2025-08-01@20:57:01 GMT
تلاش کی گنتی: 798
«امریکی تجارتی»:
(نئی خبر)
بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے انکشاف کیا ہے کہ 9 مئی کی رات امریکی نائب صدر جے ڈی وانس نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو پاکستان کی جانب سے ممکنہ بڑے حملے کے بارے میں خبردار کیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت جنگ کے بعد کیا عمران خان کی رہائی کے امکانات بڑھ گئے ہیں؟ امریکی جریدے کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ایس جے شنکر نے بتایا کہ جب امریکی نائب صدر نے نریندر مودی سے گفتگو کی، تو وہ خود بھی اس وقت کمرے میں موجود تھے۔ ان کے بقول نائب صدر جے ڈی وانس نے بھارتی وزیراعظم کو خبردار کیاکہ اگر بھارت کچھ امور پر لچک نہ دکھائے تو پاکستان بہت بڑا حملہ کرسکتا ہے۔...
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔02 جولائی ۔2025 )بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی میں ثالثی کے دعوے کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ امریکی وزیرخارجہ ماکوروبیو نے رابط کرکے کہا تھا کہ پاکستان جنگ بندی پر مذکرات کے لیے تیار ہے جبکہ اسی روز پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم اوزکے درمیان ہاٹ لائن پر رابط ہوا اوردونوں ملکوں کے درمیان جنگ بندی ممکن ہوئی.(جاری ہے) واشنگٹن میں کواڈ گروپ کے اجلاس میں شرکت کے لیے موجود بھارتی وزیرخارجہ نے امریکی جریدے”نیوز ویک“ سے انٹرویو میں صدرٹرمپ کے بیان کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس کمرے میں موجود تھے...
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2025ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید رکھتے ہیں اور اس مقصد کے لیے وہ اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاھو کے ساتھ سخت مقف اپنائیں گے۔مٹرمپ نے کہا کہ ان کی نیتن یاھو کے ساتھ آئندہ پیر کو واشنگٹن کے وائٹ ہاس میں ہونے والی ملاقات میں غزہ اور ایران دونوں موضوعات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔(جاری ہے) انہوں نے یہ بیان فلوریڈا کے ایورگلیڈز میں واقع ایک امیگریشن حراستی مرکز کے دورے کے لیے روانگی سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے دیا۔دوسری جانب نیتن یاھو نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے...
اپنے طیارے میں صحافیوں سے گفتگو میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ جاپان کیساتھ تجارتی معاہدہ ہونے پر شبہ ہے۔ شاید جاپان سے ڈیل نہ ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ جاپان سے درآمدات پر ٹیرف 30 یا 35 فیصد یا کچھ بھی ہوسکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ ڈیل کا امکان ہے۔ اپنے طیارے میں صحافیوں سے گفتگو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ جاپان کے ساتھ تجارتی معاہدہ ہونے پر شبہ ہے۔ شاید جاپان سے ڈیل نہ ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ جاپان سے درآمدات پر ٹیرف 30 یا 35 فیصد یا کچھ بھی ہوسکتا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مختلف ممالک سے تجارتی معاہدوں کے لیے 9...
امریکا سے پاکستان آنے والی 47 سالہ مینڈی نے اسلام قبول کرکے ساجد زیب سے شادی کرلی۔امریکی خاتون 31 سالہ پاکستانی نوجوان کی محبت میں گرفتار ہوکر اپردیر پہنچی، مینڈی کا اسلام قبول کرنے کے بعد نام زلیخا رکھا گیا ہے۔خیبر پختونخوا کے دور افتادہ علاقے عشیری درہ کی صدیقہ بانڈہ پہنچنے والی خاتون امریکا کی سول ایوی ایشن میں ملازمت کرتی ہے۔ فیس بک دوستی محبت میں بدل گئی، امریکی خاتون نوجوان سے شادی کیلئے پاکستان پہنچ گئیامریکی خاتون مینڈی اپر دیر کے نوجوان ساجد خان سے ملنے پاکستان پہنچ گئی ۔ ساجد خان اور مینڈی کی دوستی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ہوئی تھی۔ امریکی خاتون کی پاکستانی نوجوان کے ساتھ ایک سال سے سوشل میڈیا کے...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ آئندہ ہفتے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کے دوران غزہ اور ایران کی صورتحال پر گفتگو کریں گے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ میں جلد جنگ بندی کی امید ظاہر کردی۔ انہوں نے فلوریڈا کے دورے کے دوران صحافیوں کو بتایا کہ وہ غزہ میں فوری جنگ بندی کی ضرورت پر اسرائیلی وزیر اعظم سے نتیجہ خیز بات کریں گے، امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ نیتن یاہو بھی جنگ بندی کے خواہاں ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ انہیں امید ہے کہ آئندہ ہفتے اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی اور یرغمالیوں...
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔یکم جولائی ۔2025 )ایرانی ہیکرزگروپ نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی لوگوں کے ای میل پیغامات افشا کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں سال 2024 کے امریکی صدارتی انتخابات سے قبل اس گروپ نے کچھ ای میلز میڈیا کو جاری کیئے تھے برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ”رابرٹ“ کے نام سے جانے والے ان ہیکرز نے دعویٰ کیا کہ ان کے پاس وائٹ ہاﺅس کی چیف آف اسٹاف سوزی وائلز، ٹرمپ کی وکیل لنڈسے ہیلیگن، مشیر راجر اسٹون، اور سابق اداکارہ اسٹورمی ڈینیئلز کی ای میلز پر مشتمل تقریباً 100 گیگا بائٹس کا ڈیٹا موجود ہے.(جاری ہے) رابرٹ نے اس ڈیٹا کو فروخت کرنے کے امکان کا ذکر کیا تاہم...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپان کے اقتصادی وزیر اکازاوا ریوسئے نے امریکی وزیر تجارت ہاورڈ لٹنک سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔ حکام کا کہنا ہے کہ دونوں عہدیداروں نے تقریباً 20 منٹ تک فون پر بات کی،جس میں امریکی محصول اقدامات کے حوالے سے ایک دوسرے کے موقف کی تصدیق کی گئی،جبکہ تجارتی توسیع، غیر محصولاتی اقدامات اور اقتصادی سلامتی میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل دونوں عہدے داروںنے جمعہ کے روز واشنگٹن میں ملاقات بھی کی تھی،جس میں باہمی معاہدے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے ہم آہنگی جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا تھا۔
امریکی ریاست شکاگو سے خاتون اپر دیر کے نوجوان سے شادی کے لیے پاکستان پہنچ گئی۔ امریکی خاتون مینڈی اپر دیر کے نوجوان ساجد خان سے ملنے پاکستان آ گئی۔ ساجد خان اور مینڈی کی دوستی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ہوئی تھی۔ پولیس حکام کے مطابق دیر اپر کے نوجوان ساجد زیب خان سے شادی کےلیے امریکی خاتون دیر پہنچ چکی ہے، لڑکے نے پولیس کو بتایا کہ انہیں پولیس سکیورٹی کی ضرورت نہیں، وہ جلد شادی کرنے والے ہیں۔ ساجد زیب کے مطابق امریکی لڑکی مینڈی کے ساتھ اس کا 2 سال قبل پہلا رابطہ فیس بک کے ذریعے ہوا اور اس دوران مینڈی نے مجھے پروپوز کیا تو میں نے ہاں کردی اور ہم دونوں...
فوٹو اسکرین گریب امریکی ریاست شکاگو سے خاتون اپر دیر کے نوجوان سے شادی کے لیے پاکستان پہنچ گئی۔امریکی خاتون مینڈی اپر دیر کے نوجوان ساجد خان سے ملنے پاکستان آ گئی۔ ساجد خان اور مینڈی کی دوستی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ہوئی تھی۔پولیس حکام کے مطابق دیر اپر کے نوجوان ساجد زیب خان سے شادی کےلیے امریکی خاتون دیر پہنچ چکی ہے، لڑکے نے پولیس کو بتایا کہ انہیں پولیس سیکیورٹی کی ضرورت نہیں، وہ جلد شادی کرنے والے ہیں۔ کراچی کے نوجوان سے شادی کرنے والی تیونسی لڑکی کے معاملے پر پیشرفت ایس ایچ او عظمیٰ خان کا کہنا ہے کہ تیونس کے سفارتخانہ نے وومن پولیس سے رابطہ کرکے مدد کیلئے لڑکی کی تفصیلات...

مخصوص نشستیں کیس،پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل کا 12ججز کے دستخط کیساتھ کورٹ آرڈر جاری کرنیکی استدعا
مخصوص نشستیں کیس،پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل کا 12ججز کے دستخط کیساتھ کورٹ آرڈر جاری کرنیکی استدعا WhatsAppFacebookTwitter 0 30 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)مخصوص نشستوں کی نظرثانی کیس کا فیصلہ، سنی اتحاد کونسل نے بارہ ججز کے دستخط کے ساتھ آرڈر آف دا کورٹ جاری کرنے کی استدعا کر دی۔درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے 6 مئی کے حکم نامے میں کہا گیا تھا کہ حتمی فیصلے پر اختلاف کرنے والے ججز کی رائے شامل کی جائے گی۔جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی کے دستخط 27 جون کے مختصر فیصلے میں موجود نہیں، یہ معاملہ بنیادی حقوق اور مفاد عامہ کا ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ بارہ...
مودی حکومت کی عالمی سطح پر دہشت گردی کی کارروائی بے نقاب ہو گئی۔ امریکی عدالت کی حالیہ دستاویزات میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘کی خالصتان رہنماؤں کے خلاف خفیہ سازش کا پول کھل گیا۔ امریکی عدالت کی دستاویزات کے مطابق ’’بھارتی تاجر نکھل گپتا نے تسلیم کیا کہ اسے ایک اعلیٰ بھارتی افسر نے قتل کی سازش کے لیے بھرتی کیا‘‘۔ عدالتی دستاویزات کے مطابق گپتا کو گرپتونت سنگھ پنو کے قتل کا ٹاسک دیا گیا تھا۔ گرپتونت سنگھ پنو امریکی اور کینیڈین شہری اور سکھ فار جسٹس کے سربراہ ہیں، جو جون 2023ء میں کینیڈا میں قتل ہونے والے ہردیپ سنگھ نجر کے قریبی ساتھی تھے۔ امریکی عدالتی دستاویزات سے مزید پتا چلتا ہے کہ ہردیپ سنگھ نجر کا...
