2025-11-04@15:19:29 GMT
				 
				 تلاش کی گنتی: 1347				 
                «افغان پناہ گزینوں کے»:
(نئی خبر)
	الجزیرہ کے مطابق سفیر کو کئی افریقی ممالک نے روانڈا کی نسل کشی پر سالانہ اجلاس میں شرکت کی اجازت دینے سے انکار کرنے کے بعد ملک بدر کر دیا تھا۔ اس لئے اسرائیلی سفیر کی شرکت حیران کن تھی۔ اسلام ٹائمز۔ ایتھوپیا میں اسرائیلی سفیر ابراہم نیگس کو مظاہرین نے افریقی یونین کے ہیڈ کوارٹر کے منڈیلا ہال سے بے دخل کر دیا۔ الجزیرہ کے مطابق سفیر کو کئی افریقی ممالک نے روانڈا کی نسل کشی پر سالانہ اجلاس میں شرکت کی اجازت دینے سے انکار کرنے کے بعد ملک بدر کر دیا تھا۔ اس لئے اسرائیلی سفیر کی شرکت حیران کن تھی۔ اجلاس میں شریک ایک سفارتی ذریعے نے الجزیرہ کو انکشاف کیا کہ کئی افریقی ممالک کے وفود...
	فوٹو: فائل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ایم این اے شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ آج کوئی ایسا پارٹی میں ہے جو پارٹی کے لیے باہر نکلے؟پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ آج کل تو ہم ملنگ بنے ہوئے ہیں، ہم آزاد منش بنے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے کھیل کا آغاز ہی بانی پی ٹی آئی کی ٹیم سے ہوا۔ شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے بعد میں پارٹی کی اجازت سے باہر نکلا، انہوں نے استفسار کیا کہ آج کوئی ایسا پارٹی میں ہے جو پارٹی کے لیے باہر نکلے؟
	ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی وڈ اسٹار کرینہ کپور اداکار شاہد کپور کے ساتھ کئی برس تعلق میں رہیں لیکن رومانوی کہانیوں کی طرح اس جوڑے کی محبت بھی بریک اپ کی صورت اختتام پذیر ہوئی اور دونوں نے 2007 میں راہیں جدا کرلیں۔  حال ہی میں کئی برس بعد کرینہ اور شاہد کو آئیفا ایوارڈز 2025 سے جڑی پریس کانفرنس میں ایک دوسرے کے ساتھ اچھے سے ملتے دیکھ کر مداح خوش ہوگئے۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ شاہد سے بریک اپ کے بعد کرینہ کے ان کیلئے کیا خیالات تھے؟  بھارتی میڈیا پر کرینہ کپور کا ماضی میں دیا گیا ایک انٹرویو شیئر کیا گیا ہے جس میں کرینہ نے شاہد سے بریک اپ کے بعد ان سے...
	 کراچی:  صوبائی محکمہ صحت گزشتہ 20 سال سے ہیلتھ پالیسی کے بغیر کام کررہا ہے جبکہ صوبے میں ڈرگ پالیسی بھی نہیں بنائی گئی، 18 ویں ترتیم کے بعد یہ تمام ذمہ داری محکمہ صحت پر عائد ہوتی ہے، سندھ میں بھی ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی ہونی چاہیے، محکمہ صحت کی جانب سے 2005میں آخری ہیلتھ پالیسی جاری کی گئی تھی، 20 سال گزرنے کے باوجود ہیلتھ پالیسی جاری نہیں کی جاسکی۔  اس دوران صوبے کی عوام کو کوویڈ، چکن گنیا، کانگو، ملیریا، ڈینگی، ایچ آئی وی ایڈز، ہیپاٹائٹس اور تپ دق  سمیت دیگر انفیکشن ڈیزیز اور موسمی بیماریوں کا سامنا ہے۔ صوبے میں ہیلتھ پالیسی نہ ہونے کی وجہ سے سرکاری محکمہ صحت کے شعبہ جات میں...
	کابل(نیوزڈیسک )افغان حکومت کی جانب سے بگرام ا یئر بیس امریکیوں کے حوالے کرنے کی تردیدسامنے آگئی۔ترجمان افغان حکومت ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھاکہ بگرام ائیر بیس امریکہ کے حوالے کرنے کی افواہوں حقائق کے منافی ہیں ۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر چلنے والی افواہوں پر کان نہ دھرا جائے۔  ترجمان افغان حکومت ذبیع اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ امریکہ کیساتھ بہتر تعلقات کے خواہاں ضرور ہیں لیکن افغان قوم اب کسی دوسرے ملک کو اپنے اثاثہ جات اور سرزمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے سکتی ۔ بگرام ایئربیس امریکہ کے حوالے کرنے کی خبریں بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف اور نوازشریف کا 11 اپریل کو لندن پہنچیں گے
	جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے نام پر جعلی ٹوئٹراکاؤنٹ چلائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ ترجمان جے یوآئی کی جانب سے جاری بیان میں مولانافضل الرحمان کے جعلی اکاؤنٹ کی مذمت کی گئی۔ ترجمان نے کہا کہ جے یوآئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کے نام سے ایکس (ٹوئٹر) پر جعلی اکاؤنٹ قابل مذمت ہے، جعلی اکاؤنٹ سے جعلی اور جھوٹی خبریں چلائی جارہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جعلی اکاؤنٹ سے خبر لے کر میڈیا کی زینت بنانا صحافت نہیں ہے، صحافتی تنظیم اس پر ایکشن لے۔
	امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے مشیر ایلون مسک کے خلاف ’ہینڈز آف‘ احتجاجی تحریک میں شکاگو، نیویارک، واشنگٹن، انٹلانٹا، ڈینور، ڈیلاس سمیت امریکا بھر میں مظاہرے شروع ہوگئے۔ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کینیڈا، برطانیہ، فرانس، جرمنی، پرتگال اور میکسیکو میں 1200 مقامات پر احتجاج کیا جا رہا ہے۔ مظاہرین امریکا میں حقیقی جمہوریت کی بحالی اور ٹرمپ حکومت سے عوام دشمن پالیسیاں واپس لینے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔  امریکا کے مختلف شہروں میں ہفتے کے روز صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی متنازع پالیسیوں کے خلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے۔ صدر ٹرمپ کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد یہ اب تک کا سب سے بڑا احتجاجی مظاہرہ قرار دیا جا رہا ہے۔ مظاہرین نے...
	پاکستان نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی)، بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) اور اس کے مجید بریگیڈ جیسے مسلح گروہوں کو جدید ہتھیاروں کے خفیہ بہاؤ کو روکنے کے لیے مربوط کوششوں پر زور دیا ہے، جو پاکستان کے اندر مہلک حملے کرنے کے لیے افغانستان میں محفوظ پناہ گاہیں استعمال کرتے ہیں۔ خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ کے مطابق سیرالیون کی جانب سے بلائے گئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب سید عاطف رضا نے کہا کہ دہشتگرد مسلح گروہوں کے پاس افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں روپے کے غیر قانونی ہتھیار موجود ہیں۔ پاکستانی مندوب نے کہا کہ اس طرح کے ہتھیار کالعدم ٹی...
	مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ امریکا میں جمہوریت کی بحالی، عوامی مفادات کی حفاظت اور "طاقتور افراد کے ذریعے پالیسی سازی" کے خلاف متحد ہو کر کھڑے ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا سمیت مختلف ممالک میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے قریبی اتحادی ایلون مسک کی پالیسیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر مظاہرے کیے گئے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق  "Hands Off!" کے عنوان سے ہونے والے اس احتجاج نے عالمی سطح پر توجہ حاصل کی جس میں عوام نے حکومتی اقدامات کے خلاف شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق صرف نیویارک میں ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے جبکہ واشنگٹن ڈی سی کے نیشنل مال پر 20000 سے زائد مظاہرین...
	لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے گئے تیسرے ایک روزہ میچ میں قومی کرکٹر خوشدل شاہ پاکستانی ٹیم کے خلاف بدتمیزی کرنے پر افغان تماشائی سے الجھ پڑے۔ ذرائع کے مطابق تماشائی کی جانب سے پشتو میں پاکستان ٹیم کو برا بھلا کہا گیا۔ واقعہ کی انکوائری جاری ہے اور ٹیم منیجر معاملے کو دیکھ رہے ہیں۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ کرکٹ فین کے بارے میں ابتدائی طور پر بتایا گیا ہے کہ وہ افغان شہری تھا، یہ ایک سنگین نوعیت کا واقعہ ہے۔ معاملے کو دیکھ رہے ہیں اور معاملے پر خوشدل شاہ کے ساتھ ہیں۔ ذرائع پی سی بی کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم انتظامیہ نے قومی کرکٹر سے بدتمیزی کی مذمت...
	مقامی پولیس کے مطابق نعشوں کو پوسٹمارٹم کے لیے پولیس نے اسپتال منتقل کردیا ہے اور بٹگرام پولیس نے علاقہ ٹکری چھم سیداں کا کنٹرول بھی سنبھال کر ملزمان کی گرفتاری کے لئے بڑے آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع بٹگرام کے علاقہ ٹکری چھم سیداں میں زمین کے تنازع پر جھگڑے کے دوران تصادم میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد کو ابدی نیند سلا دیا گیا جب کہ 6 افراد شدید زخمی ہو گئے۔ پولیس حکام کے مطابق جاں بحق و زخمی ہونے والے افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا جاتا ہے، جاں بحق افراد میں ضیاء اللہ شاہ، شہزاد شاہ، مظفر شاہ اور انور علی شاہ شامل ہیں،...
	خیبر پختونخوا کے ضلع بٹگرام کے علاقہ ٹکری چھم سیداں میں زمین کے تنازع پر جھگڑے کے دوران تصادم میں ایک ہی خاندان کے  5 افراد کو ابدی نیند سلا دیا گیا جب کہ 6 افراد شدید زخمی ہو گئے۔ پولیس حکام کےمطابق  جاں بحق و زخمی ہونے والے افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا جاتا ہے، جاں بحق افراد میں ضیاء اللہ شاہ، شہزاد شاہ، مظفر شاہ اور انور علی شاہ شامل ہیں، مقتولین ضیاء اللہ شاہ، شہزاد اور مظفر شاہ آپس میں باپ، بیٹا اور بھائی ہیں جب کہ دوسرے گروپ کی طرف سے جھگڑے کے دوران انور علی شاہ موقع پر زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔ زخمیوں میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ہے،...
