2025-09-26@01:04:51 GMT
تلاش کی گنتی: 122440
«جامعہ پشاور»:
(نئی خبر)
سینیٹ میں مسلم لیگ (ن) پارلیمانی پارٹی کے لیڈر اور خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین، سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ سینیئر مسلم لیگی رہنما، رانا ثنا اللہ خاں کا بطور سینیٹر انتخاب ان کی دیرینہ خدمات کا اعتراف ہے۔ انہوں نے آمریت اور جبر کے ہر دور میں اپنی جماعت اور قیادت سے پختہ وابستگی قائم رکھتے ہوئے باوقار دلیرانہ سیاست کی شاندار مثالیں قائم کیں جن پر ہر سیاسی کارکن کو فخر ہونا چاہیے۔ نو منتخب سینیٹر اور وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ خاں نے سینیٹر عرفان صدیقی سے ان کی اقامت گاہ پر ملاقات کی۔ پارلیمانی پارٹی لیڈر سینیٹر عرفان صدیقی نے رانا ثنا اللہ کو ایوان بالا کا رکن منتخب ہونے...
پیپلز پارٹی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ آئندہ فصل کے لیے گندم کی امدادی قیمت 4500 روپے فی من مقرر کی جائے، تاکہ کسانوں کو درپیش مالی مشکلات کا ازالہ ہو سکے اور زرعی شعبہ ایک بار پھر ترقی کی راہ پر گامزن ہو۔ پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے وفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ کی جانب سے ڈیڑھ ارب ڈالر مالیت کی گندم درآمد کرنے کے بیان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس فیصلے سے قومی خزانے پر ناقابل برداشت بوجھ پڑے گا۔ ملک کو گندم کی پیداوار میں خود کفالت کی ضرورت ہے، درآمد نہیں نیر بخاری نے کہا کہ گندم کی درآمد کی بجائے مقامی کاشتکاروں...
اسلام آباد: اسلامی نظریاتی کونسل نے بینک سے رقم نکالنے یا منتقلی کرنے پر ود ہولڈنگ ٹیکس کی وصولی کو غلط قرار دیا ہے جس پر ایف بی آر نے کونسل کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین علامہ ڈاکٹر راغب نعیمی کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں بینک سے اپنی ہی رقم نکالنے پر ود ہولڈنگ ٹیکس کو غیرشرعی اور زیادتی قرار دیا گیا۔ اس حوالے سے ایف بی آر ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ پریس کانفرنس کے بعد میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال سے جب سوال کیا گیا تو انہوں نے کوئی واضح جواب نہیں دیا اور کہا کہ ایف...
دنیا کے امیر ترین شخصیات میں سے ایک ایلون مسک کے والد ایرول پر ان کے اپنے بچوں نے جنسی ہراسانی کے الزامات عائد کردیئے۔ نیویارک ٹائمز کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق دستاویزات اور خاندان کے افراد کے بیانات سے ثابت ہوا کہ ایرول مسک کے خلاف ان کے 5 بچوں نے جنسی ہراسانی کے الزام عائد کیے ہیں۔ پہلا واقعہ 1993 میں سامنے آیا جب ان کی 4 سالہ سوتیلی بیٹی نے الزام لگایا کہ ایرول مسک نے مجھے نامناسب انداز میں چھوا تھا۔ ایک دہائی بعد جب وہ 14 سال کی ہوئیں تو اسی لڑکی نے بتایا کہ میں نے ایرول کو اپنا زیرجامہ سونگھتے ہوئے پکڑا تھا۔ دیگر اہل خانہ نے بھی الزام لگایا کہ ایرول نے اپنی دو بیٹیوں اور ایک سوتیلے بیٹے کو بھی ہراساں کیا۔ اسی طرح...
شبلی فراز اور عمر ایوب—فائل فوٹو پشاور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنماؤں عمر ایوب، شبلی فراز اور عبداللطیف چترالی کی نا اہلی کے خلاف درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔اس سے قبل چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف ( پی ٹی آئی ) اور نامور وکیل بیرسٹر گوہر خان نے پارلیمان کے دونوں ایوانوں کے قائدِ حزب اختلاف عمر ایوب اور شبلی فراز کی نااہلی کے خلاف درخواستوں پر دلائل مکمل کیے۔پشاور ہائی کورٹ میں عمر ایوب، شبلی فراز اور عبداللطیف چترالی کے وکیل بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آئین میں الیکشن سے پہلے اور بعد میں کسی رکنِ پارلیمنٹ کی نااہلی کا طریقہ کار موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 225 میں الیکشن...
—فائل فوٹو ملتان کے علاقے جلالپور پیر والا میں سیلاب میں ڈوبے مزید 2 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔پولیس کے مطابق ایک لاش بستی شیخ اسماعیل کے بند کے پاس سے جبکہ دوسری دراب پور سے ملی ہے۔جلالپور پیر والا میں سیلاب سے اب تک 5 لاشیں برآمد ہو چکی ہیں۔واضح رہے کہ تین روز قبل کشتی الٹنے اور سیلابی پانی میں ڈوب کر 3 افراد جاں بحق اور ایک لاپتہ ہوا تھا۔سیت پور سے علی پور سیلاب متاثرین کو لے جانے والی کشتی اچانک تیز بہاؤ کے باعث الٹ گئی تھی، جس کے نتیجے میں 8 افراد دریائے چناب کے سیلابی پانی میں ڈوب گئے تھے۔ مقامی افراد اور ریسکیو ٹیموں کی بروقت کارروائی سے 7 افراد کو بحفاظت...
سپریم کورٹ—فائل فوٹو وزارتِ داخلہ نے سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ ججز کو سیکیورٹی دینے کے احکامات جاری کر دیے، ہر ریٹائرڈ جج کو 3 پولیس اہلکار 24 گھنٹے سیکیورٹی کے لیے دیے جائیں گے۔ وزارتِ داخلہ نے چیف کمشنر اور آئی جی اسلام آباد کے ساتھ چاروں صوبے کے ایڈیشنل چیف سیکریٹری ہوم ڈپارٹمنٹ اور آئی جیز کو مراسلے جاری کر دیے۔رجسٹرار سپریم کورٹ نے 5 ستمبر کو ریٹائرڈ ججز اور ان کی بیواؤں کو تاحیات سیکیورٹی فراہمی کے لیے خط لکھا تھا۔17 ستمبر کو دوسرے مراسلے میں رجسٹرار سپریم کورٹ نے ججز کی بیواؤں کو سیکیورٹی دینے کی ہدایات واپس لے لی تھیں۔ سپریم کورٹ کے 5 ستمبر کے مراسلے پر وزارتِ داخلہ نے اسے 11 ستمبر کو اولین ترجیح...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں سکیورٹی فورسز نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق یہ آپریشن دہشت گردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع پر کیا گیا، جس میں خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا۔ کارروائی کے دوران بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ہلاک دہشت گرد متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے، جن میں دسمبر 2023 کا درابن خودکش دھماکہ بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ یہ خوارج سرکاری افسران اور معصوم شہریوں کے اغوا، ٹارگٹ کلنگ اور دیگر دہشت گردانہ سرگرمیوں میں بھی شریک رہے۔آئی ایس...
عینی شاہدین کے مطابق احتجاجی مظاہرین بی جے پی دفتر کے باہر جمع ہوئے اور اپنے دیرینہ مطالبات کے حق میں نعرے بازی کی، اس دوران بی جے پی حامیوں کیساتھ انکی شدید جھڑپ ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر کے ضلع لیہہ میں آج ریاستی درجے (اسٹیٹ ہُڈ) اور چھٹے شیڈول کے مطالبے پر شٹر ڈاؤن (ہڑتال) کے دوران احتجاج کے دوران تین سے چار افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے، جبکہ مظاہروں کے دوران درجنوں شہریوں کے زخمی ہونے کی بھی خبر ہے۔ اطلاعات کے مطابق مظاہرین نے لیہہ میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے دفتر کو آگ لگا دی اور ایک سکiورٹی فورسز کی گاڑی بھی نذرِ آتش کر دی۔ عینی شاہدین کے مطابق احتجاجی...
اسلامی نظریاتی کونسل نے رقم نکالنے پر ود ہولڈنگ ٹیکس کو غیر شرعی قرار دیتے ہوئے انسانی دودھ کے ذخیرہ کرنے والے ادارے مخصوص شرائط کے تحت قائم کرنے کی اجازت دے دی۔بدھ کو اسلامی نظریاتی کونسل کا 243 واں اجلاس چیئرمین علامہ ڈاکٹر محمد راغب حسین نعیمی کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں متعدد اہم فیصلے کیے ہیں۔ اجلاس میں کونسل کے اراکین نے شرکت کی۔اسلامی نظریاتی کونسل نے بینکوں سے رقم نکالنے یا منتقل کرنے پر ہونے والی کٹوتی پر ود ہولڈنگ ٹیکس کو غیر شرعی قرار دیا اور کہا کہ ود ہولڈنگ ٹیکس زیادتی کے مترادف ہے۔ یاد رہے کہ 14 جون 2025 کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ و محصولات نے بینکوں نقد...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد میں پاکستان نے کرپٹو کرنسی کے حوالے سے ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے عالمی کرپٹو ایکسچینجز کے لیے لائسنسنگ کا عمل شروع کر دیا ہے۔ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی نے بین الاقوامی سروس فراہم کنندگان کو لائسنس کے لیے درخواست دینے کی دعوت دی ہے تاکہ ملک میں کرپٹو مارکیٹ کو باقاعدہ ریگولیٹ کیا جا سکے۔اعداد و شمار کے مطابق پاکستان دنیا کی سب سے بڑی غیر منظم کرپٹو مارکیٹس میں شامل ہے، جہاں تقریباً 40 ملین صارفین موجود ہیں اور سالانہ تجارتی حجم 300 بلین ڈالر تک پہنچتا ہے۔ اس تناظر میں اتھارٹی کا قیام مارکیٹ کو عالمی معیار کے مطابق لانے اور مالیاتی خطرات پر قابو پانے کے لیے کیا گیا ہے۔اتھارٹی کے مطابق پاکستان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مقبوضہ کشمیر کے علاقے لداخ میں ریاستی حیثیت کی بحالی کے مطالبے پر شروع ہونے والا احتجاج شدید پرتشدد ہوگیا۔لیہہ شہر میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں کے دوران لاٹھی چارج اور آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق مشتعل مظاہرین نے بی جے پی کے دفتر کو آگ لگا دی اور پولیس کی ایک گاڑی کو بھی نذرِ آتش کر دیا۔ سوشل میڈیا پر گردش کرتی ویڈیوز میں عمارت سے اٹھتے دھوئیں اور سینکڑوں مظاہرین کو نعرے لگاتے دیکھا جا سکتا ہے۔مظاہرین نے اعلان کیا ہے کہ جب تک لداخ کو ریاستی حیثیت اور آئینی تحفظ واپس نہیں ملتا، احتجاج جاری...