ٹیسلا کے سربراہ ایلون مسک نے ایک بار پھر سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نشانے پر لے لیا ہے۔ انہوں نے ’ایکس‘ پر ایک ٹوئٹ میں ٹرمپ کے مجوزہ اقتصادی بل کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ بل ’بِگ، بیوٹی فل بل‘ کہلانے کے باوجود نہ صرف ملازمتیں ختم کرے گا بلکہ اسے ایک ’مکمل طور پر پاگل پن اور تباہ کن‘ اقدام قرار دیا۔ The latest Senate draft bill will destroy millions of jobs in America and cause immense strategic harm to our country! Utterly insane and destructive. It gives handouts to industries of the past while severely damaging industries of the future. https://t.co/TZ9w1g7zHF — Elon Musk (@elonmusk) June 28, 2025 انٹرنیشنل میڈیا...
بیان میں کہا گیا کہ تمام ویزا درخواست گزاروں کی سوشل میڈیا سرگرمیوں، بیانات، پوسٹس اور رابطوں کا مکمل تجزیہ کیا جائے گا۔ پالیسی کا مقصد ایسے افراد کی شناخت اور داخلے سے روک تھام ہے جو کسی بھی نوعیت کے سیکیورٹی خطرے کا باعث بن سکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکہ نے غیر ملکی طلبہ اور تبادلہ پروگرام کے ویزا درخواست گزاروں کے لیے سوشل میڈیا اور آن لائن سرگرمیوں کی مکمل جانچ پڑتال کا فیصلہ کر لیا ہے۔ نئی پالیسی کے تحت F، M اور J کیٹیگری کے ویزا ہولڈرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے تمام سوشل میڈیا پروفائلز عوامی رکھیں تاکہ ان کی سرگرمیوں کی مؤثر جانچ ممکن بنائی جا سکے۔ محکمہ خارجہ نے واضح الفاظ میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی فوج میں چند ایسی پالیسیاں لائی جارہی ہیں جن کے نتیجے میں امتیازی سلوک کی راہ ہموار ہوسکتی ہے۔ سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ جو پالیسیاں نافذ کرنا چاہتی ہے اُن کے نتیجے میں سیاہ فام فوجی زیادہ متاثر ہوں گے۔ امریکی فوج کے چند افسران نے بھی نئی پالیسیوں کے خلاف آواز اٹھانا شروع کردیا ہے۔آلٹرنیٹ ڈاٹ کام کی ایک رپورٹ کے مطابق امریکی فوج میں چند ایسے اقدامات کیے جارہے ہیں جن کے نتیجے میں سیاہ فام فوجی خاص طور پر نشانہ بنیں گے۔ اب تک تو اس بات کی گنجائش تھی کہ جلد کی بعض بیماریوں کے باعث کوئی لازمی شیو کرنے کی پابندی سے آزاد رہے۔ اب تمام فوجیوں...
نریندر مودی حکومت کی معاشی حکمت عملیوں کو عالمی سطح پر شدید تنقید کا سامنا ہے، جہاں بھارت اور امریکا کے درمیان جاری تجارتی مذاکرات مکمل طور پر ڈیڈ لاک کا شکار ہو چکے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:بھارت کی ایٹمی دھوکہ دہی، عالمی اعتماد کی سنگین پامالی ماہرین کا کہنا ہے کہ مودی سرکار کی اقتصادی پالیسیوں میں غیر یقینی، تضاد اور ہٹ دھرمی نے نئی دہلی کو بین الاقوامی سطح پر تنہائی کی طرف دھکیل دیا ہے۔ پی ٹی وی نیوز کے مطابق امریکا کی جانب سے بھارت پر آٹو، اسٹیل اور زرعی مصنوعات پر عائد بھاری محصولات پر تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔ واشنگٹن بھارت کے 68 فیصد درآمدی ٹیرف کو غیر منصفانہ قرار دیتا ہے اور...
وزیر تجارت جام کمال خان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کو پاکستان ہی نہیں بلکہ پوری دنیا کے لیے مثبت اشارہ قرار دیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ کی جانب سے چین کو ایران سے تیل کی خریداری کی اجازت کے بعد پاکستان علاقائی تجارت کے فروغ سمیت توانائی کے شعبے میں تعاون کے مواقع دیکھ رہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کا کہنا ہے کہ اس نئی صورتحال میں پورے خطے میں تجارتی سرگرمیاں فروغ پاسکیں گی، ایران پر عائد پابندیوں کے ہٹنے سے پاکستان کو ترکیہ سمیت یورپ تک زمینی راستے کے ذریعے بھی تجارت میں آسانی ہوگی۔ یہ بھی پڑھیں: ’اگر یہ ٹرانزٹ کھل جاتا ہے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 26 جون 2025ء) پاکستانی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور امریکی وزیر تجارت ہاورڈ لٹ نک کے درمیان بدھ کو بات چیت ہوئی۔ یہ مذاکرات ان کوششوں کا حصہ ہیں، جن کا مقصد بدلتے ہوئے جغرافیائی سیاسی حالات کے تناظر میں معاشی تعلقات کو دوبارہ ترتیب دینا اور پاکستان کی جانب سے امریکی برآمدات پر بھاری ڈیوٹی سے بچنے کی کوششوں کو آگے بڑھانا ہے۔ پاکستانی وفد تجارتی مذاکرات کے لیے امریکہ آئے گا، ٹرمپ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکہ کے ساتھ بڑے تجارتی سرپلس والے ممالک کو نشانہ بنانے کے اقدامات کے تحت پاکستان کو امریکہ کی برآمدات پر 29 فیصد ٹیرف کا سامنا ہے۔ 2024 میں پاکستان کا سرپلس تقریباً 3 بلین...
لا قانونیت، دہشتگردی اور دادا گیری کا ٹریک ریکارڈ برقرار رکھتے ہوئے ناجائز ریاست اسرائیل نے جب ایران پر حملہ کیا تو امریکا کا پہلا ردّعمل یہ تھا کہ یہ حملہ امریکا کی مرضی کے بغیر ہوا ہے، لیکن ساتھ ہی امریکا نے اسرائیل کو تھپکی اور ایران کو دھمکی دی۔ قریباً تمام یورپی ممالک نے اس حملے کے جواز و عدم جواز کے سوال کو نظر انداز کرکے ایران کو تحمل کا درس دیا اور ساتھ ہی اعلان کیاکہ اسرائیل کو دفاع کا حق حاصل ہے۔ اس صورتحال میں بین الاقوامی قانون کے طالبِ علم کے سامنے کئی سوالات اٹھتے ہیں، ایسے چند اہم سوالات پر یہاں مختصر بحث کی جائے گی۔ پہلا سوال: بین الاقوامی قانون کن حالات...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے غزہ تنازع کے حل کے لیے پیش رفت کے دعوے کے بعد، فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے بھی جنگ بندی مذاکرات میں تیزی آنے کی تصدیق کر دی ہے۔عالمی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق، حماس کے ایک سینئر رہنما نے بدھ کے روز بتایا کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے مذاکرات حالیہ گھنٹوں میں تیز ہو گئے ہیں۔حماس کے ترجمان طاہر النونو نے کہا، ’’مصر اور قطر میں موجود ہمارے ثالث بھائیوں کے ساتھ روابط پہلے سے قائم تھے، لیکن حالیہ گھنٹوں میں یہ مزید مضبوط اور سرگرم ہو گئے ہیں۔‘‘تاہم طاہر النونو نے واضح کیا کہ ابھی تک حماس کو...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے غزہ تنازع کے حل کے لیے پیش رفت کے دعوے کے بعد، فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے بھی جنگ بندی مذاکرات میں تیزی آنے کی تصدیق کر دی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق، حماس کے ایک سینئر رہنما نے بدھ کے روز بتایا کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے مذاکرات حالیہ گھنٹوں میں تیز ہو گئے ہیں۔ حماس کے ترجمان طاہر النونو نے کہا، ’’مصر اور قطر میں موجود ہمارے ثالث بھائیوں کے ساتھ روابط پہلے سے قائم تھے، لیکن حالیہ گھنٹوں میں یہ مزید مضبوط اور سرگرم ہو گئے ہیں۔‘‘ تاہم طاہر النونو نے واضح کیا کہ ابھی تک حماس...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو باضابطہ طور پر نوبیل امن انعام 2026 ک کیلئےنامزد کر دیا گیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق جارجیا سے ریپبلکن رکن کانگریس بڈی کارٹر نے صدر ٹرمپ کی نامزدگی کے لیے نوبیل کمیٹی کو خط لکھا ہے جس میں کارٹر نے ٹرمپ کے کردار کو غیر معمولی اور تاریخی قرار دیا۔ بڈی کارٹر نے لکھا کہ دنیا میں دہشتگردی کے سب سے بڑے ریاستی معاون کو مہلک ترین ہتھیاروں کے حصول سے روکنے اور اسرائیل اور ایران کے درمیان مسلح تنازع کے خاتمے میں ٹرمپ کے غیر معمولی اور تاریخی کردار کے اعتراف میں نوبیل امن انعام کیلیے نامزد کیا جانا چاہیے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان نے بھی ٹرمپ کو نوبیل امن انعام...