	خیبر پختونخوا کے ضلع بٹگرام میں زمینی تنازع پر دو فریقین کے درمیان تصادم میں ایک ہی خاندان کے 3 افراد سمیت 4 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق بٹگرام کے نواحی علاقے چھم سیدان ٹکری میں زمینی تنازع پر دو فریقین کے درمیان تصادم میں 4 افراد جاں بحق ہوئے جس میں ایک ہی خاندان کے تین افراد شامل ہیں جب کہ 5 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امدادکے لیے ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتال بٹگرام لایا گیا جہاں سے شدید زخمیوں کو ایوب میڈیکل کمپلیکس ایبٹ آباد منتقل کردیا گیا۔  تصادم میں ایک ہی خاندان کے شہزاد باجی، ان کا بیٹا ضیااللہ شاہ اور بھائی مضرب شاہ جب کہ مخالف فریق سے...
	ویب ڈیسک : کراچی میں صدر مملکت کے خلاف سوشل میڈیا پر توہین آمیز پوسٹ کرنے والے پولیس افسر کو پیکا آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا گیا۔  پولیس کے مطابق صدرپاکستان کے خلاف نازیبا پوسٹ کرنا پولیس افسر کو مہنگا پڑگیا، ایس آئی او ابراہیم حیدری کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے سکھن پولیس نے اسٹیشن انویسٹی گیشن افسر ابرار شاہ کو گرفتار کیا۔پولیس کے مطابق تفتیشی افسر ابرار شاہ نے فیس بک پر 2 اپریل کو پوسٹ کی تھی جس میں صدرپاکستان آصف علی زرداری کے خلاف نازیبا الفاظ لکھے گئے تھے۔   افغانیوں کا انخلا، لاہور میں افغانی باشندوں کی تعداد کتنی؟  ملزم کے خلاف مقدمہ سکھن تھانے کے ڈیوٹی افسر...
	اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے میانمار کے سفارت خانے کا دورہ کیا اور زلزلے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس اور یکجہتی کیا۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم دفتر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے میانمار کے سفیر ونا بان سے ملاقات میں زلزلے کے نتیجے میں قیمتی جانی اور مالی نقصان پر اظہار ہمدردی اور یکجہتی کیا۔ شہباز شریف نے کہا کہ  میانمار میں حالیہ زلزلے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحتیابی اور متاثرہ خاندانوں کی بحالی کے لیے دعا گو ہیں۔ حکومت پاکستان خیموں، ادویات اور دیگر امدادی سامان پر مشتمل 35 ٹن کی ایک کھیپ خصوصی پرواز کے...
	وزیراعظم کی میانمار کے سفارتخانے آمد، تباہ کن زلزلے میں انسانی جانوں کے نقصان پر اظہارافسوس WhatsAppFacebookTwitter 0 4 April, 2025  سب نیوز اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے میانمار کے سفارت خانے کا دورہ کیا اور زلزلے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس اور یکجہتی کیا۔ وزیراعظم دفتر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے میانمار کے سفیر ونا بان سے ملاقات میں زلزلے کے نتیجے میں قیمتی جانی اور مالی نقصان پر اظہار ہمدردی اور یکجہتی کیا۔ شہباز شریف نے کہا کہ میانمار میں حالیہ زلزلے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحتیابی اور متاثرہ خاندانوں کی بحالی کے لیے دعا گو ہیں۔ حکومت پاکستان خیموں، ادویات اور...
	 کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے شارٹ ٹرم کڈنیپنگ میں ملوث دو جعلی پولیس اہلکار گرفتار کرلیے۔ملزمان نے سول ایوی ایشن ملازم، پولیس اہلکار اور اہم ادارے کے دو افسران سمیت عام شہریوں کو بھی اغوا کیا۔گلشن اقبال بلاک 4 مسکن سگنل کے قریب پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے شارٹ ٹرم کڈنیپنگ میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان میں سے ایک خود کو پولیس افسر دوسرا پولیس اہلکار ظاہر کرتا تھا۔جعلی پولیس افسر کی شناخت بلاول خلجی اور جعلی اہلکار کی شناخت وقاص کے ناموں سے ہوئی ہے، ملزمان نے سول ایوی ایشن ملازم، پولیس اہلکار اور اہم ادارے کے دو افسران سمیت عام شہریوں کو...
	اسرائیل کے غزہ پر حملے، یو این پناہ گزین کیمپ کو بھی نشانہ بنایا، 80 افراد شہید WhatsAppFacebookTwitter 0 3 April, 2025  سب نیوز غزہ:اسرائیل کی جانب سے اقوام متحدہ کی پناہ گزین ایجنسی کے طبی مرکز پر حملہ کیا گیا جس میں بچوں اور عورتوں سمیت 22 افراد کا قتل عام کیا گیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق بے گھر افراد بیت حنون اور بیت لاحیہ کے علاقوں سے جبری انخلا کے بعد عارضی کیمپ میں پناہ لیے ہوئے تھے کہ اسرائیلی فضائیہ نے ان پر بمباری کر دی۔ اس کے علاوہ غزہ پر اسرائیلی حملوں میں مزید 80 فلسطینی شہید ہوگئے۔ دوسری جانب اسرائیل نے غزہ کے بڑے علاقے پر قبضہ کر کے رفح اور خان یونس کے...
	غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بے گھر افراد بیتِ حنون اور بیتِ لاحیہ کے علاقوں سے جبری انخلاء کے بعد عارضی کیمپ میں پناہ لیے ہوئے تھے کہ اسرائیلی فضائیہ نے ان پر بمباری کر دی۔ اسکے علاوہ غزہ پر اسرائیلی حملوں میں مزید 80 فلسطینی شہید ہوگئے۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیل کی جانب سے اقوامِ متحدہ کی پناہ گزین ایجنسی کے طبی مرکز پر حملہ کیا گیا ہے، جس میں بچوں اور عورتوں سمیت 22 افراد کا قتل عام کیا گیا ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بے گھر افراد بیتِ حنون اور بیتِ لاحیہ کے علاقوں سے جبری انخلاء کے بعد عارضی کیمپ میں پناہ لیے ہوئے تھے کہ اسرائیلی فضائیہ نے ان پر بمباری کر دی۔...
	خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں سیکیورٹی خدشات کے باعث کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے. جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ جنوبی وزیرستان اپر اور لوئر میں آج جزوی کرفیو نافذ رہے گا۔ضلعی انتظامیہ ٹانک کے مطابق کرفیو صبح 6 سے شام 6 بجے تک نافذ رہے گا. کوڑ قلعہ، خرگئی، منزئی شاہراہ پر کرفیو نافذ رہے گا۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق ڈبرہ بازارمکمل طور پر بند رہے گا، گومل وانا شاہراہ کوڑ قلعہ تک کھلی رہے گی. کڑی وام، جنڈولہ میں تمام نقل وحرکت بند رہے گی.اعلامیے کے مطابق سروکئی جنڈولہ شاہراہ، رزمک سے مکین، سرارواغہ تک کرفیورہے گا. کوٹ کئی...
	واشنگٹن: امریکا نے ایران کے ڈرون نیٹ ورک پر سخت پابندیاں عائد کر دی ہیں اور متحدہ عرب امارات اور چین کی کمپنیوں کو بھی نشانہ بنایا ہے۔ امریکی حکام کے مطابق ایران، روس اور دہشت گرد گروپوں کو ڈرون فراہم کر رہا ہے، جس کی وجہ سے 6 ایرانی اور غیر ملکی ادارے اور 2 ایرانی شہریوں پر سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ اور محکمہ انصاف کا کہنا ہے کہ یہ کمپنیاں ایران کو ڈرون ٹیکنالوجی اور پرزہ جات فراہم کر رہی تھیں۔ اس معاملے میں ایرانی شہریوں کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔  
	  اسلام آباد: پاکستان نے ملک میں مقیم لاکھوں افغان پناہ گزینوں کی وطن واپسی کی آخری تاریخ میں توسیع کر دی ہے۔ غیر ملکی میڈیا ادارے اے ایف پی کے مطابق ایک سرکاری عہدے دار نے منگل کو بتایا کہ یہ فیصلہ عیدالفطر کی چھٹیوں کی وجہ سے کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ مارچ کے اوائل میں پاکستان کی حکومت نے مخصوص دستاویزات کے حامل افغان پناہ گزینوں کو 31 مارچ تک ملک سے چلے جانے کا حکم دیا تھا۔  رپورٹ کے مطابق منگل کو ایک سرکاری عہدے دار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اے ایف پی کو بتایا کہ ’افغان شہریوں کے ملک سے جانے کی آخری تاریخ میں عیدالفطر کی تعطیلات...
	برطانیہ کے سائنسدانوں نے مائیکرو ویو سے متاثر ہو کر ایک ایسی ڈیوائس بنائی ہے جو چاند پر پینے کا پانی بنا سکتی ہے۔ یہ ڈیوائس بنا کر سائنس دانوں نے ڈیڑھ لاکھ ڈالر کا انعام جیت لیا ہے۔ گولسٹر شائر کے مقامی ادارے نائیکر سائنٹیفک نے ایک جدید سسٹم بنایا ہے جو چاند کی سرزمین کے نیچے موجود پانی کو صاف کر سکتا ہے۔ کچن کے مائیکرو ویو کی ٹیکنالوجی سے متاثر ہوکر بنایا گیا یہ سونو کیم سسٹم چاند کی منجمد مٹی سے کشید کیے گئے پانی میں موجود آلودہ مرکبات کو ڈیفراسٹ اور تحلیل کرنے کے لیے مائیکرو ویو اور الٹرا ساؤنڈ کا استعمال کرتا ہے۔ مزید پڑھیں: نوکیا کا چاند سے 4G کال کا منصوبہ ناکام کیوں...
	وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سینیئر جنرل من آنگ ہلینگ، چیئرمین اسٹیٹ ایڈمنسٹریشن کونسل و وزیر اعظم میانمار سے ٹیلیفونک گفتگو کی اور میانمار میں 28 مارچ 2025 کو آنے والے تباہ کن زلزلے کے نتیجے میں قیمتی جانوں اور املاک کے نقصان پر پاکستانی عوام اور حکومت پاکستان کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے میانمار کے وزیر اعظم کو یقین دلایا کہ پاکستان زلزلے سے متاثرہ افراد کی تکالیف کو کم کرنے کے لیے ہر قسم کی مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔  مزید پڑھیں: میانمار میں 7.7 شدت کا زلزلہ، ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک 732 زخمی انہوں نے میانمار کے وزیراعظم کو...
	پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ صوابی میں گدون اُتلہ کے علاقے میں پیش آیا، جہاں نمازِ عید کے بعد مسجد کے سامنے فریقین کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں 2 بھائی جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہو گئے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں نمازِ عید کے دوران دو مساجد کے اندر اور باہر فائرنگ کے واقعات پیش آئے، جس میں 2 بھائیوں سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ صوابی میں گدون اُتلہ کے علاقے میں پیش آیا، جہاں نمازِ عید کے بعد مسجد کے سامنے فریقین کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں 2 بھائی جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہو گئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق فائرنگ...
	صوابی: نماز عید کے بعد مسجد کے باہر فریقین کی ایک دوسرے پر فائرنگ ، 2 افراد جاں بحق WhatsAppFacebookTwitter 0 31 March, 2025  سب نیوز  صوابی: صوابی کے علاقے گدون اُتلہ میں نماز عید کے بعد مسجد کے سامنے دو فریقین کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں چچا اور بھتیجا جاں بحق ہوگئے، جبکہ ایک راہگیر سمیت دو افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق دونوں فریق آپس میں رشتہ دار تھے اور واقعہ پرانی دشمنی کا نتیجہ تھا۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے، جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ پولیس نے...
	پنجاب پولیس روجھان کا چک عمرانی میں ڈاکوؤں کے عمرانی گینگ اور لُنڈ گینگ کیخلاف آپریشن، 2 مشتبہ افراد گرفتار۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق راجن پور میں کچے کے علاقے چک عمرانی میں لُنڈ اور عمرانی گینگ کے علاوہ ان کے سہولت کاروں کیخلاف روجھان پولیس کی جانب سے سرچ آپریشن کیا گیا۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پولیس کی پیش قدمی پر ڈاکو دریا کے راستے فرار ہوگئے تاہم  پولیس ان کا تعاقب جاری رکھے ہوئے ہے۔ آپریشن کے دوران 2 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے، جبکہ ڈاکوؤں کی پناہ گاہوں کو نذرِ آتش کر دیا گیا ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق علاقہ کو گھیرے میں لیکر ڈاکوؤں کی تلاش جاری ہے۔ اس...
	تل ابیب میں ہزاروں افراد اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق ہفتے کی رات کو ہزاروں شہریوں نے تل ابیب سمیت دیگر شہروں میں نیتن یاہو حکومت کے خلاف مظاہرے کیے۔ رپورٹ کے مطابق مظاہرین کی جانب سے غزہ جنگ بندی ڈیل کو مکمل کرنے اور غزہ میں موجود بقیہ اسرائیلی یرغمالیوں کی واپسی کا مطالبہ کیا گیا۔ واضح رہے اسرائیل نے چند دن قبل جنگ بندی معاہدے کو ٹوڑتے ہوئے غزہ پر دوبارہ حملے شروع کردیے تھے جس کے نتیجے میں اب تک سیکڑوں فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔  دوسری جانب 7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد اب 50 ہزار سے...
	 پشاور:  وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے عیدالفطر پر قیدیوں کی دو ماہ کی سزا معاف کرنے کا اعلان کر دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا کی جیلوں میں معمولی نوعیت کے قیدی اب عید اپنے گھر والوں کے ساتھ گزاریں گے، وزیر اعلی نے عید الفطر پر قیدیوں کی 2 ماہ کی سزا معاف کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ وزیراعلیٰ کے احکامات کے بعد جیل حکام نے قیدیوں کی سزاﺅں میں کمی کردی ہے،  معمولی جرائم اور وقت پورے ہونے کے قریب 214 قیدیوں کی سزائیں مکمل ہوگئی جنہیں ضروری کارروائی کے بعد رہا کردیا گیا۔ وزیراعلی خیبرپختونخوا کی معافی کا اطلاق دہشت گردی، قتل، اغوا اور دیگر سنگین جرائم کے ملزموں پر نہیں ہوگا، رہائی...
	واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2025ء)وائٹ ہاس میں ڈونلڈ ٹرمپ کے دوسری بار امریکی صدر منتخب ہونے کے بعد پہلا افطار ڈنر متنازع بن گیا۔(جاری ہے) میڈیارپورٹس کے مطابق وائٹ ہائوس کی جانب سے منعقدہ افطار ڈنر میں امریکی مسلم کمیونٹی کو مدعو نہیں کیا گیا جس پر امریکی مسلم وائٹ ہائوس کے باہر جمع ہو گئے، جنہوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور ریلی بھی نکالی۔ امریکی مسلم کمیونٹی نے دعوی کیا کہ افطار ڈنر میں مدعو کیے گئے مہمانوں کی فہرست میں امریکی مسلمان شامل نہیں تھے۔ 
	افغان سیٹیزن کارڈ ہولڈرز کی واپسی کے عمل میں صوبائی حکومتوں کو ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائیگا؛ وزیر داخلہ
	سٹی 42 : وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ افغان سیٹیزن کارڈ ہولڈرز کو 31 مارچ تک رضاکارانہ طور پر پاکستان چھوڑنے کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے۔ محسن نقوی نے واپسی کے عمل کے دوران غیر ملکیوں سے اچھے برتاؤ کی ہدایت کی ہے۔  وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت افغان سیٹیزن کارڈ ہولڈرز کی واپسی کے حوالے سے اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں افغان سیٹیزن کارڈ ہولڈرز کی وطن واپسی کے سلسلے میں لیے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔   بجلی نرخوں میں کمی، وزیراعظم کی طرف سے اعلان جلد متوقع ہے؛ وزیر خزانہ  محسن نقوی نے اجلاس سے گفتگو میں کہا کہ غیر قانونی غیر ملکیوں کی وطن واپسی...
	مالاکنڈ میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔   ڈپٹی کمشنر مالاکنڈ کے جاری علامیے کے مطابق چاند رات پر ہوائی فائرنگ، اسلحہ کی نمائش پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ اس کے علاوہ آتشزدگی مواد،پٹاخے اور کھلونا نما اسلحہ کی خریدوفروخت پر پابندی کاحکم جاری کردیا گیا ہے۔ علامیے میں کہا گیا ہے کہ میٹرک امتحانات کیلئے نقل کی روک تھام کیلئے پاکٹ گائیڈ پر بھی پابندی ہوگی۔ ہوائی فائرنگ، ون ویلنگ، اور ہیوی سائلنسر بائیکس پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ،دریاؤں، ڈیمز میں بغیر لائف جیکٹ تیرنا ممنوع کردیا گیا ،کشتیوں اور جھولوں پر گنجائش سے زیادہ افراد بٹھانے پر پابندی لگا دی گئی ،خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ 188 PPC کے تحت کارروائی...
	لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے 24ویں اجلاس میں طویل ترین ایجنڈا آئٹمز کی منظوری دی گئی اور اہم فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں پنجاب میں اسپیشل افراد، بزرگ اور طلبہ کے لئے مفت سفر کی سہولت کی منظوری دی گئی، طلبہ کے لئے ٹرانسپورٹ کارڈ جاری کرنے کی تجویز کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے چکن کے نرخ کم کرنے کے لئے موثر اقدامات کی ہدایت کی، جنسی جرائم کیلئے اسپیشل انوسٹی گیشن یونٹس کے قیام کی منظوری دی اور ریپ کے واقعات کی روک تھام کے لئے اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ بھکر اور بہاولنگر میں ایئرپورٹ بنانے کا اصولی فیصلہ کیا گیا، ضلع بھکر میں ایئر ایمبولینس...
	وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے 24ویں اجلاس  میں طویل ترین ایجنڈا آئٹمز کی منظوری دی گئی اور اہم فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں پنجاب میں اسپیشل افراد، بزرگ اور طلبہ کے لئے مفت سفر کی سہولت کی منظوری دی گئی، طلبہ کے لئے ٹرانسپورٹ کارڈ جاری کرنے کی تجویز کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے چکن کے نرخ کم کرنے کے لئے موثر اقدامات کی ہدایت کی،  جنسی جرائم کیلئے اسپیشل انوسٹی گیشن یونٹس کے قیام کی منظوری دی اور  ریپ کے واقعات کی روک تھام کے لئے اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ بھکر اور بہاولنگر میں ایئرپورٹ بنانے کا اصولی فیصلہ کیا گیا،  ضلع بھکر میں ایئر ایمبولینس سروس کے لیے ایئر اسٹرپ...
	کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کا کہنا ہے کہ پاکستانی ائیرلائنز کی برطانیہ میں بحالی کی کوششیں جاری رکھی ہوئی ہیں۔ ترجمان سی اے اے کا کہنا ہے کہ برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ اور یوکے سی اے اے نے حالیہ دورہ پاکستان میں سی اے اے اور ائیرلائنز کا سیفٹی آڈٹ کیا تھا، سول ایوی ایشن کو برطانوی حکام کے فیصلے اور جواب کا انتظار ہے۔سی اے اے ترجمان کا کہنا ہے کہ برطانوی حکام نے تاحال سول ایوی ایشن اتھارٹی کو تحریری طور پر آگاہ نہیں کیا، اسی رپورٹ کی روشنی میں پاکستان سی اے اے اور ائیرلائنز کے برطانیہ کے آپریشن سے متعلق فیصلہ ہوگا۔  جسٹس انوارالحق پنوں بطور جج لاہور ہائیکورٹ...