سیکیورٹی فورسز کی ڈی آئی خان میں کارروائی، فتن الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 24 September, 2025 سب نیوز ڈیرہ اسماعیل خان (آئی پی ایس )خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرکے بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتن الخوارج کے 13 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 24 ستمبر کو ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا جہاں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع تھی۔بیان میں کہا گیا کہ آپریشن کے دوران پاک فوج نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو کامیابی سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 13...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان کے کٹھ پتلی حکمران اور کچھ کریں نہ کریں چوری چھپے معاہدے کرنے میں بہت ماہر ہیں۔ ویسے ماہر تو وہ ہر اس چیز میں ہیں جس سے ان کی جیبیں اور بینک بیلنس ڈالروں سے بھرتے رہیں۔ ویسے بھی تمام معاہدے عوام ہی کے مفاد میں تو کیے جاتے ہیں۔ یہ الگ بات ہے کہ عوام ان کے ثمرات دیکھنے میں سالوں گزار دیتے ہیں۔ یہ سلسلہ یونہی چلتا آ رہا ہے۔ہاں کبھی کبھار کچھ دینی اور سیاسی جماعتوں کی رگِ غیرت پھڑکتی ہے تو وہ احتجاج بھی کر لیتے ہیں۔ لیکن آخر کار کچھ شور شرابہ کرکے چپ سادھ لیتے ہیں۔ انہیں بھی پتہ ہوتا ہے کہ حکومتی ایوانوں میں ان کا کوئی اثر دکھائی...
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ ان کو دی جانے والی سزائیں اور فیصلے پہلے سے لکھے گئے ہیں۔بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کو پہلے دن سے کہا جا رہا ہے آپ ملک چھوڑ کر چلے جائیں لیکن انہوں نے کہا وہ سارے مقدمات کا سامنا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جیل ٹرائل کے اندر ایک گواہ جھوٹا ثابت ہوا ہے۔علیمہ خان نے بتایا کہ بانی نے کہا ہے کہ یہ سزائیں اور فیصلے پہلے سے لکھے گئے ہیں، بار بار ہمارے کیسز ملتوی کیے جاتے ہیں اور کل...
ڈیرہ اسماعیل خان: خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرکے بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنۃ الخوارج کے 13 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 24 ستمبر کو ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا جہاں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع تھی۔ بیان میں کہا گیا کہ آپریشن کے دوران پاک فوج نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو کامیابی سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 13 بھارتی سرپرستی میں سرگرم خوارج ہلاک کر دیے گئے۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ہلاک شدہ خوارج...
کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری کیس سے متعلق وفاقی حکومت کے وکیل کی فوری سماعت کی درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔ سندھ ہائی کورٹ نے تحریری حکم نامے میں کہا ہے کہ حکومت کے وکیل کے مطابق جسٹس طارق محمود جہانگیری کے کیس میں حکم امتناع کی وجہ سے ہائر ایجوکیشن کمیشن کی ساکھ متاثر ہورہی ہے اس وجہ سے درخواست کی فوری سماعت کی جائے۔ تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ 21 نومبر 2024 کو آئینی بینچ نمبر ون کے جج جسٹس عدنان الکریم نے درخواست کی سماعت سے معذرت کرلی تھی اور کہہ چکے ہیں کہ فاروق ایچ نائیک...
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں خفیہ اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن (IBO) کیا، جس میں 13 بھارتی سرپرستی یافتہ خوارج مارے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔ آپریشن میں ہلاک ہونے والے دہشتگرد متعدد وارداتوں میں ملوث تھے جن میں دسمبر 2023 میں درابن میں ہونے والا خودکش حملہ، سرکاری اہلکاروں اور معصوم شہریوں کے اغوا اور ٹارگٹ کلنگ شامل ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری...
کراچی: بین الاقوامی مارکیٹ سے امریکا کی خریداری بڑھنے سے خام تیل کی عالمی قیمتوں میں اضافے کے باوجود انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی نسبت روپیہ کی قدر مستحکم رہی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق آئی ایم ایف اورعالمی بینک سے سیلاب زدگان کے لیے متوقع ریلیف ملنے، سعودی عرب کی گوادر میں 10 ارب ڈالر مالیت سے آئل ریفائنری بنانے کی منظوری اور جاپان کی ریکوڈک کاپر گولڈ مائننگ میں سرمایہ کاری دلچسپی سے کاروبار کے تمام دورانیے کے دوران انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر تنزلی سے دوچار رہا۔ ایک موقع پر ڈالر کی قدر 25 پیسے کی کمی سے 281 روپے 45 پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی لیکن سپلائی میں بہتری رونما ہوتے ہی...
پاکستانی نژاد چینی سوشل میڈیا انفلوئنسر فین زیہے (Fan Zihe) کی کہانی نے چین اور پاکستان دونوں ممالک کے عوام کو اپنے سحر میں جکڑ لیا ہے۔ 20 سالہ فین زیہے بچپن میں پاکستان میں ایک کارڈ بورڈ کے ڈبے میں لاوارث حالت میں ملی تھیں، بعد ازاں انہیں ایک چینی جوڑے نے گود لے لیا جو اس وقت پاکستان میں ملازمت کر رہا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: حسن سے آگے کی کہانی: مس پاکستان گلوبل مثبت تبدیلی کی مثال بن گئیں فین زیہے کو چین کے صوبہ ہینان کے دیہی علاقے میں پالا گیا، جہاں ان کی زندگی سادہ مگر محنت طلب رہی۔ ان کی قسمت کا دھارا اس وقت بدلا جب 2023 کے آخر میں ان کی ایک مختصر...
سٹی 42 : ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے میں آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز نے 13 بھارتی اسپانسرڈ خوارج جہنم واصل کردیے گئے۔ ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا گیا۔ سکیورٹی فورسز کی جانب سے بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کی موجودگی سے متعلق مصدقہ اطلاع پر کارروائی کی گئی۔ آپریشن کے دوران فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، کارروائی کے نتیجے میں 13 بھارتی اسپانسرڈ خوارج ہلاک ہوئے۔ اسلامی نظریاتی کونسل نے مسیحی برادری کو بھی محمد علی مرزا کے بہتانوں کے تنازعہ میں گھسیٹ لیا ہلاک ہونے والے خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ۔ یہ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 24 ستمبر 2025ء) ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے جوہری پروگرام پر امریکہ کے ساتھ بات چیت کو "واضح طور پر بلا مقصد" قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ تہران امریکہ کے ساتھ براہ راست بات چیت نہیں کرے گا۔ منگل کے روز ایران کے سرکاری ٹیلیویژن پر ان کا یہ بیان ایک ایسے وقت نشر ہوا، جب اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر عموماً سفارتی مذاکرات کیے جاتے ہیں۔ جوہری پروگرام کے حوالے سے ایران پر آئندہ چند روز بعد ہی دوبارہ پابندیاں نافذ ہونے والی ہیں اور اسی سلسلے میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے منگل کے روز ہی ای تھری نامی یورپی ممالک...
اسلام آباد /لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2025ء)گندم درآمد کرنے کے معاملے پر حکومت اور اتحادی آمنے سامنے آگئے، پیپلز پارٹی نے گندم کی مجوزہ درآمد پر شدید تحفظات کا اظہار کردیا۔ذرائع کے مطابق گزشتہ روز خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان پیپلزپارٹی ہر سطح پر کسانوں کا ساتھ دے گی۔(جاری ہے) اجلاس میں گندم کی مجوزہ درآمد پر حکومت کو آڑیہاتھوں لینے کا فیصلہ کیا گیا۔فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان پیپلزپارٹی ہر سطح پر کسانوں کا ساتھ دے گی، گندم درآمد کرنے پر حکومت کی شدید مخالفت کی جائے گی۔پیپلز پارٹی ذرائع کے مطابق حکومت گندم امپورٹ کرکے بیرون ملک کسانوں کو فائدہ پہنچانا چاہتی...
پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے فلسطینی عوام کے خلاف جاری مظالم کو انسانی تاریخ کا المیہ قرار دیا اور عالمی برادری سے فوری اور عملی اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا۔اسحاق ڈار نے کہا کہ غزہ میں تباہی اور بربادی کی مثال نہیں ملتی. جہاں 64 ہزار سے زائد معصوم جانیں ضائع ہو چکی ہیں۔ یہ صرف اعداد و شمار نہیں بلکہ غمزدہ مائیں، تڑپتے بچے اور اجڑے خاندان ہیں۔وزیرِ خارجہ نے خبردار کیا کہ غزہ میں قحط سنگین شکل اختیار کر چکا ہے۔ تازہ تجزیاتی رپورٹس کے مطابق صرف غزہ شہر میں پانچ لاکھ سے زائد افراد بھوک سے مرنے کے...

