2025-06-22@08:40:37 GMT
تلاش کی گنتی: 55
«کیا جانا چاہئے»:
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلا م آباد(نمائندہ جسارت)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے تنخواہ دار طبقے کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے انکم ٹیکس میں رد و بدل کی تجاویز منظور کرلیں۔یہ منظوری چیئرمین سید نوید قمر کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں دی گئی، جس میں بجٹ 2024-25کے تحت انکم ٹیکس سے متعلق شق وار تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔کمیٹی نے اس بات کی منظوری دی کہ 6لاکھ سے 12لاکھ روپے سالانہ آمدن رکھنے والے افراد پر انکم ٹیکس کی شرح کو موجودہ 2.5 فیصد سے کم کر کے ایک فیصد کر دیا جائے۔یہ قدم حکومت کی اس پالیسی کا حصہ ہے جس کا مقصد مہنگائی سے متاثرہ تنخواہ دار طبقے کو سہولت فراہم کرنا ہے۔اجلاس میں کارپوریٹ...
اسلام آباد (نیوزڈیسکپ)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے معروف ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے گھر جا کر ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور غم کی اس گھڑی میں بھرپور اظہار یکجہتی کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ: > “ثناء یوسف کے قتل پر پوری قوم رنجیدہ ہے، یہ ایک افسوسناک واقعہ ہے جو ہم سب کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔” انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس افسوسناک واقعے کو ایک ٹیسٹ کیس بنایا جائے تاکہ آئندہ ایسے دل دہلا دینے والے واقعات کا سدباب کیا جا سکے۔ عطاء اللہ تارڑ نے مزید کہا کہ وزیراعظم اور وزیر داخلہ نے واقعے کا سختی سے نوٹس لیا ہے اور اس کیس...
سٹی 42 : اسسٹنٹ کمشنر تفتان نعیم قاسم شاہوانی نے کہا ہے کہ ایران سے 45پاکستانی سٹوڈنٹس بلوچستان کے سرحدی علاقے تفتان پہنچ گئے ، 160پاکستانی سٹوڈنٹس راستے میں ہیں جو تفتان پہنچیں گے۔ اسسٹنٹ کمشنر تفتان کے مطابق سٹوڈنٹس کا پاکستان ہاؤس تفتان میں قیام و طعام کا بندوبست کیا گیا ہے ، ایران سے تمام سٹوڈنٹس کے پہنچے کے بعد انہیں ان کے آبائی علاقوں کی جانب روانہ کیا جائے گا، سٹوڈنٹس کو ان کے آبائی علاقوں کو بھجوانے کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ۔ اسٹیٹ بینک کا شرح سود 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان اسسٹنٹ کمشنر تفتان نعیم قاسم شاہوانی کا کہنا ہے کہ تفتان سے زائرین کی واپسی بھی معمول...
بیجنگ:چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ نے بیجنگ میں یورپی مرکزی بینک کی صدر کرسٹین لیگارڈ سے ملاقات کی۔جمعہ کے روز ملاقات کے موقع پر لی چھیانگ نے نشاندہی کی کہ چین اور یورپی یونین کو کثیر الجہتی طور پر قریبی تعاون کرنا چاہئے ، کھلے پن اور تعاون کو فروغ دینا چاہئے ، اور عالمی معاشی بحالی کو فروغ دینے اور عالمی گورننس کو بہتر بنانے میں زیادہ سے زیادہ حصہ ڈالنا چاہئے۔ چین بین الاقوامی مانیٹری نظام کی اصلاحات میں یورپی مرکزی بینک کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔ اس سال، چین نے زیادہ فعال میکرو اکنامک پالیسیوں کو نافذ کیا ہے، کاؤنٹر سائیکلیکل ایڈجسٹمنٹ کو تیز کیا ہے، اور گھریلو طلب اور کھپت کو...
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)ہم دیکھتے ہیں کہ منڈی میں مہنگے جانور بھی ہوتے ہیں قربانی کے اور درمیانے اور چھوٹے جانور بھی جو مناسب قیمت کے بھی ہوتے ہیں تو مہنگے جانور خریدنے کی شرعًا کیا حیثیت ہے اور کتنا زیادہ مہنگا جانور نہیں لینا چاہیے؟ بعض لوگ کہتے ہیں کہ زیادہ مہنگا جانور لینے سے بہتر ہے کہ دو، چار جانور کم قیمت والے لے لیے جائیں جو کم خوبصورت ہوں۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق قربانی کے دنوں میں اللہ کے نزدیک سب سے محبوب عبادت قربانی کے جانوروں کا خون بہانا ہے، جتنے زیادہ جانوروں کی قربانی ہوگی، اتنا اللہ کا قرب نصیب ہوگا اور یہی زیادہ افضل ہے۔نیز یہ بھی واضح ہو کہ عمدہ...
اپنے ایک انٹرویو میں شام پر قابض ٹولے کے سربراہ کا کہنا تھا کہ خطے میں شام اور اسرائیل کے مشترکہ دشمن ہیں۔ ہم خطے کی سلامتی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ آج شام پر قابض ٹولے کے سربراہ "ابو محمد الجولانی" نے کہا کہ دمشق اور تل ابیب کے درمیان گولہ باری کا دور ختم ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں شام اور اسرائیل کے مشترکہ دشمن ہیں۔ ہم خطے کی سلامتی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ ابو محمد الجولانی نے ان خیالات کا اظہار ایک یہودی رسالے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا۔ اس موقع پر انہوں نے 1974ء میں اختلافات کو ختم کرنے کے معاہدے کی جانب واپس لوٹنے کا...

