2025-12-14@18:18:03 GMT
تلاش کی گنتی: 1074
«کے مؤقف کی حمایت»:
کراچی کے میئر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ سندھی کلچرل ڈے کے دوران پیش آنے والے واقعے پر پولیس نے مناسب کارروائی کی۔ میڈیا سے گفتگو میں مرتضیٰ وہاب نے واضح کیا کہ ان کی پارٹی کسی صوبے کی علیحدگی یا نیا خطہ بنانے کی حمایت نہیں کرتی بلکہ وہ آئین کی بالادستی اور قومی یکجہتی کی بات کرتے ہیں۔ میئر نے مزید کہا کہ حال ہی میں ریلیز ہونے والی کچھ فلمیں سازشی نوعیت کی ہیں، اور وہ ایسے بیانیے کی حمایت نہیں کرتے جو ملک میں انتشار پھیلا سکتا ہو۔ مرتضیٰ وہاب نے اس موقع پر نریندر مودی کی حکومت کے رویے کی طرف بھی اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کے موقف سے مودی سرکار...
استحکام پاکستان پارٹی (IPP) نے نئے صوبوں کے قیام کے لیے ایم کیو ایم پاکستان کی حمایت پر اطمینان اور خیرمقدم کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان آئی پی پی نے کہا کہ ایم کیو ایم نے صدر استحکام پاکستان پارٹی، عبدالعلیم خان کی تجویز کے ساتھ 12 نئے صوبوں کی حمایت کر کے قومی سوچ اور ملکی مفاد میں شراکت کا ثبوت دیا ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ نئے صوبوں کے قیام سے اختیارات کی منصفانہ تقسیم ممکن ہوگی، مقامی سطح پر مسائل کے حل میں آسانی آئے گی اور چھوٹے انتظامی یونٹس ملکی فلاح و بہتری کے لیے مؤثر ثابت ہوں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ مطالبہ کوئی نیا نہیں بلکہ 28 جنوری 2013 کی رپورٹ...
تصویر بشکریہ جیو نیوز چیف جسٹس پاکستان کی زیرِ صدارت نیشنل جوڈیشل پالیسی ساز کمیٹی کے 56ویں اجلاس میں 2019 تک کے تمام پرانے وراثتی کیسز 30 دن میں نمٹانے کی ہدایت کی گئی ہے۔اس حوالے سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق نیشنل جوڈیشل پالیسی ساز کمیٹی کے اجلاس میں تمام ہائی کورٹس کے چیف جسٹسز شریک ہوئے۔ اس اجلاس میں وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین خان بھی شریک ہوئے۔اعلامیے کے مطابق جبری گمشدگیوں کے مقدمات پر مؤثر ادارہ جاتی ردعمل پر اتفاق کیا گیا اور گرفتار ملزم کو 24 گھنٹے میں مجسٹریٹ کے سامنے پیش نہ کرنے پر نیا میکنزم لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اعلامیے میں کہا گیا کہ کمرشل مقدمات کے جلد فیصلوں کے لیے کمرشل لٹیگیشن کوریڈور...
ملک میں نئے صوبوں کے قیام کا مطالبہ ایک بار پھر شدت اختیار کرتا جارہا ہے، جس پر ایم کیو ایم پاکستان نے بھی استحکامِ پاکستان پارٹی کی حمایت کرتے ہوئے پارٹی سربراہ عبدالعلیم خان کی تجویز کی تائید کا اعلان کر دیا ہے۔ نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو میں ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی امین الحق نے کہا کہ نئے صوبوں کا قیام اب محض ایک سیاسی نعرہ نہیں بلکہ عوامی مسائل کے حل کے لیے ایک ناگزیر ضرورت بن چکا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کم از کم 12 صوبے ہونے چاہییں تاکہ انتظامی امور کو مؤثر بنایا جا سکے۔ انہوں نے مثال دیتے ہوئے...
این اے 251 کے 22 پولنگ اسٹینشز پر ہونیوالی ری پولنگ میں جمعیت علمائے اسلام کے امیدوار کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ عوام الناس کیجانب سے پشتونخوا میپ کی حمایت پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومتی جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) اور اپوزیشن کی پشتونخوا ملی عوامی پارٹی نے بلوچستان سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 251 کے 22 پولنگ اسٹینشز پر ہونیوالی ری پولنگ میں جمعیت علمائے اسلام کے امیدوار کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ عوام الناس کی جانب سے پشتونخوا میپ کی حمایت پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے امیدوار خوشحال خان کاکڑ نے حلقے میں دھاندلی کے خلاف الیکشن کمیشن سے...
جسٹس (ر) یار محمد نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چیک اینڈ بیلنس سسٹم کے ساتھ سخت سزاء و جزاء کا نظام نافذ کیا جائے۔ نااہلی اور ناقص نتائج کے ذمہ داروں کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے۔انسپکشن ٹیمیں تجربہ کار ماہرین پر مشتمل ہونی چاہئیں اور اساتذہ کی تربیت پر بھی بھرپور توجہ دی جائے۔ اسلام ٹائمز۔ نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس (ر) یار محمد نے صوبائی سیکریٹری ہائیر، ٹیکنیکل اینڈ سپیشل ایجوکیشن کی جانب سے دی جانے والی محکمانہ بریفنگ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جی بی میں ٹیکنیکل ایجوکیشن، ٹورزم اور ہاسپٹیلٹی کے شعبوں میں وسیع مواقع موجود ہیں جن سے فائدہ اٹھانے کیلئے متعلقہ تعلیمی پروگراموں کا آغاز کرنے...
صوبائی پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں اے این پی کی قیادت نے این اے 251 میں ہونیوالے ری پولنگ میں پشتونخوا نیپ کے امیدوار خوشحال کاکڑ کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 251 کے 21 پولنگ اسٹینشدز میں ہونے والی ری پولنگ میں عوامی نیشنل پارٹی نے پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے امیدوار خوشحال خان کاکڑ کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں ہوا۔ جس کی صدارت صوبائی چیئرمین اصغر خان اچکزئی نے کی۔ اجلاس میں بورڈ کے سیکرٹری مابت کاکا، اراکین انجینئر زمرک خان اچکزئی اور خان زمان کاکڑ نے شرکت کی، جبکہ پارلیمانی بورڈ کے رکن نواب...
وزیرِ اعظم میاں محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر فلسطینی عوام کے لیے 100 ٹن امدادی سامان خصوصی پرواز کے ذریعے روانہ کر دیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیرِ اعظم میاں محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر فلسطینی عوام کے لیے 100 ٹن امدادی سامان خصوصی پرواز کے ذریعے روانہ کر دیا گیا، جس میں دوائیں، خیمے، کمبل اور پانی کے کین شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق لاہور ایئر پورٹ سے اس کھیپ کو روانہ کرتے ہوئے وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی طلحہ برکی نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ فلسطینی عوام کے شانہ بشانہ کھڑا رہا ہے اور یہ امدادی کارروائی ہماری مشترکہ اقدار، اسلامی اخوت اور اخلاقی ذمہ داری کی بہترین عکاسی...
وزیراعلی خیبر پختونخواہ سہیل آفریدی 10ویں بار بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے اسلام آباد پہنچ گئے۔ خیبرپختونخوا حکومت کے معاون خصوصی برائے اطلاعات کے مطابق وزیراعلیٰ سہیل آفریدی جمعرات کو دسویں بار بانی چیئرمین سے ملاقات کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی وزارت اعلی کا منصب سنبھالنے کے بعد بانی چیئرمین سے ملاقات کی کوشش کررہے ہیں لیکن 9 بار کوشش کے باوجود انھیں ملاقات کی اجازت نہیں مل رہی اور وہ آج دسویں بار بانی چیرمین سے ملاقات کی کوشش کریں گے۔ وزیراعلی نے تمام حکومتی ارکان اسمبلی کو اڈیالہ جیل پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔
اسلام آباد ٹریفک پولیس نے شہر میں مختلف شاہراہوں پر ٹریفک کے غیر معمولی دباؤ کی پیشگوئی کرتے ہوئے اہم ٹریفک ایڈوائزری جاری کردی ہے۔ ٹریفک پولیس اسلام آباد کے مطابق 9 دسمبر کو رات 9 بجے سے 10 بجے تک وفاقی دارالحکومت کی متعدد مرکزی سڑکوں پر ٹریفک معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ متاثرہ راستوں میں فیصل ایونیو، ایکسپریس ہائی وے اور سری نگر ہائی وے شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: آج اور کل: اسلام آباد آنے کے لیے کون سے راستے ہرگز استعمال نہیں کرنے چاہییں؟ ایڈوائزری میں شہریوں کو متبادل راستے اختیار کرنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ حکام کے مطابق ریڈ زون کے ایکسپریس چوک اور میریٹ گیٹ...
، گورنر فیصل کریم کنڈی - فائل فوٹو گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کی حمایت اور وفاق سے تعاون کے بغیر صوبہ نہیں چل سکتا۔پروگرام جیو پاکستان میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ لوگ کہتے ہیں کہ فوج صوبے سے نکل جائے، اگر فوج نکل جائے تو ہماری صلاحیت نہیں کہ دو تین دن صوبہ سنبھال سکیں۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت ریاست کے ساتھ ملکر کام نہیں کرتی تو گورنر راج کا خطرہ ہے، میں سمجھتا ہوں صوبے میں جو بھی حکومت آئے گی وہ پی ٹی آئی سے بہتر کارکردگی دکھائے گی۔ اگر صوبائی حکومت ریاست کو سپورٹ نہیں کرتی تو پھر مجبوراً گورنر راج لگے...