غزہ میں اسرائیلی بمباری سے مزید 59 فلسطینی شہید، یورپی ممالک اور کینیڈا کا طبی راہداری کھولنے کا مطالبہ
غزہ ایک بار پھر اسرائیلی بمباری کا نشانہ بن گیا، جہاں آج کے روز مزید 59 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ اقوامِ متحدہ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج جان بوجھ کر عام شہریوں پر دہشت مسلط کر رہی ہے، اور ہزاروں افراد کو اپنے گھربار چھوڑنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔ قطری نیوز چینل الجزیرہ کے مطابق صرف آج صبح کے وقت 51 فلسطینی شہید ہوئے، جن میں سے 36 غزہ شہر میں جان کی بازی ہار گئے۔ جنوبی غزہ کے علاقے رفح میں ایک امدادی مرکز کے باہر 8 شہریوں کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ کھانے کے انتظار میں قطار میں کھڑے تھے۔ غزہ شہر اس وقت مکمل محاصرے میں ہے،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت دن رہا۔ 100 انڈیکس 291 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 58 ہزار 236 پربند ہوا ہے جو انڈیکس کی تاحال بلند ترین اختتامی سطح ہے۔ شیئرز بازار میں آج ایک ارب 78 کروڑ حصص کے سودے ہوئے جن کی مالیت 54 ارب 52 کروڑ روپے سے زائد رہی۔کاروباری روز کے آغاز پر مارکیٹ نے مثبت انداز میں پیش رفت کی اور ابتدائی گھنٹوں میں کے ایس ای 100 انڈیکس 1000 سے زائد پوائنٹس کی چھلانگ لگا کر 159,046.60 پوائنٹس کی بلند ترین سطح تک جا پہنچا جو مارکیٹ کی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح ہے .تاہم کچھ دیر کے لیے فروخت کے دباؤ کے باعث مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ...
ویب ڈیسک : قومی ائیرلائن پی آئی اے آئندہ ماہ برطانیہ کیلئے براہ راست فضائی آپریشن کا آغاز کرے گی ، ابتدائی مرحلے میں مانچسٹر کیلئے پروازیں چلائی جائیں گی۔ اسکے علاوہ لندن اور برمنگھم کے لیے بھی سروس جلد شروع کی جائے گی۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کو برطانیہ کے لیے تھرڈ کنٹری آپریٹر (TCO) کی منظوری مل گئی ہے، جس کے بعد قومی ایئرلائن آئندہ ماہ سے برطانیہ کے لیے براہ راست فضائی آپریشن شروع کرے گی۔ کوٹ لکھپت ؛ڈمپر کی ٹکر سے 2 موٹرسائیکل سوار جاں بحق ترجمان نے بتایا کہ ابتدائی مرحلے میں مانچسٹر کے لیے پروازوں کا آغاز کیا جائے گا، جبکہ بعد ازاں لندن...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ سندھ کی پیپلز پارٹی نے ایسی حالت بنادی ہے کہ وہاں بھی لوگ چاہتے ہیں کہ کاش ان کے پاس بھی مریم نواز جیسی وزیراعلیٰ ہوتی۔ عظمی بخاری نے پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ آپ پنجاب میں رہ کر پنجاب کا مقدمہ کب لڑیں گے؟ آپ چاہتے پنجاب میں لوگوں کو گندم، آٹا اور روٹی نہ ملے؟ ایک طرف آپ کہہ رہے گندم کا نقصان ہوا دوسری طرف کہہ رہے جو گندم ہے وہ بھی باہر بھیج دیں، ڈبویا ہے یا ڈوبا ہے اس کو سیلابی سیاست ہی کہتے ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سیلاب متاثرہ علاقوں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نئی دہلی:- نریندر مودی کی زیر قیادت بی جے پی کی بھارتی حکومت نے تحقیقاتی ادارے نیشنل انوسٹی گیشن ایجنسی ( این آئی اے( کے ذریعے امریکا میں قائم خالصتان حامی سکھ تنظیم سکھس فار جسٹس ایس ایف جے کے اعلیٰ عہدیدار گرو پتونت سنگھ پنن کے خلاف مقدمہ درج کرایا ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ مقدمہ غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون یو اے پی اے اور بھارتیہ نیا سنہتا (بی این ایس) کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ۔این آئی اے کی ایف آئی آر میں پنون پر الزام لگایا گیا ہے کہ انہوں نے ان سکھ فوجیوں کے لیے 11 کروڑ روپے کے انعام کا اعلان کیا جو مودی کو...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کارکن فلک جاوید خان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ جس کی پی ٹی آئی کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر مذمت کی جا رہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کارکن فلک جاوید خان گرفتار، رہائی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع فلک جاوید کی گرفتاری کے بعد سوشل میڈیا پر کہا جا رہا ہے کہ انہیں اسلام آباد کے سیکٹر ایف 10 میں واقع پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ کے فلیٹ سے گرفتار کیا گیا ہے۔ وی نیوز نے معاملے کی تحقیق کی اور جاننے کی کوشش کی کہ جس فلیٹ سے فلک جاوید کو گرفتار کیا گیا ہے کیا وہ سلمان اکرم راجہ کا...
امریکی نجی خلائی کمپنی اسپیس ایکس نے ناسا اور نواہ کے مشنز خلا میں بھیج دیے ہیں، جن کا مقصد سورج کی سرگرمیوں اور اسپیس ویدر کے اثرات کو سمجھنا ہے۔ یہ لانچ بدھ کی صبح 7 بج کر 30 منٹ پر ناسا کے کینیڈی اسپیس سینٹر سے فالکن 9 راکٹ کے ذریعے کیا گیا۔ اس مشن کے تحت تین خلائی جہاز خلا میں روانہ کیے گئے ہیں جن میں سب سے اہم ’آئی میپ‘ (IMAP) یعنی Interstellar Mapping and Acceleration Probe ہے، جس پر تقریباً 600 ملین ڈالر لاگت آئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اسپیس ایکس کا اسٹارشپ، 10ویں ٹیسٹ فلائٹ کی تیاریوں کا اعلان یہ خلائی جہاز 10 جدید سائنسی آلات سے لیس ہے، جو سورج سے خارج ہونے...
سوات: مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت 4.2 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کی زیرزمین گہرانی 185 کلو میٹر تھی۔زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز پاکستان، افغانستان بارڈر کے قریب تھا۔ گزشتہ رات کو بھی خیبرپختتونخوا کے مختلف شہروں مین زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔پشاور اور گردونواح کے علاوہ لنڈی کوتل، مالاکنڈ اور ضلع خیبر میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے.تاہم ان زلزلوں کی وجہ سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔زلزلے کے جھٹکوں کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ خوف کے عالم میں کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر...
اسلام آباد: پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) کے درمیان ایک ارب ڈالر کی اگلی قسط کے لیے دوسرے اقتصادی جائزہ پر مذاکرات کل(جمعرات)شروع ہوں گے، جس کے لیے جائزہ مشن بھی کل پاکستان پہنچے گا۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کا وفد پاکستان میں تقریباً دو ہفتے قیام کرے گا اوراس دوران پاکستان کی معاشی صورت کا دوسرا جائزہ لے گا اورتکنیکی مذاکرات میں جنوری سے جون 2025 کا ڈیٹا شیئر کیا جائے گا۔ وزارت خزانہ کے حکام کے مطابق پاکستان آئی ایم ایف کے زیادہ تر اہداف پورے کر چکا ہے، پہلے تکنیکی اور پھر پالیسی مذاکرات ہوں گے اور رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کی کارکردگی پر بھی بحث کی...
محمود خان اچکزئی—فائل فوٹو اپوزیشن اتحاد تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی حکومت کو پُرامن احتجاج سے گھر بھیجنے کا اعلان کر دیا۔اسلام آباد میں مصطفیٰ نواز کھوکھر اور جسٹس (ر) شاہد جمیل کے ہمراہ پریس کانفرنس میں محمود اچکزئی نے کہا کہ اگر آئین کے مطابق آگے بڑھا جائے تو بحران سے نکل جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں میرٹ تک نہیں، نوکریاں بک رہی ہیں، جو نوکری بیچتا ہے ایمان بیچتا ہے، اس کو ترقی ملتی ہے۔محمود اچکزئی نے کہا کہ بینظیر بھٹو کی پارٹی بھی اب گناہوں میں شریک ہے، نواز شریف نے ووٹ کو عزت دو کی تحریک شروع کی اور پھر لندن پہنچ گئے۔اُن کا...
امیر مقام اور طارق فضل چوہدری جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی سے مذاکرات کیلئے پہنچ گئے—’جیو نیوز‘ گریب جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی اور وزیراعظم پاکستان کے نمائندوں میں مذاکرات ہوئے۔ مظفرآباد سے موصولہ اطلاعات کے مطابق وزیر امور کشمیر امیر مقام اور وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری مذاکرات میں شامل ہیں۔ جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی میں ہر ڈویژن سے کمیٹی کے 3 ممبران شامل ہیں۔مذاکرات میں آزاد کشمیر حکومت کی نمائندگی بھی موجود ہے۔ اہم وفاقی اداروں اور حکومت آزاد کشمیر کے افسران بھی مذاکرات میں شامل ہیں۔
—فائل فوٹو اسلامی نظریاتی کونسل (سی آئی آئی) نے ودہولڈنگ ٹیکس غیر شرعی قرار دے دیا۔چیئرمین علامہ ڈاکٹر راغب نعیمی کی زیر صدارت اسلامی نظریاتی کونسل کا اجلاس ہوا، جس میں سپریم کورٹ کے رواں برس 11 ستمبر کے فیصلے پر تحفظات کا اظہار کیا گیا۔کونسل کے اعلامیے میں کہا گیا کہ رخصتی سے قبل طلاق کی صورت میں عدت اور نفقہ لازمی قرار دینا قرآن و سنت کے خلاف ہے، سپریم کورٹ نے نکاح کے بعد رخصتی سے قبل طلاق کے مقدمے میں نان نفقہ کی ادائیگی کا حکم دیا تھا۔اسلامی نظریاتی کونسل کے اعلامیے میں ودہولڈنگ ٹیکس کو غیر شرعی اور اسے زیادتی کے مترادف کہا گیا ہے۔کونسل نے رائے دی ہے کہ انسانی دودھ ذخیرہ کرنے کے مخصوص ادارے...
اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے شہریوں کو بڑھتے ہوئے آن لائن فراڈ کے واقعات کے پیش نظر خبردار کیا ہے۔اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ مشاورتی ہدایت میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں مختلف گروہ انعامی رقوم کا جھانسہ دے کر شہریوں کو دھوکہ دے رہے ہیں۔پی ٹی اے کے ترجمان کے مطابق فراڈ میں ملوث افراد جعلی پیغامات اور کالز کے ذریعے صارفین کو مشکوک لنکس پر کلک کرنے پر مجبور کرتے ہیں یا بینک کی ذاتی معلومات حاصل کر کے مالی نقصان پہنچاتے ہیں۔ترجمان نے واضح کیا کہ انعامی رقم جیتنے کے نام پر شہریوں سے خفیہ معلومات طلب کرنا مجرمانہ سرگرمی ہے جس سے صارفین کی جمع پونجی متاثر ہو...
آج ’@‘ کا نشان ہمیں ای میل ایڈریس، سوشل میڈیا ہینڈل اور ڈیجیٹل دنیا میں ہر جگہ دکھائی دیتا ہے لیکن اس سادہ سے کرخت نشان کے پیچھے ایک کہانی ہزاروں سال پرانی ہے جو قدیم یونان کی مٹی کی برتن سازی سے شروع ہوتی ہے اور آج کی ڈیجیٹل دنیا تک جا پہنچتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اظہار محبت کے خفیہ اشارے: کیا ایموجیز صدیوں پرانے کوڈ ورڈز کا تسلسل ہیں؟ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق نیویارک کے مشہور میوزیم ’میوزیم آف ماڈرن آرٹ‘کی کیوریٹر پاولا انتونیلی نے سنہ 2010 میں ایک منفرد قدم اٹھایا اور ’@ کا نشان‘ میوزیم کے مستقل ذخیرے میں شامل کر لیا۔ ان کا مقصد ایسے روزمرہ کے معمولی سمجھے جانے والی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان حکومت پاکستان برائے اطلاعات سندھ بیرسٹر راجا خلیق الزمان انصاری نے دعویٰ کیا کہ گرین لائن منصوبے پر جاری کام میئر کراچی نے سٹی وارڈنز بھیج کر رکوا دیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ منصوبہ بہتر انداز میں آگے بڑھ رہا تھا اور اگر رکاوٹیں نہ آئیں تو جون 2026 تک مکمل ہوسکتا ہے۔ترجمان نے کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ گرین لائن کا دوسرا مرحلہ 2035 سے پہلے مکمل نہیں ہوگا۔ ان کے مطابق وفاقی حکومت نے ساڑھے پانچ ارب روپے مختص کیے ہیں اور اس منصوبے کا دوسرا فیز “کامن کوریڈور” ہے جس پر مستقبل میں تمام بی آر ٹی بسیں چلیں گی۔راجا خلیق الزمان انصاری نے کہا...
سٹی42: اسلامی نظریاتی کونسل نے انجنیئر محمد علی مرزا کو گستاخ قرار دے دیا. اسلامی نظریاتی کونسل نے آج اپنے اجلاس میں انجینئیر محمد علی مرزا کے معاملہ پر مفصل غور و خوغ کے بعد قرار دیا کہ مرزا محمد علی کے کئی بیانات نقلِ کفر پر مشتمل ہیں، 3 تھانوں کی حدود میں اے ٹی ایم میں ایلفی ڈالنے کی واردات ؛ مقدمہ درج کونسل نے قرار دیا کہ مرزا محمد علی کے بیانات کسی شرعی مقصد کے بغیر کہے گئے، نقلِ کفر پر مبنی بیانات کی بنا پر انجنیئر مرزا سخت تعزیری سزا کے مستحق ہیں۔ انجنیئر محمد علی مرزا نے بار بار نقلِ کفر پر مشتمل بیانات دہرائے۔ گستاخانہ جملے بار بار دہرانے سے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ابوظہبی: قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ بھارتی ٹیم ابھی ایشیا کپ کے فائنل میں نہیں پہنچی، جب وہاں پہنچے گی تو اس وقت دیکھ لیں گے، البتہ اگر پاکستان اور بھارت کا فائنل ہوا تو جیت یقینی طور پر پاکستان کی ہوگی۔بنگلہ دیش کے خلاف میچ سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ میں چاہتا ہوں 5 کے 5 فاسٹ بولرز ٹیم میں کھیلیں، پاکستان یہاں صرف فائنل کھیلنے کے لیے نہیں آیا بلکہ ایشیا کپ جیتنے کا عزم رکھتا ہے۔شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ ٹیم کے فاسٹ باؤلرز جارحانہ مزاج اور بہترین فارم میں ہیں، انہیں کسی بڑی مشکل...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (پیرا) کے قیام کا خواب شرمندہ تعبیر ہو گیا ہے، انہوں نے اعلان کیا کہ ناجائز قبضے سے متعلق کیسز کا فیصلہ 90 روز کے اندر ہوگا اور اس مقصد کے لیے خصوصی عدالتیں قائم کی جا رہی ہیں۔ لاہور میں پیرا فورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ غریب، یتیموں اور بیواؤں کی زمینوں پر قبضہ اب ناقابلِ برداشت ہوگا، مجوزہ قانون کے تحت ناجائز قبضہ کرنے والوں کو 10 سال قید اور بھاری جرمانے کی سزائیں تجویز کی گئی ہیں۔ مریم نواز نے کہا کہ پیرا فورس میں باصلاحیت خواتین کی شمولیت باعثِ فخر ہے، یہ فورس پنجاب میں گڈ گورننس...
کراچی: مسلم لیگ ن سندھ کے ترجمان اسد عثمانی کا کہنا ہے کہ میئر کراچی کی جانب سے گرین لائن کا کام رکوانا کراچی دشمنی کا واضح ثبوت ہے۔ ان کے مطابق میئر نہ خود کام کرتے ہیں اور نہ کسی کو کرنے دیتے ہیں جس سے شہر کے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ میئر کراچی کے تکبرانہ رویے سے شہری تنگ آچکے ہیں اور موجودہ بلدیاتی نظام نے کراچی کا بیڑا غرق کر دیا ہے۔ اسد عثمانی نے مزید کہا کہ میئر کراچی شہر کو مہنجو داڑو میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں جبکہ جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کے ٹاؤن چیئرمین بھی عوامی خدمت کے بجائے پیسے کمانے میں مصروف...
راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ ان کو دی جانے والی سزائیں اور فیصلے پہلے سے لکھے گئے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کو پہلے دن سے کہا جا رہا ہے آپ ملک چھوڑ کر چلے جائیں لیکن انہوں نے کہا وہ سارے مقدمات کا سامنا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جیل ٹرائل کے اندر ایک گواہ جھوٹا ثابت ہوا ہے۔ علیمہ خان نے بتایا کہ بانی نے کہا ہے کہ یہ سزائیں اور فیصلے پہلے سے لکھے گئے ہیں، بار بار ہمارے کیسز ملتوی کیے جاتے ہیں...
لاہور: کوئٹہ سے پشاور کیلئے آج روانہ ہونے والی جعفر ایکسپریس کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق مسافروں کو مکمل ریفنڈ فراہم کر دیا گیا ہے اور یہ ٹرین آئندہ تین روز تک معطل رہے گی۔ دوسری جانب جعفر ایکسپریس حادثے کے بعد امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔ ریلوے ذرائع کے مطابق دھماکے سے تباہ ہونے والے ٹریک کی بحالی کا کام جاری ہے اور بھاری مشینری جائے وقوعہ پر موجود ہے۔ حادثے میں الٹنے والی بوگیوں کو آج سیدھا کر دیا جائے گا جبکہ تباہ شدہ بوگیوں کو ہٹانے کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ جعفر ایکسپریس اور بولان ایکسپریس کی سروس تاحال معطل...
فائنل میں بھارت ہو یا کوئی اور ٹیم، یقینی طور پر ہم ہی جیتیں گے، شاہین آفریدی WhatsAppFacebookTwitter 0 24 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ فائنل میں بھارت ہو یا کوئی اور ٹیم یقینی طور پر ہم ہی جیتیں گے۔پاکستان ٹیم کل سپر فور مرحلے کا اپنا آخری میچ بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گی۔میچ سے قبل پریس کانفرنس میں شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ ہم پہلے سے ہی جارحانہ کرکٹ کھیلتے ہیں،کرکٹ ایسے ہی کھیلی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی فائنل تک نہیں پہنچے جب فائنل میں پہنچیں گے تب دیکھیں گے، ہم یہاں ایشیا کپ جیتنے آئے...
اڈیالہ جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ ان کے خلاف دی جانے والی سزائیں اور عدالتی فیصلے پہلے سے طے شدہ ہیں۔ ان کاکہناہے کہ وہ جانتے ہیں کہ اس تمام عمل کے پیچھے ایک تیار شدہ اسکرپٹ ہے۔ عمران خان کی بہن علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کے بھائی کو پہلے دن سے کہا جا رہا ہے کہ وہ ملک چھوڑ دیں، مگر عمران خان نے دوٹوک الفاظ میں جواب دیا کہ وہ تمام مقدمات کا سامنا کریں گے اور کہیں نہیں جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ جیل ٹرائل کے دوران ایک گواہ جھوٹا ثابت ہو...
لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے سندھ کو اس حال میں پہنچا دیا ہے کہ وہاں کے لوگ بھی اب مریم نواز جیسی وزیراعلیٰ کی خواہش رکھتے ہیں۔ پیپلز پارٹی رہنماؤں کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے سوال اٹھایا کہ سندھ سے آکر پنجاب میں بیٹھنے والے رہنما آخر پنجاب کے حق میں کب بات کریں گے؟ کیا آپ چاہتے ہیں کہ پنجاب میں عوام کو گندم، آٹا اور روٹی تک نہ ملے؟ ایک طرف نقصان کی دہائی دی جا رہی ہے، دوسری طرف بچی ہوئی گندم بھی باہر بھیجنے کی بات ہو رہی ہے۔ یہ دوغلا پن نہیں تو اور کیا ہے؟ اسی کو “سیلابی سیاست” کہا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بھارتی شہر کلکتہ میں موسلا دھار بارشوں نے گزشتہ 39 برس کا ریکارڈ توڑ دیا اور زندگی کا نظام درہم برہم ہوکر رہ گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق صرف 24 گھنٹوں کے دوران کلکتہ اور اس کے مضافات میں 251 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جو اس سے قبل 1986 میں ہوئی تھی۔ غیر معمولی بارشوں کے نتیجے میں شہر مکمل طور پر مفلوج ہوگیا ہے اور معمولاتِ زندگی شدید متاثر ہوئے ہیں۔شدید بارش کے بعد تعلیمی اداروں کو دو روز کے لیے بند کر دیا گیا ہے، جبکہ اہم شاہراہیں زیرِ آب آنے سے ٹریفک جام ہوگیا۔ ٹرانسپورٹ کا نظام بھی بری طرح متاثر ہوا ہے، ریلوے سروس معطل جبکہ درجنوں پروازیں تاخیر یا منسوخی کا شکار...