میری حکومت میں ناانصافی کا کوئی تصور نہیں کر سکتا، گلے ہیں تو بھائیوں کی طرح طے کرنے چاہئیں، بلوچ مائدین مل بیٹھ کر خرابیوں کا بتائیں: شہباز شریف
اسلام آباد‘ کوئٹہ (اپنے سٹاف رپورٹر سے + نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان نے نہ صرف بھارت کو جنگ میں شکست دی بلکہ اسے سفارتی سطح پر بھی منہ کی کھانی پڑی ہے۔ بھارت کو پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دینگے۔ آئی ایم ایف کے ساتھ کامیاب معاہدے سے ملکی معیشت کو استحکام ملا، پاکستان کی معاشی استحکام کیلئے اصلاحات ناگزیر ہیں، موجودہ حکومت نے کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی ہے۔ مہنگائی کی شرح 38فیصد سے کم ہوکر سنگل ڈیجٹ تک آگئی ہے، جدت کو اپناتے ہوئے کرپٹو اور بلاک چین ٹیکنالوجی کا اجرا کر رہے ہیں۔ وفاقی حکومت کی توجہ معیشت، اصلاحات اور انسداد دہشتگردی پر...

تعلیمی ادارے تنقیدی سوچ، منطق اور مقامی سطح پر جدید حل فراہم کرنے والے مراکز ہونے چاہئیں، فیلڈ مارشل
فائل فوٹو۔ آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ ہم آہنگی، استحکام، امن اور ترقی یقینی بنانے کےلیے قومی بیانیے کو فروغ دینے میں فعال کردار ادا کریں۔ انھوں نے ان خیالات کا اظہار آرمی آڈیٹوریم میں "ہلال ٹاکس" کے شرکاء سے خطاب کے دوران کیا۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ہلال ٹاکس میں بین الاقوامی، علاقائی اور قومی امور پر گفتگو کی گئی۔ آرمی چیف نے علم پر مبنی معیشتوں کی ضرورت اور تنقیدی سوچ کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انھوں نے کہا کہ تعلیمی ادارے تنقیدی سوچ، منطق اور مقامی سطح پر جدید حل فراہم کرنے والے مراکز ہونے چاہئیں۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے تعلیمی ماحول بہتر بنانے، تحقیق کو فروغ...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )مضمون نگار نسیم حیدر کا کہنا ہے کہ ملک میں ہرچند ماہ بعد یہ بحث زور پکڑتی ہے کہ اسٹیبلشمنٹ اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات ہونے چاہئیں اور تان یہاں آکر ٹوٹتی ہے کہ عمران خان کو رہائی ملنی چاہئے لیکن دونوں باتوں کے لئے ٹھوس وجوہات نہیں بتائی جاتیں۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق اس مضمون میں یہی اجاگر کرنے کی کوشش کی جارہی ہے کہ اگر عمران خان کو رہائی نہ دی جائے تو کیوں؟ اور اگر رہائی دے دی جائے تو اس کے ملک پر اثرات کیا ہوں گے۔پہلی بات تو یہ کہ عمران خان اسٹیبلشمنٹ سے براہ راست اپنے مذاکرات کے علاوہ کسی اور کو یہ اختیار...
لاہور، اسلام آباد (کامرس رپورٹر، خبرنگار) چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ مسلح افواج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا،پاک بھارت جنگ کے دوران پاکستانی قوم اور سیاسی جماعتوں نے مثالی اتحاد کا مظاہرہ کیا۔ بجٹ میں عام آ دمی کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جانا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو یہاں ایکسپو سنٹر میں انٹرنیشنل سولر انرجی میٹ نمائش کے دورہ کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا۔ اس موقع پر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر میاں ابوذر شاد بھی موجود تھے۔ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ہم پوری پاکستانی قوم،اوورسیز پاکستانی صدر زرداری، وزیر اعظم شہبازشریف، سپہ سالار اور تمام...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )ڈی جی آئی ایس پی آرلیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ اب ہمیں متحد ہوکر آہنی دیوار (بنیان مرصوص) کو دہشت گردی کی طرف موڑنا ہے۔نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر کی اسلام آباد کے طلبا اور اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں انہوں نے نوجوانوں کی ملک کے لئے کاوشوں کو نہایت اہم قرار دیا۔ڈی جی آئی ایس پی آرنے دشمن کے ناپاک عزائم سے آگاہ کرتے ہوئے متحد رہنے کی تلقین کی اور کہا کہ پاکستان امن کا گہوارہ ہے اور پاکستان کی فتح دراصل امن کی فتح ہے۔لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے پورے ملک کے اساتذہ...
چائے ۔۔۔ پیتے ہی اک سکون آئے ۔۔۔ دل و دماغ پر چھا جائے۔ کئی افراد کی صبح تو اس کے بغیر شروع ہی نہیں ہوتی۔ واہ ۔ واہ ۔ پہلی چسکی لیتے ہی، بے ساختہ یہ ہی الفاظ نکلیں اور بار بار نکلیں مگر شرط یہ ہے کہ اسے دل سے بنایا جائے۔ اکثر افراد کی صبح اخبار اور چائے کے بغیر نہیں ہوتی، تلخ خبروں کی تلخی ختم کرنے کے لیے چائے کی مٹھاس ویسے بھی ضروری ہے۔ یہ دودھ لسی کی طرح گوری نہیں مگر پھر بھی اس میں ایک جادو ہے، جسے اس کا ذائقہ بھا جائے تو پھر اس کے بغیر رہنا ناممکن ہے۔ کئی افراد کے نزدیک تو اس کا ایک ایک گھونٹ، تھکن...
لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ بھارت جارحانہ کارروائیوں سے باز نہ آیا تو پاکستان کی طرف سے کوئی گارنٹی نہیں۔ قوم کشمیر پر کسی قسم کا سمجھوتہ قبول نہیں کرے گی۔ مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق پیش رفت ہونی چاہیے۔ سندھ طاس معاہدہ پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ اسلام آباد میں پرتاب سنگھ کی قیادت میں سکھ برادری کے وفد نے امیر جماعت سے ملاقات کی۔ وفد سے بات چیت کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ قوم نے وطن کی حفاظت کے لیے تمام سیاسی اختلافات بھلا دئیے۔ حکومت اب ذمہ داری کا مظاہرہ کرے اور اس اتحاد کو برقرار رکھنے کے لیے فوری اور...
سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف — فائل فوٹو سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے بھرپور جوابی وار کے بعد بھارت کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں۔حمزہ شہباز شریف نے آپریشن بنیان مرصوص کےتحت بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دینے پر پاک فوج کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔اپنے ایک بیان میں حمزہ شہباز نے کہا کہ پاکستان کا بھارت کو بھرپور جواب قابل تحسین اور قابل ستائش ہے، پاکستان ایک زندہ قوم اور شہیدوں کی سرزمین ہے۔ پاکستان اب مزید کیا کرے گا؟ خواجہ آصف نے بتادیاوزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پچھلے دو تین روز میں بھارت نے امن کی بات ضرور کی لیکن جارحیت بھی جاری رکھی۔...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف، ڈی جی آئی ایس پی آر اور وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بلاک کرنے کے بعد بھارت نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کا بھی ایکس اکاؤنٹ بلاک کر دیا۔ ذرائع کے مطابق یہ اقدام بھارتی حکومت کی جانب سے آزادی اظہار رائے پر ایک اور کاری ضرب کا نتیجہ ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت نے پہلگام فالس فلیگ میں ناکامی کے بعد اب آزادی اظہار رائے پر پابندی لگانے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ تاکہ حقیقت دنیا کے سامنے نہ آسکے۔ بھارت کی تمام ترجعلی کارروائیاں بے نقاب ہونے کے بعد اب مودی سرکار نے پاکستان کے...
اسلام آباد:پہلگام فالس فلیگ ڈرامے کے بعد مودی بھارتی عوام کی تنقید کی زد میں آگیا۔ مختلف میڈیا پلیٹ فارمز پر بھارتی شہریوں نے سیکیورٹی ناکامی کے حوالے سے بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ بھارتی شہری کہتے ہیں کہ مودی کو سعودی عرب کے دورے سے ایمرجنسی واپسی پر کشمیر جانا چاہئے تھا مگر وہ بہار گیا، انہوں نے سوال کیا کہ جب کسی کے گھر حادثہ ہو جائے تو اس کے گھر جانا چاہئے یا کہیں اور؟۔ بھارتی شہریوں نے کہا کہ کہا جاتا ہے کہ 2 لوگ پاکستانی کشمیر گئے ، 7 سال ٹریننگ کی اور واپس آگئے، تو یہ سب کون مانیٹر کر رہا تھا؟، مودی نے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے مختلف اقدامات...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے عالمی برداری کو خبردار کیا ہے کہ بھارت نے حملہ کیا تو کھلی جنگ ہوگی۔ برطانوی ٹی وی کو انٹرویو میں خواجہ آصف نے پہلگام واقعے میں پاکستان کے ملوث ہونے کا الزام مسترد کرتے ہوئے حملے کو بھارت کا فالس فلیگ آپریشن قرار دے دیا۔ خواجہ آصف نے کہا کہ دنیا کو جوہری ہتھیار رکھنے والے دونوں ممالک کے درمیان مکمل جنگ کے امکان کے بارے میں فکر مند ہونا چاہیے۔ تاہم انہوں نے یہ بھی کہا انہیں امید ہے کہ یہ تنازع مذاکرات کے ذریعے حل ہو جائے گا۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ پاکستانی فوج دونوں جانب سے بڑھتی ہوئی کشیدگی اور سفارتی اقدامات کے درمیان کسی...
اپنے ایک جاری بیان میں یورو-میڈیٹیرین ہیومن رائٹس واچ کا کہنا تھا کہ غزہ کے اقصادی محاصرے کے خاتمے اور بلا مشروط انسانی امداد کی رسائی کو یقینی بنانے کیلئے عالمی برادری موثر تعاون کرے۔ جان بوجھ کر اس طرح کی غیر انسانی شرائط کو مسلط کرنا، نسل کشی کی واضح ترین مثال ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ترکیہ کے وزیر خارجہ "هاکان فیدان" نے کہا کہ غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف بھوک کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا ناقابل قبول ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار انقرہ میں وزارت خارجہ کی عمارت میں اپنے نارویجین ہم منصب "سپین بارت ایدہ" کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا۔ اس موقع پر انہوں نے غزہ میں انسانی صورت حال کی جانب...
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے ملٹری کورٹس کیس آئندہ دو سماعتوں پر مکمل کرنے کا عندیہ دے دیا۔ جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ ایک سازش جو ابھی ہوئی نہیں، اس پر قانون کا اطلاق کیسے ہوگا۔ وکیل وزارت دفاع نے کہا کہ آرمی ایکٹ کا سازش کرنے پر بھی نفاذ ہوتا ہے۔ جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ ضابطہ فوجداری میں بھی قتل اور اقدام قتل کی الگ الگ شقیں ہیں۔ جسٹس جمال نے کہا کہ کرمنل جسٹس سسٹم کو آرٹیکل 175 کی شق تین کے تحت تحفظ حاصل ہے۔ جسٹس مسرت ہلالی نے ریمارکس دیے کہ ایک کنفیوژن ہے جس پر ایک سوال پوچھنا چاہتی ہوں، پریس والے بیٹھے...