افغانستان میں دہشتگرد تنظیموں کی بڑھتی سرگرمیاں نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطہ کیلئے سنگین خطرہ بن گئیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان افغان سرزمین میں محفوظ دہشت گرد پناہ گاہوں کے ناقابل تردید شواہد پیش کر چکا ہے۔ عالمی جریدہ یوریشیا ریویو کے مطابق روس کو افغانستان میں سرگرم مختلف عسکریت پسند گروہوں سے سنگین سکیورٹی خطرات کا سامنا ہے۔ مختلف انتہا پسند گروہ افغانستان کی سرحد سے منسلک وسطی ایشیائی ممالک کے راستے اپنی سرگرمیاں بڑھا رہے ہیں۔ روس کے مطابق افغانستان میں دہشتگرد گروہ، خاص طور پر داعش، مسلسل مضبوط ہو رہے ہیں، اقوام متحدہ میں روس کے سفیر واسیلی نیبینزیا کے مطابق افغانستان میں داعش خراسان کی دہشتگرد سرگرمیوں سے پیدا ہونے والے سیکیورٹی خطرات...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے تمام اسکولوں اور تعلیمی اداروں کے باہر ڈیجیٹل نگرانی کے لئے کیمرے نصب کرنے کا حکم دیا ہے۔پنجاب پولیس کو اسکول ایجوکیشن کے ساتھ ملکر تعلیمی اداروں میں فرضی مشقیں کرانے کی ہدایت کی ہے۔ تعلیمی اداروں کے لئے سیکورٹی گارڈ، انٹری چیکنگ اور سی سی ٹی وی لازمی قرار دیا ہے۔دوسری جانب پنجاب میں دوسرے صوبوں سے آنے اور جانے والی بسوں کے ڈرائیور اور عملے کی رجسٹریشن کا فیصلہ کیا ہے۔ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو موٹروے پولیس سے سیکورٹی کے لئے اشتراک کار کی ہدایت کی ہے۔ پنجاب بھر کے پارکس میں ڈیجیٹل مانیٹرنگ اور سکیورٹی بہتر بنانے کی ہدایت بھی کی ہے۔ جبکہ سیف...
لاہور:(نیوزڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے تمام سکولوں اور تعلیمی اداروں کے باہر ڈیجیٹل نگرانی کے لئے کیمرے نصب کرنے کا حکم دے دیا۔ مریم نواز شریف نے پنجاب پولیس کو سکول ایجوکیشن کے ساتھ ملکر تعلیمی اداروں میں فرضی مشقیں کرانے کی ہدایت بھی کی ہے، تعلیمی اداروں کے لئے سکیورٹی گارڈ، انٹری چیکنگ اور سی سی ٹی وی لازمی قرار دے دیا گیا۔ پنجاب میں دوسروں صوبوں سے آنے اور جانے والی بسوں کے ڈرائیو،عملے کی رجسٹریشن کا فیصلہ بھی کیا گیا جب کہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو موٹروے پولیس سے سکیورٹی کے لئے اشتراک کار کی ہدایت کی گئی ہے۔ پنجاب بھر کے پارکس میں ڈیجیٹل مانیٹرنگ اور سکیورٹی بہتر بنانے...
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے تمام اسکولوں اور تعلیمی اداروں کے باہر ڈیجیٹل نگرانی کے لیے کیمرے نصب کرنے کا حکم دے دیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں پنجاب پولیس کو اسکول ایجوکیشن کے ساتھ مل کر تعلیمی اداروں میں فرضی مشقیں کرانے کی ہدایت بھی کردی۔ جبکہ تعلیمی اداروں کے لیے سیکیورٹی گارڈ، انٹری چیکنگ اور سی سی ٹی وی لازمی قرار دے دیے گئے۔ اجلاس میں پنجاب میں دوسروں صوبوں سے آنے اور جانے والی بسوں کے ڈرائیور اور عملے کی رجسٹریشن کا فیصلہ بھی کرلیا گیا۔ اس کے علاوہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو موٹروے پولیس سے سیکیورٹی کے لیے اشتراک کار کی ہدایت کی گئی ہے۔ مریم نواز...
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو دشمن کا آلہ کار قرار دے دیا ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے جلسے سے خطاب میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی چاہتے تھے ملک دیوالیہ ہو جائے، 9 مئی کو پارٹی کو شکست دی گئی اور 10 مئی کو بھارت کو ہرایا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی 190 ملین پاؤنڈ کے معاملے کی وجہ سے جیل میں ہیں اور ملکی معیشت بہتر کرنے میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کردار اہم ہے۔ وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ پی ٹی آئی کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ ریاست کے ساتھ ہے یا متنازع قیادت کے ساتھ، موجودہ حالات میں پاکستان...
وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ—فائل فوٹو وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے شفافیت کے لیے ای پیڈ کا استعمال لازمی قرار دے دیا۔ترجمان کے مطابق وزیرِ اعلیٰ سندھ نے تمام محکموں کو ٹینڈر ای پیڈ سسٹم کے ذریعے جاری کرنے کی ہدایت کی ہے۔مراد علی شاہ نے صوبے میں شفافیت کے لیے ای پیڈ کا استعمال لازمی قرار دیا ہے اور کہا کہ صوبے میں تمام تر سرکاری آلات کی خریداری ای پیڈ کے تحت کی جائے گی۔انہوں نے کہا ہے کہ حکومتِ سندھ کے تمام محکمے خریداری ای پیڈ سسٹم سے عمل میں لائیں، شفاف نظام سے ہی عوام کا اعتماد بحال ہوتا ہے۔وزیرِاعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ ٹینڈرنگ میں ای پیڈ کے علاوہ...
ویب ڈیسک :محکمہ امیگریشن اینڈ پاسپورٹس نے نادرا کے تعاون سے پاسپورٹ کے حصول کے خواہشمند شہریوں کی سہولت کے لیےاب فنگر پرنٹس ویریفیکیشن پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے ممکن بنادی ہے۔ ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کے مطابق پاسپورٹ کے حصول کے خواہشمند درخواست گزاروں کے لیے ایسی سہولت متعارف کرائی ہے جس کے تحت فنگر پرنٹس ویریفیکیشن کا مرحلہ آسان بناتے ہوئے نیا نظام متعارف کرا دیا گیا ہے۔ جعلی ملازمتوں کی پیشکش، ایف آئی اے نے بیرون ملک جانے والوں کو خبردار کردیا اب شہری آن لائن بھی پاسپورٹ کی درخواست جمع کرواسکتے ہیں، تاہم اگر فنگرپرنٹس کی تصدیق میں مسئلہ درپیش ہو تو چہرے کی تصدیق کی سہولت بھی موجود ہے۔ ڈی...
کمشنر کراچی کی ہدایت پرصدر میں تجاوزات کے خاتمے کے لیے آپریشن کیاجارہاہے‘پولیس کی بھری نفری بھی موجود ہے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
جسٹس صداقت علی خان کی سربراہی میں لاہور ہائیکورٹ کے 3 رکنی فل بینچ نے 27 ویں آئینی ترمیم 2025 کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کی۔ مذکورہ 3 رکنی بینچ میں جسٹس جواد حسن اور جسٹس سلطان تنویر بھی شامل تھے۔ یہ بھی پڑھیں: 27ویں ترمیم، آئینی عدالت کے قیام سے متعلق اہم نکات سامنے آگئے درخواست گزار منیر احمد کے وکیل اظہر صدیق نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ترمیم آئین کے دیباچے کیخلاف ہے۔ ان کے مطابق، اس سے سپریم کورٹ کے اختیارات میں کمی کی کوشش کی گئی ہے۔ مزید پڑھیں: عدالتی نظام درست کرنے کے لیے آئینی ترمیم وقت کی ضرورت ہے، بلاول بھٹو وکیل نے مزید کہا کہ ترمیم سے عدالتی آزادی کو...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز نے صوبے بھر سے بچوں کی جبری مشقت کے خاتمے کے لیے سٹیئرنگ کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 15 رکنی سٹیئرنگ کمیٹی کی چیئرپرسن سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب ہوں گی۔ سابق رکن قومی اسمبلی محسن شاہنواز رانجھا سٹیئرنگ کمیٹی کے شریک چیئرمین ہوں گے۔ سکول ایجوکیشن، سرمایہ کاری و کامرس، صنعت و تجارت، سوشل ویلفیئر و بیت المال اور ہنرمندی و چھوٹے کاروبار کی ترقی کے صوبائی وزراء بھی کمیٹی کے ارکان ہوں گے۔ داخلہ، محنت و افرادی قوت، سکول ایجوکیشن، صنعت و تجارت، سوشل ویلفیئر، سکل ڈویلپمنٹ اینڈ انٹرپرینیور کی وزارتوں کے صوبائی سیکرٹری، چیئرمین پی ٹی آئی بی اور ڈی آئی جی پولیس بھی کمیٹی...