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر ایران سے متعلق صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے فاؤنڈیشن فار ڈیفنس آف ڈیموکریسیز (FDD) کے زیر اہتمام منعقدہ ایک خصوصی اجلاس میں صیہونی ماہرین نے برملاء اعتراف کیا ہے کہ سربراہ عالمی جوہری توانائی ایجنسی (IAEA) نے ہی ایران کیخلاف امریکی ایجنڈے کو آگے بڑھانے میں موثر کردار ادا کرتے ہوئے ایران کی کمزوریوں کی نشاندہی میں امریکہ کو خصوصی مدد پہنچائی ہے اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس کے قریب آنے پر، دنیا کی سب سے بڑی صیہونی لابی فاؤنڈیشن فار ڈیفنس آف ڈیموکریسیز (FDD) نے واشنگٹن میں ایک اہم اجلاس منعقد کیا ہے کہ جس کا مقصد اُن طریقوں کا جائزہ لینا تھا کہ جن کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: امریکی ریاست نارتھ کیرولائنا کے شہر کلنٹن سے تعلق رکھنے والے ایک خوش نصیب شخص نے اپنی 40ویں سالگرہ سے محض چند روز قبل کروڑوں روپے مالیت کا جیک پاٹ انعام جیت لیا۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق مقامی شہری کورے ہیملٹن نے بتایا کہ وہ روزمرہ کے معمول کے مطابق ساؤتھ ایسٹ بولیوارڈ کے ایک اسٹور پر رکے اور قسمت آزمانے کے لیے ایک لاٹری ٹکٹ خرید لیا۔ کورے ہیملٹن نے مزید کہا کہ اگلی صبح ساڑھے تین بجے جب انہوں نے قرعہ اندازی کے نتائج دیکھے تو انہیں معلوم ہوا کہ وہ 1 لاکھ 30 ہزار امریکی ڈالر یعنی تقریباً 3 کروڑ 65 لاکھ پاکستانی روپے کے انعامی رقم کے مالک بن چکے ہیں۔ہیملٹن نے بتایا...
رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی میں منعقدہ قومی سیمینار ’2030 کا پاکستان، چیلنجز، امکانات اور نئی راہیں‘ کے مقررین نے کہا ہے کہ ملک میں بہتر حکمرانی، عوامی فلاح اور بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لیے مزید صوبے قائم کرنا وقت کی ضرورت ہے۔ ماہرین کا کہنا تھا کہ اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی اور نئے صوبوں کے قیام سے گورننس اور سروس ڈلیوری میں نمایاں بہتری آئے گی۔ رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کے چانسلر حسن محمد خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ نئے صوبے بنانے سے گورننس کے مسائل حل ہوں گے اور عوام کو سہولتیں ان کی دہلیز پر میسر آئیں گی۔ مزید پڑھیں: فیلڈ مارشل نے نئے صوبے بنانے کی بات کی، ایم کیو ایم اس کی حمایت کرتی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واٹس ایپ نے دنیا بھر کے صارفین کے لیے ایک اہم اور کارآمد فیچر متعارف کرایا ہے جو زبان کی رکاوٹ کو توڑنے میں مددگار ثابت ہوگا۔اب صارفین ایپ کے اندر ہی میسجز کا فوری ترجمہ کرسکیں گے اور انہیں کسی تھرڈ پارٹی ایپ یا کاپی پیسٹ کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ یہ نیا آن ڈیوائس ٹرانسلیشن فیچر اینڈرائیڈ اور آئی او ایس دونوں ڈیوائسز پر متعارف کرایا گیا ہے اور اس کی بدولت چیٹ کا ترجمہ صرف چند سیکنڈز میں ممکن ہوگا۔اینڈرائیڈ صارفین کے لیے اس فیچر میں انگریزی، ہندی، ہسپانوی، پرتگیز، روسی اور عربی زبانوں کی سہولت فراہم کی گئی ہے، جبکہ آئی او ایس ڈیوائسز پر ایپل ٹرانسلیشن کے تحت 19 زبانوں کی سپورٹ موجود...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور:۔ لاہورکی سیشن عدالت نے پب جی گیم سے متاثر ہوکر گھر والوں کو قتل کرنے والے ملزم کو 100 سال قید کا حکم دے دیا۔لاہور کی مقامی عدالت نے 2022 میں والدہ، بھائی اور دو بہنوں کو قتل کرنے والے ملزم کو جرم ثابت ہونے پر مجرم کو 100سال قید اور 40لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی۔ایڈیشنل سیشن جج ریاض احمد نے قتل کیس کا فیصلہ سنایا۔ عدالت نے قرار دیا کہ ملزم علی زین نے 2022 میں والدہ، بہن اور بھائیوں کو قتل کیا، عمر کی وجہ سے ملزم کو 4 بار عمر قید کی سزادی جارہی ہے۔تھانہ کاہنہ پولیس نے 2022ءمیں مقدمہ درج کیا تھا، پراسیکیوٹر نے گواہان کوپیش کیا، عدالت کو بتایا گیا کہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">یہ خبر ایک عام امیر شخص کی چمک دمک سے ہٹ کر بالکل مختلف سوچ رکھنے والے ارب پتی کی کہانی ہے۔دنیا بھر میں ارب پتی افراد اپنی دولت کو محلات، گاڑیوں اور تعیشات پر خرچ کرتے ہیں، مگر یوون شوانارڈ (Yvon Chouinard) کی کہانی اس سے یکسر مختلف ہے۔ وہ ایک ایسے شخص ہیں جنہیں ارب پتی بننے پر خوشی نہیں بلکہ غصہ آیا اور انہوں نے اپنی دولت فلاحی کاموں کے لیے وقف کر دی۔یوون شوانارڈ ایک ماہر کوہ پیما ہیں جنہوں نے اپنی زندگی کا بڑا حصہ بیابانوں اور پہاڑوں پر گزارا۔ وہ سادہ زندگی کے عادی رہے اور اکثر انتہائی کفایت شعاری اختیار کرتے۔ اپنی سوانح حیات میں انہوں نے انکشاف کیا کہ پیسے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سوات: مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔زلزلے کے جھٹکوں کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ خوف کے عالم میں کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت 4.2 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کی زیرزمین گہرانی 185 کلو میٹر تھی۔زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز پاکستان، افغانستان بارڈر کے قریب تھا۔ ویب ڈیسک عادل سلطان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">گوگل نے پاکستان میں گوگل اے آئی پلس (Google AI Plus) پلان کے اجرا کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق گوگل نے اعلان کیا ہے کہ اس کا نیا سبسکرپشن پیکج گوگل اے آئی پلس پاکستان سمیت مزید 40 ممالک میں لانچ کر دیا گیا ہے۔ یہ پلان رواں ماہ انڈونیشیا میں سب سے پہلے متعارف ہوا تھا، جہاں اسے مثبت ردعمل ملا۔ کمپنی کے مطابق اس اقدام کا مقصد صارفین کو جدید اے آئی ٹولز تک مناسب قیمت پر رسائی دینا ہے تاکہ ان کی پیداواری اور تخلیقی صلاحیتوں کو بہتر بنایا جا سکے۔پاکستان میں گوگل کے کنٹری ڈائریکٹر فرحان قریشی نے کہا کہ ملک کا ڈیجیٹل منظرنامہ تیزی سے ترقی کر رہا...
سپریم کورٹ نے قرار دیا ہے کہ اعلیٰ عدلیہ کا کوئی جج اپنی ہی عدالت کے دوسرے جج کے خلاف نہ تو رٹ جاری کر سکتا ہے اور نہ ہی توہینِ عدالت کی کارروائی کرسکتا ہے۔ یہ اصول آئین اور عدالتی نظائر کے مطابق طے شدہ ہے۔ نذر عباس توہین عدالت کیس میں سابق ڈپٹی رجسٹرار کی انٹراکورٹ اپیل پر تفصیلی فیصلہ جاری کیا گیا ہے جو 11 صفحات پر مشتمل ہے اور جسٹس جمال خان مندوخیل نے تحریر کیا۔ فیصلے میں کہا گیا کہ بنیادی سوال یہ ہے کہ آیا آئینی اور ریگولر کمیٹی میں شامل ججز کے خلاف توہینِ عدالت کارروائی ممکن ہے یا نہیں۔ مزید پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ: جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے وفاقی کابینہ کو توہینِ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے سپر فور مرحلے میں صورتحال دلچسپ ہوگئی ہے، پاکستان کی سری لنکا کے خلاف کامیابی کے بعد اب چاروں ٹیموں کے پاس فائنل میں جگہ بنانے کا موقع موجود ہے۔ایونٹ کے اس مرحلے میں ہر ٹیم نے تین تین میچ کھیلنے ہیں جبکہ پوائنٹس ٹیبل پر اس وقت بھارت پہلے نمبر پر ہے۔ بھارت نے ایک میچ کھیل کر 2 پوائنٹس حاصل کیے ہیں، پاکستان 2 میچز کھیل کر ایک میں کامیابی کے بعد دوسرے نمبر پر ہے، بنگلا دیش تیسرے اور سری لنکا لگاتار دو میچ ہارنے کے بعد سب سے نیچے ہے۔بنگلا دیش نے سری لنکا کو ہرا کر ایونٹ کا آغاز کیا اور 2 پوائنٹس کے ساتھ اپنے امکانات روشن...
