اور جمہوریت اور شہری حقوق کو نقصان پہنچانے کا الزام لگایا۔ ٹوئٹر پر ایک پوسٹ میں کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے لکھا کہ 20 سال قبل کانگریس کی قیادت والی "یو پی اے حکومت" نے اس وقت کے وزیر اعظم منموہن سنگھ اور سونیا گاندھی کی قیادت میں شفافیت اور جوابدہی کو فروغ دینے کے لئے "آر ٹی آئی ایکٹ" نافذ کیا تھا۔...
وفاقی حکومت نے ادویات کی برآمدات کو 5 سال کے اندر 30 ارب ڈالر تک پہنچانے کا ہدف مقرر کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال کی زیرِ صدارت ڈریپ کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں فیڈرل سیکرٹری ہیلتھ ، ایڈیشنل سیکرٹری اور ڈریپ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر بھی شریک ہوئے۔ اجلاس میں پانچ سال کے اندر 30 ارب امریکی ڈالر کی ادویات کی برآمدات کے ہدف پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ ادویات کی ایکسپورٹ کو بڑھانے کا پختہ عزم کر رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اہداف کے حصول کیلیے تمام تر ممکن اقدامات کو یقینی بنارہے ہیں۔ ڈریپ کی ٹیم اور وزارتِ صحت اس منصوبے کی پیش رفت کا جائزہ...
وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ افغانستان کو پہلے بھی آگاہ کیا ان کی سرزمین سے دہشت گرد آتے ہیں، افغانستان کو ہمیشہ کہا وہ اپنی سرزمین دہشت گردی کیلئے استعمال نہ ہونے دیں۔ ان کا کہنا ہے کہ فتنہ الخوارج اور افغان نیکسز میں بھارت بھی شامل ہوگیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افغان حکومت کے عدم تعاون کی وجہ سے حالات یہاں تک پہنچے ہیں، افغان سرزمین سے ہونے والے حملوں کا بھرپور جواب دیتے رہیں گے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ افغانستان کو پہلے بھی آگاہ کیا ان کی سرزمین سے دہشت گرد آتے ہیں، افغانستان کو ہمیشہ کہا وہ اپنی سرزمین دہشت گردی کیلئے استعمال نہ ہونے دیں۔ ان کا...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ 50 سال سے ہماری سرزمین پہ بیٹھے افغان مہاجرین کو وطن واپس جانا ہوگا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے پیغام میں وزیردفاع نے کہا کہ ہمیں اپنی معیشت کو افغان مہاجرین کے قبضےسے چھڑانا ہوگا، تنوروں سے لیکر ٹرانسپورٹ، ٹھیکیداری، ڈمپرمافیا اور تعمیراتی شعبہ ہماری معیشت کی بنیاد ہے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ دنیا میں جیسے سرحدیں ہوتی ہیں پاک افغان سرحد ایسےہی ہونی چاہئے تاکہ کوئی بھی منہ اٹھا کہ اپنی مرضی سے سرحد عبور نہ کرسکے۔قبل ازیں وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاک افغان سرحد پر افغان فورسز کی شرانگیزی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہمیں ڈیفائن تعلقات کے فیز میں آنا ہوگا،چاہتے ہیں انکی...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا کا مقصد چین کو نقصان پہنچانا نہیں ہے اور موجودہ حالات کے باوجود سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ”چین کے بارے میں فکر کی ضرورت نہیں، سب ٹھیک ہو جائے گا“۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ”ہم چین کو نقصان نہیں پہنچانا چاہتے“۔ چینی قیادت کے حوالے سے اظہارِ خیال کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ”صدر شی جن پنگ کا فی الحال موڈ اچھا نہیں“، تاہم انہوں نے امید ظاہر کی کہ ”وہ نہیں چاہیں گے کہ ان کے ملک کیلئے کوئی مسئلہ پیدا ہو“۔ یاد رہے کہ یہ بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب واشنگٹن اور...