امریکی سپریم کورٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی متنازع امیگریشن پالیسی بحال کر دی ہے، جس کے تحت تارکین وطن کو ان کے آبائی ملک کے بجائے کسی تیسرے ملک میں بھیجا جا سکے گا۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق امریکی سپریم کورٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کو اجازت دے دی ہے کہ وہ پناہ گزینوں کو ان کے اپنے ملک کے علاوہ کسی تیسرے ملک میں بھی بے دخل کر سکتی ہے، چاہے انہیں یہ موقع نہ دیا جائے کہ وہ وہاں درپیش خطرات کے بارے میں کچھ وضاحت پیش کر سکیں۔ یہ فیصلہ ٹرمپ کی بڑے پیمانے پر بے دخلی کی پالیسی کے حق میں ایک اور بڑی قانونی فتح تصور کیا جا رہا...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 24 جون 2025ء) ایران نے اپنی جوہری تنصیبات پر امریکی بمباری کے جواب میں پیر کو رات گئے قطر اور عراق میں امریکی فوجی اڈوں پر میزائل حملے کیے۔ خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق، ایک بیان میں ایران کے اعلیٰ سکیورٹی ادارے نے کہا کہ اس کی مسلح افواج نے اتنے ہی بم استعمال کیے جو امریکہ نے اس کی جوہری تنصیبات پر حملے میں استعمال کیے تھے۔ کیا اردن اور سعودی عرب اسرائیل کا دفاع کر رہے ہیں؟ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران نے عراق اور قطر میں امریکی اڈوں کے خلاف اپنے میزائل آپریشن کو ’فتح کا اعلان' قرار دیا ہے اور کہا کہ اس نے قطر میں...

قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس،امریکی حملہ عالمی قانون کے منافی قرار۔وزیراعظم سے ایرانی سفیر کی اہم ملاقات
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک /نمائندہ جسارت ) قومی سلامتی کمیٹی نے ایرانی جوہری تنصیبات پرحملے بین الاقوامی قانون، اقوام متحدہ کے چارٹرکے منافی قرار دے دیا۔وزیراعظم شہبازشر یف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزرا اور عسکری قیادت نے شرکت کی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں امریکا کے ایران پر حملے سے پیدا صورتحال پر غور کیا گیا اور اسرائیل ایران جنگ کے خطے پر پڑنے والے اثرات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں خطے کی صورتحال سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامیے کے مطابق اجلاس میں ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت سے پیدا علاقائی صورتحال کا جائزہ لیا گیا...
امریکی صدر ٹرمپ کو نوبل انعام کیلئے نامزد کرنے کی حکومتی سفارش کے خلاف سینیٹ میں جمعیت علما اسلام کے رکن نے قرارداد جمع کرادی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق جمعیت علما اسلام کے سینیٹر کامران مرتضی قرارداد جمع کرائی جس میں کہا گیا ہے کہ ایران پر امریکی حملے کے بعد حکومت صدر ٹرمپ کیلئے نوبل انعام کیلئے کی گئی سفارش واپس لے۔ قراردار میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر کے احکامات سے ایران پر بمباری کی گئی، ایران پر امریکی حملہ بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے جس میں متعدد اموات ہوئیں ہیں۔ قرارداد میں لکھا گیا ہے کہ امریکی حملہ ایران کی خودمختاری کی خلاف ورزی ہے جبکہ حکومت نے عوام کی منشا کے خلاف امریکی صدر کو نوبل...
واشنگٹن: امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تیل کی قیمتیں کم رکھنے کا مشورہ دیتے ہوئے محکمہ توانائی کو زیر زمین ذخائر سے خام تیل نکالنے کے لیے فوری طور پر کھدائی شروع کرنے کا حکم دیا ہے ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک بیان میں صدرٹرمپ نے ہدایت کی کہ ابھی فوراً کھدائی شروع کرو ،سب لوگ، تیل کی قیمتیں کم رکھو۔ امریکی صدرنے کانگریس مین تھامس میسی کو عہدے سے ہٹانے کاحکم بھی دیا، انہوں نے کہا کہ تھامس کو فوری عہدے سے فارغ کرو،تھامس نے ایران سے متعلق نرمی برتی۔ ایران میں امریکا مردہ آباد کے نعرے لگائے جاتے ہیں،تھامس میسی نےہمیشہ ہر بل کے خلاف ووٹ دیا،میں دیکھ رہا ہوں، تم دشمن کے ہاتھوں...
اقوام متحدہ :اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب فو چھونگ نے سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امریکہ کی جانب سے ایران پر حملے اور بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے دائرہ کار میں آنے والی جوہری تنصیبات پر حملوں کی سخت مذمت کی۔پیر کے روزانہوں نے کہا کہ مشرق وسطی کی موجودہ صورتحال شدید کشیدہ ہو چکی ہے، چین کو شدید تشویش لاحق ہے کہ حالات بے قابو ہو سکتے ہیں۔ تنازع کے فریقین، خاص طور پر اسرائیل کو فوری طور پر جنگ بندی کرنی چاہیے، تاکہ صورتحال کو مزید کشیدہ ہونے سے روکا جا سکے ۔ چین کو تنازع کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر شہریوں کی اموات پر گہرا دکھ ہے۔تنازع کے...

قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس،ایران پر اسرائیلی اور امریکی حملے عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی قرار
قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس،ایران پر اسرائیلی اور امریکی حملے عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی قرار WhatsAppFacebookTwitter 0 23 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی (این ایس سی)کا اجلاس ہوا، جس میں ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت کے بعد خطے میں بدلتی ہوئی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ کمیٹی نے اسرائیل کی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا کہ یہ فوجی حملے ایران اور امریکہ کے درمیان تعمیری مذاکرات کے دوران کیے گئے۔ یہ لاپرواہ اقدامات تنا کو بڑھا رہے ہیں، جس سے وسیع تر تصادم کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے اور مذاکرات اور سفارت کاری کے مواقع کم...
نیویارک(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 جون ۔2025 )پاکستان نے امریکا کی جانب سے ایرانی جوہری تنصیبات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی حملوں سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھے گی، سلامتی کونسل کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرے، ایران کے حق دفاع کی بھرپور حمایت کرتے ہیں . ان خیالات کااظہار اقوا م متحدہ میں پاکستان کے مندوب عاصم افتخار نے ایران کی صورتحال پر اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب میں کیا روس، چین اور پاکستان کی جانب سے سلامتی کونسل میں قرارداد پیش کی گئی جس میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ اور عالمی قوانین کی پاسداری، شہریوں کے تحفظ اور مذاکرات سے حل پر زور دیا گیا.(جاری ہے) ...
امریکا کی جانب سے ایران کی تین جوہری تنصیبات پر حملے کے بعد خطے میں پیدا ہونے والی کشیدہ صورتحال پر غور کے لیے قومی سلامتی کمیٹی کا ایک ہنگامی اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہو گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم کے دفتر نے تصدیق کی ہے کہ اجلاس پیر کی شام کو ہو گا، جس کی صدارت وزیر اعظم شہباز شریف کریں گے، اس اعلیٰ سطحی اجلاس میں سول اور عسکری قیادت کے اہم ترین عہدیدار شریک ہوں گے، چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر حال ہی میں امریکا کے دورے سے واپس آئے ہیں اور اجلاس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ہونے...
سلامتی کونسل میں ایرانی مندوب سعید ایراوانی نے کہا ہے کہ ایران پر امریکی حملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ امریکی حملے کا جواب دینے کے وقت اور نوعیت کا فیصلہ ایرانی افواج کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ ایران پر امریکا کے تمام الزامات بے بنیاد ہیں، امریکا کے الزامات کے سیاسی محرکات ہیں، ان کی کوئی قانونی بنیاد نہیں۔ ایرانی مندوب سعید ایراوانی کا کہنا ہے کہ عدم پھیلاؤ کے معاہدے کو سیاسی ہتھیار میں تبدیل کر دیا گیا، اسے جارحیت اور غیر قانونی اقدام کے طور پر استعمال کیا گیا۔ Post Views: 2
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک ) امریکی بی-ٹو بمبار طیاروں نے ایران پر حملے کے لیے بھارتی فضائی حدود استعمال کیں۔رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ امریکی فضائیہ کے اسٹریٹجک بی-ٹو اسٹیلتھ بمبار طیاروں نے اسلامی جمہوریہ ایران کے ایٹمی تنصیبات پر حملے کے لیے بھارتی فضائی حدود استعمال کیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ طیارے امریکی جزیرے گوام (15° شمال، 145° مشرق) سے روانہ ہوئے اور مغرب کی جانب بحرِ انڈمان (10° شمال، 95°-100° مشرق) سے ہوتے ہوئے وسطی بھارت (20° شمال، 75°-80° مشرق) کی فضائی حدود عبور کر کے بحیرہ عرب کے راستے ایران کی سرحد کے نزدیک (25°-30° شمال، 60°-65° مشرق) پہنچے۔یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب کہ مشرق وسطیٰ میں ایران،...
دنیا کے کسی بھی دوسرے فوجی ادارے کے پاس اس نوعیت کا آپریشن کرنے کی صلاحیت نہیں،یہ ایک شاندار کامیابی ہے ، اب وقت ہے کہ ہم امن کی طرف قدم بڑھائیں، ایران باز نہ آیا تو دوبارہ حملے کریں، امریکی صدر ایران نے اپنی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کے بعد اسرائیل پر جوابی میزائل برسادیے ، جس کے نتیجے میں تل ابیب اور مقبوضہ بیت المقدس دھماکوں سے گونج اٹھے ،آوازیں شہر بھر میں سنائی دیں، 87افراد زخمی امریکا نے اپنے جدید ترین B-2 بمبار طیاروں کے ساتھ ایران کی تین جوہری تنصیبات فردو، نطنز اور اصفہان کو نشانہ بنایا ہے اور امریکی صدر نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے حملے میں فردو کے ایٹمی پلانٹ...
طیارے بحرِ انڈمان سے وسطی بھارت کی فضائی حدود عبور کر کے بحیرہ عرب سے ایرانی سر حد پہنچے یہ انکشاف خطے میں بھارت کے اسرائیل کے ساتھ اسٹریٹجک کردار کی علامت ہے، تجزیہ کار امریکی بی ۔ٹو بمبار طیاروں نے ایران پر حملے کے لیے بھارتی فضائی حدود استعمال کیں۔رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ امریکی فضائیہ کے اسٹریٹجک بی-ٹو اسٹیلتھ بمبار طیاروں نے اسلامی جمہوریہ ایران کے ایٹمی تنصیبات پر حملے کے لیے بھارتی فضائی حدود استعمال کیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ طیارے امریکی جزیرے گوام( 15 شمال، 145 مشرق) سے روانہ ہوئے اور مغرب کی جانب بحرِ انڈمان( 10 شمال، 95-100 مشرق) سے ہوتے ہوئے وسطی بھارت( 20 شمال، 75-80 مشرق) کی فضائی حدود عبور...