	“اسلام سی ڈی اے صفائی عملہ کی تین ماہ سے زائد تنخواہوں کی عدم ادائیگی، چیئرمین آفس کے باہر احتجاج WhatsAppFacebookTwitter 0 27 March, 2025  سب نیوز اسلام آباد: سی ڈی اے کے کنٹریکٹ عملہ صفائی تین ماہ سے زائد عرصے سے تنخواہوں سے محروم ہے، اور انہیں ماہ نومبر سے تنخواہیں نہیں دی گئیں۔ اس عدم ادائیگی کے خلاف صفائی کے عملے نے چیئرمین آفس کے باہر احتجاج کیا، جہاں انہوں نے دھرنا دے کر راستہ بند کر دیا۔ ملازمین کا مطالبہ ہے کہ انہیں ٹھیکیدار سے واجبات ادا کرائے جائیں۔ ملازمین کا کہنا ہے کہ ان کے مطالبات پورے ہونے تک احتجاج جاری رہے گا۔ سی ڈی اے نے ٹھیکیدار کو ڈیڑھ کروڑ روپے کا چیک جاری...
	تونسہ (نیوزڈیسک) گزشتہ 3 ماہ کے دوران 100 سے زائد افراد میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہوئی ہے۔،پھیلاؤ کی وجہ جاننے کیلئے تحقیقاتی کمیٹی بنائی دی گئی ہے۔جو اپنی تحقیاتی رپورٹ حکومت کو پیش کرے گی ۔ ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان عثمان خالد کے مطابق تونسہ میں دسمبر 2024 میں ایچ آئی وی کا صرف ایک کیس رجسٹرڈ ہوا تھا، اس کے بعد اسکریننگ کا عمل شروع کیا گیا تو معلوم ہوا کہ 100 سے زائد افراد ایچ آئی وی میں مبتلا ہیں۔ ڈی سی نے بتایا کہ ان افراد میں زیادہ تعداد بچوں کی ہے تاہم پھیلاؤ کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقاتی کمیٹی بنائی دی گئی ہے۔ شادی کا حصہ بننا ہے تو بھاری رقم ادا...
	 تونسہ میں گزشتہ 3 ماہ کے دوران 100 سے زائد افراد میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہوئی ہے۔ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان عثمان خالد کے مطابق تونسہ میں دسمبر 2024 میں ایچ آئی وی کا صرف ایک کیس رجسٹرڈ ہوا تھا، اس کے بعد اسکریننگ کا عمل شروع کیا گیا تو معلوم ہوا کہ 100 سے زائد افراد ایچ آئی وی میں مبتلا ہیں۔ڈی سی نے بتایا کہ ان افراد میں زیادہ تعداد بچوں کی ہے تاہم پھیلاؤ کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقاتی کمیٹی بنا دی گئی ہے۔
	تونسہ میں گزشتہ 3 ماہ کے دوران 100 سے زائد افراد میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہوئی ہے۔ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان عثمان خالد کے مطابق تونسہ میں دسمبر 2024 میں ایچ آئی وی کا صرف ایک کیس رجسٹرڈ ہوا تھا، اس کے بعد اسکریننگ کا عمل شروع کیا گیا تو معلوم ہوا کہ 100 سے زائد افراد ایچ آئی وی میں مبتلا ہیں۔ڈی سی نے بتایا کہ ان افراد میں زیادہ تعداد بچوں کی ہے تاہم پھیلاؤ کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقاتی کمیٹی بنائی دی گئی ہے۔
	سندھ حکومت نے کراچی کی خوبصورتی اور ترقی کے منصوبے کے لیے ٹاسک فورس قائم کرنے کا اعلان کردیا ہے، محکمہ سروسل جنرل ایڈمنسٹریشن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ یہ بھی پڑھیں: وفاقی حکومت سے 100 ارب روپے کے حصول میں تعاون کریں، میئر کراچی کا گورنر سندھ کو خط ترجمان چیف سیکریٹری سندھ کے مطابق میئر کراچی مرتضیٰ وہاب ٹاسک فورس کے چیئرمین مقرر، کمشنر کراچی اور دیگر حکام بھی ٹاسک فورس میں شامل کیے گئے ہیں۔ ٹاسک فورس شہر کی اہم شاہراہوں کی بحالی، صفائی اور خوبصورتی کے کاموں کی نگرانی کرے گی، ٹاسک فورس کو تجاوزات، غیر قانونی پارکنگ اور سیوریج مسائل کے حل کی ذمہ داری دی گئی۔ یہ بھی پڑھیں: ’لاہور کراچی سے بہت بہتر ہے، اپنے بیان...
	سیول(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔26 مارچ ۔2025 )جنوبی کوریا کے جنگلات میں لگنے والی آگ سے ہلاکتوں کی تعداد19 ہوگئی ہے جب کہ ایک قدیم مندر شعلوں کی لپیٹ میں آکر منہدم ہوگیا فرانسیسی نشریاتی ادارے کے مطابق جنوبی کوریا کے قائم مقام صدر نے 19 ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے جنوب مشرقی علاقے میں آگ پھیلنے سے تقریباً 27 ہزار افراد کو فوری طور پر نقل مکانی پر مجبور ہونا پڑا.(جاری ہے)  حکام کا کہنا ہے کہ جنگلات میں لگی آگ میں 18 شہری ہلاک ہوئے جب کہ آگ بجھانے والے ہیلی کاپٹر کا پائلٹ اس وقت ہلاک ہو گیا جب اس کا طیارہ پہاڑی علاقے میں گر کر تباہ ہوا وزارت داخلہ کے مطابق جنگلات میں لگی...
	بالی ووڈ کے کنگ خان نے انوپم کھیر کے شو میں اپنے بچپن کے دنوں کو یاد کرتے ہوئے غریب والدین کے ایک بچے کے اتنا کامیاب انسان بننے تک کی کہانی بیان کی۔  اداکار شاہ رخ خان نے اپنے بچپن کے مشکل دور کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ ہمارے گھر میں دال میں زیادہ پانی ڈالا جاتا تھا تاکہ ہم چار لوگوں کو کھانا پورا ہوسکے۔  اداکار شاہ رخ خان نے مزید بتایا کہ اُس وقت کسی کو یہ نہیں پتا تھا کہ میں کبھی اس مقام پر پہنچ جاؤں گا۔ سپر اسٹار شاہ رخ خان نے ہنستے ہوئے کہا کہ اگر کوئی ایسا شخص، جس کی شکل و صورت اور دماغ محدود ہو، اس مقام...
	 — فائل فوٹو اسلام آباد پولیس نے 2 افراد کے قتل میں ملوث ملزم گلاب شاہ کو گرفتار کر لیا۔پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ شمس کالونی اور ہومی سائیڈ یونٹ کی کارروائی کے بعد 2 افراد کے قتل میں ملوث کو گرفتار کیا گیا ہے۔ باجوڑ: 9 سالہ بچے کا قاتل گرفتار، اعتراف جرم کرلیا، ڈی پی او باجوڑ میں 9 سالہ بچے کو قتل کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزم کی نشاندہی پر آلۂ قتل پستول بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ملزم نے 28 دسمبر 2024ء کو فہد علی اور شبیر شاہ کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔
	کراچی (سٹاف رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ) شہر قائد میں دفعہ 144نافذ کردی گئی جس کے تحت شہر میں جلسے، جلوس، ریلی یا احتجاج پر پابندی عائد کردی گئی، جس پر فوری طور پر پریس کلب کے اطراف راستے بند کردیئے گئے۔ جس کے باعث اطراف میں بدترین ٹریفک جام  رہی۔ ہزاروں افراد کئی گھنٹے سڑکوں پر پھنسے رہے۔ دریں اثناء پولیس نے زینب مارکیٹ کے قریب بلوچ یکجہتی کمیٹی کی سمی دین بلوچ سمیت اٹھارہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ بلوچ یکجہتی کمیٹی اور سول سوسائٹی کی جانب سے صدر زینب مارکیٹ کے باہر مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ ماہ رنگ بلوچ سمیت تمام گرفتار افراد کو رہا کیا جائے۔ اس دوران پولیس اور مظاہرین کے...
	اسلام ٹائمز: احتجاج میں شریک افراد نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے، جن پر آزادیٔ صحافت کے حق میں اور جبری گمشدگیوں کے خلاف نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے حکومت اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ معاملے کا فوری نوٹس لیں اور لاپتہ افراد کی بازیابی کو یقینی بنائیں۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: نادر بلوچ  نیشنل پریس کلب کے باہر صحافی احمد نورانی کے بھائیوں کے مبینہ اغوا کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں صحافی برادری، انسانی حقوق کے کارکنان اور سول سوسائٹی کے افراد نے شرکت کی۔ احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے سینیئر صحافی اعزاز سید نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ صحافیوں اور ان کے اہل خانہ کو نشانہ بنانا آزادیٔ...
	 کراچی:  فوارہ چوک کے نزدیک قوم پرست جماعت کے احتجاج کے دوران پولیس نے 4 افراد کو گرفتار کر لیا۔  مظاہرین کی تعداد تقریباً 35 سے 40 تھی، جنہوں نے احتجاج کے دوران ریڈ زون میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ اس دوران مشتعل مظاہرین نے پولیس کے خلاف نعرے بازی کی اور صورتحال کشیدہ ہو گئی۔ مقامی حکام کے مطابق احتجاج کے دوران خاتون سمیت 4 افراد کو گرفتار کیا گیا جن میں رزاق، عبد الوہاب، سلمان اور سیمی دین بلوچ شامل ہیں۔ مزید پڑھیں: حیدرآباد؛ کالعدم قوم پرست تنظیم کا دہشت گرد گرفتار، ہینڈ گرینیڈ برآمد سیمی دین بلوچ کو مظاہرین کو اکسانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ گرفتاری کے دوران کچھ مظاہرین رش کا...