کوئٹہ (نیوزڈیسک) بلوچستان حکومت نے بیرون ملک بیٹھے کالعدم تنظیموں کے سربراہان اور کمانڈرز کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کی زیر صدارت اجلاس میں بی ایل اے، بی ایل ایف، یو بی اے کی قیادت کے خلاف درج مقدمات کی پراسیکیوشن تیز کرنے کی ہدایت کی گئی۔ بی آر جی اور لشکر بلوچستان کی قیادت کے خلاف درج مقدمات کی پراسیکیوشن تیز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اجلاس میں وفاقی وزارت داخلہ اور خارجہ کی مدد سے انٹرپول کے ذریعے ریڈ نوٹسز کی کارروائی تیز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اعلامیہ کے مطابق دہشت گردی میں ملوث مقامی سہولت کاروں اور کالعدم تنظیموں کی قیادت کے خلاف بھی کارروائی...
خیبر پختونخوا پولیس صرف اپنے صوبے کے اندر فرائض سرانجام دے، ڈی آئی جی سیکیورٹی خیبر پختونخوا شاکر حسین داوڑ نے خیبرپختونخوا کے پولیس افسران کو مراسلہ لکھ دیا۔ خط میں لکھا کہ کے پی پولیس فورس کا کوئی بھی اہلکار سیاسی سرگرمیوں میں حصہ نہ لے۔ تمام نگران افسران کو ہدایات پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت بھی دے دی گئی۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ماتلی (نمائندہ جسارت)ڈپٹی کمشنر بدین کی واضح ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر ماتلی ثوبان احمد رانجھا نے ماتلی کے مختلف علاقوں میں قائم آٹھ اینٹوں کے بھٹوں کا اچانک معائنہ کیا۔ اس کارروائی میں محکمہ ماحولیات سندھ کی خصوصی ٹیم اور اعلیٰ افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔بھٹہ مالکان کو قبل از وقت 27 نومبر کی ڈیڈ لائن دی گئی تھی تاکہ وہ اپنے بھٹوں کو ماحول دوست اور صاف ایندھن پر منتقل کریں، تاہم کارروائی کے دوران اس ہدایت کی کھلی خلاف ورزی سامنے آئی۔معائنے کے دوران ان بھٹوں پر پلاسٹک کا کچرا، اسپتالوں کا طبی فضلہ، چکن فیڈ، پرانے کپڑے اور دیگر انتہائی مضر اشیا ایندھن کے طور پر استعمال ہوتی پائی گئیں۔ ماہرین کے مطابق ایسے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">خیبر پختونخوا اسمبلی کے اسپیکر بابر سلیم سواتی نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو مشورہ دیا ہے کہ وہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے مشاورت کے بغیر ہی فی الحال صوبائی کابینہ تشکیل دے دیں۔ذرائع کے مطابق اسپیکر کا کہنا تھا کہ کابینہ بنانے سے صوبائی معاملات چلانے میں آسانی ہوگی، جبکہ عمران خان سے ملاقات کے بعد ضرورت پڑنے پر کابینہ میں تبدیلی بھی کی جا سکتی ہے۔دوسری جانب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی زیر صدارت پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس سے متعلق رکن اسمبلی احتشام خان نے بتایا کہ پارٹی نے منگل کے روز اسلام آباد جانے کا فیصلہ کیا ہے۔احتشام خان کے مطابق ارکانِ اسمبلی اسلام آباد ہائیکورٹ جائیں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ہدایت جاری کی ہے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ کسی قسم کی نرمی نہ برتی جائے اور انہیں گرفتار کرکے حوالات میں رکھا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ قانون توڑنے والے افراد کو شخصی ضمانت پر رہا نہ کیا جائے، بلکہ وہ صرف عدالت سے ضمانت ملنے کی صورت میں ہی باہر آسکیں گے۔ٹریفک ریکارڈ کے مطابق اس وقت قواعد کی خلاف ورزی پر 1,390 افراد گرفتار ہیں۔واضح رہے کہ دو روز قبل وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھی ٹریفک پولیس کو ایک ماہ کی مہلت دیتے ہوئے خبردار کیا تھا کہ اگر ٹریفک نظام میں بہتری نہ آئی تو محکمے کا متبادل لانا پڑے...
ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالے رعایت کے مستحق نہیں، انہیں شخصی ضمانت پر رہا نہ کیا جائے: آئی جی پنجاب
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، انہیں گرفتار کر کے حوالات میں بند کیا جائے۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے ملزمان کو حوالات میں رکھاجائے اور کسی کو بھی شخصی ضمانت پررہا نہ کیا جائے، حوالات میں بند افراد عدالت سے ضمانت کے بعد ہی رہا ہوں گے۔ٹریفک ریکارڈ کے مطابق ٹریفک قوانین توڑنے والے 1390 افراد گرفتار ہیں۔خیال رہے کہ دو روز قبل وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھی پنجاب میں ٹریفک پولیس والوں کوایک ماہ کا وقت دیتے ہوئے کہا تھا اگر ٹریفک سسٹم میں بہتری نہ آئی تو پھر ٹریفک پولیس کا متبادل محکمہ لانا...
اپنے بیان میں فنکشنل لیگ سندھ کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ فلسطینیوں کی جرأت اور ثابت قدمی دنیا بھر کے مظلوم عوام کیلئے امید و حوصلے کا ذریعہ ہے اور یہ جدوجہد اس وقت تک جاری رہے گی، جب تک قابض قوتوں کا ظلم ختم نہیں ہو جاتا۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کے عالمی دن کے موقع پر پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل سردار عبدالرحیم نے کہا ہے کہ فلسطین کے مظلوم عوام اس وقت تاریخ کے بدترین دور سے گزر رہے ہیں اور ایسے حالات میں مسلم امہ کیلئے خاموشی کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔ اپنے بیان میں سردار عبدالرحیم نے کہا کہ فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے مظالم عالمی برادری کے کردار پر...
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے معروف وکیل ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف متنازع ٹویٹ کیس میں ہادی علی چٹھہ کی بریت کی درخواست مسترد کر دی۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے متعلقہ احکامات جاری کیے۔ کیس کے سلسلے میں استغاثہ نے تمام گواہان پر جرح مکمل کر لی ہے اور معاملہ آخری مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔ عدالت نے اسٹیٹ کونسل کو 342 کا سوال نامہ فراہم کرنے کی ہدایت دی اور کہا کہ اگر ملزمان جواب نہ دیں تو ان کے جواب دینے کے لیے استغاثہ خود ذمہ دار ہوگا۔ عدالت نے استغاثہ کو ہدایت کی کہ وہ 4 دسمبر تک 342 کا سوال...
تاجکستان میں چینی شہریوں کی ہلاکت کے حالیہ واقعے کے بعد دوشنبے میں قائم چینی سفارتخانے نے اپنے شہریوں کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ فوری طور پر سرحدی علاقوں سے نکل جائیں۔ یہ بھی پڑھیں: افغان سرزمین سے تاجکستان میں چینی شہریوں پر حملہ، پاکستان کی طرف سے سخت تشویش کا اظہار تاجک حکام کے مطابق 26 نومبر کی شب افغانستان کی جانب سے تاجکستان کی سرحدی پٹی پر ڈرون کے ذریعے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 3 چینی شہری مارے گئے۔ چینی سفارتخانے نے اپنی ایک اعلامیے میں بتایا کہ یہ حملہ تاجکستان کے جنوب مغربی حصے صوبہ ختلان میں بدھ کی شام پیش آیا جہاں 3 چینی شہری جان سے گئے اور ایک زخمی ہوا۔...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے صوبے میں ناجائز قبضوں، خاص طور پر بے سہارا بیواؤں کی جائیدادوں پر قبضہ کرنے والے عناصر کے خلاف فوری اور سخت کارروائی کا حکم جاری کر دیا ہے۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ کو بتایا گیا کہ گزشتہ تین ہفتوں میں پنجاب بھر سے ناجائز قبضوں کے خلاف 2,919 درخواستیں موصول ہوئی ہیں، جن میں سے 499 کیسز ڈسٹرکٹ ڈسپیوٹ ریزولوشن (DRC) کمیٹیوں نے حل کر دیے ہیں۔ مریم نواز نے باقی تمام کیسز کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹانے اور عوام کو جلد ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو روزانہ DRC اجلاس منعقد کرنے اور کیسز کی پیش رفت کی رپورٹ براہِ راست وزیراعلیٰ آفس بھیجنے کا حکم...
بھارت میں تعینات بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر ریاض حامداللہ نے 24 نومبر 2025 کو افواجِ بنگلہ دیش کے دن کے موقع پر اپنے پیغام میں 1971 کی جنگِ آزادی کے ہیروز کو بھرپور خراجِ عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے آزادی کے لیے جانیں قربان کرنے والے سپاہیوں، مکتی باہنی، بہادر خواتین اور بھارت کی جانب سے فراہم کی گئی حمایت کو بھی خصوصی طور پر سراہا۔ ہائی کمشنر نے کہا کہ بنگلہ دیش اور بھارت کے تعلقات ’گہرے اور کئی سطحوں پر استوار ہیں‘، اور مشکل وقتوں میں بھارت کی حمایت نے دوطرفہ اعتماد کے فریم ورک کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ At ????????ARMED FORCES DAY in #India, shared #Bangladesh perspectives…@MEAIndia pic.twitter.com/VLe1eV2Ghz — Riaz Hamidullah (@hamidullah_riaz)...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (آن لائن) الیکشن کمیشن نے وزیر مملکت طلال چودھری کی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے معاملے پر 27نومبر کو کمیشن کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔سوموار کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے معاملے پرچیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں چار رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی تاہم وزیر مملکت کمیشن کے سامنے پیش نہ ہوئے ۔ اس موقع پر الیکشن کمیشن حکام نے کمیشن کو بتایا کہ وزیر مملکت طلال چودھری ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں ،حکام نے بتایا کہ وزیر مملکت کسی انتخابی مہم میں حصہ نہیں لے سکتے ہیں، ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔ اس موقع پر چیف الیکشن کمشنر نے کہا...
