2025-12-04@08:33:11 GMT
تلاش کی گنتی: 1166

«اجلاس میں شریک ہیں»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )شیخ وقاص کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی قومی سلامتی اجلاس میں شرکت کریگی جبکہ جنید اکبر کا کہنا ہے کہ ہمیں مطلع نہیں کیا گیا۔ نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق ملکی سلامتی سے متعلق میٹنگ میں شریک کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی لیڈر شپ تذبذب کا شکار ہے۔مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں شریک ہو گی۔جبکہ پارٹی کے صوبائی صدر جنید اکبر کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کو قومی سلامتی کمیٹی سے متعلق آگاہ نہیں کیا گیا، بانی پی ٹی آئی عمران خان کی مشاورت اور ان کے فیصلے کے بغیر کسی بھی کمیٹی...
    اسلام آباد: ہائی کورٹ نے عمران خان سے ملاقاتوں کے کیسز یکجا کرکے لارجر بینچ بنانے کی ہدایت  کردی۔ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی  جانب سے بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کے کیسز یکجا کرنے کی درخواست  پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے ساتھ سماعت قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے کی، جس میں عدالت نے کیسز یکجا کرکے لارجر بینچ بنانے کی ہدایت کردی۔ عدالت میں سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل عبد الغفور انجم کی طرف سے نوید ملک ایڈووکیٹ پیش ہوئے  اور مؤقف اختیار کیا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کے ایس او پیز انٹرا کورٹ اپیل میں طے ہو چکے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کی درخواستیں مختلف بینچز میں سماعت کے...
    ریاض: سعودی حکام نے مکہ اور مدینہ میں دکانوں اور تجارتی مراکز کی سخت جانچ شروع کر دی ہے تاکہ رمضان المبارک کے دوران صحت اور حفاظتی اصولوں کی پاسداری کو یقینی بنایا جا سکے۔ سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی (SFDA) نے وزارت بلدیات اور وزارت تجارت کے تعاون سے یہ مہم شروع کی۔ شعبان کے وسط سے شروع ہونے والی انسپیکشن مہم کے دوران 1,891 سہولیات کا معائنہ کیا گیا، جس میں سے 1,226 ٹن غیر معیاری اشیاء ضبط کی گئیں۔ حکام نے 29 غیر لائسنس یافتہ کاروبار پکڑے اور 1,480 گوداموں، فیکٹریوں اور دکانوں میں 636 خلاف ورزیاں ریکارڈ کیں۔ ان خلاف ورزیوں کی بنیاد پر 11 سہولیات کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا۔ حکام کے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ عیدالفطر کے بعد تحریک چلانے کا فیصلہ کریں گے ، ریاست خطرے میں ہے، موجودہ سیاسی صورتحال میں نواز شریف اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد میں صحافیوں گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ وزیراعظم، صدر اور وزیر داخلہ اہل نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمران الیکشن جیت کر نہیں آئے، ریاست خطرے میں ہے، ہم اپوزیشن میں ہوکر بھی ملک کا سوچ رہے ہیں، تو حکومت کیوں نہیں سوچ رہی؟ سربراہ جمعیت علمائے اسلام نے کہا کہ موجودہ سیاسی صورت حال میں نواز شریف اہم کردار ادا کرسکتے ہیں، آصف زرداری انجوائے کررہے...
    اسلام آباد(اوصاف نیوز)سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمن نےنے حکومت مخالف تحریک چلانے کیلئے مجلس عمومی کا اجلاس بلایا ہےاور عید کے بعد اس حوالے سے مزید فیصلہ کیا جائے گا۔ مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ حکومت اور پارلیمان کٹھ پتلی ہیں، وزیر اعظم، صدر اور وزیر داخلہ اہل نہیں ہیں، موجودہ حکمران الیکشن جیت کر نہیں آئے۔انہوں نے کہا کہ ریاست خطرے میں ہے، حیرت ہے کہ ہم اپوزیشن میں ہو کر ملک کا سوچ رہے ہیں، جبکہ حکومت ملک کا کیوں نہیں سوچ رہی ہے، وزیر اعظم افطار کیلیے دعوت دے رہے ہیں مگر ملکی مسائل پر بات کیوں نہیں کر سکتے۔ ان کا کہنا تھا کہ پوسٹل سروسز، پی ڈبلیو ڈی سمیت دیگر اداروں...
    اسلام آباد: جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جے یو آئی نے حکومت کے خلاف تحریک چلانے کے لیے مجلس عمومی کا اجلاس بلایا ہے، اور عید کے بعد اس حوالے سے مزید فیصلہ کیا جائے گا۔ مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ حکومت اور پارلیمان کٹھ پتلی ہیں، وزیر اعظم، صدر اور وزیر داخلہ اہل نہیں ہیں، موجودہ حکمران الیکشن جیت کر نہیں آئے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست خطرے میں ہے، حیرت ہے کہ ہم اپوزیشن میں ہو کر ملک کا سوچ رہے ہیں، جبکہ حکومت ملک کا کیوں نہیں سوچ رہی ہے، وزیر اعظم افطار کیلیے دعوت دے رہے ہیں مگر ملکی مسائل پر بات...
    برلن (نیوز ڈیسک)شمالی جرمنی کے ایک جنگل میں شاہ بلوط کا ایک درخت ہے جس نے ایک صدی سے زیادہ عرصے سے محبت کرنے والوں کو ’جوڑے رکھنے‘ کی ڈیوٹی سر انجام دے رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق جرمنی کے شہر ایوٹن کے باہر ایک 500 سال پرانا بلوط کا درخت ایک صدی سے زائد عرصے سے کنوارے افراد کو ملانے کا کام کر رہا ہے اور کہا جاتا ہے یہ درخت 100 سے زیادہ شادی کراچکا ہے۔ جرمن زبان میں ’بروٹیگامسیچی‘ کے نام سے مشہور اس ’برائیڈ گروم اوک‘ (دلہا بلوط) میں ایک شگاف ہے جو 1892 سے میل باکس کے طور پر استعمال ہو رہا ہے۔ یہاں تک کہ برلن کے شمال میں تقریبا 250 کلومیٹر کے علاقے...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) اپوزیشن اتحاد نے سیکیورٹی کے ایشو پر اہم اعلان کر دیا  ۔ تفصیلات کے مطابق  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سمیت اپوزیشن اتحاد نے جعفر ایکسپریس واقعے کے بعد سیکیورٹی پر آل پارٹیز قومی کانفرنس بلانے کا اعلان کردیا۔وفاقی دارالحکومت میں  پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے اے پی ایس جیسا سانحہ ہونے سے بچالیا، ان کی کوششوں کا احترام کرتے ہیں، جعفر ایکسپریس واقعے سے پاکستان کو زخم لگا ہے۔سویلین کو ٹارگٹ کرنے کی مذمت کرتے ہیں، کل بھی وزیراعظم نے سب سے پہلے تنقید کا نشانہ پی ٹی آئی کو بنایا، چند بیانات جو صحیح یا غلط ہیں، اس...
    وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے کہا کہ جون 2025ء کے بعد وزیر اعلیٰ ہیلتھ انڈومنٹ فنڈ کو وسعت دینے کے حوالے سے جامع پالیسی بنائی جائے گی اور فنڈز میں اضافہ کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے ہیلتھ اور بارکونسل کیلئے انڈومنٹ فنڈز کے حوالے سے منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کے مستحق مریضوں کا وزیر اعلیٰ انڈومنٹ فنڈ سے مفت علاج کو متاثر نہیں ہونے دینگے۔ انڈومنٹ فنڈ کے ذریعے سے جن مریضوں کا علاج چل رہا ہے ان کا مکمل علاج کرایا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر صوبائی سیکریٹری خزانہ کو ہدایت کی کہ جون 2025ء...
    ویب ڈیسک _ امیریکن ایئر لائنز کے مسافر طیارے میں آتش زدگی کے نتیجے میں 12 مسافر زخمی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ریاست کولوراڈو کے ڈینور انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جمعرات کی شام فلائٹ 1006 نے ہنگامی لینڈنگ کی۔ اس موقع پر طیارے کے انجن سے دھواں اٹھ رہا تھا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مسافر ایمرجنسی گیٹ سے نکل کر جہاز کے ایک ونگ پر کھڑے ہیں اور نیچے اترنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ امریکہ کے فضائی امور کے نگراں ادارے فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (ایف اے اے) نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مسافر طیارہ کولوراڈو کے اسپرنگ ایئرپورٹ سے ڈیلس فورٹ ورتھ جا رہا تھا...
    بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی آرکیٹیکٹ (ماہر تعمیرات) یاسمین لاری نے غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاجاً فن تعمیر میں وولف پرائز (2025) لینے سے انکار کر دیا۔1978 میں اسرائیل میں متعارف کرایا جانے والا یہ انعام سائنس دانوں اور فنکاروں کو ان کی شاندار کامیابیوں پر سالانہ بنیاد پر دیا جاتا ہے اور اس کا مقصد ’لوگوں کے درمیان دوستانہ تعلقات‘ کو فروغ دینا ہے۔یاسمین لاری نے ڈان سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’مجھے یہ کرنا تھا، میرے پاس کوئی چارہ نہیں تھا. میں نے یہ کیا، اس کے علاوہ ہم کیا کر سکتے ہیں؟ ہمارے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں. ہم یہاں بیٹھے ہیں، ان سے (مشرق وسطیٰ کے لوگوں سے) بہت دور۔ اس لیے میرے خیال...
