data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد:۔ جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے بدھ کے روز آزاد کشمیر کی کشیدہ صورت حال پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے رابطہ کیا اور آزاد کشمیر کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر اپنی تشویش سے انہیں آگاہ کیا۔

محسن نقوی سے ٹیلی فونک رابطے میں لیاقت بلوچ نے کہا کہ آزاد کشمیر کی صورت حال خراب ہے۔ پولیس اہلکاروں اور عام شہریوں کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں۔ قیمتی جانوں کے نقصان پر سخت تشویش ہے، آزاد کشمیر کی صورت حال کشیدہ ہے اور فریقین کو تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

لیاقت بلوچ نے بتایا کہ وزیر داخلہ سے بات چیت میں انہوں نے کشمیر کی صورت حال پر اپنی تشویش سے آگاہ کیا اور کہا کہ چند روز قبل حکومتی کمیٹی نے آزاد کشمیر جاکر مذاکرات بھی کیے تھے مگر حکومتی کمیٹی کے ارکان مسئلے کو حل کر سکے اور نہ لوگوں کو مطمئن۔

انہوں نے کہا کہ اس کشیدہ صورت حال میں وزارت داخلہ کو کردار ادا کرنا چاہیے۔ وزیر اعظم پاکستان جو آزاد جموں و کشمیر کونسل کے چیئرمین بھی ہیں کو آزاد کشمیر کی صورت حال کا نوٹس لینا چاہیے۔ آزاد کشمیر میں طاقت کا استعمال نہ کیا جائے۔ انصاف کی بنیاد پر معاملہ حل کیا جائے۔

 لیاقت بلوچ کے مطابق وزیر داخلہ نے بتایا ہے کہ آزاد کشمیر کی صورت حال پر جمعرات کو اسلام آباد میں اہم اجلاس طلب کیا گیا ہے۔ اجلاس میں غور کیا جائے گا کہ آزاد کشمیر کی صورتحال کے حل کے لیے کیا کردار ادا کیا جائے۔

 لیاقت بلوچ نے بتایا کہ وزیر داخلہ سے ٹیلیفونک رابطے سے قبل جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے امیر ڈاکٹر مشتاق خان سے بھی رابطہ کر کے صورت حال سے آگاہی حاصل کی گئی۔

Aleem uddin.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: آزاد کشمیر کی صورت حال لیاقت بلوچ نے وزیر داخلہ کیا جائے حال پر

پڑھیں:

آزاد کشمیر بھر میں 3 روز سے کشیدہ حالات کے بعد ماحول پرسکون ہوگیا

وفاقی وزراء اور عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور کامیابی کے ساتھ مکمل ہوا، مذاکرات کا پہلا دور 2 گھنٹے جاری رہا، پہلے دور کے بعد عوامی ایکشن کمیٹی کے راہنماؤں کی دھیر کوٹ میں مشاورت جاری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کا نوٹس، عوامی ایکشن کمیٹی احتجاج پر پیش رفت، آزاد کشمیر بھر میں 3 روز سے کشیدہ حالات کے بعد ماحول پرسکون ہوگیا۔ وفاقی وزراء اور عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور کامیابی کے ساتھ مکمل ہوا، مذاکرات کا پہلا دور 2 گھنٹے جاری رہا، پہلے دور کے بعد عوامی ایکشن کمیٹی کے راہنماؤں کی دھیر کوٹ میں مشاورت جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت پاکستان کے وفد کے ساتھ ایکشن کمیٹی کے مذاکرات کے دوسرے دور کا آغاز جمعۃ المبارک کی دوپہر کو ہوگا۔

شوکت نواز میر عوامی ایکشن کمیٹی وفد کے ہمراہ دھیر کوٹ پہنچے تھے، شوکت نواز میر نے کور کمیٹی ممبران سے تفصیلی مشاورت کی، کور کمیٹی مذاکرات کے دوسرے دور پر لائحہ عمل آج رات طے کر لیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق شوکت نواز میر اور دیگر کے مظفرآباد پہنچنے پر دوسرا مرحلہ جمعہ کی نماز کے بعد ہوگا، وفاقی وزراء پر مشتمل اعلی سطح مذاکراتی کمیٹی مظفرآباد میں موجود ہے۔

متعلقہ مضامین

  • محسن نقوی کی پارلیمنٹ لاجز کے نئے بلاک کی تعمیر 4 ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت
  • آزاد کشمیر بھر میں تین روز سے کشیدہ حالات کے بعد ماحول پرسکون ہوگیا
  • آزاد کشمیر بھر میں 3 روز سے کشیدہ حالات کے بعد ماحول پرسکون ہوگیا
  • آزاد کشمیر کے امن کو خراب کرنے کی شرپسندوں کی  کوشش  ہر گز کامیاب نہیں  ہونے دیں گے، وزیر داخلہ محسن نقوی
  • وزیر داخلہ محسن نقوی کی پمز اسپتال آمد، آزاد کشمیر میں زخمی پولیس اہلکاروں کی عیادت
  • وزیر داخلہ محسن نقوی پمزاسپتال پہنچ گئے، آزادکشمیرمیں زخمی ہونےوالےپولیس اہلکاروں کی عیادت
  • اسلام آباد: وزیر داخلہ محسن کی آزاد کشمیر میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کی عیادت
  • حکومت کشمیری بھائیوں کے مسائل کے حل کیلئے ہمہ وقت تیار ہے؛ محسن نقوی
  • ’’ آزاد کشمیر میں انصاف کی بنیاد پر معاملات حل کیے جائیں‘‘ نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کا وزیر داخلہ محسن نقوی سے رابطہ
  • آزاد کشمیر کی کشیدہ صورت حال پر لیاقت بلوچ کا محسن نقوی سے رابطہ