ماسکو: روس نے ایران پر اسرائیل کے حملوں کے بعد امریکا کی جانب سے جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کے اقدام کی سختی سے مذمت کرتے ہوئے اس سے سلامتی کونسل کی قراردادوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی قرار دیا اور اقوام متحدہ، آئی اے ای اے اور دیگر اداروں سے سخت مؤقف اپنانے کا مطالبہ کیا ہے۔ روسی وزارت خارجہ نے ایران پر امریکی حملوں کے بعد جاری بیان میں کہا کہ اسرائیل کے حالیہ حملوں کے بعد ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکا کے حملوں کی سختی سے مذمت کرتے ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ ایک خودمختار ریاست کی سرزمین پر میزائل اور فضائی حملے، پیش کردہ جواز سے قطع نظر بین الاقوامی قانون، اقوام متحدہ کے...
ماسکو: روس کی وزارت خارجہ نے ایران پر اسرائیل کے حملوں کے بعد امریکا کی جانب سے جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کے اقدام کی سختی سے مذمت کرتے ہوئے اس سے سلامتی کونسل کی قراردادوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی قرار دیا اور اقوام متحدہ، آئی اے ای اے اور دیگر اداروں سے سخت مؤقف اپنانے کا مطالبہ کیا ہے۔ روس کی وزارت خارجہ نے ایران پر امریکی حملوں کے بعد جاری بیان میں کہا کہ اسرائیل کے حالیہ حملوں کے بعد ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکا کے حملوں کی سختی سے مذمت کرتے ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ ایک خودمختار ریاست کی سرزمین پر میزائل اور فضائی حملے، پیش کردہ جواز سے قطع نظر...
ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی حملے سے قبل تینوں ایٹمی تنصیبات کو خالی کردیا تھا۔ خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق ایرانی سرکاری نشریاتی ادارے کے نائب سیاسی سربراہ حسن عبدینی نے کہا ہے کہ ایران نے امریکی حملوں سے قبل اپنے تینوں ایٹمی مراکز کو حملوں کے پیش نظر خالی کرلیا تھا۔ ایرانی حکام کے مطابق تینوں جوہری تنصیبات کو کچھ عرصہ قبل خالی کر کے منتقل کیا گیا اور امریکی حملوں میں انہیں کوئی زیادہ نقصان نہیں پہنچا۔ دوسری جانب کہا گیا ہے کہ نشانہ بنائے گئے ایٹمی اثاثوں کے مقامات سے کوئی تباکاری مواد خارج نہٰں ہوا اور اس کی تصدیق عالمی ادارے نے بھی کی ہے۔ ایران نے خود بھی کہا ہے کہ تینوں جوہری مقامات سے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تل ابیب (انٹرنیشنل ویب ڈیسک) امریکانے اسرائیل میں تعینات اپنے سفارتی اہلکاروں کو واپس بلالیا۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکا نے اسرائیل میں خدمات انجام دینے والے اپنے 79 سفارتی اہلکاروں کو واپس بلا لیا۔ رپورٹ کے مطابق ایران اسرائیل کے مابین جاری جنگی کشیدہ صورتحال کے بعد امریکا نے اسرائیل میں موجود اپنے سفارتی عملے کے تحفظ کے لیے مزکورہ قدم اٹھایا ہے۔ جبکہ امریکی میڈیا کے مطابق امریکا پر خطر خطے سے اپنے شہریوں کا بھی انخلا کر رہا ہے، جہاں گزشتہ ہفتے ایران سے سیکڑوں امریکی شہریوں نے بھی انخلا کیا ہے۔ امریکی حکام کے مطابق ایران اور اسرائیل کے مابین فضائی جنگ شروع ہونے کے بعد سے سیکڑوں امریکی شہری بری...
خطے کی موجودہ صورتحال، وزیراعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل طلب کر لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 22 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل طلب کر لیا جس میں ایران، اسرائیل اور امریکا تنازع سمیت دیگر اہم معلاملات زیر غور آئیں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کل قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا ہے، جس میں عسکری اور سول قیادت کے اعلی حکام شرکت کریں گے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں ایران، اسرائیل اور امریکہ کے درمیان جاری تنازعے پر تفصیلی مشاورت کی جائے گی اور ایران کی حمایت سمیت دیگر اہم امور پر بڑے فیصلے کیے جانے کا امکان ہے۔اجلاس میں فیلڈ مارشل سید...
پاک بھارت جنگ بندی، بھارتی سیاستدان، میڈیا امریکی صدر ٹرمپ کی کردار کشی کرنے لگے WhatsAppFacebookTwitter 0 22 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پاک بھارت کشیدگی میں جنگ بندی کے دعوے پر بھارتی حکومت اور میڈیا تاحال سیخ پا ہیں، بھارتی حکومت اور میڈیا کی جانب سے اس بات کو لیکر امریکی صدر کی کردار کشی کی جا ری ہے۔امریکی صدر ٹرمپ کا 10 مئی کو ایکس پوسٹ کے ذریعے پاک بھارت جنگ بندی کا اعلان کرتے ہی بھارتی میڈیا اینکر ارناب گوسوامی نے امریکی صدر کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ارناب گوسوامی نے اپنے پروگرام میں کہا کہ ٹرمپ اپنا بیانیہ بیچ رہا ہے، یہ شخص اسرائیل، حماس اور روس یوکرین...
امریکی بی-ٹو بمبار طیاروں نے ایران پر حملے کے لیے بھارتی فضائی حدود استعمال کیں۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ امریکی فضائیہ کے اسٹریٹجک بی-ٹو اسٹیلتھ بمبار طیاروں نے اسلامی جمہوریہ ایران کے ایٹمی تنصیبات پر حملے کے لیے بھارتی فضائی حدود استعمال کیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ طیارے امریکی جزیرے گوام (15° شمال، 145° مشرق) سے روانہ ہوئے اور مغرب کی جانب بحرِ انڈمان (10° شمال، 95°-100° مشرق) سے ہوتے ہوئے وسطی بھارت (20° شمال، 75°-80° مشرق) کی فضائی حدود عبور کر کے بحرہ عرب کے راستے ایران کی سرحد کے نزدیک (25°-30° شمال، 60°-65° مشرق) پہنچے۔ یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب کہ مشرق وسطیٰ میں ایران، اسرائیل اور امریکہ کے درمیان...
پاکستان تحریک انصاف کی ایران پر امریکی حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت WhatsAppFacebookTwitter 0 22 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کی ایران پر امریکی حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔پی ٹی آئی کی جانب سے جاری مذمتی بیان میں کہا گیا ہے کہ جوہری تنصیبات پر بلا اشتعال امریکی حملہ ایران کی خودمختاری، علاقائی سالمیت، اقوام متحدہ کے چارٹر اور اس کے اپنے آئین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ ایسا نہیں ہے کہ اس حملے کو کسی بھی طرح سے جائز قرار دیا جاتا، یہاں تک کہ کانگریس کی منظوری بھی نہیں مانگی گئی۔ ایران پر ایک ایسے وقت میں حملہ کیا گیاجب اسے پہلے ہی اسرائیلی جارحیت کا سامنا تھا،جس...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ایران پر امریکی حملے کے بعد فیک نیوز مہم تیز، پاکستان نے فضائی حدود کے استعمال کی خبروں کی تردید کر دی۔تفصیلات کے مطابق ایران پر امریکی حملے کے بعد فیک نیوز کا بازار گرم ہوگیا ہے۔ ملک دشمن عناصر کی جانب سے سوشل میڈیا پر پاکستان کی جانب سے امریکا کو ایئرسپس فراہمی کی جھوٹی خبریں گردش کرنے لگی ہیں۔سوشل میڈیا پر ملک دشمن عناصر بے بنیاد پراپیگنڈا کرنے میں مصروف ہوگئے ہیں۔پاکستان کے سکیورٹی ذرائع نے واضح کیا ہے کہ ایران پر امریکی یا اسرائیلی حملوں میں پاکستان کی فضائی، زمینی یا بحری حدود کا کوئی استعمال نہیں کیا گیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے 21 اور 22 جون کی شب ایرانی جوہری تنصیبات پر امریکی حملے کی شدید مذمت کی ہے اور اس حوالے سے وزارت خارجہ کی جانب سے باقاعدہ بیان بھی جاری کیا گیا ہے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“ پر ”@rkmtimes“ نامی ہینڈل نے اپنی...
امریکی سفیر ڈورتھی سیا نے کہا کہ ہم اُن عناصر کی مذمت کرتے ہیں جو خطے میں دہشت پھیلا رہے ہیں۔ جیسے اسرائیل، تاہم چند لمحوں بعد فوراً تصحیح کرتے ہوئے کہا، میرا مطلب ہے ایران جو خطے میں عدم استحکام پیدا کر رہا ہے۔ انہوں نے اس بیان کو محض زبانی لغزش قرار دیا اور کہا کہ امریکی پالیسی بالکل واضح ہے کہ ایران خطے میں دہشتگردی اور کشیدگی کو ہوا دے رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایک ہنگامی اجلاس کے دوران امریکا کی سفیر ڈروتھی شیا کے منہ سے سچ نکل گیا۔ امریکی سفیر نے اسرائیل کو خطے میں دہشت پھیلانے والا ملک قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم اُن عناصر...
امریکی حملے کے خلاف پورے قوت سے مزاحمت کریں گے، ایران کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 22 June, 2025 سب نیوز تہران: ایران کی وزارتِ خارجہ نے امریکی فضائی حملوں پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران ان جارحانہ کارروائیوں کے خلاف پوری قوت سے مزاحمت کرے گا۔ نیم سرکاری خبر رساں ادارے تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکا نے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ کر کے بین الاقوامی قوانین کی سنگین اور بے مثال خلاف ورزی کی ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا: “دنیا یہ نہ بھولے کہ سفارتی عمل کے دوران سب سے بڑی خیانت امریکا نے کی، جس نے اسرائیل کی جارحیت...