    لاہور: اسلحہ  لائسنس کی ویری فکیشن کے حوالے سے محکمہ داخلہ نے بڑا فیصلہ کرلیا اور نادرا کو تمام اسلحہ لائسنسز کی آن لائن ویری فکیشن کے لیے کیو آر کوڈ جاری کرنے کی ہدایت جاری کردی۔   کیو آر کوڈ کی مدد سے قانون نافذ کرنے والے ادارے ہر اسلحہ لائسنس کی تصدیق کر سکیں گے۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب کی زیرِ صدارت اسلحہ لائسنس ویری فکیشن کے حوالے سے اہم اجلاس  ہوا، جس میں اسپیشل سیکرٹری داخلہ فضل الرحمن، ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ (جوڈیشل) عمران حسین رانجھا اور نادرا حکام  نے شرکت کیی۔ سیکرٹری داخلہ نے اسلحہ لائسنسز کے ساتھ کیو آر کوڈ لگانے کے لیے نادرا کو ایک ہفتے کا وقت دے دیا اور ساتھ ہی نادرا...
    شرجیل انعام میمن—فائل فوٹو سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ہولی کا تہوار خوشی اور یک جہتی کی علامت ہے۔شرجیل انعام میمن نے ہندو برادری کو ہولی کے تہوار پر دلی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتِ سندھ نے ہولی پر ہندو برادری کے لیے 2 دن کی تعطیل کا اعلان کیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ سندھ ہمیشہ سے امن، رواداری اور مذہبی ہم آہنگی کی سر زمین رہا ہے۔ حادثات کیلئے حکومت سمیت ہم سب قصور وار ہیں: شرجیل میمنسندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کراچی میں آئے روز رونما ہونے والے حادثات کے لیے حکومت سمیت ہم سب قصور وار ہیں۔ شرجیل میمن نے...
    ماہر تعمیرات یاسمین لاری کا فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے اسرائیلی ایوارڈ لینے سے انکار WhatsAppFacebookTwitter 0 13 March, 2025 سب نیوز لاہور:معروف آرکیٹیکٹ ڈاکٹر یاسمین لاری نے غزہ میں نسل کشی پر وولف پرائز سے لینے سے انکار کر دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف پاکستانی آرکیٹیکٹ یاسمین لاری نے اسرائیلی ادارے کی جانب سے سائنسی و سول خدمات کے اعتراف میں دیا جانے والا ایوارڈ اور 1 لاکھ ڈالر انعامی رقم لینے سے انکار کردیا، انہوں نے ایک خط کے ذریعے اسرائیلی این جی او وولف فاؤنڈیشن کو آگاہ بھی کردیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ غزہ میں جاری نسل کشی کے سبب وہ یہ ایوارڈ وصول نہیں کرسکتیں۔ یاسمین لاری کا کہنا ہے کہ وولف...
    اسلام آباد: آئی ایم ایف کیساتھ مذاکرات میں ایف بی آر کی کمزور کارکردگی بات چیت کا مرکزی نقطہ رہا، حکومت نے رائٹ سائزنگ کیلیے گولڈن شیک ہینڈ سمیت سول سرونٹس ایکٹ 1973 میں ترمیم کا عندیہ دیا ہے۔  اس ترمیم سے سول بیوروکریسی کا ڈھانچہ فوج سے ہم آہنگ کرنے میں مدد مل سکتی ہے جس میں بہترین ہی ملازمت پر رہ سکتا ہے۔ حکومت نے مشن کو آگاہ کیا کہ رائٹ سائزنگ پلان کے تحت گریڈ 17سے 22تک کی 700 جبکہ نچلے درجے کی ہزاروں اسامیاں ختم کی جا رہی ہیں۔ حکام نے بتایا کہ سول سرونٹ ایکٹ 1973کی موجودگی میں عضو معطل سرکاری ملازمین کو فارغ نہیں کیا جاسکتا اور ایسے ملازمین کو سے جان...
    کراچی: سندھ حکومت نے نوکری پیشہ خواتین اور طالبات کو مفت ای وی بائیکس دینے کا اعلان کردیا۔ شرجیل میمن کہتے ہیں کہ سندھ کی جانب سے پاکستان میں پہلی بار ای وی بسز شروع کی گئیں، سندھ میں سرمایہ کاری کیلئے بہت شعبے ہیں، برطانوی بزنس مین یہاں سرمایہ کاری کریں۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن سے برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر زو ویئر نے ملاقات کی، ملاقات میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن بھی موجود رہے۔ شرجیل انعام میمن نے معزز مہمانوں کو سندھی اجرک اور ٹوپی بھی پیش کیں۔ شرجیل میمن نے اس موقع پر کہا کہ صحت، ہاؤسنگ، تعلیم اور ٹرانسپورٹ کے شعبوں میں بڑے پیمانے پر کام کیا جا رہا ہے، حکومت سندھ کی جانب...
    ممبئی(شوبز ڈیسک)بھارتی ٹی وی انڈسٹری کی مشہور اداکارہ ادیتی شرما اور ان کے شوہر کے درمیان خفیہ شادی کے 4 ماہ بعد طلاق کی خبریں سامنے آرہی ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ادیتی شرما اور ابھینیت کوشیک نے کئی سال تک لِیو اِن ریلیشن شپ (شادی کے بغیر ایک ہی گھر میں رہنا) کے بعد گزشتہ سال نومبر میں شادی کی تھی اور اب ان کے درمیان قانونی طور پر علیحدہ ہونے کی کارروائی جاری ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ادیتی شرما نے شادی کو خفیہ رکھنے پر اصرار کیا تھا تاہم بعد میں ان دونوں نے شادی کی تصاویر بھی شیئر کی تھیں۔ تاہم اب طلاق کے فیصلے کی تصدیق خود ادیتی کے شوہر ابھینیت نے بھارتی میڈیا کو...
    بھارتی ٹیلی ویژن اداکارہ ادیتی شرما کی خفیہ شادی 4 ماہ بعد ہی طلاق پر ختم ہوگئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ادیتی شرما نے اپنے دیرینہ دوست ابھینیت کوشیک کے ساتھ سالوں  تک رشتے میں رہنے کے بعد خفیہ شادی کی درخواست کی تاہم یہ شادی صرف 4 ماہ ہی چل سکی اور طلاق کی وجہ سے اس کا راز فاش ہوگیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اب اس جوڑے نے علیحدگی کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔ ابھینیت کوشیک کے قانونی مشیر راکیش شیٹی کے مطابق اداکارہ نے اپنے کیرئیر کیلئے شادی کو خفیہ رکھنے کی ڈیمانڈ کی تھی تاہم بعد میں ان دونوں نے شادی کی تصاویر بھی شیئر کی تھیں۔         View this post on Instagram  ...
    ذاتی و سیاسی مفاد ایک طرف رکھ کر قومی مفاد مقدم رکھیں، دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے یکطرفہ فیصلے کی حمایت نہیں کر سکتا: صدر مملکت کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب WhatsAppFacebookTwitter 0 10 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس شروع ہوتے ہی اپوزیشن کی جانب سے شدید احتجاج کیا جا رہا ہے جس کے باعث ایوان مچھلی منڈی کا منظر پیش کر رہا ہے۔پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سربراہی میں ہو رہا ہے، اجلاس کا باقاعدہ آغاز قومی ترانے کے بعد تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد نعت رسول مقبول ۖ پیش کی گئی۔تلاوت کلام پاک اور نعت رسول ۖ...
      20لاکھ لوگوں کے پاکستان چھوڑ جانے سے 27ارب ڈالر کیش ملک سے چلا گیا مسلط شدہ حکومت آئی ایم ایف سے ڈیڑھ ارب ڈالر مانگ رہی ہے ، حکومت ناکام پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے قانون کی حکمرانی کیلئے اپنی تحریک تیز کرنے کا اعلان کر دیا۔ہری پور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی عمر ایوب کا کہنا تھا کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے پلیٹ فارم سے سب پارٹیوں سے مل کر پلان بن رہا ہے ، اختر مینگل اور سراج ترین پر جھوٹی ایف آئی آرز کی مذمت کرتے ہیں، لوگوں کے دلوں میں غم و غصہ پایا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بڑی...
    ہری پور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے پلیٹ فارم سے سب پارٹیوں سے مل کر پلان بن رہا ہے، اختر مینگل اور سراج ترین پر جھوٹی ایف آئی آرز کی مذمت کرتے ہیں، لوگوں کے دلوں میں غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ اسلام تائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے راہنما اور اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے قانون کی حکمرانی کیلئے اپنی تحریک تیز کرنے کا اعلان کر دیا۔ ہری پور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راہنما پی ٹی آئی عمر ایوب کا کہنا تھا کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے پلیٹ فارم سے سب پارٹیوں سے مل کر پلان بن رہا ہے،...