چین اور جنوبی افریقہ کی جانب سے’’افریقی جدیدیت کی حمایت کے لیے تعاون کا اقدام‘‘ جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 24 November, 2025 سب نیوز بیجنگ:چین اور جنوبی افریقہ کی حکومتوں نے بیسویں جی 20 سربراہی اجلاس کے دوران مشترکہ طور پر “افریقی جدیدیت کی حمایت کے لیے تعاون کا اقدام” جاری کیا، جس کا مقصد افریقی ممالک کو اپنے قومی حالات کے مطابق جدیدیت کے راستوں کی آزادانہ تلاش اور پائیدار ترقی میں مدد فراہم کرنا ہے۔ پیر کے روز چینی میڈیا کے مطابق دونوں فریقوں نے افریقی یونین کے “ایجنڈا 2063: وہ افریقہ جو ہم چاہتے ہیں” اور اس کے سات بنیادی ویژن اور براعظم افریقہ کے آزاد تجارتی زون کی تعمیر کی حمایت کا اظہار کیا۔ دونوں فریقوں...
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کچھ شہروں میں صفائی کی ناقص صورتحال پر شدید ناراضگی کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ کی زیرصدارت منعقدہ اجلاس میں ستھرا پنجاب پروگرام کی پیش رفت پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ مریم نواز نے غیرمعیاری کارکردگی دکھانے والے ٹھیکیداروں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ فنڈز کی فراہمی کے باوجود مطلوبہ نتائج نہ ملنا افسوسناک ہے۔ انتظامیہ کو مکمل اختیارات، مالی امداد اور اعتماد دیا گیا مگر 100 فیصد نتائج کا حصول ضروری ہے۔ انہوں نے صوبے بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو اپنی گورننس بہتر بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ اتنی بڑی مشینری اور عملے کے باوجود کوڑے کے ڈھیر برداشت نہیں کیے جائیں گے۔ مزید برآں، آوارہ کتوں...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے وفاقی آئینی عدالت کے قیام کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پاکستان بار اور سپریم کورٹ بار کے جاری مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کچھ سیاسی دھڑے قانونی کمیونٹی میں تقسیم پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، یہ عناصر بیانات جاری کرتے ہیں جو جمہوری نظام کو نقصان پہنچانے کی غرض سے ہوتے ہیں، غیر منتخب افراد کے بیانات کی سختی سے مذمت کی جاتی ہے۔ مشترکہ اعلامیے کے مطابق پاکستان بار اور سپریم کورٹ بار قومی مسائل پر اداروں کی جانب سے بیانات جاری کرنے کے لیے ہیں، انفرادی یا اقلیتی بیانات پورے قانونی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے ریلوے کے پراپرٹی اور زمین کے معاملات پر پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل اختیار کرنے کی ہدایت کردی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت پاکستان ریلویز کے امور پر اہم اجلاس وزیراعظم ہاؤس، اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس کے شرکاء سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ریلوے کا نظام کسی بھی ملک کی معیشت اور مواصلات کے حوالے سے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے نظام کی بحالی کی طرف اٹھائے جانے والے اقدامات لائق تحسین ہیں، وزیراعظم نے پاکستان ریلوے کی بحالی اور اپ گریڈیشن کے حوالے سے وزیر ریلوے حنیف عباسی اور ان کی ٹیم کی ستائش کی۔وزیراعظم نے...
وزیراعظم کی ریلویز کے پراپرٹی اور زمین کے معاملات پر پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ ماڈل اختیار کرنے کی ہدایت
اجلاس میں بتایا گیا کہ چار ٹرینوں کو آؤٹ سورس کیا جا چکا ہے، جلد ہی مزید گیارہ ٹرینوں کو آؤٹ سورس کیا جائے گا۔ فوٹو: پی آئی ڈی وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پاکستان ریلویز کے امور پر اجلاس میں شرکاء کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ ریلوے کی مین لائن ون کراچی کوٹری سیکشن اور مین لائن تھری کی اپ گریڈیشن کے حوالے سے لائحہ عمل ترتیب دیا جا رہا ہے۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ تہران، استبول ٹرین سروس کا جلد آغاز ہوگا، قازقستان، ازبکستان، افغانستان، پاکستان ریل منصوبے سے متعلق بھی ابتدائی کام ہو رہا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے ریلویز کے پراپرٹی اور زمین کے معاملات پر پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ ماڈل اختیار کرنے...
پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار کی مشترکہ اعلامیہ، قانون کی بالادستی اور آئینی عدالت کے قیام کی حمایت
پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے مشترکہ اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ہمیشہ قانون کی بالادستی، عدلیہ کی آزادی، اداروں کی مضبوطی اور آئین پاکستان کی پاسداری کے لیے کھڑی رہی ہیں۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کچھ سیاسی دھڑے اپنے مقاصد کے حصول کے لیے قانونی برادری میں تقسیم اور افراتفری پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ یہ عناصر اکثر بیانات جاری کرتے ہیں جو ملک کے جمہوری نظام کو نقصان پہنچانے کے لیے ہوتے ہیں۔ اعلامیے کے مطابق غیر منتخب افراد کے اس طرح کے بیانات کی سخت مذمت کی جاتی ہے اور یقین دلایا گیا ہے کہ یہ کوششیں جلد ناکام ہوں گی۔ پاکستان بار کونسل اور سپریم...
ویب ڈیسک:وزیراعظم شہباز شریف نے ریلوے کے پراپرٹی اور زمین کے معاملات پر پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل اختیار کرنے کی ہدایت کردی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت پاکستان ریلویز کے امور پر اہم اجلاس وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس کے شرکاء سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ریلوے کا نظام کسی بھی ملک کی معیشت اور مواصلات کے حوالے سے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف سے گورنر خیبرپختونخواہ کی ملاقات انہوں نے کہا کہ ریلوے نظام کی بحالی کی طرف اٹھائے جانے والے اقدامات لائق تحسین ہیں، وزیراعظم نے پاکستان ریلوے کی بحالی اور آپ گریڈیشن کے حوالے سے وزیر ریلوے حنیف عباسی اور ان...
وزیراعظم کی ریلوے پراپرٹی اور زمین کےمعاملات سے متعلق پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل اختیارکرنےکی ہدایت
وزیراعظم شہباز شریف نے ریلوے کے پراپرٹی اور زمین کے معاملات پر پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل اختیار کرنے کی ہدایت کردی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت پاکستان ریلویز کے امور پر اہم اجلاس وزیراعظم ہاؤس، اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس کے شرکاء سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ریلوے کا نظام کسی بھی ملک کی معیشت اور مواصلات کے حوالے سے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے نظام کی بحالی کی طرف اٹھائے جانے والے اقدامات لائق تحسین ہیں، وزیراعظم نے پاکستان ریلوے کی بحالی اور آپ گریڈیشن کے حوالے سے وزیر ریلوے حنیف عباسی اور ان کی ٹیم کی ستائش کی۔ وزیراعظم نے پاکستان ریلوے خصوصاً علاقائی روابط اور...
ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین جنگ کے خاتمے کے امریکی منصوبے کی حمایت کردی۔ صدر پوتن نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ کا یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے امن منصوبہ تصفیہ کی بنیاد بن سکتا ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے صدر ٹرمپ کی تجویز پر شدید تحفظات کا اظہار کیا تھا لیکن اس حالیہ پیشرفت پر اپنے ساتھیوں سے مشورے شروع کردیئے ہیں۔ قبل ازیں صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا تھا کہ یوکرین کو اپنی تاریخ کے سب سے مشکل لمحات میں سے ایک کا سامنا کرنا پڑا ہے۔انہوں نے یہ خدشہ بھی ظاہر کیا تھا کہ امریکی تجویز کو عملی جامہ پہنانے کے لیے امریکا کو ایک اہم شراکت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(نمائندہ جسارت)پاکستان کا سلامتی کونسل میں غزہ کے حوالے سے عالمی فورس پر امریکی قرارداد کی حمایت کرنا انتہائی تشویش ناک ہے۔غزہ میں اسرائیلی نسل کشی کے دوران امریکا کی اسلام دشمنی دنیا پر عیاں ہو چکی ہے۔ نیٹو طرز کا مسلم ممالک کا عسکری اتحاد بننے تک ابلیسی اتحادِ ثلاثہ مسلمانوں پر عرصہ حیات تنگ رکھے گا۔ ان خیالات کا اظہار تنظیم اسلامی کے امیر شجاع الدین شیخ نے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کا سعودی عرب کیساتھ دفاعی معاہدہ کرنا، نان نیٹو اتحادی بنانا اور F-35 طیاروں جیسی مراعات کی فراہمی کا مقصد اسرائیل کو تسلیم کروانا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے پرجوش مصافحوں، مسکراہٹوں اور بیانات کی شہ سرخیوں میں امریکی مفادات...
روس اور یوکرین جنگ کے درمیان جاری جنگ کے خاتمے کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تجویز پر مثبت پیشرفت سامنے آئی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین جنگ کے خاتمے کے امریکی منصوبے کی حمایت کردی۔ صدر پوتن نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ کا یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے امن منصوبہ تصفیہ کی بنیاد بن سکتا ہے۔ یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے صدر ٹرمپ کی تجویز پر شدید تحفظات کا اظہار کیا تھا لیکن اس حالیہ پیشرفت پر اپنے ساتھیوں سے مشورے شروع کردیئے ہیں۔ قبل ازیں صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا تھا کہ یوکرین کو اپنی تاریخ کے سب سے مشکل لمحات میں سے ایک کا...
اسکول کے لوگو والی نوٹ بکس، ورک بکس اور یونیفارم کی مشروط فروخت پر مسابقتی کمپٹیشن کمیشن نے 17 بڑے نجی سکول سسٹمز کو شوکاز نوٹس جاری کر دیے،سی سی پی نے نجی سکولوں کو 14 دن میں تحریری جواب جمع کرانے کی ہدایت کردی ۔ مسابقتی کمیشن کے شوکاز نوٹس کے مطابق نجی اسکولوں پر جارہ داری کے غلط استعمال کا الزام ہے طلباء کو مہنگی لوگو والی نوٹ بکس اور یونیفارمز خریدنے پر مجبور کیا جاتا،مشروط فروخت کمپٹیشن ایکٹ کی خلاف ورزی ہے کئی نجی اسکولوں نے مخصوص وینڈرز سے خفیہ معاہدے کر رکھے ہیں،لوگو والی کاپیاں مارکیٹ سے 280 فیصد تک مہنگی پائی گئیں، شکایات پر کمیپٹیشن کمیشن آف پاکستان نے سو موٹو ایکشن لیتے ہوئے کہاکہ...
فوٹو: پی آئی ڈی قومی ایئرلائن کی نجکاری کے حوالے سے 4 پارٹیز کو پری کوالیفائی کیا گیا ہے، جلد ہی قومی ایئر لائن کی نجکاری کے حوالے سے بڈنگ ہوگی۔وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی ایئر لائن سے متعلق اجلاس میں دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ قومی ایئرلائن کے 75 فیصد شیئرز کی نجکاری ہو گی، نجکاری کی شرط ہے کہ قومی ایئرلائن کا نام اور اس کی تھیم نہیں بدلی جائے گی۔اجلاس کو قومی ایئرلائن کی نجکاری اور اس حوالے سے بزنس پلان پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، جس میں بتایا گیا کہ بزنس پلان کے تحت 2029 میں فلیٹ میں قابل پرواز طیاروں کی تعداد 18 سے بڑھا کر 38 کی جائے گی، اس وقت قومی ایئر لائن ...
اجلاس کے دوران اسمبلی کی کمیٹی نے فلسطینی پناہ گزینوں کو امداد سے متعلق ایک قرارداد منظور کر لی، جس میں 149 نے حمایت میں، 10 نے مخالفت اور 13 نے غیر جانبداری کا ووٹ ڈالا۔ اس فیصلے کے ذریعے انروا کے مینڈیٹ میں 30 جون 2029ء تک توسیع کر دی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی نے بڑی اکثریت سے اقوامِ متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (UNRWA) کا مینڈیٹ تجدید کر دیا ہے، جس سے مقبوضہ علاقوں اور خطے میں گہرے عدم استحکام کے درمیان لاکھوں فلسطینی پناہ گزینوں کی حمایت میں اس کے مرکزی کردار اجاگر ہوا ہے۔ فلسطینی خبر رساں ایجنسی "وفا" کے مطابق بدھ کو نیویارک میں اجلاس کے دوران اسمبلی کی...
کرم میں سکیورٹی فورسز کے 2 کامیاب آپریشنز میں بھارتی حمایت یافتہ فتنۃ الخوارج کے 23 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 19 نومبر 2025 کو خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں 2 علیحدہ آپریشنز کے دوران بھارتی پراکسی فتنۃ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 23 خوارج مارے گئے۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق خوارج کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر سکیورٹی فورسز نے ٹارگٹڈ آپریشن کیا۔ کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ اس دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 12 خوارج ہلاک ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق اسی علاقے میں ایک اور خوارج گروہ کی موجودگی...
خیبرپختونخوا: کرم میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 23 دہشتگرد ہلاک
سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں کارروائیوں کے دوران بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 23 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دو الگ الگ کارروائیاں کی گئیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر ٹارگٹڈ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے خوارج کی پوزیشن کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔ پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کا کہنا ہے کہ کرم میں ایک کارروائی میں شدید فائرنگ کے تبادلے میں 12 خوارج ہلاک کیے گئے، کرم میں ہی خفیہ اطلاع پر دوسری...
وزیر اعظم شہباز شریف نے آئندہ برس مون سون میں کسی بھی جانی و مالی نقصان سے بچنے کیلئے ابھی سے تیاری کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزرات موسمیاتی تبدیلی، وزارت منصوبہ بندی اور نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے مربوط منصوبہ سازی کریں۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت موسمیاتی تبدیلیوں کے مضر اثرات سے بچاؤ کی حکومتی حکمت عملی پر جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ وزیراعظم نے اجلاس میں ہدایت کی کہ آئندہ برس مون سون کے نقصانات سے بچنے کیلئے ابھی سے تیاری کی جائے،وزرات موسمیاتی تبدیلی، وزارت منصوبہ بندی اور...
نیویارک: غزہ کی تباہ شدہ گلیوں سے ابھرتے دھوئیں اور فلسطینی بچوں کی آنکھوں میں چھپا خوف یہ منظر اب بھی دنیا کی ضمیر کو جھنجھوڑ رہا ہے۔ ایسے میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ منصوبے کو نہ صرف قبول کیا بلکہ اسے امن کی طرف نادر ترین کھڑکی قرار دیتے ہوئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں زور دار حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔ عاصم افتخار جو غزہ کی انسانی المیے پر اسرائیلی نمائندے سے پہلے ہی شدید بحث میں مشہور ہو چکے ہیں نے اپنے خطاب میں واضح کیا کہ پاکستان کا ووٹ ٹرمپ کے 20 نکاتی پلان کے حق میں اس لیے پڑا...
وزیراعظم نے ماحولیاتی تبدیلی کے مضر اثرات سے بچاؤ کے قلیل مدتی منصوبے کی منظوری دیدی،فوری عملدرآمد شروع کرنے کی ہدایت
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی آئندہ برس مون سون میں کسی بھی جانی و مالی نقصان سے بچنے کیلئے ابھی سے تیاری کی ہدایت، وزرات موسمیاتی تبدیلی کی جانب سے قلیل مدتی منصوبے کی منظوری، فوری عملدرآمد شروع کرنے کی ہدایت وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت موسمیاتی تبدیلی کے مضر اثرات سے بچاؤ کی حکومتی حکمت عملی پر جائزہ اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوا. وزیرِ اعظم نے کہا آئندہ برس مون سون کے نقصانات سے بچنے کیلئے ابھی سے تیاری کی جائے. وزرات موسمیاتی تبدیلی، وزارت منصوبہ بندی اور این ڈی ایم اے صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے مربوط منصوبہ سازی کریں. ...
یپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا اسلام آباد کے تمام سیکٹرز کی بحالی و اپگریڈیشن کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 19 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز ) اسلام آباد کے تمام سیکٹرز کی بحالی و اپ گریڈیشن کا فیصلہ، چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں منعقدہ اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں ممبر انجینئرنگ، ڈی جی ورکس سمیت انجینئرنگ ونگ کے متعلقہ افسران نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اسلام آباد کے تمام سیکٹرز میں بلا تفریق سڑکوں کی تعمیر و مرمت، ازسر نو کار پیٹنگ اور پیچ ورک کیا جائے گا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سیکٹرز کی...
—فائل فوٹو وزیرِ اعظم شہباز شریف نے آئندہ برس مون سون کے نقصانات سے بچنے کے لیے ابھی سے تیاری کرنے کی ہدایت کر دی۔موسمیاتی تبدیلی سے متعلق وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں موسمیاتی تبدیلی سے بچاؤ کے لیے قلیل مدتی منصوبے کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے کہا کہ وزرات موسمیاتی تبدیلی، وزارت منصوبہ بندی اور این ڈی ایم اے مربوط حکمت عملی بنائیں۔ سیلاب میں جانی نقصانات سے بچاؤ ہماری سیاست کا محور ہونا چاہیے: مصدق ملکمصدق ملک کا کہنا ہے کہ ہمارا نکاسی کا نظام موجودہ موسمی شدت کا مقابلہ نہیں کر پا رہا ہے، طویل مدتی حکمت عملی کے تحت 5 سال میں موسمیاتی مطابقت کا حامل...
وزیر اعظم شہباز شریف نے آئندہ برس مون سون میں کسی بھی جانی و مالی نقصان سے بچنے کیلئے ابھی سے تیاری کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزرات موسمیاتی تبدیلی، وزارت منصوبہ بندی اور نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے مربوط منصوبہ سازی کریں۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت موسمیاتی تبدیلیوں کے مضر اثرات سے بچاؤ کی حکومتی حکمت عملی پر جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ وزیراعظم نے اجلاس میں ہدایت کی کہ آئندہ برس مون سون کے نقصانات سے بچنے کیلئے ابھی سے تیاری کی جائے،وزرات موسمیاتی تبدیلی، وزارت منصوبہ بندی...
—فائل فوٹو اسلام آباد ہائی کورٹ میں وفاقی دارالحکومت کے تعلیمی اداروں سے منشیات کے خاتمے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، عدالتی حکم کے باوجود آئی جی اسلام آباد کی متعلقہ اداروں کے ساتھ میٹنگ نہ ہو سکی۔عدالت نے آئی جی اسلام آباد کو دو ہفتوں میں اے این ایف، پرائیویٹ اسکولز اتھارٹی اور دیگر حکام سے میٹنگ کی ہدایت کر دی۔جسٹس راجہ انعام امین منہاس نے ریمارکس دیے کہ جہاں امن و امان کا مسئلہ اہم ہے، وہیں منشیات کا خاتمہ بھی انتہائی اہم ہے، سیکیورٹی اقدامات کے باوجود کچہری میں دھماکا ہوگیا۔ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ امن و امان کی صورتِ حال کے پیش نظر آئی جی کی مصروفیات تھیں، جلد میٹنگ ہوجائے گی۔دوران...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیویارک /رملہ اللہ/دوحا/غزہ /تل ابیب (مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور کرلی گئی۔ قرار داد کے حق میں 14 ووٹ آئے جبکہ مخالفت میں کوئی ووٹ نہیں آیا، روس اور چین نے ووٹنگ کے عمل میں حصہ نہیں لیا۔ امریکی مندوب نے سلامتی کونسل میں پاکستان، مصر، قطر، اردن، سعودی عرب، یواے ای، ترکیے اور انڈونیشیا سے تشکر کا اظہار کیا۔ امریکی مندوب نے کہا کہ ہم سب اکٹھے ہوئے، صورتحال کی سنگینی کا ادراک کیا اور اقدامات کیے، غزہ کے استحکام کے لیے قرارداد اہم ہے، آج (پیر کو) تاریخی اور تعمیری قرارداد منظورہوئی ہے۔قرار داد میں غزہ کے لیے بین الاقوامی استحکام...
محمد سہیل آفریدی نے پیر کے روز خصوصی افراد، بیمار شہریوں اور پناہ گاہ میں مقیم افراد کو وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ بلا کر انکے مسائل سنے اور متعلقہ حکام کو انکے مسائل فوری حل کرنے کے احکامات جاری کیے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے آنکھوں اور دل کے مریضوں کیلیے علاج کی بروقت فراہمی کی ہدایت کردی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے پیر کے روز خصوصی افراد، بیمار شہریوں اور پناہ گاہ میں مقیم افراد کو وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ بلا کر انکے مسائل سنے اور متعلقہ حکام کو انکے مسائل فوری حل کرنے کے احکامات جاری کیے۔ وزیراعلیٰ نے علاج کے منتظر آنکھوں اور دل کے مریضوں کیلئے خصوصی ہدایات جاری کیں اور شہریوں کو فوری...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ آرمی چیف ہو یا کوئی دوسری شخصیت، کسی کی بھی ٹرولنگ نہیں ہونی چاہیے۔ مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کا حصہ نہیں، اب ن لیگ والوں کی ٹرولنگ نہیں کروں گا، شیر افضل مروت میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میں ہمیشہ ٹرولنگ کا مخالف رہا ہوں، کیوں کہ جمہوریت یہی ہے کہ جب آپ کوئی بات کرتے ہیں تو دوسرے کو بھی اپنی رائے دینے کی اجازت ہونی چاہیے۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے خلاف پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، جبکہ صحافیوں کی بھی ٹرولنگ ہو رہی ہے۔ سینیئر صحافی انصار عباسی ان...
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نےبینائی سے محروم اور عارضہ قلب کے مریضوں کے مسائل فوری حل کرنے کی ہدایت کردی
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے آنکھوں اور دل کے مریضوں کیلیے علاج کی بروقت فراہمی کی ہدایت کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے پیر کے روز خصوصی افراد، بیمار شہریوں اور پناہ گاہ میں مقیم افراد کو وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ بلا کر انکے مسائل سنے اور متعلقہ حکام کو انکے مسائل فوری حل کرنے کے احکامات جاری کیے۔ وزیر اعلیٰ نے علاج کے منتظر آنکھوں اور دل کے مریضوں کیلئے خصوصی ہدایات جاری کیں اور شہریوں کو فوری مدد کی یقین دہانی کرائی۔ وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر متعلقہ حکام کو خصوصی افراد کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی بھی ہدایت کی۔ مزید برآں ، محمد سہیل آفریدی نے پناہ گاہ سے...
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے پیر کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے کی امریکی قرارداد کے حق میں ووٹ دیا۔ جس میں بین الاقوامی فورس کی تعیناتی اور مستقبل کی فلسطینی ریاست کے قیام کا راستہ شامل ہے۔ متن کے حق میں 13 ووٹ آئے، امریکی صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ’پوری دنیا میں مزید امن‘ کا باعث بنے گا، رائے شماری میں صرف روس اور چین نے حصہ نہیں لیا لیکن کسی رکن نے قرارداد کو ویٹو نہیں کیا۔ صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر پوسٹ میں کہا کہ ’بورڈ آف پیس کو تسلیم کرنے اور اس کی توثیق کرنے کا ووٹ، جس کی سربراہی میں ہوں گا، اقوام متحدہ کی تاریخ کی سب سے...
خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کاروائیاں ، بھارتی حمایت یافتہ فتنۂ الخوارج کے 15 دہشتگرد ہلاک
سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان اور ڈی آئی خان میں آپریشنز کے دوران بھارتی حمایت یافتہ فتنۂ الخوارج کے 15 دہشت گرد ہلاک کر دیے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق 15 اور 16 نومبر کو سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا میں دو مختلف کارروائیاں کیں، ڈی آئی خان میں آپریشن کے نتیجے میں 10 خوارج کو جہنم واصل کیا گیا جس میں ان کا سرغنہ عالم محسود بھی شامل ہے۔ ایک اور انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں کیا گیا جس میں سیکیورٹی فورسز نے مزید 5 خوارج کو ہلاک کر دیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے کلاچی ڈی آئی خان میں انٹیلیجنس کی بنیاد پر آپریشن...
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے 20 نکاتی غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور کرلی گئی۔ غزہ کے لیے بین الاقوامی استحکام فورس کی تعیناتی اور غزہ میں عبوری حکومت کے قیام کے نکات بھی شامل ہیں۔ قرارداد کے حق میں پاکستان سمیت 13 ممالک نے ووٹ دیا جبکہ روس اور چین نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔ ٹرمپ منصوبے میں حماس کو غیر مسلح کرنا اور غزہ کی تعمیر نو بھی شامل ہے۔ امریکی مندوب نے کہا کہ تاریخی اور تعمیری قرارداد منظور ہوئی ہے، مصر، قطر، اردن، سعودی عرب، یواے ای، ترکیے، انڈونیشیا اور پاکستان کے شکر گزار ہیں۔ امریکی مندوب کا کہنا تھا کہ ہم سب اکٹھے ہوئے، صورتحال کی سنگینی کا...
عالمی سطح پر کینیڈا کی جانب سے خالصتان کی حمایت کیے جانے سے قابض مودی کے سفاکانہ اقدامات کو شدید دھچکا پہنچا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کینیڈا حکومت سے خالصتان ریفرنڈم کو ملنے والے قانونی تحفظ نے مودی کی غاصبانہ پالیسیوں کی حقیقت آشکار کر دی ہے۔ سکھ فار جسٹس تحریک کے رہنما گُرپتونت سنگھ نے خالصتان ریفرنڈم کیلئے کینیڈا کی با ضابطہ اجازت کا اعلان کر دیا ہے۔ سکھ فار جسٹس تحریک کے رہنما گُرپتونت سنگھ پنوں کا کہنا ہے کہ پنجاب کو بھارتی قبضے سے آزاد کرانے کیلئے 23 نومبر کو خالصتان ریفرنڈم منعقد کیا جائے گا۔ گُرپتونت سنگھ نے بتایا کہ کینیڈا کی حکومت کی اجازت ملنے سے 23 نومبر کو بلنگز اسٹیٹ، اوٹاوا میں خالصتان ریفرنڈم کاانعقادکیا جائےگا۔ انہوں...
حماس نے سلامتی کونسل میں ٹرمپ کےغزہ منصوبے کی حمایت میں قراردادکو مسترد کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 18 November, 2025 سب نیوز حماس اور دیگر فلسطینی مزاحمتی گروپوں نے سلامتی کونسل میں ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد کو مسترد کردیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی امریکا اور مسلم ممالک کی قرارداد پر ووٹنگ آج ہوگی۔ سلامتی کونسل میں غزہ میں عبوری حکومت کے قیام پر بھی ووٹنگ ہوگی۔ سلامتی کونسل میں غزہ کے لیے بین الاقوامی استحکام فورس کی تعیناتی پربھی ووٹنگ ہوگی۔ عرب میڈیا کے مطابق حماس اور دیگر فلسطینی مزاحمتی گروپوں نے غزہ قرار داد کے مسودےکو مسترد کردیا ہے۔ حماس کا کہنا...
(احمد منصور )خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نے بڑی کرروائی کرتے ہوئے بھارتی حمایت فتنہ الخوارج کے 15 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق 15 اور 16 نومبر کو خیبر پختونخوا میں دو الگ الگ کارروائیوں میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 15 دہشت گرد مارے گئے۔ پہلی کارروائی ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی، جہاں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہوئی تھی۔ محسن نقوی سے چینی سفیر کی ملاقات،سکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔ اس آپریشن کے نتیجے میں 10 خوارج ہلاک ہوئے۔ ہلاک ہونے...