ایران کا جوہری پروگرام دنیا کی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ ہے، برطانوی وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 22 June, 2025 سب نیوز لندن: ایرانی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں پر برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر کا ردعمل بھی سامنے آگیا۔ ان کا کہنا ہے کہ ایران مذاکرات کی میز پر واپس آئے تاکہ بحران کا سفارتی حل نکالا جائے۔ کیئر اسٹارمر نے کہا کہ ایران کا جوہری پروگرام دنیا کی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ ہے، مشرق وسطیٰ کی صورتحال غیر مستحکم ہے، خطے میں استحکام ضروری ہے۔ دوسری جانب ایران نے امریکی حملوں کے بعد اسرائیل پر خیبر شکن میزائلوں سے حملہ کردیا، نئے مرحلے میں 20 سے 40 میزائل اسرائیلی شہروں پر داغے گئے، جس کے بعد کئی شہروں میں...
ایران کا امریکی حملوں کے بعد سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 22 June, 2025 سب نیوز تہران: ایران نے جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کے بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کردیا۔ عالمی خبر ایجسنی کے مطابق اقوام متحدہ میں ایران کے مشن نے امریکا کے جانب سے اس کی جوہری تنصیبات پر کیے گئے حملوں کے بعد سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔ ایرانی مشن نے امریکی بمباری کو کھلی اور غیرقانونی جارحیت قرار دیا اور مطالبہ کیا کہ اس کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی جائے۔ مشن نے یہ بھی کہا کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت سلامتی کونسل کی...
—فائل فوٹو چیئرمین رویت ہلال کمیٹی عبدالخبیر آزاد نے کہا ہے کہ غزہ میں قتل عام اور اب ایران پر چڑھائی کرنا زیادتی ہے۔ملتان میں اتحاد المسلمین کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران پر اسرائیلی حملوں کا اقوام متحدہ نوٹس لے، جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں، پاکستان امن کا خواہاں ہے۔مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ دنیا نے دیکھ لیا پاکستان اپنا دفاع کرنا جانتا ہے، ہمارا دفاعی نظام مضبوط ہاتھوں میں ہے۔ امریکی حملے جنگی جرائم ہیں: مشاہد حسین سیدمشاہد حسین سید کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دھوکا دہی اور فریب کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی جنگیں نہ شروع کرنے کے وعدے سے پھر گئے ان کا کہنا ہے کہ...
ایران نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ امریکہ کی جانب سے ایرانی جوہری تنصیبات پر کیے گئے فضائی حملوں کی مذمت کے لیے فوری ہنگامی اجلاس بلائے۔ یہ مطالبہ اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب امیر سعید ایروانی کی جانب سے اتوار کے روز جاری کردہ ایک خط میں کیا گیا۔ ایرانی سفیر نے اپنے خط میں امریکی حملے کو ”علاقائی اور بین الاقوامی امن و سلامتی کے لیے سنگین خطرہ“ قرار دیا اور تصدیق کی کہ اتوار کی علی الصبح ایران کی فردو، نطنز اور اصفہان میں واقع جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔ ایروانی نے یہ الزام بھی عائد کیا کہ یہ حملے بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (IAEA) کی...
ایران نے امریکہ کی جانب سے اپنے جوہری تنصیبات پر حملوں کے بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ نیم سرکاری خبر ایجنسی فارس نیوز کے مطابق نیویارک میں قائم ایران کے اقوام متحدہ مشن نے امریکی بمباری کو "کھلی اور غیرقانونی جارحیت" قرار دیتے ہوئے سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس کی شدید مذمت کرے۔ ایرانی مشن کا کہنا ہے: "سلامتی کونسل اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت اپنی ذمہ داری ادا کرے اور اس سنگین جرم کے مرتکب فریق کو مکمل انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے تاکہ اسے سزا سے استثنیٰ نہ ملے۔" ایران کا مؤقف ہے کہ عالمی امن کے تحفظ کے لیے اس حملے...
ایران کی ایٹمی توانائی ایجنسی نے تین تنصیبات پر امریکی حملے کی تصدیق کردی۔ واضح کیا ہے کہ پرامن ایٹمی پروگرام جاری رکھا جائے گا۔ امریکا کی جانب سے ایران کی تین ایٹمی تنصیبات تباہ کیے جانے کے دعوے پر ایران کا ردعمل سامنے آگیا۔ ایٹمی تنصیب نطنز اصفحان میں واقع ہے جبکہ اراک میں خُندب اور قم میں فردو ایٹمی تنصیب واقع ہے۔ ایران نے اپنی ایٹمی تنصیبات پر امریکی حملے کی تصدیق کردی۔ ایرانی میڈیا کے مطابق نطنز میں کئی دھماکے سنے گئے ہیں۔جبکہ فردو ایٹمی تنصیب کا داخلی اور خارجی حصے کو نقصان پہنچا ہے۔ قم کے نائب گورنر مرتضیٰ حیدری نے کہا کہ فردو ایٹمی تنصیب کے ایک حصے پر دشمن کی جانب سے حملہ...
ایران نے امریکا کی جانب سے ایرانی جوہری تنصیبات پر کیے گئے کھلے اور جارحانہ حملے کے بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:اقوام متحدہ میں ایرانی اور اسرائیلی مندوبین کے مابین تند و تلخ جملوں کا تبادلہ اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب سعید ایروانی نے سلامتی کونسل کو ایک خط لکھا جس میں کہا گیا: ’21 جون 2025 کی صبح کے اوائل میں امریکا نے اسرائیلی حکومت کے مکمل تعاون سے، جو اسی وقت ایرانی شہریوں اور اہم بنیادی ڈھانچوں پر بمباری کر رہی تھی، ایران کی نگرانی میں کام کرنے والی تین جوہری تنصیبات، فردو، نطنز اور اصفہان، پر جان بوجھ کر، منصوبہ بندی کے تحت...
حکومتِ پاکستان نے صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ کو 2026 کے نوبل امن انعام کے لیے باضابطہ طور پر نامزد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ اُن کی فیصلہ کن سفارتی مداخلت اور حالیہ پاک-بھارت کشیدگی کے دوران ان کی کلیدی قیادت کے اعتراف کے طور پر کیا گیا ہے۔ حکومتی اعلامیے کے مطابق بین الاقوامی برادری نے بھارتی جارحیت کا مشاہدہ کیا جو پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی سنگین خلاف ورزی تھی۔ اس جارحیت کے نتیجے میں متعدد معصوم جانیں ضائع ہوئیں، جن میں خواتین، بچے اور بزرگ شامل تھے۔ پاکستان نے اپنے دفاع کے حق کا استعمال کرتے ہوئے "آپریشن بنیان مرصوص” کے تحت ایک محدود، ٹھوس اور درست عسکری کارروائی کی، جس کا مقصد...
TEHRAN: امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے غیرمعمولی اقدام کرتے ہوئے ان کی شہادت کی صورت میں اپنے جانشین کے طور پر تین علما کے نام بطور امیدوار تجویز کردیے ہیں۔ نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے نشانہ بنائے کے خدشے کے پیش نظر اپنے کمانڈروں سے ایک بااعتماد مشیر کے ذریعے بات کرتے ہیں اور انہوں نے رابطوں کے لیے الیکٹرونک ذرائع کا استعمال ترک کردیا ہے تاکہ ان کی رسائی مشکل ہوجائے۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ زیرزمین بنکر میں منتقل ہونے والے آیت اللہ خامنہ ای اپنے انتہائی اہم کمانڈرز کی شہادت کی صورت میں...
ہوائی(نیوز ڈیسک)ہوائی کے جنگلات میں حالیہ دنوں میں ڈرون کے ذریعے ہزاروں مچھر گرائے جا رہے ہیں۔ لیکن مچھر چھوڑنا یہاں تباہی نہیں بلکہ تحفظ کی علامت ہے اور یہ فطرت کو بچانے کی ایک جدید کوشش ہے۔ یہ کوئی خطرناک یا خوفناک تجربہ نہیں بلکہ ایک اہم سائنسی مہم ہے جس کا مقصد وہاں کی خوبصورت نایاب پرندوں کی نسل کو بچانا ہے۔ ہوائی کی جنت نظیر وادیوں میں رنگ برنگے گیت گانے والے پرندے ہنی کریپرز (Honeycreepers) تیزی سے ختم ہو رہے ہیں۔ ان کی نسل کو سب سے بڑا خطرہ ایویئن ملیریا (avian malaria) سے ہے، جو ایک خاص قسم کے مچھر کے کاٹنے سے پھیلتی ہے۔ بنیادی طور پر یہ مچھر دراصل ہوائی کے قدرتی ماحول...
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2025ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران سے بات کریں گے، دیکھتے ہیں کیا نتیجہ نکلتا ہے، میں مذاکرات سے پہلے سیزفائر چاہتا ہوں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ رکنا بہت مشکل ہوگا، اسرائیل ٹھیک جارہا ہے، ایران کم اچھا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایران پر حملہ کرنے کا فیصلہ کرنے کے لیے زیادہ سے زیادہ دو ہفتے لوں گا۔(جاری ہے) صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے پاس اتنی صلاحیت نہیں کہ وہ ایران کی جوہری صلاحیت ختم کر سکے، ایران میں زمینی افواج اتارنا آخری حل ہو گا۔امریکی صدر نے کہا کہ ایران کی ایٹمی صلاحیت سے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور(نمائندہ جسارت)نائب امیر جماعت اسلامی، سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ اسرائیل نے نہتے مظلوم فلسطینیوں کا قتل عام کیا، وحشیانہ اور جنگی جرائم کے ارتکاب کے ساتھ خیمہ بستیوں، رہائشی علاقوں، اسکولز، اسپتالوں، امدادی کیمپوں سمیت پوری غزہ پٹی میں بمباری کرکے تباہی پھیلادی لیکن اپنے مقاصد کے حصول میں ناکام رہا، اب بزدل، شکست خوردہ اسرائیل امریکا کو جنگ میں گھسیٹنے کی کوشش کررہا ہے۔ ایران،اسرائیل جنگ میں امریکا کی براہِ راست مداخلت تیسری عالمی جنگ کا نقارہ ہوگا، یہ اب ممکن نہ ہوگا کہ امریکا اسرائیل کی ناجائز حمایت اور سرپرستی کرے اور اپنے آپ کو یک محوری (یونی پولر)طاقت بنالے،چین اور روس کو اپنی بقا اور ساکھ کے ساتھ...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کو ایک نیا ایگزیکٹو آرڈر جاری کرتے ہوئے چین کی ملکیتی سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک کو امریکا میں مزید 90 دن کے لیے کام جاری رکھنے کی اجازت دے دی ہے، اس اقدام کا مقصد ایپ کو امریکی ملکیت میں منتقل کرنے کے لیے کسی ممکنہ معاہدے کے لیے وقت حاصل کرنا ہے۔ صدر ٹرمپ کی جانب سے یہ اعلان انہوں نے اپنی سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹروتھ سوشل پر کیا، جبکہ وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیوٹ نے صحافیوں کو بتایا کہ صدر نے یہ توسیع اس لیے دی ہے تاکہ معاہدے کو پایۂ تکمیل تک پہنچایا جا سکے۔ ’ٹک ٹاک بے حد مقبول ایپ ہے، لیکن ساتھ ہی صدر امریکی شہریوں...