    ہری پور(نیوز ڈیسک)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے قانون کی حکمرانی کے لیے حکومت کے خلاف تحریک تیز کرنے کا اعلان کردیا اور کہا ہے کہ پیکا ایکٹ کے تحت میڈیا پر تلوار لٹکا دی گئی، کرپشن بڑھ گئی، 2 سال سے کوئی سرمایہ کاری نہیں ہوئی، تحریک تحفظ آئین کے پلیٹ فارم سے مل کر احتجاج کریں گے۔ ہری پور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب کا کہنا تھا کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے پلیٹ فارم سے سب پارٹیوں سے مل کر پلان بن رہا ہے، اخترمینگل اور سراج ترین پر جھوٹی ایف آئی آرز کی مذمت کرتے ہیں، لوگوں کے دلوں میں غم و غصہ پایا جاتا...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی کی احتجاجی تحریک کی کوئی فکر نہیں پی ٹی آئی اور ان کے بانی غیر اہم ہوتے جا رہے ہیں۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق عطا تارڑ نے کہا کہ اب پی ٹی آئی کے لئے فری فارآل نہیں ہے، پی ٹی آئی میں اندرونی لڑائی پڑ چکی ہے، پی ٹی آئی پرامن رہ نہیں سکتی۔وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ نہیں لگتا کہ مولانا پی ٹی آئی کی تحریک کا حصہ بنیں گے، مولانا کا فطری اتحاد ہمارے ساتھ ہے، پیپلزپارٹی کاہمارے ساتھ اتحادہے،ان کے پاس آئینی عہدے ہیں۔عطا تارڑ نے کہا کہ مولانا کبھی ایسا کام نہیں...
    اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا قانون کی حکمرانی کیلئے اپنی تحریک تیز کرنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 9 March, 2025 سب نیوز ہری پور(آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے قانون کی حکمرانی کیلئے اپنی تحریک تیز کرنے کا اعلان کر دیا۔ہری پور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی عمر ایوب کا کہنا تھا کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے پلیٹ فارم سے سب پارٹیوں سے مل کر پلان بن رہا ہے، اختر مینگل اور سراج ترین پر جھوٹی ایف آئی آرز کی مذمت کرتے ہیں، لوگوں کے دلوں میں غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بڑی وجہ مسنگ پرسن ہیں، چیف...
    وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ نہیں لگتا کہ مولانا پی ٹی آئی کی تحریک کا حصہ بنیں گے، مولانا کا فطری اتحاد ہمارے ساتھ ہے، پیپلزپارٹی کا ہمارے ساتھ اتحاد ہے، ان کے پاس آئینی عہدے ہیں۔ عطا تارڑ نے کہا کہ مولانا کبھی ایسا کام نہیں کریں گے جس سے پاکستان کو نقصان ہو۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی احتجاجی تحریک کی کوئی فکر نہیں پی ٹی آئی اور ان کے بانی غیر اہم ہوتے جا رہے ہیں۔ عطا تارڑ نے کہا کہ اب پی ٹی آئی کے لیے فری فار آل نہیں ہے، پی ٹی آئی میں اندرونی لڑائی پڑ چکی ہے، پی ٹی آئی پُرامن رہ...
    ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر راہنما نے کہا کہ اگلے ہفتے اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مل کر جامع پلان لے کر آ رہے ہیں، گرینڈ الائنس کے ساتھ مل کر احتجاج کا لائحہ عمل دیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے سینئر راہنما اسد قیصر نے کہا کہ اڈیالہ جیل کے باہر دھرنے کے حوالے سے کوئی اجلاس یا فیصلہ نہیں ہوا۔ ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ اگلے ہفتے اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مل کر جامع پلان لے کر آ رہے ہیں، گرینڈ الائنس کے ساتھ مل کر احتجاج کا لائحہ عمل دیا جائے گا۔ راہنما پی ٹی...
    پشاور(نیوز ڈیسک)خیبر پختونخوا حکومت نے دو سال سے ایک ہی جگہ پر تعینات سرکاری ملازمین کو ہٹانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ چیف سیکرٹری نے تمام انتظامی سیکرٹریز کو ہدایت کی ہے کہ وہ دو سال سے زائد تعینات ملازمین کی فہرستیں تیار کریں اور ان کے تبادلوں کے احکامات جاری کیے جائیں۔ گریڈ 17 سے اوپر افسران کے تبادلے کے لیے سیکرٹری انتظامی امور کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جو تبادلوں کے عمل کو یقینی بنائے گی۔ چیف سیکرٹری کے احکامات کے بعد دو سال سے زائد عرصے سے اہم اسامیوں پر تعینات ملازمین میں بے چینی پھیل گئی ہے اور تبادلوں سے بچنے کے لیے بھاگ دوڑ شروع کر دی گئی ہے۔ محکمہ...
    سٹی 42 : وزیراعظم آزادجموں وکشمیر چودھری انوارالحق نے کہا ہے کہ کسی بھی ملک کی معاشی ترقی میں خواتین کلیدی کردار ادا کرتی ہیں ۔  وزیراعظم آزادجموں وکشمیر چودھری انوارالحق نے خواتین کے عالمی دن پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسلام نے خواتین کو بڑا مقام دیا ہے ، سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے خواتین کے حقوق بیان فرمائے اور انہیں ہر شعبہ زندگی میں نمائندگی دی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی و کشمیری  خواتین بھی گھریلو ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ معاشی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھا رہی ہیں،  تحریک آزادی کشمیر میں دلیرانہ کردار ادا کرنے والی خواتین کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں ۔  پنجاب پولیس کے...
    لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مارچ2025ء)ایک طبی تحقیق میں خون کی شریانیں بنانے والے خلیوں کے ساتھ انسولین پیدا کرنے والے خلیوں کی پیوند کاری سے ذیابیطس ٹائپ ون کا کامیابی سے علاج کرلیا گیا ہے۔ اس نئے علاج کے لیے مزید جانچ کی ضرورت ہے۔ کامیابی کی صورت میں لاعلاج حالت کا علاج ممکن ہوسکتاہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق لبلبے کے اسلیٹس واحد انسانی ٹشو ہیں جو خون میں گلوکوز کی بلند سطح کے جواب میں انسولین تیار کرتے ہیں۔ ذیابیطس ٹائپ ون میں مدافعتی نظام ان جزائر پر حملہ کرتا ہے اور آہستہ آہستہ انہیں تباہ کر دیتا ہے۔ اس سے انسولین کی کمی ہوتی ہے۔ اب لبلبے کے اسلیٹس کی پیوند کاری کے حوالے سے...
    مائیکروسافٹ نے  اسرائیلی فوج کو اے آئی اور کلاؤڈ سروسز دینے کے  خلاف احتجاج کرنے والے 5 ملازمین کو نوکری سے برخاست کردیا ہے۔ مائیکروسافٹ ملازمین کا یہ احتجاج ایسوسی ایٹڈ پریس کی تحقیقات کے بعد سامنے آیا جب گزشتہ ہفتے انکشاف ہوا کہ مائیکروسافٹ اور اوپن اے آئی کے جدید ترین اے آئی ماڈل غزہ اور لبنان میں حالیہ اسرائیلی بمباری کے اہداف کو منتخب کرنے کے لیے اسرائیلی فوجی پروگرام کے حصے کے طور پر استعمال کیے گئے تھے۔ یہ بھی پڑھیں: کیا مائیکروسافٹ کا نیا اے آئی ماڈل صارفین کی سیکیورٹی کے لیے خطرناک ہے؟ 2023 میں اسرائیل کے ایک غلط فضائی حملے میں ایک لبنانی خاندان کے افراد کو لے جانے والی ایک گاڑی کو نشانہ بنایا...
    حملے کی وجوہات اب تک سامنے نہیں آ سکیں،جس کے حوالے سے تفتیش جاری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ صوبہ سندھ کے شہر جیکب آباد کے علاقے میران پور میں کار پر فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے بعد حملہ آور فرار ہو گئے۔ حملے کی وجوہات اب تک سامنے نہیں آ سکیں، جس کے حوالے سے تفتیش جاری ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے علاقے کی ناکہ بندی کر دی گئی ہے۔ تینوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
    اسلام آباد(طارق محمودسمیر) پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے26افسران کوگریڈ21سےگریڈ 22میں ترقی دے دی گئی۔جن میں فارن سروس کے 9افسران بھی شامل ہیں۔ترقی پانے والوں میں وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اسدرحمان گیلانی،سیکرٹری تعلیم محی الدین احمد وانی ،چیئرمین ایف بی آرراشد محمودلنگڑیال،سیکرٹری پٹرولیم مومن آغا بھی شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی صدارت میں پروموشن بورڈکااجلاس منعقد ہوا جس میں بورڈ کے ممبران وزیردفاع خواجہ محمدآصف،وفاقی وزیرپلاننگ احدچیمہ، پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری،کیبنٹ سیکرٹری اوراسٹیبلشمنٹ سیکرٹری شریک ہوئے ،وزیراعظم نے اپنی مصروفیات کے باعث اپنااختیارنائب وزیراعظم اسحاق ڈار کودیاجن کی صدارت میں اجلاس منعقد ہوا،دوسال کی تاخیر کے بعد یہ ترقیاں ہوئی ہیں،سیکرٹری کابینہ اور سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ نے تمام افسران کا ریکارڈ اجلاس میں پیش کیامجموعی طور پر 26افسران...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05 مارچ 2025)سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے پاکستان تحریک انصاف کی موجودہ وکلا لیڈر شپ کو فراڈ اور منی لانڈرنگ ایکسپرٹس قرار دیدیاتھا،پی ٹی آئی کی وکلا لیڈر شپ بنیادی طور پر فراڈئیے ہیں،فواد چوہدری نے پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت کو منی لانڈرنگ ایکسپرٹس قرار دیا،اپنے ایک بیان میں سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ہائی جیک ہو چکی ہے۔اور اس کا قبضہ چھڑانا اہم ہے۔سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے لیڈر شپ کا نام لے کر تنقیدکرتے ہوئے کہا کہ سلمان اکرم راجہ، شیخ وقاص، شبلی فراز اور روف حسن نے پارٹی ہائی جیک کر لی ہے۔ منی لانڈرنگ ایکسپرٹس سے پارٹی کا قبضہ چھڑایا جائے۔فواد چوہدری نے یہ...