	حکام کی جانب سے سخت سیکیورٹی کے دعوؤں کے باوجود ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے 2 لوگوں کو شدید زخمی کردیا اور فرار ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار 3 لوگوں نے پیشی پر آئے لوگوں پر فائرنگ کی، فائرنگ کے نتیجے میں 2 لوگ زخمی ہوگئے۔ سخت سیکورٹی کے دعوؤں کے باوجود ضلع کچہری کے باہر فائرنگ سے زخمیوں کو ایمبولینس نہ ہونے کیوجہ سے لوڈر گاڑی میں اسپتال منتقل کیا گیا۔  نامعلوم ملزمان فائرنگ کر کے موقع سے فرار ہو گئے۔
	  اجلاس پی آئی اے بورڈ جون 2024 کی ششماہی آڈٹ رپورٹ کی منظوری دے گا پی آئی اے انتظامیہ بیرون ملک پراپرٹیز کے حوالے سے بورڈ ارکان کو بریفنگ دے گی پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اہم اجلاس کل 24 مارچ کو طلب کرلیا گیا۔رپورٹ کے مطابق اجلاس پی آئی اے بورڈ جون 2024 کی شش ماہی آڈٹ رپورٹ کی منظوری دے گا، قومی ائیرلائن کی نجکاری کے نئے مسودے اور اہداف پر بھی غور ہوگا۔اجلاس میں یورپ کے بعد برطانیہ کے فلائٹ آپریشن کی بحالی کے متعلق بھی جائزہ لیا جائے گا، برطانیہ کے فلائٹ آپریشن کی تیاریوں کا جائزہ لیا جائے گا۔پی آئی اے کی ملکی اور بیرون ملک پراپرٹیز کے حوالے...
	ماہ رنگ بلوچ اور بی وی سی کے دوسرے رہنماؤں کی گرفتاریوں کے خلاف احتجاج جاری صوبے کے کئی شہروں میں اتوار کو دوسرے روز بھی شٹر ڈاؤن ہڑتال ، کوئٹہ میں معمولات بحال بلوچ یکجہتی کمیٹی (بی وائی سی) کی سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ سمیت تنظیم کے کئی رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف کوئٹہ میں احتجاج کے دوران فائرنگ سے ہلاک ہونے والے تین افراد کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔ مقدمے میں انسداد دہشت گردی ایکٹ سمیت کئی دیگر دفعات بھی لگائی گئی ہیں۔ کوئٹہ میں اب تک بی وائی سی کے خلاف تین مقدمات درج کیے جاچکے ہیں۔دوسری جانب ماہ رنگ بلوچ اور بی وی سی کے دوسرے رہنماؤں کی گرفتاریوں کے...
	طورخم(نیوز ڈیسک)فرنٹیئر کور ( ایف سی) حکام نے آہنی باڑ پھاڑ کر غیر قانونی طور پر پاکستان میں داخل ہونے والے 50 افغان بچے، بچیوں کو افغان حکام کے حوالے کردیا۔ ایف سی ذرائع کے مطابق طورخم سرحدی گزرگاہ کے قریب آہنی باڑ کو پھاڑ کر پاکستان میں 50 افغان بچے اور بچیاں داخل ہوگئے تھے جنہیں پولیس نے حراست میں لے لیا تھا۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ قبائلی عمائدین کی استدعا پر ڈی پورٹ کرکے ان بچوں کو طورخم سرحد پر افغان حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔ ایف سی ذرائع کے مطابق افغان بچے طورخم کے راستے غیر ملکی اشیا کی اسمگلنگ کرتے ہیں۔ مزید برآں ایف سی حکام نے افغان حکام سے مطالبہ کیا ہےکہ وہ...
	بلوچ یکجہتی کمیٹی کی آرگنائزر ماہ رنگ بلوچ سمیت دیگر رہنماؤں کے خلاف احتجاج کے دوران فائرنگ سے 3 افراد کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ مقدمہ کوئٹہ کے سریاب تھانے میں درج کیا گیا ہے جس میں  نامزد افراد پر قتل، اقدام قتل، دہشت گردی، لوگوں کو اکسانے سمیت 16 دفعات شامل کی گئیں ہیں۔ بلوچ یکجہتی کمیٹی کے خلاف 2 مقدمات اس سے قبل بھی درج کیے جا چکے ہیں۔ پولیس کے مطابق ماہ رنگ بلوچ سمیت بی وائی سی کے مختلف رہنماؤں کے خلاف سول لائن تھانے میں بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ بلوچ یکْجہتی کمیٹی کی جانب سے سول ہسپتال کوئٹہ کے مردہ خانے...
	پی آئی اے کی ملکی اور بیرون ملک پراپرٹیز کے حوالے سے پی آئی اے انتظامیہ بورڈ ارکان کو بریفنگ دے گی۔ اسلام ٹائمز۔ پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اہم اجلاس 24 مارچ کو طلب کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اجلاس پی آئی اے بورڈ جون 2024ء کی شش ماہی  آڈٹ رپورٹ کی منظوری دے گا، قومی ائیرلائن کی نجکاری کے نئے مسودے اور اہداف پر بھی غور ہوگا۔ اجلاس میں یورپ کے بعد برطانیہ کے فلائٹ آپریشن کی بحالی کے متعلق بھی جائزہ لیا جائے گا، برطانیہ کے فلائٹ آپریشن کی تیاریوں کا جائزہ لیا جائے گا۔ پی آئی اے کی ملکی اور بیرون ملک پراپرٹیز کے حوالے سے پی آئی اے انتظامیہ بورڈ ارکان کو...
	اسلام آباد: سربراہ جمعیت علمائے اسلام (  جے یو آئی)ف مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ جنگ افغانستان اور پاکستان کے لیے مفید نہیں ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ جنگ افغانستان اور پاکستان کے لیے مفید نہیں، اگر ہم جنگ کے لیے آگے بڑھ رہے ہیں تو قدم روک لینا چاہیے اور جامع حکمت عملی کی طرف جانا چاہیے۔ سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ پاکستان سے افغانستان جا کر 20 سال تک لڑنے والوں سے بندوقیں واپس لینے میں افغان طالبان کو بھی مشکلات ہیں، اس کام کے لیے وقت چاہیے، اس پر اتفاق رائے ہوا تھا، معلوم نہیں آج ہم نے معاملہ کیوں بگاڑ دیا۔ خیال رہےکہ وفاقی حکومت...
	ویب ڈیسک: پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اہم اجلاس کل 24 مارچ کو طلب کرلیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق اجلاس پی آئی اے بورڈ جون 2024 کی شش ماہی  آڈٹ رپورٹ کی منظوری دے گا، قومی ائیرلائن کی نجکاری کے نئے مسودے اور اہداف پر بھی غور ہوگا، یورپ کے بعد برطانیہ کے فلائٹ آپریشن کی بحالی کے متعلق بھی جائزہ لیا جائے گا برطانیہ کے فلائٹ آپریشن کی تیاریوں کا جائزہ لیا جائے گا.پی آئی اے کی ملکی اور بیرون ملک پراپرٹیز کے حوالے سے پی آئی اے انتظامیہ بورڈ ارکان کو بریفنگ دے گی.  بلوچستان میں زلزلے کے جھٹکے  پی آئی اے کے آپریشنل بیڑے سمیت دیگر معاملات پر بھی بورڈ...
	پی آئی اے کی نجکاری کے نئے مسودے، اہداف پر غور کے لیے ہولڈنگ کمپنی کا اہم اجلاس کل طلب WhatsAppFacebookTwitter 0 23 March, 2025  سب نیوز اسلام آباد:پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اہم اجلاس کل 24 مارچ کو طلب کرلیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق اجلاس پی آئی اے بورڈ جون 2024 کی شش ماہی آڈٹ رپورٹ کی منظوری دے گا، قومی ائیرلائن کی نجکاری کے نئے مسودے اور اہداف پر بھی غور ہوگا۔ اجلاس میں یورپ کے بعد برطانیہ کے فلائٹ آپریشن کی بحالی کے متعلق بھی جائزہ لیا جائے گا، برطانیہ کے فلائٹ آپریشن کی تیاریوں کا جائزہ لیا جائے گا پی آئی اے کی ملکی اور بیرون ملک پراپرٹیز کے حوالے...
	جعفر ایکسپریس کے ہائی جیکروں کو مسنگ پرسن بنانے کی کوشش میں تین لاشیں گرانے والی والی مہرنگ بلوچ گرفتار
	 سٹی42:  سریاب سے  گرفتار کی گئی  بی ایل اے کی "پر امن سرمچار" مہرنگ بلوچ کو کوئٹہ جیل منتقل کردیا گیا۔ اس مرتبہ معاملہ تین افراد کے قتل کا ہے لیکن مہرنگ کو سر دست تین ایم پی او کے تحت گرفتار کر کے جیل بھیجا گیا ہے۔  جعفر ایکسپریس کے ہائی جیکروں کو مسنگ پرسن بنانے کی کوشش میں تین لاشیں گرانے والی  والی مہرنگ بلوچ گرفتار ماہ رنگ بلوچ  11 مارچ کو جعفر ایکسپریس کو  ہائی جیک کر کے عورتوں، بچوں اور سکیورٹی فورسز کے چھٹی پر گھروں کو جا رہے  نہتے اہلکاروں کو یرغمال بنانے والے بی ایل اے کے  دہشتگردوں کو  ریسکیو آپریشن میں مارے جانے کے بعد ان کی لاشوں کو "گمشدہ افراد کی لاشیں"...
	 اسلام آباد:  افغانستان کے لیے پاکستان کے نمائندہ خصوصی صادق خان نے دورہ افغانستان میں اہم ملاقاتیں کیں اور مزید شیڈول ہیں۔ محمد صادق خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کابل میں اپنی مصروفیات اور ملاقاتوں کی تفصیل جاری کر دی ہے، جس کے مطابق انہوں نے افغان عبوری وزیر خارجہ امیر خان متقی سے کابل میں ملاقات کی۔ انہوں نے بتایا کہ افغانستان کے ساتھ مسلسل مصروفیات اور باہمی فائدہ مند تعلقات کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا ہے، دونوں اطراف سے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے اعلیٰ سطح کی مصروفیات اور بات چیت آگے بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ صادق خان نے افغانستان کے قائم مقام وزیر تجارت نورالدین...