پشتین میں پشتونخوامیپ کے زیراہتمام جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے چئیرمین ایم ڈبلیو ایم کا کہنا تھا کہ انصاف کے قاتل جسٹس منیر کی باقیات وہ ججز، ظالم، قاتل اور ڈاکو جنہوں نے مارشل لاز کو قانونی جواز فراہم کیا، آئین پاکستان کو توڑنے کی سزا، سزائے موت ہے، اگر یہ سزا اس وقت کے آئین شکن جرنیلوں کو دی جاتی تو ملک دولخت نہ ہوتا۔ اسلام ٹائمز۔ پشین بلوچستان میں پشتونخوامیپ کے زیر اہتمام جلسے سے سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئین توڑنے والوں کو پھانسی ہونی چاہئے، انصاف کے قاتل جسٹس منیر کی باقیات وہ ججز، ظالم، قاتل اور ڈاکو جنہوں نے مارشل لاز کو قانونی...
اپنے ایک جاری بیان میں صیہونی وزارت عظمیٰ کا کہنا تھا کہ نتین یاہو رواں ہفتے بدھ کے روز اپنے سرکاری دورے پر پولینڈ جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ آج ایک بیان میں ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اعلان کیا کہ صیہونی وزیراعظم "نتین یاہو" پر الزام ہے کہ انہوں نے جان بوجھ کر نہتے شہریوں پر حملہ کیا۔ وہ انسانی جرائم کے مرتکب ہوئے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ نتین یاہو کا بین الاقوامی فوجداری عدالت کے رکن ممالک کا ان کی گرفتاری کے بغیر کوئی بھی سفر، اسرائیل کو جرائم کرنے کی ترغیب دے گا۔ ایمنسٹی انٹڑنیشنل نے کہا کہ صیہونی وزیراعظم کو پولینڈ کے دورے کی دعوت دینا بین الاقوامی قوانین کی توہین ہے۔ پولینڈ کو چاہئے کہ وہ...
اپنے ایک جاری بیان میں عیسائیوں کے روحانی پیشواء کا کہنا تھا کہ میں غزہ پر دوبارہ سے اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں ہونے والی قتل و غارتگری پر پریشان ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشواء پوپ فرانسس روم کے ایک ہسپتال میں 5 ہفتوں سے زیر علاج ہیں۔ آج اپنے معالجے کے دوران پوپ فرانسس کھڑکی پر آئے اور اپنے مداحوں کی محبتوں کا شکریہ کا ادا کیا۔ اس موقع پر انہوں نے اپنے دیدار کو آئے ہوئے لوگوں کی جانب کھڑکی سے ہاتھ ہلایا اور انہیں سلام کیا۔ پوپ فرانسس ایک عرصے سے سانس میں مشکل کی وجہ سے اٹلی کے حِملی ہسپتال میں داخل ہیں جہاں ڈاکٹرز نے انہیں دو ماہ کے بیڈ ریسٹ کے...
بیجنگ(نیوز ڈیسک)چین کی ایک معروف یونیورسٹی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر کی جانب سے اپنی ممکنہ گرل فرینڈ کے لیے مقرر کردہ شرائط سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔ چینی خبر رساں ادارے ”ساؤتھ چائنہ مارننگ پوسٹ“ کی رپورٹ کے مطابق مشرقی چین کی زیجیانگ یونیورسٹی کے اسکول آف مارکسزم سے وابستہ 35 سالہ پروفیسر، جنہیں مسٹر لو کے نام سے شناخت کیا گیا ہے، نے ایک میچ میکنگ چیٹ روم میں اپنی تفصیلات اور توقعات شیئر کیں۔ انہوں نے اپنی شناخت 175 سینٹی میٹر لمبے، 70 کلو وزنی، ایک اعلیٰ چینی یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی ڈگری یافتہ شخص کے طور پر کرائی اور بتایا کہ ان کی سالانہ آمدنی 1 ملین یوان (تقریباً 3.81 کروڑ پاکستانی روپے) ہے۔ انہوں...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے حوالے سے ریاست کی غلطیوں کا بڑا عمل دخل افغان جنگ کے بعد مہاجرین ایران کی طرف بھی گئے۔ روس افغانستان آیا تو جہاد اور امریکہ آیا تو جہاد نہیں۔ تضاد تب آیا جب پرویز مشرف نے امریکہ کو سپورٹ کیا۔ ہم اپنے ملک کیلئے بات کرنا چاہتے ہیں، داعش ہو یا کوئی اور تنظیم ان کے ساتھ اتفاق ہوتا تو کیا میں پارلیمنٹ میں بیٹھا ہوتا، الیکشن کے نتائج تسلیم نہیں سٹیبلشمنٹ، الیکشن کو تسلیم کرنے والی جماعتوں سے اختلاف ہوا، حکومت سٹیبلشمنٹ میں صلاحیت کیوں نہیں جو کامیابیاں حاصل کیں، فالو کر سکیں۔ افغانستان نے کہا کہ آپ عجلت اور...
