2025-11-23@03:42:13 GMT
تلاش کی گنتی: 102348
«قومی استقامت کا دن»:
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی حکومت نے سونے کی درآمد اور برآمد پر عائد پابندی ختم کر دی، وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد وزارت تجارت نے حکم نامہ جاری کر دیا، سونے کی عالمی تجارت سے متعلق معطل شدہ ایس آر اوبحال کردیا گیا۔ وفاقی حکومت نے قیمتی دھاتوں اور زیورات کی درآمد وبرآمد سے متعلق...
امیر جماعت اسلامی نے واضح کیا کہ 27 ویں ترمیم والے سن لیں کہ اللہ کے نزدیک کسی وڈیرے جاگیردار، آرمی چیف یا صدر کو استثنیٰ حاصل نہیں، حکمران سمجھ لیں کہ اگر فلسطین کے مسئلے پر ابراہم ایکارڈ کا حصہ بننے کی کوشش کی گئی تو 25 کروڑ عوام انہیں نشانِ عبرت بنادیں گے،...
صدر زیلنسکی نے کہا امریکا اور یورپی اتحادیوں سے جلدی اور پرسکون مذاکرات چاہتے ہیں، کیف اپنے قومی مفادات کے تحفظ کو یقینی بنائے گا، یورپ کو ڈھال قرار دیتے ہوئے یوکرینی صدر نے کہا امید ہے کہ یورپ ہمارے ساتھ رہے گا۔ اسلام ٹائمز۔ یوکرین میں امن قائم کرنے کی کوششیں، امریکی نائب صدر...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے میڈیا رپورٹس میں ممکنہ برطرفی کی خبروں کے دوران جمعہ کو وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی، تاکہ صوبے سے متعلق امور، بشمول گورنر راج کے نفاذ، پر بات چیت کی جا سکے۔ نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم آفس کے ایک...
دوسرے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقا نے بھارت کے خلاف مستحکم آغاز کیا ہے۔ گوہاٹی میں کھیلے جا رہے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ جنوبی افریقا نے محتاط انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے ایک وکٹ کے نقصان پر 82 رنز بنالیے ہیں۔ ایڈن مارکرام 38...
بار بار کی تاریخوں کی تبدیلی کے بعد وفاقی حکومت نے 11ویں نیشنل فنانس کمیشن (این ایف سی) کا افتتاحی اجلاس 4 دسمبر کو طلب کر لیا ہے، تاکہ افقی اور عمودی وسائل کی تقسیم سے متعلق تکنیکی، مالی اور قانونی مباحث پر آئندہ بات چیت کے لیے بنیادی طریقہ کار طے کیا جا سکے۔...
پاکستان اور جرمنی نے دفاع، سیاسی امور، معیشت، تجارت و سرمایہ کاری اور تعلیم سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ یہ اتفاق رائے برسلز میں چوتھے ای یو انڈو پیسفک وزارتی فورم کے موقع پر نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار اور جرمن وزیر...
اسلام آباد (ویب ڈیسک) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ دہشتگردوں کیخلاف سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں قابل ستائش ہیں۔ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے خیبر پختونخوا میں ڈیرہ اسماعیل خان اور لکی مروت میں خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا، انہوں نے...
---فائل فوٹو ایک دن کی بندش کے بعد بلوچستان سے ٹرین سروس بحال کر دی گئی ہے۔ریلوے حکام کے مطابق ٹرین سروس گزشتہ روز ایک دن کے لیے معطل کی گئی تھی، آج پشاور اور کراچی کے لیے جعفر ایکسپریس اور بولان میل سبی سے روانہ ہوں گی۔ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ دونوں ٹرینوں...
میئر نیویارک کی امریکی صدر سے ملاقات،اسرائیلی فنڈنگ روکنے کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 22 November, 2025 سب نیوز نیویارک (آئی پی ایس) میئر نیویارک ظہران ممدانی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات میں اسرائیلی فنڈنگ روکنے کا مطالبہ کردیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ظہران...