مریم نواز خود کو اور پاپا کو زبردستی ہیرو بنانیکی ناکام کوشش کر رہی ہیں، بیرسٹر سیف WhatsAppFacebookTwitter 0 19 June, 2025 سب نیوز پشاور(آئی پی ایس )مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ مریم نواز خود کو اور اپنے پاپا کو زبردستی قوم کا ہیرو بنانے کی ناکام کوشش کر رہی ہیں۔ عوامی منصوبے اپنے نام سے منسوب کرنے پر بیرسٹرسیف نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جو لوگ عوام کے ووٹ سے منتخب ہی نہیں ہوئے، وہ عوامی منصوبوں کو اپنے نام سے کیسے منسوب کر سکتے ہیں؟ بانی پی ٹی آئی نے ٹھیک کہا تھا کہ ایک تو یہ پڑھے لکھے نہیں اوپر سے سیکھنے کی کوشش بھی نہیں کرتے۔ان کا کہنا تھا...
بھارتی وزیر اعظم کی امریکی صدر ٹرمپ سے ٹیلی فونک گفتگو ، آپریشن سندورپر بریفنگ دی گفتگو جی 7 اجلاس کی سائیڈ لائنز پر ہوئی اور 35 منٹ تک جاری رہی،بھارتی سیکریٹری خارجہ بھارتی سیکریٹری خارجہ وکرم مسری کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران واضح طور پر کہا ہے کہ بھارت کبھی بھی مسئلہ کشمیر پر کسی تیسرے فریق کی ثالثی قبول نہیں کرے گا۔مسری کے مطابق یہ گفتگو جی 7 اجلاس کی سائیڈ لائنز پر ہوئی اور 35 منٹ تک جاری رہی۔ مودی نے ٹرمپ کو بھارت کے "آپریشن سندور” پر بھی بریفنگ دی اور کہا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان کسی سطح پر ثالثی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تل ابیب /تہران /واشنگٹن /دبئی /دوحا /ماسکو /انقرہ ( اے پی پی/صباح نیوز/آن لائن /مانیٹرنگ ڈیسک) ایران میںشہادتوں کی تعداد 585 تک جا پہنچی۔ خامنہ ای نے اسرائیل پر حملے تیز کرنے کی ہدایت کردی۔ تفصیلات کے مطابق واشنگٹن ڈی سی میں قائم انسانی حقوق کی تنظیم ہیومن رائٹس ایکٹیوسٹس نے دعویٰ کیا ہے کہ حالیہ اسرائیلی حملوں میں ایران بھر میں کم از کم 585 افراد شہید ہو چکے ہیں جبکہ 1326 افراد زخمی ہوئے ہیں‘ مرنے والوں میں 239 عام شہری اور 126 سیکورٹی اہلکار شامل ہیں جبکہ دیگر کی شناخت جاری ہے۔خامنہ ای نے اسرائیل پر حملے تیز کرنے کی ہدایت کردی۔ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے امریکی صدر ڈونلڈ...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کرانے کا کریڈٹ لے لیا۔ وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ہم نے پاکستان اوربھارت کی جنگ رکوائی۔ ٹرمپ نے مزید کہا کہ پاکستانی بہت اچھے لوگ ہیں، پاکستان ایک ایٹمی ملک ہے، میں پاکستان کوپسند کرتا ہوں۔ امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستان کے آرمی چیف اپنے ملک کی ایک بااثر شخصیت ہیں اور انہوں نے پاکستان کی طرف سے جنگ بندی میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔ خیال رہےکہ فیلڈ مارشل عاصم منیر آج امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔ برطانوی خبرساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ فیلڈ مارشل...
پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکی صدر سے ملاقات پاک بھارت جنگ بندی کے سلسلے میں بڑی اور مثبت پیشرفت ہوگی۔ پاکستانی سفارتی مشن کے سربراہ اور چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ افیلڈ مارشل حافظ سید عاصم منیر اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ظہرانے پر ملاقات جنگ بندی کی امریکی کوششوں کے تناظر میں پاک امریکا تعلقات میں ایک مثبت پیشرفت ہے۔ بلاول نے کہا کہ حال ہی میں ہونے والی پانچ روزہ جنگ میں پاکستان کی فیصلہ کن فتح کے بعد بھارت نے افسوسناک طور پر مستقل امن کی طرف تمام کوششوں کی مخالفت کی ہے۔ پی پی...

ٹرمپ، مودی رابطہ: بھارتی وزیراعظم نے پاک بھارت تنازع پر امریکی ثالثی ماننے سے انکار کردیا، بھارت کا دعویٰ
امریکی صدرڈونلڈٹرمپ اوربھارتی وزیراعظم مودی کےدرمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ نجی ٹی وی نے بھارتی میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ سیکرٹری خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بھارتی وزیراعظم مودی نے امریکی صدر ٹرمپ کے ساتھ 35 منٹ طویل ٹیلی فونک گفتگو کی۔ بھارتی سیکرٹری خارجہ کے مطابق مودی نےٹرمپ کو کہا کہ پاکستان سےتنازع پربھارت تیسرےفریق کی ثالثی قبول نہ کرتاہے اور نہ کرےگا۔ سیکرٹری خارجہ کے مطابق نریندر مودی نے مذاکرات سے انکار کرتے ہوئے ٹرمپ کو کہا کہ آپریشن سندور تاحال جاری ہے۔
امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس کا یہ بیان قومی سلامتی مشیروں کے وائٹ ہاؤس میں اجلاس کے موقع پر سامنے آیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر اسرائیلی حملوں میں امریکا کے شامل ہونے کا عندیہ دے دیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ ممکنہ طور پر یہ فیصلہ کر سکتے ہیں کہ انہیں مزید اقدام کرنے چاہئیں تاکہ ایران یورینیم افزودگی کا عمل ختم کرے۔ امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس کا یہ بیان قومی سلامتی مشیروں کے وائٹ ہاؤس میں اجلاس کے موقع پر سامنے آیا ہے۔ دوسری جانب امریکی میڈیا نے شواہد کی بنیاد پر دعویٰ کیا ہے کہ...
پاکستان کے دفتر خارجہ نے امریکی عدالت میں عافیہ صدیقی کی رہائی سے متعلق حکومتی عدالتی معاونت کے لیے اٹارنی جنرل آفس سے قانونی رائے مانگ لی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں امریکا میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپسی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کیس کی سماعت کی۔ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کے وکیل عمران شفیق ایڈوکیٹ اور سابق سینیٹر مشتاق احمد عدالت میں پیش ہوئے، دفتر خارجہ حکام بھی عافیہ صدیقی کیس میں عدالت میں پیش ہوئے۔ دفتر خارجہ نے امریکی عدالت میں عافیہ صدیقی کی رہائی سے متعلق حکومتی عدالتی معاونت کے لیے اٹارنی جنرل آفس سے قانونی رائے مانگ لی۔ اٹارنی جنرل آفس نے حکومتی جواب جمع کروانے کے لیے عدالت...
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، جس میں پاک بھارت کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بھارتی میڈیا نے بھارتی سیکریٹری خارجہ وکرم مسری کے حوالے سے بتایا ہے کہ نریندر مودی نے امریکی صدر سے 35 منٹ طویل گفتگو کے دوران دوٹوک موقف اختیار کیا کہ بھارت پاکستان کے ساتھ تنازعے میں کسی تیسرے فریق کی ثالثی نہ قبول کرتا ہے اور نہ کرے گا۔ یہ بھی پڑھیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے ایک بار پھر ثالثی کی پیشکش کردی وکرم مسری کے مطابق بھارتی وزیراعظم نے صدر ٹرمپ کو آگاہ کیا کہ بھارت کا عسکری آپریشن ابھی جاری ہے۔ اس وقت کسی...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج وائٹ ہاؤس میں پاکستان کے فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے۔ اس اہم موقع پر فیلڈ مارشل کی امریکی صدر سے دو طرفہ تعلقات، علاقائی سلامتی اور دفاعی تعاون سے متعلق تفصیلی ملاقات بھی متوقع ہے۔ سرکاری اعلامیے کے مطابق یہ ظہرانہ وائٹ ہاؤس کے کیبنٹ روم میں دوپہر ایک بجے دیا جائے گا، جہاں اعلیٰ سطح کی سفارتی گفتگو اور باہمی امور پر تبادلہ خیال ہوگا۔ ذرائع کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکی وزیر خارجہ اور وزیر دفاع سے بھی علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں شیڈول کی گئی ہیں، جن میں خطے کی تازہ ترین صورتحال، انسداد دہشت گردی اور دفاعی اشتراک پر بات چیت کی جائے گی۔...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کی سیچویشن روم میں اپنی قومی سلامتی ٹیم کے ساتھ اہم میٹنگ کی جس کی تفصیلات جلد جاری کی جائیں گی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ ملاقات ایسے وقت ہوئی جب صدر ٹرمپ جی سیون اجلاس ادھورا چھوڑ کر واشنگٹن لوٹے ہیں۔ اس اہم اجلاس میں ڈونلڈ ٹرمپ مبینہ طور پر ایران اور اسرائیل جنگ میں امریکا کے کردار کا تعین کریں گے اور اہم فیصلے متوقع ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ممکنہ طور پر ایران کو سبق سیکھانے کے لیے اسرائیل کے ہمراہ جنگ میں شامل ہوسکتے ہیں۔ اس خدشے کو اس بات سے تقویت سے ملتی ہے کہ آج صبح ہی صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر متعدد...
