2025-11-04@15:46:18 GMT
تلاش کی گنتی: 1347

«افغان پناہ گزینوں کے»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)حکومت کی جانب سے پروف آف رجسٹریشن (پی او آر) کارڈ کے حامل افغان مہاجرین کے قیام میں 3 سے 6 ماہ کی توسیع پر غور کیا جارہا ہے، پی او آرکارڈ کے حامل افغان مہاجرین کےقیام میں 6 ماہ توسیع کی تجویز کابینہ کو بھیجی جائے گی۔ نجی ٹی وی کے مطابق پی او آر کارڈ رکھنے والے افغان مہاجرین کے حوالے سے اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں وزارت سیفران، وزارت خارجہ، وزارت داخلہ اور سیکیورٹی اداروں کے حکام شریک ہوئے۔ اجلاس میں پی او آر کارڈ کے حامل افغان مہاجرین کے قیام میں 3 سے 6 ماہ کی توسیع پر غور کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پی او آر کارڈ کے حامل افغان مہاجرین...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جون2025ء) بانی و سرپرست اعلی تحریک منہاج القران ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ملک کی معروف سیاسی،سماجی و مذہبی شخصیت،سابق مرکزی وائس چیئرمین پاکستان عوامی تحریک آغا مرتضی پویا کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالی مرحوم کی بخشش و مغفرت اور درجات بلند فرمائے۔(جاری ہے) ٹیلیفون پرڈاکٹر محمد طاہر القادری نے آغا مرتضی پویا(مرحوم) کے سوگوار خاندان سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ انہیں یہ صد مہ برداشت کرنے کی توفیق دے،پاکستان عوامی تحریک کیلئے مرحوم کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ آغا مرتضی پویا(مرحوم) کی پاکستانی معاشرے میں مختلف مسالک کے درمیان...
    پی او آر کارڈ کے حامل افغان مہاجرین کے قیام میں 3 سے 6 ماہ کی توسیع پر غور WhatsAppFacebookTwitter 0 28 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )حکومت کی جانب سے پروف آف رجسٹریشن (پی او آر) کارڈ کے حامل افغان مہاجرین کے قیام میں 3 سے 6 ماہ کی توسیع پر غور کیا جارہا ہے، پی او آرکارڈ کے حامل افغان مہاجرین کیقیام میں 6 ماہ توسیع کی تجویز کابینہ کو بھیجی جائے گی۔ پی او آر کارڈ رکھنے والے افغان مہاجرین کے حوالے سے اعلی سطح کا اجلاس ہوا جس میں وزارت سیفران، وزارت خارجہ، وزارت داخلہ اور سیکیورٹی اداروں کے حکام شریک ہوئے۔اجلاس میں پی او آر کارڈ کے حامل افغان مہاجرین...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2025ء)چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ جب تک فلسطینیوں کیلئے آزاد، خود مختار ریاست کا قیام نہیں ہوتا اس وقت تک اسرائیل سے تعلقات کا سوچا بھی نہیں جاسکتا۔(جاری ہے) جاری بیان میں حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ فلسطین سے متعلق سعودی عرب اور پاکستان کا موقف روز روشن کی طرح واضح ہے۔
    حکومت کا پی او آر کارڈ کے حامل افغان مہاجرین کے قیام میں 3 سے 6 ماہ کی توسیع پر غور WhatsAppFacebookTwitter 0 28 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد:حکومت کی جانب سے پروف آف رجسٹریشن (پی او آر) کارڈ کے حامل افغان مہاجرین کے قیام میں 3 سے 6 ماہ کی توسیع پر غور کیا جارہا ہے، پی او آرکارڈ کے حامل افغان مہاجرین کےقیام میں 6 ماہ توسیع کی تجویزکابینہ کوبھیجی جائےگی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پی او آر کارڈ رکھنے والے افغان مہاجرین کے حوالے سے اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں وزارت سیفران، وزارت خارجہ، وزارت داخلہ اور سیکیورٹی اداروں کے حکام شریک ہوئے۔اجلاس میں پی او آر کارڈ کے حامل افغان مہاجرین کے قیام...
    سانحہ سوات کے بعد خیبر پختونخوا کی سیاسی قیادت اور انتظامی افسران نے مشترکہ اہم فیصلے کرلیے۔ چیف سیکریٹری نے کہا کہ ریور بیڈ میں ہر قسم کی مائننگ پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، ریور بیڈ میں قائم ہوٹلوں سمیت ہر قسم کی تجاوزات کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے، کل سے دریاؤں کے کنارے اور اندر تجاوزات کے خلاف مؤثر آپریشن کا آغاز کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ سوات واقعے کی تحقیقات کے لیے تحقیقاتی ٹیم بھی سوات پہنچ چکی ہے، تحقیقات کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے، غفلت برتنے والوں کی نشاندہی کر کے انہیں سزا دی جائے گی، اے ڈی سی ریلیف کا دفتر رسپانس سینٹر قرار دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔...
    متنازع بیانات سے مشہور پاکستانی ٹک ٹاکر رجب بٹ کے گھر پر نامعلوم افراد فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔ گولیاں لگنے سے گھر کے باہر ایک کتا مارا گیا۔ چوہنگ پولیس نے رجب بٹ کی مدعیت میں مقدمہ دفعہ 440 اور 429 کے تحت درج کر کے تفتیش شروع کردی۔ ایف آئی آر کے مطابق نامعلوم افراد نے نجی سوسائٹی میں رجب بٹ کے گھر پر فائرنگ کی، گولیاں دیواروں میں لگیں، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم فائرنگ سے گھر کے باہر بیٹھا کتا مارا گیا۔ رجب بٹ کے مطابق یہ واقعہ 2 روز قبل پیش آیا، کراچی نمبر پلیٹس والی سفید کار میں چار افراد نے گھر کے باہر پہنچ کر گولیاں چلائیں تو انہوں نے واقعے کی...
    افغان طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد افغانستان دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہ بن گیا ہے۔ داعش خراسان، تحریک طالبان پاکستان اور دیگر دہشت گرد گروپ افغانستان میں منظم ہو رہے ہیں۔ اس حوالے سے امریکی امور خارجہ برائے جنوبی و وسطی ایشیا کی ذیلی کمیٹی کے چیئرمین بل ہائزنگا نے حقائق پیش کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد جنوبی اور وسطی ایشیا میں دہشت گردی کے واقعات خطرناک حد تک بڑھ گئے ہیں۔ بل ہائزنگا کے مطابق افغان طالبان دوحہ معاہدے کے تحت دہشت گردوں کو محفوظ پناہ گاہیں نہ دینے کے وعدے پر قائم نہیں رہ سکے۔ انہوں نے کہا کہ طالبان حکومت میں داعش خراسان اور فتنہ الخوارج جیسی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جون2025ء) نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ پرمننٹ کورٹ آف آربیٹریشن کا فیصلہ پاکستان کے مؤقف کی جیت ہے ، بھارت سندھ طاس معاہدے کو معطل نہیں کر سکتا، عالمی عدالت کے فیصلے نےمودی سرکار کوآئینہ دکھا دیا ، ثالثی عدالت کا کردار محدود کرنے کی بھارتی کوشش ناکام ہو گئی ۔ ہفتہ کو اپنے بیان میں نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نےسندھ طاس معاہدے کے حوالے سے پرمننٹ کورٹ آف آربٹریشن کا فیصلہ خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ پرمننٹ کورٹ آف آربیٹریشن کا فیصلہ پاکستان کے مؤقف کی جیت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت سندھ طاس معاہدے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سوات: پاکستان کے معروف سابق کپتان اور اسٹار آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے دریائے سوات میں حالیہ افسوسناک واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کی بے حسی کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ   دریائے سوات میں ڈوبنے والے معصوم لوگ آخری لمحے تک بے بسی کی تصویر بنے مدد کے منتظر رہے، ان کی آنکھوں میں امید کی چمک تھی کہ شاید کوئی انہیں بچا لے گا مگر وہ نہیں جانتے تھے کہ جن کی یہ ذمہ داری ہے، ان کی ترجیحات کچھ اور ہیں۔ٹوئٹ دیکھنے کے لیے کلک کریں.شاہد آفریدی نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا...
    سید مراد علی شاہ—فائل فوٹو وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ خصوصی افراد کو مساوی ترقی کے مواقع فراہم کیے جائیں گے، شراکت دار تنظیموں کا کردار خصوصی افراد تک مدد پہنچانے میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سید مراد علی شاہ نے کہا کہ کوئی بھی خصوصی فرد پیچھے نہ رہ جائے، خصوصی افراد کو سوشل پروٹیکشن نیٹ ورک میں مؤثر انداز میں شامل کیا جائے گا۔ وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ فنڈز کا شفاف اور مؤثر استعمال یقینی بنایا جائے گا، امداد ان افراد تک پہنچنی چاہیے جو واقعی اس کے مستحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خصوصی افراد کے حقوق کے لیے سندھ حکومت رہنمائی کا کردار ادا کر رہی ہے،...
    سوات میں دریا میں ڈوبنے والے خاندان کے سربراہ نے بتایا کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں میری بہو اور اس کی 4 پوتیاں شامل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس کے علاوہ میری بیٹی اور 4 نواسیاں بھی حادثے کی نذر ہوگئیں۔ سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے اس بزرگ شہری کے مطابق حادثے میں ان کی بیٹی، داماد اور 4 نواسیاں بچ گئیں۔ سوات میں دریائے سوات میں اچانک آنے والے سیلابی ریلے کے نتیجے میں 17 افراد بہہ گئے۔ یہ بھی پڑھیے: سوات حادثہ، سیاح پانی میں کیسے ڈوبے، عینی شاہد نے پوری صورتحال بیان کردی ضلعی انتظامیہ سوات نے واقعے سے متعلق ابتدائی رپورٹ جاری کر دی ہے، جس کے مطابق حادثہ پشاور بائی...
    پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2025ء) پاکستان پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا کے صدر سید محمد علی شاہ باچا نے کہاہے کہ ایک ہی خاندان کے 15 افراد سیلابی ریلے کی نذر ہو گئے، کئی گھنٹے تک امداد کے منتظر رہنے کے باوجود بروقت ریسکیو نہ ہونا صوبائی حکومت کی مجرمانہ غفلت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔(جاری ہے) اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ خیبرپختونخوا میں دریائے سوات کے دلخراش واقعے پر دلی افسوس اور گہرے رنج کا اظہار کرتا ہوں، جہاں ایک ہی خاندان کے 15 افراد سیلابی ریلے کی نذر ہو گئے، کئی گھنٹے تک امداد کے منتظر رہنے کے باوجود بروقت ریسکیو نہ ہونا صوبائی حکومت کی مجرمانہ غفلت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوںنے...
    روس کے معروف شیریمیٹیوو ایئرپورٹ پر ایک ہولناک واقعے میں ایک بیلاروسی شہری نے افغان نژاد 18 ماہ کے بچے کو زمین پر پٹخ دیا، جس سے بچے کو شدید دماغی اور ریڑھ کی ہڈی کی چوٹیں آئیں۔ واقعے کے بعد حملہ آور کو موقع پر گرفتار کرلیا گیا۔ برطانوی اخبار ڈیلی مرر کے مطابق 31 سالہ ولادیمیر وٹکوف ایک تعمیراتی مزدور ہے، نے دورانِ تفتیش اعتراف کیا کہ اُس نے بچے کو "جان سے مارنے کی کوشش کی۔" 18 ماہ کا یازدان نامی بچہ، اپنی والدہ کے ہمراہ ایران سے اسرائیل جنگ کے بعد روس پہنچا تھا۔ برطانوی اخباروں کے مطابق بچہ اس وقت کوما میں ہے۔ اطلاعات کے مطابق وٹکوف نشے میں تھا اور اس کے خون میں...
    کینیا میں گزشتہ روز حکومت مخالف مظاہروں کے دوران کم از کم 16 افراد ہلاک ہو گئے۔ انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق زیادہ تر اموات پولیس فائرنگ کا نتیجہ ہیں۔ یہ احتجاج ایک مقبول بلاگر کی پولیس کی حراست میں پراسرار موت کے بعد بھڑکا تھا، جبکہ یہ واقعہ 2024 کے ان خونریز مظاہروں کی برسی کے موقع پر پیش آیا جب ٹیکس بل کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے 60 افراد مارے گئے تھے۔ نیروبی میں کشیدہ صورتحال دارالحکومت نیروبی کے مرکزی کاروباری علاقے میں ہزاروں نوجوانوں نے پولیس بربریت اور حکومتی نااہلی کے خلاف مظاہرہ کیا۔ پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں جس میں ربر بلیٹس اور لائیو فائرنگ کی اطلاعات ہیں۔ کینیاٹا نیشنل اسپتال...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2025ء)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ عوامی خدمت، فلاح و بہبود اور گڈگورننس کے اہداف کو ہر صورت پورا کیا جائے گا۔مریم نواز شریف سے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے ملاقات کی، وزیراعلی نے بجٹ اجلاس کے کامیاب انعقاد پر ملک محمد احمد خان کو مبارکباد پیش کی۔سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے عوامی فلاحی بجٹ پیش کرنے پر وزیراعلی مریم نواز شریف سے اظہار تشکر کیا۔اس موقع پر وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ بجٹ 26-2025 میں تعلیم، صحت اور ڈویلپمنٹ کیلئے سب سے زیادہ فنڈز مختص کرنے کا ریکارڈ قائم کیا گیا، عوامی خدمت، فلاح و بہبود اور گڈگورننس کے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 25 جون 2025ء) میانمار میں آنے والے شدید زلزلے سے تین ماہ بعد بھی ملک میں 60 لاکھ لوگوں کو امداد کی اشد ضرورت ہے جبکہ اس آفت نے کئی سال سے جاری مسلح تنازع سے پیدا ہونے والے انسانی بحران کو مزید شدید بنا دیا ہے۔28 مارچ کو آنے والے 7.7 شدت کے زلزلے نے ملک کے وسطی علاقوں میں تباہی پھیلا دی تھی جس میں کم از کم 3,800 افراد ہلاک اور 5,000 سے زیادہ زخمی ہوئے۔زلزلے کے نتیجے میں منڈلے، ساگینگ اور میگوے جیسے بڑے شہروں میں عمارتیں تباہ ہونے سے ہزاروں لوگ بے گھر ہو گئے جبکہ 2021 میں ملک پر فوجی حکومت قائم ہونے کے بعد 32 لاکھ...
    اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے خلاف ’’آپریشن رائزنگ لائن‘‘ میں اسرائیل نے اپنے تمام اہداف حاصل کر لیے ہیں، اور اس سے بھی زیادہ کامیابیاں حاصل کی گئی ہیں۔ اسرائیلی حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نیتن یاہو نے گزشتہ رات کابینہ، وزیر دفاع اور موساد کے سربراہ سے ملاقات کی، جس میں آپریشن کی کامیابی کا اعلان کیا گیا۔ بیان کے مطابق اسرائیل نے ایران کے جوہری اور بیلسٹک میزائل پروگرام کی ’’دوہری اور فوری خطرات‘‘ کو ختم کر دیا ہے۔ مزید کہا گیا کہ اسرائیلی فضائیہ نے تہران کی فضاؤں پر مکمل کنٹرول حاصل کیا، ایرانی عسکری قیادت کو شدید نقصان پہنچایا اور حکومت کے...
    ٓلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2025ء) چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے زور دیا کہ اتحاد اور وحدت وقت کی سب سے بڑی ضرورت ہے اور امت مسلمہ کو اسرائیلی جارحیت کے خلاف یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ایران پر اسرائیل کے حالیہ حملے قابل مذمت ہیں اور یہ مسلم دنیا کے امن و استحکام پر حملہ ہے۔(جاری ہے) ہم ان حملوں کی پرزور مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ بین الاقوامی برادری اس کا نوٹس لے۔ انہوں نے قوم میں اتحاد کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جو قوتیں قوم کو تقسیم کرنا چاہتی ہیں، وہ نہ...
    پاکستان تحریک انصاف کی پولیٹیکل کمیٹی کے اہم اجلاس میں خیبرپختونخوا اسمبلی سے بجٹ منظوری کے فیصلے کی توثیق کردی گئی۔ رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی پولیٹیکل کمیٹی نے کے پی حکومت کے بجٹ کی مشروط منظوری کے فیصلے کی توثیق کر دی، جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا کہ اجلاس میں کہا گیا کہ خیبرپختونخوا حکومت عمران خان کے وژن پر مکمل عملدرآمد کرے گی، کمیٹی نے بجٹ کی منظوری سے متعلق چیئرمین عمران خان کی ہدایات پر مکمل عمل کا فیصلہ کیا گیا خیبرپختونخوا پارلیمانی پارٹی نے بجٹ کو عمران خان کے وژن کے عین مطابق مشروط طور پر منظور کیا، بانی پی ٹی آئی سے بجٹ مشاورت کی اجازت نہ دینا بدنیتی پر مبنی عمل ہے۔ اعلامیے میں...
    نیویارک(انٹرنیشنل ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کی جوہری تنصیبات پر یکطرفہ بمباری کے فیصلے کے خلاف نیویارک کے وسطی علاقے مڈٹاؤن مین ہیٹن میں اتوار کی سہ پہر سینکڑوں افراد سڑکوں پر نکل آئے اور ٹائمز اسکوائر میں زور دار احتجاج کیا۔ مظاہرین نے اس اقدام کو غیر ضروری، تباہ کن اور مشرق وسطیٰ میں ایک اور نہ ختم ہونے والی جنگ کی بنیاد قرار دیتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ 28 جون کو واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کی جانب مارچ کریں گے۔ ٹائمز اسکوائر کا منظر گویا 1970ء کی ویتنام مخالف تحریک یا 2003ء کی عراق جنگ سے قبل احتجاجی لہر کی یاد دلا رہا تھا۔ مظاہرین نے پرانے دور کے اینٹی وار نغمے بجائے،...
    وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے پہلی بار گھر خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے قرضہ اسکیم متعارف کرانے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پہلی بار گھر خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے 20 سالہ قرضہ اسکیم متعارف کرا رہے ہیں۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ 5 کروڑ کا رہائشی مکان ، 10 کروڑ کے پلاٹ اور 70 لاکھ تک کی گاڑی پر نئے قانون کا طلاق نہیں ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ یکم جولائی 2024 سے پہلے خریدی جائیداد پر ساڑھے 4 سے 6 فیصدتک ودہولڈنگ ٹیکس ہوتا ہے تاہم 15 سال یا اس سے زائد مدت تک استعمال ہونیوالی جائیداد پر ودہولڈنگ ٹیکس کا...
    پاکستان سمیت دنیا بھر میں بیرون ملک افرادی قوت بھیجنے کے لیے انہیں متعلقہ ملک کے حساب سے ہنرمندی کی تربیت دی جاتی ہے، تاکہ زیادہ سے زیادہ ہنرمند افرادی قوت ملک سے باہر بھیج کر ترسیلات زر میں اضافہ کیا جائے۔ پاکستان میں بیرون ملک جانے کے خواہشمند افراد کو ہنرمند بنانے کا شعبہ بھی زوال پذیر ہے، نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کے لیے اربوں روپے خرچ کیے جارہے ہیں، لیکن ان میں سے بہت کم افراد ہی ایسے ہوتے ہیں جو اپنے ہنر کی بنیاد پر بیرون ملک پہنچ پاتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں بیرون ملک جانے والے سینکڑوں مسافروں کو روکنے کی اصل وجہ کیا ہے؟ اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز ایسوسی ایشن کے وائس چئیرمین محمد عدنان پراچہ...