راولپنڈی (نیوزڈیسک) وفاقی دارالحکومت کے جڑواں شہر راولپنڈی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر ای چالان سسٹم آج سے فعال ہوگیا ہے۔ سیف سٹی پروجیکٹ کے کیمروں سے خودکار ای چالان کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے جس کے تحت خلاف ورزی کی تصاویر اور کوڈ کے ساتھ ای چالان گاڑی کے مالک...
کراچی کے علاقے کورنگی مہران ٹاؤن میں ڈرائیونگ لائسنس برانچ کے قریب فیکٹری میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا، فیکٹری آگ سے جل کر مکمل تباہ ہو گئی۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ بجھانے کے عمل میں 8 فائر ٹینڈرز اور 2 واٹر باؤزر نے حصہ لیا، آگ کے باعث فیکٹری کی...
ایس آئی ایف سی کے مؤثر کردار نے عالمی سطح پر پاکستان کو معاشی طور پر اجاگر کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں بیلجیئم کیٹلاگز کی نمائش کا انعقاد کیا گیا۔ نمائش میں بیلجیئم کے سفیر چارلس ایڈسبالڈ وین ڈر گراخت، چیمبر کے صدر فہیم الرحمٰن سہگل اور دیگر...
لاہور ( نیوزڈیسک) ضمنی انتخابات کا دنگل (کل) اتوار کے روز سجے گا، الیکشن مہم کا وقت ختم ہوگیا۔ جلسے، جلوسوں، ریلیوں، کارنر میٹنگ پر پابندی لگا دی گئی، قومی اسمبلی کی 6 اور پنجاب اسمبلی کی 7 نشستوں پر ضمنی الیکشن ہو گا، واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے ضمنی انتخابات میں سکیورٹی کیلئے...
امریکی فارما کمپنی ایلی للّی (Eli Lilly) نے وزن گھٹانے والی دواؤں کی شاندار فروخت کے باعث مارکیٹ ویلیو میں ایک ٹریلین ڈالر کا سنگِ میل عبور کرلیا، اور یہ پہلا دوا ساز ادارہ بن گیا جو ٹیکنالوجی کی بڑی کمپنیوں کے اس خصوصی کلب میں شامل ہوا۔ کمپنی کے حصص میں اس سال 35...
معرکہ حق میں پاکستان کے ہاتھوں عبرتناک شکست کا عالمی سطح پر اعتراف کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی کانگریس کی رپورٹ میں آپریشن سندور کی ناکامی کے اعتراف پر بھارتی رہنماؤں نے مودی کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ امریکی کانگریس کی رپورٹ پر بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما جے رام رمیش...
بھارتی عوام نے تیجس کی ناکامی پر فضائیہ کی نااہلی اور قیادت کی غفلت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ایئر چیف کے غیر سنجیدہ رویے پر عوام نے غصے کا اظہار کیا ہے اور پیشہ ورانہ نااہلی پر فوری برطرفی کا مطالبہ کیا ہے۔ لوگ تیجس کے گرنے کو حکومتی نالائقی...
خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشنز کے دوران 3 اہم کمانڈرز سمیت 17 دہشتگرد ہلاک کردیے گئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کے پی کے میں بنوں ریجن کے مختلف علاقوں میں مقامی پولیس، سی ٹی ڈی، کوئیک رسپانس فورس اور سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشنز میں 3اہم کمانڈرز سمیت 17 دہشتگرد جہنم واصل...
( ویب ڈیسک )کراچی کے علاقے کورنگی مہران ٹاؤن میں ڈرائیونگ لائسنس برانچ کے قریب فیکٹری میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ بجھانے کے عمل میں 8 فائر ٹینڈرز اور 2 واٹر باؤزر نے حصہ لیا۔ آگ کے باعث فیکٹری کی عمارت خستہ ہوگئی، کچھ حصہ منہدم...