اسلام آباد : وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افغان حکومت کے عدم تعاون کی وجہ سے حالات یہاں تک پہنچے ہیں، افغان سرزمین سے ہونے والے حملوں کا بھرپور جواب دیتے رہیں گے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ افغانستان کو پہلے بھی آگاہ کیا ان کی سرزمین سے دہشت گرد آتے ہیں، افغانستان کوہمیشہ کہا وہ اپنی سرزمین دہشت گردی کیلئے استعمال نہ ہونے دیں۔ وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ فتنہ الخوارج اورافغان نیکسز میں بھارت بھی شامل ہوگیا ہے، دہشت گردوں اورافغان حکومت کا گٹھ جوڑ ہے، بھارت براستہ کالعدم ٹی ٹی پی پراکسی وار کرے تو اس میں بھی ان کو شکست ہوگی۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ میرامؤقف ہے افغان مہاجرین...
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 اکتوبر2025ء ) رکن قومی اسمبلی شیرافضل مروت نے دعویٰ کیا ہے کہ کوئی امامہ پہنے نورانی چہرے والا شخص وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ بنتا نظر آتا ہے۔ ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں خیبرپختونخواہ کی اہمیت پنجاب اور سندھ سے بھی زیادہ ہو گئی ہے کیوں کہ وہاں منرلز کے خزانے ہیں، ان حالات میں مجھے وہاں کوئی امامہ پہنے نورانی چہرے والا شخص وزیر اعلیٰ بنتا نظر آتا ہے کیوں کہ موجودہ حالات میں یہ بات طے ہے کہ سہیل آفریدی کو نہیں آنے دینا اور 20 ووٹ خریدنا کوئی مشکل کام نہیں، اس لیے مجھے مولانا کی پارٹی سے نورانی چہرے والا خیبرپختونخواہ...
افغان حکومت کے عدم تعاون کی وجہ سے حالات یہاں تک پہنچےہیں: خواجہ آصف WhatsAppFacebookTwitter 0 12 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد: (آئی پی ایس) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افغان حکومت کے عدم تعاون کی وجہ سے حالات یہاں تک پہنچے ہیں، افغان سرزمین سے ہونے والے حملوں کا بھرپور جواب دیتے رہیں گے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ افغانستان کو پہلے بھی آگاہ کیا ان کی سرزمین سے دہشت گرد آتے ہیں، افغانستان کوہمیشہ کہا وہ اپنی سرزمین دہشت گردی کیلئے استعمال نہ ہونے دیں۔ ان کا کہنا ہے کہ فتنہ الخوارج اورافغان نیکسز میں بھارت بھی شامل ہوگیا ہے، دہشت گردوں اورافغان حکومت کا گٹھ جوڑ ہے، بھارت براستہ کالعدم ٹی ٹی...
کراچی: اداکارہ اور میزبان فضا علی نے پاکستان کے پہلے رئیلٹی ڈیٹنگ شو ’لازوال عشق‘ کے بولڈ فارمیٹ پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے پروگرام ہماری معاشرتی اقدار کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ ’لازوال عشق‘ یوٹیوب پر نشر کیا جا رہا ہے اور اپنے غیر روایتی انداز کی وجہ سے سوشل میڈیا پر شدید عوامی ردعمل کا باعث بنا ہوا ہے۔ یہ شو ترکیہ کے ایک ولا میں ریکارڈ کیا گیا ہے، جس میں چار لڑکے اور چار لڑکیاں ایک ہی چھت کے نیچے ’اپنا ہمیشہ کا پیار‘ تلاش کرنے کے مشن میں شریک ہیں۔ پروگرام کی میزبانی معروف اداکارہ عائشہ عمر کر رہی ہیں۔ فضا علی نے ایک گفتگو کے دوران کہا...