اسلام آباد: وفاقی وزیر معین وٹو نے مستقبل میں سیلاب کے خطرات سے نٹمنے کے لیے ڈیمز کی تعمیر پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیلابی نقصانات کم کرنے کے لیے ہنگامی اقدامات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیراعظم کی ہدایت پر ملک کی آبی ذخیرہ صلاحیت بڑھانے کے لیے اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت وفاقی وزیر معین وٹو نے کی، وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی اور چیئرمین واپڈا نے اجلاس میں شرکت کی۔ معین وٹو نے کہا کہ مستقبل کے سیلابی خطرات سے نمٹنے کے لیے مزید ڈیمز کی تعمیر وقت کی اہم ضرورت ہے، آئندہ سیلاب سے نقصانات روکنے کے لیے پیشگی اقدامات ضروری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پانی...
غیر قانونی گاڑیوں کی درآمد پر جنوبی بھارتی اداکار دولقر سلمان اور پرتھوی راج کے گھروں پر کسٹمز کی جانب سے چھاپے مارے گئے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کیرالہ میں کسٹمز حکام نے معروف ملیالم فلمی اداکاروں دولقر سلمان اور پرتھوی راج سوکومارن کے گھروں پر چھاپے مارے ہیں۔ یہ کارروائی غیر قانونی طریقے سے گاڑیوں کی درآمد کے خلاف جاری آپریشن کے تحت کی گئی۔ حکام کے مطابق بھوٹان سے بھارت میں درآمد کی جانے والی لگژری گاڑیاں جعلی رجسٹریشن کے ذریعے ٹیکس چوری کے لیے استعمال کی جاتی رہی ہیں۔ چھاپوں کا مقصد ان گاڑیوں سے متعلق دستاویزی جانچ اور ٹیکس فراڈ کے پہلوؤں کی تفتیش کرنا ہے۔ اداکار دولقر سلمان اور پرتھوی راج پر الزام ہے...
ٹک ٹاکر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر سحر حیات نے حال ہی میں انسٹاگرام پر سوال و جواب کے سیشن میں اپنی ذاتی زندگی سے متعلق اہم بیان دیا ہے۔ ایک مداح کی جانب سے انسٹاگرام پر سوال جواب کے سیشن کے دوران طلاق سے متعلق سوال پر سحر نے کہا کہ وہ اور ان کے سابق شوہر سمیع رشید اب ایک ساتھ نہیں ہیں، تاہم انہوں نے واضح کیا کہ ان کی بیٹی ایرہ کے والد وہی رہیں گے اور اس بارے میں کسی قسم کا شبہ نہیں ہونا چاہیے۔ سحر حیات نے مزید کہا کہ وہ اپنی بیٹی کو سکھائیں گی کہ والد اور والدہ دونوں کا احترام کرے۔ ٹک ٹاکر نے زور دیا کہ ایرہ کی اپنے والد سے...
اسلام ٹائمز: گارنٹی فراہم کرنے اور غاصب صیہونی رژیم پر دباو ڈالے بغیر فلسطینی ریاست کو تسلیم کر کے فلسطینی پرچم لہرانے جیسے علامتی اقدامات کا واحد فائدہ میڈیا پر چرچوں اور سازباز کرنے والے عناصر کو مضبوط بنانے کی صورت میں ظاہر ہوا ہے۔ جبکہ زمینی حقائق میں حتی چھوٹی سی تبدیلی بھی رونما نہیں ہوئی اور اسرائیل بدستور غزہ کی پٹی کو نگلنے میں مصروف ہے اور ساتھ ہی ساتھ مغربی کنارے اور شام کے جنوبی علاقوں کر بھی ہڑپ کر جانے کے خواب دیکھ رہا ہے۔ امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ ساتھ یورپی ممالک کو اسلامی مزاحمت کا مقابلہ کرنے کے لیے سازباز کرنے والے فلسطینی عناصر کو ساتھ ملانے کی ضرورت ہے۔ لہذا وہ اپنے خیال...
اسلامی نظریاتی کونسل نے اپنے 243ویں اجلاس میں فیصلہ کیا ہے کہ جب حلال اجزا والی انسولین دستیاب ہو تو شوگر کے مریض خنزیر کے اجزا پر مشتمل انسولین کے استعمال سے اجتناب کریں۔ اجلاس میں دیت کے قانون میں مجوزہ ترمیمی بل کو مسترد کرتے ہوئے قرار دیا گیا کہ شرعی مقداریں یعنی سونا، چاندی اور اونٹ برقرار رہیں۔ کونسل نے ودہولڈنگ ٹیکس کو غیر شرعی قرار دیا اور انسانی دودھ کے ذخیرہ کرنے والے اداروں کے قیام کو مخصوص شرائط کے ساتھ مشروط کیا۔ مزید پڑھیں: اسلامی نظریاتی کونسل کا بڑا فیصلہ: دیت بل کی مخالفت، ودہولڈنگ ٹیکس غیر شرعی قرار کونسل نے سپریم کورٹ کے 11 ستمبر کے فیصلے پر بھی تحفظات کا اظہار کیا اور کہا کہ...
اسلام ٹائمز: خصوصی خطاب کرتے ہوئے علامہ عبدالجبار نقشبندی نے کہا کہ رسول اکرم (ص) کی سیرت انسانیت کے لیے کامل نمونہ ہے، حضور (ص) نے اخوت، محبت، انصاف اور خدمتِ خلق کی تعلیمات دے کر دنیا کو حقیقی امن کا پیغام دیا، آج امت مسلمہ کے اتحاد اور نجات کی واحد راہ یہی ہے کہ ہم اپنی انفرادی و اجتماعی زندگی کو تعلیماتِ نبوی (ص) کے مطابق ڈھالیں۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ انجمن محبان رسول (ص) جامعہ کراچی کے زیر اہتمام سالانہ محفل میلاد النبی (ص) پارکنگ گراؤنڈ (بالمقابل آرٹس لابی) میں عقیدت و احترام کے ساتھ منعقد ہوئی۔ محفل کی صدارت جامعہ کراچی کے شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے کی، جبکہ معروف عالمِ دین علامہ عبدالجبار...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: اسلامی نظریاتی کونسل نے ودہولڈنگ ٹیکس کو غیر شرعی قرار دیا اور کہا کہ یہ زیادتی کے مترادف ہے۔تفصیلات کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل کا اجلاس چیئرمین راغب نعیمی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں مختلف امور پر بات کی گئی جس کے بعد اعلامیہ جاری کردیا گیا۔اعلامیے میں اسلامی نظریاتی کونسل نے کہا کہ بینک سے رقم نکالنے پر حکومت کا عائد کردہ ود ہولڈنگ ٹیکس غیر شرعی اور زیادتی کے مترادف ہے۔اسی طرح انسانی دودھ ذخیرہ کرنے کے معاملے پر کونسل نے کہا ہے کہ دودھ ذخیرہ کرنے کے مخصوص ادارے قائم کیے جا سکتے ہیں، ذخیرہ کرنے کے ادارے مخصوص شرائط کے تحت قائم کئے جا سکتے ہیں تاہم مفاسد سے بچنے...
اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 ستمبر2025ء ) اسلامی نظریاتی کونسل نے بینک سے رقم نکالنے یا منتقلی پر ود ہولڈنگ ٹیکس غیر شرعی قرار دے دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 243ویں اجلاس کی صدارت چیئرمین علامہ ڈاکٹر محمد راغب حسین نعیمی نے کی، جس میں کونسل کے معزز اراکین نے شرکت کرتے ہوئے کئی اہم فیصلوں کی منظوری دی۔ اسلامی نظریاتی کونسل کے مطابق ود ہولڈنگ ٹیکس زیادتی کے مترادف ہے، انسانی دودھ کے حوالے سے قانون سازی میں کونسل کو شامل کیا جائے۔(جاری ہے) اسلامی نظریاتی کونسل نے دیت کے قانون میں ترمیم کی شقوں کی مخالفت کر دی، کونسل کے مطابق دیت کے قانون میں ترمیم کے لیے پیش کردہ بل سے اتفاق نہیں کرتے۔...
اسلامی نظریاتی کونسل نے رقم نکالنے پر لگنے والے ود ہولڈنگ ٹیکس کو شریعت کے خلاف قرار دے دیا ہے۔ بدھ کے روز منعقد ہونے والے کونسل کے 243 ویں اجلاس میں متعدد اہم معاملات پر غور کیا گیا اور فیصلے کیے گئے۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کی، جبکہ کونسل کے دیگر معزز اراکین بھی شریک ہوئے۔ اجلاس میں متفقہ طور پر یہ رائے دی گئی کہ بینکوں سے رقم نکالنے پر ود ہولڈنگ ٹیکس عائد کرنا زیادتی کے مترادف ہے اور شریعت کے اصولوں سے مطابقت نہیں رکھتا۔ کونسل نے انسانی دودھ ذخیرہ کرنے سے متعلق تجویز پر بھی غور کیا۔ فیصلہ کیا گیا کہ مخصوص شرائط اور مناسب قانون سازی کے...

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی آسٹریا کے فیڈرل چانسلر سے جرمن اور کویت کے ولی عہد سے عربی زبان میں گفتگو
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نیو یارک میں آسٹریا کے فیڈرل چانسلر کرسٹین سٹاکر اور کویت کے ولی عہد شیخ صباح الخالد الحمد المبارک سے ملاقاتوں میں جرمن اور عربی زبان میں گفتگو کی اور ان کے درمیان دوستانہ اور خوشگوار جملوں کا تبادلہ ہوا۔(جاری ہے) بدھ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی دونوں رہنمائوں سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کے موقع پر ملاقاتیں ہوئیں۔ آسٹریا کے فیڈرل چانسلر کے ساتھ جرمن زبان میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے 1980ء کے عشرے میں اپنے دورہ آسٹریا کی یادیں تازہ کیں۔ کویت کے ولی عہد...