لاہور: مینار پاکستان پر جماعت اسلامی کے تین روزہ اجتماع عام کا آغاز ہوگیا جس میں ملک بھر سے خواتین اور بچوں سمیت ہزاروں افراد شریک ہیں۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے اجتماع عام کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں نے ابراہم اکارڈ کا حصہ...
لاہور: پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کا ایک اور ملازم مبینہ طور پر نجکاری کے خوف سے کینیڈا میں غائب ہوگیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور سے کینیڈا کی پرواز کے فلائٹ پرسر آصف نجم کینیڈا میں مبینہ طور پر غائب ہوگئے ہیں اور پرواز ان کے بغیر ہی...
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے لبنان کے یومِ آزادی پر حکومت اور عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے دونوں ممالک کے دیرینہ اور خوشگوار تعلقات کے مزید مضبوط ہونے کی امید ظاہر کی ہے۔ اپنے خصوصی پیغام میں صدرِ پاکستان نے کہا کہ پاکستان، لبنان میں امن و استحکام کا خواہاں ہے اور مشکل...
آئین کو توڑا گیا حلیہ بگاڑا گیا عوام پاکستان کے آئین کو بچائیں، آئی ایم ایف نے اعلان کیا ہے کہ یہ چوروں کی حکومت ہے اس حکومت نے 5 ہزار ارب روپے کی کرپشن کی ہے،محمود خان اچکزئی حکومت اسٹیبلشمنٹ کی پیروکار بنی ہوئی ہے، آئین میں ترمیم کا فائدہ بڑی شخصیات کو ہوتا...
طیارہ معمول کی فلائنگ پرفارمنس کیلئے فضا میں بلند ہوا، چند لمحوں بعد کنٹرول برقرار نہ رہ سکا اور زمین سے جا ٹکرایا، تیجس طیارہ حادثہ بھارت کیلئے دفاعی حلقوں میں تنقید و شرمندگی کا باعث بن گیا حادثے میں پائلٹ جان لیوا زخمی ہوا اور موقع پر ہی دم توڑ گیا، واقعہ کی تحقیقات...
میں نے ایم کیو ایم ،جماعت اسلامی سے رابطہ کیا ، وہ شوشے چھوڑتے رہے ہیں،صوبائی وزیر بلدیات ایم کیو ایم نے نئے صوبے کا شوشا چھوڑا تھا، اگر گرمی ہوتی تو ہم ان کو ٹھنڈا شربت پلاتے، میڈیا سے گفتگو صوبہ سندھ کے وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ ای چالان...
میرے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر چلایا گیا، جب کچھ بولتے ہیں تو مقدمہ درج ہوجاتا ہے عمران خان سے ملاقات کیلئے عدالتی احکامات کے باوجود ملنے سے روکا جارہا ہے،میڈیا سے گفتگو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ میرے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر چلایا...
پہاڑ خیل میں خوارج کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پرچھاپا، اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہلاک دہشت گردمعصوم شہریوں پر حملوں اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے، آئی ایس پی آر سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں دہشت گردوں کے خلاف دو مختلف کارروائیوں کے دوران بھارتی پراکسی فتنۃ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 13 خوارج...
سیکیورٹی فورسز نے کے پی میں کارروائیاں، امریکی ساختہ اسلحہ اور جدید آلات برآمد دہشت گرد گروہ پاکستان کیخلاف کارروائیوں میں استعمال کر رہے ہیں،سیکیورٹی ذرائع سیکیورٹی فورسز نے کے پی میں کارروائیاں کرتے ہوئے فتنہ الخوارج سے امریکی ہتھیاروں کا بڑا ذخیرہ برآمد کرلیا۔تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیوں...
نائجیریا کی ریاست نائجر میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک کیتھولک اسکول پر حملہ کرکے 215 بچوں اور 12 اساتذہ کو اغوا کر لیا۔ یہ ایک ہفتے میں اسکول میں پیش آنے والا دوسرا بڑا اجتماعی اغوا کا واقعہ ہے۔ اغوا کی یہ واردات پپیری کمیونٹی میں واقع سینٹ میری اسکول میں علی الصبح پیش...
جنوبی افریقہ کے G20 اجلاس میں عالمی طاقتوں نے امریکی بائیکاٹ کے باوجود ایک متفقہ مسودہ اعلامیہ تیار کر لیا ہے۔ یہ اعلامیہ اقتصادی تعاون، عالمی ترقیاتی منصوبوں، اور ماحولیاتی مسائل پر مشترکہ موقف کی عکاسی کرتا ہے۔ امریکی حکومت نے اجلاس میں حصہ نہیں لیا، جس سے عالمی سطح پر اجلاس کی اہمیت اور...
زاہدبشیرچودھری: سابق صدر آزاد کشمیر راجہ ذوالقرنین کا پیپلز پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا، راجہ ذوالقرنین اور پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے سیاسی انچارج چوہدری ریاض کی ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق راجہ ذوالقرنین نے پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے سیاسی انچارج چوہدری ریاض سے ملاقات میں اہم سیاسی امور پر تفصیلی مشاورت کی...
سینئر وزیر میاں عبدالوحید کو وزیر قانون انصاف و پارلیمانی امور مقرر کیا گیا ہے، سردار جاوید ایوب وزیر جنگلات، وائلڈ لائف و فشریز اور ترقیاتی ادارہ مظفرآباد ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کابینہ میں شامل اراکین کو وزارتوں کے قلمدان سونپ دیے گئے۔ سینئر وزیر میاں عبدالوحید کو وزیر قانون انصاف و...
کراچی پولیس نے ای چالان سسٹم کے بعد شہر کے مصروف تجارتی علاقوں میں غیر قانونی پارکنگ کے خلاف کارروائی کے لیے ‘روبوٹ کاریں’ متعارف کر دی ہیں، جو خودکار کیمروں کی مدد سے سائٹ پر موجود گاڑیوں کی اسکیننگ کریں گی اور فوری طور پر جرمانے جاری کریں گی۔ ٹریفک ایڈمن کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ...
فیصل آباد کیمیکل فیکٹری میں گیس لیکج سے دھماکہ، ایک خاندان کے 7 افراد سمیت 20 جاں بحق، 21 زخمی: وزیراعلیٰ کا اظہار افسوس، رپورٹ طلب
لاہور‘اسلام آباد‘ فیصل آباد (نمائندہ خصوصی+ خبر نگار+نیوز رپورٹر+نامہ نگار) فیصل آباد کے علاقے ملک پور کی کیمیکل فیکٹری میں گیس لیکج سے ہونے والے دھماکے اور آگ لگنے سے چار فیکٹریاں اور 9 گھر تباہ ہوگئے۔ دھماکے میں ایک ہی خاندان کے 7افراد سمیت 20افراد جاں بحق اور 21 زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں...
لاہور (نیوز رپورٹر) وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پوری پنجاب کابینہ اور تمام محکموں کا سخت احتساب کیلئے دوسرے روز بھی اجلاس منعقد کیا۔ اجلاس میں تمام ڈیپارٹمنٹس کی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر محکموں میں جاری منصوبوں پر پیشرفت کی کڑی سکروٹنی جاری جبکہ کامیابیوں کا ناقابل تردیدریکارڈ اور نئے فیصلہ کن...
اسلام آباد(آئی این پی )وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین خان نے کہا ہے کہ بنیادی حقوق کا تحفظ آئینی عدالت کی ترجیح ہے، آئین کی تشریح شفافیت، آزادی اور دیانت سے کی جائے گی۔ چیف جسٹس امین الدین خان نے آئینی عدالت کے قیام کے بعد اپنے پہلے پیغام میں کہا ہے...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ امریکی کانگریس کا مریم نواز کو لکھا گیا خط حوصلہ افزاء اور قابل ستائش ہے۔ امریکی قانون ساز بھی مریم نواز کی لیڈرشپ کے معترف ہیں۔ امریکی کانگریس نے مریم نواز کے اینٹوں کے بھٹوں اور بھٹہ مزدوری سے متعلق اقدامات کو سراہا...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے نجی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا ہے کہ پراکسی وار میں شدت آئی ہے۔ اس کی وجہ بھارت کو پڑنے والی مار ہے۔ بھارت اپنی خفت مٹانے کے لئے افغانستان کے ذریعے ہمیں متاثر کرنا چاہتا ہے۔ دہشتگردی 80ء کی دہائی میں شروع ہوئی۔...