کراچی کی ملیر ندی میں کورنگی کاز وے کے قریب سونے کے ذرات کی تلاش کے لیے بڑی تعداد میں لوگ کھدائی کا سامان لیکر پہنچ گئے۔ رپورٹ کے مطابق کورنگی کاز وے کے قریب عوام کی بڑی تعداد کھدائی کا سامان لیکر پہنچ گئی جہاں انہوں نے گڑھے کھود کر سونے کے ذرات کی تلاش شروع کر رکھی ہے۔ کورنگی کاز وے کے قریب خواتین اور بچوں سمیت عوام کی بڑی تعداد کو مختلف مقامات پر سونے کے ذرات تلاش کرتے دیکھا جا سکتا ہے اور اس حوالے سے ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔
صدر ٹرمپ کو نوبیل امن انعام تو نہ مل سکا لیکن وہ غزہ جنگ بندی کو اپنی بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے اس کا جشن منانے مشرق وسطیٰ جائیں گے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مشرقِ وسطیٰ میں خود کو امن کا معمار ثابت کرنے کے لیے میدان میں آ گئے ہیں۔ صدر ٹرمپ اتوار کو اسرائیل پہنچیں گے جہاں وہ غزہ امن منصوبے کی کامیابی پر جشن منائیں گے اور ممکنہ طور پر اسرائیلی یرغمالیوں کو رہائی پر خوش آمدید کہیں گے۔ جس کے بعد امریکی صدر مصر جائیں گے جہاں اس تاریخی جنگ بندی معاہدے پر فریقین نے طویل مذاکرات کے بعد اتفاق کیا تھا۔ ڈونلڈ ٹرمپ مصر میں غزہ امن منصوبے کے پہلے مرحلے...
محمد صلاح نے مصر کو فیفا ورلڈکپ 2026 میں پہنچادیا۔ یہ ٹیم کی میگا ایونٹ میں پانچویں شرکت ہوگی، کوالیفائنگ راؤنڈ میں محمد صلاح کے 9 گولز اہم ثابت ہوئے۔ گزشتہ روز کاسابلانکا میں مصر نے جبوتی کو 0-3 سے مات دی جس میں سے 2 گول مصر کے کپتان محمد صلاح نے کیے۔ واضح رہے کہ فیفا فٹ بال ورلڈ کپ 2026 امریکہ، میکسیکو اور کینیڈا میں شیڈول ہے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">غزہ میں جنگ بندی کے پس منظر میں ایک نیا اور تشویشناک پہلو سامنے آیا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق امریکا نے تقریباً 200 فوجی اہلکاروں کو اسرائیل روانہ کرنے کی تیاری مکمل کرلی ہے، جو بظاہر جنگ بندی معاہدے کی نگرانی اور انسانی امداد کے انتظامات کے لیے وہاں جائیں گے، تاہم تجزیہ کاروں کے مطابق یہ اقدام غزہ کے معاملات میں براہِ راست امریکی مداخلت کا پیش خیمہ ہو سکتا ہے۔رپورٹس کے مطابق یہ فوجی امریکی سینٹرل کمانڈ (CENTCOM) کے تحت ایک نئے سول ملٹری کوآرڈینیشن سینٹر میں تعینات کیے جائیں گے، جو اسرائیل کے اندر قائم ہوگا۔اس مرکز سے نہ صرف انسانی امداد اور تعمیر نو کی سرگرمیوں کی نگرانی کی جائے گی بلکہ سیکورٹی اور...
اورکزئی حملے میں ملوث 30 خارجی اپنے انجام کو پہنچا دیےگئے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق لیفٹیننٹ کرنل جنید طارق، میجر طیب راحت اور 9 جوانوں کی شہادت میں ملوث دہشتگرد ہلاک کردیے گئے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز ملک بھر سے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔یاد رہے کہ 2 روز قبل اورکزئی میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران لیفٹیننٹ کرنل اور سیکنڈ ان کمانڈ میجر سمیت 11 جوان شہید ہوگئے تھے جب کہ فورسز کی جوابی کارروائی میں 19 خوارج مارے گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن 7 اور 8 اکتوبر کی درمیانی شب کیا گیا، آپریشن کے دوران 11 بہادر جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔آئی ایس پی...