2025-11-04@12:50:00 GMT
				 
				 تلاش کی گنتی: 622				 
                «اسحاق ڈار نے افغان»:
(نئی خبر)
	میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ بانی کی ہدایات ہمیں موصول ہوچکی ہیں، بانی کی خواہش کے مطابق وزیراعلیٰ کو استعفیٰ دینے کا کہا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سے ایک گھنٹہ ملاقات ہوئی، تحریک انصاف میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ بانی کی ہدایت پر من و عن عمل ہوگا، علی امین گنڈا پور کل سمری کے ذریعے گورنر فیصل کریم کنڈی کو استعفیٰ بھجوائیں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی کی ہدایات ہمیں موصول ہوچکی ہیں، بانی کی خواہش کے مطابق علی امین...
	پارٹی سیکریٹری کی تصدیق کے بعد علی امین گنڈا پور نے اپنے بیان میں کہاکہ وزیراعلی کا عہدہ عمران خان کی امانت تھی اور ان کے حکم کے مطابق استعفیٰ دے کر امانت واپس کررہا ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے نئے وزیراعلیٰ کی نامزدگی اور عہدے سے ہٹائے جانے کی خبر کی تصدیق ہونے کے بعد علی امین گنڈا پور نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ اسلام ٹائمز کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے اڈیالہ جیل میں سماعت کے دوران پارٹی رہنماؤں کو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا۔ عمران خان نے علی امین گنڈا پور کی جگہ سہیل آفریدی کو وزارت اعلیٰ کے عہدے کیلیے نامزد...
	پی ٹی آئی کے بانی عمران خان نے علی امین گنڈا پور کو ہٹاکر سہیل آفریدی کو نیا وزیراعلیٰ بنانے کی ہدایت کردی جس پر علی امین گنڈا پور نے خود وزات اعلیٰ کے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔ پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران اس بات کی تصدیق کی کہ عمران خان نے علی امین گنڈا پور کی جگہ سہیل آفریدی کو نیا وزیراعلیٰ نامزد کیا ہے۔ سہیل آفریدی کون ہیں؟ خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا تعلق ضلع خیبر سے ہے اور انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے صوبائی صدر رہ چکے ہے۔ سہیل آفریدی 2024 کے عام انتخابات میں پہلی بار ضلع خیبر...
	بانی پی ٹی آئی کی جانب سے نئے وزیراعلیٰ کی نامزدگی اور عہدے سے ہٹائے جانے کی خبر کی تصدیق ہونے کے بعد علی امین گنڈا پور نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے اڈیالہ جیل میں سماعت کے دوران پارٹی رہنماؤں کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا۔ عمران خان نے علی امین گنڈا پور کی جگہ سہیل آفریدی کو وزارت اعلیٰ کے عہدے کیلیے نامزد بھی کیا۔ جس کی تصدیق پارٹی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے بھی کی۔ پارٹی سیکریٹری کی تصدیق کے بعد علی امین گنڈا پور نے اپنے بیان میں کہاکہ وزیراعلی کا عہدہ عمران خان کی امانت تھی اور ان...
	پاکستان کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر اسلام آباد کے ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ میں ٹوٹی ہوئی کرسیوں اور ناقص واش رومز کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کرکٹ گراؤنڈ کی خراب حالت پر شدید تنقید کی تھی۔ آفریدی کا کہنا تھا کہ ملکی سطح کی کرکٹ میں اس قسم کی غفلت ناقابل قبول ہے اور اعلیٰ سطح کے گراؤنڈز کی موجودہ حالت دیکھ کر نچلی سطح کی کرکٹ کے مستقبل کے حوالے سے تشویش لاحق ہو جاتی ہے۔ اب اس حوالے سی ڈی اے کے چیئرمین و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے بھی شاہد آفریدی کی پوسٹ کے ردعمل میں چند تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251007-06-14 نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت میں کھانسی کا شربت پینے سے 14 معصوم بچوں کی ہلاکت کی تحقیقات میں دوا میں زہریلا کیمیکل پائے جانے انکشاف ہوگیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش میں کھانسی کا شربت پینے سے 14 معصوم بچوں کی ہلاکت نے ملک بھر میں تشویش کی لہر دوڑا دی۔ بھارتی وزارتِ صحت نے بتایا کہ یہ شربت معروف ماہرِ اطفال ڈاکٹر پراوین سونی نے تجویز کیا تھا، جو سرکاری ملازمت کے ساتھ اپنی نجی کلینک میں بھی بچوں کا علاج کرتے تھے۔ ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ کھانسی کے شربت میں صنعتی کیمیکل ڈائی ایتھیلین گلائکول شامل تھا، جو ایک انتہائی زہریلا مادہ ہے اور معمولی مقدار میں بھی...
	 اسلام آباد:  سرکاری نیوز ایجنسی اے پی پی کے ملازمین کے خلاف درج مقدمے میں اسپیشل جج سینٹرل اسلام آباد ہمایوں دلاور نے سابق ڈائریکٹر چائنا ڈیسک ڈاکٹر فرقان راؤ کی ضمانت منظور کر لی۔  سماعت کے دوران عدالت نے ایف آئی اے کے تفتیشی افسر پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور پوچھا کہ درخواست گزار کو کس بنیاد پر مقدمے میں شامل کیا گیا؟ کیا کسی قسم کی رقم کی ٹرانزیکشن موجود ہے؟ تفتیشی افسر نے مؤقف اختیار کیا کہ ڈاکٹر فرقان راؤ کو ایک ملازم کے بیان کی بنیاد پر مقدمے میں شامل کیا گیا ہے۔ اس پر جج نے استفسار کیا کہ کیا کسی رقم کی منتقلی کا ریکارڈ موجود ہے؟ جس پر...
	اے این ایف نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے  6 کاروائیوں کے دوران خاتون اور افغان نیشنل سمیت 7 ملزمان کو گرفتار  کرلیا۔ ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کارروائیوں میں 41 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 49.283 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی۔ اسلام آباد ایئرپورٹ پر مسقط  (عمان) جانیوالے ملزم کے پیٹ سے 683 گرام وزنی، 90 آئس بھرے کیپسولز برآمد گئے، اسلام آباد ایئرپورٹ پر ایک اور کارروائی کے دوران برطانیہ جانیوالے مسافر کے سامان سے 8.5 کلوگرام وزنی 29400  ڈیازیپام گولیاں برآمد کی گئیں۔ رنگ روڈ پشاور کے قریب گاڑی سے 500 گرام آئس برآمد ہوئی، افغان نیشنل گرفتار کرلیا گیا،  بحریہ ٹاؤن لاہور کے قریب کار اور موٹر سائیکل...
	پشاور میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ہماری افواج، پولیس اور عوام نے بہت زیادہ قربانیاں دی ہیں، ملک میں قیام امن کیلئے جانیں دینے والوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ افغانستان میں عدم استحکام کے باعث خیبر پختونخوا میں امن و امان کے مسائل ہیں۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ہماری افواج، پولیس اور عوام نے بہت زیادہ قربانیاں دی ہیں، ملک میں قیام امن کیلئے جانیں دینے والوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔ علی امین گنڈا پور...
	اسرائیل نے 45جہازوں میں سے 22جہازوں کے لوگوں کو گرفتار کر لیا ہے، مشتاق احمد بھی گرفتار افراد میں شامل ہیں،اسحاق ڈار
	اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اسرائیل نے 45جہازوں میں سے 22جہازوں کے لوگوں کو گرفتار کر لیا ہے،ہماری اطلاعات کے مطابق مشتاق احمد بھی گرفتار افراد میں شامل ہیں۔ قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق دار نے کہاکہ اسرائیل نے 22کشتیاں قبضہ میں لے کر لوگوں کو حراست میں لیا ہے،ہم گرفتار افراد کی رہائی کیلئے ایک بااثر یورپی ملک سے رابطے میں ہیں۔ ان کاکہناتھا کہ ٹرمپ نے جن 20نکات کا اعلان کیا ہے وہ ہمارے نہیں ہیں۔میں نے دفتر خارجہ کی بریفنگ میں یہ بات بالکل واضح کردی ہے،یہ وہ ڈرافٹ نہیں ہے جو ہم نے تیار کیا، اس میں تبدیلی کی گئی ہے۔  ٹرمپ...
	سٹی 42 : عوامی ایکشن کمیٹی کی کال پر آزادکشمیر میں چوتھے روز بھی لاک ڈاؤن جاری ہے، جس کی وجہ سے تمام کاروباری مراکز، دفاتر، تعلیمی ادارے اور ٹرانسپورٹ بند ہے۔  آزادکشمیر میں مسلسل چار روز سے ہڑتال کے باعث نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے۔ عوامی ایکشن کمیٹی کے مظاہرین اور پولیس میں تصادم کے نتیجے میں مظفرآباد میں تین افراد جان کی بازی ہار گئے۔ گزشتہ روز دھیرکوٹ کے قریب فائرنگ سے تین پولیس اہلکار جاں بحق، 20 سے زائد زخمی ہوئے تھے ۔   پنجاب پولیس کے دو افسروں کے تبادلے  گزشتہ روز جاں بحق ہونے والے دو نوجوانوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی، مظفرآباد کے یونیورسٹی کالج گراونڈ میں جاں بحق...
	امریکی وزیرِ جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے کہا ہے کہ امریکا کی فوج میں بھاری بھرکم اور غیر فٹ جرنیلوں کا دور ختم ہوگیا ہے۔ عالمی خبر ایجنسی کے مطابق میرین کور بیس میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ اب ترقیاں کوٹے کے بجائے صرف میرٹ پر دی جائیں گی اور فوجی افسران کو اعلیٰ ترین جسمانی معیار پر پورا اترنا ہوگا۔ پیٹ ہیگسیتھ نے کہا کہ امریکی فوج میں داڑھی بڑھانے پر پابندی ہوگی جبکہ تمام فٹنس ٹیسٹ مردوں کے معیار کے مطابق لیے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ غیرپیشہ وارانہ جسم اور موٹی توند رکھنے والے افسران برداشت نہیں کیے جائیں گے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ جو افسران نئے اصولوں اور ایجنڈے کی...