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2025ء)وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ جن لوگوں نے بندوق اٹھائی ان سے مذاکرات نہیں ہونے چاہئیں،قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا طویل اجلاس ہوا جس میں ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز نے شرکا ء کو تفصیلی بریفنگ دی جوقابل غور تھی جبکہ اجلاس میں سیاسی قائدین نے تقاریر کیں جن میں سوالات اٹھائے گئے اور ان کے جوابات بھی دئیے گئے۔ایک انٹرویو میں انہوںنے کہاکہ اجلاس میں عسکری اور سیاسی قیادت نے اس بات پر مکمل اتفاق کیا کہ دہشتگردی کو کسی بھی صورت جواز فراہم نہیں کیا جا سکتا۔میرا نہیں خیال کہ دہشتگردوں کے خلاف ریاست کی پوری طاقت استعمال کرنے کی ضرورت...
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ دہشتگردی میں کوئی دو رائے نہیں ہونی چاہئے، اس پر کوئی سیاست نہیں ہونی چاہئیے، سب کو متحد ہونا چاہئیے، سب کا بیانیہ ایک جیسا ہونا چاہئیے، یہ پاکستان اور قوم کا کاز ہے، پاکستان رہے گا تو سب لوگ اپنا رول پلے کریں گے۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران صحافی نے سوال کیا کہ گوہر صاحب کل آپ نے کہا تھا کہ سیکورٹی کمیٹی کی میٹنگ میں جائیں گے، آج آپ کہہ رہے ہیں، نہیں جائیں گے کیا وجہ ہوئی ہے، اس پر انہوں نے جواب دیا کہ بطور چئیرمین بھی، میرے پاس اختیار نہیں کہ اکیلے فیصلہ کرلوں، پارٹی کا فیصلہ ہے۔ صحافی نے...
اپنے ایک جاری بیان میں چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ایران کے ایٹمی مسئلے کا پُرامن و منصفانہ حل تلاش کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ آئندہ کل بیجنگ میں ایران، روس اور چین کے نمائندوں کا سہ فریقی اجلاس ہو گا۔ اس ضمن میں آج چینی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کیا۔ وزارت خارجہ نے اس بیان میں کہا کہ بات چیت کو ترجیح دی جائے اور ایران کے ایٹمی مسئلے کا پُرامن و منصفانہ حل تلاش کیا جائے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز "ماؤ ننگ" نے اپنی ایک پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ ایران کے جوہری مسئلے کا جائزہ لینے کے لئے جمعہ 14 مارچ کو بیجنگ میں سہ فریقی اجلاس ہو گا جس...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف اپیلوں پر سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ جرم کسی نے بھی کیا ہو سزا تو ہونی چاہئے،ٹرائل یہاں ہو یا وہاں، کیا فرق پڑتا ہے،سارے فورم موجود اور قابل احترام ہیں۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ آئینی بنچ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف اپیلوں پر سماعت ہوئی،جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7رکنی آئینی بنچ نے سماعت کی،جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا کہ ملٹری کورٹ سے کتنے لوگ رہا ہوئے؟وکیل فیصل صدیقی نے کہاکہ کل 105ملزمان تھے، جن میں سے 20رہا ہوئے،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہاکہ مجموعی طور پر 39ملزم رہا ہوئے، جیلوں میں 66ملزمان...
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ جوانوں کو جدید جنگ کے چیلنجز کا سامنا کرنے کیلئے اپنی تیاریاں جاری رکھنا چاہئیں۔ پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بہاولپور کنٹونمنٹ بورڈ کا دورہ کیا۔ آرمی چیف کو بہاولپور کور کی آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔ آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے افسران و جوانوں سے خطاب کے دوران انہوں نے ان کی غیر متزلزل لگن، بلند حوصلے اور جنگی تیاریوں کو سراہا اور کہا کہ سخت تربیت ایک سپاہی کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں بہتری میں کلیدی...
پاکستان کے بہتر مستقبل کے لئے تمام معاملات جمہوری انداز اور مذاکرات سے ہی حل ہونے چاہئیں، عارف علوی WhatsAppFacebookTwitter 0 24 February, 2025 سب نیوز کیلیفورنیا (سب نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی نے امریکا کی ریاست سانجوز کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کی سینٹرل کمیٹی یو ایس اے کے کوآرڈینیٹر برائے ریاست ایریزونا محمد عارف سے ملاقات کی ۔ سابق صدر عارف علوی کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا۔تقریب میں عارف علوی کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ اس موقع پر ہال قیدی نمبر 804 کے نعروں سے گونج اٹھا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی کا...
قطر کے امیر کے ساتھ اپنی ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں ڈاکٹر مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ دینی و انسانی اقدار کی بنیاد پر تمام حکومتوں اور اقوام کو چاہئے کہ وہ غزہ و فلسطینی عوام کے حقوق کا دفاع کریں اور ایک تاریخی سرزمین پر اُن کی پُرامن زندگی کیلئے جدوجہد کریں۔ اسلام ٹائمز۔ تہران کے دورے پر آئے ہوئے قطر کے امیر "شیخ تمیم بن حمد آل ثانی" نے ایرانی صدر ڈاکٹر "مسعود پزشکیان" سے ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے کہا کہ ہمسایہ و علاقائی ممالک کے ساتھ سیاسی، اقتصادی، ثقافتی، عسکری اور سکیورٹی شعبوں میں روابط کو بڑھانا اسلامی جمہوریہ ایران کی بنیادی حکمت عملی ہے۔ انہوں نے...