رپورٹ کے مطابق پچھلے مسودوں کے برعکس اس نئے مسودے میں جو غزہ کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے امن منصوبے کو اپناتا ہے، مستقبل میں ایک ممکنہ فلسطینی ریاست کا حوالہ شامل ہے، جس کی اسرائیلی حکومت برسوں سے سخت مخالفت کرتی آئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں امریکا اور مسلم ممالک کی قرارداد پر ووٹنگ آج ہو گی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں پیش کی جانے والی قرارداد پر اسرائیلی انتہاء پسند وزراء کی جانب سے تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے دائیں بازو کے وزراء کو فلسطینی...
جہلم (نامہ نگار) وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر وزیر مملکت خزانہ اور ریلوے بلال اظہر کیانی اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس پر دہشت گرد حملے میں شہید، ضلع جہلم سے تعلق رکھنے والے سید سجاد حسین شاہ کی صاحبزادی کے گھر گئے، شہید کے اہلخانہ سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔ وزیر مملکت بلال اظہر کیانی نے شہید سید سجاد حسین شاہ کی صاحبزادیوں سمیت اہل خانہ سے تعزیت کی۔ وزیر مملکت بلال اظہر کیانی نے وزیراعظم شہباز شریف کی طرف سے اہل خانہ کو تعزیت کا پیغام پہنچایا، وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر دیگر شہداء کی طرح سید سجاد حسین شاہ کے اہل خانہ کو بھی شہید پیکج ملے گا، وزیر مملکت بلال اظہر کیانی کی شہید کے...
کونسل کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق آئینی عدالت کا قیام چارٹر آف ڈیموکریسی کا حصہ ہے اور اس سے ملک میں عدالتی نظام مضبوط ہوگا۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آئینی عدالت کے قیام سے آئینی نوعیت کے مقدمات کی سماعت جلد ممکن ہو گی اور قانونی پیچیدگیوں کی وجہ سے تاخیرکا خاتمہ ہو گا۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور، پنجاب بار کونسل نے 27 ویں آئینی ترمیم اور آئینی عدالت کے قیام کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔ کونسل کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق آئینی عدالت کا قیام چارٹر آف ڈیموکریسی کا حصہ ہے اور اس سے ملک میں عدالتی نظام مضبوط ہوگا۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آئینی عدالت کے قیام سے آئینی نوعیت کے...
امام جعفر صادق علیہ السلام سے بھی روایات نقل ہوئی ہیں، مثلاً یہ کہ جو شخص سورۂ صافات کو جمعے کے دن پڑھے، وہ ہمیشہ اللہ کی حفاظت اور اس کی امان میں رہے گا۔ دنیاوی زندگی میں آفات و بلا سے محفوظ رہے گا، اللہ اس کی روزی میں فراخی عطا کرے گا، ظالم حکمرانوں، شیطان، اور دشمن اس کے مال، اولاد اور جسم کو نقصان نہیں پہنچا سکیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ سورۂ صافات، جو روز جمعہ تلاوت کے لئے تاکید کی گئی ہے، اس سورت کو آیت اللہ فاطمی نیا ’’عجیب الٰہی راز‘‘ کہہ کر یاد کرتے تھے، سورۂ صافات قرآن کی 37ویں سورت، جس کی تلاوت انسان کو جمعے کے دن بے شمار برکتوں سے نوازتی ہے۔ سورۂ صافات کے فضائل...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے صوبے میں منشیات تیار کرنے اور فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایات جاری کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ہیروئن اور آئس جیسی خطرناک منشیات کا مکمل خاتمہ انتہائی ضروری ہو چکا ہے۔وزیراعلیٰ کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں منشیات کے سپلائرز اور مینوفیکچررز کے خلاف بھرپور آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔سہیل آفریدی نے اجلاس میں کہا کہ منشیات کا پھیلاؤ افسوسناک طور پر جامعات تک پہنچ گیا ہے، اور اب مزید کوتاہی کی کوئی گنجائش نہیں۔ نوجوانوں کو اس لعنت سے محفوظ رکھنے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات ناگزیر ہیں۔انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ منشیات کی تیاری اور ترسیل کے خاتمے کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مٹیاری(نمائندہ جسارت)صوبائی محتسبِ اعلیٰ سندھ محمد سہیل راجپوت (ستارہ امتیاز) کی ہدایت پر ریجنل ڈائریکٹر (محتسب) سید سجاد حیدر نے سرکاری اور ریٹائرڈ ملازمین کے مسائل اور شکایات کے حل کے لیے آج ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس مٹیاری میں ایک کھلی کچہری منعقد کی۔ اس موقع پر انہوں نے حاضر سروس اور ریٹائرڈ ملازمین کے مسائل سنے۔اس دوران ایل پی آر کے 62 کیسز نمٹائے گئے، جبکہ کمیوٹیشن/گریجویٹی کے 43 کیسز، جو ریٹائرڈ سرکاری ملازمین سے متعلق تھے، ان کے معاملات بھی حل کر لیے گئے۔ریجنل ڈائریکٹر (محتسب) سید سجاد حیدر نے کہا کہ کھلی کچہری میں شکایت کنندگان کی غیر موجودگی اس بات کا ثبوت ہے کہ یہاں لوگوں کے مسائل فوری طور پر حل کیے جا رہے...
راولپنڈی (نیوزڈیسک) سری لنکا کے فیصلے سے کرکٹ کی جیت ہوئی ہے، ابرار احمد،قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے کھیل کے لیے ہمیشہ حمایت کرنے پر سری لنکن ٹیم کا شکریہ ادا کردیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ایکس اکاؤنٹ پر جاری ویڈیو پیغام میں ٹی ٹوئنٹی کپتان سلمان آغانے سری لنکن بورڈ اور کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مشکل وقت میں سری لنکا نے پاکستان کا ساتھ دیا۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم سے درخواست ہے گراؤنڈ آئیں اور کرکٹ کو سپورٹ کریں۔ون ڈے ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی نے کہا کہ پاکستان کرکٹ کو سپورٹ کرنے پر سری لنکا کے مشکور ہیں۔ شائقین زیادہ سے زیادہ تعداد میں گراؤنڈ آئیں۔ فاسٹ بولر...
جی سیون وزرائے خارجہ کا ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت کا اعادہ، کینیڈا میں اجلاس کے بعد مشترکہ اعلامیے میں اسرائیلی یرغمالیوں کی باقیات کی فوری واپسی پر زور دیا گیا۔ اجلاس میں غزہ میں امداد پہنچانے میں رکاوٹوں پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور تمام فریقین سے بغیر رکاوٹ بڑے پیمانے پر غزہ میں انسانی امداد کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا گیا۔ جی سیون وزرائے خارجہ اجلاس میں یوکرین کے توانائی ڈھانچے پر روس کے حملوں کی مذمت کی گئی اور یوکرین روس جنگ بندی پر زور دیا گیا۔
کینیڈا کے شہر نیایاگرا میں ہونے والے جی-7 وزرائے خارجہ اجلاس میں روس پر مزید اقتصادی دباؤ ڈالنے اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے کی حمایت کا اعلان کیا گیا۔ مشترکہ اعلامیے میں وزرائے خارجہ نے غزہ میں جنگ بندی، اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی اور فلسطینیوں تک امداد کی بحالی پر زور دیا۔ مزید پڑھیں: گولڈن بلین کیا ہے اور اسکی حکمرانی کو کیا خطرہ درپیش ہے؟ یوکرین کے وزیر خارجہ نے اتحادیوں سے طویل فاصلے تک مار کرنے والے ہتھیار فراہم کرنے اور توانائی شعبے میں مدد کی اپیل کی۔ دوسری جانب، اجلاس کے دوران کیریبین میں امریکی فوجی کارروائیوں پر یورپی ممالک نے تشویش ظاہر کی، جن میں مبینہ منشیات بردار کشتیوں پر حملوں کے باعث...
کیڈٹ کالج وانا کے اساتذہ اور کیڈٹس کے حوصلے بلند ہیں جبکہ دہشتگردی کے خلاف سیسہ پلائی دیوار کا عزم ہے۔ذرائع کے مطابقفیلڈ مارشل عاصم منیر نے لمحہ بہ لمحہ آپریشن پر نظر رکھی، فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ہدایت دی کہ قوم کے یہ معمار ہمارا سرمایہ ہیں، ہر گز کوئی آنچ نہ آنے پائے۔کیڈٹس نے کہا کہ پاک فوج کے جوان 24 گھنٹے سے زیادہ کیڈٹس اور خوارج کے درمیان ڈھال بن کر کھڑے رہے، شہادتیں دے کر بچوں کو بچایا۔افغان خوارج کا کیڈٹ کالج وانا پر حملہ ناکام بنانے والے آپریشن کمانڈر کرنل محمد طاہر کا کہنا تھا کہ؛ 10نومبر کو 5 افغانی خوارج نے کیڈٹ کالج وانا پر حملہ کر دیا۔آپریشن کمانڈر کرنل محمد طاہر نے...
چین دو طرفہ تعلقات کے فروغ میں پاکستان اور افغانستان کی حمایت کرتاہے ، چینی وزارت خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 12 November, 2025 سب نیوز بیجنگ:چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے یومیہ پریس کانفرنس میں پاکستان اور افغانستان کی موجودہ صورتحال کے بارے میں کہا کہ پاکستان اور افغانستان دونوں چین کے قریبی پڑوسی ہیں اور چین نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور علاقائی امن و استحکام کو مشترکہ طور پر برقرار رکھنے کی ہمیشہ حمایت کی ہے ۔ ترجمان نے کہا کہ چین اس سلسلے میں تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔...