ملتان کے علاقے جلالپور پیروالا کے دیہات آج بھی پانی میں گِھرے ہوئے ہیں جب کہ سیکڑوں گھر ملبے کا ڈھیر بن چکے ہیں اور ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلیں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں، کھیتوں میں اگنے والی گندم اور چاول سڑ گئے، کچے مکانوں کی دیواریں گر چکی اور لوگ چھت سے محروم ہوکر خیموں میں پناہ لینے پر مجبور ہیں۔ رپورٹ کے مطابق مقامی بزرگ محمد جمیل نے کہا کہ ہمارے گھر اور کھلیان سب پانی میں ڈوب گئے، برسوں کی محنت سے جمع کیا گیا اناج بھی خراب ہوگیا۔ اسی طرح ایک اور بزرگ تاج دین نے نمناک آنکھوں کے ساتھ بتایا، ہم اپنے گھر دوبارہ بنالیں گے لیکن خدا کے لئے کوئی پانی تو نکالے، ہماری زندگی بھر کی کمائی،...
پشاور: پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کی بیرون ملک سفر پر پابندی کے خلاف دائر توہین عدالت درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے اعظم سواتی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں بتایا کہ عدالتی احکامات کے باوجود 13 اگست کو درخواست گزار کو بیرون ملک جانے سے روکا گیا، عدالت نے جب حکم دیا اسی شام درخواست گزار کے خلاف دو ایف آئی آرز کا پتہ چلا۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ آپ کی فیڈریشن اتنی کمزور ہے کہ اگر کوئی باہر چلا جائے تو واپس نہیں لا سکتے؟ یہ سیاسی لوگ ہیں، کہیں نہیں جائیں گے۔ چیف جسٹس نے مزید کہا کہ آپ ان...
لاہور: ملتان کے تحصیل جلال پور پیر والا کے دیہات آج بھی پانی میں گِھرے ہوئے ہیں، سیکڑوں گھر ملبے کا ڈھیر بن چکے ہیں اور ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلیں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں۔ کھیتوں میں اگنے والی گندم اور چاول سڑ گئے، کچے مکانوں کی دیواریں گر چکیں اور لوگ چھت سے محروم ہوکر خیموں میں پناہ لینے پر مجبور ہیں۔ مقامی بزرگ محمد جمیل کے مطابق ہمارے گھر اور کھلیان سب پانی میں ڈوب گئے۔ برسوں کی محنت سے جمع کیا گیا اناج بھی خراب ہوگیا۔ اسی طرح ایک اور بزرگ تاج دین نے نمناک آنکھوں کے ساتھ بتایا ہم اپنے گھر دوبارہ بنا لیں گے، لیکن خدا کے لیے کوئی پانی تو نکالے۔...
سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سمجھوتہ کر کے آج بھی رہا ہوسکتے ہیں، سابق وزیر اعظم کو بہت آفرز ہیں لیکن وہ اصول پر ڈٹے ہوئے ہیں۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ 27 ستمبر کو پشاور میں تاریخی جلسہ ہوگا، پوری پاکستانی قوم کو جلسے میں شرکت کی دعوت دیتا ہوں، یہ جلسہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر ہورہا ہے، بانی پی ٹی آئی پوری قوم کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سمجھوتہ کر کے آج بھی رہا ہوسکتے ہیں، بانی پی ٹی آئی کو بہت آفرز ہیں، عمران خان اصول پر ڈٹے ہوئے ہیں، ملک ہائبرڈ نظام کے تحت نہیں چل سکتا، تمام...
قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان ایشیا کپ کے فائنل میں جگہ بنائے گا اور اگر روایتی حریف بھارت سے دوبارہ مقابلہ ہوا تو سبز ہلالی پرچم لہرا کر جیت اپنے نام کریں گے۔ یہ بھی پڑھیں: شاہین شاہ آفریدی نے ون ڈے کرکٹ میں نیا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا ایشیا کپ 1984 میں شروع ہوا تھا اور یہ اس کا 17واں ایڈیشن ہے، تاہم پاکستان اور بھارت کبھی بھی فائنل میں آمنے سامنے نہیں آئے۔ اگر دونوں ٹیمیں اتوار کو دبئی میں ہونے والے فائنل میں پہنچتی ہیں تو یہ تاریخ ساز موقع ہو گا۔ بھارت نے اس ایڈیشن میں اب تک پاکستان کو دونوں میچز میں شکست دی ہے...
اسلامی نظریاتی کونسل نے رقم نکالنے پر ودہولڈنگ ٹیکس کو غلط قرار دے دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 24 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )اسلامی نظریاتی کونسل نے رقم نکالنے پر ودہولڈنگ ٹیکس کو غلط قرار دے دیا۔اسلامی نظریاتی کونسل کا اجلاس چیئرمین راغب نعیمی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں مختلف امور پر بات کی گئی جس کے بعد اعلامیہ جاری کردیا گیا۔اعلامیے میں اسلامی نظریاتی کونسل نے کہا کہ بینک سے رقم نکالنے پر حکومت کا عائد کردہ ود ہولڈنگ ٹیکس غیر شرعی اور زیادتی کے مترادف ہے۔اسی طرح انسانی دودھ ذخیرہ کرنے کے معاملے پر کونسل نے کہا ہے کہ دودھ ذخیرہ کرنے کے مخصوص ادارے قائم کیے جا سکتے ہیں، ذخیرہ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 ستمبر2025ء) مسلم لیگ ق کے رہنما خواجہ رمیض حسن نے پریس ریلیز میں کہا کہ پاکستان میں وسائل اور ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں صرف صحیح تعین کا انتخاب ناگزیر ہے انہوں نے کہا کہ78 سال تک اشرافیہ نے ملک کو دونوں ہاتھوں لوٹا، امیر امیر تر اور غریب ،غریب تر ہوتا چلا گیاطبقاتی تقسیم نے لوگوں کو مایوسی سے دوچار کیا جس بنا پر دشمن نے فائدہ اٹھاتے ہوئے ففتھ جنریشن ہائبرڈ وار فئیر کی سازش اپناتے ہوئے عوام کو اپنے قومی اداروں اور پالیسی سازوں سے دور کیا۔(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ اس وقت بر سر اقتدار جماعتوں اور ان کے لیڈران کا فوکس عوامی محرومیوں کا خاتمہ ہونا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد سے موصولہ اطلاعات کے مطابق حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات پر عائد کیے گئے ٹیکسز کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔پیٹرولیم ڈویژن کی دستاویزات کے مطابق ایک لیٹر پیٹرول پر 94 روپے 89 پیسے اور ایک لیٹر ڈیزل پر 95 روپے 35 پیسے کے برابر ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے۔ اس طرح فی لیٹر پیٹرول کی قیمت میں 36 فیصد جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 35 فیصد ٹیکس کی مد میں شامل ہیں۔دستاویزات کے مطابق فی لیٹر پیٹرول کی قیمت میں 14 روپے 37 پیسے کسٹم ڈیوٹی، 78 روپے 2 پیسے پیٹرولیم لیوی اور 2 روپے 50 پیسے کلائمیٹ سپورٹ لیوی کے طور پر وصول کیے جا رہے ہیں۔ اس طرح عوام کو فی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں سری لنکا کے خلاف میچ کے دوران پاکستانی اوپنر فخر زمان کو ایک ناخوشگوار لمحے کا سامنا کرنا پڑا، جب فاسٹ بولر دشمناتھا چمیرا کی تیز گیند ان کے ہیلمٹ پر لگی۔واقعے کے فوراً بعد گراؤنڈ میں موجود میڈیکل ٹیم نے انہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ اس کے باوجود فخر زمان نے بیٹنگ جاری رکھی اور 19 گیندوں پر 17 رنز بنائے۔میچ کے بعد ٹیم مینجمنٹ اور میڈیکل ٹیم کی جانب سے فخر زمان کی حالت کا باریک بینی سے جائزہ لیا گیا۔ ان کی مکمل نگرانی کی گئی تاکہ کسی بھی قسم کی پیچیدگی یا چوٹ کے اثرات سامنے نہ آئیں۔ ذرائع کے مطابق فخر زمان نے سر میں...
عالمی ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے پاکستان میں اپنا نیا ’اے آئی پلس پلان‘ متعارف کرا دیا ہے، جس کے تحت صارفین کو جدید ترین مصنوعی ذہانت کے ٹولز تک نسبتاً کم قیمت پر وسیع رسائی حاصل ہو گی۔ یہ بھی پڑھیں: گوگل نے جیمنی 2.5 فلیش امیج اے آئی متعارف کرا دیا، خصوصیات کیا ہیں؟ گوگل کے مطابق یہ پلان پیداواریت اور تخلیقی صلاحیت بڑھانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، جس میں جیمینائی ایپ پر امیج جنریشن اور ایڈیٹنگ کی زیادہ سہولتیں، گوگل کے طاقتور ترین اے آئی ماڈل ’جیمینائی 2.5 پرو‘ تک بہتر رسائی اور جی میل، ڈاکس اور شیٹس کے ساتھ جیمینائی کا انضمام شامل ہے۔ اس کے علاوہ صارفین کو ’ویو 3 فاسٹ‘ ویڈیو جنریشن ماڈل، ’وسک‘...
سٹی 42 : کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفرایکسپریس اور بولان میل منسوخ کردی گئی ، مسافروں کو ٹکٹوں کی مکمل رقم واپس کی جائے گی۔ جعفر ایکسپریس کوئٹہ سے پشاور کے لیے منسوخ کر دی گئی جبکہ کوئٹہ سے کراچی جانے والی بولان میل بھی منسوخ کردی گئی ہے۔ ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ پشاور سے کوئٹہ آنے والی ٹرین کو سبی میں روک دیا جائے گا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ جعفر ایکسپریس کے مسافروں کو ٹکٹوں کی مکمل رقم واپس کی جائے گی، یہ اقدام گزشتہ روز سپیزنڈ کے علاقے میں ریلوے ٹریک پر ہونے والے دھماکے کے بعد اٹھایا گیا ہے۔ اس حوالے سے حکام نے بتایا کہ دھماکے کے باعث جعفر ایکسپریس کی چھ...