    ویب ڈیسک : پاکستان تحریک انصاف کے اراکین پارلیمنٹ نے اپنی تنخواہیں بڑھوانے کے بعد پی ٹی آئی ملازمین کی تنخواہوں میں پچاس فیصد کمی کردی۔ پارلیمان سے اپنی تنخواہیں بڑھانے والے ملازمین نے ہی اپنی ملازمین کی تنخواہیں کم کردی اور پی ٹی آئی نے اپنے ملازمین کی تنخواہوں پر پچاس فیصد کٹ لگا دیا۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی سیکرٹریٹ ملازمین کو ملنے والی دیگر مراعات بھی ختم کر دی گئیں جبکہ پیٹرول بھی ختم کردیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی کے پچیس سے زائد ملازمین کی تنخواہوں کو کم کیا گیا ہے۔ تنخواہ کمی کا سامنا کرنے والے پی ٹی آئی کے تمام ملازمین متعدد بار پارٹی کے لئے پابند سلاسل بھی رہے۔ کلبھوشن کی گرفتاری...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سیف سٹی کا ون فائیو کی کالزپر عملدرآمد کیلئے اہم اقدام، سیف سٹی کی جدید سہولت کیلئے 15 ہیلپ لائن پر کی گئی شکایات کیلئے ٹریکنگ سسٹم متعارف کروادیا۔ اب جدید ٹریکنگ پورٹل کے ذریعےشہری اپنی ون فائیو پر شکایات کی پیش رفت باآسانی ٹریک کر سکتے ہیں، 15 ہیلپ لائن پر کی گئی شکایات کیلئے ٹریکنگ سسٹم متعارف کروادیا، ابتدائی طور پر ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن، چائلڈ سیفٹی اور مائناریٹیز سینٹر کی شکایات کا فوری فالو اپ ممکن ہو گا۔ سیف سٹیزحکام کاکہنا ہے کہ 15ہیلپ لائن پر کال کے بعد درخواست گزار کو یوزر نیم اور پاسورڈ میسج میں بھیجا جائےگا، درخواست گزار مطمئن نہ ہوں تو فیڈ بیک بھی درج کروا سکتے ہیں،شہری فوری...
    ملٹری ٹرائل کیس: سیکشن 94 کا اطلاق ان پر ہو گا جو آرمی ایکٹ کے تابع ہیں: آئینی بنچ WhatsAppFacebookTwitter 0 3 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد ( سب نیوز ) سپریم کورٹ میں سویلینز کے ملٹری ٹرائل کیخلاف انٹراکورٹ اپیل پر سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس میں کہا ہے کہ سیکشن 94 کا اطلاق ان پر ہی ہو گا جو آرمی ایکٹ کے تابع ہیں۔ تفصیلات کے مطابق جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سات رکنی آئینی بنچ کیس کی سماعت کررہا ہے، جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس حسن اظہر رضوی بنچ میں شامل ہیں جبکہ جسٹس مسرت ہلالی ،جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شاہد بلال حسن...
    کوئٹہ (نیوزڈیسک)جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری غلام سرور زہری اور مولانا امان اللہ قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہوگئے، مرحوم سابق صوبائی وزیر وڈیرہ عبدالخالق مرحوم کے فرزند اور اُن کے سیاسی جانشین تھے۔ ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کی جانب سے جے یو آئی کے صوبائی رہنما وڈیرہ غلام سرور اور مولانا امان اللہ کی شہادت کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔ اسلم غوری کا کہنا تھا کہ وڈیرہ غلام سرور اور مولانا امان اللہ کی شہادت افسوسناک ہے، ج ے یو آئی اور مذہبی طبقے کے خلاف ٹارگٹ کلنگ باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت ہو رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہمیں جمہوریت کا ساتھ دینے کی سزا دی جا رہی...
    جیکب آباد میں مبلغات کیلئے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ ماہ مبارک رمضان میں ہمیں قرآن مجید پڑھنے، سمجھنے اور اس پر عمل کرنیکی کوشش کرنی چاہئے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ ماہ مبارک رمضان اللہ تعالیٰ کی عبودیت اور بندگی کا مہینہ ہے۔ یہ نزول قرآن اور بہار قرآن کا مہینہ ہے۔ اس لئے ماہ مبارک رمضان میں ہمیں قرآن مجید پڑھنے، سمجھنے اور اس پر عمل کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔ ہم میں سے ہر انسان کو چاہئے کہ وہ روزانہ قرآن کریم کی تلاوت کو اپنا معمول بنا دے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مدرسہ خدیجۃ الکبریٰ...
    ایس یو سی پاکستان کے سیکرٹری جنرل نے مولانا حامد الحق کی شہادت پر ان کے پسماندگان کو تعزیت و تسلیت عرض کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس قسم کے واقعات حکومت اور سکیورٹی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے دارالعلوم حقانیہ نوشہرہ میں دہشتگردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ایس یو سی پاکستان کے سیکرٹری جنرل نے مولانا حامد الحق کی شہادت پر ان کے پسماندگان کو تعزیت و تسلیت عرض کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس قسم کے واقعات حکومت اور سکیورٹی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں۔
    اسلام آباد: رہنما مسلم لیگ (ن) رانا احسان افضل کا کہنا ہے کہ اگرحکومت یہ کانفرنس نہ ہونے دینا چاہتی تو یہ کانفرنس نہ ہوتی، کانفرنس ہو گئی، حکومت کے پاس اتنی زور وطاقت ہے وہ نہیں استعمال کی، ہوٹل کے اندر جو بے ضابطگیاں تھیں اس وجہ سے ہوٹل کو بند کیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ آن دی لائٹر نوٹ چھوٹی موٹی پھلجھڑیاں تو چلتی رہتی ہیں ان کو ہم نے کانفرنس کرنے دی، میں سمجھتا ہوں کہ ان کو شکریہ ادا کرنا چاہیے حکومت کا کہ ان کے پاس اور تو کوئی بیانیہ تھا نہیں۔ رہنما تحریک انصاف فیصل چوہدری نے کہا ہماری ایک...
    اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ مختلف مکاتب فکر اور جماعتوں کے ساتھ مل کر فلسطین کے مسئلے پر مشترکہ حکمت عملی ترتیب دی جائے گی اور عوامی سطح پر شعور بیدار کرنے کے لیے مہم چلائی جائے گی۔ شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ فلسطین کے حق میں آواز بلند کرنا دینی اور اخلاقی ذمہ داری ہے، جس سے کسی صورت غفلت نہیں برتی جا سکتی۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو مزاحمتی قوت کو ختم نہیں کیا جاسکا، کراچی میں ملی یکجہتی کونسل سندھ کا اجلاس مزاحمتی قوت کو ختم نہیں کیا جاسکا، کراچی میں ملی یکجہتی کونسل سندھ کا اجلاس مزاحمتی قوت کو ختم نہیں کیا جاسکا، کراچی میں...
    استور میں خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی آزاد کشمیر و جی بی کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ اسلام آباد میں بیٹھی بیوروکریسی گلگت بلتستان کے عوام کے جذبات اور احساسات سے کھیلنے کی بجائے ان کے مسائل حل کرے، نااہل حکمرانوں کو اس خطے کی حساسیت کا احساس نہیں ہے، اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی گلگت بلتستان ضلع استور کے زیر اہتمام لیڈر شپ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی آزاد کشمیر گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل راجہ جہانگیر خان اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا عبد السمیع نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں بیٹھی بیوروکریسی گلگت بلتستان کے عوام کے جذبات اور احساسات سے کھیلنے کی بجائے ان کے مسائل حل کرے، نااہل حکمرانوں کو اس خطے کی...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) رہنما پاکستان تحریک انصاف بابراعوان نے کہا ہے کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کا اجلاس نہیں ہونے دیا گیا اس کا مطلب ہے کہ یہ نظام آئین کے خلاف ہے۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان کا کہنا تھا کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کا کوئی جلسہ نہیں تھا صرف اجلاس تھا، ایک طرف سرکاری خرچ پر جلسے ہو رہے ہیں ، اس تمام کے باوجود میٹنگ بھی ہوگی اور لوگ بھی نکلیں گے اور آواز تو اٹھتی رہے گی۔انہوں نے کہا کہ پیکا قانون کے حوالے سے پانچوں ہائیکورٹس میں پٹیشنز آگئی ہیں ، سپریم کورٹ...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بابر اعوان—فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بابر اعوان کا کہنا ہے کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کا اجلاس نہیں ہونے دیا گیا، مطلب یہ نظام آئین کے خلاف ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ ملک بنانا ریپبلک ہو اس میں کوئی آواز نہ اٹھے، اس تمام کے باوجود میٹنگ بھی ہو گی، لوگ بھی نکلیں گے اور آواز تو اٹھتی رہے گی۔بابر اعوان کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس کے ساتھ ملاقات میں ہمارے مطالبات کا ایک حصہ پٹیشنز کی حد تک مانا گیا، ہماری ضمانتوں کے خلاف سرکار کی درخواستیں تو فکس ہو گئی...