اوٹاوا: جی سیون اجلاس نے بھارت کو سفارتی سطح پر تنہا ثابت کردیا، کینیڈا میں ہونے والے جی سیون اجلاس میں شریک ممالک کے سربراہان کی موجودگی میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی غیر حاضر رہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق بین الاقوامی میڈیا نے بھی جی 7 اجلاس کی کوریج میں بھارت کا نام اور پرچم منظر سے غائب کردیا، جی 7 اجلاس میں بھارت کو اس کے جارحانہ رویے کے پیش نظر سامنے نہیں لایا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جی سیون اجلاس میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو مدعو کرنا صرف رسمی کارروائی ہے، اس سے قبل مودی کی کوششوں کے باوجود ان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات نہیں ہوسکی تھی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مودی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ہانگ کانگ (انٹرنیشنل ویب ڈیسک) ایک اور بھارتی طیارہ بڑے حادثے کا شکارہونے سے بال بال بچ گیا۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ائر انڈیا کا ایک اور بوئنگ 787 طیارہ تکنیکی خرابی کا شکار ہونے کے باوجود بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا۔ رپورٹ کے مطابق پائلٹ نے فوری طور پر مذکورہ طیارے کو بحفاظت ہانگ کانگ ائرپورٹ پر اتارلیا۔ اس حوالے سے بھارتی میڈیا کا کہنا تھا کہ دہلی جانے والے بوئنگ 787 ڈریم لائنر کو ٹیک آف کے 30 منٹ بعد ہی اچانک تکنیکی خرابی پیدا ہوئی، جس کے باعث پرواز اے ایل 315 کو واپس ہانگ کانگ ائرپورٹ پر اتار لیا گیا۔ اس بار طیارہ اڑان بھر نے کے بعد پائلٹ...
صہیونی میڈیا کے مطابق روسی صدر نے راہبر معظم کو امریکا سے مذاکرات تیز کرنے کا مشورہ دیا، روسی صدر نے امریکی ہم منصب سے گفتگو کے بعد راہبر معظم کو خبردار کیا کہ ایرانی حکومت خطرے میں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ روز روسی صدر پیوٹن نے ایران کے کہنے پر امریکی صدر ٹرمپ سے رابطہ کیا۔ صہیونی میڈیا کے مطابق پیوٹن نے آیت اللہ سید علی حیسن خامنہ ای کو امریکا سے مذاکرات تیز کرنے کا مشورہ دیا، روسی صدر نے امریکی ہم منصب سے گفتگو کے بعد آیت اللہ سید علی حیسن خامنہ ای کو خبردار کیا کہ ایرانی حکومت خطرے میں ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی میڈیا نے بتایا کہ اسرائیلی آرمی...
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جون2025ء) پاکستان کے ساتھ حالیہ فوجی کشیدگی کے نتیجے میں بھارت کو بڑے پیمانے پر معاشی اور سٹریٹجک دھچکا لگا ہے۔ بھارتی نقصان کا کل تخمینہ 103 بلین سے زائد امریکی ڈالر سے لگایا گیا ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارت نے”آپریشن سندور “کے نام سے پاکستان کے خلاف ایک ننگی جارحیت کی جو اسے انتہائی مہنگی پڑی ، پاکستان کے ایک بھر پور جوابی وارنے بھارت کی ناقص جنگی صلاحیتوںکا پول کھول دیا۔بھارت کو اس دوران تقریباً 10 بلین امریکی ڈالر کی فوجی لاجسٹکس اور آپریشنل اخراجات برداشت کرنے پڑے۔ اسے 2.4 بلین امریکی ڈالر کی مالیت کے کئی جنگی جہازوں سے ہاتھ دھونا پڑے اور اسکی ائر فورس کی...
اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایمرجنسی اجلاس میں ایران کے مندوب امیر سعید ایراوانی نے امریکی حکومت پر سخت تنقید کی اور دعویٰ کیا کہ یہ واضح ہے کہ امریکا اسرائیل کے اقدامات کا شریک کار ہے۔ یہ بھی پڑھیں:اسرائیل کیخلاف خطرے کی موجودگی تک کارروائی جاری رہے گی، ایران انہوں نے کہا کہ واشنگٹن نے اسرائیلی حملوں کو نہ صرف ممکن بنایا بلکہ انہیں سپورٹ بھی کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ لوگ جو اس رجیم کی حمایت کرتے ہیں، جن میں امریکا سرِ فہرست ہے، انہیں سمجھنا چاہیے کہ وہ اس معاملے اسرائیل کو مدد فراہم کر کے، وہ ان جرائم کے اثرات کے ذمہ دار ہیں۔ امریکی ردعمل ایرانی الزامات کے جواب میں امریکی...
ایران کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے جمعے کو امریکی نشریاتی ادارے کو بتایا ہے کہ ایران اسرائیل پر اپنے حملے تیز کرے گا اور جو بھی ملک اسرائیل کے دفاع کی کوشش کرے گا اُس کے فوجی اڈوں کو بھی نشانہ بنایا جائے گا۔ ایرانی عہدیدار نے کہا کہ ایران کو بین الاقوامی قانون کے تحت اس جارحانہ حکومت کے خلاف فیصلہ کن جواب دینے کا حق حاصل ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ جو بھی ملک ایران کی کارروائیوں کے خلاف اسرائیل کا دفاع کرے گا اُس ملک کے فوجی اڈے ایران کے اگلے اہداف ہوں گے۔ یہ پڑھیں: ایران کا اسرائیل پر چوتھا میزائل حملہ، 63 افراد زخمی، کئی عمارتیں تباہ اس سے قبل جمعے کے روز امریکی اور اسرائیلی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نئی دہلی (آن لائن)انتہا پسند ہندوؤں کے ہاتھوں امریکی پرچم کی بے حرمتی امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے جنگ بندی کرانے کا دعوی بھارتیوں کو ہضم نہیں ہو رہا،اب صدر ٹرمپ کی جانب سے مسئلہ کشمیر کو حل کرانے کی کوششوں پر بھی بھارتی شہری سیخ پا ہو گئے،انتہا پسند ہندوؤں کی جانب سے امریکا کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا،انتہا پسند ہندوئوں نے ذہنی پستی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسرے ممالک کے پرچم کی بے حرمتی جاری رکھی،احتجاج کے دوران انتہا پسند ہندوئوں نے امریکی پرچم کو پیروں میں روند ڈالا،امریکی پرچم کو پیروں میں روندتے ہوئے انتہا پسند ہندوئوں نے انتہائی غلیظ الفاظ اداکیے،بھارتی شہری نے امریکی پرچم پر تھوکا اور امریکا کو دہشت گرد...
اسلام آباد(نیٹ نیوز) اسلام آباد میں تعینات امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر نے نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی جہاں مشترکہ اہداف اور باہمی تعاون کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے بتایا نائب وزیراعظم نے بین الاقوامی فورمز خصوصاً اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستانی رکنیت (2025-2026) کے تناظر میں، مشترکہ اہداف اور امریکہ کیساتھ تعاون کے فروغ کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا دونوں جانب سے پاکستان اور امریکہ کے دیرینہ شراکت دارانہ تعلقات کو علاقائی امن و سلامتی کے فروغ کے لیے اہم قرار دیا گیا۔
پاکستان اور اس کے حمایتی خوش جبکہ حریف پریشانی میں مبتلا ،بھارتی میڈیا اور پاکستان مخالف لابی سرگرم آرمی چیف سیدعاصم منیرکی ملاقاتوں،دیگر رابطوں ،مصروفیات کی تفصیلات کا کوئی شیڈول سامنے نہیں آیا فیلڈ مارشل عاصم منیر کو امریکی فوج کے 250ویں یوم تاسیس کی تقریبات میں شرکت کی دعوت دی گئی ۔فیلڈ مارشل کو مدعو کئے جانے پر پاکستان اور اس کے حمایتی خوش جبکہ حریف پریشانی میں مبتلا ہو گئے ہیں ، بالخصوص بھارتی میڈیا اور پاکستان مخالف لابی صرف سرگرم ہے۔رپورٹ کے مطا بق فیلڈ مارشل عاصم منیر 7جون تا 14جون تک جاری رہنے والی تقریبات کے آخری روز کی تقریبات میں شرکت کریں گے ، ان کی ملاقاتوں اور دیگر رابطوں اور مصروفیات کی تفصیلات کا...
اگر جنگ مسلط کی گئی تو ایران بھرپور جواب دے گا، ایرانی وزیر دفاع کی تنبیہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ امریکی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل کسی بھی لمحے ایران پر حملہ کرسکتا ہے اور اس سلسلے میں اسرائیلی حکام نے امریکا کو پیشگی اطلاع بھی دے دی ہے۔ واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے واضح کیا ہے کہ وہ ایران کے اندر ایک بڑے آپریشن کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔ دوسری جانب امریکا کو خدشہ ہے کہ اسرائیلی حملے کی صورت میں ایران عراق میں موجود امریکی اڈوں کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ اسی تناظر میں امریکا نے مشرق وسطیٰ میں موجود اپنے غیر سفارتی عملے اور فوجی اہلکاروں کے خاندانوں کو فوری طور پر وہاں سے...