اسلامی نظریاتی کونسل نے اپنے 243ویں اجلاس میں متعدد اہم فیصلے کیے ہیں۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین علامہ ڈاکٹر محمد راغب حسین نعیمی نے کی، جبکہ کونسل کے معزز اراکین نے شرکت کی۔ اجلاس میں دیت کے قانون میں مجوزہ ترمیمی بل سے اتفاق نہیں کیا گیا۔ کونسل نے قرار دیا کہ دیت کی شرعی مقداریں یعنی سونا، چاندی اور اونٹ قانون میں شامل رہیں۔ بل میں چاندی کو حذف اور سونے کی غیر شرعی مقدار کو معیار بنایا گیا تھا جسے کونسل نے مسترد کردیا۔ شوگر کے مریضوں کے لیے خنزیر کے اجزا پر مشتمل انسولین کے استعمال پر گفتگو کرتے ہوئے کونسل نے کہا کہ جب حلال اجزا والی انسولین دستیاب ہے تو خنزیر کے اجزا پر مشتمل...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سائنسدانوں نے بالآخر سائبیریا میں اچانک نمودار ہونے والے ان پراسرار گڑھوں (GECs) کے بارے میں نئی تحقیق پیش کی ہے جنہوں نے ایک دہائی سے ماہرین کو الجھا رکھا تھا۔یہ گڑھے سب سے پہلے 2012 میں یمال اور گیدان کے علاقوں میں دریافت ہوئے تھے، جن کی گہرائی 164 فٹ تک ہے اور یہ زمین پھٹنے کے بعد مٹی و برف کو سیکڑوں فٹ بلندی پر اچھال دیتے ہیں۔ شروع میں ان کے بارے میں مختلف نظریات سامنے آئے تھے جیسے شہابِ ثاقب کا گرنا یا قدرتی گیس کے اچانک دھماکے، لیکن وہ وضاحتیں صرف سائبیریا کے محدود حصے میں ان کے نمودار ہونے کو پوری طرح نہیں سمجھا پاتی تھیں۔تازہ تحقیق، جو سائنس آف دی ٹوٹل...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کے آغاز پر تیزی دیکھی گئی اور ہنڈریڈ انڈیکس دوبارہ 1 لاکھ 58 ہزار پوائنٹس کی سطح پر بحال ہو گیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز تیزی کا رجحان رہا اور ٹریڈنگ کے آغاز پر ہی 100 انڈیکس 158 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا۔ مارکیٹ 858 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 158804 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہی ہے۔ماہرین کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں آج بھی اتار چڑھاؤ کا امکان ہے، گزشتہ روز کاروباری سیشن 390 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 157945 پوائنٹس پر بند ہوا تھا، جبکہ مارکیٹ میں 58 ارب 68 کروڑ روپے مالیت کے ایک ارب 52 کروڑ شیئرز کی خرید و فروخت ہوئی۔دوسری جانب گزشتہ...
پاکستان کرکٹ ٹیم مینجمنٹ اور کپتان سلمان آغانے سری لنکن کرکٹر دونیتھ ویلالاگے سے ان کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔ تفصیلات کے مطابق اے سی سی ایگزیکٹو بورڈ ممبر سلمان نصیر نے چیئرمین پی سی بی اور صدر اے سی سی محسن نقوی کی طرف سے اظہار افسوس کیا۔ کپتان سلمان علی آغا، ٹیم مینجر نوید اکرم چیمہ، ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے دونیتھ ویلالاگے سے اظہار تعزیت کیا۔ اس موقع پر سی او او پی سی بی سمیر احمد سید بھی موجود تھے۔ کپتان سلمان علی آغا نےاس مشکل وقت میں دونیتھ ویلالاگے کی ہمت بندھائی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم مینجمنٹ کی سری لنکن کرکٹر دنیتھ ویلالاگے سےانکے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت اے سی...
اسلام آباد: پاکستان اور پولینڈ کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور توانائی تعاون بڑھانے پر اتفاق کر لیا گیا۔ وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان اور پولش سفیر کی وزارت تجارت میں ملاقات ہوئی جہاں توانائی، کان کنی اور زراعت کے شعبوں پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ پولینڈ کی کمپنی اورلین پاکستان میں 26 سال سے سرگرم ہے، اورلین آئندہ 10 برس میں سرمایہ کاری دگنی کرے گی۔ پولینڈ کو گلگت بلتستان اور بلوچستان میں کولڈ اسٹوریج قائم کرنے کی دعوت بھی دی گئی، پولینڈ کی مہارت اور پاکستان کے وسائل سے دونوں ممالک کو فائدہ ہوگا۔ پاکستان اگلے پانچ برس میں معدنیات اور کان کنی پر توجہ دے گا جبکہ پولینڈ پاکستان میں کاپر اور لیگنائیٹ...

عمران خان کا موقف ہے کے پی میں امن کیلئے افغان حکومت اور افغان عوام کو اعتماد میں لینا ضروری ہے، سلمان راجا
راولپنڈی: پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ عمران خان کا موقف ہے خیبر پختونخوا میں اور خطے میں امن تب ہی ہوگا جب سارے اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے گا۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی ہے، بانی پی ٹی آئی کے خلاف جاری عدالتی کارروائی سب کے سامنے ہے، بانی پی ٹی آئی نے واٹس ایپ لنک پر پیشی کا کل بھی بائیکاٹ کیا۔ انہوں ںے کہا کہ میں نے چکری جانا ہے 27 ستمبر کے جلسے کے حوالے سے میٹنگ رکھی ہے، بانی نے کمرہ عدالت میں میڈیا سے بات کی ہے، جس طرح جرح میں شہادتیں ہوئی ہیں...
پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی میں خصوصی افراد کے لیے پبلک سیفٹی ایپ آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف فلاحی اداروں سے تعلق رکھنے والے خصوصی افراد اور بچوں نے شرکت کی۔ ایم ڈی سیف سٹیز اتھارٹی محمد احسن یونس اور سی او او مستنصر فیروز نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔ اس موقع پر پبلک سیفٹی ایپ کے جدید فیچرز پر تفصیلی بریفنگ دی گئی اور عملی مظاہرے کے ذریعے شرکاء کو ایپ کے استعمال کا طریقہ بتایا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سیشن میں بتایا گیا کہ پبلک سیفٹی ایپ عام شہریوں کے ساتھ ساتھ خصوصی افراد کے لیے بھی ایک انقلابی سہولت ہے، جو کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری مدد کو یقینی بناتی ہے۔...
شمال مغربی بحرالکاہل کے اس سال کے طاقتور ترین طوفان ’راگاسا‘ نے تائیوان میں تباہی مچانے کے بعد بدھ کو چین کے صوبہ گوانگ ڈونگ اور ہانگ کانگ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ شدید بارشوں اور تیز ہواؤں کے باعث تائیوان میں کم از کم 29 افراد ہلاک اور 18 زخمی ہوئے جبکہ 152 افراد تاحال لاپتا ہیں۔ تائیوان کے مشرقی علاقے ہوالین میں بارشوں سے بننے والی دہائیوں پرانی جھیل کی قدرتی بند ٹوٹنے سے پانی اور کیچڑ کا ریلا گاؤں میں داخل ہوگیا جس سے درجنوں مکانات تباہ ہوئے، ایک پل بہہ گیا اور متعدد افراد ملبے تلے دب گئے۔ یہ بھی پڑھیں: سمندری طوفان ملٹن فلوریڈا سے ٹکرا گیا، 16 افراد ہلاک سیکڑوں زخمی ہوالین کے مقامی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پاکستان، سعودی عرب دفاعی معاہدے میں ایران سمیت دیگر اسلامی ممالک کو بھی شامل کیا جائے تاکہ مسلم دنیا متحد ہو۔ مرکزی مجلس شوریٰ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اسرائیل کے پس پشت امریکا کھڑا ہے اور جنگ بندی کی قرارداد کو ویٹو کرنا اس کی واضح مثال ہے، قطر پر حملے کے بعد مسلمان ممالک میں اتحاد کے لیے سنجیدہ سوچ بچار کا عمل تیز ہوا ہے۔امیر جماعت اسلامی نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدہ مسلم دنیا میں اتحاد کی سمت ایک مثبت پیش رفت ہے، اس معاہدے میں دیگر...
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 ستمبر2025ء ) ٹک ٹاکر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر سحر حیات نے اپنے شوہر گلوکار سمیع رشید سےعلیحدگی کی تصدیق کردی۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک مداح نے سحر حیات سے سوال کیا کہ ’کیا وہ اب اپنی بیٹی عائرہ کی سنگل مدر ہیں؟‘، اس پر سحر نے جواب دیا کہ ’میں اور سمیع اب ساتھ نہیں ہیں لیکن عائرہ کے والد ہمیشہ سمیع ہی رہیں گے، بیٹیاں اپنے والد کے نام سے پہچانی جاتی ہیں، میں اپنی بیٹی کو والد اور والدہ دونوں کی عزت کرنا سکھاؤں گی‘۔ سوشل میڈیا سٹار نے مزید کہا کہ ’میں کبھی بیٹی اور والد کی ملاقات میں رکاوٹ نہیں بنوں گی، عائرہ سے متعلق فیصلے میری خواہش...
بلوچستان ہائی کورٹ نے سردار اختر مینگل پر سفری پابندی کے فیصلے کو غیر قانونی قرار دیا اور وفاقی حکومت کو حکم دیا کہ اختر مینگل پر سے سفری پابندی فوری ہٹائی جائے۔ اسلام ٹائمز۔ عدالت عالیہ بلوچستان نے بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر جان مینگل پر سفری پابندی کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے انکا نام "نو فلائی لسٹ" سے نکالنے کا حکم دے دیا۔ یہ فیصلہ آج اختر مینگل پر سفری پابندی کے خلاف دائر پٹیشن کی سماعت کے دوران کیا گیا۔ درخواست گزار کے وکیل ساجد ترین ایڈووکیٹ کے دلائل کے بعد بلوچستان ہائی کورٹ نے سردار اختر مینگل پر سفری پابندی کے فیصلے کو غیر قانونی قرار دیا اور وفاقی حکومت کو حکم دیا کہ...