واشنگ مشین پر لڑائی، امریکی ملازم نے بھارتی ہوٹل مالک کا سر قلم کردیا
اشاعت کی تاریخ: 12th, September 2025 GMT
امریکی شہر ڈلاس میں ایک بھارتی نژاد شخص کا اِس کے ملازم نے معمولی تنازع کے بعد تیز دھار آلے سے سر قلم کر دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق امریکا میں رہائش پزیر 50 سالہ چندرا ناگمالیہ بھارتی ریاست کرناٹک سے تعلق رکھتا تھا۔
بدھ کے روز اِس کی اپنے ہوٹل کے ملازم سے واشنگ مشین استعمال نہ کرنے کے حوالے سے بحث ہوئی، چونکہ مشین خراب تھی، ناگمالیہ نے ملازم کو مشین کے استعمال سے روک دیا اور دوسرے ملازم کے ذریعے اسِے یہ ہدایت ترجمہ کروا کر دی جس پر امریکی ملازم برہم ہو گیا۔
امریکی پولیس کی رپورٹ کے مطابق ملزم نے اچانک ایک بڑی چھری سے ناگمالیہ پر حملہ کر دیا اور اِس پر کئی بار وار کیا، زخمی ہونے کے باوجود ناگمالیہ بھاگ کر ہوٹل کے دفتر کی جانب بڑھا مگر ملزم نے اِس کا پیچھا کیا، اس دوران مقتول کی اہلیہ اور 18 سالہ بیٹا بھی دفتر سے باہر نکل آئے اور ملزم کو روکنے کی کوشش کی مگر ملزم نے اِنہیں پیچھے دھکیل دیا۔
عینی شاہدین کے مطابق ملزم نے ناگمالیہ کا سر قلم کر دیا اور اسے ٹھوکریں مارتا رہا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ایک ویڈیو میں دیکھا گیا کہ ملزم نے مقتول کا کٹا ہوا سر کچرے کے ڈبے میں بھی پھینکنے کی کوشش کی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے ملزم کو اسی وقت گرفتار کیا جب وہ خون آلود حالت میں ہاتھ میں چھری لیے ڈمپنگ ایریا کی جانب جا رہا تھا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ملزم یورڈانِس کوبوس مارٹینیز پر ’کیپیٹل مرڈر‘ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
ریکارڈ کے مطابق ملزم کے خلاف ہیوسٹن میں پہلے بھی کئی مقدمات درج ہو چکے ہیں جن میں گاڑی چوری اور حملے کے واقعات شامل ہیں۔
Post Views: 5.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: بھارتی میڈیا کے مطابق کے مطابق ملزم
پڑھیں:
امریکی سینیٹ نے مختلف ممالک پر لگایا گیا ٹرمپ ٹیرف مسترد کردیا
امریکی سینیٹ نے ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے دنیا کے مختلف ممالک پر لگائے گئے ٹرمپ ٹیرف کو مسترد کردیا۔
صدر ٹرمپ کی جانب سے استعمال کردہ ایمرجنسی پاورز کو ختم کرنے کے لیے سینیٹ کی جانب سے علامتی اقدام کیا گیا ہے۔
تمام ڈیموکریٹس نے صدر ٹرمپ کیخلاف ووٹ دیا، مخالفت میں ووٹ دینے والوں میں صدر ٹرمپ کی اپنی ری پبلکن پارٹی کے چار اراکین بھی شامل تھے، اس طرح 47 کے مقابلے میں 51 ووٹ ڈالے گئے۔
اس قرارداد پر عمل لازم نہیں، اس سے پہلے سینیٹ نے صدر ٹرمپ کے اُن اختیارات کیخلاف ووٹ کیا تھا جن کے تحت صدر ٹرمپ نے برازیل پر 50 اور کینیڈا پر 35 فیصد ٹیرف عائد کیا تھا، ایوان میں اس حوالے سے قراردادیں پیش ہونے کی توقع نہیں ہے۔