    ویب ڈیسک—امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ کینیڈا اور میکسیکو سے درآمدات پر "مقررہ وقت پر اور شیڈول کے مطابق” ٹیرف عائد ہوں گے۔ وائٹ ہاؤس میں پیر کو فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران صدرٹرمپ سے سوال کیا گیا کہ کیا کینیڈا اور میکسیکو نے امریکہ کے 25 فی صد ٹیرف کے اطلاق سے بچنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے ہیں؟ جس پر انہوں نے کہا کہ ٹیرف کا اطلاق اپنے وقت پر اور شیڈول کے مطابق ہونے جا رہا ہے۔ صدر ٹرمپ کا یہ بیان ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب امریکہ کے دونوں پڑوسی ممالک چار مارچ کی ڈیڈ لائن سے قبل امریکہ کے ساتھ اپنی سرحد...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 25 فروری 2025ء) فاطمہ (فرضی نام) ان لاکھوں شہریوں میں شامل تھیں، جو دسمبر 2021ء میں طالبان کے کابل پر قبضے کے بعد اپنے خاندان کے ساتھ افغانستان سے فرار ہو گئے تھے۔ فاطمہ طالبان کے اقتدار میں آنے تک کابل میں ایک غیر منافع بخش امریکی تنظیم کے لیے کام کرتی تھیں۔ وہ اب پاکستانی دارالحکومت اسلام آباد میں مقیم ہیں اور مصائب کا شکار ہیں۔ ان کےپاکستانی ویزا کی میعاد ختم ہونے میں کچھ دن باقی بچے ہیں اور حکام اس کی تجدید کے لیے ان کی درخواست پر کارروائی کر رہے ہیں۔ فاطمہ نے ڈی ڈبلیو کو بتایا، ''میں اپنے ویزے کی تجدید کے بارے میں فکر مند ہوں اور...
    فرانس کے صدر ایمانویل میکرون کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وائٹ ہاوس میں ملاقات ہوئی جہاں دونوں صدور کے درمیان روس۔یوکرین تنازعے سے متعلق معاملات پر اختلاف رائے سامنے آیا۔ یوکرین پر روس کے حملے کی تیسری برسی کے موقع پر ہونے والی اس اہم ملاقات میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امید ظاہر کی ہے کہ روس۔یوکرین جنگ اختتام کی طرف بڑھ رہی ہے تاہم فرانس کے صدر نے تنبیہ کی کہ کوئی بھی ممکنہ امن معاہدہ یوکرین کے لیے شکست تسلیم کرنے کے مترادف نہ ہو۔ یہ ملاقات ایک ایسے وقت میں ہوئی جب ٹرمپ نے یوکرین جنگ اور یورپ سے متعلق اپنی خارجہ پالیسی تبدیل کی ہے اور یوکرین میں جنگ کو جلدی ختم کرنے کی کوشش...
    ویب ڈیسک —  فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے پیر کے روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ اپنی ملاقات میں یوکرین کے بارے میں امریکی نقطہ نظر سے اختلاف کا اظہار کیا۔ یہ ملاقات ایک ایسے موقع پر ہوئی ہے جب یوکرین اورروس کی جنگ کو تین سال مکمل ہو گئے ہیں۔ صدر ٹرمپ جنگ بند کرنے کے لیے مذاکرات پر زور دے رہے ہیں اور گزشتہ ہفتے سعودی دارلحکومت ریاض میں امریکی وزیر خارجہ روبیو اور روسی وزیر خارجہ لاروف کے وفود کے درمیان مذاکرات ہو چکے ہیں۔ جنگ بندی پر روس اور یوکرین کے اپنے اپنے موقف ہیں۔ روس نے کہا ہے کہ لڑائی صرف اسی صورت بند ہو گی اگر امن معاہدہ ماسکو کے لیے موزوں ہوگا۔...
    اسلام ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ ولایت حسین جعفری نے کہا کہ پاکستان میں شیعہ اور سنی اتحاد کو برقرار رکھنے میں ملی یکجہتی کونسل کا کردار اہم ہے۔ بعض عناصر ملک میں تفرقہ پھیلانے کی کوششیں کرتے ہیں، تاہم ملی یکجہتی کونسل کے پلیٹ فارم سے انکی سازشیں ناکام کرتے ہوئے اتحاد کو برقرار رکھا ہے۔ متعلقہ فائیلیںعلامہ ولایت حسین جعفری کا تعلق بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سے ہے۔ وہ اسوقت مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی نائب صدر اور ملی یکجہتی کونسل کے بھی رکن ہیں۔ انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم کوئٹہ سے حاصل کی۔ اسکے بعد حوزہ علمیہ قم سے دین اسلام کی تعلیمات حاصل کیں۔ وہ کوئٹہ میں ان افراد میں سے ایک ہیں، جنہوں...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ آئی پی اے۔ 24 فروری 2025ء) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ماہ رمضان کے بعد ملک گیر احتجاجی تحریک کا آغاز کریں گے، بڑی شاہراہوں پر دھرنوں، گورنرز اور وزرائے اعلیٰ ہاؤسز کے گھیراؤ کے بعد لانگ مارچ کی کال دیں گے، پورے ملک سے قافلے نکلیں گے، کسان، مزدور، طلبا سمیت عوام کی بڑی تعداد اپنے حقوق کے حصول اور خصوصی طور پر بجلی کی قیمتوں میں کمی اور آئی پی پیز کے خلاف پرامن مزاحمتی جدوجہد کا حصہ ہوں گے، حکومت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا جائے گا، ملک کا نظام بوسیدہ ہو چکا ہے۔فارم 47 پر نہیں فارم 45 پر حکومت قائم ہونی چاہیے۔ پیکا قانون...
    وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کا برسٹر سیف کے بیان پر ردعمل، عظمیٰ بخاری نے کہا بائیکر لائن کا رنگ لوکل کمپنی نے ایک سال کی گارنٹی پر ٹیسٹ کے طور پرلگایا، وہی کمپنی دوبارہ بائیکر لائن کا رنگ کرے گی۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا کہ اس میں پنجاب حکومت کا ایک دھیلے کا بھی نقصان نہیں ہوا،ناہی کوئی ادائیگی کی گئی،پشاور کی بی آر ٹی پیچھلے پانچ سال میں چلی کم ہے جلی زیادہ اور حادثات کا شکار ہوئی۔ پشاور میٹرو کے آج بھی کے پی حکومت نے 60 ارب روپے ادا کرنے ہیں،پشاور بی آر ٹی کا کیس آج بھی عالمی عدالت میں چل رہا ہے،بیرسٹر سیف نے ہمیشہ پنجاب پر تنقید کر کے خبروں...
    لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے رمضان المبارک کے بعد بڑی احتجاجی تحریک شروع کرنے کا عندیہ دے دیا۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق پارٹی کی مجلس شوریٰ کے اجلاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کا اجلاس ہوا جس میں عوام کے حقوق کے لئے جاری تحریک سمیت دیگر امور کا جائزہ لیا گیا ، مجلس شوریٰ کے اجلاس میں رمضان المبارک کے بعد بڑی تحریک شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ آئی پی پیز کے معاہدہ میں تبدیلی کے باوجود عوام کو ریلیف نہیں مل رہا ، عوام کو بجلی...
    اسلام آباد،سرگودھا(آن لائن،صباح نیوز)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے اندرونی معاملات بالکل ٹھیک ہیں کوئی فارورڈ بلاک نہیں،عدلیہ سے ہم زیادہ خوش نہیں، ہم نے ملاقات میں عدالتی رویہ کے حوالے سے گزارشات رکھی ہیں،پی ٹی آئی کیساتھ ایسا سلوک کرنا جمہوریت اور قانون کیلیے ٹھیک نہیں،آئین کی سر بلندیکیلیے تحریک چلا رہے ہیں تاکہ ووٹ چوری نہ ہو،چاہتے تھے مذاکرات سے حل نکلے مگر حکومت نے اسے سیریس نہیں لیا، جلدبازی کی ۔ ڈسٹرکٹ کورٹس میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج کورٹ میں ہم 26 نومبر کی کمپلینٹ کے حوالے سے پیش ہوا ہوں،عدالت نے الیکشن کی وجہ سے 15 تاریخ دی ہے ۔بیرسٹرگوہر نے تصدیق...
    اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات ، پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ واجد علی گیلانی صدر منتخب ہو گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 23 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں صدارت کی نشست پر واجد علی گیلانی نے میدان مار لیا جبکہ منظور احمد ججہ سیکریٹری جنرل منتخب ہو گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں صدارت کی نشست پر واجد علی گیلانی 974 ووٹ لیکر جیت گئے جبکہ ان کے مدمقابل عبدالواحد قریشی 704 ووٹ لے سکے ہیں ۔سیکریٹری جنرل کی نشست پر منظور احمد ججہ 844 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں سیکرٹری کی نشت پر قاسم نواز عباسی 828...
    اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں  صدارت کی نشست پر واجد علی گیلانی نے میدان مار لیا جبکہ منظور احمد ججہ سیکریٹری جنرل منتخب ہو گئے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں صدارت کی نشست پر واجد علی گیلانی 974 ووٹ لیکر جیت گئے جبکہ ان کے مدمقابل عبدالواحد قریشی 704 ووٹ لے سکے ہیں ۔ سیکریٹری جنرل کی نشست پر منظور احمد ججہ 844 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں سیکرٹری کی نشت پر قاسم نواز عباسی 828 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے ہیں ۔ نائب صدارت کی نشست پر افتحار احمد باجوہ 896 ووٹ لیکر کامیاب جبکہ راجہ منظر علی کیانی 673 ووٹ لیکر دوسرے...
    انت نصر الله - انت وعد الله، لبـیک یـا نـصـرالـله - #لبـیک یـاحــزب اللـه، إنـا_عـلى_الـعـهد یـانـصـرالـله کے شعار کیساتھ شہدا کی تدفین 23 فروری 2025 کو بیروت میں ہوگی۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ شہید مقاومت شہید سید حسن نصر اللہ اور شہید سید صفی الدین کی تشیع جنازہ کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ اس موقع پر پوری دنیا سے مقاومت اور حزب اللہ کے عظیم قائد شہید سید حسن نصر اللہ کیساتھ اسلامی تحریکوں کی جانب سے شہید کی روشن راہ پر چلنے کے لئے عہد کیا جا رہا ہے۔ یمن کی اسلامی مزاحمتی تحریک انصار اللہ کی جانب سے اس موقع پر خصوصی ترانہ جاری کیا گیا ہے۔ انت نصر الله - انت وعد الله، لبـیک یـا نـصـرالـله - #لبـیک یـاحــزب اللـه، إنـا_عـلى_الـعـهد...
    ایک انٹرویو میں ایم ڈبلیو ایم رہنماء علامہ ولایت حسین جعفری نے کہا کہ بعض عناصر ملک میں تفرقہ پھیلانے کی کوششیں کرتے ہیں، تاہم ملی یکجہتی کونسل کے پلیٹ فارم سے انکی سازشیں ناکام کرتے ہوئے اتحاد کو برقرار رکھا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی نائب صدر و ملی یکجہتی کونسل کے رہنماء علامہ ولایت حسین جعفری کا کہنا ہے کہ ملی یکجہتی کونسل اور مجلس وحدت مسلمین اتحاد بین المسلمین کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ گزشتہ چند سال کے دوران غزہ کے مسئلے اور پاراچنار کے مسائل سمیت دیگر مواقع پر مثبت کردار ادا کئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام ٹائمز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ علامہ...
     قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء عمر ایوب کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان سے ملاقات کا مقصد انہیں ملکی حالات سے آگاہ کرنا تھا، پی ٹی آئی جلد اپنی تجاویز باضابطہ طور پرچیف جسٹس کو دے گی۔ سرگودھا کی انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے اوپر جھوٹے مقدمات درج کرنے کا سلسلہ ابھی تک نہیں تھم سکا، چیف جسٹس آف پاکستان سے ملاقات کے دوران انہیں تمام حالات سے آگاہ کر دیا، امید ہے پاکستان میں انصاف کا بول بالا ہوگا کیوں کہ جب تک عدالتی نظام میں بہتری نہیں آتی لوگوں میں غم و غصہ بڑھے گا، اس لیے مؤثر عدالتی نظام...
    چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وفد سے ملاقات میں عدالتی اصلاحات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا اور آگاہ کیا کہ نیشنل جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی کا اجلاس جلد منعقد ہوگا۔ سپریم کورٹ کے اعلامیے کے مطابق اس ملاقات میں عدالتی اصلاحات کے مختلف پہلوؤں پر گفتگو کی گئی۔ اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس نے کہا کہ زیر التوا ٹیکس کیسز کے جلد فیصلے ان کی اولین ترجیح ہیں اور عدالتی اصلاحات کو قومی ایجنڈا بنایا جانا ضروری ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ بار ایسوسی ایشنز اور عوام کی جانب سے عدالتی اصلاحات سے متعلق تجاویز موصول ہوچکی ہیں، جنہیں زیر غور لایا جائے گا۔ سپریم کورٹ کے اعلامیے...
    بیجنگ(نیوز ڈیسک)چین کے چیٹ بوٹ ’ڈیپ سیک‘ نے اپنے ماڈل کوڈ کو پبلک کے لیے اوپن کرنے کا اعلان کردیا۔ کمپنی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ وہ اگلے ہفتے سورس 5 کوڈ ریپوزٹری کھول دے گی۔ اس اقدام کو چھوٹی لیکن مخلصانہ پیش رفت کے طور پر بیان کرتے ہوئے کمپنی کا کہنا تھا کہ وہ ماڈل کوڈ مکمل شفافیت کے ساتھ شیئر کرے گی۔ واضح رہے کہ ڈیپ سیک نے گزشتہ ماہ عالمی اے آئی انڈسٹری میں اس وقت تک تہلکہ مچادیا تھا جب اس نے اپنا اوپن سورس R1 ریجننگ ماڈل جاری کیا جو کم قیمت پر تیار ہونے کے ساتھ ساتھ کارکردگی میں مغربی نظاموں کا مقابلہ کرتا ہے۔ اوپن...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2025ء) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ پی ٹی آ ئی نے لندن میں آرمی چیف کی آمد پر احتجاج کر کے غیر ملکی ایجنسیوں کا ایجنڈا پورا کیا، پنجاب حکومت نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں پر کوئی پابندی نہیں لگائی۔جمعہ کو بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل میں انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں پر کوئی پابندی نہیں لگائی، بانی پی ٹی آئی کی فیملی،ان کے وکلا اور پارٹی رہنما معمول کے مطابق ان سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔(جاری ہے) جب تحریک فساد کے پاس کوئی کارڈ نہیں بچتا تو ’’مظلومیت کارڈ‘‘ کھیلنا شروع کر دیتی...
    وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری—فائل فوٹو وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کی فیملی ان کے وکلاء اور پارٹی رہنما معمول کے مطابق ان سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔ عظمیٰ بخاری نے بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقاتوں پر کوئی پابندی نہیں لگائی، جب تحریکِ فساد کے پاس کوئی کارڈ نہیں بچتا تو مظلومیت کارڈ کھیلنا شروع کر دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والے جیل کو تفریحی پارک سمجھتے ہیں جب دل چاہے جس کا دل چاہے منہ اٹھا کر پہنچ جاتا ہے۔ مریم نواز کی مقبولیت سے 2 صوبائی حکومتیں...
    مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی—فائل فوٹو مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ بارکھان واقعہ نفرتوں کو بھڑکانے کی کوشش ہے۔سینیٹ اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر پنجاب کے لوگ نشانہ بنے تو اس میں بلوچستان کا کوئی کردار نہیں، دونوں صوبوں کے درمیان دوری اور نفرت نہیں، سب جانتے ہیں کہ اس کے پیچھے کچھ عناصر ہیں۔ سینیٹر عرفان صدیقی کا پی ایم ڈی سی کیخلاف تحریک استحقاق لانے کا اعلانمسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور سینیٹر عرفان صدیقی نے پی ایم ڈی سی کے خلاف تحریک استحقاق لانے کا اعلان کیا ہے۔ عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ جب سیشن شروع ہوتا ہے تو چیئرمین...
    وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ جن کو خط لکھے جا رہے ہیں انہی کے خلاف پرو پیگنڈا مہم چلاتے ہیں۔ پنجاب کی وزیراطلاعات عظمی بخاری نے پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ خط ملنے سے نہ ڈیل ملی ہے اور نہ ہی ملے گی۔ جن کو خط لکھے جا رہے ہیں انہی کے خلاف پروپیگنڈا مہم چلاتے ہیں۔ تحریک انصاف کے 50 لوگوں نے لندن میں آرمی چیف کی آمد پر احتجاج کر کے غیر ملکی ایجنسیوں کا ایجنڈا پورا کیا ہے۔ عظمی بخاری نے کہا کہ جو جماعت سمندر پار پاکستانیوں کی حمایت کا دعویٰ کرتی ہے ان کی کال کو سمندر پار پاکستانیوں نے مسترد...
    جیکب آباد ،جماعت اسلامی کے سینئر رہنما اسداللہ بھٹو رکن محمد عمرسہاگ کی وفات پر فاتحہ خوانی کررہے ہیں
    اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کے دورۂ برطانیہ پر سوشل میڈیا پر منفی مہم چلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کو آرمی چیف کا برطانیہ میں پرتپاک استقبال ہضم نہیں ہوا، جس کی وجہ سے وہ سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کر رہے ہیں۔ عطا تارڑ نے کہا کہ آرمی چیف کے برطانیہ دورے کے دوران ان کا شاندار استقبال کیا گیا، جس سے پاکستان کی عزت اور وقار میں اضافہ ہوا۔ پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا اعتراف پوری دنیا کرتی ہے لیکن تحریک انصاف کو یہ بات ہضم نہیں ہورہی۔پی ٹی آئی کے کچھ کارکنوں...