اسلام آباد(آئی این پی ) پی ٹی آئی نے حکومت کی جانب سے اپوزیشن لیڈر کیلئے محمود اچکزئی کے نام پر اعتراض کو مستردکرتے ہوئے کہا ہے کہ انکا نام برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔تفصیل کے مطابق حکومت نے محموداچکزئی کا نام اپوزیشن لیڈرکیلئے بھیجنے پر اعتراض اٹھاتے ہوئے چیف وہیپ عامر ڈوگرکو...
اسلام آباد(آئی این پی )وفاقی حکومت نے قومی وسائل کی صوبوں میں تقسیم کا نیا فارمولا طے کرنے کے لئے گیارہویں قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس4دسمبر کو طلب کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی) کا اجلاس 4 دسمبر کو گیارہ بجے ہوگا ، جس کی صدارت چیئرمین کمیشن وفاقی وزیر خزانہ...
میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل، ڈی ڈبلیو کی بین الاقوامی کانفرنس کا احوال جانیے اس رپورٹ میں آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں ڈی ڈبلیو...
لاہور (آئی این پی)سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ بچوں کے تحفظ کے حوالے سے چائلڈ پروٹیکشن کا کردار لائق تحسین ہے۔ لاہور میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب پہلا صوبہ ہے جہاں چائلڈ پروٹیکشن پر پالیسی لائی جارہی ہے، انہو ں نے کہا...
اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے ادارہ شماریات کے افسر احسان الحق کی سروس پروموشن سے متعلق کیس میں اہم فیصلہ جاری کرتے ہوئے محکمے میں جاری تمام ڈیپارٹمنٹل پروموشنز فی الفور روکنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے قرار دیا کہ کیس کے حتمی فیصلے تک...
اسلام آباد ( وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کی عدم دستیابی کے باعث چیف جسٹس کی عدالت کی سنگل اور ڈویژن بینچ کی کاز لسٹ منسوخ کر دی گئی۔ عدالت کی جانب سے جاری نوٹس کے مطابق چیف جسٹس سرفراز ڈوگر عدالتی امور کی انجام دہی کے لیے دستیاب...
انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی نئی ’گورننس اینڈ کرپشن ڈائیگناسٹک رپورٹ‘ میں پاکستان میں کرپشن کو گورننس سسٹم کی بنیادی خامی قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سرکاری ملکیتی اداروں میں بدعنوانی، کمزور حکومتی کنٹرول اور غیر مؤثر عدالتی و احتسابی نظام ملک کی معاشی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹیں ہیں۔...
بچہ اور دو خواتین شامل ، داخلی و خارجی راستے بند کر کے شہریوں کی نقل و حرکت روک دی نابلس میں اسرائیلی فوج کے تازہ دھاوے کے دوران 4 فلسطینی زخمی ہوئے،ہلال احمر اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے مختلف علاقوں بالخصوص نابلس شہر میں حملوں اور چھاپوں کی کارروائیوں میں اضافہ کر دیا...
کراچی کے علاقے کورنگی مہران ٹاؤن میں واقع فائبر کی فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ کی اطلاع ملتے ہی ابتدائی طور پر ایک گاڑی روانہ کی گئی، تاہم آگ کی شدت زیادہ ہونے کے باعث مزید...
راولپنڈی میں پولیس نے غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کر دی ہیں۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق راولپنڈی میں پولیس نے غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کر دی ہیں، جن کے دوران مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز انجام دیے...