اسلام آباد: امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر نے نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی جہاں مشترکہ اہداف اور باہمی تعاون کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے بیان میں کہا کہ اسلام آباد میں تعینات امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ملاقات کی اور ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شفقت علی خان نے بتایا کہ نائب وزیراعظم نے بین الاقوامی فورمز خصوصاً اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستانی رکنیت (2025-2026) کے تناظر میں، مشترکہ اہداف اور امریکا کے ساتھ تعاون کے فروغ کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ دونوں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: ایران کی جانب سے عراق میں امریکی فوجی اڈوں پر حملے کی دھمکی کے ایک روز بعد ہی امریکا نے مشرقِ وسطیٰ میں اپنے غیر سفارتی عملے کو واپس بلانے کا اعلان کیا ہے، یہ فیصلہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں کیا گیا ہے، جس سے ممکنہ طور پر ایک اور بڑی محاذ آرائی کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ عراق میں حالات خطرناک ہو سکتے ہیں، اسی لیے ہم نے لوگوں کو نکالنے کا فیصلہ کیا ہے لیکن ایک بات بالکل واضح ہے: ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔امریکا نے بغداد میں اپنے سفارت خانے سے عملے...
نئی دہلی: انتہا پسند ہندوؤں نے ایک بار پھر ذہنی پستی کا مظاہرہ کرتے ہوئے امریکا کے خلاف شدید احتجاج کیا اور امریکی پرچم کی بے حرمتی کی۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مسئلہ کشمیر پر ثالثی اور جنگ بندی کرانے کے دعوؤں پر بھارت میں غصے کی لہر دوڑ گئی۔ انتہا پسند ہندو مظاہرین نے احتجاج کے دوران امریکی پرچم کو پیروں تلے روند ڈالا، اس پر تھوکا اور سخت زبان استعمال کی۔ مظاہرین نے امریکا کو دہشتگرد ملک قرار دیتے ہوئے کہا کہ “ہندوؤں کو مظبوط کرو گے، ہم آپ کو مظبوط کریں گے” اور “امریکا گندی سیاست کرتا ہے” جیسے نعرے لگائے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے...
صدر ٹرمپ کے پاک انڈیا ثالثی کے بیانات پر انتہا پسند ہندو بے قابو، امریکی پرچم کی بے حرمتی WhatsAppFacebookTwitter 0 12 June, 2025 سب نیوز اسلام اباد (سب نیوز )انتہا پسند ہندوں کے ہاتھوں امریکی پرچم کی بے حرمتی،امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے جنگ بندی کرانے کا دعوی بھارتیوں کو ہضم نہیں ہو رہا،،اب صدر ٹرمپ کی جانب سے مسئلہ کشمیر کو حل کرانے کی کوششوں پر بھی بھارتی شہری سیخ پا ہو گئے،انتہا پسند ہندوں کی جانب سے امریکا کیخلاف شدید احتجاج کیا گیا، انتہا پسند ہندوں نے ذہنی پستی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسرے ممالک کے پرچم کی بے حرمتی جاری رکھی، راحتجاج کے دوران انتہا پسند ہندوں نے امریکی پرچم کو پیروں میں روند...

ایران سے ممکنہ جنگ:امریکا کا عراقی‘کویت اور بحرین سمیت خلیجی ممالک سے سفارتی اور فوج کے ”غیر ضروری“ عملے اور خاندانوں کے انخلا کا عندیہ
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12 جون ۔2025 )امریکا نے عراقی دارالحکومت بغداد میں امریکی سفارت خانے اور تعینات فوج کے ”غیر ضروری“ عملے اور ان کے اہل خانہ کا جلد انخلا شروع کرنے کا عندیہ دیا ہے حکام نے یہ تو نہیں بتایا کہ انخلا کے فیصلے کے پیچھے کیا وجہ ہے لیکن حالیہ دنوں میں ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق مذاکرات میں بظاہر کوئی پیش رفت دکھائی نہیں دے رہی اس لیے مبصرین کے نزدیک یہ ممکنہ طور پر ایران پر حملوں کی پیش بندی کا اقدام ہے.(جاری ہے) امریکی ذرائع ابلاغ نے حکومتی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ عراق کے علاوہ کویت اور بحرین سمیت کچھ دیگر خلیجی ممالک میں بھی امریکا اپنے سفارتی...
امریکا کے ساتھ بھارت کی دوغلی پالیسی اور بدلتے پینترے، گودی میڈیا کی ٹرمپ پر تنقید WhatsAppFacebookTwitter 0 12 June, 2025 سب نیوز امریکہ کے ساتھ بھارت کی دوغلی پالیسی اور بدلتے پینترے، گودی میڈیا کی امریکہ پر تنقید جاری ہے جب کہ معروف بھارتی دفاعی صحافی اور اینکر شیو ارور نے ایکس پر امریکا مخالف ٹوئٹ کر دیا۔ شیو ارور لکھتے ہیں کہ پاکستان کے ہاتھوں 26 بھارتیوں کے قتل کے ہفتوں بعد، ٹرمپ پاک فوج کے سربراہ کی میزبانی کرنے والے ہیں، امریکی سینٹرل کمانڈ جنرل پاکستان کو “غیر معمولی شراکت دار” قرار دیتے ہیں، دہشت گردی کے بارے میں امریکی دوغلا پن کبھی واضح نہیں ہوا۔ شیو ارور کی ٹویٹ بھارت کی سفارتی ناکامی کا...
واشنگٹن(اوصاف نیوز)72 گھنٹے اہم، اسرائیل کسی بھی لمحے ایران پر حملہ کرسکتا ہے اور اس سلسلے میں اسرائیلی حکام نے امریکا کو پیشگی اطلاع بھی دیدی ہے۔ رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے واضح کیا ہے کہ وہ ایران کے اندر ایک بڑے آپریشن کیلئے مکمل طور پر تیار ہے۔ دوسری جانب امریکا کو خدشہ ہے کہ اسرائیلی حملے کی صورت میں ایران عراق میں موجود امریکی اڈوں کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ اسی تناظر میں امریکا نے مشرق وسطیٰ میں موجود اپنے غیر سفارتی عملے اور فوجی اہلکاروں کے خاندانوں کو فوری طور پر وہاں سے نکلنے کی اجازت دے دی ہے۔ پینٹاگون کے مطابق اہل خانہ کی حفاظت ان کی اولین ترجیح ہے۔ ایرانی وزیر دفاع نے خبردار کیا...
واشنگٹن: امریکی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل کسی بھی لمحے ایران پر حملہ کرسکتا ہے اور اس سلسلے میں اسرائیلی حکام نے امریکا کو پیشگی اطلاع بھی دے دی ہے۔ رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے واضح کیا ہے کہ وہ ایران کے اندر ایک بڑے آپریشن کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔ دوسری جانب امریکا کو خدشہ ہے کہ اسرائیلی حملے کی صورت میں ایران عراق میں موجود امریکی اڈوں کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ یہ خبر بھی پڑھیں: جنگ مسلط کی گئی تو امریکی اڈے نشانے پر ہوں گے، ایرانی وزیر دفاع اسی تناظر میں امریکا نے مشرق وسطیٰ میں موجود اپنے غیر سفارتی عملے اور فوجی اہلکاروں کے خاندانوں کو فوری طور پر وہاں سے نکلنے...
امریکا نے مشرق وسطیٰ سے اپنے غیر سفارتی عملے کے رضاکارانہ انخلا کی منظوری دیدی۔ خبر ایجنسی کے مطابق بحرین اور عراق سے غیر سفارتی عملے کو انخلا کی ہدایت کی گئی ہے، عراق میں امریکی سفارتخانہ خالی کرنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق بحرین میں سفارتکاروں کی فیملیز کو امریکا واپس بھیجنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ امریکی عہدیدار کا کہنا ہے کہ سینٹرل کمانڈ مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ امریکی حکام کی طرف سے سیکیورٹی صورتحال سے متعلق کچھ نہیں بتایا گیا، تجارتی جہازون کو آبنائے ہرمز اور خلیج فارس میں احتیاط برتنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ دوسری جانب ایران نے امریکی حملے کی صورت میں مشرق...
واشنگٹن: امریکا نے مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے پیش نظر اپنے غیر سفارتی عملے کے رضاکارانہ انخلا کی منظوری دے دی ہے۔ ایک امریکی عہدیدار کے مطابق وزیر دفاع نے اس فیصلے کی منظوری دی ہے تاکہ فوجیوں اور ان کے اہل خانہ کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں موجودہ سکیورٹی صورتحال پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے اور سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) خطے میں موجود اتحادیوں اور شراکت داروں کے ساتھ رابطے میں ہے۔ مزید یہ کہ امریکا نے بحرین اور عراق سے بھی اپنے غیر سفارتی عملے کو انخلا کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ تاہم امریکی حکام نے سکیورٹی خدشات کی مخصوص وجوہات ظاہر نہیں کیں۔...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ چین کے ساتھ تجارتی معاہدہ طے پا گیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ تجارتی معاہدے پر اب بس میرے اور چینی صدر کے دستخط ہونا باقی ہیں۔ امریکی صدر نے مزید کہا کہ اس معاہدے کے تحت میگنیٹس اور دیگر نایاب معدنیات چین کی جانب سے پیشگی فراہم کی جائیں گی۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا کہ اس کے بدلے میں امریکا وہ سب کچھ فراہم کرے گا جس پر چین کے ساتھ اتفاق ہوا ہے۔ https://truthsocial.com/@realDonaldTrump/114664632971715644 امریکی صدر نے مزید کہا کہ اس معاہدے کے تحت چینی طلبا ہمارے کالجوں اور جامعات میں تعلیم حاصل کرپائیں گے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ چین میں امریکی مصنوعات پر 55...
امریکاچین تجارتی معاہدہ، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 2ماہ کی بلندترین سطح پر پہنچ گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 11 June, 2025 سب نیوز لندن(آئی پی ایس )امریکا چین تجارتی معاہدیکی خبروں کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 2 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ برطانوی خام تیل برینٹ آئل 2 ماہ بعد 68 ڈالرز فی بیرل کی سطح عبور کرگیا ہے جب کہ امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی66 ڈالر 56 سینٹس فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے۔ خیال رہیکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ چین اور امریکا کے درمیان تجارتی معاہدہ طے پاگیا ہے۔ اس بیان نے دنیا کی دو سب سے بڑی معیشتوں میں توانائی کی...