    وقاض احمد:تحریک انصاف کے سابق رہنماجاوید بدرکوگھر کے باہر سےاغوا کرلیاگیا، جاوید بدر کواغوا کرنیوالوں میں ایک شخص پولیس یونیفارم میں ملبوس تھا۔ فیکٹری ایریا پولیس نے جاوید بدر کو اغوا اور پیسے ہتھیانے کامقدمہ درج کر لیا،ایف آئی آر کے مطابق گزشتہ روز 5 نقاب پوش افراد جاوید کے گھر کے باہر آئے۔ ملزمان نے جاوید کو زبردستی گاڑی میں بٹھایا اور شرقپور روڈ کی طرف لے گئے، ملزمان نے جاوید کےاکاؤنٹ سے 2 لاکھ نقدی اپنے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کر لی۔ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 50، پنشن میں 20 فیصد اضافے کی سفارش ملزمان کئی گھنٹے جاوید کو گھمانے کے بعد سڑک پر چھوڑ گئے، ملزمان جاوید کو 20 سال قبل مقدمہ درج ہونے کا...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو ردعمل کی صورت میں مزید مہلک حملوں کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اب یا تو امن ہوگا یا پھر ایران کے لیے سانحہ ہوگا۔ واشنگٹن میں اپنے خطاب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ حملوں میں ایران کی فردو، نطنز اور اصفہان کی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔ امریکا کا مقصد ایران کی جوہری افزودگی کی صلاحیت کو ختم کرنا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ایران کی تنصیبات ختم کردی گئی ہیں، ایران کو اب امن قائم کرنا چاہیے، امن قائم نہ کرنے کی صورت میں مستقبل کے حملے بہت زیادہ شدید ہوں گے۔ صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران پر حملے کے لیے نیتن یاہو کے ساتھ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تہران: حزب اللہ کے شہید سربراہ حسن نصراللّٰہ کے خصوصی محافظ ابوعلی الخلیل اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل نے ابوعلی الخلیل کو عراق سے تہران جاتے ہوئے نشانہ بنایا۔اسرائیلی حملے میں لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے شہید سربراہ حسن نصراللہ کے خصوصی محافظ ابوعلی الخلیل شہید ہوگئے۔عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل نے ابوعلی الخلیل کو عراق سے تہران جاتے ہوئے نشانہ بنایا، وہ حسن نصراللہ کے محافظ اور خصوصی مشیر سمجھے جاتے تھے۔ابو علی الخلیل آخری مرتبہ 23 فروری کو حسن نصراللہ کے جنازے میں نظر آئے تھے، حزب اللّٰہ نے ابوعلی الخلیل کی ایران میں شہادت کی تصدیق کردی۔واضح رہے کہ اسرائیل نے ایران میں میزائل ذخیرہ گاہوں اور لانچنگ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی کو 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ کیس میں ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج منظر علی گل نے گزشتہ روز محفوظ کیا گیا فیصلہ آج سناتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی کی 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ کیس میں ضمانت منظور کر لی۔یہ مقدمہ تھانہ شادمان میں درج کیا گیا تھا، جس میں پی ٹی آئی رہنما پر الزام تھا کہ وہ 9 مئی کو پُرتشدد مظاہروں کے دوران جلاؤ گھیراؤ میں ملوث تھے۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے دلائل مکمل ہونے کے...
    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر نادرا نے شناختی قواعد میں ترامیم نافذ کردیں۔ نادرا کی شناختی قواعد میں ترامیم کے مطابق ب فارم کے لیے یونین کونسل میں پیدائش کا اندراج لازم قرار دیا گیا ہے، 3 سال سے کم عمر بچوں کے لیے تصویر اور بائیو میٹرک لازم نہیں ہے۔تین سے دس سال کے بچوں کی تصویر اور آئرس اسکین لازمی ہوگی۔دس سے اٹھارہ سال کے بچوں کے لیے تصویر، بائیو میٹرک، آئرس اسکین لازمی قرار دیا گیا ہے، ہر بچے کو الگ ب فارم جاری ہوگا جس پر میعاد درج ہوگی، پرانے ب فارم منسوخ نہیں کیے گئے لیکن پاسپورٹ بنوانے کے لیے نیا ب فارم درکار ہوگا۔ ترجمان نادرا کا کہنا ہے کہ ایف...
    اسرائیلی اخبار یدیوت آحرونوت نے رپورٹ کیا ہے کہ ایران کے جوابی حملوں کے باعث 8,000 سے زائد اسرائیلی شہری بے گھر ہو چکے ہیں۔ رپورٹ میں اسرائیلی پراپرٹی ٹیکس کمپنسیشن فنڈ کے اعداد و شمار کا حوالہ دیا گیا ہے۔ اخبار کے مطابق، اب تک 30,000 سے زائد افراد نے عمارتوں یا گاڑیوں کو پہنچنے والے نقصان کے ازالے کے لیے درخواستیں دی ہیں۔ یہ درخواستیں ایران کی جانب سے کیے گئے مسلسل میزائل حملوں کے بعد سامنے آئی ہیں، جنہوں نے جنوبی اور وسطی اسرائیل میں کئی شہروں کو متاثر کیا، جن میں بیرشیبہ، تل ابیب، اور حیفہ جیسے علاقے شامل ہیں۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ان حملوں نے اسرائیل میں اندرونی طور پر نقل...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی( کامر س رپورٹر)پاکستان کی سب سے بڑی نجی ایئر لائن ایئر بلیو نے اپنے فضائی آپریشنز کے 21سال مکمل کرلئے ہیں۔ایئر بلیو اپنے آپریشنز کے آغاز سے مسافروں کو ملکی اور بین الاقوامی روٹس پر مثالی اور معیاری سروس فراہم کررہی ہے ۔ایئر بلیو نے محض2024میں 11ہزار سے زائد پروازیں چلائیں ،ایئر لائن اپنے بڑھتے ہوئے ملکی اور بین الاقوامی نیٹ ورک پر 20 لاکھ سے زیادہ مسافروں کو سفری خدمات فراہم کر رہی ہے۔نیو جنریشن کے A321neo طیارے رکھنے والی پاکستا ن کی واحد ایئر لائن کے طور پر ایئر بلیو اپنے فضائی بیڑے کو جدید خطور پر استوار کرنے اور ایندھن کی بچت کے حوالے سے سرمایہ کاری جاری رکھی ہوئی ہے ۔ اپنے فریکوینٹ...
    پہلگام حملہ، بھارتی انٹیلی جنس کی ناکامی کا اعتراف، خطے کے استحکام میں پاکستان کا کردار اہم قرار WhatsAppFacebookTwitter 0 19 June, 2025 سب نیوز نئی دہلی (آئی پی ایس )سابق بھارتی انٹیلی جنس چیف نے پہلگام حملے میں ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے خطے کے استحکام میں پاکستان کا کردار اہم قرار دے دیا۔سابق بھارتی انٹیلی جنس چیف نے پہلگام حملے کے حوالے سے ناکامی کا اعتراف کر لیا۔ ذرائع کے مطابق سابق بھارتی انٹیلی جنس چیف امرجیت سنگھ دولت کا کہنا تھا کہ پہلگام واقعہ بھارت کی انٹیلیجنس اور سیکیورٹی ناکامی تھی۔ پہلگام میں جو ہوا وہ بہت برا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے پاس پہلگام حملے کے کوئی شواہد نہیں تھے، اے ایس دولت...
    ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ مصنوعی ذہانت پر حد سے زیادہ انحصار انسانوں کو ”کم عقل“ بنا رہا ہے۔ مشہور ادارے میساچوسٹس انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (MIT) کی تازہ تحقیق کے مطابق چیٹ جی پی ٹی جیسے اے آئی چیٹ بوٹس انسانی تنقیدی سوچ، یادداشت اور زبان کی مہارتوں کو بری طرح متاثر کر رہے ہیں۔ تحقیق میں کہا گیا ہے کہ جب انسان چیٹ بوٹس پر انحصار کرتے ہیں تو اُن کا دماغ خود سوچنے کا عمل ترک کر دیتا ہے، جس کے نتیجے میں ذہنی سرگرمی کم ہو جاتی ہے۔ ایم آئی ٹی کی ٹیم نے تحقیق میں تین مختلف گروپوں کو مضمون لکھنے کا ٹاسک دیا۔ ایک گروپ نے چیٹ جی پی ٹی کا استعمال کیا، دوسرے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ماسکو: روس نے امریکا کو جنگ میں مداخلت کے سنگین نتائج سے خبردار کرتے ہوئے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایران کے جوہری تنصیبات پر فضائی حملوں کو فوری طور پر روک دے ۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے سان پیٹرزبرگ انٹرنیشنل اکنامک فورم کے دوران گفتگوکرتے ہوئے  کہا کہ روس اسرائیل سے فوری طور پر ایران کی جوہری تنصیبات پر حملوں کو ختم کرنے کا مطالبہ کرتا ہے۔زاخارووا نے کہا کہ روس، اسرائیل کے ایران کی پرامن جوہری تنصیبات پر حملوں کو مکمل طور پر ناقابل قبول سمجھتا ہے اور اسے ایک مجرمانہ مہم جوئی قرار دیتے ہیں جو علاقائی اور عالمی سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔انہوں...
    متحدہ عرب امارات نے خطے میں حالیہ سیاسی و جغرافیائی کشیدگی کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر، ملک بھر میں ایئرپورٹس کی روانی برقرار رکھنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کر لیے ہیں۔ یہ بات امارات کی فیڈرل اتھارٹی برائے شناخت، شہریت، کسٹمز اور پورٹ سیکیورٹی (ICP) نے منگل کو جاری بیان میں کہی۔ اتھارٹی کے مطابق، بعض ممالک کی جانب سے فضائی حدود بند کیے جانے کے تناظر میں، تمام آپریشنل اداروں کے ساتھ قریبی رابطے میں کام کیا جا رہا ہے تاکہ مسافروں کی محفوظ اور بلا تعطل آمدورفت یقینی بنائی جاسکے اور خدمات کے معیار پر کوئی سمجھوتا نہ ہو۔ بیان میں کہا گیا کہ ICP نے اپنی منظوری شدہ ہنگامی کاروباری تسلسل کا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور: چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ انصاف کی فراہمی کے نظام کو مزید مضبوط کیا جائے گا۔چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت پشاور رجسٹری میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہواجس میں مجوزہ کچہری کمپاؤنڈ پشاور کے ماسٹر پلان کا جائزہ لیا۔اجلاس میں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا منصوبے کو جدید، پائیدار اور جامع بنانے پر زور دیا، اجلاس میں بار، بینچ اور ایگزیکٹو کی ضروریات شامل کرنے کی ہدایت کمپاؤنڈ میں سرسبز مقامات، شجرکاری اور بچوں کے پارک کی تجویز بھی پیش کی ۔چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ عدلیہ تمام طبقات کے لیے آسان رسائی کے عزم پر کار بند ہے۔ سپریم کورٹ عدالتی ترقی میں معاونت جاری رکھے گی۔اجلاس میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)تحریک انصاف حیدرآباد کی جانب سے پارٹی کے بانی عمران خان کی آزادی کے لیے حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے کی قیادت تحریک انصاف حیدرآباد کے رہنما ریحان راجپوت افروز شورو اور دیگر مقامی رہنما کر رہے تھے۔ اس موقع پر رہنمائوں نے کہا کہ تحریک انصاف کو پاکستان سے وفاداری اور عوام سے سچائی کی سزا دی جا رہی ہے۔ پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کو ناحق قید کر کے دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے لیکن عمران خان جعلی عوامی نمائندوں کے دعوے داروں کے سامنے کبھی نہیں جھکے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کا عوام آج بھی عمران خان کے ساتھ کھڑا ہے۔ انہوں نے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تل ابیب (مانیٹرنگ ڈیسک)تل ابیب کے حبیما اسکوائر میں غزہ کی جنگ اور ایران پر اسرائیلی حملوں کے خلاف تقریباً 35 افراد کے احتجاج کے دوران پولیس نے کم از کم 3 افراد کو حراست میں لے لیا۔ ٹائمز آف اسرائیل کی رپورٹ کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں جنگ مخالف کارکن ایتمار گرین برگ بھی شامل ہیں ۔
    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ان کی اہلیہ ہاتھ میں بندوق پکڑے گن شوٹنگ کی پریکٹس کرتے نظر آ رہی ہیں۔ شوٹنگ پریکٹس کے بعد شاہد آفریدی نے کہا کہ ’یہی فائرنگ گھر پر ہوتی ہے‘۔ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں شاہد آفریدی کا کہنا تھا شادی ایک سفر ہے، اور زندگی بھر کا ایڈونچر ہے۔ شاہد آفریدی کی اہلیہ نے فائرنگ رینج میں مہارت دکھائی، فائرنگ کے بعد لالا کا کہنا تھا کہ یہ ہی فائرنگ گھر پر بھی ہوتی ہے@SAfridiOfficial pic.twitter.com/YXFJoSCT18 — Ali Tanoli (@alitanoli889) June 15, 2025 ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کی دیر تھی کہ صارفین اس پر مختلف تبصرے...
    لاہور: سیکرٹری جنگلات، جنگلی حیات و ماہی پروری پنجاب مدثر ریاض ملک نے چیف وائلڈ لائف رینجر مبین الٰہی کی سفارشات پر محکمہ جنگلی حیات میں وسیع پیمانے پر تقرریوں اور تبادلوں کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ جاری کردہ اعلامیے کے مطابق متعدد افسران کو فوری طور پر تبدیل کر کے نئی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں جبکہ بعض کو عبوری طور پر اضافی چارج دیے گئے ہیں تاکہ زیر تربیت افسران کی عدم موجودگی میں امور کی انجام دہی میں رکاوٹ نہ آئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی چیف وائلڈ لائف رینجر راولپنڈی ریجن احسان احمد راجہ اور گجرانوالہ ریجن کے زاہد اقبال شیخ کو فوری طور پر تبدیل کر کے ہیڈ آفس رپورٹ...
    امریکہ بھر میں ہزاروں کی تعداد میں مظاہرین نے سڑکوں پر نکل کر صدر ٹرمپ کی تارکین وطن سے متعلق پالیسی کے خلاف احتجاج جاری رکھا ہوا ہے۔ امریکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف احتجاج کے لیے سنیچر کو امریکہ بھر کی سڑکوں، پارکوں اور پلازوں میں مظاہرین کی بڑی تعداد جمع ہوئی۔ مظاہرین نے چھوٹے بڑے شہروں میں مارچ کرتے ہوئے جمہوریت اور تارکین وطن کے حقوق کے تحفظ کی حمایت میں اور آمریت مخالف نعرے لگائے۔ ’نو کنگز‘ یا ’بادشاہ نہیں چاہیے‘ کے مظاہروں کے منتظمین نے کہا ہے کہ ملک بھر میں لاکھوں افراد نے سینکڑوں مقامات پر مارچ کیا۔ امریکہ بھر کی ریاستوں کے گورنر نے شہریوں سے پرسکون رہنے کی اپیل...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تہران: ایران کے حساس اداروں نے وسطی شہر یزد میں پانچ افراد کو گرفتار کرلیا ہے جن پر اسرائیل سے رابطے اور خفیہ معلومات کے تبادلے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔  تفصیلات کے مطابق ان افراد کو اس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ اہم تنصیبات کی تصاویر لے رہے تھے، یہ گرفتاریاں ایک ایسے وقت سامنے آئی ہیں جب ایران اور اسرائیل کے مابین شدید کشیدگی جاری ہے اور دونوں ممالک عملی طور پر حالت جنگ میں ہیں۔سیکیورٹی اداروں کا کہنا ہے کہ ملزمان کی سرگرمیاں قومی سلامتی کے خلاف تھیں، تاہم فی الحال مزید تفصیلات ظاہر نہیں کی گئیں۔واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں اسرائیل کی جانب سے ایران کے مختلف علاقوں پر فضائی...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14 جون ۔2025 )پاکستان نے انسانی سرمائے کو مضبوط بنانے اور ملک کی لیبر فورس کو جدید بنانے کے لیے چین کے ساتھ مل کر ایک مشترکہ سکل ڈویلپمنٹ پروگرام شروع کیا ہے اہم سنگ میل پانچ فریقی معاہدے پر دستخط کے ساتھ حاصل کیا گیا جس میں ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی، شانڈونگ کالج آف الیکٹرانک ٹیکنالوجی، لنکمال، جی سی ٹی فار ویمن، لٹن روڈ، لاہور اور آئی ٹی ایم سی ٹیکنالوجی کمپنی لمیٹڈ شامل تھے.(جاری ہے) معاہدے میں سرحد پار ای کامرس اور ڈیجیٹل مہارت کی تربیت پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے بان-مو اکیڈمی کا قیام شامل ہے خاص طور پر نوجوان خواتین کو مارکیٹ سے متعلقہ تکنیکی مہارت کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">  
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ڈبلن (انٹرنیشنل ڈیسک) آئرش فضائی کمپنی ریان ائر نے خرابی پیدا کرنے والے مسافروں کو جرمانہ کرنے کا انتباہ کردیا۔ اعلان کے مطابق خراب رویے کا مظاہرہ کرنے والے مسافروں کو 500یورو یعنی 580 ڈالر جرمانہ کیا جا سکے گا اور انہیں طیارے سے بھی اتار دیا جائے گا۔یورپ کی سب سے بڑی ائر لائن کو اس سے قبل مسافروں کے تاخیر سے جہاز میں سوار ہونے کا بھی سامنا رہا ہے۔ جس کی وجہ مسافروں کا ضرورت سے زیادہ شراب پینا ہے۔ ریان ائر اپنے عملے اور مسافروں کو غیر اخلاقی رویوں سے بچانے کے لیے پرعزم ہے۔ اس سلسلے میں نقصان پہنچانے والے مسافروں کا تعاقب جاری رہے گا۔ یاد رہے کہ جنوری میں غیر اخلاقی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">احمد آباد/لندن /اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک +خبرایجنسیاں) بھارتی ریاست گجرات میں ائر انڈیا کا طیارہ احمد آباد کے ہاسٹل پر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں241 مسافر اور 53 طلبہ ہلاک ہوگئے جب کہ طیارے میں سوار ایک مسافر معجزانہ طور پرزندہ بچ گیا۔تفصیلات کے مطابق ائر انڈیا کی لندن جانے والی پرواز AI 171 جمعرات کی دوپہر 1بج کر 38منٹ پر احمد آباد ائر پورٹ سے روانہ ہوئی لیکن 30سیکنڈ بعد ہی رہائشی علاقے “میگھانی نگر” پر گرکر تباہ ہوگئی۔حادثے کے وقت بوئنگ 787 ڈریملائنر طیارے میں 2 شیر خوار بچوں سمیت 230 مسافر اور عملے کے 12 ارکان سوار تھے۔ بھارتی حکام نے اعلان کیا ہے کہ ائر انڈیا کے طیارہ حادثے کی جگہ...
    اسلام آباد: امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر نے نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی جہاں مشترکہ اہداف اور باہمی تعاون کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے بیان میں کہا کہ اسلام آباد میں تعینات امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ملاقات کی اور ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شفقت علی خان نے بتایا کہ نائب وزیراعظم نے بین الاقوامی فورمز خصوصاً اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستانی رکنیت (2025-2026) کے تناظر میں، مشترکہ اہداف اور امریکا کے ساتھ تعاون کے فروغ کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ دونوں...
    دنیا بھر میں 7 کروڑ 35 لاکھ افراد اپنی جان بچانے کی خاطر اپنے علاقوں سے نقل مکانی کر کے دوسری جگہوں پر مقیم ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: لاس اینجلس: جنگلات میں آتشزدگی، 30 ہزار افراد نقل مکانی پر مجبور اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق ایسے افراد میں سے 4 کروڑ 27  نے بیرون ملک پناہ لی ہوئی ہے جن کی 73 فیصد تعداد کم اور متوسط آمدنی والے ممالک میں رہ رہی ہے۔ سنہ2024  کے آخر تک نقل مکانی کرنے والوں کی مجموعی تعداد 12 کروڑ 34 لاکھ تھی جن میں بیشتر نے سوڈان، میانمار اور یوکرین میں طویل عرصے سے جاری جنگوں کے باعث اپنا ملک چھوڑا۔ ایسے لوگوں کی 67 فیصد تعداد نے ہمسایہ ممالک میں پناہ...
    ایئر انڈیا طیارہ حادثہ میں زندہ بچ جانیوالے مسافر کے اہم انکشافات WhatsAppFacebookTwitter 0 12 June, 2025 سب نیوز احمد آباد(آئی پی ایس ) ایئر انڈیا کے تباہ ہونیوالے مسافر طیارے کا ایک مسافر زندہ بچ گیا جس نے ابتدائی طور پر اہم انکشافات کئے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق ایئر انڈیا کی پرواز میں سوار افراد کے رشتہ دار احمد آباد کے سول ہسپتال اسروا میں اپنے پیاروں کو تلاش کر رہے تھے، جہاں جنرل وارڈ میں ایک بستر پر 40 سالہ وشواش کمار رمیش بھی موجود تھا جس نے کہا کہ وہ اس مہلک حادثے سے بچ گئے۔ زندہ بچ جانے والا مسافر سیت نمبر 11 اے پر بیٹھا تھا، مسافر کے سینے، آنکھوں اور پیروں پر بیشتر...
    نئی دہلی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12 جون ۔2025 )بھارت کی ریاست گجرات میں احمد آباد ایئرپورٹ کے قریب برطانیہ کے شہر لندن کے لیے اڑان بھرنے والا ایئر انڈیا کا مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایئرانڈیا کی فلائٹ نمبر اے آئی 171 بھارتی ریاست گجرات کے احمد آباد ایئرپورٹ سے لندن کے لیے روانہ ہوئی تھی، انڈیا ٹوڈے کے مطابق طیارے کو حادثہ ٹیک آف کے دوران پیش آیا.(جاری ہے) طیارے میں 230 مسافر اور عملے کے 12 ارکان سوار تھے، طیارہ گرنے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ادارے اور فائر بریگیڈ کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے طیارے میں ایئرانڈیا کے کیپٹن سمیت...
    احمد آباد ہوائی اڈے کے قریب بھارتی مسافر طیارہ گر کر تباہ، ہنگامی صورتحال کے پیش نظر ہنگامی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔200 مسافر طیارے میں سوار تھے ، خبر ایجنسی کے مطابق طیارے کو حادثہ ٹیک آف کرتے ہوئے پیش آیا ،
    آج احمد آباد ایئرپورٹ کے قریب ‘میگھانی نگر’ کے علاقے میں ایک مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق اس میں تقریباً 130 سے 133 مسافر سوار تھے، تاہم حتمی تعداد کا تعین ابھی باقی ہے۔ حادثہ لینڈنگ یا ٹیک آف کے دوران پیش آیا، اس کی اصل وجہ ابھی معلوم نہیں ہوسکی۔ حادثے کے مقام پر گہرے دھوئیں کے بادل نظر آئے اور فوری طور پر ریسکیو ٹیمیں، فائر بریگیڈ اور پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں ہیں۔ واقعے کے بعد سڑکیں بند کر کے علاقے کو محفوظ بنایا گیا۔ ابتدائی رپورٹس میں کسی جانی نقصان کی تصدیق ابھی نہیں ہوئی۔ تاہم حادثے کی مکمل تفتیش جاری ہے۔ حکام کے مطابق تمام پہلوئوں کا جائزہ...
    (عمران خان ، بشریٰ بی بی سمیت اسیر رہنمائوں کی رہائی کا مطالبہ) سینئر رہنمائوں، وکلا، خواتین اور کارکنوں کی بڑی تعداد میں شرکت،مظاہرین نے بینرز اٹھا رکھے تھے اور نعرے بازی کی خان کی رہائی کے بغیر ملک نہیں چل سکتا، آج بھی القادر ٹرسٹ کیس کی سماعت کرنے والے جج چھٹی پر چلے گئے، حلیم عادل شیخ کا خطاب پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے سرپرست اعلی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کی رہائی کے مطالبے پر پی ٹی آئی سندھ کی جانب سے سٹی کورٹ کراچی کے باہر احتجاجی مظاہرہ اور ریلی کا انعقاد کیا گیا۔احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے کہا کہ...
    امریکا کی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے تجزیہ کار کو 37 ماہ قید کی سزا سنادی گئی۔ آصف ویلیم رحمان پر انتہائی خفیہ معلومات افشا کرنے کا الزام ثابت ہوا۔ رپورٹ کے مطابق آصف نے اسرائیل کے ایران پر جوابی حملے کی تیاری سے متعلق معلومات افشا کی تھیں۔ آصف کو کمبوڈیا سے گرفتار کیا گیا تھا، اس پر پچھلے سال فرد جرم عائد کی گئی تھی۔ آصف ویلیم رحمان 2016 سے سی آئی اے کا ملازم تھا، وہ کیلی فورنیا میں پیدا ہوا اور اوہائیو میں پلا بڑھا تھا۔ Post Views: 2
    رپورٹ کے مطابق آصف نے اسرائیل کے ایران پر جوابی حملے کی تیاری سے متعلق معلومات افشا کی تھیں۔ آصف کو کمبوڈیا سے گرفتار کیا گیا تھا، اس پر پچھلے سال فرد جرم عائد کی گئی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے تجزیہ کار کو 37 ماہ قید کی سزا سنادی گئی۔ آصف ویلیم رحمان پر انتہائی خفیہ معلومات افشا کرنے کا الزام ثابت ہوا۔ رپورٹ کے مطابق آصف نے اسرائیل کے ایران پر جوابی حملے کی تیاری سے متعلق معلومات افشا کی تھیں۔ آصف کو کمبوڈیا سے گرفتار کیا گیا تھا، اس پر پچھلے سال فرد جرم عائد کی گئی تھی۔ آصف ویلیم رحمان 2016ء سے سی آئی اے کا ملازم تھا، وہ کیلی فورنیا...
    اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیرصدارت وزارت داخلہ میں اہم اجلاس ہوا جس میں وزارت داخلہ کے تمام ذیلی اداروں کے مابین باہمی تعاون بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری، سیکرٹری داخلہ، نادرا، پاسپورٹ، ایف آئی اے سمیت وزارت داخلہ کے تمام ذیلی اداروں کے سربراہان نے شرکت کی۔محسن نقوی نے اس موقع پر کہا کہ مام ذیلی اداروں کے مابین باہمی تعاون انتہائی ضروری ہے، تمام ادارے ایک دوسرے کی استعداد کار سے بھر پور فائدہ اٹھائیں اور عوام کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کریں۔انہوں نے کہا کہ انفارمیشن اور ڈیٹا کا بروقت تبادلہ انتہائی اہم ہے، مختلف اداروں کے بیرون ملک سفارت خانوں میں تعینات افسران وزارت کے...
    کراچی کے مختلف علاقوں میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے کے الیکٹرک کے ملازم سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق نیو کراچی سیکٹر فائیو ای مغل پان والی گلی میں فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی ہوگیا جسے تشویش ناک حالت میں عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا جہاں اس کی شناخت 42 سالہ آصف ولد معیز کے نام سے کی گئی۔ اس حوالے سے ایس ایچ او بلال کالونی ناصر خان نے بتایا کہ واقعہ لوٹ مار کے بعد فرار ہونے والے ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پیش آیا ہے جس کی زد میں آکر آصف پیٹ پر گولی لگنے سے زخمی ہوا جسے بعدازاں عباسی شہید اسپتال سے لیاقت نیشنل اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ مضروب کے الیکٹرک...
    ایس اینڈ پی گلوبل مارکیٹ انٹیلیجنس (SP Global Market Intelligence) کی تازہ رپورٹ کے مطابق پاکستان کے مالی سال 2026 کے بجٹ میں مالی نظم و ضبط کو برقرار رکھنے کی کوششوں کے ساتھ ساتھ دفاعی اخراجات میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ آمدنی کے اہداف اور حقیقی معاشی ترقی کے حکومتی تخمینوں پر تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، آئندہ مالی سال میں بجٹ خسارہ مجموعی قومی پیداوار (GDP) کا 5.1 فیصد رہنے کا امکان ہے، جو کہ حکومت کے 3.9 فیصد کے اندازے سے کہیں زیادہ ہے۔ اسی طرح، حقیقی جی ڈی پی گروتھ 4.2 فیصد کے سرکاری ہدف کے برعکس 3.6 فیصد متوقع ہے۔ ایس اینڈ پی کے مطابق، اگرچہ مہنگائی میں بتدریج...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کیا کبھی آپ نے سوچا ہے کہ بغیر خلا میں جائے، خلا میں سیلفی کیسے لی جا سکتی ہے؟ سننے میں ناممکن لگتا ہے، لیکن اب یہ حقیقت بن چکی ہے  اور وہ بھی مفت!معروف یوٹیوبر اور ناسا کے سابق انجینئر مارک روبر نے ایک منفرد منصوبے کے ذریعے یہ خواب پورا کر دکھایا ہے۔ مارک نے گوگل پکسل، ٹی موبائل اور اپنی کمپنی کرنچ لیبز کے اشتراک سے ایک سیٹلائٹ خلا میں بھیجا ہے جس کا نام ہے: SETGUS۔ یہ سیٹلائٹ خاص طور پر اس لیے ڈیزائن کیا گیا ہے کہ آپ کی تصویر کو خلا میں زمین کے بیک گراؤنڈ کے ساتھ دکھا کر دوبارہ آپ تک پہنچا سکے۔بس آپ کو اسپیس سیلفی کی ویب سائٹ...