    آرمی چیف کو برطانیہ میں ملنے والی عزت تحریک انصاف والے متنازع بنانا چاہتے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات WhatsAppFacebookTwitter 0 20 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو دورہ برطانیہ میں جو عزت ملی، تحریک انصاف والے چاہتے ہیں کہ اسے متنازع بنائیں۔ویڈیو پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ مٹھی بھر شرپسند عناصراب سوشل میڈیا پر چھوٹی چھوٹی مہمیں چلا رہے ہیں، ہم اس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اوریہ بھی بتانا چاہتے ہیں کہ قانون حرکت میں آئے گا۔انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت میں واضح بہتری آرہی ہے، معاشی اشاریے دن بدن بہتر ہو رہے ہیں، ترسیلات زر...
    سکھر(نمائندہ جسارت)پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ ملک میں انسانی حقوق کی کھلے عام خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں جس کے خلاف پی ٹی آئی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں سندھ کی عوام کو نا پہلے تنہا چھوڑا تھا اور نا اب کسی صورت تنہا چھوڑینگے پی ٹی آئی قیادت اور کارکنوں نے جیلیں کاٹی ہیں بہت جلد بربریت، فسطائیت اور فارم 47 والے نظام کا مکمل خاتمہ ہونے والا ہے ملک کی عوام کو مزید بے وقوف نہیں بنایا جاسکتا عوام سب کچھ سمجھ چکے ہیں اور عمران خان کے بغیر ہمیں سب زیرو دیکھائی دیتے ہیںان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز انصاف ہا?س ملٹری روڈ...
    لاہور:امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن سے گلگت بلتستان سے آئے ہوئے طلبہ نے منصورہ میں ملاقات کی۔اس موقع پر گلگت بلتستان کے تعلیمی اورسماجی مسائل پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ناظم اسلامی جمعیت طلبہ گلگت شفیق الرحمٰن کی قیادت میں ملنے والے وفد نے امیر جماعت کو مسائل سے آگاہ کیا اور مطالبات پیش کیے۔ حافظ نعیم الرحمان نے طلبہ کے مطالبات کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت دیامر حق دو – ڈیم بناؤ تحریک کے مطالبات کو منظور کرے۔ گلگت بلتستان کے طلبہ کے لیے خصوصی اسکالرشپس اور گرانٹس کا اہتمام کیا جائے۔علاقہ میں خواتین یونیورسٹی کا قیام عمل میں لایا جائے تاکہ طالبات کو اعلیٰ تعلیم کے مواقع میسر...
    اسلام آباد: سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کے اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری مذہبی امور نے شرکاء کو حج سے متعلق اور محکمہ اوقاف کی زمین واگزار کروانے کے معاملے پر آگاہ کیا۔ چیئرمین کمیٹی سینیٹر عطاء اللہ کی سربراہی میں اجلاس ہوا۔ ایڈیشنل سیکرٹری وزارت مذہبی امور نے بتایا کہ معاونین حج کے لیے این ٹی ایس کا طریقہ کار اپنایا گیا جبکہ معاونین حج کے لیے سی ایس ایس ایس کی طرز پر کوٹہ دیا گیا۔ سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا کہ این ٹی ایس کا پیپر پچھلی دفعہ دوران پیپر ہی لیک ہوا جبکہ دوران پیپر، پیپر کی ویڈیو بنائی گئی اور وہ ویڈیو لیک کی گئی، وہ ویڈیو بھی ہمارے پاس موجود ہے۔...
    انسٹاگرام نے طویل عرصے کے انتظار کے بعد آخرکار ’’ڈس لائیک بٹن‘‘ متعارف کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ابتدائی طور پر ’ڈس لائیک بٹن صارفین کو پوسٹس یا ویڈیوز پر ڈس لائیک کرنے کی اجازت نہیں دے گا، بلکہ یہ فی الحال صرف کمنٹس تک محدود رکھا جائے گا۔ رپورٹس کے مطابق اگرچہ یہ فیچر ابھی آزمائشی مراحل میں ہے اور محدود صارفین کے لیے دستیاب ہے تاہم یہ جلد ہی تمام صارفین کے لیے پیش کر دیا جائے گا۔ اس فیچر کے ذریعے صارفین کسی بھی پوسٹ یا ویڈیو پر کیے گئے کمنٹس کو ڈس لائیک کر سکیں گے، لیکن مستقبل میں اسے پوسٹس اور ویڈیوز کے لیے بھی فعال کیا جا سکتا...
    کراچی( اسٹاف رپورٹر)اسلامک سرکل آف نارتھ امریکا کے سابق امرا زاہد بخاری اور ڈاکٹر محسن انصاری نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں اسلامی تحریکوں کی کامیابیوں کا سہراسید ابوالاعلیٰ مودودی اور اسلامی جمعیت طلبہ کے سر ہے، دنیا میں جہاں کہیں اسلامی تحریکوں کی قیادت ہے اب اس میں اکثریت اسلامی جمعیت طلبہ یا اسلامی فکر کے حامل نوجوانوں کی ہے۔وہ فاران کلب کی جانب سے اپنے اعزاز میں دیے گئے عشائیے کے موقع پر خطاب اور سوالات کے جواب دے رہے تھے ۔ زاہد بخاری نے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ اکنا اب امریکا کے مسلمانوں کی نمائندہ تنظیم ہے اور اس میں صرف پاکستانی نہیں ساری دنیا کے مسلمان ہیں ،اس سال امریکی انتخابات میں امریکی مسلمانوں...
    پشاور/ لاہو ر (نمائندگان جسارت)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت کو بہت وقت دے دیا، رمضان کے بعد بجلی کی قیمتوں میں کمی اور آئی پی پیز کے خلاف بڑی تحریک کا آغاز کریں گے۔ حکمران اتنے گرچکے آئی ایم ایف کو اعلیٰ عدالت تک بھی پہنچ فراہم کردی، قوم کی خودمختاری اور آزادی کا اس سے بڑھ کر کیا سودا ہوگا؟ملک کا المیہ کہ یہاں سیاست، عدالت اور صحافت پر مکمل کنٹرول قائم ہوچکا ہے، مرضی کے نتائج کے لیے طاقت کا استعمال ہوتا ہے، اس اپروچ سے ملک آگے نہیں بڑھے گا۔ فیک نیوز کا معاملہ زیربحث، فیک پارلیمنٹ اور فیک حکومت کے بارے میں کوئی بات نہیں کرتا، سب سے بڑا جرم...
    کونسل آف اکنامک اینڈ انرجی جرنلسٹ کے سیکریٹعی کاشف منیر،نائب صدر انجم وہاب اور سیکریٹڑی انفارمیشن مسعوداحمدصدیقی ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ اور سرپرست اعلیٰ یو بی جی ایس ایم تنویر سے ملاقات کررہے ہیں،ثاقب فیاض مگوں،امان پراچہ،عبدالمہمن خان،حنیف گوہر،شیخ عمر ریحان اور میاں زاہد حسین بھی موجود ہیں
    پی اے سی کا مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلانے کیلئے وزیراعظم کو خط لکھنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 18 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )پی اے سی نے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلانے کے لئے وزیراعظم کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے، وفاقی سیکرٹری پٹرولیم نے پی اے سی کو بتایا ہے کہ ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے پر ایران عالمی ثالثی عدالت سے رجوع کرچکا ہے۔پبلک اکاونٹس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین جنید اکبر کی صدارت میں منعقد ہوا، اجلاس میں وزارت پٹرولیم اور نارکوٹکس کنٹرول ڈویژن کی آڈٹ رپورٹس برائے 24-2023 کا جائزہ لیا گیا، آڈٹ رپورٹ میں بتایا گیا کہ نارکوٹکس کنٹرول نے مختص بجٹ سے زائد اخراجات کیے،...
    قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ حکومت کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں ہے، کسی سے بیک ڈور ملاقاتیں نہیں ہو رہیں۔ پشاور میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے کہا کہ تحریک انصاف شفاف انتخابات چاہتی ہے، پیکا ایکٹ کے ذریعے صحافیوں اور اپوزیشن جماعتوں کا گلا کاٹا جاچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی بڑھ رہی ہے، لوگ پاکستان چھوڑ کر جا رہے ہیں، اینٹیلجس ایجنسیز اس وقت پی ٹی آئی کے پیچھے لگی ہے، ہماری حکومت آئے گی تو 26 ویں آئینی ترمیم...
    تحریک انصاف کے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے پشاور ہائی کورٹ سے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس گردی پورے ملک میں پھیلی ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں تحریک انصاف پر کریک ڈاون جاری ہے اور بانی کے ساتھ ملاقاتوں کو بند کر دیا گیا ہے۔ حالیہ دنوں پاکستان کا دورہ کرنے والے آئی ایم ایف وفد کے بارے میں انہوں نے کہا کہ یہ وفد پاکستان میں رول آف لا دیکھنے آیا تھا، بحیثیت لیڈر اپوزیشن آئی ایم ایف کو خط لکھا تھا کہ ملک میں رول آف لا نہیں ہے۔ یہ بھی پڑھیے: عمران خان واحد مقبول لیڈر ہیں، خدارا ان کی دانائی سے فائدہ اٹھائیں، عمر ایوب انہوں نے ملک...