	 اسلام آباد:  عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف)نے نئے مالی سال 25-2026 کے وفاقی بجٹ میں ٹیکس کا ہدف 15 ہزار ارب روپے سے زیادہ رکھنے کی تجویز دے دی ہے اور پاکستان کو نئے اہداف ملنے کا بھی خدشہ ہے۔ وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی اگلی قسط کے لیے اسٹاف سطع کے معاہدے کے حوالے سے میمورنڈم آف اکنامک اینڈ فنانشل پالیسی(ایم ای ایف پی)میں نئی شرائط شامل کیے جانے کا امکان ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ریئل اسٹیٹ سیکٹر کے حوالے سے آئی ایم ایف نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی درخواست پر پراپرٹی کی خریداری پر عائد ود ہولڈنگ ٹیکس کی...
	دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)دبئی میں سفری پابندیوں اور بالخصوص ڈی پورٹ کرنے سے متعلق قوانین میں نمایاں تبدیلی کی گئی ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق دبئی کے ملک بدری (deportation) کے قانون کو مزید سخت کردیا گیا ہے جس میں ایسی چالاکیوں اور بہانوں کا تدارک کیا گیا ہے جنہیں بیدخلی سے بچنے کے لیے استعمال کیا جاتا تھا۔ یہ بات محسوص کی گئی کہ دبئی سے بیدخل کیے جانے والے جانے والے باشندے ڈی پورٹ کے قانون میں موجود ایک نرمی کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے مالی واجبات جیسے فرضی قرضوں کا بہانہ بنا کر بیدخلی سے بچنے کا جواز پیش کرتے تھے۔جس پر دبئی حکومت نے اس نرمی کو ختم کرکے نیا قانون متعارف کرایا ہے جو ایسے تمام...
	کوئٹہ(نیوز ڈیسک)کوئٹہ میں بلوچ یکجہتی کمیٹی (بی وائی سی) نے جعفر ایکسپریس آپریشن میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی لاشوں کی فراہمی کے لیے پرتشدد احتجاج کیا۔ کمشنر آفس کوئٹہ کے مطابق، مظاہرین نے احتجاج کے دوران پولیس پر فائرنگ اور پتھراؤ کیا، جس کے نتیجے میں تین افراد ہلاک ہو گئے۔ کمشنر آفس کے مطابق پولیس اور سول حکام نے لاشیں حوالے کرنے کا مطالبہ کیا، تاہم بی وائی سی قیادت نے اسے افغان شہریوں کی آپس کی لڑائی قرار دے کر لاشیں دینے سے انکار کر دیا۔ بعد ازاں، پولیس نے متوفی افراد کے اہل خانہ کی درخواست پر لاشیں برآمد کر کے ان کے حوالے کر دیں۔ بی وائی سی قائدین اور مسلح افراد کے خلاف...
	سٹی 42 : ’میں مجاہد ہوں میں مجاہد ہوں، اپنی دھرتی پاکستان کا محافظ ہوں‘ یوم پاکستان کے موقع پر وطن کے محافظوں کی جانب سے دشمنوں کو واضح پیغام جاری کیا گیا۔  پاک فوج اور فرنٹیئر کور خیبرپختونخواہ  نارتھ کے افسروں اور جوانوں کی جانب سے وطن کی حفاظت اور حرمت کے حوالے سے خارجیوں، انتشاریوں اور امن کے دشمنوں کو واضح پیغام جاری کیا گیا ۔   چترال، دیر، سوات، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی اور درہ آدم خیل میں ڈیوٹیاں سرانجام دینے والے وطن کے محافظوں کی جانب سے وطن کی حفاظت کے لئے ہر قسم کے دشمنوں کو منہ توڑ جواب دینے کا عزم کیا ہے۔   حزب اللہ بھی جنگ میں کود پڑی، اسرائیل پر راکٹوں سے...
	مصر میں اہرامِ گیزا کے نیچے وسیع انفرااسٹرکچر دریافت ہوا ہے جس سے اہرامِ مصر کے زیرِ زمین توانائی کے قدیم نیٹ ورکس کی قیاس آرائیاں پھر سے زور پکڑ رہی ہیں۔ جدید ریڈارز کی مدد سے ہونے والی حالیہ تحقیق میں اہرامِ گیزا کے نیچے ایک پیچیدہ نظام کا انکشاف ہوا ہے جو زیرِ زمین تقریباً 2 کلو میٹر تک پھیلا ہوا ہے اور گیزا کے تینوں بڑے اہراموں کو ایک دوسرے سے ملاتا ہے۔  سائنسدانوں کی پریس ریلیز کے مطابق اہرامِ گیزا کی بنیاد میں 5 یکساں کثیر المنزلہ انفرااسٹرکچرز دریافت ہوئے ہیں جو ایک دوسرے سے جُڑے ہوئے ہیں، یہ 8 انتہائی لمبے کنویں ہیں جن کے ارد گرد سیڑھیاں لپٹی ہوئی ہیں، یہ سیڑھیاں سطح...
	 پشاور میں 1 ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔  ڈپٹی کمشنر کے دفتر کی جانب سے اعلامیہ جاری کردیا گیا، جس کے مطابق ڈپٹی کمشنر نے شہر میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے اور پشاور میں دفعہ 144 کے تحت کھلونا بندوقیں اور آتشیں پٹاخوں وغیرہ کی فروخت پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔   اعلامیے کے مطابق پشاور میں دفعہ 144کا نفاذ فوری طور پر ہوگا اور ایک ماہ کے لیے نافذ رہے گا، خلاف ورزی پر دفعہ 188 تعزیرات پاکستان کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ 
	ویب ڈیسک : پاکستان ریلوے  کی جانب سے موسم سرما 2024 کے ٹائم ٹیبل کو تاحکم ثانی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے البتہ چند مخصوص ٹرینوں کے اوقات میں رد و بدل کیا گیا ہے۔  جن ٹرینوں کے اوقات میں رد و بدل کیا گیا ہے ان میں خیبر میل پشاور کینٹ سے رات 22:30 کے بجائے 22:00 پر روانہ ہوگی۔ علامہ اقبال ایکسپریس سیالکوٹ سے 07:30 کے بجائے 07:00 پر چلے گی۔ جعفر ایکسپریس پشاور کینٹ سے بھی 07:30 کے بجائے 07:00 پر روانہ ہوگی۔ اس کے علاوہ لاثانی ایکسپریس لاہور سے دوپہر 15:45 کے بجائے 15:30 پر سیالکوٹ سے 06:50 کے بجائے 06:30 پر روانہ ہو گی۔  ’زندگی‘ نے تاجروں کی سہولت کےلیے QR ساؤنڈ باکس...
	 لاہور:  شاہدرہ ٹاؤن میں نادرا کے ڈپٹی منیجر ویجیلنس ملک اعجاز پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی۔   ایف آئی آر کے مطابق ملک اعجاز جب اپنے آبائی گھر پہنچے تو دو نامعلوم افراد نے انہیں دھمکیاں دینا شروع کر دیں۔ جان بچا کر وہ گھر میں داخل ہوئے تو حملہ آور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔ ایف آئی آر میں مزید کہا گیا ہے کہ ملزمان نے دھمکی دی کہ اگر کسی ایجنسی یا ادارے کو ان کے بارے میں معلومات فراہم کیں تو انہیں زندہ نہیں چھوڑا جائے گا۔   ملک اعجاز کے بیان کے مطابق انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر مافیاز اور انسانی اسمگلروں کے خلاف کارروائیاں...
	یروشلم: اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے خلاف مظاہرے شدت اختیار کر گئے، جہاں پولیس نے واٹر کینن کا استعمال کرتے ہوئے کئی افراد کو گرفتار کر لیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ مظاہرے مسلسل تیسرے دن جاری رہے، جن میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ احتجاج شین بیٹ (Shin Bet) کے سربراہ رونین بار کی برطرفی اور غزہ پر دوبارہ حملے شروع کرنے کے فیصلے کے خلاف کیا جا رہا ہے۔ اسرائیلی مظاہرین کا کہنا ہے کہ حکومت 59 اسرائیلی قیدیوں کو غزہ سے واپس لانے میں ناکام رہی ہے اور ملک کو آمریت کی طرف دھکیلا جا رہا ہے۔  جمعرات کے روز پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں، جب سیکڑوں افراد وزیر اعظم کی...
	 نیو یارک:  پاکستانی امریکی کمیونٹی کی گرانقدر خدمات کے اعتراف میں نیو یارک کی ریاستی اسمبلی اور سینٹ کی جانب سے  دو اہم قراردادیں منظور کی گئی ہیں جن کی رو سے 23 مارچ  2025 کو " پاکستان –امریکن ہیریٹیج ڈے" جبکہ 19 مارچ 2025 کو " پاکستان ی-امریکن بزنس ڈے" کے طور پر منایا جائے گا۔ مذکورہ قراردادیں  امریکن پاکستانی ایڈووکیسی گروپ  اور اس کے صدر علی راشدکی کاوشوں  کا نتیجہ ہیں جن  میں   پاکستانی قونصلیٹ نیو یارک  کی مسلسل معاونت شامل رہی۔ پہلی قرارداد کو جسے رکن اسمبلی رکن نادر سیج کی جانب سے اسمبلی  اور سینیٹر جان لیو کی جانب سے ریاستی مقننہ کی  سینیٹ میں پیش کیا   گیا، دونوں ایوانوں نے متفقہ طور پر منظور کیا گیا۔...
	پاکستان نے افغانستان کو برادر ملک سمجھا مگر کابل کی جانب سے خیر کے بجائے مایوسی ملی، میجر جنرل (ر) زاہد محمود
	وی نیوز ایکسکلیوسیو میں دفاعی تجزیہ کار  میجر جنرل (ر) زاہد محمود نے کہا کہ پاکستان اس وقت حالات جنگ میں ہے۔ ہر پاکستانی اس جنگ میں دشمن کے نشانے پر ہے، جب کہ یہ سب کچھ انڈیا کر رہا۔ انڈیا پالیسی کے تحت دہشتگردی کو بطور ہتھیار استعمال کر رہا ہے۔ انڈیا جنگ کے ذریعے کشمیر حاصل نہیں کر سکتا پاکستان اور انڈیا کا ایک ہی کنفلکٹ ہے اور وہ صرف کشمیر ہے، اور کشمیر کو انڈیا ڈائریکٹ جنگ کے ذریعے حاصل نہیں کر سکتا، اس لیے انڈیا اب دہشتگردی کے ذریعے ماحول خراب کر رہے ہیں۔ آج کی جنگ ماضی سے مختلف ہوگئی زاہد محمود نے کہا کہ آج کی جنگ ماضی سے مختلف ہوگئی ہے، انڈیا چاہتا...