    ’بھارت کے ساتھ 4 روزہ تنازع کے بعد پاک-افغان سفارتی تعلقات میں بہتری انتہائی اہمیت کی حامل ہے‘ اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)   تجز یہ نگارزاہد حسین  کے مطابق ایک ڈرامائی پیشرفت میں پاکستان اور افغانستان نے اپنے سفارتی تعلقات کو سفارتی سطح پر اپ گریڈ کرنے پر اتفاق کیا ہے جو افغان طالبان کی حکومت کی واپسی کے بعد سے پیدا ہونے والے انتہائی کشیدہ دو طرفہ تعلقات میں ایک بڑی تبدیلی کا اشارہ ہے۔ ڈان کے مطابق یہ اعلان گزشتہ ماہ بیجنگ میں چین، افغانستان اور پاکستان کے وزرائے خارجہ کے درمیان غیر رسمی سہ فریقی اجلاس کے بعد کیا گیا۔ اس حیران کن اقدام کو تیزی سے ترقی پذیر علاقائی جغرافیائی سیاست میں انتہائی اہم سمجھا جارہا ہے۔صرف...
    بیجنگ :چینی صدر  شی جن پھنگ اور  ریپبلک آف کانگو  کے صدر ساسو  نے  افریقی تعاون فورم کے نتائج کے نفاذ کے لیے وزارتی سطح پر اجلاس کے لیے الگ الگ تہنیتی خط ارسال کیا۔بدھ کے روز  شی جن پھنگ نے کہا کہ افریقی تعاون فورم کے قیام کے 25 سالوں میں، چین-افریقہ  تعاون کی مضبوط ترقی میں مدد ملی ہے، جو گلوبل ساؤتھ اتحاد اور تعاون کی ایک مثال بن گئی ہے۔ شی جن پھنگ نے کہا کہ چین مشترکہ ترقی کے اقتصادی شراکت داری معاہدے پر مذاکرات کے ذریعے 53 افریقی ممالک کے لیے 100 فیصد  متعلقہ مصنوعات پر صفر ٹیرف اقدام نافذ کرے گا، افریقی ترقی یافتہ ممالک کی چین کے ساتھ برآمدات کے لیے مزید سہولیات...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2025ء)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیرصدارت وزارت داخلہ میں اہم اجلاس ہوا جس میں وزارت داخلہ کے تمام ذیلی اداروں کے مابین باہمی تعاون بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری، سیکرٹری داخلہ، نادرا، پاسپورٹ، ایف آئی اے سمیت وزارت داخلہ کے تمام ذیلی اداروں کے سربراہان نے شرکت کی۔محسن نقوی نے اس موقع پر کہا کہ مام ذیلی اداروں کے مابین باہمی تعاون انتہائی ضروری ہے، تمام ادارے ایک دوسرے کی استعداد کار سے بھر پور فائدہ اٹھائیں اور عوام کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کریں۔انہوں نے کہا کہ انفارمیشن اور ڈیٹا کا بروقت تبادلہ انتہائی اہم ہے، مختلف اداروں کے بیرون ملک سفارت...
    امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس کے بعض علاقوں میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔ میئر لاس اینجلس کا کہنا ہے کہ رات 8 سے صبح 6 بجے تک کرفیو نافذ رہے گا۔ مئیر کیرن باس نے یہ اقدام مسلسل چار راتوں سے جاری ہنگامہ خیز مظاہروں کے بعد کیا ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق لاس اینجلس میں جاری شدید مظاہروں کو روکنے کے لیے نیشنل گارڈز کی تعداد بڑھا کر 21 سئو کردی گئی ہے۔ امیگریشن حکام کی جانب سے غیرقانونی طور پر کیلیفورنیا میں مقیم افراد کیخلاف چھاپے بھی جاری ہیں اور یہ سلسلہ دیہی علاقوں تک پھیلا دیا گیا ہے۔ Post Views: 4
    نئی انتظامیہ نے انکشاف کیا ہے کہ ڈسٹرکٹ ملیر جیل سے 216 نہیں بلکہ 225 قیدی فرار ہوئے ہیں، سابقہ جیل انتظامیہ نے دانستہ بات کو چھپایا یا ان سے غلطی ہوئی ہے؟ قیدیوں کی دوبارہ گنتی کرنے پر مزید 10 قیدیوں کے فرار ہونے کا علم ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کی ڈسٹرکٹ ملیر جیل سے 216 نہیں بلکہ 225 قیدی فرار ہوئے ہیں، سابقہ جیل انتظامیہ نے دانستہ بات کو چھپایا یا ان سے غلطی ہوئی، قیدیوں کی دوبارہ گنتی کرنے پر مزید 10 قیدیوں کے فرار ہونے کا علم ہوا، سپرنٹنڈنٹ ملیر جیل ایس پی شعبہ تفتیش ملیر کو خط لکھ کر فرار ہونے والے قیدیوں کی تعداد سے متعلق آگاہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق 3...
     بنوں ( ڈیلی پاکستان آن لائن )بنوں پولیس اسٹیشن ڈومیل کے علاقے کم چشمی میں اہم جرگے کا انعقاد کیا گیا، جرگے میں طاؤس خیل قبیلے کے تقریباً 280 سے 300 مقامی افراد نے شرکت کی۔ جرگے کا مقصد علاقے میں فتنہ الخوراج گروہ کی موجودگی کی اطلاعات پر امن و امان کی صورتحال کو زیرغور لانا تھا۔جرگے میں ممتاز مقامی رہنماؤں ملک توانی، ملک ناصر اور فرید خان نے بھی شرکت کی جرگے میں اہم نکات پر فیصلہ کیا گیا کہ’’کم چشمی علاقے کی حفاظت کیلئے 30 سے 40 افراد پر مشتمل ایک مقامی کمیٹی بنائی جائے گی۔کمیٹی کو مقامی انتظامیہ کی جانب سے یقین دہانی کے ساتھ تعاون فراہم کیا جائے گا۔‘‘ آسٹریا: سکول میں فائرنگ  ،مر...
    مدینہ منورہ !!( نمائندہ نوائے وقت جاوید اقبال بٹ) سعودی  وزارت حج و عمرہ   نے پاکستان حج مشن کے  ڈی جی حج جناب عبدالوہاب سومرو کو حج مشن کے انتہائی جدت پسند اور مستعد سربراہ ہونے اور پاکستان کے حجاج کے لیے ان کی نمایاں خدمات کے اعتراف  پر   سعودی وزیر حج توفیق بن ربعیہ نے بہترین کارکردگی پر   ایکسی لینسی     ایوارڈ سے نوازا  گیا ہے۔ یہ اس سال کا ایک اور تاریخی اور خوبصورت پہلا لمحہ ہے کہ پاکستان حج مشن کے سربراہ  ڈی جی عبدالوھاب   سومرو شاندار انتظامی  حج 2025 کی تکمیل پر خصوصی ایکسی لینسی ایوارڈ کا مستحق ٹھہرایا اور ایوارڈ سے نوازہ گیا۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سکھر (نمائندہ جسارت) سکھر چیمبر آف کامرس کے وفد کی سید خورشید احمد شاہ سے ملاقات.، عید کے تیسرے روز سکھر چیمبر آف کامرس کے صدر محمد خالد کاکیزئی کی قیادت میں نائب صدر ملک اویس رئیس اور سابقہ صدر عامر علی خان غوری پر مشتمل وفد نے سینئر سیاستدان و رکن قومی اسمبلی سید خورشید احمد شاہ سے ان کی رہائش گاہ پر اہم ملاقات کی۔ملاقات میں سکھر میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال، سیپکو کی ناقص کارکردگی سے پیدا ہونے والی عوامی پریشانیوں اور ماحولیاتی تبدیلیوں سے متعلق معاملات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔اس موقع پر قومی اسمبلی میں پیش کیے جانے والے وفاقی بجٹ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ بجٹ کے ممکنہ اثرات...
    انٹرنیٹ وموبائل سروسز معطل، ارم بائی تینگول تنظیم کے لیڈر کی گرفتای کے بعد تشدد پھوٹ پڑا پانچ اضلاع میںسوشل میڈیا کے ذریعے اشتعال انگیز پیغامات، تصاویر اور ویڈیوز کی تشہیر بند بھارت کی شورش زدہ ریاست منی پورمیں ایک بار پھر حالات قابو سے باہر ہوتے جارہے ہیں اوربھارتی حکام نے پانچ اضلاع میں انٹرنیٹ اورموبائل سروسزمعطل اورکچھ علاقوںمیں کرفیونافذکردیاہے۔ امپھال ویسٹ میں ارم بائی تینگول تنظیم کے لیڈر کی گرفتای کے بعد تشدد پھوٹ پڑاہے جس کے بعد پانچ اضلاع میں انٹرنیٹ اور موبائل سروسز معطل کردی گئی ہیںجبکہ وشنو پور میں کرفیو نافذ کیاگیاہے۔ منی پور کے جن اضلاع میں انٹرنیٹ خدمات بند کی گئی ہیں ان میں امپھال ویسٹ، امپھال ایسٹ، تھوبل، بشنو پور اور کاکچنگ...
    یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ "ایلبیٹ” فیکٹری کو گزشتہ سال قابض اسرائیل کی اراضی اتھارٹی ہے بھاری جرمانوں سے استثنا دے کر اسے گولہ بارود کی تیاری جاری رکھنے کی اجازت دی، تاکہ اسرائیلی فوج کو مسلسل اسلحہ مہیا کیا جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ ایک رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ ایک برطانوی کمپنی نے فلسطینیوں کے خلاف جاری نسل کش جنگ میں قابض اسرائیل کی مدد کرتے ہوئے اسے بڑی مقدار میں اسلحہ فراہم کیا ہے۔ تازہ دستاویزات کے مطابق برطانوی انجینئرنگ کمپنی پیرموئڈ انڈسٹریز نے اکتوبر سنہ 2023ء سے اب تک کم از کم 16 بھاری بھرکم شپمنٹس میں 100 ٹن سے زائد وزنی اسلحہ اور گولہ بارود کے کنٹینر اسرائیلی اسلحہ ساز ادارے "ایلبیٹ سسٹمز کو...
    بجٹ دستاویز کے مطابق مالی سال 26-2025ء کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جی ڈی پی کا منفی 0.5 فیصد رکھنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے، آئندہ مالی سال کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 2 اعشاریہ ایک ارب ڈالر مختص کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آئندہ مالی سال 26-2025ء کے سالانہ ترقیاتی پلان کے اہم اہداف طے کر لئے گئے۔ بجٹ دستاویز کے مطابق مالی سال 26-2025ء کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جی ڈی پی کا منفی 0.5 فیصد رکھنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے، آئندہ مالی سال کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 2 اعشاریہ ایک ارب ڈالر مختص کیا گیا ہے۔ آئندہ مالی سال کیلئے برآمدات کا ہدف 35 ارب 30 کروڑ ڈالر مقرر کیا گیا ہے جبکہ درآمدات کا ہدف 65 ارب 20 کروڑ ڈالر...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) آئندہ مالی سال 26-2025 کے سالانہ ترقیاتی پلان کے اہم اہداف طے کر لئے گئے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق بجٹ دستاویز کے مطابق مالی سال 26-2025 کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جی ڈی پی کا منفی 0.5 فیصد رکھنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے، آئندہ مالی سال کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 2 اعشاریہ ایک ارب ڈالر مختص کیا گیا ہے۔ آئندہ مالی سال کیلئے برآمدات کا ہدف 35 ارب 30 کروڑ ڈالر مقرر کیا گیا ہے جبکہ درآمدات کا ہدف 65 ارب 20 کروڑ ڈالر مقرر کیا گیا ہے۔ بجٹ دستاویز کے مطابق آئندہ مالی سال میں خدمات کے شعبہ میں برآمدات کا ہدف 9 ارب 60 کروڑ ڈالر مقرر کیا گیا ہے...
    میڈرڈ: اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں ہزاروں افراد نے وزیراعظم پیڈرو سانچیز کی حکومت کے خلاف زبردست مظاہرہ کیا، جس میں ان سے استعفے اور فوری انتخابات کا مطالبہ کیا گیا۔ یہ احتجاج قدامت پسند اپوزیشن پارٹی "پاپولر پارٹی" (PP) کی کال پر کیا گیا، جس میں مظاہرین نے اسپین کے جھنڈے لہرائے اور "سانچیز استعفیٰ دو!" کے نعرے لگائے۔ احتجاج کا نعرہ تھا: "جمہوریت یا مافیا"۔ پاپولر پارٹی کے مطابق، ایک لاکھ سے زائد افراد نے مظاہرے میں شرکت کی، جبکہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق تعداد 45 سے 50 ہزار کے درمیان رہی۔ یہ مظاہرہ اس وقت سامنے آیا جب لیک ہونے والی ایک آڈیو میں سابقہ سوشلسٹ پارٹی رہنما لائرے ڈیز پر الزام لگا کہ وہ...
    راولپنڈی: دارالحکومت کے جڑواں شہر میں قتل کی لرزہ خیز واردات ہوئی، جس میں باپ کو دو بیٹوں سمیت موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ پولیس کے مطابق راولپنڈی کے علاقے جاتلی میں دل ہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، جس میں درکالی سیداں کے مقام پر مسلح افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ  کرکے باپ اور اس کے 2  بیٹوں کو قتل کردیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں والد مشتاق شاہ امجد اور 2 بیٹے عمران شاہ اور رضوان شاہ شامل ہیں۔ واقعہ مبینہ طور پر سابقہ دشمنی کا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچی اور شواہد اکٹھے کیے۔  بعد ازاں لاشوں کو...
    حکومت کی جانب سے جاری کردہ قومی اقتصادی سروے برائے رواں مالی سال کے مطابق ملکی معیشت کئی اہم اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہی۔ رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے دوران معاشی شرح نمو 3.6 فیصد کے مقررہ ہدف کے برعکس صرف 2.7 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ اقتصادی سروے کے مطابق مہنگائی کی شرح 12 فیصد کے ہدف کے مقابلے میں صرف 5 فیصد تک محدود رہی، جو عوامی سطح پر نسبتاً مثبت پیش رفت قرار دی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق سالانہ فی کس آمدن کا ہدف 543,969 روپے مقرر کیا گیا تھا، تاہم اصل فی کس آمدن 34,794 روپے کم یعنی تقریباً 509,175 روپے رہی۔ بالواسطہ ٹیکس آمدن 7,799 ارب روپے کے ہدف کے...
    بنوں میں اہم جرگہ منعقد ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ فتنۃ الخوارج کے تدارک کے لیے انتظامیہ کا مکمل ساتھ دیا جائے گا، فتںہ الخوارج کے حامیوں کو وارننگ دی جائے گی وہ باز نہ آئے تو انہیں قانون کے حوالے کیا جائے گا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بنوں پولیس اسٹیشن ڈومیل کے علاقے کم چشمی میں 7 جون کو اہم جرگے کا انعقاد کیا گیا، جرگے میں طاؤس خیل قبیلے کے تقریباً 280 سے 300 مقامی افراد نے شرکت کی۔ جرگے کا مقصد علاقے میں فتنہ الخوارج گروہ کی موجودگی کی اطلاعات پر امن و امان کی صورتحال کو زیرغور لانا تھا۔ جرگے میں ممتاز مقامی رہنماؤں ملک توانی، ملک ناصر اور فرید خان نے بھی شرکت...
    بنون میں ہونے والے جرگے نے فیصلہ کیا کہ مقامی افراد کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان عناصر کی گرفتاری میں اپنا کردار ادا کریں، مقامی افراد نے عزم کا اظہار کیا کہ وہ علاقے میں امن قائم رکھنے کے لیے ہر ممکن اقدام کریں گے۔ مقامی افراد کے مطابق دہشت گردی یا غیر قانونی سرگرمیوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔  بنوں میں اہم جرگہ منعقد ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ فتنہ الخوارج کے تدارک کے لیے انتظامیہ کا مکمل ساتھ دیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق بنوں پولیس اسٹیشن ڈومیل کے علاقے کم چشمی میں 7 جون کو اہم جرگے کا انعقاد کیا گیا، جرگے میں طاؤس خیل قبیلے کے تقریباً...
    حیدرآباد: سول اسپتال حیدرآباد کے سرجیکل آئی سی یو کی لفٹ خراب ہونے سے انتقال کرجانے والے مریض کی لاش اور 5 افراد لفٹ میں پھنس گئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق حیدرآباد کے سول اسپتال کے سرجیکل آئی سی یو کی لفٹ میں پھنسے افراد کی جانب سے موبائل فون پراطلاع دینے پر رشتے داروں کی بڑی تعداد وہاں جمع ہوگئی۔ سول اسپتال کے سرجیکل وارڈ کی لفٹ کا دروازہ نہ کھلنے پر وہاں پھنسے افراد چیخ وپکار کرتے رہے اور لفٹ کے باہر کھڑے رشتے داروں کی جانب سے مسلسل چیخ وپکار کے باوجود اسپتال انتظامیہ کا کوئی شخص وہاں نہیں پہنچا۔ بعد ازاں لفٹ کے باہر جمع ہونے والے افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت...
     وفد نے علامہ زاہد حسین کاظمی سے ان کے بھائی کے انتقال پہ تعزیت کی اور مرحوم کی مغفرت کے لئے فاتحہ خوانی کی۔ وفد میں مرکزی سیکرٹری امور دفاتر ملک اقرار حسین علوی، مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سید ظہیر عباس نقوی اور رکن شوری عالی علامہ محمد اقبال بہشتی شامل تھے۔  اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی وفد نے امام جمعہ و الجماعت مرکزی سینیئر نائب صدر عزاداری ونگ علامہ سید زاہد حسین کاظمی سے ملاقات کی، وفد نے علامہ زاہد حسین کاظمی سے ان کے بھائی کے انتقال پہ تعزیت کی اور مرحوم کی مغفرت کے لئے فاتحہ خوانی کی۔ وفد میں مرکزی سیکرٹری امور دفاتر ملک اقرار حسین علوی، مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سید ظہیر...
    وفاقی حکومت کا رواں مالی سال 2024-25 کیلئے مقرر کردہ معاشی اہداف میں سے متعدد اہداف کے حصول میں ناکامی کا انکشاف ہوا ہے تاہم مہنگائی میں اضافے کی رفتار کا نہ صرف ہدف حاصل کیا گیا ہے بلکہ مہنگائی مقررہ ہدف سے بھی کہیں زیادہ نیچے رہی ہے جبکہ رواں مالی سال میں معاشی شرح نمو کا 3.6 فیصد ہدف پورا نہ ہو سکا، رواں مالی سال معاشی شرح نمو 2.7 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے رواں مالی سال کی اقتصادی کارکردگی سے متعلق تیارکردہ قومی اقتصادی سروے کے اہم نکات کے مطابق حکومت اس سال کئی اہم معاشی اہداف حاصل نہیں کرسکی ہے۔ رواں مالی سال...
    انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں رواں سیزن کی فاتح ٹیم رائل چیلنجرز بنگلور کی وکٹری پریڈ منعقد کرنیوالی مارکیٹنگ کمپنی کے سربراہ کو حراست میں لے لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز رائل چیلنجرز بنگلور فتح کا جشن منانے ہزاروں مداح چِنّاسوامی اسٹیڈیم پہنچے تھے، جہاں بھگڈر کے باعث کم ازکم 11 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔ 18 سال بعد آئی پی ایل ٹائٹل جیتنے والی فرنچائز نے وکٹری پریڈ رکھنے کا اعلان کیا تھا، جس میں ٹیم کے کپتان سمیت غیر ملکی کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف نے شرکت کی تاہم اس دوران پھگڈر مچنے سے ہلاکتیں ہوئیں۔ مزید پڑھیں: وکٹری پریڈ میں بھگدڑ سے اموات؛ کوہلی کی فرنچائز پر ایف آئی درج تاہم واقعہ میں...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2025ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ سے ڈائریکٹر جنرل انفارمیشن سروس اکیڈمی (آئی ایس اے)مبشر توقیر شاہ نے جمعرات کو الوداعی ملاقات کی۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے مبشر توقیر شاہ کو ان کی ریٹائرمنٹ پر وزارت اطلاعات میں شاندار خدمات کے اعتراف میں اعزازی شیلڈ پیش کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ مبشر توقیر شاہ کی خدمات وزارت اطلاعات، میڈیا اور ابلاغ عامہ کے شعبوں میں قابل تقلید ہیں۔(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ مبشر توقیر شاہ نے ہمیشہ قومی مفاد اور پیشہ ورانہ دیانتداری کو مقدم رکھا، ان کی قیادت میں انفارمیشن سروس اکیڈمی نے نوجوان افسران...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کے روز ایران پر جوہری معاہدے پر سست روی اختیار کرنے کا الزام لگادیا۔ یہ بات ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای کے بیان کے جواب میں تھی جنہوں نے کہا کہ (جوہری معاہدے کے حوالے سے) امریکا کی تجویز ایران کے قومی مفاد کے خلاف ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ایران سے ڈیل ‘دہشتگرد تنظیموں سے تعاون اور جوہری پروگرام ترک’ کرنے سے مشروط ہے، ڈونلڈ ٹرمپ دونوں ممالک نے اپریل سے لے کر اب تک مذاکرات کے 5 دور منعقد کیے ہیں تاکہ بڑی طاقتوں کے ساتھ معاہدے کو تبدیل کرنے کے لیے ایک نیا معاہدہ کیا جا سکے جسے ٹرمپ نے سنہ 2018 میں اپنی پہلی مدت کے دوران ترک کر دیا...
      اسلام آباد: قومی اقتصادی کونسل نے آئندہ مالی سال کے معاشی اہداف کی منظوری دے دی۔ وزیراعظم شہباز شریف کے زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ شریک ہوئے۔ اجلاس میں وفاق اور صوبائی حکومتوں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی، قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس ختم ہو گیا، وفاقی وزرا اور وزرائے اعلیٰ وزیراعظم ہاؤس سے روانہ ہو گئے۔ قومی اقتصادی کونسل نے آئندہ مالی سال کے معاشی اہداف کی منظوری دے دی، کونسل نے آئندہ مالی سال کے ترقیاتی پلان کی بھی منظوری دے دی۔ نیشنل اکنامک کونسل سے 1 ہزار ارب روپے کا وفاقی ترقیاتی...
    سندھ حکومت نے کراچی کی ملیر جیل سے قیدیوں کے فرار کے بعد محکمہ جیل میں اہم انتظامی تبدیلیاں کرتے ہوئے آرڈیننس جاری کردیا، آئی جی جیل، ڈی آئی جی اور جیل سپرنٹنڈنٹ کےعہدوں پر اب سول افسران کی تعیناتی ممکن ہوسکے گی۔ ذرائع کے مطابق محکمہ جیل میں انتظامی عہدوں پرتعیناتیوں کے لیے قوانین میں تبدیلیاں کی گئی ہیں، قائم مقام گورنر سندھ اویس قادرشاہ نےآرڈیننس کےاجرا کی منظوری دےدی۔ یہ بھی پڑھیں: ملیر جیل سے قیدیوں کا فرار: آئی جی جیل عہدے سے فارغ، ڈپٹی آئی جی، جیل سپرنٹنڈنٹ معطل حکومتی ذرائع کے مطابق آرڈیننس کےذریعے محکمہ جیل کی انتظامیہ اور رولز میں تبدیلیاں کی گئی ہیں، جس کے تحت آئی جی جیل، ڈی آئی جی اور جیل سپرنٹنڈنٹ...
    اسلام آباد کے پوش سیکٹر جی 13 میں 17 سالہ معروف ٹک ٹاکر ثناء یوسف کو قتل کر دیا گیا تھا۔ قتل میں مبینہ طور پر ملوث ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے، بیٹی کے قتل کی تفتیش کے دوران ان کے والد کا ویڈیو پیغام بھی منظرِ عام پر آگیا ہے جس میں وہ اس سانحے سے متعلق بات کرتے نظر آئے اور حکومت سے انصاف کی درخواست کی۔ ثنا یوسف کے والد نے کہا کہ میں سرکاری ملازم ہوں، میری کسی سے کوئی دشمنی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ میری حکومت سے درخواست ہے مجھے انصاف فراہم کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ میرا تعلق چترال سے ہے اور سب جانتے ہیں کہ چترالی لوگ...
    سائنس دانوں نے انکشاف کیا ہے کہ زمین کے اندر موجود سونا اور دیگر قیمتی دھاتیں، جو اربوں سالوں سے زمین کے پگھلے ہوئے مرکز میں قید تھیں، اب آتش فشانی سرگرمیوں کے ذریعے سطح کی طرف آ رہی ہیں۔ سی این این کے مطابق ہوائی میں آتش فشانی چٹانوں کے تجزیے میں ایسی نایاب دھاتوں کے آثار ملے ہیں جو زمین کی تشکیل کے ابتدائی دور میں زیادہ مقدار میں موجود تھیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ جب آتش فشانی جزیرے وجود میں آتے ہیں تو ان کے ساتھ سونا اور دیگر قیمتی دھاتیں بھی زمین کی سطح تک پہنچ سکتی ہیں، اور اگر زمین کا دھاتی مرکز اب بھی رس رہا ہے تو مستقبل میں سطح زمین...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2025ء)وزیر اعظم پاکستان کے ویژن کے تحت وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی اور پاکستان میں ازبکستان کے سفیر علی شیر تختائف کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں ازبکستان-افغانستان۔ پاکستان ریلوے ٹرانزٹ راہ داری کے منصوبے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔فریقین نے اس منصوبے کو خطے کی اقتصادی ترقی کے لیے سنگ میل قرار دیا۔ دونوں فریقین نے تقریباً 850 کلومیٹر طویل ریلوے کنیکٹیویٹی کے منصوبے پر تعاون کو حتمی شکل دینے پر اتفاق کیا۔اس راہ داری سے افغانستان میں 647 کلومیٹر نئے ریلوے لائن کی تعمیر کی جائیگی،اس منصوبے کو وسطی ایشیا اور جنوبی ایشیا کے درمیان پہلا براہِ راست ریلوے کورڈور قرار دیا۔محمد حنیف عباسی نے کہاکہ...
    بجٹ اہداف طے کرنے کے لیے پاکستانی حکام اور آئی ایم ایف کے مذاکرات آج ہوں گے، گزشتہ ہفتے کے مذاکرات میں آئندہ بجٹ کے اہداف طے نہیں ہو سکے تھے۔ ذرائع کے مطابق سیکریٹری خزانہ اور چیئرمین ایف بی آر پاکستانی مذاکراتی ٹیم میں ہوں گے۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ آج کا اجلاس طویل اور نتیجہ خیز ہونے کا امکان ہے، پاکستان آئی ایم ایف کی طرف سے ٹیکس وصولیوں کے لیے ہدف میں کمی کا خواہاں ہے۔ ایف بی آر ذرائع نے کہا کہ آئی ایم ایف نے 14300 ارب روپے ٹیکس وصولیوں کا ہدف مقرر کرنے کا کہا ہے۔ آئی ایم ایف نان فائلرز کے لیے بیرون ملک سفر اور گاڑی و...
    ایک نئی تحقیق کے مطابق ایک دوا میں چھاتی کے سرطان کی رسولیوں کو بڑھنے سے روکنے کی صلاحیت کا مشاہدہ کیا گیا ہے۔ یہ صلاحیت کیموتھراپی کی ضرورت کو ممکنہ طور پر مؤخر کر سکتی ہے۔ سیرینا-6 ٹرائل میں معلوم ہوا ہے کہ کیمیزیسٹرنٹ کینسر کے خلیوں کو ہارمونز کا استعمال کر کے بڑھنے سے روکنے میں مؤثر ہے۔ سائنس دانوں کا کہنا تھا کہ یہ عالمی سطح پر یہ پہلا مطالعہ ہے جس میں دِکھایا گیا ہے کہ خون کے ٹیسٹ کے ذریعے کینسر کی مزاحمت کی جلدی نشان دہی مریضوں کے لیے بہت اہم ہو سکتی ہے۔ تحقیق میں ایسے مریضوں پر توجہ مرکوز کی گئی جن میں HER2-منفی بریسٹ کینسر مثبت تھا، جو کہ مجموعی طور...