    عمر ایوب—فائل فوٹو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ کسی سے بیک ڈور ملاقاتیں نہیں ہو رہیں۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ پنجاب سمیت پورے ملک میں پولیس گردی عروج پر ہے، بشریٰ بی بی اور  بانیٔ پی ٹی آئی سے وکلاء کی ملاقاتیں روک دی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں رول آف لاء نہیں ہے، ہم اپنے قید ساتھیوں کی رہائی کے لیے جدو جہد کر رہے ہیں، پی ٹی آئی شفاف انتخابات چاہتی ہے۔ حکومت کسے بےوقوف بنا رہی ہے، کون سی معیشت چل رہی ہے؟، عمر ایوب عمر ایوب نے کہا کہ حکومت کا جو شخص کہتاہے کہ مہنگائی کم ہوئی ہے، وہ...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف ایک مرتبہ پھر اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ پس پردہ بات چیت کی خواہاں ہے، اور خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ کے متعلق کہا جا رہا ہے کہ وہ اس کوشش میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ ایک باخبر ذرائع نے دی نیوز کو بتایا ہے کہ گنڈا پور بات چیت کی بحالی کیلئے اپنے تعلقات کا استعمال کر رہے ہیں۔ تاہم، پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات وقاص اکرم شیخ نے تردید کی ہے کہ ایسی کوئی کوشش نہیں ہو رہی ہے۔ اس تردید کے باوجود، ذریعے کا اصرار تھا کہ پی ٹی آئی اس پس پردہ بات چیت دوبارہ شروع کرنے کیلئے بے قرار ہے اور گنڈا پور کو اہم شخصیت سمجھتی...
    اسلام آبا((طارق محمودسمیر)پی ٹی آئی سے نکالے جانے والے شیر افضل مروت نواز شریف کے حق میں بول پڑے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیرافضل مروت نے کہاکہ ماضی میں وزیراعظم نواز شریف کو جس الزام کے تحت عہدے سے ہٹایا گیا وہ الزام غلط تھا کہ بیٹے سے تنخواہ کیوں نہیں لے رہے،انہوں نے کہاکہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثاراورسابق آرمی چیف جنرل ر قمرجاویدباجوہ نے نوازشریف کونکلوایاتھایوں نوازشریف کی بے گناہی اور ثاقب نثار،باجوہ گٹھ جوڑکے حوالے سے ایک اور گواہی سامنے آگئی ہے،شیرافضل مروت کوپارٹی سے نکالاجاناپی ٹی آئی میں اندرونی اختلافات کاثبوت ہے اوراس بات کاقوی امکان ہے کہ آنے والے دنوں میں قیادت کے رویے سے دلبرداشتہ شیرافضل مروت باجوہ ،ثاقب نثار،عمران گٹھ جوڑپربھی...
    بدین، ڈاکٹرقادرمگسی ودیگرسندھ کے نامور انقلابی شاعر ڈاکٹر آکاش انصاری کے سوئم میں شریک ہیں
    جیکب آباد ،نائب امیرجماعت اسلامی سندھ پروفیسرنظام الدین میمن فاتحہ خوانی کررہے ہیں
    اپنے بیان میں امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکومت عوام کو ریلیف دے، مہنگائی میں کمی حکومتی دعوے جھوٹ پر مبنی ہیں، اشتہاروں سے تاثر دیا جا رہا کہ پنجاب میں بہت کام ہو رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ مہنگی بجلی، آئی پی پیز مافیا کے خلاف تحریک کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔اپنے بیان میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حکومت عوام کو ریلیف دے، مہنگائی میں کمی حکومتی دعوے جھوٹ پر مبنی ہیں، اشتہاروں سے تاثر دیا جا رہا کہ پنجاب میں بہت کام ہو رہا ہے۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ رمضان کی آمد سے قبل اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو...
    سینیٹر عرفان صدیقی(فائل فوٹو)۔ مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور سینیٹر عرفان صدیقی نے پی ایم ڈی سی کے خلاف تحریک استحقاق لانے کا اعلان کیا ہے۔ اس حوالے سے سینیٹرعرفان صدیقی نے کہا کہ پی ایم ڈی سی نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی میں جھوٹ بولا، پی ایم ڈی سی اپنے سرکلرز پر عملدرآمد کیوں نہیں کراتی؟ یہ بہت سنجیدہ معاملہ ہے، اس کو سنجیدگی سے لینے جا رہا ہوں۔ سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ پی ایم ڈی سی نے قائمہ کمیٹی برائے صحت میں غلط معلومات دیں، پرائیویٹ میڈیکل کالجز کے بچوں سے بھاری فیسیں لی جا رہی ہیں۔ بچوں سے زیادتی نہیں ہونے دوں گا، عدالت بھی جانا پڑا تو جاوں گا۔ وزارت صحت کے حکام کے مطابق پرائیویٹ...
    ڈومکی قبائل کے اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ جیکب آباد اور گرد و نواح میں گزشتہ چند ماہ میں ڈومکی قبیلے سے تعلق رکھنے والے مختلف لوگوں کو ڈاکوؤں اور مجرموں کیطرف سے نشانہ بنایا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ سندھ بدامنی کی آگ میں جل رہا ہے۔ کچے اور پکے کے ڈاکو مل کر عوام کو لوٹ رہے ہیں۔ سندھ حکومت قیام امن کے لیے سنجیدہ نہیں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ المصطفٰی خاتم النبیین جیکب آباد میں ڈومکی قبیلے کے معززین کے اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں میر محسن...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ،کابینہ کے اجلاس میں گورنمنٹ ملازمین کو گولڈن ہینڈ شیک دینے کی منظوری دے دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق گولڈن ہینڈ شیک سے پاکستان ریلوے۔ پی آئی اے و دیگر وفاقی ادارے مستفید ہوسکتے ہیں۔ 01. 20 سال اور اس سے زیادہ سروس کرنے والے ملازم گولڈن ہینڈ شیک کے اہل ہوں گے۔ 02. گریڈ 01 تا گریڈ 14 تک ملازمین پالیسی سے مستفید ہوں گے۔ 03. گریڈ۔ 1 تا 5 تک کے ملازمین سروس مکمل ہونے پر 40 لاکھ وصولی کے حقدار ہوں گے۔ 04. گریڈ 6 تا 9 گریڈ تک کے ملازمین 60 لاکھ وصولی کے حقدار ہوں گے۔ 05. گریڈ 7 تا 11 تک کے ملازمین 80 لاکھ وصولی کے...
    گلگت میں منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی انجمن امامیہ کے رہنما شیخ کرامت حسین نجفی نے کہا کہ قائد ملت جعفریہ سید راحت حسین الحسینی نے اس تحریک کی حمایت میں یہاں بھیجا ہے، دیامر والے ہمارے بھائی ہے، ان کے مطالبات کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مرکزی انجمن امامیہ گلگت بلتستان نے حقوق دو ڈیم بنائو تحریک کی مکمل حمایت و تائید کا اعلان کیا ہے۔ گھڑی باغ گلگت میں منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی انجمن امامیہ کے رہنما شیخ کرامت حسین نجفی نے کہا کہ قائد ملت جعفریہ سید راحت حسین الحسینی نے اس تحریک کی حمایت میں یہاں بھیجا ہے، قرآن، اسلام اور جس نبی کو مانتے ہیں ان کی تعلیمات...
    اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سعودی عرب کے تاریخی شہر العلا میں العلا کانفرنس فار ایمرجنگ مارکیٹ اکانومیز میں پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ وزارت خزانہ کی جانب سے اتوار کو یہاں جاری اعلامیہ کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ سعودی ہم منصب محمد الجدعان کی خصوصی دعوت پر کانفرنس میں شریک ہیں۔ کانفرنس آئی ایم ایف اور سعودی وزارت خزانہ کے اشتراک سے منعقد کی جا رہی ہے۔ کانفرنس میں 200 شرکاء، 36 مقررین اور 48 ممالک کے نمائندے شریک ہیں۔ وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب ’’ابھرتی ہوئی پر استقلال منڈیوں کا راستہ‘‘ کے موضوع پر اعلیٰ سطحی پینل مباحثے میں شرکت کریں گے۔ پینل مباحثے کی میزبانی آئی ایم ایف کی...
    اپیل کا متن ہے کہ ایرانی غیور عوام کی محبت و ارادت کے پیش نظر متعلقہ حکام سے درخواست ہے کہ ہمارے دل کی آواز پر توجہ دیں اور حزب اللہ کے شہید سیکرٹری جنرل کی ایران میں تشیع جنازہ کے لئے انتظام اور اقدام کریں۔ اسلام ٹائمز۔ حزب اللہ لبنان کے شہید سیکرٹری جنرل، شہید سید حسن نصر اللہ کی ایران میں تشیع جنازہ کے لئے عوامی سطح پر آن لائن درخواست ایک مہم کی صورت میں جاری ہے۔ ایرانی سوشل میڈیا اور ذرائع ابلاغ کے ذریعے اسلامی جمہوریہ ایران کے حکام سے ایرانی عوام کی جانب سے کی جانیوالی درخواست کا متن حسب ذیل ہے۔ بسم الله الرحمن الرحیم  السلام علیکم! شہید سید حسن نصر اللہ کی...