ٹرمپ کو ایوان صدر سنبھالے ہوئے ابھی ایک مہینہ نہیں ہوا ہے اور جناب نے پوری دنیا میں نئے کٹے کھول دیے ہیں۔ آئے دن ٹرمپ کا کوئی نہ کوئی نیا بیان سامنے آتا ہے اور دنیا اپنا سر پکڑ لیتی ہے۔ ایک جانب اس نے دنیا بھر سے تجارتی جنگ چھیڑ لی ہے اور دوسری جانب اس نے امریکی انتظامی ڈھانچے کو بھی شدید دھچکے دینا شروع کردیے ہیں۔ حال ہی میں ٹرمپ نے اسرائیلی وزیر اعظم کے ساتھ جو بیان جاری کیا ہے، اس کے بعد مشرق وسطیٰ میں امن کو شدید ترین خطرات بھی لاحق ہوچکے ہیں۔ اس وقت ٹرمپ کے مخالفین سے زیادہ اس کے حمایتی پریشان ہیں کیونکہ ٹرمپ نہ روایتی سیاستدان تھا اور نہ...
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 10 فروری 2025ء ) پی ایم ایل این کے رہنماء رانا احسان افضل نے کہا ہے کہ ملک معاشی سیاسی استحکام کی طرف جارہا ہے سیاسی جماعتوں کو محاذ آرائی سے نکلنا چاہئے،پی ٹی آئی کا ایک ہی مقصد ہے کہ عمران خان کو رہا کیا جائے، پی ٹی آئی سنجیدہ ہوتی تو صوابی جلسے جیسی زبان استعمال نہ کرتی۔ انہوں نے اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج جو وکلاء کا احتجاج ہوا اس کو ہائیکورٹس اور سپریم کورٹ کی ساری بارز نے مسترد کیا ہے، کیونکہ اس احتجاج کا کوئی جواز نہیں بنتا، کیونکہ آئین میں ترمیم کرنے کا حق پارلیمنٹ کے...
واشنگٹن (نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ مذہب تقسیم نہیں متحد کرتا ہے۔ پاکستان و امریکا کے عوامی رابطے مضبوط کیے جانے چاہئیں، مذہب کو تقسیم کرنے کی بجائے متحد کرنے کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے قومی دعائیہ ناشتے کی تقریب میں پاکستانی میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ تقریب میں امریکی حکام سمیت دنیا بھر کے رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں کیں۔ قبل ازیں واشنگٹن میں قومی دعائیہ ناشتے کی تقریب سے چیئرمین بلاول بھٹو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مذہب کو تقسیم کرنے کی بجائے متحد کرنے کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ لوگوں کے ساتھ برابر کی سطح پر برتاؤ...
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان و امریکا کے عوامی رابطے مضبوط کیے جانے چاہئیں۔ انہوں نے قومی دعائیہ ناشتے کی تقریب میں پاکستانی میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ تقریب میں امریکی حکام سمیت دنیا بھر کے رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں کیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے بتایا کہ امریکا میں ہونے والے قومی دعائیہ ناشتے کی تقریب میں دنیا بھر سے اہم ترین شخصیات موجود تھیں، امریکی صدر نے خطاب بھی کیا۔ قبل ازیں واشنگٹن میں قومی دعائیہ ناشتے کی تقریب سے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی خطاب کیا۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ مذہب کو تقسیم کرنے کی بجائے متحد کرنے کے لیے...
ویب ڈیسک:پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان و امریکا کے عوامی رابطے مضبوط کیے جانے چاہئیں،لوگوں کے ساتھ برابر کی سطح پر برتاؤ کرنا چاہیے۔ انہوں نے قومی دعائیہ ناشتے کی تقریب میں پاکستانی میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ تقریب میں امریکی حکام سمیت دنیا بھر کے رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں کیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے بتایا کہ امریکا میں ہونے والے قومی دعائیہ ناشتے کی تقریب میں دنیا بھر سے اہم ترین شخصیات موجود تھیں، امریکی صدر نے خطاب بھی کیا۔ پرائیویٹ میڈیکل کالجزمیں داخلے ؛ پہلی سلیکشن فہرست جاری قبل ازیں واشنگٹن میں قومی دعائیہ ناشتے کی تقریب سے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی خطاب...
کراچی (اسٹاف رپورٹر) انجمن ترقی اردو پاکستان کے زیر اہتمام یکم فروری بروز ہفتہ برطانیہ اور کینیڈا سے آئی ہوئی پاکستانی نژاد شاعرات پروفیسر شاہدہ حسن اور پروفیسر نجمہ عثمان کے اعزاز میں تقریب ملاقات کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کی صدارت انجمن کے صدر واجد جواد نے کی۔ مہمان اعزازی پروفیسر نجمہ عثمان نے کہا کہ دیار غیر میں مقیم افراد اپنے ملک، قوم، ثقافت اور زبان کی شناخت ہوتے ہیں۔ اردو زبان کے چاہنے والے کہیں بھی ہوں وہ اس کی آبیاری میں لگے ہوئے ہیں۔ برطانیہ میں بھی اردو زبان کے فروغ کیلیے ادارے کام کررہے ہیں۔ اس سلسلے میں اردو مرکز نے بڑا کام کیا ہے۔ان کی بڑی کوششوں کے بعدا ردو کو نصاب میں شامل...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں ملٹری ٹرائل کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل کی سماعت میں جسٹس حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دیے ہیں کہ 9 مئی واقعات میں بظاہر سیکیورٹی آف اسٹیٹ کا معاملہ نہیں لگتا، انہوں نے استفسار کیا کہ کیا تمام ریکارڈ پبلک کرنا ممکن نہیں؟ 9 مئی واقعات کے ملزمان کے کارنامے عوام میں بے نقاب ہونے چاہئیں۔ سپریم کورٹ کے 6 رکنی آئینی بینچ نے جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سویلین کے ملٹری ٹرائل کے خلاف انٹراکورٹ اپیل کی سماعت کی، وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے آرمی ایکٹ کے تحت ملٹری کورٹس میں ٹرائل کے طریقہ کار پر دلائل دیے۔ خواجہ حارث نے موقف اپنایا کہ جج حلف اٹھاتا ہے...