	علیمہ خان اور گنڈا پور کی لڑ ائی کا جن بوتل سے باہر آگیا ہے۔ ویسے تو اس لڑائی کی بازگشت گزشتہ ایک سال سے سنائی دے رہی تھی۔ یہ لڑائی زبان زد عام تھی۔ سب اس کے بارے میں بات کر رہے تھے لیکن تصدیق نہیں تھی۔ تاہم اب دونوں طرف سے تصدیق ہوگئی ہے۔ گنڈا پور نے بھی ایک وڈیو پیغام میں کہا ہے کہ انھوں نے بانی تحریک انصاف کو کہا ہے کہ علیمہ خان اسٹبلشمنٹ کے لیے کام کر رہی ہیں، وہ پارٹی کی چیئرمین بننا چاہتی ہیں۔ وہ جان بوجھ کر اوورسیز سوشل میڈیا کے ذریعے پارٹی رہنماؤں کے خلاف مہم چلا رہی ہیں، وہ سب کو گندا کر رہی ہیں تاکہ وہ اکیلی چوائس...
	وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے راہنما کچھ دنوں سے شاید ذہنی تناؤ کا شکار ہیں، جان بوجھ کر پنجاب کے بارے میں پروپیگنڈا کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے راہنما ندیم افضل چن کی پریس کانفرنس پر اپنا ردِ عمل دے دیا۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ندیم افضل چن کچھ دنوں سے شاید ذہنی تناؤ کا شکار ہیں، جان بوجھ کر پنجاب کے بارے میں پروپیگنڈا کر رہے ہیں۔ عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ بے بنیاد خبر سے متعلق حقائق میڈیا کے ساتھ شیئر کرچکی ہوں، جھوٹے پروپیگنڈے کو دوبارہ پھیلانا پیکا ایکٹ کے زمرے میں آتا ہے۔ صوبائی وزیر...
	وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پیپلز پارٹی رہنما ندیم افضل چن کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ندیم افضل کچھ دنوں سے پتا نہیں کسی ذہنی دباؤ میں ہیں یا جان بوجھ کر پروپیگنڈا کر رہے ہیں۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ قرضے سے متعلق بے بنیاد خبر پر حقائق 26 اگست کو میڈیا کے ساتھ شیئر کیے جاچکے ہیں۔ جھوٹے پروپیگنڈے کو دوبارہ پھیلانا پیکا ایکٹ کے زمرے میں آتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں پیپلز پارٹی کو ن لیگ کے بجائے پی ٹی آئی سے اتحاد کا فائدہ ہوگا، ندیم افضل چن عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ ہتک عزت بل کے مطابق امید ہے کہ ندیم افضل عدالت میں یہ جھوٹی خبر ثابت...
	ٹک ٹاک کی امریکا میں فروخت اور نئے ڈھانچے سے متعلق نئے انکشافات سامنے آئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی قانون سازوں کے اعتراض کے باوجود چین کی کمپنی بائٹ ڈانس امریکا میں ٹک ٹاک کے بزنس آپریشنز کی بطور مالک برقرار رہے گی جبکہ ایپ کے ڈیٹا، مواد اور الگورتھم پر کنٹرول ایک نئی مشترکہ کمپنی کے پاس ہوگا۔ یہ بھی پڑھیے: ٹک ٹاک معاہدہ، بائٹ ڈانس کو امریکی آپریشنز میں بورڈ سیٹ مل گئی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کو ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے تھے جس کے تحت ٹک ٹاک کے امریکی آپریشنز کو اوریکل، سلور لیک اور دیگر سرمایہ کاروں پر مشتمل کنسورشیم کو فروخت کیا جائے گا تاکہ قومی سلامتی کے تقاضے...
	وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کاش پٹیل سے ملاقات، غیر قانونی امیگریشن، انسداد دہشتگردی اور پولیس افسران کے تبادلہ پروگرامز پر تبادلہ خیال
	واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 ستمبر2025ء) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کاش پٹیل سے ملاقات میں غیر قانونی امیگریشن، انسداد دہشتگردی اور پولیس افسران کے تبادلہ پروگرامز پر تبادلہ خیال کیا ہے۔(جاری ہے)  ہفتہ کو سوشل میڈیا ’’ایکس ‘‘ پر اپنی پوسٹ میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ انہوں نے واشنگٹن ڈی سی میں ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کاش پٹیل سے ملاقات کی ہے جس میں غیر قانونی امیگریشن، انسداد دہشتگردی اور پولیس افسران کے تبادلہ پروگرامز پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ محسن نقوی نے کاش پٹیل کے پیشہ ورانہ انداز اور وژن کو سراہا اور کہا کہ یہ تعاون دونوں ممالک کے لیے...
	 بالی ووڈ کی معروف کامیڈی فلم ’ہیرا پھیری‘ کے ڈائریکٹر اور پروڈیوسر پریادرشن نے اس فلم کے بارے میں ایک حیرت انگیز انکشاف کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ فلم درحقیقت ایک مکمل ریمیک تھی، جس میں کوئی بھی ڈائیلاگ اصلی نہیں تھا بلکہ سب کا ترجمہ کیا گیا تھا۔ 68 سالہ ہدایت کار نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ’’میں عام طور پر فلموں میں کافی تبدیلیاں کرتا ہوں، لیکن ’ہیرا پھیری‘ مکمل طور پر ریمیک تھی۔ یہ فلم جس طرح کی تھی، ویسی ہی بنائی گئی تھی۔‘‘ انہوں نے اعتراف کیا کہ فلم کے لیے ہندی میں کوئی اصلی ڈائیلاگ نہیں لکھے گئے تھے، بلکہ سب کا ترجمہ کیا گیا تھا۔ یہ بات قابل ذکر...
	حال ہی میں ایک فیملی نے امریکی ریاست آرکنساس کے علاقے کریٹر آف ڈائمنڈز میں 2.79 کیریٹ کا بھورا ہیرا دریافت کیا ہے۔  اس ہیرے کا نام انہوں نے “William Diamond” رکھا ہے۔ یہ پارک میں اس سال اب تک کی تیسری بڑی دریافت ہے۔ پارک کے عملے کا کہنا ہے کہ بھورے رنگ کے ہیرے وہاں “plastic deformation” کے عمل کی وجہ سے پیدا ہوتے ہیں، یعنی بنتے وقت ساختی عیوب پیدا ہو جاتے ہیں جو روشنی کو فلٹر کر کے رنگ بدل دیتے ہیں۔ اس پارک کی خاص بات یہ ہے کہ زائرین جو ہیرا تلاش کرتے ہیں وہ اسے اپنے پاس رکھ سکتے ہیں بشرطیکہ وہ اسے رجسٹر کرا لیں۔ بھورے رنگ کے ہیرے نسبتاً عام...
	 لاہور:  گندے ترین برتن، ناقص کھانے پینے کی اشیاء اور کھانا فراہم کرنے والے ملازمین کے میڈیکل ٹیسٹ بھی ایکسپائری نکلے، یہ ہے پاکستان ریلویز کے مسافروں کو فراہم کیا جانا والا کھانا پینا۔ وزیر ریلوے حنیف عباسی کے دوران سفر مسافروں کو دیے جانے والے کھانے پینے کی اشیاء کی از خود چیکنگ کے باوجود دوران سفر ٹرین کی ڈائننگ کار میں مسافروں کو کھانے پینے کی غیر معیاری اشیاء اور ایکسپائر ڈبل روٹی فراہم کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ مسافر ہزاروں روپے ادا کرنے کے باوجود غیر معیاری اشیاء کھانے پر مجبور ہیں۔ پاکستان ریلویز کی طرف سے کی جانے والی کارروائی کے مطابق معائنے کے دوران حفظان صحت کے حوالے سے بعض بے ضابطگیاں سامنے...
	وزیر خارجہ اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے جائیداد کے تنازعات کے حل کے لیے خصوصی عدالتیں قائم کی جا رہی ہیں تاکہ انہیں فوری انصاف فراہم کیا جا سکے۔ یہ بھی پڑھیں:اوورسیز پاکستانیوں کا اعتماد: اگست میں 3 ارب 10 کروڑ ڈالر کی ترسیلات زر موصول ان عدالتوں میں اوور سیز پاکستانیوں کو بذریعہ ویڈیو لنک شہادت ریکارڈ کرانے کی سہولت بھی دستیاب ہوگی، اس طرح انہیں مقدمات کی پیروی کے لیے پاکستان واپسی کی ضرورت نہیں رہے گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسحاق ڈار نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے 126 ممالک کے شہریوں کے لیے ویزا پرایئر ٹو ارائیول کیٹیگری متعارف کرائی ہے اور بیرون...
	پشاور(بیورو رپورٹ)وزیراعلیٰ خیبرپی کے علی امین گنڈا پور نے کہا ہے صوبے کو امن و امان کے مسائل کا سامنا ہے، جب تک افغانستان میں حالات ٹھیک نہیں ہوں گے، خطے میں پائیدار امن کا قیام ممکن نہیں۔ان سے پاکستان میں تعینات برٹش ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر علی امین گنڈا پور نے کہا خطے میں قیامِ امن کے مستقل حل کے لیے مذاکرات اور جرگوں کا راستہ اپنانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا خیبر پی کے  نے کئی عشروں تک افعان بہن بھائیوں کی مہمان نوازی کی، ہم افغان مہاجرین کی باعزت انداز میں واپسی چاہتے...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ صوبے کو امن و امان کے مسائل کا سامنا ہے، جب تک افغانستان میں حالات ٹھیک نہیں ہوں گے، خطے میں پائیدار امن کا قیام ممکن نہیں۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور سے پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ سے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر علی امین گنڈا پور نے کہا کہ خطے میں قیامِ امن کے مستقل حل کے لیے مذاکرات اور جرگوں کا راستہ اپنانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا نے کئی عشروں تک افعان بہن بھائیوں کی مہمان...
	نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ کے اجلاس کے موقع پر او آئی سی کانٹیکٹ گروپ برائے افغانستان کے پہلے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان برادر ملک افغانستان میں امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے پرعزم ہے۔ یہ بھی پڑھیں:بھارت کی آبی جارحیت کو جنگ تصور کیا جائےگا، پاکستان کا او آئی سی اجلاس میں دوٹوک مؤقف انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ افغانستان کو دنیا سے الگ تھلگ نہیں رکھا جا سکتا۔ او آئی سی رکن ممالک کو چاہیے کہ وہ بلاشرط انسانی امداد کی فراہمی یقینی بنائیں، تجارت اور بینکاری نظام کو بحال کریں، علاقائی رابطوں کو فروغ دیں اور ایسے مکالمے کو آگے بڑھائیں جو افغانستان کی...
	نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان نے ایک بار  پھر فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی اور   حمایت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے اسرائیل کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کردیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور مسئلہ فلسطین پر اجلاس سے خطاب میں اسرائیلی جنگی جرائم کو اجاگر کیا۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار  نے کہا کہ پاکستان فلسطینی عوام کی غیرمتزلزل حمایت کا اظہار کرتا ہے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ غزہ میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں، انفرا اسٹرکچر تباہ ہوچکاہے، 10 لاکھ سے زیادہ لوگ بے گھر ہیں، غزہ میں انسانی المیہ جنم لے چکا...
	نیویارک‘ اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ + خبر نگار خصوصی) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور مسئلہ فلسطین پر اجلاس ہوا۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے خطاب میں کہا ہے کہ غزہ میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کی جا رہی ہیں۔ غزہ میں انفراسٹرکچر تباہ ہو چکا ہے۔ غزہ میں انسانی المیہ جنم لے چکا ہے۔ دس لاکھ لوگ غزہ میں بے گھر ہو چکے ہیں۔ غزہ میں عالمی قوانین کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں۔ غزہ تک امداد کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ پاکستان فلسطینی عوام کے لئے غیر متزلزل حمایت کا اظہار کرتا ہے۔ عالمی برادری اسرائیل کو انصاف کے کٹہرے میں لے کر آئے۔ علاوہ ازیں  نائب وزیراعظم...
	وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ افغان حکومت کی جانب سے مثبت پیغام موصول ہوا ہے اور جلد ہی صوبائی حکومت کی جانب سے ایک وفد مذاکرات کے لیے افغانستان روانہ کیا جائے گا۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اور افغان حکومت کے درمیان بات چیت ہوگی. تاکہ دونوں طرف کے مسائل کو پرامن طریقے سے حل کیا جا سکے۔انہوں نے افغانستان سے متعلق وفاقی وزیر دفاع کے حالیہ بیان کو ‘انتہائی افسوسناک’ قرار دیا اور کہا کہ ایسے بیانات حالات کی سنگینی کو نظر انداز کرتے ہیں۔علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ افغان حکومت چاہتی ہے کہ مسائل کا پرامن حل نکلے اور ہمیں ان کی طرف سے...
	فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے سوشل میڈیا پر اپنی عالیشان زندگی اور دولت کی نمائش کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سوشل میڈیا پر دولت کی نمائش کرنے والوں کا ڈیٹا اکٹھا، ایف بی آر بڑی کارروائی کے لیے تیار واضح رہے کہ ایف بی آر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اپنی پرتعیش گاڑیوں، بنگلوں، زیورات اور دیگر مہنگی اشیا کی نمائش کرنے والے افراد کا ڈیٹا جمع کر رہا ہے۔ اس  اقدام کا مقصد ٹیکس چوری کو روکنا اور آمدن کے ذرائع کی تصدیق کرنا ہے۔ کریک ڈاؤن کا دائرہ کار کیا ہے؟ ایف بی آر کے مطابق  پہلے مرحلے میں ایک لاکھ امیر افراد کا آڈٹ...
	شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف نظریاتی کے چیئرمین اختر اقبال ڈار نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے 80ویں اجلاس میں 15رکنی کونسل کے 10ارکان کی طرف سے پیش کی گئی قراردار کے حق میں 14ووٹ پڑے جبکہ امریکا نے چھٹی بار غزہ میں ہونے والی قتل و غارت اور جنگ بندی کیخلاف ویٹو کر دیا ہے۔ امریکہ اپنے ایسے منفی اقدامات کے باعث بد امنی دہشت گردی کی علامت بنتا جارہا ہے اختر ڈار نے کہاکہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا مقصد دنیا میں جنگوں کو روکنا، قدرتی آفات میں مدد کرنا ہے مگر از حد افسوس ان تمام مقاصد میں اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل بری طرح ناکام نظر آتی ہے۔ سلامتی کونسل کے...
	 بالی ووڈ کی فلم گینگسٹر کے گانے ’یا علی‘ سے مشہور ہونے والے گلوکار زوبین گارگ کی موت بغیر لائف جیکٹ پہنے اسکوبا ڈائیونگ کی وجہ سے ہوئی۔ یہ انکشاف بھارتی ریاست آسام کے وزیراعلیٰ ہمانتا بسوا سرما نے حالیہ گفتگو میں کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ زوبین سنگاپور میں بغیر لائف جیکٹ کے اسکوبا ڈائیونگ کر رہے تھے۔ ان کے مطابق گلوکار نے پہلے لائف جیکٹ پہن رکھی تھی جبکہ دوسری بار سمندر میں جاتے وقت لائف جیکٹ موجود نہیں تھی جو ان کی موت کا سبب بنا۔  موت سے قبل گلوکار کی ویڈیو میں یہ واضح دیکھا جا سکتا ہے کہ دوسری مرتبہ ڈٓائیو کے دوران ان کے جسم پر لائف جیکٹ نہیں تھی۔  https://www.instagram.com/reel/DOys-Wkk5Co/?utm_source=ig_web_copy_link ہمانتا بسوا سرما...
	چیئرمین پی ٹی آئی نے بتایا کہ 2022 میں ڈیٹا ڈارک ویب پر رپورٹ ہوا تھا، سمز کا ڈیٹا کمپنی کے پاس ہوتا ہے، 2022 میں ہم نے اس بات کی انکوائری کی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان نے انکشاف کیا ہے کہ حج کیلئے اپلائی کرنے والے تقریباً 3 لاکھ افراد کا ڈیٹا ڈارک ویب پر آگیا ہے۔ چیئرپرسن سینیٹر پلوشہ خان کی زیرصدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی آئی ٹی کو چیئرمین پی ٹی اے نے ڈیٹا چوری سمیت بعض دیگر ایشوز بریفنگ دی۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ حج کیلئے اپلائی کرنے والے تقریباً 3 لاکھ افراد کا ڈیٹا ڈارک ویب پر آگیا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے بتایا کہ...
	اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے چیئرمین میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمٰن نے تصدیق کی ہے کہ پاکستانی شہریوں کا حساس ذاتی ڈیٹا ڈارک ویب پر فروخت ہو رہا ہے۔جبکہ یہ مسئلہ نیا نہیں بلکہ 2022 میں داخلی تحقیقات کے باوجود ڈیٹا لیکس کا سلسلہ جاری ہے اور اب وزارت داخلہ نے اس پر اپنی انکوائری شروع کر دی ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ خطرہ حقیقی ہے اور روز بروز بڑھ رہا ہے۔ سینیٹر افنان اللہ نے سینیٹ کمیٹی میں سوال اٹھایا کہ مختلف اداروں سے چرا یاہوا ڈیٹا پیکج کی صورت میں بیچا جا رہا ہے، جو کئی ملین ڈالر کا غیر قانونی کاروبار بن چکا ہے۔ مزید حیران کن انکشاف اس وقت ہوا جب کمیٹی کی...
	اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 ستمبر2025ء ) پاکستان سے حج کے لیے اپلائی کرنے والے 3 لاکھ افراد کا ڈیٹا ڈارک ویب پر برائے فروخت ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرپرسن سنیٹر پلوشہ خان کی زیرصدارت سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی کا اجلاس ہوا جہاں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے چیئرمین میجر جنرل ریٹائرڈ حفیظ الرحمان نے انکشاف کیا ہے کہ حج کے لیے اپلائی کرنے والے تقریباً 3 لاکھ افراد کا ڈیٹا ڈارک ویب پر آچکا ہے، میرا اپنا سم کا ڈیٹا 2022ء سے ڈارک ویب پر ہے، یہ سنجیدہ مسئلہ ہے کہ پاکستان کو اپنا ڈیٹا محفوظ کرنا چاہیے، حکومت ایک ایسا ڈیٹا سینیٹر بنائے جس...
	اسلام آباد(نیوز ڈیسک) چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان نے انکشاف کیا ہے کہ حج کیلئے اپلائی کرنے والے تقریباً 3 لاکھ افراد کا ڈیٹا ڈارک ویب پر آگیا ہے۔ جمعہ کو چیئرپرسن سینیٹر پلوشہ خان کی زیرصدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی آئی ٹی کو چیئرمین پی ٹی اے نے ڈیٹا چوری سمیت بعض دیگر ایشوز بریفنگ دی۔  انہوں نے انکشاف کیا کہ حج کیلئے اپلائی کرنے والے تقریباً 3 لاکھ افراد کا ڈیٹا ڈارک ویب پر آگیا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے بتایا کہ 2022 میں ڈیٹا ڈارک ویب پر رپورٹ ہوا تھا، سمز کا ڈیٹا کمپنی کے پاس ہوتا ہے، 2022 میں ہم نے اس بات کی انکوائری کی تھی، میرا اپنا سم...
	سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کو بتایا گیا کہ ہیکرز نے 3 لاکھ 50 ہزار حج درخواست گزاروں کا ذاتی ڈیٹا ڈارک ویب پر اپلوڈ کر دیا ہے، جس پر اراکین پارلیمنٹ نے شدید تشویش کا اظہارکیا۔کمیٹی اجلاس کی صدارت سینیٹر پلوشہ خان کر رہی تھیں، جنہوں نے معاملے کو "قومی سلامتی اور عوامی اعتماد" کامسئلہ قرار دیا۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (PTA) کے چیئرمین نے انکشاف کیا کہ متاثرہ افراد میں 2026 کے حج کیلیے درخواست دینے والے شہری بھی شامل ہیں۔انھوں نے کہا کہ تحقیقات جاری ہیں تاکہ اس بات کا تعین کیا جا سکے کہ یہ نیا ڈیٹا لیک ہے یا 2022 کے لیک سے منسلک ہے۔ کمیٹی کو بتایا گیا کہ حج درخواست گزاروں...
	 چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ چین افغانستان کی آزادی اور خود مختاری کا احترام کرتا ہے۔  امریکی صدر ٹرمپ کے بگرام ایئر بیس واپس لینے کے بیان سے متعلق صحافی کے سوال پر چینی وزارت خارجہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر نے کہا کہ کہ افغانستان کے مستقبل کا فیصلہ افغانوں کے ہاتھ میں ہونا چاہیے۔   انھوں نے مزید کہا کہ ہم خطے میں کشیدگی یا تناؤ کو سپورٹ نہیں کریں گے۔  چینی وزارت خارجہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر نے کہا کہ امید رکھتے ہیں تمام فریق خطے کے امن اور استحکام کیلئے تعمیری کردار ادا کریں گے۔  واضح رہے کہ گذشتہ روز برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر کیساتھ ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ...
	کراچی:جعلی فٹبال فیڈریشن اوروزارت خارجہ کے جعلی این او سی بنا کر فٹبال ٹیم کو جاپان بھیجنے والے ملزم وقاص بارے بڑے انکشافات سامنے آئے ہیں۔ جاپان سے ڈیپورٹ ہونے والے 22 افراد جب ایئرپورٹ پہ اترے توان سے پوچھ گچھ کی گئی جنہوں نے ملزم وقاص سے متعلق بتایا کہ اس نے انھیں جاپان کے ویزے لگوانے کے 45 لاکھ فی کس لیے تھے۔  اس حوالہ سے ڈائریکٹر زون محمد بن اشرف نے ایکسپریس نیوزسے خصوصی گفتگو میں بتایاکہ ملزم وقاص نے ایک جعلی فٹبال فیڈریشن بنائی پھرجعل سازی سے وزارت خارجہ کا این او سی بنایا اور 22 افراد جن کا دور دورتک فٹبال کھیلنے سے تعلق نہ تھا ان کو ٹریننگ دلائی ، وردیاں کٹس پہنائیں...
	وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو باہر لانے کے لیے جتنی کوشش میں نے کی کسی نے نہیں کی، ملکی تاریخ کے بڑے مارچ اور جلسے کیے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور آج پھر اپنی ہی جماعت پر برس پڑے اور کہا کہ پی ٹی آئی کے اندر منافق موجود ہیں، پارٹی کی اندرونی تقسیم عمران خان سے ملاقاتوں میں رکاوٹ ہے۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو باہر لانے کے لیے جتنی کوشش میں نے کی کسی نے نہیں کی، ملکی...
	پی ٹی آئی کے اندر منافق موجود ہیں، پارٹی کی اندرونی تقسیم عمران خان سے ملاقاتوں میں رکاوٹ ہے، علی امین گنڈا پور
	راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور آج پھر اپنی ہی جماعت پر برس پڑے اور کہا کہ پی ٹی آئی کے اندر منافق موجود ہیں، پارٹی کی اندرونی تقسیم عمران خان سے ملاقاتوں میں رکاوٹ ہے۔ راولپنڈی میں  وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو باہر لانے کے لیے جتنی کوشش میں نے کی کسی نے نہیں کی، ملکی تاریخ کے بڑے مارچ اور جلسے کیے۔علی امین گنڈا پور نے کہا کہ کیا ریاست سے کوئی لڑ سکتا ہے؟ عمران خان نے کئی بار کہا مذاکرات کے لیے تیار ہوں تو بیٹھیں بات کریں، بات اسی سے ہوگی جس...
	 ویب ڈیسک : وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور آج پھر اپنی ہی جماعت پر برس پڑے اور کہا کہ پی ٹی آئی کے اندر منافق موجود ہیں، پارٹی کی اندرونی تقسیم عمران خان سے ملاقاتوں میں رکاوٹ ہے۔ راولپنڈی میں  وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو باہر لانے کے لیے جتنی کوشش میں نے کی کسی نے نہیں کی، ملکی تاریخ کے بڑے مارچ اور جلسے کیے۔ کیا ریاست سے کوئی لڑ سکتا ہے؟ عمران خان نے کئی بار کہا مذاکرات کے لیے تیار ہوں تو بیٹھیں بات کریں، بات اسی سے ہوگی جس کے پاس اختیار ہے۔  پاکستان...
	داہگل ناکہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ جتنی کوشش میں نے بانی کو باہر لانے کے لئے کی ہے کسی نے نہیں کی، زندگی میں ایک بھی دن ایسا نہیں کہ بانی کی رہائی کے لئے کوشش نہ کی ہو۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ پی ٹی آئی کے اندر منافق لوگ موجود ہیں، بیانیہ ساز لوگ جماعت کو کمزور کر رہے ہیں۔ داہگل ناکہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ جتنی کوشش میں نے بانی کو باہر لانے کے لئے کی ہے کسی نے نہیں کی، زندگی میں ایک بھی دن ایسا نہیں کہ بانی کی...
	اسلام آباد: حکومت نے اسٹیٹ بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز سے گورنر کی تنخواہ مقرر کرنے کا اختیار واپس لینے کی تیاری کر لی ۔ اس حوالے سے سینیٹر انوشہ رحمان نے “پاکستان اسٹیٹ بینک ایکٹ 1956” میں ترمیم کا بل سینیٹ سیکریٹریٹ میں جمع کرا دیا ۔ نجی بل میں ایکٹ کی دفعہ 14 اور دفعہ 9 میں ترامیم کی تجویز دی گئی ہے، جس کے تحت گورنر اسٹیٹ بینک کی تنخواہ دوبارہ صدر مملکت مقرر کریں گے، جیسا کہ ماضی میں ہوتا تھا۔ واضح رہے کہ 2022 میں یہ اختیار صدر سے لے کر اسٹیٹ بینک بورڈ کو دے دیا گیا تھا۔ بورڈ کی خودمختاری پر سوالات؟ سینیٹر انوشہ رحمان نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے...
	وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا شہدا کی خاطر 5 منٹ نہ نکال سکے، ان کے جنازوں میں شریک ہوئے نہ ہی تعزیت کے لیے ان کے گھروں میں گئے۔ وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ بنوں میں شہدا کے جنازوں میں وزیراعظم محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سمیت بہت سوں نے شرکت کی لیکن وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سمیت تحریک انصاف کی قیادت اور صوبائی حکومت کے عہدیداران میں سے کوئی بھی ان جنازوں میں شریک نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ اور صوبے کے ایڈمنسٹریٹر ہونے کے ناتے ان جنازوں میں شریک ہونا علی امین گنڈاپور کی ذمہ...
	تل ابیب(نیوز ڈیسک) اسرائیل کی جانب سے غزہ میں قحط نہ ہونے کا پروپیگنڈا کرنے کیلئے لاکھوں یورو خرچ کیے جانے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔ ویژن نیوز اسپاٹ لائٹ اور جرمن نشریاتی ادارے کی فیکٹ چیک رپورٹ نے انکشاف کیا ہے کہ غزہ میں جبری قحط مسلط کرنے والے اسرائیل نے غزہ میں کسی قسم کا قحط نہ ہونے کا پروپیگنڈا کرنے کے لیے لاکھوں یورو خرچ کیے۔  رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسرائیل نے اس سلسلے میں اپنی سرکاری اشتہاری ایجنسی کا استعمال کیا۔ رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے یورپ اور شمالی امریکا کے کچھ حصوں میں رائے عامہ کو متاثر کرنے کے لیے ادائیگی کر کے بین الاقوامی مہمات چلائیں اور ان میں غزہ کی صورتحال...
	وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر گرانفروشی کے خلاف صوبہ بھر میں بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کیا گیا۔ ترجمان محکمہ پرائس کنٹرول کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب کے مختلف شہروں میں 5 لاکھ 22 ہزار 293 مقامات کی چیکنگ کی گئی۔ کارروائی کے دوران 12 ہزار 119 گراں فروشوں کو جرمانے عائد کیے گئے، 106 افراد گرفتار جبکہ 7 کے خلاف مقدمات درج کرائے گئے۔ یہ بھی پڑھیے: پشاور، چینی کی ذخیرہ کی گئی 6500 بوریاں برآمد، 2 افراد گرفتار آٹے کی قیمتوں میں گرانفروشی پر 1599 افراد کو جرمانے جبکہ 20 افراد گرفتار کیے گئے۔ چکن اور گوشت کی دکانوں پر خلاف ورزی کرنے والے 1023 افراد کو جرمانے اور 19 افراد کو گرفتار کیا...
	غزہ: نئی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں قحط نہ ہونے کا پروپیگنڈا کرنے کے لیے لاکھوں ڈالر خرچ کیے ہیں۔ ویژن نیوز اسپاٹ لائٹ اور جرمن نشریاتی ادارے کی فیکٹ چیک رپورٹ کے مطابق، اسرائیل نے اس سلسلے میں اپنی سرکاری اشتہاری ایجنسی کا استعمال کرتے ہوئے یورپ اور شمالی امریکہ میں رائے عامہ کو متاثر کرنے کی کوشش کی۔  رپورٹ میں بتایا گیا کہ ان مہمات میں یہ پروپیگنڈا کیا گیا کہ غزہ کی صورتحال معمول کے مطابق ہے، حالانکہ حقیقت میں وہاں قحط اور انسانی المیہ جاری تھا۔ دوسری جانب غزہ میں اسرائیلی فوج کی کارروائیاں بھی جاری ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ایک روز میں مزید 60 فلسطینی شہید ہو گئے، جن میں...
	ایشیاکپ : بھارتی کپتان کو مصافحہ سے روکا‘ ریفری‘ ایونٹ ڈائر یکٹر کو ہٹائیں ، مزید میچ نہیں کھیلیں گے : پاکستان : جلدایشن نہ لینے پر ڈائریکٹرپی سی بی برطرف
	 لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ کے میچ کے دوران میچ ریفری نے قوانین کی خلاف ورزی کی جس پر پاکستان کرکٹ بورڈ  نے آئی سی سی اور ایم سی سی  کو خط لکھ کر میچ ریفری پائی کرافٹ اور ایونٹ ڈائریکٹر اینڈریو پارسل کو ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔ بھارتی کھلاڑیوں نے دانستہ طور پر پاکستانی پلیئرز سے ہاتھ نہ ملا کر کھیل کی ساکھ کو نقصان پہنچایا۔ میچ ریفری نے جان بوجھ کر کپتانوں کو ہاتھ ملانے سے روکا۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی نے آئی سی سی کو واضح کر دیا ہے کہ میچ ریفری تبدیل نہ کیا گیا تو پاکستان ایشیا کپ میں مزید کوئی میچ نہیں کھیلے گا۔ اس حوالے...
	 لاہور:  پاکستان کرکٹ بورڈ نے اسپرٹ آف دی کرکٹ کی پاسداری نہ کرنے پر آئی سی سی اور ایم سی سی کو خط لکھ کر میچ ریفری پائی کرافٹ اور ایونٹ ڈائریکٹر اینڈریو پارسل کو ہٹانے کا مطالبہ کر دیا۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی نے خط میں اسپرٹ آف کرکٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بھارتی کرکٹ ٹیم کے غیر مناسب رویے پر ناراضی کا اظہار کیا ہے۔ خط کے متن کے مطابق بھارتی کھلاڑیوں نے دانستہ طور پر ہاتھ نہ ملا کر کھیل کی ساکھ کو نقصان پہنچایا اور میچ ریفری نے جان بوجھ کر کپتانوں کو ہاتھ ملانے سے روکا۔ پی سی بی نے خط میں لکھا کہ آئی سی سی اور ایم سی سی...
	امریکی ریاست میری لینڈ کے شہر این اپولس میں قائم یو ایس نیول اکیڈمی بدھ کی شام اچانک لاک ڈاؤن کر دی گئی جب حکام کو ایک ممکنہ خطرے کی اطلاع ملی۔ لاک ڈاؤن کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں ایک طالب علم زخمی ہو گیا۔  اطلاعات کے مطابق ایک طالب علم نے مبینہ طور پر ایک قانون نافذ کرنے والے اہلکار کو مشکوک سمجھتے ہوئے تربیتی ہتھیار سے حملہ کیا، جس پر اہلکار نے جوابی فائرنگ کی۔ ????????⚡GUNSHOTS HEARD at Annapolis Naval Academy — Fox News  Initial reports: cadet who’d been kicked out returned , armed with weapon 'Shooter knocking on doors, pretending to be military policeman' pic.twitter.com/5nZ2k1KB4n — Monitor???? (@MonitorX99800) September 11, 2025   زخمی...
	 کراچی:  وزارت ہاؤسنگ حکومت پاکستان نے نیاز علی لاکھو کو ڈپٹی ڈائریکٹر اسٹیٹ آفس کراچی تعینات کردیا۔ نیاز علی لاکھو نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے، اس سے قبل وہ اسٹیٹ آفس اسلام آباد میں تعینات تھے، نیاز علی لاکھو کا شمار اسٹیٹ آفس کے تجربہ کار اور باصلاحیت افسران میں ہوتا ہے۔ نیاز علی لاکھو اسٹیٹ آفس کراچی میں پہلے بھی تعینات رہ چکے ہیں، ان کی آفس آمد اور چارج سنھبالنے پر اسٹیٹ آفس کے افسران و ملازمین نے انہیں مبارکباد دی۔ نیاز علی لاکھو نے افسران کے ساتھ تعارفی اجلاس منعقد کیا اور مختلف دفتری امور کا جائزہ لیا، انہوں نے افسران و ملازمین کو ہدایت کی کہ وہ وزارت ہاؤسنگ کی پالیسی کے مطابق اپنا...
	  امریکا میں امیگریشن حکام نے ریاست جارجیا میں ہنڈائی موٹر اور ایل جی کی بیٹری فیکٹری پر بڑا چھاپہ مارا، جس میں475 افراد کو حراست میں لیا گیا۔ 300 سے زائد کوریائی شہری زیرِ حراست غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، گرفتار افراد میں300 سے زائد جنوبی کوریائی شہری شامل ہیں۔ امیگریشن حکام کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی امیگریشن کریک ڈاؤن پالیسی کے تحت کی گئی ہے۔اس واقعے پر جنوبی کوریا کے صدر لی جے میونگ نے فوری ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے حکام کو ہدایت دی ہے کہ گرفتار شہریوں کےتحفظ اور ان کے قانونی حقوق کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ جنوبی کوریا کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ اس معاملے کو سنجیدگی...
	علیمہ خانم پر انڈا پھینکنے کا واقعہ، پی ٹی آئی نے اندراج مقدمہ کیلئے تھانے میں درخواست دیدی WhatsAppFacebookTwitter 0 5 September, 2025  سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز)پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خانم پر انڈا پھینکنے کیخلاف پی ٹی آئی نے تھانہ صدر بیرونی میں درخواست دیدی۔پی ٹی آئی نے کارروائی کے لیے تھانہ صدر بیرونی پولیس کو دی گئی درخواست میں کہا کہ اڈیالہ جیل کے باہر علیمہ خانم پر نامعلوم افراد نے انڈا پھینکا ہے جن میں تین خواتین سمیت 7سے 8لوگ شامل ہیں۔درخواست میں کہا گیا ہے 7سے 8نامعلوم افراد صبح سے ہی اڈیالہ جیل گیٹ نمبر 5 پر موجود تھے۔ جیل انتظامیہ اور ایلیٹ فورس کو مشکوک افراد کے بارے میں اطلاع کردی تھی۔پی...
	وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ افغانستان کے زلزلہ متاثرین کے لیے مزید ایک ہزار خیمے بھیجنے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ صوبائی حکومت اور خیبر پختونخوا کے عوام افغان بہن بھائیوں کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے افغان قونصلیٹ پشاور کا دورہ کیا، جہاں افغان قونصل جنرل حافظ محب اللہ شاکر نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا شہاب علی شاہ بھی وزیر اعلیٰ کے ہمراہ موجود تھے۔ یہ بھی پڑھیے پاکستان نے افغان زلزلہ متاثرین کے لیے 105 ٹن امدادی سامان حوالے کردیا وزیر اعلیٰ نے افغانستان میں حالیہ زلزلے سے ہونے والے جانی و مالی...
	 راولپنڈی:  بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کو میڈیا سے گفتگو کے دوران انڈا پھینک کر مارنے کا واقعہ پیش آیا، جس پر پولیس نے  کا بیان سامنے آ گیا ہے۔ اڈیالہ جیل کے قریب داہگل کے مقام پر  میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران علیمہ خان پر انڈا پھینک کر مارا گیا۔ اس موقع پر پولیس نے 2 مشتبہ خواتین کو حراست میں لیا جب کہ علیمہ خان صحافیوں کے سوالات لیے بغیر ہی واپس روانہ ہو گئیں۔ یہ خبر بھی پڑھیں: علیمہ خان  کو میڈیا سے گفتگو کے دوران انڈا  مار دیا گیا، ویڈیو سامنے آ گئی بعد ازاں ترجمان راولپنڈی پولیس کی جانب سے بیان جاری کیا گیا، جس میں انکشاف کیا گیا...
	 اسلام آباد:  پاکستان تحریک انصاف نے 8 ستمبر کو بلوچستان میں شٹرڈاؤن ہڑتال کی حمایت کردی۔ پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی اجلاس کا بائیکاٹ کرتے ہوئے ایوان سے باہر اپنی عوامی اسمبلی لگائی۔ اس موقع پر  محمود خان اچکزئی اور اختر مینگل کی جانب سے 8 ستمبر کو بلوچستان میں شٹر ڈاؤن ہڑتال  کی کال پر پی ٹی آئی نے اپنی حمایت کا اعلان کردیا۔ تحریک انصاف کی عوامی اسمبلی نے جسٹس اطہر من اللہ کی تقریر کی بھی حمایت کا اعلان کیا۔ علاوہ ازیں افغان شہریوں کے انخلا میں توسیع کرنے کی قرارداد بھی منظور کی گئی۔
	جعلسازی کے زریعے سرکاری پلاٹس حاصل کرنے کا معاملہ، ڈپٹی ڈائریکٹر فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ اتھارٹی رانا منیر سمیت 6 افراد گرفتار، تفصیلات سب نیوز پر
	جعلسازی کے زریعے سرکاری پلاٹس حاصل کرنے کا معاملہ، ڈپٹی ڈائریکٹر فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ اتھارٹی رانا منیر سمیت 6 افراد گرفتار، تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 5 September, 2025  سب نیوز  اسلام آباد: جعلسازی کے ذریعے سرکاری پلاٹس حاصل کرنے کے بڑے اسکینڈل میں فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی (ایف جی ای ایچ اے ) کے ڈپٹی ڈائریکٹر رانا محمد منیر سمیت 6 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ یہ گرفتاریاں وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر G-14/1,2,3 میں واقع موضع تھلہ سیداں سے متعلق زمین فراڈ کیس میں عمل میں آئیں۔ گرفتار ملزمان میں رانا محمد منیر (ڈپٹی ڈائریکٹر ایف جی ای ایچ اے)، سید عابد علی شاہ، ملک محمد عمران، عماد احمد، سعد احمد اور...
	لاہور(نیوز ڈیسک)دریائے راوی میں ہیڈ سدھنائی (عبدالحکیم) کے مقام پر سیلابی ریلہ ریلوے پل سے ٹکرا گیا، پانی ٹریک کے اوپر سے گزرنے لگا۔ ریلوے حکام نے احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے خانیوال سے فیصل آباد سیکشن عارضی طور پر معطل کر دیا تاکہ کسی قسم کا جانی و مالی نقصان نہ ہو۔  سیلابی صورتحال کے باعث لاہور سے کراچی، کوئٹہ اور راولپنڈی سمیت دیگر شہروں کو جانے والی ٹرینوں کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔ راولپنڈی سے کراچی جانے والی 46 ڈاؤن پاکستان ایکسپریس لالہ موسی سے 8 بجکر 54 منٹ پر بروقت روانہ ہو کر براستہ لاہور-ساہیوال کراچی جائے گی۔ کراچی جانے والی 18 ڈاؤن ملت ایکسپریس بھی لالہ موسی سے 10 بجکر 33 منٹ پر بروقت...
	وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ صوبے میں ہونے والے کلاؤڈ برسٹ کے نتیجے میں اب تک 411 افراد جاں بحق اور 12 ہزار سے زائد خاندان متاثر ہوئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ  علی امین گنڈا پور نے بیٹ رپورٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ صوبے کے مختلف علاقوں میں 3 مقامات پر کلاؤڈ برسٹ کے واقعات پیش آئے جس کے نتیجے میں پتھر، درخت اور پہاڑ زمین بوس ہوئے جبکہ درجنوں مکانات بھی تباہ ہوئے۔ یہ بھی پڑھیے خیبرپختونخوا میں بادل پھٹنے سے تباہی، کیا کلاؤڈ برسٹ روکا جاسکتا ہے؟ وزیر اعلیٰ کے مطابق، اب تک کے اعداد و شمار میں 411 افراد جاں بحق اور 12 ہزار 500 سے زائد خاندان متاثر ہوئے ہیں۔...
	نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور افغانستان کے عبوری وزیر خارجہ امیر خان متقی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں دونوں رہنماؤں نے افغانستان میں حالیہ زلزلے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے زلزلے کے باعث قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا پیغام دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان، افغان بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے اور ہر ممکن انسانی و طبی امداد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔ نائب وزیراعظم نے افغان عوام کے لیے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا بھی اظہار کیا۔ اس سے پہلے خیبرپختونخوا اسمبلی نے بھی افغانستان میں زلزلے سے ہونے والے جانی نقصان...
	نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور افغان عبوری وزیر خارجہ امیر خان متقی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق اسحاق ڈار نے افغانستان میں زلزلے کے باعث قیمتی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ افغان عوام کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اعلان کیا۔ یہ بھی پڑھیں: زلمی فاؤنڈیشن کا افغانستان کے زلزلہ متاثرین کے لیے ایک کروڑ روپے امداد کا اعلان انہوں نے کہاکہ پاکستان افغانستان کو ہر ممکن امداد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے اور متاثرہ خاندانوں کے لیے دعاؤں اور ہمدردی کا پیغام بھی بھیجا۔ خیبرپختونخوا اسمبلی نے بھی افغانستان میں زلزلے سے ہونے والے نقصانات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حکومت اور...
	وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے آبی گزرگاہوں اور نالوں کے اطراف سے تمام تجاوزات فوری ہٹانے کا حکم دے دیا۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے ہدایت تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ آبی گزرگاہوں اور نالوں کے اطراف تجاوزات ہٹانے کے لئے اقدامات کیے جائیں اور تجاوزات ہٹانے کے لئے نوٹس جاری کرکے تجاوزات کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں کی جائیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ مستقبل میں نقصانات سے بچنے کے لئے دریاؤں اور دیگر آبی گزرگاہوں کی ڈی سلٹنگ اور حفاظتی پشتوں کی تعمیر کا ایک بڑا ون ٹائم منصوبہ شروع کیا جائے گا۔ وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت پیر کے روز ایک ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا جس میں حالیہ...
	ڈھاکا: بنگلہ دیش میں حکومت کے خلاف مبینہ سازش کے الزام میں سابق وزیر سمیت 16 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار افراد کو انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت حراست میں لیا گیا ہے۔ ان میں شیخ حسینہ واجد کی سابق کابینہ کے 87 سالہ رکن عبداللطیف صدیقی اور ڈھاکا یونیورسٹی کے پروفیسر حافظ الرحمٰن کرزون بھی شامل ہیں۔ یہ گرفتاریاں اس وقت ہوئیں جب تمام افراد ڈھاکا رپورٹرز یونٹی کے ایک اجلاس میں شریک تھے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اجلاس پر ایک ہجوم نے دھاوا بولا، شرکا کو ہراساں کیا اور بعدازاں پولیس کے حوالے کردیا۔ پولیس نے عدالت کو بتایا کہ یہ گروپ حکومت گرانے اور ملک میں بدامنی پھیلانے کی سازش...
	ڈپٹی وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے جمعہ کے روز تصدیق کی ہے کہ افغانستان نے پاکستان کے سفیر کو ڈرون حملوں کے الزام میں ایک خط (ڈی مارش) جاری کیا ہے۔ اسلام آباد میں پریس بریفنگ کے بعد سوالات کے جواب میں اسحاق ڈار نے کہا کہ وہ بیرون ملک سے واپس آئے ہیں اور معاملے کو دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ افغان حکام نے پاکستانی سفیر کو ایک خط دیا ہے جسے سفارتی اصطلاح میں ڈی مارش کہا جاتا ہے۔ افغان حکام کے مطابق ننگرہار اور خوست صوبوں میں مبینہ طور پر پاکستانی ڈرون حملوں کے نتیجے میں کم از کم 3 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوئے۔ تاہم افغان حکام کی جانب سے...
	 اسلام آباد:  نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ہم نے افغانستان سے کہا یا تو ٹی ٹی پی کے خلاف کارروائی کریں یا ہمارے حوالے کریں۔ اپنے غیرملکی دوروں سے متعلق اسلام آباد میں پریس بریفنگ میں انہوں نے کہا کہ 21 سے 28 جولائی تک امریکا کا دورہ کیا، پاکستان کے پاس جولائی میں اقوام متحدہ کی صدارت تھی، اٹلانٹک کونسل میں میرے ایک جواب کو غلط رنگ دیا گیا اس کو ہم نے کلیئر کردیا جس کو انگریزی سمجھ نہیں آتی وہ انگریزی سمجھے کیونکہ وہاں ساری باتیں انگریزی میں ہوتی ہیں، میں نے برطانیہ کا دورہ کیا وہاں مختلف ملاقاتیں ہوئیں، برطانیہ کے وزیر خارجہ ان کے ڈپٹی وزیر اعظم کے...
	شہر میں بارشوں کے بعد ہونے والے بڑے بریک ڈاؤن پر سندھ ہائیکورٹ نے نوٹس لیا اور ججز کے گھروں میں بجلی کی طویل بندش پر برہمی کا اظہار کیا۔ ایڈیشنل رجسٹرار کوآرڈینیشن کی جانب سے 22 اگست کو ایم ڈی کے الیکٹرک کو طلبی کا نوٹس جاری کیا گیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں:خواجہ شمس الاسلام قتل کیس: سندھ ہائیکورٹ میں کارروائی جزوی طور پر معطل نوٹس میں کہا گیا تھا کہ کے الیکٹرک نیپرا قوانین کے تحت صارفین کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی کا پابند ہے اور بطور یوٹیلیٹی سروس فراہم کرنے والے ادارے کے، متبادل نظام موجود ہونا چاہیے تاکہ بڑے فالٹ یا بریک ڈاؤن کی صورت میں شہری متاثر نہ ہوں۔  نوٹس کے بعد آج...
	نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ 1971 سے متعلق تنازع ایک طے شدہ باب ہے اور اب دونوں ممالک کو مستقبل کی جانب دیکھنا چاہیے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے فروغ کے لیے 6 معاہدوں پر دستخط دورہ بنگلہ دیش کے موقع پر ایک صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے وضاحت کی کہ یہ معاملہ پہلی مرتبہ 1974 میں ہی طے پایا تھا اور اس کی دستاویزات آج بھی پاکستان اور بنگلہ دیش دونوں کے پاس موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بعد ازاں پرویز مشرف کے دورہ ڈھاکا کے موقع پر بھی اس موضوع پر تفصیل سے بات کی گئی...
	ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ شنڈاس کے مقام پر سڑک کی خستہ حالی کے باعث پیش آیا۔ گاڑی میں ڈرائیور سمیت 6 افراد سوار تھے۔ اسلام ٹائمز۔ وادی نیلم کے علاقے شنڈاس میں سیاحوں کی گاڑی المناک حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 5 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ ایک کمسن بچی زخمی ہو گئی۔ پولیس کنٹرول روم کے مطابق کراچی کی فیملی، جو تاؤبٹ سیر کو نکلی تھی کی شنڈاس کے مقام پر گاڑی حادثے کا شکار ہوئی۔حادثے میں ڈاکٹر ذیشان شاہد اور ان کی بیگم جاں بحق ہو گئے جبکہ ان کی شیر خوار بچی معجزاتی طور پر بچ گئی۔ گاڑی کا ڈرائیور اور کنڈیکٹر بھی موقع پر جاں بحق ہو...
	سابق وفاقی وزیر اور سینیٹر فیصل واؤڈا نے کہا ہے کہ سیاست دان اور این جی اوز کی ایک اور گھناؤنی سازش ناکام بنادی گئی ہے جس کی تفصیلات جلد سامنے لائی جائیں گی۔ سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں سینیٹر فیصل واؤڈا نے کہا کہ سیاستدان این جی اوز اور دیگر اپنے ذاتی مفادات کیلیے ہمیشہ پاکستان کی افواج کو کمزور کرنے کی گھناؤنی سازش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لیکن ایک بار پھر ہمیشہ کی طرح فیلڈ مارشل کی سربراہی میں افواج پاکستان نے ملک کو بڑی دہشت گردی سے بچالیا جس کی تفصیلات جلد سامنے لائی جائیں گی۔ سیاستدان / این جی اوز اور دیگر اپنے ذاتی مفادات کیلئے ہمیشہ پاکستان کی افواج کو...
	سٹی 42 : صومالیہ کے وزیر خارجہ نے پاکستان میں سیلاب کے باعث قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔  ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق صومالیہ کے وزیر خارجہ نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ انہوں نے حالیہ سیلاب میں جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔   ترجمان دفتر خارجہ کے جاری بیان میں کہا گیا کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے صومالی ہم منصب کا اظہارِ یکجہتی پر شکریہ ادا کیا۔ اسحاق ڈار نے صومالی بھائیوں اور بہنوں کی حمایت کو بھی سراہا۔   پاک بھارت جنگ کے واقعات کا عینی شاہد ؛ بھارت کی ہر حرکت وقت سے پہلے ہمارے پاس تھی؛ محسن نقوی 
	اسحاق ڈار اور برطانوی ہم منصب کا رابطہ، سیلاب سے جانی نقصان پر اظہار افسوس WhatsAppFacebookTwitter 0 17 August, 2025  سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور برطانوی سیکرٹری خارجہ ڈیوڈ لیمی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔  ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ڈیوڈ لیمی نے پاکستان میں سیلاب سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور مشکل گھڑی میں پاکستان سے اظہارِ یکجہتی کیا۔برطانوی سیکرٹری خارجہ نے اسحاق ڈار کے دورہ لندن کے دوران کامیاب ملاقاتوں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے برطانیہ سے یکجہتی اور امدادی پیشکش پر اظہارِ تشکر کیا، پاکستانی وزیر خارجہ نے برطانوی...
	ترجمان ایم ڈبلیو ایم نے کہا کہ پولیس کی جانب سے اس واقعے کو خودکشی قرار دینا قبل از وقت ہے، خاور حسین کے قتل کے واقعے کی شفاف تحقیقات کر کے اصل حقائق سامنے لائے جائیں، حکومت صحافیوں کو مکمل تحفظ فراہم کرے تاکہ وہ بلا خوف و خطر اپنے فرائض انجام دے سکیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے ترجمان نے ڈان نیوز کے رپورٹر خاور حسین کی پراسرار موت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ خاور حسین نڈر اور بے باک صحافی تھے جنہوں نے ہمیشہ دیانت داری اور جرات کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیے۔ ترجمان نے کہا کہ پولیس کی جانب سے اس واقعے کو خودکشی قرار دینا...
	برطانیہ کے سیکریٹری آف اسٹیٹ برائے خارجہ، دولت مشترکہ و ترقیاتی امور ڈیوڈ لیمی ایم پی نے پاکستان کے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے رابطہ کیا اور حالیہ شدید بارشوں اور تباہ کن سیلابی ریلوں کے باعث قیمتی جانوں اور مالی نقصان پر دلی افسوس کا اظہار کیا۔برطانوی وزیر خارجہ لیمی نے مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ یکجہتی، اور لندن میں ملاقاتوں کے دوران مثبت پیشرفت کی توقع کا اظہاربھی کیانائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے برطانوی حکومت کی جانب سے ہمدردی اور تعاون کے جذبے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان برطانیہ کے ساتھ قریبی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا خواہاں ہے۔انہوں نے برطانیہ کی جانب سے امدادی و بحالی کے اقدامات...
	وزیراعلیٰ نے کہا کہ اللہ کی طرف سے قدرتی آفت ہے اور ان شا اللہ ہمارا فوکس ریسکیو آپریشن پر ہے، ریسکیو آپریشن شروع ہے اور کافی راستہ کلیئر ہو گیا ہے، ہم نے ہیلی مانگے ہوئے ہیں اور کام بھی کررہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں کسی کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے اور سیلاب سے متاثرہ افراد کے نقصانات کا 100 فیصد ازالہ کریں گے۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ قدرتی آفت سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ وفاقی حکومت اور صوبوں کے وزرائے اعلیٰ نے رابطہ کرکے ہر قسم کے تعاون کی...
	 پشاور:  خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں کسی کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے اور سیلاب سے متاثرہ افراد کے نقصانات کا 100 فیصد ازالہ کریں گے۔ ایکسپریس نیوز سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ قدرتی آفت سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ وفاقی حکومت اور صوبوں کے وزرائے اعلیٰ نے رابطہ کرکے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس اپنے وسائل بہت ہیں اور متاثرہ افراد کی مدد کی جائے گی، سیلاب سے متاثرہ افراد کا 100 فیصد نقصان پورا کریں گے۔ وزیراعلیٰ کے...
	اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کو کویت کے وزیر خارجہ عبداللہ الیحییٰ کا ٹیلی فون موصول ہوا۔ کویتی وزیر خارجہ نے شمالی پاکستان میں حالیہ تباہ کن سیلابوں کے باعث قیمتی جانوں کے ضیاع اور مالی نقصانات پر ولی عہد شیخ صباح الخالد الصباح کی جانب سے گہرے رنج و غم اور تعزیت کا پیغام پہنچایا۔ انہوں نے اس موقع پر یقین دہانی کرائی کہ کویت کی حکومت اور برادر عوام مشکل کی اس گھڑی میں پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔   اسلامی ممالک کیلئے مثال بنتے ہوئے بھارت کو دشمن جارح ملک قرار دیکر مقاطعہ کیا جائے اور تجارتی...
	کویتی وزیر خارجہ کا اسحق ڈار سے رابطہ، سیلاب تباہ کاریوں پر اظہار افسوس، ہر ممکن تعاون کی پیشکش WhatsAppFacebookTwitter 0 16 August, 2025  سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحق ڈار کو آج کویت کے وزیر خارجہ عبداللہ الیاحی کی کال موصول ہوئی، جس میں انہوں نے حالیہ سیلاب سے ہونے والے نقصان پر افسوس کااظہارکرتے ہوئے ہر ممکن تعاون کی پیشکش کی۔ سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان دفترخارجہ نے بتایا کہ کویتی وزیر خارجہ نے کویت کے ولی عہد صباح الخالد الصباح کی طرف سے شمالی علاقہ جات میں حالیہ سیلابوں کے باعث جانی و مالی نقصان پر گہری تعزیت کا اظہار...
	اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2025ء)نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے حالیہ کلاؤڈ برسٹ اور سیلاب سے جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت کیاہے۔(جاری ہے) انہوںنے کہاکہ فیصلہ غمزدہ خاندانوں سے اظہار یکجہتی اور قومی ریلیف کوششوں پر توجہ کے لیے کیا گیا۔ تمام پاکستانی متاثرین کے لیے دعا اور امدادی کاموں میں حصہ ڈالیں۔واضح رہے کہ پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم ای) کے مطابق بارش اور سیلاب کے باعث حادثات میں جاں بحق افراد کی تعداد 307 ہو گئی ہے۔ 
	 سٹی42: واسا میں 2 افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دیے گئے۔ ایم ڈی واسا غفران احمد کی ہدایت پر باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ عدیل شریف کو ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی واسا کا اضافی چارج سونپا گیا ہے، وہ اس وقت ڈائریکٹر آپریشنز شالیمار ٹاؤن تعینات ہیں۔فیصل خرم کو ڈائریکٹر پی اینڈ ای واسا کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے، وہ اس وقت ڈائریکٹر آپریشنز عزیز بھٹی ٹاؤن کی حیثیت سے خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق یہ تقرریاں عارضی بنیادوں پر کی گئی ہیں تاکہ ادارے کے انتظامی امور میں تسلسل برقرار رکھا جا سکے۔  محکمہ داخلہ کے کنٹرو ل روم سے صوبے کے تمام حساس جلوسوں کی لائیو...
	لاہور (خصوصی نامہ نگار) حضرت علی ہجویری داتا گنج بخشؒ کے 982 ویں سالانہ عرس مبارک کا آغاز ہوگیا ہے۔ عرس مبارک کا آج دوسرا دن ہے۔ گذشتہ روز ڈپٹی وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے وفاقی وزیر مواصلات عبد العلیم خان، صوبائی وزیر ہائوسنگ بلال یٰسین، سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر طاہر رضا بخاری، ایم پی اے میاں مرغوب احمد، ایس ایم بی آر نبیل جاوید، سیکرٹری ایکسائز مسعود مختار اور ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور خالد محمود سندھو کے ہمراہ رسمِ چادر پوشی سے عرس کی تقریبات کا آغاز کیا۔ انہوں نے روایتی سبیل دودھ کا بھی افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب میں ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن اوقاف محمد شاکر، ڈائریکٹر پراجیکٹس اوقاف رفیق نور وٹو، ڈپٹی ڈائریکٹرز اوقاف آصف...
	پاکستان میں گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کے لیے خوشخبری ہے کیونکہ معروف کمپنی ہنڈائی نے منتخب ماڈلز پر آسان ماہانہ اقساط کا منصوبہ متعارف کرایا ہے جس میں ابتدائی ادائیگی آسان ڈاؤن پیمنٹ کے ساتھ ساتھ ایک سال کی مفت مکمل انشورنس بھی شامل ہے۔ یہ پیشکش 31 اگست 2025 تک دستیاب ہے۔  ماڈلز اور اقساط کی تفصیلات نئی اسکیم کے تحت درج ذیل گاڑیاں آسان ماہانہ اقساط میں حاصل کی جا سکتی ہیں۔ ٹکسن ہائبرڈ اسمارٹ فارورڈ وہیل ڈرائیو  گاڑی کی قیمت ایک کروڑ 12 لاکھ 20 ہزار روپے، 50 فیصد ابتدائی ادائیگی (یعنی 56 لاکھ 10 ہزار روپے)، باقی رقم پر 18 ماہ کی قسط یعنی 3 لاکھ 28 ہزار 333 روپے ماہانہ۔ ایلانٹرا ہائبر، آپشن ون...
	لندن میں پارلیمنٹ اسکوائر پر فلسطین ایکشن کے حامیوں نے احتجاج کیا، جس کے دوران پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 466 مظاہرین کو گرفتار کر لیا، جن میں خواتین بھی شامل تھیں۔ مظاہرین کے ہاتھوں میں پلے کارڈز تھے جن پر اسرائیل کی جانب سے غزہ میں جاری فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف نعرے درج تھے۔  مظاہرے کے منتظمین کے مطابق اس میں 600 سے 700 افراد شریک ہوئے، تاہم پولیس نے اتنی بڑی تعداد میں شمولیت کے دعوے کی تردید کی۔ پولیس کے مطابق فلسطین ایکشن پر 5 جولائی 2025 سے ٹیررازم ایکٹ کے تحت پابندی عائد ہے، اور اس گروہ کی رکنیت یا حمایت پر 14 سال قید کی سزا ہو سکتی ہے۔  
	پشاور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ خیبر پی کے علی امین گنڈا پور کی میزبانی میں امان و امان سے متعلق جرگہ ہوا۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہا امن کے لئے حکومت سے تعاون کے لئے تیار ہیں۔ امن ہوگا تو ترقی ہوگی۔ افغانستان سے مذاکرات کیلئے تمام سٹک ہولڈرز پر مشتمل بااختیار جرگہ تشکیل دیا جائے۔ جرگے کے شرکاء نے مطالبہ کیا کہ عوام کے روزگار افغانستان سے تجارتی راستے کھولے جائیں کرم کا امن افغانستان کے ساتھ جڑا ہے۔
	اے این ایف اور کسٹمز نے مختلف کارروائیوں کے دوران کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کرلی۔ ترجمان کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے تعلیمی اداروں کے اطراف اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے 6 آپریشنز میں ایک نائیجیرین باشندے سمیت 8 ملزمان کو گرفتار کر لیا اور 77 لاکھ 20 ہزار روپے سے زائد مالیت کی 1776 کلوگرام منشیات برآمد کرلی۔ تعلیمی اداروں کے قریب ہونے والی کارروائیوں میں گولڑہ موڑ اسلام آباد کے قریب ایک موٹرسائیکل سوار سے ایک کلو چرس، منڈی موڑ راولپنڈی کے قریب مسافر وین میں سوار  2 ملزمان سے 50 ایکسٹیسی گولیاں اور کاک پل اسلام آباد کے قریب ایک نائیجیرین شہری سے...
	دورِ نایاب :پی ایچ اے حکام نے مبینہ طور پر غریب ملازمین کے خلاف غیر منصفانہ پالیسی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت سینکڑوں ریٹائرڈ ملازمین کو ادویات کی سہولت معطل کرنے کا ایجنڈا تیار کیا گیا ہے۔ پی ایچ اے تھنک ٹینک افسران کاغریب مالیوں کے حقوق پرچھری چلانے کا ایجنڈا تیار کر لیاگیا،عمر بھر پی ایچ اے میں خدمات دینے والے آخری عمر میں ادویات سے محروم ہو جائینگے،پی ایچ اے کے ریگولیشنز میں ظالمانہ ترمیم کا ایجنڈا تیار کرلیا گیا،ایکٹ میں ریگولر ، کنٹریکٹ ،ریٹائرڈ ملازمین کو مفت ادویات کی فراہمی کی کلاز شامل ہیں،کلاز میں ترمیم کرکے حاضر سروس افسران نے ریٹائرڈ ملازمین کی بلی چڑھادی۔  لوکل گورنمنٹ بل 2025ء منظور، نیا...
	 نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستانی افرادی قوت کو عالمی مارکیٹ کے قابل بنانا ہوگا، عالمی تقاضوں سے ہم آہنگ ہنر مند افرادی قوت وقت کی ضرورت ہے۔ بدھ کے روز نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیرصدارت اوورسیز ایمیگریشن، بیرون ملک ملازمت اور ٹیکنیکل و ووکیشنل تعلیم و تربیت  سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا۔ یہ بھی پڑھیں: آنے والے دنوں میں کتنی افرادی قوت باہر جا سکتی ہے، پاکستان کی ترسیلات زر میں کتنا اضافہ ہوگا؟ وزارت اوورسیز پاکستانی و انسانی وسائل نے پاکستانی تارکین وطن کے رجحانات اور دنیا بھر میں ہنرمند افرادی قوت کے لیے ابھرتے ہوئے مواقع پر بریفنگ دی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ عالمی مارکیٹ میں پاکستانی ہنر...
	لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 اگست 2025ء ) پاکستان تحریک انصاف کی بزرگ رہنماء ریحانہ ڈار کو گرفتار کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیردفاع خواجہ آصف کے مقابلے میں الیکشن لڑنے والی پی ٹی آئی رہنماء ریحانہ ڈار کو عمران خان کی کال پر احتجاج کے دوران پولیس نے گرفتار کرلیا، ایوان عدل سے پنجاب پولیس انہیں گھسیٹتے ہوئے اپنے ساتھ لے گئی۔ ریحانہ ڈار کی گرفتاری پر ان کے صاحبزادے عمر ڈار نے آج شام 5 بجے جناح ہاؤس سیالکوٹ پر احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مادرِ سیالکوٹ ریحانہ ڈار کی بلاجواز گرفتاری و پولیس کی جانب سے ناروا سلوک کے خلاف اور عمران خان کی رہائی کے لیے سیالکوٹ کے تمام کارکنان سے اپیل...
	 سٹی42: ایوانِ عدل لاہور میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سینئر رہنما ریحانہ ڈار سمیت تین خواتین کو گرفتار کر لیا ہے۔  گرفتار ہونے والی شخصیات میں پی ٹی آئی رہنما ریحانہ ڈار سمیت 3خواتین ریحانہ ڈار کی بہو عروبہ ڈار اور وکیل ناز بلوچ بھی گرفتار  کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے بانی عمران خان کی رہائی کے لیے آج ملک گیر احتجاجی مظاہروں کی کال دی گئی ہے ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹروں کو اسلام آباد بلایا گیا ہے۔  ٹی ٹونٹی سیریز ؛پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی ڈبلن میں بھرپور پریکٹس   تحریک انصاف کے ذرائع نے بتایا ہے کہ اگر مرکزی پاور شو...
	ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے راہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ کل پشاور سے بڑی ریلی 3 بجے شروع ہوگی، حکومت دفعہ 144 کا نافذ کرکے ہمارے احتجاج کو کامیاب کردیتی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ مجھے تو وزیر پارلیمانی امور کے بیان سے ہنسی آ رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ راہنما تحریک انصاف تیمور سلیم جھگڑا نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی تحریک جاری رہے گی۔ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے تیمور سلیم جھگڑا کا کہنا تھا کہ کل پشاور سے بڑی ریلی 3 بجے شروع ہوگی، حکومت دفعہ 144 کا نافذ کرکے ہمارے احتجاج کو کامیاب کردیتی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ مجھے تو...
	ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سربراہ عوام پاکستان پارٹی کا کہنا تھا کہ تحریک کا مقصد آئین ہونا چاہیے، کسی شخص کے لیے ریلیف نہیں، حکومت کے پاس بھی مذاکرات کرنے کا اختیار نہیں، نظام جیسا بھی ہے تحریک انصاف اس کے اندر ہی رہے، پی ٹی آئی اگر اسمبلیاں چھوڑتی ہے تو پھر حکومت بھی چھوڑ دے۔ اسلام ٹائمز۔ سربراہ عوام پاکستان پارٹی شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ملک کو وسیع ڈائیلاگ کی ضرورت ہے، اس میں اسٹیبلشمنٹ اور عدلیہ کو شامل کیا جائے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ حکومت کو تحریک انصاف کو احتجاج کی اجازت دینی چاہیے،...
	ریاض: سعودی عرب میں ایک ہفتے کے دوران غیر قانونی طور پر مقیم تارکین وطن کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، 22 ہزار سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق 13,835 افراد کو اقامہ قوانین کی خلاف ورزی پر حراست میں لیا گیا۔ جبکہ 4,772 افراد کو غیر قانونی طور پر سرحد عبور کرنے کی کوشش پر گرفتار کیا گیا اور 3,540 افراد کو لیبر قوانین کی خلاف ورزی پر حراست میں لیا گیا۔ وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں قانون کی مکمل عملداری یقینی بنانے کے لیے ایسے کریک ڈاؤن جاری رہیں گے۔ ادھر جولائی 2025 کے دوران بدعنوانی کے الزامات پر 425 سرکاری...