	لاہور(نیوز ڈیسک) محکمہ موسمیات نے رمضان المبارک کے آخری عشرے میں بارش جبکہ عید پر موسم گرم رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ محکمہ موسمیات کا سندھ اور پنجاب کے لیے خطرے کی گھنٹی بجاتے ہوئے کہنا ہے کہ رمضان کے آخری عشرے میں سندھ اور جنوبی پنجاب کے بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت 35 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ سے بڑھ جائے گا جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں بھی درجہ حرارت میں اضافہ متوقع ہے۔ بارشوں کا ایک سلسلہ اگلے ہفتے بالائی علاقوں کو متاثر کرے گا لیکن عید الفطر پر بارشوں کے کوئی آثار نظر نہیں آ رہے۔عید الفطر پر ملک...
	استبول کے میئر امام اوغلو اردگان کے سب سے بڑے حریف سمجھے جاتے ہیں جو ترکیہ کے آئندہ صدارتی انتخابات میں اہم ترین امیدوار ہیں۔ اوغلو کی گرفتاری اردگان کے صدارتی حریفوں کو راستے سے ہٹانے کی کوشش قرار دی جا رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ترکی میں رجب طیب اردگان کے اہم ترین حریف اور استنبول کے میئر اکرم امام اوغلو کی گرفتاری کیخلاف استنبول میں دسیوں ہزار افراد نے مظاہرہ کیا جبکہ بعض جگہوں پر مظاہرے پرتشدد شکل اختیار کرتے جا رہے ہیں۔ رپوٹ کے مطابق استنبول میونسپلٹی کے سامنے ہزاروں افراد جمع ہوئے اور امام اوغلو سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی رہائی کا مطالبہ کیا۔ استبول کے میئر امام اوغلو اردگان کے سب سے بڑے...
	اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے باوجود منگل کی علی الصبح سے اسرائیل کی غزہ میں شدید بمباری جاری ہے جس کے نتیجے میں اب تک 183 بچوں سمیت کم از کم 436 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی جارحیت معاہدے کی خلاف ورزی ہے، خطے کا استحکام خطرےمیں پڑگیا، پاکستان الجزیرہ کے مطابق حماس کے ایک عہدے دار طاہر الننو کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیل کی تازہ بمباری کے باوجود گروپ نے مذاکرات کے دروازے بند نہیں کیے ہیں تاہم انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دستخط شدہ معاہدے کے وقت نئے معاہدوں کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ مذاکرات اب آگ کی زد میں ہوں گے، نیتن یاہو...
	اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 19 مارچ 2025ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے کہا ہے کہ پیرس معاہدے کے اہداف اب بھی قابل حصول ہیں اور عالمی برادری کو بڑھتے موسمیاتی بحران پر قابو پانے کے لیے کوششیں تیز کرنا ہوں گی۔دنیا کے موسمیاتی حالات کے حوالے سے اقوام متحدہ کی نئی رپورٹ کے اجرا پر انہوں نے عالمی رہنماؤں سے کہا ہے کہ وہ اپنے لوگوں اور معیشتوں کے لیے کم خرچ اور ماحول دوست توانائی سے فائدہ اٹھائیں۔ رواں سال موسمیاتی تبدیلی کے خلاف نئے اور پرعزم اہداف پیش کیے جائیں تاکہ کرہ ارض اور آنے والی نسلوں کے مستقبل کو تحفظ دیا جا سکے۔ Tweet URL عالمی موسمیاتی ادارے (ڈبلیو ایم او)...
	مسلم لیگ (ن) لیگی رہنما بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ اگر افغانستان سے دہشتگردی کے شواہد ملے تو اہداف کے تعاقب میں وہاں جا کر بھی کارروائی کی جا سکتی ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھی ایک بڑا بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ افغانستان دہشتگردوں کی سرپرستی کر رہا ہے اور اگر ضروری ہوا اور وہاں کارروائی کرنا پڑی تو کی جائے گی۔ خواجہ آصف نے کہا تھا کہ جو لوگ یہ کہتے ہیں کہ افغانستان میں دہشتگردوں کا پیچھا نہیں کرنا چاہیے، وہ پاکستان کے قومی مفادات کے خلاف بات کر رہے ہیں۔ خواجہ آصف کا یہ بیان پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کے اس بیان کے بعد...
	اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 19 مارچ 2025ء) پاکستان کے شمال مغربی صوبہ خیبر پختونخوا کو افغانستان کے صوبہ ننگرہار سے ملانے والی طورخم کراسنگ کو تجارتی گاڑیوں کے لیے دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔ جرمن خبر رساں ادارے ڈی پی اے کے مطابق یہ بات ایک بارڈر سکیورٹی اہلکار نے کہی ہے۔ اس اہلکار کا مزید کہنا تھا، ''پیدل افراد کو جمعہ کے روز سرحد پار کرنے کی اجازت ہو گی۔‘‘ پاکستانی اور افغان فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ پاکستان اور افغانستان کے مابین کشیدگی: طورخم سرحد پھر بند افغان حکام کی جانب سے مبینہ طور پر سرحدی گزرگاہ کے قریب تعمیرات شروع کرنے پر ہونے والے تنازعے کے بعد 21 فروری کو پاکستان نے اس...
	وزیراعظم کی کپاس کی بحالی پر خصوصی توجہ نہایت حوصلہ افزا ہے۔ کپاس بحالی کے لیے پچھلے دو ماہ سے مسلسل کمیٹیاں تشکیل دی جا رہی ہیں جو اپنے اجلاس منعقد کر چکی ہیں - چیئرمین ٹاسک فورس بحالی کاٹن صنعت (ایف پی سی سی آئی ) ملک سہیل طلعت
	ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 مارچ2025ء) زراعت نظر ثانی پالیسی سربراہی اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف نے کپاس کے حوالے سے  خصوصی توجہ دیتے ہوئے مقامی پیداوار پر عائد اٹھارا فیصد جی ایس ٹی پر کمیٹی کا قیام کیا جو چئیرمین FBR, وزیر ڈویلپمنٹ احسن اقبال اور وزیر خزانہ اورنگزیب پر مشتمل ہے کو ھدایت کی کہ  فوری طور پر اس پر اہنی رپورٹ پیش کی جائے۔وزیراعظم نے کپاس کی پیداوار میں کمی پر اپنے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اس کی بحالی کے لیے ھنگامی بنیادوں پر کام کرنے کی ھدایت کرتے ہوئے کہا کہ بائیر کے ساتھ رابطہ کیا جائے تاکہ ماضی میں مونسنٹو کے ساتھ طے کئے گئے معاملات کا از سر نو جائزہ لیا...
	ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے عوام فتنتہ الخوارج کیخلاف  کھڑے ہو  گئے، سکیورٹی اہلکار کے اغوا کی کوشش ناکام بنا دی۔  سکیورٹی ذرائع کے مطابق ضلع خیبر کی وادی تیراہ میں چھٹی پر آئے سکیورٹی اہلکار کےگھر کا محاصرہ کرنے والے مسلح افراد کے خلاف مقامی افراد متحد ہوگئے، مقامی افراد نے فتنہ الخوارج کے ہاتھوں سیکیورٹی اہلکارکو اغوا کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔  سکیورٹی ذرائع کے مطابق لکی مروت میں نماز عشاء کے وقت عباسہ خٹک میں قائم مسجد کے باہر سکیورٹی پر مامور مقامی رہائشی کا خوارج سے سامنا ہوا، مسجد میں موجود تمام نمازیوں نے ملکر خوارج کو مار بھگایا،مقامی افراد اور خوارج کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا،ڈی پی او لکی مروت کی طرف سے...
	بھارتی ریاست مہاراشٹر میں مغل حکمران اورنگزیب عالمگیر کا مقبرہ گرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے ہندو انتہا پسندوں نے ہنگامہ آرائی کی ہے، جس پر مہاراشٹر کے شہر ناگ پور میں غیرمعینہ مدت تک کے لیے کرفیو نافذ کردیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے کی گئی ہنگامہ آرائی کے بعد علاقے میں کشیدگی پیدا ہوگئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں بھارت: ہولی کے موقع پر مساجد ترپال سے ڈھک دی گئیں میڈیا رپورٹس کے مطابق انتہا پسندوں کی جانب سے ہنگامہ آرائی کے دوران متعدد افراد زخمی بھی ہوگئے ہیں، جن میں 15 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ اور ایک کی حالت تشویشناک ہے۔ پولیس نے بتایا کہ انتہا پسندوں نے ہنگامہ آرائی کے دوران توڑ...
	اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف میری اجازت کے بغیر قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت نہیں کر سکتی تھی۔ بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے بھائی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عمران خان کو مختلف طریقوں سے تنگ کیا جارہا ہے۔ تحریک انصاف میری اجازت کے بغیر APC میں شرکت نہیں کر سکتی تھی ۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کا مؤقف ہے کہ ان کی بچوں سے بات نہیں کروائی جارہی، ذاتی معالج کو بھی رسائی نہیں، اس کے علاوہ وکلا کو بھی یہاں نہیں آنے دیا جارہا۔ علیمہ خان نے کہاکہ عمران خان...
	پشاور(نیوز ڈیسک)خیبر پختونخوا پولیس کی مختلف ضروریات پوری کرنے کے لیے صوبائی حکومت نے ساڑھے 5 ارب روپے فوری طور پر جاری کرنے اور پولیس افسران کی تنخواہیں بلوچستان پولیس افسران کی تنخواہوں کے برابر کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔ وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت پولیس سے متعلق اہم اجلاس میں چیف سیکریٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ کے علاوہ محکمہ خزانہ اور پولیس کے اعلی حکام نے بھی شرکت کی۔ وزیر اعلیٰ نے پولیس گاڑیوں کی بلٹ پروفنگ اور دیگر جدید آلات کی خریداری کے لیے 3 ارب روپے اور پولیس تھانوں اور چیک پوسٹوں کو محفوظ بنانے کے لیے 1.3 ارب روپے فراہم کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔ اجلاس...
	وزیر اعظم محمد شہباز شریف قومی نوعیت کے اہم اجلاس میں حزب اختلاف کی عدم شرکت کو افسوس ناک قرار دیا ہے۔ انہوں نے قومی سلامتی کے پارلیمانی اجلاس میں تفصیلی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ قومی نوعیت کا غیر معمولی اجلاس ہے۔ اس میں حزب اختلاف کی عدم شرکت نہایت افسوس ناک ہے۔ یہ قومی ذمہ داریوں سے منہ موڑنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف سب کو متحد ہوکر آگے بڑھنا ہے۔ ملک کی حفاظت کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے فوجی جوانوں کے اہل خانہ ہماری طرف دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے اپنے خطاب میں بے نظیر بھٹو، بلور خاندان اور مفتی محمد حسین نعیمی سمیت سینکڑوں اہم شخصیات...
	 جیمز ویب خلائی دوربین کی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ سائنس دانوں نے پہلی بار ہمارے نظام شمسی سے باہر کے سیاروں میں اہم گیس کاربن ڈائی آکسائیڈ کا براہ راست مشاہدہ کیا ہے۔دی ایسٹرو فزیکل جرنل میں شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق گیس پر مبنی بڑے سیارے زندگی کی میزبانی کرنے کے اہل نہیں ہیں، لیکن اس تحقیق سے یہ اشارہ ضرور مل جاتا ہے کہ دور دراز سیارے کیسے تشکیل پاتے ہیں۔زمین سے 130 نوری سال دور HR 8799 نظام کی عمر صرف تین کروڑ سال ہے، جو ہمارے نظام شمسی کے 4.6 ارب سال کے مقابلے میں تقریباً نومولود بچہ ہے۔تحقیق کے مطابق امریکا کی قیادت میں محققین کی ایک ٹیم نے اس نظام...
	بھارتی شہر ناگپور میں ہندو انتہا پسند گروہ کی جانب سے مغل بادشاہ اورنگزیب کے مزار کو گرانے کے مطالبے پر پرتشدد جھڑپیں شروع ہوگئیں، جس کے بعد حکام نے غیر معینہ مدت کے لیے کرفیو نافذ کر دیا۔ پولیس کے مطابق، پیر کے روز ہونے والے فسادات میں متعدد گاڑیوں کو نذرِ آتش کر دیا گیا، جبکہ پندرہ سے زائد پولیس اہلکار زخمی ہوئے، جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ مہاراشٹرا کے وزیراعلیٰ دیویندر فڈنویس نے ایک ویڈیو پیغام میں تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ قانون اور امن و امان کی بحالی کے لیے سخت اقدامات کیے جائیں گے۔ پولیس رپورٹ کے مطابق، وشو ہندو پریشد (VHP) کے کارکنان نے اورنگزیب کے...
	جنیوا میں انسانی حقوق کونسل کے 58ویں اجلاس کے موقع پر ایک تقریب میں ورلڈ مسلم کانگریس کی جانب سے اظہار خیال کرتے ہوئے الطاف حسین وانی نے کونسل کی توجہ مقبوضہ کشمیر میں جبری گمشدگیوں اور ماورائے عدالت قتل کے واقعات کی جانب مبذول کرائی۔ اسلام ٹائمز۔ کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز کے چیئرمین الطاف حسین وانی نے مقبوضہ کشمیر میں ریاستی سرپرستی میں ہونے والے ظلم و تشدد کے متاثرین کو انصاف کی فراہمی اور اس میں ملوث فوجی اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جنیوا میں انسانی حقوق کونسل کے 58ویں اجلاس کے موقع پر ایک تقریب میں ورلڈ مسلم کانگریس کی جانب سے اظہار خیال کرتے ہوئے الطاف حسین...
	وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے آج کے اجلاس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس اجلاس میں مسنگ پرسنز کے مسئلے پر بھی بات ہوگی، بہت سے لوگ دہشتگردی میں شامل ہیں، کچھ بیرون ملک بیٹھے ہیں اور ان کے نام مسنگ پرسنز کی فہرست میں ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: دہشتگردی کے خلاف کل جماعتی کانفرنس قومی معاملہ ہے لیکن پی ٹی آئی کہتی ہے پہلے ہمارے بانی کو رہا کرو، خواجہ آصف وزیر دفاع نے جسٹس (ر) جاوید اقبال کو مسنگ پرسنز کمیشن کا چیئرمین بنانے کے اقدام کو ’کمپرومائزڈ‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ...
	اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) جنوبی افریقہ کے قائم مقام سیکریٹری دفاع ڈاکٹر تھوبیکیلے گامیدے کی سربراہی میں وفد نے ایئر ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا۔  جنوبی افریقہ کے اعلیٰ سطح کے دفاعی وفد نے پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔  مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے جنوبی افریقی فضائیہ کیساتھ فوجی تعاون اور تربیتی شعبے میں اشتراک کے عزم کا اعادہ کیا۔  آئی ایس پی آر کے مطابق ڈاکٹر تھوبیکیلے گامیدے نے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت اور کامیابیوں کو سراہا، انھوں نے پاک فضائیہ کی جدید ٹیکنالوجی میں پیشرفت کی تعریف...
	دنیا کے طویل القامت افراد میں شامل نصیر سومرو شکارپور میں انتقال کرگئے ہیں۔بھائی ریاض سومرو نے نصیر سومرو کے انتقال کے بارے میں میڈیا کو آگاہ کیا اور بتایا کہ 55 سالہ بھائی کئی ماہ سے پھیپھڑوں کے عارضے میں مبتلا تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ کئی ماہ سے نصیر سومرو کا گھر میں علاج جاری تھا، اُن کی نماز جنازہ شکارپور میں کل صبح ادا کی جائے گی۔یاد رہے کہ نصیر سومرو کا قد 7 فٹ 9 انچ تھا، انہیں دراز قد کی وجہ سے انہیں قومی ایئر لائن نے ملازمت بھی دے رکھی تھی۔
	تصویر سوشل میڈیا۔ جنوبی افریقا کے قائم مقام سیکریٹری دفاع ڈاکٹر تھوبیکیلے گامیدے کی سربراہی میں وفد نے ایئر ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا۔ جنوبی افریقا کے اعلیٰ سطح کے دفاعی وفد نے پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے جنوبی افریقی فضائیہ کیساتھ فوجی تعاون اور تربیتی شعبے میں اشتراک کے عزم کا اعادہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ڈاکٹر تھوبیکیلے گامیدے نے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت اور کامیابیوں کو سراہا، انھوں نے پاک فضائیہ کی جدید ٹیکنالوجی میں پیشرفت کی تعریف کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی افریقی دفاعی...
	سیالکوٹ (نامہ نگار)وزیر دفاع خواجہ آصف کہا ہے بی ایل اے ایک تحریک ہے جو انٹرنیشنل دہشتگرد تحریک ڈکلیر ہوئی ہے اور ان کے مین تانے بانے ہندوستان میں ہیں ۔ افغانستان ان کے تعلقات اور اعانت وہاں سے اور دونوں ممالک سے ملتی ہے۔یہ تحریک کئی سالوں سے یہ دہشت گردی کی وارداتوں میں ملوث ہے۔ ہماری افواج نے جانیں بچائی ہیں کم از کم نقصان ہوا۔نقصان بہت زیادہ ہو سکتا تھا مگر ہماری افواج نے دانشمندی سے کام کیا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ محمد آصف نے کہا کہ اس واقعہ میں ملوث دہشت گرد سارے کے سارے مارے گئے۔دہشت گردوں سے بہت اہم انفارمیشن حاصل ہوئیں ہیں۔ جو بلوچستان میں نیٹ ورک ہے اس...
	 افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر فخر عباس نقوی نے کہا کہ ماہ رمضان ماہ توبہ، ماہ مغفرت، یہ مہینہ جہاں دیگر مناسبتوں سے معتبر ہے وہیں یہ مہینہ اقبلہ اول کی آزادی کے ساتھ بھی منسلک ہے، ہمیں اس مہینے قبلہ اول بیت المقدس کو فراموش نہیں کرنا چاہیے۔  اسلام ٹائمز۔ ادارہ خودی رجسٹرڈ پاکستان کے زیراہتمام چلنے والے ہمدرد ہائوس میں سابقین امامیہ کے اعزاز افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا، افطار ڈنر میں آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر سید فخر عباس نقوی نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ افطار ڈنر میں عابد نواز، سلیم عباس صدیقی، طاہر رضاگردیزی، اسد عباس نوناری، عمار حیدر، عاطف حسین سرانی، مختار حسین،...
	بلوچستان میں نوشکی دالبندین شاہراہ پربس کے قریب دھماکے سے 5 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق نوشکی دالبندین شاہراہ پربس کے قریب دھماکا ہوا جس میں 5 افراد جاں بحق اور 25 افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کیلئے نوشکی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس نے بتایا کہ نوشکی دالبندین شاہراہ دھماکے کے 2 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے دوسری جانب ایم ایس میر گل خان نصیر ٹیچنگ اسپتال نوشکی کا کہنا ہے کہ اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔
	سربیا میں صدر الیگزینڈر ووچک اور ان کی حکومت کے خلاف ملکی تاریخ کا سب سے بڑا احتجاج سامنے آیا، جس میں لاکھوں افراد نے سڑکوں پر نکل کر حکومت کے خلاف مظاہرہ کیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق دارالحکومت بلغراد میں احتجاج کے باعث ہائی الرٹ نافذ کر دیا گیا، جبکہ شہر بھر میں پبلک ٹرانسپورٹ بھی معطل رہی۔ سربیا میں یہ حکومت مخالف تحریک گزشتہ چار ماہ سے جاری ہے، جو اس وقت شروع ہوئی جب نومبر 2024 میں زیر تعمیر ریلوے اسٹیشن کی چھت گرنے سے 15 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ یہ حادثہ حکومت کی بدعنوانی اور نااہلی کا نتیجہ ہے، جبکہ حکومت نے مظاہرین کو سخت کارروائی کی دھمکی دے رکھی...