پاکستان پیپلزپارٹی کے راہنما کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جو بھی بات کریں وہ پارلیمنٹ میں ہونی چاہئے، ہم نہیں کہتے وہ ڈیل کر رہا ہے یا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ امن و امان کے حوالے سے حالات اچھے نہیں بہتر بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے راہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ڈیل سے کس نے منع کیا ہے، وہ ڈیل کرے یا سیاست کرے ان کی مرضی ہے۔ خورشید شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی بات کریں وہ پارلیمنٹ میں ہونی چاہئے، ہم نہیں کہتے وہ ڈیل کر رہا ہے یا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ امن و امان کے حوالے سے...
بیجنگ : چین کے نائب وزیر خارجہ سن وی ڈونگ اور بھارتی سیکریٹری خارجہ وکرم مصری نے بیجنگ میں نائب وزرائے خارجہ اور خارجہ سیکرٹریوں کی سطح پر ایک ڈائیلاگ کا انعقاد کیا، جس میں چین اور بھارت کے رہنماؤں کے درمیان کازان سمٹ میں طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر عمل درآمد کو فروغ دینے اور چین بھارت تعلقات کی بہتری اور فروغ کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔منگل کے روز چینی میڈ یا نے بتا یا کہ فریقین نے چائنیز مین لینڈ اور بھارت کے درمیان براہ راست پروازیں دوبارہ شروع کرنے، دونوں ممالک کے مجاز حکام کے روابط کی حمایت کرنے اور دونوں ممالک کے درمیان اہلکاروں کے تبادلے اور صحافیوں کے تبادلے کو آسان...
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن )اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اس وقت آئین پر عمل نہیں کیا جا رہا۔روز نامہ امت کے مطابق پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہائی کورٹ میں اپنی ضمانتیں کروانے آیا ہوں، میرے خلاف متعدد کیسز ہیں۔انہوں نے کہا کہ مختلف شہروں میں مختلف کیسز میں کس طرح جا سکتا ہوں، اس کو ہم مسلط حکومت کہتے ہیں۔عمر ایوب کا کہنا ہے کہ 15 جنوری کو سپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھا، ان کو کہاکہ کمشنرز اور چیف کمشنر کی تعیناتی کے لئے نام فائنل کئے جائیں، اس پر ابھی تک کوئی جواب نہیں آیا۔پی ٹی آئی کے رہنما نے مزید کہا کہ...
اسلام آباد (آئی این پی )مسلم لیگ ضیا کے رہنما اعجاز الحق نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کومذاکرات ختم کرنے پہلے 28 جنوری تک حکومتی فیصلے کا انتظار کرنا چاہئے تھا،پی ٹی آئی نے مذاکرات ختم کرکے گیند خود اپنی کورٹ میں ڈال دی، مذاکرات کیلئے تمام ادارے بھی آن بورڈ تھے،مشاورت کیلئے 7 ورکنگ ڈے پر پی ٹی آئی نے اتفاق کیا تھا۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ مجھے بڑا دکھ ہے کہ مذاکرات کو ختم کردیا گیا ہے، اندرون بیرون ملک پاکستانیوں کو بڑی امیدیں تھیں کہ کوئی سیاسی استحکام کا راستہ نکل آئے گا ،پہلے خوشی کی بات یہ تھی کہ پی ٹی آئی روایت سے ہٹ کر پہل کی اور مذاکراتی کمیٹی...
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 24 جنوری 2025ء ) رہنماء پی ایم ایل ضیاء راجہ اعجاز الحق نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کومذاکرات ختم کرنے پہلے 28 جنوری تک حکومتی فیصلے کا انتظار کرنا چاہئے تھا،پی ٹی آئی نے مذاکرات ختم کرکے گیند خود اپنی کورٹ میں ڈال دی، مذاکرات کیلئے تمام ادارے بھی آن بورڈ تھے،مشاورت کیلئے 7 ورکنگ ڈے پر پی ٹی آئی نے اتفاق کیا تھا۔ انہوں نے اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بڑا دکھ ہے کہ مذاکرات کو ختم کردیا گیا ہے، اندرون بیرون ملک پاکستانیوں کو بڑی امیدیں تھیں کہ کوئی سیاسی استحکام کا راستہ نکل آئے گا ،پہلے خوشی کی...
اداکارہ زارا نور عباس نے اپنے یوٹیوب چینل پر اپنے پوڈکاسٹ "واٹ مامسینس” کے پہلے سیزن کے اختتام کے بعد پاکستان میں کانٹینٹ کریئیٹرز کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ زارا، جو 2024 میں اپنی بیٹی نور جہاں کی پیدائش کے بعد پہلی بار ماں بنی ہیں، نے "واٹ مامسینس” کے ذریعے مشہور شخصیات کی ماؤں کو انٹرویو دے کر ان کے والدین کے تجربات کو اجاگر کیا۔ انہوں نے اپنے وی لاگ میں کہا، "یہ ایک آزاد کرنے والا تجربہ تھا جس سے میں اپنی زندگی میں جُڑاؤ محسوس کر سکی۔ لیکن اس کے ساتھ ساتھ کانٹینٹ کریئیٹرز کو پاکستان میں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔” زارا نے تنقید کرنے والوں سے درخواست کی...