لاہور: ایس پی سِول لائنز چوہدری اثر علی کی ہدایت پر پولیس نے ون ویلنگ کرنے والے ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے۔ ایس ایچ او گڑھی شاہو، سہیل احمد کی قیادت میں پولیس ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 2 منچلے ون ویلرز کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق دونوں ملزمان علی حسن اور زین ون ویلنگ کی ویڈیوز بناتے اور انہیں سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرتے تھے۔ یہ ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھیں، جس کے بعد ایس پی چوہدری اثر علی نے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا۔ دونوں ملزمان کو علامہ اقبال روڈ سے گرفتار کیا گیا۔ ایس پی چوہدری اثر علی نے کہا کہ شارع...
لاہور: پنجاب پولیس کو ہائی الرٹ کرتے ہوئے صوبے بھر میں ججز، عدالتوں اور وکلا برادری کے لیے سیکیورٹی انتظامات مزید سخت کرنے کی خصوصی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ سینٹرل پولیس آفس (سی پی او) لاہور نے اسلام آباد میں ہونے والے خودکش حملے کے بعد نئی سیکیورٹی ایڈوائزری جاری کی، سی پی او نے لاہور کے کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر، تمام ریجنل پولیس افسران، ضلعی پولیس افسران (ڈی پی اوز) اور دیگر حکام کو ہدایت کی کہ وہ عدالتی احاطوں، عدالتوں، ججوں کی رہائش گاہوں، وکلا بار اور ججوں کی نقل و حرکت کے لیے پہلے سے موجود سیکیورٹی نظام کا جائزہ لے کر اسے مزید مضبوط کریں، ان اقدامات کو انتہائی ضروری قرار دیا گیا۔ تمام...
شیعہ علما کونسل پاکستان ڈیرہ غازی خان کے سینئر رہنما سید ندیم حیدر نقوی و سید علی حضور نقوی ڈویژنل صدر شیعہ علما کونسل ڈیرہ غازی خان نے تنظیمی احباب اور سادات برادری سے مشاورت کے بعد این اے حلقہ 185 ضمنی الیکشن میں سردار دوست محمد خان کھوسہ کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان ڈیرہ غازیخان کے مسئولین نے این اے 185 ڈیرہ غازیخان کے ضمنی الیکشن میں پاکستان پیپلزپارٹی کے اُمیدوار سابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار دوست محمد کھوسہ کی حمایت کا اعلان کر دیا، شیعہ علما کونسل پاکستان ڈیرہ غازی خان کے سینئر رہنما سید ندیم حیدر نقوی و سید علی حضور نقوی ڈویژنل صدر شیعہ علما کونسل ڈیرہ غازی خان...
فائل فوٹو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے سرکاری اسکولوں میں چھٹی جماعت سے مصنوعی ذہانت کے کورسز متعارف کرانے کی ہدایت کردی۔ محکمہ تعلیم کو اے آئی کورسز کے لیے ضروری اقدامات اور مطلوبہ وسائل فراہم کرنے کے احکامات جاری کردیے۔وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی زیر صدارت محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کا اجلاس ہوا۔انہوں نے کہا کہ معیشت، تعلیم، صحت اور انتظامی نظام میں اے آئی کا کردار مرکزی حیثیت اختیار کرچکا ہے، نوجوانوں کو اے آئی کی تعلیم دینا دراصل انہیں مستقبل کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے قابل بنانا ہے، مصنوعی ذہانت کی تعلیم سے نوجوانوں میں تخلیقی سوچ اور عالمی معیار کی مہارتیں پیدا ہوں گی۔وزیراعلیٰ نے ضم اضلاع کے اسکولوں میں اساتذہ کی...
فائل فوٹو مولانا فضل الرحمان نے جے یو آئی ف کے ارکان قومی اسمبلی کے لیے ہدایت نامہ جاری کردیا۔مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ اس وقت قومی اسمبلی میں آئینی ترمیم پیش ہورہی ہے، اس سے قبل پارلیمانی پارٹی اجلاس میں بھی اس معاملے پر مشاورت ہوئی تھی۔انہوں نے کہا کہ ترمیم کے تمام پہلوؤں پر غور خوض کے بعد جے یو آئی نے اس ترمیم کی مخالفت کا فیصلہ کیا، جے یو آئی کے ارکان قومی اسمبلی اس ترمیم کی مخالفت میں ووٹ دیں۔بحیثیت امیر جے یو آئی و پارلیمانی لیڈر قومی اسمبلی مولانا فضل الرحمان نے ارکان کو ہدایت نامہ جاری کیا۔
قومی سلامتی کمیٹی (NSC) نے 2019 کے بالاکوٹ حملہ کے دوران اُس وقت کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے اختیار کیے گئے ردِ عمل کے منصوبے کو مسترد نہیں کیا بلکہ اسے منظور کیا اور پاکستان ایئرفورس نے اسی منصوبے کے مطابق کارروائی کی یہ بات سوموار کو اجلاس کے 2 شرکا نے میڈیا کو بتائی۔ شرکاء کے مطابق، 26 فروری 2019 کی رات پیش آنے والے واقعے کے بعد جنرل باجوہ نے جی ایچ کیو میں اپنی کور ٹیم سے مشاورت کے بعد ایک محدود مگر مؤثر ردِ عمل کی تجویز قومی سلامتی کمیٹی میں رکھی، جسے اجلاس نے منظور کیا۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر حیات نے سخت مؤقف اختیار کیا اور مکمل...
سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ وہ اسٹیبلشڈ جمہوریت کے مداح ہیں، 27ویں ترمیم کی سینیٹ سے منظوری سے قبل ہی لوگوں کو مٹھائی کھلا دی تھی، ہمارے پاس 67 ارکان کی حمایت موجود تھی، 3 بچا کے رکھے تھے، اب 27ویں ترمیم کو چھوڑیں 28ویں کی بات کریں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ میں اس ترمیم کی منظوری سے پہلے ہی مٹھائی کھلا چکا تھا، ایک سال پہلے ہی بتا دیا تھا کہ 27ویں ترمیم آئے گی۔ یہ بھی پڑھیں: 27ویں آئینی ترمیم پاس ہوچکی، 28ویں ترمیم کی بات کریں، سینیٹر فیصل واوڈا کا دعویٰ فیصل واوڈا نے کہا کہ اس ترمیم کی منظوری کے لیے حکومت کو 64 ووٹ درکار تھے،...
مریم نواز شریف کی ہدایت پر چیف منسٹر شکایات سیل کا فوری ایکشن، خیبر پختونخوا کے شہری کے 86 لاکھ روپے 48 گھنٹے میں واپس مل گئے
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر چیف منسٹر شکایات سیل نے فوری ایکشن لیا اور خیبرپختون خواے کے شہری کے 86 لاکھ روپے 48 گھنٹوں کے اندر واپس دلوا دیئے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے علاقے کرک کے رہائشی ’ داود خٹک‘ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر وزیراعلیٰ مریم نوازشریف سے درخواست کی تھی ، اس کے 86 لاکھ روپے شیخوپورہ کے چند لوگوں نے غیر قانونی طور پر دبائے ہوئے تھے ، مریم نوازشریف سے داود خٹک کی اپیل پر چیئرمین شکایات سیل شعیب مرزا نے فوری ایکش لیا ۔شکایات سیل کی مداخلت سے خیبرپختونخوا کے رہائشی کو محض دو دن کے اندر 86 لاکھ روپے واپس مل...
ٹرمپ انتظامیہ جلد ہی ذیابیطس یا موٹاپے کے شکار تارکین وطن کو ویزا دینے سے انکار کرنے کی پالیسی متعارف کرا سکتی ہے۔ یہ اقدام اس وقت سامنے آیا ہے جب حکومت نے حال ہی میں H-1B ویزا کی فیس میں غیر معمولی اضافہ کرتے ہوئے اسے 100,000 ڈالر تک بڑھا دیا تھا۔ اگرچہ اس حوالے سے کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا، تاہم KFF ہیلتھ نیوز کے مطابق، اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری ایک داخلی میمو میں ویزا مسترد کیے جانے کی ممکنہ وجوہات بیان کی گئی ہیں۔ میمو میں ویزا افسران کو ہدایت دی گئی ہے کہ درخواست دہندگان کے صحت کے مسائل — جیسے قلبی، سانس، اعصابی، میٹابولک اور ذہنی امراض — کو جانچ کے عمل...
باماکو: مغربی افریقی ملک مالی میں شدت پسندوں نے ایک ٹک ٹاکر خاتون کو اغوا کے بعد قتل کر دیا۔ مقتولہ کی ہلاکت نے پورے ملک کو شدید صدمے میں مبتلا کر دیا ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی اے ایف پی کے مطابق شمالی مالی کے علاقے ٹمبکتو کے شہر تونکا سے تعلق رکھنے والی مریم سسے نامی خاتون ٹک ٹاک پر ویڈیوز شیئر کرتی تھیں اور ان کے 90 ہزار سے زائد فالوورز تھے۔ مقامی حکام کے مطابق شدت پسندوں نے مریم پر الزام لگایا تھا کہ وہ فوج کے ساتھ تعاون کر رہی ہیں اور ان کی تحریکات کے بارے میں معلومات فراہم کرتی ہیں۔ خاتون کے بھائی نے بتایا کہ انہیں جمعرات کے روز اغوا کیا گیا...