مجھے لگتا ہے ، ماں باپ دونوں کو سائیکاٹرسٹ کے پاس بھیجنا چاہئے،اسلام آباد ہائیکورٹ، بچے کی حوالگی سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بچے کی حوالگی سے متعلق کیس میں جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ مجھے لگتا ہے ، ماں باپ دونوں کو سائیکاٹرسٹ کے پاس بھیجنا چاہئے۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں بچے کی حوالگی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس محسن اختر کیانی نے نوعمر بچے کو اپنے ساتھ کرسی لگوا کر بٹھا لیا،جسٹس محسن اختر کیانی نے کہاکہ بچوں یا ماں باپ کوعدالتوں میں نہیں آنا چاہئے،فیصلہ آسان ہے، لیکن کسی کے اندر محبت نہیں ڈال سکتے،بچوں کو ہینڈل کرنا بہت آسان ہے، ماں کرے، باپ یا کوئی تیسرا، بچہ جس کے ساتھ بھی ہو دوسرے کیخلاف ہوجاتا ہے۔ بچے کی حوالگی سے متعلق...
لاہور (نیوز رپورٹر) سپریم کورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے کہا کہ انسانوں کے ساتھ ساتھ جانوروں کے حقوق بھی بہت اہم ہیں لیکن اس پر کوئی بات نہیں کرتا، جانوروں کے ساتھ ناروا سلوک کرنے والوں کے خلاف سخت سزا ہونی چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انٹرنیشنل اینیمل اینڈ انوائرمینٹل رائٹس کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہر جاندار چیز کو بغیر خوف کے زندگی گزارنے کا پورا حق ہے۔ پاکستان میں جانوروں کے حقوق کیلئے فوری اقدامات کی ضرورت ہے، جسٹس عائشہ اے ملک نے کہا کہ کرونا میں سب نے انسانوں کا خیال کیا مگر جانوروں کو سب بھول گئے، انہوں نے مزید کہا کہ ایسے لیگل...
کراچی: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی پر مقدمات سیاسی بنیادوں پر بنائے گئے ہیں جنہیں ختم ہونا چاہئیے۔ حافظ نعیم الرحمان کراچی ایکسپو سینٹر میں میرا برانڈ پاکستان نمائش کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ سیاسی استحکام ضروری ہے ہر کوئی اسٹیبلشمنٹ کی جانب دیکھتا ہے، ہر کوئی آئینی حدود میں کام کرے۔ انہوں نے کہا کہ میرا برانڈ پاکستان کے انعقاد پر پاکستان بزنس فورم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، مسلسل دوسرے سال کامیابی کے ساتھ اس نمائش کا انعقاد کیا جارہا ہے، فلسطینیوں پر جو ظلم سوا سال قبل شروع ہوا وہ آج تک جاری ہے، اسرائیلی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کرنا...
ویب ڈیسک: نائب صدر پاکستان پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمٰن نے اسرائیل اور حماس کے غزہ میں جنگ بندی کے اعلان پر ردِ عمل کا اظہار کیا ہے،انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ غزہ میں امن کی آڑ میں کوئی بھی غیر منصفانہ سمجھوتہ نہیں کیا جانا چاہیے، فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم کا احتساب ضرور ہونا چاہیے۔ شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ حقیقی امن کے لیے ضروری ہے کہ فلسطین کے عوام کے حقوق، ضروریات اور مفادات کا احترام کیا جائے۔ رجب بٹ کی نئی گاڑی،قیمت کے حوالے سے بڑادعویٰ سامنے آگیا یاد رہے کہ اسرائیل کی جانب سے 15 ماہ اور 1 ہفتے تک جاری رہنے والی جنگ کے دوران غزہ پر...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام ہائیکورٹ کے سینئر جج جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا ہے کہ 26ویں ترمیم سے بننے والے جوڈیشل کمیشن میں ایک خاتون ہے،کیا وجہ تھی خواتین کو کمیشن میں برابری کی نمائندگی نہیں دی؟ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق اسلام ہائیکورٹ کے سینئر جج جسٹس محسن اختر کیانی نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ صنفی برابری کو بطور پاکستانی سمجھ ہی نہیں سکے،عورت کے بغیر گھر چل ہی نہیں سکتا،ایک دن ماں، بیوی، بیٹی اور بہن کے بغیررہ کر دیکھیں تو پتہ چلے،قومی سطح پر خواتین کیلئے کسی قسم کا ڈھانچہ موجود نہیں،خواتین کی برابری کیلئے کوئی اصلاحات نہیں کی گئیں،ملک بھر میں 3300ججز اور40ہزار کا عدالتی عملہ ہے۔ وزیراعظم کا...
لاہور:چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) راشد محمود لنگڑیال نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان میں ٹیکس ریٹ غلط ہے، جسے ٹھیک کیا جانا چاہیے۔ لاہور الحمرا ہال میں تھنک فیسٹ کی تقریب سے خطاب میں راشد محمود لنگڑیال نے کہا کہ پاکستان غریب ملک ہے، ہمارے لوگوں کی ٹیکس انکم ہی نہیں، 60 فیصد لوگوں کی آمدنی اتنی ہے کہ وہ ٹیکس نیٹ میں ہی نہیں آتے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 2 ٹریلین کا ٹیکس گیپ ہے، پاکستان میں 40 لاکھ لوگ ہیں، جن کے گھروں میں ایئر کنڈیشنر لگا ہوا ہے، جو لوگ ٹیکس نیٹ پر پورے اترتے ہیں وہی ٹھیک طرح ٹیکس نہیں دے رہے۔ چیئرمین ایف بی آر نے مزید کہا کہ...